Chapter 47: باب 47

میم آپ کو یہاں نہیں آنا چاہیئے تھا طہ سر غصہ ہوں گئیں.؟ وہ کہنے والا صادق تھا جسے طہ نے عفاف کو لینے کیلئے کالج بھیجا تھا اور وہ طہ سے ناراضگی کے چکر میں ملک ولا کے بجائے تھانے آگئی تھی اسی ضد پر وہ اسے لے آیا تھا مگر طہ کو بھی انفارم کر چکا تھا۔۔۔ کچھ نہیں کہیں گئیں وہ..آپ مجھے انکے کیبن میں لے جائیں۔۔۔ عفاف نے دلیری دکھاتے کہا یہ جانے بنا کہ طہ اسکے تھ سا کیا کرنے والا ہے۔۔۔ صادق سر گرائے اسے لیے طہ کے آفس میں جاتا کمشنر صاحب کے آفس سے بلاوا آیا۔۔۔ صادق اسے طہ کے کیبن میں چھوڑے خود انکے کیبن میں گیا تھا۔۔۔ یس سر...اسنے سیلوٹ کرتے کہا۔۔ ۔ باہر لڑکی کون ہے صادق...؟۔۔۔ سر وہ طہ سر کی وائف ہیں!..

اسکی وائف یہاں کیا کر رہی ہے..؟ وہ جو ایک جھلک عفاف کی دیکھ چکا تھا اسے دوبارہ دیکھنے کا متمنی ہوا تھا۔۔ ۔ جی وہ..." ۔۔۔ تم یہی ٹھہرو میں پوچھتا ہوں. ۔۔ ۔ اسکے جواب پر صادق کو ناچار وہاں رکنا پڑا۔۔۔ ابھی اسے گئے کچھ منٹ گزرے تھے طہ تھانے میں ہان پتا ہوا داخل ہوا۔۔ ۔ "میری بیوی کہاں ہے صادق۔"۔۔۔ ماتھے پر شکنیں، گردن کی ابھری نسیں اور غصیلی آنکھیں صادق کی زبان ایکدم سے لڑکھڑائی تو اسنے کیبن کی طرف اشارہ کیا۔۔ ۔

کمشنر صاحب طہ کے کیبن میں داخل ہوئے تو پہلی نظر بلیک چادر میں سر تا پیر لپٹی عفاف پر ٹھہر گئی۔۔۔ وہ مبہوت سا اسے دیکھنے لگا۔۔ عفاف جو طہ کی ٹیبل پر رکھا فوٹو فر یم دیکھ رہی تھی نظروں کی تپش پر اسنے گردن گھمائی وہی کسی انجان شخص کو دیکھ اسکا دل پھڑپھڑایا ابھی وہ کو ئی سوال جواب کرتی طہ دھڑلے سے کیبن میں داخل ہوا۔۔۔ وہ دونوں پلٹے کمشنر صاحب کی وہاں موجودگی پر طہ کے ماتھے پر بلوں میں مزید اضافہ ہوا ایکدم سے وہ عفاف کے سامنے آرکا۔۔ ۔ "آپ کو کوئی کام تھا سر...؟ اسنے مارے بندھے پوچھا۔"۔۔ ۔ نہیں۔۔ اسکی نظریں ہنوز عفاف کی طرف اٹھ رہی تھیں۔۔ ۔ تو اگر آپ برا نا مانیں تو مجھے میری بیوی سے اکیلے میں کچھ بات کرنی ہے..عفاف پر ایک گہری نظر ڈالے انہوں نے طہ کو دیکھا۔۔ ۔"اور ہاں میری بیوی کو کوئی میرے علاؤہ گھورے مجھے بالکل بھی پسند.." نہیں ہے کمشنر صاحب نے تیز نظر طہ کی طرف اچھالی۔"میں اپنے سے عمر میں بڑھے لوگوں کی عزت ضرور کرتا ہوں مگر عہدے میں بڑے کی عزت صرف بدلے میں عزت ملنے تک ہی کر پاتا ہوں"۔۔ وہ اپنی بات کا مطلب صاف طریقے سے انہیں سمجھا چکا تھا کمشنر صاحب غصے سے لال پیلے ہوتے وہاں سے واک آؤٹ کر گئے۔۔۔ طہ پلٹا اور خونخوار نظروں سے پیچھے ڈری سہمی سی کھڑی عفاف کو دیکھا بازو میں سے کھینچ کر اپنی نشست پر بٹھایا اور خود کرسی کے دائیں بائیں ہاتھ جوڑے اس کے قریب ہوا۔۔۔ عفاف ایکدم سے ٹیک سے لگی متحیر ہوئی آنکھوں سے اسکے غصے بھرے تاثر ات دیکھ رہی تھی۔۔۔ صادق نے تمہیں منع کیا تھا یہاں آنے سے تو...پھر تم یہاں کیوں آئی...وہ دبے دبے لہجے ...میں غرایا۔۔۔ عفاف کی آنکھوں میں نمی اترنے لگی۔۔۔ جانتی بھی ہو کیسی جگہ ہے یہ نظر یں دیکھی تھیں اس بغیرت انسان کی...شریف خاندان کی لڑکیاں یوں منہ اٹھا کر تھانوں میں نہیں آ جائیں ۔۔ ۔ وہ غصے کی زیادتی میں اسکی کلائی جکڑے چیخا۔ عفاف اسکی سخت گرفت پر مچلتی رو دینے کو تھی۔۔۔ ،..میں تو آپ سے ملنے آئی تھی۔ ۔ آنسو ٹوٹ کر گل پر لڑکھا۔۔۔ کیا گھر نہیں آیا تھا میں نے جو تم یہاں آگئی۔۔ بولو جواب دو۔۔ میں تمہیں لاسٹ ٹائم وارن کر رہا ہوں عفاف اگر آج کے بعد تم نے ایسی کوئی حرکت کی تو بہت برا پیش آؤں گا میں تمہارے ساتھ۔۔۔ عفاف نے اسکی کرخت آواز پر بھیگی پلکیں اٹھا کر دیکھا اسکا چہرا غصے سے لال ہو چکا تھا۔۔۔ وہا بھی بھی بے رخی اور غصے سے اسے دیکھ رہا تھا عفاف کا دل چاہا پھوٹ پھوٹ کے رونے۔۔۔ ،..میں بڑے پاپا کو بتاؤں گئی آپ نے مجھے ڈانٹا ہے...اسکے چہرے سے نظریں ہٹائے وہ سوں سوں کرتی بولی۔۔۔ طہ کا اسکی بات نے دماغ ہی الٹ گیا۔۔۔ ایک تو غلطی اسکی اور ابھی وہ دھمکیاں بھی اسے دے رہی تھی ۔۔ ایکدم سے اسکی تھوڑی پکڑے طہ نے چہرا اوپر کیا۔۔ تو یہ بھی بتانا تم کہاں سے واپس آرہی ہو۔ اسکے لہجے کی سختی پر عفاف کے آنسو بہنے لگے۔

