Chapter 55: باب 55

وہ کھانے کی ٹیبل پر موجود تھی سکندر کچن سے باہر نکلا کھانے کی ٹرے لیے اسکے سامنے رکھی اسے کھانا سرو کیا۔ عزہ نے اسے گھورا یہ سب اسکے لئے نیا نہیں تھا مگر ملازم حیرت زدہ ضرور ہوتے تھے۔ ملازم کھانا لے آتے حاذق آپ کو یہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ "کوئی بات نہیں اگر میں نے اپنی بیوی کو خود کھانا سرو کر دیا تو"...ہاں مگر آپ ملازم نہیں ہیں میرے شوہر ہیں۔ اسے واقع اچھا نہیں لگا تھا۔ "مرد صرف اپنی پسندیدہ عورت کیلئے ملازم بننا پسند کرتا ہے"...زیادہ نہیں سوچو کھانا کھاؤ۔ اس سے بحث کرنا ناکام تھا عزہ نے کھانا ختم کیا۔ سکندر اسے کمرے میں جانے کا کہتا خود ضر وری کال سننے باہر چلا گیا۔ وہ واپس کمرے میں آیا جہاں عزہ بیڈ پر بیٹھی کتاب پڑھ رہی تھی۔

اجکل آپکو بہت زیادہ کالز آنے لگی ہیں... "تم اپنے شوہر پر شک کر رہی ہو۔ انداز شرارت بھرا تھا"۔۔۔ ہاں اگر وہ سبکی گینگسٹر نا ہوتا تو ضرور شک کرتی۔ اس جملے پر سکندر کے چہرے کے زاویے بدلے جنہیں اسنے فوراً درست کر لیا۔ "میں کچھ بہت بڑا کر رہا ہوں تم میرے لیے دعا کرنا میں اپنے اس آخری مشن میں کامیاب ہو جاؤں اسکا لہجہ عجیب سا ہوا"۔۔۔ عزہ نے کتاب سے نظریں اٹھائیں۔ آپ کا کل جانا بہت ضروری ہے کیا..؟ ۔۔ ۔ "بہت ضروری..سکندر نے دوسری طرف بیٹھتے کہا"۔۔۔ فکر نہیں کرو کل حان اور اینی تمہارے پاس ہونگے۔ "مجھے صرف آپکی موجودگی اپنے قریب اچھی لگتی ہے۔ عزہ نے سر اسکے کندھے پر رکھا"وہ مسکرا دیا۔

