Chapter 37: باب 37

وہ پاؤں پٹختا اندر داخل ہوا وہ لاونج میں رکھے صوفے پر بیٹھی ٹھنڈا جوس پی رہی تھیا طمینان ہنوز قائم تھا۔ یحییٰ پیر پٹختا اندر آیا۔ اسکے سر پر پہنچا وہ اپنی جگہ سیل بیٹھی تھی جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔۔۔ سمجھتی کیا ہو تم خود کو اگر نہیں کرنا تھا نکاح تو پہلے کیوں نہیں بولی جب یہ فیصلہ سنایا گیا تھا۔ اسکی بازو جکڑے اپنے روبرو کیے وہ اتنی زور سے چیخا امیمہ نے لاپرواہی سے کان میں انگلی گھمائی۔ ایک جھٹکے سے بازو چھڑوایا اور اتنی ہی دلیری سے جواب منہ پر مارا۔۔ مجھ سے کسی نے پوچھا تھا۔ ؟ اسنے سوالیہ نظر پیچھے آتے ملک .ولا والوں پر ڈالے کہا۔۔ ارے نہیں پوچھا تھا تو تم خود بول دیتی مجھے کیوں زلیل کروایا۔ ؟ آواز نیچی رکھو چیخنا مجھے بھی آتا ہے یحییٰ میر۔ وہ اپنی پوری قوت سے چیخ کر بو لی۔ وہ زندگی میں پہلی بار اتنی اونچی آواز میں بات کر رہی تھی وہاں موجود تمام نفوس گویا صدمے میں جا چکے تھے۔۔ مجھ سے کسی نے نہیں پوچھا۔ میری رائے کسی نے نہیں لی۔ البتہ صرف فیصلہ سنایا گیا تھا۔ میں کوئی گائے بکری نہیں ہوں جسے معاشرے کے خوف سے آپ لوگ کہیں بھی کسی کے ساتھ بھی باندھ دیں گئیں۔ وہ کسی نہیں ہے دل وہ یحییٰ ہے وہ انسان جس سے تم محبت کرتی ہو...؟ عزہ نے اسکا پاگل پن دیکھتے سمجھانا چاہا۔ ہاہاہا... وہ زوردار طریقے سے ہنسی۔

یہ شخص آپی...یہ انسان...یہ میری محبت ہے... وہ سوالیہ انداز میں کہتے ہنسے جا رہی تھی۔۔ انہیں وہ کوئی پاگل معلوم ہو رہی تھی جبکہ یحییٰ میر کڑے ضبط سے کھڑا اسے سن رہا تھا۔۔ یہ انسان میری محبت تھا۔ محبت تو اسی دن مر گئی تھی جس رات اسنے امیمہ شاہ کی محبت کو اپنے پیروں تلے روند دیا تھا صرف اس وجہ سے کہ وہ کمزور تھی ڈرپوک تھی دنیا کے آگے سر جھکا کے چلتی تھی۔ جس وقت اسنے بھرے مجمعے میں اس لڑکی کو شریک حیات بنانے کا فیصلہ سنایا تھا۔ محبت تو اسی دن فنا ہوئی تھی وہ تو بس درد تھا ایک چھین تھی جس پر صبر کرتے وقت گزر گیا ورنہ میں اسے بتاتی... اسے کیا دنیا دیکھتی کہ عورت کمزور نہیں ہوتی وہ بہادر ہوتی ہے اگر وہ کمزور نظر آرہی ہے تو صرف اس مان سے کہ اسکے پاس سنھبالنے والے اپنے موجود ہیں۔

اگر اتنا ہی برا تھا میں تو ایک دفعہ بول دیتی مجھے یوں بھرے مجمعے میں بے عزت کیوں کیا۔ تب سر کیوں جھکائے رکھا جب میں تمہارے برابر میں آکے بیٹھا تھا تب کیوں نہیں بولی کچھ۔ جب میں نے تمہیں قبول کیا تھا۔ وہ تیز لہجے میں گویا ہوا مگر اندر وہ طوفان مچا تھا جو امیمہ شاہ کا دماغ ٹھکانے لگانے میں پل بھی ضائع نا کرتا۔۔ تمہیں اس احساس سے گزارنے کیلئے جس سے میں گزری تھی۔ تمہیں یہ محسوس کرانے کیلئے کہ وہ طمانچا کتنی زور سے لگتا ہے جو آپکے محبوب کے ہا تھوں اپنے چہرے پر نہیں آپکی روح پر لگتا ہے۔ اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہتی وہ سفاکیت کی انتہا کر گئی تھی۔ یحییٰ کا دل ایسے دھڑک رہا تھا جیسے ابھی پھٹ جائے گا شدید غصے کی وجہ سے کانوں کی لو تک سرخ ہو گئی تھیں۔ سمیرا بیگم چلتی امیمہ کے سامنے آئی۔ کیا اب یہی ہونا باقی رہ گیا تھا کہ ہمارے خاندان کی لڑکی یوں بیچ نکاح کے انکار کر کے اٹھ کے آ جائے گئی۔ وہ لاکھ ان سے محبت کرتی مگر غلط بات پر چپ رہنا انہوں نے

