Chapter 42: باب 42

سورج چڑھ چکا تھا ملک ولا کے مکین اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے ایسے میں ملک ولا کے باہر گاڑی میں موجود شخص نے دوسرے کو مخاطب کیا۔ "تم اندر نہیں آؤ گئے۔"..."میں اسکا سامنا نہیں کر سکتا آپ ہی جائیں۔ حان نے سنجیدگی سے کہا"

اینارہ اندر کی سچوئیشن پہلے ہی سنبھال چکی تھی مرسلین اور نتاشا صبح ہی واپس آگئے تھے عون صاحب اور سمیرا بیگم جانے کی تیاری کر رہے تھے عفاف اور طہ انکے ساتھ ناشتے کی ٹیبل پر موجود تھے یحییٰ کچن میں گھسا ہوا تھا امیمہ زارا اور طوبیٰ کے ساتھ ناشتا لگوا رہی تھی وقاص حمزہ فیصل اور ملائکہ آفس جا چکے تھے۔ عون صاحب اور سمیرا بیگم لاونج میں بیٹھے چائے کے آخری گھونٹ بھر رہے تھے انکی نظر ملک ولا کی اینٹرنس کی طرف اٹھی جہاں تھری پیس میں ملبوس خوبرو نوجوان گلاسز لگائے بڑی شان سے اندر کی طرف چلا آرہا تھا۔ "بیٹا کون ہو تم..؟" عون صاحب نے مخصوص نرمی سے پوچھا۔ "آپکی پوتی کا ہونے والا شوہر ہوں۔"انتہائی اطمینان سے جواب دیتے وہ صوفے پر بیٹھا ٹانگ پر ٹانگ چڑھائی۔ یہ کیا بکواس ہے عون صاحب چیخ پڑے۔ سب انکی آواز پر لاونج کی طرف آگئے جہاں کسی انجان شخص کو دیکھ مرسلین طہ اور یحییٰ کے ماتھے پر بل پڑے تھے۔ "کون ہو تم اور ہمت کیسے ہوئی ندر گھسنے کیا تمہاری.؟"

" دی آریان ملک جسے دنیا تباہی کے نام سے جانتی ہے اسکا ہونے والا داماد ہوں میں...میرے خیال سے میری ہمت کو چانچنے کیلئے میرا اتنا تعارف کافی ہو گا" سکندر نے مرسلین کو دیکھتے انتہائی کھردرے انداز میں اسے باور کروایا۔ وہاں سب کی تیوری چڑھ آئی۔

تمہاری اتنی جرات میری بہن کا نام بھی کیسے لیا تم نے.. یحییٰ نے ویسٹ سے گن نکالے اس پر تانی۔ وہی سکندر ہنسا۔ رئیلی اس کھلونے سے ڈراؤ گئے تم مجھے۔ سکندر نے استہزائیہ کہتے نظر دوڑائی جہاں ملک ولا کی چاروں اطراف میں پانچ پانچ گارڈز ہتھیار سے لیس کھڑے تھے۔ یحییٰ کو انہوں نے گرفت میں لیا۔

نتاشا انکی بحث میں بچ کر نکلتی سکندر نے اسے جا لیا۔ کوئی بھی ہوشیاری دکھانے کی کوشش مت کرنا کیونکہ میرے آدمی ملک ولا کی چالیس فٹ کی دوری تک پھیلے ہوئے ہیں میرا ایک اشارہ اور یہ ملک ولا نست و نابود ہو جائے گا تم سب سمیت۔ سفاکیت سے کہتے وہ دوبارہ سے صوفے پر بیٹھ گیا۔ نتاشا کیسے بھی کر کے احمر سے کانٹیکٹ کرنے کی کوشش کر رہی تھی وہ جانتی تھی سکندر یہاں عزہ کیلئے آیا ہے وہ اس لئے بغیر یہاں سے نہیں جائے گا۔ تم جانتے ہو جس لڑکی کی بات تم کر رہے ہو وہ کس کی بیٹی ہے اگر اسنے تمہاری بکواس سن لی تو وہ سب سے پہلے تمہیں نیست ونابود کر دے گا۔ نتاشا بپھر تی اسکے روبرو ہوئی۔ مرسلین نے بےساختہ اسے اپنی اوٹ میں کر لیا۔

