Chapter 33: باب 33

مرسلین جو گلاب کے پھولوں کا گلدستہ تھامے نک سک سا تیار ہوئے اسکے فلیٹ کی طرف آریا تھا نتاشا کو کسی اور کے ساتھ یوں کھلکھلا کر ہنستا دیکھ اسکا وجود جل کے راکھ ہوا وہ آگے بڑھ کر اسے دبوچتا اس سے پہلے احمر جا چکا تھا نتاشا اسے بھیج کر پلٹی دو سری طرف مرسلین کو اتنی تیاری کے ساتھ کھڑے دیکھ وہ ذرا حیرت میں ڈوبی تھی۔۔ آئیس بیئر تم یہاں وہ بھی اس وقت..؟ نتاشا نے بظاہر مسکرا کر پوچھا مگر مرسلین کے سخت تاثرات اس سے چھپے نہیں رہے تھے۔۔ کیوں تم کسی اور کے ساتھ بزی تھی کیا۔ ؟ جواب بھی اتنی ہی تیزی سے آیا تھا۔ یہ پھول میرے لیے ہیں نتاشا اسکی بات کو نظر انداز کیے پھول اسکے ہاتھ سے اچکے فلیٹ میں چلی گئی۔۔ مرسلین بھی اسکے پیچھے آیا تھا۔ اور آ نے ہی اسکی کلائی دوبچے رخ اپنی جانب پھیرا۔۔۔ بات کو گھماؤ نہیں نتاشا مجھے بتاؤ وہ لڑکا کون تھا اور رات کے اس وقت تمہارے فلیٹ میں کیا کر رہا تھا وہ۔ ؟ مرسلین ایک تیز نظر بکھرے سامان پر ڈال کر کرخت لہجے میں گویا ہوا۔

کیا مطلب کون تھا اور یہ کس ٹون میں تم مجھ سے سوال کر رہے ہو مرسلین۔ نتاشا ہکابکا تھی۔۔ کس ٹون میں کیا مطلب ہے مجھے بتاؤ کون تھا وہ۔۔۔ وہ غصے کی زیادتی سے چیخ پڑا۔ آنکھیں حد درجے لال ہو رہی تھیں۔ اور کس حق سے رات کے اس پہر وہ تمہارے فلیٹ پر آیا تھا یہی سب کرنے کیلئے تم الگ ہوئی تھی...یہی تاکہ ایسے کھلی آزادی سے کسی کو بھی رات کے کسی بھی وقت ... وہ مزید کچھ بولتا کمرے میں تھپڑ کی گونج ابھر ی۔ شٹ اپ...جسٹ شٹ اپ...! انگلی اٹھائےا سنے سخت تیور وں میں وارن کیا۔ کیوں شٹ اپ ہاں کیوں... مرسلین بپھرا شیر بنے دھاڑا پھولوں کو انتہائی بے دردی سے زمین پر پٹخا۔۔۔ تھا کون وہ جسکی وجہ سے تم نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا ہے۔ اس کا بس نہیں چل رہا تھا وہ خود کو قتل کر دیتا یا اس لڑکی کو۔ گردن کی رگیں تن گئی تھی آنکھوں میں عجیب سا سرد پن نمودار ہوا تھا۔۔ یہ تھپڑ اسکی وجہ سے نہیں تمہاری بکواس کی وجہ سے میں نے تمہیں مارا ہے مرسلین شاہ اور وہ جو کوئی بھی تھا میرا بہت قریبی تھا تمہیں کس نے حق دیا ہے مجھ سے سوال جواب کرنے کا۔ صرف محبت کرتی ہوں تم سے شوہر نہیں ہو تم میرے۔ کہ تمہیں ہر بات کی جوابدہ ہو گئی میں۔ اسے یوں آگ بگولہ ہوتے دیکھ نتاشا کی تیوری چڑھی تھی۔ وہ کیسے برداشت کرتی جس پر وہ آنکھیں بند کر کے یقین کرتی ہے وہی شخص اس پر یوں الزام لگاتا۔

مرسلین کئی لمحے اسے دیکھتا رہا۔ اسکا دماغ فریز ہو رہا تھا ہاتھ کپکپار ہے تھے۔ نتاشا سے اسکی غیر ہوتی حالت چھپی نہیں رہی تھی۔۔ مم۔۔ میں غلط تھا تت۔۔ تم بھی سب جیسی ہو۔ وہ لڑکھڑاتی آواز میں کہتا پیچھے ہوا۔ نتاشا نے اسکی حالت کے برعکس اسے تھامنا چاہا۔ مرسلین تم ٹھیک ہو ۔۔ ۔ نتاشا اسے چھوتی مرسلین جھٹکا کھا کر پیچھے ہوا۔۔ ہاتھ مت لگانا گھن آرہی ہے مجھے تم سے اور تمہاری سوچ سے۔۔۔ نفرت ہو رہی ہے مجھے خود سے جسے تم سے محبت ہو گئی۔ کتنے عرصے لگے تھے اس اظہارِ محبت کو سننے کیلئے۔ مگر کبھی یہ خواہش تو نہیں کی تھی کہ ایسے لفظوں میں وہ اظہارِ محبت سنے گئی۔ ضبط کے باوجود نتاشا کی آنکھیں بھیگ گئیں۔ اگر مجھ جیسی لڑکی سے تمہیں اتنی ہی گھن آرہی ہے تو تم یہاں کیا کر رہے ہو مرسلین۔ وہ ایکدم دھیمے لہجے میں بولی۔ جاؤ یہاں سے ... اٹھاؤ اپنی پارسائی اور نکلؤ جا یہاں سے۔ وہ چیخی نہیں تھی نا روئی تھی اسنے آنسوؤں کو گرنے نہیں دیا تھا وہ سپاٹ اند از میں اسے بس باہر کا راستہ دکھا چکی تھی

