Chapter 50: باب 50

صبح سے دوپہر ہو گئی تھی۔ یاحان اور اینارہ بھی وہاں نہیں تھے جبکہ سکندر خود آفس میں بیٹھا مرات صاحب کے ساتھ ضروری میٹنگ میں مصروف تھا۔ عزہ دو بار مغل ایمپائر گھوم چکی تھی۔"پتہ نہیں کون سی میٹنگ ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی پچھلے دو گھنٹے سے...عزہ کا موڈ بری حد تک بگڑا ہوا تھا۔ پھر اسکا خرافاتی دماغ چلا اور وہ آفت اڑتی اڑتی سکندر کے آفس تک پہنچی تھی"۔ ۔۔ وہ بنا نوک کیے آفس میں داخل ہوئی چہرے پر بارہ بجے تھے آنکھیں بتا رہی تھیں رونے کی تیاری ہے۔ پنک کلر کی فراک پہنے وہ ڈوپٹہ سر پر اوڑھے چہرے پر دنیا جہاں کی معصومیت سجائے اسکے سامنے کھڑی تھی مرات صاحب اسے وہاں دیکھ فائل اٹھائے سر جھکا گئے جبکہ سکندر جھٹکے سے اٹھتا اسکے پاس آیا۔ "کیا ہوا عزہ تم پریشان کیوں ہو..؟"اسکے لہجے میں حد سے زیادہ پریشانی تھی۔ "حاذق میری رنگ کھو گئی۔۔۔ وہ رونے لگی۔"سکندر نے اسکی انگلی دیکھی۔ پھر اسکی نم آنکھیں، کھینچ کر اسے پاس کیا اور آنسو صاف کیے۔ میں ویسی ہزار انگوٹھیاں لا دوں گا خبردار جو تم روئی۔ اسکے آنسو پونچھے۔

نہیں وہ انگوٹھی اسپیشل تھی مما نے دی تھی۔ وہ پھر سوں سوں کرنے لگی۔ سکندر نے پیچھے بیٹھے مرات صاحب کو دیکھا۔ "ٹیک یور ٹائم سکندر تم بھابھی کو انگوٹھی ڈھونڈ دو میں تمہارا انتظار کر لیتا ہوں۔ اسکی مسکراہٹ معنی خیز تھی۔ سکندر لب بھینچ گیا۔"۔۔ ۔ "جہاں آپ نے مجھے قید کیا تھا...و ہ جیل...وہی ہو گئی.."عزہ نے اسے بتانے کے ساتھ جتایا بھی۔ سکندر گردن میں ہاتھ پھیر تا اسکا ہاتھ تھامے اسی فلور پر آیا۔ خضر کی اچانک موت نے وہاں تہلکہ مچا دیا تھا اس پر سے اسکی بیوی کی ڈرامے بازیاں اسے پاگل کرنے کیلئے کافی تھیں۔ سکندر جیل کے اندر گیا جس میں اسنے عزہ کو قید کیا تھا۔ وہ اندھیرے میں ارگرد وہ انگوٹھی ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا تھا اور عزہ نے ایک سیکنڈ کی بھی دیر کیے بنا جیل کا دروازہ بند کر دیا۔ ٹھک کی آواز پر سکندر حیرت سے مڑا سامنے عزہ کو دیکھا جو انگلی میں پہنی انگوٹھی کو دیکھ رہی تھی۔ "واٹ دا ہیل از دِس عزہ اَن لاک می"۔۔ ماتھے پر بل ڈالے وہ غرایا۔ جسکا اثر لیے بنا عزہ نے لب دانتوں تلے دبائے۔

وہ کیا ہے ناں کنگ آف ٹریجڈی مجھے اپنے شوہر کو سلاخوں کے پیچھے دیکھنے کا بہت شوق تھا۔ اور آپ کو معلوم ہے عزہ حازق مغل اپنا ہر شوق پورا کرنا خود پر فرض سمجھتی ہے۔ وہ لب دبا کر ہنستی دور کھڑے اسکا ضبط آزما رہی تھی وہ تو پہلے ہی پریشان تھا اس پر اسکی بیوی کی ایک نئی ڈرامے بازی۔

"ٹھیک ہے اگر یہ تمہاری خواہش ہے تو میرا احترام کرنا لازم ہے"

