Chapter 35: باب 35

تم فریش ہو جاؤ میں تمہارے لیے کافی بناتی ہوں۔۔ تم نے مجھے اٹھایا کیوں نہیں میں یہی سو گیا تھا مما پریشان ہوئی ہوں گئی۔ وہ بھی اٹھا۔ نہیں طہ نے وہاں سب سنھیال لیا تھا۔ اسنے عام سے انداز میں کہا۔۔ تم کافی نہیں بناؤ میں واپس جا رہا ہوں۔

فریش ہو جاؤ پھر چلے جانا۔ وہ مصروف سے انداز میں بولی۔

فریش ہو کے کیا تمہارے کپڑے بہنوں گا۔ ؟ مرسلین نے پھاڑ کھانے والے انداز میں کہا۔ نتاشا نے آنکھیں گھمائی۔۔ طہ نے تمہارا ڈریس بھجوا دیا تھا۔ وہ بولتی فریج کھول کے کھڑی ہو گئی۔ یہ کمینا کبھی نہیں سدھر سکتا۔ اس نے نوٹ کیا وہ اسے دیکھ نہیں رہی۔ وہ بھی سر جھٹکتے فریش ہونے چلا گیا۔ فریش ہو کے واپس آیا تو نتاشا بھی فریش ہوئی کچن میں کھڑی کافی مگ میں ڈال رہی تھی۔ پشت پر اسکے گیلے بال جا بجا بکھرے ہوئے تھے سفید رنگ صاف شفاف چہرا سرخ رنگ کی ٹی شرٹ کے ساتھ سفید جینز میں ملبوس وہ سادگی میں بھی اس پر قیامت ڈھا رہی تھی۔

پتہ نہیں کیا ہوتا جا رہا ہے مجھے۔ وہ سر جھکاتے بڑبڑایا۔

اسکی نظروں کے زاویے ہی نہیں بلکہ دل کے راہ بھی اس لڑکی کی جانب پلٹ پلٹ کر جا رہے تھے۔۔ تم فریش ہو گئے یہ...نتاشا اسکی بڑبڑاہٹ پر پلٹی۔ مگر اسے شرٹ لیس دیکھتے اسکے باقی کے الفاظ حلق میں ہی رہ گئے تھے۔ وہ بازو کی پٹی کردو ورنہ شرٹ خراب ہو جائے گئی۔ مرسلین نے ٹاول صوفے پر پھینکتے اسکی بھٹکتی نظروں کا مفہوم سمجھتے کہا تھا۔ نتاشا ہاں میں سر ہلاتے فرسٹایڈ باکس لے کے اسکے پاس آئی اور پٹی کرنے لگی۔ اسکے پاس سے آتی خوشبو مرسلین کے نتھنوں سے ٹکرائی اسنے بازو پکڑے نتاشا کو اپنے قریب کیا اور اسکے بالوں میں چہرا چھپایا۔ نتاشا کے ہاتھا سکی قربت پر کپکپائے وہ بمشکل خود کو نارمل رکھ رہی تھی۔

تم مجھے اوئیوڈ کیوں کر رہی ہو..؟ اسکی تھوڑی کو پکڑے اسکا چہرا اوپر کیے وہ مدھم لہجے میں بولا۔۔ کیونکہ میں جانتی ہوں یہ سب تم مجھے تنگ کرنے کیلئے کر رہے ہو۔ ؟ نتاشا نے اسکی نظروں کی تاب نا لاتے چہرا موڑا۔۔ کیا کر رہا ہوں میں...؟ گھمبیر لہجہ۔

یہی...بار بار یوں تمہارا قریب آیا۔ کیونکہ میں جانتی ہوں تم ناراضگی میں کبھی میرے پاس نہیں آتے۔۔۔ انٹرسٹنگ... اچھا لگا سن کے تم مجھے پہچانتی ہو۔ مرسلین کی آنکھوں میں چمک ابھری نتاشا اسے دیکھنے پر مجبور ہوئی۔۔ پر اگر میں کہوں میں یہ سب ناراضگی میں نہیں کر رہا تو..؟ اسکی تھوڑی کو پکڑے اسنے نتاشا کا چہرا اپنے مزید قریب کیا۔ نتاشا کا چہرا سرخ ہوا۔

ہم..ہمیں جانا چاہیئے عزہ کی تین کالز آ چکی ہیں۔ وہ گھبرائی۔ مرسلین نے دلچسپی سے اسکے چہرے پے آتے جاتے رنگوں کو دیکھا۔ اتنی کیا جلدی ہے نکاح زبردستی کا صحیح مگر تحفہ تو پھر بھی تمہارا بنتا ہے۔ مرسلین نے کہتے جھکتے اسکے گال پر ناک رگڑی تھی نتاشا اسکی قربت میں پگھل رہی تھی دل پسلیاں توڑنے باہر آنے کو تھا۔ وہ اسے دھکا دیتی دور ہٹی۔

،۔۔ میں باہر ویٹ کر رہی ہوں تمہارا۔ وہ بیگ اٹھائے باہر بھاگی۔ پیچھے کمرے میں مرسلین کا جاندار قہقہہ گونجا تھا۔

