بھائی آپ کا منہ سڑے ہوئے کریلے کی طرح کیوں بنا ہوا..؟
لگتا ہے گرل فرینڈ ناراض ہو گئی ہے بھائی کی..! جواب احمر نے دیا
ہاں مجھے بھی لگتا ہے دیکھو انکے غم میں ہاتھ زخمی کیے بیٹھے ہیں۔ طہ نے پٹی بندھے ہاتھ پر چوٹ کرتے کہا۔ مرسلین خود کو موبائل میں مصروف دکھاتا انکی گفتگو نظر انداز کر رہا تھا۔
اب اتنا بھی کیا دیوانہ پن بھائی ایک لڑکی کی وجہ سے ہاتھ کاٹ لیا کا ٹان ہی تھا تو کوئی نس تو کاٹتے۔۔ ہاں امپریشن بھی اچھا پڑتا۔ اسکے بعد طہ نے بھی فقرہ اچھالا دونوں ہاتھ پر ہاتھ مار کے قہقوہ لگا گئے۔ مرسلین نے اٹھتے دونوں کی گردنیں دبوچی تھیں۔
دیکھوں گا دو دن بعد ۔۔ ۔ جب بیوی کے ہاتھوں گھن چکر بنے ہو گئے ناتم دونوں پھر پوچھوں گا۔۔ ارے بھائی میں گھن چکر نہیں زن مرید بنوں گا۔ بہت سکوپ ہے۔ طہ نے آنکھ مارتے ہنس کر کہا۔ تو احمر کا قہقہہ بے ساختہ تھا۔۔ اور یہ احمر گدھا بنے گا کیونکہ اسنے بتایا ہے اسکی بیوی پوری آفت ہے۔۔ کمینے انسان میں نے تجھے اسلئے نہیں بتایا تھا کہ تم ایک معزز انسپکٹر کے نام پر اشتہار لگاتے پھرو۔ احمر بدک کر بولا۔۔ ہاں آیا بھی تو خود ہی تھا۔ میں اس آفت سے پیار کرتا ہوں۔ بھلا پیار کر نے کو بھی ایک آفت ہی ملی تھی اسے۔ اب کے مرسلین بھی بولا تو احمر چہرا جھکائے ہنس دیا۔ وہ آفت نہیں فتنہ ہے بھائی مگر ہے کمال کی۔ احمر دلکشی سے مسکرایا۔ لڑکوں نے وائیٹ قمیض شلو ار زیب تن کی تھی جبکہ احمر اور طہ ان میں منفرد تھے انہوں نے بلیک کلر کی قمیض شلوار پہنی تھی۔ لڑکیاں ایک روم میں تیار ہو رہی تھیں۔ اینارہ اور عفاف دونوں نے مہندی کلر کی فراک پہنے تھے۔ آریان ابھی تک عزہ نہیں آئی اور نا ہی یحییٰ واپس آیا ہے۔ حیام اسکے پاس آئی۔ میں نے یحییٰ کو بھیجا تھا اسے لینے کیلئے ابھی تک آجانا چاہیئے تھا دونوں کو۔ اسنے وقت دیکھتے کہا۔ اوکے میں کال کرتا ہوں تم فکر مت کرو۔ آجائیں گئیں۔ آریان اسے تسلی دیتے خود سائیڈ پر آ گیا۔ فنکشن شروع ہونے میں ابھی وقت ہے عفاف میں تھوڑی دیر ریسٹ کرنے جا رہی ہوں۔ سر میں شدید درد ہے۔ اینارہ سر پر ہاتھ رکھے اپنے کمرے کی طرف چلی گئی۔ امیمہ آپی معلوم کریں نا نتاشا آپی کہاں رہ گئیں ہیں.؟ عفاف نے امیمہ کو کہا جو ابھی روم میں آئی تھی۔ اوکے میں کال کرتی ہوں۔ امیمہ اسے کال ملانے لگی۔
***
وہ جیسے تیسے ملک ولا سے نکلی تھی فنکشن نے ابھی ایک گھنٹہ تھا وہ بائیک و ہی روکے اس سڑک پر رکی گاڑی کے قریب آئی۔
پلان کہاں تک پہنچا.؟۔۔ پلان ابھی سٹارٹ کہاں کیا تمہارا انتظار کر رہے تھے۔ جواب حان نے دیا۔۔ اوکے تو پلان میں دوہرا دیتا ہوں۔ ان دونوں بہن بھائی کی جنگ پھر سے شروع ہوتی سکندر بول پڑا۔