وہ چپچاپ پیچھے رکھے بنچ پر بیٹھ گیا۔ عزہ نے اسے گھور کر دیکھا اتنا سیدھا تھا تو نہیں وہ، جتنا ابھی بن رہا تھا۔

مجھے معلوم نہیں تھا حازق آپ اتنی جلدی ہار مان لیں گئیں۔ سامنے بیٹھے شخص کے ہو نٹوں پر گہرا تبسم پھیل گیا۔"اسکی نادان بیوی کو کوئی بتاتا اسنے صرف اپنی بیوی سے ہارنا سیکھا تھا، باقی دنیا کو وہ جوتے کی نوک پر رکھتا تھا"...اگر آپ چاہتے ہیں میں آپ کو آزاد کردوں تو میری کچھ شرطیں ہیں..؟۔۔ عزہ پھر سے بور ہوئی تو اسنے خود ہی پیشکش دے دی۔ "فرمائیں..اسکا لہجہ نرم تھا"۔۔ ۔ آپ کو مجھے گن چلانا سیکھا نی ہو گئی..؟ "ایک شرط پر..؟"...وہ کیا..؟ ۔۔ ۔"تم پہلا تجربہ مجھ پر نہیں کرو گئی۔"۔۔ ۔"اللہ اللہ..عزہ نے سر تھام لیا"بھلا میں خود کو خود ہی کیوں بیوہ کروں گئی۔"اوکے پھر مجھے جانے دو ابھی..؟ سکندر آگے آیا"۔۔ نہیں ابھی آپ آدھا گھنٹہ یہاں رہیں گئیں..اسنے جیسے بتانا ضروری سمجھا۔ سکندر نے گردن میں ہاتھ پھیرا۔ ماتھے پر بکھرے بالوں کو ہاتھ سے پیچھے کیا اور گہرا سانس بھرا۔ عزہ اسکی ہر کاروائی بغور دیکھ رہی تھی وہ خوبصورت تھا اسکو اسلئے اسے محبت نہیں ہوئی تھی وہ بنا ہی محبت کرنے کیلئے تھا کوئی پتھر ہی ہوتا جو اس شہزادے کے قرب میں رہ کے بھی نا بہکتا..کجا وہ تو خود واجب المجتب تھی جسے عشق ہوا بھی تو ایک ایسے انسان سے جو سراپا عشق تھا۔ اگر اس پری سے محبت ہو جانا لازم تھی تو اس شہزادے کے عشق میں ڈوبے انسان پر بھی کسی طرح کی سزا عائد نہیں ہوتی تھی کیونکہ وہ اسی قابل تھا...چاہے جانے کے قابل...اسکی محبت ہی قربت کا دوسرا نام تھی اسکی قربت ایک سحر...جو عزہ کے سر پر چڑھ کے بول رہی تھی۔۔ جو کے لا علاج تھی۔ سکندر نے کلائی پر بندھی گھڑی میں ٹائم دیکھا۔ اسے جانا تھا اسکا ایک ایک سیکنڈ قیمتی تھا مگر اسکی بیوی کے عجیب شوق...وہ سر پکڑ گیا۔ پھر ایک خیال کے تحت اٹھتا آگے آیا اور اپنی آفت کو دیکھا جوا سکے دئیے آئی پیڈ پر گیم کھیل رہی تھی۔ "عزہ تم مجھ سے محبت کرتی ہو.؟"...اس سو ال پر عزہ نے چونک کر گردن اٹھائی۔ وہ بہت سیریس موڈ میں کھڑا تھا۔

"جی کرتی ہوں.."..."کتنی..؟"۔۔ ۔"اس اگلے سوال پر اسکی دھڑکنیں تھمی وہ اسے پرشوق نگا ہوں سے دیکھتا الجھا رہا تھا"

"میری محبت کی کوئی حد ہے نا پیمانہ.."۔۔۔ مجھے آواز نہیں آئی قریب آ کر تو لو گئی... سکندر نے ماتھے پر ایک دو بل ڈالے کہا۔ عزہ کچھ قدم آگے آئی تو وہ پیچھے ہو گیا۔ عزہ اسکی حرکت پر حیر ان ہوتی کچھ قدم مزید آگے آئی۔"آج تک آپکی محبت یہ کام کرتی آئی ہے آج آپ نے بھی وہی...اسکے باقی کے الفاظ منہ میں ہی رہ گئے"