وہ دونوں جیسے ہی ولا پہنچے تو اندر سے آتے شور و غل نے انکا استقبال کیا۔ نتاشا اس سے نظریں چراتے اندر کو بھاگتی مرسلین نے اسکی کلائی دوبچے اپنی جانب کھینچا۔۔ یہ..یہ کیا کر رہے ہو تم...کوئی دیکھ لے گا مرسلین۔ نتاشا نے ادھر ادھر نظریں دوڑائیں۔ مرسلین کے ہونٹوں پر تبسم پھیلا۔۔ نکاح تم نے اپنی مرضی سے کیا۔ اب مجھے جھلینا بھی تمہارے ذمے ہے۔ "جہاں جب جیسے میرا دل کرے گا میں قریب آؤں گا تم نے سنھبلنا اور مجھے سنبھالنا کیسے ہے یہ تمہارا ہیڈیک ہے۔"۔ مطلب تم مجھ سے بدلہ لے رہے زبردستی نکاح کرنے پر۔ ؟ نتاشا نے آنکھیں پٹپٹائی۔۔ یہی سمجھ لو۔ مرسلین نے جھکتے اسکے گال پر لب رکھے اور پیچھے ہٹ گیا۔ اسنے آنکھونک کی مگر نتاشا تو اسکی حرکت پر ہکابکا کھڑی تھی۔ وہ اندر کی طرف بڑھتے طہ باہر پہنچ گیا۔ "معلوم ہے کل ہی نیا نیا آپ دونوں کا نکاح ہوا ہے مطلب یہ تو نہیں کہ آپ ایسے نویلی میرڈ کپل کی طرح ہمیں انتظار کی گھڑی میں سوئیو ں کی طرح لٹکا دیں۔"تو باز آجا فضول کی بکواس سے۔ مرسلین نے اسکی گردن دوبچے کہا۔ تو وہ نتاشا کی طرف مڑا۔ ۔ کیسی بھابھی ہو تم اپنے دیور کو مار کھاتے دیکھ رہی ہو۔ میرا کوئی دیور نہیں ہے۔ وہ نروٹھے پن سے کہتی اندر کی طرف بڑھی۔ "شوہر کیا ملا اس لڑکی کے تو مزاج ہی بدل گئے ہیں خدایا۔" طہ نے ہانک لگا نے کہا تو وہ شٹ اپ بول کے چلی گئی۔۔ میں نے پہلی بار اس خونخوار شیرنی کو شرماتے دیکھا ہے بھا ئی۔ طہ کے بعد اسکا بھی قہقہہ گونجا۔ وہ مطمئن سا اندر کی طرف بڑھا۔ ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں تھیں۔

***

شادی کی شاپنگ کرنے کیلئے کچھ دیر بعد ہی وہ سب مال کی اینٹرنس پر موجود تھے۔ مر سلین کچھ کہتا نتاشا فوراً بولی۔

میں لڑکیوں کو ساتھ لے جاتی ہوں تم سب اپنی اپنی شاپنگ کر لو۔ نتاشا کے فیصلے پر اور کسی کے نا سہی لڑکوں کے منہ بنے تھے

نہیں...مرسلین بھی بولا وہ جانتا تھا نتاشا اس سے دور بھاگ رہی ہے۔ بڑی مما نے کہا ہے کہ دولہا دولہن اپنی شاپنگ خود کریں نا کہ کسی اور کی پسند سے۔ خاص اسکی نظروں میں نظریں ڈالے باور کروانے والے انداز میں کہا گیا۔ اسلئے طہ تم عفاف کو لے جاؤ اور اسے اسکی پسند سے شاپنگ کروا دو۔ "اوکے بھائی۔" تابعداری سے کہتے اسنے عفاف کی طرف دیکھا جو منہ بسورے کھڑی تھی۔

امیمہ منیب کب آرہا ہے.؟ ؟ طہ نے سوال کیا۔ بھائی تھوڑی دیر تک۔ اوکے پھر اینارہ بچے آپ عزہ اور امیمہ کے ساتھ جاؤ۔ منیب آجائے گا تو تم اس کے ساتھ شاپنگ کر لینا۔ جہاں مرسلین نے اینارہ کہا وہی پیچھے سے یحییٰ کے ساتھ آتے احمر کے کان کھڑے ہوئے تھے اسنے نظر دوڑائی جہاں تھ وہ عزہ کے سا کھڑی باتوں میں مگن تھی۔۔ یہ یہاں کیا کر رہی ہے..؟ کیوں تمہیں نہیں معلوم..؟ یحییٰ نے مو بائل میں دیکھتے کہا۔"کیا نہیں معلوم..؟" اسے تشویش ہوئی۔

