Chapter 36: باب 36

ملک ولا کے تمام لوگ اس وقت ڈرائنگ روم میں مجتمع تھے۔ یحییٰ نے خود کو کمرے میں بند کر لیا تھا ینگ پارٹی بھی شاپنگ سے واپس آ چکی تھی۔ آریان اور باقی بڑے پریشان صورت لیے بیٹھے تھے۔ ارسل بھی ان میں موجود تھا۔ ارسل نے ساری رواداد انہیں سنا ڈالی تھی۔۔ میں اس لڑکی کا قتل کردوں گئی اسکی ہمت بھی کیسے ہوئی میرے بھائی کو دھوکہ دینے کی۔ عزہ اپنے آنے سے باہر ہوتی چیخی۔۔ مجھے ابھی اسی وقت اس لڑکی کا ایڈریس دیں ارسل بھائی میں نے اسکی سات پشتو ں کو نانی یاد نا دلائی تو میرا نام بھی عزہ آریان ملک نہیں۔ وہ غصّے کی زیادتی سے چیخی اسکی نظر نینا کے انویٹیشن کارڈ پر پڑی وہ اسے اٹھا کر باہر کو بڑھتی۔ مرسلین اور طہ نے فوراً سے اسے قابو کیا۔ ۔ مجھے چھوڑ دیں بھائی میں اس لڑکی کا سر پھاڑ کے آؤں گئی ایسے کیسے کر سکتی ہے وہ یحییٰ کے ساتھ۔ مرسلین کی گرفت سے بازو چھڑواتی وہ بے قابو ہو رہی تھی آریان نے اٹھتے اسے اپنے حصار میں لیا تھا۔

شششش۔۔۔ کالم ڈاؤن پرنسیس اتنا غصہ نہیں کرتے۔۔ نو ڈیڈ یحییٰ ہرٹ ہوا ہے اسکا کوئی قصور نہیں تھا اسکے ساتھ غلط ہوا میں چپ نہیں بیٹھوں گئی۔ وہ ضدی انداز میں بولی تو اریان نے احتیا طاً کندھے سے لگی اپنی پرنسیس پر گرفت مضبوط کی تھی

ہم اس سے بدلہ ضرور لیں گئیں گڑیا۔ یحییٰ خود اس سے نپٹے گا۔

ارسل نے اسے مطمئن کرنے کو کہا۔ آریان نے نتاشا کو اشارہ دیا جو اسے جیسے تیسے کمرے میں کھینچ کے لے گئی۔۔ کل انگیجمنٹ ہے لوگوں کو کیا جواب دیں گئیں۔۔ لوگوں کی فکر کسے ہے وقاص مجھے یحییٰ کی فکر ہو رہی ہے۔ حمزہ شکست خور لہجے میں بولا۔

تبھی زارا روتے حیام اور طوبیٰ کے ساتھ وہاں آئی تھی۔۔ وہ دروازہ نہیں کھول رہا مما مجھے اسکی بہت فکر ہو رہی ہے وہ بہت جذباتی ہے خود کو کوئی نقصان نا پہنچا لے۔ زارا بد حواسی کے عالم میں کہہ رہی تھیؤ سمیرا بیگم نے آریان کی طرف مدد طلب نظروں سے دیکھا۔۔ جاؤ طہ ڈبلیکیٹ کی لے کر آ ۔ آریان کے کہنے پر وہ باہر کی طرف لپکا ہی تھا کہ عفاف چیختی نیچے آئی۔

مما...ڈیڈ...حمزہ انکل ... وہ سہمی سے بھاگی آرہی تھی۔ کیا ہوا عفاف... ملائکہ اسکی طرف بڑھی۔ مما..وہ...وہ یحییٰ بھائی کے کمرے سے دھواں نکل رہا ہے وہ دروازہ بھی نہیں کھول رہے۔

یا اللہ خیر میرا بیٹا۔ سمیرا بیگم اور زارا سمیت وہ سب بھی اندھا دھند اوپر کی طرف بھاگے تھے۔ یحییٰ دروازہ کھولو۔

یحییٰ پلیز اوپن دا ڈور۔۔ ۔ وہ سب اپنی اپنی طرف سے کوششوں میں لگی تھی۔ وہ سب بھی و ہاں پہنچے۔۔ یحییٰ دروازہ کھولو بیٹا ... اپنے ڈیڈ کیلئے دروازہ کھولو پلیز۔۔ یحییٰ میرا دل بند ہو رہا ہے یحییٰ پلیز باہر آجاؤ بیٹا۔ حمزہ کے بعد زارا بھی روتی اسکی منتیں کرنے لگی۔ سب ہی اسکی منتیں کر چکے تھے۔

طہ چابی لے کر آیا۔ دروازہ جیسے ہی کھلا سامنے کا منظر انہیں حیران کر گیا پورے کمرے میں دھواں پھیل چکا تھا کچھ بھی صاف نظر نہیں آرہا تھا سوائے اس بھڑکتی آگ کے جس میں ایک ایک پینٹنگ کو یحییٰ اسکی نظر کر رہا تھا۔ سب کھانسنے لگے۔

