Chapter 45: باب 45

سکندر اسکے بعد عزہ کے سامنے نہیں گیا تھا جبکہ اینارہ تو حیرت کے سمندر میں غوطہ زن تھی کیونکہ عزہ اسے اپنی کاروائی کی متعلق بتا چکی تھی مگر ابھی تک سکندر نے اسکے سامنے اققف تک نہیں کی تھی۔ سکندر آفس سے نکلتا کچھ دیر گرین ہاؤس چلا گیا وہاں سے واپسی آتے شام ہونے کی تھی وہ مغل ایمپائر میں داخل ہوا اور سیدھا جم میں چلا گیا وہاں میز پر اسے حان کا موبائل پڑا نظر آیا۔ مگر وہ نہیں تھا سکندر کی نظر موبائل کی آن ہوئی سکرین پر ٹھہر گئی وہاں کوئی چیٹ اوپن تھی اسنے نام پر غور کیا۔"لٹل بنی۔۔ اسنے تاسف سے سر ہلایا۔ حان جم میں واپس آیا۔ سکندر ورک آؤٹ کر رہا تھا اسے دیکھ حان موبائل پر لپکا۔ سکندر کی تادیبی نظریں اس پر ہی ٹکی تھیں جن کا مطلب حان کو بہت کچھ سمجھا رہا تھا وہ اسکی نظروں سے اوجھل ہونا چاہتا تھا ابھی وہ وہاں سے غائب ہوتا سکندر کی سرسراتی آواز اسکے کانوں سے ٹکرائی۔ "افسوس میرا بےرحم شوٹر دل کے معاملے میں بہت کمزور نکلا آخر اپنا دل چھوڑ آئے نا تم پاکستان میں۔" حان نے زبان دانتوں تلے دبائی کچھ لمحے خود کو کمپوز کیا اور پلٹا ۔۔ ۔"میں نے تو پہلے بھی بتایا تھا آپ کو کے دل کے معاملوں میں انسان کا زور نہیں چلتا۔ اسنے بیچارگی سے کہا گویا اسکے مفہوم پر درستگی کا پھٹا لگایا ہو۔" "تو مطلب پہلی محبت بھول چکے ہو تم۔"۔۔ ۔"آپ میرے زخموں پر نمک چھڑکنے کیلئے یہاں بیٹھے ہیں۔ وہ تلملایا۔"اور ایسا کچھ نہیں ہے جیسا آپ سوچ رہے ہیں۔ "انسان کی "ایک خصلت ہے وہ نکِ نیم ہمیشہ انہیں ہی دیتا ہے جب سے وہ محبت کرتا ہے۔ سکندر نے جتانے والے انداز میں کہا۔ حان نے سنجیدگی سے اسے دیکھا اور پھر ٹیبل پر رکھے سکندر کے موبائل پر لپکا۔۔ ۔"میرا موبائل واپس رکھو حان اسنے فوراً کہا۔"۔۔۔ اتنی کیا جلدی ہے حان اس سے دور بھاگتا عزہ کا نمبر ڈھونڈ رہا تھا جس میں اسے دیر نہیں لگی تھی کیونکہ اسکی کونٹیکٹ بک میں صرف ایک لڑکی کا نمبر موجود تھا۔

"Lady of the Moon..!"حان نے قدرے شریر لہجے میں کہا۔

ویسے بھائی نک نیم کافی اچھا رکھا ہے آپ نے بھابھی کا۔۔ وہ معنی خیزی سے مسکرایا ۔ سکندر شرٹ لیس ٹاول اٹھائے صوفے پر جا بیٹھا۔ ویسے بھائی کیا سوچ کر آپ نے بھا بھی کو یہ نک نیم دیا؟ قدرے دلچسپی سے پوچھا گیا۔۔۔ سکندر نے ٹیک پر سر گرائے طویل سانس کھینچا۔۔ ۔"وہ انوکھی ہے اسے تفصیل میں بیان نہیں کیا جا سکتا، میرے مطابق کوئی قلم یا زبان اسکی خوبصورتی کو ویسے بیان نہیں کر سکتی جس نظر سے میری آنکھیں اسے دیکھتی ہیں۔"۔۔۔ انٹرسٹنگ۔۔۔ تو چلیں آپ ہی بتا دیں آپ کو وہ کیسی لگتی ہیں.؟"... میں نے اسے کبھی تفصیلاً دیکھا نہیں سوائے اسکی آنکھوں کے...وہ آنکھیں میچے کسی سحر کے اثر میں بول رہا تھا۔"میں نے اسکی آنکھوں میں جادو دیکھا ہے... گہرا،تاریک اور خوبصورت.."وہ ایک تباہ کن جادو سی بنائی گئی ہے۔۔۔ اس لڑکی کو مجھ جیسے سنگدل گینگسٹر کو اپنے قابو میں کرنے کیلئے اداؤں کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

"Because she could kill me with a wink of her eye...!"

