Chapter 49: باب 49

طہ، احمر، مرسلین اور حمزہ یحییٰ کی طرف تھے جبکہ امیمہ کی طرف نتاشا اور ملائکہ تھی۔۔ ۔ مجھے لگتا یہ بہت اوور ہو جائے گا ملائکہ آنی۔۔ اسنے خود کو بڑے سے آئینے میں دیکھتے پریشانی سے کہا۔"نئی نویلی دلہن ایسی ہی ہوتی ہے دل۔ نتاشا ہنسی۔ اسکا حلق تک کڑوا ہوا تھا"۔۔۔ ڈیڈ آپ لوگ مجھے ایسے تیار کر رہے ہیں جیسے آج میری بارات ہو۔۔ حمزہ جو اسکی ٹائی سیٹ کر رہا تھا مسکرا دیا۔"وہ دن بھی جلدی آئے گا...،مگر ابھی بارات نہیں ولیمہ گزرا ہے تمہارا۔ حمزہ کی مسکراہٹ پر یحییٰ خجل سا ہوا"

چلیں سب ریڈی ہے تو...آریان نے اندر آتے کہا۔ جی بھائی لڑکی کی تیاری کا پتہ کروائیں دولہا ریڈی ہے۔ حمزہ ہنسا تو وہ سب بھی مسکرا دئیے۔ دو کمرے آمنے سامنے تھے۔ لڑکے والے فرنٹ ڈور کھولے کمرے سے باہر نکلے سامنے یحییٰ تھا لڑکی والے بھی کمرے سے باہر آئی تھیں آگے امیمہ شاہ تھی۔ دونوں کی نظریں بیک وقت ایک دوسرے کی طرف اٹھیں۔۔ دونوں نے ہی ایک دوسرے کو سر تا پیر بغور دیکھا۔ یحییٰ کا دل الگ ہی رو میں دھڑکنے لگا پسینے کے ننھے قطرے امیمہ کے ماتھے پر بھی چمکنے لگے تھے۔"ریلیکس پرنسیس یہ صرف ڈرامہ ہے کچھ دیر کا۔۔۔ پھر سب نارمل ہو جائے گا۔ طہ نے اسکے سر پر ہاتھ رکھے اسے مطمئن رہنے کو کہا۔ تو وہ بھی گہرا سانس لیتی مسکرا دی۔ جبکہ طہ کی منطق پر یحییٰ کا دل چاہا اپنے بھائی کا سر پھاڑ دے۔ جو اسکا دل جلا رہا تھا"

میری بہن کو تنگ کیا تو تمہارے سارے دانت توڑ دوں گا۔ مرسلین نے کسی کا بھی لحاظ کیے بنا یحییٰ کو گڑکا۔ "آج تنگ نہیں کرونگا باقی کی ساری زندگی کی گرینٹی میں نہیں دیتا۔ وہ بھی یحییٰ میر تھا اسکے جملے پر طہ اور احمر نے ہنسی دبائی تھی"۔۔۔ بہت ہوئی باتیں اب ہمیں اصل مقصد کی طرف بڑ ھنا چاہئیے۔ ملائکہ کی آواز پر وہ سب اکٹھے ہو گئے۔ طفیل سے انہیں کوئی خبر نہیں مل پا ئی تھی بادشاہ چالاک تھا اسنے اپنے خاص بندے کو بھی اپنے مخصوص علاقے کے متعلق نہیں بتا یا تھا اب انکی ساری امیدیں خضر آشام پر ٹکی تھیں جو حرب فجار کا خاص آدمی تھا اسکو اگواہ کر کے کچھ بھی پوچھنا فضول تھا کیونکہ وہ اسکا وفادار تھا اسلئے آریان نے یحییٰ اور امیمہ کو اس پارٹی میں بھیجنے کا پلان بنایا جو خضر نے اپنے فارم ہاؤس پر رکھی تھی جب بھی کوئی بڑی ڈیلنگ ہوتی تو اسکی خوشی میں جشن منایا جا تا تھا آج اسی بات کا فایدہ اٹھاتے وہ سب انہیں ہی چکما دینے والے تھے۔ مرسلین اور باقی ینگ پارٹی لوگوں کی نظر میں آئی ہوئی تھی سوائے امیمہ اور یحییٰ کے تو اسلئے آج انہیں وہاں بھیجا رہا تھا جو ان سے بظاہر ڈیلنگ کرنے کو جا رہے تھے مگر اصل مقصد خضر سے حرب کی موجودگی کا معلوم کروانا تھا۔

