یہ سب بھی تمہاری اپنی وجہ سے ہوا ہے۔ مرسلین کہتا کورٹ کیلئے نکل گیا۔
***
تو آج فائنلی تین ہفتے سے چلنے والا کیس مرسلین رمیز شاہ نے اپنی ذہانت اور بہادری کے بل بوتے پر جیت ہی لیا تھا اور ساتھ ہی ان تمام لڑکیوں کو بھی انصاف دلا چکا تھا۔ سب کی مبارکباد وصول کرتا وہ باہر آیا جہاں طہ گاڑی کے بونٹ کے ساتھ ٹیک لگائے اسکے انتظار میں کھڑا تھا۔۔ جیت مبارک ہو بھائی جان۔ طہ اسے جان تب ہی کہتا تھا جب اسے مرسلین پر حد سے زیادہ پیار آرہا ہوتا۔ مرسلین بھی مسکراتے اسکے بغل گیر ہوا۔ ادھر ادھر کی باتیں کرتے طہ نے نوٹ کیا وہ کچھ پریشان نظر آرہا تھا۔ بھائی آپ ٹھیک ہیں..؟ ہاں ٹھیک ہوں۔ مختصر جواب آیا۔ نہیں آپ مجھے پریشان لگ رہے ہیں بھائی۔ طہ نے پھر سوال کیا جس پر مرسلین گہری سانس بھر کے رہ گیا۔۔ یار وہ لڑکی مجھے پاگل کر دے گئی۔ لہجے میں بے بسی سی تھی۔۔ کون سی لڑکی بھائی..؟۔ ۔"وہی جادوگرنی..!" مرسلین نے دانت پیس کر کہا۔۔ میں نے آج تک اسے اتنا کمزور کبھی نہیں دیکھا مجھے وہ ایسے بالکل اچھی نہیں لگتی۔ اسے سمجھ نہیں آرہا تھا وہ اپنی اندرونی کیفیت کیسے اور کن لفظوں میں بیان کرے۔ میں نے اسے کبھی روتے نہیں دیکھا مگر آج وہ صبح بھی رو رہی تھی اور ابھی ... اسنے بات اُدھوری چھوڑی۔
طہ مشتعل سا کھڑا بس اسے سن رہا تھا۔۔ تو لڑائی ختم کر لیں بھائی وہ رو بھی تو آپ کیلئے رہی ہے۔ اسنے آسان سا حل دیا۔ "نہیں بات کوئی اور ہے طہ میں نے جب جب اسے دھتکارا ہے نتاشا کبھی میرے پاس واپس نہیں آئی مگر اب تو جیسے وہ کسی آسیب کی طرح چپک سی گئی ہے مجھے۔"اسکے دل سے اپنے لیے محبت ختم کرنے کے چکر میں وہ لڑکی الٹا مجھے ہی اپنے جال میں پھنسا چکی ہے۔ وہ جادوگرنی ہے۔ اسکا اثر میرے سر چڑھ کے ناچ رہا ہے۔ میں ناراض رہنا چاہتا ہوں اور اسے روتا بھی نہیں دیکھ سکتا۔ وہ بولے جا رہا تھا جب طہ کی نظر اسکی دائیں سائیڈ اٹھی اور پھر اسکی پشت کی جانب۔"بھا ئی اگر آپ نہیں چاہتے کہ عدالت میدانِ جنگ بنے تو ایک منٹ کے اندر بغیر پیچھے مڑ ے گاڑی میں بیٹھے اور نکل جائیں یہاں سے۔" طہ جتنے سیریس انداز میں بولا مرسلین کو کھت پت سی ہوئی اور وہ مڑ گیا۔ ابھی وہ بھاگتا وانیہ باہیں پھیلائے اسکے لگے کا ہار بنی تھی۔۔ مرسلین نے طہ کو کھا جانے والی نظر وں سے دیکھا جیسے کہنا چاہتا ہو تھوڑی دیر پہلے نہیں بتا سکتے تھے۔ طہ نے مرسلین سے نظر چراتے نتاشا کو دیکھا جو ہاتھ میں بکے پکڑے اسکو کامیابی کی مبارکباد دینے آئی تھی اسے کسی لڑکی کے اتنے قر یب کھڑے دیکھ اسے اپنا آپ آگ میں جلتا محسوس ہوا تھا۔ مرسلین نتاشا کو دیکھتا وانیہ سے دور ہٹا تھا۔Many ma" ny "congratulations to you baby...