ہم نہیں جانتے تم کون ہو مگر یہ جان لو تم آریان ملک کے ولا میں کھڑے ہو زندگی چاہتے ؤ ہو تو نکل جا یہاں سے۔ "بس بہت ہوا یہ ڈائیلاگ بازی ختم کرو" میری زندگی میں اور بہت امپورٹنٹ کام ہیں آریان ملک کی بہادری کے مظاہرے سننے کے علاؤہ۔ لے جاؤ ان تینوں کو الگ الگ روم میں بند کر دو اور پہلے موبائل لے لینا میں کوئی خلل نہیں چاہتا اپنے کام میں۔ اور سنو پہلے انکی بیو یوں کو ایک روم میں بند کرو۔ صوفے پر بیٹھے اسنے حکم جاری کیے گارڈ عفاف کی بازو پکڑتا طہ نے اسکاتھ ہا پکڑ کے ایسے مڑو ڑا اسکی چیخیں نکل گئی۔ "خبردار اگر کسی نے میری بیوی یا کسی بھی عورت کو ہاتھ لگا یا تو ہاتھ کاٹ کے کتوں کے آگے ڈال دو گا۔ طہ سینا تانے غرایا۔ انٹرسٹنگ تو خود سر انجام دے دو یہ کام کیونکہ عورت کی عزت میں بھی بہت کرتا ہوں۔ اسنے سرشاری سے کہا۔ مرسلین اس پل خود کو انتہا کی حد تک بےبس محسوس کر رہا تھا۔ طہ خود ولا کی عورتوں کو ایک کمرے میں بند کر چکا تھا۔ یحییٰ کے بعد طہ کو کمرے میں لے جایا گیا ابھی مرسلین کو وہ وہاں سے لے کے جاتے اسنے گن نکالے سکندر پر گولی چلا دی۔

سکندر کو اس سے ایسے ہی ہوشیاری کی امید تھی گولی اسکی بازو کو چھو کے گزری تھی۔ کیا یار گولی ہی مارنی تھی تو دل کے مقام پر مارتے کم از کم تمہاری بہن میری دولہن بننے سے تو بچ جاتی۔ پر اب کچھ نہیں ہو سکتا تم یہ موقع گنواہ چکے ہو اور میں دوسرا موقع دینے والوں میں سے نہیں ہوں۔ سکندر نے جبڑے بھینچے سمیرا بیگم کے سر پر گن رکھ دی۔ مرسلین کو اپنی دنیا لٹتی محسوس ہوئی۔ نہی۔۔ نہیں ایسا نہیں کرنا وہ خوف کے زیر اثر ہکلایا۔ "اگر تم چاہتے ہو ایسا نا ہو تو چپچاپ کمرے میں چلے جاؤ کیو نکہ اگر میرا دماغ گھوما تو تمہارے ساتھ ساتھ انکے بھی بھیجے اڑا دوں گا۔" سکندر کے کہتے مرسلین نم آنکھوں سے انہیں دیکھتا کمرے میں چلا گیا اسکے جاتے ہی مولوی صاحب اندر آئے۔

وہ ولا کے بیک ڈور سے کسی کی بھی نظروں میں آئے بغیر عزہ کے کمرے میں گئی تھی اسنے کمرے کا جائزہ لیا واشروم سے پانی گرنے کی آواز آرہی تھی وہ شاور لے رہی تھی اینارہ نے سکندر کو اطلاع دی۔ خود وہی بیٹھ گئی۔ تبھی کچھ دیر بعد عزہ باہر آئی اینارہ کو اضطرابی کیفیت میں وہاں دیکھ وہ بھی پریشان ہوئی۔