ویری انٹرسٹنگ..! حان نے تعریفی انداز میں کہا۔ جبکہ وہ مسکرا بھی نہیں سکا۔ حان اسکے پریشان چہرے کو بغور دیکھ رہا تھا وہ جانتا تھا سکندر پریشان ہے اسے لگتا تھا وہ وجہ بھی جا نتا تھا۔ مگر اسے کہاں معلوم تھا اسکی پریشانی کی جس وجہ کو وہ وجہ سمجھ رہا تھا وہ دراصل صرف ایک کور تھا سکندر کا بنایا کور اس حقیقت کو چھپانے کیلئے جسے وہ صرف خود تک چھپا کے رکھنا چاہتاتھا اپنی ذات میں۔۔ ۔"میں جانتا ہوں آپ ان سے محبت کرتے ہیں۔ حان کی سنجیدہ آواز نے سکوت کو توڑا تھا"۔۔ ۔ آپ انہیں حقیقت بتا دیں میں جانتا ہوں وہ آپ کو قبول کر لیں گئیں۔ "اور تمہارے مطابق حقیقت کیا ہے حان...ا سکے ٹھنڈے لہجے نے یاحان کو جھنجھوڑا۔"۔۔۔ حقیقت یہی ہے کہ حرب دادا سے جیتنے کیلئے آپ نے ان سے نکاح کیا کیونکہ وہ انہیں چاہیئے تھی آپ نے ان سے نکاح کر کے حرب دادا کو شکست سے تو نواز دیا مگر وہ ابھی بھی انکی ٹوہ میں لگے ہوئے ہیں۔ یاحان نے جھجھکتے وہ سب کہا تھا۔

سکندر ویسی ہی پوزیشن میں بیٹھا رہا حقیقت یہ نہیں ہے یاحان۔۔۔ حقیقت اسکے برعکس ہے۔ سکندر کے لہجے میں بے بسی محسوس کر حان ٹھٹھکا۔ حقیقت کیسی حقیقت بھائی..؟ وہ جاننے کا متمنی تھا۔ "عزہ کو لگتا ہے میں نے اسے دھوکہ دیا۔۔۔ اریان سر کو لگتا ہے میں انکی امانت میں خیانت کیا ۔۔۔ تمہیں اور اپنی کو لگتا ہے میں نے حرب دادا سے جیتنے کیلئے اسے استعمال کیا ۔"...مگر حقیقتاً یہ سب دکھاوا تھا یہ جیت،دشمنی،حرب دادا کو ہرانے کا جنون...یہ سب ایک جھوٹ کے سوا کچھ نہیں تھا۔۔۔ اصل ڈرامہ وہ ہے جو میں پچھلے تیرہ سال سے کر رہا ہوں۔۔ ۔"میں اس لڑکی سے دور بھاگ رہا ہوں۔۔۔ میں اس سے محبت نہیں کرتا پچھلے تیرہ سال سے یہی جملہ جانے کتنی بار میں نے خود کو رٹانے کی کوشش کی ہے مگر یہ سالہ دل ہر بار ایک ہی صدا لگاتا ہے کہ اگر وہ جدا ہوئی تو کچھ نہیں بچے گا۔"وہ میری محبت تیرہ سال پہلے تھی پھر وقت گزرتا گیا اور وہ میری دیوانگی بننے لگی ہے۔۔۔ وہ لڑکی کی میرے جینے کی وجہ بننے لگی مجھے خود کو معلوم نہیں ہو سکا۔ میں اسے ان دشمنوں سے دور لے جانا چاہتا تھا اور جب ایک تیرہ سال کا لڑکا یہ نہیں کر سکا تو اسنے محبت چھوڑ دی اور خود کو اس کالی جرائم کی دنیا میں سے دھکیل دیا۔۔۔ جانتے ہو کیوں صرف اس ایک لڑکی کیلئے۔۔۔ میں وہاں رہ کے اسکی حفاظت نہیں کر سکتا تھا میں اسکے دشمنوں سے جا ملا۔۔۔ میں اس سے دور ہو گیا جو کہ جا نلیوا تھا۔۔۔ مجھے لگتا تھا میں اس سے دور رہ کے اسکے تمام دشمنوں کو ختم کر کے اسکے پاس واپس لوٹ جاؤں گا مگر ایسا نہیں ہوا۔۔۔ میں اس کالی جرائم کی دنیا کا گینگسٹر اور وہ ایک معصوم سی پاکیزہ اپسرا وہ اس دل کی تمنا آخر کو کیوں بننا چاہے گئی جسے یہ دنیا مونسٹر کہتی ہے یہ سوچ کر ہی میں نے اپنے قدم اسکی طرف سے روک لیئے میں نے پاکستان تک جانے والے اسکے ہر دشمن کے قدم اسکے دھڑ سے الگ کر دئیے مگر میں اپنے دل کو زنجیریں نہیں ڈال سکا یہ سالا آج بھی اسی کے نام پر دھڑکتا ہے۔۔۔ وہ بولا تو بولتا گیا سالوں سے اندر رکھی کسک کو اسنے آج لفظوں کی مار دے دی تھی۔۔۔ جم روم میں پھر سے سکوت چھا گیا۔ حان حیرت انگیز سا بیٹھا تھا۔

"حرب دادا کو لگتا میں نے ان سے جیتنے کیلئے اس سے نکاح کیا ہے مگر سچ یہ ہے میں نے اسے محفوظ کرنے کیلئے نکاح کیا ہے میں جانتا ہوں آریان سر اسکی حفاظت کر سکتے تھے مگر مجھے اسکی طرف سے بے چینی رہنے لگی ہے یہ سوچ ہی پاگل کرتی ہے اگر حرب اس تک پہنچ گیا...ہاتھوں کی انگلیاں بالوں میں پھنسائے وہ اضطرابی کیفیت میں بیٹھا تھا"..."میں نےسوچا تھا اس سے نکاح کر کے اسے اپنے پاس لے آؤں گا وہ میرے ارگرد رہے گئی تو مجھے بے چینی نہیں ہو گئی اور میں اسکے دشمنوں کو بھی جلد از جلد ختم کردوں گا۔"۔۔ ۔"مجھے یہ سب پلان کرتے وقت صرف ایک ڈر تھا وہ تھی اس لڑکی کی قربت جو میرے حواسوں پر چھانے لگی ہے میں کمار کم اپنی حقیقت اس پر ظاہر کر نے سے پہلے اسکے قریب نہیں جانا چاہتا۔۔۔ میں یہ نہیں چاہتا کل کو وہ ایک اور الزام میرے سر کر دے۔"مگر سب الٹ ہو گیا حان۔۔۔ وہ بے بسی کی حد پر کھڑا چیخا۔۔۔ وہ جو پہلے صرف میرے دل پر سوار تھی اب دماغ پر بھی قبضہ کر چکی ہے۔ جتنا اس سے دور رہنے کی کوشش کر رہا ہوں اتنا وہ لڑکی قریب آتی جا رہی ہے اور تو اور معلوم نہیں اس لڑکی کے سامنے میرا غصہ کہاں چلا جاتا ہے۔ میں اسے کچھ سخت کہنا چا ہوں تو بھی نہیں کہہ پاتا۔ مجھے وہ بے بس کر دیتی ہے۔۔۔ وہ بیچارگی سے کہہ رہا تھا حان پورا منہ کھو لے اسے گھور رہا تھا۔ اسنے ایک ہاتھ سکندر کے ماتھے پر رکھا۔ بھائی یاں تو میرے کان خراب ہو گئے ہیں یا آپ پاگل ہو چکے ہیں۔ سکندر نے اسے گھورا۔ مطلب آپ نے اتنی بڑی حقیقت چھپا کے رکھی ہم سے اور ان سے بھی۔۔ ۔"یہی بہتر ہے ہم دونوں کیلئے۔۔۔ میں حرب کو مار کر اسے واپس پاکستان بھیج دوں گا میں اسکی منزل نہیں ہوں۔"