یہ عزہ کی نیو باڈی گارڈ ہے کچھ چار دنوں سے۔ اور احمر کی شکل دیکھنے والی ہوئی تھی۔ یحییٰ نے اسے دیکھا۔ اور اسکی ہنسی چھوٹی۔ کمینے تم کیوں دانت نکال رہے ہو۔ خوشی ہو رہی ہے بہت خوشی ہو رہی ہے مجھے آج تک لگتا تھا ملک ولا میں جو بھی ہوتا ہے اسکی خبر سب سے آخر میں مجھے ہوتی ہے آج یہ جان کر خوشی کی انتہا ہوئی ہے کہ ایک بندہ اور بھی ہے ملک ولا میں مجھ جیسا۔ یحییٰ اسے دھپ رسید کرتا قہقہہ لگا گیا۔ اسکے لئے واقع خوشی کا سماں تھا۔ احمر اسے مارنے کو بھاگا۔ یحییٰ مرسلین میں بجا۔ سب نے انہیں دیکھا۔ تم دونوں کونسی ریس میں بھاگ رہے ہو۔ وہ تپ کر بولا۔ بھائی احمر کہہ رہا تھا اسے بھی ایک عدد لڑکی چاہیئے شاپنگ کرنے کیلئے۔ جہاں یحییٰ نے گلا پھاڑ کے کہا وہی اینارہ نے اسکی طرف دیکھتے آنکھ دبائی دی۔

میں نے ایسا کچھ نہیں کہا یہ جھوٹ بول رہا ہے اپنی ہونے والی دلہن آئی نہیںا بھی تک۔ میرے لیے ڈھونڈے گا۔ احمر نے دانت کچکچائے۔ نینا کہاں ہے یحییٰ۔۔۔ ؟ آرہی ہے وہ بھائی ... وہ سب جو اب سنے خاموش ہو گئے۔۔ اوکے تقریباً دو گھنٹے بعد سب اسی جگہ پر پہنچ جانا۔ سب اوکے بول کر ادھر ادھر نکل گئے۔

میں سب سمجھ رہی ہوں تم یہ سب کیوں کر رہے ہو..؟ سب کے جاتے ہی وہ اکیلے ہوئے نتا شا تپ کر بولی۔۔ کیا کر رہا ہوں میں اور کیوں..؟ مرسلین نے اسکی کلائی دوبچے اپنی جانب کھینچ کر پوچھا۔۔ میرا ہاتھ پکڑے اور دور رہے بغیر بھی بات ہو سکتی ہے۔

مگر میں تو تمہارے قریب رہنا چاہتا ہوں۔ اسنے بال کان کے پیچھے اڑستے کہا۔ نتاشا بس اسے دیکھ کے رہ گئی۔۔ مم۔۔ مجھے شاپنگ کرنی ہے مرسلین پلیز۔۔۔ وہ اپنا آپ چھڑوانے لگی۔ "تم میرے تھ سا شاپنگ کرو گئی اور میری پسند سے۔" دو انگلیوں سے اسکا گال ٹریس کرتے وہ مخمور ہوتے لہجے میں بولا۔۔ تم یقیناً اس پل کو کوس رہی ہو گئی نا جب تم نے مجھ سے زبردستی نکاح کیا تھا۔ نتاشا کی بے تاثر چہرے کو دیکھتے مرسلین نے اسے مزید تپا نا چاہا تو وہ مسکرا دی۔۔ میں تو ہر گزرتے پل کے ساتھ اللہ کا شکر ادا کر رہی ہوں کہ میں نے تمہیں اپنا محرم بنا لیا چاہے زبردستی ہی سہی۔ وہ مزید مسکر ائی تو اسکی مسکراہٹ سمٹی۔

تمہارا مجھے یوں تنگ کرنا مجھے بالکل بھی اڑیٹیٹ نہیں کرتا آئیس بیئر۔۔۔ بلکہ خو شی ہوتی ہے یہ دیکھ کے تم خوش ہو چاہے پھر مجھے تنگ کر کے ہی سہی...وہ والہانہ انداز میں مسکرائی۔

مرسلین نے اپنا پلان فیل ہوتا دیکھ اسکا ہاتھ نرمی سے تھام کر لبوں سے لگا لیا۔۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ تم ایسی لوفرانہ حرکتوں پر اتر آؤ۔ اسکے سینے پر ہاتھ رکھے کھڑی نتاشا غصہ ہوئی۔ مرسلین کا مدھم قہقہہ ابھرا۔۔ تمہیں تنگ کرنے کیلئے تمہارا شوہر کسی بھی قسم کی لوفرانہ حرکت کرے گا۔ اسنے دل جلانے والی مسکراہٹ میں کہا۔۔ اور کب تک تم مجھے زبردستی کے نکاح پر ایسے سزا دو گئے۔ نتاشا اسکی حرکت پر کرنٹ کھا کے پیچھے ہٹی۔ وہ تو اچھا تھا وہ دوپہر کا وقت تھا اسلئے مال میں زیادہ بھیڑ نہیں تھی۔

جب تک میرا دل کرے گا اور ہاں سزا کی نوعیت میں اضافہ بھی ہو سکتا تھا البتہ کمی بیشی کی کوئی گنجا ئش نہیں ہے۔ مرسلین آگے چلتا ذو معنی لہجے میں بولا تو نتاشا بھی سر جھٹکتے اسکے پیچھے چل دی۔