وہ جو کہتی آگے بڑھ رہی تھی سکندر نے بڑی چالاکی سے تیر کی تیزی سے آگےتھ آتے سلاخوں سے ہا باہر نکالے اسے اپنے حصار میں قید کر لیا تھا۔ عزہ لمحہ بھر ساکت ہوئی۔ سکندر نے فا تحانہ انداز میں اسے دیکھا۔ "کیا کیا ہے میں نے...بتانا پسند کرو گئی...اسکی کمر کو مضبوطی سے جکڑے سکندر نے سنجیدگی سے دریافت کیا"عزہ کو اسکی انگلیاں اپنی کمر میں دھنستی محسوس ہور ہی تھیں۔ "وہی جو ہمیشہ سے آپ میری محبت کے ساتھ کرتے آئے ہیں۔۔ وہ خفا سی تھی"...میں جب جب آپ کی طرف محبت سے دیکھتی ہوں آپ رخ پھیر لیتے ہیں آپ میرے سامنے رہتے ہیں مگر آج آپ نے میری طرف سے قدم بھی پھیر لیے۔ سکندر کو معلوم نہیں ہوا وہ لڑکی کی اور کیسے اسکی محبت میں اتنی شدت پسند ہوئی تھی،کب اتنی پوزیسسو بنی تھی مگر جو بھی تھا وہ اسے لمحہ لمحہ اپنی ہر ادا سے اسے حیران کر دیتی تھی۔

تمہیں معلوم ہے میں محبت سے کیوں بھاگتا ہوں..؟ وہ دونوں اسی پوزیشن میں کھڑے تھے اسنے سکندر کی طرف نگاہ اٹھائی۔

"محبت انسان کو کمزور بنا دیتی ہے اسے اپنے طرف راغب کرنے کی کوشش کرتی ہے مگر تمہاری محبت مجھے تمہاری طرف راغب نہیں کرتی، تمہاری کشش مجھے تمہاری طرف کھینچتی ہے جیسے ایک پیاسا کنواں کے پاس کھینچا چلا جاتا ہے بالکل ویسے ہی.."مگر میں ہمیشہ اپنے قدم روک لیتا ہوں بالکل اس شخص کی طرح جسے پیاس تو غضب کی لگی ہوتی ہے مگر وہ جانتا ہے وہ حسین منظر ایک سِر اب ہے۔"نظروں کا دھوکہ...جو پلک جھپکنے پر غائب ہو جائے گا"...آپ پلک جھپک کر دیکھ لیں میں کبھی غائب نہیں ہوں گئی...اگر وہ معصومیت اور محبت کی انتہا تھی تو سکندر پر واجب تھا وہ اظہار کر لیتا۔ وہ مسکرایا۔ وہ مسکراہٹ حسین تھی کیونکہ وہ مکمل تھی...وہ بناوٹی نہیں تھی۔"میں ایسا چاہ کر بھی نہیں کر سکتا عزہ کیونکہ میں ایک گینگسٹر ہوں اور تم امانت.." سلاخ پر رکھے عزہ کے ماتھے سے سر ٹیکے وہ گہرا سانس کھینچ کر بولا۔ عزہ کا دل رک کر دھڑکا۔ "تو میں بھی گینگسٹر بن جاؤں گئی اور امانت میں اب نہیں رہی کیونکہ اب میں آپکی بیوی بن چکی ہوں۔"اسنے دھیرے لہجے میں کہا مگر لہجے کی التجا واضح تھی۔ وہ ہنس دیا۔ اسکی باتیں بچکانہ لگ رہی تھیں سکندر کو۔ "دنیا تمہارے بھی خلاف ہو جائے گئی..اسنے ڈرانا چاہا"۔۔ ۔"دنیا کی کسے پرواہ ہے جب آپ میری سائیڈ کھڑے ہوں گئیں۔ اسنے یقین سے کہا۔"۔۔ ۔"تم مجھ پر جادو کرتی ہو...وہ اچانک بولا عزہ چونک کر سنھبلی۔ "میں غلط تھا صرف تم مجھ پر جادو نہیں کرتی..تمہاری باتیں بھی طلسم برپا کرتی ہیں"وہ مسر ور سا ہوا۔"اب مجھے جانے دو ورنہ ..پھر میں لوٹ نہیں پاؤں گا..اور نا تمہیں کہیں جانے دوں گا"..."میں جانا بھی نہیں چاہتی مجھے اپنے پاس ہی رکھ لیں۔"...بیوی ہو تم میری..سکندر نے جیسے اسے یاد دلانا چاہا۔"بیوی ہوں..مگر دل میں نہیں ہوں"...تو بے فکر رہو تم نہیں تو کوئی بھی نہیں ہو گئی..." سکندر نے اسے مزید بھینچے ہاتھ سے چابی لی اور جیل کا دروازہ کھول دیا۔ عزہ بس اسے تک رہی تھی۔۔ ۔"کافی بنا دو مجھے آفس جا نا ہے..اسے وہاں سے بھیجنے کا سکندر کو اور بہتر طریقہ کوئی نہیں ملا تھا"۔۔۔ وہ بس سر ہلا تی کچن کی طرف چلی گئی۔