اسکی سرخ ہوتی آنکھوں میں نتاشا کو اپنا عکس جھلملاتا ہوا محسوس ہوا اور پھر وہ نظریں پلٹ گئی وہ چلا گیا تھا نتاشا دروازے میں کھڑی اسے جاتا دیکھتی رہی مگر وہ نہیں پلٹا۔ اور وہ غائب ہو گیا۔ نتا شا دروازے سے لگی چہرا ہاتھوں میں چھپائے رو دی تھی۔ وہ باہر آیا جہاں طہٰ گاڑی میں اسکا انتظار کر رہا تھا اسے اتنی جلدی واپس آتے دیکھ وہ کشمکش کا شکار ہوا ابھی وہ کچھ کہتا اور گاڑی سے اترتا مرسلین گاڑی تک پہنچنے سے پہلے ہی ہوش و حواس سے بیگانہ ہو چکا تھا۔۔ بھائی ۔ ۔ طہٰ ہزیانی انداز میں چیختا اس تک پہنچا تھا۔ مگر مرسلین جیسے ہوش میں تھا ہی نہیں اسکا سارا جسم کانپ رہا تھا شاید نہیں یقیناً ۔۔ ۔ طہٰ کو اپنا شک صحیح ثابت ہوتے محسوس ہوا تو وہ فوراً اسے اٹھائے گاڑی کی طرف بھاگا تھا۔

***

وہ اندھا دھند بھاگتی ہوسپٹل میں داخل ہوئی تھی حولیے سے بے نیاز وہ پاگلو کی طرح بھاگ رہی تھیں ریسیپنٹس سے پوچھنے کے بعد وہ فرسٹ فلور کی طرف آئی رات کے تقریباً تین بج رہے تھے جب اسے طہٰ کی کال آئی تھی۔ اور جو خبر اسنے سنائی تھی وہ نتاشا رضا کی سانسوں کو روکنے کو باعث بنی تھی۔ وہ جیسے ہی فرسٹ فلور پر آئی۔ سامنے ہی طہٰ اضطرابی کیفیت میں ادھر ادھر چکر کاٹ رہا تھا۔ ط...طہٰ ... مرسلین کہاں ہے۔۔۔ کہاں ہے وہ کچھ بول کیوں نہیں رہے تم۔ ؟ اسکا گریبان پکڑے وہ پا گلوں جیسے چیخ رہی تھی وہ لمحہ تھا جب نتاشا رضا کو اپنی دنیا لٹتی ہوئی لگ رہی تھی اس پر سے اسکی خاموشی اسکا دل بند کرنے کے تہی تھی۔۔ وہ ایمرجنسی میں ہیں مجھے بتاؤ تم نے انکے ساتھ کیا کیا ہے نتاشا۔۔۔ انکی اس حالت کی ذمہ دار صرف تم ہو۔ طہٰ اسکے دونوں بازو جکڑے چیخا۔۔ نتاشا کے کان سائیں سا ئیں کر رہے تھے۔ اسکی وجہ سے وہ اس حال میں تھا تو وہ مر کیوں نہیں گئی۔ ؟ آنسو آنکھوں سے رواں تھے وہ یک ٹک طہٰ کو دیکھ رہی تھی

جواب دو۔ ڈیم اٹ کیا کہا تم نے بھائی سے۔۔۔ وہ اتنی زور سے چیخا نتاشا اپنی جگہ سے پیچھے ہٹی اسنے طہٰ کو اتنے غصے میں پہلی بار دیکھا تھا۔۔ ،...میں...ط...طہٰ...پپ...پلیز مجھے بتاؤ۔ وہ زارو قطار روتی اس سے صرف جواب چاہتی تھی طہٰ نے ابھی کچھ کہنے کیلئے لب کھولے ہی تھے کہ ڈاکٹر وارڈ سے باہر آیا۔

آپ لوگ پلیز یہاں شور مت مچائیں پیشنٹ ڈسٹرب ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر کے کہنے پر طہٰ نے فوراً معذرت کی۔ ڈاکٹر...ڈاکٹر کیا ہوا ہے مرسلین کو وہ ٹھیک تو ہے نا۔ اسے کچھ نہیں ہوا بتائیں مجھے۔۔۔ کیا ہوا ہے اسے۔ ؟ وہ بے ربط جملے بول رہی تھی۔ ڈاکٹر شاید طہٰ کی پہچان کا تھا اسلئے اسنے پہلے طہٰ کی طرف دیکھا۔ جس پر طہٰ نے ضبط سے اسکا انٹرو کروایا۔ میری کزن ہے۔ ؟ اسکے جواب پر ڈاکٹر نے سر ہلاتے نتاشا سے کہا۔ انہیں بیماری ہے جیسے عام طور پر لوگ ایپیلپسی

