Chapter 41: باب 41

وہ سب اس وقت ہال کے سائیڈ پر بنے برائیڈ روم میں موجود تھیں آپی عفاف شادی کر کے و لا میں ہی رہنے والی ہے پھر آپ اتنی اداس کیوں ہیں؟ معصومیت بھرا سوال تھا مگر ان تینوں نے ہنسی بھی چھپائی تھی۔ ارے ارے امیمہ نتاشا آپی اداس عفاف کی وجہ سے نہیں اپنے شوہر نامدار مطلب ہمارے پیارے بھائی کی وجہ سے ہیں جن کا دیدار صبح سے انہیں نصیب نہیں ہوا۔ عزہ کے کہنے پر ان تینوں نے اوہو کا نعرہ لگایا۔ عزہ تم بہت بکواس کرنے لگی ہو۔ اسنے دانت پیسے۔ نہیں آپی آپ تیز ہو گئیں ہیں ہمارے بھائی سے نکاح کر لیا اور ہمیں بلایا تک نہیں۔ "بلایا تو میں نے تمہارے بھائی کو بھی نہیں تھا اس بیچارے کو بھی زبردستی گن پوائنٹ پر وہاں لایا گیا تھا"جہاں نتا شا نے ڈھیٹ ائی سے کہا وہی انکے قہقہے آسمانوں کو چھونے لگے۔ کوئی شرم اگر پاس سے گزری ہے تو پکڑ کے صرف آج کیلئے ساتھ باندھ لو کیونکہ تم دو دولہن ہو اور تم .... یحییٰ آگے کچھ کہتا اسکی نظریں امیمہ پر ٹھہر گئیں۔ وہ تینوں اسے دیکھنے لگی جو محویت سے امیمہ کو دیکھ رہا تھا خسیے بلیک اور گولڈن کلر کا لہنگا پہنا تھا بالوں کی سمپل بریڈ بنوائے وہ ہلکے سے میک اپ میں کوئی قاتل حسینا لگ رہی تھی یحییٰ میر کو۔۔ آنکھیں گھما لو یحییٰ ورنہ خوامخواہ جلنے لگے گئیں عزہ نے ذو معنی انداز میں کہا تو وہ اپنی حرکت پر شرمندہ سا ہوا۔ ا میمہ نے اسے دو سو صلواتیں سنائی تھیں دل ہی دل میں۔۔۔ میں اسے نہیں دیکھ رہا تھا۔ "یہ تو ہم دیکھ چکے ہیں یحییٰ تم کس کو دیکھ رہے تھے" نتاشا نے اسکے کندھا پر تھپڑ مارا۔۔ تم تو چپ کرو بھابھی جی اپنے شوہر کو سنبھالو جا کر بیچارے کی آنکھوں میں لگتا لٹو فٹ ہو گیا پورے ہال میں ایسے گھوم رہی ہیں جیسے پتہ نہیں کیا کھو گیا ہو۔ "میرا جو بھی کھو گیا ہے اگر تم نہیں چاہتے تمہارے اگلے کے چھ دانت ٹوٹ جائیں توا پنی زبان کے جوہر کم دکھایا کرو۔ کسی نے بھی اسے محسوس نہیں ہونے دیا کہ مرسلین اسکے پیچھے کھڑا ہے جب اسکی گردن مرسلین کے شکنجے میں آئی تو ان سب نے قہقہے لگائے تھے۔

بھائی معاف کر دیں اب سے کچھ نہیں بولوں گا۔ اسنے فوراً کہا

ان کو باہر لے آؤ سب ویٹ کر رہے ہیں یحییٰ کے جاتے ہی ایک نگاہ بھی نتاشا پر ڈالے بغیر وہ چہرا جھکا کر کہتے باہر نکل گیا۔

