اگر میری بیوی پر ایک خراش بھی آئی تو میں اسے گدھے کو گدھا بنا کے چھوڑوں گا میں بتا رہا ہوں آپ کو ڈیڈ...طہ سے اپنا غصہ کنٹرول نہیں ہو رہا تھا وہ بالوں کو نوچتا اضطرابی کیفیت میں ٹہل رہا تھا مرسلین کی شکل الگ اتری ہوئی تھی۔
میں ابھی اسی وقت جا رہا ہوں بڑے پاپا۔ "کہاں جا رہے ہو تم.؟"
اپنی بیوی اور بہن کو لینے جا رہا ہوں ڈیڈ...آواز میں اکتاہٹ تھی۔
تم ایسے نہیں جا سکتے مرسلین یہ اصولوں کے... سوری ٹو سے وقاص انکل مگر اصول گئے بھاڑ میں...مجھے میری بیوی صحیح سلامت چاہیئے اسکی جان پر کوئی کمپرومائز نہیں کروں گا میں۔
وہ اتنا تلخ پہلے کبھی نہیں بولا تھا مگر نتاشا کی خود سری نے اسے ایسا بنا دیا تھا وہ اپنا پاس پورٹ لینے کمرے کی طرف گیا طہ نے بھی اسکی پیروی کی۔ "اب کیا کرنا ہے بھائی یہ دونوں تو نہیں رکے گئیں۔ فیصل نے ارزدگی سے پوچھا۔"۔۔ ۔ چلنے کی تیاری کرو فیصل... وقاص تم یہی رہو۔ ملائکہ حمزہ فیصل تم تینوں تیاری کرو۔ آریان گہری سوچ میں ڈوبا سپاٹ انداز میں حکم صادر کرتے باہر نکل گیا۔ انہیں جانے والوں کی فکر نہیں تھی فکر کھائے جا رہی تھی تو یحییٰ میر کے خرافاتی دماغ کی۔۔۔ آج جب انکا اتنا بڑا مشن اختتام کو جانے والا تھا اسکی ایک غلطی انکی سالوں کی محبت برباد کر سکتی تھی۔۔ وہ پا بچوں اس وقت استنبول کی سر زمین پر کھڑے تھے اپنے اپنے بیگز شولڈر پر لٹکائے ایکد وسرے کو دیکھنے کے بعد وہ اس وقت ٹھنڈی ہلکی ہوا میں ادھر ادھر کے ماحول کو دیکھتے کچھ دیر پر سکون سے کھڑے رہے البتہ دماغ سب کے تیزی سے کام کر رہے تھے۔ کچھ انسٹرکشن ہیں سب سن لو۔ یحییٰ نے انہیں دیکھتے بات کا آغاز کیا۔ "کوئی بھی مجھ سے پوچھے بغیر کہیں نہیں جائے گا۔ جہاں میں کہوں گا وہی جائیں گئیں"۔۔ چاہے پھر تم ہمیں جہنم میں ہی کیوں نا لے جاؤ۔ نتاشا نے منہ بناتے کہا۔۔۔ ہاں سنو وائیٹ کو چھوڑ کے تم سب کو وہی بھیجوں گا۔ اسنے تکا سا جواب دیا۔ امیمہ نے اسکی اتنی منہ پھاڑی پر اسے گھورا۔۔۔ لڑائی کو چھوڑیں مجھے بتائیں اب ہم کہاں جائیں گئیں..؟۔۔ اب ہم عزہ کی بارات لے کر جائیں گئیں۔ نتاشا کا موڈ بری طرح خراب تھا۔ " مگر وہ تو لڑکے والے لے کے جاتے ہیں ہم تو لڑکی والے ہیں۔"۔۔ ۔ سیرسلی عفاف تمہیں با رات کی پڑی ہے ہم دشمن کے علاقے میں ہیں ایڈیٹ تو دشمن کے گھر جائیں گئیں ناں۔