***

وہ اس فلور سے نیچے تو آ گیا مگر دل اور دماغ ابھی بھی وہی اٹکا ہوا تھا ۔۔۔ اینارہ اور یاحان خاموشی سے اسے اضطرابی کیفیت میں چکر کاٹتے دیکھ رہے تھے۔ اسے سزا دے کر چین میں وہ خود بھی نہیں تھا۔۔ بھائی آپ کیلئے کافی منگواؤں..؟ ۔۔ ۔ جسٹ شٹ اپ حان۔۔ سکندر دھاڑا۔۔ ۔ دیکھو اینی بھائی کو بھابھی کی اتنی یاد آرہی ہے انکا تکیہ کلام انکی زبان پر بھی آگیا ہے ماشاءاللہ ماشاءاللہ۔۔۔ وہ یاحان اعظمی نہیں جو طنز کرنے سے باز آجاتا۔۔۔ ہوو تین دن کے لئے سزا دیں گئیں انہیں۔۔ بھا ئی اپنی شکل دیکھیں آئینے میں صرف بیس منٹ میں آپ ایسے ہوں گئے ہیں جیسے کسی نے آپ سے آپکی آدھی سانسیں چھین لی ہوں۔ حان نے ہنکار بھرا۔ اینارہ کو لگا آج اسکا بھائی مر نے کی سوچ کے بیٹھا ہے۔۔۔ میری سانسوں کا معلوم نہیں مگر میں ایک سیکنڈ لگاؤں گا یاحان تم سے تمہاری سا نسیں چھیننے میں۔۔۔ وہ طیش کے عالم میں غرایا۔ میں جارہا ہوں ایمپائر سے جب بھابھی کی سزا ختم ہو جائے تو مجھے بلا لینا اینارہ۔۔۔ وہ خفگی سے کہتا ایک خفا نظر سکندر پر ڈالے راہداری کی طرف چل پڑ ا۔۔ ۔ پیچھے سکندر غصے سے تنفن کرتا واپس اسی فلور پر آیا تھا۔۔ اسے رہائی دینے نہیں بلکہ صرف اسے دیکھنے کیلئے مگر سامنے کا منظر دیکھ اسے اپنے پیروں تلے سے زمین نکلتی محسوس ہوئی ۔۔۔ سامنے عزہ فرش پر بےسدھ پڑی تھی اور سکندر کو لگا اسکی ساری سانسیں کسی نے چھین لی ہوں وہ پھرتی سے آگے بڑھا اور اسے باہوں میں بھرے وہاں سائیڈ میں موجود کمرے کی طرف لایا صوفے پر اسے لیٹا ئے خود پانی کا گلاس لے کر پلٹا۔۔۔ پھر ایک اور حیرت کا جھٹکا لگا سامنے ہی عزہ مسکراتی فاتحا نہ مسکراہٹ سجائے اسے دیکھ رہی تھی۔۔۔ کیسی لگی میری ایکٹنگ..؟ وہ چہکی۔۔۔ سکندر گلاس یونہی تھامے اسکے قریب آیا۔۔۔ کیا ہوا مسٹر ڈیول آپ کی ہوائیاں کیوں آڑی ہوئی ہیں۔۔۔ اسکے کندھوں پر ہاتھ رکھے اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے وہ ایک بار پھر چہکی مگر پھر حیران ہوئی جب سکندر نے ہمیشہ کی طرح نظریں پھیرنے کے بجائے اپنی سرد نظریں اسکی آنکھوں میں ہی گاڑھی رکھی۔۔۔ پل میں چہرا تا ریک پڑ گیا وہ اسے دیکھنے لگی پھر ایکدم سے چھناک کی آواز آئی اور سکندر کے ہاتھ موجود گلاس اسکے ہاتھ میں ہی چور چور ہو چکا تھا عزہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسکے ہاتھ کو دیکھنے لگی جہاں سے خون فوارے کی طرح بہہ رہا تھا عزہ نے اسکا ہاتھ تھاما۔۔۔ یہ..یہ کیا کیا آپ نے سکندر خود کو زخم کیوں دے رہیں ہیں آپ..؟ اپنے دوپٹے کا کچھ حصہ اسکے زخم پر رکھتی وہ بھرائے ہوئے لہجے میں گویا ہوئی سکندر نے ہاتھ جھٹکا اور اسکا چہرا اپنی گرفت میں لیا۔۔ کیوں عزہ سکندر کو بھی تکلیف ہوتی ہے...وہ سرد لہجے میں مستقر ہوا۔ ابھی تو تمہیں بہت ہنسی آرہی تھی اب بھی ہنسو نا لٹل اینجل کیونکہ تمہارے لیے تو ہر بات مزاق ہے۔۔ حتی کہ میں بھی۔۔ اسکا چہرا دوبچے وہ شعلہ بار لہجے میں دھاڑا۔ ادھر عزہ کی جان پر بن رہی تھی وہ کبھی اسے تکلیف دینے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔۔۔ اسکی باتوں کو انگور کیے عزہ نے نظر دوڑائی وہاں فرسٹایڈ باکس دیکھ وہ سکندر کی سائیڈ سے ہوتے ٹیبل تک پہنچی اسے جیسے ہی اٹھانے لگی سکندر نے اسکے کندھے سے دوبچے فرسٹایڈ باکس کو ہاتھ مارے پوری قوت سے زمین بوس کر دیا اس میں موجود چیزیں فرش پر بکھرتی چلی گئی عزہ لمحہ بھر سہم گئی۔۔ حا..زق..دیوار سے لگی وہ ممنائی۔

