Chapter 58: باب 58

وہ سب ناشتہ کر کے اپنے اپنے کمروں میں جا چکے تھے جہاں کافی دیر سے ان سب کی ایک میٹنگ چل رہی تھی جو ابھی ابھی برخاست ہوئی تھی۔ "سب سے بڑا مسئلہ اسے اس مغل ایمپائر سے با ہر لانے کا ہے وہ کیسے ہو گا۔" ۔۔ ۔ نتاشا اور سنو وائیٹ شاپنگ کا پلان بنائے گئی۔ یحییٰ نے انہیں دیکھتے تفصیلاً بتایا۔ "مجھے ایک بات بتاؤ یحییٰ اتنے شاندار آئیڈیاز تمہارے دماغ میں آتے کیسے ہیں" نتا شا جل کر بولی۔ ایسے پلانز کیلئے بندے کو یحییٰ میر ہونا چاہیئے اور کوئی کوالٹی نہیں۔ کیا شاہانہ انداز تھا۔ وہ سب بس اسکی شکل دیکھ کے رہ گئے کیونکہ اسکے اتنے کانفیڈنٹ جواب کے انکے پاس کوئی جو اب نہیں رہا تھا۔ عزہ نے انکے پلان کو سنتے جیسے تیسے سکندر کو منایا تھا اور وہ سب تیاری پکڑتے باہر پورچ کی طرف آئے تھے۔ آپ جانتی ہیں ناں اگر یہ جھوٹ ہوا تو بھائی مجھے زندہ زمین میں اتار دیں گئیں۔ "اللہ کرے وہ اپنی زندگی میں ایسا ایک نیک کام کر لیں۔" ساتھ سے گزرتے یحییٰ نے فٹ سے یاحان کی بات پر امین کا پھٹا لگایا تھا۔ "اسکی عادت ہے بکواس کرنے کی تم برا نہیں ماننا۔ عزہ نے یحییٰ کی پشت کو گھورتے اسے کہا"۔۔ ۔"اٹس اوکے مجھے بھی عادت ہے ایسے بکواس اکثر سنتا رہتا ہوں"اسنے بھی فوراً حساب برابر کیا۔ بھابھی سکندر بھائی نے منع کیا...ابھی اسکے آگے لفظ حان کے منہ سے نکلتے اسکی نظر اینٹرنس پر گئی وہ فوراً سے باہر کی طرف بھاگا تھا اسے دیکھ عزہ بھی اسکے پیچھے گئی تھی۔

وہ بات عزہ سے کر رہا تھا مگر نظریں بار بار باہر اضطرابی کیفیت میں کھڑی امیمہ کی طرف اٹھ رہی تھیں۔ جو آسمانی رنگ کے گھٹنوں تک آتے فراک میں ملبوس کندھوں کے گرد شیفو نکا جالی دار ڈوپٹہ لپیٹے کچھ پریشان سے کھڑی تھی اسکی پریشانی کا راز جب معلوم ہوا تو یاحان فوراً سے اسکے پاس آیا۔ آپ یہ رکھ لیں..؟ اسنے اپنی شال آگے بڑھائی۔ وہ بھاری آواز پر چونک کر سنھبلی۔ پیچھے دیکھا وہ نظریں جھکائے سائیڈ پوز میں کھڑا اپنی شال اسے پیش کر رہا تھا۔ "مجھے نہیں چاہیئے۔"لہجہ تلخ تھا۔ وہ پورچ کی طرف جا رہی تھی جب دیوار کے ساتھ سے گزرتے ٹوٹی کیل کی نکیلی نوک اسکے پشت کی طرف سے بازو کے کپڑے سے الجھی۔ پشت سمیت بازو کا کپڑا بھی بری طرح چاک ہوا امیمہ سٹپٹا ئی اندر ملازم ہی ملازم تھے وہ اس جالی دار ڈوپٹے سے خود کو کور کرنے میں ناکام ہو رہی تھی اسلئے عزہ کے باہر آنے کا انتظار کرنے لگی موبائل بھی نتاشا کے پاس تھا وہ بے بس سی ہوئی دیوار سے لگی کھڑی تھی یاحان کو وہاں دیکھ اسکے اندر غصے کے ابال اٹھنے لگے۔۔۔ میں نے کہہ دیا مجھے آپ کی مدد نہیں چا ہیئے۔ "دھوکے باز انسان سمجھ کر نہیں ایک مسیحا سمجھ کر میری مدد قبول کر لیں،اپنا آپ اس سے ڈھانپ لیں۔" وہ انتہائی پرسوز دھیمے لہجے میں کہہ رہا تھا۔ امیمہ جھٹکے سے شال پکڑتی اسے اوڑھ کر بغیر کچھ کہے وہاں سے ہی گئی یاحان کچھ لمحے وہی اسکے احساسِ حصار میں بندھا کھڑا رہا۔ پھر باہر کی طرف آیا۔