"I am happy for you..."
وانیہ اسے چیک کر کھڑی خوشی سے چہکی۔۔۔ بے بی کی ماں پیچھے کھڑی ہے اگر تو دیکھ لے تو کبھی کسی کو دیکھنے لائق نہیں بچے گئی۔ طہ نے دانت پیس کر کہا۔۔ سوری تم نے کچھ کہا کیا طہ۔ ۔۔ وانیہ اسکی جانب پلٹی۔۔ نہیں میں نے کہا کہ کرونا پھیلا ہوا ہے تھوڑا سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھو ورنہ اگلے دن قبر میں پڑی ملو گئی۔ آخری جملہ اسنے منہ میں ہی کہا جو مرسلین سن چکا تھا۔ تھینکس وانیہ۔۔ ۔ نتاشا کا سرخ چہرا دیکھتے وہ بمشکل بول پایا تھا یہ صرف وہی جانتا تھا اسے نتاشا کے غصے سے کس حد تک ڈر لگتا ہے۔ اس جیت کی خوشی میں ایک پارٹی تو بنتی ہے نا بےبی۔ وہ پھر سے اسے چپکی۔ طہ نے نا گواریت سے اسے دیکھا اور اسکی بازو پکڑے مرسلین سے دور کھڑا کیا۔۔ جی ابھی ہمیں کچھ کام ہے آپ کوا نوائیٹ ضرور کریں گئے بھائی اگر کل تک زندہ بچ گئے تو...اسے گاڑی کی طرف دھکا دیتے طہ بھی مسکرا کر کہتا گاڑی میں بیٹھا۔۔ نتاشا وہاں سے جا چکی تھی۔۔ یار طہ بچا لے مجھے ورنہ وہ پاگل عورت جیسے مجھے دیکھ رہی تھی مجھے لگتا کچا کھا جائے گئی۔ مرسلین نے دہائی دی۔۔ میں اسے بولوں گا بھائی کچا نہیں... پکا کے کھا لے اسکے علاؤہ میں آپکی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔ طہ نے فقرہ اچھالا تو مرسلین اسے گھور کے رہ گیا۔
اسے آنے والے وقت سے ڈر لگ رہا تھا وہ نتاشا رضا کو جیلیس کرنے کیلئے صرف باتیں کر سکتا تھا ان باتوں کو حقیقت کا روپ دینا اس بہادر انسان مرسلین رمیز شاہ کے بس سے باہر ہی تھا۔
***
ہم کہاں جا رہے ہیں اینی...عزہ نے سوال کیا۔ بس یہی قریب ایک پارک ہے وہاں تک۔۔۔ وہ دونوں پیدل ہی واک کرتی جا رہی تھیں۔
عزہ کھلی ہوا میں تروتازہ فیل کر رہی تھی ذہنی الجھنوں سے کچھ دیر کیلئے چھٹکارا سا ملا تھا۔ دوسری طرف آئیس کریم والے کو دیکھ اینارہ اسے وہی چھوڑے آئیسکریم لینے گئی تب ہی عزہ کا موبائل بجا اسنے ان نان نمبر دیکھ کال اٹینڈ کی۔۔ چہرا کیوں مرجھایا ہوا تمہارا..؟ وہ ڈیول کا پہلا ایسا سوال تھا جس نے عزہ کی دھڑکنوں کو پہلی بار منتشر کیا تھا۔۔ نہی..نہیں...میں ٹھیک ہوں۔ عزہ نے بمشکل خود کو متوازن رکھتے کہا۔۔ اگر کوئی پریشانی ہے تو تم مجھے بتا سکتی ہو۔ آئی وِل ہیلپ یو۔ اسکا نرم لہجہ وہا پنائیت عزہ کو کہیں دور لے جا رہی تھی وہ ڈیول کا نیا روپ تھا یا کوئی جال جسے ابھی وہ سمجھنے سے قاصر تھی۔