چپ..بالکل چپ...زخم والا ہاتھ دیوار پر مارے وہ وحشت زدہ سا چیخا۔ آ.. آپ..کک..کا ہاتھ...دکھ جائے گا پلیز ایسا نہیں کریں۔

اسکا ہاتھ سختی سے تھامے وہ روہانسی ہوئی۔۔۔ تمہاری جرآت بھی کیسے ہوئی اس گھٹیا شخص سے ہمکلام ہونے کی۔۔ میں تمہارا سائے کو بھی اس کالی دنیا کے لوگوں سے بچاتا پھر رہا ہوں

اور تم۔۔۔ آپ مجھے یہاں سے دور لیں جائیں اس کالی دنیا سے اور ان لوگوں سے دور ۔۔۔ مجھے صرف آپ چاہیئے ہیں ۔۔ ۔ سکندر کے زخم پر اسکے آنسو تیزاب بن کے کر رہے تھے ۔۔۔ میں آپ سے محبت کی دعویدار نہیں ہوں مگر یوں خود کو تکلیف مت دیں۔۔۔ سکندر نے لاکھ ضبط سے خود کو کچھ سخت کہنے سے روکے نظریں اسکی نیلی لبالب آنسوؤں سے بھری کرسٹل آنکھوں میں گاڑھی۔۔ تب اسنے ایک بات اخذ کی تھی۔۔ ۔"مسکراتے اگر اسکی آنکھیں قیامت خیز لگتی تھیں تو روتے ہوئے بھی کسی سحر زدہ جال سے کم نا تھی ایسا جال جس میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ وہ خود کو الجھتا محسوس کر رہا تھا۔ ۔" وہ بنا کچھ کہے قریب ہوا اپنا سر اسکے کندھے سے تھوڑے اوپر دیوار سے لگایا ایک ہاتھ سے اسکے آنسو پونچھے وہ اسے دیکھ نہیں رہا تھا صرف محسوس کر رہا تھا سکندر نے گہری سانس کھینچی عزہ اسکی سلگتی سانسوں کو کندھے پر محسوس کرتے آنکھیں میچ گئی۔۔ ۔"تم ٹھیک کہتی ہو تم واجب الم جیب ہو...عزہ نے اس جملے پر پٹ سے آنکھیں کھولیں۔"

"..مگر مجھے تم سے پھر بھی محبت نہیں ہو سکتی.وہ خالی نظروں سے اسکے گریبان کو دیکھ رہی تھی"وہ پیچھے ہٹا شکست خور صرف لہجہ نہیں تھا چہرے پر بھی آثار نمایاں تھے وہ یونہی پیچھے ہٹتا گیا وہ باہر نکلتا عزہ خالی نظروں سے اسکی طرف بڑھی۔۔۔ اسکی ہلکی سی چیخ گونجی۔ سکندر تیر کی تیزی سے پلٹا ٹوٹے کانچ کے ٹکرے اسکے پاؤں میں پیوست ہو چکے تھے وہ روتی آنکھوں سے اسے دیکھ رہی تھی۔۔ ۔"جوتے کہاں ہیں تمہارے...اسکے پاؤں کو دیکھتے اسنے غصے سے دریافت کیا" وہ تو مانو گونگی اور بہری ہو گئی تھی صرف دیکھنے پر اکتفا کیا۔۔ سکندر اسے ماتھے پر بل ڈالے نیچے کی طرف آیا۔۔۔ سامنے اپنی اور کچھ ملازم وہ منظر دیکھ چونکے۔۔۔ جلدی سے ڈاکٹر کو بلاؤ۔۔۔ وہ چلایا اور اسے لیے کمرے میں چلا گیا۔