(epilepsy)کہتے ہیں۔ نتاشا کے پیروں تلے سے زمین سرکی وہ شو کڈ ہوئی۔ ڈاکٹر کے بعد طہٰ کو دیکھنے لگی۔۔ ،...مگر اسے کبھی سر پر کوئی چوٹ نہیں لگی ڈاکٹر۔۔ یہ بیماری صرف چوٹ لگنے سے نہیں ہوتی میم یہ ایک ٹراما جیسے ہوتی ہے۔ اور مرسلین سر پچھلے تیرہ سال سے اس ٹراما سے گزر رہے ہیں۔ "ہی از مائے ریگولر پیشنٹ" ... نتاشا کو لگا اسکا دل کسی نے بھاری شے کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔ بے ساختہ اسکا ہاتھ دل کے مقام پر پہنچا۔ ۔"ہی از مائے ریگولر پیشنٹ" وہ لفظ اسکے ذہن پر ہتھوڑے برسا رہے تھے۔ اس سے پہلے وہ گرتی طہٰ نے اسے سنبھالا اور بنچ پر بٹھا دیا۔ نتاشا نے سرد بیگانہ نظروں سے اسکی طرف دیکھا۔ جو طہٰ کا دل چیر رہی تھیں۔ ایسے مت دیکھو۔۔۔ جتنے کرب کو تم پا نچ منٹ سےخ جھیل رہی ہو اس سے کئی زیادہ کرب میں تیرہ سال سے یہاں دفن کیے ہوا ہوں۔ طہٰ نے سرتھ آنکھوں سے اسے دیکھتے دل کے مقام پر ہا رکھا۔۔ وو...وہ اتنی تکلیف سے گزرتا رہا اور کسی نے مجھے کبھی بتایا تک نہیں...کیوں کیا میرے ساتھ تم لوگوں نے ایسا۔ طہٰ کیوں...؟۔ نتاشا ضبط کے باوجود اونچا اونچا رونے لگی طہٰ نے بغیر کچھ کہے اسے سینے سے لگایا اور نتاشا اسکے حصار میں آتے ہی پھوٹ پھوٹ کر رو دی تھی اسنے بھی اسے رونے دیا جب رو کر دل ہلکا ہوا تو نتاشا نے گلاس ڈور سے اندر جھانکا۔ وہ مشینوں میں جکڑا ہوا تھا۔ اسکی ہمت جواب دے رہی تھی۔ ڈاکٹر کا بلاوا آیا وہ دونوں کیبین میں پہنچے۔

میں نے پہلے بھی کہا تھا انہیں سٹریس سے دور رکھیں سر آپ کی ذرا سی بے احتیاطی نے انہیں آج موت کے منہ تک پہنچا دیا تھا۔ ڈاکٹر کا لہجہ سخت ہوا تھا طہ نے اسے دیکھا نتاشا شرمند گی سے سر جھکا گئی۔ آپ جانتے ہیں اگر کچھ دیر اور وہ اس حالت میں رہتے تو انہیں برین ہیمر یج بھی ہو سکتا تھا۔ ڈاکٹر کے لفظ تیر کی طرح انہیں چھب رہے تھے۔ ابھی وہ کیسے ہیں...؟ ط نے ہمت کر کے پوچھا۔ خطرے سے باہر ہیں مگر آج رات انڈر ابزرویشن رکھیں گئے ہم انہیں۔ ڈاکٹر نے بات ختم کی وہ دونوں یونہی شکست خور سے چلتے واپس اپنی جگہ پر آکے بیٹھے۔ تم مجھ سے کیا چھپا رہے ہو طہٰ ۔ اسکا سپاٹ انداز اسے ٹھٹھرنے پر مجبور کر گیا۔"میں جانتی ہوں ایسا کچھ ضرور ہے جو میرے علم نہیں ہے جو بہت بھیانک ہے جسکی وجہ سے آج مرسلین اتنی تکلیف میں ہے۔۔۔ مجھ سے جھوٹ مت کہنا طہٰ۔۔۔ تمہیں خدا کا واسطہ مجھے بتاؤ میں اسکی تکلیف کم کرنا چاہتی ہوں۔ " اسکے لہجے کی شدت ایسی تھی جیسے اگر اسے حقیقت معلوم نا ہوئی تو وہ پاگل ہو جائے گئی۔

تم پہلے گہری سانس لو نتاشا خود کو سنبھالو اگر سچ سننا ہے تو خود کو مضبوط بناؤ۔ و رنہ تم بھائی کو کیسے سنبھالو گئی۔

طہٰ نے اسکے بال سہلاتے بڑے بھائی کے جیسے نرمی سے کہا تھا

نتاشا نے ویسا ہی کیا اور بچوں جیسے سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگی۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں اور بھائی یونی میں اکٹھے ہوا کرتے تھے وہ ہمارا لاسٹ ڈے تھا سب بہت خوش تھے ہم سب نے اس دن کو یادگار بنانے کیلئے بہت کچھ کیا تھا مگر بھائی کیلئے وہ دن ایسے یادگار بنے گا کبھی سوچا نہیں تھا۔ ہماری یونی میں اس وقت دو ہائیلی پاورفل پارٹیز ہوا کرتی تھی ایک کے نمائندے بھائی تھی اور دوسرے کے ہمارے رائیول کسی امیر باپ کی بگڑی اولاد تھا کوئی۔ یونی میں بھائی (The fighter) کے نام سے جانے جاتے تھے وہ کمال کے فائیٹر ہیں اور میں (The weapon) کے نام سے مشہور تھا سب کہتے تھے اگر مرسلین رمیز شاہ فائیٹر ہے تو طہٰ میر اسکا ویپن ہے۔ ہمارے ووٹرز اور چاہنے والے اب شام سے ہمیشہ زیادہ رہے تھے یہی بات تھی جو اسے سکون نہیں لینے دیتی تھی۔۔ بھائی پڑھائی سے لے کر سپیچنگ فائٹنگ سپورٹس سب میں بیسٹ تھے اسلئے یونی کے طلبا ہی نہیں ٹیچرز بھی انکے گرویدہ تھے لڑکیاں توبس انکی ایک نظرِ کرم پر مر مٹ جاتی تھیں۔