پریشانی ہے تو سہی...ایک انسان ہے جو بزدلوں کیطرح چھپ رہا ہے جسکے لئے دس سال بھی کم تھے وہ اب بھی مجھ سے دور بھاگ رہا ہے۔ وہ ایکدم سے پھٹ پڑی۔۔ تمہیں یقین ہے وہ انسان بزدل ہی ہے.؟۔۔ ہاں مجھے یقین ہے اگر وہ نا ہوتا تو میرے سامنے آ جاتا۔ مجھ سے یوں چھپتا نہیں۔ عزہ نے تیز لہجے میں کہا۔
مگر اسنے تمہیں موقع دیا تھا تم میں ہی اتنی صلاحیت نہیں تھی کہ تم اسے پہچان سکو وہ بس تمہیں سزا دے رہا ہے خود کو نا پہچان پانے کی۔۔۔ تو اسے چاہیئے تھا ماتھے پر بلیک ڈیول کا ٹیگ لگا کے پھرے تاکہ میں اسے پہچان سکوں۔ کیونکہ میں کوئی ولی نہیں ہوں جسے الحام ہوں گئے۔۔ مگر میں تو تمہیں تمہاری خوشبو سے بھی پہچان سکتا ہوں تو تم کیوں نہیں ... کیا محبت یہ ہنر نہیں سکھاتی...؟ اسکے بھاری گھمبیر لہجے پر عزہ نے سر جھٹکا۔ میرے سامنے آؤ تو بات کرے گئے۔ بہت جلد آؤں گا۔ اسکی سنتے عزہ نے فون رکھ دیا۔
***
وہ فلیٹ میں واپس آئی غصہ ساتویں آسمان کو چھو رہا تھا وہ پاگل ہو رہی تھی اس منظر کو سو چتے بس نہیں چل رہا تھا مرسلین کو گولی مار دے۔ مگر وہ سبق سکھانے کی ٹھان چکی تھی احمر کو کال ملائی۔۔ ہیلو حامی..؟ "ہاں بول..!" ۔۔ ۔ "تجھے ایک لڑکی کی پک بھیج رہی ہوں اسے لوکیشن سے اٹھا اور اپنے اڈے پر رکھ باقی کا کام بعد میں بتاؤں گئی۔" وہ تیز تیز بولی تھی۔
او ہیلو شیطان کی نانی۔ کون ہے تو اور میں کون ہوں...کیا پاگل واگل ہو گئی ہے تو۔ لڑکی کو اٹھا اڈے پر رکھ ... کیا میں تجھے کوئی دو ٹکے کا گنڈہ نظر آتا ہوں یا تو کوئی سیریل کلر ہے۔
پولیس آفیسر ہوں غیر قانونی کام نہیں کرتا۔ وہ ایک ہی سانس میں بولے گیا۔ نتاشا نے پاس پڑی دو گلاس کی ٹرے اتنی زور سے زمین پر پھینکی احمر کی بولتی منٹوں میں بند ہوئی تھی ۔۔ لڑکی کو اٹھا کے...میرا مطلب ہے کڈنیپ کر کے کال کرتا ہوں۔ اسنے جھٹ سے کہتے کال رکھ دی۔ وہ اس وقت جنونی ہو رہی تھی اور ہوتی بھی کیوں نا۔ "وہ جنونیت اور پاگل پن کی اعلیٰ مثال نتاشہ رضا تھی "اسنے زندگی میں صرف حاصل کرنا سیکھا تھا وہ اپنی ماں کا دوسرا روپ تھی۔ اور اب وہ مرسلین رمیز شاہ کو بھی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حاصل کرنے والی تھی۔ طہ اور وہ دونوں ولا پہنچے سب نارمل تھا مطلب وہ فلیٹ گئی تھی مرسلین تھکا ہارا سا کمرے کی طرف بڑھ گیا۔ طہ بھی کمرے کی طرف جاتا موبائل رنگ ہوا نتاشا کی کال تھی اسنے کچھ سوچتے کال اٹینڈ کی مگر آگے سے جو سننے کو ملا وہ اسکے ہوش سلب کر گیا وہ اندھا دھند مرسلین کے کمرے کی طرف بھاگا تھا۔ شام کے سات بج رہے تھے طہ اور وہ نتا شا کے فلیٹ کے باہر پہنچے تھے بیل بجاتے کافی ٹائم گزر گیا۔ انہیں فکر نے آن گھیرا۔۔ بھائی مجھے لگتا دروازہ توڑنا پڑے گا۔ طہ کے کہتے ہی مرسلین نے دو ہی وار میں دروازہ کھولا وہ اندر داخل ہوئے۔ فلیٹ اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا مرسلین کے دل کو کچھ ہوا۔ نتاشا کہاں ہو تم ... اسکی آواز میں خوف نمایاں تھا۔
جواب دو کیوں تنگ کر رہی ہو۔ میں ایکسپلین کروں گا یار ویسا کچھ نہیں ہے جو تم سمجھ رہی ہو۔ وہ اس وقت ہر حال میں اسے اپنی نظروں کے سامنے دیکھنا چاہتا تھا۔۔ بھائی میں مین سوئچ ڈھونڈتا ہو ں۔ طہ کہہ کر فلیٹ سے باہر نکل گیا کیونکہ اسکا کام ختم ہو چکا تھا۔۔ نتا...شا... مرسلین کے ہونٹوں پر اسکے نام کی پکار بے ربط ہوئی تھی۔ نتاشا نے پیچھے سے آتے اسے کے ناک پر رومال رکھا وہ اسے ہٹا لیتا اگر وہ کوئی عام بیہوشی والی دوا ہوتی تو۔۔۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد مرسلین کو ہوش آنا شروع ہوا اسنے آنکھیں کھولی تو سامنے کا منظر دھند لایا ہوا تھا۔ مزید کچھ لمحے لگے۔ اسنے آنکھیں کھول کر دیکھا سامنے نتاشا گن ماتھے سے ٹیکا ئے بیٹھی اسے گھور رہی تھی۔ مرسلین نے ہلنے کی کوشش کی مگر وہ چیئر پر رسیوں سے بندھا ہوا تھا۔ اسنے نتاشا کی طرف دیکھا جسکی آنکھیں اس وقت حد سے زیادہ لال ہو رہی تھیں۔
یہ سب کیا بچپنا ہے نتاشا کھولو مجھے۔ مرسلین غصے سے گویا ہوا۔ مگر وہ یونہی بیٹھی تھی۔ اگر تمہیں لگتا ہے تم ایسے مجھے گھور کر ڈرا لو گئی تو ہاں مجھے واقع تم سے ڈر لگ رہا ہے۔ اب کے مرسلین نے تھوک نگلتے کہا وہ جانتا تھا وہ لڑکی سائیکو ہے اسکے معاملے میں۔ یہی وجہ تھی جو اسے خوف میں مبتلا کرتی تھی جس پر وہ ہمیشہ قابو پا لیتا تھا مگر آج ایسا نا ہو سکا۔
نتاشا تم پاگل ہو گئی ہو کھولو مجھے...میرا اس لڑکی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسکی مسلسل خاموشی پر وہ زور سے چیخا۔
تم نے مجھے یہ پاگل پن کرنے پر مجبور کیا ہے مرسلین شاہ۔ وہ اسکے قریب آتی بولی ۔۔ تمہارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے نا ہی میں باتیں گھما پھیرا کر کرنے کی عادی ہوں۔ نتاشا نے ٹیبل پر رکھا موبائل اٹھاتے اسکے سامنے کیا۔ اس لڑکی نے تمہیں چھونے کی کوشش کی ہے اور اب اسے اس بات کی سزا ملے گئی۔ مرسلین نے غور سے اس ویڈیو کو دیکھا جس میں وانیہ نیم بیہوشی کی حالت میں چیئر پر گمسم پڑی تھی۔۔ تمہارا دماغ چل گیا ہے نتاشا جانے دو اسے وہ جج کی بیٹی ہے۔۔ وہ جج کی بیٹی ہو یا منسٹر کی اسکی جرآت کیسے ہوئی تمہیں ہاتھ بھی لگانے کی۔ جج کی بیٹی ہے تو کیا تم اسکی پرائیویٹ پراپرٹی ہو کچھ بھی کرے گئی وہ۔ ہر چیز تہسنہس کرتے وہ غصّے سے چنگھاڑی۔ مرسلین نے اسکی حالت کے برعکس خود کو آزاد کروانا چاہا۔۔ اسے جانے دو نتاشا۔ میری بات مان لو پلیز۔ غلطی میری ہے تم مجھے سزا دو۔
سزا تو تمہیں بھی ملے گئی مرسلین شاہ مگر زندہ یہ بھی نہیں رہے گئی۔ وہ غصّے ؤ سے چلائی۔۔ اندر لا اسے۔ اسکے اونچی آواز میں کہنے پر مولوی صاحب اندر آئے۔۔ یہ مولوی یہاں کیا کر رہا ہے۔ ؟
جس بارے میں تم سوچ رہے ہو۔ بالکل وہی کام یہ یہاں سر انجام دینے آئے ہیں۔ جواب دھڑلے سے آیا۔۔ تت..تم کیا کرنے والی ہو میرے ساتھ..؟ وہ زندگی میں پہلی بار کسی لڑکی کے سامنے خوف سے ہکلایا تھا۔۔ ڈرو مت ... ابھی صرف نکاح کروں گئی تمہارے ساتھ۔ آنکھ دبا کر کہا گیا۔ مگر چہرے پر پھیلی حد درجہ سنجیدگی نے مرسلین کا سانس روکا تھا۔۔ میں یہ نکاح ہر گز نہیں کروں گا نتاشا۔
تمہیں ہر حال میں نکاح کرنا ہو گا مرسلین شاہ ورنہ تمہاری چہیتی کو تو میں جان سے ماروں گئی تم بھی نہیں بچو گئے۔
تو اب تم میں اتنی ہمت آگئی ہے کہ تم مجھے مارو گئی مرسلین شاہ کو۔ مرسلین نے کچھ غصے اور کچھ حیرت سے استفار کیا۔
تو نتاشا نے گن کی نال اسکی طرف گھما ئی اور گولی چلا دی۔ مرسلین کی ہلکی سی چیخ کمرے میں گونجی۔ گولی اسکی بازو کے آر پار ہوئی تھی۔۔ میں صرف کہہ نہیں رہی میں کروں گئی بھی مرسلین شاہ۔ کیونکہ تم صرف میرے ہو...! وہ پاگل ہو رہی تھی۔
پاس کھڑا مولوی خوف سے کانپ رہا تھا جبکہ مرسلین شو کڈ تھا۔
وہ لڑکی جو اس پر جان چھڑکتی ہے اسے کانٹا تک نہیں چھینے دیتی تھی اسنے ہی اس پر گولی چلا دی تھی۔۔ میں کسی صورت نکاح نہیں کروں گا سمجھی تم جو کرنا ہے کر لو۔ مرسلین کا میٹر گھوما تو اسنے چیخ کر کہا۔ جواباً نتاشا استہزائیہ ہنسی۔ ہاں گولی مار دو اسے۔ احمر کو حکم دیتے اسنے موبائل اسکی طرف گھمایا۔
جہاں صرف وہی لڑکی نظر آرہی تھی شوٹر سامنے نہیں تھا اور وہاں بھی گولی کی آواز گونجی۔ ساتھ لڑکی کی چیخیں بھی۔