ارسل اندر کودتا اسکی طرف بھاگا تھا مرسلین اور طہ سمیت وہ سب آگ بجھانے کی سعی میں جٹ گئے۔۔ یحییٰ میری جان یہ کیا کر رہا ہے تو ... ارسل اسے آگ سے دور کرتا غمگین لہجے میں گویا ہوا۔ اسکی آواز بھاری ہو رہی تھی۔ اسکی یادوں کو جلا رہا ہوں۔ تاکہ حقیقت پر چھایا دھواں جھٹ جائے اور تکلیف کی شدت جو بڑھنی ہے وہ ایک ہی بار بڑھے اور دل چیر دے میرا۔ وہ کہہ کر پھر سے آگ کے قریب ہوا۔ تبھی حمزہ نے آگے بڑھتے اسے کھینچ کر اپنے پاس گھسیٹتے کندھے پر لادا اور پاس والے طہ کے کمرے میں لا کر صوفے پر پٹخا تھا۔۔ کیا پاگل ہو گئے ہو تم ایک لڑکی کی وجہ سے خود کو اذیت کیوں دے رہے ہو..؟ حمزہ کا دل ابھی بھی خوف کے باعث دھمک رہا تھا۔ یحییٰ سر گرائے سرخ ہوتی آ نکھوں سے غیر مرئی نقطے کو تکتا رہا۔۔ اپنی کی محبت کو کوس رہا ہوں ڈیڈ۔ اس لڑکی کی وجہ سے نہیں کر رہا اسنے جو دھوکہ دیا اس درد کی شدت سے لڑ رہا ہوں۔۔ وہ دھیمے لہجے میں بولتا گیا۔

تو محبت نہیں کرنی تھی پھر یحییٰ جب اسکے انجام کو سہنے کی برداشت نہیں تھی تم میں تو...! آریان نے اسے بولنے سے روکنا چاہا مگر حمزہ کا اسکی حرکت پر پارہ ہائی تھا۔ یحییٰ نے آنسوؤں سے بھری آنکھیں اٹھائے اپنے باپ کو دیکھا۔۔ مگر میں ایسا انجام ڈیزور نہیں کرتا تھا ڈیڈ...! معصوم نظریں جو ان سب کا دل ہولا رہی تھی۔ بہتے آنسو تاریک چہرا بکھری حالت وہاں سب کی آنکھیں نم کر گیا۔۔ میں اچھا ڈیز...رو...کرتا تھا...،...میں اتنا برا نہیں تھا ڈیڈ...وہ ہچکیاں لیتا آنسوؤں سے لبر یز آنکھیں لیے انکے دل پر چابک برسا رہا تھا۔ یحییٰ...حمزہ نے اسے سینے میں بھینچا۔ یحییٰ شدت سے رویا وہ ٹوٹ کے بکھر گیا تھا وہ اپنے باپ کے سائے میں آتا ذرا ذرا پاش ہو گیا تھا وہ رو دیا تھا شدت سے۔ ۔ ۔ تکلیف سے۔۔ میں برا نہیں تھا ڈیڈ...میں برا نہیں تھا۔۔۔ وہ انہی لفظوں کو دوہرا رہا تھا۔ اسکا ہچکولے لیتا وجود حمزہ کی گرفت سے پھسلا تھا وہ زمین پر گرتا دو مضبوط بازوؤں نے اسے سہارا دیا تھا۔۔ اسنےخ سر آنکھیں اٹھائی۔ فیصل نے اسے سنبھالا تھا بالکل ویسے ہی جیسے وہ بچپن سے اسے سنبھالتا آیا تھا۔

