وہ آریان کے آفس میں موجود تھا۔ "یہ ان تینوں جگہ کی ڈینیل ہے یہاں جا کے۔۔ ۔"آریان بات مکمل کرتا دروازہ نوک ہوا۔ اسنے اجازت دی تو آریان سمیت یحییٰ نے بھی مرتے آنے والی ہستی کو دیکھا امیمہ اسے وہاں موجود دیکھ پہلے ٹھٹھکی مگر پھر سنبھل کے آگے آئی۔ "بڑے پاپا میں عزہ آپی کو ڈھونڈنے میں آپکی ہیلپ کرنا چاہتی ہوں پلیز منع نہیں کرئیے گا اسے بو" لتے دیکھ وہ فوراً بول پڑی۔ میں یوں ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھ سکتی دماغ خراب ہو رہا ہے میرا۔ وہ جھنجھلاتی بولی یحییٰ چہرا جھکائے شریف بن کے بیٹھا تھا کیونکہ آریان کے سامنے موجود تھا ورنہ اس ہستی نے چپ رہنا نہیں سیکھا تھا۔ "ٹھیک ہے بیٹا آپ ایسا کرو یحییٰ کے ساتھ چلے جاؤ اسے میں نے ڈ یٹیلز بتا دی ہیں۔" جہاں آریان نے کچھ سوچتے کہا وہی یحییٰ کی آنکھوں میں چمک ابھری امیمہ نے دانت پیسے تھے کوئی اور وقت ہوتا تو وہ انکار کر دیتی مگر ابھی مناسب نہیں لگا تو اوکے بول کر باہر نکل گئی یحییٰ بھی اسکے پیچھے نکلتا "آریان کی آواز پر رک گیا۔ "اسے تنگ نہیں کرنا یحییٰ ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا۔ آریان کی رعب دار آواز پر اسنے بمشکل تھوک نگل کر ہاں میں سر ہلایا اور باہر چلا آیا جہاں وہ گاڑی کے پاس کھڑی تھی۔
ڈرائیور تم واپس چلے جاؤ۔ اسنے کہا اوروہ گاڑی لیے نکل گیا۔ امیمہ موبائل جیکٹ میں رکھ کے پلٹی وہاں نا ڈرائیور تھا نا گاڑی مگر یحییٰ میر گلاسز لگائے گاڑی سے ٹیک لگا کے ضرور کھڑا تھا۔
میرا ڈرائیور کہاں ہے..؟ اسکے ڈھیلے اعصاب پل میں تن گئے۔
واپس بھیج دیا ہے میں نے ہم ایک ہی جگہ جا رہے ہیں اسلئے تم میرے ساؤ تھ میری گاڑی میں جا گئی۔ عام سے لہجے میں کہا گیا۔
امیمہ تو بھڑک ہی اٹھی۔ "جب میرے پاس میری گاڑی موجود ہے تو میرا دماغ خراب ہے جو میں تمہارے ساتھ تمہاری گاڑی میں آؤ گئی۔ کمر پر ہاتھ رکھے وہ تڑخ کر بولی۔" ۔۔ ۔ میری گاڑی تمہیں کاٹنے کو نہیں ڈور رہی اسلئے چپچاپ بیٹھو زیادہ چک چک نا کرو۔ "میرا ڈرائیور وا پس بلاؤ ابھی میں نہیں جاؤں گئی تمہارے ساتھ" دونوں ایک سے بڑھ کر ضدی تھے فرنٹ ڈور ٹھاہ سے مارتے وہ اسکی طرف آیا۔ کیا دماغ کہیں گرا آئی ہو اتنی سی بات کا بتنگڑ کیوں بنا رہی ہو.؟ اسنے اب بھی نرمی سے استفار کیا۔
تم خود کو کیا سمجھتے ہو تمہیں کس نے حق دیا کہ تم میرے ڈرائیور کو آرڈر دو۔ امیمہ دوبدو بولی۔ "اقققققف... یحییٰ نے سر تھام لیا۔ یاررر میری گاڑی میں کیا مسئلہ ہے.؟ ۔۔ ۔ مسئلہ یہی ہے کہ وہ تمہاری گاڑی ہے میں تو تمہارے سائے سے بھی دور رہوں کجا کے تمہاری گا ڑی میں بیٹھنا میری توہین برابر ہے۔ وہ آگ برسا رہی تھی