سب بہت اچھا چل رہا تھا آخری دن کو یاد گار بنانے کیلئے ہم سب نے کلاسز میں جا کر بو رڈ پر پرمننب مارکر سے سگنیچرز کرنے کا پلین بنایا تھا سب انجوائمنٹ میں مصروف تھے اسلئے زیادہ تر کلاسز خالی تھیں۔۔ بھائی اور میں چھ دوستوں کے ساتھ ایک خالی کلاس میں پہنچے سگنپحرز وغیرہ کیے جب واپس نکلے تو بھائی کو یاد آیا وہ اپنا کوٹ اندر ہی بھول آئے ہیں۔۔ وہ واپس گئے جب کہ ہم سب اگلی کلاسز میں چلے گئے تھے۔۔ تبھی انہیں کلاس میں اکیلا دیکھ کر اب شام نے چال چلی اور اپنی گرل فرینڈ کو بھائی کے پیچھے بھیج دیا۔۔ وہ جیسے ہی اندر گئی بھائی نے اسے دیکھا تو انہیں کچھ غلط ہونے کا احساس ہوا اس سے پہلے وہ باہر نکلتے اس لڑکی نے اپنی بازو خود ہی چاک کر دی۔ بال خراب کر دئیے۔ اپنے کپڑے جگہ جگہ سے پھاڑنے کے بعد وہ چیختی روتی بلکتی باہر نکلی اور دہائیاں دینے لگی۔ ۔ سٹوڈنٹس تماشا دیکھنے کیلئے وہاں اکٹھے ہونے لگے۔ جب ہمیں خبر ملی کے اب شام اور بھائی کی لڑائی ہو گئی ہے ہم بھاگتے وہاں پہنچے تھے جہاں وہ ایک دوسرے سے گھتم گھتا تھے وہ لڑکی واہیات الزام لگا رہی تھی بھائی پر کہ انہوں نے تھ اسکے سا ذبردستی کرنے کی کوشش کی ہے پہلے تو انہیں کچھ سمجھ نہیں آیا۔ وہ مفلوج ہوتے زہن کے ساتھ تمام سٹوڈنٹس کو دیکھ رہے تھے جو چہ مگوئیاں کرنے میں مصروف تھے کچھ کا کہنا تھا۔ ان جیسے درندے نیت یہاں رہنے کے قابل نہیں ہے۔ کچھ بول رہے تھے۔ ایسے فرشتہ صفت لوگ ہی حیوا کا دوسرا روپ ہوتے ہیں۔ اور کیا کیا بتاؤں وہ الفاظ نہیں تھے وہ پگھلا ہوا سیسہ تھا جو انکے کانوں میں لوگ انڈیل رہے تھے وہ زہر تھا جس نے اس معصوم سے شخص کی زندگی میں اتنا زہر گھول دیا کہ اسے انسا نوں سے ہی ڈر لگنے لگا۔ اس معصوم سے انسان کا انسانوں سے بھروسہ اٹھ گیا۔ بات پرنسپل تک پہنچی۔ اب شام چاہتا تھا خبر میڈیا میں جائے مگر جیسے تیسے انہوں نے اسے سنبھال لیا تھا مگر وہ ایک کھرے انسان تھے جنہیں لوگوں کو پرکھنا آتا تھا۔ انہیں مرسلین بھائی سے ایسی کسی حرکت کی کوئی امید نہیں تھی وہ جانتے تھے یہ سب اب شام کی چال ہے۔ مگر ہمارے پاس کوئی پروو نہیں تھا وہ مسئلہ ٹھپ ہو گیا پرنسپل نے ملک ولا میں کسی کو اس بات کی خبر نہیں ہونے دی۔۔ وہ آخری دن قیامت کی طرح تھا جو آج تک ان پر گزر رہا ہے۔ وہ خاموش ہو گئے تھے لوگوں کی تمسخر اڑاتی نظروں اور لہجوں نے انکے صاف ذہن پر ایسا اثر چھوڑا تھا کہ وہ دنیا جہاں سے کٹ کے رہ گئے۔ ان دنوں میں ہم یونی کے بعد اسلام آباد چلے گئے تھے اور وہی سے بھائی کو یہ دورے پڑنا شروع ہوے۔ انکا جسم سخت ہونے لگتا۔ وہ وہ ہوش و حواس کھو بیٹھتے تھے خالی نظروں سے دیکھتے رہتے کبھی کبھی گر پڑتے اور پھر ایسے دیکھتے جیسے وہ کسی الگ ہی دنیا میں آگئے ہیں۔ اس دن کا اثر آج تک انکے ذہن پر ہے ہم نے اچھے سا کوئی لوجسٹ سے لے کر بہترین ڈاکٹر تک چنا مگر وہ بیماری جیسے انہیں چپک کے رہ گئی تھی وہ ہر رات کو اٹھ کے بیٹھ جاتے۔ کبھی کبھی رونے لگتے وہ ٹوٹ سے گئے تھے انہیں لگتا تھا وہ واقع میں قصو روار ہیں۔ مگر ایسا نہیں تھا وہ خود سے بھاگنے لگے تھے ان دنوں میں وقاص انکل نے تمہارے لیے جب وہاں بات کی تو مرسلین بھائی نے فوراً منع کر دیا۔ انہیں خود سے ڈر لگنے لگا تھا وہ سمجھتے تھے وہا چھے انسان نہیں ہیں وہ تمہارے قابل نہیں ہیں۔ اسلئے وہ تم سے دور بھاگتے رہے۔ ولا میں سب نے انہیں بہت ڈانٹا مگر وہ کسی کو اپنے ساتھ ہوئی نا انصافی نہیں بتا سکتے تھے اسلئے خاموشی سے سب کی باتیں سن لیتے۔