مرسلین نے آنکھیں پھاڑے اس لڑکی کی بازو کی طرف دیکھا جہاں سے خون پانی کی طرح بہہ رہا تھا۔۔ اگر نہیں چاہتے اگلی گولی اسکے دل کے آرپار ہو تو میری شرط مان لو۔ مر سلین نے بے بسی سے اسکی طرف دیکھا۔ مولوی صاحب نکاح شروع کریں۔ نتاشا کے کہنے پر نکاح شروع ہوا۔ پہلے مرسلین سے پوچھا گیا جس نے نتاشا کی طرف خونخوار نظروں سے دیکھا۔۔ کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے..؟ وہ دوسری بار بھی خاموش رہا۔۔ کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے..؟ مولوی صاحب نے تیسری بار پوچھا۔ نتاشا نے اٹھتے مرسلین کے ماتھے پر گن کٹائی۔ اب بولو قبول ہے ورنہ۔۔۔ نتا شا نے نال پر زور دیا مرسلین نے آنکھیں گھمائی لمبی سانس بھری ایک نظر نتاشا کو دیکھا۔ اور بول دیا۔ "قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے" وہ ایک ہی بار میں بول گیا۔ تو آخر اس جادوگرنی نے اسے آج پوری طرح سے اپنے شکنجے میں پھانس لیا تھا کچھ کی قسمت ایسی بھی لکھی ہوتی ہے مرسلین شاہ بس سوچ کے رہ گیا تھا۔
مولوی صاحب اسکی طرف پلٹے۔ نتاشا نے انتہائی اطمینان سے اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے تین بار قبول ہے کہا تھا۔
تو آخر آج سے قصہِ جدائی ختم ہوا اور اب سے قصہِ لڑائی کبھی نا ختم ہونے والی جنگ کا آغاز ہوتا ہے۔ طہ تالی بجاتے باہر آیا۔
مرسلین اسے دیکھ حیرت میں مبتلا ہوا مولوی صاحب جا چکا تھا
"دیکھا بھائی کیسے میری معصوم بھابھی نے آپ کو اتنی معصومیت سے اپنا بنا لیا..؟"۔۔ ہاں گن پوائنٹ پر ۔۔ ۔ مرسلین نے دانت کچکچائے۔۔ نتاشا ہنسی۔ وہ اول درجے کی معصوم اشرف المخلوقات تھی جس نے گن پوائنٹ پر زبردستی اپنے کرش سے نکاح کیا تھا کمینا انسان تو بھی اس سب میں شامل تھا۔ میں تجھے زندہ نہیں چھوڑوں گا۔ مرسلین بھڑک اٹھا۔ میں اکیلا نہیں تھا طہ نے اشارہ دیا جس پر ڈاکٹر اسد بھی باہر آئے تھے۔
آپ بھی ... وہ غش کھانے کو تھا۔۔ آپکی مسز نے بتایا تھا آپ بہت ڈھیٹ ہیں ایک گولی تو آپ کو ضرور مارنی پڑے گئی اسلئے میں بھی گواہ کے طور پر آپکی مرہم پٹی کرنے چلا آیا۔ وہ ہنسے ۔ مرسلین نے نتاشا کی طرف کھا جانے والی نظروں سے دیکھا۔
سب کچھ پلان کے مطابق ہوا تھا۔۔ اس لڑکی کو چھوڑ دو اب...! "وہ الریڈی جا چکی ہے" نتاشا نے احسان کرنے والے انداز میں بتایا۔
نتاشا موبائل لیے بالکنی میں آئی اور احمر کو انسٹرکشنز دینے لگی۔ ڈاکٹر اسکی مرہم پٹی کیے ساتھ مبارکباد دیتا جا چکا تھا طہ اسکے ہتھے چڑھتا اسنے بھی نکلنے والی کی تھی۔
