Chapter 38: باب 38

وہ لان میں بیٹھے سکندر کو مسکراتا دیکھ رہا تھا۔ حان اسکے بدلتے تیور باخوبی نوٹ کرر ہا تھا۔ آپ نے کیا سوچا ہے اس لڑکی کے متعلق..؟..میں اسے بہت جلد اپنا بنا لوں گا یاحان۔ سکندر نے پر عزم لہجے میں کہا۔ وہ صرف ایک موہرہ ہے جیت حاصل کرنے کا سکندر اس سے زیادہ کسی اور فساد میں خود کو مت الجھا لینا۔ اسنے بات گھما کر کہی تو سکندر سر گرا گیا۔ بے فکرر ہو۔ وہ اتنا ہی بولا۔ نہیں رہ سکتا کیونکہ مجھے آپ کی آنکھوں میں وہی گیارہ سال پہلے والی شناخت نظر آنے لگی ہے پھر سے ایچ ایم۔ اسنے سنجیدگی سے کہا تو وہ غصے کے مارے اٹھ کھڑا ہوا۔۔ کتنی بار بولوں ایسا کچھ نہیں ہے میں اس لڑ کی سے محبت نہیں کرتا اور میں اس سے نکاح بھی صرف اپنی جیت کیلئے کروں گا۔۔ کیااااا نکاح..؟ حان صدمے سے چیخا۔ یہ پلان میں کب شامل تھا..؟

یہ وہ دھماکہ ہے جو میں حرب دادا کے سر پر کروں گا جب وہ عزہ آریان ملک کو میری سرپرستی میں دیکھے گا۔ سکندر قہقہہ لگا کر ہنسا۔۔ یہ سب کو کونسا بھوت چڑھ گیا ہے نکاح کرنے کا...؟ حان نے منہ بگاڑ تے کہا تو سکندر نے آئی برو آچکا کر اسے دیکھا۔

جس پر یاحان نے اسے اپنی اور اینارہ کی فون کال پر ہوئی گفتگو کے متعلق بتایا جس میں اسنے اپنے نکاح کے بارے میں بھی بتایا تھا۔۔ مجھے اسکی فکر ہو رہی ہے بھائی وہ ایسے ہی منہ اٹھا کے دشمن کے غول میں چلی گئی ہے۔ وہ پریشانی سے کہنے لگا۔

وہ ایسے ہی نہیں گئی حان اسنے بہت بڑا کام سر انجام دیا ہے۔

حان نے نا سمجھی سے اسے دیکھا۔۔ کچھ دیر پہلے مجھے اس کی کال آئی تھی اسنے نکاح کے متعلق مجھے نہیں بتایا مگر یہ ضرور بتایا ہے کہ وہاں ایک لڑکی ہے نتاشا رضا جو لٹل اینجل کو میرے خلاف کر رہی ہے۔ اسنے کچھ سوچتے کہا۔ یاحان بھی مشتعل سا ہوا۔ اسلئے میں نے نکاح کرنے کا سوچا ہے ...! سکندر نے اطمینان سے کہا۔ مگر آریان ملک کبھی ایک گینگسٹر کو اپنی بیٹی نہیں دے گا اور نکاح تو بہت دور کی بات ہے جب اسکا والد ہی نہیں مانے گا تو لڑکی کیوں نکاح کرے گئی۔۔ اور اگر اسے مجھ سے نکاح کرنے پر راضی خود آریان ملک کرے تو...؟ سکندر نے غیر مرئی نقطے پر نظریں جمائے کہا تو حان نے اسکی تیز کھوپڑی میں پھر سے کوئی چال بنتی ملا خط کی تھی۔۔ تب تو وہ ڈیفییٹیلی آپ سے نکاح کرے گئی۔ مگر یہ ہو گا کیسے.؟۔ یہ سب تم مجھ پر چھوڑ دو۔ بس دیکھتے جاؤ میں عزہ آریان ملک کو کیسے اپنے جال میں پھنساتا ہوں۔ سگریٹ کے کش لگاتا وہ اٹل لہجے میں گویا ہوا۔ اینارہ سے تو پہلے ہی وہ پلان ڈسکس کر چکا تھا بس اس پر عمل کرنا باقی تھا۔

