آج تین دن مزید گزر گئے تھے ملک ولا میں سکون ہی سکون تھا سوائے حیام کے جو کبھی کبھی اپنی بیٹی کی یاد میں گھنٹوں بیٹھ کر روتی تھی مگر اریان کی محبت اسے ہمیشہ سنبھال لیتی تھی ناشتے کا وقت تھا سب اپنے اپنے کمروں سے ڈائیننگ ہال کی طرف آرہے تھے یحییٰ اور احمر لاونج میں بیٹھے راز دانہ گفتگو فرما رہے تھے۔ تم دونوں صبح صبح کونسی کھچڑی پکانے بیٹھ گئے ہو۔ آریان کی آواز پر وہ دونوں پلٹے۔ تبھی طوبیٰ کی آواز آئی۔
مرسلین میری بہو کہاں ہے.؟ چاہت سے سوال کیا گیا۔ "آپ کی اکلوتی بہو صاحبہ روٹھ کرا پنے میکے میں تشریف لے جا چکی ہیں۔ وہ تپ کر بولا"۔۔۔ مگر انکا میکہ تو یہی ہے بھئی۔ امیمہ نے معصومیت سے کہا۔ مگر ہوا کیا ہے وہ ناراض کیوں ہے..؟ سوال فیصل نے کیا۔ "کیا بتاؤں ڈیڈ میر تو قسمت خرابی ہے اسے لگتا ہے بڑے پاپا نے مجھے بتایا ہے عزہ کا ایڈریس اور میں اسے نہیں بتا رہا۔ مگر یہ تو سچ نہیں ہے میں تو خود نہیں جانتا وہ کہاں ہے"
وہ جتنی بیچارگی سے اپنا دکھڑا سنا رہا تھا سب کے چہروں پر رونق اتری تھی۔ کوئی بات نہیں بھئی میں اور احمر ابھی وہی ڈسکس کر رہے تھے ہمیں جیسے ہی عزہ کا ایڈریس ملے گا ہم آپ کو بھی بتا دیں گئیں آپ اپنی بیوی کو بتا دینا۔ انتہائی فیاضی سے نڈر ہو کے کہا گیا۔ جبکہ آریان سمیت وہ سب یحییٰ کی دیدہ دلیری اور اتنے کونفیڈنس پر ذرا محتاط ہوئے تھے۔ "مگر میں بھول گیا میں سب سے پہلے سنو کو بتاؤں گا کیونکہ یہ کام میں اسکے لئے ہی کر رہا ہوں۔ انداز ایسا تھا جیسے کوئی الیگل کام کیا جا رہا ہو۔" سنوؤ میرے ساتھ آ کچھ بات کرنی ہے یحییٰ نے اسے پکارا۔ اور حیرت کا شدید والا جھٹکا ان سب کو اب لگا تھا جب امیمہ اسکی ایک پکار پر سر تسلیمِ خم کرتی اٹھتی اسکے اور احمر کے پیچھے باہر نکل گئی سب کے حلق میں نوالہ اٹکا رہ گیا۔
کہیں میں جواب تو نہیں دیکھ رہا..؟ حمزہ بے یقینی سے بولا۔ فیصل نے اسے چٹکی کا ٹی حمزہ چیخا۔ بھئی سچ ہے مجھے تمہاری چیخ سن کر یقین ہو گیا۔ فیصل نے خوشی سے کہا۔ تب ہی وہ بلب لایا۔ ہاتھ پر چائے گری تھی جو خود نہیں گری ملائکہ نے گرائی تھی۔ ہاں یہ تو سچ ہے وہ دونوں آپس میں بات کر رہے ہیں مجھے تمہاری چیخ سن کر ہوش آیا فیصل۔ ملائکہ بھی اسی کے انداز میں بولی۔ ان تینوں نے ایک دوسرے کو گھورا۔
عون صاحب سمیرا بیگم حیام اریان طوبیٰ زارا اور وقاص نے سر تھام لیا۔ جبکہ مر سلین اپنی جگہ اداس صورت لیے بیٹھا تھا۔ طہ اور عفاف آؤٹ آف سٹی گئے ہوئے تھے جو آج تین دن بعد واپس آنے والے تھے۔ ان پر نظر رکھنی پڑے گئی بھائی۔ ابھی بتا رہے ہو تم مجھے۔ آریان نے فیصل کو گڑکھا۔ تو وہ بھی اپنا دماغ چلانے لگا۔
***
سکندر نے محبت کا اقرار کر کے گویا خود کو پاگل خانے بھیجنے کا پرمٹ سائن کر لیا تھا آئے دن اسکی بڑھتی شرارتوں نے سکندر کی ناک میں دم کر رکھا تھا وہ ایک طرف حرب فجار پر دھیان دیتا ہی تھا کہ دوسری طرف اسکی بیوی ذرا سی اسکی لاپرواہی پر مغل ایمپائر کا حلیہ بگاڑ کے رکھ دیتی اینی اور حان سمیت ملازم بھی سکندر کی حالت دیکھ ہنس ہنس کر پاگل ہو جاتے تھے۔
