Chapter 46: باب 46

اب بتاؤ کیوں ناراض ہو..؟ مرسلین اسکے ساتھ صوفے پر بیٹھا۔

شوہر بیٹھ کے دوسری عورتوں کے ساتھ کافی پیئے گا تو میں ناراض ہی ہوں گئی۔ وہ پھاڑ کھانے والے انداز میں گویا ہوئی۔۔ میں اسکے ڈیٹ پر نہیں گیا تھا نتاشا وہ میرے کام کا حصہ تھا اسنے کافی آرڈر کر دی تو میں کیا کہتا۔۔ ۔ تم کہتے کہ میں کافی نہیں پیتا اور بس...اسنے جیسے شجیسن دیا۔ "میں نے جوس آرڈر کرنے سے پہلے یہی کہا تھا۔۔ مگر پھر اسنے کافی آرڈر کر دی۔ تو تم کہتے کہ میں کا فی صرف اپنی بیوی کے ساتھ پیتا ہوں۔ نتاشا نے غصے سے نیا آئیڈیا دیا۔ مرسلین نے گہرا سانس بھر کے کہا۔"پھر وہ کہتی کیس ڈسکس بھی جا کے اپنی بیوی کے ساتھ کرلو۔"وہ ذرا سا ہنسا۔ نتاشا نے منہ بسورا۔"ہاں تو میں تمہارا لیے پراسیکیوٹر بھی بن جاتی۔"کونفیڈینس برقرار تھا۔ "تم ابھی صرف بغیر ناراضگی والی بیوی بن جاؤ اور کچھ نہیں بنو"اسنے ہنستے اپنے حصار میں لیا نتاشا بھی مسکراتی مطمئن سے ہوئی۔۔۔ تمہیں مجھے منانا چاہیئے مرسلین۔۔۔ ناراض میں ہوں بیوی۔ جیسے یاد دلایا گیا ہو۔

میں نے اتنے دن سے منایا تو تھا۔۔ میں نے سوری کرنے کیلئے کال کی تھی تم نے مجھے بلاک کر رکھا تھا فلیٹ کی چابی تم پہلے ہی چرا چکی ہو۔ اسے غصہ کرتا دیکھ مرسلین نے آہستگی سے اسے اسکے کارنامے بتائے جس پر نتاشا نے دانت نکالے تھے۔ اچھا ٹھیک ہے میں تمہیں معاف کرتی ہوں۔ آئندہ مجھ سے لڑائی نہیں کرنا۔ احسان جتایا گیا مرسلین کا قہقہہ ابھرا تھا۔ لڑائیاں جھگڑے تو ہر رشتے میں ہوتے ہیں مگر رشتوں کی بنیاد مضبوط ہونی چاہیئے ایسی لڑائیاں پھر کبھی رشوت ں پر برے اثرات مرتب نہیں کر پاتی۔

***

عزہ کی آنکھ کھلی اسنے فوراً گھڑی کی طرف دیکھا جہاں اس وقت صبح کے آٹھ بج رہے تھے۔ اسنے کمرے میں طائرانہ نظر ڈالی۔ تو کل رات بھی وہ کمرے میں نہیں آئے۔ عزہ غصے کی زیادتی سے بیڈ سے نیچے اتری اور انٹر کام اٹھایا۔ "حازق سے کہیں اگلے دس منٹ میں وہ کمرے میں موجود ہوں وگرنہ مغل ایمپائر سمیت میں انکا بھی حلیہ بگاڑ کے رکھ دوں گئی۔"انٹرکام واپس رکھے وہ فاتحا نہ مسکرائی اور ڈریس اٹھائے واشروم میں بند ہو گئی۔ ۔

وہ وال گلاس سے مزین ویل فرنشڈ آفس تھا انتہائی نفاست اور سادگی سے مزین کیا گیا وسط میں رکھی رولنگ چیئر پر سکندر موجود تھا جبکہ سامنے کانچ کی بڑی سی ٹیبل موجود تھی اور اسکے اردگرد پانچ کرسیاں رکھی گئی تھیں آج اسکی ایک امپورٹنٹ میٹنگ تھی آفس میں اس سمیت یاحان اور دیگر چار لوگ اور موجود تھے وہ اسکی ٹیم کے ہی خاص اور وفادار لوگ تھے جہاں آج حرب کی بربادی کے متعلق پلاننگ کی جا رہی تھی دروازہ نوک ہوا۔۔ باہر موجود شخص اندر نہیں دیکھ سکتا تھا مگر اندر موجود شخص بخوبی باہر کا منظر دیکھ سکتا تھا اینارہ کو وہاں دیکھ سکندر نے اسے اندر آنے کی اجازت دی۔۔ ۔"