دشمن کے گھر خالی ہاتھ منہ اٹھا کے جانے والا یہ پہلا گدھا ہو گا۔ احمر نے اسے گھڑکا۔ خا لی ہاتھ نہیں جاؤں گا جیجا جی کیلئے تحفہ لایا ہوں۔ یحییٰ نے گن نکالی۔ "اگر تم نے یہاں کوئی میس کیا تو میں تمہاری کھوپڑی اڑا دوں گئی یحییٰ۔۔ امیمہ نے اپنی گن نکالی" لو دشمن کے علاقے میں کھڑے۔ ۔ ۔ دشمن کے بجائے یہ اپنے محبوب پر گن تان رہی ہے۔ "ایک بکواس اور تم ختم...امیمہ گن کی نال پر زور دیتے چیخی"... چپ ہو جاؤ تم دونوں...نتاشا غرائی۔
آپ سب لڑ لیں مجھے بس عزہ آپی کا ایڈریس دے دیں۔ عفاف تلملائی۔ "ٹھیک ہے انسپیکٹر کی بیوی ہو مطلب یہ نہیں کہ رعب جھاڑو گئی۔"۔۔۔ میں آپکی بھابھی بھی ہوں۔ عفاف نے تیزی سے کہا۔ تم سب لڑو میں جا رہا ہوں۔ "ٹھیک ہے وہاں تمہاری بیوی بھی ہے مگر مطلب یہ تو نہیں ناں کہ تم ہمارے ساتھ دغا کرواور اکیلے چل پڑو۔ یحییٰ نے اسے بھی لتاڑا"۔۔۔ احمر نے غصے سے جبڑے بھینچے۔ اگر مجھے معلوم ہوتا میں اپنے شوہر کی ناراضگی مول لے کر تمہاری بک بک سننے کو یہاں آؤں گئی تو میں کبھی نا آتی۔ نتاشا بیک پر پکڑ مضبوط کرتے آگے کو چل پڑی۔ اسلئے میں شادی شدہ حضرات کو یہاں نہیں لانا چاہتا تھا اسنے احمر عفاف کے بعد ایک نظر نتاشا پر ڈال کر کہا تو وہ سب اسے کھا جانے والی نظروں سے گھورنے لگے عنقریب سالم نگل جاتے۔
یحییٰ وِل یو پلیز شٹ اَپ...امیمہ چیخ ہی پڑی۔ وہ سب خاموش ہو گئے یحییٰ نے اسے دیکھتے معصوم بنتے انگلی ہونٹوں پر رکھ لی۔ میری ہونے والی بیوی نے کہا ہے اسلئے چپ ہوں۔ اسنے ان سب کو دیکھتے جل کر کہا۔ امیمہ کے تنبدن میں جیسے آگ سی لگی تھی۔ ابھی وہاں کوئی ردِ عمل دیتا اس بڑی سی سڑک کی خاموش فضا میں پانچ گاڑیوں کی دھواں دھار آمد نے انکا دھیان اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔
میرے سسرالیوں کا ویلکم اچھا سا ہونا چاہیئے یاحان..! اسکی بھاری رعب دار آواز اسپیکر سے ابھری۔ یاحان نے گہرا سانس بھرا۔
کیا میں کچھ دن کیلئے گرین ہاؤس چلا جاؤں.؟ اسنے الٹا سوال کیا
تم اس لڑکی سے بھاگ رہے ہو؟ سکندر نے سنجیدگی سے استفار کیا۔
میں اس شرمندگی سے بھاگ رہا ہوں جو مجھے اس وقت ہو گئی جب اسے میری حقیقت معلوم ہو گئی۔۔۔ پلیز بھائی مجھے یہاں سے بھیج دیں میں اسکا سامنا نہیں کر سکتا میں اسکی آنکھوں میں اپنے لئے نفرت برداشت نہیں کر سکوں گا بھائی پلیز۔
تو تم واقعی اپنا دل پاکستان چھوڑ آئے تھے.. اسکی منت سماجت پر سکندر نے کرخت لہجے میں اپنی بات کی خود تصحیح کی۔