امیمہ نے اب کے دھیمے لہجے میں بات کی۔ میں معافی چاہتی ہوں نانو آپ سب سے... مگر ایک بات بتاؤں آپ کو...؟ وہ سپاٹ انداز میں بولی۔ آج جو حرکت میں نے کی ہے اگر وہی حرکت اس خاند ان کا کوئی مرد کرتا تو پتہ ہے آپ سب اور آپکا یہ معاشرہ کہتا کہ وہ مرد ہے اسے حق ہے اسنے انکار کیا ہے تو کوئی وجہ ہو گئی۔ وہ تمسخرانہ انداز میں کہتی آگے بڑھی۔"مرد ہے تو کیا اسے تو ہر حق حاصل ہے۔ مرد ہے تو اسے کسی لڑکی کو ریجیکٹ کرنے کا پورا حق حاصل ہے مگر لڑکی کو نہیں۔"و ہ بیچ نکاح میں انکار کر کے بھی جا سکتا ہے کیونکہ وہ مرد ہے۔ وہ لڑکی سے محبت بھی کر سکتا ہے وہ گھر والوں کے اگینسب بھی جا سکتا وہ رات رات تک گھر سے باہر بھی رہ سکتا وہ ہر من مانی بھی کر سکتا اور شادی سے پہلے اس سے رضامندی بھی لی جاتی ہے۔ کیونکہ وہ مرد ہے۔

"واٹ دا ہیل اِز دِس..." ٹیبل پر پڑی گلاس کی ٹرے کو پوری قوت سے زمین پر پٹختے وہ اپنی پوری قوت سے چیخی تھی۔۔ مجھ سے کسی نے آ کے پوچھا کہ امیمہ ہم تمہارا نکاح اس شخص کے ساتھ کر رہے ہیں تمہیں قبول ہے کہ نہیں ... کسی نے بھی پوچھا ہو...؟ مرسلین آریان فیصل حمزہ وقاص عون صاحب سب کو باری باری دیکھتے وہ گویا ہوئی تو سب کی نظریں جھک گئیں۔

ارے کوئی تو آ کے پوچھ لیتا کہ تمہیں یہ نکاح کرنا بھی ہے کہ نہیں ...مگر آپ سب کیوں پوچھتے آپ سب کیلئے تو خاندان کی عزت مجھ سے بڑھ کر تھی اور پوچھتے بھی کیوں میں تو عورت ہوں نا اور عورت کی تو کوئی مرضی ہوتی ہی نہیں۔ مرضی تو صرف مرد کی ہوتی ہے وہ جب چاہے بھرے مجمعے میں دھتکار دے اور جب چاہے سر جھکا کے ہمدردی کےناطے نکاح کیلئے راضی ہو جائے۔۔ و اہ واہ واہ.... وہ تالیاں بجاتی نم آنکھوں سے ہنستی جا رہی تھی۔۔ یہ ہے دستورِ زندگی مگر یہاں بھی ایک غلطی ہےِ دستور زندگی تو صرف کہنے کو ہے در حقیقت تو یہ دستورِ معاشرہ ہے وہ جاہل معاشرے جسکے ڈر سے آپ جیسے پیرنٹس اپنی بیٹیوں کوکسی بھی شخص کے ساتھ چلتا کر دیتے ہیں اور پھر چاہے وہ شخص کسی اور حسینا کے ہی سوگ میں سر تا پیر کیوں نا ڈوبا ہو۔۔ ملک ولا والوں کو امیمہ شاہ نے لاجواب کر دیا تھا وہ کبھی کسی کو کچھ نا بولنے والی آج وہ سب کچھ بول گئی تھی جو کبھی ہی انکے کان سننے کے متمنی ہوتے۔ وہ تحقیر آمیز کلا لہجے میں کہہ کر بات ختم کرتی منظرِ عام سے ہٹتی یحییٰ نے آگے بڑھتے اسکی ئی دبوچی۔۔۔ تم جسکے سوگ میں مجھے سر تا پیر ڈوبا ہوا بول رہی ہو وہ یحییٰ میر کا سوگ تھا تم کون ہوتی ہو میری زند گی میں دخل اندازی کرنے والی۔ اور کب تک اپنی اس خود غرض محبت کی سزا ہمیں دو گئی۔ ہاں...آخر کب تک...اسکی آنکھوں میں اپنی سرخ انگارہ ہوتی آنکھیں گاڑھے وہ سپاٹ انداز میں مستقر ہوا۔۔ میری محبت خود غرض سہی یحییٰ میر تمہاری جھوٹی محبت سے تو لاکھ گنا بہتر ہے۔۔۔ خود غرض سہی مگر میری

