شام کے سائے گہرے ہو چکے تھے ہر طرف تاریکی پھیل چکی تھی ملک ولا پر جو قیامت ٹوٹی تھی اسنے سب کو توڑ کے رکھ دیا تھا وہ سب اس وقت بڑے سے لاونج میں جمع تھے حیام تو جیسے س خبر پر پاگل ہوا گئی تھی ڈاکٹر نے اسے بیہوشی کا انجیکشن لگایا تھا سمیرا بیگم اپنے کمرے میں نڈھال سی بستر سے لگ گئی تھیں بڑے خاموش ہو گئے تھے تو چھوٹے سہم سے گئے تھے طوبیٰ سمیرا بیگم کے پاس تھی جبکہ زارا حیام کے روم میں تھی۔
ہال کے وسط میں رکھے صوفے پر وہ سر ہاتھوں میں گرائے شکست خور سا بیٹھا تھا اسے یقین نہیں ہو رہا تھا زندگی ایسے بھی پلٹا کھاتی ہے۔ وہ بس رویا نہیں تھا کیونکہ اس میں ابھی ایک امید باقی تھی وہ امید جو ایک راز تھی ایسا راز جو صدیوں سے صرف آریان ملک تک محدود رہا تھا مگر اب شاید سب کو معلوم ہونے والا تھا ان پر چھایا سکتہ نتاشا کی بھرائی آواز سے ٹوٹا۔ آریان انکل مجھے معاف کر دیں میں آپکی عزہ کی حفاظت نہیں کر سکی اسکے ہاتھوں کو تھامے وہ شکست خور لہجے میں بو لی تھی۔ سب کچھ جانتے ہوئے بھی میں اس ڈیول کو عزہ تک پہنچنے سے نہیں روک سکی۔ جہاں سب ملک ولا والے اسکے رونے سے مزید تکلیف محسوس کر رہے تھے وہی اسکے اگلے جملے پر وہ تمام لوگ حیرت کا شکار ہوئے۔۔ کس ڈیول کی بات کر رہی ہو تم نتاشا..؟ ملائکہ کے سوال پر اسکی ہچکی بندھ گئی توا حرم جو پیچھے کھڑا تھا آگے آیا۔۔ وہی ڈیول خسیے آج عزہ سے نکاح کیا ہے سکندر حازق مغل، میں اور نتاشا جانتے تھے کہ وہ عزہ میڈم کیلئے پاکستان آیا ہے۔ وہ سب دم بخود رہ گئے۔۔ اتنی بڑی حقیقت چھپائی تم نے ہم سے نتاشا۔ ملائکہ کی آواز دھیمی پڑ گئی۔
ہمیں مشن ملا تھا ملائکہ میم میں اور نتاشا اس مشن میں ساتھ کام کر رہے تھے۔ ایک نئی حقیقت اور اب مرسلین شاہ جو خاموشی سے سب سن رہا تھا اسکے ذہن نے بلا اختیار سارے پرانے تاڑ جوڑنے شروع کر دئیے وہ حیرت انگیز سا نتاشا کو دیکھ رہا تھا۔ جو سر جھکائے مجرموں کی طرح بیٹھی تھی۔ کس نے دیا تھا تمہیں یہ مشن..؟ فیصل نے سوال کیا۔ "آریان سر نے...! احمر نے انکے سر پر دھماکہ کیا۔ سب حیرت کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوب گئے حمزہ وقاص فیصل اور ملائکہ اسکی طرف بڑھے۔ یہ کیا کہہ رہا ہے احمر ہمیں بتائیں بھائی یہ کیا راز ہے جو آپ نے ہم سے اپنی ٹیم سے بھی چھپایا۔ حمزہ نے شکوہ کیا۔ "آپ جانتے تھے بھائی ہماری شہزادی مصیبت میں ہے پھر بھی آپ نے کچھ نہیں کیا آخر کیوں بھائی۔۔۔ کیوں.؟"فیصل نے روتے اس سے شکوہ کیا یحییٰ نے آگے بڑھ کے اسے سنبھالا تھا۔ آریان خاموش کیوں ہو جواب دو یہ سب جانتے ہوئے بھی کہ وہ ڈیول جس سے ہماری بیٹی کو خطرہ ہے وہ یہی موجود ہے تم اتنے اطمینان سے کیسے بیٹھے رہے۔۔ کیسے؟ ملائکہ کی آواز اونچی ہوئی تو آریان نے سپاٹ نظریں اٹھا کر انہیں دیکھا۔ "وہ خطرے میں نہیں ہے ملائکہ بے فکر رہو۔" سپاٹ انداز میں کہتے وہ سر جھکا گیا۔ "ملائکہ کا دماغ ہی گھوم گیا اسکی جان سے عزیز بیٹی کڈنیپ ہوئی تھی اور وہ بول رہا تھا وہ خطرے میں نہیں نے" کیا پاگل ہو گئے ہو تم آریان بول کیا رہے ہو جانتے ہو عزہ کڈنیپ ہو ئی ہے ہماری بیٹی کو ہم سے چھین کے لے گیا ہے کوئی اور تم بول رہے ہو وہ خطرے میں نہیں ہے۔ آر یو ان یور سنسیز ۔ ۔ ملائکہ صدیقی نے زندگی میں پہلی بار آریان ملک کے سامنے اونچی آواز کی تھی وہاں سچوئیشن مزید بگڑ رہی تھی۔ ملائکہ ہزیانی انداز میں چیخ رہی تھی وقاص اور حمزہ سے وہ کنٹر ول نہیں ہو رہی تھی وہ جواب چاہتی تھی مگر آریان ملک تو زبان پر ققول لگائے بیٹھا تھا۔ "یہ سب کیا ہو رہا ہے بھائی خدا کا واسطہ جواب دیں ہمیں بتائیں کیا حقیقت ہے اپکو بھابھی کی قسم۔ فیصل منتوں پر اتر آیا۔" حیام کی قسم پر آریان نے سرخ لہو چھلکاتی نظریں اٹھائیں۔ ۔"وہ ایک گینگسٹر ہے مگر عزہ کیلئے وہ اسکا پرسنل بوڈی گارڈ ہے۔" آریان نے چپ کا روزہ توڑا اور جو جملہ کہا اس پر وہاں سناٹا چھا گیا۔ وہ مزید بولا تھا۔ وہ عزہ کو کبھی نقصان نہیں پہنچائے گا کیونکہ بچپن سے اب تک پرنسیس کو ہر حملے سے محفوظ کرنے والا وہی بلیک ڈیول ہے۔ جب پہلی بار بادشاہ خان نے اسے کڈنیپ کروایا جب اسکول میں حادثہ ہوا جب ملک حویلی میں آگ لگی جب کالج سے باہر ان پر حملہ ہوا تب تب ہر لمحہ وہ یہاں رہ کر بھی اور نا ہو کر اسکی حفاظت کرتا آیا ہے۔ آریان کے لہجے کی مضبوطی پر وہاں سب دل کے کسی کونے میں ذرا سے مطمئن ضرور ہوئے تھے۔ مجھے حرب فجار کی طرف سے اپڈیٹ ملی تھی زا را اس دن ہوسپٹل میں ایڈمٹ تھی تو تم سب وہاں موجود تھے حرب فجار نے آرمی بنانی تھی لڑکوں کی تذکری ہو رہی تھی کم عمر لڑکوں کو وہ گن چلانا سیکھا تا تھا اسکے علاؤہ ہر اس تکلیف سے گزارتا جسکے بعد وہ انہیں مضبوط بنتا دیکھتا تھا میں نے اس رات اسکے اڈے پر ریڈ ماری وہ کچھ دنوں کیلئے پاکستان آیا تھا میں نے تمام لڑکوں کو بازیاب کروا لیا تب میں سکندر حاذق مغل سے ملا جو لگ بھگ گیارہ سال کا تھا وہ میرا مشکور تھا اسنے میرا شکریہ ادا کیا مگر وہ پراسرار بھی تھا اسنے مجھ سے اس لمحے ایک سوال کیا کہ میری زندگی میں میرے لئے سب سے زیادہ قیمتی شے کیا ہے۔ میرے لبوں پر پرنسیس کا نام آیا اسنے کہا وہ میری اس قیمتی شے کا خیال تاقیامت تک رکھے گا میں حیران سا ہوا میں نے وجہ پوچھی تو اسنے کہا کہ اسے اپنی زندگی بہت پیاری ہے اسے اپنی ماں کے خواب پورے کرنے ہیں اگر آج وہ مر جاتاتو اسے کبھی سکون نا ملتا۔ مجھے اسکی باتوں نے بہت متاثر کیا وہ اتنی سی عمر میں بہت بڑی بڑی باتیں کر رہا تھا۔ خیر میں نے سوچا بچا ہے بھول جائے گا۔ مگر میں غلط تھا میں وہاں سے نکل آیا۔ جب عزہ چھ سال کی تھی تو اس پر پہلا حملہ ہوا جب ہمیں وہ صحیح سلامت ملی تو اسکی ہتھیلی پر بلیک ڈیول لکھا تھا مجھے اس وقت حیرانی ہوئی جب معلوم کروایا تو پتہ چلا یہ وہی لڑکا ہے لاہور شہر میں بلیک ڈیول کا رعب دبدبہ قائم ہو چکا تھا مجھے مزید حیرت تب ہوئی جب میں نے سکندر حاذق مغل کو بلیک ڈیول کے روپ میں دیکھا۔ میں اسے پڑھانا لکھ انا چاہتا تھا مگر وہ جن کاموں میں پڑ چکا تھا وہ ایک غلط راہ تھی میں نے اسے عزہ سے دور رہنے کا کہا مگر اسنے نہیں سنی۔ وقت پر لگا کے اڑ گیا میں اسکی پل پل کی خبر رکھتا تھاا یک دن خبر ملی وہ پاکستان سے باہر جا چکا ہے مجھے کھلبلی سی ہوئی مگر ایک سکون بھی تھا کہ اب وہ عزہ کے ارگرد نہیں ہو گا وہ ضدی تھا اپنے قول کا پکا مجھے کبھی اسکی طرف سے کوئی پریشانی نہیں رہی تھی کیونکہ مجھے یقین تھا وہ ڈیول کے بھیس میں چھپا ایک عام انسان ہی ہے۔ پاکستان سے جانے کے بعد مجھے معلوم ہوا وہ حرب فجار کے گروہ میں شامل ہو چکا ہے جو کہ میرا سب سے بڑا دشمن تھا مجھے فکر نے آن گھیرا۔ میں نے اس سے کانٹیکب کیا کال کسی اور نے ریسیو کی وہ اسکا بھائی تھا خسیے مجھے بتایا وہ ابھی کسی کا قتل کرنے میں مصروف ہے میں نے یونہی پوچھ لیا تو اسنے کہا کہ حرب فجار نے پاکستان اپنا بندہ بھیجنے کی کوشش کی بس اسے ہی ٹھکا نے لگا رہا ہے۔ تب اس لڑکے نے پہلی بار مجھے جھنجھلاہٹ کا شکار کیا تھا۔ وہ کہنے کو حرب فجا رکا خاص آدمی تھا مگر اسنے عزہ تک اسے کبھی نہیں پہنچنے دیا تھا اسکا وفادار ہو کے وہ ڈارک اؤل بن کے اس سے غداری کرتا رہا مجھے نہیں معلوم وہ پاکستان سے کیوں گیا تھا یاں اسکی زندگی کا مقصد کیا تھا وہ کیوں حرب فجار کا دشمن ہوتے ہوئے اس جیسے آدمی کیلئے کام کر رہا تھا مجھے اسنے کچھ نہیں بتایا تھا سوائے اسکے وہ مرتے دم تک پرنسیس کی حفاظت کرے گا کیونکہ میں نے اسکی جان بچائی تھی۔ مجھے مسئلہ نہیں تھا کیونکہ وہ پاکستان میں نہیں تھا مگر مجھے اصل فکر تب لاحق ہوئی جب میں نے پرنسیس کی آنکھوں میں اس گمنام شخص کیلئے پسندیدگی دیکھی تھی اسکا مجھ سے باتوں باتوں میں اسکا ذکر کرنا پو چھنا مجھے عجیب وسوسے میں ڈال رہا تھا تب میں نے نتاشا اور احمر کو یہ مشن سونپا کہ نتاشا کیسے بھی کر کے پرنسیس کو کنونس کرے وہ اچھا انسان نہیں ہے یا اسکے متعلق کوئی کچھ نہیں جانتا دوسری طرف سر کے ساتھ پلان بنایا اور نتاشا کے دوست احمر کو یہاں بلایا تاکہ وہ عزہ کا بوڈی گارڈ بن جائے کیونکہ مجھے خبر مل چکی تھی وہ پاکستان "واپس آرہا ہے۔ "مگر کیوں یہ مجھے معلوم نہیں تھا اسنے یہاں آ کر بھی حرب فجار سے دشمنی نبھائی پہلے بادشاہ خان کی بہن کو مار کر پھر اسکے بیٹے کا قتل کر کے۔ میں نے احمر کو اسلئے اس پوسٹ پر رکھا تاکہ وہ اسے پرنسیس سے دور رکھے مگر ایسا بھی نہیں ہو سکا۔ آریان نے گہری سانس کھینچی سب اپنی اپنی جگہ ساکت بیٹھے تھے "وہ اسے ایک خراش بھی نہیں آنے دے گا میں جانتا ہوں مگر اسنے آریان ملک کی دی امانت میں خیانت کی ہے مجھے صرف اس بات کا غصہ ہے اور اسنے ایسا کیوں کیا اس بات کا جواب اسے دینا ہو گا۔" ... مگر ابھی وہ کہاں ہے اور اسنے عزہ سے نکاح کیوں کیا ہے۔ ؟ ۔۔ ۔"اور کیا ہو گا اگر اس ڈیول نے اپکو دھوکہ دے دیا اور ہماری شہزادی کو اسنے حرب کے حوالے۔۔۔ بولتے فیصل کی زبان لڑکھڑائی تھی۔"۔۔۔ اگر اسے ایسا ہی کرنا ہوتا تو وہ اسی دن کر لیتا جب عزہ چھ سال کی تھی فیصل پریشان نہیں ہو تم سب میں بہت جلد اپنی پرنسیس کو واپس لے آؤں گا۔۔ اور حیاما سے کیا کہو گئے..؟ ملائکہ کے سوال پر آریان نے بے بسی سے سر گرایا۔ سنبھال لوں گا اسے بھی میں بے فکر رہو۔ آریان کہتے رکا نہیں تھا۔