اچھا اداس نہیں ہو مجھے تم سے کچھ ضروری بات کرنی ہے۔

کیا بات کرنی ہے..؟ عزہ نے اداسی سے چور لہجے میں پوچھا۔

صاف لفظوں میں بات کروں عزہ تو ہمارا کپل ان عام کیلر جیسا نہیں ہے جنہیں لوگ ہیپی میرڈ لائف کا ٹیگ دیتے ہیں نا ہی ہماری زندگی میں ان عام کیلر جیسی کوئی روٹینز رہی ہیں۔ سچ کہوں تو عزہ مجھے لگتا ہے مجھ جیسا شخص کسی لڑکی کا آئیڈیل نہیں ہو سکتا کیونکہ جہاں تک میرا خیال ہے اجکل ہر لڑکی کو ایک پر فیکٹ انسان چاہیئے ہوتاہے جو ہر چیز میں پر فیکٹ ہو اور لڑکی کی فیملی بھی یہی دیکھتی ہے۔ مگر میں ویسا نہیں ہوں۔ مجھے دنیا گینگسٹر کہتی ہے اس کالی جرائم کی دنیا کا بادشاہ یہ لقب بھی مجھے کچھ میرے جیسے ہی لوگوں نے دیا ہے۔ میرا تم سے انیس سال دور رہنا اور پھر نکاح میں ہوتے ہوئے بھی تمہیں بیوی قبول نا کرنا اس سب کے پیچھے بھی یہی ایک وجہ تھی۔ مگر اسے تم قسمت کا کھیل کہہ سکتی ہو جو ٹریجڈی میرے اور تمہارے ساتھ ہوئی ہے وہ بہت انوکھی ہے۔ اور میں اپنے ساتھ ہوئی اس ٹریجڈی کو قسمت کا کوئی اشارہ سمجھ کر سیدھے راستے پر آنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ مگر اس سب میں مجھے سب سے زیادہ تمہاری ضرورت ہے تمہارے ساتھ، محبت اور تمہارے یقین کی۔ وہ یقین جسکی بنیاد چٹا نوں جیسی مضبوط ہو۔ میں چاہتا ہوں تم ہر حال اور ہر مصیبت میں مجھ پر یقین رکھو۔ میرے ساتھ کھڑی رہو مجھ سے کبھی دور نہیں جانا عزہ میں خود کو تمہارے قابل بنا رہا ہوں تم جیسی پاکیزہ روح کو میں اس جرائم کی دنیا کا حصہ نہیں بنا کے رکھ سکتا۔ سکندر نے اسکی طرف دیکھا جو یک ٹک اداسی سے اسے دیکھ رہی تھی۔ "آپ کی ہر بات بجا ہے حاذق پر ایک بات سے میں راضی نہیں ہوں وہ یہ کہ اگر آپ میرے قابل نا ہوتے تو میرا اللہ کبھی آپ کو میرا محرم نا بناتے وہ بہتر جانتے ہیں وہ ذات انسان کو اسکے تصور سے بہتر نوازتی ہے اور میں آپ کی شریکِ حیات ہوں کیونکہ آپ میرے اور میں آپ کے قابل تھی"۔۔ ۔ "تم میرے ساتھ ہو تو میں دنیا کے کسی بھی مشن میں کامیاب ہو سکتا ہوں۔ اسکی گود میں سر رکھتے وہ محبت سے لبریز لہجے میں گویا ہوا"۔۔۔ عزہ نے مسکراتے اسکا چہرا دیکھا۔ آپ سے ایک سوال پوچھوں..؟ "سکندر نے سر اثبات میں ہلایا۔"

یاحان بھائی نے بتایا تھا آپ کو پاکستان سے نفرت ہے کیا میں آپ سے پوچھ سکتی ہوں آپ وہاں کیوں جانا نہیں پسند کرتے.؟