اور یحییٰ میر اپنے باپ کی باہوں سے نکلتا فیصل کے سینے پر سر رکھے پھوٹ پھوٹ کر رو دیا۔ بالکل ویسے ہی جیسے بچپن میں سب سے ڈانٹ کھانے کے بعد وہ فیصل کے کندھے پر سر رکھ کر روتا تھا اور وہ اسے چپ کرواتا تھا۔۔ میں ہار گیا پارٹنر... مجھے وہ نہیں ملی۔ جسکی وجہ سے مجھ سے میری دوست دور ہو گئی۔ آپ ناراض ہو گئے جسکی وجہ سے میں نے اپنے خاندان سے بغاوت کی وہ مجھے دھوکہ دے کر چلی گئی۔ اسنے کیوں کیا ایسا..؟ وہ خود تو رو رہا تھا ساتھ انہیں بھی رولا رہا تھا وہ جس کے چہرے پر صرف مسکراہٹ رہتی تھی وہ آج ضبط کی انتہا پر کھڑا اتنی شدت سے رویا کہ سب کے دل چھلنی ہوئے تھے۔۔ میں تم سے کبھی ناراض نہیں تھا یحییٰ تم سے فیصل شاہ کبھی ناراض نہیں ہو سکتا میں چاہوں تب بھی نہیں۔ فیصل نے اسکا سر تھپتھپاتے دھیرے سے کہا۔۔ ہماری زندگی میں جو بھی ہو تا ہے وہ پہلے سے لکھ دیا گیا ہوتا ہے۔ ہمیں وہ تکلیف ہر حال میں سہنی پرتی ہے جو ہماری قسمت میں لکھی ہوتی ہے۔ ہم اس سے بھاگ نہیں سکتے، ناں اس وجہ کو کوس سکتے ہیں جسکی وجہ سے ہمیں وہ تکلیف ملتی ہے۔۔ مگر یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہوتی ہے۔ کچھ لوگ ہمارے لیے نہیں ہوتے...نہیں ہوتے مطلب نہیں ہوتے...پھر ہم انکے بچھڑنے کی وجہ کو دھوکہ کہیں یا کو ئی حادثہ..."وہ بس ہمارے نہیں ہوتے...ایسے لوگ آتے ہی جانے کیلئے ہیں۔ مگر ایسے لوگ ایک سبق ضرور دے کے جاتے ہیں ساتھ شعور بھی..، جسکے بعد آپ کو زندگی کے ساتھ لوگوں کی چالوں کو سمجھنے میں بھی مدد ملتی ہے "یحییٰ روتے روتے خاموش ہو گیا۔ وہ دم سادھے اسکے کند ھے سے لگا سن رہا تھا۔ وہ آنکھیں موند چکا تھا شاید وہ کافی حد تک پرسکون ہو گیا تھا۔

وہ سب اسکی تکلیف کا مداوا نہیں کر سکتے تھے مگر دلاسہ دے کر کم ضرور کر سکتے تھے۔ اسے زارا اور حمزہ کے حوالے کرتے فیصل سب کے ساتھ کمرے سے باہر نکل گیا۔

***

طوبیٰ امیمہ کے کمرے میں آئی جہاں وہ ہینڈ فری لگائے موبائل پکڑے بیٹھی تھی انکی آواز اتنی اونچی تھی کہ ہینڈ فری سے باہر تک آرہی تھی۔ طوبیٰ نے آگے آتے اسکے کان سے ہینڈ فری نکالے۔۔ انکو اب نکال سکتی ہو تم... یحییٰ رو چکا۔ امیمہ نے انجان بنتے اسے دیکھا۔ "تمہاری ماں ہوں سب سمجھتی ہوں۔"اتنی ہی اسکے رونے پر تکلیف ہو رہی تھی تو آکے اسے خاموش کیوں نہیں کروایا۔

اسکے پاس اور بہت لوگ تھے خاموش کروانے کو مجھے وہاں میری ضرورت محسوس نہیں ہوئی اسلئے نہیں آئی۔ "سپاٹ انداز۔"

وہ تمہارا دوست ہے امیمہ...وہ میرا کچھ نہیں ہے..وہ میرے لیے راہ چلتے اجنبی جیسے ہے مما ۔ امیمہ نے اسکی گود میں سر رکھتے کہا۔ اسے غلط مت سمجھو بیٹا وہ اپنی جگہ صحیح ہے۔۔ میں جب چھوڑنے والے کو ایک بار چھوڑ دیتی ہوں تو مجھے دوبارہ تعلق بنانے میں پھر دلچسپی نہیں رہتی مما۔ کون صحیح کون غلط میں نہیں جانتی۔ صرف اتنا جانتی ہوں مجھے میری محبت نہیں ملی۔

اور اب میں اسکی زندگی سے دور چلی جانا چاہتی ہوں بہت دور۔

جہاں اسکا اور میرا کبھی سامنا ہو۔ مگر افسوس ایسا ناممکن ہے۔ کیونکہ ہم تب بھی اسی دنیا میں ایک آسمان تلے ہوں گئے۔

اسکے لہجے کی شدت اسکی معصومیت پر عاری آ چکی تھی۔

***

سستی سر پر چڑھی ہوئی تھی مگر ذہن گزرے کل میں اٹکا تھا سکندر کے الفاظ اسکے کا نوں میں ابھی تک گونج رہے تھے وہ آنے والے وقت سے خوف زدہ رہنے لگی تھی وہ خود کود وسری امیمہ بنتے نہیں دیکھنا چاہتی تھی۔ وہ سوچ نہیں پا رہی تھی وہ کہاں جائے کس سے بات کرے کس کو اپنی اندرونی کیفیت سے آگاہ کرے۔ آخر کوئی پوچھتا تو وہ کیا جواب دیتی وہ ایک ایسے انسان سے محبت کرتی ہے۔ جسے دنیا ڈیول کہتی ہے۔ عزہ کا دل ہر ایک شے سےاچاٹ ہو گیا ولا میں فنکشن تھا مگر وہ خود کو کمرے میں بند کر لینا چاہتی تھی۔ وہی دوسری طرف اسنے بالوں کو جکڑی انگلیوں سے آزاد کروایا اور رخ خودبخود ٹیبل کی جانب اٹھا جہاں فریش گلاب کے پھولوں کا بکے رکھا تھا وہ حیران ہوئی۔۔ یہ کون لایا۔ وہ خود سے ہمکلام تھی تبھی نظر ان پھولوں پر لگی سفید کاغذ پر پڑی۔ وہ بالکل صاف کاغذ تھا جس پر صرف ایک اس سوالیہ نشان پر عزہ کے دل کی دھڑکن معمول سے تیز ہوئی