میں اس لڑکی کے پاس جاؤں گا۔ اینی تم تقریباً دس منٹ بعد آریان ملک کو کال کرو گئی َثَ اور پھر اسکے فورا بعد ہال کی لائیٹس آف ہو گئی۔ جیسے ہی لائیٹس آف ہوں گئی میں اس لڑ کی کو لے کر باہر آؤں گا۔ حان تم تقریباً دس منٹ پہلے بادشاہ خان کو کال کرو گئے آریان ملک کے دشمن بن کے۔ اور پھر لاسٹ جو ہو گا۔ سکندر بولتے بولتے خاموش ہو گیا۔ ان دونوں نے ترچھی نظر اسکے سپاٹ چہرے پر ڈالی۔ یاحان اس لڑکی کی حفاظت کا زمہ میں تمہیں سونپ رہا ہوں اسے ذرا سی بھی خراش نہیں آنی چاہیئے۔
"وہ لڑکی میری جیت ہے اور میں اپنی جیت کے اتنے قریب پہنچ کر کوئی بھی رسک نہیں لے سکتا۔"وہ دونوں کچھ اور سمجھتے اسنے ساتھ تفصیلاً کہا۔ ایک طرف جیت کی اتنی چاہ ہے اس مونسٹر کہ اس لڑکی کو اپنے سب سے بڑے دشمن کے لئے مہرہ بنا رہا ہے اور دوسری طرف کہتا ہے اسے خراش بھی نا آئے۔ اینارہ اسے دیکھتی سوچ کے رہ گئی۔۔ سر جھٹکتے وہ سب اپنے اپنے پلان کی مطابق جگہ سنبھال چکے تھے۔۔ آج اسکی بیسٹ فرینڈ مشعل کی برتھ ڈے پارٹی تھی وہ جانا نہیں چاہتی تھی مگر اسکے ولا میں خود آ کر کہنے پر مجبوراً اسے جانا پڑا تھا۔ اسنے وہاں خوب انجوائے کیا تھا کیک کٹ کرنے بعد اب وہاں کپل ڈانس کا دورا شروع ہوا۔ مشعل کا نکاح ہو چکا تھا تو وہ اپنے شوہر کے ساتھ ڈانس کر رہی تھی عزہ خوشی سے اسے دیکھتی ساتھ دعائیں بھی دے رہی تھی تبھی ایک لڑکا اسکی طرف بڑھا ذرا سا جھکتے اپنا تھ ہا آگے کیا جسکا مطلب صاف تھا وہ اسے اپنے ساتھ ڈانس کرنے کی پیشکش کر رہا تھا۔ عزہ نے مسکرانے کی سعی کی اور نفی میں سر ہلائے قدم پیچھے لے لیے وہ لڑکا واپس چلا گیا۔ اسنے موبائل دیکھا وہ آدھے گھنٹے سے یحییٰ کا انتظار کر رہی تھی۔
معلوم نہیں دنیا کے کونسے کونے میں جا کر یہ بندہ گم ہو گیا ہے۔ سامنے آ جائے بال نوچ لوں گئی اسکے۔ وہ غصے سے بھری کھڑی تھی یحییٰ کی دیری اور اس پر پیروں میں پہنی ہیل کی وجہ سے پا ؤں بھی دکھنے لگے تھے۔۔ ہیلو آریان انکل...اسکی آواز ہانپ رہی تھی۔۔ کیا ہوا اینارہ بیٹا آپ پریشان کیوں لگ رہے ہو۔۔ انکل مجھے عزہ کی ٹینشن ہو رہی تھی اسلئے میں اسے لینے آئی ہوں۔ بیٹا یحییٰ اسے لے آیا آپ نے کیوں زحمت کی فنکشن بھی شروع ہونے والا ہے۔ آریان نے وقت دیکھتے کہا۔۔ انکل مجھے بہت عجیب محسوس ہو رہا تھا اسلئے میں عزہ کی طرف آئی انکل یہاں کچھ گڑ بڑ ہے میں نے بادشاہ خان کے آدمیوں کو یہاں دیکھا ہے۔ عزہ میری کال بھی ریسیو نہیں کر رہی۔۔ وہ ایک ہی سانس میں ایسے بولی کہ اریان کو پریشانی لاحق ہوئی۔ اینارہ بیٹا آپ وہی رکو میں فوراً وہاں پہنچ رہا ہوں۔۔ نہیں انکل آپ یہاں مت آئیے میں عزہ کو لے کر ولا پہنچ رہی ہوں آپ مجھ پر یقین کر یں میں آپکی بیٹی کو ایک خراش تک نہیں آنے دوں گئی۔ وہ پر اعتماد لہجے میں بولی۔