***

وہ میٹنگ سے فارغ ہو کر واپس آیا تھا اب اسے اطمینان تھا کمشنر کے خلاف ثبوتوں پر اس پر کیس عائد ہو چکا تھا مگر ایک اداسی بھی تھی اداسی ہوتی بھی کیوں نا جب ملک سے وفا کرنے والے ہی دعا کرنے لگے گئیں تو ملک تو تباہی کی طرف جائے گا ہی ساتھ ان لوگوں کا بھی بھر وسہ ٹوٹے گا جو ان پر یقین رکھتے ہیں انہیں اپنا محافظ سمجھتے ہیں وہ انہی سوچوں میں کمرے میں آیا اور پھر اس سے ملحقہ کمرے میں گیا جہاں اسکی لٹل برائیڈ صوفے پر بیٹھی سنڈریلا مووی دیکھنے میں مگن تھی ہوش تب آیا جب طہ نے اسکے پاس بیٹھتے اسکی گود میں سر رکھا تھا۔۔ وہ بھی اسکے بالوں میں ہاتھ پھیر تی مووی دیکھتی رہی۔ ان ان گنت پریشانیوں میں اسکے لئے بیوی کی پاکیزہ موجودگی باعثِ راحت تھی۔۔۔ بھائی مجھے سمجھ نہیں آرہا آپ نے اس شخص سے وعدہ کیوں کیا کہ ہم وہاں نہیں آئے گئیں۔ حالانکہ وہاں ہماری بیٹی ہے۔ فیصل کا غصہ کسی طور کم نہیں ہو رہا تھا وہ چکر کاٹتا تیزی سے بولا۔۔ کیونکہ وہ صحیح تھا اسلئے فیصل۔۔ اریان نے عام سے انداز میں کہا۔ بھائی وہ انسان ہماری بیٹی سے زبردستی نکاح کر کے اسے ساتھ لے گیا ہے آپ کیسے اس شخص سے مزید اچھے کی امید کر سکتے ہیں جسے ہم جانتے تک نہیں ہیں۔ اب کے حمزہ بھی بولا تھا سب کے سامنے وہ خاموش ہو گئے تھے مگر اب انہیں جواب چاہئے تھا۔ آریانؤ مجھے جاننا ہے وہ شخص کہاں رہتا ہے وعدہ تم نے کیا ہے تم نبھاؤ میں جا کر عزہ کو لے آ ں گئی۔ ملائکہ بھی بولی تھی چونکہ اریان کو معلوم ہو گیا تھا وہ کہاں ہیں مگر اسے کسی کو بھی نہیں بتایا تھا اسکی ساری ٹیم وہاں موجود تھی اور بہت غصے میں تھی۔ وقاص تم کیوں خاموش ہو...تم بھی بول لو کچھ..! ۔۔ ۔ آریان مجھے سمجھ نہیں آرہا تم کسی اجنبی پر کیسے یقین کر رہے ہو..؟ ۔۔ ۔ وہ اجنبی نہیں ہے وقاص۔ اس بار بھی اطمینان قابلِ دید تھا۔ تو کون ہے وہ آپ کتنے عرصے سے جانتے ہیں اسے صرف چند ایک دو سال اور بسسس آپ کیسے ایک اجنبی کی سائیڈ لے رہے ہیں وہ بھی اپنی بیٹی کے معاملے میں ...! فیصل ایک بار پھر بولا۔ میں تمہاری کال لسٹ نکلوا رہی ہوں آریان۔