مگر ایک بات میں ابھی بھی وہ کنفیوز تھی۔ کیا وہ پروپوزل تھا...اگر ہاں تو کیا ڈیول ایسے پروپوز کرتے ہیں..؟ وہ سوچتی بکے اٹھا چکی تھی۔ وہ خوش تھی۔۔ اسکی خوشی ساتویں آسمان کو چھو رہی تھی ۔۔۔ بس فنکشن کے ختم ہونے کے بعد وہ نتاشا سے بات کرنے والی تھی ابھی وہ امیمہ کے کمرے میں گئی دن کے بارہ بج رہے تھے دو بجے نکاح کی تقریب شروع ہوئی تھی نکاح کی تقر یب ملک ولا کے وسیع لان میں منعقد کی گئی تھی۔ جسے سنوارنے میں کام والوں سمیت لڑکے بھی مدد کر رہے تھے۔ عفا ف اور امیمہ اسکے کمرے میں تھیں جہاں بیوٹیشن آ چکی تھیں۔ ان دونوں کو تیار کر رہی تھی۔ وہ بھی اپنا ڈریس لیے اسی کمرے میں چلی آ گئی۔ مہمانوں کا آنا جانا شروع ہو چکا تھا مگر ملک ولا کے تمام بڑے اور خواتین ڈائننگ ہال میں جمع تھے وجہ کچھ خاص تھی اور وجہ یہ تھی کہ عفاف اور طہ، امیمہ اور منیب کےتھ سا اینارہ اور احمر کا بھی نکاح ہونے والا تھا۔ جس بات کو شروع مرسلین نے کیا تھا احمر نے خود اس سے بات کی تھی اینارہ کی رضامندی پر وہ سب بات کرنے بیٹھے تھے اینارہ نے اپنی فیملی کے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا صرف اتنا کہا تھا دو بھائی ہیں جو باہر کے ملک ہیں جبکہ اسکے بھائیوں کو خبر تک نہیں تھی۔ احمر نے اس بارے میں کوئی سوال نہیں اٹھایا تھا۔۔ آپ کو اداس ہونے کی ضرورت نہیں ہے آپکا نکاح میں کرواؤں گئی ہم ہیں نا آپکی فیملی۔ حیام نے اداس بیٹھی اینارہ کو گلے سے لگاتے کہا تو آریان نے اٹھتے اسکے سر پر ہاتھ رکھا تھا۔۔ انشاء اللہ سب بہتر ہو گا۔ انکی اتنی محبت پر اینارہ کی آنکھیں نم ہوئی تھیں۔۔ میں تمہیں اپنی بیٹی کا رشتہ دینے کو تیار ہوں احمر مگر ایک شرط ہے۔ وہ کیا آریان سر...؟ احمر نے شریفانہ انداز میں پوچھا۔۔ وہ یہ کہ تم میری بیٹی کو خوش رکھو گئے۔ عون صاحب کو آج اپنے بیٹے میں اپنی تھ پرچھائی نظر آئی تھی۔ اینارہ کی آنکھیں لبالب بہنے لگی۔ زارا اور طوبیٰ نے اسے سا لگاتے چپ کروایا۔ میں اسے ہمیشہ خوش رکھوں گا سر...! وہ مؤ دبا نہ انداز میں بولا۔۔ سر نہیں بڑے پاپا کہہ سکتے ہو تم مجھے...! آریان اسکے بغل گیر ہوتے خوشی سے بولا۔ وہاں سب نے انہیں مبارکباد دی۔ نتاشا بیٹا اینارہ کو اپنی بہنوں کے پاس لے جاؤ اسے بھی تیار کروا دو آج اسکا بھی نکاح ہو گا۔ نتاشا جو ابھی وہاں آئی تھی اسنے حیران ہونے کی ایکٹنگ کی کیونکہ پلان سارا اسکا اور احمر کا ہی تھا۔ مر سلین طہ تم لوگ احمر کو ساتھ لے جا کر تیار کروا دینا۔ یحییٰ نہیں جاگا ابھی تک...؟ "نہیں بھائی وہ کل رات کا فی دیر تک جاگتا رہا تھا اسلئے میں نے نہیں جگایا۔ "زارا نے کہا تو سب بات ختم کرتے اپنے اپنے کاموں کی طرف نکل گئے۔

