تو اب کیا سوچا ہے تم نے..؟ ۔۔ ۔ مشن کمپلیٹ کر کے یورپ واپس چلا جاؤں گا۔ احمر نے دھیمی آواز میں کہا۔ نتاشا نے کچھ پل اسے دیکھا وہ کافی دنوں سے اسے الجھا الجھا نظر آرہا تھا جیسے کسی پریشانی میں ہو مگر اسکا حل اسے نا مل رہا ہو۔ کیا یورپ بھاگ کر زندگی رک جائے گئی.؟ اس سوال پر احمر ٹھٹھکا۔ ایسے کیوں دیکھ رہے ہو بچپن سے تمہارے ساتھ ہوں حامی مجھے معلوم ہے تم پریشان ہو وہ بھی صرف اس لڑکی کی وجہ سے۔ احمر نے اسکے ذکر پر منہ کے زاویے بگا ڑے۔ جبکہ نتاشا کا تیر نشانے پر لگا تھا۔ "محبت کرنے لگے ہو اس سے.؟"اسنے نیا سوال داغا۔ احمر نے اس بار گردن نہیں اٹھائی وہ بس چاند کو دیکھتا رہا۔ "محبت نہیں نفرت کرتا ہوں اس سے"...یہ بہت گھسا پھٹا ڈائیلاگ ہے حامی کچھ نیا بولو ۔ تجھے میری لائف فلم لگ رہی ہے ...وہ اسی کی طرح ہاتھ جھلا تا چیخا۔ اوئے کمینے میری بیوی سے آرام سے بات کر۔۔ مرسلین لان میں آتے غصے سے چیخا۔ "ایک تو تیرا دبنگ شوہر ہمیشہ ولن جیسی انٹری مارتا ہے۔"احمر نے بھنوئیں سکیڑی۔
شوہر کس کا ہے پھر...نتاشا چہکی۔ اتنی رات کو تجھے میری ہی بیوی ملی تھی اپنے دکھڑے سنانے کیلئے۔ مرسلین نے اسے گڑکھا۔ درخت سے ٹیک لگائے کھڑے احمر کے ماتھے پر لکیریں ابھر ی۔ وہ میری بچپن کی دوست ہے مجھے کسی کی پرمیشن نہیں چاہیئے اس سے بات کرنے کیلئے۔ احمر نے ذرا خفگی سے کہا۔ نتاشا کے اشارے پر بولتے مرسلین کو چپ لگ گئی۔ نتاشا نے آگے تھ بڑھ کے اسکے کندھے پر ہا رکھا۔ جسے مرسلین نے آگے بڑھ کے ہٹاتے اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ منہ سے بولو ہاتھو..! ں سے نہیں وہ دونوں سر پکڑ گئے۔ نفرت کیوں کرتے ہو اس سے..؟ جب وہ کچھ نا بولا تو مرسلین نے ہی پوچھ لیا۔ "وہ میری زندگی میں اپنی مرضی سے آئی نکاح بھی اسکی مرضی سے ہوا مگر میرے خو ابوں تک رسائی حاصل کر کے اسنے بہت غلط کیا ہے محبت کا تو معلوم نہیں نفرت مجھے اس سے شدید محسوس ہو رہی ہے"۔۔ جب تمہیں اسکے ہونے سے فرق نہیں پڑتا تو وہ خوابوں میں آئے یا حقیقت میں تمہیں کیوں غصہ آرہا ہے بھول جاؤ جیسے رات گئی بات گئی۔ اسکی منطق پر احمر لب بھینچ گیا۔ مجھے نہیں معلوم مجھے بس وہ میرے سامنے چاہیئے میں اس سے پوچھنا چاہتا ہوں مجھے دھوکہ کیوں دیا اسنے۔۔ ۔ دھوکہ تو تم بھی اسے دے رہے تھے صرف انفارمیشن کیلئے تم نے اس سے نکاح کیا۔۔ ۔ میرا دماغ نہیں چل پڑا بھائی کے صرف انفارمیشن کیلئے میں اسے نکاح کروں گا۔ میں سیریس تھا"کچھ کچھ "۔۔ اسکے کچھ کچھ پر وہ دونوں لب دبا گئے۔ میں نے سوچا تھا اسے صحیح راستے پر لا کر میں اسے بیوی تسلیم کر لوں گا مگر اسنے دھوکہ دیا وہ مجھے بنا بتائے یہاں سے چلی گئی۔ "مجھے ایک بات سمجھ میں نہیں آرہی تمہیں آخر غصہ کس بات کا ہے وہ خوابوں میں آتی ہے اسکا یا وہ بنا بتائے یہاں سے چلی گئی۔ نتاشا نے دوبد و پوچھا"۔۔۔ اسے صرف ایک مسئلہ ہے نتاشا۔۔۔ جواب مرسلین نے دیا۔"تمہارے پیارے دوست کو محبت جیسی بیماری لاحق ہو گئی ہے"۔۔۔ میری زندگی میں میری محبوب اشیاء چند ہیں اگر وہ ان میں شمار ہوتی تو ابھی میری قید میں ہوتی۔ دو ٹوک کہتا وہ چل دیا۔ پیچھے وہ دونوں ایک دوسرے کو ہی دیکھتے رہ گئے۔ "مان نہیں رہا.."ایسا ہی ہے کوئی بھی بات آسانی سے اسکے بھیجے میں نہیں گھستی ..تاسف سے کہا گیا۔
