Chapter 57: باب 57

کھانا بہت ہی خاموش ماحول میں کھایا گیا تھا عزہ نے ان سب سے اور ان سب نے عزہ سے کوئی بھی غیر متوقع بات کرنے کی کوشش نہیں کی تھی یحییٰ کھانا کھا کر روم میں جا چکا تھا۔ امیمہ کھانے کے بعد ٹہلنے کیلئے لان کی طرف آئی تھی ساتھ عزہ بھی تھی جو اینارہ کے بلانے پر اندر گئی تھی وہ ایک وسیع لان تھا جس کے چاروں اطراف میں ہر طرح کے پھول لگے تھے وہ کھلی ہوا میں تر وتازہ محسوس کر رہی تھی ابھی وہ کچھ قدم آگے آئی تھی اسکی نظر لان کے مخالف کو رنر میں کھڑے شخص کی پشت پر ٹھہر گئی۔ کپڑوں سے وہ ملازم نہیں لگ رہا تھا امیمہ نے گہری نظروں سے اسے دیکھا وہ کسی سے فون پر محو تھا اسے عزہ کی بات یاد آئی وہ ضرور اینارہ کا بھائی تھا۔ وہ ابھی بھی اسی سمیت تھ دیکھ رہی تھی کندھے پر ہا کا دباؤ محسوس کرتے اسنے گردن موڑی جہاں یحییٰ اسکے قریب کھڑا اسکی نظروں کے تعا قب میں دیکھ رہا تھا۔ "مجھے بہت برا لگے گا اگر تم میرے علاوہ کسی کو یوں نظریں بھر کر دیکھو گئی " اسنے سنجیدگی سے کہا۔ امیمہ نے ہمیشہ والا تاثر دیا۔ دونوں کی نظروں کا ملاپ ہوا اور پھر دوبارہ سے وہ شخص انکی نظروں کا محور بن گیا۔

اب وہ شخص سائیڈ پوز میں کھڑا تھا اور وہ دونوں ہی اس شخص کو ایک لمحے میں پہچان گئے تھے یحییٰ نے بے یقینی کے عالم میں گردن موڑی امیمہ تو وہ بھی نہیں کر سکی۔

"یاحان سر...اسکے لب اتنی دیر میں پہلی بار پھڑپھڑائے۔"... یحییٰ نے قدم اسکی جانب بڑھا دئیے۔ جبکہ امیمہ کو اپنا دل یحییٰ کے ہر بڑھتے قدم کے ساتھ ڈوبتا محسوس ہو رہا تھا۔ ۔

سکندر بھائی کہہ رہے ہیں انکی کال اٹینڈ کریں۔ وہ عزہ کو پیغام دیتی اسکے کمرے سے باہر آئی۔ سکندر ابھی کال پر تھا۔ میں نے انہیں بول دیا ہے۔ وہ کہہ کر کال کٹ کرتی۔ سکندر کی سرسراتی آواز اسکے کانوں سے ٹکرائی۔ "میری بیوی پر نا سہی..تمہیں اس شخص پر تھوڑا سا یقین ہونا چاہیئے تھا جس سے تم محبت کے دعوے کرتی آئی ہو" وہ جملہ اینارہ کی سماعتوں پر ہتھوڑے جیسےبر سا۔ کال منقطع ہو چکی تھی۔

اینارہ کے اٹھتے قدم رک گئے تھے اسنے پہلی بار سکندر کا وہ لہجہ محسوس کیا تھا جس میں کوئی تاثر نہیں تھا۔ اجنبی سا لہجہ، چھبتا ہوا.... آگ سا دہکتا مگر برف جیسا یخ جو جسم کے اعضاء سن کرد ے۔۔۔ اوہ مسٹر موٹیویشنل اسپیکر عرف یاحان اعظمی... اینارہ اعظمی کے بھائی پلس سبکی گینگسٹر کے چھوٹے بھائی... یحییٰ قدم با قدم بلند آواز میں کہتا چلا گیا۔ یاحان جو صبح سے انیکسی میں تھا رات کے پہر یونہی باہر آیا تھا۔ کبھی کبھار زندگی میں کچھ لمحات ایسے آتے ہیں جو ہوتے کچھ لمحوں پر مقید ہیں مگر گزرتے ماہ و سال کی طرح ہیں۔ آج اسے بھی ایسا ہی لگ رہا تھا جیسے زندگی نے اسے ان لمحوں میں جکڑ لیا ہے ان بھوری آنکھوں کی ساکت پتلیوں میں اسنے خود کو قید پایا تھا یاحان کو آج صحیح معنوں میں اپنی سانسیں خود پر بوجھ جیسی لگی تھیں۔ اسکی نظر یحییٰ کے چہرے سے ہوتے پیچھے کھڑی امیمہ پر ٹھہر سی گئی۔ لگتا ہے دونوں بہن بھائیوں نے دھوکہ دینے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے بہن دھوکے سے ملک ولا میں گھسی اور بھائی موٹیویشنل اسپیکر بن کے سنو وائیٹ کی زندگی میں۔ یحییٰ نے اسکا گریبان دںوچا جسکی نظروں کا گھیرا امیمہ کے گرد ہی جم گیا تھا۔ "میں تمہیں اپنے کسی بھی فعل کیلئے جوابدہ نہیں ہوں اور رہی بات اس کی وہ مجھ سے ایک ہزار سوال پوچھے گئی میں ایک ہزار جواب دوں گا مگر صرف امیمہ شاہ کو" نظریں ہنوز اس پر تھیں ۔۔ ۔ نظریں ہٹا اس سے۔ ۔ یحییٰ اسکا گریبان دبوچے غر آیا۔