فیصل اپنے جان کے ٹوٹے کو نظروں میں بھرے اسکا ماتھا چومے گاڑی تک چھوڑ کے آ یا تھا اسکی فکر بنتی تھی وہ اپنی پرنسیس کو دشمنوں کے علاقے میں بھیج رہا تھا۔ انکی حفاظت کیلئے ینگ پارٹی ایک گاڑی میں فارم ہاؤس سے کچھ دوری پر رکی تھی جبکہ آریان کی ٹیم فارم ہاؤس کی بیک پر موجود تھی گن ان دونوں کے اپنے پاس بھی موجود تھی امیمہ نے کان میں بلوٹوتھ لگا رکھے تھے جس کو اسنے بالوں سے چھپایا تھا۔ گرے پینٹ کوٹ میں وہ سادگی میں بھی وہاں موجود لڑکیوں کے دلوں پر وار کر رہا تھا۔ جبکہ امیمہ رائل بلو کلر کی میکسی میں موجود تھی۔۔۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے سنو وائیٹ میں ہوں تمہارے ساتھ...اسکے چہرے پر پریشانی کے آثار دیکھ یحییٰ نے داخلی دروازے پر کھڑے اسکےتھ ہاتھ کو اپنے ہا کی مضبوط گرفت میں لپیٹا تھا امیمہ کا دل اس افتاد پر شدت سے دھڑکا مگر چہرے پر سنجید گی اور کچھ مسکراہٹ سجائے وہ دونوں اس پارٹی میں داخل ہوئے۔ وہ وہاں کپل بن کے گئے تھے۔ خضر جو سب کو ویلکم کر رہا تھا انہیں آتے دیکھ انکی طرف بڑھ گیا۔ سلام سلام ینگ مین وہ خوشدلی سے انکی طرف بڑھا اور اسکی وجہ وہ جھوٹ تھا وہ انکے ساتھ ڈلینگ کا ارادہ رکھتے تھے خطرناک ویپنز، اور ڈرگز وہاں ہر طرح کی ڈیلنگ ہوتی ہے۔۔ وعلیکم اسلام خضر صاحب بڑا خوشی ہوئی آپ نے ہمیں ایک موقع دیا۔ یحییٰ کا ایکٹنگ موڈ آن ہو چکا تھا۔ انسے ملئیے یہ ہیں ہماری پیاری زوجہ محترمہ... یحییٰ نے اسکی کمر کے گرد بازو رکھے انتہائی محبت سے کہا۔۔ اسلام علیکم۔۔۔ ینگ لیڈی۔۔ وللہ حبیبی آپکی زوجہ محتر مہ بہت خوبصورت ہے۔ خضر نے اسے گہری نظروں سے تکتے کہا۔۔ یحییٰ کا موڈ بگڑا۔ بالکل حبیبی مگر یہ تعریف کرنا صرف ہمارے کو پسند ہے کیونکہ زوجہ یہ ہماری ہے کوئی اور اسے دیکھے بھی تو ما را ہم اسکا دماغ میں گولی اتار دیتا ہے۔۔۔ وہ بظاہر مسکرا کر بولا۔ خضر کو جھٹکا لگا جبکہ امیمہ کا دل چاہ رہا تھا سامنے کھڑے بندے کا منہ تھپڑوں سے لال کر دے۔ اللہ کے بندے تم تو برا مان گئے۔ وہ بھی مسکرا کر بولے اور اسکا کندھا تھپتھپا کر پارٹی انجوائے کرنے لگ گئے۔۔ ۔ تمہارا دماغ سیٹ ہے یحییٰ خبردار اگر اب تم نے میرا ہاتھ پکڑا تو..."ہاتھ پکڑا ہی تھا کونسا کھا گیا ہوں تمہیں۔ ۔ یحییٰ چڑ گیا۔" بلو ٹو تھ میں ابھرتی آواز سپیکر سے باہر ابھری وہ سب انکی لڑائی سنے سر پکڑ گئے۔"جسٹ ریلیکس دل وہ تمہارا نقلی شوہر ہے۔ نتاشا نے جیسے اسے یاد دلانا چاہا۔"امیمہ ہنکار بھر کے رہ گئی۔ "انشاء اللہ اصلی شو ہر بھی بن جاؤں گا۔ ایئر بگ سے اسکی آواز سنے یحییٰ نے بھی فقرہ اچھالا۔ "