***

شام ہو چکی ہے اور یہ انسان معلوم نہیں کہاں جا کے گم ہو گیا ہے۔۔۔ امیمہ چکر کاٹتی یحییٰ کو کوس رہی تھی اسکا ڈرائیور چھٹی پر تھامرسلین کے منع کرنے کے باوجود بھی وہ کوچنگ آئی تھی۔ جس پر مرسلین نے اسے کہا یحییٰ اسے لینے آ جائے گا۔۔۔ وہ اسے فری ہو کر میسج کر دے۔۔ میسج تو وہ کر چکی تھی مگر اتنی دیر ہو گئی تھی وہ ابھی تک نہیں آیا تھا کال وہ اسے کرنا نہیں چاہتی تھی مگر اب لگ رہا تھا کال کرنی پڑے گئی۔۔۔ اندھیرا چھانے لگا تھا ایسے میں باہر رہنا خطرے سے خالی نہیں تھا اسنے یحییٰ کو کال ملائی۔۔ جو دو بیل جانے کے بعد اٹھا لی گئی۔۔ ۔ ہیلو یحییٰ کہاں ہو تم۔۔ مجھے پک کرنے کیوں نہیں آئے.؟ وہ سامنے والے کی سنے بغیر غصے سے چیخی۔۔ ۔ میم میں ویٹر بات کر رہا ہوں یحییٰ سر میرے سامنے ہیں انکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے آپ جلدی یہاں پر آئیں۔۔ ۔ وہ کہاں ہے ابھی.؟ اسے فکر نے آن گھیرا۔۔۔ میم دا نائیٹ کلب۔۔۔ اسکے نام لیتے امیمہ کو تشویش ہوئی وہ کیب بک کرواتی کلب پہنچی وہ پہلی بار کسی ایسی جگہ پر آئی تھی۔۔ ڈرتے ڈرتے قدم اندر رکھے۔۔ مدھم لائیٹس میں تیز گانو کی آواز گونج رہی تھیں لڑکے اور لڑکیاں نشے میں دھت سٹیج پر ناچ رہے تھے امیمہ کو وہاں کوفت محسوس ہوئی ماتھے پر بل پڑے اسنے مزید آگے آتے نظر دوڑائی جہاں ایک کونے میں رکھے صوفے پر یحییٰ آرا ترچھا لیٹا ہوا تھا اس ایک لمحے کچھ غلط گمان ہوا مگر خیالوں کو جھٹکتے وہ آگے آئی۔۔ ویٹر اسے پہنچانتے موبائل پکڑ ائے وہاں سے ہٹ گیا۔ ۔ وہ یحییٰ کی طرف جھکی اور اسکا گال تھپکا۔ یحییٰ آنکھیں کھولو کیا ہوا ہے تمہیں۔۔ ۔ اسنے جانی پہچانی آواز پر موندی سرخ آنکھیں کھولیں۔۔ سنو..وائیٹ..تم.. آگئی...وہ بہکے بہکے سے لہجے میں بولا۔۔ امیمہ کا تو دماغ ہی گھوم گیا۔۔ ۔ یحییٰ تم نے پی رکھی ہے اسکا گریبان جھنجھوڑنے وہ اسے ہوش دلانے لگی مگر شاید اسنے زیادہ پی رکھی تھی وہ اٹھتا لڑکھڑاتی چال چلنے لگا۔۔ ۔ دد..دیکھو۔۔ بلکل ٹھیک چل رہا ہوں۔۔ میں نے تو نہیں پی۔۔ اسکے کندھے پر ہاتھ رکھے وہ جھکتے ہنس کر بولا۔۔ ۔ اگر بڑے پاپا کو خبر ہوئی نا تمہاری حرکت کے بارے وہ تمہیں زندہ نہیں چھوڑے گئیں۔۔ کسی کے...سس..سیکریٹ کسی اور کو نہیں بتاتے سنو وائیٹ...وہ آسودہ سا ہنسا۔ امیمہ سر جھٹکتی اسے .. کندھے سے تھامے باہر گاڑی تک لائی۔۔۔ ،..میں..تمہیں ایک..سیکریٹب .. بتاؤں..؟ وہ گاڑی میں بیٹھنے کے بجائے اسکی طرف پلٹا۔۔ ۔ یحییٰ گاڑی میں بیٹھو پھر میں سنتی ہوں۔ امیمہ نے اسے سمجھاتے کہا وہاں موجود لوگ انہیں مشکوک نظروں سے دیکھ رہے تھے۔۔ نن..نو..سنو وائٹ...نو...تم..تم پہلے میرا سیکریٹ سنو..پھر میں..تمہارے...ساتھ جاؤں گا۔۔ اسکا دل چاہا اپنا سر پیٹ لے بیٹھے بٹھائے نئی مصیبت میں پھنس گئی تھی۔۔۔ اچھا بتاؤ مگر پرو مس کرو پھر تم اچھے بچوں کی طرح میری بات مانو گئے... او..اوکے ساری باتیں..مانوں گا۔۔۔ اسنے تعبیداری سے کہا۔ ۔"تت..تم بہت نکچڑی ہو...اسکے کان میں کہتا وہ قہقہہ لگا گیا"امیمہکا چہرا دھواں دھواں ہوا۔ ۔"،...مگر تم..پھر بھی..مج..مجھے بہت اچھی لگتی ہو "I..love..you.... وہ ٹھہر ٹھہر کر کہتا ہنستا گیا۔۔ امیمہ ساکت سی کھڑی تھی۔۔۔ اسنے نشے کی حالت میں اظہارِ محبت کر دیا تھا کیا اتنا ہی .آسان تھا اسکے لئے وہ الفاظ کہنا اتنا سب ہونے کے بعد..وہ ہوش میں نہیں تھا اسکے دل نے فوری گواہی دی۔ امیمہ نے الجھی نظریں جوتوں سے ہٹائی سامنے وہ کہیں نہیں تھا دل ایک دم سے فل سپیڈ میں دھڑکا۔۔۔ اسنے گاڑی لاک کی اور بھاگنے لگی نظریں چاروں اطراف میں گھوم رہی تھی مگر وہ نظر آتا تب ناں۔۔ وہ ہوش میں نہیں تھا دل عجیب وسوسوں میں پڑ رہا تھا۔ جان ہتھیلی پر تب آئی جب سامنے کا منظر ان بھوری کانچ سی آنکھوں کی زینت بنا تھا۔۔۔ سامنے ہی وہ بریج کے کنا رے پر بنی دیوار پر کھڑا تھا وہاں سے اگر وہ نیچے کرتا تو شاید ہی کوئی ہڈی پسلی سلامت بچتی۔۔ ۔ اسکے منہ سے یحییٰ کے نام کی پکار بے ساختہ نکلی مگر وہ پلٹا نہیں۔۔۔ وہ بھاگتی بریج کے کنا رے پر آئی۔ ۔ یحییٰ نیچے اترو پاگل ہو گئے ہو کیا۔۔ اسکی بازو پکڑے وہ چیخی۔۔ رات کا اندھیرا مزید پھیل چکا تھا اس خالی روڈ پر چند گاڑیاں بھی دور دور سے نظر آرہی تھیں۔۔ امیمہ نے بے بسی سے اسے دیکھا جو اسکی نہیں سن رہا تھا۔ ۔ یحییٰ کیا تم اپنی سنو وائیٹ کی بات نہیں سنو گئے..؟ وہ ٹوٹے بکھرے لہجے میں بولی۔۔ اسنے سپاٹ چہرا گھمایا اور سرخی مائل نظروں سے اسے دیکھا جسکا شبہ تھا وہ ابھی رونے لگ جائے گئی۔ ۔ وہ ویسے ہی وہاں سے نیچے کود گیا۔۔۔ امیمہ نے سکھ کا سانس بھرا۔۔ وہ اس دیوار کے ساتھ ہی نیچے بیٹھ گئی دل ابھی بھی دھک دھک کر رہا تھا یحییٰ بھی اسکے قریب بیٹھ گیا۔۔ امیمہ نے بھنوئیں سکیڑے بیگ سے پانی کی بوتل نکالی اور اسکے سر پر انڈیل دی۔ ۔ یحییٰ جھٹپٹایا۔ ۔ امیمہ نم آنکھوں سے بس اسے دیکھ رہی تھی آج وہ واقع ڈر گئی تھی۔ ۔ "امیمہ شاہ نے آج موت کو بہت قریب سے دیکھا تھا"۔۔۔ وہ ابھی اسے ڈا نیتی یحییٰ اسکی گود میں سر رکھے وہی زمین پر لیٹ گیا اسکے عمل پر امیمہ کی آنکھیں متحیر ہوئی دل دو سو اسی کی سپیڈ سے دھڑکنے لگا وہ اپنی جگہ منجمد ہو گئی۔۔ ۔ م..مجھے تم سے...بہت سی باتیں کرتی ہیں۔ ۔۔ اسکی آواز بھاری تھی شاید نشے کا اثر کم ہو رہا تھا امیمہ کی آنکھوں کی ساکت پتلیوں میں حرکت ہوئی وہ رو رہا تھا۔۔ ۔"نہیں...وہ رو نہیں رہا تھا اسکی آنکھیں خشک تھیں..وہ سسک رہا تھا...تکلیف اب سسکیوں کی صورت میں باہر نکل رہی تھی..آنکھیں تو کب کی بنجر ہو چکی تھیں۔"۔۔ ۔ اسنے یونہی نظریں گھما لیں وہ اسے جھٹک نہیں سکی وہ کچھ بول بھی نا سکی وہ ساکت بیٹھی رہی۔۔ ۔ "میری زندگی میں کچھ بھی نارمل نہیں رہا...کیا میری زندگی نارمل نہیں ہو سکتی...کیا تم پھر سے میری زندگی کا حصہ نہیں بن سکتی..؟" لہجے میں بے بسی ہی بے بسی تھی۔۔ ۔"زندگی سے نکلے ہوئے لوگ انگلی کے اس ناخن کی طرح ہوتے ہیں جو ایک بار ٹوٹ جائے تو واپس کبھی نہیں جڑتے"۔ ۔"میں نے تمہیں غلط کہا میں یہاں برا بن گیا...تم مجھے غلط کہہ لو..، سزا دے لو...، چاہو تو مار لو..!" ۔۔ ۔ "ہاتھوں سے دییے گئے زخم بھر بھی جاتے ہیں مگر لفظوں کے دئیے گئے زخم کبھی نہیں بھرتے انکی کوئی دوا نہیں ہوتی۔" ۔۔ ۔ اسکے جواب اسکے اندر ہی گونج رہے تھے اور وہ کہتی بھی کیوں جانتی تھی وہ شخص نشے کی حالت میں ہے صبح تک سب بھول جائے گا۔ سنو وائیٹ بولو نا کیا سب ٹھیک نہیں ہو سکتا...کیا ہم پہلے جیسے نہیں رہ سکتے...میں تھک گیا ہوں خوش رہنے کا ڈرامہ کرتے ہوئے...میں اس جھوٹی مسکر اہٹوں کے کھیل سے اکتا گیا ہوں...تم ہی تو کہتی تھی کہ یحییٰ دنیا تمہارے خلاف ہو جائے مگر امیمہ شاہ تمہا ری سائیڈ پر کھڑی رہے گئی.. پھر کیوں بدل رہی ہو...وہ یونہی لیٹا سسک رہا تھا۔ "گیا وقت کسی روپ میں واپس آ بھی جائے تو گزرے حالات سے ملی تکلیف انسان کو کبھی نہیں بھولنی چاہیئے" بر یج پر چھائی خاموشی ٹوٹ گئی آنکھوں کے آگے دھند چھانے لگی۔ بولتے یحییٰ کو چپ لگ گئی۔ وہ اٹھ بیٹھا ۔ کچھ لمحے خاموشی کی نذر ہوئے۔ تم جانتی ہو امیمہ شاہ عورت کی سب سے بڑی خوش قسمتی کیا ہے..؟ ۔۔۔ ا میمہ نے گردن موڑی۔ سنو وائیٹ سے امیمہ شاہ کا سفر بہت مختصر رہا تھا۔ وہ چپ رہی۔