کیونکہ پاکستان کے ہر شعبے میں،ہر دوسرا انسان منافق ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ یہاں ایسے لوگ نہیں ہوں گئیں۔ مگر وہ کہتے ہیں نا کہ انسان ہر اس سے سے دور بھاگتا ہے جس سے اسے نفرت ہوتی ہے مجھے بھی پاکستان سے نفرت ہے۔ آپ کو پاکستان کی کس چیز سے نفرت ہے.؟ عزہ نے لہجہ متوازن رکھا۔ امیر لوگ اور انکی امیر حکومت جو ہر فیصلہ انکے حق میں دیتی ہے اور جب بھی کو ئی غریب حق مانگنے نکلتا ہے تو وہ ادارے جنہیں انصاف دلانا چاہیئے وہ پیسہ کھا کر اپنا ضمیر تو بیچتے ہی ہیں ساتھ غریب لوگوں کی خوشیاں اور انکا معصوم بچپن بھی بیچ دیتے ہیں۔ سکندر کا لہجہ برف کی مانند ہوا تھا۔ جانتی ہو مجھے اللہ سے بہت شکایتیں ہیں مگر پھر جب ایک بات دماغ میں آتی ہے تو دل کو سکون سا ملتا ہے۔ اسنے سرخ آنکھیں اٹھا کر عزہ کو دیکھا۔ "میں شکر ادا کرتا ہوں کہ جنت میں رتبے نہیں ہوتے ورنہ یہ امیر وہاں بھی نمایاں ہونے کیلئے اپنی امیری کے جھنڈے گاڑ ھنے بیٹھ جا نے" عزہ نے آج سے پہلے کبھی اسکے لہجے میں اتنی تلخی اور نفرت محسوس نہیں کی تھی۔ "آپ کو امیر لوگوں سے نفرت کیوں ہے حاذق..؟" اسنے ٹرانس کی کیفیت میں سوال کیا۔ سکندر نے گہرا سانس بھرا اسے اپنے سینے میں کرچیاں چبتی محسوس ہوئی تھیں "میں سات سال کا تھا سات سال کا بچہ مز دوری کیا کرتا تھا میرے گھر میں میرا باپ جو رکشہ چلاتا تھا اور ماں جو لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی ایک دادی بھی" تھی ایک صبح میرے ابو رکشہ لے کر گھر سے نکلے ہماری آمدنی کا واحد بڑا ذریعہ تھا مگر آمد نی بعد میں ہمارے گھر کے سربراہ میرے ابو جن سے میں بہت محبت کرتا تھا۔ ایک امیر باپ کی اولاد نے نشے میں دھت انکے رکشے کو ٹکر مار دی۔ انکا بہت برا ایکسیڈنٹ ہوا جس میں وہ انتقال کر گئے۔ عزہ نے اسکا چہرا دیکھا جو سرخ ہو رہا تھا مگر آنکھیں یونہی خشک تھیں۔۔ میں اور میری ماں پولیس اسٹیشن گئے ہمیں انصاف چاہیئے تھا مگر ہم غریب تھے وہ استہزائیہ ہنسا۔ ابو کی دیٹھ کے کچھ عرصے بعد واقع ہو ا۔ میری امی جسکے گھر کام کرتیں تھی انکے گھر چوری ہوئی الزام میری ماں پر آیا کیونکہ وہ غریب تھیں اسلئے ۔ شام سے رات ہو گئی جب امی گھر واپس نہیں آئیں تو میں اور دادو انہیں ڈھونڈنے انکے گھر گئے وہاں جا کر معلوم ہوا انہوں نے میری ماں کو پیٹ کر شام کو ہی گھر سے باہر نکال دیا تھا۔ میرا دل ایسے تھا جیسے ابھی پھٹ جائے گا۔ میں باپ کے بعد ماں کو بھی کھونا نہیں چاہتا تھا ہم انہیں ڈھونڈنے کیلئے آگے بڑھے جب ہماری نظر درخت کے نیچے ٹوٹی بکھری حالت میں پڑی اپنی ماں پر ٹھہر گئی۔ وہ منظر ایسا تھا جیسے کسی نے میرے سینے سے دل نکال کر پاؤں تلے بےدردی سے کچل ڈالا ہو۔ عزہ نے اسکی آنکھوں میں نمی اترتی دیکھی تھی۔ ہم انہیں ہوسپٹل لے کر پہنچے رات کے ڈھائی بجے رہے تھے انکی حالت بہت بری تھی وہ ماں بننے والی تھیں۔ عزہ نے شاکی نظر سکندر کے چہرے پر ڈالی۔ اسکا بھی لحاظ نہیں کیا ان لوگوں نے اور میری ماں پر الزام لگا کر انہیں بے دردی سے ٹھوکریں مارے وہاں سے نکال دیا۔ وہ خاموش ہو گیا۔ عزہ نے بے ساختہ سکندر کے چہرے پر ہاتھ پھیرا جو نم تھا اسکا دل سکندر کی حالت پر تڑ پنے لگا۔ میرا بھائی پیدا ہوا تھا مگر ماں مر چکی تھی۔ پاکستان نے مجھ سے میری فیملی چھین لی تھی۔ وہ سسکنے لگا اسنے عزہ کی آغوش میں سر رکھے چہرے پر بازو رکھا تھا اسکے آنسو بہتے عزہ کے دامن میں جذب ہو رہے تھے اسنے پہلی بار سکندر کو ٹوٹا بکھرا سا دیکھا تھا. آ۔۔ آپ کا بھا ئی کہاں ہے حاذق..؟ عزہ نے بمشکل سسکیوں کو روکے وہ سوال پوچھا تھا۔ "و..وہ...اسے لگا اسکے حلق میں ٹوٹے کانچ پیوست ہو گئے ہیں"وہ بول نہیں پائے گا اگر بولے گا تو لفظوں سمیت اسکا حلق اور زبان لہو لہان ہو جائیں گئیں۔ عزہ نے اسکا کندھا ہلایا۔ "،۔۔ میں نے اسے دے دیا۔"لہجہ ہر احساس سے خالی تھا آ نکھوں میں نمی کی پریت چڑھنے لگی۔ عزہ شو کڈ سی حالت میں بیٹھی اسے دیکھ رہی تھی۔ "کس کو دے دیا یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں حاذق۔"آپ نے اپنا بھائی دے دیا آپ نے ایسا کیوں کیا۔ اسے دلی دکھ ہو رہا تھا وہ زاروقطار رو رہی تھی۔