بھائی پلیز ... یاحان اس سے زیادہ کچھ نہیں بول سکا۔۔ میں چلی جاؤں گئی بھائی...اسنے بھی خاموشی توڑی۔ اسکی اتنی دیدہ دلیری پر وہ دونوں پل کو کچھ کہہ نہیں سکے۔۔ تم اس شخص کا سامنا کر لو گئی اینی..؟ اسکے لہجے میں بہت کچھ تھا۔ "وہ شخص ہے عام سا شخص...کوئی جن بھوت نہیں ہے بھائی۔ اسکے لہجے میں بھی بےخوفی تھی"سکندر متاثر ہوا۔۔ میری دعا ہے تم اپنے آخری قدم تک ایسے ہی بے خوف اور ڈٹ کے رہو۔ سکندر نے کہا۔ ٹھیک ھے تم جاؤ مگر حان تم ایمپائر میں ہی رہو گئے۔ انکی نا سہی میری بیوی کی زمہ داری تم پر ہے۔ اور ہاں اپنے اندر ہمت پیدا کرو آج نا سہی کل کو تمہیں اس لڑکی کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا۔ آخر کو میرا رشتہ بھی تو تم نے ہی لے کے جانا ہے۔ اپنی بات کہے اسنے کال کٹ کر دی۔ وہ اس وقت کپا دو کیہ میں تھا دل ایک پل کو وہاں نہیں لگ رہا تھا عزہ تو جاتے وقت اس سے ملی تک نہیں تھی نا کال اٹینڈ کر رہی تھی وہ چاہ کے بھی اسکی باتوں کو بھلا نہیں پا رہا تھا۔ اسے کچھ دیر پہلے ہی آریان کی کال آئی تھی مگر آریان ملک یہ نہیں جانتا تھا اسکا داماد اس سے بھی دو قدم آگے کی سوچ رکھتا ہے تر کیہ میں بیٹھ کر اسے پاکستان کی ایک ایک خبر رہتی تھی اسلئے اسے پہلے ہی معلوم ہو چکا تھا۔ اسکے کچھ سسرالی وہاں آ رہے ہیں جن کی حفاظت کی تسلی وہ اسے کرا چکا تھا کیونکہ تیز بارش کی وجہ سے انہیں فلائیٹ نہیں ملی تھی اسلئے انکا پلان ڈیلے ہو گیا تھا۔
وہ گاڑیاں دھول اڑاتی انکے قریب آ کر رکی۔ ایک گاڑی کے پیچھے تمام گاڑیاں ایک اشارے پر رک گئیں۔ وہ سب کچھ حیرت اور غصے سے ان کالی گاڑیوں کو دیکھ رہے تھے احمر اور یحییٰ نے فوراً اپنی گن نکالی تھی نکال تو وہ تینوں بھی چکی تھیں۔ تبھی فرنٹ والی گاڑی سے ڈرائیور کی سیٹ سے اینارہ اعظمی وائیٹ جینز شرٹ پر بلیو لانگ کورٹ ملبوس کیے اپنے ہلکے گھنگھرالے بر ٹاؤن بالوں کو جھٹکا دیتی گوگلز اتار کر گاڑی سے نیچے اتری تھی۔ اور وہی لمحہ تھا احمر شجیح کے دل کی دھڑکن آج دوسری بار اس لڑکی کو دیکھ کے اسکے احترام میں ٹھہری تھی۔ "یہ آپ لوگوں کا پاکستان نہیں ہے تر کیہ ہے یہاں آپ کو گن تھامنے پر شاباشی نہیں جیل کی سیر کرائی جائے گئی تو برائے مہربانی اپنی اپنی گیر واپس رکھ لیں۔ اسکے لہجے سے جھلکتا کونفیڈینس اور چہرے پر رچی بے اعتنائی نے ان پانچوں کو اچھا خاصا تپا یا تھا۔۔۔ پاکستان جیسا بھی ہو وہاں کے لوگ دو دو چہرے نہیں رکھتے۔ وہ طنز احمر کی طرف سے آیا تھا۔ "مجھے ایچ ایم نے بھیجا ہے آپ سب کو ریسیو کرنے کیلئے...