اسکے ساتھ ان تینوں نے بھی مرسلین کے بیہیویر کا نوٹس لیا تھا

دولہن کے آنے کا شور اٹھا تو دولہے جو لڑکوں کی بولی میں سٹیج پر بیٹھے تھے ایکدم سے محتاط ہو گئے طہ کی نظر اپنی لٹل برائیڈ کی طرف اٹھی اسے دیکھتے طہ کا ہاتھ بے ساختہ دل پر پہنچا تھا۔ دوسری طرف اینارہ میڈم تھیں جسے احمر نے بھی نظر بھر کے دیکھ ہی لیا تھا سلور اور گرے کلر کے لہنگے میں وہ بھی سمپل سا تیار ہوئی تھی مگر ایک چیز تھی جو اسے ان کمقرٹیبل کر رہی تھی وہ تھی پیروں میں مقید ہائے ہیلز وہ بمشکل چلی آرہی تھی اسے کب عادت تھی وہ اونچی اونچی ہیلز پہننے کی وہ تو سنیکرز کی شوقین تھی۔ ٰ لیحیی اینارہ کی سائیڈ جبکہ مرسلین عفاف کے ساتھ چلا آرہا تھا لڑکیاں انکے پیچھے تھیں مگر سٹیج تک آنے سے پہلے ہی احمر سٹیج سے نیچے اترا اور اینارہ کی طرف بڑھا وہ اسے اپنی طرف آتے دیکھ وہی رک گئی۔ احمر نے آگے بڑھتے اسکے آگے ہاتھ بڑھایا جسے اینارہ نے فوراً تھام لیا اور اسی لمحے پورا ہال اوہو کے نعروں سے گونج اٹھا سب جانتے تھے وہ ہیلز میں نہیں چل پا رہی اور اسکے شوہر کے ردعمل پر سب ہی اینارہ کی خوش قسمتی پر رشک کرنے لگے۔ جسے اپنی بیوی کا اتنا خیال تھا ایک ہاتھ میں اسکا لہنگا تھامے دوسرا اسکی کمر کے گرد گھمائے احمر نے اسے احتیاط سے سٹیج پر لے جاتے صوفے پر بٹھایا۔

میں تو زن مرید تھا ہی اس بندے نے تو پی ایچ ڈی کر رکھی ہے زن مریدی میں مطلب ابھی سے یہ حال ہے۔ طہ کے فقرے پر سب کے قہقہے گونجے۔ اینارہ احمر کی مسکراہٹ دیکھتی رہ گئی۔

اپنی بیوی کی ہیلپ ہی کی ہے اس میں بھلا کیا مضائقہ ہے۔ احمر نے مسکرا کر کہتے اینارہ کیلئے منگوائے جوتے ویٹر کے ہاتھ سے لیے اور اسکے قریب گھٹنوں کے بل جھکا لہنگے کو ذرا سا اوپر اٹھایا اسکے سفید پاؤں سے سلور ہائی ہیلز کو نکالتے وہاں وہ سلور رنگ کے کھسے پہنا دئیے۔ ہال پھر تالیوں اور سیٹیوں سے گو نج اٹھا۔

ان لوگوں کو دیکھ رہی ہو یہ مجھے اپنی بیوی کا دیوانہ اور زن مرید کہتے ہیں اور ایک میں شر یف النفس بیچارا ہوں خسیے اپنی بیوی کو ایک بار نظر بھر کر دیکھا تک نہیں ناں ہی اسکے لمس کو کھل کے محسوس کیا ہے۔ اسکے ذو معنی لہجے پر اینارہ کان کی لو تک سرخ ہوتی نظریں جھکا گئی اسنے احمر کا وہ روپ پہلی بار دیکھا تھا۔ مگر حقیقت اسکے برعکس ہے یاد رکھنا۔ اسنے دل مضبوط کرتے کہا۔ "جانتا ہوں۔ ا حرم نے ہولے سے جواب دیا۔"