وہ کاٹ دار لہجے میں کہتی اسکے ہرے زخموں ہر نمک چھڑک رہی تھی۔ یحییٰ کا میٹر گھوما تھا ویسٹ سے گن نکالے وہ اسکے سر پر رکھ چکا تھا۔ امیمہ اسکی گرفت میں دم سادھے پر سکون کھڑی تھی۔ میں اگر چاہتا نا تو اسے اپنا بنا سکتا تھا مگر وہ جھوٹی تھی مجھے جھوٹ سے نفرتھ ت ہے۔ اسلئے آج وہ کسی اور کے سا ہے۔

اسکی آنکھوں میں خون اترا تھا گردن کی نسیں باہر کو ابھر آئی تھیں۔ اور اگر آج میں تمہیں اپنا بنانا چاہتا تو ایسا کرنے سے تم بھی مجھے نہیں روک سکتی تھی سمجھی اگر تمہیں لگتا تمہارا یہ سو کالڈ ایٹیوڈ مجھے کچھ کرنے سے روک سکتا تھا تو یہ تمہاری بھول ہے میں صرف فیصل چاچو کی وجہ سے خاںوش تھا۔

مجھے خود کے مقابل لانے کی کوشش مت کرو امیمہ شاہ برباد کردوں گا تمہیں سمجھی تم ۔ آج کے بعد مجھے استعمال کرنے کا سوچنا بھی نہیں ورنہ... یحییٰ نے اسکے سر پر رکھی گن پر زور دیتے کہا۔ سارے لحاظ بھول جاؤں گا۔ تب ہی امیمہ نے اپنا دایاں ہاتھ کمر کے پیچھے لے جاتے سامنے کیا اور ہاتھ میں موجود گن اسکے سر پر رکھ دی۔ اب منظر کچھ یوں تھا ہال کے وسط میں ایک دوسرے کے قریب آنکھوں میں آنکھیں ڈالے وہ ایک دوسرے کی گن پٹی پر گن رکھے کھڑے تھے۔ ۔"مقابل تو میں آ چکی ہوں یحییٰ میر ... اب دنیا کی کوئی طاقت مجھے نا تمہارے سامنے سے ہٹا سکتی ہے، نا تمہارا بنا سکتی ہے۔"وہ استہزائیہ ہنسا۔

"تو تم بھی اسی دنیا میں رہو اور میں بھی یہی ہوں۔ مقابلہ تو مقابلہ سہی۔ میں بھی دیکھتا ہوں اب دنیا کی کونسی طاقت تمہیں میرا بننے سے روک سکتی ہے۔"اسکی آنکھوں میں یکدم جنون اترا۔۔۔ تمہارا بننے سے پہلے میں تمہیں مارنا پسند کروں گئی۔ وہ اسے دھکا دے کر کہتی گن ویسٹ میں رکھتی پیچھے ہٹی۔