***

وہ موبائل پر کسی سے بات کرتا آگے بڑھ رہا تھا عفاف اسکے قدم کے ساتھ قدم ملانے کے چکر میں چل کم بھاگ زیادہ رہی تھی وہ کال پر محو گفتگو تھا عفاف کے پاس موقع اچھا تھا طہ کی نظر سے بچتے اسنے بھاگنے کی ابھی سوچی ہی تھی موبائل نے بات کرتے طہ نے اسکی بازو دبوچ لی۔ اچھا ٹھیک ہے میں آپ کو باقی کی ڈیٹیلز آفس میں آکے دیتا ہوں۔ ادھر بات ختم کرتے اسنے اپنے قریب کھڑی پنک اور وائیٹ کلر کی گھنٹوں تک آتی فراک میں ملبوس لڑکی کو بغور دیکھا۔۔ میں بات و ہاں کر رہا تھا مگر میرا دھیان تمہاری طرف ہی تھا۔ اب بتاؤ کیوں بھاگ رہی تھی۔ طہ نے قدرے نرمی سے استفار کیا۔۔ مجھے آپکے ساتھ شاپنگ نہیں کرنی۔ منہ بسورے کہا گیا۔ کیوں نہیں کرنی میرتھ ے سا شاپنگ... اسنے فوراً پوچھا۔ آپ برے ہیں آپ نے مجھے ہرٹ کیا اور میرے دوست...میر ا مطلب ہے اسکو بھی...عفاف کی زبان پھسلتی طہ کی سرد نظروں کا ارتکاب دیکھتے اسنے بات کو درست کیا تھا۔

بھاڑ میں گیا وہ انسان ہمارے اتنے امپورٹنٹ دن پر بھی تم اس شخص کا رونا رو رہی ہو ابھی تک ۔ طہ طیش میں آیا ضبط سے بولا۔ عفاف سہم سی گئی۔ چلو اب... اسکی شکل بتا رہی تھی وہ رو دے گئی اسلئے طہ مزید کچھ کہے بغیر چل پڑا۔

وہ دونوں بوتیک میں اینٹر ہوئے۔ وہاں پر موجود سٹاف نے فنکشن کے حساب سے اسکے سامنے ڈریسز رکھے۔ عفاف کنفیوز سی ان سب کو دیکھ رہی تھی طہ اسکی الجھن سمجھتے اسکے پاس آکے بیٹھا۔ اور ڈریسز دیکھنے لگا۔۔ یہ تمام ڈریس بہت ہیوی ہیں میری لٹل برائیڈ سے اپنا آپ سنبھالا نہیں جا تا وہ اسے کیسے سنبھالے گئی۔ طہ نے فقرہ اچھالا۔ عفاف کا چہرا اسکے لہجے کی شگفتگی پر جھکا تھا۔ ایکچولی سر ۔۔ ۔ سٹاف ممبر مسکرائی۔ اجکل برائیڈز ایسے ہی ہیوی ڈریسز پہنتی ہیں۔ اور اپکی لٹل برائیڈ پر یہ بہت سوٹ کرے گا ماشاءاللہ سے وہ ہیں بھی بہت خوبصورت باقی انہیں سنھبالنے کیلئے اللہ نے آپ کو انکی زندگی میں بھیجا ہی ہے۔

وہ کہتے مدھم سا مسکرا ئی۔ طہ کے ہونٹوں پر معنی خیز مسکراہٹ رینگی جسے دیکھتے عفا ف خجالت کے باعث چہرا جھکا گئی۔

***

منیب آچکا تھا اسلئے امیمہ اسکے ساتھ ہی شاپنگ کرنے جا چکی تھی عزہ اور اینارہ جوتوں کی شاپ میں کھڑی جوتے ٹرائے کر رہی تھی عزہ اپنا ڈریس لے چکی تھی اینارہ بھی اسکی ہیلپ کر رہی تھی تبھی اینارہ کا موبائل بجا۔ وہ نمبر دیکھتے شاپ کی پچھلی سائیڈ پر آئی۔۔ وہی دوسری طرف اسکے نکلتے ہی بلیک ہالف سلیوز ٹی شرٹ کے ساتھ بلیک جینز میں ملبوس چہرے پر ماسک لگائے ایک خوبرو شخص شاپ میں ا نیٹر ہوا۔ وہاں موجود تمام لوگ اسے ستائش نظروں سے دیکھ رہے تھے۔۔ ہالف سلیوز کی وجہ سے اسکی سفید وینی بازو فٹ شرٹ کی وجہ سے اسکا کسر تی جسم نیلی آنکھوں میں لمحہ با لمحہ اترتی چمک ہر ایک کی نظر اسکی جانب کھینچ رہی تھی۔۔ مگر وہ مغرور انسان اپنی مخصوص چال چلتا بغیر کسی کی جان لٹا تی نظروں کی پرواہ کیے آگے بڑھ رہا تھا۔