وہ عزہ کے ساتھ واپس آئی اب اسنے شہد رنگ کا فراک ملبوس کر رکھا تھا جو اسکی گوری رنگت پر خوب جج رہا تھا۔ وہاں چھ گاڑیاں کھڑی تھیں وہ سب سے پہلی گاڑی کے نزدیک گارڈ کے ساتھ کھڑا تھا امیمہ اسکی طرف آئی۔ "آئندہ میری مدد کرنے مت آئیے گا"۔۔۔ میں نے آپ کی مدد نہیں کی۔ میں عورتوں کی عزت کی حفاظت کرتا ہوں۔ وہ ہمیشہ اسے لاجواب کرتا تھا۔ امیمہ اسے ایک پل کو دیکھ کر پلٹ آئی وہ نہیں چاہتی تھی یحییٰ اور وہ پھر سے اسکی وجہ سے الجھیں۔ مغل ایمپائر سے گاڑیاں باہر نکلی۔ پہلی میں ڈرائیور یاحان تھا جسکے ساتھ عزہ اور بیک سیٹ پر امیمہ اور عفاف تھیں۔ دوسری گاڑی میں ڈرائیور اینارہ تھی جس کے ساتھ نتاشا فرنٹ سیٹ پر احمر اور یحییٰ بیک سیٹ پر تھے۔ باقی کی چار گاڑیوں میں دو گاڑیاں انکے آگے اور دو انکی گاڑیوں کے پیچھے تھیں جس میں گارڈز اسلحے سے لیس انکی حفاظت کیلئے دستور تھے۔ وہ ابھی ابھی اپنا کام تمام کر کے آیا تھا کچھ ڈیٹیلز تھیں جنہیں آگے بھیجنا تھا انگلیاں لیپ ٹاپ پر تیزی سے چل رہی تھیں۔ کچھ یاد آنے پر اسنے موبائل اٹھا کے دیکھا گر فت سخت ہوئی "ماتھے کی نسیں ابھر آئی تھی۔ "معلوم نہیں یہ لڑکی مجھے سیریس کیوں نہیں لیتی اسنے غصے میں ٹیبل پر پڑا پیپر ویٹ اٹھا کے فرش پر پٹخا۔ نمبر ڈائل کیا جو کہ اگلی ہی بیل پر ریسیو کر لیا گیا۔ "کیا تمہارا دماغ خراب ہو گیا ہے حان جانتے بھی ہو دشمن ہماری تاک میں بیٹھے ہیں اور تم میری بیوی کو مال گھما رہے ہو۔"وہ ایک ہی سانس میں دہشت زدہ سا غرایا۔ یاحان نے کان سے لگایا موبائل دیکھ کر ساتھ بیٹھی عزہ کو دیکھا جس نے مسکرا "تے کان پکڑا تھا۔ مطلب وہ جھوٹ بول کر آئی تھی۔ ایم سوری بھائی مگر وہ بھابھی کے سسرال والوں نے ضد کی۔"۔۔ ۔ میں تمہاری بھابھی کے سسرال والوں کو جہنم رسید کردوں گا یاحان اعظمی اگر میری بیوی پر ایک خراش بھی آئی۔ اب کے اسنے تھوک نگلتے فرنٹ مرر میں پیچھے بیٹھی امیمہ کو دیکھا پھر عزہ کو۔ "بھائی میں بھابھی پر ایک خراش بھی نہیں آنے دوں گا آپ میرا یقین کریں۔" عزہ سر اثبات میں ہلاتے بچوں جیسے اسکی تائید کر رہی تھی مگر مجال تھی جو زبان سے ایک لفظ ادا ہوا ہوتا۔ سکندر کو جیسے تیسے مطمئن کر کے وہ کال رکھ چکا تھا گاڑیاں استنبول کے سب سے مشہور "مال آف استنبول"کے سامنے رکیں تھیں۔ وہ استنبول کا معروف ترین اور انتہائی خوبصورتی اور نفاست سے مزین کیا گیا سب سے بڑا مال تھا جو استنبول کو مشہور کرنے کا باعث بنتا تھا۔ گاڑیاں رکیں تو سب ایک ہی جست میں گاڑی سے اترے۔ چار گارڈز ینگ پارٹی کے اردگرد محتاط کھڑے تھے جبکہ باقی کے گارڈز ان سے دوری پر مشتمل تھے۔ وہ سب ایک جگہ اکٹھے ہوئے۔ تم جانتی ہو نا تم نے کیا کرنا ہے.؟ ۔۔ ۔ "امیمہ نے یحییٰ کو دیکھتے سر اثبات میں ہلایا۔"۔۔۔ مجھے یہ سب اتنا آسان نہیں لگ رہا یحییٰ انہیں دیکھو وہ کیسے چیل جیسی نگاہیں لیے عزہ کو دیکھ رہے ہیں جیسے وہ انکا کھانا ہو اور انہیں اپنے کھانے کی حفاظت کرنی ہے۔ "تاشی میڈم اگر آپ نیگیٹو نہیں سوچیں گئی تو ایسا کچھ نہیں ہو گا۔"احمر نے اسے گڑکھا۔ "مجھے تو اس وقت کا سوچ کے ڈر لگ رہا ہے جب آپی کو معلوم ہو گا کہ ہم انہیں جھوٹ بول کر یہاں لائیں ہیں" عفاف کے جملے پر ان سب کو چپ لگ گئی۔ ہم بلیک روز کو یہاں نہیں چھوڑ سکتے عفاف تم نہیں جانتی اس گینگسٹر نے بڑے پاپا کو کیا دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے عزہ تک آنے کی کوشش کی تو وہ انہیں نقصان پہنچائیں گئیں۔ یحییٰ رازدانہ انداز میں کہتا ٹھہر ٹھہر کر بول رہا تھا جبکہ باقی سب اسے حیرت سے دیکھ رہے تھے کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔ حاذق نے ڈیڈ سے ایسا کیوں کہا یحییٰ..؟ اپنے عقب سے عزہ کی آواز پر ان سب کو یحییٰ کی کارستانی سمجھ میں آئی تھی ۔۔ کیونکہ وہ تمہیں یہاں رکھنا چاہتا ہے ہمیشہ کیلئے..! جواب احمر نے فوراً دیا۔ "تو تم سب مجھے دھوکے سے یہاں لائے تاکہ مجھے پاکستان لے جاؤ۔" عزہ نے ان پر نگاہ ڈالی۔ وہ تینوں سر جھکا گئیں کیونکہ وہ یحییٰ کے اس پلان میں حصہ دار نہیں بننا چاہتی تھیں وہ عزہ کو سکندر سے بد گمان کر کے نہیں لے جانا چاہتی تھی۔۔ یہ سب جھوٹ ہے عزہ یحییٰ جھوٹ بول رہا ہے سکندر نے بڑے پاپا سے ایسا کچھ نہیں کہا۔ عزہ کی آنکھوں میں ہلکورے لیتا نادیدہ غم اور چہرے پر ابھرتے کربناک تاثرات وہ برداشت نہیں کر سکتی تھی نتاشا جانتی تھی جب تکلیف اپنے پیاروں کے ہاتھوں ملتی ہے تو انسان کو صرف تکلیف نہیں ہوتی وہ ٹوٹ بھی جاتا ہے وہ اپنے مقصد میں کامیابی کیلئے عزہ کو ٹوٹتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی۔۔ تمہارے ساتھ مسئلہ کیا ہے نتاشا کیوں تم ہر بار میرے خلاف جا رہی ہو۔ یحییٰ غرایا۔ "میں عزہ کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی یحییٰ۔ رخ موڑے بے بسی سے کہا" میری نظروں سے غائب ہو جاؤ نتاشا ورنہ میں کچھِ الٹا کر دوں گا وہ شدت ضبط سے چیخ پڑا۔ یحییٰ کے اس قدر غصے پر وہ سب ششدر تھیں۔ اور تم اسنے عزہ کو پکا را جو گمسم سی کھڑی تھی۔ "کچھ گھنٹوں تک بڑے پاپا اور باقی سب یہاں پہنچ جائیں گئیں اگر چلناتھ ہو تو ہمارے سا آجانا ورنہ زندگی میں مجھ سے کبھی ہمکلام مت ہونا" وہ کہہ کر مال میں گھس گیا۔ اسے میں دیکھتا ہوں آپ سب پریشان نہیں ہوں۔ احمر بھی اسکے پیچھے گیا۔ شکریہ نتاشا آپی اگر آپ سچ نا کہتی تو میں حازق سے ناراض ہو جاتی۔ "آپی ناراضگی کو چھوڑیں مجھے کہیں چھپائیں طہ بھی یہاں آرہے ہیں وہ مجھے مار ڈالیں گئیں" عفاف کی خوف میں ڈوبی آواز ابھری تو وہ سب اپنا سر پکڑ گئیں۔ ارے کچھ نہیں کہتے طہ بھائی وہ بہت سویٹ ہیں۔ "مگر میرے لئے جلاد ہیں وہ آپ سمجھ نہیں رہیں۔ وہ رو دینے کو تھی"۔۔۔ اب اتنی بہادری دیکھا کے آ گئی ہو تو اتنی بہادری سے اسکا سامنا بھی کر لو گئی تم مجھے یقین ہے۔ امیمہ اسے ساتھ لگائے لے گئی عزہ خوش تھی وہ ایک مہینے بعد اپنے ڈیڈ سے ملنے والی تھی۔ یاحان اور اینارہ بھی انکے ساتھ اندر گئے تھے۔ اسنے چیئر کی پشت پر رکھا کوٹ اٹھا کے پہنا وہ نکلنے کی تیاری کر رہا تھا تبھی مرات صاحب اندر آئے۔ اسے غصے میں دیکھ کر وہ کچھ لمحے سوچ میں پڑ گیا آگے آئے یا واپس چلا جائے۔ اب آگئے ہو تو اندر بھی آجاؤ۔ اسنے سرسری سی آواز میں کہا۔ میں یہاں مبار کباد دینے آیا تھا آخر کو تمہارا صدیوں کا خواب آج پورا ہو گیا تم نے حرب فجار کے آخری کالے دھندے کے ذریعے کو بھی ٹھپ کر دیا۔ "جب دشمنی شروع کی تھی تو اسے ایکد ن مکمل بھی کرنا تھا مرات صاحب۔ وہ مسرور سا بولا" دشمنی نہیں اس لڑکی کی محبت تم سے یہ سب کروا رہی ہے۔ وہ ہنس کر بولا۔ ویسے ایک سوال پوچھ سکتا ہوں اگر تم غصے میں نہیں ہو تو..کچھ انچ کی دوری بنا تے ملا خط کیا گیا۔ جی۔۔۔ حاذق نے ہنکار بھرا۔ وہی کیوں ...عزہ آریان ملک ہی کیوں.؟ موبائل میں مصروف سکندر کے ہونٹوں کے کنارے گہرے ہوئے تھے۔