"تم بھی یہی، میں بھی یہی۔ دیکھتے ہیں پہلے کون کس کی گولی کا شکار بنتا ہے۔ " وہ جنونی انداز میں کہتا پیچھا ہٹا گن ویسٹ میں رکھی۔ وہ پشت کیے زینوں کی طرف بڑھ گئی۔ اور وہ رخ موڑتا باہر کی جا نب بڑھ گیا۔ دونوں اپنی اپنی راہ لے چکے تھے مگر منزل کیا تھی دونوں کو معلوم نہیں تھا۔ مگر ملک ولا والے حیرت کے پچاس پہاڑوں کے بوجھ تلے دبے کھڑے تھے۔ یہ سب کیا ہوا تھا۔ یہ کیسے چیلنج ہو ئے تھے۔ یہ کیسی محبت تھی جو ایک کو خود غرض بنا گئی تھی اور دوسرے کو جنونی۔ وہ دو وجود جو ایک دوسرے پر جان دیتے تھے آج ایک دوسرے کے مقابل آگئے تھے ایک دوسرے کے سر پر گن تانے کھڑے تھے۔ میرے خیال سے ابھی بات کرنے کو کچھ نہیں بچا۔ سب کو اپنے اپنے کمرے میں جانا چاہیئے۔ عون صاحب نے بات ختم کرنے والے انداز میں کہا۔ وہ نہیں چاہتے تھے اب مزید کوئی بحث ہو۔ سب اپنے اپنے کمروں میں جا چکے تھے۔ معلوم نہیں اب زندگی انہیں کون سے رنگ دکھانے والی تھی کیونکہ اب وہ زندگی سے کچھ خاص اچھی امید نہیں رکھ سکتے تھے بھلا رکھتے بھی کیسے جن کی اولاد ایسی جنونی تھی وہ کیسے کسی اچھے کی امید رکھتے اب تو انہیں ہر موڑ پر نئے اٹھنے والے طوفان کا اندیشہ رہنے والا تھا۔

***

اگلی صبح بہت خاموش تھی۔ ملک ولا کی خواتین کچن میں مصروف تھی بڑے آج بھی آفس جانے کی تیاری میں تھی کیونکہ کل سے شادی کے فنکشن سٹارٹ ہونے والے تھے سب ناشتے کی ٹیبل پر آ چکے تھے سوائے یحییٰ عفاف امیمہ اور عزہ کے۔

وہ دونوں سو رہی تھیں جبکہ یحییٰ زینے پھیلانگتا نیچے آیا تھا سب کی نظریں اسکی تیاری دیکھ پھٹی کی پھٹی رہ گئی تھیں جبکہ نتاشا اور طہ کا نوالہ گلے میں ہی اٹک گیا تھا۔ وہ براؤن کلر کے تھری پیس میں ملبوس بالوں کو جیل کی مدد سے سیٹ کیے چہرے پر چھائی مصنوعی سنجیدگی اور آنکھوں میں پھیلی وحشت لیے انکے بیچ آیا تھا۔۔ تم کہیں جا رہے ہو یحییٰ..؟ سوال حمزہ کی طرف سے آیا۔ جی...چائے کا سپ لیتے کہا۔ کد ھے جا رہے ہو تم...؟ میں آپکے ساتھ جا رہا ہوں۔ وہی سپاٹ انداز۔

مطلب آفس..؟ اب کے فیصل بولا۔ جی...وہی انداز۔ میں نے سوچ لیا ہے آج سے ہی آفس جوائن کروں گا۔ اور کسی پیشے میں مجھے انٹرسٹ نہیں۔ اگر آپ سب کو کوئی اعتراز نا ہو تو..؟ آخر میں لہجہ سوالیہ ہوا۔۔ اب اتنی تیاری کرنے کے بعد پوچھو گئے تو کون اعتراض دکھائے گا۔ حمزہ نے ذرا حیرت سے نکلتے کہا۔ وہ سب اسکی طرف متوجہ تھے جب طوبیٰ ایکدم سے چیختی دوسری طرف بھا گی جہاں سے امیمہ اندر آرہی تھی۔

یہ...یہ کیا ہوا ہے آپ کے سر پر چوٹ کیسے لگی بیٹا۔ ؟ طوبیٰ کے بعد سب اسکی طرفآ ئے۔ وہ صبح روز واک پر جایا کرتی تھی سب اسکے پاس کھڑے وجہ جاننے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ وہ اکیلا ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھا ناشتہ کر رہا تھا۔ مجھے کچھ لڑکے تنگ کر رہے تھے ڈیڈ ان سے لڑائی ہو گئی تھی۔ اسنے عام سے انداز میں کہا۔ حیام اسکا زخم صاف کر رہی تھی۔ آریان حمزہ نتاشا ملائکہ اور طہ کا ہاتھ سر کو پہنچا تھا ایک گندی کم تھی کیا ملک ولا میں۔ طہ بڑبڑایا۔ نتاشا نے اسے کونی ماری۔۔ صحیح نام روشن کر رہی ہے آپکی بیٹی... دنیا والوں کو بتا کے آرہی ہیں میڈم کے وہ ملک خاندان کی بیٹی ہیں۔ نیپکن سے ہاتھ صاف کرتے وہ چیئر سے اٹھتا کرخت لہجے میں بولا۔ سب نے یحییٰ کی طرف دیکھا۔