***

وہ حرب فجار کے بڑے سے فجار مینشن میں داخل ہوئے۔ ان دونوں کا پرتپاک استقبال کیا تھا وہ دونوں اس فنکشن کے میں نا بھی ہوتے تب بھی ان سے کسی کی نظریں ہٹنے سے انکاری ہو تی۔ وہاں موجود تمام کرپٹ لوگ اپنی اپنی بیویوں کے ساتھ ہی موجود تھے جو کہ صرف دنیا کے سامنے بیو یاں تھیں وگرنہ انکے معشوقوں کے قصے عام تھے وہ الگ بات تھی وہ کالی دنیا کے جرائم کے وہ طاقتور کیڑے تھے جن کے سامنے لوگوں کی زبان تالو سے چپک جاتی تھی۔ "کوئی بھی ایسی ویسی حرکت مت کرنا عزہ نا کسی "...سے لڑائی کرنا...قدم قدم اسکے ساتھ لیتے سکندر نے اسے تنبیہہ کی۔" مجھے اگر کسی نے گھور کر دیکھا تو میں اسکا منہ توڑ دوں گئی اس سے زیادہ کچھ نہیں کروں گی۔ سب کی نظریں خود پر ٹکے دیکھ وہ پر اعتمادی سے بولی"۔۔۔ تمہارا شوہر یہاں موجود ہے تمہیں کوئی نظر بھر کے دیکھنے کی جرات بھی نہیں کر سکتا۔۔ بے فکر رہو۔۔۔ اسکے لہجے میں پہلی بار شوہر والا استحقاق محسوس کرے عزہ ہواؤ میں اڑنے لگی۔ ۔"تم تو مصروف ہی ہو گئے ہو میرے چیتے۔ حرب اسکے بغل گیر ہوا"۔۔ ۔"جی ٹھیک کہہ رہے ہیں آپ۔۔ اسنے تحمل سے انکی تائید کی تو حرب بھنا اٹھا"۔۔۔ عزہ کو ان دونوں نے طریقے اور ادب سے سلام کیا جسکے جواب میں عزہ نے مصنوعی مسکراہٹ میں سر ہلا کے سلام کا جواب دیا تھا اس پل وہاں موجود تمام لوگوں کو اس سبکی گینگسٹر کی بیوی نکچڑی اور مغرور معلوم ہوئی تھیا ور وہ تھی بھی ایسی نامحرم کو لمٹ میں رکھنے والی۔ تب ہی انکے قریب مہتاب صاحب اور انکے پیچھے مسز مہتاب بھی سکندر اور حرب کے قریب آئیں۔ چونکہ انکے شوہر کی نظر عزہ سے ہی نہیں رہی تھی وہ عزہ کو تیکھی نظروں سے گھورنے لگی۔ ۔"کافی دنوں بعد نظر آئے ہو ایچ ایم...اسنے مصافحہ کیا"۔۔۔ میںِ تو منظر عام پر ہی تھا تم ہی غائب ہو گئے تھے۔ سکندر نے مسکراتے طنز کیا۔ کیونکہ مہتاب قصو ری سمگلنگ کیس میں بری طرح پھنسنے کی وجہ سے انڈر گراؤنڈ ہو گیا تھا۔"ہاہاہا...ویسے میں سوچ ہی رہا تھا تمہاری طرف آنے کا..دیکھنا چاہتا تھا اس لڑکی کو جسکی قسمت تم جیسے سبکی کے ساتھ لکھی ہوئی تھی۔۔ مگر با خدا تمہاری بیوی خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ مجھے بہت سمجھدار بھی لگ رہی ہیں۔ اسنے عزہ کو گھورتے دلچسپی سے کہا۔"۔۔ ۔"بیشک میری بیوی بہت خوبصورت ہے مگر اسکی خوبصور تی سے زیادہ مجھے اسکی فائیٹنگ سکلز پسند ہیں دشمن کے ہاتھ اور منہ وہ مجھ سے بھی بہتر انداز میں توڑ لیتی ہے"سکندر نے اسکی کمر کو جکڑے خود میں بھینچ کر مسکراتے سرد سپاٹ لہجے میں کہا تو مہتاب کھسیانی ہنسا۔ عزہ صرف مسکرا سکی۔"تم پہلے سے کئی زیادہ ڈھیٹ اور منہ پھٹ ہو گئے ہو سکندر...مہتاب نے جلے بھنے انداز میں کہا۔"۔۔ ۔"میں جہنم کی آگ اور مقدس پانی دونوں ہوں اور یہ آپ کے ذائقے پر منحصر کرتا ہے آپ میرے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں"اسنے مہتاب قصوری سمیت بادشاہ اور حرب کو شعلہ بار نظروں سے دیکھتے برفیلے لہجے میں کہا تھا۔ وہ نڈر تھا اسکے لہجے میں خوف کی رمق تک نہیں تھی عزہ جانتی تھی وہ جہاں کھڑے ہیں وہاں موجود تمام لوگ انکے دشمن ہیں اس پر سے سکندر کا باغیانہ انداز اسے متاثر کر گیا تھا۔۔۔ وہاں سب جانتے تھے مہتاب کی سکندر سے ہمیشہ ٹکر رہی ہے۔۔ سکندر اسے ٹیبل کی طرف اشارہ کیے خود حرب کے ساتھ باہر نکل گیا اس سے پہلے اسنے با دشاہ کو عزہ کا خیال رکھنے کا اشارہ دیا تھا جبکہ اسکا شوہر اطمینان سے باہر آیا کیونکہ وہ جانتا تھا اسکی بیوی اپنی حفاظت کرنا بہت اچھے سے جانتی ہے۔۔ ۔"خضر نے بتایا ہماری دوسری ڈیلنگ بھی ڈن ہو چکی ہے۔ حرب کے لہجے میں جیت کی خوشی تھی"۔۔ ۔"کیا واقعی.؟ سکندر حیران سا ہوا۔"۔۔۔ حرب کو اسکے لہجے پر تشو یش ہوئی۔ کیوں نہیں ہونی چاہیئے تھی۔ "نہیں میرا وہ مطلب نہیں تھا دادا دراصل میں سوچ رہا تھا میرے سسر صاحب کے ہتھے کیسے نہیں چڑھا وہ...؟ اسنے شاہانہ انداز میں کہا۔"۔۔۔ حرب تلملا اٹھا سسر لفظ پر۔ وہ میرا خاص آدمی ہے سکندر کوئی کاٹھ کا الو نہیں...جو محبت کے جال میں خود کو پھنسا کر اپنا کام ہی بھول جائے۔ وہ طنز تھا سکندر کا جاندار قہقہہ ابھرا۔ حرب دادا نے مٹھیاں بھینچ لیں۔ "میں صرف ایک عورت کیلئے عقل سے پیدل ہوا ہوں وگرنہ ہوں میں آج بھی وہی سبکی گینگسٹر چاہیں تو الجھ کے دیکھ لیں۔" اسکا انتہائی تحمل حرب سے برداشت نہیں ہوا۔ "میں سمجھ رہا ہوں سکندر تم مجھے اپنا دشمن کیوں سمجھنے لگے ہو۔۔ کیا تمہیں مجھ پر بھروسہ نہیں رہا۔ ؟"...ایسی کوئی بات نہیں ہے دادا بشرطیکہ میں نے کسی پر بھی بھروسہ کرنے کے بارے میں محتاط رہنا سیکھا ہے کیونکہ نمک اور چینی ایک جیسے نظر آتے ہیں۔ "اور جو تم اپنی بیوی پر اندھا اعتبار کر رہے ہو...اسکا کیا..؟"... وہ بیوی نہیں دیوانگی ہے میری...اس پر سکندر حازق مغل انکھیں بند کر کے یقین کرتا ہے..کیونکہ وہ مجھ پر یقین کرتی ہے۔ نرم مسکراہٹ میں وہ اسے باور کرواتا اندر بڑھ گیا۔ عزہ وہی بیٹھی تھی جب مہتاب ایک بار پھر اسکی طرف آیا اور چیئر گھسیٹ کر وہاں بیٹھ گیا۔ عزہ نے حاذق کی تلاش میں نظریں گھمائیں۔ وجہ ڈر نہیں خود پر قابو رکھنا تھا۔ "میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں اگر آپ برا نا مانیں تو.؟"۔ ۔ ۔"میں بہت زیادہ برا مانوں گئی اسلئے آپ رہنے دیں۔"اسنے دو ٹوک کہا۔ مہتاب کو وہ دونوں میاں بیوی ایک جیسے ہی بدتمیز لگے تھے۔ "ویسے آپ بتا ہی دیں آپ سکندر جیسے وحشی گینگسٹر کے ساتھ ساری حقیقت معلوم ہوتے ہوئے بھی کیوں رہ رہی ہیں.؟ اسنے استہزائیہ ہنستے پوچھا۔"