یاحان اسے دیکھتا رہا۔ میں نے کہا نظریں ہٹا سنو وائیٹ سے۔ اسنے ایک مکا اسکے چہرے پر مارا۔ یاحان نے اپنی سرخ ہوتی نظروں سے یحییٰ کو دیکھا پھر اپنا گریبان چھڑوایا اور قدم امیمہ کی طرف اٹھائے۔ امیمہ اپنی جگہ شو کڈ کھڑی تھی یاحان اور اسکے بیچ کچھ قدموں کا فاصلہ باقی تھا وہ ابھی اس تک پہنچتا اسکی بازو کو کسی نے زور سے دبوچ کر پیچھے کی جانب کھینچا اور یاحان کو لگا کسی نے اسکو زندگی سے دور کھینچ لیا ہے اسکی زندگی کے آخری رنگ کو کسی نے بے اختیار نوچ دیا ہو اور اسکی زندگی مکمل طور پر بے رنگ ہو گئی ہے وہ دور نہیں جا رہی تھی۔ وہ خود دور جا رہا تھا اسکے قدم پیچھے ہو رہے تھے۔ اسنے پیچھے دیکھا ہی تھا یحییٰ نے کھینچ کر گھونسا اسکے پیٹ میں مارا۔ اسکی طرف ایک قدم اور بڑھایا تو میں تیری ٹانگیں توڑ دوں گا۔ اسنے ایک اور تھپڑ اسکے چہرے پر مارا۔ یاحان نے امیمہ کو دیکھا جو شوکنگ سٹیٹ میں جا چکی تھی۔ جاتی بھی کیوں نہیں ایک بار پھر اس کا بھروسہ ٹوٹا تھا اور اس بار بھی مقابل مرد ذات تھی۔ میں عورتوں کے سامنے مار پیٹ کرنے والے مردوں میں سے نہیں ہوں میری مردانگی عورت کی عزت کرنے میں ہے۔ جس دن وہ میرے ارگرد نہیں ہو گئی اس دن تمہیں تمہارے ہر عمل کا حساب چکانا ہو گا۔ یاحان نے ہونٹ کے پٹھے کنارے کو چھوتے وحشت زدہ سے لہجے میں اسے باور کر وایا۔ "مگر میں اپنی عورت پر کسی کی نظر برداشت کر کے صبر کرنے والوں میں سے ہرگز نہیں ہوں" تم نے آج اس پر نظر اٹھائی تمہیں اسی لمحے اسکی قیمت چکانی ہو گئی۔ یحییٰ نے کہتے پے در پے اسکے چہرے پر گھونسے مارے۔ لڑائی جھگڑے کی آواز سے احمر اور اینارہ باہر آئے تھے۔۔۔ چھوڑو میرے بھائی کو یحییٰ...اینارہ غصے کی شدت سے چیختی یحییٰ پر جھپٹی تھی۔ جسے پیچھے سے آتی نتاشا نے فوراً سے اپنے شکنجے میں لیا تھا اور اسی پل احمر نے آگے بڑھتے حان پر جھکے یحییٰ کو دبوچتے اس سے دور کیا۔۔۔ یہ کونسا جنگلی پن تم پر سوار ہو گیا ہے یحییٰ۔۔۔ پہلے سکرین کے پار بندے کو مارنے پر تلے ہوئے تھے اب اس کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ احمر اس پر چیخا۔ "تمہاری ہمت بھی کیسے ہوئی میری بھائی کو ہاتھ بھی لگانے کی میں تمہارا قتل کردوں گئی" اینارہ شدت سے کہتی گن نکال کر اسکے سر پر رکھ گئی یحییٰ پر سکون سا کھڑا تھا۔ "رہنے دو اینی ایسے لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے سے بہتر ہے انہیں زندگی ہی بخشی جائے کیونکہ ایسے لوگوں کیلئے زندگی ہی ایک سزا ہے" اسنے پیٹ پر ہاتھ رکھتے مدھم کرتھ اہتی آواز میں اینارہ کا ہا تھامے کہا۔ یحییٰ کو اسکے الفاظ بہت بھاری لگے تھے ایسے الفاظ جنہوں نے سیدھا اسکے دل پر وار کیا تھا وہ زخمی سا ہنسا۔ "یہاں کیا ہو رہا ہے۔ عزہ پریشان سی وہاں آئی۔"۔۔ اپنے بھائی کو سنبھال کرر کھیں ورنہ اگلی بار رحم نہیں کھاؤ گئی۔ وہ غصے سے پھنکارتی یاحان کی طرف آئی۔ جو ابھی بھی امیمہ کو دیکھ رہا تھا نتاشا نے امیمہ کو تھاما اب وہ اس سے دور جا رہی تھی یاحان اپنی جگہ کھڑا تھا مگر اسکی پتھر یلی نظریں اسے ابھی بھی اپنے اردگرد محسوس ہو رہی تھیں۔ عزہ نے یحییٰ کو دیکھا۔ کچھ شرم باقی ہے تو کر لو یحییٰ تم بہن کے سسرال میں ہو۔ "زبردستی کے سسرال میں.." وہ تلخ لہجے میں کہتا اپنے کمرے کی طرف چلا گیا۔ عزہ نے سر تھام لیا۔ اسے رہ رہ کے یاحان کی فکر ستا رہی تھی جو بھی تھا وہ اس پر جان چھڑکتا تھا وہ اسے تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی تھی مگر اینارہ غصے میں تھی جسکی وجہ اسنے اسے کچھ وقت دینے کا سوچتے امیمہ سے ملنے کا سوچا۔