کیا ہوا اینارہ تم یہاں اتنی صبح اور پریشان کیوں ہو..؟

یہ سب باتیں بعد میں عزہ تمہاری جان کو خطرہ ہے بادشاہ خان ملک ولا پر حملہ کر نے کیلئے آرہا ہے وہ ہر حال میں تمہیں حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اسکی باتیں سنتے عزہ کو اپنے کانوں سے دھوئیں نکلتے محسوس ہوئے۔ آریان انکل جلد از جلد یہاں پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے تمہیں اتنی کا لز کی۔۔ میرا موبائل کل سے نہیں مل رہا اینارہ۔ عزہ نے پر یشانی سے بتا یا۔۔ موبائل کو چھوڑو عزہ آریان انکل نے تمہارے لیے پیغام بھیجا ہے۔ وہ تمہیں ہر صورت محفوظ کرنا چاہتے ہیں جسکی وجہ سے انہوں نے ایک اہم فیصلہ لیا۔ عزہ پوری توجہ سے ہمہ تن گوش تھی۔۔ باہر وہ آچکا ہے تم سے نکاح کرنے کیلئے... اینارہ نے رخ موڑتے کہا۔

نن۔۔ نکاح۔۔ عزہ کی آدھی آواز حلق میں ہی رہ گئی۔ کک۔۔ کون آیا ہے باہر اور نکاح کیوں وہ مجھے ایسے پروٹیکٹ نہیں کر سکتا کیا..؟ عزہ سوال پر سوال کر رہی تھی چہرا لٹھے کی مانند سفید ہو چکا تھا۔ باہر سکندر حازق مغل تمہارا انتظار کر رہا ہے عزہ اس سے تمہارا نکاح ہے آریان انکل نے کہا ہے وہ تمہیں اپنے ساتھ لے جائے گا کچھ دنوں کیلئے۔ "مگر نکاح کیوں اینارہ..؟" عزہ تذبذب کا شکار ہوئی۔ کیونکہ وہ تمہیں یونہی کسی نا محرم کے حوالے نہیں کرنا چاہتے اور۔۔ ۔ "اور کیا۔۔ عزہ کا دل دھک دھک ہو رہا تھا۔" اینارہ نے ایک اور جھوٹ گڑا۔ "نتاشا آپی کل ہی انہیں تمہاری پسندید گی کے متعلق بھی بتا چکی ہیں اسلئے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ "واااٹ...عزہ کو چار سو چالیس والٹ کا جھٹکا لگا۔ اپنا پلان وہ آریان کی موجودگی میں سر انجام دینے والے تھے انہیں معلوم تھا آریان اور عزہ دونوں ہی کبھی اس نکاح پر زبردستی راضی نہیں ہوں گئیں مگر سکندر حازق مغل نے طے کر رکھا تھا وہ کل کی ڈیٹ میں ہر حال اسے اپنے نام کر لے گا اسکے لئے اسے پھر چاہے تمام ملک ولا کی لاشیں ہی کیوں نا بچھانی پڑے عزہ کے سامنے۔ مگر انکی خوش قسمتی نے دستک دی جب انہیں خبر ملی آریان ملک لاہور میں موجود نہیں ہے۔ اس بات کا فائدہ اٹھاتے ایک نیا پلان بنایا گیا جسکے تحت وہ عزہ سے زبردستی نہیں آریان کا حوالہ دے کر نکاح کرنے والا تھا وہ جانتا تھا عزہ ملک پوری دنیا میں صرف آریان ملک کی بات کبھی نہیں ٹال سکتی۔ اینارہ نے اسکا موبائل کل ہی چھپا دیا تھا۔ جسکی وجہ سے انہیں مزید آسانی ہوئی تھی۔ اینارہ اسے سب سمجھاتے نیچے آئی جہاں وہ صوفے پر بیٹھا تھا سیڑھیوں کے زینوں سے نیچے اترتی وہ سفید کلیوں والے پیروں تک آتے فراک میں آسمان سے اتری کوئی حور لگ رہی تھی سکندر یک ٹک اسے دیکھ رہا تھا۔ اسے دیکھتے وہ ان ساتھ بیٹھی بوڑھی ہستیوں کی طرف مڑا۔ ایک لفظ آپ دونوں کی زبان سے ادا نا ہو گواہ کے طور پر آپ دونوں یہی رہے گئیں مگر کوئی بھی ہوشیاری نہیں ورنہ اس سے تو نکاح میں کر ہی لوں گا پر آپ دونوں سمیت اندر موجود ایک ایک شخص کو بدتر موت سے بھی نوازوں گا۔ "تم پچھتاؤ گئے تمہیں جہنم میں بھی جگہ نہیں ملے گئی تم درندے ہو چھوڑ دو میری پوتی کی جان وہ بہت معصوم ہے۔ عون صاحب پہلے اشتعال سے پھر تکلیف کی زیادتی سے سامنے بیٹھے سفاک شخص کے سامنے ہاتھ تک جوڑ چکے تھے مگر وہ ہنس کر خاموش ہو گیا۔ وہ تین بہادر بیٹوں اور ایک بہا در بیٹی کا باپ آج انکے ہوتے ہوئے بھی خود کو بے بسی کی انتہا پر محسوس کر رہے تھا۔ انکی نظروں کے سامنے سے کوئی انکی پوتی سے زبردستی نکاح کر رہا تھا اور وہ کچھ نہیں کر پا رہے تھے۔

