وہ دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے فیصل۔۔۔ مگر وہ ایک دوسرے کے ساتھ بھی تو نہیں رہنا چاہتے نا بھائی۔۔ وہ اذیت سے گہری سانس بھر کے بولا۔ تو ٹھیک ہے پھر اپنا خرافاتی دماغ لڑاؤ فیصل شاہ شاید یہ دونوں بھی حمزہ اور زارا کی طرح نکاح میں آنا چاہتے ہیں۔ ملک ولا کی ینگ پارٹی حمز، ہ اور زارا فیصل اور طوبیٰ کی نکاح ٹریجڈی کے بارے میں سب کچھ جانتی تھیوہ قصے انہیں خود فیصل شاہ نے سنائے تھے اور آج فیصل شاہ نے ٹھان لی تھی۔ "ایسے نہیں تو ایسے سہی۔"۔۔۔ اسنے مر سلین کو اسے گھر بھیجنے کو کہا اور خود آریان کی ٹیم کے ساتھ الگ کمرے میں میٹنگ کو پہنچا۔
***
صبح سے شام ہونے کو آئی تھی آج کا سارا دن اسنے سکندر کی نظروں سے اوجھل ہو کے گز ارا تھا ایک بے چینی سے رگ وپے میں سرائیت کر رہی تھی مگر اب وہ اپنے فیصلے پر اٹل رہنے و الی تھی۔ وہ محبت کرتا تھا اس سے، جتا بھی چکا تھا مگر گریز برتنے کی وجہ کیا تھا وہاب تک اسے سمجھ نہیں آئی تھی۔ محبت صرف ایک قدم کی دوری پر کھڑی اسکی منتظر تھی یاں تو وہ ہاتھ بڑھا کے سکندر کا گریبان پکڑے اسے خود سے زبردستی محبت کرنے پر مجبور کر دیتی اور پھر ساری زندگی اسی کشمکش میں بھی گزارتی کہ شاید اسے محبت آج بھی نہیں ہے۔ اسکے علاؤہ ایک دوسرا حل اسکے پاس یہ تھا کہ وہ اپنی جگہ ہاتھ بڑھائے اسکا انتظار کرتی اپنی جگہ منجمند رہتی اپنے کہے پر انل۔ اس سے محبت کی دعویدار تھی تو اس پر خود کو قائم رکھتی اور پھر سکندر کو احساس دلاتی اپنے ہونے اور نا ہونے کا پھر یہ اسکی مرضی وہ خود آگے بڑھ کر اسکا ہاتھ تھام لیتا یاں پھر عزہ اسکے انتظار میں وہی کھڑی رہ جاتی ہمیشہ کیلئے۔ اب یہ اسکی یک طرفہ شدت پسند محبت اور قسمت دونوں پر انحصار کرتا تھا۔ سکندر صبح ہی ضروری میٹنگ کا کہہ کر مغل ایمپائر سے جا چکا تھا عزہ نے صرف دیکھنے پر اکتفا کیا۔ شام گئے وہ واپس آیا۔ مگر آج وہ اسے خود کا منتظر نہیں پایا تھا۔ وہ سامنے ہی ہال نما اوپن کچن کے ساتھ لیونگ ایریا میں بیٹھی کتاب کا مطالعہ کر رہی تھی۔ "اسلام علیکم..."عزہ اپنے عقب سے بھاری آواز پر چونک کر سنھبلی مگر پلٹی نہیں صرف اثبات میں سر ہلایا۔ جسکا مطلب تھا وعلیکم اسلام... سکندر کچھ لمحے بول نا سکا وہ صرف اسکا چہرا دیکھتا رہ گیا۔ ایک دن میں وہ کتنی بدل گئی تھی اسکے چہرے پر اس شخص کو دیکھ کر محبت کے رنگ کھلتے اور آنکھوں کی چمک دوگنی ہوتی تھی مگر آج اسکا چہرا بےتاثر تھا سکندر سر جھٹکتا نکل گیا۔ رات ہو چکی تھی وہ کھانے کی ٹیبل پر نہیں آئی تھی سکندر کی کال آئی جسے سننے وہ لان کی طرف بڑھ گیا۔ عزہ اسی دوران کمرے سے نکلتی ڈائیننگ ہال میں آئی تھی سکندر کال پر محو اندر آیا۔ ایک نظر اسکے سراپے پر ڈالی اداس چہرے کو دیکھ وہ کچن کی طرف گیا۔ عزہ اسے کچن کی طرف جاتے دیکھ حیرت سے دیکھ رہی تھی۔ "نہیں مجھے وہ شخص کل تک ہر حال میں چاہیئے حان ورنہ تم یہاں قدم مت رکھنا۔ اسکی با رعب آواز گونجی سا تھ ہی اسکے ہر بڑھتے قدم پر شیف سمیت تمام ملازم دیوار کے ساتھ جا لگے"ٹھیک ہے وہی سے پکڑ لو مگر زندہ۔۔۔ اسنے کہتے ٹرے لی اور اس میں کھانے کی پلیٹ دیگر اشیاء کے ساتھ رکھی۔ ملازم سمیت عزہ بھی حیرت انگیز سی بیٹھی تھی آخر ان سب نے کب سوچا تھا سکندر جیسا سبکی گینگسٹر اپنی بیوی کیلئے ایسے کام کرے گا۔ اسنے ٹرے لا کر عزہ کے سامنے رکھی اور اسے کھانے کا اشارہ دیا۔ "اینی کوتھ اپنے سا مت لے کے جانا میں نہیں چاہتا وہ اپنی غیر دماغی حالت کی وجہ سے کوئی مصیبت کھڑی کر لے"...اسنے آخری بات کہتے کال کٹ کی عزہ اسے ہی دیکھ رہی تھی نظریں فوراً جھکا گئی۔ "میں نے آپ سے آج نہیں کہا تھا کھانے کیلئے۔۔ وہ سنجیدہ لہجے میں بولی۔"
مرد صرف اپنی پسندیدہ عورت کے سامنے جھکتا ہے"اور اسی کے بات بنا کہے سمجھ بھی جاتا ہے۔ "پسندیدہ نہیں بننا مجھے، عورت کو محبت چاہیئے ہوتی ہے، پسندیدہ ہونے کا ٹیگ تو بازاری عورت کو بھی مل جاتا ہے"اسنے جتنی شدت سے وہ لفظ کہے تھے سکندر کی آنکھوں میں اترتی غصے کی جھلک نے یونہی اسے سر جھکانے پر مائل کیاتھا وہ مٹھیاں بھینچے لب سختی سے پیوست کیے ضبط کر گیا۔ وہ لڑکی اسکی سمجھ سے باہر ہو رہی تھی وہاں ملازم موجود تھے ورنہ وہ اسے جواب دینے میں ایک سیکنڈ بھی ضائع نا کرتا۔ عزہ سر جھٹک کے کھانا کھانے لگی اسکا موبائل پھر بجا تو وہ لمبے لمبےڈگ بھرتا سیڑھیاں چڑھتا آ فس میں تھ جا بند ہوا۔ وہ گیا تو اسنے سکندر کی پشت کو نم آنکھوں سے دیکھا اور کھانے سے ہا روک لیا۔ دکھتے سر کو دو انگلیوں سے دبایا۔ تبھی گارڈ وہاں نمودار ہوا۔ میڈم صاحبہ باہر صوفیہ میڈم آئی ہیں...