بالکل ویسے ہی جیسے آپ کی بیوی آپکا گھٹیا پن جانتے ہوئے بھی آپ کے ساتھ رہ رہی ہے۔ عزہ اسکے ہنستے چہرے کو دیکھ شعلہ بار لہجے میں بولی۔ مہتاب کی ہنسی اڑن چھو ہوئی۔ "خیر میں نے ویسے ابھی گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا نہیں تھا۔۔ مہتاب نے عزہ کا ٹیبل پر دھرا ہاتھ پکڑا۔ عزہ کی بس ہوئی اسنے اپنے دائیں ہاتھ کا تھپڑ گھوما کر مہتاب کے بائیں گال پر مارا۔ وہاں سب اس طرف متوجہ ہوئے"... مہتاب قصوری کا چہرا دھواں دھواں ہو گیا۔ آج کے بعد ہاتھ لگانے کی جرات مت کرنا مجھے۔ عزہ نے اسے وارن کیا فنکشن میں سناٹا چھا گیا۔ سب نے سنا تھا سبکی گینگسٹر ایچ ایم کی بیوی بہادر ہے مگر اسکی بہادری کا مظاہرہ دیکھ وہ سب شو کڈ ہوئے کھڑے تھے۔ "یہ کیا بدتمیزی ہے لڑکی تم نے میرے خاص آدمی پرتھ ہا اٹھانے کی جرات کی بھی کیسے.؟"...جیسے اسنے مجھ سے واہیات بات کر نے کی جرات کی بالکل ویسے ہی..عزہ غصے کی زیادتی سے چیخی۔ سکندر جو حان کی کال پر لان میں چلا گیا تھا شور سن کے وہاں آیا جہاں عزہ حرب کے سامنے ڈٹ کر کھڑی تھی اور مہتاب اسے سرخ انگارہ ہوتی نظروں سے گھور رہا تھا۔ ۔"سمجھاؤ اپنی بیوی کو سکندر...وہ جس دنیا میں آئی ہے وہاں ایسے ہی لوگ ہیں اور یہاں کا طریقہ کار یہی ہے"...سکندر کو لگا عزہ ایک تھپڑ ابھی حرب فجار کو بھی جڑ دے گئی۔ وہ جلدی سے آگے بڑھا اور عزہ کو اپنی اوٹ میں لے لیا۔ مگر اسکا اپنا غصہ سوا ہو رہا تھا وجہ سے عزہ بھی نا معلوم تھی۔