وہ دھیمے قدم اٹھاتی اسکے سامنے والے صوفے پر بیٹھ گئی سمیرا بیگم وہاں جاتیں سکندر کی گھوری پر وہی ٹک گئی۔ عزہ نے نظریں اٹھائی سامنے وہ تھری پیس میں ملبوس مغرور شہزادہ آنکھوں میں انوکھی چمک لیے اسے ہی نہار رہا تھا دل بلا اختیار ہو کر دھڑکا اسنے عون صاحب اور سمیرا بیگم کی طرف دیکھا جو زبردستی کی مسکراہٹ سجا کے بیٹھے تھے اسے ایک بات کھٹ کی وہاں کوئی اور موجود نہیں تھا وہ ابھی کچھ بولتی پیچھے کھڑی اینارہ نے اسکے کندھے پر دباؤ ڈالا اور آنکھوں سے خاموش رہنے کا اشارہ دیا عزہ ناسمجھی سے اسے دیکھتی سر جھکا گئی۔ سر پر اسنے سفید رنگ کا ڈوپٹہ اوڑھا ہوا تھا نکاح شروع ہوا۔

سکندر حاذق مغل ولد عدنان مغل آپ کا نکاح عزہ آریان ملک ولد آریان ملک سے کیا جاتا ہے۔ کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے..؟

سکندر جو صوفے سے ٹیک لگائے بیٹھا تھا۔ "قبول ہے" وہ دو لفظ اسنے انتہائی دلچسپی سے کہے تھے اسکے لہجے سے پھوٹتی حیرت انگیز خوشی کی رمق وہ جیت کی سرشاری کی وجہ سے تھی نکاح کے تقاضے اس طرف مکمل ہوئے تو مولوی صاحب عزہ کی طرف آئے۔۔ عزہ آریان ملک ولد آریان ملک آپکا نکاح سکندر حاذق مغل ولد عدنان مغل سے طے پائے گئے حق مہر کے مطابق سکہ رائج الوقت ایک کروڑ روپے میں کیا جاتا ہے۔ "کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے.؟"۔ حق مہر کی رقم پر عزہ نے چونک کر گردن اٹھائی۔۔ اگر کم ہے تو میں مزید بڑھا دیتا ہوں...سکندر نے اطمینان سے کہا اسنے فوراً سے آنکھیں جھکائے نفی میں سر ہلایا۔ "تو کس چیز کا انتظار کر رہی ہیں جواب دیں۔" سکندر نے نرمی سے کہا۔ عزہ نے زور سے آنکھیں میچیں دل تھا جو الگ ہی دھڑلے پر دھڑک رہا تھا عجیب سے وسوسوں نے گھیرا ہوا تھاوہ اسکی تب کی محبت تھی جب اسے محبت لفظ لکھنا بھی نہیں آتا تھا آج وہ نصیب میں لکھا جا رہا تھا مگر اسکا رواں رواں جانے کیوں کانپ رہا تھا اپنی حالت اسکی اپنی سمجھ سے باہر تھی۔