میںنے اپنا بھائی ایک امیر فیملی کے سپرد کر دیا تھا کیونکہ میں اسکی کفالت نہیں کر سکتا تھا میں سات سال کا لڑکا اسے بنا ماں باپ کے کیسے سنبھالتا۔ وہ بے بسی سے کہہ رہا تھا عزہ سا ختہ اس کے سینے سے لگی تھی۔ "مجھے آپ کیلئے بہت برا لگ رہا ہے حاذق"

وہ روئے جا رہی تھی سکندر نے اسکی پشت سہلائی۔ "وہ برا وقت تھا عزہ جو گزر گیا، اب اچھا وقت ہے کیونکہ تم میرے ساتھ ہو"

اور آپ کا بھائی...وہ اسے دیکھتے اداسی سے مستقر ہوئی۔ "وہ بالکل ٹھیک ہے اور اپنی فیملی میں خوش ہے۔ سکندر نے اسے تسلی کروائی۔"۔۔ ۔ حاذق کیا ہم پاکستان کبھی نہیں جائیں گئیں۔ ؟

میں نے ایسا کب کہا عزہ۔ سکندر نے اسے دیکھا۔ "کیونکہ آپ نے کہا آپ پاکستان سے نفرت کرتے ہیں" وہ الجھی۔۔ ۔ "تمہاری بے شمار محبت کے سامنے میری تمام نفرتیں ہار چکی ہیں"۔۔ میں تمہاری خوشی کیلئے پاکستان ضرور جاؤں گا۔ وہ دھیما سا مسکرایا۔

***

جیسے ہی گھڑی نے دو کا ہندسہ بجایا وہ چاروں الرٹ ہوئے تھے۔ انکی تر کیہ کی فلائیٹ صبح تین بجے کی تھی۔ احمر انہیں دو بجے لینے آنے والا تھا وہ سب ملک ولا کے پچھلے لان میں اکٹھے ہونے والے تھے نتاشا اور امیمہ نے طہ اور مرسلین کو ایک آخری بار چیک کیا اور اپنے تیار شدہ بیگ لئے وہ تینوں لان کی طرف آئی یحییٰ کا انتظار کر رہی تھیں۔ بیس منٹ گزر گئے تھے جب یحییٰ بھاگتا وہاں آیا۔ "تم بیس منٹ لیٹ ہو یحییٰ۔ وہ غصے سے بولی"

ہاں میں خط لکھ رہا تھا۔ "خط...وہ تینوں بیک وقت بولیں۔"

ہاں خط اب ہمارے بعد انہیں معلوم کیسے ہو گا کہ ہم سب عزہ کی طرف جا چکے ہیں اسلئے یہ خط گارڈ کو دے کے جاؤں گا جو صبح کی پہلی کرن کے ساتھ بڑے پاپا کو دے آئے گا۔ اسنے اطمینان سے کہا۔

