سر درد سے پھٹ رہا تھا آنکھیں حد درجہ سرخ ہو رہی تھیں سانس تھی جو سینے میں اٹکتی جا رہی تھی مونچھوں تلے عنا بی لب ایک دوسرے میں سختی سے پیوست تھے۔ اسے اپنا سر گھومتا محسوس ہو رہا تھا دوا لینے کے باوجود بھی اسے اپنے جسم میں کمزوری محسوس ہو رہی تھی۔ نتاشا بیٹے میں نے آپ سے فائل لانے کو کہا تھا نتاشا جو مرسلین کے کمرے کی طرف جا رہی تھی وقاص کی آواز پر پلٹی ۔۔۔ رئیلی سوری ڈیڈ وہ میں لانا بھول گئی۔ اسنے سر کھجاتے کہا۔۔ کوئی بات نہیں میں لے آتا ہوں مجھے وکیل کے پاس بھی جانا ہے۔ اوکے میں آپ کو کیز لا دیتی ہوں اور وہ ڈیڈ لاؤنچ میں صوفے کے پاس رکھی ٹیبل پر رکھی ہو گئی۔ وقاص کے وہاں سے جاتے ہی نتاشا مرسلین کے کمرے میں آئی۔
جہاں وہ بازو چہرے پر رکھے بے سدھ لیٹا ہوا تھا۔ اسے سوتا دیکھ نتاشا اسکے پاس آئی اور بازو چہرےتھ سے ہٹایا۔ مرسلین کا چہرا غیر معمولی طور پر سرخ ہو رہا تھا اسے تشویش نے آن گھیرا۔ ہا اسکے گال اور ماتھے پر رکھا وہ تیز بخار میں پھنک رہا تھا نتاشا کے دل کو کچھ ہوا۔۔ مرسلین آنکھیں کھولو۔ میری طرف دیکھو تم ٹھیک ہو. وہ اس پر جھکی اسے پکار رہی تھی مرسلین نے بمشکل ذرا سی آنکھیں کھولیں اسکی کلائی تھامے نزدیک کیا۔ مجھ...سے...دور چلی...جاؤ...جیسے کل رات...چلی گئی تھی۔ آئندہ میرے...قریب...یا میرے...کمرے میں...نظر مت آنا...کمزوری کے باعث اسکے الفاظ بے ربط ہو رہے تھے اسکی اتنی خراب حالت پر نتاشا کا کلیجہ منہ کو آیا تھا وہ پہلے سے ہی بیمار تھا اور پھر اسے ایسی حالت میں یوں چھوڑ کر جانا اسے اپنی سب سے بڑی غلطی محسوس ہوئی تھی۔ اسکی آنکھ سے آنسو ٹوٹ کر مرسلین کے گال پر گرا اور پھسلتا چلا گیا۔ اسنے فوراً سے ڈاکٹر اسد کو کال کی اور اسے طبیعت کے متعلق بتاتی وہ ساتھ ساتھ اسے ٹھنڈے پانی کی پٹیاں بھی کر رہی تھی جو نیم بے ہوشی میں بھی کبھی اسے پاس بلاتا تو کبھی دور جانے کو کہہ رہا تھا۔ ملازمہ سے سوپ بنانے کا کہتی وہ میڈ یسن لے کر واپس آئی تھی ملازمہ سوپ دے کر جا چکی تھی۔ اسنے خود کو جھٹکتے مرسلین کے ہاتھ بمشکل قابو میں کیے تھے وہ اسے بار بار دھتکار رہا تھا مگر وہ اسکی حالت پر آنسو ضبط کرتی اسے جیسے تیسے سوپ پلا چکی تھی وہ اپنے ہوش میں نہیں تھا اگر ہوتا تو مرسلین رمیز شاہ اپنی نا قدری کرنے پر نتاشا شاہ کا کیا حال کرتا وہ بہتر جانتی تھی اسے میڈیسن دے کے وہ کچھ دیر وہی بیٹھی رہی۔ جب اسے یقین ہو گیا وہ گہری نیند سو گیا ہے وہ واپس سے نیچے آ گئی تھی۔ فنکشن ختم ہو چکا تھا مہمانوں کیلئے جو الگ پورشن رکھا گیا تھا وہ وہاں جا چکے تھے جبکہ ملک ولا والے خود ولا میں موجود تھے
