تم میرے کمرے سے جا رہے ہو ناں میں ڈیڈ کو بلاؤں..؟۔۔ میں تو یہاں تمہیں صرف اپنا دیدار کروانے آیا تھا تاکہ تمہیں نیند اچھی آئے سنو وائیٹ۔ وہ دیوار سے لگ کر کھڑا مسکرایا۔ ۔۔ ایسی کوئی بیماری مجھے لاحق نہیں ہوئی جسکی دوا تمہارا دیدار ہو۔ "اچھا پھر ایک آفر لایا ہوں اسے قبول کر لو بدلے میں عزہ کا ایڈریس لا کر دوں گا۔ اطمینان سے کہا گیا" امیمہ اسکی بات پر جھٹ سے بیڈ سے اترے اسکے سامنے آئی۔ کیا تم واقعی جانتے ہو وہ کہاں ہیں؟۔ ۔ نہیں ابھی تک نہیں جانتا مگر تمہارے لیے یہ بھی معلوم کروا لوں گا۔ امیمہ نے منہ بسورا۔ شرط کیا ہے؟ ۔۔ ۔ مجھ سے نکاح کرنا ہو گا۔ "اور ایسی خوش فہمی تمہیں کب لاحق ہوئی کہ میں تم سے نکاح کروں گئی"۔۔ ۔ جب تم میری جھوٹی موت کے ڈرامے پر آنسو بہا رہی تھی۔ وہ محظوظ ہوتے دلفریب سا مسکرا کر بولا۔ امیمہ نے پہلو بدلا۔ "سوائے جھوٹ بولنے کے اور تم نے سیکھا ہی کیا ہے"اسنے کمپوز ہوتے کہا۔۔ ۔ اگر تو تم مجھے شرمندہ کرنے کیلئے بول رہی ہو تو مت بولو کیونکہ میں شرمندہ نہیں ہو رہا۔ "تم جیسے مطمئن ڈھیٹ انسان سے مجھے کوئی اور امید بھی نہیں ہے" امیمہ نے تڑخ کر کہا دل چاہ رہا تھا سامنے کھڑے شخص کی اس خوبصورت ہنسی کو نوچ لے۔ "پہلے عزہ آپی کا ایڈریس لا کر دو پھر اس بارے میں سوچوں گئی میں۔۔ اسنے جان چھڑوانے کو کہا" باہر کھڑی ہستی کے ماتھے پر بل ابھرے تھے مگر دماغ نے ایک پلان بھی تیار کیا تھا۔
***
وہ دونوں اسوقت گاڑی میں موجود تھے میٹنگ کچھ دیر پہلے ختم ہوئی تھی سکندر اور اسکی ٹیم حرب فجار کے خلاف سولڈ پلاننگ کر چکی تھی جسے بس حتمی شکل دینی تھی۔ کچھ دن اور پھر اس گندگی کے ڈھیر کو جلا کے راکھ کرنے سے مجھے کوئی نہیں روک سکے گا۔ پلان کب سے شروع کرنا ہے بھائی..؟
کل سے۔ ۔ یہ تو بہت جلدی ہے بھائی مطلب ... حان بولتے رکا۔
جلدی نہیں ہے یاحان ہمارا پہلا شکار مہتاب ہو گا خضر اور شہنشاہ پہلے ہی جہنم رسید ہو چکے ہیں۔ پھر بادشاہ اور حرب فجار۔۔ ۔ اسنے وقت دیکھا جہاں دن کے بارہ بج رہے تھے۔ وہ صبح چھ بجے ہی واپس آ گیا تھا۔ بھائی آپ سے کچھ بات کرنی تھی۔
اسنے نظریں نہیں اٹھائیں تھیں البتہ سکندر سمجھ چکا تھا وہ کیا بات کرنا چا ہتا ہے۔ "اگر موضوع عزہ ہے تو رہنے دو حان۔ اسنے وارفتگی سے کہا"۔۔ ۔ مگر بھائی آخر مسئلہ کیا ہے..آپ اگر حرب داد کے ڈر کیا وجہ سے... جان کی بات مکمل ہونے سے پہلے ہی حلق میں دب گئی تھی جسکی وجہ سکندر کی وحشت میں ڈوبی نظریں تھیں۔ "مجھے دشمنوں کا ڈر ہوتا تو کبھی اس سے نکاح نہیں کرتا حان...اسنے انگیشن میں چابی گھماتے کہا۔ مجھے دشمنوں کا کوئی خوف نہیں ہے بس میں اپنی بیوی کو کھونے سے ڈرتا ہوں"...میں اس مشن میں کامیابی حاصل کر لوں تب ہی اسکے متعلق کچھ سوچ سکتا ہوں۔ اسکی محبت مجھے کمزور بنا دے گئی بس یہی خدشہ ہے جسکی وجہ سے میں دور ہوں۔
تو مطلب آپ انہیں پاکستان واپس نہیں بھیجیں گئیں.؟
میں نے ایسا کب کہا۔ سکندر نے آئی برو اچکائی۔ میں اسے خود لے کے جاؤں گا پھر آریان سر سے معافی مانگوں گا۔ پھر تم میرے رشتے کی بات کرو گئے ان سے۔۔۔ آخر میں اسنے لب دبائے۔ مگر حان کی آنکھیں ممکنہ حد تک پھیل گئی اسنے ایسے دیکھا جیسے سکندر اسے ننگے پا ؤں جلتے انگاروں پر چلنے کا کہہ رہا ہو۔
آپ کے سسر جی تباہی کے نام سے مشہور ہیں بھائی اگر بھول گئے ہیں تو بتا دیتا ہوں۔ اسنے اچھنبے سے کہا۔ "میں کچھ نہیں بھولتا"