صبح کا اجالا ہر طرف پھیل چکا تھا آج انہیں جلدی ہی آفس پہنچنا تھا کیونکہ آج انکی زندگی کا دوسرا بڑا مشن اپنے اختتام اور انکی کامیابیوں کی حدود تک پہنچنے والا تھا آریان ملک آج انتہا ئی خوش تھا اسنے اپنی زندگی کئی خطرناک مشن اپنے اختتام تک پہنچائے تھے مگر اجمل پاشا اور حرب فجار گند گی مچانے والے وہ کیڑے تھے جنہوں نے پاکستان کی ساخت میں گھس کر انہیں تو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہی تھی ساتھ پاکستان کی ینگ جنریشن کو تباہی کے دہانے تک بھیجنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی خوشی کا ایک راز یہ بھی تھا اسکی برسوں کی محنت اور سکھ لائی ملیامیٹ نہیں ہوئی تھی۔ وہ جوگنگ سوٹ میں ابھی باہر سے اندر آیا تھا خواتین ناشتے کی تیاری کر رہی تھیں۔ حمزہ وقاص اور فیصل آریان کی طرف آئے تھے جو موبائل چیک کر رہا تھا۔ "بھائی آفس کب تک جانا ہے.؟"

آٹھ بجے تک فیصل... "آج میں بہت خوش ہوں بھائی آخر ہماری برسوں کی محنت ضائع نہیں ہوئی ہمیں ہمارے صبر اور محنت کا پھل ملنے والا ہے۔ ہماری ایک اور کامیابی"۔۔ ۔ بالکل ٹھیک کہا حمزہ میں بھی خوش ہوں اور اسکا سب سے بڑا کریڈٹ حاذق کو جاتا ہے۔ ملائکہ نے وہاں آتے خوشی کے عالم میں کہا تھا۔ اگر آریان اسے سیدھے راستے کی طرف نا لاتا تو یہ کبھی ممکن نہیں تھا ملائکہ۔

وقاص کی بات بھی ٹھیک ہے مگر مجھے جہاں تک لگتا ہے حاذق کا حرب فجا رکے خلاف گواہی دینا، خود کو قانون کے حوالے کرنا یہ سب وہ عزہ کی محبت میں کر رہا ہے۔ ملائکہ کی بات پر وہ سب پل کو خاموش ہو گئے۔ "ایسے منہ نہیں بتاؤ مجھے پورا یقین ہے کہ وہ عزہ کیلئے یہاں ضرور آئے گا"۔۔۔ مگر ہم اپنی بیٹی کسی گینگسٹر کو نہیں دے سکتے ملائکہ۔ فیصل نے دو ٹوک کہا۔ آریان اور حمزہ چپچاپ کھڑے تھے۔ بھائی ان ثبوتوں کا کچھ پتہ چلا جو سکندر بھیجنے والا تھا۔ وہاں کوئی جنگ چڑھتی حمزہ بول پڑا۔ ابھی آریان کوئی جواب دیتا گارڈ وہاں ٹپک پڑا۔

بڑے صاحب جی یہ لفافہ یحییٰ صاحب رات کو آپ کیلئے دے کے گئے تھے۔ اسنے وہ لفافہ آگے بڑھایا۔ اور سب حیرت سے اسے دیکھنے لگے۔ آریان نے فوراً سے لفافہ کھولا اور وہ خط نکا لا جیسے جیسے اسنے وہ خط پڑھا انکے چودہ طبق روشن ہوئے تھے۔