***
میرے ساتھ چلو گئی...وہ بنا نوک کیے کمرے میں آیا۔ امیمہ نے کھلی کتاب بند کی۔ بیڈ سے نیچے اتری۔ "آج کے بعد میرے کمرے میں آنے سے پہلے نوک کرنا۔ انداز سرد تھا"..."سوچوں گا ابھی بتاؤ چلنا ہے کے نہیں۔"۔۔۔ کہاں جانا ہے..؟ ... نکاح میں... "کس کا نکاح ہے.؟ اسنے تشویش سے پوچھا"..."ارسل اور روشانے کا۔ یحییٰ نے اسکی کتاب کھولی۔"..."رات کے دس بجے کونسا نکاح ہوتا ہے۔ اسنے کتاب چھینتے پوچھا۔"..."انکا نکاح انکی ٹائمنگ،انکی مرضی...تم نے چلنا ہے..وہ اکتا گیا۔"میں ڈیڈ سے پوچھ کر آتی ہوں۔ اسنے حامی بھری۔ مگر جاؤں گئی اپنی گا ڑی میں۔ جتلایا گیا"...پوپس سے میں نے پوچھ لیا۔ وہ جھوٹ بولنے میں ماہر تھا۔"ٹھیک ہے تم چلو میں آتی ہوں۔ وہ کبھی بھی اسکا جھوٹ نہیں پکڑ پاتی تھی"
یحییٰ سر ہلائے یونہی سنجیدگی سے گاڑی تک آیا امیمہ کی گاڑی دیکھی دماغ کی بتی جلی ۔ کچھ دیر بعد وہ نیچے آئی گاڑی میں بیٹھنے لگی تو ٹائر کی طرف دیکھا جو نیچر تھا۔ اسنے کلس کر یحییٰ کو دیکھا جو ڈرائیونگ سیٹ پر شان سے براجمان تھا۔
"مے آئی ہیلپ یو میم...انداز والہانہ تھا"..."اللہ کرے تم گنجے ہو جاؤ..امیمہ غصہ دبائے جو منہ میں آیا کہہ گئی"..."اتنی پیاری بد دعا نا دیں میم پہلے ہی مرنے کی بد دعائیں سمیٹے بیٹھا ہوں۔
"لہجہ عجیب سا ہوا امیمہ نے اسکی آنکھوں میں سرخی دیکھی وہ چپچاپ گاڑی میں بیٹھ گئی۔ کچھ دیر بعد وہ دونوں ایک ہال کے سامنے پہنچے سڑک سنسان پڑی تھی وہاں سڑک کے دوسرے کنارے پر کچھ تین سے چار لوگ ماسک لگائے کھڑے تھے ہال میں بھی کم گہما گہمی تھی امیمہ کو اس ماحول سے عجیب سی وحشت محسوس ہوئی ہوائیاں تب اڑی جب اسنے یحییٰ کو گن لوڈ کرتے ویسٹ میں چھپاتے دیکھا۔ "تم نے کہا تھا ہم نکاح میں جا رہے ہیں وہ اس ماحول کے اثر خوف میں مبتلا ہوئی تھی"..."تم نے یہ کیوں نہیں پوچھا سنو وائیٹ کہ ارسل اور روشانے کے گھر والے نکاح کیلئے مان کیسے گئے..؟"۔۔۔ اسکا سوال بجا تھا امیمہ حیرت کے پہاڑ تلے دب گئی۔"تم آج بھی بدھو ہی ہو۔ وہ ہنس کر گاڑی سے نیچے اترا۔ امیمہ کا دماغ شل ہو رہا تھا"۔۔ ۔ تم نے مجھ سے جھوٹ بولا یحییٰ مجھے بتاؤ اب کیا الٹی سوچ چل رہی ہے تمہارے دماغ میں..؟ امیمہ نے اسکی بازو دوبچے اپنے روبرو کیا یحییٰ نے اسے سرخ آ نکھوں سے گھورا۔ ایسے پبلک پلیس پر کسی شریف لڑکے کو ہاتھ نہیں لگاتے سنو وائیٹ ورنہ لوگ غلط مطلب نکالنے لگتے ہیں۔ اسنے جتنی شرافت سے کہا تھا لہجہ اور آنکھیں اتنی ہی وحشت میں ڈوبی تھیں۔ "ہم یہاں روشانے کو شادی سے کڈنیپ کرنے آئے ہیں"یحییٰ کے جملے پر امیمہ کی آنکھیں متحیر ہوئیں۔ تم ایسا نہیں کرو گئے..وہ ہذیانی ہوئی۔۔ میں اپنے دوست کو تکلیف میں نہیں چھوڑ سکتا۔ ۔ ۔"تم کسی کے باپ کی عزت کو صرف اپنی دوستی کی خاطر داؤ پر نہیں لگا سکتے یحییٰ۔۔ وہ چیخی ۔ "دوستی کچھ بھی کروا سکتی ہے سنو وائیٹ۔۔ وہ ہنوز لاپرواہی سے بولا"...اسکا باپ بغیرت ہے اور تمہیں کسی بغیرت کی عزت کے چلے جانے کی پرواہ نہیں کرنی چاہیئے۔ وہ جتنی سفاکیت سے بولا امیمہ کی آنکھوں میں اتنی ہی تیزی سے سرخی پھیلی۔ "یحییٰ تم لگتا سارے لحاظ بھول گئے ہو۔ وہ اسکے لہجے پر ششدر ہوئی چیخی"..."ہاں جب بات عورت کی عزت اور انصاف پر آتی ہے تو یحییٰ میر سارے لحاظ بھول جاتا ہے "ٹھنڈہ یخ لہجہ۔ گڑیا تم یہاں..؟ وہ آواز پر پلٹی۔ پیچھے یوسف کھڑا تھا۔ بھائی یہ سب... وہ پریشانی سے اسکی طرف بڑھی۔ یوسف نے اسکے سر پر ہاتھ رکھا۔ امیمہ اس سے مدد مانگتی پیچھے کھڑ بلال اور شیری کو دیکھے اسنے یحییٰ کو دیکھا۔ تو مطلب وہ سب اس پلان کا حصہ تھے اسکی نظر ان سب کی گیر سے ہوتے ہاتھ میں پکڑے بلیک ماسک پر ٹھہر گئی۔ "آپ سب کو کیا ہو گیا ہے ایک بیٹی کی عزت باپ کی پوری زندگی کی کمائی ہوتی ہے آپ لوگ کیوں صرف دوستی کی خاطر اس باپ سے اسکا وقار اور عزت چھین رہے ہیں۔ وہ ملتجائی ہوئی"...یوسف بھائی آپ یحییٰ سے کہیں وہ واپس چلے وہ غلط کر رہا ہے۔ "بکو اس بند کرو سنو وائیٹ اسکی بازو دوبچے یحییٰ نے اسے اپنی طرف کھینچا اور چیخ پڑا۔ ناجانے کس بات کا غصہ اسکی آنکھوں سے چھلک رہا تھا"... یحییٰ...یوسف نے اسے تنبیہہ کی۔ جبکہ امیمہ پھٹی پھٹی نگاہوں سے اسے دیکھ رہی تھی۔ ہم بھی تمہاری طرح ہی اسکے باپ کی عزت کی خاطر چپ تھے مگر حقیقت کے معلوم ہونے سے پہلے تک...وہ اسکے چہرے پر غرایا۔ بلال اسے غصے میں دیکھ آگے آیا۔ یار آرام سے بات کر یحییٰ پلیز...وہ قریب آ کے بولا۔ یحییٰ نے سرخ انگارہ ہوتی نظریں اس پر گاڑھے بازو چھوڑ دی۔۔ روشانے کا باپ معلوم بھی ہے کس سے اسکی شادی کروا رہا ہے اسکا لہجہ تمسخرانہ تھا۔ امیمہ نے بھیگی آنکھوں سے صرف دیکھنے پر اکتفا کیا۔ اپنی بہن کے بیٹے سے جو پہلے سے شادی شدہ ہے جسے پہلی بیوی سے اولاد نہیں ہوئی تو وہ اب اپنی بیٹی اپنے بہن کی محبت میں قربان کر رہا ہےا سکی رضا مندی کے بغیر۔ اور جانتی ہو اسکی ماں کیوں خاموش ہے لہجے میں آگ سی تپش تھی کیونکہ اسکے بغیرت باپ نے اسکی بیٹی اور ماں کو دھمکی دی ہے اگر اسکی بیٹی نے نکاح نہیں کیا تو وہ اسکی ماں کو طلاق دے دے گا۔ اور اسے ایسا کرتے فرق بھی نہیں پڑے گا کیونکہ اسکے پاس دوسری بیوی موجود ہے۔ اسکا غصہ لاوا بن رہا تھا جو اندر ہی اندر تک رہا تھا آج اگر اسکا کوئی بھائی ہوتا تو اسے کسی مرد کیلئے بچہ پیدا کرنے والی مشین بننے سے بچا لیتا...یوسف کی بھاری آواز اسکے سن کانوں میں پڑی۔ "اسلئے یہ زمہ ہم نے لیا ہے۔۔ بلال نے سرگوشی سی کی"...مگر انکی والدہ وہ تو پھر بھی انہیں طلاق دے دیں گئیں۔ وہ بولی تو اسکی آواز نم تھی۔ "وہ طلاق ہی چاہتی ہیں مگر اسکا باپ طلاق دینے سے انکاری ہے کیو نکہ روشانے کے نکاح میں اسکی ماں ایک اہم مہرہ ہے"...اپنے رشتوں کی خوشیوں کی خاطر کوئی باپ اس قدر کر سکتا ہے ایسا کبھی اخذ بھی نہیں کیا تھا۔ "وہ اسکے سٹیپ فاردر ہیں مطلب روشانے کی امی نے دوسری شادی کی تھی ان سے...شیری نے انہیں انفارمیشن دی"...سوری میں نے تمہیں غلط سمجھا ۔ امیمہ اپنی غلطی کا اقرار کر چکی تھی۔ گاڑی پر ہاتھ جما کے کھڑے یحییٰ کے چہرے پر طنزیہ مسکراہٹ رینگ گئی۔ "پہلی بار نہیں ہوا ایسا"...وہ آگے کچھ نہیں بول سکی۔ سب پلان کے مطابق اپنی اپنی پوزیشن سنبھال چکے تھے۔ امیمہ اور بلال ہال میں گئے تھے وہ تینوں گاڑیوں میں موجود تھے۔ وہ روشانے کی طرف بڑھی جبکہ بلال نے اپنا کام ختم کیا اندر سے جواب آیا تو وہ سب ماسک لگائے گیر تھامے اندر بڑھ گئے۔ رک جاؤ مولوی صاحب اتنی کیا جلدی ہے...وہ تینوں ہاتھوں میں گیر لیے ہال کے وسط میں تھے وہاں سکوت طاری ہو گیا۔ سٹیج پربیٹھی روشانے نے نم آنکھوں ان تینوں کو دیکھا۔ تم لوگوں کو جتنا پیسہ چاہیئے لے لو بس ہم میں سے کسی کو کچھ مت کہنا۔ قیصر صاحب کی گھٹی سی آواز نکلی ۔ ٹھیک ہے اپنی بیٹی ہمارے حوالے کر دو۔ یوسف کے جملے پر روشانے کے کزنز کی دھاڑ وہاں گونجی۔ "او ئے کاغذ کے شیروں کی اولاد خبردار ایک چوں بھی منہ سے نکالی اتنی بڑی نا انصافی ہوتے دیکھ جب ایک لفظ منہ سے نہیں نکلا تو اب بھی خاموش رہو ورنہ یہی تم سب کمینوں کو بنا گھی اور آگ کے بھون ڈالوں گا"یحییٰ میر ٹھہرے ہوئے مزاج کا بندہ تھا مگر اسکا غصہ سمندری طوفان جیسا قیامت برپا کر دینے والا۔ وہ سب حیران ہوئے گھر کی بات انہیں کیسے معلوم ہوئی قیصر صاحب جلدی ماجرا سمجھ گئے۔ مگر تب تک بلال کو اشارہ مل چکا تھا۔ روشانے اور اسکی ماں کو امیمہ ساتھ لیے باہر نکلی تھی اسکے چہرے پر بھی ماسک تھا وہاں سب حیران تھے لڑکے تو سہی لڑکیاں بھی گنڈہ گر دی پر اتری ہوئی تھیں۔ مگر انہیں کون بتاتا وہ ملک خاندان کا خون ہیں جنہوں نے نا انصافی اور بےجا ظلم برداشت کرنا نہیں سیکھا تھا خود پر نا کسی مظلوم پر...! وہ سب گاڑیوں تک پہنچے۔ امیمہ بلال یحییٰ اور روشانے ایک گاڑی میں تھے یو سف مسز قیصر اور شیری ایک گاڑی میں۔ یحییٰ کی گاڑی آگے تھی۔ ارسل کہاں ہے...میں نے اسے کال کر دی تھی آتا ہو گا۔ "تم نے کیا بولا تھا اسے۔"...یہی کے یحییٰ کی حالت سیریس ہے ورنہ وہ کمینا آتا نہیں۔ اسنے ڈھٹائی سے وجہ بھی بتائی۔ امیمہ اور روشانے نے سر تھام لیا۔ فضا میں گولیاں چلنے کی آواز گونجنے لگی۔ او نو ڈیڈ اور انکے گنڈے۔ روشانے نے پیچھے دیکھتے خوف سے کہا۔ کچھ نہیں تھ ہو گا انکے سا گنڈے ہیں تو ہمارے ساتھ اللہ ہے۔ اسنے کہتے یوسف کو گاڑی آگے لے جانے کا کہا اور خود بھی سپیڈ بڑھا دی۔ امیمہ آج اسکا صحیح والا جنونی روپ دیکھ رہی تھی چاہے محبت ہوتی یا دوستی وہ شخص جان چھڑکنے والا تھا۔ ایسے نہیں دیکھو میں ڈرائیو نہیں کر پا رہا۔ اسکے جملے پر امیمہ گڑبڑ ائی۔ پیچھے بیٹھے وہ دونوں اتنی سیریس سچوئیشن میں بھی مسکرا دئیے۔ یحییٰ گاڑی بھگا ورنہ گاڑی کے سا تھ ہمارے بھی چھیتڑے اڑ جائیں گئیں آج۔۔ بلال انہیں قریب آتے دیکھ چیخا۔ امیمہ نے یحییٰ کے سرخ چہرے کو دیکھا پھر ڈیش بورڈ پر رکھی اسکی گن اٹھائی اور گاڑی سے ہاتھ باہر نکالتے پیچھے آ تی جیپ کے ٹائر پر فائر کیا اور وہ پہلے ہی وار میں کامیاب ہوئی۔ ایک جیپ تو انکے راستے سے ہٹی تھی۔ "سنو وائٹ ایک انتہائی قسم کی ڈرپوک لڑکی ہے بلال اسکی بہادری دیکھتا گنگ تھا یحییٰ کے جملے اسکے ذہن میں گردش کرنے لگا"اگر وہ والی سنو وائیٹ ڈرپوک تھی تو یہ کون تھی جو موت سے باتیں کر رہی تھی وہ دونوں ہی حیرت انگیز ہوئے جبکہ یحییٰ کی آنکھوں میں مان اترا تھا۔ وہ ابھی تیسری جیپ کا نشانہ با ند ھتی فضا میں گولی اڑتی ہوئی آئی اور انکی گاڑی کے ٹائر کو نیچر کر گئی۔ شٹٹٹ۔۔۔ گاڑی ادھر ادھر جھولتی سامنے موجود درخت میں ٹکرائی۔ یحییٰ تیر کی تیزی سے امیمہ کے آگے دیوار بنا۔ کانچ ٹوٹ کر اسکی پشت پر بکھر گیا۔ یوسف نے گاڑی روکی وہ سب انکی طرف بھاگے۔ وہ سب بھی گاڑی سے باہر نکلے۔ تم ٹھیک ہو ... یحییٰ کا لہجہ فکرمندی سے پر تھا۔ اسنے ہاں میں سر ہلایا جیپ آ کے رکی وہ لوگ اسلحے سے لیس انکی طرف کلا بڑھے۔ وہ سب دوسری گاڑی کی طرف بھاگے امیمہ کا دوپٹہ دروازے میں اٹکا یحییٰ جو اسکی ئی پکڑے آگے تھا۔ اسکے رکنے پر رکا۔ وہ رکا تو سب رک گئے۔
کوئی بھی اپنی جگہ سے ہلا تو اس لڑکی کی موت طے ہے۔ سب ایک ساتھ پلٹے۔ امیمہ انکے شکنجے میں تھی یحییٰ کی آنکھوں میں خون اترا وہ آگے بڑھتا یوسف نے اسے جکڑ لیا۔ اسے چھوڑ دو وہ میری زندگی ہے۔ اسکے منہ سے وہ الفاظ بے ساختہ نکلے تھے۔ اسے موت کے دہانے پر دیکھ یحییٰ کی جان بھی حلق میں اٹکی تھی۔ امیمہ کی آنکھیں بلا اختیار نم ہوئیں۔ "تم لوگوں کے دوست کو میں نے شرافت سے منع کیا تھا لڑکے مگر شاید تم سب کو قیصر ولی کی بات سمجھ میں نہیں آئی"... ڈیڈ اسے چھوڑ دیں میں آپ کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں۔ روشانے ماں کا ہاتھ چھڑواتی آگے آئی۔ میری عزت مٹی میں ملا دی تم نے۔۔ اسکا خامیازہ بھگتنا پڑے گا تم سب کو۔ وہ غصے سے پھنکارے ہاتھ آگے بڑھایا گن لیتے اسنے امیمہ کے سر پر رکھ دی۔ یحییٰ نے کرب سے آنکھیں میچ کر کھولیں وہ سامنے کھڑی روتی آنکھوں سے مسکرا رہی تھی یحییٰ کا اندر تک جل رہا تھا ایک طوفان اٹھ رہا تھا جو سب تباہ کر دینے کے درپے تھا۔ اسنے روشانے کا ہاتھ تھاما اور اسے اپنی گرفت میں لیا۔ اگر میری سنو وائیٹ پر ایک بھی خراش آئی تو تمہاری اس بیٹی کی جان نکالنے میں ایک سیکنڈ ضائع نہیں کروں گا۔ لہجہ سفاکیت سے پر تھا وہاں سب کو جھٹکا لگا۔ روشانے نے آنکھیں میچ لیں وہ جانتی تھی یحییٰ میر اپنی سنو وائٹ کو کبھی مرنے نہیں دے گا پھر چاہے اسے دنیا ہی کیوں نا تباہ کرنی پڑے۔ وہ تو پھر روشانے تھی اسکے دوست کی محبت ۔ اسے موت قبول تھی۔
اگر تم نے اس پر گولی چلائی تو یہاں سے بھی گولی چلے گئی۔ مہروز ولی روشانے کے ہونے والے شوہر نے یحییٰ پر گن تانی۔ وہ ہنسا مرے ہوئے کو موت نہیں دی جا سکتی۔ امیمہ کی آنکھوں سے جھڑنا بہہ رہا تھا میں تین تک گنوں گا یحییٰ نے کاؤنٹ ڈاؤن شروع کیا۔ ٹریگر پر انگلی رکھی۔ ایک جنونی بنا کھڑا تھا تو دوسرا حیوان۔ تین لوگوں کی زندگی اسوقت خطرے میں تھی امیمہ، یحییٰ اور ر وشانے۔ ایک... یحییٰ گنتا غیر ارادی طریقے سے آگے آیا۔ دو...روشانے اور امیمہ نے آنکھیں بند کر لیں۔ تین ... یحییٰ نے ٹریگر دبایا۔ مقابل نے بھی ٹریگر دبایا۔ فضا میں گولیوں کی آواز کے ساتھ بھیانک دل دوز چیخیں بھی آسمان کو پہنچی۔
یحییٰ نے گولی قیصر صاحب پر چلائی تھی جو سیدھا انکے دماغ میں لگی وہ زمین بوس ہو گئے۔ مہروز ولی کی گولی یحییٰ پر چلی تھی روشانے زمین پر گری۔ کون مرا تھا اور کوں زندہ تھا۔ سب کی آنکھیں متحیر ہوئی تھیں ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں یحییٰ کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ ابھری امیمہ اسکی طرف لپکی۔ سائرن کی آواز گونجی۔ مہروز ولی بندوں کے لیے بھاگا۔ روشانے ساکت سے اپنے باپ کی لاش کو دیکھ رہی تھی یحییٰ بھی زمین پر گرا اسکی گرے شرٹ خون سے سرخ ہو چکی تھی گولی اسکے سینے میں لگی تھی۔ امیمہ کے قدم اس تک پہنچتے لڑکھڑائے۔ وہ تکلیف کی شدت میں بھی مسکرا رہا تھا گولی اسکے سینے کے قریب لگی تھی دل امیمہ کا پھٹ رہا تھا سب یحییٰ کی طرف لپکے۔ جو بمشکل آنکھوں کو کھولے اسکے بھیگے چہرے کو دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا زندگی اسکے ہاتھ سے نکل رہی تھی امیمہ شاہ کی سانسیں بھی اکھڑنے لگی۔ وہ مردہ قدموں سے یحییٰ کے پاس آئی۔ تت...تم..نے...،...مجھے...بد...دعا...دی..تھی...دد
...دیکھو ... لل..لگ...گئی۔ (سنو وائیٹ یار تمہاری دعاؤں میں بہت اثر ہے میرے لئے دعا کر و کوئی حسین لڑکی میری دیوانی ہو جائے میری بد دعاؤں میں بھی پھر اتنا ہی اثر ہو گا یحییٰ وہ غصے سے کہنے لگی۔ تمہا ری خاطر ہر بربادی اور موت بھی خوشی خوشی قبول کر لوں گا۔ تم بد دعا ہی دے دو چلو)...ماضی کا ایک پہن کھلا وہ واقع اپنے وعدے کا پکا تھا اسکی بد دعا پوری ہوئی۔۔ امیمہ شاہ کی بد دعا لگ گئی تھی یحییٰ میر کو وہ مر رہا تھا اور اسکے چہرے پر تکلیف کے بجائے خوشی تھی۔ وہ مسکرا رہا تھا۔ اسے نظروں میں لیے اسنے آخری گہری سانس بھری اور آنکھیں موند لیں اور وہی امیمہ شاہ کا سکتہ ٹوٹا وہ بھی زمین بوس ہو گئی۔ دونوں کے بے سدھ وجود سڑک پر پڑے تھے۔ کوئی دیکھتا تو کہتا محبت ایسی بھی ہوتی ہے۔ کہیں دل جلانے والی تو کہیں دل مردہ کر دینے والی۔
***
وہاں جو گاڑیاں پہنچی تھیں وہ ملک خاندان کی تھیں۔ احمر جو رات کے پہر بنا مقصد گاڑی سڑک پر ڈورا رہا تھا اسکی نظر میں یحییٰ کی گاڑی آئی تھی مگر پھر وہ اسکی آنکھوں سے اوجھل ہو گئیں مگر جب تک وہ اسکی طرف پہنچا بہت دیر ہو چکی تھی۔