***
وہ ترکی کی سر زمین پر قدم رکھ چکے تھے عزہ ابھی بھی نیند میں جھول رہی تھی وہاں رات کا سماں تھا ہر طرف گھپ اندھیرا تھا انکے جیٹ سے اترتے ہی سامنے چھ بڑی گاڑیاں انکے انتظار میں کھڑی تھی اینارہ یاحان اور سکندر سب سے پہلی گاڑی میں سوار ہوئے تھے کچھ ہی دیر کی مسافت کے بعد وہ لوگ مغل ایمپائر کے سامنے موجود تھے سکندر گاڑی سے باہر نکلا عزہ یونہی سو رہی تھی سکندر نے اسے جگانا چاہا تو وہ کسمسا کر اسکے ساتھ چپک گئی اسنے گہرا سانس بھرا۔ بھائی انہیں اٹھا لیں اگر وہ اٹھ نہیں رہیں تو... حان نے پریشان کھڑے سکندر سے کہا خسیے دانت پیستے اسے باہوں میں بھرا تھا گارڈ سر جھکائے راہداری میں کھڑے تھے وہ طویل لان عبور کر کے گلاس ڈور کو کھسک اتے مغل ایمپا ئر کے اندرونی حصے میں داخل ہوئے۔ وہ ایک وسیع ہال تھا چاروں اطراف کی ایک سائیڈ دیوار پر چار کمرے جبکہ سامنے وسیع سرخ کارپٹ بچھی زینوں والی سیڑھیاں موجود تھیں جو لگ بھگ پچاس سے زائد تھیں تیسری اطراف میں لفٹ بنی ہوئی تھی ملازم جگہ جگہ سر جھکائے ہاتھ باندھے کھڑے تھے وہ صرف مغل ایمپائر کی شروعات تھی وگرنہ وہ ایمپائر کسی بھول بھلیاں سے کم نہیں تھا سکندر اسے باہوں میں بھر کے آگے بڑھا۔ ملازمین کن اکھیوں سے وہ حیرت انگیز منظر دیکھ رہے تھے اس درندے کی باہوں میں پری موجود تھی منظرؤ قیامت جیسا تھا اسکے کالے لمبے کرل بال سکندر کی بازوں سے نیچے لٹک رہے تھے سفید فراک پاؤں سے نیچے ڈھلکا ہوا تھا وہ انتہائی نازک سی چھوٹے چھوٹے تیکھے نقوش کی مالک لڑکی قیامت خیز حسن سے نوازی گئی تھی۔ سکندر حازق مغل اپنی ریاست کا شہنشاہ تصور تھا عزہ آریان ملک اسکی ریاست کی ملکہ تصور ہوئی تھی۔ مگر کیا وہ پری راستہ بھٹک گئی تھی یا اس درندے نے قید کر لیا تھا وہ اتنی معصوم دکھنے والی اپسرا اس گینگسٹر کی دنیا میں کیسے آسکتی تھی یہ تو ناممکنات میں سے تھا ان دو الگ الگ ملکوں میں رہنے والوں کو قسمت نے ایک منزل پر لا کھڑا کیا تھا اب دیکھنا یہ تھا انہیں زندگی اور کن راستوں پر لے کے جاتی ہے خواہ وہ کانٹے بھرے راستے ہوں گئیں یا زندگی ان سے مزید آزمائش نہیں لے گئی۔ رات کافی ہو گئی تھی وہ عزہ کو اپنے روم میں بیڈ پر سولا آیا تھا خود وہ کچھ ضروری کام نپٹا کے واپس آیا تو وہاب بھی گہری نیند کے مزے لے رہی تھی سکندر نے اپنے کمرے کو دیکھا اس بڑے سے ویل فرنشڈ کمرے میں ہر چیز بلیک رنگ کی تھی اس جہازی سائز بیڈ کے قریب آتے اسنے بنا پلکیں جھپکائے لٹل اینجل کو دیکھا، بولتی ہو تو ایسے جیسے کسی نے تمہاری چا بی پھیر دی ہو اور چپ ہوتی ہو تو...