وہ برف لینے کچن میں آئی جہاں سے احمر پانی لیے واپس جا رہا تھا۔ بے ساختہ اسے سکندر کے الفاظ یاد آئے۔ اور بے اختیار وہ اسے پکار بیٹھی۔ اور وہ رک گیا۔ وہ شخص ہمیشہ اسکی ایک پکار پر رک جایا کر تا تھا۔ "مجھے لگتا ہے میں نے کچھ زیادہ بول دیا تھا میں معافی چاہتی ہوں۔"وہ سنجیدگی سے اسے دیکھتے اپنی غلطی مان رہی تھی۔ "مجھے میری ہی نظروں میں گرا کر مجھ سے معافی مانگتی ہوئی تم مجھے زہر لگ رہی ہو اینارہ اعظمی" وہ بولا نہیں چیخا تھا۔ اینارہ نے بےساختہ قدم پیچھے لیے۔

اور اسی لمحے وہ آگے بڑھتا اسکے قدموں میں گر گیا۔ اینارہ پتھر ہو گئی۔ "میں معافی ما نگتا ہوں اسلئے نہیں کہ میں نے تمہیں دھوکہ دیا تمہارا استعمال کیا تمہاری محبت کا سہارا لیا کسی تیسرے کو ہرانے کیلئے...اسلئے کہ میں نے یہ نکاح کانٹریکٹ سمجھ کے نہیں کیا تھا میں نے تمہیں صرف بیوی بنایا نہیں سمجھا بھی تھا" غلطی صرف یہ تھی یہ سب غلط وقت اور حالات میں ہوا اسلئے تمہیں برہم ہوا کہ میں ایم ایچ تک پہنچنے کیلئے تمہیں استعمال کر رہا ہوں۔ اور کچھ میرے ایٹیٹیوڈ نے رہی سہی کسر پوری کر دی تھی۔ "لعنت ہو مجھ پر اگر میں اپنے پیشے سے وفا نبھانے کیلئے ایک عورتھ ت اور اسکے جذبات کے سا کھیلوں"یہ میری غیرت کے خلاف ہے۔ میں پھر بھی معافی مانگ رہا ہوں کیونکہ تم مجھے غلط سمجھ رہی ہو دراصل میں غلط ہوں نہیں۔ "مگر جو تم نے آخر میں کہا اسکے لئے معاف نہیں کروں گا وہ اٹھ کھڑا ہوا"۔۔ ۔ اینارہ جہاں کی یہاں کھڑی تھی۔ عزہ میڈم پر نا سہی اپنے شوہر پر تھوڑا سا یقین رکھ لیتی بُرا ہوں مگر بے وفا نہیں تھا۔ میری آنکھوں میں تڑپ تمہارے لئے تھے مگر تم اپنی انا اور غصے میں پہچان نہیں سکی۔ اسے لگا کسی نے اسکا دل جھنجھوڑ دیا ہو۔ اور جس تفصیلی ملاقات کی بات تم کر رہی ہو انہوں نے مجھ سے معلوم ہے کیا کہا۔ اینارہ نے بوجھ سے اٹی ہوئی پلکوں کے جھالر کو اٹھایا اور آنکھوں کی ساکت پتلیوں کو بمشکل اسکی طرف پھیرا۔ "انہوں نے مجھے بلایا تھا یہ بتانے کیلئے کہ اینارہ اعظمی تم سے بے انتہا محبت کرتی ہے اسکی محبت کو رائیگاں مت جانے دینا اسے معاف کر دینا۔" وہ الفاظ نہیں کندھوں پر بڑھتے بوجھ تھے وہ پگھلے ہوئے سیسے تھے جو اسکے کانوں میں وہ شخص انڈیل رہا تھا۔ وہ اس حد تک نیگیٹو ہو گئی تھی اسے معلوم ہی نہیں ہوا تھا۔ وہ اسے یونہی ساکت بنائے ویسے ہی گزر گیا جیسے وہ قبل از گزری تھی مگر اب کی تکلیف دونوں سمت ایک جیسی تھی۔ وہ واپس شکستہ وجود لیے انیکسی میں آئی۔