اسنے سرخ نظریں اٹھائے اسے دیکھا۔ کون صوفیہ ...اسنے سوالیہ انداز اپنایا۔۔ سکندر کی گرل فرینڈ... اس دلربا آواز پر عزہ نے گارڈ کے سائیڈ سے دیکھا۔ جہاں کوئی لڑکی سرخ رنگ کے تنگ سلیو لیس ٹاپ میں میک اپ سے تر چہرا لیے کھڑی اسے مسکرا کر دیکھ رہی تھی۔۔ آپ کو شاید کوئی غلط فہمی ہے سکندر کا معیار ابھی اتنا نہیں گرا۔ اسنے ہاتھ جھاڑتے اسکے روبر و آ کر پہلے وار میں ہی صوفیہ کو ششدر کیا تھا۔ گارڈ جا چکا تھا وہ چلتی صوفے پر بیٹھ گئی تو صوفیہ بھی خود ہی بے شرموں کی طرح آ کے بیٹھ گئی۔۔ میں آج ہی یورپ سے ترکی آئی ہوں پہلی فرصت میں سکندر کی بیوی سے ملنا چاہتی تھی سننے میں آیا ہے تر کیہ کے سبکی گینگسٹر کو اسنے اپنی مٹھی میں قید کر رکھا ہے۔ عزہ لاتعلق بنی بیٹھی رہی جیسے اسکی موجودگی معنی ہی نہیں رکھتی۔ صوفیہ کے اندر غصے کے ابال اٹھنے لگے۔ "سکند رکی زندگی سے جانے کے کتنے پیسے لو گئی لڑکی۔۔۔ دس کڑوڑ، تیس کروڑ یا پچاس کروڑ "....
۔۔ اتنے میں تمہیں میں حاذق کی ایک جھلک بھی نا دیکھنے دوں تم پورا کا پورا ما نگ رہی ہو۔ وہ طنزیہ ہنسی۔ کیونکہ وہ میری من پسند سے جیسے ہے اور صوفیہ فجار اپنی من پسند سے کسی کو نہیں دیتی تو تمہیں اسے ہر حال میں چھوڑنا ہو گا۔ اسکے استحقاق بھرے پرسکون لہجے پر وہ مغرور انداز میں مستقر ہوئی۔ عزہ نے حقارت بھری نظر سے اسے سر تا پیر دیکھا۔
"میں سوچ ہی رہی تھی کوئی اتنا بغیرت کیسے ہو سکتا ہے پھر معلوم ہوا تم تو اولاد ہی الٹرا پرومیکس بیغیرت انسان کی ہو" عزہ کے انداز و بیان پر وہ جل کے خاکستر ہوئی تھی۔ "تمہاری اتنی جرات ..لڑکی..."۔۔ ۔ آہاں.وہ اسے ہاتھ لگاتی عزہ نے اسکا ہاتھ جھٹکے سے جھٹک دیا۔ عام لڑکی مت سمجھنا تمہارے سبکی گینگسٹر کی بیوی بعد میں پہلے اریان ملک کی فخریہ بہادر بیٹی ہوں ہاتھ لگانے کی کوشش کی تو ہاتھ توڑ کے دوسرے ہاتھ میں پکڑا دوں گئی۔ وہ شعلے چباتے گویا ہوئی۔ صوفیہ جتنا اسکے بارے میں سوچ کے اور سن کے آئی تھی وہ لڑکی اس سے کئی گنا زیادہ کانفیڈنٹ اور سمارٹ نکلی تھی۔ مگر وہ بھی صوفیہ فجار تھی دشمن کی کمزوریوں کو ڈھونڈ کر پھر انکے سامنے آتی تھی وہ چلتی عزہ کے عین سامنے آ کھڑی ہوئی۔
دیکھنے میں واقعی بہت خوبصورت ہو تم۔۔ لہجے میں طنز کی آمیزش تھی۔ "بس کبھی غرور نہیں کیا۔۔ کیا شاہانہ انداز تھا"
مگر کیا فایدہ اتنی خوبصورتی کا جب تم اپنے شوہر کو ہی اپنی طرف راغب نہیں کر سکی ..صوفیہ تندہی سے بولی۔
عزہ کا حلق تک کڑوا ہوا تھا۔ "ڈارلنگ مجھے امید ہے تمہارا شوہر تمہیں بتا چکا ہو گا کہ وہ تمہیں یہاں صرف جیت حاصل کرنے کیلئے لایا ہے۔ تمہیں میرے ڈیڈ کو سونپ کر..." وہ الفاظ تھے یا پگھلا ہوا سیسہ۔۔۔ عزہ کا دل کی کے دو حصوں میں بٹ گیا تھا۔
اسکا ہاتھ اٹھا اور صوفیہ کے چہرے پر نشان چھوڑ گیا۔ اسکا دماغ ایکدم سے گھوم گیا۔ تم نے مجھے تھپڑ مارا۔۔۔ وہ اسے بدلے میں تھپڑ مارتی کسی نے اسکا ہاتھ ہوا میں ہی ملحق کر دیا۔
touch her and I'll break your neck.لہجے میں شدت واضح تھی
سکندر نے اسکا ہاتھ جھٹک دیا۔ "اپنے باپ سے جا کے کہنا میرے سامنے آنے کی جر ات بھی مت کرے ورنہ آنکھیں اور دل دونوں نوچ ڈالوں گئی"وہ غصے سے چنگھاڑتی بغیر سکندر کو دیکھے سیڑھیاں چڑ گئی تھی۔ سکندر جو سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ رہا تھا صوفیہ کی موجودگی پر بھاگتا ہوا وہاں آیا مگر تب تک دیر ہو چکی تھی۔ صوفیہ اسے دھمکیوں سے نوازے تنفن کرتی گئی تھی وہ عزہ کے پیچھے کمرے میں آیا۔ کمرے میں نیم وا اندھیرا تھا سکندر کے جوتوں پر ہلکی سی روشنی پڑ رہی تھی اسنے دیوار پر لگے سوئچ بورڈ کو ٹٹولا وہ سامنے ہی بیڈ پر بیٹھی تھی۔