سکندر نے اسکے چہرے سے بال ہٹاتے گہری سانس کھینچی۔ "تمہاری دل کو لبھاتی آواز اور مدھم ہنسی کی کھٹک سنتا ہوں تو دل کسی اور ہی دھڑلے سے دھڑکتا ہے مگر تمہاری خاموشی اتنی ہی جانلیوا ہے لٹل اینجل۔ میں نے تھوڑی دیر خاموش رہنے کو کہا تھا تم نے خاموشی کا لبادہ ہی اوڑھ لیا۔۔۔ اس پر تمہاری یہ بے خبر نیند...دل کرتا ہے تمہیں اٹھا کے کسی ایسی جگہ چھوڑ آؤں جہاں تم رہو تو میری دسترس میں مگر تمہاری یہ سحر انگیز آواز،تمہاری باتیں میرے کانوں تک نا پہنچ سکیں۔ تمہاری شرارتیں اور تمہارا یہ دلنشین سراپا میرے وجود سے دور ہو جائے۔۔ کیونکہ تم مجھے میرے مقصد سے بھٹکا رہی ہو اور اسکے لئے میں تمہیں معاف نہیں کروں گا۔"مدھم سرگوشیوں پر وہ ابھی تو سامنے ہی سکندر کو دیکھ عزہ جزبز سی ہوئی۔"مجھے بھوک لگی ہے اگر آپ کا دیکھنا ختم ہو گیا ہو تو کچھ کھانے کیلئے لا دیں،میں نے صبح سے کچھ نہیں کھایا۔" اسنے جتانے والے انداز میں کہا۔ سکندر نے حیرت سے اس لڑکی کو دیکھا جو اسے حکم دے رہی تھی مگر پھر پریشان بھی ہوا۔ تم نے صبح سے کچھ نہیں کھایا، پہلے کیوں نہیں بتایا مجھے کہ تمہیں بھوک لگی ہے۔ سکندر نے شکوہ کیا۔ "یہی بتانے و الی تھی جب مجھے ڈانٹ کر خود سے دور کر دیا تھا وہ غصے سے لب بھینچ گئی۔"ہممم اوکے فریش ہو جاؤ تم میں کھانے کا بول کر آتا ہوں۔ سکندر کمرے سے باہر نکلا جہاں ایمپائر میں گھپ اندھیرا چھایا ہوا تھا ہوتا بھی کیوں نہیں رات کے تین بج رہے تھے اب ملازمین سے کیا کہتا وہ اسلئے خود ہی کچن کی طرف چل پڑا۔
سنے کبھی خود ایک گلاس پانی کا اٹھا کر نہیں پیا وہ گینگسٹر کچن میں گھسا اپنی بیوی کیلئے کھانا گرم کر رہا تھا۔ کھانا لیے وہ کمرے میں آیا۔ شکر ہے کسی ملازم نے دیکھا نہیں مجھے ورنہ کیا عزت رہ جاتی میری۔ ڈار ھی تھ میں ہا پھیرے اسنے ہم کلامی میں کہا۔ سامنے عزہ بیڈ پر بیٹھی اسے ہی دیکھ رہی تھی سکندر کھانا لیے آگے بڑھا وہ جنجھلایا۔ "مجھے اس طرح سے مت دیکھا کرو لٹل اینجل۔" اسکے لہجے میں بے بسی تھی" ۔ "کیسے۔ ؟ "تمہاری آنکھوں میں عجیب سی کشش ہے جب تم مجھے دیکھتی ہو تو مجھے لگتا ہے میں نے تمہاری آنکھوں سے زیادہ خوبصورت منظر اور کہیں نہیں دیکھا تمہاری کشش مجھے تمہاری جانب کھینچتی ہے" وہ وہی کھڑا "بول رہا تھا عزہ سر جھٹکتے اسکے قریب آئی سکندر نے بے ساختہ قدم پیچھے لیا۔ اگر میری کشش آپ کو میری جانب کھینچتی ہے تو میرے خیال سے اس میں کوئی غیر اخلاقی بات نہیں ہے میں آپکی بیوی ہوں" استحقاق بھرے لہجے میں کہا تو سکندر نے نظریں گھما لی۔ کھانا ٹھنڈا ہو رہا ہے۔ وہ ہچکچا تا باہر نکل گیا۔ عزہ پریشان سی وہی کھڑی تھی اسے نا تو اسکے رونے کی سمجھ آرہی تھی اور نا ہی گریز کی۔ پھر اسنے کھانا کھانے کا سوچا تو نظر پانی کی تلاش میں گئی۔