***

مرسلین کہاں ہو تم...؟ وہ کمرے میں آتی اسے پکارنے لگی۔۔ یہاں ہوں میں ... آواز سٹڈی روم سے آئی تھی وہ وہاں گئی مگر وہاں بھی وہ سامنے نہیں تھا وہ اندر داخل ہوئی تو پیچھے کھڑے مرسلین نے سٹڈی کا دروازہ بند کیے اسے سمجھنے کا موقع دئیے بغیر ہی دروازے سے پن کر دیا۔۔۔ کیوں بلا یا ہے مجھے..؟۔۔ تمہارے ساتھ کیا مسئلہ ہے...تم مجھے دیکھتی کیوں نہیں ہو۔ میں تمہاری دائیں سائیڈ پر کھڑا ہوتا ہوں کہ تم مجھے دیکھو مگر تم بائیں سائیڈ دیکھنے لگ جاتی ہو میں اس طرف آتا ہوں تو تم کہیں اور دیکھنے لگ جاتی ہو۔ آخر مصیبت کونسی ہے۔ میں چاہتا ہوں تم مجھے دیکھو اور ایک تم ہو۔ میرے علاؤہ ہر کسی کو دیکھتی ہو۔ وہ خفگی سے کہے جا رہا تھا اور نتاشا مسکراہٹ روکے اسے سن رہی تھی۔ میں تمہارے علاؤہ سب کو دیکھتی ضرور ہوں مگر ان نظروں سے نہیں...جب سے تمہیں دیکھتی ہو ں۔ نتاشا اسکے چہرے کو چھوتی آہستگی سے بولی اسکی جان لیوا مسکراہٹ پر مرسلین کے دل نے بیٹ مس کی ...تھی۔ کیسی نظروں سے دیکھتی ہو تم مجھے...؟ ۔"،..محبت بھری نظروں سے"۔۔ مرسلین ڈیڈ ناراض تو نہیں ہوں گئیں ناں...؟...مرسلین نے اسے ساتھ لگایا۔ وہ جھجکی۔ مجھے کیا خبر نکاح تم نے کروایا تھا زبردستی۔ مرسلین کی شریر آواز پر نتاشا بل کھا کے پلٹی۔۔ تو بس ٹھیک ہے میں سنبھال لوں کلا گئی سب۔ تم ہٹو میرے راستے سے۔۔۔ اسے دھکا دئیے وہ نکلتی مرسلین نے اسکی ئی دوبچے روک لیا۔۔ مزاق کر رہا تھا اور وہ ناراض نہیں ہوں گئیں۔ فکر نہیں کرو۔ اسے نرمی سے ساتھ لگائے مرسلین نے اسکی ناک سے ناک مس کرتے کہا تو نتاشا بےساختہ مسکرا دی۔۔۔ او شٹ....میں نے کچھ نہیں دیکھا...سچی کچھ نہیں دیکھا۔۔ طہ کی آواز پر وہ دونوں ہوش میں آئے تو نظریں وہاں اٹھی جہاں وہ آنکھوں پر ہاتھ رکھے کھڑا تھا۔ نتاشا فوراً سے دور ہٹی۔۔ مانا کہ نکاح ہوا ہے اگر رومانس کر نا ہی ہے تو کم از کم دروازہ تو بند کر دیا کرے۔ طہ نے فقرہ اچھالا۔ تو نتاشا اپنا سرخ چہرا لیے باہر کو بھا گی تھی۔۔۔ ایک تو تمہیں کباب میں ہڈی ضرور بننا ہوتاہے۔ مرسلین نے مصنوعی خفگی سے کہا۔ تو طہ نے آنکھیں

***

نکاح کی تقریب شروع ہونے والی تھی تینوں دولہنیں بھی تیار ہو چکی تھیں ساری ایک سے بڑھ کر ایک حسین لگ رہی تھیں۔

عفاف اور امیمہ مرسلین کے ساتھ سٹیج تک آئی جبکہ اینارہ کو عزہ اور نتا شا لے کر آرہی تھیں۔ امیمہ نے ڈارک براؤن اور وائیٹ کلر کا شرارہ زیب تن کیا تھا۔ لائیٹ سے میک اپ میں بالوں کا جوڑا بنا رکھا تھا جسکی کچھ لٹیں چہرے پر جھول رہی تھیں۔ وہ مرسلین کی دائیں سائیڈ پر تھی جبکہ بائیں سائیڈ پر عفاف تھی جو وائیٹ اور گولڈن کلر کے شرارے میں ملبوس لائیٹ سا میک کیے بالوں کی بریڈ بنوائی تھی۔۔ اینارہ فل وائیٹ کلر کے لہنگے میں ملبوس تھی اسنے بھی خاص کوئی میک اپ نہیں کیا تھا وہ تینوں ہی انتہا کی حسین لگ رہی تھیں نتاشا نے سرخ اور بلیک کلر کے کنٹراسٹ کا ہیوی فراک پہنا تھا جسکے گلے اور بازوؤں پر بلیک ہی کلر کی جالی کا نفیس کام ہوا تھا جو اسکی سفید رنگت پر خوب جج رہا تھا۔ مگر ان تینوں میں سے جو سب سے منفرد تھی وہ تھی عزہ آریان ملک۔ ڈارک براؤن کلر کی نفیس سے کام والی لانگ پیروں تک آتی میکسی میں سر پر حجاب سجائے میک اپ کے نام پر صرف کاجل اور ہونٹوں پر لائیٹ کلر کی لپسٹک لگائی تھی وہ آسمان سے اتری اپسرا معلوم ہوتی تھی۔