***

رات گہری ہو رہی تھی ناجانے کیوں رات کے اس پہر اسے بے چینی نے آن گھیرا تھا وہ کمرے سے نکلتی باہر لان میں آ کے ٹہلنے لگی۔ طہ بھی ابھی تک واپس نہیں آیا تھا وہ عموماً اتنا لیٹ نہیں ہوتا تھا عفاف بے چینی کے عالم میں وہی چکر کاٹنے لگی۔ ابھی کچھ پانچ منٹ گزرے تھے طہ کی جیپ اسے میں گیٹ سے اندر آتی دکھائی دی۔ وہ جیسے اپنی جگہ پر سٹل ہو گئی۔۔ ناجانے کیا بات تھی دل زوروں سے دھڑکنے لگا۔۔ جیپ پورچ پر آ کے رکی۔ عفاف وہی کھڑی اسے دیکھ رہی تھی جسے وہاں موجود دیکھ جیپ سے اترتے طہ کے ہونٹوں پر قاتلانہ مسکراہٹ نے احاطہ کیا۔ عفاف وا لہانہ انداز میں اسکی مسکراہٹ کو دیکھ رہی تھی معلوم نہیں کیسی انجانی سی کیفیت تھی جس میں وہ گرفتار ہو چکی تھی طہ نے وہی سے بازو اٹھائی جسکا مطلب سمجھتے عفاف بنا کسی ڈور کے اسکی طرف کھینچتی چلی گئی۔ اور پھر کسی کٹی پتنگ کی طرح وہ اسکی مضبوط بازوؤں کے حصار میں جا قید ہوئی۔ اور شاید وہ اسے نا بتاتی مگر طہ کے محبت بھرے حصار میں آتے اسکی ساری بے چینی یکدم غائب ہو چکی تھی۔ وہ اسے اپنے حصار میں لیے خاموش کھڑا تھا جب عفاف کا ہاتھ اپنی بازو پر محسوس کیا وہ ابھی کوئی ردِعمل دیتا عفاف جھٹکا کھا کر اس سے ذرا سی دور ہو ئی تھی۔ اس تاریک رات میں چاند کی روشنی اور لان میں لگے گلوب سے اسنے اپنے ہاتھ پر خون دیکھا تھا بے یقینی کے عالم میں اسنے طہ کی طرف نظریں اٹھائیں۔ اسکی آنکھوں میں حیرت سمیت آنسو بھی امڈ آئے۔ اسی لمحے سے طہ بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔۔ آ... آپ.. آپ..کو چوٹ لگی ہے...؟ وہ ہچکیاں لیتے رو دی۔ اسکا یوں رونا طہ کو پریشان کر گیا۔