رات کے گیارہ بج چکے تھے نتاشا ابھی تک وہی بیٹھی تھی یحییٰ گا ڑی لیے لانگ ڈرائیو پر نکل گیا تھا۔ امیمہ اپنے کمرے میں جلے پیر کی بلی بنے چکر کاٹ رہی تھی عزہ ملک تو جانے کب سے دنیا سے بے خبر سو چکی تھی۔۔ ایک گھنٹہ مزید گزر گیا۔ نتاشا کی آنکھ لگ گئی تھی کسی کی بھاری آواز پرا سکی آنکھ کھلی۔ دیکھا تو سامنے وقاص غصے کی حالت میں موجود تھا اسے کسی انہونی کا آسماں ہوا۔۔ یہ سب کیا ہے نتاشا۔۔۔ وضاحت دیں گئیں آپ۔۔؟ وقاص نے اسکے سامنے ٹیبل پر فائل پٹخی جس کے اوپر کوئی اور کاغذ تھے جنہیں نتاشا شاہ ایک لمحے میں پہچان گئی تھی۔ وہ نکاح کے پیپرز بھی اسی فائل میں سنبھال آئی تھی کہ بعد میں نکال لے گئی۔ مرسلین کی ناراضگی نے جان آ دھی کی تھی اور اسکے دماغ سے بالکل ہی یہ بات نکل گئی تھی۔۔ ڈیڈ دراصل یہ... نتاشا اپنی جگہ سے اٹھتی انکے روبرو ہوئی۔۔ کیا یہ وہ۔۔۔ میں نے آپکی کونسی خواہش پوری نہیں کی نتاشا یا میں نے کب منع کیا تھا اس رشتے سے۔ تو یہ قدم اٹھانے کا آخر ریزن کیا بنتا تھا۔ بیشک انکے رشتے سے خاندان میں کسی کو کوئی مسئلہ نہیں تھا مگر ایسا قدم اٹھانے پر ایک باپ کے وقار اور دل کو کیسی ٹھیس پہنچتی ہے شاید وہ اپنے جنون کی راہ میں یہ بھول گئی تھی انجانے میں ہی سہی وہ اپنے ڈیڈ کو بری طرح ہرٹ کر چکی تھی۔ و قاص کی اونچی آواز پر وہاں سب سے پہلے ملائکہ حیام اور آریان آئے تھے۔
کیا ہو گیا وقاص کیوں ڈانٹ رہے ہو نتاشا کو...؟ ملائکہ نے اسکے جھکے سر کو دیکھتے سوال کیا۔۔ کیا ہوا ہے وقاص بھائی کچھ تو بتائیں۔ حیام بھی بول اٹھی کیونکہ اسنے کبھی وقاص کو اونچی آواز میں بات کرتے نہیں سنا تھا وہ اچھی خاصی پریشان ہوئی تھی۔۔ آریان نے اسکی خاموشی دیکھ نظر ارگرد ڈورا ئی نظر پیپرز پر ٹھہر گئی۔ اسے بھی وقاص جیسے دھچکا لگا تھا۔ حیام اور ملائکہ نے بھی پیپرز دیکھے۔۔۔ سوری مما سوری ڈیڈ ۔۔ ۔ میں آپ دونوں کو ہرٹ نہیں کرنا چاہتی تھی۔ ضبط کے با وجود نتاشا کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔۔ مجھے آپ سے ایسی حرکت کی امید ہر گز نہیں تھی نتاشا۔ آپ اتنا بڑا سٹیپ بغیر کسی کو اعتماد میں لیے کیسے لے سکتی ہیں کیا آپ اتنی بڑی ہو گئیں ہیں کہ اب اپنی زندگی کے فیصلے یوں چھپ کر کرے گئی۔ ہمیں اندھیرے میں رکھ کر۔ ملائکہ کی آواز افسوس اور تکلیف کے باعث اونچی ہوئی۔ جسے سن کر طوبیٰ زارا کے علاؤہ فیصل اور حمزہ بھی وہاں آ چکے تھے۔ ان چاروں کو بھی ویسا ہی دھچکا لگا کم از کم انہیں مرسلین سے ایسی حرکت کی امید ہرگز نہیں تھی فیصل سر تھامے کھڑا تھا۔۔ ایک منٹ ملائکہ آنی...اچانک کسی کی با رعب بھاری آواز پر سب ایک ساتھ پلٹے تھے۔ نتاشا نے سر اٹھا کے مرسلین کو دیکھا سرخ آنکھیں لیے، چہرے پر سنجیدگی چھائی تھی ماتھے پر بکھرے بال گواہ تھے وہ ابھی ابھی نیند سے جاگا ہے۔ پیچھے طہ بھی کھڑا تھا۔ طہ جو عفاف کے کمرے سے نکل رہا تھا وقاص کو بات کرتے سن چکا تھا فوراً سے اسنے مرسلین کے کمرے کی طرف ڈور لگائی تھی۔۔ آپ میں سے کسی کو میں نے حق نہیں دیا کہ وہ میری بیوی سے ایسے لہجے میں بات کرے۔ جسے جو سوال کرنا ہے وہ مجھ سے کرے میری بیوی سے نہیں۔ پورے خاندان کے سامنے اسکا ہاتھ تھامے مرسلین نے اسے اپنے پیچھے کیے دو ٹوک انداز میں کہا۔۔ وہ سلگتی دھوپ میں چھاؤں جیسا تھا مگر صرف اپنوں کیلئے ۔ آریان حمزہ وقاص اور فیصل نے ایک دوسرے کی طرف بیک وقت دیکھا اور تاسف سے سر ہلا گئے۔ ایسے جنونی اور پاگل وہ بھی نہیں تھے اپنے وقت میں جیسی اولاد سے انہیں نوازا گیا تھا۔۔ یہ کونسا طریقہ ہے بات کرنے کا مرسلین بیٹا۔ طوبیٰ اسکے قریب آئی۔۔ تو آپ سب کس لہجے میں بات کر رہے ہیں نتاشا سے۔ اسنے الٹا سوال کیا۔ ہاں ہم نے نکاح کیا مگر کسی کو اندھیرے میں رکھ کے نہیں ہم شا دی کے بعد آپ سب کو خود بتانے والے تھے۔۔ ہم نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا ملائکہ آنی آپ پلیز نتاشا سے غصہ مت ہوں۔ اب کے اسنے نرمی سے کہا۔ وہ جسے وہ کل رات ضد میں چھوڑ گئی تھی آج وہی پورے خاند ان کے سامنے اسکی ڈھال بنے کھڑا تھا نتاشا کو بے ساختہ اپنے نصیب پر رشک آیا۔۔ مگر اتنی بھی کونسی ایمرجنسی آگئی تھی مرسلین۔ جو تم دونوں کو یہ سٹیپ لینا پڑا۔ پوچھنے والا اسکا باپ تھا۔
ڈیڈ میں نے ہی نتاشا سے کہا تھا وہ راضی نہیں تھی اسے وقاص انکل اور ملائکہ آنی کی نار اضگی کا ڈر تھا مگر میرے فورس کرنے پر اسنے حامی بھری تھی۔ اسلئے آپ میں سے کوئی بھی میری بیوی سے کچھ بھی نہیں کہے گا۔ اسنے جتنے حق سے وہ بات کہی تھی سب ہی غش کھا کے گرنے کو ہوئے تھے۔۔ وہ ایک وقت تھا جس میں مرسلین رمیز شاہ نتاشا رضا کے سائے سے بھی دور بھاگتا تھا اور اب اسکا استحقاق بھرا لہجہ اور اسکے لئے نڈر ہو کے بیوی کا لفظ استعمال کرنا سب کو صدمے میں بھیجنے کے جیسا تھا۔۔ وجہ کیا تھی یہ بتاؤ...؟۔۔ وہ میں نہیں بتا سکتا بڑے پاپا
مرسلین نے سر جھکائے کہا۔ آریان اسکے گریز کی وجہ کو سمجھتا پھر سے تاسف سے سر ہلا گیا۔۔ سب ہی ان دونوں کے جنونی روپ سے واقف تھے۔۔ گواہ کون کون تھا..؟ جہاں حمزہ نے وہ سوال پوچھا و ہی اندر داخل ہوتے یحییٰ کے کان کھڑے ہوئے طہ کی جان لبوں کو آئی اور یحییٰ کے قدم آگے بڑھنے سے انکاری ہوئے۔
ڈاکٹر اسد، طہ، یحییٰ اور چوتھا نتاشا کا دوست تھا۔ یحییٰ بھی ہمارے نکاح میں شامل تھا.؟ نتا شا نے حیرت سے مرسلین کی بازو دبوچی۔ سب نے کن اکھیوں سے اس لڑکی کو گھورا۔ مرسلین سر ہلا گیا ۔۔ مجھے لگتا میں غلط وقت پر واپس آ گیا ہوں۔ میں چلتا ہوں۔ یحییٰ سامنے لگی عدالت دیکھ باہر کو بھاگا تھا اسے معلوم تھا قصور جسکا بھی ہو گا ٹکا کے جو بےعزتی ہوتی ہے وہ اسی کی ہو گئی۔ اسلئے فوراً نو دو گیارہ ہوا تھا۔۔ جہاں سب نے یحییٰ کو گھورا وہی نتاشا کو بھی گھورا جو مرسلین کے کندھے سے لگی کھڑی اسے کچھ بول رہی تھی ۔۔ نتاشا ہڑ بڑا کے سیدھی ہوتی واپس نظریں جھکا گئی۔۔ مجھے نیند آرہی ہے کل ملاقات ہو تی ہے۔ طہ نے بھی بھاگنا چاہا۔۔ کل دولہا بھی بننا ہے زیادہ دیر جاگا تو کل چہرے پر نور نہیں آئے گا۔ اسکے نئے فقرے پر سب نے جاتے طہ کی پشت کو تیز گھوری سے نوازا۔۔ اب آپ سب کے سوال ختم ہو گئے ہوں تو ہم بھی جا سکتے ہیں..؟ مرسلین نے نرم لہجے میں پوچھا۔