اور میں اس بندے کا نمبر ٹریس کروانے لگا ہوں۔ میں ان سب کے ساتھ ہوں۔ وہ چاروں باری باری بولے جا رہے تھے آریان بس تھوڑی تلے ہاتھ جمائے سکون سے انہیں دیکھ رہا تھا۔۔ مجھے اس شخص پر خود سے بھی زیادہ یقین ہے کیونکہ وہ غیر نہیں ہے، نا اجنبی ہے۔۔۔ وہ مرسلین کا بڑا بھائی ہے۔ اور یہاں ان سبکی آنکھیں ممکنہ حد تک پھیل گئی۔ ایسا لگا جیسے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی ہو۔ "بھائی..."۔۔۔ مرسلین کا"...یہ..یہ...کیسے ہو سکتا۔" سب کے الفاظ ٹوٹ پھوٹ گئے کو ئی چپ تھا تو فیصل۔۔۔ انہیں ہوسٹل والا دن یاد آیا تھا چونکہ اس حقیقت کے بارے میں آریان ملائکہ اور وقاص کو پہلے ہی بتا چکا تھا انہیں زیادہ حیرت نہیں ہوئی تھی مگر وہ مرسلین کا بڑا بھائی ہے کسی دھماکے سے کم نہیں تھا۔

***

آریان کی ٹیم کے ہمراہ مرسلین اور طہ کی میٹنگ کچھ دیر پہلے برخا ست ہوئی تھی وہ سب کھانا کھا کے کمروں میں جا چکے تھے جبکہ آریان کی ٹیم لاونج میں بیٹھی تھی سوائے ملائکہ کے ۔۔ وہ سب عورتیں سمیرا بیگم کے کمرے میں تھیں۔ ادھر ہی جیسے وہ خبر عام ہوئی امیمہ غصے سے تنفن کرتی کمرے سے نکلی تھی اسی لمحے عفاف طہ کے کمرے سے نکلی پیچھے طہ بھی پر یشان سا ڈورا ڈورا آرہا تھا۔ جبکہ یحییٰ ٹیرس سے حواس باختہ سا نیچے آرہا تھا۔ ادھر نتاشا بپھری شیرنی کی طرح لان سے اندر داخل ہوئی پیچھے مرسلین مارا مارا آرہا تھا۔ سب کا رخ لاؤنج کی طرف تھا۔۔ ۔"بڑے پاپا آپ بالکل غلط کر رہے ہیں مجھے لگا تھا اپنے اس شخص کو ٹالنے کیلئے اسکی بات مانی ہے مگر آپ کا فیصلہ سن کے میں مایوس ہوئی ہوں"..."میں نتاشا آپی سے ایگری ہوں۔ آپ لوگ اپنا وعدہ نبھائیں مگر مجھے بتا دیں وہ کہاں ہیں مجھے انہیں واپس لانا ہے"..."میں حیران ہوں آپ کے فیصلے سے مجھے میری عزہ آپی واپس چاہئے میں اور انتطاز نہیں کر سکتی۔"۔۔ وہ تینوں ایک کے بعد ایک بولیں۔ وقاص،حمزہ،فیصل اور آریان انہیں صرف دیکھ رہے تھے جبکہ پیچھے کھڑے انکے شوہر سر پکڑ کے کھڑے تھے۔ "تم بھی کچھ بول لو یحییٰ.."...بڑے پاپا آپ کی نظر میں وہ شخص اچھا ہو گا مگر میری بہن سے دھوکے سے نکاح کر نے والا میری نظروں میں ایک بزدل انسان ہے مجھے آپ صرف اتنا بتا دیں وہ کہاں ہے میں خود جا کے اسے