کیا تم ایسے شخص کی تکلیف کا مداوا کر سکتی ہو۔ جس نے اپنی زندگی میں کبھی کسی لڑکی کو نظر اٹھا کر نا دیکھا ہو۔ اور ان پر کسی لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کا الزام لگا دیا جائے۔۔ ایسا پاکیزہ شخص جسکی پاکیزگی کو داغدار کر کے اسے درندہ اور حیوان جیسے لقب سنائے گئے ہیں۔۔ میں نے بہت سہا ہے نتاشا میں نے اسے شخص کو ٹوٹتے دیکھا اسکی ذات کر ذرا ذرا بکھرتے دیکھا ہے۔ یہ آسان نہیں ہوتا جب آپ کسی ایک شخص کیلئے خود کو اسکی امانت سمجھ کر ہمیشہ محفوظ رکھو مگر کوئی آپ پر آکے بدکردار کا ٹیگ لگا دے۔ آپ کو غلط نا ہوتے ہوئے بھی کوئی انصاف نا دلا سکے۔ میں نے اس شخص کو اپنے آپ میں مرتے دیکھا ہے۔ میں نے اس شخص کے قہقہوں کو صرف ذرا سی مسکراہٹ میں بدلتے دیکھا ہے۔۔۔ اپنی گفتگو سے دوسروں کو زِیر کرنےوالے کو صرف ہوں ہاں میں بات کرتے سنا ہے۔ اپنے آپ میں قید ہوتے دیکھا ہے۔ خود سے خود ہی کو جنگ لڑتے دیکھا ہے۔ میں تھک گیا ہوں۔ میں انہیں اب اور تکلیف میں نہیں دے سکتا۔۔ جس دن تم انہیں بغیر بتائے دشمنوں کے علاقے میں گھسی تھی وہ رات بھی انہوں نے ہوسپٹل گزاری تھی۔ وہ اس سب سے باہر آرہے تھے تمہیں سمجھنے لگے تھے اپنے ڈر پر قابو پا کر انہوں نے تمہاری طرف قدم اٹھایا تھا۔ مگر آج انکی ایسی حالت مجھے نہیں معلوم تم دونوں کے درمیان کیا ہوا ہے۔ مگر جو بھی ہوا ہے بالکل ٹھیک نہیں ہوا نتاشا میں نے انکی اتنی خراب حالت کبھی نہیں دیکھی۔ اسکے آنسو ٹپ ٹپ کرتے طہٰ کے ہاتھوں پر گرتے انہیں جھلسا رہے تھے وہ گمسم سی بیٹھی تھی سمجھ نہیں آرہا تھا کیا کرے، کیا نا کرے۔ اسے کیا جواب دے وہ بالکل خاموش ہو گئی تھی۔ طہ نے بھی مزید کچھ نہیں کہا تھا۔

***

مرسلین نے دھیرے دھیرے آنکھیں کھولنے کی کوشش کی۔ صبح کی روشنی پردوں کو چاک کرتی کمرے میں داخل ہو رہی تھی اسنے جیسے ہی آنکھیں کھولی ذہن کے پردے پر رات والے منظر ایک ایک کر کے جگمگانے لگے۔ وہ یونہی بت بنا لیٹا رہتا دروازہ کھلنے کی آواز پر اسنے ترچھی نظر سے اس جانب دیکھا وہاں طہٰ کو کھڑا پا کر اسکی نظریں پلٹتی۔ اسکی نظر واپس اس طرف متوجہ ہوئی جہاں اسکے پچھے سے نتاشا بھی آگے آئی تھی۔ مرسلین کا دماغ اسے وہاں موجود دیکھ آؤٹ ہوا۔ مجھے طہٰ سے اکیلے میں بات کرنی ہے.؟ سرد برفیلے لہجے میں کہا گیا۔ نتاشا کچھ بھی کہے بغیر باہر نکل گئی۔ طہٰ اسکے قریب آیا۔ یہ یہاں کیا کر رہی ہے۔۔۔ مجھ سے جھوٹ بولنے کی کوشش بھی مت کرنا..ورنہ جان لے لونگا تیری۔ مرسلین دھاڑا۔ طہٰ حواس باختگی سے اسے دیکھنے لگا پھر سوچنے لگا کیا بولے کیونکہ اگر مرسلین کو خبر ہو جاتی کہ وہ اسے حقیقت بتا چکا ہے تو اگلے ایک گھنٹے بعد مسجد میں اسکی نمازِ جنازہ کا اعلان ہو رہا ہوتا۔۔ یہ ابھی یہاں آئی ہے بھائی۔ اسے جو سمجھ میں آیا بول گیا۔ مگر کیوں اور اسے کس نے بتایا میں یہاں ہوں اور تو نے اسے کیا کہا.؟ "آپ کے نام ایک انویلپ آیا تھا میں یہاں تھا اس لئے اسے ریسیو کرنے کیلئے بھیج دیا۔ ابھی وہ وہی لے کر آئی تھی آپ فکر نہیں کریں میں نے اس سے کہا کہ آپ کو فوڈ پوائزنگ ہو گئی تھی" وہ طوطے کی طرح فرفر بولا تھا۔ وہ کچھ کہتا تبھی نتاشا انویلپ لیے اندر آئی۔ طہٰ نے موبائل کان سے لگایا۔ اور نتاشا کے ساتھ سے گزرتے اسکے کان میں سرگوشی کی۔۔۔ اگر تم نہیں چاہتی کل کے دن تمہارے ہونے والے بہنوئی کے قلُ پڑھے جا رہے ہوں تو مہربانی کر کے سب سنبھال لینا ورنہ مجھے کوئی نہیں بچا پائے گا۔ وہ کہہ کر باہر نکل گیا۔

نتاشا اسکے بیڈ کے قریب آئی اور انویلپ ٹیبل پر رکھ دیا۔

آپ کے اس احسان کا بدلہ میں پھر کبھی چکا دوں گا اس وقت یہاں سے چلی جائیں۔ اسے بولتے دیکھ مرسلین یخ بستہ لہجے میں کہتا نتاشا کو مزید اداس کر گیا۔۔ تم ایک بار میری بات سن لو مرسلین وہ صرف میرا دوست ہے اسے مجھ سے کچھ کام۔۔ ۔

میں نے آپ سے کوئی صفائی نہیں مانگی مس نتاشا رضا آپ جا سکتی ہیں ہیں یہاں یہ...! اسے اب غصہ آرہا تھا وہ پاؤں پٹختی مرسلین کے بیڈ کے قریب پہنچی اسکے اوپر جھکی چیخی تھی۔

آخر تم اتنے ڈھیٹ کیوں ہو ...غلط بات کا ایشو بنا رہے ہو تم!..