آپ دونوں کو گفتگو فرمانے کا موقع کمرے میں جا کر بھی مل جائے گا ابھی یہاں واپس لوٹ آئیں سب آپ دونوں کو ہی دیکھ رہے ہیں۔ یحییٰ نے گلا گھنگالتے کہا تو احمر بھی مسکراتے سیدھا ہو بیٹھا۔ "مائے لٹل برائیڈ۔" طہ نے پاس بیٹھی عفاف کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا وہی وہ چونک کر سنھیلی۔ طہ نے محسوس تھ کیا وہ کھوئی کھوئی سی تھی کیا ہوا عفاف کوئی پریشانی ہے.؟ طہ نے اسکا ہا شہلا یا جسے جھٹکے سے عفاف نے پیچھے کھینچ لیا۔ وہ دیکھتا رہ گیا۔ ہماری شادی ہو گئی طہ..؟ اسے سمجھ نہیں آیا وہ بتا رہی یا پوچھ رہی۔ "ہاں تو۔ ۔" مگر میں تو آپ سے محبت نہیں کرتی.؟ اس پل طہ کا دل رک کر پھر دھڑکا۔ اسکی آنکھوں میں الجھن صاف واضح تھی آپ نے زبردستی شادی کی ہے۔ "طہ نے عجیب نظر" وں سے اسے دیکھا۔ شادی ہو گئی ہے انشاء اللہ نکاح جیسے پاک بندھن میں اتنی طاقت ہے تمہیں بھی مجھ سے محبت ہو جائے گئی۔ وہ ذرا سا ہنس کر بولا وہ سر جھکا گئی مگر چہرے پر الجھن ویسی ہی تھی وہ ایک نہیں اس سے زائد الجھنوں کا شکار تھی۔ "باقی باتیں بعد میں کیجیئے گا ابھی دودھ پلائی کی رسم کر لیتے ہیں۔" عزہ امیمہ اور نتاشا کے ساتھ سٹیج پر آئی امیمہ احمر کی طرف عزہ اور نتاشا طہ کی طرف تھیں باقی لڑکیاں آس پاس بیٹھی تھیں۔ مانگنے والی تو آگئی ہیں مگر بد قسمتی سے آج جمعرات نہیں ہے۔ یحییٰ نے پہلا جملہ اچھالا۔ "ویسے طہ بھائی آپ نے بتایا نہیں تھا آپ نے مفت میں فضول بولنے والوں کو بھی اپنی شادی میں بلایا ہے۔" جواب امیمہ کی طرف سے آیا۔ عزہ کا قہقہہ چھوٹا۔۔ بس تمہارے بھائی کا دل بہت بڑا ہے دل اسلئے بلا لیا اور کچھ نا سہی دعا ہی دے دیں گئیں۔ طہ نے کالر جھاڑتے کہا۔۔ منہ بند رکھو اپنا یحییٰ ہمیں رسم کرنے دو۔ وہ کچھ کہتا نتاشا نے پھاڑ کھانے والے انداز میں کہا۔ نکالو پہلے دو لاکھ اور پھر یہ دودھ کا گلاس تمہارا۔ "دو لاکھ۔۔ طہ سمیت احمر اور یحییٰ کا بھی منہ کھلا رہ گیا۔" یہ دودھ کا گلاس ہے یا سونے کا۔ دو لاکھ بہت زیادہ ہیں.احمر نے فوراً کہا۔ "ابھی تو بڑے بیوی کو جوتے تک پہنا ئے جا رہے تھے اب ایک لاکھ روپے کا سن کر ہارٹ فیل ہونے لگ گیا۔ اب اتنی پیاری لڑکی لے جا رہے ہو تو کچھ تو معاوضہ بھی دے کر جاؤ گئے ناں"عزہ نے دھڑلے سے کہا تو سب مسکرا دئیے۔ تو چپ کیوں کھڑا ہے کمینے کچھ بول انہیں جان چھڑوا اتنے پیسے انہیں دے دئیے تو خود تو پھر کٹورا اٹھا کے سڑک پر نا بیٹھ جاؤں میں۔ طہ نے چپ کھڑے یحییٰ کو لتاڑا تو وہ بپھر پڑا۔ "ابھی کسی نے کہا تھا اسکا دل بہت بڑا ہے اب دل مزید بڑا کرو اور ان کو پیسے دو۔ اسنے ناک سے مکھی اڑائی۔" "مرسلین بھائی آپ ہی کچھ بولیں ورنہ ہم تو انکی رسموں میں ہی کنگال ہو جائے گئیں احمر نے اسے گھسیٹا" تم بھی کسے بول رہے ہو انکی تو اپنی بولتی بند ہو جاتی ہے بیوی کے سامنے۔ یحییٰ کے فقرے پر نتاشا نے مرسلین کی طرف دیکھا جو تپا کھڑا تھا۔ وہ اس پر لپکتا یحییٰ نتاشا کی طرف بھاگا۔ بچاؤ بھابھی تمہارے شوہر تو کھانے کو ڈور تے ہیں۔ وہ اسکے پیچھے ہوتا پھر بولا۔ تو کس نے کہا تھا سوئے شیر کی کچھار میں ہاتھ ڈالنے کو۔ نتاشا نے اسے مرسلین کے سامنے دھکا دیتے کہا۔ اسنے اسے گردن سے دبوچا۔ بھائی بھابی دونوں ظالم ہی دے دئیے یا اللہ۔۔ ۔ یحییٰ کی ہانک پر سب ہنسے۔ اسی نوک جھوک میں لڑکیوں نے رسم ادا کی۔ رخصتی کا وقت قریب آن پہنچا۔ عفا ف کی اضطرابی کیفیت طہ کو پرہشان کر رہی تھی اسے روتا دیکھ وہ باہر نکل گیا اینارہ کو یحییٰ نے بھائی کی طرح رخصت کیا تھا جبکہ عفاف کو مرسلین نے،اسی گھر میں ہونے کے باوجود سب کی آنکھیں نم ہوئی تھی۔