حان کو جھٹکا لگا۔ بھائی آپ محبت کرتے ہیں ان سے آپ ایسے کیسے انہیں جانے دیں گئیں۔۔۔ محبت میری اصلیت پر حاوی ہے حان سمجھو وہ مسکرا کر اٹھا۔۔۔ کیا کچھ نہیں تھا اسکی مسکراہٹ میں... درد، تکلیف، صبر...اذیت...! وہ دیکھ کے رہ گیا وہ پل کوکچھ بول نہیں سکا۔"میں آپ کو ایسا کچھ نہیں کرنے دوں گا بھائی میں پہلے ضرور اس بات کے خلاف تھا مگر آپ کا بھی محبت پر حق ہے حقیقت جو بھی ہے جیسی بھی ہے وہ ہم نہیں بدل سکتے مگر آپ نے خود سے یہ راستہ نہیں چنا آپ کو حالات نے مجبور کیا تھا اور رہی بات عزہ بھا بھی کی تو اگر انہوں نے آپ کو چھوڑ کے جانا ہوتا تو اسی دن چلی جاتی جس دن وہ نکاح کی اصلیت جان چکی تھیں۔۔۔ بھابھی لفظ پر سکندر نے پلٹ کر اسے دیکھا۔"ایسی باتیں صرف کتابوں اور فلموں میں اچھی لگتی ہیں ورنہ آج کل کی لڑ کی اور اسکے خاندان کو ایک شریف سلجھا ہوا لڑکا چاہیئے نا کہ ایک گینگسٹر اور اب طے یہی ہوا ہے کہ میں عزہ آریان ملک کے قابل نہیں ہوں۔"وہ دو ٹوک انداز میں کہہ کر جم سے باہر نکل گیا۔ حان گہری سوچ میں مبتلا تھا۔

***

میری اگلی سات نسلوں کی بھی توبہ ہے جو میں تمہارے ساتھ کسی مشن پر چلی جاؤں۔۔ ۔ ہاں...! میں تو جیسے تمہارے ساتھ مشن پر جانے کیلئے مرا جا رہا تھا نا۔۔ ۔ اگر مرے نہیں جا رہے تھے تو میرے ڈرائیور کو واپس ہی کیوں بھیجا تھا۔۔۔ کونسی قیامت آجاتی اگر تم میری گاڑی میں بیٹھ جاتی تو یہ تماشا شروع ہی نا ہوتا۔۔۔ تم جہاں ہو گئے وہاں یہ تماشے یونہی لگتے رہیں گئیں۔۔ ا میمہ کا غصہ حد سے سوا ہوا۔۔ ہاں اب یہ بھی بول دو کہ اس ہوٹل والے نے جو کہا وہ بھی میری وجہ سے کہا۔۔ یحییٰ اکتا سا گیا۔ ۔ ہاں بالکل ایسا ہی ہے ۔۔ ۔ کیوں میں کونسا سر پر کلاُ رکھ کے وہاں گیا تھا جو میری وجہ سے کہا۔ ڈرامے مت کرو میرے ساتھ سنو وائیٹ ورنہ سر پھاڑ دوں گا تمہارا۔۔ ۔ یحییٰ نے خونخوار نظروں سے اسے دیکھا۔۔۔۔ ہاں جیسے میرے تو ہاتھ ہی ٹوٹ گئیں ہیں۔۔ تمہاری تو۔۔ ۔"یہ سب کیا ڈرامہ لگا رکھا ہے تم لوگوں نے۔۔ ؟" وہ دونوں لڑنے میں اتنے مصروف تھے یہ بھی بھول گئے کہ وہ ملک کے وسط میں کھڑے ہیں۔۔ ۔ آریان کی آواز پر وہ دونوں پلٹے جہاں ساتھ ہی اوپن ڈائننگ ہال میں موجود تمام ملک والے انہیں حیران نظروں سے دیکھ رہے تھے۔ "مجھے نہیں معلوم اس سے ہی پوچھ لیں بڑے پاپا عجیب پاگل لڑکی کے ساتھ آپ نے مجھے مشن پر بھیج دیا۔ یحییٰ تیزی سے بولا۔"۔۔۔ ہاں بالکل تم نے تو جیسے عقلمندی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ناں۔۔۔ وہ چیخ ہی پڑی۔ ۔ یہ دونوں پھر سے شروع ہو گئے...طہ کے بعد نتاشا اور عفاف نے بھی سر پکڑ لیا۔ مسئلہ کیا ہے کوئی کچھ بتائے گا.؟ ۔۔ ۔ اس سے پوچھیں چھوٹے پاپا مجھے کہتا میں اسکے ساتھ اسکی گاڑی میں بیٹھوں۔ امیمہ نے ایسے کہا جیسے کوئی بہت بڑی بات ہو گئی ہو۔ حمزہ نے سر تھام لیا۔

تو یہ کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں ہے پرنسیس۔ فیصل نے اپنی خونخوار پرنسیس کو سمجھا نا چاہا۔ یہی تو پارٹنر مگر نہیں عورت کا تو کام ہے ہر چھوٹی چھوٹی بات کا بتنگڑ بنانا۔ جہاں یحییٰ بولا وہی زارا،طوبیٰ،ملا ئکہ،عفاف اور نتاشا نے جھٹکے سے گردن پھیری۔ ،۔۔ میرا مطلب تھا صرف اس عورت کا آپ سب کی بات نہیں کی میں نے...اس سے تو ابھی ایک نہیں نپٹ پا رہی تھی کہاں وہ سب۔۔ ۔ یحییٰ نے فو راً سے بات بنائی۔ لگتا ہے ملائکہ کا اثر میری اس بیٹی پر بھی پڑ گیا ہے۔ فیصل نے گہرا سانس بھرا تو پاس بیٹھی ملائکہ نے نیپکن اٹھا کے فیصل کے کندھے پر دے مارا۔ بکواس بند کرو اپنی۔ وقاص ہنس پڑ ا۔ دیکھا آج بھی نہیں بدلی یہ جنگلی بلی۔۔۔ تم بھی تو ویسے ہی ڈھیٹ ہو تو میں کیوں بدلتی بھلا۔ ملا ئکہ نے ایک اور نیپکن مارا۔ ادھر لڑائی ختم نہیں ہوئی وہاں شروع ہو گئی۔۔ ۔ اب بس کرو تم دونوں اور کتنا لڑو گئے۔۔ ۔ اسے بول دیں نتاشا آپی آئندہ میرے ڈرائیور پر حکم نا چلائے۔۔ ۔ میں تو تم پر بھی حکم چلا ؤں گا کر کیا لو گئی تم... یحییٰ نے تیوری چڑھائی۔۔۔ منہ توڑوں گئی تمہارا۔۔۔ اس ساری لڑائی میں طہ ،حمزہ اور آریان سر پکڑے بیٹھے تھے ایک طرف ملائکہ اور فیصل تھے تو دوسری طرف یحییٰ اور امیمہ۔۔۔۔ اققققف...وقاص اور زارا طوبیٰ نے بیک وقت کہا۔۔ ۔"خاموش ہو جاؤ سب...خبردار اب اگر کسی کی ذرا سی بھی آواز آئی تو۔۔۔ اریان کی بھاری آواز وہاں گونجی تو سب ایکدم سے سیدھے ہوئے۔"۔۔ ۔ فیصل ملائکہ یحییٰ اور امیمہ نے سر جھکایا۔۔ کیا بچپنا لگا ہوا ہے چلو انکا تو سمجھ میں آتا ہے اور تم دونوں کیا ابھی تک بچے ہو۔۔۔ اریان نے فیصل اور ملائکہ کو سختی سے کہا۔۔ اس کی زبان کو چپ نہیں آتی میں تو کھانا کھا رہی تھی۔۔۔ ہاں تو اب اس سے سچ برداشت نہیں ہوا تو میرا کیا قصور ہے۔ فیصل بھی بولا۔۔ ۔ یحییٰ لوگ تو انہیں بچوں کی طرح لڑتے دیکھ حیرانگی سے ہنس رہے تھے۔۔۔ تبھی مرسلین کی وہاں اینٹری ہوئی وہ صبح کا کورٹ گیا اب واپس آرہا تھا ہاتھ میں پکڑا کوٹ