عزہ آریان ملک ولد آریان ملک آپکا نکاح سکندر حاذق مغل ولد عدنان مغل سے طے پائے گئے حق مہر کے مطابق سکہ رائج الوقت ایک کروڑ روپے میں کیا جاتا ہے۔ "کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے.؟"

مولوی صاحب پھر بولے وہ خاموش بیٹھی تھی سکندر کے ماتھے پر بل پڑے۔ عزہ آریان ملک ولد آریان ملک آپکا نکاح سکندر حاذق مغل ولد عدنان مغل سے طے پائے گئے حق مہر کے مطا بق سکہ رائج الوقت ایک کروڑ روپے میں کیا جاتا ہے۔ "کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے.؟" سوال پھر دورہ ایا گیا مگر وہ یونہی برف کا ڈھیر ہوئی بیٹھی تھی سکندر نے انکی طرف دیکھا۔ تو سمیرا بیگم اسکی لہو چھلکاتی آنکھیں دیکھ بول اٹھی۔ عزہ بیٹا جواب دیں..! وہ جملہ کہتے انکے حلق میں آنسوؤں کا گولہ اٹکا تھا۔ عزہ نے میچی آنکھیں کھولیں۔ گہری سانس بھری اسکے باپ نے اسکے لئے جو بھی فیصلہ لیا ہے بہتر نہیں بہترین ہو گا۔ اسنے خود کو تسلی دی۔

"قبول ہے"۔۔ ۔"قبول ہے"۔۔ ۔"قبول ہے" اسنے کہتے طویل سانس ہوا کے سپرد کر دی۔

***

عون صاحب اور سمیرا سے ملوانے کے بعد وہ اسے اپنے ساتھ ہی باہر لایا وہاں حان جو گاڑی کےتھ سا کھڑا تھا عزہ کو آتے دیکھ اسنے سر جھکائے سلام کیا پھر گاڑی میں بیٹھ گیا۔

چلو لڑکی فوراً سے گاڑی میں بیٹھو..! سکندر نے سنجیدگی سے کہا عزہ تو اس بلیک ڈیول کو اچانک کول سے کولڈ ہوتے دیکھ ہی غش کھانے کو تھی۔ "یہ لڑکی کیا ہوتا ہے میرا نام عزہ آریان ملک ہے۔ "

سکندر اپنی طرف کا دروازے بند کرتے اسکی طرف آیا عزہ اسے سپاٹ انداز میں آتے دیکھ گاڑی سے چپکی۔"عزہ آریان ملک نہیں عزہ سکندر حازق مغل ہو تم اپنے چھوٹے سے دماغ میں بٹھا لو یہ بات...دو انگلیاں اسکی گن پٹی پر رکھے سرد لہجے میں کہتا وہ پیچھا ہٹا" ... "انداز ایسا ہے جیسے نکاح نہیں کڈنیپ کر کے لے جا رہا ہو۔ اسنے منہ بسورا۔" تم اپنے چھوٹے سے دماغ میں جو باآسانی فٹ کر سکو وہی سمجھ جاؤ۔ اسنے بھی دو ٹوک انداز میں کہا۔

