سارے راستے گاڑی میں سکوت پھیلا رہا۔ نتاشا اسے لئے ملک ولا میں آئی دوسری طرف مرسلین امیمہ کے کہنے پر یحییٰ کو بیک ڈور سے اسکے کمرے میں چھوڑ آیا تھا مگر اسکی اس حرکت کا جو اب وہ ضرور مانگنے والا تھا۔۔۔ کل صبح تم نو بجے تک مجھے ملک ولا میں چاہیئے ہو۔ مرسلین نے موبائل رکھ کے ایک تیکھی نظر سوئے یحییٰ پر ڈالی۔ رات بہت ہو چکی تھی اسلئے کوئی ہنگامہ برپا نہیں ہوا تھا ورنہ یحییٰ میر کی آج خیر نہیں ہوتی۔
"میں اب اتنی بھی بہادر نہیں ہوں"جب میرا صبر ٹوٹتا ہے تو میں بچوں جیسے اپنی آنکھ سے گرتے آنسوؤں کو ہتھیلی کی پشت سے صاف کرتی ہوں ہونٹوں پر ابھرتی سسکیاں اس بات کی گواہ ہوتی ہیں "کہ اللہ جی مجھے وہ شخص چاہیئے"مگر جب میں اپنی تکلیف کی وجہ پر پہنچتی ہوں تو میرے دل سے ہوک اٹھتی ہے۔
" اللہ جی مجھے کبھی اس نے قدرے کے ہاتھ مت لگنے دینا"اتنی شدت سے رونے پرا سکی سانس سینے میں ہی اٹک گئی تھی۔ نتاشا نے آگے بڑھ کے اسے گلے سے لگایا تھا وہ دونوں اس قت امیمہ کے کمرے میں تھی کمرے میں آتے اسکا ضبط بھی ٹوٹ گیا تھا۔"قسمت میں جو لکھا ہوتا ہے وہ ہو کر رہتا ہے۔۔۔ تم پریشان نہیں ہو دل اللہ سب بہتر کریں گئیں"..."وہ ذات خود فرماتی ہے کہ مجھے سے مانگو،دعا کرو..، دعا سے نصیب بدلتے ہیں اور جب نصیب بدلتے ہیں تو قسمت کا لکھا بھی بدل جاتا ہے۔"۔۔ ۔"تو تم دعا کیوں نہیں کرتی اسے اپنا نصیب بنانے کیلئے.؟ نتاشا نے افسردگی سے اسے دیکھتے کہا"۔۔ ۔"دعا مانگی تو تھی مگر ملا کچھ بھی نہیں۔"۔۔۔ تو شاید وہ سہی وقت نہیں تھا تمہاری دعا کے قبول ہونے کا۔۔ اب دوبارہ مانگ لو اسے.؟ ۔۔ ۔ "سہی اور غلط وقت کو کیا خبر...کہ زندگی نے کیسی کیسی تکلیفوں سے دو چار کیا۔۔ اب آپ کیا چاہتی ہیں میں دوبارہ اسے مانگو ں۔۔ میں اسے مانگ بھی لوں مگر مجھے بتائے میں وہ سب کیسے بھولوں جو مجھے حفظ ہو گیا ہے۔ اسکا لہجہ بکھرا سا تھا "۔۔ ۔ تو رو کیوں رہی ہو...صبر کرو پھر.؟ نتاشا نے اب کے تحمل سے کہا۔۔ ۔"کر تو رہی تھی مگر آج جب وہ میرے سامنے گڑگڑایا تو مجھے لگا میرا دل پھٹ جائے گا۔ میں نے اسے کبھی اتنا کمز ور تصور نہیں کیا تھا"اسنے سر گرائے روتے ہوئے کہا۔ "محبت کمزور ہی کرتی ہے دل کیونکہ یہ موم جیسی ہوتی ہے جس دل پر اترتی ہے اسے نرم بنا دیتی ہے،اور عطر جیسی خوشبودار ہوتی ہے جس وجود کو چھوتی ہے اسے مہکا دیتی ہے"وہ روانی میں کہتی اسکے قریب آئی۔۔ ۔"اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دو ان الجھنوں سے خود کو آزاد کر دو وہ خود ہی تمہیں سلجھا دے گا۔"۔۔۔ امیمہ نے سرخ آنکھیں اٹھا کر اسے دیکھا وہ ذرا سا مسکرائی اور کمرے سے نکل گئی وہ واشروم میں بند ہوتی وضو کرنے چلی گئی۔