***
وہ لمبے لمبےڈگ بھرتا سیکریٹ روم میں داخل ہوا جہاں اس وقت اینارہ اور حان اسکا انتظار کر رہے تھے۔ کیا خبر ملی..؟ اپنی نشست پر بیٹھتے سکندر نے سوال کیا۔ "جیسا آپ نے سو چا تھا ویسا ہی ہوا آریان سر نے یورپ میں آپکی تفتیش کروانا شروع کر دیا ہے۔ اسنے سنجیدگی سے کہا" ۔۔ ۔"انٹرسٹنگ مجھے معلوم تھا ایسا ہی ہو گا۔"۔۔ ۔"تو کیا انہیں نہیں معلوم کہ آپ تر کیہ میں رہتے ہیں۔"۔۔۔ اینی کے سوال پر سکندر نے نفی میں سر ہلایا۔ "آگے کا کیا پلان ہے بھائی ان کا کیا کریں گئے میرا مطلب ہے کچھ دن تک تو وہ خاموش رہے گئیں مگر جب وہ واپس جانے کی بات کرے گئی تو انہیں کیسے سنبھالے گئیں" ۔۔ سمپل ہے حان اسے حقیقت بتا کر...سکندر نے عام سے انداز میں کہا۔ اگر بھول گئے ہیں تو بتا دوں مقابل آریان ملک کی بیٹی ہے عزہ آریان ملک ...اینارہ اسکے انداز پر تپ کر بولی ۔ "میں کچھ نہیں بھولا اینی مگر شاید تم بھول رہی ہو کہ اب وہ عزہ آریان ملک سے عزہ سکندر حازق مغل ہو چکی ہے۔" ۔۔ ۔"ہو چکی ہو ایچ ایم، مگر یہ نہیں بھولیں صرف سر نیم بدلا ہے لڑکی نہیں بدلی وہ آج بھی ایک آفت ہے بالکل ویسی ہی سر پھری ہے جیسی پاکستان کے لاہور شہر میں تھی۔۔ ترکی آنے کے بعد وہ چینج نہیں ہو گئی" اینارہ نے سخت لہجے میں کہا۔ صاف تھا اسے سکندر کا عزہ کیلئے یوں بات کرنا بالکل بھی پسند نہیں آیا تھا۔ سکندر کے چہرے پر پراسرار سی مسکراہٹ نے احاطہ کیا وہ رولنگ چیئر سے اٹھ کر ہال نما کمرے کے وسط میں آکھڑا ہوا۔ اینارہ اور یاحان اسکا ہر قدم بغور دیکھ رہے تھے۔ "تمہاری ہر بات بجا ہے مگر یہ نا بھولو اس سر پھری کے مقابل ترکی کا گینگسٹر ہے کوئی سڑک چھاپ گنڈہ نہیں۔ اگر نوبت آئی تو میں اسے ساری حقیقت بتا دوں گا تم لوگوں کیلئے وہ ایک آفت ہو گئی مجھے اسکے غصے یا اسکے کسی بھی طرح کے ریایکشن سے کوئی سروکار نہیں ہے۔" اسنے سفاکی سے کہا۔ اب کے یاحان بول پڑا۔ "کیا بتائیں گئیں آپ اسے بھائی کہ آپ نے ان سے محبت کا جھوٹا کھیل کھیلا، جس نکاح کو وہ آریان سر کی رضامندی تصور کر کے آپ کے ساتھ یہاں تک آگئی ہیں وہ صرف ایک جھوٹ تھا ایک دھو کہ جسکے متعلق آریان ملک کو دور دور تک کوئی اندیشہ نہیں ہے۔"... وہ ابھی بول رہا تھا چھناک کی آواز آئی جیسے کوئی کانچ فرش پر گرتے چور چور ہو گیا ہو۔ ان تینوں نے نظریں اس طرف پھیری جہاں عزہ ششدر کھڑی تھی۔ عزہ کو وہاں موجود دیکھ ان تینوں کے پل کو چھکے چھوٹے تھے اسکے فیس ایکسپریشن بتا رہے تھے وہ سب سن چکی ہے اسکے قدم وہی جم گئے تھے زبان پر لکنیت طاری تھا اینارہ کے دل کو کچھ
آ۔۔ آپ جیسا سمجھ رہی...وہ ایک لفظ بھی اور کہتا عزہ نے ہاتھ کے اشارے سے روک دیا۔ "میرے ہر سوال کا جوابدہ صرف یہ شخص ہے اسکے علاؤہ مجھ سے کوئی بھی ہم کلام نا ہو" عزہ نے ایک نظر لاپرواہ انداز میں بیٹھے سکندر پر ڈال کر اینارہ پر ڈالی۔ اسکی نظروں میں ٹوٹے مان کی کر چیا ں تھیں جو اپنی کو اپنے دل میں پیوست ہوتی محسوس ہوئی عزہ وہاں رکی نہیں تھی۔