غلط بات نہیں کریں دادا۔۔۔ مہتاب معافی مانگو میری بیوی سے..! اسنے دونوں کو کڑے تیو روں میں دیکھتے کہا۔"اس میں کونسی غلط بات ہے اور مہتاب کیوں معافی مانگے گا اس کل کی آ ئی لڑکی سے ..."... یہ کل کی آئی لڑکی سکندر حاذق مغل کی بیوی ہے وہ آپ لوگوں کی دنیا میں نہیں میری زندگی میں آئی ہے یہ واہیات طریقہ کار آپ لوگوں کا ہو گا میری بیوی کیلئے کسی کے منہ سے ایک غلط لفظ بھی برداشت نہیں کروں گا۔ "میں اسے تھپڑ نہیں مارنا چاہتی تھی اسنے پہلے میرا ہاتھ پکڑ ا۔"۔۔۔ عزہ سکندر کو غصے میں دیکھ بولی۔ سکندر نے جھٹکا دے کر اسے اپنے سامنے کیا اور ویسٹ سے گن نکالی۔ "تو میں مر گیا تھا کیا..تم نے کیوں اسے تھپڑ مارا۔ ؟"وہ دھاڑا۔ سب دم بخود کھڑے تھے۔ عزہ اسے اس قدر غصے میں دیکھ حیران ہی ہوئی مگر پھر اسکا غصہ بھی بڑھنے لگا۔ "غلطی اس انسان کی تھی میری نہیں...آپ مجھ پر چلا رہے ہیں کیونکہ آپ کو برا لگا میں نے آپ کے دوست کو تھپڑ مارا۔ اسے جو سمجھ آیا وہ غصے میں بول گئی۔"۔۔۔ سکندر نے مہتاب کے ہاتھ پر گولی چلائی۔ اور اسے کھینچ کر خود میں بھینچا۔ مہتاب کی ہلکی سی چیخ نکلی۔ عزہ کی آنکھیں نم سی ہوئیں۔ مگر سکندر پرا یک بار پھر جنون سوار ہوا تھا۔ "سکندر حازق مغل صرف دشمن بناتا ہے دوست نہیں...وہ سپاٹ لہجے میں بولا۔ مجھے برا نہیں لگا مجھے تم پر شدید غصہ آرہا ہے میں یہاں موجود تھا میں اس انسان کا ہاتھ جڑ سے کاٹ کے پھینک دیتا مگر تم نے کیوں اس انسان کو چھوا۔"عزہ لمحہ بھر ساکت رہ گئی یہ کیسی عجیب منطق تھی کیا اب اس پر پابندی تھی کہ وہ کسی نامحرم کو چھو بھی نہیں سکتی۔ ہاں یہ پابندی ہی تھی جب اسکی حفاظت کیلئے اسکا اسنے سکندر کو پاکستان بھیج کر زندگی کی سب سے بڑی غلطی مول لی تھی اس پل حرب فجار کو اس بات کا شدت سے احساس ہوا۔ "تم نے مجھ پرگولی چلا کے اچھا نہیں کیا سکندر اسکا بدلہ تمہیں چکانا ہو گا"۔۔ ۔"آج ہاتھ میں گولی ماری ہے آئندہ میری بیوی کے راستے میں بھی نظر آئے تو اگلی گولی سیدھا تمہارے سینے میں ماروں گا"۔۔۔ وہ شدت ضبط سے دھاڑا۔ عزہ کا ہاتھ تھامے وہاں سے نکل گیا۔ پیچھے کھڑے تماشائی اس شخص کا ایک عورت کیلئے جنون دیکھ ششدر رہ گئے تھے۔

***

سب لوگ ملک ولا لوٹ چکے تھے سوائے آریان ملک کے وہ رات کے اس پہر بھی آفس میں مو جود صوفے پر شکست خور سا بیٹھا کھڑکی سے اندر آتی چاند کی روشنی کو سپاٹ نظروں سے دیکھ رہا تھا انکا پلان کامیاب ہونے والا تھا مگر کمشنر کی وہاں موجودگی پر سب کیے کرائے پر پانی پھر گیا تھا۔ آریان کی ٹیم اور ینگ پارٹی خضر کو تو دبوچ چکی تھی مگر اسنے وفاداری کا ثبوت دیا اور گلے میں لٹکے لاکٹ میں سے چھپا زہر منہ میں ڈالے وہ انکے ہاتھوں میں ہی دم توڑ گیا۔ وہ اٹھا باوضو ہو کرا پنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوا دو رکعت نفل ادا کیے اور دعا میں اٹھائے ہاتھوں سے پہلے اسکی دردناک سسکیاں و ہاں گونجنے لگی۔ انسان بعض اوقات سمجھتا ہے کہ مال و دولت، رتبہ اور شہرت ہی ہر شے ہے جو اسکے دنیا وی مسئلے کا حل ہے۔ مگر یہ نادان انسان یہ بھول جاتے ہیں کہ کبھی کبھار ہر آزمایش کا حل پیسے اور شہرت سے نہیں ملتا۔ کچھ آزمائشوں کو سَر کرنے کیلئے اللہ کے ساتھ ہمارا مضبوط تعلق قائم ہو نا بہت ضروری ہوتا ہے۔ آریان ملک آج ایک بار پھر اس ذات کے سامنے ویسے سسک رہا تھا جیسے وہ اکیس سال پہلے رویا تھا اسوقت اسنے دعا اپنی بیوی کے حصول کیلئے کی تھی آج وجہ اسکی بیٹی تھی وہ کبھی اپنے رب کو نہیں بھولا تھا مگر آزمائشیں بھی اللہ کے پیارے بندوں پر ہی آتی ہیں تاکہ وہ انہیں اپنے مزید قریب کر سکے۔ آج بھی ہمیشہ کی طرح وہ اس پاک ذات کے سامنے جھکا اپنی بیٹی کی خیر و عافیت کیلئے گڑگڑا رہا تھا .اور وہ ذات کب کس لمحے ہماری سن لے ہمیں تھوڑی نا معلوم ہوتا۔ ۔"میں واپس نہیں جا سکتا ..میں کیسے واپس جاؤں خدایا میری بیوی مجھ سے میری بیٹی کے متعلق پوچھے گئی تو میں اسے کیا جواب دوں گا۔ وہ اسے حوصلے دینے والا آج خود سجدے میں گرا زارو زار رو رہا تھا اسکا صبر نہیں ٹوٹ رہا تھا مگر وہ انسان تھا تھک رہا تھا"وہ یونہی سجدے میں روئے جا رہا تھا اچانک آہٹ اسکے کانوں میں پڑی وہ جانتا تھا باہر کون ہو گا وہ یونہی کچھ دیر سجدے میں رہا اور پھر اٹھ کر جائے نماز فولڈ کی اور باہر نکلا جہاں ملا ئکہ وقاص فیصل اور حمزہ چہرے پر ڈھیروں اداسی سجائے بیٹھے تھے۔ اسے دیکھتے ہی وہ دونوں آریان کے گلے لگے تھے۔ ہم آپ کو کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتے بھائی پلیز آپ روئیں نہیں۔ ۔ کہنے والا فیصل تھا جسکی اپنی آواز بھرا گئی تھی آریان نے گہری سانس بھری اسے انہیں بھی سنھبالنا تھا وہ کیسے ہار مان سکتا تھا آسودہ سا مسکراتے انہیں دلاسے دئیے وہ سب ملک ولا لوٹ گئے تھے۔