اب فلیٹ میں صرف وہی دونوں تھے۔ نتاشا واپس آئی تو مرسلین صوفے سے ٹیک لگائے آنکھیں موندے لیٹنے والے انداز میں بیٹھا تھا
گی اور موبائل ٹیبل پر رکھتے وہ اسکے پاس آئی۔۔ یہ لو پین کلر لے لو۔ درد کم ہو جائے گا۔ نتاشا نے پانی کا گلاس اور میڈیسن اسکی طرف بڑھائی۔ مرسلین نے آنکھیں کھولی۔ اور اسکا ہاتھ زور سے جھٹکا گلاس زمین پر گرتے چور چور ہور گیا۔۔ جسکی زندگی میں تم جیسی لڑکی ہو گئی اس پر تو ان دوایو ں کا اثر بھی نہیں ہو گا۔ وہ غصے سے بولا نتاشا صرف اسے دیکھتی رہی اگلے ہی پل وہ مرسلین کے پاس بیٹھتی اسکے سینے پر سر رکھ گئی۔۔ مرسلین کا سانس اٹکا وہ چند لمحے ساکت بیٹھا رہا۔۔ میں کبھی تم سے لڑائی نہیں کروں گئی نا ہی تھپڑ ماروں گئی نا تم پر گولی چلاؤں گئی بس آخری بار مجھے ان سب کیلئے معاف کردو۔ وہ رو رہی تھی
اگر تمہیں لگتا ہے تمہارے ان آنسوؤں سے میں پگھل جاؤں گا تو تمہاری بھول ہے میں نہیں مانوں گا۔ وہ ضدی انداز میں بولا۔
میں منا لوں گئی۔"میں نہیں مانوں گا " ... وہ نظریں پھیر گیا۔
میں بہت ضدی ہوں۔۔ تو میں بھی بہت ڈھیٹ ہوں۔۔ میں تمہاری بیوی ہوں۔ نتاشا نے اسکا کالر دوبچے کہا۔۔ تو میں بھی تمہارا شوہر...کہتے وہ رک گیا۔ نتاشا اسکے زبان سے پھسلتے لفظ کو سنتی گہرا مسکرائی۔ مرسلین نے پہلی بار بغور اسکے چہرے پر پھیلی مسکراہٹ کو دیکھا اسے وہ بہت بھلی لگی تھی۔ نتاشا نے اسکی آنکھوں کو ہولے سے انگلی کے پوروں سے چھوا مرسلین نے اسکے ٹھنڈے لمس پر آنکھیں موند لی۔ اسکی آنکھیں سرخ ہو رہی تھیں۔ سو جاؤ تھوڑی دیر تمہیں ریسٹ کی ضرورت ہے۔ نتاشا اسکی آنکھوں کو چھوتے کہہ کر اٹھی ہی تھی بے ساختہ بلا اختیار مرسلین نے اسکی کلائی تھامے اپنے پاس واپس بٹھایا۔ وہ خاموشی سے یک ٹک اسے دیکھ رہا تھا شایدو ہ اپنے اندر کی حالت سے کنفیوز تھا وہ بولنا تو چاہتا تھا مگر کچھ کہنے کی سکت میں نہیں تھا نتاشا نے اسکے چہرے کے قریب ہاتھ رکھتے جھک کر عقیدت سے اسکی دونوں آنکھیں پر لب رکھے۔ اسنے پھر سے آنکھیں موند لیں۔ اسکا لمس روح کو سکون بخش رہا تھا دل پر ٹھنڈی پھوار جیسا تھا مرسلین نے اتنے عرصے بعد سکون کی سانس خارج کی تھی۔ اس لڑکی کی محبت میں وہ پگھل رہا تھا اسکا غصہ،انا، ڈھیٹ ائی سب کہیں دفن ہو گئی تھی۔۔ تم بہتؤ بُری ہو...! وہ کافی دیر بعد بولا۔۔ نتاشا کے لب مسکراہٹ میں ڈھل گئے۔ میں اچھی بن جا گئیں تمہارے لیے۔ کہتے وہ اسکے پاس سے اٹھی۔۔ مرسلین اسے نظر بھر کے دیکھتا وہی لیٹے آنکھیں بند کر گیا۔ اسے نیند کی ضرورت تھی نتاشا نے کمفرٹر لا کے اس پر دیا۔