اینی دیکھو یہ کیسی ہے..؟ عزہ نے اپنے سفید پاؤں سے نظر اٹھائے سر اٹھا کے اسے مخا طب کیا جو وہاں تھی ہی نہیں۔

یہ کہاں گئی۔ وہ بڑبڑائی۔ تبھی سٹاف ممبر کا ایک لڑکا ہاتھ میں ہیل پکڑے اسکی طرف آیا۔۔ میم یہ رہی ہیل جو آپ نے کہی تھی۔ عزہ ابھی کوئی جواب دیتی سٹاف ممبر نے جھکتے اسکے پاؤں سے خود ہی جوتا نکالا اور وہ سامنے رکھی ہیل اسے پہنانی چاہی۔

وہ منظر دور کھڑے سکندر نے جبڑے بھینچے ضبط سے دیکھ کر برداشت کیا عزہ جو اسے منع کر رہی تھی سکندر نے ایک ہی جست میں اس تک پہنچتے ایک زور دار کک اس کی پشت میں ما ری کہ وہ زمین پر گر پڑا۔۔ یہ کیا بدتمیزی ہے..؟ جہاں وہ لڑکا غصے سے بولا۔ وہی عزہ بھی ناک بھنوئیں چڑھائے اس شخص کو دیکھنے لگی مگر اسے پہچانتے ہی اسکے تاثرات پل میں نارمل ہو گئے اسنے کچھ کہنے کے بجائے ویسٹ سے شرٹ اٹھائی وہاں موجود گن دیکھتے وہ لڑکا نو دو گیارہ ہو گیا۔ عزہ ابھی بھی ویسی ہی حالت میں بیٹھی اسے تک رہی تھی۔ تبھی سکندر گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھا۔ ہیل اٹھائی اسکے سفید دودھیا پاؤں کو اپنے مضبوط ہاتھ کی گرفت میں قید کیا اور اس سرخ رنگ کی ہیل کو انتہائی نرمی سے عزہ کے پاؤں کی زینت بنا دی۔

اگر کوئی دیکھتا تو اپنا سر پیٹ لیتا، صدمے سے قومہ میں چلا جاتا۔ تر کیہ کا گینگسٹر جس کے روبرو آنے سے ہی لوگوں کی جان جاتی تھی وہ گھٹنوں کے بل بیٹھا ایک لڑکی کو ہیل پہنا رہا تھا۔

عزہ حیرت میں تھی کیا وہ اسکے لئے اتنی اہم تھی کہ وہ اسکے قدموں میں جھکا اسے جوتے پہنا رہا تھا۔۔ میرے علاؤہ کوئی اور تمہیں ہاتھ لگاتا تو میرا دل کرتا میں اسے گولی مار دوں۔ بس تمہا ری وجہ سے ایسا نہیں کیا۔ مگر میں معافی صرف ایک بار ہی دیتا ہوں کیونکہ اگلی بار کیلئے میں نا اس وجہ کو زندہ رہنے دیتا ہوں نا ہی اپنے اشتعال پر قابو رکھتا ہوں۔ اسلئے تم بھی الرٹ رہا کرو۔ اسکی معصومیت سے لبریز شفاف نیلی آنکھوں میں اپنی سرد سفاکیت سے بھرپور نیلی آنکھیں گاڑھے وہ عزہ کو سٹپٹا نے پر مجبور کر گیا۔۔ شکریہ۔ ۔ اسنے سر اثبات میں ہلاتے کہا۔

"..." کافی کیلئے پوچھا تو شٹ اپ…… "لنچ کیلئے.." پوچھا تو شٹ اپ…… "شاپنگ کیلئے پوچھنے والا تھا تو بھی یہی جواب دماغ میں آیا مگر کیا کہنے ہیں لٹل اینجل جوتے پہنائے تو شٹ اپ نہیں کہا۔" سکندر نے شریر لہجے میں سوال کیا۔ وہ بس اسے دیکھتی رہی۔ اسکا انداز ایسا تھا جیسے ان میں صدیوں کی بے تکلفی ہو۔

وہ کہہ کر پلٹا ہی تھا عزہ نے اسے جا لیا۔ ۔"تم ایسے نہیں جا سکتے..!" "کیسے..؟ سکندر نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا۔

بغیر اپنا چہرا دکھائے۔ اسنے استحقاق بھرے لہجے میں کہا۔

سکندر کو اس لڑکی کا کانفیڈنس ہمیشہ ہی حیران کرتا تھا۔

کیا کرو گئی میرا چہرا دیکھ کر...تم جتنا خوبصورت نہیں ہوں۔

میک اپ کروں گئی تمہارا اب چہرا دیکھاؤ۔ وہی کانفیڈنٹ لہجہ۔

سکندر ہنسا۔ عزہ پیچھے ہوتی کاؤنٹر کے پاس رکی۔

تم واقع اتنی بہادر ہو یا میرے سامنے بن جاتی ہو۔ اسکے دونوں اطراف میں بازو ٹکا ئے چہرا نزدیک لاتے پوچھا گیا عزہ نے آئی برو اچکائی۔۔ اپنی بہادری کا تو معلوم نہیں پر تمہا ری بہادری دیکھ چکی ہوں میں۔ خفگی سے کہا گیا۔۔۔ میری بہادری پرکھنے کیلئے ابھی اتنا ہی کافی ہے کہ تم پبلک پلیس میں میرے حصار میں اتنے قریب کھڑی ہو۔ کہ دیکھنے والا ہمیں کپل سمجھے گا۔ وہ بھی رومینٹک کپل ...! سکندر نے آنکھونک کی۔ اسے غصے میں خیال ہی نہیں رہا تھا مگر جب خیال آیا تو عزہ کے گال سرخ ہوئے۔