مرسلین اسکی غصے بھری نظروں میں دیکھتا رخ موڑ گیا۔ میری طرف دیکھو مرسلین۔۔ ۔ معاف کردو مجھے۔۔۔ میرا ایسا کوئی مقصد نہیں تھا۔ میں تمہیں ہرٹ نہیں کرنا چاہتی تھی نا تھپڑ مارنا چاہتی تھی۔ آخر میں اسکا لہجہ بھرا گیا۔ مرسلین نے اسکی بازو دوبچے اپنے نزدیک تر کیا اتنا کہ مرسلین کی گرم سانسوں کی تپش نتاشا کا چہرا جھلسا نے کا باعث بننے لگیں۔ وہ اتنی نزدیکی پر آنکھیں میچ گئی۔ مر سلین نے سرد نظریں اسکے چہرے پر گاڑھے اپنا چہرا اسکے مزید نزدیک کیا تھا۔۔ تم نے مجھے تھپڑ مار کر میری نہیں میری محبت کی توہین کی ہے نتاشا رضا۔ اور میں مرسلین شاہ اپنی محبت کی توہین ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔ دفع ہو سکتی ہو تم یہاں سے۔ لفظ آپ والا بھوت جو چڑھا تھا وہ اتر چکا تھا۔۔ نتاشا کا پورا جسم لرزنے لگا بند آنکھوں سے موتی ٹوٹ کر مرسلین کے سینے پر گرا اسکے تیر جیسے لفظ اور آنکھوں میں جھلکتی بے رخی نتاشا کو کمزور کر رہی تھی۔ وہ چاہ کر بھی اسے سچ نہیں بتا سکتی تھی اور مرسلین کی ناراضگی وہ کسی صورت سہہ نہیں پا رہی تھی۔ وہ پہلی بار نتاشا کو روتے دیکھ رہا تھا اسکی آنکھوں سے بہتا گرم سیال اور ہنوز چھائی سنجیدگی اسے کوفت میں مبتلا کر رہی تھی۔ آنسو بنا بندھ کے بہے جا رہے تھے مرسلین نے اب تک اسکی بازو دبوچ رکھی تھی نتاشا اسکے قریب دوسرا بازو خود کو متوازن رکھنے کیلئے اسکے سرہانے رکھے کھڑی تھی۔ اچانک وارڈ کا دروازہ کھلا اور جو نرس اندر آرہی تھی انہیں دیکھتے وہی سے الٹے پاؤں واپس نکل گئی ان دونوں کو بھی اپنی حالت کا اندازہ ہوا تو ایکدم سے پیچھے ہوئے تھے۔

تم باہر جا کے رونے کا مشغلہ فرماؤ میرے سر پر سوار مت ہو۔

وہ تلخ لہجے میں کہتا کروٹ لے گیا۔ نتاشا اسکی پشت کو گھورتی وہی سے نکلتی چلی گئی۔۔ اتنا بھی میں نے نہیں ڈانٹا جتنا یہ رو رہی ہے پاگل عورت۔ مرسلین نے اسے ہمیشہ سے دیا جانے والا لقب د وہرایا۔ نتاشا وہاں سے جا چکی تھی طہ اور مرسلین بھی ڈاکٹر کی پرمیشن کے بعد ملک ولا پہنچے تھے جہاں اس وقت کسی جنگ کا سماں تھا۔ عفاف اور امیمہ عزہ کو کشن دے رہی تھی اور عزہ میڈم وہ کشن یحییٰ کو ایسے مار رہی تھی جیسے پانی پی کی جنگ میں تلوار چلا رہی ہو۔ سمیرا بیگم اور عون صاحب جو کل ہی وا پس آئے تھے وہ سر پکڑے بیچارے صوفے پر بیٹھے تھے اولاد کی اولاد بھی ویسی ہی تھی۔۔ یہ سب کیا ہو رہا ہے...مرسلین کی گرجدار آواز پر وہ چاروں اپنی اپنی جگہ کرسٹل نما ہو گئے۔ مرسلین کم ہی اتنے غصے میں نظر آتا تھا اور اسے اتنے غصے میں دیکھ ان سب کی جان جاتی تھی۔۔ یحییٰ تھوک نگلتے کھسکتا مرسلین نے اسکی گردن دبوچی۔۔ اب کیا کیا تم نے...؟ "بب۔۔ بھائی قسم لے لیں مجھ جیسا شریف انسان آپکو موم بتی لے کر بھی ڈھونڈنے سے نہیں ملے گا۔"۔ اسکی الٹی بات پر طہ کا ہاتھ سر کو پہنچا اور مرسلین نے آنکھیں گھمائی۔۔ آپ بتاؤ روز کیا ہوا ہے..؟ مرسلین نے عزہ سے پوچھا جو کھڑی منہ کے زاویے بگاڑ رہی تھی

بھائی یہ ہمیں شاپنگ پر لے کر نہیں جا رہا صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں اور ہم نے ابھی تک کچھ بھی نہیں خریدا۔ اندازہِ گفتگو ایسا تھا جیسے کوئی ظلم ڈھا دیا گیا ہو۔ مرسلین میں انہیں اکیلے بھیجنے کا رسک نہیں لے سکتا بیٹا آپ لے جاؤ انہیں ساتھ۔۔ ۔ آریان نے باہر آتے مرسلین کو مخاطب کیا۔۔ بڑے پاپا میں آج فری نہیں ہوں کل لے جاؤں گا۔ آج مجھے کورٹ جانا ہے ہئیر نگ ہے۔ "وہ تو دو دن بعد تھی نا۔"۔ جی دو دن بعد تھی مگر آج ہی کورٹ سے نوٹس آیا ہے۔ اچھا ٹھیک ہے بیٹا خیال رکھنا اپنا۔ انہیں آپ کل لے جانا۔