***
وہ اس وقت سٹڈی میں تھا نتاشا سٹڈی کا دروازے کھولے تنفن کرتی اسکے سر پر پہنچی تھی۔ طہ نے گردن گھما کر اسے دیکھتے پھر فائل ریڈ کرنی شروع کردی۔ یہ سب کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے تم نے طہ..؟ ۔۔ ۔ تم یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہو ڈرامہ لگا ہوا ہے نہیں میرا مطلب ہے فلم بھی تو ہو سکتی ہے۔ اسنے آئی برو اچکائی۔ نتاشا نے اسے گھورا وہ سنجیدہ تاثرات لیے صوفے پر براجمان تھا۔ عفا ف پر غصہ کیوں کیا تم نے طہ..؟ ۔۔ ۔ جب اسنے یہ بتا دیا تو وجہ بھی بتائی ہو گئی.! وہ ہنوز لاپرواہی دیکھا رہا تھا۔۔ ۔ طہ تم سیدھے طریقے سے بات کر رہے ہو یا میں مرسلین کو بلاؤں۔ واضح دھمکی تھی۔ طہ جو لیٹا ہوا تھا اٹھ بیٹھا۔ ۔ ایک کام کرنا یہاں سے جاتے ہوئے بڑے پاپا ڈیڈ اور چھوٹے پاپا کو بھی بلا کے لانا تاکہ انہیں بھی ساتھ ہی معلوم ہو جائے۔ نتاشا اسکے ٹھنڈے ریایکشن پر مشتعل ہوئی۔ وہ صوفے پر بیٹھ گئی۔ عفاف تب سے رو رہی ہے طہ تم ہی بتا دو ہوا کیا ہے پلیز..؟ اسکی منت پر طہ نے اسے سب بتا دیا۔ نتاشا نے آنکھیں گھمائی۔ یار تم اتنے پوزیسسو کیوں ہو رہے ہو وہ تھانے آگئی تھی تو تم اسے آئندہ کیلئے پیار سے منع کر دیتے اور اگر وہ کمشنر اسے دیکھ رہا تھا تو اس میں عفاف کیکو نسی غلطی ہے۔ "اسکی غلطی یہ ہے کہ وہ مجھ سے بنا پوچھے وہاں آئی۔ وہ شدت سے گویا ہوا۔"اور تم جانتی بھی ہو وہ کمشنر کتنا بڑا بغیرت انسان ہے۔ نتاشا اسکے لب و لہجے پر پل کو دنگ رہ گئی وہ اتنا ہی پرسکون رہتا تھا کہ جب غصے کی سٹیٹ میں آیا تو سامنے والا کچھ بولنے لائق نہیں رہتا تھا۔ طہ نے اپنے لیپ ٹاپ پر ایک ویڈیو پلے کی اور ایک چہرے پر زوم کیا۔ نتاشا کو شدید ترین جھٹکا لگا۔ "یہ تو کمشنر... وہ حیرت کے پہاڑ تلے دبی کچھ بول بھی نا سکی۔ بالکل یہ ہمارا قابل احترام کمشنر ہی ہے جو اس دن بادشاہ خان کی بہن کے کوٹھے پر موجود تھا میں اسے تب ہی پہچان گیا تھا مجھے وقت نہیں مل رہا کہ میں اسکی گردن دبوچو ں مگر آج اسکی آنکھوں میں عفاف کیلئے وہ تاثر دیکھ میرا خون کھول رہا تھا اگر اس وقت میری بیوی سامنے نا ہوتی تو میں اسکی گردن موڑ دیتا۔ اسکے لہجے میں سرد مہری اتری۔ نتاشا کچھ پل اسے دیکھتی رہی۔"اچھا ٹھیک ہے ابھی تو پلیز جا کر اسے منا لو میں اسے سمجھاؤں گئی وہ اگین ایسا کچھ نہیں کرے گئی ۔۔ یار وہ صبح سے بھوکی بیٹھی ہے اگر تم نے اس پر غصہ ہی کرنا تھا تو پہلے اتنا سر نہیں چڑھاتے نا ں۔"اسکے تاثرات میں جب کوئی ردوبدل نہیں آیا تو وہ سختی سے مستقر ہوئی۔ طہ گہری سانس بھرے سٹڈی روم سے نکل آیا۔ تم یہاں کیا کر رہی ہو.؟ اسکے جاتے ہی مرسلین وہاں آیا۔ "عفاف کے طہ میر کو کنونشن کر نے کی کوشش کر رہی تھی"نتاشا اسکے کندھے سے لگی دھیرے سے بولی۔
مرسلین اسکی بات سمجھتے مسکرایا۔ وہ سب جانتے تھے طہ میر انتہائی شریف قسم کا انسان ہے مگر عفاف کے لئے وہ بالکل جنونی اور پوزیسسو طہ میر بن جاتا تھا باقی حالات میں اسے سمجھایا جا سکتا تھا مگر عفاف کے معاملے میں وہ ضدی اور جنونی انسان تھا۔ جسے سمجھانا اور قابو کرنا نا ممکن تھا۔
وہ کمرے میں آیا عفاف اسے آتے دیکھ خود پر کمفرٹر اوڑھ کے لیٹ گئی۔ جسکا مطلب تھا ناراضگی حد سے سوا ہے۔ طہ نے گہرا سانس ہوا کے سپرد کیا۔ اور خود اسکی سائیڈ جاتے کمفرٹر نرمی سے اسکے چہرے سے ہٹایا۔ "میرا بچہ ناراض ہے مجھ سے.؟"لہجے میں حد درجے محبت تھی عفاف نے اسے گھو را تھانے والے طہ میں اور سامنے بیٹھے شخص میں زمین آسمان کا فرق تھا۔
اب کیا تم اپنے شوہر کے ساتھ ایسا بیہو کرو گئی.؟ اسے پھر سے کمفرٹر میں گھستے دیکھ وہ لاچاری سے بولا۔۔ ۔"آپ جب سے آئے ہیں سٹڈی میں بیٹھے ہیں جب آپ کو میری فکر نہیں تو میں کیوں کرو۔ وہ روتے بولی۔ طہ نے اسے حصار میں لیا سینے سے لگایا۔"عفاف تم سے ناراض تھا میں، منانے تمہیں آنا چاہیئے تھا"اسنے شکوہ کیا ۔۔ ۔ "ناراض میں ہوں آپ سے کیونکہ آپ نے مجھ پر غصہ کیا سخت لہجے میں بات کی۔"وہ سینے سے سر ہٹائے برہم ہوئی۔ طہ نے نفی میں سر ہلایا۔۔ ۔ اچھا میں سوری کر تا ہوں بس تم رونا بند کرو۔۔ ۔ ایسے نہیں کان پکڑ کے سوری بولیں۔ بھیگی پلکیں اٹھائے معصوم سے انداز میں کہا گیا۔۔ ۔ اگر آپ نے کان پکڑ کے سوری نا کہا تو میں پھر سے روؤ گئی۔ طہ کے گھورنے پر اسنے دھمکی دی۔ سوری...اسنے دونوں کان پکڑے کہا۔۔ عفاف رونا دھونا بھولے اسے دیکھ ہنسنے لگی۔ طہ نے مسکراتے اسکے ماتھےپر لب رکھے۔۔ مجھ سے پر و مس کرو آج کے بعد کبھی مجھ سے پوچھے بغیر کہیں نہیں جاؤ گئی۔"نہیں جاؤں گئی۔ وہ فوراً بولی۔
"گڈ گرل۔۔ میں فریش ہو کر آتا ہوں پھر کھانا کھاتے ہیں...اسکا گال کھینچتے وہ کہہ کر واشروم میں بند ہو گیا۔
***
ینگ پارٹی کے علاؤہ آریان کی پوری ٹیم اسکے آفس میں موجود تھی۔ وہاں سکتہ طاری تھا جو شاید آریان کے لیے گئے فیصلے کے باعث تھا۔ "آریان یہ خطرناک ہو سکتا"۔۔۔ کہنے والی ملائکہ تھی۔ ملائکہ ٹھیک کہہ رہی ہے بھائی...زندگی میں پہلی بار فیصل نے اسکی بات کی تائید کی تھی وجہ صرف اسکی بیٹی امیمہ شاہ تھی جسکے متعلق بات کی جا رہی تھی۔۔۔ ہمم...وہ پر سوچ ہوا۔