جائیں اب اس سمپل سی بات کو سمپل وے میں انہیں سمجھا کے آئیں بھائی۔ حان نے سنجیدگی سے طنز گڑا۔ سکندر نے اسے گھورا۔ اور باہر چلا گیا وہ خود کو مینٹلی تیار کر رہا تھا اسکے سوالوں کیلئے اسکے غصے کو جھیلنے کیلئے ایسا نہیں تھا اسے عزہ کے غصے کا خوف ہو بس وہ اس بحث مباحثے سے بچنا چاہتا تھا جو عزہ کے روبرو ہو کے اسے کرنی تھی المختصر وہ اسکے روبرو جانے سے کتراتا تھا وہ انہی سوچوں میں کمرے میں آیا سامنے کا منظر دیکھ اسے حیرت کا شدید ترین جھٹکا پوری وقت سے لگا وہ سامنے ہی بیڈ پر بیٹھی کھانا کھا رہی تھی اتنا سکون کیسے تھا وہ اس قدر مطمئن کیسے نظر آرہی تھی اسے غصہ کیوں نہیں آیا تھا اسے تو لگا اسکا کمرا اب تک تہسنہس ہو چکا ہو گا کیونکہ وہ آریان ملک کی بیٹی ہے۔ عزہ نے نظر اٹھا کے اسے دیکھا۔
"مجھے کھانے سے پہلے پانی پینے کی عادت ہے پانی یہاں موجود نہیں ہے پانی لا دیں " اسنے اسی اطمینان سے کہا۔ پیاس اسے لگی تھی اور حلق اسے اپنا سوکھتا محسوس ہو رہا تھا۔ خیر وہ چپچاپ پانی کا جگ بھرے کمرے میں آیا اور ٹیبل پر رکھ دیا۔ عزہ نے ایک نظر اسے دیکھا جو جھنجھلاہٹ کا شکار ہوا کھڑا تھا وہ جو مقابل کو ایک ہی وار میں چت کرنے کا ہنر رکھا تھا اسے اس چھٹانک بھر کی لڑکی نے محض ایک دن میں گھوما کے رکھ دیا تھا۔"انہیں لگا تھا تماشا ہو گا، ہم نے چپ رہ کے بازی ہی پلٹ دی". تھ
عزہ اسکی حالت سے خط اٹھاتی قابل دید اطمینان سے گویا ہوئی۔ سکندر نے گردن میں ہا پھیرا۔ "آپ حیران تو ایسے ہو رہے ہیں جیسے آج سے پہلے آپ کا مجھ جیسی نڈر لڑکی سے سامنا نہیں ہوا۔ اگر نہیں ہوا تو ابھی آپ کے مقابل ہوں جی بھر کے دیکھ لیں کہ کچھ لڑکیاں مجھ جیسی بھی ہوتی ہیں جو آپ جیسے دھوکے باز لوگوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہتی ہیں نا کہ رو دھو کے اپنے لیے انصاف کی بھیک مانگے اسی شخص سے جس نے انہیں استعمال کیا ہو۔" عزہ کے لفظ استعمال نے سکندر کے ما تھے پر بل ڈالے وہ چپچاپ چلتا اسکے سامنے رکھے صوفے پر بیٹھ گیا۔
اگر تو آپ نے سوچا تھا کہ میں آپ کے سامنے روؤ گئی کہ مجھے یہاں سے جانے دیں یا آپ سے لڑائی کروں گئی کہ آپ نے مجھے دھوکہ کیوں دیا تو یہ سب آپکی بہت بڑی غلط فہمی ہے میں آ ریان ملک کی بیٹی ہوں عزہ آر یان ملک اسنے نام جتانے والے انداز میں کہا۔ "مجھے میرے ڈیڈ نے کسی کے سا منے جھکنا نہیں سکھایا خواہ پھر سامنے موت ہی کیوں نا کھڑی ہو اور میری ماں حیام آریان ملک معلوم ہے اسنے مجھے کیا سکھایا ہے.؟" گلاس میں بچے پانی کو گھورتی وہ سپاٹ انداز میں بول رہی تھی "و ہ کہتی ہیں جو ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے انسان کے ساتھ ہوئی ٹریجڈی میں اللہ کی کوئی نا کوئی مصلحت" چھپی ہوتی ہے۔ میرا یہاں ایسے ہی آنا لکھا گیا تھا۔ میرا اس شخص کے ہاتھوں دھوکہ کھانا بھی یوں ہی طے کیا گیا تھا جس پر میں نے اپنے ڈیڈ کے بعد سب سے زیادہ بھروسہ کیا۔ سکندر دم سادھے اسے سن رہا تھا۔