دل ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا آنکھیں بہنا چاہتی تھی مگر وہ ضدی بنی دکھوں کو اندر دبائے جا رہی تھی وہ رونا نہیں چاہتی تھی۔ مگر اس شخص کی آنکھوں میں اپنے لئے وہ چھبتا سرد تاثر بھی نہیں دیکھ سکتی تھی دل شدت سے چاہ رہا تھا کوئی جادو کی چھڑی ہو اور سب کچھ ٹھیک ہو جائے مگر انسان بہت کم عقل ہے جس جادو کی چھڑی کو وہ اکثر ڈھونڈ رہا ہوتا ہے وہ اس کے اپنے پاس ہوتی ہے کبھی کچھ نرم میٹھے لفظوں کی صورت میں تو کبھی سکون دہ لہجوں کی تاثیر میں...! ۔۔ ۔ وہ بہادر بن نہیں رہی تھی وہ بہادر تھی کیونکہ اسکی پرورش اسکے بہادر اور غیرت مند بھائی نے کی تھی جس نے اسے لاحاصل پر صبر کر نا سکھایا تھا چھیننا نہیں۔۔ صحیح ہوتے ہوئے بھی کیوں مار کھاتے رہے اس سے...وہ زخموں پر مرہم رکھتی دھیمے لہجے میں شکوہ کر رہی تھی۔۔ میں مارپیٹ کر کے اسکی نظروں میں مزید برا بننا افورڈ نہیں کر سکتا تھا۔ ہاتھوں پر نظریں گاڑھے وہ اتنی ہی دھیمی آواز میں بولا۔ اگر میں وہاں نا آئی تو وہ تمہیں مار ڈالتا حان۔ نا چاہتے ہوئے اسکا لہجہ بھیگ گیا۔ "تو کیا ہو جاتا۔ لہجہ پراسرار و عجیب تھا"۔"میں ایک لڑکی کی وجہ سے اپنے بھائی کو مرتا ہوا نہیں دیکھ سکتی...اسکو کئی چاہنے والے مل جائیں گئیں مگر میرا کوئی نہیں ہے تمہارے علاؤہ..وہ رو دی" ... اسے بھول کیوں نہیں جاتے حان...وہ تمہاری زندگی کی منزل نہیں ہے میرے بھائی۔ وہ روتے ہوئی اسکے گلے لگ کر ممنائی تھی۔ "میں جانتا ہوں میری محبت ایک طرفہ ہے اسکی کوئی منزل نہیں ہے۔ اسنے گہرا سانس کھینچا۔ میں ادھورا ضرور ہوں مگر میرا عشق کا مل ہے میں در در بدلنے والوں میں سے نہیں ہوں۔ اینارہ نے گیلی نظریں اس پر جمائی۔۔ میں کبھی اس سے نہیں کہوں گا میری زندگی کا حصہ بن جائے۔ میں اسکی ناراضگی دور کر لوں پھر ہمیشہ کیلئے اس سے دور ہو جاؤں گا۔ اسکی ساکت نظریں فرش پر بچھے چاکلیٹ براؤن کارپٹ پر ٹھہری ہوئی تھیں۔ "تم تو عشق کر کے بیٹھے ہو مجھے لگتا تھا محبت ہے...مگر تمہارا مرض تو لاعلاج ہے" وہ رونا نہیں چاہتی تھی مگر رو رہی تھی۔ پھر ایکدم سے آنسو صاف کیے۔