"ایک مخلص اور وفادار مرد کا اسے چاہنا اور اپنی چاہت کو نکاح میں تبدیل کرنا۔" ۔۔ ۔ مگر یہی چیز ایک مرد کیلئے بد قسمتی بن جاتی ہے جب کوئی مخلص اور وفادار عورت اسے سب سے افضل رکھتی ہے اس نامحرم کے محرم بننے کی دعائیں مانگتی ہے مگر وہ مرد اسے بدلے میں وہی عزت اور فواد اری نہیں لوٹا سکتا۔ کیونکہ وہ کسی تیسرے انسان کی محبت میں گرفتار ہو چکا ہوتا ہے۔

تو مجھے بتاؤ کیا اس میں قصور اس شخص کا ہے خسیے پہلے شخص کو دھوکے دینے کے بجائے تیسرے شخص سے وفاداری قائم رکھی یا اس دوسرے شخص کا جو بنا کسی قصور کے قصور وار بن گیا۔۔ ۔ "اس میں قصورتھ وار پہلا شخص بھی نہیں تھا اسنے تو صرف محبت کی تھی بدلے میں انکار تو ملا ہی سا اسکی روح کی ڈھیجاں بھی اڑا دی گئی۔ خاموشی ایک بار پھر ٹوٹی۔"