میں یحییٰ کے ساتھ جاؤں گئی۔ نتاشا فوراً بولی۔ اور میں آپی کے ساتھ۔ عفاف طہ کی نظر وں کو انگور کیے بولی۔ مجھے بھی میری بہن واپس چاہیئے اسلئے میں بھی چلوں گئی۔ ہمیں آپ صرف وہ جگہ بتائیں جہاں اسوقت عزہ ہے۔ آخری سوال نتاشا کا تھا وہ چاروں ایک لائن میں کھڑے تھے جبکہ طہ اور مرسلین اپنی اپنی بیویوں کے جذباتی پن سے سر پکڑے کھڑے تھے۔

کوئی کہیں نہیں جا رہا عزہ خود واپس آ جائے گئی اور یہ میرا آخری فیصلہ ہے۔ اریان نے دو ٹوک کہا۔ "یہ غلط ہے بڑے پاپا کہنے والی دل تھی"...بحث نہیں کرو بچے بڑے پاپا صحیح کہہ رہے ہیں۔ مرسلین کی آواز پر امیمہ نے تو کچھ نہیں کہا مگر نتاشا نے ضرور گردن موڑی جس پر وہ فون کان سے لگا ئے باہر نکل گیا صاف تھا وہ اپنی بیوی کے ہاتھوں قتل نہیں ہونا چاہتا تھا۔

بڑے پاپا آپ کیوں یہ سب کر رہے ہیں ہمیں سمجھ نہیں آرہا مگر عزہ خطرے میں ہے۔ یحییٰ نر می اور فکر مندی سے کہتا اسکے پاس آ بیٹھا۔ "کچھ باتیں صرف صحیح وقت آنے پر سمجھ آتی ہیں بیٹا اسلئے بحث نہیں کرو۔"وہ سب بھی بے بس تھے کیونکہ انہیں حقیقت نہیں بتا سکتے تھے۔ امیمہ اور نتاشا کا غصہ آسمان کو چھونے لگا تھا۔ عفاف منہ پھلا واپس جا چکی تھی یحییٰ بھی شکست خور سا اٹھا۔ مجھے جس دن معلوم ہوئے گیا وہ کہاں ہے میں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کے اسے لینے چلا جاؤں گا۔ اسکے لہجے میں عزم کے ساتھ چیلنج تھا۔ اور ان کے چہرے بتا رہے تھے وہ ایسا کر گزرے گئیں۔ لاونج میں شور ختم ہوا۔ ان چاروں نے باری باری ایک دوسرے کو دیکھا۔ "ان سب پر نظر رکھنی پڑے گئی۔ حمزہ بولا۔"..."ان دونوں کو انکے شوہر سنبھال لیں گئیں۔ مگر امیمہ اور یحییٰ...وقاص کہتے رکا"..."وہ دونوں ایک جیسے سر ".پھرے اور باغی ہیں...فیصل بولا۔..اللہ خیر کرے گا تم لوگ پریشان نہیں ہو۔ اریان کی بات پر وہ سب سر ہلا گئے۔

***

ہم تینوں محبت کے معاملے میں کتنے بد نصیب ہیں ناں..؟..."تینوں کون..اسنے چاند سے نظریں ہٹائے تعجب سے پوچھا"..."میں،تم..اور مما...اینارہ مسکرائی۔ یاحان نے گر دن موڑ دی۔ وہ ہنوز چاند کو تک رہی تھی۔ "انہوں نے جس سے محبت کی اسے حاصل تو کر لیا مگر صرف انکا و جود اور انکی موجودگی...وہ انکا پیار،توجہ اور عزت نہیں حاصل کر سکیں۔ جسکی وہ حقدار تھیں"اسکا گلا رندھ گیا۔ تم نے بھی محبت کی مگر ایسی لڑکی سے جو پہلے سے ہی کسی اور کی محبت میں گرفتار تھی۔ اسنے گیلی سانس اندر کھینچی۔

اور مجھے...بھی محبت ہو گئی...اپنی باری اسکا طنزیہ قہقہہ ابھرا۔ یاحان نے کپ سے نظر ہٹا کر اپنی اکلوتی بہن کو دیکھا۔