احمر کی بات کا جواب دینا تو دور اسنے دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا تھا"... احمر سلگ اٹھا۔۔ پاکستان میں کم از کم لوگ دھوکہ دینے کے بعد شرمندگی کیا یکٹنگ تو کر لیتے ہیں۔ ترکی میں تولوگوں سے وہ بھی نہیں ہوتی۔ یحییٰ کا لہجہ کاٹ دار تھا ... کیونکہ ترکی کے لوگوں کو ایکٹنگ نہیں آتی وہ مارنے پر آئیں تو سیدھا گولی مارتے ہیں معافی مانگنی ہو تو سر جھکا دیتے ہیں۔ وہ بھنوئیں سکیڑ ہنسی۔۔ اور بزدل ایسے کے بھاگنے کی باری آئے تو ایسا بھاگتے ہیں جیسے بندہ میراتھون میں بھاگتا ہے۔ گن ویسٹ میں رکھتے احمر نے پھر فقرہ اچھالا ... اور کسی کو بھڑاس نکالنی ہے تو وہ بھی بول لے۔۔ اسنے امیمہ،نتاشا اور عفاف کی طرف دیکھا ... ہمیں صرف ہماری بہن چاہئیے۔۔۔ ہم یہاں ... لڑائی کرنے نہیں آئے۔ عفاف کا لہجہ کچھ حد تک نرم تھا ہاں کیونکہ ہم یہاں جنگ کرنے آئے ہیں۔ ... تمہیں کسی نے کہانی کے ولن کا رول نہیں دیا اسلئے کچھ دیر خاموش ہو جاؤ۔ یحییٰ کے کہنے کی دیر تھی امیمہ اس پر گرجی۔۔ میں تو تمہاری کہانی کا ہیرو ہوں بس۔۔۔ اسنے آنکھونک کی۔ امیمہ کا دل چاہا اسکا سر پھاڑ دے۔ ۔۔ ۔ ہم ایمپائر نہیں جائیں گئیں عزہ کو یہی لے آؤ۔ واضح تھا احمر اس جگہ قدم بھی نہیں رکھنا چاہتا تھا جہاں اس لڑکی کی ذرا سی بھی موجودگی ہوتی۔۔۔ جس کو گینگسٹر کی بیوی چاہیئے وہ جا کے اس سے نپٹ لے جسے عزہ سے ملنا ہے وہ میرا ساتھ چل سکتا ہے۔ اسنے سرد و سپاٹ لہجے میں انہیں عزہ کے نئے مقام سمیت سکندر کی حیثیت سے بھی واقف کروایا تھا۔ "میں اس لڑکی کے ساتھ جاؤں گئی کیونکہ مجھے عزہ بھی چاہیئے اور سبکی گینگسٹر سے بدلہ بھی" کب سے خاموش کھڑی نتاشا موبائل اور گن واپس رکھتی اینارہ کے پیچھے چل دی۔ "مجھے لگتا شوہر کی چند گھٹنے کی دوری نے اس کے دماغ پر گہرا اثر چھوڑا ہے" وہ یحییٰ میر ہی نہیں جو کسی کی ٹانگ کھینچنے سے باز آ جاتا۔ مگر وہ سب اسے لعن طعن کرتے ناچار اینارہ کے ساتھ ایمپائر کیلئے نکلے تھے۔ عزہ کو صبح ہی سکندر نے انکی آمد کے متعلق بتا دیا تھا ڈر تھا کہیں اسکی بیوی پھر سے نئے حوالے سے لڑائی شروع نا کر دے ابھی تو پہلے والی ناراضگی وہ ختم نہیں کر پایا تھا دن کے تین بج رہے تھے وہ لوگ ایمپائر میں آ چکے تھے حان انکے سامنے نہیں آیا تھا البتہ اینارہ بھی تب سے روپوش ہو چکی تھی وہ تمام اس وقت عزہ کے ساتھ اسکے کمرے میں بند تھے۔