بولو اینی۔ ۔!" سکندر نے مصروف سی آواز میں کہا۔۔۔ اینارہ چلتی تھوڑا قریب آئی۔۔۔ وہ جو کہنے آئی تھی سب کے سامنے نہیں بول سکتی تھی اور سکندر کے قریب جا کر کہتا اسے اپنی موت برابر لگ رہا تھا وہ جانتی تھی سکندر کو لڑکیوں کا اپنے قریب آنا سخت زہر لگتا ہے۔ کیا میں وہاں آ کے بتا سکتی ہوں..؟۔۔۔ سکندر سمیت وہ سب مشتعل ہوئے۔۔ ۔"نہیں۔۔ دو ٹوک کہا گیا۔۔۔ جو کہنا ہے وہی سے کہو۔۔۔ اسنے کہتے لیپ ٹاپ پر نظر جما لی۔"اینارہ کو اس پر جی بھر کے غصہ آیا تھا ۔۔ ۔ جو ہو گا دیکھا جائے گا دل میں ہی سوچتے اسنے اس کھڑوس کو دیکھا اور بلند آواز میں کہا۔۔ ۔"آپ کی بیوی آپ کو کمرے میں بلا رہی ہیں حکم آیا ہے اگر اگلے دس منٹ میں آپ وہاں موجود نا ہوئے تواس مغل ایمپائر سمیت آپ کا حلیہ بھی بگاڑ دیں گئیں۔"۔۔۔۔ جہاں اینارہ ایک سانس میں بولی وہی سکندر کے ماتھے پر بل نمودار ہوئے اسنے اپنی ٹیم کو دیکھا جو ہنسی چھپانے کو چہرا جھکا گئے تھے۔۔۔ میرے خیال سے پہلے بیوی کا حکم سن لینا چاہیئے سکندر صاحب۔۔۔ مرات صاحب نے ہنسی دبا کر کہا ۔۔۔ سکندر نے مٹھیاں بھینچ لیں۔"یہ لڑکی مجھ پر زن مریدی کا پھٹا لگوا کے رہے گئی"دل ہی دل میں اسے کوستے سکندر اپنی جگہ سے اٹھا اینارہ کو کھا جانے والی نظروں سے دیکھتے اسنے قدم عزہ کے کمرے کی طرف لیے۔۔۔ پیچھے ان سب کے قہقہے جاری تھے۔

وہ تنفن کرتا اپنے کمرے میں پہنچا۔۔۔ اسکے کانوں میں اپنی ٹیم کے قہقہے ابھی بھی گونج رہے تھے ٹھاہ کی آواز سے ماتھے پر بل ڈالے اسنے ابھی دروازہ کھولا سامنے وہ کمرے کے وسط میں کھڑی تھی۔ عزہ نے ماتھے پر تیوری چڑھائی۔ اسکے تیور دیکھ حازق کے بل فوراً غائب ہوئے۔ ۔ ۔ میں نے دروازہ آرام سے کھولا تھا خود ہی۔۔۔ وہ بیچارگی سے بولا۔ وہ جسے دنیا جوابدہ ہوتی تھی وہ آج اپنی بیوی کو ایکشپلینیسن دیتا انتہائی کیوٹ لگ رہا تھا۔۔ ۔"بتانا پسند کرو گئی کہ کیوں بلایا ہے میں امپورٹنٹ میٹنگ چھوڑ کے آیا ہو۔ اسنے تیزی سے سوال کیا۔۔۔ عزہ جو اپنے لمبے بالوں میں الجھی کھڑی تھی ڈوپٹہ اٹھائے اسکے قریب آئی۔۔۔ سکندر نے بے اختیار قدم پیچھے لیے ۔۔۔ وہی سے بتاؤ جو بھی بتانا ہے۔ اسنے ذرا سختی سے کہا۔۔۔ مگر سامنے بھی عزہ ملک تھی کوئی عام لڑکی نہیں۔۔۔ ہمیشہ کی طرح اسکی ان سنی کرتی وہ اسکے انتہائی قریب آ رکی۔ سکندر اسے دیکھنے سے گریز برت رہا تھا۔۔ ۔"آپ کل رات پھر کمرے میں نہیں آئے..؟"...تم نے یہ پوچھنے کیلئے مجھے اتنی امپورٹنٹ میٹنگ سے بلایا ہے۔۔ اسنے تیوری چڑھائی۔۔۔ ہاں..! قدرے معصومیت سے سر ہلایا۔۔ ۔"مجھے تم پر غصہ نہیں آ تا تو اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ تم میرے سر پر چڑھ کے ناچو گئی۔۔۔ میں ایک گینگسٹر ہوں جسکے سامنے لوگوں کی زبان تالو سے چپک جاتی ہے اور میرے ہی بندوں کے سا منے میری بیوی مجھے حکم دے کر بلا رہی ہے کہ اگر میں دس منٹ میں نا آیا تو وہ میرا حلیہ بگاڑ دے گئی۔ سکندر نے لاچاری سے کہا لہجے میں غصے کی رمق بھی تھی۔"۔۔ ویسے کتنی عجیب بات ہے نا سکندر حازق مغل۔ ۔ ۔ عزہ نے اسکی ٹائی کی ناٹ سیٹ کرتے آنکھوں میں آنکھیں ڈالی۔"ایک گینگسٹر جس سے دنیا ڈرتی ہے اور وہ خود اپنی بیوی سے کتراتا ہے اس سے دور بھاگتا پھر رہا ہے کہ کہیں اسے اس سے محبت نا ہو جائے۔۔۔ اسنے آنکھوں سے دل کا حال جاننے کا ہنر اپنے باپ سے وراثت میں لیا تھا"۔۔۔ سکندر نے فو راً نظریں گھمائیں۔ وہ لاجواب ہو گیاتھا۔ ۔"آجاؤ گا رات کو کمرے میں...! وہ کہتا نرمی سے دوری بنا گیا۔"گویا بہادری کا ثبوت دینا چاہا ہو۔۔ وہ جانے کیلئے پلٹا،۔۔۔ ایک سوال پوچھوں.؟ عزہ کی آواز پر وہ واپس سے چند قدم آگے آیا۔۔ ۔ کیا آپ کو کبھی مجھ سے محبت محسوس نہیں ہوئی..اسکے لہجے میں عجیب سا تاثر تھا سکندر کو سمجھ نہیں آئی وہ سب جانتے ہوئے بھی یہ سوال کیوں کر رہی ہے۔۔۔ جواب دیں۔ کیا آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں.؟۔ ۔"کیوں میرا دماغ خراب ہو گیا ہے۔"اسنے سنبھل کے کہا۔۔ تو نفرت کرتے ہیں..؟ "سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ گردن میں ہاتھ پھیرتے کھٹاک سے جواب آیا۔"۔۔ ۔ تو پسندکرتے ہیں.؟..پر سوچ انداز میں پوچھا گیا۔۔ ۔"نہیں... مختصراً کہا گیا۔"

"پھر مجھ سے شادی کس منطق پر کی ہے آپ نے.؟"وہ بھڑک اٹھی۔ ۔"وہ تو تمہارا بات بات پر مجھے جسٹ شٹ اپ کہنا پسند آگیا تھا۔"اسکی آنکھوں میں شرارت جھلکی عزہ نے منہ بسورا۔ ۔ ۔ ویسے کیا تم مجھ سے محبت کر تی ہو..؟..."جسٹ شٹ اپ"۔۔ وہ یونہی زچ کرنے کو پوچھ گیا مگر عزہ نے اسے جو جواب دیا وہ سن کر کمرے میں اسکا مدھم قہقہہ گونجا۔۔۔ ابھی وہ پلٹتا وہ ایک مان سے بول پڑی۔۔ ۔"مجھے یقین ہے آپ کو ایک دن مجھ سے محبت ہو جائے گئی۔"اسکی پر اعتمادی پر وہ ٹھٹکا۔ ۔"تم اتنے یقین کے ساتھ کیسے کہہ سکتی ہو.؟"...کیونکہ لوگ کہتے ہیں"میں واجب الم جیب ہوں۔"اسنے فخریہ بتایا۔"مجھے پھر بھی محبت نہیں ہو گئی وہ کہہ کر رکا نہیں۔"دیکھیں گئیں۔۔ ابھی آپ ملازمہ سے بریک فاسٹ کا بولتے جائیے گا۔۔۔ سکندر نے کھا جانے والی نظروں سے اسے دیکھا۔ انٹرکام سے بول دو۔۔ ۔"خراب ہے۔ عزہ نے فوراً بتایا۔"سکندر نے آگے بڑھ کے اسے دیکھا۔ ٹھیک ہے...! ۔۔ ۔ عزہ نے ٹیبل پر پڑا پانی کا گلاس اٹھا کے اس میں الٹ دیا۔۔۔ اب خراب ہو گیا...سکندر نے اسکی حرکت پر ضبط سے گہرا سانس بھرا۔ "واجب المجتب کا تو معلوم نہیں ...واجب "القتل ضرور ہو تم اور اگر تمہیں کچھ نا کہہ سکا تو کسی دن میں اپنا سر تمہاری حرکتوں کی وجہ سے ضرور کسی دیوار میں مار لوں گا۔۔۔ وہ غصے سے کہتا تنفن کرتا نکل گیا۔۔۔ میں نے کہا تھا نکاح کریں مجھ سے ۔۔ عزہ نے وہی سے ہانک لگا کر قہقہہ لگایا۔