نکاح کر لیا ہے رخصتی کب کروانی ہے یہ بھی بتاتے جاؤ۔ ملائکہ نے اسکا کان کھینچ کر کہا تو وہ مسکرا دیا۔۔ آپ لوگوں کا جب دل چاہے کروا دیجیے گا۔ مرسلین نے شرارت بھرے لہجے میں کہا تو سب ہنس دئیے۔ طوبیٰ خوشی سے واری نیاری ہوتی اپنی بہو کے گلے لگی تھی۔ اس معصوم کو بہو مل گئی تھی اسے فرق نہیں پڑتا تھا نکاح کیسے بھی ہوا ہو۔۔ وقاص فیصل کے اور اس طرح زارا حیام ملائکہ بھی خوش تھیں جیسے بھی سہی ان دونوں کے بیچ سب ٹھیک تھا انہیں اسی بات کی خوشی تھی نتاشا اور مرسلین نے وقاص سے معافی مانگی تھی جس نے دل بڑا کرتے انہیں خوش رہنے کی دعا دی تھی انکے بچے خوش تھے انکے لئے اس سے زیادہ خوشی کی اور کیا بات ہوئی تھی۔
***
تھینکس مجھے سپورٹ کرنے کیلئے مرسلین۔ میں نے تمہیں نہیںا پنی بیوی کو سپورٹ کیا ہے نتاشا شاہ ورنہ تم تو اتنی خود غرض ہو کہ کسی غیر محرم مرد کیلئے مجھے چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ وہ لفظ تھے یا کوئی خنجر نتاشا کو اپنے دل کے آر پار ہوتے محسوس ہوئے۔۔ ایسے لہجے میں بات نہیں کرو مجھ سے مرسلین تمہارا لہجہ مجھے چھب رہا ہے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔ اسکے قریب جاتی ڈارک براؤن آنکھوں میں اپنی سمندر جیسی گہری گرے آنکھیں ڈالے وہ لب بھینچ کر بولی تھی تکلیف کے آثار اسکے چہرے پر نمایاں تھے۔۔ وہ لاکھ مضبوط سہی مگر اسکی ناراضگی اسکے لئے آدھے سر کے درد سے بھی زیا دہ خطرناک ثابت ہوتی تھی۔
اپنی بار تمہیں تکلیف کا احساس ہو رہا ہے اور میرا کیا نتاشا۔۔ کیا میں انسان نہیں مجھے تکلیف نہیں ہوتی۔ کیوں تم یہ بات ہر بار بھول جاتی ہو۔ اسکی دونوں بازو جکڑے وہ اسکے چہرے پر غرایا۔
نتاشا نے اپنی ڈگمگاتی نظروں سے اسکے چہرے کو دیکھتے آنکھیں میچ لیں۔ کچھ پل اسی خاموشی میں گزر گئے۔ نتاشا نے اسکے بخار کی حدت میں تپتے چہرے کو پر اپنے گرم ہاتھوں کے لمس سے چھوا۔ مرسلین نے بے ساختہ آنکھیں بند کیں۔ غصہ جھاگ کی طرح بیٹھ گیا۔۔ اسکی بند آنکھوں پر لب رکھے نتاشا نے اپنا آنسوؤں سے تر چہرا اسکے گرم چہرے سے مس کیا۔۔ وہ اسے دی تکلیف کا مداوا کرنا چاہ رہی تھی۔ وہ غصے میں ہونے کے باوجود بھی اسے خود سے دور نہیں کر پایا تھا وہ لڑکی اسکی تشنگی بنتی جا رہی تھی ایسی عادت جو کم ہونے کے بجائے بڑھتی چلی جائے۔۔ مجھے تکلیف مت دیا کرو نتا شا پلیز... کیا کچھ نہیں تھا اسکے لہجے میں۔ اسے اپنا کندھا بھگیتا محسوس ہوا۔ وہ رو رہا تھا وہ پو ری جان سے تڑپ اٹھی وہ اٹھنا چاہتی تھی مگر مرسلین نے ایسا نہیں ہونے دیا۔۔ مجھ سے دور مت جایا کرو پلیز۔ تم میری بیوی ہو میری ملکیت ہو میں نے کبھی تم پر شک نہیں کیا مگر سوال جواب کرنے کا میں حق رکھتا ہوں۔ کیو نکہ تم میری بیوی ہو تم مجھے جوابدہ ہو اور میں تمہیں جوابدہ ہوں۔ مگر کل رات تم نے زیادتی کی ہے نتاشا تم غلط ہونے کے باوجود چلی گئی۔ تم کیسے مجھے اکیلا چھوڑ کے جا سکتی تھی۔ اسکے آنسو قطرہ قطرہ نتاشا کے کندھے کو بھیگو رہے تھے اسے لگا تھا وہ اس پر غصہ کرے گا، چیخے گا، لڑائی کرے گا، سچ پوچھے گا۔ مگر اسکا یوں رونا نتاشا کو دوہری اذیت میں مبتلا کر گیا۔ وہ محبت اور اس لڑکی سے دور بھاگنے والا، آج اسی لڑکی کے حصار میں ٹوٹا بکھرا ہوا روتا ہوا اس سے اسکی ہی شکایت کر رہا تھا نتاشا اسے جتنا مضبوط سمجھتی تھی وہ اندر سے اتنا ہی کھوکھلا تھا وہ بہت کمزور تھا اسنے نتاشا رضا پر بہت مشکل سے یقین کیا تھا جسے وہ توڑ چکی تھی اسکے ساتھ وہ مرسلین شاہ کے مان اور اسکو بھی توڑ گئی تھی تکلیف کی شدت تھی جو وہ خود پر خول چڑھا کے رکھنے والا آج نتاشا شاہ کی پناہوں میں بکھر سا گیا تھا
می۔۔ میں مجبور تھی مرسلین۔ میں تمہیں تکلیف نہیں دے سکتی تم نتاشا شاہ کیلئے سانسوں جیسے ضروری ہو بھلا میں تمہیں کیوں چھوڑ کے جاؤں گئی۔ اسکے بال سہلاتے وہ خود بھی روتے اسے دلاسہ دینے لگی۔۔ کونسی مجبوری تھی ایسی جو تم مجھے اس شخص کیلئے چھوڑ کے چلی گئی۔ مرسلین نے گردن اٹھا کے اپنی سرخ آنکھیں اسکے بھیگے چہرے پر مرکوز کیں۔۔ وہ میں تمہیں نہیں بتا سکتی۔ مگر اتنا کہوں گئی تم وہ واحد مرد ہو جسکے لئے میری ساری وفا میں نے سنبھال کے رکھی ہے میں صرف تمہاری امانت ہوں تم کبھی اس امانت میں خیانت نہیں پاؤ گئے مرسلین بس کچھ وقت پھر میں تمہیں خود ہی سب کچھ بتا دوں گئی بس مجھ سے بد زن مت ہونا۔ تم میری بچپن کی دعاؤں کا حصول ہو اگر ایسا ہوا تو مجھے بہت تکلیف ہو گئی۔ اسکے چہرے کو تھامے وہ بس بولے جا رہی تھی۔ مرسلین اس پل بے بسی کی انتہا پر پہنچا ہوا تھا وہ خاموشی سے اس سے دور ہو گیا۔
رات بہت ہو گئی ہے تمہیں اپنے کمرے میں جانا چاہیئے۔
کیا میں نہیں نہیں رہ سکتی، تمہارے پاس۔ اس سے پوچھا گیا۔
یہاں رہو گئی تو بلاوجہ اذیت میں مبتلا رہو گئی۔ جو کہ مجھ سے برداشت نہیں ہو گا۔ اسلئے جاؤووو...پلیز...اسکے لہجے کی سختی نے نتاشا کی آنکھیں بھی گوئی تھیں۔ وہ کچھ بھی کہے بغیر کمرے سے باہر نکل گئی اس کا کچھ وقت تنہائی میں رہنا ہی بہتر لگا۔
***
مگر ہوا کیا ہے بھائی کچھ بتائیں گئیں ہمارا پلان تو اس شادی کے ختم ہونے کے بعد اختتام پر پہنچنے والا تھا ناں۔ ۔"ضروری نہیں یاحان اعظمی جیسے ہم پلان بنائیں گئیں یہ زندگی انہیں ویسے ہی اختتام پر لے کے جائے گئی۔ وہ کمرے میں ٹہلتا سپاٹ انداز میں گویا ہوا۔ مگر میں بھی سکندر حازق مغل ہوں یہ زندگی نا سہی، یہ وقت بھی میرا ہے اور طاقت بھی میرے پاس ہے اپنی کہانی تو میں اپنے حساب سے ہی لکھوں گا انجام جتنا بھی بھیانک کیوں نا ہو اختتام میری پسند کا ہی ہو گا۔ وہ جنونیت سے بھرپور لہجے میں بولتا انہیں ٹھٹھرنے پر مجبور کر گیا ان دونوں نے بیک وقت ایک دوسرا کو دیکھا۔"...مجھے حرب دادا کی کال آئی تھی کچھ دیر پہلے، بادشاہ خان واپس جا چکا ہے اسنے میرے خلاف جو چال چلنی تھی وہ چل چکا ہے جسکے تحت آرڈر آیا ہے اس لڑکی کو لیے واپس آنے کا مگر آرڈر دیتے وقت انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس لڑکی کو واپس کیسے لانا ہے۔ اسکے چہرے پر شیطانی ہنسی تھی۔۔ اینارہ اور یاحان کو بہت کچھ غلط ہونے کا اندیشہ ہوا۔۔ اب کونسا کھیل کھیلنے والے ہیں آپ بھائی؟ معلوم ہو جائے گا تم دونوں کو ابھی بس اتنا جان لو آج کا دن ہمارا پاکستان میں آخری دن ہے اور عزہ آریان ملک کا بھی۔ پیپر ویٹ گھماتا اسنے دلکشی سے قہقہہ لگایا۔ مگر یہ سب اتنی جلدی۔۔ میرا مطلب ہے بھا ئی آج میری شادی ہے۔ اینارہ نے الجھتے کہا چہرے پر اداسی در آئی۔۔ شادی نہیں کانٹریکٹ کہو وہ بھی دو مہینے کا اینارہ اعظمی۔۔ جو بھی ہے مگر مجھے اس کمینے سے محبت ہو گئی ہے۔ لہجے میں بے بسی در آ ئی۔ تو تم یہی رہ سکتی ہو اسکے ساتھ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ سکندر نے عام سے انداز میں بات ختم کی۔۔ وہ خالی ذہن سے انہیں دیکھتی رہی اداسی رگ رگ میں گھل رہی تھی وہ پاؤں پٹختی باہر نکل گئی۔
تمہیں بھی جو مسئلے ختم کرنے ہو آج ہی کر آنا یاحان ترکی میں وہی یاحان اعظمی جانا چاہیئے جو وہاں سے یہاں آیا تھا اپنے ساتھ یہاں سے کچھ بھی لے کے جانے کی حماقت مت کر نا چاہے پھر وہ کسی کی یادیں ہوں یا محبت۔ وہ سفاکی سے کہتا باہر نکل گیا۔ پاکستان نے ان تینوں کو بدل دیا تھا اسے بھی دل میں اداسی کے ہول اٹھتے محسوس ہو رہے تھے مگر جو ہو رہا تھا غلط تھا وہ محبت کیلئے نہیں بنا تھا وہ صرف جرم کی دنیا میں رہنے والا ایک ایسا انسان تھا جسے اسکی دنیا بے رحم شوٹر کے نام سے جانتی تھی اور یاحان اعظمی بس وہی رہنے والا تھا اسے کسی نئے تعارف کی ضرورت نہیں تھی وہ دل مضبوط کرتا واک آؤٹ کر گیا۔
***
آج ملک ولا میں بارات کا فنکشن تھا سب تیاریوں میں مگن تھے ایسے میں وہ ہستی ولا میں ہونے کے بجائے ریسٹورنٹ میں بیٹھی بار بار اپنی سفید کلائی پر بندھی گھڑی پر وقت دیکھتے کسی کا انتظار فرما رہی تھی اور اسے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا تھا سامنے موجود ہستی کو وائیٹ جینز شرٹ میں تروتازہ سا اپنی طرف آتے دیکھ اسکے چہرے پر خوبصورت سی مسکراہٹ نے احاطہ کیا جو دوسری طرف کسی کو زہر کی مانند لگی تھی۔ ۔