اگر وہ بول رہی ہے وہ اسے تنگ کر رہے تھے تو مجھے نہیں لگتا وہ کچھ غلط کر کے آئی ہے یحییٰ اور اگر میری بہن کسی کا قتل بھی کر آئے گئی تب بھی میں اسکا ساتھ دوں گا۔ مرسلین نے تیز لہجے میں کہا۔ وہ مجھے گڑیا کہہ کر چھیڑ رہے تھے بھائی اور میں نے انگور بھی کیا اور آپ جانتے ہیں تب مجھے ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے میں کسی دکان کے شو کیس میں رکھی اس نے جان گڑیا کی طرح ہوں جسکے جسم میں جان نہیں ہے۔ جو نا تو انہیں روک سکتی ہے اور نا بولنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ میں نے کو شش کی تھی اس خاندان کی عزت کو بچا لوں مگر پھر مجھے میری عزت اس خاندان کی عزت سے زیادہ پیاری محسوس ہوئی تو میں نے انہیں تھوڑا سا مارا اور اپنی عزت محفوظ کر لی۔"کیونکہ اگر میری عزت محفوظ رہے گئی تو اس خاندان کی عزت محفوظ رہے گئی ناں.." ورنہ کچھ لوگ پھر سے واویلا مچانے پہنچ جاتے۔ کہ لڑکی ڈرپوک ہے یہ ہے...وہ ہے۔ وہ دن با دن بدلتی جا رہی تھی وہ جسکی آواز حلق سے بمشکل نکلا کرتی تھی وہ معصوم لڑکی اب آفت بن رہی تھی اب وہ بولنے لگی تھی اور اسے سننے والے حیرت کے سمندر میں ڈوبے غوطہ زن ہوئے ہوتے تھے۔۔۔ ڈیڈ میرے خیال سے اس ڈرامے کے بجا ئے ہمیں آفس چلنا چاہیئے۔ یحییٰ نے کلائی پر بندھی گھڑی کو دیکھتے کہا۔ اور باہر نکل گیا۔ اپنا خیال رکھنا بیٹا. ڈیڈ پراوڈ آف یو۔ اسکا ماتھا چوم کر کہتے فیصل بھی باہر نکل گیا۔ مرسلین کو سمائل پاس کرتے وہ طوبیٰ کو مطمئن کرتی کمرے میں جا چکی تھی۔ نتاشا بالکل خاموشی سے اسکی ساری باتیں سن رہی تھیں۔ عزہ اسے تمام ملاقاتوں کے متعلق بتا کر خاموش ہوئی تو نتاشا کے بگڑے تاثرات دیکھ وہ تھوڑی سی پریشان ہوئی۔ عزہ میں زیادہ کچھ نہیں بولوں گئی مگر۔ نتاشا خاموش ہوئی۔ مگر کیا آپی...؟ عزہ نے فوراً پوچھا۔ مگر تم ایک بار اس شخص سے یہ ضرور پوچھنا کہ دنیا اسے بلیک ڈیول کیوں کہتی ہے۔ نتاشا کے سوال پر عزہ کو حیرت ہوئی۔ بھلا یہ کیسا سوال ہوا آپی اسکا جو نام ہے اسی سے ہی دنیا اسے پکارے گئی ناں۔ عزہ نے جھنجھلاتے کہا۔ نتاشا اٹھ کھڑی ہوئی۔ بلیک ڈیول کوئی نام ہے عزہ۔ ؟ وہ تلخ ہوئی۔ بس تم یہ سوال پوچھ لینا اس سے پھر مجھے بتانا کیا جواب دیا اسنے..! اریان انکل سے کیسے بات کرنی ہے پھر میں دیکھ لوں گئی۔ نتاشا کہہ کر کمرے سے نکل گئی۔ عزہ اسکے عجیب سے لہجے پر الجھی کھڑی تھی۔