رہا ہے...؟ اسنے حیرت سے پوچھا۔۔۔ جہاں وہ بولا وہی نتاشا نے خونخوار نظروں سے اسے گھورا۔۔۔ کچھ خاص نہیں بیٹا تم بتاؤ کیس کے متعلق...آریان نے سب انگور کیے پو چھا۔ جی بڑے پاپا سارا دن وہی بزی تھا۔۔۔ ہاں یہ تو اتنا بزی تھا آریان انکل اسکے پاس بیوی کی کال اٹینڈ کر نے کا بھی وقت نہیں تھا مگر اپنی اسسٹنٹ کے ساتھ کافی پینے کا وقت ضرور تھا۔۔۔ کوئی کچھ کہتا نتاشا اسکی طرف بڑھی تپ کر بولی۔۔۔ وہ میرے کام کا حصہ تھا۔۔۔ یہ کونسا کام ہے جس میں تمہیں کسی غیر لڑکی سے ہنس ہنس کر باتیں کرنا پڑتی ہیں مرسلین رمیز شاہ۔۔ ۔ تم اندھی ہو گئی ہو اور کوئی مسئلہ نہیں ہے مرسلین نے ذرا بیزاری سے کہا۔۔۔ ابھی دو لڑائیاں ختم نہیں ہوئی تھی اب تو وہاں جنگ ہی چھڑ نے والی تھی وہ ملک ولا تھا ہی نہیں آریان ٹھیک کہتا تھا وہ میدان جنگ تھا ہر دو منٹ بعد کوئی نا کوئی جنگ چھڑی ہوئی ہوتی تھی۔۔ ۔ اب آپ دونوں کس بات پر لڑائی کر رہے ہیں.؟ طہ نے بیچ میں آتے پوچھا۔۔۔ کیوں تو بہرا ہے کیا سنائی نہیں دیتا یہ مجھ پر شک کر رہی ہے۔۔ مرسلین نے تپ کر کہا۔۔۔ جسکی حرکتیں جیسی ہوں اسے ویسا ہی سمجھا جاتا ہے۔۔۔ تو ٹھیک ہے میں گیا تھا اس لڑکی کے ساتھ کافی پینے کیا کر لو گئی تم..اسنے قدرے اکتاہٹ سے کہا۔۔۔ نتاشا کا مانو دماغ ہی گھوم گیا۔۔ ۔ ایکدم سے ویسٹ سے گن نکالے اسنے مرسلین کا کالر دوبچے اسکے سر پر رکھی تھی ۔۔۔ میرے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو میں زندہ نہیں چھوڑتی مرسلین رمیز شاہ اسلئے ایسا سوچنا بھی مت ورنہ خود کو بیوہ کرنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاؤں گئی۔۔۔۔ وہ جتنی شدت سے دھاڑی سب ہی شو کڈ ہو گئے ملائکہ تو تھی ہی آفت وہ بلا تھی۔۔۔ ایسی بلا جو سب جلا کے راکھ کرنے میں سیکنڈ کا وقت بھی ضائع نہیں کرتی تھی۔۔۔ تمہیں اس دنیا میں تو چھوڑ کے نہیں جاؤں گا بیوی یہ سوچ تم بھی دماغ سے نکال دو کہ تم یہاں رہو گئی۔۔۔ جہاں میں جاؤں گا وہاں تمہیں ساتھ لے کے جاؤں گا پھر وہ قبر ہو یا جہنم ۔۔ ۔ اسکا گن والا ہاتھ سر سے ہٹائے دل کے مقام پر رکھے وہ بھی اتنی ہی شدت سے گویا ہوا۔ نتاشا نے اسکا ہاتھ جھٹکا گن ویسٹ میں اٹک ائی۔۔۔ ابھی تو اس لڑکی کی موت پر رونے کیلئے تیار رہو جس کی وجہ سے تم نے میرے ساتھ ایسے بات کی ہے وہ دھاڑ کے کہتی باہر کی طرف لپکتی مرسلین نے اسے جا لیا ۔۔۔ کیا پاگل ہو گئی ہو اسے مارو گئی اب تم..؟ ۔۔۔ ۔ جان سے ماروں گئی میں اسے۔۔ ۔ تو ٹھیک ہے پھر تم بھی اپنے دوست کی موت پر رونے کیلئے تیار رہنا۔۔۔ اسنے بھی دو ٹوک لہجے میں کہا۔ نتاشا طنزاً ہنسی اسکے قریب ہوئی آنکھوں میں اپنی سرخ آنکھیں گاڑھی۔۔۔ اسے کوئی ہاتھ کیا انگلی بھی لگا کے دکھا نے مجھے۔۔ چیر کے نا رکھ دیا تو میرا نام بھی نتاشا شاہ نہیں۔۔۔ وہ اسی شدت سے غرائی۔ مرسلین نے گہری سانس کھینچتے سر نفی میں ہلایا اسے اپنے کندھے پر ڈالا اور انکے پاس آیا جو سب انہیں منہ کھول کے دیکھ رہے تھے ۔۔ ۔ میں آپ سے اپنی پاگل بیوی کی بیہیویر کی معافی چاھتا ہوں کل ملاقات ہو گئی آپ سب سے ۔۔ ۔ پاگل ہو گئے تم اور تمہارے دشمن چھوڑو مجھے ورنہ قتل کردوں گئی تمہارا۔ مرسلین اسکی ان سنی کرتا اپنی کہے اسے جکڑے اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا۔ نیت۔ ۔ وہ سب اپنی اپنی جگہ جنو رکھتے تھے مگر مرسلین شاہ اور نتاشا شاہ ان سب کی سوچ سے آگے کے جنونی تھے۔ دونوں ہی ایک دوسرے کیلئے پاگل ایک دوسرے کے لئے مرنے اور مار دینے والے تھے ۔۔ ۔ شکر ہے یہاں مما نہیں تھی۔۔۔ زارا بے اختیار بولی۔۔۔ یہ دونوں تو جنونیت میں آریان بھائی اور ملائکہ آپی کو بھی کراس کر گئے ہیں۔۔ طوبی نے بھی فقرہ اچھالا۔ صحیح کہہ رہی ہو گڑیا۔۔ حمزہ سر تھامے بولا۔۔۔ مجھے ہر بات میں کیوں گھسیٹا جاتا ہے.؟ ۔۔ ۔ کیونکہ نتاشا تمہاری بیٹی ہے تم جیسی آفت۔ فیصل نے فوراً ٹانگ اڑائی۔ ۔ اور مرسلین تمہارا بیٹا ایک نمبر کا پوزیسسو۔۔۔ ملائکہ نے بھی دوبدو کہا۔ آپ سب اپنے اپنے بچوں پر تبصرے کریں میں اپنی بیوی کو لے کے جا رہا ہوں۔ طہ نے عفاف کو گھیرے میں لیتے کہا۔ یہ ملک ولا کے واحد پیس ہیں جن کا آج تک کوئی پنگا نہیں ہوا۔ وقاص نے فوراً کہا۔۔ ۔ بس اللہ انہیں نظرِ آفت کے اثر سے بچائے ۔۔ ۔ فیصل نے طوبیٰ کو لیے ہانک لگائی۔ زارا وقاص اور حمزہ ہنس دئیے۔ میں بھی معصوم ہوں بس جب تک غلط لوگ متھے نا لگیں تو...امیمہ نے ہاتھ جھاڑ کے کہا اور اوپر کی طرف چلی گئی۔ ۔ ۔ ہاں میں تو چھ قتل کر کے بھاگا ہوا ہوں بس میں ہی غلط ہوں یہاں۔۔ ۔ یحییٰ اکتا کر کہتا اپنے کمرے کی طرف چلا گیا۔ تم سب بھی بغیر کسی چوں چراں کے اپنے اپنے کمرے میں جاؤ ورنہ اب میرا دماغ خراب ہو جائے گا۔ آریان نے با رعب آواز میں کہا تو وہ سب اپنے اپنے کمروں میں چلے گئے۔