جانے کی یہ روگ لگا بیٹھا ... شاید مجھے ڈیڈ کی بد دعا لگ گئی ہے۔ اور یہاں اینارہ کا ضبط جواب دے گیا وہ اسکے گلے لگتی سسک اٹھی۔ یاد ہے ناں انہوں نے کیا کہا تھا جب ہم انکے خلاف جا کر گھر چھوڑ رہے تھے۔ "تمہیں یہ دنیا ہمیشہ اپنے دھوکے میں رکھے گئی، تمہیں کبھی" کوئی مکمل رشتہ نصیب نہیں ہو گا وہ ہنسا اور اس کھٹک میں کانچ کی ٹوٹی کرچیاں تھیں۔ جو اسکی زندگی کی تلخیوں کی معراج تھی۔ باہر کھڑی عزہ نے بمشکل اپنی سسکیوں کا گلا گھونٹا تھا وہ جو اسے ملنے آئی تھی انہی قدموں پر لوٹ گئی تھی۔ کب تک نا مکمل سی زندگی گزارو گئے حان وہ آج نہیں تو کل کسی اور کی ہو جائے گئی۔ اینارہ نے اس مضبوط انسان کے سب سے ویک پوائنٹ کو چھیڑا تھا۔ ۔"میں نے اپنا آپ اسکے لئے وقف کر دیا ہے میں اسکے علاؤہ کسی اور کی چوکھٹ پر نہیں بھٹک سکتا۔ مجھ میں اتنی ہمت نہیں ہے میں اس سے دور ہو سکتا ہوں مگر بھول نہیں سکتا۔ وہ زخموں سے چور وجود لیے یونہی بیڈ پر لیٹتا چلا گیا۔ اینارہ کچھ پل اسے دیکھتی رہی پھر بت بنی وہاں سے اٹھ آئی۔۔۔ یہ زندگی بہت مختصر سی ہے انسان کا کوئی بھروسہ نہیں آج اس پل زمین کے اوپر اور اگلے لمحے زمین کے نیچے... آنے والے کل میں پچھتانے والے بہت ہوتے ہیں مگر گزرتے آج میں اپنی انا اور غصے کو سائیڈ پر رکھ کے معاف کرنے والے بہت کم ہوتے ہیں اینی۔ میں چاہتا ہوں میری بہن بھی انہی میں سے ایک ہو...اسنے ٹھہر ٹھہر کر اپنی بات مکمل کی اینا رہ اپنی جگہ سن تھی وہ کچھ بول نہیں سکی صرف سر ہلا کر کمرے سے نکل گئی تھی۔۔ دماغ نے دل پر غلبہ پا لیا تھا سوچوں کے بھنور میں ڈوب کر جس نتیجے پر وہ پہنچی تھی وہ دل کی جیت تھی اور اس جیت کی اصل خوشی اس شخص کو پا لینے میں تھی۔ جسکے وہ نکاح میں تھی اور شاید دل میں بھی اترنے لگی تھی اسکی دعائیں رنگ لے آئی تھیں اپنا بکھرا حلیہ تھوڑا سا سنوارے وہ مطلوبہ کمرے کی طرف آئی جس کا دروازا بند تھا اسنے سانس روکے نوب گھمایا اور دروازا کھلتا چلا گیا وہ کمرے میں داخل ہوئی پہلی نظر ہی خالی بیڈ پر گئی نظریں اس لیمپ کی روشنی میں ارگرد گھمائی وہ شخص جاگ رہا تھا کمرے میں سگریٹ کی بو پھیلی تھی وہ سموکنگ کر رہا تھا اسنے بے اختیار ناک پر ہاتھ رکھا اور آگے بڑھ کے لائیٹ اون کی۔ کمرا روشنیوں میں نہا گیا۔ مگر وہ اپنی جگہ ساکت بیٹھا رہا۔ اینارہ نے اسے دیکھا شاید وہ جانتا تھا وہ اس کے پاس آئے گئی اسلئے وہ سویا نہیں تھا مگر وہ کیوں مجھ جیسی انا پرست لڑکی کیلئے اپنی نیند خراب کرے گا۔ وہ اپنی ہی ..سوچوں میں ڈوبی دس منٹ وہی کھڑے گزار چکی تھی۔ کس سے ملنے آئی ہو...؟ ۔۔ ۔ "تم سے .بے اختیار زبان پھسلی۔"

اسکے لئے تمہیں پاکستان جانا ہو گا۔ اور یہاں اینارہ کی زبان تالو سے چپک گئی اور وہ مد ھم قہقہہ لگاتا ہنس دیا۔ جیسے اسکی بے بسی کا تماشا بنایا ہو مگر وہ ہمیشہ کی طرح ضبط کر گئی۔

وہ گھوم کر صوفے کے سامنے آ رکی۔ سگریٹ جو احمر کے لبوں میں تھا اسے کھینچ کرخ دور پھینکا اسنے سر آنکھیں لئے اسکی جرآت کو سراہا تھا جو ابھی بھی حق جتا رہی تھی۔ نظریں اسکے کھلے بالوں سے ہوتیخ سر آنکھوں سے ٹکرائیں اور شرٹ کے بٹن کے ساتھ الجھتی انگلیوں کو بغور دیکھتے نظریں واپس چہرے کی طواف پر نکلی ماتھے پر کچھ بل سمیت پسینے کے قطروں پر ٹھہری۔ وہ پہلی بار سامنے کھڑی لڑکی کی ذہنی کیفیت جاننے میں ناکام رہا تھا وہ ڈری سہمی سی لگ رہی تھی وہ کنفیوز بھی تھی۔

اسکی کلائی کو نرمی سے پکڑے احمر نے اس بت بنی لڑکی کو اپنی گود میں بٹھایا تھا۔ اینارہ ششدر ہوئی بوکھلا تی پھر ایکدم سے ساکت ہو گئی۔ وہ اس پر حق رکھتا تھا اسنے صرف دیکھنے پر اکتفا کیا۔ کنفیوز کیوں ہو..؟ ۔۔ ۔"میں نہیں ہوں..وہ نفی کرتی بولی"

تمہاری رگ رگ سے واقف ہوں۔ لہجہ استحقاق شدہ تھا ۔۔ ۔ "ڈر لگ رہا ہے"۔۔۔ کیسا ڈر...گال پر جھولتی لٹ کو کان کے پیچھے اڑستے پوچھا۔ "وہ جھجکی...ڈر..کہ تم مجھے چھوڑ دو گئے ۔"۔۔۔ اور میں ایسا کیوں کروں گا۔ وہ اسکی حالت سے محظوظ ہو رہا تھا۔ جسکے چہرے پر محبت کے نقش کے سا تھ ڈر کی پریت میل کھا رہی تھی۔ "کیونکہ میں نے تم پر الزام لگایا۔ کیا تم مجھے معاف نہیں کر سکتے.؟" احمر نے اس جملے پر گہرا سانس بھرا۔ بے تاثر نگاہوں سے اینارہ کو دیکھتے سر پیچھے گرا دیا۔ "میں تمہیں معاف کر دیتا اگر تم میری زندگی سے جاتے ہوئے صرف سکون لے کر جاتی" وہ ٹھوس لہجے میں گویا ہوا۔ وہ یک ٹک اسے دیکھے گئی۔