اگلے ہی لمحے عزہ نے خوشی سے اچھلتے سکندر کی بازو تھامی۔

"مجھے بڑا ہی شوق تھا اپنی زندگی میں ایک بار کڈںیپ ہونے کا۔۔۔ سکندر نے اپنا ماتھا پیٹا۔" "آپ "مجھے کڈنیپ کر لیں مگر میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھوں گئی۔ اسنے نیا شوشا چھوڑا۔ گاڑی میں بیٹھے اینارہ اور یاحان سے اپنی ہنسی کنٹرول کرنا مشکل ہو رہا تھا سکندر نے اس انوکھی مخلوق کو سر تا پیر گھورا پھر اپنا بازو چھڑوایا۔ اگر تم نہیں چاہتی کہ میں ظالم بنوں اور تمہاری عقل ٹھکانے لگاؤں تو فوراً سے گا ڑی میں بیٹھ جاؤ۔ اسکے چہرے پر غرا کر کہتے سکندر نے اسے گاڑی میں زبردستی بٹھایا اور خود بھی بیٹھ گیا۔ "ایک سوال پوچھوں آپ سے.؟" سفر پر روانہ ہوئے پانچ منٹ گزرے تھے وہ پھر بولی۔ "ہوو..سکند ر نے دیکھنے سے پرہیز کیا" ..."میرا سسرال کہاں ہے.؟" "جہنم میں" ... "اللہ اللہ اتنے برے ہیں آپ کے گھر والے کہ جہنم میں ہی ٹھکانہ لگا لیا۔" سکندر نے تیوری چڑھائی۔ عزہ نے دان توں تلے لب دبائے۔ اینارہ نے بے ساختہ ہاتھ ہونٹوں پر رکھا۔ "اچھا صرف اتنا ہی بتا دیں کہ میرے سسر ال میں کون کون ہے تاکہ میں ابھی سے انہیں پٹا نے کی تھوڑی سی پریکٹس کر لوں۔" سکندر نے گہرا سانس کھینچا اور اس کو دیکھا۔

"صرف میں ہوں۔ ۔"۔۔ ۔"مگر آپ کو تو میں الریڈی پٹا چکی ہو..ں۔"

سکندر کی گھوری پر اسکی فراٹے بھرتی زبان لڑکھڑائی وہی اینی کا قہقہہ چھوٹا۔ جسکا اسنے فوراً سے گلا گھونٹا۔ عزہ نے دانت نکالے۔ سکندر نے موبائل رکھا کوٹ اتارا شرٹ کے اوپری دو بٹن کھولے کف کھول کے فولڈ کیے پھر اسکی کمر سے پکڑے اپنی طرف کھینچا عزہ جو اسکی ہر کاروائی بغور دیکھ رہی تھی ایکدم سے سٹپٹائی۔ تمہیں میرے خیال سے سو جانا چاہئیے۔۔۔ کہتے ہی سکندر نے اسکی گردن کی حساس رگ کو دبایا اور وہ بیہوش ہوتی اسکی باہوں میں جھول گئی۔۔ ۔"کیا وقت آگیا ہے ایک ڈیول جسکے خوف سے دنیا تھر تھر کانپتی ہے وہ اپنی بیوی کو خاموش نہیں کروا سکا تو اسے بیہوش ہی کر دیا۔ حان نے سانس بھر کے کہا اینارہ ہنسی۔" پتہ نہیں کونسی مشین فٹ ہے اس لڑکی میں اتنا بولتی ہے میں تو پاگل ہی ہو جاؤں گا۔ سکندر نے دانت پیسے۔