آریان کو اسکی بات صحیح بھی لگی۔ مگر وہ اپنی بیٹی کو مشکل میں نہیں چھوڑ سکتا تھا۔۔ انکل اگر بادشاہ خان کا یہ ٹریپ ہوا تو ضرور وہ لوگ وہاں بھی آ سکتے ہیں۔ اسلئے آپ وہاں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں باقی میں عزہ کی طرف ہوں آپ فکر مت کریں۔۔ اسے ابھی طرح قائل کیے وہ کال کاٹ چکی تھی اگر آج وہاں اینارہ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو آریان کبھی سکون سے نا بیٹھتا مگر وہ اینارہ پر یقین کرنے لگا تھا اسے یقین تھا وہ اسکی بیٹی کا ہمیشہ خیال رکھے گئی۔ اسنے سب اپنے اللہ کے حوالے کرتے فوراً سے ملائکہ اور حمزہ کو سیکیورٹی چیک کرنے بھیجا تھا۔ فرسٹ مشن ڈن لکھتے اسنے میسج سینڈ کیا۔ مجھے معاف کر دیجئے گا آریان انکل۔ اینارہ کو اپنے کیے پر دلی افسوس ہوا۔ وہ ماسک پارٹی تھی ہر لڑکے اور لڑکی کے چہرے پر فینسی
ماسک موجود تھا۔ وہ ایک کونے میں سمٹ کر کھڑی تھی اسکے چہرے پر بھی فینسی ماسک موجود تھا۔ کوئی اسکی طرف ماسک لگائے بڑھ رہا تھا بلا اختیار اسکی ڈھرکنیں مشتعل ہوئی تھی وہ جو کو ئی بھی تھا اسنے عزہ کا ہاتھ تھامے اپنی جانب کھینچا۔ اور سٹیپ لینے لگا۔ میسج ملتے ہی سکندر ماسک لگا ئے پارٹی میں شامل ہوا اسنے بلیک ڈنر سوٹ پہن رکھا تھا جبکہ عزہ نے بلیک چمکیلے دھاگے والی نفیس سی میکسی زیب تن کی تھی۔ اسکی نیلی آنکھوں میں عجیب سا تاثر تھا۔ عزہ اس سے دور ہونا چاہتی تھی مگر کمر پر گر فت سخت ہونے کی وجہ سے دور نہیں ہو پا رہی تھی کچھ پل تو وہ اسکی نیلی آنکھوں میں دیکھتی رہی۔ سکندر کی نظریں بار بار اسکے گلے میں پہنے پینڈنٹ پر ٹھہر رہی تھی اسکی سفید گردن میں چمکتا وہ نیلے رنگ کا موتی انتہائی خوبصورت لگ رہا تھا۔ وہ فیصلہ نہیں کر پا رہا تھا وہ خوبصورت تھا یا اسکی گردن کی زینت بن کر مزید خوبصورتی بکھیر رہا تھا۔۔ یاحان گاڑی سے اتر کر سائیڈ پر گیا اور بادشاہ خان کو اچھی طرح اپنے جال میں پھنسائے وہ گاڑی کی طرف واپس آیا جہاں سکندر موجود نہیں تھا۔ اسنے فوراً سے اندر کی راہ لی وہ دونوں بلو ٹوتھ کے ذریعے کونیکٹڈ تھے اینارہ مین سوئچ ڈھونڈنے اندر کی طرف جا چکی تھی۔۔ یاحان نے عزہ کو ڈھونڈنا چاہا اینارہ کی طرف سے بھیجی گئی تصویر کے مطابق اسنے جو ڈریس دیکھا تھا وہ اسے ڈھونڈنے میں کامیاب رہا تھا مگر اسکے ساتھ کسی اور کو ڈانس کرتے دیکھ اسنے فوراً سے بلو ٹو تھ پر ہاتھ رکھا۔ ہیلو ایچ ایم ...