ہےہےہے عفاف..جان ادھر دیکھو کچھ نہیں ہوا۔ مت رو یار کسی نے تمہیں روتا دیکھ لیا تو میرا قتل ہو جائے گا۔ اسے حصار میں لیتے وہ تکلیف کے باعث ہنس کر بولا۔۔ جیسے تیسے اسے چپ کرواتے طہ بچتا بچاتا اسے لیے اپنے کمرے میں آیا تھا۔ کمرے میں آتے اسنے دروازہ لاک کیا۔ ابھی وہ مڑا ہی تھا عفاف کسی کٹی ڈالی کی طرح آ کے اسکے سینے سے لگی تھی وہ طہ کیلئے کسی جھٹکے سے کم نہیں تھا۔۔ آپ کو پتہ میرا دل گھبرا رہا تھا مجھے بار بار آپ کا خیال آ رہا تھا۔ آپ... آپ...کو چوٹ کیسے لگی۔ وہ واقع بہت حساس تھی۔ مگر طہ کو اپنے بارے میں اسکی حساسیت کا علم اب، اس پل ہوا تھا اسکی خوشی کی انتہا آسمانوں سے بھی پرے کی تھی۔"نکاح جیسے پاکیزہ رشتے کی یہی تو خاصیت ہوتی ہے۔ انسان کے تمام جذبات، احساسات اور محبتیں صرف ایک شخص کیلئے مرکوز ہو جاتی ہیں" ...پھر چاہے وہ لاکھ اس چیز سے انکار کرے اس کا دل اور دماغ خودبخود ہی اس پاکیزہ رشتے کی نوعیت کو سمجھنے لگتا ہے اور اس میں ملوث احساسات میں بھی اپنا آپ ڈوبتا محسوس کرتا ہے.."اسنے کیا کیا سوچا تھا طہ کو تنگ کرے گئی۔ اس سے دور رہے گئی۔ آج وہی ذرا سی الحامی پر اتنا رو دی تھی۔ وہ اسے حصار میں لیے خاموش کھڑا رہا جب رو کر اسکا دل ہلکا ہوا تو طہ نے اسکے بھیگے چہرے سے بال ہٹائے۔۔۔ چوٹ کیسے لگی آپ کو...؟ وہ بار بار ناک سکیڑتی اس سے پوچھتی بہت کیوٹ لگ رہی تھی۔ ،....میں زخم پر مرہم پٹی کرتی ہوں۔ زخم کا خیال آتے ہی وہ فرسٹایڈ باکس لینے چلی گئی۔ وہ واپس آئی جہاں طہ بیڈ پر شرٹ لیس بیٹھا تھا اسے یوں بیٹھا دیکھ عفاف کے قدم وہی جم گئے۔ طہ نے مرتے اسکے چہرے پر چھائی الجھن دیکھی تو نرمی سے اسے اپنے پاس بلایا۔ یہاں آؤ لٹل برائیڈ۔ اسکے بلانے پر عفاف جھجکتی اسکے قریب آئی۔ نظریں ہنوز جھکی ہوئی تھیں۔۔ اگر تم ایسے شرماؤ گئی تو بازو سے گولی کون نکالے گا جان۔ جہاں طہ نے وہ فقرہ ادا کیا وہی عفاف کی آنکھیں پوری کی پوری کھلی۔۔ کک...کیا...گولی... آپ کو گولی لگی ہے...؟ وہ پھر سے رونے کا مشغلہ فرماتی۔ طہ نے اسے ساتھ لگایا اور آنسو پونچھے۔۔ خبر دار اب اگر تم .نے پھر سے رونا دھونا مچایا تو..؟ وہ برہم ہوا۔ عفاف آنسو پی کر رہ گئی۔ مذاق کر رہا تھا جان ."بس گولی چھو کر گزری ہے۔ اور پٹی بھی میں کروا آیا تھا بس تم رونے میں مصروف تھی اسلئے بتا نہیں سکا۔ اب میرا بھی تو قصور نہیں ہے میری لٹل برائیڈ اتنا روتی ہے بندہ بات کر نے سے پہلے ہی بھول جاتا ہے۔ وہ جو اسکی تکلیف میں رو رہی تھی اپنے قصیدے سنے بھنوئیں سکیڑی۔ آپ بہت برے ہیں ...شرم آپ کے پاس سے بھی نہیں گزری۔ عفاف منہ کے زاویے بگاڑ تی کندھے پر سر رکھتی بولی ۔۔ نہیں جان شرم پاس سے گزری تھی۔ اسنے ہنسی دباتے کہا۔۔ مگر کیا کرتا وہ شرم فی میل تھی جیسے ہی پاس سے گزرنے لگی تو میں سائیڈ ہو گیا۔ اسکا کیا بھروسہ اگر تمہارے معصوم زبردستی کے شوہر کو چپک جاتی تو... جیلیس تو تم نے ہی ہونا تھا ناں...وہ شریفوں جیسے کہتا عفاف کو حیران ہی کر گیا تھا۔