ان سب کو بلاؤ آفس پھر دیکھتے ہیں کیا کرنا ہے..؟ ۔۔۔ اوکے۔ حمزہ اور وقاص باری باری سب کو کال کرنے لگے۔
وہ اس وقت یحییٰ کے کمرے میں موجود سامنے کھڑی ہستی کو خونخوار نظروں سے گھور رہا تھا۔۔ بھئی قسم لے لیں مجھے نہیں معلوم تھا یہ کل رات وہاں گیا ہے۔ ارسل نے گلا تر کرتے کہا۔
یہ سلسلہ چل کب سے رہا ہے مجھے صرف اتنا بتاؤ.؟ وہ دھاڑا۔
جج۔۔ جب سے نوریہ کی ڈیتھ ہوئی ہے۔ مرسلین پر ایک نیا انکشاف ہوا۔ نوریہ کی ڈیتھ سے اس سب کا کیا تعلق ہے.؟۔۔۔ و..وہ نوریہ سے محبت کرتا تھا اسکے مرنے کے بعد اسے بھلانے کیلئے اسنے شراب پینی شروع کر دی اور اب نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے۔ ارسل نے گردن جھکائے اسے بتا یا۔ مرسلین نے ایک نظر یحییٰ پر ڈالی جو ابھی تک سو رہا تھا۔ اسے بے ساختہ امیمہ کا خیال آیا۔ "گڑیا اس حقیقت کے بارے میں نہیں جانتی"ارسل نے اسکی پریشانی بھانپتے بات رکھی۔ مر سلین کی نظریں ابھی تک یحییٰ پر تھی۔ اگر وہ جان جاتی تو... اسکا دل رک کے دھڑکا۔ طہ وہاں آیا۔
بھائی پانی... میں نے ایک گلاس پانی لانے کو کہا تھا طہ۔۔۔ ان دونوں نے حیرت سے اسے دیکھا جو ایک بالٹی پانی کی بیچ میں آئیس کیوب ڈال کر لایا تھا۔ "میں نے سوچا شاید ابھی کچھ نشہ سر پر سوار ہو تو...اسکی منطق عجیب تھی"تو ٹھیک ہے پھر انڈیل دو بالٹی اس گدھے پر...مرسلین نے اجازت دی۔ حکم بجا لایا گیا۔ "یہ ظلم کرنے کی وجہ میں پوچھ سکتا ہوں.؟"احمر بھی وہاں ٹپکا۔ طہ جو ابھی بیڈ کے قریب تھا مڑ کے اسے دیکھنے لگا۔
پی کے آیا ہے کمینا...مرسلین نے دانت کچکچائے۔ "تو کھڑے کیوں ہو بھائی ڈالو پانی اسکے سر پر...احمر نے آئی برو اچکاتے کہا"۔ ۔
طہ نے بالٹی ایک ہی بار میں اسکے سر پر انڈیل دی۔
مما ااا...سیلاب...سیلاب کہاں سے آگیا...میرے کمرے میں...وہ جھٹپٹاتے چیخ مارتا اٹھ بیٹھا ۔۔ ۔ پھر سامنے تن کے کھڑے ان تین آفتوں کو دیکھا جو لب ایک دوسرے میں سختی سے پیو ست کیے اسے دیکھ رہے تھے جیسے سالم نگل جائے گئیں۔
آپ تینوں کیوں مجھے بھوکے شیروں کیطرح گھور رہے ہیں.؟ یحییٰ نے چہرے سے پانی صاف کرتے پوچھا۔ "کل رات کہاں تھے تم..؟"سوال طہ کی طرف سے تھا۔ "مجھے یاد نہیں ہے۔"۔۔ ۔"یاد کیسے ہو گا نشہ کرنے کے بعد بھلا کسے کچھ یاد رہتا ہے۔"۔۔۔ جواب احمر نے دیا۔ یحییٰ نے بجا ئے شرمندہ ہونے کے اپنے دکھتے سر کی دائیں سائیڈ سے گن پٹی کو دو انگلیوں سے مس کیے آنکھیں ابھی موندی تھی کہ کل رات کے کچھ سینز نظروں کے سامنے آئے اسے امیمہ شاہ کا چہرا نظر آیا۔ وہ چھلا نگ لگاتا بیڈ سے نیچے اترا۔