پھر مجھے کس خوشی میں بلیَ کا بکرا بنا رہے ہیں آپ.؟ وہ منہ کے زاویے بگاڑ تا بولا سکندر نے ہنسی دبائی تھی.سسر اگر تباہی کے نام سے مشہور تھا تو داماد بھی خیر سے سبکی گینگسٹر نصیب ہوا تھا۔ اسکا موبائل بجا تو سوال کا جواب اسنے بعد پر رکھ دیا مگر سامنے سے جو خبر اسے ملی تھی اسکے سر پر آسمان گرانے جیسی تھی۔
***
تم یہاں اتنی صبح صبح کیا کر رہے ہو..؟ طہ نے اپنے تھانے میں آتے یحییٰ کو مخاطب کیا۔ جو بغیر جواب دئیے چیئر پر بیٹھ گیا۔
کچھ سیکنڈ بعد ٹیبل پر رکھا پانی کا گلاس اٹھا کے منہ سے لگایا۔ طہ تھو ڑی تلے ہاتھ ٹکا ئے خاموشی سے اسکی اضطرابی کیفیت انجوائے کر رہا تھا۔ اب بتاؤ گئے کچھ کیسے آنا ہوا تمہارا یہاں؟
میں تمہارے تھانے کی جیلر کا دورا کرنے آیا ہوں۔ طہ کو اس سنجیدگی بھرے جواب کی امید نہیں تھی وہ سیدھا ہوا۔ اسنے اسکی شکل دیکھی جو ہلکی ہلکی گلابی سرخ ہو رہی تھی۔
پھر کسی سے لڑائی کر کے آئے ہو.؟ یحییٰ نے نفی میں گردن ہلائی۔
تو جیل وزٹ کس کیلئے کرنے آئے ہو.؟ "اپنے لئے... اطمینان سے بھرپور جواب تھا"۔ ۔ ۔ طہ نے اسے گھورا۔ کس کا سر پھاڑنے جا رہے ہو تم..اب کے اسنے کرخت لہجے میں پوچھا۔ یحییٰ نے پھر نفی میں سر ہلایا۔ "میں اسے پھول کی مار دینے کا بھی روادار نہیں ہوں تم سیدھا سر پھاڑنے پر آگئے ۔"انداز بیچارگی سا تھا۔
مجھے زچ مت کرو یحییٰ یہ میرے کام کا وقت ہے مجھے بتاؤ غصہ کس بات کا آیا ہوا ہے تمہیں ..؟ اسنے بات ختم کر نی چاہی۔
ایک ہی لڑکی سے بارہویں دفعہ ریجیکٹ ہو کے آرہا ہوں غصہ نہیں آئے گا کیا.؟ وہ آنکھوں میں غصہ سموئے ایکدم سے پھٹ پڑا۔
میرے لئے ایک عدد آرام دہ،ائیر کنڈیشنڈ جیل کا اہتمام کر لو کیونکہ اب اگر اسنے مجھے تیرہویں دفعہ ریجیکٹ کیا تو میں اسے مار کر جیل جانا زیادہ پسند کروں گا۔ طہ منہ کھولے حیرت سے اسکی گوہر افشانیاں سن رہا تھا جو بول کر اب گلاس میں باقی بچا پانی سکون سے حلق میں انڈیل رہا تھا۔
ٹھیک ہے۔۔۔ میں آرام دہ، ائیر کنڈیشنڈ جیل کا انتظام کر لوں گا۔۔ بس تم اپنے کفن دفن کا انتظام کر لینا کیونکہ میرا نہیں خیال اس لڑکی کا بھائی تمہیں جیل جانے کی بھی مہلت دنیت ے گا۔ طہ نے رسا سے کہا یحییٰ بل کھا کے رہ گیا۔ کیسا بھائی تھا وہ کوئی سولوشن دینے کے بجائے اسے جیل اور کفن دفن تیار رکھنے کے مشورے دے رہا تھا۔ مجھے لگا تھا تم مجھے کوئی حل بتاؤ گئے..؟ وہ طیش میں اٹھا۔ ۔ کس بارے میں۔۔۔ بنا بےعزتی کرائے ریجیکٹ ہونے کا حل.؟ اسکی حالت سے خط اٹھائے وہ محظوظ سا بولا۔ تم میرے سگے بھائی ہو ہی نہیں سکتے میں ہی کم عقل تھا جو تمہارے پاس آگیا۔ وہ غصّے سے جانے کیلئے مڑا۔ اچھا صرف یہ بتاتے جاؤ بارہویں دفعہ ریجیکٹ ہوئے ہو عزتِ نفس سلامت ہے یا اب تک کسی ٹرین کے نیچے آ کر اسنے خود کشی کر لی ہے۔ اسکا اندازہ ایسا تھا یحییٰ کی کان کی لوئیں تک سرخ ہوئیں تھیں وہ اسے گالیوں سے نوازتا وہاں سے نکلا پیچھے طہ کا جاندار قہقہہ گونجا تھا۔
***
..تو تم کہاں مر گئی تھی اس وقت.میں تمہیں بتا رہا ہوں اینارہ اگر تمہاری اس ناکام محبت کے سوگ کی وجہ سے میری بیوی پر ذرا سی بھی آنچ آئی تو میں تم سمیت تمہاری محبت کو آگ لگا دوں گا۔ وہ اپنی پوری قوت سے دھاڑا اینارہ تو جیسے اپنی جگہ جم گئی تھی عزہ کے موبائل پر کال آئی تھی جس پر اسے خبر دی گئی تھی سکندر کی حالت سیریس ہے وہ تو اسکے عشق میں ہاری ہوئی تھی عشق اسکی سوچ پر حا وی آگیا تھا ورنہ وہ جانتی تھی سکندر حاذق مغل کا کوئی بال بھی باکا نہیں کر سکتا گارڈز سے گن پوائنٹ پر گیٹ کھلوائے وہ مغل ایمپائر سے باہر نکلی تھی۔ دشمن تو بس اسی تاک میں بیٹھا تھا جیسے وہ تھوڑا آگے آئی وہ اسے کڈنیپ کیے ساتھ لے جا چکے تھے پیچھے اینارہ اپنی سستی اور غیر حاضر دماغی پر خود کو کوستی رہ گئی تھی۔