تم سب لوگ یہاں آئے کیوں وہ بھی ڈیڈ کو بتائے بغیر جانتے بھی طوفان کی اولاد تمہارا کیا حال کریں گئیں وہ..؟ عزہ انکی کارستانی سنے سر پکڑے بولی تھی۔ "ہمیں آپ سے ملنا تھا آپی۔ عفاف نے رونی صورت بنائی"۔۔ ۔ بس دعا کرو میری جان تم اب اپنے شوہر کے غصے سے بچ جاؤ۔ عزہ نے اسے ڈرانا چاہا۔
اسکی اتنی مجال اگر اسکے میری بہن کو اف بھی کیا تو میں طہ کا منہ توڑ دوں گئی۔ "آپی آپ عفاف کی نہیں اپنی فکر کریں کیونکہ مرسلین بھائی کی نیچر سے آپ بھی اچھی طرح واقف ہیں۔"۔۔ ۔ ہم یہاں تم سے ملنے آئے ہیں بلیک روز اور تم الٹا ہم پر برس رہی ہو۔ "وہ ٹھیک کہہ رہی ہیں یحییٰ مسئلہ تو بنے گا کیونکہ ہم بغیر بتائے آئے ہیں"۔۔ ۔ مگر ہم آپی کو لینے آئے ہیں انہیں لے کر ابھی واپس چلے جائیں گئیں۔ جہاں امیمہ نے یہ بات کی وہی عزہ پہلو بدل کے رہ گئی۔ سب نے عزہ کے چہرے پر آنے والے تاثرات کو بغور دیکھا تھا۔ "ڈونٹ ٹیل می بلیک روز تمہیں اس گینگسٹر سے محبت ہو گئی ہے۔" یحییٰ نے اچانک گلا پھاڑا۔
مجھے ان سے محبت نہیں ہے۔ تیس کلو میٹر کی دوری پر بیٹھے شخص کا کیمرے سے وہ منظر دیکھتے اور سننے کے بعد دل چاہا تھا سب کچھ تہسنہس کر دے۔ "مجھے ان سے عشق ہے کیونکہ میں انکی " بیوی ہوں اسنے زور سے بھینچی مٹھیاں ایکدم سے کھول دیں تھے اعصاب ڈھیلے پڑے تھے۔ وہ سب بس چپ سادھے عزہ کو دیکھ رہے تھے جسکے چہرے پر اترتے رنگ انہیں باخوبی اس شخص کی محبت کے متعلق بتا رہے تھے۔
وہ مجھے خود پاکستان لے کر آنے والے تھے تم لوگوں کو یہاں نہیں آنا چاہیئے تھا۔ اسے یکدم ہی حرب فجار کا خیال آیا۔ "ایسے کہو کہ تم اس گینگسٹر کی محبت میں اتنی پاگل ہو گئی ہو کہ تم واپس آنا ہی نہیں چاہتی۔ یحییٰ کو اچانک غصہ آیا" عزہ بس اسے دیکھ کے رہ گئی۔ تم ایک گینگسٹر کے ساتھ رہ لو گئی ساری زندگی۔
انہوں نے کہا ہے وہ میرے لئے یہ سب چھوڑ دیں گئیں. وہ ممنائی۔
جس شخص نے نکاح تم سے دھوکے سے زبردستی کیا تم اس پر اندھا یقین کر رہی ہو..! "میں تمہیں حاذق کیلئے مزید ایک لفظ کہنے کی اجازت نہیں دیتی یحییٰ سو پلیز شٹ یور ماؤتھ۔ وہ بھڑک اٹھی" کمرے کے پرسکون ماحول میں اب گرما گرمی پھیل چکی تھی احمر نے زبر دستی یحییٰ کا کندھا تھام کے اسے پاس بٹھایا۔ وہ دروازہ نوک کر کے اندر آئی۔ سکندر بھائی آپ سب سے بات کرنا چاہتے ہیں با ہر آجائیں۔ وہ کہہ کر جا چکی تھی۔
آپی آپ کے اور اینارہ کے علاؤہ یہاں کوئی نہیں رہتا۔ "اینارہ کا بھائی بھی یہی رہتا ہے عفا ف تم کیوں پوچھ رہی ہو" ویسے ہی آپی مجھے لگا اتنے بڑے محل میں صرف تین لوگ رہتے ہیں۔