اسنے کہا تھا وہ سنو وائیٹ کیلئے عزہ کا ایڈریس ڈھونڈ کے لائے گا۔ ملائکہ ساکت سیا سکے لفظ دوہرا رہی تھی۔۔ ہمیں نے بہت بڑی غلطی کر دی بھائی ہمیں یحییٰ کو ہلکے میں نہیں لینا چاہیئے تھا۔ فیصل شو کڈ کی حالت میں بولا۔۔ اگر اسنے وہاں جا کر کوئی ہنگامہ برپا کر دیا تو ہمارا سارا پلان الٹ جائے گا۔ وہ مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ وقاص کی پریشانی میں ڈو بی آواز ابھری۔ آریان کے ماتھے کی رگیں تن گئی تھی۔ مگر ابھی انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ یحییٰ کے ساتھ کون کون گیا ہے۔۔ اب کی بار اس گدھے کو میں معاف نہیں کروں گا بھائی اور خبردار اگر کسی نے اسکو بچانے کی کوشش بھی کی تو... حمزہ غصے سے لال بھبھوکا بنے غرایا۔ ابھی آر یان کی سوچیں اسکی طرف گردش کر رہی تھیں۔ جب سیڑھیوں سے کسی کے تیز تیز قدم لینے کی آواز آئی وہ سب ایک ساتھ پیچھے مڑے جہاں سے طہ اور مرسلین حواس باختہ سے نیچے آرہے تھے۔۔ میری بیوی ولا سے غائب ہے..؟ طہ نے وہی سے ہانک لگائی۔۔ میری بیوی بھی مجھے نہیں مل رہی..؟ مر تھ سلین اسکے بعد بولا۔ خواتین انکی طرف بڑھی۔ اریان اور ان سب کا ہا سر کو پہنچا۔

وہ نماز ادا کر کے سورت یسین کی تلاوت کر رہی تھی حاذق جو جوگنگ پر گیا تھا کمرے میں داخل ہوا سامنے ہی وہ قرآن پاک بند کرتی بیڈ سے اتری اسے مسکرا کر دیکھتی المیرا کی طرف بڑھی اور سا ئیڈ پر بنی قرآن پاک رکھنے کی مخصوص جگہ پر قرآن پاک واپس رکھتی اسکی طرف آئی۔ حاذق نے اسے ساتھ لگایا اور ماتھے پر لب رکھے۔ "صبح بخیر..." اسنے نرمی سے کہا عزہ بس مسکرائی

آپ نے نماز پڑھی..؟ عزہ کے سوال پر حاذق کا چہرا بےتاثر ہوا۔

نہیں...وہ ذرا سا بھی شرمندہ نہیں تھا۔"وجہ...عزہ سیریس ہوئی"

بعض دفع آپ کی یہ عادت مجھے خوف میں ڈال دیتی ہے۔ کوئی جواب نا پا کر اس نے دوری بنا نے کہا۔ "کونسی عادت...سکندر کے ماتھے پر بل پڑے"۔۔۔ نماز نا پڑھنے کی عادت...اسنے آزردگی سے کہا۔

کس نوعیت کی خوف زدگی ہے تمہیں..؟ ۔۔ ۔ "آپ نماز نہیں پڑھتے اور جو شخص اپنے اللہ کا نہیں ہوا وہ میرا کیسے ہو گا یہ خوف مجھے دن با دن کھا رہا ہے" لہجہ کاٹ دار تھا اسنے اپنی زندگی کی ابتدا سے یہی سب تو دیکھا اور سنا تھا جب بھی کوئی مدد چاہیئے تو اللہ سے رجوع کرنی ہے۔ جب کوئی سا تھ نہیں ہوتا تو اللہ ساتھ ہوتا ہے۔ جب یہ دنیا دھتکار دیتی ہے تو وہ تھام لیتا ہے ہر اچھے برے وقت میں اسے یاد رکھنا چاہیئے صرف اپنے مقصد تک نہیں۔ یہ اسکی تربیت تھی جو اسے بچپن سے ملی تھی اسے بتایا گیا تھا اللہ کی محبت ہر محبت سے زیادہ پاک اور عظیم ہے اسکی محبت پر کبھی کمپرومائز نہیں کرنا۔ اسکے بندے کو راضی کرنے کیلئے کبھی اسے ناراض مت کرنا۔ اور آج اس سے برداشت نہیں ہو رہا تھا جس انسان سے وہ سب سے زیادہ محبت کرتی ہے وہ اللہ کی محبت سے اتنا دور ہے اسے واقع یہ بات اندر ہی اندر کاٹتی تھی۔ سکندر نے گہری سانس بھری نظریں چراتا وہ واڈراب کی طرف بڑھ گیا۔ "میں تمہارا محرم ہوں...اسنے ایک جملے میں اسے بہت کچھ باور کروایا تھا"۔۔ ۔ آپ میرے محرم بعد میں ہیں پہلے ایک انسان کی مسند پر قائم ہیں۔ عزہ نے جتایا۔ چند سانحے کیلئے سکندر لاجواب ہو گیا۔ یہ آج کا مسئلہ نہیں تھا وہ کافی دنوں سے اسے نماز کی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہی تھی مگر سکندر ہمیشہ اسکی کوششیں مٹی کرتا نکل جاتا تھا۔۔۔ تم میری بے شمار محبت کو نماز سے کمپیئر کرر ہی ہو عزہ۔۔ وہ بغیر پلٹے بولا۔ عزہ کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا تھا۔ کیا سامنے کھڑا وہ شخص تھا جسکو حاصل کرنے کیلئے اسنے اٹھارہ سال سے دعائیں مانگی تھیں اگر ہاں تو اسے آج اپنے انتخاب پر دلی افسوس محسوس ہوا تھا۔