آریان عزہ کا سر تھپتھپاتے باہر کی جانب بڑھ گیا۔ ♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦

ہاں اسے عدالت پہنچنے کی بھی مہلت نہیں ملنی چاہیئے۔ آجکا دن وکیل صاحب کا اس دنیا میں آخری ہونا چاہیئے اور ایسے ہونا چاہیئے کہ اسکے گھر والے کیا اسکی اگلی سات پشتیں بھی جان سے ٹکرانے کا خیال بھی دماغ میں نا لائیں۔ جلا ڈالو یا کاٹ ڈالو مگر مرسلین رمیز شاہ بچنا نہیں چا ہئیے۔ مرسلین کورٹ کیلئے نکل چکا تھا وہ جانتا تھا بہادر خان کچھ بھی کرے گا تاکہ وہ عدالت نا پہنچ سکے۔ مگر وہ بھی مرسلین رمیز شاہ تھا جسکا کہنا تھا اگر اسے اپنی زندگی اتنی ہی پیاری ہوتی تو وہ کبھی ان عدالتوں کے چکر میں پڑتا ہی نہیں۔ اسلئے تو اسنے طہ کو بھی سیکیورٹی بھیجنے سے منع کر دیا تھا ابھی وہ اپنے راستے پر گامزن تھا اسنے فرنٹ مرر سے بیک ویو پر نظر ڈالی جہاں ایک نہیں تین تین گاڑیاں اسکا پیچھا کر رہی تھیں ۔۔ بہادر خان اپنے علاقے کو رئیس زادہ معلوم ہوتا تھا جسکے مطابق اسکے علا قے میں رہنے والے تمام لوگ اسکے غلام تھے اور انہیں غلاموں میں انکی بیٹیاں بھی شامل تھیں حبکو وہ استمعال کر کے پیروں تلے روند دیتا تھا مگر یہ بھی اسکی بد قسمتی تھی کہ اب یہ معاملہ مرسلین رمیز شاہ تک پہنچ گیا تھا۔ اور وہ ان تمام لڑکیوں کو ہر حال میں انصاف دلانے والا تھا اور اسکی راہ میں روکاوٹ بننے والے صرف بہادر خان نہیں بلکہ اسکا باپ شجاعت خان بھی تھا جو کسی بھی طرح یہ معاملہ رفع دفع کر دینا چاہتا تھا تاکہ اسکے خاندان کی عزت بنی رہے۔

مگر مقابل جو شخص اس بار انکو ٹکرا تھا وہ کوئی اور نہیں بلکہ انصاف کا رکھوا لہ اور قانون پرست انسان تھا وہ کسی بھی صورت معاف کرنے والوں میں سے نہیں تھا وہ ہر حال میں مجرم کو پھانسی کے پھندے تک پہنچاتا تھا چاہے پھر ایسے کام میں اسکی اپنی جان ہی کیوں نا داؤ پر لگ جاتی۔ وہ انکی پرواہ کیے بغیر پاؤں ریس پر رکھے گاڑی کی عدالت کی طرف بڑھا چکا تھا جیسے ہی اسنے گاڑی کی رفتار بڑھائی۔ پیچھے آتے لوگوں نے اس پر فائرنگ سٹارٹ کر دی وہ ڈرائیونگ میں ماہر شخص انکے ہر وار سے بچتا اپنی منزل کی طرف گامزن تھا تبھی ایک موڑ سے گزرتے ہیوی بائیک ہوا سے باتیں کرتی اسکی گاڑی کے قریب آئی۔

تمہارے باراتی تمہارے پیچھے ہی ہیں...! نتاشا نے بائیک کی سپیڈ بڑھاتے تیز آواز میں کہا۔۔ مگر میں نے انکی کوئی بیٹی نہیں بھگائی تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ تڑخ کر کہتا گا ڑی کی سپیڈ مزید بڑھا گیا۔ اسکے جواب پر نتاشا کا میٹر آؤٹ ہوا تو وہ بھی بائیک بھگ اتی گاڑی کے قریب آئی۔۔ ایسا کرنا تو دور تم نے اگر سوچا بھی تو میں تمہیں جہنم رسید کر آؤں گی مرسلین شاہ !..

مجھے چیلنج مت کرو نتاشا رضا میں وہ ہوں جو اگر چاہے تو ایک وقت میں دس لڑکیوں کے دلوں میں اپنا آپ ایسے بسا سکتا ہوں کہ وہ حئیے گئی بھی تو میرا نام لے کر اور مریں گئی بھی تو مجھے یاد کر کے۔ آج اسکی ٹون ہی نہیں وہ خود بھی پورا کا پورا بدلہ ہوا تھا۔ نتاشا سامنے خالی سڑک کو دیکھتی اسکی بات سن کر کچھ سوچنے لگی پھر اسکی طرف دیکھا۔ جو آنکھوں میں عجیب سا تمسخر لیے ڈرائیونگ کرر ہا تھا۔۔ چیلنج ایکسیپٹڈ مرسلین شاہ۔ مگر اسکے بعد جو ہو گا اسکی ذمہ دار میں نہیں ہر گز نہیں ہوں گئی۔ وہ آندھی طوفان بنی وہاں سے غائب ہوئی۔۔ پاگل عورت۔ مرسلین نے پیچھے آتے گنڈ وں کو دور سے آتے دیکھ گاڑی کی سپیڈ بڑھائی ہی تھی کہ سامنے سڑک پر کھڑی بائیک کو دیکھتے وہ چوکنا ہوا مگر اسکے ہوش تب اڑے جب بائیک کے قریب وہ دونوں ہاتھوں میں گیر تھامے زمین پر گھٹنا ٹیکے بیٹھی تھی ہیلمٹ ویسے ہی لگا تھا۔ سامنے سے ہٹو بیوقوف عورت۔ مرسلین چیخا مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ مرسلین نے گاڑی اسکے قریب سے جیسے ہی گزاری۔ نتاشا نے پیچھے آتی گاڑیوں کو قریب آتے دیکھ دونوں ہاتھوں میں پکڑی گیر سے ان پر فائرنگ سٹارٹ کی تھی اسکا نشانہ بہت پکا تھا اور اگلے چند منٹوں میں انکی تینوں گاڑیوں کے ٹائر سے چرچراہٹ کی آواز آئی اور گاڑیاں سڑک پر غیر متوازن طریقے سے گھومتی ایک دوسرے میں لگی تھیں۔