بھائی...سنو وائیٹ...وہ تقریباً چیخا۔ ان تینوں نے حیرت سے اسے دیکھا۔ اسے بتا دو طہ میں اپنی بہن کیتھ شادی ایک شرابی سے بالکل نہیں کروں گا۔ مرسلین نے فیصلہ سنایا۔ میں آپ کے سا ہوں طہ بھی بولا۔ "خدا کا خوف کھائیں بھائی میں بڑی مشکل سے اسے راضی کر رہا ہوں ابھی تو پتہ نہیں وہ میری اس حرکت کے بعد میرا کیا حال کرے گئی۔"۔۔۔ اسے چھوڑ بیٹا ابھی یہ شکر کر و ملک ولا کے بڑوں کو تیری اس گھٹیا حرکت کے بارے میں معلوم نہیں ہوا۔ "مگر کچھ دیر بعد سب کو معلوم ہو جائے گا۔ طہ دوبدو بولا۔"۔۔۔ ویسے بھی بڑے پاپا نے کچھ اہم بات کرنے کیلئے آفس بلایا ہے۔ "بھائی میں پکا پرا مس کر رہا ہوں اب سے کبھی شراب نہیں پیوں گا،پلیز بڑے پاپا کو نہیں بتانا ... یحییٰ نے اسکے آگے ہاتھ جوڑ دئیے۔"۔۔۔ ارسل جا چکا تھا۔ نتاشا اور امیمہ کمرے میں آئی۔ نتاشا اسے گھوری سے نوازتی رخ موڑ گئی۔ امیمہ مرسلین کیلئے آئی تھی۔ بھائی بڑے پاپا بلا رہے ہیں آفس میں چلیں۔ اسنے یحییٰ کو دیکھے بنا بات مکمل کی۔ اور باہر نکل گئی
پیچھے یحییٰ نے اپنے بال نوچ لیے۔
***
دن کے گیارہ بج چکے تھے وہ ابھی تک سو رہی تھی وہ اتنی دیر تک نہیں سوتی تھی سکندر ہاتھوں میں بوکسز تھامے کمرے میں آیا جہاں وہ بیڈ پر لیٹی چھت کو کھو رہی تھی اسے دیکھتےآ نکھیں موند گئی۔ ڈرامہ کوئین..اسنے بے اختیار کہا۔ عزہ بند آنکھوں سے مسکرائی وہ بھی مسکرا دیا۔ حرب دادا نے ہمارے نکاح کی خوشی میں شام میں ایک فنکشن آرگنائز کیا ہے۔ "انہیں کس بات کی خوشی ہے جب دولہا ہی خوش نہیں ہے تو"عزہ نے بھنوئیں سکیڑی۔ "میں نے میڈ سے تمہارا بر یک فاسٹ ریڈی کرنے کو بول دیا۔ فریش ہو کے کھا لینا میں باہر جا رہا ہوں اپنا خیال رکھنا۔"۔۔۔ سکندر اسے نظروں کے حصار میں لیے ایک ایک لفظ نرمی سے کہہ کر اٹھا۔ اپ مجھ سے ویسے بات کیوں نہیں کرتے جیسے "میں کرتی ہوں۔ عزہ بال سمیٹتی برہمی سے مستقر ہوئی۔"وہ کیسے..؟. .."محبت سے..!"..."محبت سے کیسے بات کرتے ہیں.؟۔۔ سکندر نے تحمل سے پوچھا۔"۔۔۔ عزہ اٹھتی بیڈ پر کھڑی ہوئی سامنے کھڑے سکندر کے کندھوں کے گرد بازو ڈالے نزدیک ہوئی تھی۔۔ سکندر ہمیشہ کی طرح سا کی ہو "گیا۔ "ایسے...اسنے چہرا قریب کر کے کہا۔"۔۔۔ سکندر نے نظریں جھکا لیں۔ مجھے ایسی محبت کرنی نہیں آتی۔"۔۔۔ عزہ نے اسکی پلکوں کو نرمی سے چھوا۔
"I LOVE YOU...!"