***

رخصتی کے بعد سب ملک ولا کی طرف واپس لوٹ گئے تھے جبکہ نتاشا بائیک لیے فلیٹ کی طرف نکل آئی ابھی اسے آئے آدھا گھنٹہ گزرا تھا وہ فریش ہو کے باہر آئی جہاں صوفے پر مرسلین شاہ بازو ارگرد رکھے سر ٹیک سے لگائے آنکھیں موندے بیٹھا تھا۔ نتاشا یونہی گیلا ٹاول رکھے اسے ایک نظر دیکھ کے کچن میں چلی گئی دو کپ کافی بنا کر اسنے ٹیبل پر رکھی اسکے قریب بیٹھی اور ما تھے پر ہاتھ رکھا۔ مرسلین نے ایک نظر اس پر ڈالی۔ "سر درد ہے.؟" دھیرے سے پوچھا گیا۔۔ تم یہاں کیوں آئی ہو.؟ الٹا سوال کیا گیا "وہاں رہتی ہوں تو تمہاری طرف دھیان رہتا ہے مگر تم ایک نظر تک دیکھتے بھی نہیں ہو اسلئے تکلیف ہوتی ہے تو یہاں آ گئی" مطلب تم مجھ سے دور بھاگ رہی ہو.؟ مرسلین نے خطرناک تیو روں میں سوال کیا۔ "ہاں...کیوں کہ تم اپنے پاس نہیں رکھتے..اسنے سپاٹ انداز میں کہا" مرسلین بس اسے دیکھتا رہا۔۔ یہ سب بھی تمہاری وجہ سے ہو رہا ہے..؟ "میں نے تمہیں نہیں کہا کہ تم مجھے یوں انگور کرو۔ لہجہ رندھ گیا۔۔ کیا یہ ناراضگی ختم نہیں ہو سکتی میں وعدہ کرتی ہوں دوبارہ کبھی تمہیں چھوڑ کے نہیں جاؤں گئی۔۔ ۔"میں نے بھروسہ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ لہجہ سرد ترین تھا"