تین سے چار لوگوں کے علاؤہ بہت سی خوش فہمیاں بھی اس بڑے سے محل میں رہتی ہیں۔ وہ بھرپور طنز کرتا اٹھا۔
باہر کوئی ڈرامہ مت لگانا اور حاذق سے تمیز سے پیش آنا یحییٰ۔ عزہ وہی سے بولی۔ مگر وہ ان سنی کرتا نکل گیا۔ آپ سب جائیں احمر آپ یہی رکیں مجھے آپ سے بات کرنی ہے۔ وہ رک گیا سب باہر جا چکے تھے۔۔۔ عزہ اور احمر کہاں ہیں۔ ؟ ۔۔ ۔ وہ آپی سے بات کر کے آجائیں گئیں۔۔ امیمہ نے کہا تو اینارہ کا بجھا چہرا مزید بجھ گیا وہ انہیں لے کر لیونگ ایریا کی طرف آئی جہاں بڑی سی ایل ای ڈی کی سکرین پر ایک خالی کمرے کا منظر جگمگا رہا تھا سامنے ایک ٹیبل رکھی تھی اسکے پیچھے ایک خالی رولنگ چیئر وہاں ملجگا سا اندھیرا پھیلا ہوا تھا۔ وہ سب صوفوں پر براجمان ہو گئے۔ امیمہ عفاف نتاشا کے ساتھ یحییٰ بیٹھا تھا اینارہ اس صوفے کے گرد ریموٹ پکڑے کھڑی تھی۔ "میرے سننے میں آیا ہے میرے کچھ سسرالی میری بیوی کو لینے آئے ہیں۔" سفید رنگ کے چھوٹے سے ٹاول سے وہ ہاتھ رگڑتا نظر یں اپنی چیئر پر رکھے اپنی بھاری پُر اثر آواز میں انہیں مخاطب کرتا بغیر دیکھے چیئر پر براجمان ہوا تھا ۔۔۔ بالکل صحیح سننے میں آیا ہے آپ کے اور ہم جس کام کو کرنے کی ٹھان لیتے ہیں اسے مکمل کر کے ہی پیچھے ہٹتے ہیں۔ ٹانگ پر ٹانگ چڑھا کر بیٹھے یحییٰ نے بھی اتنی ہی سنجیدگی سے جواب دیا تھا ... میں اپنی بیوی کو موضوع بحث بنانے کی اجازت تمہیں ہر گز نہیں دیتا۔ اسلئے خاموشی سے قدم پیچھے لے لو کیو نکہ اس بار بات میری بیوی کی ہے۔ "وہ تمہاری بیوی نہیں ہے دھوکے سے نکاح کیا ہے تم نے اس سے...نتا شا غصے سے پھنکاری"۔۔ ۔ میرے تمام سسرالیوں کو اس بات سے کچھ زیادہ ہی مسئلہ ہے مگر بے فکر رہیں آپ سب کی یہ شکایت میں بہت جلد دور کر دوں گا۔۔۔ ملک ولا میں تمہارے داخلے پر سخت پابندی ہے مسٹر۔ اسکی بات کا مفہوم سمجھتے وہ غرایا۔۔۔ اپنی بہن کے باراتیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتے تم ہرگز اچھے نہیں لگو گئے یحییٰ میر۔ وہ ترکی بہ ترکی بولا۔ "تیری تو خبردار اگر میری بہن کا نام بھی لیا تیرے سمیت میں تیری بارات کو آگ لگا دوں گا اگر تو نے ملک ولا میں گھسنے کی کوشش بھی کی..."یحییٰ غصے سے اٹھتا غرایا ابھی وہ سامنے پڑی ٹیبل اٹھا کر ایل سی ڈی میں دے ما رتا احمر بھاگتا ہوا اس تک آیا اسکے پیٹ کے گرد ہاتھ باندھ کر اسے اٹھاتے ایکدم سے پیچھے صوفے پر پھینکا تھا وہ تینوں ششدر سی یحییٰ کے ردعمل پر شو کڈ کھڑی تھی اینارہ نے ایل ای ڈی فوراً آف کر دی۔