یحییٰ تو اسے دیکھ کے رہ گیا پھر یکدم سے اسنے جبڑے بھینچ لیے نرمی کی جگہ اب غصہ تھا۔ اب تو تم میری ہی گاڑی میں جاؤ گئی میرے ساتھ سنو وائیٹ۔ میں دیکھتا ہوں تم کیسے نہیں جاتی۔ یحییٰ نے حتمی انداز میں کہا امیمہ نے پہلے جتانے والے انداز میں اسے گھورا پھر ادھر ادھر دیکھا وہی ساتھ روڈ پر ایک لوہے کا پائپ پڑا اسے نظر آیا۔ "دیکھتی ہوں تم مجھے اپنے ساتھ کیسے لے کے جاتے ہو۔ چیلنجنگ انداز میں کہتے اسنے وہ پائپ اٹھایا اور یحییٰ کی گاڑی کے فرنٹ شیشے پر پوری قوت سے مارے اسے چکنا چور کر دیا۔ چھناک کی آواز سے شیشہ زرا زرا ہو کر باہر اور فرنٹ سیٹ پر پھیل گیا پھر اسی قوت سے وہی پائپ کھڑکی کے دونوں شیشیوں پر مارا اور پائپ وہی پھینک کر یحییٰ کے سامنے آ کھڑ" ی ہوئی۔ ۔۔ ۔ اب لے جا کر دیکھاؤ مجھے اپنے ساتھ اپنی گاڑی میں یحییٰ میر ۔۔ ۔ امیمہ نے طنزیہ انداز میں کہا۔ یحییٰ وہی دیوار کے ساتھ اطمینان سے کھڑا تھا اسکے ماتھے پر ایک شکن بھی نمایاں نہیں ہوئی تھی۔ "جب کسی چیز کو توڑتے ہیں سنو وائٹ تو پوری طرح توڑتے ہیں" یحییٰ نے کہتے وہی پا ئپ اٹھا کر اس سے ڈبل قوت میں گاڑی کے بیک شیشے پر ماری اب کی آواز میں چھن کار اور ردھم پہلے سے کئی نسبت زیادہ تھ تھی۔ اگر وہ سخت اور کٹھور امیمہ شاہ تھی تو وہ بھی ضدی بگڑا ہوا یحییٰ میر تھا اس سے دو ہا آگے۔ اوپر آفس روم کی کھڑکی سے آریان ملک نے وہ منظر انتہائی تاسف اور غصے سے دیکھا تھا اند ونوں کا کیا بنے گا یہی سوچتے وہ اپنا سر تھام گیا۔
"بھاڑ میں جاؤ تم۔۔۔ امیمہ جو کیب بک کرا چکی تھی اسے آتے دیکھ اسے صلوتیں سناتی اس میں بیٹھتی یحییٰ بھی زبردستی اسی کیب میں بیٹھ چکا تھا"چلو ڈرائیور۔۔ ۔ نہیں تم نیچے اترو پہلے ۔۔۔ امیمہ چیخی۔ میں نے کہا چلو... یحییٰ پہلے سے زیادہ تیز آواز میں دھاڑا مگر اسے اب کونسا فرق پڑ ھنا تھا لحاظہ وہ بھی چیخ اٹھی۔ میں نے کہا ہے دفع ہو جاؤ یہاں سے یہ کیب میں نے بک کروائی تھی۔ ڈرائیور ان دونوں کی لڑائی میں انکی شکل دیکھ رہا تھا۔ تم نے سنا نہیں شاید تمہیں سنائی نہیں دیتا۔ یحییٰ نے کہتے ویسٹ سے گن نکال کر ڈرائیور کے سر پر رکھی۔ ڈرائیور بوکھلا ہی اٹھا۔ "میرے دماغ کی دہی مت کرو سمجھی ورنہ تمہارے ساتھ اسکا بھی بھیجا اڑا دوں گا۔" امیمہ کو اس پل اپنے اندر غصے کے شدید ابال اٹھتے محسوس ہو رہے تھے اگر خطرہ ڈرائیور کو نا ہوتا تو وہ یحییٰ میر کی عقل ٹھکانے لگا چکی ہوتی۔
***
اسکے بعد سکندر کمرے میں نہیں آیا تھا عزہ نے بھی باقی کی رات یونہی چکر کاٹتے گزار دی تھی اسکے مما اور ڈیڈ کس حال میں ہو گئیں یہ سوچ کر ہی اسکی روح جل رہی تھی وہ صرف ایک بار ان سے بات کرنا چاہتی تھی مگر اسکے لئے بھی اسے سکندر سے بات کرنا پڑتی وہ نماز پڑھ کے دعا مانگ کر اٹھی اسی کا انتظار کر رہی تھی جب کمرے کا دروازا کھلا اور اینارہ کمرے میں آئی پہلے تو اسے دیکھ اسنے منہ پھیر لیا پھر اٹھ کر واشروم کی طرف جاتی اینارہ اسکے رستے میں حائل ہو گئی۔ تم مجھ سے ناراض ہو تو مجھ پر غصہ کرو مجھے مار لو مگر یوں منہ پھیر کر نہیں جاؤ عزہ مجھے تکلیف ہو رہی ہے۔ "تکلیف اینارہ اعظمی رئیلی ۔۔۔ عزہ سپاٹ انداز میں پلٹی۔۔۔ میں پہلی بار سن رہی ہوں کہ دھوکہ دینے والوں کو بھی تکلیف ہوتی ہے انٹرسٹنگ" وہ دھیمے لہجے میں کہتی بیڈ پر بیٹھ گئی اینارہ کی آنکھ سے موتی نکلتا اسکے ہاتھ پر جا گرا۔ عزہ نے نظریں اٹھائی وہ پہلی بار اینارہ اعظمی کے چہرے پر شکست دیکھ رہی تھی۔ اسکا ہاتھ تھام کر عزہ نے اپنے برابر بیٹھا لیا۔ "میں سب معاف کر سکتی ہوں سوائے دھوکے اور شراکت کے تم نے میرا دل تو دکھایا ہی میرا مان بھی توڑ دیا۔"۔۔۔ جانتی ہوں مگر میں سکندر کا کہا نہیں ٹال سکتی۔۔ میں مجبور تھی وگرنہ میں کبھی تم پر کسی کی بری نظر بھی نا پڑنے دیتی۔
تمہیں معلوم ہے اینارہ آریان کی معصوم بیوی مجھ سے ہمیشہ ایک بات کہا کرتی تھی"وہ کہتی تھیں نامحرم..نامحرم ہوتا ہے وہ قبر کے سانپ کی طرح ہوتا ہے وہ آپ پر ایک وقت میں جان نچھا ور کرے گا اور دوسرے وقت میں آپ کو زہریلے ناگ کی طرح ڈس بھی دے گا۔ اس پر کبھی یقین نہیں کرنا چاہیئے میں ہمیشہ انکی بات ٹال دیتی تھی مگر مجھے اب معلوم ہوا ہے کہ وہ ایسا کیوں کہتی تھیں میں نے سکندر پر یقین کیا خود سے زیادہ۔۔۔ میں نے ایک نامحرم پر یقین کیا مجھے لگتا تھا محبت جسا کھرا جذبہ جس رشتے میں ہو وہاں کوئی دھوکہ نہیں ہو سکتا مگر میں غلط تھی میں نے محبت بھی کی، میں نے ایک نامحرم پر یقین بھی کیا، میں نے خود اسے یہ موقع بھی دیا کہ وہ مجھے دھوکہ دے اورآج میں یہاں ہوں تمہارے سامنے۔۔۔ میری کھری محبت اور انتہائی یقین کے بعد آج بھی نامحرم کا دیا دھوکہ جیت گیا اینارہ۔۔۔ اریان کی معصوم بیوی کا کہا صحیح ثابت ہوا۔ وہ ہنسی اسکی آنکھوں سے آنسوں گر رہے تھے۔"وہ نامحرم تھا عزہ اب وہ شوہر ہے تمہارا"
عزہ نے سرخ نظروں سے اسے دیکھا۔ میں تمہیں بتانا بھول گئی آریان کی معصوم بیوی یہ بھی کہا کرتی تھی کہ اسکے بہت سے نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ اسکی مسکراہٹ میں پوشیدہ گہرا راز اینا رہ کو ہولا رہا تھا۔"تم کیا کرنے والی ہو عزہ۔۔ ؟"...سمپل ہے۔۔۔ اسنے سکندر کے انداز میں کہا۔ دھوکہ مجھے دیا گیا مگر نقصانات کے مشاہدے اب سکندر حاذق مغل جھیلے گا۔ میں اسکا مقصد تو پورا کر واؤ گئی مگر میں اسے خود سے محبت کرنے پر بھی مجبور کردوں گئی میں اسے انسان بناؤ گئی میں اسے اس وحشت کی دنیا سے باہر لے جاوں گئی،اپنی دنیا میں۔ وہ ایک عزم سے بولی۔ "مطلب سکندر نے اسے ساری حقیقت نہیں بتائی تھی عزہ کی باتیں سن کر اسنے پہلا اندازہ لگایا تھا"۔۔ تو مطلب آپ نے ابھی بھی انہیں حقیقت نہیں بتائی.؟۔۔۔ تم کیا چاہتے ہو حان میں اسے حقیقیت بتادوں تاکہ وہ مجھ سے پہلے جا کر حرب دادا کا قتل کر آئے۔ سکندر نے نپے تلے انداز میں کہا۔ تو اب کیا اگر حرب دادا سے انکی ملاقات ہو گئی تو..؟ ۔۔ ۔ تو سمپل ہے۔۔۔ بس کردیں بھائی خدا کا واسطہ ہے آپ کا یہ سمپل لفظ صرف کہنے کیخ حد تک سمپل پوتا ہے ورنہ آپکے پلانز توبہ توبہ۔ حان اسکی بات بیچ میں اچکے تڑ کر بولا سکندر نے گردن میں ہاتھ پھیرا۔ ابھی وہ کوئی مزید بات کرتے انٹرکام بجا حان نے ر سیور اٹھایا آگے سے جو خبر ملی اسکے ہوش اڑا چکی تھی۔ "حرب دادا یہاں آگئے ہیں باہر آپکا انتظار کر رہے ہیں۔" حان نے لٹھے کی مانند سفید پڑتے چہرے کے ساتھ کہا اسکا یوں خوفزدہ ہونا سکندر کو اچھا لگا تھا وہ جاں یا تھا یہ خوفزدگی صرف عزہ کیلئے اسکی فکر تھی۔
وہ ہنوز اطمینان سے چلتا حان کے سنگ نیچے ہال نما ڈرائینگ روم میں داخل ہوا جہاں سامنے ہی بادشاہ خان کے ساتھ حرب دادا صوفے پر شان سے براجمان تھے۔۔ ۔ اسے آتے دیکھ حرب فجار کے چہرے پر گہری مسکراہٹ چھا گئی۔ باہیں پھیلانے اسنے سکندر کو اپنے سینے میں بھینچ لیا۔ "مجھے یقین تھا جو کام دنیا کا کوئی شخص نہیں کر سکتا وہ میرا شیر میرا چیتا سکندر کر لے گا۔"اسنے خوشامد یسے کہا۔ مگر سکندر ہنوز سنجیدگی سے کھڑا تھا۔"بس کیا کہہ سکتا ہوں چیلنج سے پیچھے ہٹنا سکندر حازق مغل کو اپنی توہین لگتا ہے اسنے گھمبیرتاسے کہا۔"...تمہاری یہی ادا تو حرب فجار کے دل کو چھوتی ہے میرے شیر تم واقعی میں شیر ہو۔۔۔ ویسے وہ لڑکی کہاں ہے.؟ وہ معدے پر آیا۔ سکندر کی آنکھوں میں طنز ابھرا۔ "میرے پاس ہے اور بالکل محفوظ ہے"اسکے لہجے کے سرد پن اور استحقاق نے بادشاہ خان سمیت حرب فجا رکو بھی متاثر کیا۔ ... حازق مجھے آپ سے ضروری بات کرنی ہے.؟
عزہ جو ملازمہ کا پوچھتی وہاں آ نکلی تھی اندر کے منظر سے بے خبر اسکی بازو دوبچے مان سے کہنے لگی۔ اسکی وہاں موجودگی پر سکندر کے ماتھے پر بل پڑے اسنے حان کو کھا جانے والی نظروں سے گھورا تو اسنے اپنی کی تلاش میں اپنی نظریں دوڑائیں دوسری طرف بادشاہ خان سمیت حرب فجار مبہوت ہی رہ گئے تھے اس اپسرا کو دیکھ کر۔ وہ اب تک اسے صرف تصویروں میں دیکھتا آیا تھا اب تصویر سے تصور میں دیکھنے کے بعد حرب فجار کو یوں لگ رہا تھا جیسے کوئی جنت کی حور اسکے سامنے کھڑی کر دی گئی ہو۔۔ وہ اسے یونہی دیکھتا رہتا۔ عزہ اسے خود کو تکتا پا کر تیوری سجائے سکندر کو دیکھنے لگی جو اسے گھیرے میں لیے کھڑا تھا۔ "کیا یہ آپ کے مہمان ہیں.؟ سکندر نے اثبات میں سر ہلایا۔"۔۔۔ تو انہیں کو ئی تمیز نہیں ہے کیا۔۔۔ ہیلو انکل اپنی نظروں کے زاویے بدلو ورنہ آنکھیں نوچ لوں گئی۔۔۔ پہلا تو اسے انکل کہنا اور دوسرا اسکا پھاڑ کھانے والا انداز سکندر تو اپنی امڈ آنے والی ہنسی ضبط کر گیا مگر یاحان نہیں کر سکا۔ حرب دادا نے اہانت کے باعث سرخ پڑتے چہرے سمیت حان کے بعد سکندر کو گھورا جو پرسکون کھڑا تھا۔ "اسے بتاؤ سکندر یہ لڑکی کس کے سامنے کھڑی ہے۔ اسے سمجھاؤ اپنی زبان اور لہجہ درست کرے۔"حرب دادا غصے کے باوجود ہلکی آواز میں غرایا۔ جواباً سکندر نے اپنا ایک بازو عزہ کے کندھے پر رکھا۔۔۔ میں اسے الریڈی سب کچھ بتا چکا ہوں حرب دادا آپ کو بتانا باقی ہے"یہ میری بیوی ہے اسلئے اپنی نظروں کے زاویے سنبھالیں" وہ کوئی بم بلاسٹ تھا جو اسنے حرب فجار اور بادشاہ کے سر پر کیا تھا۔ وہ دونوں ہکابکا کھڑے تھے عزہ نا سمجھی سے انہیں دیکھ رہی تھی۔ اسے اپنا بیس سال کا کیا انتظار مٹی ہوتا محسوس ہوا وہ یک ٹک سکندر کو گھور رہا تھا اور سکندر عزہ کو۔ ۔"مجھے آپ سے بات کرنی ہے۔؟ عزہ پھر بولی۔"۔۔۔ تم جاؤ میں آتا ہوں۔ سکندر نے اسکا گال سہلایا۔ عزہ اسکے بدلے رویے پر حیران تھی وہ جان کو دیکھتی چپچاپ نکل گئی۔۔۔ تم نے میرے ساتھ دھوکہ کیا ہے سکندر وہ میری امانت تھی تمہارے پاس وہ لڑکی مجھے ہر حال میں چاہیئے تھی تم اس سے نکاح کیسے کر سکتے ہو.؟ اسکے جاتے ہی حرب نے بپھر تے کہا جبکہ بادشاہ کو تو ساری گیم اپنے ہاتھوں سے نکلتی محسوس ہو رہی تھی۔ "میں ہر وہ کام کرتا ہوں جس سے میری روح کی تسکین ہو حرب دادا اس لڑکی سے نکاح بھی۔ ۔" ۔ ۔۔ ۔ اسے طلاق دو سکندر۔ ۔ ابھی وہ اپنی بات مکمل کرتا حرب بول اٹھا۔ اس لمحے سکندر کی آنکھوں میں خون اترا تھا ہاتھ میں موجود گلاس اسنے پوری وقت سے دیوار پر دے مارا۔ طلاق دینی ہوتی تو نکاح کیوں کرتا.؟ اسنے خود پر ضبط کے پہرے بٹھائے کرختگی سے کہا۔ اسکے لہجے کا باغی پن حرب نے بغور محسوس کیا وہ اسے ایک لمحہ دیکھ کر باہر نکل گیا۔ پیچھے بادشاہ بھی تھا۔۔۔ یاحان سکندر کے پاس آیا۔
تمہاری بہن کہاں مر گئی ہے یاحان۔ اسنے سنجیدگی سے دریافت کیا۔ جج۔۔ جی بھائی وہ شاؤ ید ۔۔ ۔ جا دفع ہو جاؤ میری نظروں سے دور ہو جاؤ۔۔۔ وہ غصے پر قابو پاتا دھاڑا۔ یاحان اسکا غصہ سمجھتا سر جھکائے وہاں سے نکل گیا۔ سکندر گردن میں پاتھ پھیر تا بالوں کو سنوارے کمرے کی طرف بڑھا جہاں وہ اسے بیڈ پر بیٹھی نظر آئی۔۔ ۔"آج کے بعد یوں کسی کے سامنے میرے قریب آنے کی حماقت نہیں کرنا."اسنے بولنے کو لب وا کیے تھے سکندر نے اسکے سر پر کھڑے باور کروانے و الے انداز میں کہا۔ عزہ اسکا منہ تک رہی تھی اور وہ ویسے ہی کمرے سے واک آؤٹ کر گیا اینارہ حان کی ڈانٹ کھا کے اسکے کمرے کی طرف آئی سکندر سے تو ٹکر نہیں ہوئی مگر سامنے موجود اس لڑکی کے خو نخوار تیور دیکھ اسنے سر ضرور تھاما تھا۔ "ایسے منہ کیوں لٹکا کے بیٹھی ہو عزہ کیا سکندر نے کچھ کہا ہے۔"اینارہ نے کندھے پر ہاتھ دھرے پوچھا۔ نیچے ہال میں ابھی کون آیا تھا تھا؟۔۔۔ وہ حرب فجار اور بادشا. ہ خان تھے ۔۔ ۔ بادشاہ خان۔۔ عزہ زیرِ لب بڑبڑائی۔ ہاں وہی کیوں... "حازق کہاں ہیں.؟ وہی سپاٹ لہجہ۔"۔۔۔ وہ آفس روم میں ہو گا شاید...! عزہ پاؤں پٹختی آفس روم کی طرف گئی۔ وہ جو تیسرے فلور پر بنے آفس روم میں بیٹھا حرب فجار کی خاموشی پر غور فرما رہا تھا۔۔ عزہ کو یوں بنا اجازت کے اندر آتے دیکھ اسکے ماتھے پر بل پڑے۔ مگر کہا کچھ نہیں۔ "عزہ تنفن کرتی آئی ٹیبل پر رکھی ساری فائلز اٹھا کر زمین بوس کر دی پانی کا گلاس اٹھایا پانی سکندر کے چہرے پر دے مارا گلاس ٹیبل پر پٹختے اسکے قریب گئی جو اپنی جگہ ساکت کھڑا تھا" اسکی ٹائی دوبچے عزہ نے اسے اپنی طرف جھکایا سکندر نے بے ساختہ اپنا ایک ہاتھ کانچ کی ٹیبل پر رکھا اور اسکی طرف جھک آیا۔ وہ خونی آنکھوں سے اسے دیکھ رہی تھی جبکہ وہ بےتاثر سا کھڑا تھا۔ "بیوی بنا کر لائے ہیں تو اسکا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے آپ اپنے دشمنوں کے سامنے مجھے اپنے قریب تر کر کے میری فیلنگر کا تماشا بنائیں گئیں اور کمرے میں آ کے مجھ پر رعب جھاڑئیں کہ تم میرے قریب مت آیا کرو۔"۔۔۔ اگر اب کسی غرض کے تحت مجھے چھونے کی کوشش بھی کی تو ہاتھ کاٹ دوں گئی آپ کے..مائنڈ اِٹ..! اسکی ٹائی چھوڑے گن پٹی پر اپنی دو انگلیاں مس کیے وہ شیرنی کی دھار لیے غرائی۔ سکندر حاذق مغل نے آنکھیں میچی اسے وہ لمحہ یاد آیا جب بادشاہ خان اسکے خوف سے کانپ رہا تھا ایک اور منظر نظروں کے سامنے آیا جب اسکے آدمی اسکے سامنے ہلکا کے بول رہے تھے مگر ایک سامنے کھڑی وہ لڑکی تھی نہیں اسے لڑکی کہنا غلط تھا وہ تو گندی تھی۔ وہ آنا فانا اسکے آفس سے نکل گئی۔"سکندر حاذق مغل۔۔ سکندر کو اپنے نام کی پکار سنائی دی۔"تر کیہ کے جانے مانے گینگسٹر ہو تم۔۔ میرے شیر...وہ سائیکو ہے اس سے ٹکر لینا خود کو موت کے گھاٹ اتارنے کے برابر ہے۔"میں ایک گینگسٹر ہوں۔۔۔ کیا میں ایک گینگسٹر ہوں.؟" اسنے خود سے سوال کیا۔ پھر اپنا آپ دیوار پر لگے آئینے میں دیکھا گردن میں ہاتھ پھیرے گیلے چہرے پر ہاتھ پھیرا۔ "مجھ سے دنیا خوف کھاتی ہے مگر میری اپنی بیوی کے سامنے میری زبان تو کیا نظر یں بھی اوپر کو نہیں اٹھتی۔" اسنے سرد آہ بھری اور ایک افسوس بھری نظر اپنے آفس پر بھی ڈالی۔
***
وہ لوگ تین ٹیم میں بٹ چکے تھے پہلی ٹیم امیمہ اور یحییٰ کی تھی جو ان جگہوں پر جا رہے تھے جہاں سکندر اور اسکی ٹیم نے سٹے کیا تھا تاکہ کوئی انفارمیشن مل سکے۔ جبکہ دوسری ٹیم طہ،نتاشا،احمر اور مرسلین کی تھی وہ ابھی کورٹ میں تھا مگر وہ تین بادشاہ خان کے خفیہ اڈوں پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے مقصد اسکے خاص آدمیوں کو گرفت میں لینا تاکہ سکندر کی کوئی خبر مل سکے۔ آریان کی ٹیم حرب فجار کے خفیہ اڈوں پر چھاپا مار رہی تھی تاکہ وہاں سے بھی کچھ انفارمیشن مل سکے۔
انکو تین ہوٹل کے متعلق خبر ہوئی تھی جن کے مطابق سکندر اور اسکی ٹیم ان چودہ دنوں میں وہاں سٹے ُپر تھی۔ وہ دونوں اس وقت اس دوسرے ہوٹل میں موجود تھے سارے راستے ان دونوں نے تُو یو میں میں ہی گزاری تھی امیمہ یحییٰ کے ساتھ ریسیپشن پر پہنچی۔ یحییٰ میر کے ساتھ مشن پر جانا اسے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی محسوس ہو رہی تھی مگر خیر وہ عزہ کیلئے کچھ بھی برداشت کرنے کو تیار تھی وہ دونوں ریسیپشن پر پہنچے جہاں ایک یحییٰ کی عمر کا ہی سٹاف ممبر موجود تھا۔