Where are you...?اسکے بلو ٹوتھ سے آواز ابھری۔
me...?Angel dance with somebody else...! She is on dance floor with another guy...Are you listening
اب کے اسنے زور دے کر کہا۔
No, she is not with someone else...جواب سنجیدگی سے آیا۔
little angel dance with a dev"She is with me...".li
ایک دم سے اسکی بازو پکڑے گھمایا اور ساتھ خود بھی گھوما جسکی بدولت حان جسکی طرف اسکی پشت تھی وہ اسے پہلے سے ہی وہاں موجود دیکھتے مسکرا اٹھا۔
"Cute.."اور کنکیشن کٹ گیا۔
حان تیزی سے باہر نکلا۔۔ آپ نے کچھ کہا۔ عزہ سٹیپ لیتی آہستگی سے بو لی۔ سکندر نے نفی میں سر ہلایا۔۔ آپ میرا پیچھا کرتے ہیں کیونکہ میں جہاں بھی جاتی ہوں آپ وہاں موجود ہوتے ہیں۔ عزہ فاصلہ قائم رکھتے مستقر ہوئی۔ ۔"میں صرف وہاں جاتا ہوں جہاں مجھے قسمت لے جاتی ہے "ماہر اداکاری سے اسنے مسکرانے کی سعی کرتے کہا۔ ورنہ اس لڑکی کے قریبا سے اپنے حواس مختل ہوتے محسوس ہو رہے تھے ناجانے کیسی کشش تھی اس لڑکی کے دیکھنے کے انداز میں، بولنے میں، مسکرانے میں، وہ اسے اپنا اسیر کر رہی تھی۔ وہ ایسے ہزاروں خوبصورت چہروں کو روز دیکھنے والا اس لڑکی کی خوبصورتی میں اپنا دل ڈوبتا محسوس کر رہا تھا۔ وہ ابھی اسکے لئے نا محرم تھی تو اسکا یہ حال ہو رہا تھا جب وہ محرم بن جائے گئی اور کوئی روکاوٹ نہیں رہے گئی۔ تو تب وہ خود کو کیسے سنبھالے گا۔ سکندر کو آج پہلی بار خود پر اور اپنے دل پر انتہا کا غصہ آرہا تھا جو اس سے بغاوت کرنے پر تلے ہوئے تھے۔ عزہ نان سٹاپ بول رہی تھی۔ "کتنا بولتی ہو تم لڑکی،زبان ہے یا ٹرین چلتی ہی جا رہی ہے۔"سکندر خود کو کمپوز کرنے کی خاطر اپنا ذہن الجھانے کو بولا۔ عزہ نے اسکی بات پر ناک چڑایا۔ آپ ٹرین سمجھے یا ٹر ین کی پٹری میری زبان تو ایسے ہی چلتی رہے گئی۔ منہ بسورے کہا۔ سکندر نے سر جھٹکا۔ کالر گردن سے ہٹا۔ جہاں بڑے بڑے کٹ کے نشان تھے۔ عزہ نے بے اختیار ہاتھ بڑھایا وہ اب بھی اسکے حصار میں تھی اسنے شرٹ کو انگلی کے پوروں سے ہٹایا۔
پھر اس کی کے نشان کو انگلی کے پوروں سے ذرا سا چھوا۔
سکندر جو دوسری طرف دیکھ رہا تھا اسکو مانو کرنٹ سا لگا۔
اسنے جھٹکا کھا کر گردن موڑی۔ وہ لمس اور اسکا احساس اسکے لئے عجیب تھا۔ عزہ اسکے ردعمل پر خجل سی ہوتی سر جھکا گئی۔ تبھی ہال کی لائیٹس آف ہوئیں۔ چلو تمہاری جان خطرے میں ہے۔ وہ الفاظ بے ساختہ تھے عزہ اسکے ساتھ کھینچی چلی جا رہی تھی۔ تبھی اسے اپنے نام کی پکار پیچھے سے سنائی دی۔ مگر وہ تب تک باہر آ چکی تھی دور سکندر اور حان کی گاڑی کھڑی تھی ہر طرف اندھیرا تھا سکندر غا ئب ہو چکا تھا اسے پھر اپنے نام کی پکار سنائی دی۔ وہ پلٹی پیچھے اینارہ کھڑی تھی۔۔ اینارہ تم یہاں۔ عزہ حیران تھی۔۔ ابھی سوال جواب کا وقت نہیں ہے عزہ جلدی چلو میرے ساتھ بادشاہ خان یہی موجود ہے۔ وہ اسے لئے گاڑی میں بیٹھ چکی تھی۔۔ بادشاہ خان تمہاری تلاش میں یہاں آیا ہے۔ میں نے تمہارے ڈیڈ کو کال کی تھی انہوں نے بتایا تم یہاں ہو اور سیف ہو کیونکہ انہوں نے تمہاری سقیٹی کیلئے کسی کو تمہاری طرف بھیجا ہے۔ وہ سکندر سے بھی بڑی اداکار تھی۔۔ میری سیفٹی کیلئے۔ عزہ کو ایک اور جھٹکا لگا۔۔ اسکا پہلا شک سکندر کی طرف اٹھا کیونکہ اسکے پاس تو صرف وہی موجود تھا۔۔ وہ لڑ کا کون تھا عزہ جسکے ساتھ تم ڈانس کر رہی تھی۔ شاید وہی تھا۔ اینارہ نے اسکا دماغ وہاں لگانا چاہا۔۔ تو کیا ڈیڈ اسکے بارے میں جانتے ہیں۔ وہ ابھی سوچ رہی تھی فضا میں گولیاں چلنے کی آواز گونجی ۔ عزہ نے فوراً مڑ کر دیکھا۔ شٹ۔ اینارہ نے گاڑی بھگائی۔ دوسری طرف سکندر کی گاڑی بھی انکے پیچھے تھی۔ بھگاؤ گاڑی رحمان مجھے آریان ملک کی بیٹی ہر صورت میں آج چاہیئے۔ بادشاہ خان ڈرائیور پر چیخا۔ وہی دوسری طرف اسکا آدمی سامنے گاڑی کے ٹائر میں گولی مارتا۔ سکندر نے رفتار بڑھاتے ٹرن لیا اور گاڑی بادشاہ خان کی گاڑی کے سامنے آن روکی۔ اسنے ایک نظر سامنے تن کر کھڑے سکندر کی طرف اور پھر دور جاتی اینارہ کی گاڑی کو افسوس بھری نظروں سے دیکھا۔۔ میں نے منع کیا تھا تمہیں بادشاہ خان اس لڑکی سے دور رہنے کیلئے کہا تھا۔ سکندر نے اسکی طرف قدم اٹھائے۔ بادشاہ خان کی جان ہوا ہوئی تھی۔ ،...مجھے کسی نے کال کی تھی۔ میں اسلئے یہاں آیا۔ سکندر سے تو ویسے اسکی جان جا تی تھی۔۔ کل کو تمہیں تمہاری موت کال کر کے بلائے گئی تو بھی تم ایسے ہی بھاگے بھاگے آؤ گئے۔ حان نے تڑخ کر کہا۔
میں غلطی کرنے والوں کو معاف نہیں کرتا بادشاہ خان۔ سکندر نے گن نکالی اور بس اسکی ڈوریں لگی تھیں۔ یہ تو بھاگ گیا۔ حان ہنسا۔ یہی چاہتا تھا میں..! سکندر نے استہزائیہ کہا۔
***
نہیں میں عزہ آپی اور نتاشا آپی کے بغیر باہر نہیں جاؤ گئی۔ وہ ضد پکڑ کے بیٹھی تھی امیمہ اور حیام اسے سمجھا کے تھکی تھی ملائکہ نتاشا کو کالز ملا رہی تھی جو کے موبائل بند کر کے بیٹھی تھی دوسری طرف یحییٰ اور عزہ بھی ابھی تک نہیں پہنچے تھے۔
دل آپ جاؤ اینارہ کو دیکھو۔ اسے تو بلاؤ نا۔۔ وہ بھی ولا میں نہیں ہے بڑی مما۔ امیمہ دھیرے سے بولی۔۔ یہ سب ہو کیا رہا ہے یہ لڑکیاں پاگل کر دیں گئیں ہمیں۔ حیام جھنجھلا کر کہتی آ ریان کی طرف نکلی تھی۔ وہ ابھی باہر آتی۔ عزہ کی گاڑی اندر آئی۔ اریان تو جیسے انتظار میں کھڑا تھا وہ مہمانوں سے بچتا پورچ کی طرف لپکا۔