اسکی بیوی نے اسے جوکر بنا کے رکھ دیا تھا وہ ابھی ابھی اپنے آفس سے ضروری میٹنگ چھوڑ کر تنفن کرتا نیچے آیا تھا۔
عزہ...اورسب سمجھ گئے تھے اسنے پھر سے کوئی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ "اب کیا کر دیا بھابھی نے بھائی۔۔ ؟ حان اسکے راستے میں آیا" یہ پیو سمجھ جاؤ گئے۔ اسے کافی کا کپ تھمائے وہ خود کمرے کی طرف گیا۔ آج بھی وہ عظیم کارستانی کے بعد چھپ گئی تھی جو کے ہمیشہ کا معمول تھا سکندر نے جاتے ساتھ ہی واڈراب کھولا جس میں اسکی بیوی کپڑوں کے پیچھے چھپ کر بیٹھی تھی ہمیشہ کی طرح۔ اسے کھینچ کر بازوؤں میں اٹھائے وہ باہر لایا اور بیڈ پر بٹھایا۔ "آخر تم کیا چاہتی ہو مجھے ایک ہی بار بتا دو۔ گویا شکست تسلیم کی گئی"عزہ ہنسی اور سکندر کے تنے نقوش ڈھیلے پڑے ہمیشہ کی طرح۔ اسکا غصہ عزہ کی ایک مسکراہٹ کی مار ہوتا تھا۔ "میں تو بس آپکی بہت ساری توجہ چاہتی ہوں۔ وہ کھلکھلائی "۔۔ ۔ مجھے کالی مرچ والی کافی پلا کر.؟ سکندر نے تیکھی نظروں سے اسے گھورا۔ میں نے تو شکر ڈالی تھی آپ کو دیکھ کر کالی مرچ میں بدل گئی تو میرا کیا قصور...اسکے سینے سے لگی وہ معصومیت سے گویا ہوئی۔ "ان ڈائریکٹ تم مجھے کڑوا بول رہی ہو۔" میں ڈائریکٹلی بھی بول سکتی ہوں۔ اسنے دلیری سے کہا سکندر ہنسا۔ "تم محبت محبت میں مجھ پر بہت ظلم کرتی ہو عزہ مجھے اتنا تنگ نہیں کیا کرو مجھے کافی کام ہوتے ہیں۔ اسنے نرمی سے سمجھانا چاہا"۔۔ ۔ میں نے کوئی ظلم نہیں کیے آپ پر وہ صاف مکر گئی۔ "پرسوں تم نے میری ساری شرٹس کو جلا دیا، کل میرے کھانے میں نمک کی جگہ شکر ملا دیا، میرا لیپ ٹاپ با تھ ٹب میں رکھ آئی، مجھے آدھی رات کو جگا کر کھانا گرم کروایا اور ابھی..."وہ جو بولتا جا رہا تھا عزہ کی خفگی بھری نظروں کو دیکھتے اسے چپ لگ گئی۔ "کوئی بات نہیں بیوی ہو تم میری...اتنا تنگ تم مجھے کر سکتی ہو۔ گردن میں ہاتھ پھیرا" گویا اسکے غصے سے بچنے کی کوشش تھی۔ عزہ مسکرائی۔
***
ہاں کیوں بلایا ہے مجھے۔۔۔ عزہ آپی کا ایڈریس معلوم ہو گیا.؟
نہیں... یحییٰ نے احمر کو بھیجتے ایک لفظ کہا۔ "تو مجھے یہاں کیوں بلایا۔ امیمہ دھوپ میں بمشکل اسے دیکھ پا رہی تھی"۔۔ وہ تو میں فیملی کو یہ دیکھا رہا تھا کہ ہماری دوستی ہو گئی ہے۔ امیمہ نے اسکی لو جک پر کلس کے ڈھیروں غصہ اندر اتارا۔ "میں تم سے دشمنی رکھنے کی بھی روادار نہیں ہوں دوستی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔" وہ تنفن کرتی واپس اندر چلی گئی۔ یحییٰ بس سر نفی میں ہلا کے رہ گیا۔
ڈور بیل بار بار بج رہی تھی آج جمعے کا دن تھا وہ دیرسے سو کے اٹھی تھی دروازے پر ہونے والی دستک پر وہ اکتا کر اٹھی اور دروازہ کھولا سامنے موجود شخص کو دیکھ اپنی سوچ کے درست ثابت ہونے پر اسنے ٹیڑھے میڑھے منہ بنائے۔ مرسلین نے اسکے رف حلیے کو بھی بغور دیکھا تھا۔ ابھی وہ اسے دیکھ رہا تھا نتاشا کی تیز آواز پر ہوش کی دنیا میں آ پہنچا۔ "میں نے تمہیں منع کیا تھا یہاں آنے سے.؟"... تم ابھی تک ناراض ہو...بیچارگی سے پوچھا گیا۔
"ہاں..."... میں واقعی میں نہیں جانتا عزہ کہاں ہے نتاشا میرا یقین کرو۔ وہ ہارے ہوئے لہجے میں بولا۔ "تم جھوٹے ہو۔..."