***

وہ ٹرے میں کھانا لیے کمرے میں آیا سامنے وہ جائے نماز میں سجدے میں جھکی اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگ رہی تھی اسے یوں شدت سے روتا دیکھ آریان کا دل اتنی ہی شدت سے تکلیف سے گزر رہا تھا ٹرے ٹیبل پر رکھے اسنے قدم بڑھائے حیام آہٹ پر جلدی سے آنسو پونچھتے سید ھی ہو بیٹھی وہ اسکے قریب جا کر گھٹنوں کے بل پاس بیٹھ گیا۔ حیام نے سرخ نظریں اٹھا کر اسکے سپاٹ چہرے پر ڈالی اور وہ ایک بار پھر ضبط کھو بیٹھی آریان کے سینے میں چھپی وہ پھوٹ پھوٹ کے رونے لگی۔۔ ۔"تم نے کہا تھا تم صبر کرو گئی حیام اب ایسے روؤ گئی تو میں بھی ہمت ہار جاؤں گا میری معصوم بیو ی۔"۔۔۔ اسنے دھیمے لہجے میں کہا وہ سینے سے لگی سر نفی میں ہلانے لگی۔ میں صبر کر رہی ہوں مگر مجھ سے نہیں ہو رہا وہ میری اکلوتی اولاد ہے آریان میں نے کیسے یہ دو دن اسے دیکھے بغیر گزار لیے ہیں یہ صرف میں جانتی ہوں۔" تم ہی تو کہتی ہو کہ جو ہوتا ہے اس میں اللہ کی کوئی مصلحت ہوتی ہے تو پھر کیوں نہیں صبر کر پا رہی تم۔۔۔ ادھر دیکھو میری طرف۔۔ اریان نے اسکا چہرا سامنے کیا۔۔۔ رونے کے باعث آنکھوں کے پپوٹے سوجھ چکے تھے اسنے جھکتے اسکی نم آنکھوں پر لب رکھ دئیے۔۔۔ تم نے کہا تھا تم اس آزمائش میں ڈٹ کے کھڑی رہو گئی میرا ساتھ دو گئی۔۔۔ اب ایسے وعدے سے مکرو گئی تو میں ناراض ہو جاؤں گا۔۔۔ اسکے بال سہلاتے وہ بچوں جیسے اسے سمجھانے لگا۔" مجھے کچھ سمجھ نہیں آر ہا ہماری زندگی میں یہ سب ہو کیا رہا ہے۔۔ یہ آزمائش بھی لکھی تھی ہماری زندگی میں...! وہ شکست خور لہجے میں کہنے لگی۔۔۔ اریان نے گہری سانس بھر کے اسے دیکھا۔۔ ۔ جب کچھ ایسا ہماری زندگی میں ہو رہا ہو جسکی سمجھ ہمیں نا آرہی ہو تو ہمیں صبر کر لینا چاہیئے کیونکہ ضروری نہیں ہے حیام کہ ہمیں ہر چیز کی حکمت فوری سمجھ میں آ جائے۔۔۔ کبھی کبھی کچھ باتیں وقت کے ساتھ سمجھ آتی ہیں وقت سارے راز کھول دیتا ہے۔۔۔ حیام من و عن اسے سن رہی تھی وہ رونا بھول چکی تھی مگر ایک کسک تھی اپنی بیٹی کو نا دیکھ پانے کی اسے سن نا پانے کی وہ صبر تو کر رہی تھی مگر ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اسے اپنا صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا محسوس ہو رہا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.