"اسلام علیکم یاحان سر کیسے ہیں آپ۔ "وعلیکم اسلام الحمدللہ آپ کیسی ہیں مس امیمہ۔ نظر ٹیبل پر رکھے مینیو کارڈ کے کونے پر گاڑھے مسکرا کر جواب دیا گیا مگر چہرے پر پھیلی بے رو نقی کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہی تھی۔۔ یہ ہماری دوسری ملاقات ہے مگر میں آپ کو یہ بتا سکتی ہوں کہ آپ اداس ہیں وہ بھی شدید والے۔ وہ پر اعتمادی سے بولی۔۔ مس امیمہ آپ بہت سمجھدار ہو گئی ہیں۔ "جب انسان ٹوٹتا ہے تو سب سے پہلے اسے سمجھداری ہی مفت میں ملتی ہے پھر دکھا وے کی ہمدردیاں اور آخر میں ٹوٹی ٹانگ والے سہارے جنہیں بظاھر خود سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔" وہ طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ ایسے بولی وہ سن کے حیران ہوا۔ ایسے کیوں دیکھ رہے ہیں آپ مجھے پریشان ہو کر ، فکر نہیں کریں میں ابھی بھی وہی امیمہ شاہ ہوں۔ وہی ڈری سہمی سی جو آپ سے پہلی بار اس سیمینار میں ملی تھی وہ پھر مسکرائی۔۔۔ نہیں آپ واقعی میں بدل گئی ہیں آنکھوں میں اب مخصوص ڈر کی جگہ بے خوفی نے اور چہرے پر معصومیت کی جگہ سنجیدگی نے لے لی ہے آپ نرم دل سے پتھر دل بن گئی ہیں۔ ایک وہی شخص تھا جو اسے سکنٹوںمیں پہچاننے کا ہنر رکھتا تھ۔۔ میں یونہی پتھر کی نہیں بنی ہوں۔ میں نے اسے محفل میں کسی لڑکی کو اپنی شریکِ حیات بنانے کا وعدہ کرتے دیکھا تھا۔ وہ ہنسی جیسے اپنی بے بسی کا مذاق اڑایا ہو میں نے ایک کتاب میں سطر پڑھی تھی۔ اور مجھے لگتا وہ میرے لیے ہی لکھی گئی ہے۔" "broken girl, blossom into warriorsاسنے کہتے کندھے سے بال پیچھے کیے اور وہی لمحہ تھا حان نے مبہوت سے اسے دیکھا وہ سادگی میں بھی کمال تھی۔ خیر ان باتوں کو چھوڑیں آپ مجھے بتائیں آپ نے اتنی ارجنٹ مجھے کال کر کے کیوں بلایا تھا؟ جی مجھے آپکو بتانا تھا کہ میں کل واپس جا رہا تھا اسکے بعد شاید ہی زندگی میں کبھی پاکستان واپس آ سکوں تو سوچا ایک آخری بار آپ سے ملاقات کر لوں۔۔۔ تو مجھے لگتا تیس منٹ اور بارہ سیکنڈ اس ملاقات کیلئے کافی ہوں گئیں اب آپ یہاں سے تشریف لے جا سکتے ہیں۔ انہیں نہیں معلوم وہ آسمان سے ٹپکا تھا یا کسی جن کی طرح کیسے وہاں نمودار ہوا مگر امیمہ شاہ کا پارہ نا صرف ہائی ہوا بلکہ بی پی ہی شوٹ کر گیا یحییٰ میر کو وہاں موجود د یکھ۔۔ آپ کی تعریف..؟ "آپ سے نہیں ہو پائے گئی سر جی" تو یہ ہیں تمہارے سر جن سے تمہیں ملنے کیلئے یہاں آیا تھا دکھنے میں کافی ہینڈسم ہیں نہیں ... لگتا اجکل مارکیٹ میں ایسے پیس بھی آنے لگے ہیں اسکا چہرا دائیں بائیں گھماتے وہ قابلِ دید اطمینان سے مستقر ہوا۔ سر جی۔ یحییٰ گھوم کر اسکے سامنے آیا۔
اگر میں آپکے چہرے شریف کے نقشے میں تھوڑے سے اتار چڑھاؤ ڈال دوں تو میرے خیال سے آپ کو برا تو بالکل نہیں لگے گا۔
یاحان نے اس فالٹ پیس کو آنکھیں گھما کے دیکھا۔ یحییٰ بہت ہوا دفع ہو جاؤ یہاں سے ور نہ ۔۔ ۔ امیمہ چیخ ہی پڑی۔
اوہ تو آپ ہیں وہ بد قسمت انسان یحییٰ میر۔ یاحان اٹھتا اسکے روبرو ہوا۔ "واؤ کیا میں اتنا فیمس ہو گیا ہوں۔" یحییٰ ہنسا۔