"میں تمہیں ضرور معاف کر دیتا اگر تم راتوں کو میرے خوابوں میں آ کر مجھے بے چین نا کرتی...لہجہ کسی بھی طرح کے تاثر سے پاک تھا" سکون تو چھینا تم نے ساتھ نیند بھی حرام کی ہے تم نے میری...وہ اسے دیکھنے لگا جسکی آنکھیں لبالب آنسوؤں سے بھر گئی تھیں۔ اسے سمجھ نہیں آرہا تھا وہ اس پر ترس کھائے یا اس محبت کے انوکھے اظہار پر اللہ کا شکر ادا کرے۔ مگر وہ نظریں جھکائے آنسو بہانے لگی احمر نے بے ساختہ ہی اسکی گردن پر ہاتھ رکھے اسکا سر سینے سے لگایا۔ اور وہ پھوٹ پھوٹ کر رو دی۔

میں نے تمہیں بہت مس کیا۔ وہ روئے جا رہی تھی احمر کے ہونٹوں پر مسکراہٹ پھیل گئی۔ "اگر تم یہی بات بغیر روئے کہو تو مجھے زیادہ اچھا لگے گا۔"وہ اسکے بال شہلا رہا تھا اینارہ نے گردن اٹھائے بھیگی آنکھوں سے اسے دیکھا پھر بے اختیار اسکے ماتھے پر بکھرے چند بالوں پر لب رکھے۔ اب وہ مسکرا نہیں سکا مگر دل کی دھڑکن ضرور تیز ہوئی تھی۔ وہ پلکیں جھپکتی پیچھے ہوئی۔ احمر نے مسکرانے کی سعی کی اور اسکے آنسو صاف کیے۔ "تم بہت ظالم ہو...تمہاری ہر ادا ظالم ہے۔"وہ کہے بنا نہیں رہ سکا۔

تم نے مجھے معاف کر دیا ناں..؟ ۔۔ ۔ ایک شرط پر..اینارہ نے اسکی طرف دیکھاتھ ۔ اگر تم میرے سا پاکستان چلو...ہمیشہ کیلئے۔ وہ کہہ کر رکا وہ اسے ہی دیکھ رہا تھا جو گہری کشمکش میں تھی۔ مگر اگلے ہی لمحے احمر کو اپنی دھڑکنیں معمول پر آتی محسوس ہوئی جب وہ جواب کے بدلے دوبارہ اسکے سینے پر سر رکھ گئی۔

***

اسکا معمول تھا اسے فجر پڑھ کر نیند نہیں آتی تھی ایسے میں وہ عزہ کے کمرے کی طرف گئی۔ وہ سو رہی تھی امیمہ ویسے ہی شال لپیٹے اسکے کمرے سے ہوتی لان میں آگئی رات کا ایک ایک منظر اسکی آنکھوں کے سامنے گھومنے لگا۔ وہ خالی آنکھیں اور بے تاثر چہرا لیے یونہی و ہاں ٹہلنے لگی۔ اسنے رات سے کسی سے کوئی بات نہیں کی تھی ایک لفظ تک اسکے منہ سے نہیں نکلا تھا۔ اسنے ان رنگ برنگے گلاب کے اور چمبیلی کے پھولوں کو دیکھا جن کی خوشبو فضا میں ہر سو پھلی نتھنوں سے ٹکرا رہی تھی۔ وہ شال کندھے پر ڈالے گلاب کی پتیوں کی نر ما ہٹ کو انگلیوں کے پوروں پر محسوس کر رہی تھی جب اپنے پیچھے انجانی سی آہٹ پر اسنے گردن موڑ کر دیکھا۔ سامنے ہی وہ جوگنگ سوٹ میں گردن گرائے آنکھیں جھکا کر بازو پشت پر باندھے مجرموں کی طرح اسکے سامنے کھڑا تھا مختصراً وہ اپنی سزا لینے آیا تھا۔ دونوں کے ساکت وجود میں کوئی جنبش نہیں تھی وہ اسکا شرمندگی سے اٹا چہرا دیکھ رہی تھی اور وہ نظر یں جھکائے اسکے سفید پیروں میں مقید سیاہ پلین جوتوں کو دیکھ رہا تھا۔ وہ کچھ کہنا نہیں چاہتی تھی اور اس میں بولنے کی ہمت نہیں تھی۔