گڈ ایوننگ میم ،گڈ ایوننگ سر۔۔ ۔ آپ دونوں کو شادی مبارک ہو۔ اسنے خوشدلی سے کہا امیمہ اور یحییٰ نے حیرت سے اسے پھر اپنے حولیے کو دیکھا۔ جانے کہاں سے وہ اسے نویلی میرڈ کپل لگ رہے تھے۔"نہیں آپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔ یحییٰ اسکے خونخوار تیور دیکھ فورً ا بولا۔"اچھا تو مطلب آپ دونوں کی شادی کو عرصہ ہو گیا ہے..."نہیں۔۔۔ ایسا بھی کچھ نہیں ہے آپ زیادہ بول رہے ہیں۔ امیمہ نے ضبط سے دانت پیس کر کہا۔"سٹاف ممبر مسکرایا اور یحییٰ کی طرف جھکا۔ سر مجھے لگتا آپ کی بیوی ہیزیٹیٹ ہو رہی ہیں آپ ہی بتا دیں آپ دونوں کیلئے ہنی مون سپیشل بک کروانا ہے۔ اسکی انگلیاں لیپ ٹاپ پر رینگ رہی تھی۔ "ایکسکیوزمی...یس میم...ادھر آئیں ذرا۔ امیمہ نے اسے نرمی سے پکارا۔"۔۔۔ یس میم۔۔ وہ امیمہ کے سامنے آکھڑا ہوا۔ امیمہ نے کھینچ کر اپنے سیدھے کا تھپڑ اسکے گال پر دے مارا۔ نسوانی تھپڑ کی گونج پر سب پلٹے۔ یحییٰ یونہی ریک سے ٹیک لگائے دلچیسپی سے وہ سین دیکھ رہا تھا۔ "کیا پاگل ہیں آپ ۔۔ یہاں آپکو نوکری پر کس نے رکھا ہے آپ کو تو مینٹل اسائلم میں ہونا چاہیئے"سٹاف ممبر چہرے پر ہاتھ رکھے کھڑا اس خونخوار شیرنی کو دیکھ وہ پیچھے یحییٰ کی طرف مڑا۔ "سر آپکی وائف۔۔۔ ابے بغیرت بیوی نہیں ہے وہ میری۔۔۔ مگر بننے ضرور والی ہے۔"یحییٰ نے اسکی گردن میں ہاتھ ڈالے سخت لہجے میں کہا اسی وقت امیمہ چیخ پڑی۔
"یحییٰ۔۔۔ جی جانِ یحییٰ" اسکا گریبان چھوڑے وہ شریر لہجے میں گویا ہوا۔ امیمہ پاؤں پٹخ کے رہ گئی۔ میں جا رہی ہوں باہر یہاں سے پوچھ تاچھ کر لو خود ہی۔۔ وہ پاؤں پٹختی نکل گئی۔
***
وہ حرب کے کمرے کے باہر چکر کاٹ رہا تھا وہ جب سے سکندر کی طرف سے واپس آئے تھے اسنے خود کو اپنے کمرے میں اکیلا کیا ہوا تھا سختی سے حکم دیا گیا تھا کہ کوئی بھی اسکے کمرے میں قدم بھی نا رکھے۔ جانے اسکے شیطانی دماغ میں اب کونسی پلاننگ چل رہی تھی۔ بادشاہ اسکے کمرے کی سا تھ والے کمرے میں صوفے پر بیٹھا کوئی نئی سازش گڑ رہا تھا جب اسکا موبائل بجا وہاں اینارہ کا نمبر دیکھ اسے تشویش سی ہوئی پھر کال اٹینڈ کی۔ ابھی وہ کچھ بولتا کو ئی اور ہی نسو انی آواز اسپیکر سے ابھری۔"اگر آج کے بعد تم نے مغل ایمپائر میں قدم بھی رکھا تو میں تمہاری اور تمہارے اس بوس کی ٹانگیں توڑ دوں گئی بادشاہ خان پاکستان تو پاکستان تم تو ترکی تک پہنچ گئے ہو۔"۔۔۔ حاذق تو تم سے حساب لیں گئیں ہی میں ان سے پہلے تمہارا بھیجا اڑا دوں گئی۔۔۔ وہ بول رہی تھی ابھی بادشاہ خان نے موبائل کان سے ہٹا کے دیکھا اور ابھی وہ کچھ کہتا کال منقطع کر دی گئی۔ تبھی حرب کا آدمی اسکے کمرے میں آیا اور حکم سنا کے چلا گیا۔ بادشاہ الجھے ذہن کے ساتھ اسکے کمرے میں گیا۔