عزہ گاڑی سے اترتی آریان کو اپنی طرف آتے دیکھ اسکے سینے سے لگی تھی۔ پرنسس ...آپ ٹھیک ہو..؟ آریان کے لہجے میں خوف نمایاں تھا۔ عزہ سے تو کچھ بولا ہی نہیں جا رہا تھا یہ سوچ ہی اس کیلئے ٹھنڈے آبشار کے جیسی تھی کہ آریان سکندر حازق مغل کو جانتا ہے۔ مگر اس معصوم کو خبر ہی نہیں تھی اسکے ساتھ گیم کھیلی جا رہی ہے۔۔ ڈیڈ میں ٹھیک ہوں...عزہ دھیمی سی آواز میں بولی ۔۔ شکر ہے اللہ کا اسنے مجھے ٹائم پر کال کر دی اور اسنے تمہاری حفاظت بھی کی۔ ورنہ میں تو گھبرا گیا تھا۔ آریان نے مترنم لہجے میں کہا۔۔ تو مطلب اینارہ ٹھیک کہہ رہی تھی ڈیڈ نے ہی سکندر کو کال کر کے وہاں بھیجا تھا۔ عزہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا۔۔ وہ اب جلد از جلد آریان سے سکندر کے متعلق بات کر نے کا ارادہ رکھتی تھی۔ اریان عزہ آ گئی۔ حیام اس طرف آئی۔
اپنی مما کو کچھ مت بتانا ورنہ وہ پریشان ہو گئی۔ آریان نے فوراً سےا سے کہا تو عزہ اور پیچھے کھڑی اینارہ بھی سر ہلا گئی۔
جی مما میں آگئی ہوں۔ عزہ اسکے گلے لگی چہچہا کر بولی۔
اتنی بھی دیر کرتا ہے کوئی بھلا روز اور اینارہ بیٹے آپ کو جانے کی کیا ضرورت تھی فنکشن شروع ہونے والا ہے۔ اور دولہن ہی غائب ہے۔ سوری۔۔ ان دونوں نے بیک وقت کہا۔ ۔
***
فنکشن سٹارٹ ہو چکا تھا سب ہی ایک سے بڑھ کر ایک لگ رہے تھے بڑوں نے رسم شروع کی۔ مرسلین ابھی روم سے وہاں آیا تھا سر میں شدید درد ہونے کی وجہ سے وہ اپنے کمرے میں تھا وہاں آتے ہی اسکی پہلی نظر اس دشمنِ جاں پر ٹھہر گئی۔ گرین کلر کے شرارے میں ملبوس وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی تھی عزہ اور اسنے سیم ڈریسنگ کی تھی۔ بڑوں کے بعد نتاشا پہلے سٹیج پر آئی۔ اسے اکیلے آتے دیکھ طہ نے پیچھے کھڑے مرسلین کو پکارا تھا۔
بھائی آپ بھی آئیں نا وہاں کیوں کھڑے ہیں۔ طہ نے شریر لہجے میںکہا ۔ تو مجبوراً سب کی نظریں خود پر ٹکی دیکھ وہ بھی سٹیج پر چلا آیا۔۔ میری بہن کو ہمیشہ خوش رکھنا طہ ورنہ میں تمہارا سر پھاڑ دوں گئی۔ نتاشا رسم کرتی مسکرا کر بولی۔
اسکا تو معلوم نہیں پر اگر میری بہن کی آنکھوں میں تیری وجہ سے آنسو آئے تو میں تجھے الٹا لٹکا کے ماروں گا کمینے انسان۔ مرسلین بھی اسی کے انداز میں بولا۔۔ ایک پولیس والے کی تو کو ئی عزت ہی نہیں ہے۔ طہ انکی دھمکیاں سنے منہ لٹکا گیا۔ عفاف ہنسی تھی۔۔ تمہیں بڑی ہنسی آ رہی ہے۔ طہ نے اسے گھور کر کہا تو عفاف نے ناک چڑائی تھی۔۔ تبھی عزہ سٹیج پر آئی۔ اللہ پاک آپ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھیں بھائی اور میری کیوٹ سی بھابھی۔ وہ مسکرا کر بولی تو دونوں مسکرا اٹھے۔ ۔ عزہ کے جاتےتھ ہی طہ نے اسکا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا۔ عفاف سٹپٹائی اور نظریں ارگرد گھمائی۔۔ طہ ہا چھوڑیں۔ وہ چہرا جھکائے ممنائی۔۔ نہیں اب ہنسو بڑی ہنسی آرہی تھی تمہیں مائے لٹل برائیڈ۔ طہ نے آنکھونک کرتے کہا تو عفاف نے ہاتھ کھینچنے کی کوشش کی تھی۔