اسنے سالوں دل میں دفن ہوئی مردہ خواہشوں کے بوجھ سے لدی سرخ کربناک آ نکھوں کے جھالر اٹھا کر امیمہ شاہ کو دیکھا اسکی بھوری آنکھوں میں بھرا گرم سیال اسے بے چین کر گیا۔ یاحان نے ایک قدم آگے بڑھایا اور پھر بولنے کو لب کھولے۔ اسکی زبان سے کوئی ایک لفظ ادا ہوتا اس سے پہلے امیمہ کا ہاتھ اٹھا اور اسکے سیدھے گال کو سرخ کر گیا۔ اسکے ہلتے وجود میں جنبش ختم ہوئی۔ اب اسنے نظریں نہیں جھکائی تھیں وہ اسی پوزیشن میں سٹل ہوا تھا۔ "میں آپ کو..." ۔۔ ۔ جملہ مکمل ہونے سے پہلے ایک بار پھر دم توڑ گیا۔ امیمہ شاہ کا دوسرا تھپڑ ایک بار پھر یاحان کے گال پر پڑا۔ وہ غصہ تھا یا نفر ت، جو بھی تھا اس مرد ذات سے وابستہ تھا۔ وہ سزا تھی یا تکلیف کی شدت، جو بھی تھا یاحان اعظمی کو بہت بھلا لگا تھا۔ "آپ مجھے ایک تھپڑ اور ماریں میں اس سے پہلے اتنا کہوں گا مجھے آپ کے ہاتھ سے ہزار تھپڑ بھی منظور ہیں" میں نے غلطی کی ہے مجھے سزا دینے کا آپ حق رکھتی ہیں۔ اور مجھے خوشی ہوئی آپ نے مجھے سزا دی کیونکہ سزا صرف اپنوں کو دی جاتی ہے غیروں کو تو بخش کر انکا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ وہ سادہ سے لہجے میں بولا۔ وہ اسے تیسرا تھپڑ مارتی لیونگ ایریا کے گلاس ڈور کے پار کھڑی عزہ اسے روکنے کی جستجو میں اسکی طرف بڑھنے لگی مگر اس سے پہلے کسی نے اسکی کلائی کھینچ کر پیچھے کو واپس کھینچا تھا۔

سزا صرف اپنوں کو نہیں دی جاتی، سزا کا مستحق ہر گنہگار شخص ہوتا ہے۔ لہجہ مترنم تھا یا حان نے نظریں جھکا دیں گویا وہ اسکی زبان سے نکلے تکلیف کی آمیزش سے بھرپور تمام جملے سننے کو ہمہ تن گوش تھا۔ ان دونوں کے درمیان خاموشی کی دیوار حائل ہو چکی تھی۔"میں نے آپ پر یقین کیا تھا ... یحییٰ میر سے زیادہ یقین.." وہ جملہ دوہراتے امیمہ شاہ کو شدت سے اپنی توہین محسوس ہوئی تھی۔ یا حان اعظمی نے جتنی شدت سے نظریں اٹھائیں اتنی ہی شدت سے پلکوں کے جھا لر دوبارہ گرا دئیے تھے کیونکہ اسکی آنکھوں میں مر چکے اعتبار کی تعزیت کیلئے اسکے پاس الفاظ نہیں، تھے۔ وہ کچھ نہیں کہہ سکا مداوا کر سکا نا کوئی تسلی دے سکا۔ وہ اپنا غصہ ، بھڑاس نکال کر پلٹ گئی تھی اسنے کوئی خاصی سزا بھی تجویز نہیں کی تھی کیونکہ انکے درمیان ایک اعتبار کا تعلق تھا جو قبل از یاحان اعظمی کی مجبوری کے ہاتھوں قتل ہو گیا تھا۔ صحیح معنوں میں ختم ہو چکا تھا۔ آپ اسے روکنے جا رہی ہیں..؟ عزہ نے پلٹ کر اینارہ کو دیکھا۔ وہ غلط سہی اینارہ مگر وہ مجبور تھا اسنے حازق کی وجہ سے اپنی پہچان چھپا ئی تھی۔ عزہ کے لہجے میں تڑپ واضح تھی۔

اگر میرے بھائی کو کوئی نا حق سزا دیتا تو میں آپ سے پہلے اسے کی ڈھال بنتی مگر یہاں امیمہ شاہ حق پر تھی عزہ اسنے بالکل صحیح کیا۔ وہ دو تھپڑ جو اسنے یاحان کو مارے وہ اسکی بے انتہا تکلیف کے سامنے کچھ بھی نہیں تھے۔ اینارہ نے گہری سانس بھری۔ "یقین ٹوٹنے کی تکلیف جانلیوا ہوتی ہے عزہ...امیمہ شاہ نے دو بار یہ ستم سہا ہے"اور تم میرے بھائی کی فکر مت کرو اسے عادت ہے اپنے غم تو وہ روز اپنے سینے کے کسی ویران کونے میں دفن کرتا ہو گا۔ وہ سادگی سے کہتی جا رہی تھی۔ "محبت لاحاصل رہے تو زخم بھر جاتے ہیں،مگر جب محبت بے وفائی کر جائے تو زخم نا سور بن جاتے ہیں" ۔۔ ۔ عزہ نے سبزہ زار پر ٹھندہ یخ بستہ سا مجسمہ بنے کھڑے شخص کو دیکھتے وہ لفظ کہے تھے۔