***

یہ ہے وہ ساری ڈیٹیلز جو تم نے منگوائی تھی۔ اور وہ باقی کا کام... اسکا کیا بنا ..؟ لیپ ٹاپ سے نظر اٹھائے اسنے سنجیدگی سے استفار کیا۔ وہ بھی ہو گیا ہے مگر یحییٰ تمہیں نہیں لگتا ۔ یہ سب کرنے سے پہلے تمہیں حمزہ انکل کو یا کسی کو بتا دینا چاہیئے۔ احمر نے آگے ہونے والی تباہی کو سوچتے اسے وارن کرنے والے انداز میں کہا۔ یحییٰ نے ترچھی نظر اسکے چہرے پر ڈالی۔ چیئر سے پشت ہٹائی انگلیاں ایک دوسرے میں پوسٹ کرتے وہ ذرا آگے کو جھکا۔

میرا دل توڑنے سے پہلے نینا اقبال نے مجھے بتایا تھا۔؟ کیا میرے ساتھ دھوکہ کرنے سے پہلے ماہر خان نے مجھے اطلاع دی تھی.؟

شہناور شاہ انکی مدد کر رہا تھا کیا اس بارے میں مجھے خبر دی گئی تھی.؟ امیمہ شاہ نے بھرے مجمعے میں میرے ساتھ نکاح کرنے سے انکار کر دیا...کیا یہ سب کرنے سے پہلے مجھے کسی نے کچھ بھی بتایا تھا۔؟ وہ انتہائی سنجیدگی سے سرد لہجے میں وہ سوال پوچھ رہا تھا جسکے جواب میں احمر کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا۔ یحییٰ میر کا دل کوئی کھلونا نہیں ہے جو جب جس کا دل چاہے گا آئے گا، کھیلے گا، اور نکل لے گا۔ سختی سے جبڑے بھینچے وہ پشت اسکی طرف گھمائے شدت سے گویا ہوا۔۔ اب اگر کسی نے میرے دل کے ساتھ چھڑکانی کرنے کی کوشش بھی کی تو میں اسکی گردن توڑ دوں گا۔ گن کو دیکھتے اسنے سرد برفیلے لہجے میں کہا اور ٹیبل پر رکھی کیز اٹھاتے باہر نکل گیا۔

اللہ اسے اپنی امان میں رکھیئے گا۔ وہ یحییٰ میر تھا۔ ملک ولا کی رونق،حمزہ کی طوفانی اولا د...جو کبھی امیمہ ..شاہ کی دیوانگی ہوا کرتا تھا۔"دو بار محبت میں ہارا ہوا شخص."اب تباہی بننے والے تھا۔ وہ ہنستا مسکراتا مرد... لوگوں کی سازشوں کی نظر ہو گیا تھا۔ وہ سب کی مدد کو تیار رہنے والا اب بدلنے والا تھا۔

"وہ انتقام کی ایک نئی داستان لکھنے والا تھا."حمزہ کہتا تھا۔۔۔ وہ لوگوں کی زندگیوں میں مشکلیں پیدا کرتا ہے۔ مگر اب یحییٰ میر انکی زندگیوں میں طوفان برپا کرنے والا تھا۔

***

وہ شادی ہال تھا وہاں بڑے پیمانے پر ارینجمنٹس کی گئی تھی وہاں لوگوں کا ہجوم برپا تھا دنیا کی نامور شخصیات وہاں مدعو تھیں ہوتی بھی کیوں نہیں۔ عزیز خان کی اکلوتی بھتیجی کا نکاح تھا۔ نکاح شروع ہونے میں کچھ ٹائم باقی تھا دولہا دولہن مولوی صاحب سب وہاں موجود تھے۔ جب ہال کی اینٹرنس پر بلیک کلر کی بڑی سی سٹائلس گاڑی آ کے رکی۔ اسکے پیچھے دو گاڑیاں اور بھی رکیں تھیں۔ جن میں سے ایک سے تین گارڈز اترتے اسکے ساتھ ہوئے جبکہ دوسری میںسے ارسل بلال اور شیری نکلے تھے