ہوسپٹل کے وارڈ میں ہو کا عالم تھا وہ جیسے موت کا سناٹا نہیں ہوتا بالکل ویسا۔ مرنے و الے کو کیا خبر رونے والے کتنا روئیں گئیں۔ اسے کیا خبر وہ اسکی کس کس یاد کو سینے سے لگا کے اسے پکاریں گئیں۔ اتنا تڑ پیں گئیں کے انکی سانسیں سینے میں ہی اٹک جائیں گئیں،کہ وہ صدموں میں اتر جائیں گئیں وہ خاموش ہو جائیں گئیں کہ موت سے پہلے بے موت ہی مارے جائیں گئیں۔
رات سے صبح کا سویرا پھیلنے لگا تھا سورج کی ہلکی سی کرن پھوٹی تھی پورا ملک و لا اس وقت ہوسپٹل میں موجود تھا کسی کو کچھ خبر نہیں تھی کیا چل رہا ہے کیا ہورہا ہے یاد تھے تو ڈاکٹر کے آخری الفاظ پیشنٹ کی حالت بہت نازک ہے صرف ایک پرسنٹ چانس ہے بچنے کے۔ وہ الفاظ نہیں ہتھوڑے تھے جو انکے ذہن پر برستے انہیں خاموش کر گئے تھے ایک طرف یحییٰ کے تمام دوست ساکت سے بیٹھے تھے تو ایک کونے میں امیمہ شاہ وہ قسمت کی ہاری دیوی کا لی چادر اوڑھے جونگ بنی پتھر ہو ئی بیٹھی تھی۔ وقت بہت جلدی گزر رہا تھا اور بہت بھیانک تھی۔ محبت نہیں ملی تھی مگر نفرت میں بھی وہ شخص آج اس سے دور ہو رہا تھا۔ "محبت نا سہی،وہ نفرت ہی نبھا لیتا ساقی۔"کسی حال میں ہی سہی وہ میری نظروں کے سامنے تو رہتا"... دماغ مفلوج تھا وجود بھی ساکن تھا صرف چل رہی تھیں تو سانسیں وہ بھی اٹکی جب ڈاکٹر آپریشن تھیٹر سے باہر نکلا۔ آریان اور فیصل آگے بڑھے۔ سوری سر ہم آپ کے پیشنٹ کو نہیں بچا سکے۔ انہوں نے پروفیشنل انداز میں کہا۔ "He is no more..."
اور وہ الفاظ ان سب پر قیامت جیسے ٹوٹے تھے۔ امیمہ کی چلتی سانسیں اکھڑ نے لگی۔ آنکھیں ہنوز بنجر تھی مگر دل پھٹنے کو آگیا۔ "تباہ کر جائے گا تمہیں، حادثہ میری موت کا"
وہ اب تباہ ہونے والی تھی۔ حمزہ زمین پر ڈھے گیا اسے اپنے قدموں سے جان نکلتی محسوس ہوئی سب زاروقطار رو رہے تھے۔ یا یوں کہا جاتا وہاں وین کیے جا رہے تھے ملک ولا کا چھوٹا سب سے لاڈلا بیٹا موت کو گلے لگا چکا تھا طہ مرسلین ملک ولا کی عورتیں سب پتھر کے بت بنے ہوئے تھے ابھی کچھ دیر پہلے تو وہ بحث کر رہا تھا اپنی بہن کو واپس لانے کی پلاننگ کر رہا تھا یوں اچانک زند گی ہاتھوں سے نکل گئی۔ زندگی ایسی ہی تو ہوتی ہے..اچانک اور بھیانک...اچانک کوئی حادثہ ہوتا ہے اور زند گی بھیانک ہو جاتی ہے۔ آریان کے قدم لڑکھڑائے اسنے مڑ کر ان قسمت کے مار ماں باپ کو دیکھا حمزہ زمین بوس تھا زارا سمیرا بیگم کے گلے لگی ہذیانی رو رہی تھی ہوسپٹل میں انکی چیخیں گونج رہی تھیں۔ نظر امیمہ شاہ پر رکی۔ آریان نے اذیت سے مٹھیاں بھینچ لیں۔ اسے محسوس ہوا کوئی اسے دیکھ رہا ہے اسنے نظر گھمائی ڈاکٹر سائیڈ پر گمسم کھڑا تھا چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں۔ ماتھے پر پسینے کی بوندیں چمک رہی تھیں۔ اسے کچھ غلط ہونے کا احساس ہوا وہ ڈاکٹر کی طرف بڑھا۔ کیا چھپا رہے ہو تم ...وہ ہلکی آواز میں غرایا۔ ڈاکٹر تشویشناک سا کیبن میں چلا گیا آریان حیران سا ہوا وہ بھی پیچھے گیا فیصل اور وقاص جو ڈاکٹر کو دیکھ رہے تھے وہ بھی پیچھے ہو لیے تھے۔۔ سر وہ پیشنٹ کیا لگتا ہے آپ کا..؟ ۔ ۔ .. ۔ بیٹا ہے وہ میرا اسنے با رعب آواز میں کہا۔ آنکھیں سرخ ہو رہیں تھیں وہ غضب ناک تیور لیے کھڑا تھا ڈاکٹر نے بمشکل تھوک نگلا۔ "سر انہیں کچھ نہیں ہوا وہ زندہ ہیں...وہ الفاظ تھے مگر انہیں لگا انکے بے جان وجود میں کسی نے زندگی پھونک دی ہو انہیں نئی زندگی کی نوید سنا دی گئی ہو۔"...سر ان جیسا ڈھیٹ قسم کا پیشنٹ میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں ہینڈل کیا۔ انہوں نے آپریشن بغیر بے ہوش ہوئے کروایا ہے سر مجھے معاف کر دیں انہوں نے مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے یہ جھوٹ باہر جا کر نہیں بولا تو وہ مجھ سمیت میرے ہوسپٹل کو آگ لگا دیں گئیں میں ڈر گیا تھا سر ...! وہ ڈاکٹر ہی بولے جا رہا تھا کیونکہ انکے پاس تو بولنے لائق کچھ رہا نہیں تھا۔ اتنا بڑا جھوٹ...فیصل کے لب ہلے۔ وقاص اپنی جگہ ششدر کھڑا تھا۔ وہ تینوں کیبن سے باہر آئے حمزہ نے خالی نظروں سے انہیں دیکھا۔ آریان سر گر ائے یونہی یحییٰ کے وارڈ میں جا گھسا۔ آج میں ماننے کو تیار ہوں تم ہمیشہ صحیح کہتے تھے حمزہ تمہارا بیٹا یحییٰ میر واقع طوفان کی اولاد ہے وہ مجھ سے بھی دس قدم آگے ہے اسنے پورے ملک ولا کو لمحوں میں تگنی کا ناچ نچا کے رکھ دیا۔ وہ کہتا رکا نہیں۔ ملک ولا والے حیران پریشان سے اسکی پشت دیکھ رہے تھے پھر وہ بھی یحییٰ کے کمرے کی طرف لپکے۔ اریان کے پیچھے سب اسکے وارڈ میں داخل ہوئے۔ طہ اور مرسلین سمیت نتاشا کی بھیگی آنکھیں متحیر ہو گئیں باقیوں کا بھی وہی حال تھا۔ وہ تکیے پر سر رکھے ایک بازو سر کے نیچے جبکہ دوسرا ہاتھ پیٹ پر دھرا تھا چہرے پر شیطانیت تھی ساتھ کچھ تکلیف کے عنصر بھی نمایاں تھے۔ یحییٰییییی....حمزہ کا پارہ ہائی ہوا وہ چیختا اس تک پہنچتا آریان نے اسے جکڑ لیا۔ زارا اپنے لخت جگر کو ممتا بھری نظروں سے دیکھتی آنکھوں کی پیاس بجھا رہی تھی کبھی اسکا چہرا چومتی تو کبھی زخموں کی طرف ہاتھ لے جاتے روک لیتی۔ "اس بیہودہ مذاق کی وجہ جان سکتا ہوں میں...آواز کم تھی مگر لہجے میں بھڑ کتے شعلے غصے کی شدت کا پتہ دے رہے تھے"...میں اندازہ لگانے...کی کو شش... کر رہا تھا کہ آپ لوگوں... کو میری کتنی... قدر ہے..! انداز قابلِ دید تھا۔ تکلیف کے باعث وہ ٹھہر ٹھہر کر بول رہا تھا۔۔ اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلا کر ... حمزہ دھاڑا۔ چِل کریں ڈیڈ... دل تو میرا کر رہا ہے تمہیں یہی زندہ زمین میں گاڑھ دوں یحییٰ۔۔۔ حمزہ شدت سے بولا۔ "یہ شوق بھی پورا کر لیحییے گا ابھی ایک... دیدار سنو وائٹ کا بھی... کروا دیں... آخر میرے اس جھوٹ...کی بڑی وجہ وہی...تو تھی اسنے مجھے بد دعا دی تھی کہتی تھی۔ اسنے گہرا سانس لیا بولنے سے سینے میں درد اٹھ رہا تھا مگر وہ ڈھیٹ بنا زبان چلا رہا تھا۔۔ اللہ کرے تم مر جاؤ یحییٰ میر...مجھے اسکی شکل دیکھنی ہے ڈیڈ...میں دیکھنا چاہتا ہوں... وہ کتنی خوش ہے میری موت پر...سارا شوخ پن اڑن چھو ہو گیا لہجے کے ساتھ چہرے پر بھی سنجیدگی طاری ہو گئی آنکھیں ایسی تھیں جیسے وہ ابھی رو پڑے گا۔ سب نے تاسف سے ان دونوں کی دشمنی کے متعلق سوچا۔ مگر ایک اطمینان بھی تھا یحییٰ میر کی سلامتی کا اطمینان۔ مر سلین بھاری ہوتے قدم لیے باہر نکلا وہ جانتا تھا اسکی بہن کی حالت کیا ہو گئی یحییٰ میر کو کاٹنا بھی چھبتا تو وہ گھنٹوں تک روتی تھی اس جھوٹ پر تو اسکو اپنی دنیا فنا ہوتی محسوس ہوئی ہو گئی اسکے پیچھے نتاشا اور عفاف بھی باہر آئیں کاریڈور میں سناٹا چھایا تھا۔ امیمہ شاہ پتھر کا بت بنی ہوئی تھی مرسلین اسکے سامنے جا کے بیٹھا ۔ اسکی آنکھیں بنجر تھیں خالی سرد اذیت میں ڈوبی آنکھیں بکھرا حلیہ وہ ہوش و ہواس سے بیگا نہ کسی اور ہی دنیا میں پہنچی ہوئی تھی۔ مرسلین نے اسکے کندھے پر ہاتھ رکھا وہ ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ ۔ وہ ٹھیک ہے دل اسے کچھ نہیں ہوا۔ وہ الفاظ نہیں تھے وہ کوئی طلسماتی کیفیت تھی امیمہ کا خالی پن ختم ہوا آنکھوں کی ساکت پتلیوں میں جنبش ہوئی اسنے مرسلین کی طرف دیکھا۔ خسیے نم آنکھوں سے سر اثبات میں ہلا کے اسے مزید تسلی دی وہ ہنوز ٹرانس کی کیفیت میں اسے دیکھ رہی تھی۔ اسے یقین نہیں آرہا تھا وہ اسکا بہتا خون دیکھ کے آئی تھی اسے تکلیف اور کرب سے موت کے نزدیک جا نے محسوس کر کے آئی تھی اسے کیسے یقین آتا وہ لڑکھڑاتی اٹھی اور وارڈ کے سامنے آرکی دروازہ کھولا اندر داخل ہوئی ملک خاندان ایک سائیڈ ہو گیا سامنے بیڈ پر اسنے پٹیوں میں جکڑے اس وجود کو دیکھا آنکھیں اب بھی خشک تھیں یحییٰ نے لمحہ بھر اسکی سرخ متورم آنکھیں دیکھیں اور آنکھوں سے اسکے دل تک کا حال معلوم کر گیا۔ "تم زندہ ہو..وہ سوال تھا یا بے یقینی کی حد وہ کرب زدہ لہجے میں بولی۔"نہیں مر چکا ہوں...ابھی جنت میں ہوں اور تم میری ستر حوروں میں سے ایک حور ہو..."...اسکے انداز پر حمزہ کا دل چاہا اپنے بیٹے کی ٹانگ میں سے پکڑے اور اسے گھسیٹتے ہوئے پورے ہاسپٹل کا دورا کروائے۔ مگر وہ مٹھیاں بھینچ گیا۔ طہ احمر نتاشا اور عفاف نے کھا جانے والی نظروں سے اسے گھورا تھا۔ جبکہ امیمہ ساکت سی کھڑی تھی۔ کیا ہوا امیمہ...شاہ ایسے کیوں... دیکھ رہی ہو مجھے...یقین نہیںآ رہا کہ میں بچ کیسے... گیا تمہاری بد دعا...کے بعد بھی۔ وہ استہزائیہ بولا۔ امیمہ کے کان سائیں سائیں کرنے لگے۔ اسنے شدید کرب سے آنکھیں میچی ننھا سا آنسو ٹوٹ کر گال پر پھسل آیا۔
نا نا رو کیوں رہی ہو...سنو وائیٹ مرا تھوڑی... ہوں یار... اسکی تکلیف کا اندازہ ہوتے ہوئے بھی وہ شدت ضبط سے طنزیہ وار پر وار کیے جا رہا تھا. کہ شاید وہ پھٹ پڑے شاید کچھ کہہ دے۔ ملک ولا والے بھی چپ سادھے صرف سن رہے تھے۔ تمہارے چہرے پر جو تکلیف... ہے نا یہی دیکھنے.. کیلئے میں ...نے یہ جھوٹ ...بلوایا تھا تو کیسا لگا پھر... موت کو اپنے نزدیک سے دیکھ کر... امیمہ نے پٹ سے آنکھیں کھولیں تو وہ صرف دڑامہ کر رہا تھا اسکی بے بسی کا تماشا دیکھنے کیلئے وہ تو کہتا تھا محبت ہے تو کیا محبت تکلیف دے کر جتا ئی جاتی ہے اسکے اردگرد سوچوں کا حال تھا۔ اذیت ناک سوچوں کا۔ آنکھوں میں آنسو امڈ نے لگے۔ اسنے برستی آنکھوں سے یحییٰ میر کو دیکھا خود کو کچھ بھی کہنے سے بعض رکھا ڈر تھا ایک لفظ بھی منہ سے نکلا تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رو دے گئی مگر وہ اب مزید اسکے سامنے تماشائی نہیں بننا چاہتی تھی وہ کرب زدہ آنکھوں سے اسے دیکھتی الٹے قدم لینے لگی اور ایسے ہی باہر نکل گئی۔ یحییٰ نے سر جھٹکا انداز ایسا تھا جیسے رتی برابر فرق نہیں پڑتا۔ مگر اسکو رلانے کے بعد اندر وہ حشر برپا تھا کہ خود کو سو کوڑے بھی مارے تو کم لگتے۔ مرسلین نے ضبط سے سرخ ہوتی آنکھوں سے یحییٰ کو دیکھا اور باہر نکل گیا۔ پیچھے طوبیٰ فیصل اور نتاشا بھی گئی تھی۔
.،...مجھے..گھ..ر...جا...نا...بب..بھائی... اسکے الفاظ اسکا ساتھ نہیں دے رہے تھے ذہن مفلوج ہوتا محسوس ہو رہا تھا اسے خود سے اس پل نفرت محسوس ہوئی کیا ہوتا اگر اسکی بد دعا قبول ہو جاتی تو۔۔۔ وہ شخص کو کھو دیتی جس سے محبت ہونے کے باوجود بھی نفرت کے دعویدار تھی۔ "دل۔۔۔ نتاشا نے آگے آتے اسکی کمر سہلائی۔ طوبی اپنی بیٹی کی ایسی حالت پر زاروقطار رو رہی تھی"فیصل اور مرسلین لب بھینچے کھڑے تھے آخر کب تک وہ جنگ یونہی قائم رہنے و الی تھی وہ نفرت کی جنگ آخر کب اپنے اختتام تک پہنچنی تھی۔ وہ محبت ہونے کے باوجود نفرت کا اعلان کرتی تھی اور وہ محبت ہونے کے باوجود اسے اپنی محبت کا یقین نہیں دلا پا رہا تھا۔ آریان با ہر آیا۔ وہ سسک رہی تھی اسکی بھیانک سسکیاں کوریڈور میں گونج رہی تھیں آریان نے فیصل کو دیکھا۔