***

سب کو اپنے اپنے روم میں جاتے دیکھ وہ فوراً سے مرسلین کے کمرے میں آئی جہاں وہا سی وقت فریش ہو کر واشروم سے باہر ہی آیا تھا۔ بلیک جینز شرٹ میں وہ انتہائی جاذب لگ رہا تھا۔ ماتھے پر بکھرے چند بال مگر چہرے اور آنکھوں میں صاف ناگواریت چھائی ہوئی تھی۔ وہ اسے مکمل انگور کیے ڈریسنگ کے سامنے جا کھڑا ہوا۔ بال بنانے کی غرض سے برش اٹھایا ہی تھا جسے نتاشا نے ہاتھ سے کھینچ لیا۔۔ رات کے اس وقت کہاں جا رہے ہو تم..؟۔۔ جہاں بھی جا رہا ہوں تم خوش ہو جاؤ۔ کم از کم اب تمہارا وقت تو بالکل نہیں مانگوں گا۔ لہجے میں خفگی تھی۔ وہ پھر سے ڈریسنگ کی طرف گھوم گیا۔۔ اچھا سوری ناں...میں اگین ایسا کچھ نہیں بولوں گئی۔ نتاشا اسکے سینے پر ہاتھ باندھے کمر سے سر ٹکا ئے دھیمے لہجے میں گویا ہوئی۔ ویسے جا کہاں رہے ہو...یہ تو بتا کر جاؤ..؟۔۔ کلب جا رہا ہوں۔ مگر کیوں۔ ؟ وہ گھوم کر سامنے آئی۔۔ تھکن اتارنے جا رہا ہوں۔ اسکے جواب پر نتاشا کی آنکھوں میں زما نے بھر کا غصہ اتر آیا۔۔ تو تم بیوی کے ہوتے کسی اور عورت کے پاس جاؤ گئے..؟ اسکا غصہ ساتویں آسمان کو چھو رہا تھا اس پر اسکے جواب نے اس کے غصے پر پیٹرول ڈالنے کا کام کیا تھا۔ جب بیوی وقت نہیں دے گئی تو میں یہی کروں گا۔ وہ ڈھیٹ ائی کا مظاہرہ کرتے بولا۔ اسے غصہ دلا کر مرسلین کو مزہ آرہا تھا مگر وہ یہ نہیں جانتا تھا اسے یہ مذاق کتنا مہنگا پڑنے والا ہے۔

اسکے سامنے آتی نتاشا نے سینے پر ہاتھ باندھے۔۔۔ اگر تم نے اپنی جگہ سے ایک قدم بھی مزید آگے بڑھایا تو انجام کے زمہ دار تم خود ہو گئے۔ اسکے کہنے کی دیر تھی مرسلین چل پڑا۔ نتاشا نے ٹیبل پر پڑا واس اٹھا کے اسکی پشت میں دے مارا۔ مرسلین کو اندازہ تھا وہ ایسا ہی کچھ کرے گئی وہ ایکدم سے پلٹتا اس واس کو بڑی مہارت سے کیچ کر گیا۔ مگر وہ رکی نہیں تھی۔ تمہاری اتنی جرآت تم میرے ہوتے کسی اور کے پاس جاؤ گئے۔ اسکی ڈریسنگ پر پڑے تمام پرفیوم ایک ایک کر کے زمین پر پٹختی وہ اسکے چودہ طبق روشن کر گئی۔۔ میں تمہارا قتل کر دوں گئی اگر تم نے میرے علاؤہ کسی کو دیکھا بھی تو۔ اسنے ایک واس مزید اٹھا کر دیوار میں مارا۔۔ پورے کمرے میں اسکی آوازیں اور کانچ ٹوٹنے کی آوازیں پھیلنے لگی۔۔ مرسلین ہکابکا کھڑا اسکا جنونی روپ دیکھ رہا تھا۔ اس سے پہلے کوئی کمرے میں آیا وہ اسکے قریب آیا۔

اچھا سوری میں مذاق کر رہا تھا یار۔ مرسلین نے اسے تھامنا چاہا۔

بھاڑ میں گیا تمہارا مذاق سوچ بھی کیسے لیا تم نے...تم...اسکا کالر دوبچے وہ مزید چیخی تو مرسلین ایک ہی جست میں اسکے چہرے پر ہاتھ جما دیا۔۔ میری کچھ دن پرانی بنی بیوی میں صرف تمہارا ہوں...سچی...وہ سنجیدگی سے گویا ہوا۔ تو نتاشا اسے دھکا دئیے وہاں سے نکلی .مرسلین نے گہرا سانس بھرتے بالوں میں ہاتھ پھیرا اور اسکے پیچھے آیا۔ پورا کمرا تہسنہس ہوا پڑا تھا ہر طرف کرچیاں ہی کرچیاں بکھری ہوئی تھیں۔ وہ روتی بیڈ سے اپنی چیزیں اٹھا رہی تھی اسکی کمر میں با زو ڈالے مرسلین نے اسکا رخ اپنی طرف پھیرا۔.اب نہیں کروں گا ایسی بات۔۔ ۔ پلیز رونا بند کرو۔ اسکے لہجے میں شرمندگی تھی نتاشا بھیگی آنکھوں سے اسے دیکھتی موبائل اٹھانے کیلئے پلٹی۔ مرسلین نے اسے واپس سے حصار میں لیا تھا۔.ناراض رہو گئی تو نہیں جانے دوں گا۔ اسے مضبوطی سے خود میں بھینچے وہ کھڑا ہو گیا۔ نتاشا اب اڑیٹیٹ ہو رہی تھی وہ کچھ کہتی موبائل بجا۔ اسنے نمبر دیکھتے کال فو راً کاٹ دی۔ چھوڑو مجھے جانا ہے۔ وہ ذرا اکتا کر بولی۔۔ بول رہا ہوں نا۔ ناراضگی ختم کرو پہلے۔ وہ برہم ہو ا۔۔ نہیں کرنی۔ اب چھوڑو مجھے۔ وہ مزید مزاحمت کرنے لگی۔۔ تبھی پھر موبائل بجا۔ مرسلین نے غصے میں اس سے موبائل جھپٹتے کال اٹھا لی۔