اپنی بیوی سے جھوٹ نہیں بولتا میں۔ "پھر بیوی کو خوش کرنے کیلئے اسکی ایک خواہش پوری نہیں کر سکتے۔ نتاشا نے نرمی سے استفار کیا۔"... بیوی کو خوش کرنے کیلئے سب کچھ کر سکتا ہوں مگر کسی کا بھروسہ نہیں توڑ سکتا۔ اسنے یوں کہا جیسے کوئی گناہ کا اعتراف کیا ہو۔ نتاشا کو پھر غصہ آنے لگا۔
تم نے آج تک میرے لئے کیا ہی کیا ہے صرف محبت کی بڑی بڑی باتیں کروا لو بس ... وہ یقیناً زیادہ بول گئی تھی۔ "میں نے تمہارے لئے اپنے اصول توڑے ہیں جو آج تک میں نے کسی کیلئے "... نہیں کیا مرسلین نے اسکی آنکھوں میں جھلکتی بے رخی کو دیکھتے سوگواریت سے کہا تھا نتاشا پل بھر کچھ بول نہیں سکی۔
مجھے نہیں چاہیئے تمہاری ایسی قربانیاں مجھے بس اس گلٹ سے نکال دو کہ عزہ میری وجہ سے آج وہاں ہے۔ "تم بس زیادہ سوچ رہی ہو۔ مرسلین نے نرمی سے اسکا ہاتھ تھامے اسکے پریشان چہرے کو چھوتے کہا"۔۔ ۔ تم پریشان نہیں ہوا کرو تم پریشان ہوتی ہو تو مجھے لگتا ہے میرے سر پر کالے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ وہ ذرا اداس سا ہنسا۔ نتاشا اسے دیکھتی رہ گئی۔ "تم بات کرو گئے ان سے۔ وہ ابھی بھی اپنی ضد پر اٹکی تھی"... نہیں… … اسنے سر جھکائے کہا۔ "پھر تم بھی جاؤ یہاں سے مجھے نہیں آیا تمہارے ساتھ،نا ہی میں اب سے تمہارے لئے کافی بناؤں گئی،نا رات جاگ جاگ کر تمہاری بے تکی باتیں سنوں گئی، نا تمہارے ساتھ اپنا کھانا شیئر کروں گئی۔"... وہ بولتی جا رہی تھی جب نظر مرسلین کے پیچھے کھڑے اپنے ساس سسر پر ٹھہری تو زبان دانتوں تلے دب گئی۔ مرسلین نے انکی موجودگی پر گہرا سانس بھرا۔ وہ دونوں مسکرا رہے تھے مرسلین کا چہرا سرخ ہوا۔ اسنے نتاشا کو گھورا۔ "تم پہلی بیوی ہو جو اپنے شوہر کو میکے والوں کے سامنے نہیں، خود کے سسرال والوں کے سامنے ہمیشہ شرمندہ کرواتی ہو۔ وہ دانت کچکچا کر رہ گیا۔" جا رہا ہوں میں یہاں سے، آیا ہو واپس تو آجانا اپنے ساس سسر کےتھ سا…میں نہیں آؤں گا اب۔ وہ کہہ کر تنفن کرتا وہاں سے نکل گیا۔ نتاشا نے جیسے ناک سے مکھی اڑائی اور اپنے پیارے پیارے سوئیٹ ساس سسر کو سر پکڑے دیکھ انہیں پر سکون رہنے کا کہتی انہیں ریسیو کرتی اندر آ گئی۔ جو اسے وہاں منا کر واپس ولا لانے کیلئے آئے تھے۔
***
اسے ایک میٹنگ کیلئے کپا دو کیہ جانا تھا مگر اب سمجھ نہیں آرہا تھا عزہ کو کیسے بتا نے جو اسے جانے کی اجازت نہیں دیتی اور وہ اسے ساتھ لے کر بھی نہیں جا سکتا تھا کیونکہ اسکے مطابق وہ مغل ایمپائر میں ہی سیف تھی۔ وہ ابھی آفس میں بیٹھا اسی متعلق سوچ رہا تھا اسکا ملازم نوک کیے کلاتھ ریک دھکیلتے ہوئے اندر آیا چاکلیٹ کلر کا تھری پیس سلیکٹ کرنے کے بعد اسنے اسے واپس بھیج دیا۔ دن کے ایک بج رہے تھے وہ تب نماز پڑھ رہی تھی جب وہ اسکے پاس سے اٹھ کر آیا تھا ابھی تین بجنے والے تھے۔ اسنے پیڈنگ فائلز دیکھی حان سے ڈسکشن کرنے کے بعد اسے واپس بھیج دیا۔ پا نچ بجنے والے تھے اور وہ ابھی تک آفس میں ہی موجود تھا حیرت کا مقام تھا اسکی بیوی نے کوئی ہنگامہ برپا نہیں کیا تھا ابھی وہ سوچ رہا تھا وہی دوپہر والا ملازم اسکے تھری پیس کو ہینگ کیے آفس میں داخل ہوا۔