کچھ گھنٹے مزید گزر گئے عزہ کسمسا کے اٹھی اسنے دھیرے سے آنکھیں کھولیں پہلی نظر کھڑکی کے باہر گئی نیلا صاف آسمان دیکھ اسکی آنکھیں پھیل گئی پھر شیشے پر سر ٹیکا پوری آنکھیں کھول کر دیکھا کہیں کسی خواب میں نا ہو مگر وہ حقیقت تھی وہ اس وقت سکندر کے پرائیوٹ جیٹ میں تھے۔ وہ پلٹی جہاں سکندر تھوڑی تلے ہاتھ ٹکا ئے اسکی حرکتیں دیکھ رہا تھا۔ "ہم کہاں جا رہے ہیں حازق...اتنی معصو میت سے وہ سوال آیا تھا کہ سکندر کا دل اس سے لڑ پڑا وہ اسکے منہ سے پھر اپنے نام کی پکار سننا چاہتا تھا"کتنے عرصے بعد اسے کسی نے حازق کہہ کر پکارا تھا اسے اپنا نام اتنا پیارا پہلے کبھی نہیں لگا تھا۔۔ بتائیں ناں ہم کہاں جا رہے ہیں؟ " ترکی جا رہے ہیں۔" "واؤ پلینٹ آف لوَ" عزہ چہچہائی۔ سکندر نے بے ساختہ اسکی ساحرانہ مسکراہٹ سے نظریں چرائیں۔ وہ سیٹ بیلٹ کھول کے اٹھی تھی اسی وقت جیٹ کا توازن بگڑا اور عزہ منہ کے بل گرتی سکندر نے اسے کمر سے تھامے اپنی آغوش میں لے لیا۔ یہ کوئی پا رک نہیں ہے جہاں تم سیر کرنے کیلئے نکل پڑی ہو چپچاپ اپنی جگہ پر بیٹھ کیوں نہیں جاتی. سکندر نے سختی سے کہا۔۔ عزہ اسکی گود میں بیٹھی گلے میں اپنی باہیں ڈالتی کندھے پر سر رکھے آ نکھیں موند گئی۔ سکندر ساکت سا ہو گیا۔ معلوم نہیں اس لڑکی پر میری کسی بات کا اثر کیوں نہیں ہوتا۔ اسکے گرد گرفت مضبوط کرتے وہ غصے سے بڑبڑایا۔ ساتھ شکر کا کلمہ پڑھا کہ انکی پرائیویسی برقرار تھی ورنہ کوئی اس گینگسٹر کو اپنی بیوی کے ہاتھوں کاٹھ کا الو بنے دیکھتا ہنس ہنس کر پاگل ہو جاتا۔۔۔ تمہاری سیٹ وہ ہے وہاں کیوں نہیں بیٹھتی.. سکندر اسے دیکھنے سے گریز برت رہا تھا البتہ مخالف جنس کی مدھم سانسیں اسکا تنفس ضرور بگاڑ رہی تھیں۔ "آپ ہر وقت غصہ کیوں کرتے رہتے ہیں.؟ عزہ جھنجھلائی۔" "مجھے غصہ بہت آتا ہے میں کرتا نہیں ہوں۔" ... "اچھا کتنا غصہ آتا ہے آپ کو...اسکی مونچھوں کو چھوتی وہ دلچسپی سے پوچھنے لگی۔" "اتنا...کہ میں تمہیں اٹھا کے اس جیب سے نیچے پھینک دوں گا"..."مگر مجھے یقین ہے میں اتنی پیاری ہوں کہ آپ یہ گناہ سر انجام نہیں دے سکیں گئیں" عزہ اسکی آنکھوں کو چھوتی ہنسی۔ اسکی مدھم کھنکھار کو اپنے پاس سے سنتے سکندر نے اسکی طرف نظریں پھیر یں وہ محبت پاش نظروں سے اسے ہی دیکھ رہی تھی سکندر کے حلق میں معدوم سے گلٹی ابھر کے غائب ہوئی جسے عزہ نے بغور دیکھا۔۔ آپ اتنا غصہ کیوں کرتے ہیں آپ جیسے شہزادے پر اتنا غصہ نہیں جچتا حازق وہ وا لہانہ انداز میں مستقر ہوئی۔ "مجھے وراثت میں ملا ہے اسلئے۔ مختصراً کہا۔" عزہ نے منہ بسور لیا۔