مجھے تم سب سے زیادہ عزیز رہی ہو مگر تم نے میرا دل تین بار توڑا ایک بار تب جب تم نے کہا تم میرے لیے مر چکی ہو، دوسری بار جب تم نے کہا میں تمہاری زندگی سے دفع ہو جاؤں تیسری بار جب تم نے مجھے مرنے کی بد دعا دی۔ اسکا گلا رندھ گیا۔ وہ اپنے ساتھ اسے بھی رلا رہا تھا۔ "تم خوش نصیب ہو کیونکہ تم نے محبت کر کے دل پر پتھر رکھنا سیکھ لیا میں ٹھہرا بد نصیب جو تمہیں" راضی تک نا کر سکا۔ امیمہ نے بمشکل سسکیوں کا گلا گھونٹنا چاہا۔ کیا تم اسے میری ایک آخری خطا سمجھ کے معاف نہیں کر سکتی..؟ امیمہ نے اسے دیکھا وہ گردن جھکائے ہارے ہوئے لہجے میں کہہ رہا تھا۔۔ میں سب کچھ بھول جاؤں گا جب جب تم نے میرا دل دکھایا وہ سب...کیا تم نہیں بھول سکتی وہ سب جو میں نے کیا..خسیے تمہیں تکلیف دی..؟ ۔۔ ۔ وہ بے آواز رو رہی تھی۔ وہ بے بس تھی۔ بریج پر چھائی خاموشی پھر ٹوٹی مگر اب آواز گاڑی کے ٹائروں کی تھی سامنے گاڑی آ کے رکی۔ امیمہ کے جسم میں حرکت ہوئی مرسلین اور نتاشا انکی طرف بڑھے۔۔ ۔ امیمہ نے اسکی طرف دیکھا جو نیند میں ڈوب چکا تھا۔۔ ۔ وہ انہیں تھ سا لیے وہاں سے ملک ولا نکل گئے تھے۔

***

وہ اس وقت دراز بیڈ پر تکیوں کی مدد سے ٹیک لگائے بیٹھی تھی سامنے ہی وہ موبائل میں مگن مگر سارا دھیان اسکی طرف مائل کیے صوفے پر بیٹھا تھا۔ "تم کچھ بول کیوں نہیں رہی..؟" اسکی خاموشی سے جھنجھلا کر سکندر نے پوچھا۔ "آپ نے کہا آپ کو مجھ سے کبھی محبت نہیں ہو گئی۔" وہ دھیرے سے بولی۔

تمہیں کھانا کھا لینا چاہئیے دو پہر سے کچھ نہیں کھایا تم نے..؟

"جب بھی بات محبت کی ہوتی ہے تو آپ موضوع بدل دیتے ہیں۔"اسنے طنز کیا۔ "آپ کو میری فکر نہیں ہونی چاہیئے۔"وہ مزید بولی۔۔ ۔ اور کیوں نہیں ہونی چاہیئے.؟ وہ خفا سا بولا۔ "کیونکہ آپ ایک بناوٹی انسان ہیں..آپ نے خود پر ایک کور چڑھایا ہوا ہے..آپ ایک جھوٹ کا سہا را لیے ہوئے ہیں..خود کو بوسیدہ اور بنا سر والی تسلیوں کے سہارے جینا سیکھا رہے ہیں۔"آج پہلی بار اسنے سکندر کے سامنے اتنی میچورٹی سے بات کی تھی۔ "تمہاری ایک ایک بات میرے سر کے اوپر سے گزر گئی ہے۔"۔۔ ۔ گزرتی بھی کیوں نہیں ان میں ذکر محبت کا جو تھا۔۔۔ اسنے آنکھوں میں آنکھیں ڈالے رعب سے کہا۔۔۔ سکندر آسودہ سا مسکرایا۔ وہ لڑکی اسکا دماغ پڑھ لیتی تھی۔ وہ اٹھتا اسکے قریب بیڈ پر آ بیٹھا۔ عزہ نے پاؤں سمیٹنے چاہے۔ "رہنے دو تمہیں چوٹ لگی ہے." وہ مبہم سا بولا اور پاتھ ؤں سے ہا ہٹا لیے۔ "میں نہیں جانتا تم نے محبت کی ایسی ڈکشنری کہاں سے خریدی ہے جس میں ہر الزام گھما پھیرا کر بیچارے محبوب کے سر پر تھوپ دیا جاتا ہے...وہ کھانے کا نوالا بناتا اسکے منہ کی طرف لے جاتا بولا۔" ۔۔ ۔ "مگر آپ مجھے وہ لائیبریری ضرور بتائیے گا جہاں سے آپ نے خود میں اتنی اچھی ایکٹنگ سکلز پروکرئیٹ کرنے والی کتاب خریدی تھی" وہ دونوں ایک دوسرے کو لاجواب کرنے کا ہنر رکھتے تھے۔ "تمہیں یہ مغل ایمپائر کیسا لگا..؟"اسنے موضوع بدلا۔ "مجھے ڈیڈ سے ایک بار بات کرنی ہے.؟"...عزہ نے اسے دیکھتے کہا۔ "تم نے میرے خیال سے ابھی تک ایمپائر کے سارے فلور نہیں دیکھے ہیں۔"۔۔ ۔ پہلے مجھے میری بات کا جواب چاہیئے۔ "کل میں اپنی سے کہوں گا وہ تمہیں تمام فلورز ویزٹ کروا لائے۔"۔۔۔ حازق...نظر اندازی پر لہجے میں غصہ در آیا۔ سکندر نے سارے وقت میں پہلی بار نظریں اٹھائیں۔