ایسی محبت بھی نہیں کرنی آتی۔ اسنے نرمی سے پوچھا۔ سکندر نے بمشکل گہرا سانس بھرا اسکی ادائیں اسکے دل میں طوفان برپا کر رہی تھیں اسنے نظریں اٹھائی اسے دیکھا۔ ۔"نہیں...یک لفظی جواب دیا۔"۔۔ ۔"کوئی بات نہیں میں سیکھا دوں گئی۔ عزہ نے اسکے چہرے پر اپنے نرم ہاتھوں کو ہلکے سے پھیرا پھر پیچھے ہٹ گئی۔ بیڈ سے اتری اور واشروم میں بند ہو گئی۔"سکندر نے اسکے جا نے آنکھیں کھولیں سینے پر ہاتھ دھرا گہرا سانس لیا۔ "محبت سکھانے کے چکر میں یہ لڑ کی کسی دن بری طرح پھنسے گئی"اسنے گردن میں ہاتھ پھیرتے بند دروازے کو گھورتے کہا۔۔۔ عزہ جانتی تھی وہ محبت کرتا ہے مگر مانتا کیوں نہیں ہے اس وجہ کو وہ ڈھونڈ کے بھی نہیں ڈھونڈ پا رہی تھی مگر آج کا دن اسنے ایک عزم کے ساتھ شروع کیا تھا سکندر کے دل میں اپنے لیے چھپی ہو ئی محبت کو اجاگر کرنے کا سفر وہ شروع کر چکی تھی۔ اور یہی قدم اسے ایک دردناک حقیقت کی طرف لے جانے والا تھا۔
***
وہ سب اس وقت آفس میں موجود تھے آریان کی ٹیم پیچھے صوفوں پر بیٹھی جبکہ ینگ ٹیم ٹیبل کے ارگرد کھڑی تھی۔ یحییٰ کے اشارے مسلسل چل رہے تھے جنہیں وہ تینوں سرے سے انگور کر رہے تھے آریان کسی فائل کو ریڈ کر رہا تھا۔۔ ۔
بڑے پاپا آپ اپنی بات کریں مجھے کچھ اہم بتانا ہے آپ کو..؟
ہاں بتاؤ..."مرسلین نے ایک نظر یحییٰ کو دیکھ گلا صاف کیا۔ اسکے پسینے چھوٹ رہے تھے۔"۔۔ ۔"بڑے پاپا..."...دراصل بڑے پاپا مرسلین بھائی آپ سے اپنی رخصتی کے متعلق بات کرنا چاہتے ہیں۔ ۔۔۔ یہ کمینا جھوٹ...! ۔۔ ۔ دیکھیں طہ بھائی کو بھی میری بات بری لگ گئی کیونکہ وہ بھی بول رہے تھے کہ انہیں اپنا ہنی مون پلان کرنا بھابھی کے ساتھ۔۔ وہ جو اسکی درگت بنوانے آئے تھے یحییٰ نے سب کے سامنے انہیں ہی شرم سے پانی پانی کر دیا تھا۔ فیصل اور حمزہ اپنے اپنے سپوت کو کن اکھیوں سے گھورنے لگے۔ ۔ میں بتاتا ہوں آریان انکل.. ۔۔ ۔ اب احمر بھی انکی سائیڈ لے گا بڑے پاپا کیونکہ یہ بھی کچھ دیر پہلے اپنی بیوی کی یاد میں خود کسی کے پلانز بنا رہا تھا۔ ۔ احمر، مرسلین اور طہ اپنی جگہ بھونچکے رہ گئے تھے جبکہ نتاشا اور امیمہ یحییٰ کی اتنی چالاکی پر عش عش کر اٹھی تھیں۔ وہ دونوں اسے کھا جانے والی نظروں سے گھور رہے تھے جبکہ احمر کے چہرے کے زاویے بیوی کے ذکر پر خطرناک حد تک بگڑے تھے جسے نتاشا نے بغور دیکھا تھا۔
کیسے بھائی ہو تم لوگ..بہن لاپتہ ہے تم لوگوں کی اور تمہیں اپنے ٹرپ اور تمہیں رخصتی کی پڑی ہے۔ فیصل ان دونوں پر چڑھ ڈورا۔ تھ