***

وہ ایک بڑی سی کھنڈر بلڈنگ تھی جو صرف باہر سے کھنڈر تھی اندر سے وہ جوئے کا اڈا تھا ایک دن کی محنت تھی انہوں نے بادشاہ کے خاص آدمی کی انفارمیشن سے لے کر ان کے خفیہ اڈے اور اسکے تمام فرار رستوں کی خبر اکٹھی کر لی تھی اب وہ اس بلڈنگ کے باہر تھے طہ احمر اور نتاشا وہاں مرسلین کا انتظار کر رہے تھے جو کہ پھر سے لیٹ ہو چکا تھا۔۔۔ میرے خیال سے ہمیں اندر جانا چاہیئے وہ بھی آجائیں گئیں۔۔۔ احمر نے کہا۔۔ ایک منٹ شہزادی کی کال آرہی ہے۔ طہ کے کہنے پر وہ دونوں مسکرائے۔۔ ۔"طہ آج آپ مجھے کالج سے پک کر لیں گئیں۔۔۔ کال اٹینڈ کر نے ہی اسکے کانوں میں معصوم سی آواز ابھری۔"۔۔۔ اوکے میں ابھی بزی ہوں اگر ٹائم سے فری ہو گیا ہو تو آجاؤں گا ور نہ ڈرائیور کو بھیج دوں گا۔۔ ۔"نہیں مجھے ڈرائیور کے ساتھ نہیں جانا آپ ہی آئیں گئیں مجھے لینے۔۔ وہ ضدی ہوئی۔"اوکے میں آجاؤ گا۔ طہ نے پیار سے کہتے موبائل واپس رکھا ۔۔ مجھے لگتا ہمیں اندر جانا چاہیئے جب تک ہم سچوئیشن دیکھتے ہیں بھائی بھی آجائیں گئیں۔۔۔ شکر ہے جناب کو یاد تو آیا کہ ہم یہاں مشن پر آئیں ہیں۔ احمر کے بھرپور طنز پر طہ نے اسے گھورا۔ وہ تینوں اندر داخل ہوئے۔ ۔۔ وہ فرسٹ فلور سے ہوتے تیسرے فلور پر آئے۔۔۔ وہاں صرف پانچ فلور تھے مجھے لگتا اگلے فلور پر گارڈز ضرور ہو گئیں۔۔ ۔"ہونے تو چاہیئے حامی مگر ہم نے چھپ کر جانا ہے اگر ذرا سی بھی انہیں بھنک پڑی تو ساری محنت برباد جائے گئی۔ ہمیں آج ہر حال میں طفیل کو پکڑنا ہے کیونکہ وہی بتا سکتا ہے سکندر رہتا کہاں ہے"...نتاشا کی بات پر ان دونوں نے سر ہلایا اور ایک کمرے سے ہوتے وہ دوسرے کمرے میں آئے۔۔۔ جہاں سے وہ باہر کا منظر دیکھ رہے تھے وہاں گنے چنے گارڈز موجود تھے مگر طفیل سامنے نہیں تھا۔ ہمیں انہیں....ششش حامی لگتا ہے کوئی اس طرف آرہا ہے۔۔ نتاشا کی آواز پر وہ دونوں بھی چوکنا ہوئے۔ نتاشا گن لوڈ کیے آگے بڑھی۔ اےے رک جا تو ڈون کہیں کی میں دیکھتا ہوں۔۔۔ احمر اسےؤ پیچھے کرتا خود آگے آیا۔ تو پیچھے رہ میں دیکھتی ہوں تم دونوں انکو ٹھکانے لگا ۔۔۔ طہ ادھر گیا وہ دونوں دیوار کی اوٹ میں ہوئے۔۔۔ ادھر جیسے ہی کسی نے قدم رکھا احمر نے اسکی بازو دبوچے پیچھے کی طرف موڑتے اپنے قابو میں کیا تھا وہ سب اتنی جلدی میں ہوا مرسلین کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔۔۔ اوئے کمینے یہ میرا بندہ ہے انکا نہیں۔۔۔ بازو چھوڑ اسکی۔۔۔ نتاشا کی آواز پر احمر نے جھٹکے سے اس خونخوار شیر کی بازو چھوڑ دی۔۔۔ اب مجھے کیا پتہ تھا آگے تیرا شوہر ہو گا۔۔۔ اسے دیکھ وہ بڑبڑایا۔۔۔ اسلئے کہہ رہی تھی کہ مجھے دیکھنے دے ۔۔ ۔ ہاں تجھے تو الحام ہوا تھا آگے تیرا بندہ کھڑا ہے۔۔۔ ا حرم نے دانت کچکچائے۔۔۔ یہ یہاں کیا کر رہا ہے..؟ ۔۔ ۔ ڈانس بار تو ہے نہیں سالے صاحب جو ڈانس کرنے آیا ہوں گا۔۔۔ مشن پر آیا ہوں۔۔۔ حامی کمینے بکواس بند کر۔۔۔ مرسلین کا سرخ پڑتا چہرا دیکھ نتاشا نے اسے گڑکا۔۔ وہاں کون ہے..؟ ۔۔ ۔ بسسس تم لوگ تو لڑو انہیں پتہ چل گیا یہاں کوئی ہے۔ طہ نے ادھر آتے ان تینوں کو گھور کر کہا۔۔۔ تو تم یہاں کیوں آگئے چل انہیں بتاتے ہیں یہاں کون ہے...؟ ۔۔ ۔ احمر نے کہتے گن لوڈ کی وہ دونوں آگے بڑھے۔۔۔ اور اندھا دھند گولیوں کی بر سات کر دی وہ سب ڈھیر ہوئے ہی تھے سامنے سیڑھیوں سے آتا طفیل انہیں دیکھ اوپر کو بھاگا تھا۔۔۔ مار ڈالو ان سب کو۔۔۔ اپنے گنڈ وں کو حکم دیتا وہ خود بھاگا۔۔۔ ایسے کیسے۔۔۔ نتاشا سامنے سے آتے گنڈے کے پیٹ میں لاتے مارتے طفیل کے پیچھے بھاگی تھی۔۔۔ نہیں تاشی رک جا...احمر ابھی چیخا تھا گنڈے نے اسکی پشت پر گولی چلا دی سامنے طہ تھا اسنے اس گنڈے کا نشانہ بنایا۔۔۔ دائیں سائیڈ مرسلین اور بائیں سائیڈ احمر اور وہ خود اوپر کی جانب بھاگ رہی تھی۔۔۔ وہ دونوں اسکی طرف بڑھتے بیچ میں آتےا حرم نے اسے دھکا دیا اور جو گولی نتاشا کو لگنی تھی وہ اسے لگ گئی۔۔ ۔ احمر...مرسلین نے اسے تھاما ۔ گولی اسکے کندھے میں لگی تھی۔ طہ اسے سنبھالو۔۔۔ اسے حکم دئیے وہ نتاشا کے پیچھے بھاگا ۔۔۔ وہ ایک کھلا بڑا سا کمرا تھا ہر جگہ چیزیں بکھری ہوئی تھیں۔ نتاشا پھونک پھونک کر قدم آگے رکھ رہی تھی طفیل جو دروازے کی اوٹ میں تھا بنا کوئی آواز کیے اس پر لپکتا پیچھے سے آتے مرسلین نے اسکی ٹانگ کا نشانہ بنایا۔ وہی نتاشا پلٹی اور طفیل زمین بوس ہوا۔۔۔ تم پاگل ہو گئی ہو۔۔ اگر تمہیں گولی لگ جاتی تو..؟ وہ غیض وبغضب کے عالم میں دھاڑا۔۔ ۔"تو تم اس کافی والی لڑکی سے شادی کر لینا۔۔۔ اسنے قدرے چہک کر کہا۔ ۔"تم میرے ہاتھوں ضائع ہو جاؤ گئی کسی دن۔۔۔ وہ تب ہی گیا۔۔ نتاشا ہاتھ جھلا تی باہر نکل گئی جیسے بتانا چاہا ہو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وہ سب ہوسپٹل میں تھے احمر کے کندھے کی ڈریسنگ ہو رہی تھی نتاشا اوروہ دونوں پاس کھڑے تھے۔۔ درد تو نہیں ہو رہا تجھے۔۔ ؟ نتاشا نے اداسی سے سوال کیا۔۔۔ ارے میری پیاری دوست میری تاشی کو کتنی فکر ہے میری..!۔۔۔ احمر نے اونچی آواز میں صدا لگاتے کہا پیچھے بیٹھا طہ لب دبا گیا جبکہ نتاشا نے مرسلین کا سرخ چہرا دیکھا۔۔۔ تجھے بچانے کیلئے تو میں ایسی دس گولیاں بھی خود پر کھا سکتا ہوں تاشی۔۔ ۔"میری ہی بیوی سے میرے سامنے فلرٹ کرتے ہوئے تم اپنی موت کو بلاوا دے رہے ہو احمر شجیع۔۔۔ اسنے نخوت سے ہنکار بھرا"۔۔۔ اپ کی بیوی میری بہت اچھی والی دوست ہے کیوں تاشی..."وہ صرف اور صرف مرسلین رمیز شاہ کی بیوی ہے۔"اور تم کیا دھری کا سر ہلا رہی ہو۔۔۔ میرے ہی سامنے تم اسکی فکر میں گھلی جا رہی ہو خوامخواہ مرا نہیں ہے وہ زندہ ہے۔۔۔ اسکی حد درجہ پوزیسسونس اور سرخ چہرے پر طہ اور احمر نے بمشکل ہنسی دبائی تھی۔۔۔ اسے گولی لگی ہے مرسلین وہ بھی میری وجہ سے۔۔۔ تو اب کیا فکر بھی نا کروں میں..! نتاشا نے حیرت سے کہا ۔۔ ۔ نہیں بالکل نہیں...اگر اب تم نے اسکی فکر کی تو میں اسکی گردن توڑ دوں گا۔۔۔ دیکھ لے تا شی میں نے پہلے ہی تجھے کہا تھا تیرا بندہ بہت بڑا دماغ پھیر ہے۔۔۔ دیکھ مجھے مارنے کی دھمکی دے رہا ہے۔۔۔ میں دھمکی نہیں دے رہا میں واقع یہ کر گزروں گا اور یہ کوئی تاشی نہیں ہے نتاشا نام ہے اسکا۔۔۔ اسنے باور کروایا۔۔۔ ارے کیا آپ دونوں تب سے گندی سوتن کی طرح لڑ رہے ہیں۔۔ لڑنا ہے تو کوئی گو لی مارو ایک دوسرے کو پتہ بھی چلے کے ملک ولا کے دو بہادر منہ ماری کر رہے ہیں۔۔ بکواس بند کرو طہ اور حامی۔۔ میرا مطلب ہے احمر تم جاؤ صبح ملتے ہیں۔ مرسلین کی تیز نظروں کے ارتکاز کوً سمجھتی اسنے فورا سے درستگی دی۔ ۔

***

ویسے آپ کے جانے کے بعد مرات صاحب کہہ رہے تھے عشق اچھے اچھوں کے ہوش سلب کر جاتا ہے۔۔۔ اس تبصرے پر سکندر نے سر جھٹکا۔۔۔ تبھی حان کا موبائل رنگ ہوا۔ ۔ ۔ بھائی حرب دادا کی کال ہے۔۔۔ اسپیکر پر ڈالو۔۔۔ یاحان نے کال اٹینڈ کر کے سپیکر پر ڈال دی۔۔۔ سکندر کہاں ہے کیا اب ہماری یہی اوقات رہ گئی ہے اس کل کی آئی لڑکی کی وجہ سے وہ میری کالز انگور کر رہا ہے۔ ۔۔ اسکی چنگھاڑتی آواز پر سکندر کے لب مسکرائے۔۔۔ اپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں دادا مجھے میری بیوی سے آجکل بالکل ہی فرصت نہیں ملتی پتہ نہیں کونسا جادو کر دیا ہے اسنے مجھ پر۔۔۔ اسنے مزید آگ لگائی جو لگ بھی گئی دوسری طرف حرب نے غصے سے دانت پیسے تھے۔۔ وہ اس جلا رہا تھا مگر حرب بھی اپنے نام کا ایک ہی بغیرت تھا۔۔ ۔"میں سمجھ سکتا ہوں اس نئے نئے خمار کو یہ یونہی سر چڑھ کے بولتا ہے میرے چیتے۔۔۔ اسکے جملے پر سکندر کا قہقہہ ابھرا جیسے اسکی بات کی توہین کی گئی ہو"وہ پھر ضبط کر گیا۔ میں نے تمہارے نکاح کی خوشی میں ایک گرینڈ پارٹی رکھی ہے میرے چیتے۔۔ اج شام اگر تم اپنی بیوی سمیت ہمارے مہمان بنو تو ہمیں خوشی ہو گئی۔۔ حان نے نفی میں سر ہلایا۔۔۔ ضرور دادا آپ بلا ئیں اور میں نا آؤں ایسا بھلا ہو سکتا ہے۔۔۔ اسنے قابلِ دید اطمینان سے دشمن کے انویٹیشن کو قبول کیا تھا۔۔۔ وہ کال رکھتا حرب کی گھمبیر آواز گونجی۔۔۔ ہمارے لوگ تمہاری بہا در بیوی سے ملنے کیلئے بےتاب ہیں..وہ جرائم کی دنیا کے بے تاج گینگسٹر کی اس بہادر بیوی سے ملنا چاہتے ہیں جس نے بادشاہ خان کو دھمکی سے نوازا ہے۔۔۔ وہ پرجوش لہجے میں بولا۔ ۔ سکندر کے ماتھے پر بل نمودار ہوئے موبائل دیوار میں مارتے اسنے حان کو تیکھی نظروں سے دیکھا۔۔۔ بپھر ے شیر کی طرح اپنی جگہ سے اٹھتے وہ نیچے کی طرف گیا ۔۔ ۔ اینارہ کے کمرے کے دروازا ٹھاہ کی آواز سے کھلا سکندر گن نکالے اس تک پہنچا اسے گردن سے دوبچے گن اسکے ماتھے پر رکھ دی ۔۔۔ تمہاری ہمت بھی کیسے ہوئی میری بیوی کی وہاں بات کروانے کی..میں نے تمہیں اسکی حفاظت کیلئے رکھا تھا اور تم میرے ہی دشمنوں سے اسکی باتیں کروا رہی ہو ۔۔ ۔ آنکھیں خون چھلکا رہی تھیں جبڑے بھینچے وہ اشتعال زدہ سا اسکے چہرے پر غرایا ۔۔ ۔ اینارہ چپچاپ نظریں جھکائے کھڑی تھی۔۔۔ چھوڑیں اسے حازق...حان کے ساتھ عزہ اس کمرے میں داخل ہوئی اینارہ کی گردن سے اسکا ہاتھ ہٹائے وہ ان دونوں کے بیچ آ رکی۔۔۔ گن ابھی بھی ہاتھ میں موجود تھی تیز نظروں کا ارتکاز اب عزہ ہوئی تھی۔ کیا پاگل ہو گئے ہیں آپ اس پر ہاتھ کیوں اٹھا رہے ہیں میں نے کہا تھا اسے کے میری بات کروائے ۔۔ ۔ مگر کیوں...تم کون ہوتی ہو میری اجازت کے بغیر کسی سے بات کرنے والی ۔۔ ۔ وہ پوری قوت سے چیخا عزہ ایکدم سے سہمی اسکا ہاتھ چھوڑے پیچھے ہٹ گئی۔۔ وہ ابھی تک کیئر نگ اور کالم حازق کے ساتھ رہ رہی تھی آج اسنے پہلی بار اسکا جنونی گینگسٹر والا روپ دیکھا تھا۔۔۔ و.. وہ۔۔ مجھے نہیں پسند اسلئے میں نے اسے منع کیا یہاں آنے سے اور بس...وہ روہانسی ہو رہی تھی۔۔۔ ۔ "نہیں پسند تھا تو مجھے کہتی میں اسے کہیں دفن کر آتا تم نے کیوں کی وہاں کال...وہ اتنی ہی شدت سے پھر چیختے آگے بڑھا عزہ دیوار سے جا لگی۔ ۔۔ ڈبڈبائی آنکھوں سے اسے دیکھتی وہ کہیں سے بھی اسے بہادر عزہ نہیں لگ رہی تھی۔ ۔ ۔"آگین نہیں کروں گئی سوری...وہ بمشکل بول پائی۔"۔۔۔ میں ایک ہی غلطی کو دوبارہ دوہرانے کی مہلت نہیں دیتا عزہ حازق مغل۔۔۔ تمہیں اپنے کیے کی سزا جھیلنی پڑے گئی تاکہ تم دوبارہ ایسا سوچو بھی مت۔۔۔ دائیں بائیں بازو جوڑے وہ سرد برفیلے لہجے میں کہتا اسے کپکپانے پر مجبور کر گیا۔۔۔ آنکھوں سے وحشت ٹپک رہی تھی وہ منظر عزہ کا دل ہولا رہا تھا۔۔ ۔ بھائی وہ سوری بول۔۔ ۔ بکواس بند کرو اپنی اور دفع ہوؤ جا یہاں سے تم دونوں... پاس پڑے واس کو پوری قوت سے ٹھوکر مارے وہ ضبط کی انتہا پر کھڑے چیخا عزہ کی زبان مانو تالو سے چپک گئی تھی اسنے کب سوچا تھا اتنا پو لائیٹ نیچر کا مالک انسان۔۔ اتنا جزباتی اور جنونی بھی ہو سکتا ہے۔۔۔ سکندر اسکی کلائی دوبچے اپنے ساتھ لیے دوسری ڈائریکشن میں گیا تھا۔۔۔ اللہ یہ کیا ہو گیا۔ ۔ اینارہ سر پکڑے کھڑی تھی۔۔۔ جو دیکھ رہی ہو وہی ہو رہا ہے کس نے کہا تھا ایسی حماقت کرنے کو..جانتی بھی ہو وہ اپنی سرپرستی میں آئی چیز کو کسی کو دیکھنے کی بھی اجازت نہیں دیتے۔۔ وہ تو پھر انکی بیوی ہیں۔۔۔ انکی اکلوتی دیوانگی۔۔۔ اتنی بڑی غلطی کر کیسے لی تم نے۔۔۔ وہ غصے کے عالم میں کہتا چکر کاٹنے لگا ان دونوں کو ہی اس پری کی فکر ستا رہی تھی جسے بگڑ ا، غصیل مونسٹر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