کیا وہ لڑکی سچ کہہ رہی تھی..؟ سکندر کے بڑھتے قدم رک گئے۔ اسنے پہلی بار عزہ کی آنکھوں میں بے یقینی دیکھی تھی اور اس پل دل کی دھک دھک جیسے رک گئی تھی۔ ۔ مجھے نہیں معلوم تم کس متعلق بات کر رہی ہو..؟ ۔۔ ۔ وہ بڑھتا آئینے کے سامنے رکا واچ اتارنے لگا۔ "اس لڑکی نے کہا آپ مجھے یہاں اس لئے لائیں ہیں تاکہ اسکے باپ سے جیت حاصل کر سکیں۔ مجھے اسکے باپ کو سونپ کر..."لہجے میں نمی تھی سکندر خاموش رہا۔ کچھ لمحے گزرے اسکی طنز یہ ہنسی کمرے میں ابھری۔ ویسے شرم تو نہیں آئی ہو گئی آپ کو اپنے نکاح میں لی بیوی کو کسی اور نا محرم کو سونپنے کا وعدہ کرتے ہوئے۔ وہ الفاظ سکندر کے دل پر چابک جیسے لگے تھے آنکھوں میں یکدم سرخی اتری کمرے کی سسکیوں بھری آواز میں ٹوٹے کانچ کی بھیانک اواز بھی شامل ہوئی عزہ کا دل لرزا۔ اسنے سکندر کو دیکھا جس نے آئینے کو چکنا چور کر دیا تھا۔ "تم اگر مجھے مارنا چاہتی ہو ایک ہی بار میرے سینے میں گن کی ساری گولیاں اتار دو مگر مجھے ایسی اذیت سے مت مارو، جو مجھے انسان سے ایک بار پھر وحشی بنا دے...میں تمہیں نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔"وہ شدت بھرے لہجے میں بولا تھا عزہ ٹرانس کی کیفیت میں چلتی اسکے سامنے آئی۔ "مجھے صرف ایک ہاں ناں میں جواب چاہیئے کیا وہ لڑکی سچ کہہ رہی تھی۔ اسنے گریبان جکڑے سوال کیا۔"سکندر نے اسکے ہاتھ اپنے گریبان پر دیکھے آنکھوں میں خون اترنے لگا دماغ کی شریانیں پھٹنے کی درپے تھی۔ مگر وہ پھر بھی اسکا ضبط آزما رہی تھی۔ "میں تم پر ہاتھ نہیں اٹھانا چاہتا یہاں سے چلی جاؤ۔۔۔ دور ہو جاؤ میری نظروں سے"اسکے ہاتھوں کو دھیرے سے اپنے گریبان سے ہٹائے وہ وحشت زدہ سا سنجیدگی سے اسکے چہرے پر غرایا۔ عزہ نے ڈبڈبائی آنکھوں سے اسکا چہرا دیکھا۔ "عورت ہاتھوں کی مار بھول جاتی ہے لفظوں کی کبھی نہیں بھولتی۔"آنسو گال سے گردن تک سفر کر رہے تھے آنکھوں میں رچی اذیت لیے وہ اسکے دل کو بے چینی کی اتھاہ گہرائیوں میں پھینکتے کمرے سے نکل گئی۔ اسنے کہا تھا چلی جاؤ اور وہ چلی گئی تھی سکندر کو گام ن تھا وہ رکے گئی۔ وہ اذیت سے ہنسا اور ہنستا چلا گیا۔ شاید اپنے دل کی بربادی پر قہقہے لگا رہا تھا آنکھوں میں نمی کی پریت چڑھنے لگی اسنے زور سے آنکھیں میچی شدید غصے کے باعث دل و دماغ کام کرنے چھوڑ رہے تھے اسنے ٹوٹے کا نچ پر پے در پے مکے برسائے اپنی اندر پنپتی وحشت کا علاج کرنا چاہا تھا۔
***
آریان اور ملک خاندان کے ہمراہ ارسل اور روشانے کا نکاح ہو چکا تھا آخر اتنی خواری کے بعد انہیں بھی اپنی محبت مل ہی گئی تھی ڈاکٹر نے ابھی یحییٰ کو ڈسچارج نہیں دیا تھا البتہ اسنے ڈاکٹرز سمیت نرسز کی ناک میں دم ضرور کر رکھا تھا تمام ہوسپٹل سٹاف اس سے تنگ تھا۔ امیمہ اسکے بعد وہاں نہیں آئی تھی آہستہ آہستہ سب لوٹ گئے تھے آج دوسرا دن تھا اور اسکے پاس نتاشا اور مرسلین موجود تھے طہ نے روشانے کے والد کے کیس کو اچھی طرح ہینڈل کرلیا تھا بات زیادہ بگڑی نہیں تھی وہ آنکھیں موندے بستر پر لیٹا تھا آج اسکا پورا گینگ وہاں اس سے ملنے آیا تھا جس میں یوسف اور افراح بھی شامل تھے۔ تبھی وارڈ میں شیری اور اسکی بیوی فر ینہ آئی جو اسپیشل یحییٰ کی عیادت کو آئی تھی۔ یحییٰ نے خاصے ادب سے بات کی کچھ دیر بعد شیری فر ینہ کو ڈرائیور کے ساتھ واپس بھیجتے خود واپس آیا۔ خیر ہے کس بات پر اتنا ہنسا جا رہا ہے۔ اسنے اندر آتے سوال کیا۔ کچھ نہیں بھئی میں کہہ رہا تھا خیر سے میرا بھی نکاح ہو گیا ہے تو بھی بلیَ کا بکرا بن چکا ہے یہ یوسف تو چار مہینے سے جوڑو کا غلام مشہور ہو چکا۔ ارسل شریر لہجے میں بول رہا تھا۔۔۔ اب رہ گیا ہمارا جگر اور یہ کباڑیہ اسنے یحییٰ اور بلال کی طرف اشارہ کیا۔ سب کے قہقہے گونجے۔۔ تو بتا بھئی بلال تجھے کیسی لڑکی چاہیئے..؟ اسنے سیریس انداز میں پوچھا۔ پہلے میرے خیال سے یحییٰ کی شادی کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔ یوسف کے لقمے پر ان سب کی توپوں کا رخ وہ ہوا۔۔ تو بتا یحییٰ تجھے کیسی لڑکی چاہیئے.؟ "سنو وائیٹ جیسی..!"مختصراً کہا گیا۔۔ ۔ مطلب بہادر..؟ بلال کے لہجے میں طنز تھا سب کو چپ لگ گئی۔ یوسف مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا بھئی کو محبت کس سے تھی اس نینا سے یا گڑیا سے کیونکہ چاہیئے تو اسے بہادر تھی مگر وہ ٹھہری کمز ور لڑکی آج جب بہادر بنی تو بھائی کی منظورِ نظر بھی بن گئی۔ وہ کہیں اور کی بھڑاس وہاں نکال رہا تھا کیونکہ کل جو یحییٰ نے سب کے سامنے امیمہ کے ساتھ کیا تھا وہ سب بھی سن چکے تھے۔ کیا ہو گیا بلال آرام سے بات کر جانی۔ شیری نے اسکا کندھا تھپکا۔ یحییٰ ہنوز آنکھیں بند کیے لیٹا تھا۔ کیوں آرام سے بات کروں میں، تم لوگ خود بتاؤ جب گڑیا کمزور تھی تو اسنے اسکے اور ہمارے سامنے اس نینا کو پروپوز کیا۔ یہ بھی نہیں سو چا کہ وہ محبت کرتی ہیں اس کمینے انسان سے، انکے دل پر کیا گزرے گئی۔ قبل از جہاں قہقہے گونج رہے تھے اب وہاں موت سا سناٹا چھا گیا۔ بھئی تو پہلے کنفرم کر لے تجھے محبت آخر کس سے ہے کیو نکہ دو دو بار تو تجھے محبت ہو چکی ہے۔ وہ گہرے سانس لیتا غصے سے چنگھاڑا۔ "تجھے کس نے کہا مجھے دو بار محبت ہوئی ہے... یحییٰ نے اب کے آنکھیں کھولیں۔"۔۔۔ سب کو اس جملے پر تشویش سی ہوئی۔ "سنو وائیٹ میری تیسری اور آخری محبت ہے"اسنے جتنے اطمینان سے کہا وہاں سب کے چہرے بےتاثر ہوئے تھے سو ائے ارسل کے۔ تیسری...؟ ۔۔ ۔ ہاں شیری تیسری...اسنے گہرا سانس لے کر کہا۔ "دوسری نینا تھی تیسری سنو وائیٹ تو پہلی محبت کون تھی تیری یحییٰ۔۔۔ سوال یوسف نے کیا"۔۔ ۔ یحییٰ تکیے کے سہارے اٹھ کے ..بیٹھا۔ "میری پہلی محبت وہ تھی جسکی وجہ سے میں سنو وائیٹ سے دور بھاگتا رہا" نور .نوریہ رضویہ میری اور سنو کی بچپن کی دوست جسے زیادتی کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ اور اس حقیقت پر اندر موجود تمام لوگ دم بخود رہ گئے۔ "تم سب کہتے ہو میں نے سنو کو ٹھکر ایا مجھے اسکی محبت کی قدر نہیں ہے بھلا مجھ سے زیادہ کون اِس محبت کی قدر کر سکتا ہے خسیے خود اپنی محبت کو منوں مٹی تلے اتارا ہو"...نوریہ بہادر لڑکی تھی مگر اتنی نہیں کے خود کو حراساں کرنے والے کا منہ توڑ سکتی جب اسکی ڈیٹھ ہوئی تو اسکے والد نے مجھے ایک خط دیا تھا جو اسنے میرے لیے لکھا تھا شاید اسے معلوم ہو گیا تھا وہ مرنے والی ہے اس میں اسنے لکھا تھا وہ مضبوط لڑکی ہے مگر اتنی نہیں تھی کہ اپنی عزت پامال ہونے سے بچا سکتی۔ وہ ایک بھیانک حقیقت تھی جو ارسل سمیت ان سب کے سر وں پر پہاڑ جیسے ٹوٹی تھی۔ "مطلب اس رات سے پہلے ہی..ارسل کے منہ سے بے ربط جملہ ادا ہوا" یحییٰ نے اذیت سے آنکھیں میچی گہرا سانس خارج کرتے سر اثبات میں ہلایا۔ اور پھر اس دن مجھے کمزور لڑکیوں سے نفرت ہونے لگی۔ لڑکی کو اتنا کمزور نہیں ہونا چاہیئے کہ وہ اپنی عزت کی حفاظت بھی نا کر سکے اپنے حق میں کچھ بول ہی نا سکے۔ مجھے نینا سے محبت ہوئی تھی کیونکہ وہ بہادر تھی مگر شاید وہ ایک پردے جیسی محبت تھی میں ہمیشہ سے سنو وائیٹ کے قریب رہا اسے مضبوط بنا دیکھنا چاہتا تھا میں نہیں چاہتا تھا جو نوریہ کے ساتھ ہوا وہ سنو وائٹ یا کسی بھی اور لڑکی کے ساتھ ہو۔ میں جانتا تھا وہ مجھ سے محبت کرتی ہے مگر میں یہ بھی جانتا تھا وہ کبھی بہادر نہیں بن سکتی اسے میں نے اپنے دل میں اس جگہ رکھا تھا جہاں اسکے علاوہ کوئی نہیں تھا مگر اسکا ڈر، کمزوری مجھے ہمیشہ اس سے دور لے جاتی تھی مجھے اسکا خوف دیکھ نور یاد آتی تھی مجھے تکلیف ہوتی تھی۔ اسکا گلا رندھ گیا۔ وہ سب دم سادھے اسے سن رہے تھے یحییٰ نے گیلی سانس اندر کھینچی اسے اپنے دل میں درد اٹھتا محسوس ہو رہا تھا "مجھے اس سے محبت کی ہوئی مجھے نہیں معلوم۔ ۔ شاید تب سے جب نینا میری زندگی میں بھی نہیں آئی تھی مگر اسکا ڈر ایک پردے جیسے تھا جو میری محبت کو ہمیشہ ڈھانپ دیتا تھا میرے دل میں اسکے لئے جو جذبات تھے شاید اسی وجہ سے کبھی عیاں نہیں ہو سکے مجھ پر نا اس پر۔ ۔"جب مجھے نینا ملی مجھے اس سے محبت نہیں ہوئی وہ ایک وقتی ایکٹریکشن تھا کیونکہ اگر وہ محبت ہوتی تو میں کبھی اتنی جلدی موو اون نا کر پاتا۔ مگر مجھ سے ایک غلطی ہو گئی میں نے اس دن امیمہ شاہ کی سیلف ریسپیکٹ کو ہرٹ کر دیا جو بہت غلط ہوا وہ مجھ سے اس قدر بد گمان ہو جائے گئی میں نے کبھی نہیں سوچا تھا تکلیف کی شدت بڑھ رہی تھی یحییٰ کی آنکھوں میں نمی اترنے لگی تھی۔ "مگر وہ صرف ظاہری بہادر ہے اندر سے وہ پہلی جیسی ڈرپوک امیمہ شاہ ہی ہے۔ آنکھوں کے پردے پر اسکی ٹوٹی بکھری، اجڑی ہوئی حالت کا عکس لہرایا تھا"۔ میں جانتا ہوں وہ مجھ سے محبت آج بھی کرتی ہے مگر وہ اب کبھی اقرار نہیں کرے گئی مگر میں اس اقرار کو سننے کیلئے اپنی آخری سانس تک کوشش کروں گا۔ بلال نے آگے بڑھ کے اسے سینے سے لگا لیا۔ وہی لفظوں کی ڈور ٹوٹ گئی یحییٰ کے رکے آنسو بہہ نکلے۔ وہاں سب کی آنکھوں میں نمی موجود تھی اب تو امیمہ شاہ کو منانا اور بھی ضروری ہو گیا تھا اور اس کام میں اب وہ سب اسکے ساتھ تھے۔
***
رات کا آخری پہر تھا وہ کمرے میں آیا جہاں وہ لڑکی اپنی تمام تر ناراضگی اور حسن سنبھالے بڑے استحقاق سے اسکی جگہ پر سو رہی تھی سکندر اسکے قریب بیٹھا کئی پل اسکے چہرے پر چھائی ازیت کو ملاخط کرتا رہا سوتے ہوئے بھی اسکے ماتھے پر کرب کی لکیریں موجود تھی۔ میری جیت تو تم ہو لٹل اینجل۔۔۔ تمہیں کسی کو نہیں دے سکتا تم دور ہوئی تو مجھے جیت نہیں صرف شکست ملے گئی۔ ان کہا سا احساس تھا اسکے چہرے کو انگلی کے پوروں سے چھوئے سکندر نے بھاری ہوتے لہجے میں سرگوشی کی۔ کئی لمحے اسے دیکھتے گزر گئے اور وہ اٹھ آیا اسکے جاتے ہی عزہ نے پٹ سے آنکھیں کھولیں رکے آنسو بہے نکلے۔۔ رات ساری سوچوں کے جال بننے میں گزری شب گزری نیا سویرا آیا۔ وہ فریش ہو تے سمپل سے سرخ رنگ کے ٹراؤزر شرٹ میں ملبوس بالوں کی بریڈ بنائے کمرے سے باہر آرہی تھی بیچ میں آتےضسکندر نے اسکا راستہ روکا تھا۔ "کب تک یونہی ناراض رہو گئی.؟"...میں نارا نہیں ہوں۔ اسنے منظر سے ہٹنا چاہا۔ سکندر نے نرمی سے آگے بڑھتے اسے اپنے قریب کیا ہا تھوں کو گرفت میں لیتے چہرا روبرو کر لیا۔ وہ لڑکی جھوٹ بول رہی تھی ایسا کچھ نہیں تھا مجھ پر یقین نہیں ہے کیا۔ "عزہ کے یقین کا محور ہمیشہ سے آپ ہی رہیں ہیں۔"لہجے میں چٹان جیسی سختی تھی۔ "تو پھر تمہاری آنکھوں میں میرے لئے وہ مان نظر کیوں نہیں آتا اب مجھے۔"...تم نے دو دن سے مجھ پر توجہ نہیں دی مجھے ایسا لگ رہا ہے عنقریب میں پاگل ہو جاؤں گا۔ عزہ نے اسکے چہرے پر ہی نہیں لہجے میں بھی واضح جھنجھلاہٹ محسوس کی تھی۔ سکندر اسے محویت سے دیکھ رہا تھا وہ سر جھٹک کے آگے بڑھ گئی۔ وہ پھر انگور کر گئی تھی۔ سکندر کے دل میں سوئیاں چبھنے جیسا تھا وہ منظر وہ ضبط سے اسکی پیٹھ دیکھتا رہا۔ عزہ لان میں جا چکی تھی وہ لاونج میں کھڑا فائل کا معائنہ کر ریا تھا حرب فجار غصے میں دندناتا اندر داخل ہوا۔ "تمہاری بیوی کی ہمت بھی کیسے ہوئی میری بیٹی پر ہاتھ اٹھانے کی سکندر..؟ وہ دھاڑا۔ "... حرب دادا کیلئے ٹھنڈا پانی لاؤ لگتا ہے بہت گرمی ہو رہی ہے انہیں۔ اسکی بات یکسر نظر انداز کیے وہ صوفے پر جا بیٹھا۔ حرب دادا نے ضبط کے کڑوے گھونٹ بھرے۔ تم نے اپنی بیوی کو بہت چھوٹ دے رکھی ہے یا پھر اسے گینگسٹر کی بیوی ہونے کا کچھ زیادہ ہی غرور آ گیا ہے مگر ایک بات یاد رکھنا سکندر جس دن میرا ضبط ٹوٹا میں بھول جاؤں گا وہ تمہاری بیوی ہے۔ ۔"آپ کے بھولنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میرے لئے وہ میری اکلوتی بیوی ہے مجھے کبھی نہیں بھولے گا اور مجھے میری شریکِ حیات کی حفاظت کرنا باخوبی آتا ہے" لہجے میں وارننگ تھی عزہ جو آوزیں سن کے وہاں آئی تھی حرب کی اڑی رنگت اور اتری شکل دیکھ چہرے پر عجیب سی مسکراہٹ ابھری تھی۔ حرب نے صلح جوئی سے کام لیا کیونکہ ابھی جس متعلق وہ بات کرنے آیا تھا وہ اس بحث سے کئی زیادہ ضروری تھی۔۔ تم پہلے عقل سے پیدل انسان ہو گئے جو محض ایک لڑکی کیلئے اپنا تخت و تاج گنوانے کو تیار بیٹھا ہے خیر مجھے ابھی کچھ ضروری بات کرنی ہے وہ معدے پر آیا۔ تم جانتے ہو گئے اس لڑکی کے باپ کی وجہ سے میرا خاص آدمی اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ میں چاہتا ہوں تم اسکا بدلہ لو۔۔۔ وہ جیسے جیسے بول رہا تھا سکندر کے سخت تاثرات میں مزید سختی آتی جا رہی تھی۔
میں اس لڑکی کیلئے مر بھی سکتا ہوں یہ تخت و تاج میرے لئے معمولی ہیں۔ اور میں آپ کے کسی بھی طرح کے حکم کی بجا آوری نہیں کر سکتا اب مزید۔ اسنے مزید پر زور دیا۔ حرب صوفے سے اٹھ کھڑا ہوا۔ تم پاگل ہو گئے ہو سکندر۔ نکل آؤ اس محبت کے جال سے وہ لڑکی تمہیں پاگل بنا دے گئی سب چھین لے گئی تم سے۔ وہ غصے سے چیخے جا رہا تھا۔ "اگر مجھے پاگل کرنے والی میری بیوی ہے تو سکندر ہر بار پاگل بننے کو تیار ہے۔ اسکا اطمینان ہنوز قائم تھا"۔۔۔ تو تم بھی دشمنوں کی صف میں جا کھڑے ہوئے ہو سکندر مگر یاد رکھنا میں اپنے بندے کا خون معاف نہیں کروں گا آریان ملک کوا پنی جان دینی ہو گئی۔ اسکی گرجدار آواز وہاں گونجی۔ جسکے فوراً بعد ہی فضامیں گو لی کی تیز آواز بلند ہوئی۔ سکندرتھ شو کڈ سا پلٹا۔ حرب تو جیسے اپنی جگہ منجمند ہو چکا تھا گولی اسکے کان کے سا سے ہوتی پلڑ میں جا کے اٹکی تھی۔
اسکے ماتھے پر ننھے ننھے پسینے کے قطرے نمودار ہوئے عزہ چلتی اسکے سامنے آئی گن اسکے ہاتھ میں ہی تھی۔ "اگر مجھے میرے ماں باپ نے گھر آئے مہمانوں کا لحاظ کرنا نا سکھایا ہوتا تو باخدا یہ گولی اس دیوار پر نہیں آپ کے سینے میں پیوست ہوئی ہوتی۔ "