جی بغیر توں کی ٹاپ لسٹ میں آج کل یحییٰ میر سب سے اوپر آرہے ہیں آپ کو کون نہیں جانتا ہو گا۔ یاحان نے سپاٹ انداز میں کہتے اسکی طرف مسکراہٹ اچھالی۔۔ اگر تو یہ تعریف تھی "یاحا ن اعظمی مفت میں کسی کی تعریف نہیں کرتا" یحییٰ جملہ پورا کرتا وہ بول اٹھا۔۔ تو پھر معاف کر و ابھی میرے پاس چھٹے پیسے نہیں ہیں۔ وہ بھی یحییٰ میر تھا اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا ہنر رکھتا تھا امیمہ ان دونوں کو یوں بحث کرتا دیکھ سر پکڑ گئی
یاحان سر آپ ابھی جائیں میں آپ کو کال کروں گئی آپ کا بہت شکریہ آپ مجھ سے ملنے کیلئے آئے۔ نوبت ایسی تھی جیسے ابھی وہ ایک دوسرے کو نوچ کھائیں گئیں۔۔ شکریہ آپ کا کہ آپ یہاں آئیں مس امیمہ جانے سے پہلے ایک ایڈوائس دوں گا ٹاپ لسٹ چیک کرتی رہئیے گا کیونکہ آپ جیسی معصوم لڑکیوں پھر باتوں میں بھی جلدی آجاتی ہیں۔ وہ دونوں جانتے تھے یاحان کس ٹاپ لسٹ کی بات کر رہا تھا مگر وہ ڈھیٹوں کی طرح ہنستا رہا۔ اسے وہاں سے بھیجتے امیمہ اسکی طرف آئی تھ ۔ "آخر تمہارے سا مسئلہ کیا ہے ہوتے کون ہو تم میری زندگی کے معاملوں میں ایسے دخل اندازی کرنے والے " جب تمہارا دل کرتا ہے تم منہ اٹھا کر میری زندگی میں آجاتے ہو جب جی چاہتا ہے منہ اٹھا کے دفع ہو جاتے ہو دور رہو میری زندگی سے آخری وارننگ دے رہی ہوں۔ انگلی اٹھائے وارن کرتے کہا گیا۔۔ میں اس بار دفع ہونے کیلئے نہیں آیا ہوں یہ بات اپنی چادر کے پلو سے باندھ لو۔ "اپنی جیسی کوئی بہادر ڈھونڈو یحییٰ میر میری زندگی میں اب تمہاری اینٹری کے چانسزز بالکل بھی نہیں ہیں"۔۔ اینٹر ی تو میری ہو چکی ہے ہیرو تمہاری زندگی کا میں ہی ہوں اور ولن کو میں پہلے ہی بھگا چکا ہوں۔ اسنے کندھے اچکا کر کہا۔ اسکی بات امیمہ کے سر پر لگی تلوؤں پر بجھی تھی ٹیبل پر رکھے گلاس ایک کے بعد ایک زمین پر پھینکے تھے یحییٰ چپچاپ کھڑا اسکا نیا جنونی روپ دیکھ رہا تھا۔۔ اگر آج کے بعد تم نے یاحان سر کیلئے ایک لفظ بھی کہا تو میں تمہیں کھڑے کھڑے یہی آگ لگا دوں گئی۔ وہ آگ کا شعلہ بنی ہوئی تھی۔ وہ یاحان اعظمی کی سٹوڈنٹ تھی اس واحد مرد کیلئے سٹینڈ لینے والی۔ جواباً یحییٰ نے ٹیبل پر رکھا اکلوتا بچا ہوا جگ زمین پر پھینکا۔ بتانا چاہا میں بھی تمہاری طرح سر پھرا ہوں۔ صرف بولوں گا نہیں اگر وہ سالہ آئندہ تمہارے آس پاس نظر آیا تو ٹانگیں ہاتھ پاؤں کمر ناک سر گردن سب توڑوں گا اسکی ۔ لہجہ بیشک عام سا تھا مگر آنکھیں لہو چھلکا رہی تھیں جیسے کسی نے اسکے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی ہو۔"مجھ پر حق جتا نا چھوڑ دو تمہارے حصے کا مر چکی ہوں۔"سینے پر انگلی رکھے سرخی مائل آنکھوں سے دیکھتے غرا کر کہا گیا۔۔ ریسٹورنٹ والے بیچارے منہ کھولے آنکھیں پھاڑے انہیں دیکھ رہے تھے وہ پا ؤں پٹختی باہر نکل گئی۔ "ایسے کیا دیکھ رہے ہو گجرے نہیں لا کر دئیے اسلئے ناراض ہے پگلی تم یہ پیسے رکھو اپنے نقصان کی بھرپائی کر لینا" یحییٰ ویٹر کو پیسے تھماتا مسکراتا بالوں میں ہاتھ پھیر تا باہر نکل آیا۔