ہیلو تاشی۔ احمر فوراً بولا۔ مردانہ آواز پر مرسلین کے ماتھےپر بل پڑے تھے۔ کون ہو تم...؟ جہاں وہ بولا وہی فٹاک سے کال کی ہو گئی۔ اب نتاشا اپنے ہونے والے انجام کو سوچ رہی تھی مرسلین نے اسے چھوڑتے دوبارہ نمبر ملایا مگر وہ بند تھا۔ اسنے موبائل بیڈ پر دے مارا۔ کون تھا یہ آ دمی۔۔۔ اور تمہیں کال کیوں کر رہا تھا۔ ؟ اسنے آہستگی سے مگر سنجیدگی سے سوال کیا۔۔ دوست ہے میرا بہت پرانا پاکستان آیا ہوا تھا۔ اس سے ملنے جانا تھا مجھے۔ اسنے بھی سنجیدگی سے جواب دیا۔ ۔ دوست تھا اب نہیں رہا سمجھی تم۔۔۔ اب میری بیوی ہو تم۔ اور تم کسی سے ملنے نہیں جاؤ گئی۔ اینڈ ڈیٹس اِٹ۔ وہ اٹل انداز میں بولتے غصہ ضبط کرنے کو مڑا۔۔ مجھے تمہاری اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ جھوٹ وہ بولنا نہیں چاہتی اسلئے جیسے بھی لہجے میں سہی وہ اسے بتا کر ضرور جانے والی تھی

اگر آج تم اس سے ملنے گئی تو میرے پاس واپس کبھی مت آنا۔

اسکی طرف دیکھتے وہ سخت ترین لہجے میں بولا۔ نتاشا اسے دیکھ کر بیگ اٹھاتی کمرے سے نکل گئی۔ دل ہی دل میں اسنے کئی بار اس سے معافی مانگی تھی مگر وہ مجبور تھی عزہ کی جان بچانے کیلئے وہ مرسلین کی ناراضگی بھی برداشت کرنے کو تیار تھی۔ اسے جاتا دیکھ مرسلین کو اپنے تنبدن میں آگ لگتی محسوس ہوئی دروازہ ٹھاہ کی آواز سے بند کرتے جو چیزیں اسکی بیوی کمرے میں سلا مت چھوڑ گئی تھی انہیں اٹھا ...کر اسنے زمین پر پٹخ دیا۔ میں تمہیں کبھی معاف نہیں کروں گا نتاشا۔ کبھی نہیں ! وہ غرا کر کہتا کمرے کا حشر نشر کر چکا تھا۔

***

آپ کو لگتا یہ پلان کام کرے گا۔ ؟ کیونکہ اگر ہم آریان ملک کو قائل نا کر سکے تو لینے کے دینے بھی پڑ سکتے ہیں۔ حان نے اپنی پریشانی استفار کی۔۔ ہم یہ پلان سر انجام نہیں دیں گئیں حا ن۔ یہ کام اینی کرے گئی۔ میں کچھ بھی کر سکتی ہوں۔ ہمیشہ کی طرح اسنے بہادری کا مظاہرہ کیا تھا۔ حان نے سر پیٹا۔ یہ تم تیس مار خان مت بنو تو بہتر ہے۔ اور بھائی آپ۔۔ ۔ حان اسکی طرف بھی مڑا۔