مرسلین میں شرمندہ ہوں تم....ارے تم کیوں شرمندہ تو میں ہوں۔ اسکی الفاظ اچکتے وہ برفیلے لہجے میں گویا ہوا۔۔ اور خود سے بھی ہوں ابھی پورا تمہارے قابل نہیں بنا ناں اسلئے، اگر میری یہ سوچ غلط ہوتی تو میری بیوی میرے علاؤہ کبھی کسی تیسرے کے پاس نا جاتی وہ مجھ سے اپنی پریشانی کہتی۔ مگر اسنے ایسا نہیں کیا شاید اسنے مجھے اس قابل نہیں سمجھا بس اسی بات کی تکلیف ہے جو ختم نہیں ہو رہی مجھے تم سے کوئی شکوہ نہیں ہے تم آج بھی میرے لیے ویسی ہی خاص ہو جیسے پہلے تھی۔ بات ختم کیے وہ اٹھا شاید وہ واپس جا رہا تھا نتاشا نے بس نگاہوں سے اسے دیکھتی رہی صبر جواب دے گیا جا نے مرسلین کے کانوں میں اسکی سسکیاں ابھری وہ حیرت سے پلٹا وہ چہرے پر ہاتھ رکھے شاید خود پر قابو پانا چاہ رہی تھی اسکے دل میں درد کی ٹیس سی اٹھی وہ آگے بڑھا اور اسے گلے سے لگا لیا اور وہ اسکے سینے سے لگی دھاڑے مارتی رو دی۔۔ مرسلین نے اسے صوفے پر بٹھایا۔ تکلیف کی شدت تھی جو وہ ابھی تک اسکے سینے سے لگی روئے جا رہی تھی مرسلین دھیرے سے اسکے بال سہلاتا رہا وہ روتے خاموش ہو گئی کچھ پل مزید خاموشی کی نظر ہوئے اسکی مدھم سانسوں کی تپش گردن پر محسوس کرتے مرسلین نے اسکا چہرا سامنے کیا وہ روتے نیند کی وادیوں میں اتر چکی تھی۔ نتاشا کو اسکے کمرے میں لائے کنفرٹر اوڑھ کے وہ پیچھا ہٹتا نتاشا نے موندی آنکھیں کھولے اسکی شرٹ کو بچوں کی طرح پکڑا لیا۔ "مجھےؤ چھوڑ کے نہیں جا آئیس بیئر" اسے لگا اگر وہ اسکا ہاتھ اپنی شرٹ سے ہٹا کر چلا گیا تو وہ پھر سے رو دے گئی۔

مرسلین سر جھٹکتا اسکے پاس بیٹھ گیا نتاشا اسکے کندھے پر سر رکھے کچھ ہی لمحوں میں گہری نیند میں ڈوب گئی تھی۔

***

مگر آپکی طبیعیت ٹھیک نہیں ہے مما آپ نہیں جائیں اور سفر بھی رات کا ہے آپ تھک جائیں گئیں۔ حیام نے سمیرا بیگم سے کہا۔