ان دونوں نے یحیٰی کو خونخوار نظروں سے دیکھا خسیے نا محسوس انداز میں ان کے آگے ہا جوڑ دئیے۔ رہنے دو فیصل ان سب کو اپنی اپنی لائف انجوائے کرنے کا پورا حق ہے۔ آریان نے تحمل سے کہا۔ انہوں نے ایسا کچھ بھی نہیں کہا بڑے پاپا یحییٰ اپنا کارنامہ چھپانے کیلئے جھوٹ بوً ل رہا ہے۔ نتاشا فورا بولی۔
یہ سب باتیں بعد میں ہوں گئیں نتاشا بیٹا ابھی جس کام کیلئے آپ سب کو بلایا گیا ہے وہ سن لیں۔ آریان نے انتہائی سیریس انداز میں کہا تو وہ سب اسکی طرف متوجہ ہو گئے۔
***
عزہ اینارہ کے ساتھ لان میں بیٹھی تازہ ہوا میں خود کو پر سکون محسوس کر رہی تھی جونہی وسیع سفید رنگ کا گیٹ وا ہوا اور کالے رنگ کی گاڑی راہداری سے ہوتی وسعت پورچ پر آ رکی ۔ گارڈز نے جھک کا دروازہ کھولا سکندر بلیک پینٹ کوٹ میں کوٹ کے بٹن بند کرتا باہر نکلا وہ عزہ کو دور سے ہی دیکھ چکا تھا عزہ اسے دیکھ خوشی سے چہکتی اسکی طرف لپکی۔ اور کسی کا بھی لحاظ کیے بنا ایکدم سے سکندر کے کشادہ سینے میں چھپ گئی۔ اسکے ردعمل پر سکندر نے گلاسز اتار کر اپنے گارڈز کو ترچھی نظر سے دیکھا جو سر جھکائے وہاں سے نکل گئے۔ "کیا ہوا عزہ..؟" سکندر نے اسکے گرد باہوں کا حصار باندھا ۔ جب باہر سے واپس آتے ہیں تو سلام کرتے ہیں۔ عزہ نے اسے ٹوکا۔"اسلام علیکم..! کہتے وہ ذرا سا ہچکچایا کیو نکہ وہ پہلی بار کسی کو سلام کر رہا تھا"
شام ہو چکی ہے حازق آپ نے کہا تھا آپ تھوڑی دیر تک واپس آجائیں گئیں۔ اسکے سلام کا جواب دیتے عزہ نے شکوہ کیا۔ سکندر نے گہری سانس کھینچی وہ لڑکی اس سے زیادہ ہی امیدیں و ابستہ کرنے لگی تھی۔ "میں بزی تھا عزہ مجھے اور بھی بہت کام ہوتے ہیں۔"وہ اسے نرمی سے دور کیے آگے چل پڑا۔ عزہ اسکی پشت دیکھتی رہ گئی۔ وہ اسکے دن با دن خود پر طاری ہوتے طلسم سے جتنا بچ رہا تھا وہ اتنا ہی اسکے سر پر سوار ہو رہی تھی اگر وہ شہزادوں جیسی شکل و صورت رکھنے والا گینگسٹر تھا وہ بلند حوصلوں اور اونچی اڑ ان کی خواہش رکھنے والی اپسرا تھا انکی ہر عادت ایک دوسرے سے مختلف تھی سو ائے ایک کے ... وہ دونوں ہی اپنی صدی کے انتہائی ضدی مشہور تھے۔
ایک محبت سے بھاگ رہا تھا جبکہ مقابل اسے اپنی محبت میں پور پور ڈبونے کی ٹھانی بیٹھی تھی۔۔ تم نے بریک فاسٹ کیا تھا..؟ اسنے کمرے میں آتے سوال کیا۔ عزہ مسکراتی اسکے پیچھے آئی۔ "آئی لو یو...اسکی مسکراہٹ عجیب تھی"۔۔۔ سکندر نے اسکی آنکھوں میں جھلکتی شرارت دیکھی ۔ میڈیسن لی تھی..؟ "آئی لو یو۔" ۔۔۔ دوپہر کا کھانا کھایا تھا..؟ "آئی لو یو۔"۔۔۔ ریسٹ کیا تھا..؟ "آئی لو یو."...اسکی مسکراہٹ گہری ہو رہی تھی۔ "وہ ہار نہیں مان رہا تھا پیچھے ہٹنے کو راضی عزہ بھی نہیں تھی"۔۔۔ سکندر نے دلچسپ نظروں سے اسکا معائنہ کیا۔ عزہ کی مسکراہٹ مدھم ہوئی۔ وہ چلتا آگے آیا اور قریب رک گیا۔ "تمہاری ننھی سی جان کسی دن بہت بڑے عذاب میں پھنسے گئی ڈرامہ کوئین اور اس دن تم بہت پچھتاؤ گئی۔"اسکے گال کو دو انگلیوں سے ٹریس کرتے سکندر نے اسے باز رکھنے کو ڈرانا "چاہا۔ عزہ نے اپنی گہری نیلی آنکھیں اسکی نیلی روشن آنکھوں میں گاڑھی اور مسکائی۔ ابھی تو جان آپ کی عذاب میں لگ رہی ہے مجھے مسٹر کنگ آف ٹریجڈی"وہ آریان ملک کی بیٹی تھی اللہ اللہ سکندر حاذق مغل ہمیشہ یہ بات کیوں بھول جاتا تھا۔ کیوں اسے یاد نہیں رہتا تھا کہ وہ کوئی عام لڑ کی نہیں ہے۔ اسکی مسکراہٹ کو انگور کیے وہ واشروم میں بند ہو گیا۔
عزہ اینارہ کے روم میں تھی شام کے سات بج چکے تھے سکندر گھڑی دیکھتا اسکا انتظار کر رہا تھا حان اسکے قریب کھڑا تھا۔
یار حان معلوم کرو یہ لڑکی اس صدی میں تیار ہو جائے گئی یا نہیں..؟ اسنے کوفت سے کہا۔ وہ اتنی کے کمرے کی طرف جاتا۔ نظر سیڑھیوں سے اترتی اس اپسرا پر ٹھہر گئی۔۔۔ بھائی آپ کی کالو تی دیوانگی...میرا مطلب ہے اکلوتی بیوی...سکندر کی گھوری پر یا حان نے فوراً درستگی دی۔ وہ پلٹا اور اسی لمحے سکندر حازق مغل کی دنیا رک سی گئی اسے لگا آس پاس کی ہر شے رک گئی ہے وقت تھم گیا ہے اسکے دل نے بے ساختہ بیٹ مس کی تھی وہ بنا پلکیں جھپکائے مبہوت سے اسے دیکھ رہا تھا۔ عزہ کیلئے اسنے خود سرخ رنگ کی ویلوٹ کی قلئیر لانگ نفیس سی میکسی پسند کی تھی ساتھ سفید نگنیوں والی جیولری مگر سر پر اوڑھے ہم رنگ حجاب پر آج سکندر کو اپنی پسند پر رشک محسوس ہوا تھا۔ وہ اسکا شوہر تھا مگر اسے محبت اور بیوی والے حقوق دینے سے انکاری تھا وہ اسکی بیوی تھی جو اسکے ہر فیصلے کے بعد بھی خود کو اسکی امانت سمجھ کے ڈھک کے رکھنا فرض سمجھتی تھی۔ اسنے جیولری نہیں پہنی تھی میک اپ کے نام پر صرف اسکے ہونٹوں پر سرخ رنگ کا میٹ لگا تھا جسے اینارہ نے ضد کر کے لگایا تھا وہ خود وائیٹ کلر کے تھری پیس میں ملبوس بالوں کو جیل سے سیٹ کیے چہرے پر اپنی ہمشیہ رہنے والی سنجیدگی اور ساحرانہ شخصیت سنبھالے کھڑا تھا۔ عزہ ہیلز میں آہستگی سے چلتی اسکے سامنے آ رکی۔ حان مسکراتا ذرا سائیڈ ہو گیا وہ اب بھی اسی پوزیشن میں اسے دیکھ رہا تھا عزہ نے اسکے کان میں سرگوشی کی تھی "جب سے محبت ہو جانے کا ڈر ہو پھر انکو یوں نظر بھر کر دیکھا نہیں کرتے...کہ دل میں اٹھتے وبالوں کو پھر سکون صرف محبوب کی پنا ہیں ہی عطا کر سکتی ہیں۔"وہ معنی خیزی سے بہت گہری بات کہہ گئی تھی۔ سکندر کا حلق تک خشک ہوا تھا وہ گردن میں ہاتھ پھیر تا یوں نظریں چرا گیا جیسے کوئی چوری پکڑی گئی ہو۔