حان ایک لوکیشن ٹریس نہیں ہوئی کیا تم سے ابھی تک۔۔ اینارہ کی طرف سے رخ موڑے وہ گا ڑی کے پاس کھڑے لیپ ٹاپ پر مصروف سے یاحان پر دھاڑا خسیے خوف کے زیرِ اثر تیز تیز انگلیاں چلانی شروع کی تھیں۔
ذہن بیدار ہو رہا تھا اسنے سر میں اٹھتے درد کو انگور کیے بمشکل آنکھیں کھولنے کی کوشش کی حلق میں جیسے کانٹے پیوست ہوئے تھے کمرا اسے اپنی نظروں کے سامنے گھومتا محسوس ہور ہا تھا اسنے آدھ سے زیادہ آنکھیں کھولیں کمرے کی سفید چھت کبھی سفید تو کبھی سیاہ ہو رہی تھی کو لائیٹ آن آف کر رہائی تھا اسنے غور کیا اسکے علاؤہ بھی کمرے میں کوئی موجود ہے ذہن میں جھماکہ ہوا اسے سب یاد آ گیا مگر وہ اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہیں ہوئی ابھی اسے اپنی بوڈی اور مائنڈ کو خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا تھا پھر ہی کوئی حرکت کرنی تھی وہ چالاکی سے چال چل رہی تھی کیونکہ وہ آریان ملک کی بیٹی تھی اسے سکھایا گیا تھا اپنی حفاظت کیسے کرنی ہے۔ اسنے نا محسوس طریقے سے گردن اور کند ھے کے درمیانے جوڑ کو ہلایا پھر ہاتھوں کی مدد سے کلائی کو حرکت دی۔ پھر ایکدم سے وہ اٹھ بیٹھی پہلی نظر اپنے پیندنٹ پر ڈالی۔ اسکی پہلی حرکت کے ساتھ ہی لیمپ کے بٹن پر رکھی انگلی میں حرکت رکی تھی۔
اب کڈنیپ کر ہی لیا ہے تو دیدار بھی کروا دو اپنا۔ اسنے کمرے میں پھیلے اندھیرے پر چوٹ کرتے کہا۔ آواز میں جتنا کانفیڈنٹ تھا مقابل پل کو حیران ہوا۔ پھر کمرا روشنی میں نہا گیا ساتھ مقابل کا مکروہ قہقہہ بھی گونجا۔ "نائیس ٹو میٹ یو ونس اگین سبکی گینگسٹر وائف۔"جہاں مہتاب نے دلربا ئی سے کہا وہی عزہ گہرا سانس بھرتی واپس سے آرام دہ طریقے میں بیڈ پر ٹک گئی۔ اس ردعمل پر مقابل پہلے سے زیادہ حیرت زدہ ہوا۔ "ایک تو تمہارا سبکی گینگسٹر دشمن بھی اپنے معیار کے نہیں رکھتا مجھے لگا تھا کوئی بہت بڑا ولن ہو گا خسیے اس سبکی بندے کی بیوی کو کڈنیپ کرنے کی کوشش کی ہو گئی مگر یہاں تو سارےتھ تصورات پر تم نے بالٹی بھر کے ٹھنڈے پانی کی بہا دی ہے" عزہ ہوا میں ہا جھلا تی انتہائی اطمینان سے اسکا چہرا سرخ کر چکی تھی۔
مہتاب غصے سے جبڑے بھینچے صوفے سے اٹھا۔ اسکا پلان تو تب ہی فیل ہو گیا تھا جب عزہ نے اس سے ڈرنے کی بجائے آرام دے طریقے سے بیڈ پر بیٹھتے اسکی بے عزتی کرنا شروع کی تھی۔
ویسے کہنا پڑے گا دونوں میاں بیوی لگتا انگارے چبا کے پیدا ہوئے تھے۔ عزہ ہنسی پھر ایکدم سے چہرے کے تاثرات سخت ہوئے۔ مہتاب بغور اس آفت کو دیکھ رہا تھا۔ ایسے کیا دیکھ رہے ہو میں یہاں تمہاری ان فضول بکواسیات پر ہنسنے نہیں آئی تمہارے جھوٹ کی وجہ سے میرے سر میں درد شروع ہو گیا۔ جب تک وہ تمہارا سبکی گینگسٹر تمہیں پھندے پر لٹکانے کیلئے نہیں آتا مجھے کچھ کھانے کو لا دو۔ میرے دعائیں لے لو مرنے کے سیدھا بعد جہنم کے سب سے نچلے حصے میں جاؤ گئے انشاء اللہ۔ اسنے انتہائی فراغت سے اسے وہ مشورہ دیا تھا جس پر مہتاب ہنستا بیڈ کے ساتھ رکھی چیئر پر بیٹھ گیا۔ "جہنم کی سیر تو ابھی تمہارا وہ سبکی گینگسٹر کر رہا ہو گا جسکی جان میں اپنے قبضے میں لیے بیٹھا ہوں۔ وہ شیطانی ہنسا۔"۔۔ ۔ تم نے مجھے اپنے قبضے میں نہیں لیا میں اپنی مرضی سے یہاں بیٹھی ہوں ورنہ ابھی تک تمہیں جہنم پہنچا کر واپس اپنے شوہر کے پاس جا چکی ہوتی۔ وہ طنز یہ ہنس کر بولی ساتھ ایک حقارت بھری نظر اسکے ہوس بھرے چہرے پر ڈالی۔ "ایسے ہی نہیں دیوانہ تمہارا شوہر تم واقعی چیز غضب کی ہو ملکہ۔۔۔ عزہ نے اس بار خاموش رہنے پر اکتفا کیا۔ سنا تھا تمہیں اپنے شوہر سے بہت محبت ہے سوچتا تھا تم سے تمہارے شوہر کی محبت میں سے کچھ حصہ اپنے لئے بھی مانگ لوں۔" اسکے چہرے پر نظریں پیوست کیے وہ للچائی انداز میں گویا ہوا۔ عزہ کے دل میں جیسے آگ سی لگ گئی۔ اس خبیث انسان کو سر تا پیر دیکھتے اسنے اسی لمحے اسکے چہرے پر تھوکا تھا۔ "یہ لو تمہارا حصہ.." وہ کاٹ دار لہجے میں غرائی۔ مہتاب نے اٹھتے چہرےپر ہاتھ پھیرا اسکے بالوں کو جکڑنے کی کوشش کی عزہ اس وار کو ناکام بناتی دوسری سائیڈ اتری۔ لگتا ہے اتنے سے تمہارا دل نہیں بھرا۔ مہتاب جو اسکی طرف آ رہا تھا عزہ نے واس اٹھا کے اسکی ٹانگ کا نشانہ بنایا۔
وہ تینوں دس منٹ پہلے مہتاب کے فارم ہاؤس پہنچے تھے اینارہ انہیں چکما دیتی عزہ کی تلاش میں نکلی تھی اور وہ دونوں باہر موجود گارڈز کو ٹھکانے لگاتے آرہے تھے وہ کسی بھی طرح کا رسک نہیں لے سکتے تھے سکندر مارا مارا آگے بڑھ رہا تھا اسکا دل رک رک کر دھڑک رہا تھا فارم ہاؤس کے پہلے فلور کے تیسرے روم سے آتی آوازوں پر سکندر سب چھوڑے اوپر کی طرف بھاگا تھا اینارہ گن تھامے آگے بڑھی حان بھی بچے کچھے بندوں کو ایک ہی وار میں ڈھیر کرتا اسکے پیچھے بھاگا تھا۔ وہ جیسے ہی اپنی ٹانگ پکڑ کے زمین پر گرا عزہ پھرتی سے اسکی طرف آئی گن کھینچ کر دور اچھالی اور ایک کے بعد ایک تھپڑ اسکے چہرے پر رسید کیے تھے تب بھی دل نہیں بھرا تو بالوں میں سے پکڑ اسکا سر دائیں بائیں ہلا کے رکھ دیا۔ "تمہیں میری محبت سے نہیں میرے غصے سے ڈرنا چاہیئے تھا جو کہ تمہارے اس سبکی گینگسٹر کی بدولت آج کل میرے سر پر سوار رہتا ہے"ایک وہ کم تھا میرا دماغ خراب کرنے کیلئے تم بھی متھا مارنے آگئے۔ وہ اسکے بالوں کو پکڑے زور سے ہلاتی غصے کی شدت سے چیخ رہی تھی دو ہفتوں کا دل میں رکھا غبار جو وہ سکندر پر نہیں نکال سکتی تھی آج مہتاب کی دھلائی کر کے نکال دیا تھا۔ وہ تینوں گن تھامے کمرے میں داخل ہوئے سامنے عزہ کو مہتاب کی دھلائی کرتے اوراسکے منہ سے نکلے جملے کو سنے وہ تینوں اپنی اپنی جگہ پہلو بدل کے رہ گئے۔ دروازہ کھلنے کی آواز آئی۔ عزہ نے سر اٹھا کر دیکھا سامنے کھڑے اس مضبوط اعصاب والے شہزادے کی بکھری حالت دیکھ اسے پل کو جھٹکا لگا۔ پھولی ہوئی سانس میں گردن کی رگیں بھی ابھری ہوئی واضح ہورہی تھی ماتھے پر ڈھیروں شکنوں کے جال نمایاں تھے ہاتھ میں گن شرٹ کے اوپری بٹن کھلے ہوئے تھے چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں اسکی حالت بالکل ایسی تھی جیسے اسنے اپنی موت دیکھ لی ہو۔ اسے موت سے کبھی ڈر نہیں لگا تھا مگر جب سے اسے بیوی ملی تھی وہ اپنی موت سے بھی ڈرنے لگا تھا۔ وہ مہتاب کو انگور کیے آگے بڑھا عزہ کو سینے سے لگا لیا۔ دل و جان میں راحت اترتی محسوس ہوئی چہرے پر بکھرے اضطراب میں بھی کمی واقع ہوئی عزہ کو اپنا دل کا نوں میں دھڑکتا محسوس ہوا تھا اینارہ اور احمر چہرا موڑ گئے عزہ اسے یونہی کھڑے دیکھ نرمی سے دور ہو تی کمرے سے باہر نکل گئی سکندر کو اسکے رویے نے غصہ دلایا تھا مگر وہ پلٹتا انہیں اشارے کیے خود مہتاب کے پاس آیا جو اپنی اجڑی حالت لیے زمین پر بیٹھا تھا۔ اسکے سر کے کچھ بال زمین پر پڑے تھے۔ "دن میں تارے دیکھ کر کیسا محسوس کر رہے ہو مہتاب احمد"... میری بیوی تمہیں سزا دے چکی ہے اسلئے میں اب تمہیں سزا نہیں دوں گا۔ اسکے چہرے اور سر سے نکلتے خون کو دیکھتے وہ وحشت زدہ سا کہتا اسکے قریب سے اٹھا۔ موبائل بجا اسے کان سے لگایا۔ اوکے۔ اس ایک لفظ کو بول کر وہ ہنسا اور مہتاب پر وحشی نظر ڈالے باہر نکل گیا۔ سامنے ہی فارم ہاؤس سے کچھ دوری پر انکی تین گاڑیاں رکی ہوئی تھیں وہ تینوں ایک گاڑی کے آگے کھڑے سکندر کو اپنی طرف آتے دیکھ رہے تھے جس نے کچھ قدم کی دوری پر رک کر پاکٹ سے سگریٹ اور ماچس نکالی۔ سگریٹ سلگا کر دو سے تین کش لگا ئے چلتا مزید آگے آیا اور پھر اس جلتی سگریٹ کو گھاس پر پھینک دیا۔۔ یہ ناممکن تھا سکندر معاف کرنے والوں میں سے نہیں تھا وہ سزا دیتا تھا اور وہاں بات اسکی بیوی تھی مگر وہ بخش گیا تھا اسے۔ مہتاب احمد اپنی جگہ حیران سا اٹھ کر کھڑکی کی طرف آیا سکندر پر نظر گئی خسیے سگریٹ کو گھاس پر اچھا لا ایک آگ کا شعلہ سیکنڈ میں بھر کا اور پھر آگ بھڑکی ایک بھیانک آگ جو اتنی تیزی سے پھیلی کہ پورے فارم ہاؤس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ "اسنے سزا تو نہیں دی تھی مگر موت ضرور بخش کر آیا تھا"...وہ انکی طرف آیا پیچھے مہتاب کی چیخوں سمیت پورے فارم ہاؤس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عزہ کو بے ساختگی سے اپنی حویلی یاد آئی اسکا ہاتھ دل کے مقام پر پہنچا۔
کس سے پوچھ کر تم مغل ایمپائر سے باہر گئی تھی۔ وہ جو منہ بنائے اسے فل انگور کیے کمرے میں آئی تھی سکندر نے اس کے پیچھے آتے سختی سے بازو تھامے درشت گی سے سوال کیا تھا۔
جواب دو کیا بکواس کر رہا ہوں میں...وہ پھر چیخا۔ عزہ کی نیلی آنکھوں میں سرخی سمیت آنسو بھی اترنے لگے۔ "تمہیں مجھے ذلیل و خوار کر کے خوشی ہی ملتی ہے تو ایک ہی بار مار کیوں نہیں دیتی۔ یہ ہر بار کی اذیت سے کیوں گزارتی ہو مجھے"اسکے دونوں کندھوں کو تھامے وہ وحشت زدہ سا اسکے چہرے پر غرار رہا تھا عزہ آنکھیں میچے اسکے حصار میں کھڑی آنسوؤں کو بہنے دے رہی تھی وہ اسے سفاک کہتی تھی مگر اسکے جملے اس سے دو گنا زیادہ سفاکیت سے لبریز ہوتے تھے۔ "،۔۔ مجھے کال۔ ۔ آ۔ ۔ آئی تھی۔۔۔ کہ...وہ روتے بمشکل بول رہی تھی ایک وہی شخص تھا جسکے سامنے عزہ ملک خود کو بےبس محسوس کرتی تھی۔
"ایک بار مجھے کال کر لیتی یوں منہ اٹھا کے باہر نکلنے کا انجام دیکھ چکی ہو"اسے زاروقطار روتے دیکھ سکندر نے سنجیدگی سے مگر کم آواز میں کہا عزہ نے سرخ بھیگی آنکھیں اٹھا کر اسے دیکھا۔ "،۔۔ میں بالکل ٹھیک ہوں مجھے کچھ نہیں ہوا"۔۔ تو کیا تم اس انتظار میں تھی کہ تمہیں کچھ ہو اور میں تمہارے ساتھ اپنی بھی جان لے لوں۔ وہ اسے چھوڑتا انٹرکام کے پاس پہنچا۔ کچھ لمحوں بعد ملا زمہ فرسٹایڈ باکس اور کھانے کی ٹرے لیے کمرے کے باہر نمودار ہوئی وہ دونوں چیزیں بذاتِ خود اندر لے آیا۔
عزہ صوفے پر بیٹھی بے تاثر نگاہوں سے اسے دیکھنے میں مشغول تھی وہ قریب بیٹھا کپاس کے ٹکڑے پر دوا لگائی اور اسکے ہاتھ کے زخم کو صاف کرنے لگا پھر وہاں دوا لگا کر بینڈ یج کیے اسکے ہاتھ پر گرفت سخت کی بے اختیار جھک کر اسکی پٹی شدہ ہتھیلی پر اپنے لب رکھے۔ عزہ نے پل کو آنکھیں موند لیں۔ "تمہارا شوہر کافی ہے لوگوں کی دھلائی کرنے کیلئے تم اپنے نازک ہاتھوں کو تکلیف مت دیا کرو" اسنے اسی نرمی سے اسکا ہاتھ گود میں رکھ دیا۔ اور کھانے کی ٹرے آگے کی۔ آج پہلی بار اسنے خود کو اسکے شوہر کی حیثیت سے پکارا تھا مگر وہ یونہی بت بنی بیٹھی تھی جانے اسکے دماغ میں کیا چل رہا تھا۔ سکندر نے اسکا چہرا دیکھا اور کھانے سے پہلے پانی کا گلاس اسکی طرف بڑھاتے نرمی سے اسکے ہونٹوں سے لگا دیا۔ اسنے دو گھونٹ بھر کر رخ موڑ دیا۔ اسکی خاموش سکندر کو کھل رہی تھی مگر وہ خاموش رہا۔ اسنے پہلا نوالا آگے بڑھایا اسنے گردن جھکائے رکھی۔ "عزہ کھانا کھا لو۔ اتنے پیار سے اسنے پہلی بار کسی کو مخاطب کیا تھا" پر شاید اس پیار کی ٹرین لیٹ ہو گئی تھی۔ "مجھے ڈیڈ کے پاس جانا ہے۔ سرگو شی سے بھی کم آواز تھی"۔۔ سکندر نے نوالا مزید اسکے منہ کے قریب کیا۔ "مجھے نہیں کھانا مجھے ڈیڈ کے پاس جانا ہے۔ آواز میں لرزش تھی مگر لہجہ سخت تھا" "ضد نہیں کرو تم تو میری اچھی بیوی ہو"وہ اسے بچوں کی طرح بہلا رہا تھا۔ عزہ نے نظریں اٹھائیں. اسے دیکھا جو چہرے پر سخت اور ضد سے بھرپور تاثر ات سجائے انگلیوں میں نوالا دبائے اسے دیکھ رہا تھا۔ وہ جانتی تھی جب تک کھانا نہیں کھا لے گئی وہ کوئی اور بات نہیں سنے گا۔ ناچار اسنے بھی دل مار کر کھانے کے چند لقمے کھا لیے۔ وہ ٹرے سائیڈ پر رکھ کے اٹھتا عزہ نے اسکا ہاتھ تھاما۔ "اور کب تک آپ یہ کچھ منٹوں والی محبت کا کھیل کھیلیں گئیں جو اِس لمحے ہوتی ہے اور اگلے لمحے کہیں غائب ہو جاتی ہے"۔۔ ۔ وہ ٹھہر کے اسے دیکھنے لگا۔ وہ اسکی محبت کی توہین کر رہی تھی۔ مجھے نہیں رہنا آپ جیسے شخص کے ساتھ مجھے ڈیڈ کے پاس جانا ہے ورنہ میں یہاں سے بھاگ جاؤں گئی آج کی طرح ... وہ مزید کچھ کہتی سکندر نے اسکی کلائی دوبچے جھٹکے سے اپنے سامنے کھڑا کیا۔
مجھے صرف ایک بات بتاؤ عزہ سکندر جو تم بار بار اپنے ڈیڈ کے پاس جانے کی بات کر رہی ہو اگر بھیج دوں تمہیں واپس۔۔۔ تو رہ لو گئی میرے بغیر..؟ کتنا یقین تھا اسکے لہجے میں جیسے وہ رہ ہی نہیں پائے گئی اور حقیقت تھی وہ نہیں رہ سکتی تھی اسکے بغیر۔ سکندر کی نیلی کسی انجانی اذیت میں ڈوبی آنکھوں میں دیکھتے اسکا دل رک کر دھڑکا تھا۔"ہاں رہ لو گئی کیونکہ مجھے آپ کی محبت بھیک میں نہیں چا ہیئے" ۔۔ ۔ مجھ پر اور میری محبت پر فیصلے مت کرو جب تک تم نے وہ تجربہ نا کیا ہو جو مجھ پر گزر چکا ہے۔ اسکے لہجے کی شکستگی نے عزہ کو سر اٹھانے پر مجبور کیا۔ سکندر نے اسکے بھیگے چہرے کو دیکھتے گہری سانس بھری۔ "بہت روتی ہو تم..اسکے گال سے آنسو صاف کرتے وہ ہارے ہوئے لہجے میں بولا۔۔۔ خوش ہو جاؤ مان لی میں نے تمہاری ضد چھوڑ آؤں گا تمہیں تمہارے ڈیڈ کے پاس"۔۔ وہ ذرا سا مسکرایا اسکی مسکر اہٹ میں ایک چھین سی تھی جو عزہ کے دل میں جا کے پوری قوت سے چبھی وہ بے یقینی سے اسے دیکھ رہی تھی اسے انکار بھی نا کر سکی کیونکہ وہ جا چکا تھا۔
♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦ ض
وہ رات کے دو بجے واپس مغل ایمپائر میں آیا تھا وہ سیدھا کمرے میں گیا جہاں اسکی نارا بیوی صوفے پر ہی سو چکی تھی۔ چہرےپر مٹے مٹے آنسوؤں کے نشان تھے۔ پتہ نہیں اپنے آنسو کہاں سے آتے ہیں تمہاری آنکھوں میں ڈرامہ کوئین...وہ اداس سا ہنسا۔ خیر آج کے بعد نہیں آئیں گئیں۔ اسنے کہتے عزہ کا کندھا ہلایا۔ اور وہ اسی لمحے ہڑ بڑا کے اٹھ بیٹھی۔ "چلو تمہارے جانے کا وقت ہو گیا ہے "وہ جملہ اچانک سے اسکے ذہن پر قوت سے لگا۔ اسنے سوئی سوئی آنکھوں سے مدھم روشنی میں سکندر کا اداس مرجھایا ہوا چہرا دیکھا۔ کک۔۔ کہاں جانا ہے..؟ ناچاہتے ہوئے بھی اسکی آواز لڑکھڑا گئی۔ "پا" کستان اور ایک لفظ اسکے دل کو مار گیا۔ اسنے بے یقینی سے سکندر کو دیکھا جو اسکا ہاتھ تھا مے باہر کی طرف بڑھ رہا تھا اسکے کندھوں پر گرم شال تھی وہ گاڑی میں بیٹھے۔ عزہ ابھی تک شو کڈ تھی۔ "میں ہر کسی کی ضد پوری نہیں کرتا عزہ تم میری بیوی ہو اسلئے تمہاری بات مان لی"۔۔ ۔ محبت قبول کرنے سے زیادہ اسے ضد پوری کرنا بہتر لگا تھا عزہ کے دل میں درد کی ٹیسیں اٹھ رہی تھیں۔ "،۔۔ مگر۔۔ اتنی۔۔ ر۔۔ رات کو۔۔ ہم۔۔ ک۔۔ کل بھی۔۔۔ جا۔۔ سکتے تھے" اسنے ڈھیروں آنسوؤں کو حلق میں اتارتے کہا۔ "کل تک اگر میری نیت بدل جاتی تو مسئلہ ہو جاتا اسلئے ابھی بھیج رہا ہوں" وہ سکون سے کہتا اسکا سکون غارت کر گیا وہ واقع میں اس سے زیادہ ضدی تھا عزہ اس سے ضد لگانے کا بھیانک انجام دیکھ رہی تھی۔ گلے میں معدوم سے گلٹی ابھری۔ وہ رخ موڑ گئی۔ گاڑی سنسان سڑکوں پر ڈور رہی تھی اور وہ گمسم بیٹھی اپنی ناکام، لاحاصل محبت کا سوگ بھی منانا شر وع کر چکی تھی گاڑی ایکدم سے رکی۔ وہ آبادی سے دور کوئی سنسان جگہ معلوم ہو رہی تھی جہاں صرف اندھیرا اور ویرانی پھیلی ہوئی تھی وہ ائیرپورٹ نہیں تھا وہ اسے کہاں لایا تھا۔ سکندر گاڑی سے اترتا اسکی طرف آیا۔ "اترو تمہیں کسی سے ملوانا ہے پھر واپس چلتے ہیں۔ اسنے سنجیدگی سے کہا" عزہ تھ پٹی شدہ کپکپاتا ہا اسکی گرفت میں دیتے گاڑی سے نیچے اتری۔ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے یہاں کوئی بھوت نہیں ہیں۔ سکندر نے اسے گھیرے میں لیتے کہا۔ "آپ تو ہیں ناں۔ وہ اس میں سمٹتی سوگوار لہجے میں بولی" سکندر نے نفی میں سر ہلاتے گردن میں ہاتھ پھیرا۔ وہ دونوں چلتے جا رہے تھے عزہ کو اپنے پا ؤں تلے ٹھنڈی ریت محسوس ہو رہی تھی پانی کی لہروں کی آوازیں اسکے کانوں سے ٹکراتی واپس لوٹ جاتی کچھ پرندوں کی آوازیں بھی تھیں۔ کچھ فضا میں تحلیل خوشبو اور ٹھنڈے ہوا کے جھونکے اسے اس بات کا علم دے رہے تھے وہاں ہر جگہ گھنے درخت اور پودے بھی موجود ہیں۔ "یہ کونسا اشرف المخلوقات آپ کا جاننے والا ہے جو اس ڈروانی جگہ پر اپنا بسیرا رکھتا ہے" وہ ٹھنڈ سے کپکپاتی آواز میں بولی۔ ساتھ چلتے سکندر نے آئی برو آچکایا۔ مجھ جیسے سبکی لوگ اس اشرف المخلوقات کو مونسٹر کہتے ہیں یہ جگہ اسکی فیورٹ ہے۔ اور اسی قدم پر وہ رک گیا عزہ بھی رکی اسنے سکندر کو دیکھا جسکےا شارے پر وہ جگہ روشنیوں میں نہا گئی۔ اسنے گردن موڑی اور وہ پلک جھپکنا بھول گئی۔ وہ دونوں اس وقت گہرے سمندر کے وسط میں واقع ایک ذرا سی سطح پر موجود تھے دونوں اطراف میں سمندر کا نیلا پانی چاند کی روشنی سے چمک رہا تھا سطح کے کناروں کے کچھ دوری پر لگے ان سٹینڈ پر لگا ئی گئی جگمگاتی روشنیاں اس جگہ کو فیری ٹیل جیسا ماحول دے رہی تھیں سمندر کے کناروں سے بڑے بڑے گھنے درختوں کی قطاریں نظر آئیں تھیں وہ سب خوبصورت تھا یاں خوبصورت لفظ بھی کم تھا اسنے سکندر کو دیکھا جو سطح کے دوسرے آخری کنارے پر پشت پر ہاتھ باندھے کھڑا تھا عزہ کھل کھلاتی اس تک پہنچی وہاں سفید پردوں کے جھالروں میں صرف ایک ٹیبل موجود تھی جس پر چند چیزیں رکھی تھیں اسنے مسکرا کر سکندر کو دیکھا جیسے کہنے کو لفظ نہیں تھے خوشی اسکی آنکھوں کے ذریعے ان کہے لفظوں میں بیان ہو رہی تھی۔ جسے وہ سمجھتا سر خم تسلیم کیے آگے بڑھا ٹیبل پر پڑا موتیوں کے پھو لوں سے سجا کراؤن اٹھایا اور ایک ادا سے بازوؤں کو کھولے کمر کو جھکایا سر کو خم دیا چہرے پر رچی جانلیوا مسکراہٹ کے سا تھ اسے نظروں سے ہی حفظ کرتے وہ کراؤن اپنی بیوی کے سرپر رکھ دیا۔ عزہ کے وجود میں خوشی کی لہر سرائیت کر گئی۔ اگر یہ محبت جتانے کا انداز تھا تو بہت انوکھا تھا اسے بہت پسند آیا تھا وہ اسکا ہاتھ پکڑے وہاں سے مڑ آیا ایک بڑی سی کشتی کے سامنے رکا جس کے ارگرد لائیٹس لگی جگمگا رہی تھیں جگہ جگہ گلاب کی پتیاں بکھری ہوئیں تھیں وہ اسے لئے کشتی پر آیا وہ کنارے پر سے تھوڑی دوری پر رکی ہوئی تھی جگہ جگہ کینڈلز پڑی تھی اس پر گلاب کی خوشبو اس ماحول کو مزید خوبصورت اور دلکش بنا رہی تھی وہاں کارٹن پر رکھا سرخ گلابوں کا گلدستہ اٹھایا اور ایک رنگ کیس ہاتھ میں لیے وہ گھٹنوں کے بل جھکا عزہ کی ہارٹ بیٹ ریٹ تیز تر ہو رہی تھی۔ وہ آج فائنلی وہ اسکے سامنے جھکا اپنی محبت کا اقرار کرنے والا تھا۔
اسنے گلدستہ اسے تھمایا رنگ آگے کی۔ عزہ اسے بغور دیکھ رہی تھی جیسے کوئی اپنے قیمتی سرمائے کو دیکھتا ہے۔ وہ آنکھوں سے دل میں اتر جانے والی نظریں رکھتی تھی۔ "اتنا سب کچھ ارینج کیاا ب کیا محبت کا اقرار کرنا ضروری ہے۔" وہ اس سے کسی خوبصورت جملے کی امید میں تھی حلق تک کڑوا ہوا تھا۔
حاذق...وہ دھیمی آواز میں غرائی۔ "یس مائے گینگسٹر وائف" وہ دھیرے سے ہنسا۔ پروپوز کریں مجھے فوراً۔ "ویسے لڑکی کے منہ سے ایسے جملے اچھے نہیں لگتے۔ وہ اسے تنگ کرنے پر آمادہ تھا"
اوکے میں جا رہی ہوں آپ کو ریجیکٹ کر کے۔۔۔ وہ غصے سے پلٹی۔
مجھے پروپوز تو کرنے دیتی پہلے ہی ریجیکٹ مار دیا۔ وہ بدمزہ ہوا۔ آئی ایم سیریس۔ وہ وارننگ تھی۔ اوکے اوکے۔
"Will you be my Syapaa Queen"اسنے انگوٹھی آگے بڑھائی۔
oN!... اترا کر کہا گیا۔
I wanna be your Dra" " ma Queenیہاں حاذق کے چہرے پر۔
جاندار مسکراہٹ نے احاطہ کیا۔
"Then I gonna be your King of Trajedy"کہتے وہ محظوظ ہوا۔
... Why notعزہ نے ہنستے انگوٹھی اسکے ہاتھ سے پہن لی۔
اور وہ ایک بیسٹ پروپوزل واقع ہوا تھا جس میں بادشاہ نے اپنی ریاست کے بجائے ملکہ کو کشتی میں پروپوز کیا تھا وہ دونوں مسکرا دئیے۔ دونوں کے دل نے بیٹ مس کی۔ کشتی کی ریلنگ سے پشت ٹکا ئے سکندر اپنی آغوش میں بیٹھی اس اینجل کو انتہائی محبت سے دیکھ رہا تھا۔ "تم ایک مو نسٹر کی زندگی میں آنے والی پہلی اینجل ہو" عزہ نے اسکا چہرا دیکھا۔ "میرے شوہر کو مونسٹر نہیں کہا کریں۔ وہ خفا سی ہوئی"۔۔ ۔"تو کیا کہوں"۔۔ ۔ حاذق۔۔۔ وہی استحقاق بھرا لہجہ۔ وہ جی جان سے مسکرا اٹھا۔ آج میری برسوں سے مانگی گئی دعائیں قبول ہوئی ہیں دیر سے سہی مگر مجھے صبر کا صلہ بہت خو بصورت ملا ہے۔ اسکے چہرے کو چھوتے وہ محبت سے لبریز لہجے میں بول رہی تھی "ایک دعا اور بھی مانگنا۔۔ اسکے ہاتھوں کو گرفت میں لیتے اسنے جیسے التجا کی"
وہ کیا..؟ ۔۔ ۔ "دعا کرنا میری زندگی کا ایک دن تمہاری زندگی سے کم ہو میں تمہارے بغیر ایک پل بھی نہیں رہ سکتا"اسکی محبت کا اندازِ بیان کبھی کبھی اسے انتہائی بھیانک لگتا تھا عزہ نے اسے دیکھا۔ جیسے میں تو آپ کے بغیر رہ سکتی ہوں ناں۔ وہ خفا ہو گئی۔ ہاں۔۔ کیونکہ تم مجھے چھوڑ کر پاکستان واپس جا رہی تھی۔ اسنے جتایا۔ "وہ تو میں آپ کو پریشرائز کر رہی تھی تاکہ آپ اپنی محبت کا اقرار کر لیں۔"۔۔۔ میں نے انکار کب کیا تھا بس کچھ وقت چاہتا تھا مگر پہلے تمہاری یادیں سر پر سوار تھیں پھر تم پوری کی پوری دل پر قبضہ جما کے بیٹھ گئی میں بیچارا کہاں جاتا۔ پیچھے کنواں آگے کھائی والا نظام ہو گیا تھا۔ وہ ہارے ہوئے لہجے میں اسے بتا رہا تھا عزہ کی مدھم کھلکھلاہٹ نے وہاں رقص جمایا
سکندر اسے یوں ہنستا دیکھ مسکرایا اسے خود میں بھینچے اسنے ان لمحوں کو جینا چاہا تھا۔