جو عون صاحب کے ساتھ اسلام آباد جانے کی تیاری کر رہی تھیں مگر ہمارا جانا بہت ضروری ہے بیٹا کلثوم آپا سے ہمارے بہت پرانے تعلقات ہیں بہنوں کی طرح ہیں وہ انکے جوان جہاں بیٹے کی موت ہوئی ہے اگرنہیں جائیں گئیں تو لوگ تو باتیں بنائیں گئے وہ بھی سوچیں گئیں ہم نے انہیں اکیلا چھوڑ دیا انکا تو آپ کے ڈیڈ کے علاؤہ کوئی ہے بھی نہیں۔ وہی انکے لئے باپ اور بھائی دونوں ہیں۔ سمیرا بیگم نے متوازن لہجے میں اسے سمجھانا چاہا۔ حیام نے آریان کی طرف دیکھا جو خود پریشان کھڑا تھا۔۔ تو ٹھیک ہے مما میں اور آریان چلے جاتے ہیں آپ دونوں کل صبح آ جائیے گا۔ حیام بھابھی بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں مما۔ بھائی اور وہ بڑے ہیں آپ کے بعد تو اگر وہ آپکی جگہ چلے جاتے ہیں تو میرے خیال سے کوئی مضائقہ نہیں ہو گا۔ حمزہ نے بھی اپنا پوائنٹ آف ویو دیا۔ اچھا تو ٹھیک ہے آپ دونوں چلے جائیں ہم کل صبح وہاں آ جائے گئیں۔ ولیمہ بعد کیلئے پوسٹ پونڈ کر دیا گیا مہمان بھی جا چکے تھے۔ آریان اور حیام بچوں اور سب سے مل کر اسلام آباد کیلئے نکلے تھے عزہ نے انہیں اللہ کی امان میں رخصت کیا اور وہ انکے واپس آنے کا بے صبری سے انتظار کرنے لگی وہ جتنی جلدی ان سے سکندر کے متعلق بات کرنا چاہتی تھی اتنا ہی لیٹ ہو رہا تھا۔ مگر اسے اور ملک ولا کو کیا خبر تھی کہ کل کا دن انہیں زندگی کا کیا نیا روپ دکھانے والا ہے۔۔ وہ کافی دیر بعد کمرے میں واپس آیا مگر کمرے میں بکھری چیزیں دیکھ اسکا تو دماغ ہی گھوم گیا گھوم پھر کے کمرا دیکھا اسکا روم ہی تھا پھر عفاف کو ڈھونڈنا چاہا جو وہاں نہیں تھی البتہ بیڈ پر اسکی چنری پڑی آدھی زمین پر لٹک رہی تھی۔ کمر بند اور آدھی جیولری بیڈ پر جبکہ کچھ ٹیبل پر بکھری ہوئی تھی ہیلز آڑی ترچھی فرش پر پڑی تھی۔ اققف یہ ..لڑکی . طہ وہ سب دیکھ کوئی ردعمل دیتا ہوا میں اڑتا کمفرٹر اسکے منہ پر گرا پھر وہ کمفرٹر اسکے سر پر ہی آدھا رہ گیا جسکا فا ئدہ اٹھاتے اسکی نئی نئی شیرنی بنی دولہن جسکو وہ انوسینٹ لٹل برائیڈ کہتا تھا اسے اپنے شکنجے میں لے چکی تھی طہ کمفرٹر کے اندر دم سادھے کھڑا تھا وہ بھاگ کر آئی اسے کے گرد حصار باندھا ایسے جیسے اسکی بازو ؤں کی مضبوط گرفت سے وہ کبھی آزاد ہو ہی نہیں پائے گا۔۔ پھر مطلوبہ شے نکالی اور اسکے ہاتھ باہر نکالے ان پر ہتھکڑی ڈال دی۔ طہ کمفرٹر کے اندر کھڑا اسکی حرکتوں سے محظوظ ہوتا مسکرا رہا تھا۔ پھر عفافنے اپنا عظیم کارنامہ سر انجام دیا اور ہاتھ جھاڑے اس پر سے کمفرٹر کھینچا طہ کے بال بکھر کے ماتھے پر گرے اسنے سامنے کھڑی اپنی لٹل برائیڈ کو دیکھا جو کمر پر ہاتھ رکھے چہرے پر دنیا جہان کی معصو میت سجائے اسنے تالیاں بجائی۔ طہ نے سینے میں اٹکی سانس کو خارج کیا۔"یہ سب کیا ہے شہزادی.؟ انتہائی محبت سے استفار کیا گیا۔