وہ بے وفا نہیں تھی...اسنے دھیرے سے سرگوشی کی۔ "محبت میں شرک گناہ ہے وہ بے وفا" ہی تھی عزہ کا لہجہ تیز ہوا۔"وہ دھوکہ تھا وہ سیاہ رات کا بھیانک منظر ایک فریب تھا...وہ فر یبِ نظر تھا"...اینارہ کو اپنا آپ لرزتا محسوس ہوا ایک بار پھر وہ رات اور اسکے کالے نقش اسکے ذہن میں بیدار ہونے لگے تھے۔ "حاذق نے مجھے خود بتایا تھا جس لڑکی سے یاحان محبت کرتا تھا شا دی کرنے کی خواہش رکھتا تھا اسکا کسی اور لڑکے کے ساتھ افئیر تھا وہ اسے دھوکے دے رہی تھی۔ شی حیب اون ہم۔" ۔۔ ۔ "نو...شی اِز ناٹ...شی اِز ناٹ چیٹنگ اون یاحان" اسکے الفاظ حلق میں پھنستے جا رہے تھے۔ "وہ منظر جھوٹا تھا پلوشہ نے بے وفائی نہیں کی۔ موت اسے لینے آئی تھی وہ اکیلی جانا چاہتی تھی اسلئے خود پر بے وفائی کا پھٹا لگوا کر وہ یاحان کو زندگی بخش کر چلی گئی" وہ کمرے کا منظر نظروں کا دھوکہ تھا جسے میں نے اور حازق بھائی نے بچھایا تھا۔ اور یہاں عزہ کو لگا مغل ایمپائر کا ملبہ اسکے سر پر آن کر ہے وہ سناٹوں کیا زد میں تھی۔ اینارہ کے آنسو متواتر بہہ رہے تھے وہ خود کو بولنے لائق بنا رہی تھی عزہ ششدر کھڑی تھی۔ "تم سب نے یاحان کو دھوکہ دیا ہے اسکے لب پھڑپھڑائے۔" ۔۔ ۔ نہیں ہم نے اسے مر نے سے بچایا ہے۔ وہ روتے ہوئے نفی کرتے بولی۔ پلوشہ کو لاسٹ سٹیج برین ٹیومر تھا وہ لاعلاج تھی وہ مرنے والی تھی تم جانتی ہو عزہ یاحان اسے دیوانوں کی طرح چاہتا تھا اس لڑکی کے عشق نے ایک پلے بوائے کو عیاشیوں سے نکال کر نماز اور تہجد تک کا سفر کروایا تھا۔ اسے اللہ کے قریب کیا تھا۔ میرا بھائی مر جاتا اگر اسے معلوم ہو جاتا کہ اسکی پلوشہ مرنے والی ہے وہ آج اگر جی رہا ہے تو اس ضد میں کہ وہ اسے دیکھانا چاہتا ہے یاحان اعظمی پلوشہ کی بے وفائی کی بعد بھی زندہ رہ سکتا ہے۔ مگر وہ یہ نہیں جانتا کہ جس پلوشہ خانم سے نفرت کی ضد میں وہ جی رہا ہے وہ تو صدیوں پہلے منوں مٹی تلے سو چکی ہے۔ پلوشہ جانتی تھی یاحان اسکی موت کا صدمہ برداشت نہیں کر سکے گا۔ وہ اسکے ساتھ ہی مر جائے گا مگر وہ اسے زندہ رکھنا چاہتی تھی وہ خود غرض نہیں تھی اسکی محبت پاک تھی جب اسے کوئی راستہ نہیں ملا تو اسنے نفرت کا راستہ چن لیا۔ اسکے کہنے پر ہم نے یاحان کو اس فلیٹ میں بھیجا تھا جہاں وہ تھ کسی لڑکے کے سا تھی پلوشہ شادی کا کہہ کر دوبئی چلی گئی۔ اور پھر وہ کبھی واپس نہیں آئی۔ مگر وہ جھوٹ تھا یاحان اس رات ٹوٹ گیا تھا وہ زندہ لاش بن گیا تھا۔ لوگ موو اون کر جاتے ہیں مگر وہ نہیں کر سکا۔ وہ صدمے میں تھا مگر سوالوں کے جواب کیلئے وہ واپس آیا تھا مگر پلوشہ کی نفرت اور فریب کے دکھاوے نے اسے ایسی گہری کھائی میں دھکیلا وہ واپس کبھی لوٹ ہی نہیں سکا۔ میرا بھائی زندہ تو ہے مگر صرف سانسوں کی آواز آتی ہے وہ زندگی کے دن پورے کر رہا ہے وہ اسے جی نہیں رہا کیونکہ جسکے ساتھ وہ جینا چاہتا تھا اسے اللہ تعالیٰ نے اپنے پاس بلا لیا۔ وہ فرش پر بیٹھی زاروقطار رو رہی تھی۔

دکھ لفظ صرف لکھنے اور سننے میں مختصر لگتا ہے مگر اسکے پیچھے پوشیدہ داستا نیں سننے اور لکھنے سے قاصر ہوتی ہیں۔ کیونکہ ایسی داستانیں دل دہلا دیتی ہیں۔ عزہ کی پلکوں میں جنبش ہوئی اسنے یاحان کو دیکھنا چاہا جو وہاں نہیں تھا۔

".صدیاں گزر گئیں ہیں..پلوشہ کے بعد میں نے یاحان کی آنکھوں میں وہ دیوانگی امیمہ شاہ کیلئے محسوس کی ہے۔" مگر میں یہ بھی جانتی ہوں وہ اپنی محبت کا اعتراف کبھی نہیں کرے گا۔

زندگی کے پہلے عذاب کم تھے کیا، جو محبت بھی ہوئی تو یک طرفہ۔ وہ دونوں خاموشی سے آنے والے وقت کو سوچ رہی تھیں۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.