وہی دوسری طرف سے طہ کہیں سے نمودار ہوا اور مرسلین کو گاڑی سے اترتے دیکھ حو الداروں کو ان سب کو گرفتار کرنے کا آرڈر دیتے خود وہاں سے تو دو گیارہ ہو گیا کیونکہ پلان اسکا نہیں نتاشا کا تھا مگر گردن مرسلین کے ہتھے اسکی ہی چڑھنی تھی

مرسلین اسے بھاگتے دیکھ تاسف سے نتاشا کی طرف مڑا جو گن ویسٹ میں رکھے اس سے پہلے اسکی گاڑی کی طرف پہنچی تھی۔

آئیس بی... اسکے آدھے الفاظ منہ میں ہی دفن ہوئے تھے مرسلین نے اسکی بازو پکڑے کھینچ کر اپنے سامنے کرتے گاڑی سے پن کیا تھا۔

سمجھتی کیا ہو تم خود کو ہاں...؟ مرسلین کے سوال پر نتاشا کی آنکھوں میں چمک ابھری۔ وہ کچھ کہتی مرسلین اسکے منہ پر دھاڑا۔۔ خبردار اگر کوئی فضول جواب دیا تو...جان لے لونگا تمہاری۔

اسکا غصہ کم ہونے کے بجائے بڑھتا جا رہا تھا۔۔ تمہاری بے رخی جان ہی لے رہی ہے آئیس بئیر پلیز معاف کردو۔ نا چاہتے ہوئے بھی اسکی آنکھیں جھلملائی۔ مرسلین کوفت سے اسکے چہرخ ے کو دیکھتا ر موڑ گیا۔۔ معاف نہیں کر سکتے کیا..؟ وہ بھرائے لہجے میں بولی تو مرسلین نے رخ پھیرتے چہرا اسکے اتنے نزدیک کیا کے نتاشا اگر ذرا سا ہلتی تو اسکا چہرا مرسلین کے چہرے سے مس ہوتا۔ وہ جانتی تھی یہ سب وہ صرف اسے مزید تکلیف پہنچانے کیلئے اور خود سے دور کرنے کیلئے کر رہا ہے۔ مگر نتاشا اب کسی صورت اس سے دور ہونے کا تصور نہیں کرنے والی تھی چاہے پھر مرسلین کچھ بھی کر گز رتا۔۔ مجھے اس شخص کا نام بتاؤ جو وہاں موجود تھا میں تمہیں معاف کردوں گا۔ مرسلین کا ٹھنڈا یخ لہجہ اور سانسوں کی گرم تپش نتاشا کو آنکھیں کھولنے پر مجبور کر گئی

آنسو ٹوٹ کر گال پر پھسلا اسنے آج تک خود کو اتنا بے بس کبھی محسوس نہیں کیا تھا مرسلین نے اسکے پھسلتے آنسو کو دیکھ بے رخی سے نظریں پھیری اور اسکی ملتجائی نظروں کو نظر اند از کر گیا۔۔ میں تم پر بھروسہ کرتا تھا اسنے تھا پر زور دیا مگر اب مجھے تمہارے بارے میں سوچ کر ہی صرف تکلیف ملتی ہے۔ میں کیسے کروں تمہیں معاف مجھے بتاؤ۔ مرسلین ذرا سا دور ہٹتے گویا ہوا۔

ناراضگی تو میری بھی بنتی ہے تم نے مجھے دوسری لڑکیوں کے ساتھ کمپیئر کیا۔ تمہیں لڑکیوں پر یقین نہیں ہے اور تم نے مجھے بھی انہی میں شا...مل...نتاشا جو چہرا جھکائے بولے جا رہی تھی اسے ایکدم سے خیال آیا تو زبان پر ققول لگا تھا مگر اس سے پہلے مرسلین نے اسکی گردن دبوچ کر چہرا اوپر کیا۔ اور سپاٹ نظریں اسکے چہرے پر گاڑھ دی۔۔ کس لحاظ سے یہ بات کی ہے تم نے... جواب دو کیا جانتی ہو تم جس کی بنا پر تم نے کہا ہے کہ مجھے لڑکیوں پر بھروسہ نہیں ہے۔ مرسلین کی سنجید گی اور غصے سے بھری نظروں کی تاب نا لاتے اسنے خود کو دل ہی دل میں سو صلوتیں سنائی تھیں۔۔ اگر اسے معلوم ہو جاتا وہ اسکے پاسٹ کے بارے میں جانتی ہے تو یقیناً اسکے بہنوئی کے قلُ کل کے دن میں پڑھے جا رہے ہوتے۔۔ ،...میرا مطلب تھا تم کسی لڑکی سے بات نہیں کرتے اور تم مجھے بھی انہی لڑکیوں میں شامل کر رہے ہو یہ سب کر کے۔۔۔ جیسے تیسے نتاشا نے اپنی جان چھڑانی چاہی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.