کونسی محبت کی بات کر رہے ہیں آپ..؟ اس لب و لہجے پر وہ ششدر سا پلٹا۔ سکندر کی آ نکھوں میں بے یقینی تھی وہ من بھر قدم لیتی اسکے روبرو آن کھڑی ہوئی۔۔ ۔ تم میری محبت پر سوال اٹھا رہی ہو..؟ وہ سنجیدگی سے مستقر ہوا۔ عزہ نے گہری سانس بھری اپنی ہتھیلیاں اسکے چہرے کے گرد نرمی سے رکھے اسے محبت پاش نظروں سے دیکھا تھا۔ "اگر آپ کے اور میرے درمیان نکاح جیسا پاک رشتہ نا ہوتا تو میں ایسا کرنے کا حق رکھتی تھی"مگر جس انسان کو میرے اللہ نے میرا ہمسفر بنایا سکے لئے میرے دلا میں پہلے سے زیادہ محبت اور عزت ڈالی اس پر میں سوال نہیں اٹھا سکتی حازق یہ میرے اللہ کی نافرمانی ہو گئی۔

وہ سانس روکے من و عن اسے سن رہا تھا۔ "میں صرف آپ کو یہ سمجھا رہی ہوں آپکی محبت سے پہلے میرے لیے اللہ کی محبت ہے اور میری محبت سے پہلے آپ کیلئے اللہ تعالیٰ کی محبت ہونی چاہیئے...نا صرف دل میں آپ کے پورے وجود میں۔" نماز اللہ تعالیٰ سے محبت جتانے کا انتہائی خوبصو رت ذریعہ ہے میں اسے آپکی محبت سے کمپیئر نہیں کر رہی۔ اور میں ایسا کر بھی نہیں سکتی کیو نکہ اللہ کی محبت کا کوئی میل نہیں ہے۔ اسنے نرمی سے متوازن لہجے میں ہر ایک لفظ یاسین سے اسکے کانوں میں اتارا تھا جسکا اثر اسکے دل پر بھی ہوا تھا مگر وہ پہلو بدلنے میں مہارت رکھتا تھا۔۔۔ میری فلائیٹ کا ٹائم ہونے والا ہے عزہ...وہ بے تاثر لہجے میں بولا۔۔ اسنے اداسی سے اس شہزادے کی اداس شکل ملا خط کی ۔۔ ایک آخری بات کہہ سکتی ہوں..؟ سکندر نے سر اثبات میں ہلایا۔۔ آپ کو آج تک میری کہی ہر خوائش بچکانہ لگی ہے جنہیں پھر بھی آپ نے پورا کرنا اپنا فرض سمجھا ہے میں آپ کو اپنی ایک آخری خواہش بتاؤں۔ وہ اسکے قریب کھڑی شرٹ کے بٹن پر شہادت کی انگلی پھیر تی دھیمے لہجے میں بول رہی تھی۔