جانے دے مجھے۔۔۔ ہٹیں..! اسے چھونے سے گریز کرتی وہ دھیمے لہجے میں بولی۔ سکندر نے آئی برو اچکائی اور پیچھے ہٹ گیا۔

الٹے قدم پیچھے کی جانب لینے لگا۔ مگر نظریں اس پر ہی جمی تھیں۔ ۔ کیا آپ کی شادی ہو چکی ہے..؟ کہنے کو دس سال پرانا عاشق تھا مگر اتا پتہ کچھ نہیں۔ وہ ہر ملاقات میں یہی سوچتی رہ جا تی کہ وہ اسے شادی کیلئے پروپوز کرے گا مگر شاید اس بلیک ڈیول کا دماغ واقع خالی تھا اسلئے آج ہمت کر کے عزہ نے خود ہی پوچھ لیا اسنے دیکھا تھا اس سوال پر سکندر کے قدم تو رکے تھے سا تھ آنکھوں میں عجیب سا تاثر ابھرا تھا وہ پہچاننے سے عاری تھی وہ خوش تھا یا نہیں۔۔ نہیں میری کوئی بیوی نہیں ہے۔ جو اب گھما پھیرا کر دیا گیا۔۔ ہاں مگر بیوی لانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ تمہیں اپنی شادی میں ضرور انوائیٹ کروں گا کیونکہ تمہارے بغیر میری شادی میں مجھے مزہ نہیں آئے گا۔ سکندر کی بات سنتے عزہ نے پھٹی پھٹی آنکھوں میں حیرت سموئے اسے دیکھا وہ کیسے اتنی آسانی سے کسی اور سے شادی کر سکتا ہے جبکہ اسنے خود دس سال میں اسکے علاؤہ کسی اور کا تصور تک نہیں کیا تھا۔ وہ جا چکا تھا عزہ وہی دیو ار سے لگی سوچوں میں غرق ہوئی

***

کسی نے انتہائی بےدردی سے اسے پیچھے کی جانب کھینچا تھا

اب کونسا نیا کھیل کھیل رہی ہو ملک ولا میں گھس کے..؟

میں جو کہتی ہوں وہ کر کے دکھاتی ہوں تمہیں میری شکل سے نفرت تھی تو بس میں ہر پل تمہارے سر پر منڈلانے کیلئے وہاں بھی پہنچ گئی۔ اسنے شوخ لہجے میں کہا۔ مگر مجھے افسوس ہوا ایس پی صاحب آپ اپنے وعدے سے مکر گئے۔ اسکی براؤن آنکھوں میں جھانکتی وہ نرمی سے بولی۔ کونسا وعدہ...؟ احمر نے موبائل پر شو ہوتے میسج کو پڑھتے پوچھا۔ مجھے اپنی بیوی بنانے کا وعدہ اور کونسا...! وہ بھڑک ہی اٹھی۔۔ کب بنانا ہے تمہیں اپنی بیوی...؟ وہ ایسے پوچھ رہا تھا جیسے کوئی مہندی والی با جی لڑکی سے پوچھتی ہے کونسا ڈیزائین بنوانا ہے...او ہیلو میں کوئی ڈبل روٹی یا بھنڈی توڑی نہیں ہوؤ ں جسے تم بنا گئے۔ چلتی پھرتی حسین خوبصورت سی سمجھدار لڑکی ہوں۔ تو یہ بھاؤ کھانے کا ناٹک بند کرو اور سیدھے معدے پر آؤ۔ اسکا کالر دوبچے وہ اپنی توہین پر تپ اٹھی۔۔ چلتی پھرتی حسین خوبصورت کا تو پتہ نہیں...مگر چلتی پھرتی ڈیڑھ گز لمبی زبان رکھنے والی لڑاکا لڑکی تم ضرور ہو۔ احمر بھی تپ کر بولا۔۔ بول تو ایسے رہا ہے جیسے میری زبان ماپ کے بیٹھا ہو۔۔ بکواس بند کرو فضول لڑکی۔ احمر اسکی گوہر افشانی پر بل کھا کے رہ گیا۔۔ میسج کروں گا جب نکاح کرنا ہو گا ابھی مجھے کچھ کام ہے جاؤ یہاں سے ۔۔ ۔ وہ اپنی کہتے چل پڑا۔۔ بات ایسے کر کے گیا ہے جیسے نکاح نہیں ہو گیا کوئی ڈیل ہو گئی جسے یہ مغرور شہزادہ سائن کرے گا۔ تجھے تو ایسا سیدھا کروں گا مسٹر ایڈیٹ تیری آنے والی سات نسلیں بھی اینارہ اعظمی کے نام سے ڈریں گئیں۔