سب رسم کیے اینارہ اور احمر کی طرف آئے۔ نتاشا نے اینارہ کو کوئی دعا نہیں دی تھی اسنے رسم بھی مارے بندھے کی تھی۔ جسے اینارہ سمیت احمر نے بھی محسوس کیا تھا۔ مرسلین کے بعد عزہ وہاں آئی۔ رسم کی اور انہیں دعا دئیے وہ مسکراتی نتاشا کے پاس چلی گئی۔۔ ایسا کون سا ضروری کام تھا جو تم اپنا مہندی کا فنکشن چھوڑ کر کرنے گئی تھی۔ احمر نے چہرے پر مسکراہٹ سجائے سامنے دیکھتے سنجیدگی سے استفار کیا۔۔ تم میرے جاسوس مت بنو تو بہتر ہے۔۔۔ اب زبردستی کا شوہر تم نے بنایا ہے تو میں جاسوس بنو یا ہیرو تمہیں مسئلہ نہیں ہونا چاہیئے۔ احمر نے اسکی کلائی پکڑی۔۔ اینارہ پہلے تو اسکے ردعمل پر حیران ہوئی پھر آگ بگولہ ہوتی اسے دیکھنے لگی۔۔ کیا ایسے کیوں دیکھ رہی ہوں۔ تمہیں چھونے کیلئے مجھے تمہاری اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ احمر نے اسکی آنکھوں میں جھانکتے کہا۔ اینارہ رخ موڑ گئی۔
میڈم فتنہ دیکھو تمہارا خواب پورا ہو گیا۔ اینارہ اعظمی سے تم اینارہ احمر شفیع بن گئی ہوتھ ۔۔ اینارہ اپنا ہا پیچھے لے جاتے اپنی کمر پر رکھے اسکے ہاتھ پر رکھے ہٹانے کی کوشش کی تھی۔
میں جانتی ہوں تم یہ سب مجھے تنگ کرنے کیلئے کر رہے ہو مگر میں پھر بھی تمہیں نہیں بتاؤں گئی کہ میں کہاں گئی تھی۔
اینارہ نے مزاحمت کرتے دھیمی آواز میں کہا۔ احمر نے آئی برو اچکائی۔۔ مت بتاؤ کیونکہ میں خود معلوم کروا لوں گا۔ سادگی سے کہا گیا۔۔ تو پھر مجھے چھوڑو کمینے ایس پی اپنی یہ ٹھرک کہیں اور جا کے پوری کرو۔ اینارہ لب دبا کر بولی کیونکہ اسکا ہاتھ تقریباً مڑ چکا تھا۔۔ ٹھرک ہوتی تو تم سے شادی کیوں کرتا بھلا۔ احمر آہستگی سے ہنسا۔۔ زبردستی کا شوہر ہوں تھوڑی سی زبردستی کی محبت تو جتا نا میرا حق بنتا ہے ناں۔۔۔ احمر پلیز لیو مائے ہینڈ اٹ ہڑ ٹنگ می۔ التجائیہ لہجے میں کہا گیا ۔۔ میں تو تمہیں بہادر لڑکی سمجھتا تھا میڈم فتنہ۔ اسکا ہاتھ چھوڑے تمسخرانہ انداز میں کہا گیا۔۔ سارے حساب لوں گئی کمینے انسان۔ کلائی پر اسکی انگلیوں کے نشان دیکھتے وہ مدھم لہجے میں غرائی۔ ابھی لو حساب سامنے ہوں ۔۔ سٹیج پر دولہن بنی نا بیٹھی ہوتی تو تمہیں بتاتی زبردستی کی محبت کیسے جتا تے ہیں۔ وہ تڑخ کر کہتے رخ موڑ گئی۔ احمر بھی بالوں میں ہاتھ پھیر تا ہنسی دبائے چہرا موڑ گیا۔
***
بازو پر کوٹ ڈالے چہرے پر تھکن سجائے ماتھے پر بکھرے بال اور شرٹ کے بٹن کھلے چھوڑے وہ بے ڈھنگے سے حال میں ولا میں داخل ہوا مگر پھر بھی انتہائی دلکش لگ رہا تھا کہ تمام مہمان اس کھڑی ناک والے مغرور شہزادے کو مڑ کے دیکھ رہے تھے۔ وہ روم میں آیا اور کوٹ بیڈ پر پھینک دیا۔ زارا اور حمزہ بھی اسکی پیچھے آئے تھے۔۔ کہاں رہ گئے تم یحییٰ جانتے ہو بھا ئی کا فنکشن ہے پھر بھی اتنا لیٹ کیوں ہوئے۔۔ مما بزی تھا آنے میں لیٹ ہو گیا۔ آپ ڈریس دیں میں فریش ہو جاؤں۔ اسکا ماتھا چومتا وہ دھیرے سے بولا۔ آج اسکے چہرے پر زارا نے اطمینان دیکھا تھا۔۔ کہاں بزی تھے موصوف یہ بھی پوچھ لو۔ حمزہ تیز لہجے میں بولا اسے یحییٰ کی لاپرواہی پسند نہیں تھی۔ ۔ ایک دشمن کی عقل ٹھکانے لگانے گیا تھا ڈیڈ۔ وہی سے آرہا ہوں۔ کیوں غصہ کر رہے ہو حمزہ اب آ تو گیا ہے ناں۔ زارا نے اسے ٹوکا۔۔ غصہ کیسے نا کروں پتہ نہیں کس پر چلا گیا ہے یہ گدھا۔ میں تو ایسا بالکل نہیں تھا۔ اور اس سے سچ پوچھو کہاں سے آرہا ہے یہ۔۔ حمزہ مزید بولا تو یحییٰ جو بیڈ پر لیٹا تھا اٹھ کے بیٹھ گیا۔۔ آپ کی ہونے والی بہو کے ساتھ ٹائم سٹینڈ کر رہا تھا ڈیڈ۔ وہ جل کر بولا۔۔۔ حد ہے مطلب سچ بولو تو بھی آپ غصہ کرتے ہیں جھوٹ بولو تب بھی۔ وہ منہ بگاڑ کر بولا۔ تو زارا نے اپنے شوہر کو گھوری سے نوازا تھا جسکا مطلب تھا میرے بیٹے کو مزید کچھ کہا تو تمہاری خیر نہیں ہو گئی۔
میں جا رہا ہوں فوراً تیار ہو کے نیچے آؤ۔ وہ زارا کی گھوری پر اپنا بھرم قائم رکھنے کو بولے باہر نکل گیا۔۔ میں ڈریس بھجواتی ہوں تم فریش ہو جاؤ۔ زارا بھی کمرے سے نکل گئی۔
ملک ولا میں کوئی بھی موجود نہیں تھا سب باہر لان میں تھے امیمہ جو کچن کی طرف پا نی پینے آئی تھی ملازمہ کو دیکھ کر ٹھٹکی۔۔ یہ ڈریس کس کا ہے خالہ۔ اسنے پانی پیتے پوچھا۔۔ یہ چھوٹے صاحب کا ہے بی بی جی آپ انہیں دے آئیں مجھے مرسلین صاحب کیلئے کافی بنائی ہے وہ بہت غصے میں ہیں۔ ملازمہ نے ڈرتے ہوئے بتایا۔۔ میں بھلا کیوں دے کے آؤں گا آپ کسی اور کو بول دیں۔ امیمہ جانے لگی تو ملازمہ پھر سے بول اٹھی۔۔ بی بی جی اتنی سی مدد کر دیں۔ ورنہ مرسلین صاحب کی کافی کی دیر ہو جائے گئی۔ اسے کافی بھی بنانی نہیں آتی تھی بظاہر وہ لاکھ کٹھور بن جاتی اندر سے وہ آج بھی نرم دل ہی رکھتی تھی ڈریس لیے اسکے کمرے کی طرف چلی گئی۔ کمرے میں پہنچ کر اسنے ادھر ادھر دیکھا یحییٰ سامنے کہیں نہیں تھا وہ ڈریس رکھ کے مڑی اور بھاگنے کو ہی تھی کسی نے اسکی کلائی جکڑے کھینچا تھا۔
میں نے تو بیوی بننے کا کہا ہی تھا تم نے تو بیویوں والے کام ابھی سے شروع کر دئیے۔ آئی برو اچکائے وہ دل جلانے والے انداز میں گویا ہوا تو امیمہ کو اپنے تنبدن میں آگ لگتی محسوس ہوئی۔ پیچھے ہٹ کے بات کرو۔ اسکے برہنہ سینے پر ہاتھ رکھے وہ خود سے دور دھکیلتی غصے سے تلملائی ۔۔ اور رہی بات بیوی بننے کی تو میں تمہارا قتل کردوں گئی مگر تمہاری بیوی نہیں بنوں گئی۔
تو کوئی بات نہیں میری دوسری بیوی بن جانا کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ اسکا انداز گفتگو سا منے والے کے دل پر چھریاں چلانے جیسا تھا۔۔ مر جاؤ تم گھٹیا انسان۔ امیمہ چیخ کر کہتی پلٹ آئی۔
کوئی حسینا ملے تو اس پر ضرور مر جاؤں گا۔ ویسے موت ابھی اپنے نصیب میں نہیں ہے۔ وہ دو ٹوک انداز میں کہتا مکرو قہقہہ لگا گیا۔ امیمہ اسے سلوتیں سناتی پاؤں پٹختی نکلی تھی دل ایکدم سے مرجھا گیا ہر چیز سے اچاٹ۔ وہ لان میں خالی نظروں سے سب کو دیکھ رہی تھی۔ وہ یحییٰ کا سامنا ہرگز نہیں کر نا چاہتی بھیجا کر ایک کونے میں بیٹھ گئی۔