میں چاہتی تھی میرا جو ہمسفر ہو وہ مجھے مجھ سے مانگنے سے پہلے...مجھے میرے اللہ سے مانگے...وہ میرے لئے میرے اللہ سے رجوع کرے اس سے ہمکلام ہو... اسکی آواز رندھ گئی وہ لمحہ بھر خا موش ہو کر پھر بولی۔ "میری ایک بات ہمیشہ یاد رکھیئے گا اگر وہ ذات دل میں کچھ ڈال سکتی ہے تو اسے نکال بھی سکتی ہے...وہ اگر معجزے کر سکتی ہے تو ایسی ایسی آزمائشوں بھی ڈال سکتی ہے کہ انسان کا سر خودبخود سجدے میں جھک جائے مگر میں چاہتی ہوں آپ پر آزمائش نا آئے کیونکہ آزمائش ہمیشہ انسان کی من پسند سے سے شروع ہوتی ہے۔" وہ تڑپ اٹھا۔ دل کی دھڑکن پل بھر کو ساکت ہوئی تھی عزہ کا آخری جملہ اسکے کانوں میں پگھلے سیسے جیسے اترا تھا کیونکہ اسکی من پسند سے سامنے کھڑی اسکی بیوی تھی۔ جس سے دوری کا تصور موت تھا۔

تم مجھے ڈرا رہی ہو عزہ...اسکی آواز کم تھی لرز رہی تھی مگر خوف صرف ایک انسان کو کھونے تھا عزہ نے گردن اٹھائی۔

آپ سے آپکی فیملی انسانوں نے چھینی ہے اور ناراضگی آپ نے اللہ سے لگائی ہوئی یہ غلط ہے حاذق۔ اسنے سیدھی سیدھی بات کہہ ڈالی۔ "اگر اللہ چاہتے تو میری ماں کبھی نا مرتی، میرے ابو کا ایکسیڈنٹ کبھی نا ہوتا، میرا بھائی آج میرے ساتھ ہوتا۔ اگر وہ چاہتے تو کچھ بھی ہو سکتا تھا اسکے لہجے میں بچوں جیسی خفگی تھی" عزہ کو ایک بار پھر اس شخص سے ہمدردی محسوس ہوئی تھی۔ "اور اگر اللہ پاک نا چاہتے تو میں آپکی زندگی میں کبھی نا آئی...وہ اسے لفظوں سے گھائل کر رہی تھی"مگر وہ اسے صرف مثال دے رہی تھی دونوں ایک دوسرے کودیکھ رہے تھے

جیسے ہر کیوں کا جواب نہیں ہوتا ویسے ہی ہمارے ساتھ ہوئی ہر ٹریجڈی کا مقصد نہیں ہوتا کچھ آزمائشیں صرف اللہ کا قرب حاصل کرنے کیلئے ہم پر آتی ہیں۔ مرنا تو سب نے ہے وہ ایسے نا جاتے تو کسی اور طریقے سے چلے جاتے مگر جانا ضروری تھا۔ کیونکہ دنیا فا نی ہے۔ میں آپ سے زیادہ کچھ نہیں چاہتی مگر میں چاہتی ہوں آپ پر جب کبھی کوئی آزمائش آئے اور آپ کو لگے کہ میں آپ سے دور ہو رہی ہوں تو مجھے حاصل کرنے کیلئے میرے پاس مت آئیے گا اللہ کے پاس جائیے گا۔ کیو نکہ عنقریب مجھے یقین ہے آپکی آزمائش شروع ہو گئی۔ وہ ذات اگر بہت کچھ سے نواز تی ہے تو سب کچھ لے کر آزماتی بھی ہے۔ وہ اسے پتھر کا مجسمہ بنا کر ہوا کے جھونکے کی طرح اسکے ساتھ سے گزر گئی تھی۔ اور وہ ہل تک نا سکا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.