یہ آپکی سزا ہے مجھ سے زبردستی شادی کرنے کی، زبردستی کے شوہر..اسنے ناک سکیڑ تے کہا۔ "تو مجھے ہتھکڑیاں لگا کر آپ مجھے سزا دے رہی ہیں شہزادی صاحبہ۔" "جی بُرے ہسبنڈ میں یہی کر رہی ہوں۔"۔۔ طہ نے آگے بڑھ کے اپنے ہتھکڑی لگے ہاتھ اسکی گردن میں ڈال دئیے ۔"ایسے تو پھر آپ بھی سزا کی حقدار ہیں کیونکہ اب آپ میری بیوی کے عہدے پر ہیں اور اکہ معصوم پولیس انسپکٹر کو ہتھکڑی پہنا کر اگر آپ سمجھتی ہیں کہ آپ مجھے سزا دے سکتی ہیں تو یہ آپ کی سب سے بڑی غلط فہمی "ہے شہزادی صاحبہ اسکا گال سہلاتے طہ نے اسے محویت سے دیکھا۔ عفاف کو لگا وہ بہت بڑی غلطی کر چکی ہے۔ آگے کو ہوئے اسنے طہ کی گردن پر اپنے دانت گاڑھ دئیے۔ وہ لب بھینچے آنکھیں میچ کر اس معصوم سے تشدد پر ساکت کھڑا رہا۔ عفاف جھٹکے سے پیچھے ہٹی اور اسکی گرفت سے آزاد ہو گئی۔"تو آپ بھی نا بھولیں میں بھی عفاف طہ میر ہوں ایک غصے والے پولیس انسپکٹر کی بیوی غلط فہمیوں کو حقیقت بنا سکتی ہوں" سینے پر ہاتھ باندھے وہ ایک ادا سے کہتی بیڈ سے اتر گئی۔ طہ تو اسکی اداؤں پر ہی چاروں خانے چت ہو گیا تھا بیڈ پر اوندھے منہ گرے اسنے گہرا سانس بھرا۔ '"یہ لڑ کی ایک ہی دن میں انوسینٹ تتلی سے خونخوار شیرنی پتہ نہیں کیسے بن گئی" گردن پر جلن محسوس کر تے اسنے آہ بھری وہ اٹھا کمرے میں وہ نہیں تھی طہ مسکرایا۔ اسکی خوش قسمتی کیلئے یہی کافی تھی کہ وہ لڑکی اب اسکی بیوی تھی اسکی ملکیت۔ ہتھکڑی لگے ہاتھوں سے اسکی ہیلز اٹھائے بیڈ کی سائیڈ پر رکھی چنری اور جیولری صوفے پر رکھی اور کمرے سے ملحقہ کمرے میں گیا جہاں کا ماحول اسکی سوچ کے مطابق تھا وہ اسکا سٹڈی روم تھا مگر اپنی لٹل برائیڈ کیلئے طہ میر نے اس میں چینجر کروائے تھے دیوار پر بڑی سی ایل سی ڈی اور صوفہ سیٹ رکھوایا ساتھ ایک چھوٹی سی فریج بھی کیونکہ اسکی لٹل بر ائیڈ کو آدھی رات کو بھوک لگ جایا کرتی تھی وہ کمرے میں آیا جہاں وہ لیز کا پیکٹ ساتھ رکھے صوفے پر بیٹھی ٹانگیں ٹیبل پر رکھے سامنے سکرین کو محویت سے دیکھ رہی تھی۔ طہ بھی اسکے قریب بیٹھ گیا وہ یک ٹک اسے بغور دیکھتا رہا جسےآس پاس کا کوئی ہوش ہی نہیں تھا۔ بالآخر افسوس ناک نظر اپنی نئی نویلی دلہن پر ڈالی پھر اپنے ہتھکڑی والے ہاتھوں کو دیکھ کر اسنے ایک نظر سامنے سکرین پر ڈالی جہاں بیوئی اینڈ دا بیسٹ چل رہی تھی۔ ۔"وہ یقیناً اس کرہ ارض پر پہلی بیوی ہو گئی جو اپنی شادی والے دن شوہر کو ہتھکڑی لگائے خود مزے سے بیٹھی کارٹونز دیکھنے میں محو تھی"