اب کیا کریں گئیں حرب اسنے تو آریان کی بیٹی سے نکاح کر لیا ہے۔ عزہ کی کال کے بارے میں اسنے اسے بتانا ضروری نہیں سمجھا اور ذہن میں پنپتا سوال اسکے آگے رکھ دیا۔۔۔ تم جانتے ہو بادشاہ مجھے وہ لڑکی کیوں چاہیئے تھی..؟ ۔۔ ۔ کیونکہ وہ خوبصورت ہے..! اسنے دلچسپی سے کہا۔ حرب کا قہقہہ ابھرا۔ ٹھیک کہا تم نے وہ کمبخت لڑکی واقعی میں قیامت خیز حسن رکھتی ہے جسے دیکھ کر میں تو کیا کوئی کافر بھی بے ایمان ہو جائے۔ مگر اسے حاصل کرنے کے پیچھے جو میرا بڑا مقصد تھا وہ آریان ملک کی بربادی تھا میں اسے برباد ہوتا دیکھنا چاہتا ہوں۔ "مگر اب یہ ناممکن ہے کیونکہ وہ لڑکی اب ایچ ایم کے گھیرے میں ہے اور جو چیز اسکے گھیرے میں آجاتی ہے وہ اسے کسی اور شخص کی نظروں میں بھی نہیں آنے دیتا۔"۔۔ ٹھیک کہہ رہے ہو تم بادشاہ۔۔ اور تم بھی چپچاپ وہاں سے اٹھ آئے مجھے تو لگتا تم اپنے ہی پالے چیتے سے ڈر گئے ہو۔ بادشاہ نے آگ لگائی۔ حرب قہقہہ لگاتا شراب انڈنلیے لگا۔
تم نے اسکی آنکھوں میں اس لڑکی کیلئے جنونیت دیکھی تھی حرب مجھے تو لگ رہا تھا ہم کچھ اور دیر وہاں رکے تو وہ ہمیں زندہ جلا کے راکھ کر ڈالے گا...ہے بھی سبکی سا بندہ کوئی بھروسہ نہیں ہے اسکا۔۔ کب کیا کر دے۔ وہ تاسف سے بول رہا تھا۔ "اسکی آنکھوں میں وہ جنونیت نئی نہیں ہے بادشاہ، سکندر کی آنکھوں میں نے آج باغی پن دیکھا ہے وہ باغی پن جو اسے میرے خلاف کر رہا ہے وجہ صرف وہ لڑکی تھی،اور رہی بات اس جنونیت کی تو وہ نئی بالکل نہیں ہے وہ تو میں نے اسی دن بھانپ لی تھی جب میں نے پہلی بار اسکے سامنے عزہ آریان ملک کا نام لیا تھا اب تو اسکی آنکھوں میں دیوانگی نظر آتی ہے وہ دیوانگی جسکی حقدار صرف وہ لڑکی ہے۔ سکندر حازق مغل کی دیوانگی کی اکلوتی وارث عزہ آریان ملک۔۔۔ جسے محفوظ رکھنے کیلئے وہ باغی گینگسٹر کسی بھی حد کو پار کر سکتا ہے۔ اور تم جانتے ہو یہی اسکی سب سے بڑی کمزوری بھی اخذ ہونے والی ہے۔۔ ۔"بادشاہ اسکی باتیں سن کے حیران تھا وہ اتنا سب کچھ جانتا تھا۔ تو اب کریں گئیں کیا کیونکہ مجھے اپنے بیٹے کی موت کا بدلا ہر حال میں چاہئیے۔۔۔ ہم اس لڑکی کو سکندر کی بیوی تسلیم کریں گئیں اسے کچھ دن دیں گئیں جب تک وہ لڑکی پوری طرح سکندر حازق مغل کا نشہ بن جائے گئی تب ہم اسکی دکھتی رگ پر وار کریں گئیں اور تب وہ لڑکی ہی نہیں خود وہ بھی ہمارے شکنجے میں پھنس جائے گا۔
واہ حرب میں تو تمہاری پلاننگ کا قائل ہو گیا ہوں۔ بادشاہ نے اسکی چاپلوسی کرتے کہا اور پھر اسے وہ فون کال والی داستان بھی سنا ڈالی۔ جسے سن کر حرب کا قہقہہ پھر گونجا۔"اسکا مطلب جانتے ہو بادشاہ۔۔۔ اس لڑکی کو ابھی تک اصل حقیقت معلوم ہی نہیں ہے۔"اگر اسے معلوم ہوتا میں کون ہوں اور وہاں کس مقصد کیلئے آیا تھا تو اب تک وہ ہمارے سمیت سکندر کے خون سے بھی اپنےتھ ہا رنگ چکی ہوتی۔ اسنے ہنستے ہوئے کہا۔۔۔ تو کیا ہوا ہم بتا دیتے ہیں پھر۔ بادشاہ نے خبان سے کہا۔"ضرور بتائیں گئیں مگر صحیح وقت آنے پر" ابھی تم وہ کرو جیسا جیسا میں کہہ رہا ہو ں۔ وہ حرام مادہ حلق میں انڈیلتے سرشاری سے بولا۔