***

صبح کا اجالا ہر طرف پھیل رہا تھا ایسے میں کھڑکی سے آتی روشنی اسکے چہرے پر پڑی تو اسکی آنکھ کھلی اسنے دیکھا وہ جائے نماز پر ہی سو گئی تھی۔ کل رات جو کچھ بھی ہوا اسکے بعد حازق کا غصہ یونہی ساتویں آسمان پر تھا وہ عزہ کو کمرے تک چھوڑے خود جم روم میں بند ہو گیا۔ اسکے بعد وہ کمرے میں نہیں آیا تھا عزہ بھی اس سے خفا تھی اسلئے باہر نہیں گئی۔ وہ تہجد پڑھ کر کافی دیر آریان حیام کیلئے دعا کرتی رہی تھی۔ جب چوٹ کسی بہت اپنے سے ملے تو سب سے پہلے یاد ماں باپ ہی آتے ہیں۔ وہ بھی انہیں یاد کرتے وہی سو گئی تھی۔ کمرے کا دروازا کھلا سکندر جو سوچ کر آیا تھا وہ ابھی تک سو رہی ہو گئی اسے جائے نماز پر بیٹھے دیکھ اسکے قدم کچھ دوری پر ہی رک گئے تھے آہٹ پر عزہ نے نظریں پھیری۔ دونوں کی آنکھوں میں رت حگے کی سرخی نمایاں تھی دونوں ہی اپنی اپنی ضد میں ایک دوسرے کو خود سے دور کیے بے سکون رہے تھے اسکی آنکھیں سوجھی ہوئی تھی سکندر کے دل میں ٹیس سی اٹھی اسکا چہرا مرجھایا ہوا تھا وہ بلا اختیار آگے بڑھا اور اسکے قریب فرش پر بیٹھ گیا۔ عزہ کا ضبط جواب دے گیا۔ اسکے سینے سے لگی وہ بچوں جیسے پھوٹ پھوٹ کر رو دی تھی۔ سکندر اسکی پیٹھ تھپکتا رہا اتنے میں وہ چپ ہو گئی۔ چہرے پر سنجیدگی نمایاں تھی۔"میں نے کل رات تمہیں ڈانٹا میں اس کیلئے سوری کرتا ہوں۔ سکندر نے اسکا چہرا سامنے کیا جو ابھی بھی اسے سرد سپاٹ نظروں سے دیکھ رہی تھی"۔۔ ۔"آپ مجھے اپنی بیوی نہیں مانتے مگر آپ مجھ پر حق جتا نا ضروری سمجھتے ہیں"اسکے لہجے میں خفگی تھی۔

"آپ چاہتے ہیں میں آپ سے کوئی حق بھی نا مانگوں اور آپ جب چاہیں دنیا کو دکھانے کیلئے میرے قریب آجائیں اور پھر مجھے خود سے دور کر دیں آپ میری محبت اور میرے جذبات کی تو ہین کر رہے ہیں حاذق یہ میں برداشت نہیں کروں گئی۔ کل رات بھی آپ مجھے اکیلا چھوڑ کے چلے گئے۔ اسکا لہجہ بھرا گیا"سکندر بےبس سا بس لب بھینچے اسے سن رہا تھا۔ "میرے جذبات سے مت کھیلیں کیونکہ آپ یہ کھیل جیت جائیں گئیں مگر پھر مجھے ہمیشہ کیلئے ضرور کھو دیں گئیں۔ عزہ نے اسکے دل پر آخری وار کیا۔ سکندر نے جانے کتنے کرب سے آنکھیں میچی تھیں"۔۔۔ عزہ وہاں سے اٹھتی سکندر نے اسکی بازو تھام لی۔ "میں اپنے حق میں کوئی گواہی نہیں دوں گا بس مجھے اتنا بتاؤ میری سزا کیا ہے۔ میں تمہا ری تکلیف کا ازالہ کرنے کو تیار ہوں۔"۔۔ ۔ عزہ نے بھیگی پلکیں اٹھائیں۔ مجھے ڈیڈ سے بات کرنی ہے میں انہیں مس کر رہی ہوں۔ کہتے وہ روتی اسکے کندھے سے لگی۔ ٹھیک ہے میں بات کرواتا ہو ں۔ مگر صرف ایک بار کیلئے..! ۔۔ ۔ اسنے حامی بھری عزہ کو حیرت نے آن گھیرا۔ ۔ مگر پھر خود پر ضبط کیے وہ بیڈ پر بیٹھ گئی۔ سکندر نے موبائل نکالا اور لاکر میں رکھی چھوٹی سی ڈبی میں سے ایک پرانی سی سم موبائل میں انسرٹ کرتے کال ڈائل کی۔