مجھے ڈیڈ سے بات کرنی ہے۔ اب کے اسنے جملے پر زور دیتے کہا۔ تھ

نہیں کر سکتی ابھی۔ مختصراً کہا گیا۔ "کیوں آپ ڈرتے ہیں میرے ڈیڈ سے...اسکے ہا نرمی سے پیچھے کرتی وہ غصے سے بولی "

مجھے کیوں ڈر لگے گا ان سے...اسنے زبردستی نوالا اسکے منہ میں ڈال دیا۔"۔ ۔ اسلئے کہ وہ مجھے آپ سے دور کر دیں گئیں۔ اسنے اپنی سوچ ظاہر کی۔ سکندر کے چہرے پر عجیب سی مسکر اہٹ ابھری۔ "ہاں شاید..! وہ خود شیور نہیں تھا"۔۔ ۔ کھانا ختم کرو پھر تمہیں ایک بات بتاتا ہوں۔ عزہ نے خامو شی سادھے اسکے ہاتھ سے کھانا ختم کیا۔ سکندر نے برتن اٹھا کر ٹیبل پر رکھ دئیے اور خود واپس اسی جگہ پر آ بیٹھا۔ "کچھ وقت اور لگے گا پھر میں یہاں کا کام ختم کر کے تمہیں پاکستان واپس چھوڑ آؤں گا۔ کبھی تو بتانا تھا آج اسے سہی لگا۔"۔۔ ۔ عزہ کا چہرا وہ جملہ سن کے لٹھے کی مانند سفید پڑ گیا۔ وہ بغور اسے دیکھ رہا تھا۔۔ مطلب آپ کہنا چاہتے ہیں آپ مجھے ڈیڈ سے ملانے کیلئے وہاں لے کے جائیں گئیں. ؟ انکھوں ...میں التجا تھی وہ سپاٹ چہرے لیے بیٹھی تھی۔۔۔ نہیں میرا ایسا کوئی مطلب نہیں ہے اسنے سفاک بنتے کہا۔۔ ۔ میں تمہیں پاکستان واپس چھوڑ... اسکی بات ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی عزہ زخموں کا خیال کیے بنا پاؤں پیچھے کو موڑتی کسی ہوا کے جھونکے کی طرح اسکے سینے سے لگی تھی سکندر ششدر رہ گیا۔ "مجھے یہاں سے کہیں نہیں جانا آپ مجھے خود سے دور نہیں کریں گئیں... آپ کر بھی نہیں سکتے میں آپکی بیوی ہوں..ہمارا نکاح ہوا ہے یہ کوئی مذاق نہیں ہے"اسکی سینے سے لگی وہ اسے بتا کم اور یاد زیادہ کروا رہی تھی۔ سکندر کو اس پل اپنی ذات سے ہی بے بسی اور گھٹن محسوس ہو ئی وہ ایک ہی دن میں دوسری بار یوں زارو زار رو رہی تھی۔ اسے جھنجھلاہٹ ہوئی۔ سکندر نے اسکا کندھا تھاما۔ تمہیں چوٹ لگی ہے عزہ..! ۔۔ ۔ آپ کی بات نے اس چوٹ سے زیادہ تکلیف دی ہے حاذق..وہ روتی گئی۔ اچھا چپ ہو جاؤ سکندر نے اسکا چہرا سامنے کیا گال کو نرمی سے چھوا۔ عزہ اس میں سمٹی ۔ سکندر نے گردن میں ہاتھ پھیرا۔ موبائل بجا وہ کمرے سے باہر چلا گیا۔۔۔ اسے گئے دو منٹ گزرے تھے اینارہ کمرے میں داخل ہوئی پیچھے یاحان بھی تھا عزہ اسے دیکھتی ڈوپٹہ سر پر اوڑھنے لگی۔"اب کیسی طبیعت ہے آپ کی بھابھی۔۔ پوچھنے والا حان تھا۔"۔۔ ۔ الحمدللہ بہتر ہوں...وہ مسکرائی۔ ویسے تو میں انکا بھائی ہوں مگر میں آپ سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں بھابھی..؟ "پوچھیں۔ ۔" ۔۔ ۔ "آپ کو پورے زمانے میں ایک وہی مونسٹر ملا تھا محبت کرنے کیلئے۔"۔۔ ۔ حان کی سنجیدگی پر بھی وہ ہنس پڑی۔ چلو تمہیں بھی احساس ہوا تمہاری بہن یونہی اس سبکی گینگسٹر کو مونسٹر نہیں کہتی۔ اینارہ نے بھنوئیں سکیڑ کر کہا۔۔ ۔ حازق مونسٹر ہیں..؟ عزہ نے بے یقینی سے دریافت کیا ان دونوں نے بچوں جیسے سر اثبات میں ہلائے۔ تھ "نہیں مجھے وہ مونسٹر نہیں لگتے...وہ تو سراپا عشق ہیں۔"...ان دونوں کے ہاسر کو پہنچے۔ "ان میں ایک ایسی کشش ہے جسکی وجہ سے کوئی بھی خود کو ان سے محبت کرنے سے نہیں روک سکتا مگر وہ خود کسی کی طرف دیکھتے بھی نہیں ہیں...مجھے بھی نہیں...آخری بات پر اسنے کیوٹ سا منہ بنایا"۔۔۔ یاحان اور وہ ہنس پڑے۔ پھر اسکے دماغ کی بتی جلی۔۔ اچھا آپ کو معلوم ہے وہ آپ سے کیوں کتراتے ہیں.؟ حان نے رازدانہ پوچھا عزہ نے نا سمجھی سے نفی میں سر ہلایا۔ "کیو نکہ انکی ایک گرل فرینڈ رہ چکی ہے جس سے وہ بہت زیادہ محبت کرتے تھے...اتنی کے انکے خوابوں میں دن رات ڈوبے رہتے"۔۔ ۔ اب اتنے بھی عاشق نہیں ہوئے تھے بھائی اس پر ۔۔ ۔ حان نے اسے کونی مارتے آنکھیں دکھائی۔۔ ۔ تھوڑے قصیدے پڑھنے کو کہا تھا تم تو لمبی لمبی ہانکنے لگ گئی ہو۔ اسنے ڈیٹا۔۔ ۔ مجھے بتائیں نا آپ کس لڑکی کی بات کر رہے ہیں..؟ عزہ انہیں آپس میں کھسر پھسر کرتے دیکھ رنجید گی سے بولی۔۔ ۔ بھابھی آپ انکا موبائل چیک کر لینا آج تک اس لڑکی کے علا ؤہ کسی اور کا نمبر نہیں رکھا انہوں نے کونٹیکٹ لسٹ میں...جان آج واقع آگ لگانے پر تلا ہوا تھا۔ اور وہ دونوں اپنا کام کیے اسکے کمرے سے جیسے آئے ویسے ہی نکل گئے تھے۔ سکندر کمرے میں آیا تو اسکی چھٹی حس نے اسے گڑبڑ کا احساس دلایا وہ سر جھٹکتا واڈراب کی طرف گیا اپنا ڈریس ہینگ کیا۔ کلائی سے واچ نکالی۔ شرٹ ان بٹن کرتے اسکے ہاتھ رکے اسنے آئینے سے پیچھے بیٹھی عزہ کو دیکھا جو ساکت سیا سے ہی دیکھ رہی تھی سکندر کے دیکھنے پر وہ نظریں چرا گئی۔ وہ مسکرایا اور واشروم میں بند ہو گیا۔ واپس آیا تو پھر سے کسی گڑبڑ کا اندیشہ ہوا البتہ اسکی آفت وہی بیٹھی تھی اسنے ڈریسنگ پر دیکھا۔ برش اٹھائے کنگھی کی اور بیڈ کی طرف آگیا۔ عزہ اسے آتے دیکھ اپنی طرف سمٹی تھی۔ "موبائل دو..ان لاک کردوں... پاسورڈ لگا ہے۔"اسنے جتنی سنجیدگی سے کہا عزہ کا دل اتنی سپیڈ سے دھڑکا تھا اسنے خفت سے سرخ پڑتے چہرے کے ساتھ موبائل کمفرٹر سے نکال کر اسکے سامنے کر دیا۔ اگر اسنے یہ حرکت کسی اور کے ساتھ کی ہوتی اور ایسے پکڑی گئی ہوتی تو اب تک وہ اپنی حالت پر خود ہی ہنس ہنس کر پاگل ہو چکی ہوتی مگر خیر سامنے سکندر حازق تھا چیل جیسی نگاہیں تھیں اسکی۔۔ عزہ نے اسےدیکھ کے سوچا۔"یہ لو۔ سکندر نے موبائل اسے دیا۔"۔۔ ۔ یاحان بھائی نے کہا آپ کی ایک گرل فرینڈ ہے اسلئے آپ مجھ سے محبت نہیں کرتے۔ وہ کانٹیکٹ لسٹ کھولے ساتھ اسے بتا بھی رہی تھی سکندر نے تاسف سے حان کو سوچا۔ lady of" "the moon۔۔۔ اسنے اونچی آواز میں وہ نام پڑھا۔ لہجے میں اداسی چھا گئی۔ سکندر نے کوئی ردِعمل نہیں دیا۔۔ ۔"مگر یہ نمبر تو پاکستان کا...وہ آگے کچھ کہتی اسنے نمبر پڑھا وہ نمبر تو اسکا ہی تھا۔"اسنے بے ساختہ گردن اٹھا کے سکندر کو دیکھا جو آنکھوں پر بازو رکھے لیٹ چکا تھا یاں شاید وہ اسکا سامنا نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اسے حان اور اپنی کی کاروائی سمجھ میں آئی موبائل ٹیبل پر رکھے وہ سکندر کے کندھے پر سر رکھے لیٹ گئی سکندر نے اسے جھٹکا نہیں تھا۔۔ حاذق..لہجے میں مان تھا۔ جو پہلے سے کئی زیادہ بڑھ چکا تھا۔ اگر تم نے مجھے پھر سے ٹیز کیا عزہ تو میں یہاں سے چلا جاؤں گا۔ عزہ نے منہ بوس رے بازو گھما کر اسکی دوسری سائیڈ پر رکھا وہ اسکی کاروائی پر ہنس دیا اسے وہاں روکنے کا طریقہ سکندر کو اچھا لگا تھا۔ ..!"... "آپ میرے ایک سوال کا جواب سچ سچ دے دیں میں سکون سے سو جاؤ گئی۔"۔۔ ۔"پوچھو "میں آپ کیلئے کیا ہوں..؟"... "تم میرے لیے میرے گناہوں کویہ سزا ہو جو سکندر حازق مغل کو اسی دنیا میں تمہاری صورت میں تا عمر بھگتنی ہے"۔۔۔ اللہ اللہ وہ کبھی کوئی جواب سیدھی طرح کیوں نہیں دیتا تھا۔ عزہ نے گردن اٹھائے اسے دیکھنا چاہا تو سکندر نے اسکے سر پر ہاتھ رکھے روک دیا۔ "سچ کہہ رہا ہوں حالات جیسے بھی ہوں تا عمر تمہیں ہی اس زندگی کا حصے دار بنا کے رکھوں گا۔"۔۔۔ وہ بے اختیار مسکرائی۔"تو پھر میرا پاکستان واپس جانا کینسل۔۔ وہ جھٹ سے بولی"۔۔ ۔"تم پا کستان میں رہ کر بھی ہمیشہ میری زندگی کا اہم پہلو رہو گئی۔"وہ واقعی میں بہت ڈھیٹ تھا۔ اپنا کہا وہ ہر حال میں پورا کرنے والا تھا عزہ نے بنا کچھ کہے آنکھیں موند لی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.