اداس ہو اینی..؟ .."کیا نہیں ہونا چاہیئے حان اسنے باہر دیکھتے سوال کیا"... "مجھے زندگی میں پہلی بار کوئی اس جیسا شخص ملا تھا حان" وہ آخری مرد نہیں تھا اس دنیا کا۔ ؟ "میرے لیے " تھا۔ سپاٹ انداز ۔۔ ۔ مجھے تکلیف ہو رہی ہے حان جب وہاں آریان ملک کو معلوم ہو گا کہ جسکو اسنے بیٹی کا درجہ دیا اسی نے اسکے ساتھ دھوکہ کیا ہے تو وہ کتنا ہرٹ ہو گئیں وہ بہت اچھے انسان ہیں حان انہوں نے مجھے بالکل عزہ جیسی محبت دی تھی ویسی محبت مجھے میرے سگے باپ نے بھی کبھی نہیں دی تھی حان نے بے ساختہ اسے سینے سے لگایا۔ تم بہت بہادر ہو اینی مجھے یقین ہے تم اس بار بھی بہت جلد موو اون کر جاؤ گئی۔

"انسان اپنی اکلوتی محبت سے کبھی موو اون نہیں کر سکتا۔"میں کبھی اسے نہیں بھو لوں گئی میں اسکے نام کو ہمیشہ اپنے نام کے ساتھ جوڑ کے رکھوں گئی۔ آنسو اسکی شرٹ کو بھیگو رہے تھے

حان نے اسے پہلی بار اتنا کمزور دیکھا تھا۔

عزہ مسلسل تین گھنٹے اسکا سر کھانے کے بعد نیند کی وادی میں کھو گئی تھی جس پر سکندر کا بس چلتا تو وہ شکرانے کے نفل بھی ادا کرتا مگر وہ ہنوز اسکی آغوش میں سو رہی تھی اپنا کوٹ اٹھا کر اسکے اردگرد لپیٹتے سکندر نے اسکے وجود کو خود میں بھینچا اور آنکھیں موند لی۔ بھوک کی وجہ سے اسکی آ نکھ کھلی تو اسنے سکندر کو اپنے سر کے ساتھ ماتھا ٹیکے سوتے پایا عزہ نے ہاتھ بڑھا کر چہرے سے اسکے بال ہٹائے خود کو کسی کی نظروں کے حصار میںقید دیکھ اسکی آنکھ کھلی جہاں عزہ آنکھوں میں محبت کا جہاں بسائے بنا پلکیں جھپکائے اسے ہی دیکھ رہی تھی۔ سکندر اسکی لو دیتی محبت بھری نظروں سے اکتا رہا تھا۔ "حازق..؟ "خبردار اگر تم نے ایک بھی لفظ اپنے منہ سے نکالا تو میرا سر درد سے پھٹ رہا ہے چپچاپ بیٹھی رہو ورنہ بہت برا پیش آؤں گا۔" عزہ جو اسے اپنی بھوک کا بتانے لگی تھی اسکے اتنے سخت لہجے پر دل میں ٹیس سی اٹھی مگر پھر اسنے اپنے گرم ہاتھ سکندر کے ماتھے پر رکھے اور اسکا سر دبانے لگی۔ سکندر نے جھٹ سے آنکھیں کھولیں اور سرخ نظریں اسکی آنکھوں میں گاڑھ دی۔ تمہیں سمجھ نہیں آتی میری ایک بار کہی ہوئی بات آخر کیا بلا ہو تم...؟ سکندر نے اب غصے سے کہا تو عزہ پل کو سہم گئی وہ روپ وہ برف کی مانند لہجہ نیا تھا اسکے لئے۔ اٹھو اور اپنی جگہ پر جا کے بیٹھو اور اب مجھے تمہاری آواز نا آئے۔ عزہ کا دل دکھا وہ خالی نظروں سے اسے دیکھتی چپچاپ اپنی سیٹ پر بیٹھ گئی اور رخ موڑ لیا۔ "اسے تکلیف نے آن گھیرا مگر کٹھور بنا وہ بھی رخ موڑ گیا۔" عزہ کی خاموشی اور یوں چپچاپ وہاں جا کے بیٹھ جانا اسے بری طرح بچھ رہا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.