"میں نے تمہیں نہیں بلایا۔ سکندر نے آئی برو اچکاتے کہا"۔۔ ۔ سر ایکچولی میڈم نے کہا ہے آپ کو یہ دکھا آؤں۔ اسنے رونی صورت بنائے کوٹ کی دائیں سائیڈ اٹھائے سامنے کی جس میں کپڑا نہیں تھا اتنی بری طریقے سے وہ جلائی گئی تھی۔ سکندر نے گہرا سانس بھرا۔ ٹھیک ہے تم جا ؤ۔ اسے واپس بھیجتے سکندر نے انٹر کام اٹھایا اور حکم صادر کیا۔ کچھ دیر بعد ہی عزہ بغیر نوک کیے اندر آئی۔ پیچ کلر کے سادہ سے فراک میں دوپٹے کو کندھوں پر پھیلائے بالوں کی ڈھیلی بریڈ بنائی ہوئی تھی وہ آنکھوں میں انوکھی چمک لیے کرسی کے پاس آکھڑی ہوئی۔۔ ۔"جلدی بتائیں مجھے کیوں بلا یا پھر مجھے دو نفل بھی پڑھنے جانا ہے"... وہ کیوں..؟ اسے گہری نظروں سے دیکھتے سکندر نے سنجیدگی سے پوچھا تھا۔ "آ ج میرے شوہر نے مجھے خود یاد فرمایا ہے تو اللہ جی کا شکریہ ادا کرنا تو بنتا ہے ناں" وہ ادائے قاتلا نہ سے کہتی اسکی آغوش میں آ سمائی۔ سکندر نے بمشکل اپنی مسکراہٹ روکی تھی۔ "اگر تو میری بیوی نے اپنی قسمت پر رشک فرما لیا ہو تو ابھی مجھے میری بیوی صرف اس بات کا جواب دے کہ میرے کپڑے کیوں جلائے"... کیونکہ میرا دماغ خراب تھا اسلئے۔ نارمل سا کہتی اسنے سکندر کے ہاتھ سے پین اچکا۔
جواباً سکندر نے اسکے گرد مضبوط گرفت کا اسے احساس دلاتے پتھریلے تاثرات میں کہا۔ "مجھے خراب دماغ بہت اچھے طریقے سے ٹھیک کرنے آتے ہیں ڈرامہ کوئین"...آپ کی بیوی خراب دلوں کی ڈاکٹر ہے آپ خراب دماغ کے بن جائے۔۔۔ ناٹ بیڈ...ہے ناں۔ اققف وہ اسکی کسی بات کو سیریس کیوں نہیں لیتی تھی۔ سکندر نے گردن میں ہاتھ پھیرا۔ "اچھا۔۔۔ مگر اس ڈاکٹر کا صرف ایک ہی مریض رہنا چاہیئے۔"اسنے گردن موڑتے اٹل انداز میں کہا۔ عزہ نے بچوں جیسے سر ہلاتے پھر سے اسکے چہرے پر پین سے لکھنے کی کوشش کی جو اس بار بھی سکندر نے چہرا موڑتے ترک کر دی۔
میرا چہرا خراب نہیں کرو مجھے میٹنگ کیلئے جانا ہے۔ "میں آپ کے فیس پر سٹار بنا نا چاہتی ہوں جیسے بچپن میں میری ٹیچر میرے فیس پر بناتیں تھیں۔ "اسکی انوکھی خواہش پر سکندر نے التجا ئی نظروں سے اسے دیکھتے سنجیدہ لہجے میں اسے ٹالنا چاہا۔ میں میٹنگ سے واپس آجاؤں پھر بنا لینا ابھی نہیں۔ اسکے "ہاتھ سے ہین لینے کی کوشش کرتے کہا گیا۔ "حاذق....عزہ نے خفگی سے اسے پکارا۔ ۔۔ ۔ کیا ہے یار عزہ... "آپ مجھ سے پیار نہیں کرتے.. معصوم سا وار کیا گیا"... پیار کرتا ہوں مگر اپنے چہرے پر سٹار نہیں بنوا سکتا...اسنے دو ٹوک کہا۔ عزہ نے منہ بسورے سر اسکے کند ھے پر رکھ لیا۔ سکندر کا ہاتھ اسکے بالوں میں رینگ رہا تھا وہ پرسکون محسوس کر رہی تھی۔ وہ فون پر جان سے بات کرنے میں مصروف تھا۔ عزہ کی انگلیاں اسکے سینے پر دھیمی دھیمی چل رہی تھیں۔ وہ ڈسٹرب ہو رہا تھا اسنے سینے سے لگی عزہ کو دیکھا۔ اب تم ایسے میرے پاس بیٹھی رہو گئی تو میں کام کیسے کروں گا۔ اسکا دھیان بھٹک رہا تھا مگر زندگی مکمل سی لگ رہی تھی۔ عزہ نے وقت دیکھا مغرب کا وقت ہو چکا تھا وہ نماز کا سوچتی اسکے پاس سے اٹھی۔ سکندر فون کان سے لگائے لیپ ٹاپ پر نظریں جمائے بیٹھا بات کر رہا تھا عزہ نے سلپر پہنے دو قدم آگے لیے پھر ایک جھٹکے سے مڑی اور سکندر کی طرف واپس آئی ہاتھ میں پکڑے پینِ کی نب اسکے دائیں گال پر رکھی ایک ہاتھ میں اسکا جبڑا تھاما۔ ایک ہی جست میں کچھ لکیریں کھینچتے وہ پین پھینک کر قہقہہ لگاتی وہاں سے بھاگ گئی تھی۔ سکندر ہاتھ میں فون پکڑے ہونق بنا اپنے سا تھ ہوئی واردات کو سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پھر گہرا سانس بھرا۔۔ لگتا ہے بھابھی نے پھر کوئی شر ارت کی ہے۔ حان نے ہنستے کہا۔۔ اب بیوی کا درجہ دیا ہے تو یہ شرارتیں بھی جھیلنی پڑے گئیں۔ اسنے بیچارگی سے کہا۔
***
یار عفافاب یہ زیادہ ہو رہا ہے مجھے غصہ نہیں دلاؤ ورنہ اب مار بھی پڑے گئی۔ طہ نے اسکے پیچھے آتے جھنجھلاتے ساتھ سختی سے کہا۔ مگر وہ ضدی بنی غبارے جیسی شکل لیے ڈائیننگ ہال میں آ رہی تھی ایکدم سے رک کر پلٹی۔ "نہیں ابھی بھی آپ کو غصہ آئے گا۔ اس لڑکی کو آئی لو یو آپ بول کر آئیں ہیں اور میں غصہ بھی نا کروں۔ وہ ایک ہی سانس میں بولتی چلی گئی"
لو یہ دونوں باقی تھے اب ان کے درمیان بھی جنگ چھڑ گئی ہے۔
خاموش رہو فیصل...کیا بات ہے پرنسیس کیوں لڑائی کر رہی ہو آپ طہ سے...ملائکہ کے سوال پر سب نے سوالیہ نظروں سے ان دونوں کو دیکھا۔ مما...وہ رونے والی ہوئی۔ دو گھنٹے پہلے ہی وہ دونوں واپس آئے تھے۔ " رو نہیں عفاف مجھے بتاؤ کیوں اداس ہو۔ نتاشا جو دن ٹائم واپس آگئی تھی تھ اسے سا لگاتے پیار سے پوچھا"... آپی جب ہم وہاں سے واپس آرہے تھے تو وہاں ائیر پورٹ پر ایک لڑ کی آئی ان کے پاس اور انہیں آئی لو یو بولا اسنے۔ وہ سوں سوں کرتے بولی۔ طہ سر تھامے کھڑا تھا۔ اور آپی انہوں نے اس لڑکی کو بولا آئی لو یو ٹو...وہ اونچا اونچا رونے لگی۔ ایکدم سے وہاں سب عفاف کیلئے پریشان ہو گئے۔ سب ایکدم سے اسکے قریب اکٹھے ہوئے وقاص نے روتی بیٹی کو سینے سے لگایا حمزہ فیصل اور آریان کی تیکھی نظریں اب طہ پر جمی تھی۔
ارے ڈیڈ اسنے پوری بات نہیں بتائی یار... حمزہ اسکی پھینٹی لگاتا وہ زارا کے پیچھے ؤ ہوتا اونچا بولا۔ "تم بتا پھر۔ اریان بولا"
ارے بڑے پاپا میں نے اس لڑکی کو آئی لو یو ٹو باجی بولا تھا یار قسمے...مجھے کیا پتہ تھا یہ ساتھ باجی بولنے کے باوجود بھی واویلا مچا دے گئی۔ وہ اب سمیرا بیگم کی اوٹ میں کھڑا تھا۔
جو بھی تھا آپ نے اسے آئی لو یو تو بولا نا ساتھ بیشک پھر باجی یا دادی لگائیں کیا فرق پڑتا۔ وہ روتے روتے چیخی۔ وہ ذرا سی ڈرپوک ضرور تھی مگر اپنی محبت کیلئے پوزیسیو نیچر اً سکی بالکل ملائکہ جیسی تھی۔ " فورا معافی مانگو میری بہو سے۔ زارا نے اسکا کان کھینچا۔"۔۔۔ یار صبح سے سو دفع مانگ چکا ہوں اب کیا ذبخ ہو جاؤں۔ وہ کان چھڑاتے غصے سے بولا۔
کیا بنے گا پتہ نہیں اس ملک ولا کا اور یہاں کے لوگوں کا۔ سمیرا بیگم سر پکڑے چیئر پر بیٹھی ۔ " مجھے نہیں رہنا انکے ساتھ بس بات ختم میں ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہوں گئی جو میرے علاؤہ ہر کسی کو لو یو بولتے ہوں۔ عفاف نے نیا حکم سنایا۔