"آپ مجھے یہاں جس مقصد کے تحت لائے ہیں اسے پورا کر لیں، استعمال تو آپ مجھے پہلے بھی کر ہی چکے ہیں" اسنے ایک اور طنز گڑھا۔ سکندر بھپرتا وہاں سے اٹھا تھا اسے عزہ کا اپنی ذات کیلئے لفظ مقصد یوز کرنا بالکل نہیں بھایا تھا۔ "وہ غصّے کے عالم میں اس تک آیا بازو دبوچ کے اپنے روبرو کیا۔"تم سکندر حاذق مغل کی بیوی ہو...ملکیت ہو تم میری، اور آج کے بعد اپنے لیے لفظ "استعمال اور مقصد " یوز مت کرنا میں تر کیہ کا گینگسٹر ہوں کوئی سڑک چھاپ گنڈہ نہیں ہوں جسے اپنا مقصد پو را کرنے کیلئے اپنی بیوی کو استعمال کرنا پڑے گا۔ میں چاہوں تو سامنے والے کے جسم کی بوٹی بوٹی کر دوں، سر دھڑ سے الگ کر کے رکھ دوں، مجھے کسی کا کوئی خوف نہیں ہے یہاں میری حکومت چلتی ہے یہ میر ریاستی ہے اور تم میری بیوی جسے میں دھوکے سے سہی مگر عزت بنا کر لایا ہوں سمجھیں اگر تمہیں استعمال کرنا ہوتا تو تم آج سے دس سال پہلے ہی میری قید میں آ چکی ہوتی وہ بھی بغیر نکاح کے" ایک ایک لفظ چبا چبا کر کہتے اسنے عزہ کی بےتاثر نگاہوں میں دیکھا جیسے اسکے لئے اسکا ہر ایک لفظ بےمعنی ہو۔
اب وہ کچھ بھی کہہ لے اسے فرق نہیں پڑے گا۔ میرے کھانا کھانے تک کا وقت ہے آپکے پاس اے ٹو زیڈ مجھے ایک ایک لفظ جاننا ہے ساری حقیقت...اسنے پیچھے ہوتے بغیر کوئی تاثر دئیے کھانا شروع کر دیا۔ سکندر حازق مغل کو اس پل شدت سے احساس ہوا تھا کہ وہ واقعی آریان ملک کی بیٹی سے پنگا لے چکا ہے۔ اسنے واپس سے نشست سنبھالے اسے سب کچھ بتا دیا آریان سے ملاقات سے لے کر حرب فجار کے متعلق اور پاکستان میں ہوئے ایک ایک حملے کے متعلق،نتاشا احمر کے بارے میں سب۔۔۔ عزہ چپچاپ سب سنتی رہی۔ "آپ کے پاس میں امانت تھی میرے ڈیڈ کی ذرا شرم نہیں آئی امانت میں خیانت کرتے ہوئے آپ کو.؟"۔ ۔"میری زندگی میں میرےا پنے اصول ہیں میں وعدے توڑنے کیلئے کرتا ہوں امانت میں خیانت کرنا میری فیورٹ ہوبی ہے" سکندر نے لاپرواہی سے کہا۔ عزہ صبر کے گھونٹ بھر کے رہ گئی۔ یہ برتن اٹھا لیحئیے گا میں سو رہی ہوں۔ وہ بیڈ پر چت لیٹ گئی۔۔۔ میں تمہارا ملازم نہیں ہوں لڑکی شوہر ہوں پہلے کھانا گرم کر کے دیا پھر پانی اٹھا کے دیا اور اب یہ برتن بھی میں اٹھاؤں۔ اپنی زندگی میں نے کبھی ایک گلاس پانی کا اٹھا کر خود نہیں پیا اور تم نے مجھے ایک گینگسٹر کو ویٹر ہی سمجھ لیا۔ وہ غصے سے تیز تیز بول گیا عزہ نے اٹھ کے اسکے سرخ چہرے کو دیکھا۔۔ دھوکے سے بنے ہوئے شوہر ہیں آپ میرے، اسلئے زیادہ شوہر گیری دکھا نے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر میں نے بیوی گیری دکھائی تو آپ جیسا گینگسٹر بھی میری شکل میں اٹھنے والے طوفان کو روک نہیں پائے گا۔ باور کروانے والے انداز میں کہتی وہ واپس لیٹ گئی۔۔ سکندر ایک جھٹکے سے صوفے سے اٹھا۔ جاتے ہوئے لائیٹ آف کر کے جائیے گا۔ "گولی مار کے بلب ہی نا توڑ دوں۔" سکندر نے دانت کچکچائے۔ "جیسا آپ کو مناسب لگے۔ اسنے آنکھیں موندی سکندر لمبےڈگ بھرتا نکل گیا۔"