وہ تھری پیس میں ملبوس نہایت پرکشش لگ رہا تھا اسکی جاذب شخصیت وہاں سب کو مڑنے پر مجبور کر گئی۔ وہ ناک کی سیدھ میں چلتا سٹیج کے سامنے آ رکا۔ وہاں رکھی چیئر پر ٹانگ پر ٹا نگ چڑھائے بیٹھا۔ گارڈز ساتھ کھڑے تھے۔۔ یہ کیا بدتمیزی ہے کون ہو تم اور ایسے کیسے اندر گھس آئے ہو۔؟ عزیز خان طیش کے عالم میں آگے آیا۔۔ اپنی بھتیجی سے پوچھیں انکل اسنے مجھے اپنی شادی میں انوائیٹ کیا تھا۔ جوابا یحییٰ نے ہاتھ میں پکڑا کارڈ سٹیج کی طرف اچھالا۔۔ یہ آدمی کون تھ ہے نینا۔ ؟ سا بیٹھے شعیب نے اس سے غصے سے دریافت کیا۔ میں بتاتا ہوں، میں کون ہوں۔ ماہرہ کچھ کہتی یحییٰ طنزیہ لہجے میں گویا ہوا۔ ساتھ شیری اور بلال کو اشارہ دیا۔ میں آپ کی ہونے والی بیوی کا ایک دن پرانا ایکس بوائے فرینڈ ہوں۔ جہاں یحییٰ نے با رعب انداز میں اپنا تعارف کروایا وہی نینا اس پر لپکی تھی۔۔ ہاؤ ڈیئر یو۔ ہمت بھی کیسے ہوئی تمہاری میرے بارے میں ایسی بکواس کرنے کی۔ یہ۔۔ یہ جھوٹ بول رہا ہے شعیب میں ایسی نہیں ہوں۔ نینا یحییٰ پر جھپٹتی مگر گارڈز نے اسے روک دیا تو وہ واپس شعیب کی طرف آئی جو اشتعال ضبط کیے کھڑا تھا۔ جسکے چہرے پر بے یقینی قائم تھی۔

نینا ٹھیک کہہ رہی ہے شعیب یہ لڑکا ہی برا ہے اسکا ہر لڑکی کے ساتھ افئیر رہ چکاؤ ہے مگر نینا نے اسے تھا نہیں دیا تو یہ ایسی نیچ حرکت...ماہرہ مزید کچھ کہتی ایک زور دار تھپڑ اسکے دائیں گال پر لگا تھا۔ خبردار ... نیچ گھٹیا ہو گئی تم اور تمہارا یہ خاندان اگر اسکے بعد ایک لفظ میرے بھائی کے بارے میں تم نے منہ سے نکالا سے گدی سے زبان کھینچ لوں گئی تمہاری۔ عزہ وہاں اچانک کیسے نمودار ہوئی یحییٰ بھی حیران تھا مگر پھر جلد ہی کلائیمیکس شروع ہوا۔ ماہرہ عزہ پر لپکتی یحییٰ نے اسے کھینچ کے اپنے برابر میں لیا۔

y turn...!!You play better.But now it's m

تبھی ہال کی لائیٹس آف ہوئی اور ساؤنڈ سسٹم پر کچھ ایسا بجا کے سب کے کان وہ سننے کے بعد بے یقینی کے عالم میں ڈوب گئے۔ سامنے بڑی سی سکرین پر جس پر شیری نے سپاٹ لائیٹ ڈالی تھی وہاں یحییٰ اور نینا کی تصویریں جگمگا رہی تھیں۔ جس میں یحییٰ تقریباً دور تھا مگر نینا اس سے چپکی ہوئی تھی۔ ساؤنڈ سسٹم پر چلنے والی وہ کال ریکارڈنگ اور وائس نوٹ تھے جو نینا نے اسے کیے تھے۔ ۔"میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں یحییٰ کیا تمہارے گھر والے ہمارے رشتے کیلئے مان جائیں گئیں۔"۔ ۔"مجھے دھوکہ دینے کے بارے میں سوچنا بھی مت یحییٰ ورنہ نینا اقبال مر جائے گئی وہ تم سے بے تحا شا محبت کرتی ہے۔ میں تمہارے لیے کچھ بھی کر گزروں گئی۔ اگر تمہاری فیملی نا مانی تو تم مجھ سے کورٹ میرج کر لینا۔ "اسکے علاؤہ اور ایسی کئی ریکارڈنگز تھیں جسے سننے کے بعد عزیز خان کا سر شرم سے جھک گیا۔ اور دولہے والے غصے کی انتہا پر جا پہنچے۔ یحییٰ نے ہاتھ جھلا یا۔ لائیٹس واپس اون ہوئیں۔ شعیب نے رکھ کے ایک تھپڑ نینا کے گال پر مارا۔ جبکہ دوسرا تھپڑ عزیز خان کی طرف سے تھا۔ وہ آنکھوں میں آنسو لیے یحییٰ کو بے یقینی سے دیکھ رہی تھی اسنے کبھی اخذ تک نہیں کیا تھا یحییٰ اتنا بھی سنگدل ہو سکتا ہے کہ اسکی شادی میں آ کر یہ سب کرے گا۔ اسکی آنکھوں میں رچی بے یقینی دیکھ وہ سٹیج پر آیا۔

I'm back with my new version...!