***

مرسلین سر ... اسے نتاشا کے ساتھ دیکھ احمر نے دور سے پکارا۔

ہوو وہ قریب آکے رکا۔ سر وہ یحییٰ کا میسج آیا تھا اسکی ہونے والی بیوی خود نہیں آسکتی تھی تو وہ اسے لینے گیا ہے۔

کس کے ساتھ گیا ہے..؟۔ ارسل آیا تھا۔ احمر کی ارسل سے اچھی جان پہچان تھی اسلئے وہ اسے جانتا تھا۔ اوکے ٹھیک ہے وہ آ جائے تو مجھے انفارم کر دینا باقی ایک دفعہ لڑکیوں کو دیکھ آؤ۔ احمر اوکے کہتا وہاں سے واک آؤٹ کر گیا۔

ارسل اور وہ دونوں گاڑی سے اترتے اس ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے۔ جہاں پر نینا نے انہیں آنے کا کہا تھا۔ اتنی ایمرجنسی میں پتہ نہیں اس لڑکی نے مجھے کس سے ملانا تھا۔ یحییٰ ارسل کے ہمراہ چلتا بولا۔ ہو گا کوئی فیملی ممبر...ارسل نے کہا۔۔ ویسے تو بتا تیرا معاملہ کہاں تک پہنچا۔ ؟ یحییٰ نے نینا کو تلاش کرتے سوال کیا۔ ارسل ہنکار بھر کے رہ گیا۔۔ یحییٰ نے ایک نظر اسکے افسردہ چہرے پر ڈالی۔ اور پھر اسکی نظریں پلٹی اور انہوں نے وہ منظر دیکھا جو شاید ہی کبھی یحییٰ میر کو اپنی زندگی میں بھولنے والا تھا

اسکی خاموشی نوٹ کرتے ارسل نے بھی اسکی نظروں کے تعاقب میں دیکھا۔۔ او تیری یہ تو شہناور ہے اپنا یونی والا۔ مگر نینا اسکے ساتھ کیا کر رہی ہے۔ ؟ ارسل نے حیرت میں ڈوبے استفار کیا۔

ساتھ کوئی لڑکی بھی ہے...! ارسل ابھی بول رہا تھا یحییٰ بھاری ہوتے قدم لیے اس ٹیبل کی جانب بڑھا۔ پتہ نہیں کتنی سوچیں تھی جو اس وقت اسکا ذہن مفلوج کر رہی تھی انہیں چار سو چالیس وا لٹ کا جھٹکا تو تب لگا جب انہوں نے نینا کے ساتھ بیٹھی لڑکی کو دیکھا۔ ماہرہ ... ارسل کے لب پھڑپھڑائے۔

ان تینوں نے بیک وقت سر اٹھائے ان دونوں کو دیکھا۔ یحییٰ کو دیکھتے ما ہرہ اور شہناور کے چہرے پر .قاتلانہ مسکراہٹ رینگ گئی۔ یہ دونوں کون ہیں نینا اور تم انکے ساتھ یہاں کیا کر رہی ہو .؟ یحییٰ نے بمشکل غصے پر قابو پاتے سوال کیا۔۔ نینا سے کیوں پوچھ رہے ہو ہینڈسم میں خود کروا دیتی ہوں اپنا تعارف۔ وہ دلربائی سے بولی مگر آنکھوں سے پھوٹتا تمسخر یحییٰ کو غلط طرف اند یشہ دے رہا تھا۔۔ یہ جسے تم نینا اقبال کے نام سے جانتے ہو وہ دراصل نینا اقبال خان ہے میری کزن۔ میرا وہ ہتھیار جسکے ذریعے آج تمہیں میں نے ماہرہ خان نے وہ شکست دی ہے جسے تم ساری زندگی نہیں بھول پاؤ گئے۔ یحییٰ کا چہراتھ تاریک پڑ گیا۔ وہ خالی نظروں سے پیچھے کھڑی نینا کو دیکھ رہا تھا جس نے اسکے سا اتنا بڑا کھیل کھیلا تھا۔ ماہرہ نے بتایا تم سٹینڈرڈ سٹینڈرڈ بہت کرتے ہو۔ تو سوچا تمہیں ذرا تمہاری اوقات یاد دلائی جائے۔ کیا کہا تھا تم نے ماہرہ خان جیسی لڑکیوں کاکوئی اسٹینڈرڈ نہیں ہے وہ تمہا رے قابل نہیں ہیں۔ یہی بول کے تم نے ماہرہ کو ریجیکٹ کیا تھا ناں۔ نینا کے الفاظ تھے یا تیر یحییٰ کو اپنا آپ چھلنی ہوتا محسوس ہوا۔۔۔ آج میں تمہیں ریجیکٹ کرتی ہوں یحییٰ میر تم میرے اسٹینڈرڈ کے نہیں ہو۔ وہ تحقیر آمیز لہجے میں بولتی گئی۔