اچھا رو نہیں تم میرے روم میں رہ لینا۔ " میری بیوی کو الٹی پٹیاں نہیں پڑھاؤ نتاشا ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا"
وہ واضح دھمکی دیتا سیڑھیوں پر پہنچا۔ جہاں سے امیمہ اتنے شور پر نیچے آرہی تھی۔ "اب یہاں کون سی جنگ چھڑی ہوئی ہے.؟"جو سوال اسنے کرنا تھا وہ دوسری طرف سے آتے یحییٰ نے پوچھا جو ابھی باہر سے واپس آیا تھا۔ "کچھ خاص نہیں میرے بیٹے بس تمہارا کچھ اثر تمہارے جڑوا بھائی پر بھی پڑ گیا ہے...گدھے دونوں کے دونوں...حمزہ نے اسے بھی گھسیٹ لیا۔ یحییٰ پورا منہ کھولے انہیں دیکھنے لگا۔ بالکل صحیح جا رہے ہیں آپ ڈیڈ۔ کل کو کسی کا کتا مر جائے گا تب بھی آپ بولیں گئیں یحییٰ میر وہ کیا تمہاری وجہ سے مر گیا۔ وہ صدمے کی حالت میں بولا۔
مجھے جیسے شریف بندے کو بدنام کر کے رکھ دیا ہے۔ وہ انہی قدموں پر لوٹ گیا۔ مگر ما حول کچھ ہلکا پھلکا سا ہو گیا تھا سب کے چہرے پر کچھ رونق بھی تھی سب جانتے تھے وہ ایکٹنگ کی دوکان اب کھڑکی کے ذریعے اپنے کمرے میں جائے گا۔
***
وہ سیڑھیوں سے نیچے اتر رہا تھا وہاں موجود ملازم اسکے چہرے پر بنی ڈرائنگ دیکھتے دبی دبی ہنسی ہنس رہے تھے مگر وہ دل بڑا کیے اپنی بیوی کی محبت سنبھالے شہزادوں سی چال چلتا لان میں چلا گیا جہاں اس وقت اسکی بیوی نماز پڑھنے کے بعد ٹہل رہی تھی۔ وہ ایک جگہ کھڑی چاند کو دیکھنے میں محو تھی۔ سکندر اسکے کندھوں پر پڑی شال کو اچھے سے اسکے گرد لپیٹتے اسکے گرد محفوظ حصار کھینچتے اسکی نظروں کے تعاقب میں دیکھنے لگا۔ "حاذق مجھے چاند پر جانا ہے"اس نئی فرمائش پر وہ ہنسا۔ "وہ کیو ں..؟"... بس یونہی میرا دل کر رہا ہے وہاں جانے کو...اسنے ایسے کہا جیسے وہ دوسرے شہر جانے کا کہہ رہی ہو۔ "کسی دن ضرور جائیں گئیں۔"...اس جملے پر عزہ نے پلٹ کر اسے دیکھا۔ آپ مجھے ٹال رہے ہیں .! حاذق ۔۔ ۔ "نہیں میں سچ کہہ رہا ہوں میں تمہاری خواہش پوری کروں گا۔۔ مگر صحیح وقت آنے پر" عزہ نے اسے دیکھا اسکے چہرے پر مذاق کا شائبہ تک نہیں تھا۔
بال کیوں کھلے چھوڑے ہوئے ہیں تم نے...اسکے ہوا سے اڑتے بالوں کو نرمی سے سمیٹتے سکندر نے اسکی نظروں میں جھلملاتی محبت کو دیکھتے پوچھا۔ "تم ہی تو کہتی ہو آریان کی معصوم بیوی کہتی ہے شام کے وقت لڑکیاں بال کھلے نہیں چھوڑتیں اچھی بات نہیں ہوتی۔"۔۔ ۔ میں باندھنے والی تھی۔ وہ اسکے کہے ہر جملے کو ازبر یاد رکھتا تھا۔ " میں باندھ دوں تمہارے بال..؟"اسنے ہاتھ آگے کیاتھ ۔ عزہ نے ہا میں پکڑا کیچر اسے دے دیا۔ سکندر نے اسکے بالوں کو سنوارتے گردن کی پشت پر لے جاتے انہیں "کیچر میں مقید کر دیا۔ اب ٹھیک ہے وہ مسکرایا"...عزہ نے ہمیشہ کی طرح اسے دیکھتے دل ہی دل میں اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔
حاذق میں آپ کیلئے کیا ہوں..؟ اسنے چاند کو دیکھتے سوال کیا۔ اس خوبصورت ماحول میں وہ اس سے کچھ خوبصورت سا سننا چاہتی تھی۔ تم بیوی نہیں جادوگرنی ہو جو محبت محبت بول کر ہر روز مجھ پر ظلم کرتی "ہو اور میں تمہارا معصوم شوہر تمہارے جادو کے زیرِ اثر بس سر جھکائے سب کچھ سہہ جاتا ہوں کیونکہ میں فرمابردار شوہر ہوں۔ سکندر نے اسکے گال کھینچتے ایک اور تبصرہ کیا۔ عزہ نے ناک بھنوئیں چڑھائی۔ "اگر آپ نے اپنی تعریفیں کر لی ہیں تو کھانا کھانے چلیں۔ اسکا موڈ حد درجے بگڑا تھا"۔۔۔ ایک تو معلوم نہیں تم بیویوں سے اپنے شوہر کی تعریف ہضم کیوں نہیں ہوتی۔ وہ ہنستے ہوئے اسکے پیچھے چل رہا تھا۔ "اور یہی شوہر اپنی بیوی کی تعریف کرنے میں انتہا کے کنجوس ہوتے ہیں ہونہہہ بڑے آئے فرمابردار شوہر۔"وہ سلگتی اندر چلی گئی۔
***
وہ کھڑکی سے کمرے میں کودا۔ رات کے نو بج رہے تھے دھڑام کی آواز پر امیمہ چوکنا ہوتی ایکدم سے سٹڈی روم سے باہر آئی سامنے فرش پر گرے یحییٰ کو سر ملتے دیکھ اسکا ہاتھ سر کو پہنچا تھا۔
تم فرش پر کیا کر رہے ہو۔۔ وہ بھی اسوقت..؟ وہ کتاب پھینکتی اسکے پاس آئی۔ میرا پانچ کا سکہ گر گیا تھا وہی ڈھونڈ رہا ہوں...سر سے ہاتھ ہٹائے وہ بھڑک اٹھا۔ حد ہے مطلب تم سے ملنے آیا ہوں رسک لے کر اس پر سے سر میں چوٹ بھی لگ گئی۔ وہ غصے سے کہتا اٹھا۔ امیمہ نفی میں سر ہلاتی فر سٹ ایڈ باکس لائی۔ تو دروازے سے اندر آیا تھا کس نے کہا تھا سپائیڈرمین بننے کو۔ وہ زخم پر بیندیج لگاتی بولی۔ ہاں تاکہ تمہارا وہ جگیرا بٹلر بھائی اپنا ڈھائی سو کلو کا ہاتھ میرے چہرے پر چھاپ دیتا۔
جانتی ہو نا اسنے تمہارے آس پاس نظر آنے سے بھی منع کیا ہے۔
اب تمہاری حرکتیں ہی ایسی ہیں اس میں میرا یا میرے بھائی کے ڈھائی سو کلو کے ہاتھ کا کیا قصور...امیمہ نے جلتی پر تیل چھڑکا۔ "اپنے بھائی کی تعریفیں کم کرو ورنہ اکیلا ہی چلا جاؤں گا عزہ کے پاس۔ واضح دھمکی دی گئی"۔۔ ۔ تمہیں معلوم ہو گیا عزہ آپی کہاں ہیں..؟ ۔۔ ۔ یحییٰ نے سر اثبات میں ہلایا۔ "سچی...اور اس ایک لفظ پر امیمہ کا دل چاہا یحییٰ کو خوشی کے مارے کھڑکی سے نیچے ہی پھینک دے۔ کہاں ہیں وہ..؟ یحییٰ اسکا خوشی سے پھولا چہرا دیکھتے مسکرایا۔ "تر کیہ میں...اسکے قریب جھکتے سرگوشی میں کہا۔ مگر آواز زیادہ کم بھی نا تھی"۔۔ ۔ مگر تم اتنے یقین سے کیسے کہہ سکتے ہو مطلب تمہیں کیسے معلوم ہوا۔ امیمہ نے خوشی سائیڈ پر رکھتے سیریس انداز میں پوچھا۔ یحییٰ چلتا صوفے پر بیٹھ گیا۔ امیمہ چیئر کھینچتی اسکے سامنے بیٹھی۔ مجھے احمر نے بتایا تھا کہ عزہ کسی کو پسند کرتی ہے۔۔ ہاں یہ تو میں بھی جانتی ہوں۔ جب اسنے مجھے یہ بات بتائی تو میں نے عزہ سے طہ بھائی کی مہندی والی رات پوچھا تھا تو اسنے اقرار کر لیا میں نے پھر سوال کیا وہ کہاں رہتا ہے تو اسنے کہا وہ پلینٹ آف لوَ میں رہتا ہے۔ امیمہ نا سمجھی سے اسے سن رہی تھی۔ پھر میں نے کافی دماغ لڑایا مجھے اپنا وعدہ پو را کرنا تھا بہت ڈھونڈنے پر بھی جب کوئی راستہ نظر نہیں آیا تو میں نے آخری حل عزہ کے کمرے کی تلاشی نکالا۔ اور اسکے کمرے میں جاتے ہی میری پہلی نظر اسکی ٹیبل پر رکھی ڈائری پر گئی۔ "وہ انکی پرسنل ڈائیری ہے یحییٰ اور کسی کیتھ پرسنل چیز کو بنا مالک کی اجازت کے ہا لگانا بری بات ہوتی ہے۔"۔۔ ۔ جا نتا ہوں سنو وائیٹ مگر مجھے میری سنو وائٹ کو خوش کرنا تھا تو مجھے صحیح غلط سے فرق نہیں پڑا۔ اسے کچھ سمجھا نا فضول تھا وہ یحییٰ تھا۔ امیمہ نے سر جھٹکا۔ میں نے اس ڈائری کو پورا نہیں پڑھا۔ کیونکہ مجھے اسکی ضرورت ہی نہیں پڑی میں نے اسکے مارک کیے صفحے کو کھولا۔ وہاں بھی پلینٹ آف لوَ لکھا تھا سامنے اس بندے کا نام۔ سکندر حاذق مغل۔ اسکا لہجہ پر اسرا ہوا۔ تم جانتی ہو سنو عزہ پلینٹ آف لوَ کس پلینٹ کو کہتی ہے..؟ اس سوال پر امیمہ کی آنکھیں متحیر ہوئی۔ جواب انکے اتنے قریب تھا اور وہ سب نگر نگر کی خاک چھانٹ رہے تھے ملک ولا کا فرد فرد جانتا تھا عزہ پلینٹ آف لوَ ترکی کو کہتی ہے۔ امیمہ حیرت کے مارے سر پکڑ کے رہ گئی۔ "اسے کہتے ہیں بغل میں چھرا شہر میں ڈھنڈورا"امیمہ نے پرانا سا ایک محاورہ اپنی بیوقوفی پر گڑھا۔ "مگر تم میری عقلمندی کے قصیدے پڑھو خسیے یہ سب ممکن کر دکھایا۔ امیمہ ناچاہتے ہوئے بھی اسکی بات جھٹلا نہیں سکی۔"ایک وہی مشن تھا جس میں یحییٰ نے اپنا دماغ استعمال کیا تھا ور نہ فلرٹنگ کیلئے دل اور مشن کیلئے وہ صرف ہاتھوں کا ڈائریکٹ استعمال کرتا تھا۔ مگر آپی تر کیہ میں کہاں ہیں یحییٰ۔ وہ سوال یحییٰ کے چہرے کی رونق ماند کر گیا۔ امیمہ مایوس ہو گئی مگر پھر یحییٰ ہنسا۔ میں کو ئی بھی کام آدھا نہیں کرتا سنو وائیٹ۔ وہ استنبول میں ہے۔ اسنے کالر جھاڑتے بتایا۔ امیمہ امپریسڈ ہوئی۔ اب یہ کیسے معلوم کیا یہ بھی بتا دو.؟ یہ آسان ٹاسک تھا کیونکہ بڑے پاپا کے اکلوتے داماد صاحب استنبول کے مشہور و معروف گینگسٹر ہیں۔
واااٹ...عزہ کا نکاح ایک گینگسٹر سے ہوا ہے۔ نتاشا دھڑام سے درواہ کھولے اندر آئی۔ "یہ اوور۔ ایکٹنگ بند کرو وہ بندہ گینگسٹر ہے یہ بات سب سے پہلے تم ہی جانتی تھی مجھے احمر بتا چکا ہے۔"یحییٰ جانتا تھا وہ دروازے کے پار کھڑی انکی باتیں سن رہی ہے وہ یہ بھی جانتا تھا نتا شا تین دن سے اسکی جاسوسی کر رہی ہے صرف عزہ کے ایڈریس کیلئے۔ یحییٰ کے لتاڑنے پر نتاشا نے لاپر وائی سے شانے اچکائے۔ "جو بھی تھا مجھے بتاؤ ہم عزہ کی طرف کی جا رہے ہیں جب اتنا سب کر کے آئے ہو تو مجھے یقین ہے یہ بھی پلان کر کے آئے ہو گئے تم"...صرف سنو وائیٹ کی وجہ سے میں اپنا دماغ چلا رہا ہوں ورنہ میں اسے کبھی خرچ نہیں کرتا۔ اسنے احسان کرنے والے انداز میں کہا۔ اور آگے کا پلان انہیں کے گوش گزار کیا۔ "میں بھی جاؤں گئی عزہ آپی کی طرف۔ وہ جو کب سے واشروم میں بیٹھی انکی باتیں سن رہی تھی ایکدم سے باہر آئی ۔" وہ تینوں عفاف کو دیکھ حیرت کا شکار ہوئے۔
تم یہاں کب آئی..؟ امیمہ شو کڈ تھی۔ آپی میں آپکے روم میں سونے کیلئے آئی تھی فر یش ہونے گئی تھی تب یحییٰ بھائی آپ کے روم میں آئے اور تب سے میں آپ سب کی باتیں سن رہی ہوں۔ عفاف نے بنا شرمندہ ہوئے انہیں بتایا۔ اور پھر وہ سب اسے بھی ساتھ لے جانے پر راضی ہو گئے۔ اور کوئی چارا بھی نہیں تھا۔