آپ دونوں کو ہوا کیا ہے بھول گئے ہیں تو یاد دلا دوں سامنے بادشاہ خان نہیں آریان ملک ہے۔ اسکے ساتھ گیم کھیلنا اپنے پیروں پر خود کھلاڑی مارنے جیسا ہے۔ وہ تینوں اسوقت کمرے میں بیٹھے پلان بنا رہے تھے جسمیں اس وقت سے حان کیڑے ہی نکالے جا رہا تھا۔۔ دیکھو کچھ منٹ بڑے ... بھائی اینارہ اب اکتائی۔ یہاں تم نہیں...میں ہوں...اسنے گردناکڑ ائی۔ حان جواب میں کچھ کہتا اینا رہ کا موبائل بجا۔ پہلے اپنے اس زبردستی کے جاسوس شوہر کو سنبھال لو کچھ منٹ چھوٹی بہن پھر کسی اور آفت سے پنگا لینے کا سوچنا۔ حان نے اسی کے انداز میں تڑخ کر کہا تو سکندر بھی ہنس پڑا۔ جبکہ اینارہ ان دونوں کو گھورتی سائیڈ پر گئی دو منٹ بات کی پھر واپس آئی تو دونوں ہی اسے سوالیہ نظر وں سے دیکھ رہے تھے۔ اب بتا بھی دو کیا کہہ رہا تھا تمہارا جاسوس...حان اب اگر تم نے میرے شوہر کو جاسوس کہا تو میں تم سے بات نہیں کروں گئی۔ اب جو جیسا ہے اسے ویسا ہی بولیں گئیں نا بھائی ۔ ؟ حان نے سکندر کو بھی بیچ میں گھسیٹا جو صرف مسکرا رہا تھا

اب اگر آپ بھی اسکی سائیڈ ہوئے تو میں یہاں سے اپنے شوہر کے پاس ہی چلی جاوں گئی۔ پکا پکا۔ وہ منہ بسور کر بولی۔ اس مشن کو پورا کر لو پھر بیشک ہمیشہ کیلئے چلی جانا۔ اب کے اسنے بھی فقرہ اچھالا۔ تو حان کا اسکی شکل دیکھ قہقہہ چھوٹا۔۔ گلا مت پھاڑو حان کے بچے۔ اینارہ نے اسے مکا رسید کیا۔ ویسے بھی میرا شوہر ہے تو سہی نا۔ بیشک زبردستی کا ہی سہی۔۔ تمہاری طرح تو نہیں ہو ں۔ تمہیں تو کوئی اپنی لڑکی دیکھنے کیلئے بھی نا بلائے۔ اینارہ اس پر چڑھ ڈوری۔ حان نے ہنستے آئی برو اچکائی۔

میری پیاری بہن جس دن مجھے کوئی لڑکی پسند آئی نا میں اسے زبردستی اپنا بنا لوں گا۔ یہ گھر والوں کے جھنجھٹ میں یاحان اعظمی پڑے گا ہی نہیں...! کندھا جھاڑتے اسنے جس دلیری سے بات کی۔ سکندر کی گھوری پر وہ ساری ہوا ہوئی تھی۔

،۔۔ مذاق تھا بھائی۔ بھلا ایسے نیک کام میں پہلا حصہ تو گھر والوں کا بنتا ہے۔ اسنے تھوک نگلتے کہا۔ تو اب کی بار اینارہ کا قہقہہ چھوٹا۔ سکندر مسکراتے ان دونوں بہن بھائی کی لڑائی انجوائے کر رہا تھا جب اسکا موبائل بجا۔ عزہ کی کال دیکھ وہ ذرا سیریس ہوا اور ٹائم دیکھا۔۔ حان تمہاری ہونے والی بھابھی کی کال آئی ہے۔ اینارہ نے اسے کندھا مارتے شریر لہجے میں کہا۔ انکی باتیں انگور کیے وہ با ہر لان میں آیا۔۔ ہیلو رات کے اس پہر تم نے کال کی...؟ اسکے لہجے میں پریشانی واضح تھی۔ ۔ مجھے آپ سے کچھ پوچھنا ہے..؟ کمرے کے چکر کاٹتی عزہ نے لب بھینچ کر سوال کیا۔