وہاں موجود تمام مہمان دولہنوں کو تو دیکھ ہی رہے تھے مگر عزہ پر تو جیسے انکی نظریں جم گئی تھیں اسکی سحر انگیز شخصیت اور چمکتی نیلی آنکھوں میں ہونٹوں پر سجی رہنے والی ہمیشہ والی خوبصورت مسکراہٹ کسی کو بھی اسکا دیوانہ کر سکتی تھی وہ قیامت خیز حسن رکھتی تھی۔۔ اب کیا نظر لگاؤ گئے میری بہن کو...؟ ساتھ کھڑے لڑکے کو دیکھتے یحییٰ نے طنزیہ انداز میں کہا تو وہ لڑکا شرمندگی سے چہرا جھکا گیا۔۔ تین سٹیج بنائے گئے۔ ۔ پہلے سٹیج کی ایک سائیڈ پر طہ بیٹھا جبکہ درمیان میں سرخ رنگ کا جالی دار پردہ لگایا گیا تھا دوسری طرف عفاف کو بٹھایا گیا۔ دوسرے سٹیج پر اینارہ اور احمر بیٹھے تھے۔ تیسرے سٹیج پر امیمہ اکیلی بیٹھی تھی جبکہ منیب تو کیا اسکی فیملی میں سے ہی ابھی تک کو ئی نہیں آیا تھا۔ فیصل معلوم کرو غفار صاحب لیٹ ہو گئے ہیں۔ آریان نے فیصل کو دیکھتے کہا تو اسنے فوراً سے کال ملائی۔ وہ پریشان سا لگ رہا تھا اور ہوتا بھی کیوں نہیں اسکی بیٹی دولہن بنی بیٹھی تھی آج اسکا نکاح تھا اور دولہا ابھی تک نہیں آیا تھا مرسلین انہیں پریشان دیکھ پاس آ کھڑا ہوا۔ پہلے عفاف اور طہ کا نکاح ہوا۔ جسکا بھائی مرسلین بنا تھا۔ مولوی صاحب نے نکاح پڑھو انا شروع کیا تھا طہ قبول ہے کہہ چکا تھا جب عفاف سے پوچھا گیا تو اسکی دھڑکنیں یکدم تیز ہوئی تھیں پورا وجود کانپنے لگا تھا۔ ساتھ کھڑے وقاص نے اسکے سر پر ہاتھ رکھے تسلی دی اور تب ہی عفاف نے بھی اپنے زبردستی کے شوہر کو نکاح میں قبول کر لیا۔ مولوی صاحب اینارہ اور احمر کی طرف گئے۔ جن کا بھائی یحییٰ بنا تھا اور ایسے ہی دیکھتے ہی دیکھتے احمر نے بھی زبردستی کی بیوی کو اپنے نکاح میں قبول کر لیا تھا۔ ہر طرف مبارکباد کا شور اٹھا۔ عفاف نے طہ کی طرف اس جالی دار کپڑے میں سے دیکھا۔۔ تو آخر آپ نے اپنی ضد پوری کر ہی لی۔ زبر دستی والے شوہر ... عفاف نے منہ بگاڑا۔ دو سری طرف احمر نے اینارہ کی طرف دیکھا۔ میرے ساتھ تمہیں اپنی بھی بربادی مبارک ہو زبردستی کی بیوی۔ احمر نے آنکھونک کرتے کہا تو جواباً اینارہ نے بھی آنکھونک کی۔ جسکا مطلب صاف تھا وہ ہر بربادی کو جھیلنے کیلئے تیار ہے۔ امیمہ سٹیج پر مطمئن سی بیٹھی تھی کیونکہ وہ جانتی تھی آج اسکا نکاح نہیں ہونے والا۔ جانتی تو وہ دو دن سے تھی مگر خود ہی چپ تھی۔ منیب نے خود اسے کال کر کے نکاح سے منع کیا تھا مگر اسکا کہنا تھا منع کر نا ہے تو اپنے اور اسکے پیرنٹس کو کرے وہ کچھ نہیں کر سکتی۔ وہ چاہتی تو اس نکاح کو ایک دن پہلے ہی روک سکتی تھی مگر ناجانے اسکے دماغ میں کیا چل رہا تھا مہمان اور ملک ولا والے دولہے کے انتظار میں آدھے ہورہے تھے جبکہ یحییٰ پلر کے ساتھ ٹیک لگائے کھڑا سامنے سٹیج پر بیٹھی امیمہ کو دیکھ رہا تھا امیمہ بھی آنکھوں میں غرور لیے اسے دیکھ رہی تھی وہ دونوں ہی منیب کی اصلیت سے واقف تھے مگر دونوں ہی اپنی اپنی ضد میں خاموش تھے