ملک ولا کے تمام لوگ اس وقت ڈائیننگ ٹیبل پر موجود تھے آج وہاں کافی دنوں بعد حیام اور سمیرا بیگم بھی موجود تھیں ور نہ وہ تو عزہ کی وجہ سے جیسے سب سے کٹ کے رہ گئی تھیں۔ سب ناشتے میں مصروف تھے سوائے عفاف اور طہ کے۔ عفاف کی تیز بخار تھا جسکی وجہ سے وہ کافی دنوں سے بیڈ ریسٹ پر تھی۔ طہ کی بھی راتیں اسکی دیکھ بھال کرتے گزر جاتیں۔ وہ ابھی تک سو رہا تھا عفاف ہشاش بشاش سی انکے بیچ آئی۔ وہ رات کو دیر سے سویا تھا اسلئے عفاف نے اسے جگانا منا سب نہیں سمجھا تھا۔ مگر وہ جو شرارت کر کے آئی تھی اسے مہنگی پڑھنے والی تھی۔

ڈائننگ ہال میں سکوت طاری تھا عزہ کی غیر موجودگی کی خلش ایسی تھی ہر کوئی اداسی کی مورت بنا ہوا تھا۔ حیام آریان کو چائے پکڑاتی اپنی نشست پر بیٹھی۔ وہ دونوں اپنی اپنی جگہ کڑے ضبط سے گزر رہے تھے عزہ انکی اکلوتی اولاد انکے جگر کا ٹکرا تھی جسے لگتا تھا کوئی ان سے نوچ کر بہت دور لے گیا ہے۔ آریان اپنی معصوم بیوی کے اداس چہرے سے نظریں ہٹایا کپ کو گھورنے لگا۔ تب ہی اسکا موبائل بجا اسنے موبائل الٹا یا سکرین پر جو نمبر جگمگا رہا تھا وہ ان نان تھا۔ وہ دوسرے ملک کا نمبرً تھا جس پر وہ فورا پہچان گیا یہ کون ہو گا۔"یا اللہ تیرا شکر ہے...وہ لفظ بے ساختہ تھے جو اسکے منہ سے نکلے۔"سب اسکی طرف دیکھنے لگے جسکے چہرے اور نیلی آنکھوں میں عجیب سی چمکا بھر آئی تھی۔ آریان نے اپنی خوشی کنٹرول کرتے کال یس کی اور کال اسپیکر پر ڈال دی۔ "عزہ مائے پرنسیس..!"...اور وہ الفاظ جہاں عزہ کی روح میں سکون بن کر اترے تھے وہی تمام ملک ولا والے بھی دم بخود سے خوشی سے سرشار ہوئے تھے۔ "ڈیڈ...مما...اسکی آواز بھرا گئی"سکندر نے اسے رونے سے باز رہنے کا اشارہ دیا۔ تو اسنے گیلی سانس اندر کھینچی۔