***

" تم فریش ہو جاؤ اور اگر بھوک لگی ہو تو فریج میں کھانا رکھا ہے"۔ ۔"مجھے کچھ نہیں چاہییے بس کچھ دیرؤ اکیلا چھوڑ دو۔ چنری اتار کے دور اچھالتی وہ ننگے پاں بالکنی میں آ کھڑی ہوئی" احمر شانے اچکاتا فریش ہونے چلا گیا واپس آیا تو وہ ابھی تک وہی کھڑی تھی۔ اسے سمجھ نہیں آرہا تھا وہ سامنے والے کو پل میں الجھا کے رکھ دینے والی لڑکی آج خود کونسی الجھنوں کا شکار ہو گئی تھی۔ اسکی خاموشی سے اسے کوفت ہونے لگی وہ بھی بالکنی میں آ کھڑا ہوا۔ "کوئی پریشانی ہے؟" "نہیں.اسنے نفی میں سر ہلایا"..."کسی کو "مس کر رہی ہو؟"۔"اینارہ نے اثبات میں سر ہلایا" احمر نے بے ساختہ گہری سانس کھینچی۔ کسی سے محبت کرتی تھی کیا تم.؟" "پوچھ تو ایسے رہے ہو جیسے تمہاری ارینج میرج ہوئی ہو بھولو نہیں یہ شادی میری ہی ضد کی وجہ سے ہوئی ہے۔" ..."جب تمہاری ضد پوری ہو گئی تو پھر کیا مسئلہ ہے شکل پر بارہ کیوں بجے ہوئے ہیں اسنے الجھ کر پوچھا۔"..."کچھ رشتے جب ضد کی بنیاد پر جوڑے جا ئیں تو صرف انا کو تسکین ملتی ہے روح کو سکون نہیں" وہ چاند کو دیکھ رہی تھی..."بعضر شتے جڑتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہوتے ہیں اگر اس بات کیلئے اداس ہو کہ دو مہینے بعد یہ رشتہ ختم ہو جائے گا تو یہ اداسی دور کہیں کسی ڈسٹ بین میں اچھال دو کیونکہ جو قسمت میں لکھا ہوتا ہے وہ ہو کر رہتا ہے۔ اور یہ تو تم بھی جانتی ہو تمہارا میرا کوئی جوڑ نہیں ہے یہ شادی صرف ہم دونوں کی ضد میں ہوئی ہے۔ " ...اینار ہ دم سادھے اسے سن رہی تھی وہ حقیقت ہی بتا رہا تھا مگر اسکا دل دکھ رہا تھا اسے کیسے وہ بتاتی جس آفت سے جان چھڑوانے کیلئے وہ دو مہینے کا انتظار کرنے والا تھا وہ کل اسے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھوڑ کے جا رہی ہے۔"اور اگر میں کہوں کہ میں آج ہی تمہیں چھوڑ کے جا رہی ہوں؟"۔"تو میں پہلا سوال یہی کروں گا کیا یہ مذاق ہے، اگر نہیں تو میں خوشی کے مارے کسی غریب کو کھانا کھلاؤں گا۔" وہ ہنس کر بولا ادھر اینارہ کا دل چھلنی چھلنی ہوا تھا۔"مگر میں جانتا ہوں تم مجھے چھوڑ کے نہیں جاؤ گئی۔"

"تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے۔ اسکے لہجے میں عجیب سا تاثر تھا"

"کیونکہ میں تمہاری ضد ہوں اور تم اپنی ضد کی بہت پکی ہو مجھے چار ہفتوں میں اس بات کا بخوبی اندازہ ہو گیا ہے وہ ذرا سا مسکرایا" اینارہ کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آئی۔

"بعض اوقات کسی بہت اپنے کا بھرم قائم رکھنے کیلئے میں اپنی ضد سے پیچھے ہٹ جایا کرتی ہوں۔"احمر نے اسکا چہرا دیکھا جو چاند کی روشنی میں دمک رہا تھا۔۔ جس دن مجھے یقین ہو گیا میں تمہا ری ضد نہیں رہا اس دن مجھے بہت خوشی ہو گئی۔ "زندگی کے جس پل یہ ہوا اسی لمحے اینارہ اعظمی کی سانسیں اسے دغا دے جائیں گئی۔ سپاٹ انداز "وہ اسے دیکھ کے رہ گیا۔ طویل خاموشی چھا گئی وہ کمرے میں چلا گیا اینارہ نے ساری رات اسے دیکھتے گزاری تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.