کیا ہوا تم کافی پریشان لگ رہی ہو۔؟ مرسلین نتاشا کے پاس آیا۔ جو گمسم سی کھڑی تھی۔ پتہ نہیں مرسلین میرا دل بہت گھبرا رہا ہے ایسا لگ رہا ہے جیسے کچھ بہت غلط ہونے والا ہے۔ وہ دل کے مقام پر ہاتھ رکھ کے کہتی اسے بھی پریشان کر گئی۔ مرسلین نے بےساختہ اسکا ہاتھ تھاما تھا۔ "اللہ خیر کرے گا ...تم پریشان نہیں ہو۔" مرسلین کے چہرے پر بھی پریشانی نے احاطہ کیا۔ مرسلین نتا شا دبی دبی آواز میں چیخی۔۔ ہمم کیا ہوا... وہ ذرا ڈر کے بولا۔

ہاتھ چھوڑو میرا حمزہ انکل دیکھ رہے ہیں ہمیں۔ نتاشا نے جیسے ہی کہا مرسلین نے اسکا تھا ما ہاتھ چھوڑ دیا۔ وہ بھی رخ فوراً پھیر گئی۔ تبھی مرسلین شرمندہ سا ہوتا نظریں پھیرنے ہی والا تھا جب اسکی نظر فیصل پر پڑی۔ جو گرنے کے انداز میں صوفے پر بیٹھا تھا۔ سب ایکدم سے چوکنا ہوئے اسکی طرف بھاگے تھے۔ جبکہ امیمہ سٹیج پر ہی بیٹھی تھی۔۔ فیصل...فیصل کیا ہوا ہے۔ ؟

کچھ تو بولو یار کیوں ڈرا رہے ہو.....؟ فیصل جواب دیں کچھ بول کیوں نہیں رہے آپ۔۔ ؟ سب با ری باری پوچھ رہے تھے۔

ڈیڈ کیا ہوا آپ کو...ڈیڈ...مرسلین نے اسے پکارتے موبائل اٹھایا جہاں غفار صاحب کی کال چل رہی تھی مرسلین نے موبائل کان سے لگایا۔ سب کی سوالیہ نظریں مرسلین پر تھیں۔

وہ لوگ نہیں آرہے ... انکے بیٹے نے نکاح سے منع کر دیا ہے۔ مرسلین ٹرانس کی کیفیت میں وہ الفاظ ادا کر رہا تھا۔ سب کے دل دھک سے رہ گئے۔ طوبیٰ باقاعدہ رونے لگی۔ انہو نے کہا ہے انکے بیٹے نے کسی اور لڑکی سے شادی کر رکھی ہے اور یہ بات وہ پہلے ہی امیمہ کو بتا چکا تھا۔ جہاں فیصل نے ادھوری بات مکمل کی وہی تمام ملک ولا والے سناٹوں کی زد میں آ گئے۔ سب کی تادیبی نظریں سٹیج پر بیٹھی امیمہ کی طرف اٹھی جو سکون سے بیٹھی تھی۔ مہمانوں میں چہ مگوئیاں ہونے لگی۔ فیصل اور طو بیٰ کا دل پھٹ رہا تھا اگر آج انکی بیٹی کا نکاح نا ہوتا تو لوگوں نے انکی بیٹی کو جینے نہیں دینا تھا ایسا ہی تھا معاشرہ۔ جہاں قبل از ڈھول اور گانوں کی آوازیں گونج رہی تھیں اب وہاں ہو کا عالم تھا کہ ایک پتا بھی ہوا سے زمین پر گرتا تو اسکی آواز آتی۔ فیصل کی حالت خراب تھی ایک آنسو آنکھ سے نکلتا ڈارھی میں جذب ہوا۔ آریان کی برداشت سے باہر تھا اپنے بھائی کو رونا۔۔ اسنے یحییٰ کی طرف قدم اٹھائے۔ سب اسے دیکھ رہے تھے۔ ہماری عزت رکھ لو یحییٰ... آج سے پہلے کسی نے آریان ملک کے لہجے میں ایسی بے بسی محسوس کی ہو گئی۔ میں ایک بیٹی کا باپ بن کے آیا ہوں۔ آریان نے دھیمے لہجے میں کہا۔ فیصل بھی وہاں آیا تھا آنسو ابھی بھی اسکی آنکھ سے کر رہے تھے وہ خاموش کھڑے یحییٰ کے سامنے ہاتھ جوڑ تا یحییٰ اچھل کر ہوش میں آیا۔ مجھے گنہگار نا کریں پارٹنر... یحییٰ شرمندگی سے بولا۔۔ میری بیٹی سے نکاح کر لو۔ فیصل نے کہا پیچھے کھڑے زارا اور حمزہ نے ملتجائی نظروں سے اسے دیکھا۔۔ تبھی اسنے امیمہ کی طرف نظر اٹھائی جو سٹل بیٹھی اسے دیکھ رہی تھی۔ یحییٰ نے سر جھکا دیا۔ مطلب وہ راضی تھا۔ یہ نکاح آج ہی ہو گا۔ امیمہ شاہ کا نکاح آج اسی وقت یحییٰ میر سے ہو گا۔ جہاں آریان نے اعلان کیا وہی ا میمہ سناٹوں کی زد میں آئی۔۔ مہمان خاموشی سے اس نکاح میں شامل تھے ملک ولا کے کچھ لوگ یحییٰ کی طرف تو کچھ امیمہ کی سائیڈ کھڑے تھے مولوی صاحب نے نکاح شروع کیا۔ جب یحییٰ سے پوچھا گیا تو اسنے پل کو آنکھیں بند کیں اور پھر سیکنڈ بعد کھولیں اس ایک سیکنڈ میں اسنے وہ ساری گزری زندگی دوبارہ ریوائن کی۔ "تو اسے کہتے ہیں زندگی کے کھیل۔ وہ تلخی سے مسکرایا اور قبول ہے کہہ گیا۔ ہاں اسنے آخر اس ڈرپوک لڑ کی کو اپنے نکاح میں قبول کر ہی لیا تھا جس سے وہ تو محبت نہیں کرتا تھا مگر وہ اس پر جان دیتی تھی۔" سب مطمئن سے ہوئے۔ سکھ کا سانس لیا۔ مولوی صاحب اس طرف آئے۔