آپ کے اس سبکی گینگسٹر کی بیوی کا عہدہ مجھے بعد میں ملا ہے میری رگوں میں خون آج بھی میرے باپ کا ہی ہے سینے سے دل کھینچ لوں گئی اگر میرے ڈیڈ کو نقصان پہنچا نے کا سوچا بھی تو۔ حرب نے غصے سے مٹھیاں بھینچے اپنے سامنے کھڑی اس چھٹانک بھر کی لڑکی کو گھورا سکندر کی طرف نظر اٹھی جو اطمینان سے سینے پر بازو لپیٹے اپنے بیوی کو مان بھری نظروں سے دیکھ رہا تھا "تمہا ری بیوی میری بےعزتی کر رہی ہے سکندر اسنے جیسے اسے بتانا چاہا"۔۔ ۔ "وہ صحیح کر رہی ہے کیونکہ آریان ملک کی بیٹی کبھی کچھ غلط نہیں کر سکتی"۔۔۔ وہ ایک آگ کا شعلہ تھا جو حرب کے دل میں بھڑکا گیا تھا۔
تم عشق میں نکمے ہوئے ہو گئے سارا جہان نہیں ہوا سکندر بدلہ تو میں ضرور لوں گا۔ ان دونوں کو تیزاب جیسے تیز نظروں سے دیکھتے وہ پلٹا ہی تھا سکندر بول اٹھا۔ "تمہارے سارے جہاں کے بہادروں کیلئے ایک اکیلا ڈارکآؤل کافی رہے گا۔" تمسخر اڑاتی آواز تھی۔ وہ بے یقینی سے پلٹا وہ ششدر رہ گیا جبکہ سکندر کا جاندار شیطانی قہقہہ گونجا حرب فجار کی آنکھوں میں خون اترا تھا۔
ڈارکآؤل سے ملنا چاہو گئے حرب فجار..؟ لہجے میں طنز تھا۔
یہ دیکھو تمہارے سامنے کھڑا ہے وہ شخص جس نے ڈارکآؤل بن کر تمہارے ان تمام آدمیوں کو مار ڈالا جن کو تم نے پاکستان میری بیوی کیلئے بھیجا تھا۔ "مگر وہ تب تمہاری بیوی نہیں تھی۔ وہ ساکت سا بولا گویا اسے یقین نہیں آرہا تھا اسکا سکندر اسے دھوکہ دے گا۔ "بیوی نہیں وہ میری دیوانگی تھی یہ تو تمخ جانتے تھے، پھر بھی کمینگی کی حد پار کی تم نے۔ سکندر کی کان کی لوئیں سر ہوئیں آنکھیں خون چھلک انے لگی"۔۔۔ وہ بے یقین سا کھڑا رہ گیا۔ وہ پلٹ گیا مگر خاموش، سکندر جانتا تھا وہ خاموشی طوفان کا سگنل ہے مگر سر جھٹکے عزہ کو دیکھا جو خفگی سے اسے ہی دیکھ رہی تھی۔ "عام انسان سے گینگسٹر کے راستے پر چلنے کی وجہ میں تھی، سفاک ڈارکآؤل بننے کی وجہ بھی مجھ سے جڑی ہے اور آپ کتنا مجھے گنہگار کریں گئیں۔ اسکی آنکھ سے آنسو پھسلا"۔۔ ۔ سکندر کے چہرے پر عجیب سی مسکراہٹ ابھری۔ "میں اپنی آخری سانس تک تمہاری حفاظت کروں گا خواہ پھر وہ قانونی طریقے سے ہو یا غیر قا نونی مجھے فرق نہیں پڑتا" اسے واقع فرق نہیں پڑنا تھا، وہ سکندر حاذق مغل تھا۔
عزہ پھر سے خاموش پلٹ گئی۔ سکندر پھر سے بے بس ہوا۔ وہ اسے کچھ کہتی کیوں نہیں تھی اسنے اسے اپنی دیوانگی کہا تھا مگر وہ لڑکی پھر بھی نہیں سمجھ رہی تھی وہ اسے تڑپا رہی تھی کیو نکہ وہ ایسا ہی چاہتی تھی۔ شام ہو چکی تھی یاحان اور اینارہ بھی واپس آ چکے تھے وہ دونوں اندر لیونگ ایریا میں تھیں سکندر جو اندر کی طرف آرہا تھا۔ اسکے قدم یکدم سے رکے کانوں میں پڑتی سحر انگیز سی جادوئی آواز اسنے اپنے سحر میں جکڑا تھا۔ وہ اداس تھی اداسی کا حل اسنے اپنی کو بتایا تھا وہ گٹار لیے لیونگ ایریا میں بیٹھی گنگنا رہی تھی۔
ایک گھر تھا میرا وہ ٹوٹ گیا، دنیا تو گئی رب بھی روٹھ گیا
اسکے لہجے کی کھٹک میں تکلیف بھی کھنکھنا رہی تھی۔
نا وہ میرا بنا نا میں اسکا ہوا، ایک سپنا دیکھا وہ بھی ٹوٹ گیا
دل کو جیسے کسی نے مٹھی میں لیا تھا سکندر نے ان جملوں پر غور کیا۔ وہ صرف اسکا ہی تھا پھر اسے تکلیف کس بات کی تھی وہ تنفن کرتا اندر گیا۔ اینارہ اسے غصے میں دیکھ ر فو چکر ہو گئی عزہ گیٹار رکھے سیدھی ہو بیٹھی۔ وہ اسکے سر پر پہنچا بازو سے پکڑے اپنے روبرو کیا۔ عزہ اسکے سینے پر ہاتھ دھرے سہمی آنکھوں سے دیکھتی پل کو سانس روک گئی۔ وہ بھلا کب اس شہزادے کا غصہ سہتی تھی اسے تو عادت تھی اسکی محبت کی، بھلا وہ خاموش محبت ہی کیوں نا ہوتی۔۔ میں پچھلے انیس سالوں سے صرف تمہارا ہی ہوں۔ کیا تمہیں میری آنکھوں میں اپنے لئے محبت نظر نہیں آتی میرے لہجے سے اپنے لئے اپنائیت محسوس نہیں ہوتی کیا..! وہ سوال پوچھ رہا تھا۔۔ ہاں وہ سوال ہی تو پوچھ رہا تھا وہ سوال کیوں پوچھا جا رہا تھا عزہ نے ڈبڈبائی آنکھوں سے اسے دیکھا کیا وہ اسکی اداسی کی وجہ جاننے کیلئے وہ سوال پوچھ رہا تھا۔ نہیں وہ پوچھ نہیں رہا تھا۔ وہ اسے بتا رہا تھا اسکے الفاظ سوالیہ ضرور تھے مگر ٹھوس لہجہ نہیں۔ مگر وہ آج بھی اسے صرف بتا ہی رہا تھا وہ اپنی محبت جتا بھی تو سکتا تھا وہ ایسا کیوں تھا۔ عزہ کی آنکھوں میں خفگی جھلکی۔ ادھر دیکھو میری طرف کیا ایسا نہیں ہے.؟ سکندر نے اسکی مڑ تی نظروں کو واپس اپنے چہرے کی سمت موڑ دیا۔
میں آپکی آنکھوں اور لہجے کا اچار ڈالوں۔ وہ دھیرے سے مگر سنجیدگی سے ممنائی۔ "میں لفظوں میں سننا چاہتی ہوں۔ کہ آپ کو مجھسے کتنی محبت ہے"۔۔ ۔ تو تم مجھ سے ضد لگا رہی ہو۔ لہجہ بتا رہا تھا وہ ایسا نہیں کرنے والا۔ مگر کیوں وہ پھر الجھی۔
ہاں۔ ۔ آواز لرزی۔ سکندر نے تیکھی نظروں سے اسکی سحر انگیز نظروں میں جھانکا۔ "مجھے سے ضد کبھی مت لگانا عزہ کیونکہ مجھے اپنی ضد کے رَد ہونے سے نفرت ہے" میں اپنی ضد کبھی نہیں چھوڑتا۔ لہجے میں چٹانوں جیسی سختی تھی۔ تم محبت والی ضد ہو میری وہی تک رہنا...، میرے لئے پتھر پر لکیر والی ضد مت بننا کیونکہ تب میں تمہیں بچا نہیں پاؤں گا۔ "آپ مجھے چھوڑ دیں گئیں؟"...ہاں مرنے کے بعد...وہ واقعی میں سفاک تھا۔ عزہ کی آنکھیں جھلملائیں۔ مجھے کسی ضروری کام سے جانا ہے کل تک واپس آجاؤ گا۔ اپنا خیال رکھنا۔ گال کو ہلکے سے چھوئے وہ اسے یونہی ساکت چھوڑے جا چکا تھا۔۔ رات گزر رہی تھی اینارہ نے اسے موبائل لا کر دیا تھا جو سکندر نے اسکے لئے بھجوایا تھا کچھ دیر پہلے اسکی کال آئی تھی جسے عزہ نے اٹینڈ کرنے کی زحمت نہیں کی تھی تبھی کمرے کے دروازے پر دستک ہوئی عزہ نے ڈوپٹہ سنبھالے دروازہ کھولا سامنے چہرے پر جھنجھلاہٹ لیے حان کھڑا تھا۔ اسنے بیچا رگی سے دیکھا عزہ سمجھ گئی وہ کیوں آیا ہے گہرا سانس بھرے اسنے سر اثبات میں ہلایا اور اندر آگئی۔ بیڈ پر پڑا موبائل اٹھا کے کال بیک کی۔ جو پہلی رنگ پر ہی اٹھا لی گئی۔ "مجھے تڑپ انا بند کر دو ورنہ بہت برا پیش آؤں گا"...اسکی سخت آواز گونجی۔ عزہ کا دل دھک سے رہ گیا۔ دس منٹ خاموشی کے نذر ہوئے۔ "مجھے خاموشی کی زبان سمجھ میں نہیں آتی عزہ۔ وہ طنز تھا" اسنے آنکھیں گھمائیں۔"آپ کو تو پیار کی زبان بھی سمجھ میں نہیں آتی حاذق۔ کس قدر استحقاق سے وہ اسکا نام پکارتی تھی"وہ جب جب اسکا نام لیتی ہر اس لمحے سکندر کا دل بیٹ مس کرتا تھا وہ نہیں جانتا تھا ایسا کیوں ہوتا ہے مگر وہ سیکنڈ خوشگوار ضرور ہوتا تھا۔۔ مجھے بتا دیں آخر کیا وجہ ہے محبت کے ہوتے ہوئے بھی کیوں آپ مجھ سے دور بھاگ رہے ہیں.؟ وہ ملتجائی ہوئی۔ "تم آریان سر کی امانت ہو اسلیئے، نکاح کر لیا اس سے زیادہ انکی امانت میں خیانت نہیں کر سکتا۔ اسکا لہجہ ٹھنڈا تھا"۔۔ ۔ عزہ نے گہرا سانس کھینچا۔۔ خیانت سٹیپ بائے سٹیپ نہیں ہوتی، اگر ایک ذرا سا بھی آپکا کوئی عمل کسی کی رکھوائی امانت میں خیانت کرنے کا باعث بنتا ہے تو اسے پوری طرح سے خیانت اخذ کیا جاتا ہے اور آپ نکاح کر کے خیانت کر چکے ہیں۔ اسنے جتلانے والے انداز میں کہا۔ اور اگر آپکا یہی فیصلہ ہے تو ٹھیک ہے مجھے کل ہی کل ڈیڈ کے پاس واپس جانا ہے۔ وہ ٹھوس لہجے میں بولی۔ "میں واپس آ کے تمہاری عقل ٹھکانے لگاؤں گا لٹل اینجل تم بہت زیا دہ بولنے لگی ہو۔ وہ مسرور سا کہتا کال بند کر گیا" عزہ نے بس سی ہوئی۔ وہ اسے سیریس ہی نہیں لیتا تھا۔