تم میرے ساتھ ایسا نہیں کر سکتی تم نے کہا تھا تم مجھ سے محبت کرتی ہو۔ اتنا بڑ دھوکہ نہیں دے سکتی تما مجھے۔ یحییٰ غصے سے پاگل ہو رہا تھا۔۔ بولو جواب دو کیوں کیا تم نے میرے ساتھ ایسا ۔ ۔۔ کیا بگاڑا تھا میں نے تمہارا جو دل توڑ دیا تم نے میرا۔ میں نے سچی محبت کی تھی تم سے ۔۔۔ تمہارے لیے اپنی فیملی کے اگینسٹ تک گیا۔ اور تم ان لوگوں کی وجہ سے میرے ساتھ دھوکہ کر رہی ہو۔ وہ نینا پر جھپٹ رہا تھا مگر راستے میں کھڑے شہناور نے اسے دھکا دیتے اس سے دور کیا۔ اس سے کیا پوچھ رہا ہے مجھ سے پوچھ جو اس کھیل کا ماسٹر مائنڈ تھا تیری وجہ سے میں نے جو ساری یونی کے سامنے زلت سہی تجھے کیا لگتا میں تجھے یونہی جانے دیتا۔۔ بیٹا تو نے بہت غلط جگہ پنگا لیا تھا ماہرہ میری دوست ہے اور دشمن تو ہم دونوں کا ایک تھا بس یہ پلان رچایا تجھے پاگل بنایا اور ٹھیک تیری منگنی سے ایکد ن پہلے تجھے عرش سے فرش پر لا پٹخا۔ کیسا لگا گفٹ کبھی نا ہونے والی منگنی کا۔۔۔ شہناور کے پیچھے ان دونوں کے بھی قہقہے ریسٹورنٹ میں گونجے تھے۔ یحییٰ کو اپنے جسم سے جان نکلتی محسوس ہو رہی تھی وہ حقیقت تھی جس پر اسے لگا ریسٹورنٹ کی چھت اسکے سر پر آن گری ہے اتنا بڑا دھوکہ اسکے ہونٹوں میں جنبش ہوئی۔ وہ اپنا آپ نہیں سنبھال پا رہا تھا دل میں مانوس سا درد اٹھنے لگا۔ دل ٹوٹنے کی تکلیف تھی جس وجہ سے وہ تینوں سامنے کھڑے قہقہے لگا رہے تھے وگرنہ یحییٰ میر جیسا طوفان کبھی ہی دیکھا ہو گا انہوں نے اپنی زندگی میں۔۔ تیری تو کمینے بغیرت گھٹیا انسان...ارسل جو یحییٰ کے ریایکشن کے انتظار میں تھا اسے گمسم کھڑا دیکھ شہناور پر جھپٹا تھا۔۔ ایک زور دار مکا اسکے دائیں گال پر مارتے وہ اس پر مزید حملہ کرتا یحییٰ نے اسکی بازو دوبچے پیچھے کیا۔۔ اگر آج میری خوشی کی انتہا نا ہوتی تو میں تجھے اسکا جواب ضرور دینا ارسل مگر تو بھی کیا یاد رکھے گا میں تجھے معاف کرتا ہوں۔ شہناور کا مکروہ قہقہہ پھر گونجا۔

یحییٰ تو چپ کیوں کھڑا ہے کچھ بول کیوں نہیں رہا۔ ارسل اتنی بے عزتی پر اسکا کندھا جھلا تے چیخا۔ مگر وہ تو سپاٹ نظریں غیر مرئی نقطے پر جمائے ایسے کھڑا تھا جیسے پتھر کا ہو گیا ہو۔

وہ ابھی ماتم منا رہا ہے ارسل ڈارلنگ اسے ڈسٹرب مت کرو۔ نینا چہکتی اسکے پاس آئی۔ یہ میری شادی کا کارڈ ہے ٹھیک دو دن بعد میری شادی ہے ضرور آنا مجھے اچھا لگے گا۔ نینا نے کارڈ یحییٰ کے سینے پر پھینک کر مارا۔ اسنے کرب سے آنکھیں میچی تھیں۔

کتنا خوش تھا وہ...پہلی نا سہی دوسری محبت کو وہ اپنا نصیب بنانے والا تھا مگر دوسری بار بھی محبت اسکے حصے میں نہیں آئی تھی۔ وہ خالی ہاتھ رہ گیا تھا۔ ذہن اور جسم ایسے ہو رہا تھا جیسے کسی نے یخ بستہ برف کے ڈھیر میں لا کر اسے کھڑا کر دیا ہو۔ پتھریلی نظریں اس کارڈ پر ٹکی تھیں جہاں نینا کے ساتھ کسی اور کا نام لکھا تھا آنسو ٹوٹ کر گال پر پھسلا اور کارڈ کے وسط میں جا گرا۔ ابھی وہ ہوش گنوا تا ارسل اسے گاڑی میں ڈالے وہاں سے نکلا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.