پوچھو۔ یک لفظ جواب دیا گیا۔۔ دنیا آپ کو بلیک ڈیول کیوں کہتی ہے..؟۔۔ کیونکہ یہی میر... ا نام ہے چمکتے چاند کو دیکھتے اسنے عام سے انداز میں بتایا۔۔ لوگوں کے نام اتنے پیا رے ہوتے ہیں آپ کا نام اتنا عجیب کیوں ہے.؟ نیا سوال تیار تھا۔۔ کیونکہ میں لوگوں جیسا نہیں ہوں۔ میں ان سے منفرد ہوں۔۔ وہ حاضر جواب تھا۔

آپ کے سر پر کونسا سینگ لگے ہیں یا آپ کونسے کسی دوسرے پلینٹ سے یہاں تشر یف لائیں ہیں جو آپ منفرد ہیں.؟ ؟ الجھتے پوچھا گیا۔ سکندر کے ہونٹوں پر مسکراہٹ ابھری۔ ۔ میں منفرد ہوں کیونکہ میں نے کچھ ایسے کام کیے ہیں جو کوئی عام بندہ نہیں کرتا۔ سادہ سا جواب۔۔ جو بھی کیا ہے۔ صرف اتنا بتا دیں۔ وہ سارے کام شریفوں والی لسٹ میں تو آتے ہیں ناں...؟ وہ سوال تھا یا جوک تھا وہ بھی سکندر حازق مغل کیلئے۔۔ کیوں تمہارے ڈیڈ کیا تمہیں کسی غنڈے سے شادی نہیں کرنے دیں گئیں..؟ آپ غنڈے ہیں..؟ حیرت بھرا لہجہ۔۔ جی ... کیونکہ میرے کام شریفوں والی لسٹ میں نہیں آتے۔۔ تو کونسی لسٹ میں آتے ہیں..؟ پھر سے سوال۔

میں کام کسی لسٹ کے مطابق نہیں کرتا لٹل اینجل۔ "مگر میں ہر وہ کام کرتا ہوں جو کوئی شریف انسان نہیں کرتا اور وہ سب میں صرف جیت حاصل کرنے کیلئے کرتا ہوں۔"

I do very bad things and I do them very well.

سرکشی اختیار کیے کہا گیا۔ اگر کبھی آپ ہار جائیں تو..؟

نا ممکن ہے کیونکہ ہارنا ڈاکٹر نے میری صحت کیلئے مضر بتایا ہے۔

لہجے میں غرور تھا۔۔ ایسے جعلی ڈاکٹرز کے پاس نہیں جایا کریں۔

کیوں نا جایا کروں..؟ کیونکہ ایسے ڈاکٹرز نے آپکے دماغ کو ساتویں آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ وہ لڑکی اسکی بےعزتی کر رہی تھی اور وہ صرف مسکرا رہا تھا۔۔ اور نا جانے سے کیا ہو گا...؟ دلچسپی سے پو چھا گیا۔ ناجانے سے آپ کو معلوم ہو گا کہ ہارنا صحت کیلئے مضر نہیں ہوتا۔ کیونکہ اللہ نے فرمایا ہے "ہر عروج کو زوال آتا ہے"۔ تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ چھوٹی سی ہار کے باعث انسان کمتر ہو جاتا۔ بلکہ جب وہ صبر کرتا ہے تو اللہ اسے بہترین سے نوازتے ہیں۔

یہ سب باتیں صرف کہنے میں اچھی لگتی ہیں لٹل اینجل ورنہ حقیقت کی جس دنیا سے میرا تعلق ہے وہاں صرف جیت ہی سب کچھ مانی جاتی ہے۔ اسنے اسے اپنی سوچ سے بھی آگاہ کیا۔

آپ کی دنیا کونسی ہے...؟"وحشتوں کی دنیا" ٹکا سا جواب دیا گیا۔۔ کوئی نہیں جب میں آپ کی دنیا میں آؤ گئی تو وہ وحشت زدہ نہیں رہے گئی۔ اسکے لہجے میں مسکراہٹ کی کھٹک تھی

کاش ایسا ممکن ہوتا۔ وہ صرف سوچ سکا۔ عزہ نے اسے پھر پکارا۔ آپ کا اصل نام کیا ہے..؟۔ ۔ "سکندر حازق مغل"...واؤ مطلب شادی کے بعد میرا سر نیم ملک سے مغل میں تبدیل ہو جائے گا۔ وہ کھلکھلائی۔ عموماً ہوتا تو ایسا ہی ہے. وہ ہنسا۔ آپ سے ایک آخری بات کہوں۔ ؟ اجا زت طلب کی گئی۔.جی...!...آپ شریف بن جائیں۔ ورنہ ڈیڈ آپ کو ریجیکٹ کر دیں گئیں۔ لہجے میں التجا. سی تھی سکندر نے گہرا سانس کھینچا۔

peaceful slavery...! Sorry litlle angel but I always prefer dangerous freedom, over