انہوں نے امیمہ کے سامنے بیٹھے الفاظ دوہرانے شروع کیے۔ وہ بلا کی پرسکون بیٹھی تھی مولوی صاحب نے ایک بار پوچھا وہ خاموش بیٹھی رہی۔ دوسری بار پوچھا۔ وہ تب بھی چپ سادھے بیٹھے تھی۔ ملک ولا والے پریشانی میں گھرے کھڑے تھے مہمانوں میں پھر سے چہ مگوئیاں شروع ہو چکی تھیں۔ مولوی صاحب نے پھر سے وہی الفاظ مختصراً دوہرائے۔ امیمہ شاہ ولد فیصل شاہ کیا آپ کو یحییٰ میر ولد حمزہ میر سے نکاح قبول ہے...؟ انہوں نے تیسری بار پوچھا۔۔ یحییٰ ضبط سے مٹھیاں بھینچے اسے جالی دار کپڑے سے دیکھ رہا تھا تبھی امیمہ نے فیصل کی طرف دیکھا۔ سر جھٹکا۔ بے تاثر آنکھیں یحییٰ میر کی طرف گھمائی۔ چہرا مزید بے تاثر ہوا۔ یحییٰ اسے ہی دیکھ رہا تھا وہ پتھر یلی نظروں سے اسے دیکھے گئی۔ پھر اسکے لب پھڑپھڑائے۔ ملک ولا والوں نے سکھ کا سانس بھرا وہ بولی تھی۔ وہ دونوں یک ٹک ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے۔ اسنے نفی میں سر ہلایا۔ "مجھے امیمہ شاہ ولد فیصل شاہ کو یحییٰ میر ولد حمزہ میر اپنے نکاح میں کسی صورت قبول نہیں ہے۔" وہ جملہ کہتے اسکے چہرے اور آنکھوں میں خوف کا شائبہ تک نہیں تھا یحییٰ کی طرف دیکھتے اسنے طنزیہ مسکراہٹ اچھالی۔ سنگل صوفے سے اٹھی۔ اکڑ ائی گردن، بے خوف آنکھیں، سنجیدہ چہرا...وہ اپنا بھاری جوڑا ہاتھوں میں سنبھالے ناک کی سیدھ میں سٹیج

یحییٰ کا تحقیر اور اہانت کے باعث چہرا سرخ ہوا۔ وقت گزر جاتا ہے اسنے تو گزرنا ہی ہوتا ہے اسکی ایک اچھی عادت ہوتی ہے وہ زخموں کو مندمل کر جاتا ہے۔ اور یہاں کچھ زخم کسی گہری محبت کے روگ کے برابر بھی ہوتے ہیں۔ جو نظر تو نہیں آتے مگر اندر ہی اندر انساں کو دیمک کی طرح چاٹ جاتے ہیں۔ پھر کونسی دیوانگی اور گہری محبت باقی رہتی ہے جب بات عزتِ نفس پر آ جائے تو۔ یحییٰ میر بھول گیا تھا وہ اب وہ معصوم لڑکی نہیں رہی تھی وہ اسکی سنو وائیٹ نہیں تھی جو صبح شام اسکو پانے کے وظیفے کیا کرتی تھی۔ وہ اب صرف امیمہشاہ تھی جسے یحییٰ میر سے محبت نہیں رہی تھی۔ جو اسے پورے خاندان کے سامنے ٹھکرا کے جا چکی تھی۔ وہ بھی جھٹکے سے چیئر سے اٹھتا اسکے پیچھے گیا۔ مگر ملک ولا والوں کے سانس وہی رکے تھے۔ مہمانوں نے پھر سے فقرے اچھالنے شروع کر دئیے۔ وہ سب بھی اندر کی طرف بڑھے۔ جبکہ احمر اور اینارہ نے مہمانوں کو سنبھالا کھانا پیک کروا کے انہیں دیتے چلتا کیا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.