کیا پاگل ہو گئے ہو یہ کیا کر رہے تھے۔۔ احمر نے اسکا کندھا جھنجھوڑا۔ وہ میری بہن کی بات کر رہا تھا اور میں چپچاپ سنتا رہتا۔ "وہ اب اسکی بیوی بھی ہیں گدھے انسان وہ حق رکھتا ہے اس کے متعلق بات کرنے کا ہم چاہ کر بھی اس سے یہ حق نہیں چھین سکتے "احمر اس سے بھی تیز آواز میں کہتے اس جھنجھوڑ گیا۔ اس نے پیچھے کھڑی عزہ کو دیکھا۔ جس کے چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں۔ وہ غصے سے لال بھبھوکا بنے وہاں سے واک آؤٹ کر گیا تھا۔ پیچھے وہ تینوں بھی اسکے بعد عزہ کے بتائے کمروں میں جا چکی تھیں۔ عزہ نے ان تینوں کے رونے میں بہت کچھ بدلا سا محسوس کیا تھا وہ سر پکڑے وہی رکھے صوفے پر بیٹھ گئی۔۔ کھانے کا وقت ہونے والا تھا وہ ملازمہ سے کھانے کی تیاری کا پو چھ کر واپس کمرے میں آئی جہاں کی تمام لائیٹس آف تھیں اسنے ہاتھ بڑھا کر سوئچ بورڈ آن کیا۔ سا منے ہی وہ سگریٹ ہونٹوں میں دبائے سر صوفے کی پشت پر رکھا تھا آنکھیں بند تھیں پیروں میں مقید بلیک شوز سامنے ٹیبل پر رکھے تھے۔ ماتھے پر چند بال بکھرے ہوئے تھے آنکھوں کے گرد نامحسوس سے حلقے قائم تھے چہرے کی چمک پہلے جیسی نہیں رہی تھی اسنے ایک گہرا جائزہ لینے کے بعد اسی کونفیڈینس سے سر جھٹکے نظروں کا رخ موڑ لیا۔ "یہ میرا کمرہ ہے تمہارے سگریٹ پینے کی جگہ نہیں۔"
وہ تندہی سے کہتے اسکے پاس سے گزر گئی۔ وہ تو پہلی آہٹ پر ہی جان گیا تھا وہ کمرے میں آئی ہے۔ سگریٹ نیچے پھینک کر اسنے جوتوں سے مسلا اور ٹیک ہٹا کر اسکی پشت کو دیکھا جس پر بال آبشار کی طرح بکھرے ہوئے تھے اینارہ تپش محسوس کرتی پلٹی۔
مجھے لگا تھا تم مجھے دھوکہ دے کر شرمندہ ہو گئی۔ بٹ آئی ایم سرپرائز تمہارے چہرے پر شرمندگی تو دور اب پہلے والی محبت کے نقش تک نہیں نظر آتے مجھے۔ وہ چلتا اسکے روبرو آ کر انتہائی بے رخی سے مستقر ہوا۔ ویسے تم جیسی لڑکی سے یہی امید تھی مجھے۔۔ ۔"حیرت کی بات ہے نا احمر شجیح جیسا انسان مجھ جیسی دھوکے باز لڑکی سے امیدیں وابستہ کر کے بیٹھا تھا"اسکی ٹون ناقابلِ بر داشت تھی۔ احمر نے ایک ہی جست میں اسکی بازو دںوچے پیچھے واڈراب کے ساتھ ٹکایا۔۔۔ ایک تو دھوکہ دے کر بھاگی ہو اس پر تمہارا ایٹیوڈ بھی ساتویں آسمان کو چھو رہا ہے۔ سمجھتی کیا ہو خود کو... وہ چہرے پر چٹا نوں جیسی سختی سجائے تلخ لہجے میں گویا ہوا۔۔ کونسا دھوکہ...ہاں جب سے آئے ہو تمہاری بکواس سن رہی ہو کونسے دھوکے کی بات کر رہے ہو۔ اسکا ہاتھ جھٹکتی وہ رندھے ہوئے لہجے میں چیخی ۔ "دھوکہ تو تم دے رہے تھے مجھے...ہمارا نکاح ایک کنٹریکٹ تھا تم بھی جانتے تھے میں بھی جانتی تھی "۔ مگر تم نے کہا تھا تم مجھ سے محبت کرتی ہو... وہ واڈارب پر مکا مارتے وحشت زدہ سا چیخا۔ "میں نے جو کہا تم نے سن لیا۔ میں نے محبت بھی ڈنکے کی چوٹ پر کی تھی احمر اور اسکا اعتراف بھی کیا تھا مگر تم نے کیا کیا تم نے مجھے دھوکہ دیا محبت تو تمہیں کبھی تھی ہی نہیں مجھ سے۔ ایک تیسرے انسان کو ہرانے کیلئے تم نے مجھے اور میری محبت کو استعمال کیا تم نے پلان بنایا تم نے ایچ ایم تک پہنچنے کیلئے میرا سہارا لیا مجھ سے نکاح کیا مجھے دھوکے میں رکھا مجھے لگا تھا تمہیں مجھ سے محبت ہو جائے گئی میں تمہارا دل بدل دوں گئی مگر ہائے رے قسمت میں تمہارا دل بدلنے کی جستجو میں تھی اور تم نے ہر لمحہ اپنا دماغ استعمال کیا تم نے اپنے پیشے سے وفا کرنے کیلئے میری محبت کا استعمال کیا تم نے مجھے دھوکہ دیا میں نے جو بھی کیا سب تمہارے سامنے تھا گیمز تو تم نے کھیلی ہیں دماغ کا تم نے استعمال کیا جبکہ میں تو ہر لمحہ اپنے دل کی سن رہی تھی۔ تو پھر دھوکہ کس نے دیا تم نے یا میں نے...اسنے گیلی سانس اندر کھینچی۔ احمر یک ٹک اسے دیکھ رہا تھا بولنے کیلئے الفاظ نہیں تھے کیونکہ وہ واقع میں دماغ کا استعمال کر رہا تھا جس میں وہ یہ بھول گیا تھا سامنے کھڑی لڑکی دشمن کی صف میں ضرور تھی مگر دل بھی رکھتی تھی۔ وہ غلطی کر کے ماننے والوں میں سے تھا اسنے معافی مانگنے کیلئے لب وا کیے مگر اینارہ کے اگلے جملے نے اسکے چودہ طبق روشن کیے تھے۔۔ جس کیلئے تم یہاں آئے تھے احمر اس سے تمہاری تفصیلی ملاقات ہو چکی ہے۔ احمر اسکے جملے پر بھو نچکا رہ گیا۔۔ تمہیں میرے چہرے پر محبت کے نقش نہیں دکھے ہوں گئیں مگر میں تمہاری آنکھوں میں اس کیلئے تڑپ ضرور بھانپ چکی ہوں۔۔ وہ اسے سائیڈ کرتی خود آگے بڑھ گئی۔ احمر نے اسکی کلائی دبوچی۔ اینارہ کا اگلا جملہ ادا نہیں ہو سکا۔ وہ جیسے اپنی جگہ ساکت کھڑا تھا وہ اسے منہ کے بل گرا چکی تھی اپنی ہی نظروں میں۔ وہ ہل تک نہیں سکا۔ "آج تمہارے زبان دراز ہونے پر مجھے بہت افسوس ہوا ہے کاش تم آنکھیں پڑھنے کا ہنر رکھتی" وہ اس سے زیادہ کچھ کہہ نہیں سکا اب وہ اسکی حالت میں تھی کیونکہ احمر کا لہجہ اسے چھب سا گیا تھا۔