لہجے میں شدت در آئی۔ عزہ خاموش ہوئی۔

میرے لیے بھی نہیں...؟ اب کے لہجے میں مان بھی شامل ہوا۔

تمہاری اور میری دنیا بہت الگ ہے لٹل اینجل مجھے تم سے محبت ہو چکی ہے اسلئے میں کافی حد تک بدل رہا ہوں مگر اپنی دنیا نہیں بدل سکتا۔ وہ ایک ماہر اداکار تھا۔۔ آخر فرق کیا ہے آپ کیا ور میری دنیا میں؟ لہجے میں غصہ اتر آیا۔۔ تمہاری دنیا میں صرف غلامی ہے میری دنیا میں ہر طرف آزادی ہی آزادی ہے۔ میں اپنی مرضی سے زندگی گزارتا ہوں۔۔ میری دنیا میں خوف نہیں ہے۔ میں بےخوف ہوں۔ مجھے معلوم ہوتا ہے کونسے دشمن کی بندوق سے نکلی گولی پر میرا نام لکھا ہے۔ مگر مجھے رتی برابر فرق نہیں پڑتا۔۔ میری زندگی خطروں سے بھری پڑی ہے مگر مجھے خوشی اس بات کی ہے میں آزاد انسان ہوں۔۔ میں اس دنیا کا بشر نہیں ہوں۔ میں یہاں سروائیو صرف اس صورتحال میں کر سکتا ہوں کہ اپنی وحشت کو مٹانے کیلئے لوگوں کو جہنم رسید کر دوں۔

کیوں جہاں آپ رہتے ہیں کیا وہاں کے لوگ آپ سے ڈرتے ہیں یا وہاں کوئی اور ہے ہی نہیں۔؟۔۔ میں وہاں ایک کامیاب انسان ہوں۔ اور دوسروں کا معلوم نہیں۔ مگر میرا یہ ماننا ہے۔ انسان کی ہر کامیابی کے پیچھے ایک بھیانک بربادی چھپی ہوتی ہے۔ جو مجھے وہاں جانتا تھا وہ میرے سامنے نگاہ اٹھانے سے بھی خوف کھاتا ہے۔۔ میں آپ کی دنیا میں آنے کیلئے ایکسائیٹڈ ہوں۔ وہ چہک اٹھی۔

سکندر کا ہاتھ باقاعدہ سر کو پہنچا۔ عجیب لڑکی تھی وہ۔۔ اسکی جگہ کسی اور لڑکی کو اگر اسنے یہ ساری باتیں بتائی ہوتیں تو وہ اب تک اسے انکار کر چکی ہوتی۔ خوف سے اسکی آواز نا نکلتی مگر عزہ آریان ملک کی چہکتی آواز نے تقریباً اسکے کان کے پردے پھاڑے تھے۔۔ میں یقین کرتا ہوں تم اپنے اس فیصلے پر پچھتاؤ گئی نہیں۔ بے تاثر لہجے میں کہا گیا۔۔ میں نے پچھتانا نہیں سیکھا۔ ہاں مگر میں اس پریشانی کو پچھتانے پر مجبور ضرور کر دیتی ہوں جو میرے گلے پڑنے کی کوشش کر تی ہے۔ وہ بھی اس سے کم نا تھی۔ سکندر مسکرا دیا مگر اس بار کی مسکراہٹ پراسرار تھی

وہ موبائل رکھ کے پلٹا۔ پیچھے حان کو کھڑے پایا۔ مسکراہٹ پل میں سمٹ گئی۔ وہ کھڑا تو خاموش تھا مگر نظریں بہت کچھ کہہ رہی تھیں۔ ۔"وہ لڑکی صرف میری جیت کا ذریعہ ہے۔ مجھے اس سے محبت نہیں ہے، میں صرف اسکے ساتھ کھیل کھیل رہا ہوں۔"

یاحان سے زیادہ اسنے خود کو یہ بات کہہ کر باور کروائی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.