عزہ میری بچی...میری جان کہاں ہو آپ...واپس آجاؤ بچے مما بہت مس کر رہی ہیں آپ کو...حیام باقاعدہ رونے لگی۔ ادھر عزہ بھی زارو زار رونے لگ گئی۔ باقی گھر والے تو اسکی آواز سن کر ہی جیسے جی اٹھے تھے۔ "مسز اریان آپ پلیز روئیں نہیں ورنہ میں کال کٹ کر دوں گا کیونکہ آپ اپنے ساتھ عزہ کو بھی رلا رہی ہیں۔"وہ تو خود اپنی بیوی کو رونے تک نہیں دیتا تھا کجا کے کوئی اور اسکی رونے کی وجہ بنے۔ سکندر کی بھاری پرسوز آواز اسپیکر سے ابھری تو فیصل کے ماتھے پر بل پڑے۔ عزہ نے سوں سوں کرتے اس ڈیول کو دیکھا۔ مما پلیز آپ چپ ہو جائیں میں یہاں بالکل ٹھیک ہوں حازق میرا بہت خیال رکھتے ہیں میں آپ سب سے بہت جلد ملنے آؤں گئی۔ اسنے روانی میں کہا۔ اسکے لہجے میں کتنا استحقاق چھپا تھا ناں اس ایک نام کو لیتے۔ سب ہی بے تاثر ہوئے تھے۔ بلیک روز یار واپس آجاؤ۔ "آپی ہم آپ کو بہت مس کرتے ہیں۔"۔۔ ۔"میرا بیٹا۔۔۔ اللہ تمہیں اپنی امان میں رکھیں۔"۔۔۔ ہماری آنکھیں ترس گئی ہیں اپنی پوتی کو دیکھنے کیلئے۔۔ ۔"پوپس مس یو شہزادی۔" "مائے بریو گرل ڈیڈ بہت جلدی آپ کو لینے آئیں گئیں۔"۔۔۔ سب نے باری باری جو جملے کہے عزہ کے دل میں اطمینان بن کے اتر رہے تھے مگر آریان کے جملے پر اسنے بے ساختہ سکندر کو دیکھا۔ "نہیں ڈیڈ آپ یہاں نہیں آئیں گئیں میں خود آؤں گئی وہاں بہت جلد۔ اسنے جیسے منع کرنا چاہا ہو۔"۔۔۔ سکندر نے اس سے فون اچک لیا۔ ہیلو آریان سر۔۔۔ اسکی گھمبیر آواز پر ار یان نے اسپیکر آف کر دیا۔ "آ پکی بیٹی میرے پاس صحیح سلامت ہے اور آپ کی امانت بہت جلد میں خود واپس لوٹا جاؤں گا آپ کو۔"اسلئے آپ کوشش کر یں یہاں نا آئیں کیونکہ مجھے وعدہ خلافی نہیں پسند..."ٹھیک ہے ہم میں سے کوئی بھی وہاں نہیں آئے گا۔ اریان نے کچھ سوچتے کہا۔"جہاں سکندر کو اطمینان ہوا وہی ملک ولا والے حیرت کے پہاڑ تلے دب گئے۔ عزہ نے موبائل اس سے کھینچا اور ایکدم سے چیخ پڑی۔ ڈیڈ سنو وائیٹ سے بات کر وائیں میری پلیز...آریان اسکی چہکار پر دلوجان سے مسکراتا موبائل امیمہ کی طرف بڑھا گیا۔ دل سائیڈ پر جاؤ ایک بات بتانی ہے...عزہ کے کہنے پر وہ اٹھتی عفاف سمیت اوپن کچن میں چلی گئی جہاں وہ لوگ صرف انہیں دیکھ سکتے تھے۔ جی آپی بولیں۔۔ ۔"دل مما کو بتانا کہ میرے شوہر مجھ سے بہت ڈرتے ہیں...اسلئے میری فکر بالکل نا کریں۔"اور اس جملے پر ان دونوں کا جاندار قہقہہ ملک ولا کے در و دیوار میں گونج اٹھا۔ سب انہیں یوں ہنستے دیکھ مسکرا دئیے۔ وہاں سے کال کی ہو گئی۔ وہ دونوں واپس آئی سب انہیں سوالیہ نظروں سے دیکھ رہے تھے۔۔ اب بول بھی دو بلیک روز کیا کہہ رہی تھی.؟ یحییٰ اتا ولا تھا جاننے کو۔ ۔ تو امیمہ نے مسکراتے عزہ کا کہا جملہ انہی الفاظوں میں دوہرا دیا۔ جسے سنتے سب دبی دبی ہنسی ہنسے مگر فیصل کا غصہ ابھی بھی ویسا ہی تھا۔ "خیر تو ہے آج آپ سب اتنے خوش کیوں نظر آرہے ہیں.؟"...طہ جو ابھی اٹھا تھا اتنے شور پر اسی حلیے میں نیچے آگیا۔ عفاف اسکا چہرا دیکھتے لب دانتوں تلے دبا گئی۔ جبکہ ملک ولا میں ہر طرف قہقہے گونج رہے تھے۔ "طہ ایکدم سے بوکھلا یا اور یحییٰ کے موبائل کو اٹھایا۔ اپنی شکل دیکھ پہلے تو اسکا منہ کھلا رہ گیا پھر اپنی لٹل برائیڈ کو گھوری سے نوازا"۔۔۔ بھائی قسم سے بہت فنی لگ رہے ہو..؟ یحییٰ کی ہنسی نہیں رک رہی تھی ہنسی تو وہاں کسی کی بھی نہیں رک رہی تھی عفاف اسے سوتے پا کر اسکے چہرے پر لپ اسٹک سے جو ڈیزائین بنا کے آئی تھی وہ دیکھ کر تو کوئی روتا بھی ہنس پڑتا۔ "عفاققف...طہ مدھم آواز میں غرایا"...چھوٹے پاپا ااا...وہ حمزہ کی اوٹ میں جا چھپی ۔ "خبردار حمزہ اگر تم نے میری بیٹی کو کچھ کہا تو..حمزہ نے اسے مصنوعی غصے سے کہا وہ تو اس باپ بیٹی کی محبت پر عش عش کر اٹھا تھا"...ڈیڈ میرے منہ کی حالت دیکھیں اسنے کیا کی ہے آپ اسے کچھ نہیں کہہ رہے۔ وہ خفا ہوا۔ "میں نے تو بس مذاق کیا تھا۔۔ وہ ممنائی"

تمہاری شکل ہی ایسی ہے طہ عفاف نے تو بس اپنی کاریگری دیکھائی ہے۔ نتاشا کے جملے پر سب ایک بار پھر ہنسے۔ "روم میں آؤ بتاتا ہوں تمہیں۔ اسے کھلی دھمکی دئیے وہ تنفن کرتا گیا۔"۔۔ خبر دار میری بیٹی کو اگر کچھ کہا تو...زارا نے وہی سے ہانک لگائی۔ سب کے چہروں پر مسکراہٹ کتنی بھلی لگ رہی تھیں نا عون صاحب اور سمیرا بیگم سمیت آریان نے ان مسکراہٹوں کے یونہی قائم رہنے کی دعا مانگی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.