مجھے ایک ایسے شخص سے محبت ہوئی ہے جسکے لئے اسکا قانون اور مشن اتنے امپو رٹنٹ ہیں کہ اسنے مجھ جیسی لڑکی سے نکاح بھی کر لیا جسے وہ دیکھنا بھی نہیں چاہتا۔۔۔ صرف اپنے مفاد کیلئے ۔۔۔ یہ دنیا بہت مفاد پرست ہے اور وہ شخص بھی۔۔ کیا اسے میری یاد نہیں آتی ہو گئی...کیا وہ بھی میری طرح راتوں کو جاگتا ہو گا.؟ اسکے سوال و جواب جاری تھے ساتھ آنسو بھی رواں ہوئے یاحان نے اسے سینے سے لگا لیا۔ مجھے کبھی کبھی اسکی اتنی یاد آتی ہے حان کے مجھے بے بسی ہونے لگتی ہے دم گھٹتا ہے میرا، میرے خود کے وجود میں...دل کرتا سب چھوڑ کے اسکے پاس چلی جاؤں۔۔۔ یا کوئی ایک ذریعہ مل جائے اس تک رسائی حاصل کر لوں مگر ایسا کچھ نہیں ملتا...میں تو ڈھونڈ ڈھونڈ کے تھک گئی ہوں۔ وہ روئے جا رہی تھی دل کی بھڑاس نکال رہی تھی۔

"ہر آزمائش ایک جیسی نہیں ہوتی...ہر آزمائش کے ساتھ وسیلے نہیں ملا کرتے...کچھ کے تھ سا صرف صبر ملتا ہے"...اینارہ نے سرخ آنکھیں بھیگی پلکیں اٹھائیں۔ ٹھیک کہہ رہا ہوں میں ...ہم انسانوں پر جب بھی کوئی آزمائش آتی ہے تو اللہ ساتھ میں ایک وسیلہ بھی بھیجتے ہیں جسکے ذریعے ہم اس آزمائش سے نکل جاتے ہیں مگر کچھ آزمائشیں مختلف ہوتی ہیں انکے ساتھ وسیلے نہیں ملتے،کیونکہ وہ آزمائش..، آزمائش نہیں امتحان ہوتا ہے۔ جو اللہ اپنے بندے پر ڈالتا ہے اسے اپنی طرف بلانے کا امتحان...وہ چاہتا ہے میں اپنے اس بندے کو آزمائش میں ڈالوں اور اسے کوئی وسیلہ بھی ناد وں تاکہ یہ میرے پاس آئے...اسکی تڑپ دیکھوں، اسکا مانگنا سنوں، اور پھر اسے اپنا بنا لوں اور وہ مجھے اپنا بنا لے۔ اور جب ہم اسے اپنا بنا لیتے ہیں تو وہ ہمیں وہ عطا کر دیتا ہے جو ہمیں چا ہیئے ہوتا ہے۔ یا ہم سے بہتر لے کر بہترین دے دیتا ہے۔ اسکے لہجے کی نرمی اور پر شفقت پناہ نے اینارہ کو سکون میسر کیا تھا۔ تم نے ٹھیک کہا مجھے ایک ایسی لڑکی سے محبت ہوئی جو کسی اور سے محبت کرتی ہے مگر محبت پر کس کا زور ہے یہ تو قسمت کی طرح ہوتی ہے وہاں جا کے مارتی ہے جہاں انسان کا گمان بھی میں ہوتا۔ وہ ٹھہرا نظر اسکے چہرے پر رکی جو آنکھیں موندے پرسکون سی کھڑی تھی۔ مجھے دنیا بےرحم شوٹر کہتی ہے اور میرا دل ایک ایسی لڑکی کیلئے موم ہے جو میری قسمت میں ہی نہیں ہے۔ اور مجھے اس بات کی تکلیف بالکل بھی نہیں ہے کیونکہ مجھے یقین ہے جس محبت کو اسنے دل میں ڈالا ہے اسکی جزا اور خیر بھی وہی جانتا ہو گا۔ اسنے بےساختہ گردن اٹھائی اسکا متوازن لہجہ، کامل یقین نے اسے حیران کیا تھا۔ وہ اسکا بھائی نہیں ہٹلر تھا۔ جسکی بدولت وہ اللہ کے قریب ہوئی تھی اس شخص کی محبت میں تو وہ اپنا آپ ہار ہی گئی تھی مگر نمازوں میں آپ اپنا دوبارہ حاصل کرنے کا ہنر اسکے بھائی نے اسے سیکھایا تھا۔۔۔ حاذق بتائیں نا پلیز...! ۔۔۔ اققف ہو عزہ بس بھی کرو یار کیا ہر وقت محبت محبت کی رٹ لگائے رکھتی ہو ۔۔ اور کوئی کام نہیں ہے تمہیں..؟ وہ رخ اسکی طرف موڑتا اکتا کر بولا۔ نہیں تو میرے پاس کونسے سات آٹھ بچے ہیں جن کو میں لے کے بیٹھی رہوں۔ لے دے کے ایک شوہر ہے وہ بھی جو مجھ سے بھاگتا رہتا ہے ڈرپوک کہیں کا۔ وہ منہ کے زاویے بگاڑ تی جو گوہر افشانیاں کر رہی تھی سکندر تو سن کے حیران تھا۔ ڈرپوک لفظ پر اسنے گھورا۔ وہ کونی کے بل اوپر اٹھتا اسکے قریب ہوا۔ "کون ڈرپوک ہے بتانا ذرا..؟"...اسکی اتنی نزدیکی پر عزہ کی چلتی زبان کے ساتھ سانسیں بھی رک سی گئی۔ آپ میرے پاس نہیں آتے اسلئے آپ ڈرپوک ہیں...وہ نظریں جھکائے وارفتگی سے بول گئی۔ جس دن میں تمہارے پاس آیا اس دن تمہارے صرف وجود تک نہیں..، تمہاری روح تک سرائیت کروں گا۔ یہ جو تمہاری سانسیں ہیں انہیں اپنے تابع کر دوں گا۔ تمہاری سوچیں بھی میری ہوں گئیں۔ تمہارا یہ سینے میں دھڑکتا دل میرے ساتھ دھڑکے گا۔ تمہیں اپنی دیوانگی بننے سے روک رہا ہوں کیو نکے اگر تم میری دیوانگی بنی تو میں تمہیں تم سے چھین لوں گا۔ میں بہت خود عرض انسان ہوں جو چیز مجھے پسند آجاتی ہے اسے میں حاصل نہیں کرتا چھین لیتا ہوں۔ مگر تم انسان ہو وہ بھی معصوم سی اسلئے تمہیں بخشتا آرہا ہوں۔۔ اسکے لہجے میں موجود عجیب سا سرد پن عزہ کا دل ہولا رہا تھا اسکی آنکھوں میں نرمی کی جگہ وحشت تھی وہ کئی لمحے ایک دوسرے کو دیکھتے رہے تھے عزہ کی گھنی پلکوں میں لر زش ہو رہی تھی وہ کچھ کہنے لائق نہیں بچی تھی۔ حاذق پیچھے کو ہوا۔