اسکی آنکھوں میں برپا اشتعال دیکھ یحییٰ نے سکون سے کہا تھا۔ تمہیں کیا لگا تھا یحییٰ میر اتنا سوفٹ ہارٹ ہے کہ اسکے ساتھ تم اتنا بڑا گیم کھیل جاؤ گئی اور وہ تمہیں یونہی جانے دے گا۔

جب تم نے اپنے عورت ہونے کا لحاظ نہیں کیا تو میں کیوں کرتا بھلا۔۔ ۔! وہ غیض و غضب کے عالم میں بولا۔۔ وہ غلط فہمی اب ختم کردو۔ اس سوئیٹ یحییٰ میر کو میں نے دفن کر دیا سالا اپنے سا تھ میری بھی بینڈ بجواتاتھا۔ اب میں آگ ہوں۔۔۔ جو جو الجھے گا، بھسم ہو جائے گا۔ انہیں اگلی بار کیلئے بھی وارن کرتے وہ پلٹتا پھر سے واپس اسکی طرف مڑا تھا۔ میری طرف سے تحفہ قبول کرو اپنی کبھی ہونے والی شادی کا۔ اسی کا گیم اس پر الٹتے وہ اسی کے انداز میں اسے آگ لگاتا پلٹ آیا۔۔ اگر اب بھی آپ اس جیسی لڑکی سے شادی کریں تو لعنت ہے آپ پر بھی...! عزہ بیچارے شعیب کو بھی سناتی یحییٰ کی بازو پکڑے باہر نکل گئی۔

اسکے جانے کے بعد ہی دولہے والے بھی رشتہ توڑ کر جا چکے تھے۔

وہ عزہ سے سوال کرتا سامنے گاڑی سے ٹیک لگا کر کھڑے احمر کو دیکھ یحییٰ کا پارہ ہائی ہوا تھا۔۔ یحییٰ تو گڑیا کو گھر ڈراپ کر آ۔ پھر ملاقات ہوتی ہے وہ سب نظریں جھکائے گاڑی میں بیٹھے نکل گئے۔ تبھی یحییٰ اسکی بجائے احمر کی طرف لپکا اسے وہ ہی کرتا عزہ بیچ میں آئی تھی۔ ڈونٹ ڈو دِس یحییٰ وہ میرے کہنے پر مجھے یہاں لایا تھا۔ احمر اسے اپنا بچاؤ کرتے دیکھ رخ موڑ گیا۔

مگر تم آئی کیوں یہاں۔ وہاں اگر کوئی ویڈیو بنا لیتا تو۔ یحییٰ غصے سے چیخا۔ وہ پہلی بار تھا یحییٰ نے عزہ سے ایسے تلخ رویے میں بات کی تھی۔ احمر نے اسکی بازو دوبچے روکنا چاہا۔

چھوڑ مجھے تو ۔۔ ۔ یحییٰ اس پر بھی چڑھ ڈورا۔ مجھے سمجھ نہیں آتی یہاں سب کے دماغ اتنے آؤٹ آف رینج کام کیوں کرنے لگے ہیں۔ ؟ کیونکہ تمہارے پاس دماغ نہیں ہے اسلئے تمہیں ایسا لگ رہا ہے۔ آنکھوں میں نمی لیے وہ خفگی سے بولی۔۔ بندر کہیں کا۔ آئی ہیٹ یو۔ چلو بوڈی گارڈ ۔ وہ کہتی تنفن کرتی گاڑی کی طرف جاتی واپس پلٹ آئی۔۔ میں ڈیڈ سے تمہاری شکایت کروں گئی۔ اسے وارن کرتے وہ گاڑی میں جا بیٹھی۔ اسکی بچکانہ حرکت پر یحییٰ کے ہونٹوں پر مسکراہٹ ابھری جسے وہ مہارت سے چھپا گیا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.