حا..زق...ہاتھ چھوڑیں میرا..مجھے تکلیف ہو رہی ہے۔۔ ۔"پہلے میری تکلیف کا مداوا کر لو پھر تمہاری تکلیف کا سوچیں گئیں۔"سکندر کہتے اسے ساتویں فلور پر لایا جہاں ہر طرف گھپ اند ھیرا تھا وہاں کا ماحول ہوسپٹل جیسا تھا لمبی گزر گاہ پر ہر طرف دروازے اور ان پر لکھے نمبر۔ ۔۔ عزہ کی آنکھیں حیرت سے تب کھلی جب وہ اس مدھم سی روشنی سے ہوتے آگے آئے جہاں کا ماحول ایکدم ہی بدل گیا تھا۔۔۔ وہاں ہر طرف لوہے کی سلاخیں لگی تھیں اگر وہ غلط نہیں تھی تو وہ جیل والا ایریا تھا جسکے متعلق اینارہ نے سرسری سا ذکر کیا تھا۔۔۔ عزہ مارے حیرت کے اسے دیکھنے لگی جو اسے ایک جیل کے سامنے کھڑا کر چکا تھا چہرے اور آنکھوں میں اس قدر وحشت چھائی تھی کہ اندازہ لگانا نا ممکن تھا زیادہ وحشت زدہ اسکی آنکھیں ہیں یا وہ خود پورا کا پورا وحشت میں ڈوبا ہوا ہے۔۔ ۔ اب آپ مجھے جیل میں بند کریں گئیں..؟۔۔۔ عزہ نے آنکھیں گھما کر پوچھا۔ سکندر نے اسے دیکھے بنا اسکی کلائی پکڑ اندر بند کرے دیا۔ عزہ بغور اس سبکی گینگسٹر کو دیکھ رہی تھی جو خود اپنی بیوی کو جیل میں بند کر چکا تھا۔۔ ۔"آج رات یہی گزارو گئی تم تاکہ تمہیں معلوم ہو جب حد سے زیادہ اپنی مرضی چلا ئی جاتی ہے تو اسکے کیا نقصانات دیکھنے پڑتے ہیں۔"۔۔۔ سرد لہجے میں کہتا وہ آگے نکل گیا۔۔ ۔ عزہ پہلے اسے جاتے دیکھتی رہی پھر اسنے ارگرد دیکھا اور ایک طائرانہ نظر جیل پر ڈالی خالی اونچی دیواریں اور کچھ نہیں تھا وہاں ۔۔ ۔ میری خواہش تھی میں ایک بار اپنی زندگی میں جیل ضرور جاؤں..! اسنے قدرے چہکتے ہوئے کہا۔ پھر اچانک ہی منہ بسورا۔۔ ۔ حازق...اسنے اونچی آواز میں اسے پکارا۔ مگر جواب ندارد... حازق اسنے پھر پکارا۔۔ اب کے وہ جن کی طرح تنے ہوئے نقوش کے ساتھ وہاں نمودار ہوا۔۔ ۔ کیا مصیبت ہے .؟ وہ پھاڑ کھانے والے انداز میں بولا۔۔ ۔ وہ میں کہہ رہی تھی آپ کو اگر مجھے جیل میں ڈالنا ہی تھا تو یہاں کوئی اور قیدی بھی ہونے چاہیئے تھے نا اب ایسے اکیلی جیل میں تو..میں بور ہو جاؤ گئی ۔۔۔ آنکھیں پٹپٹا کر کہتی وہ معصومیت کے سارے ریکارڈ توڑ چکی تھی۔۔ ۔ یحییٰ ٹھیک کہتا تھا وہ کبھی سیریس نہیں ہو سکتی۔۔ اللہ اللہ وہ ایسی کیوں تھی وہ دنیا کی ہر کرٹیکل سچوئیشن کو بھی انجوائے کر تی تھی کجا کے جس میں کوئی دوسری لڑکی ڈر کے مارے بےہوش ہو جاتی۔۔ ۔ سکندر سپاٹ انداز میں اسے دیکھتا رہا عزہ کو کچھ گڑ بڑ کا احساس ہوا۔۔ ۔"تمہیں صرف اپنی زات سے مطلب ہے تمہیں میری تکلیف کا بالکل بھی اندازہ نہیں ہے ناں۔۔ وہ سپاٹ انداز میں کہہ رہا تھا عزہ کچھ کہتی اسنے اسے ٹوک دیا۔"اگلے تین دن تم اسی جیل میں رہو گئی پھر تمہیں شاید احساس ہو جائے ہر بات مذاق نہیں ہوتی۔۔۔ وہ اب کی بار وہاں نہیں رکا تھا بلکہ اس فلور سے غائب ہو چکا تھا۔۔۔ عزہ ساکت کھڑی اسکی پشت دیکھتی رہی۔ ۔"میں بھی دیکھتی ہوں تین دن تک آپ کیسے مجھے اس جیل میں رکھتے ہیں۔"وہ طنزاً مسکرائی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.