"تمہیں یہ مغل ایمپائر کیسا لگا..؟"...کچھ دیر بعد سکندر کی آواز نے خاموشی توڑی۔ "خوبصو رت ہے۔۔ وہ ایک توقف... کے بعد بولی۔ "میں سوچ رہا ہوں اسے تمہیں دے دوں۔"...مگر کیوں عزہ نے چونک کر پوچھا۔ ۔"کیونکہ یہ مجھے بہت پسند ہے"۔۔ ۔"مگر آپ تو بول رہے تھے آپ ض خود غر ہیں اور جو خود غرض ہوتے ہیں وہ اپنی چیزیں کسی کو نہیں دیتے۔"...چیزوں اور انسانوں میں فرق ہوتا ہے..اسنے آج بھی سیدھا جواب نہیں دیا۔ عزہ پر سوچ ہوئی پھر بولی۔ "یہ بہت خوبصورت ہے مگر اس میں ایک چیز کی کمی ہے اسکے بغیر یہ ایمپائر ادھورا ہے"...وہ کیا..؟۔۔ ۔ "پرئیر روم..."۔۔۔ سکندر نے آنکھیں گھمائیں۔ وہ لڑکی اسکی شاندار ریاست کو اسلئے ٹھکرا رہی تھی کیونکہ اس میں پرئیر روم نہیں تھا۔"نماز پڑھنے کی مخصوص جگہ نہیں تھی...بسسس"وہ حیران ہوا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.