***
ارسل کی اتنی منتوں کے بعد آج وہ ایک بار پھر کوشش کرنے آیا تھا مرسلین ولا میں موجود نہیں تھا جسکا فائدہ اٹھاتے یحییٰ امیمہ کے کمرے میں آیا جہاں وہ کسی کتاب کا مطالعہ کرنے میں مصروف تھی۔ اسنے دروازہ کھٹکھٹایا۔ امیمہ نے مڑ کر دیکھا اسکے چہرے پر ناگواری چھا گئی جو یحییٰ سے چھپی نہیں رہی تھی وہ اٹھتی دروازے کے پاس آئی اور اسے بند کرتی یحییٰ دروازہ کھولے اندر آ گیا۔۔ یہ کیا بدتمیزی ہے ابھی کے ابھی میرے کمرے سے باہر دفع ہو جاؤ۔ امیمہ نے باہر کی طرف اشارہ دیا۔
میں دو منٹ بات کرنے آیا ہوں صرف وہ سن لو پھر چلا جاؤں گا۔ اسنے انتہائی اطمینان سے کہا کیونکہ امیمہ کا ایسا رویہ اب معمول بن چکا تھا۔۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا یہ میری زندگی ہے اسے میں جیسے بھی جئیوں یہ میری مرضی ہے۔ اسکے سامنے آتے سپاٹ انداز میں کہا گیا۔۔ یحییٰ نے اگلے ہی پل اسکی بازو دوبچے دیوار سے پن کیا۔۔ سمجھنے کیا لگی ہو تم خود کو ... ایک محبت نا ملنے کا اتنا سوگ کہ خود کو کھائی میں دھکیلنےجا رہی ہو۔ امیمہ کو اسکا کاٹ دار لہجہ چھپا تھا۔۔ اگر تو تم سمجھتی ہو کہ یہ سب کر کے تم مجھے تکلیف دے پاؤ گئی تو افسوس یہ صرف تمہاری سوچ ہی رہے گئی۔ البتہ یہ سب کر کے تم مجھے خود سے نفرت کرنے پر مجبور کر رہی ہو۔ "تو کرو نا نفرت یحییٰ میر،کرو نفرت کس نے روکا ہے تمہیں..پر اگر تمہیں یہ لگتا ہے کہ وہ لڑکی جو تمہاری محبت نا ملنے پر نہیں مری اسے تمہاری نفرت سے کوئی فرق پڑے گا تو یہ تمہاری صرف سوچ ہے۔" اسی کے انداز میں تڑخ کر کہتی وہ اسے دھکا دیتی یحییٰ نے اپنے سینے پر رکھے اسکے دونوں ہاتھ جکڑے تھے۔ اسے امیمہ کے رونے پر دلی افسوس ہو رہا تھا یہ صرف وہی جانتا تھا وہ کیسے ضبط کیے ہوئے ہے۔
آخری بار سمجھا رہا ہوں امیمہ شاہ اپنی زندگی کو جہنم مت بناؤ۔
اسنے انتہائی سنجیدگی سے کہا۔ آج پہلی بار امیمہ کو اپنا نام اتنا برا لگا تھا آنکھیں بے ساختہ جھلملائی تھی۔۔ میری زندگی کو جہنم بنانے والے صرف تم ہو۔ "صرف تم" ... وہ جس انداز میں چیخی ۔ یحییٰ ششدر کھڑا اسے دیکھے گیا اسکے جسم میں درد کی لہر سی اٹھی۔ ۔"اللہ کرے مر جاؤ تم" وہ ضبط کے باوجود بہت غلط کہہ گئی تھی۔ اور اسے لگا وہ واقع میں مر گیا ہے۔ دل میں عجیب سا درد اٹھنے لگا۔ آنکھوں کے کنارے بھیگے تھے یحییٰ مفلوج ہوتے ذہن کے ساتھ باہر نکل گیا۔