میں راستہ ہوں اور وہ اس راستے کی منزل۔۔۔ میں سات سمندر

دور بھی چلا جاؤں پھر بھی گھوم پھر کے اسکے پاس ہی آؤں گا۔

کیونکہ وہی میری طے شدہ منزل ہے۔ وہ ایک جذب سے بولا۔

اتنا عشق کیسے ہو گیا..؟ وہ گردن میں ہاتھ پھیر کر مسکرایا۔ آنکھوں کے سامنے عزہ کا خوبصورت عکس لہرایا۔ جب کوئی آپ کے عشق میں خدا سے باتیں کرنے لگے تو اسکے عشق میں فنا ہو نا پڑتا ہے۔ کیونکہ یہ لازم ہو جاتا ہے۔ آہ آپ کا عشق اور یہ معنی خیز باتیں ہماری سمجھ سے باہرہیں ۔۔ عشق کرنا آسان بھی تو نہیں ہے ناں مرات صاحب۔ وہ کوٹ کے بٹن بند کر رہا تھا۔ "کسی کی محبت میں گرفتار ہو جانا صرف آسان ہوتا مگر جب وہ عشق کے مقام پر پہنچتا تو کئی عذاب اپنی جان پر جھیلنے پڑ تے ہیں" کئی باتیں جو آپ کو اندر ہی اندر سے ختم کر دیتی ہیں دماغ پر گہرا اثر چھوڑ تی ہیں۔ اسے عزہ کی نماز والی باتیں یاد آرہی تھیں۔ کئی ایسے نقش جو کبھی مٹ نہیں پاتے۔ اسے عزہ کا پر نور چہرا یاد آیا۔ "جدائی کا خوف...سرد و سپاٹ آواز ابھری اسے لفظ آزمائش یاد آیا"۔۔ ۔"جس کے عشق میں تم پاگل ہو وہ تمہارے عشق میں پاگل ہیں تو جدائی کا خوف بے معنی ہے۔"وہ گہرا مسکرایا۔ سکندر نے پانی کا گھونٹ بھرا۔ ۔"جس کے عشق میں...میں دیوانہ ہوں وہ کسی اور کے عشق میں مبتلا ہے اور جس کے عشق میں وہ فنا ہے وہ اللہ کی ذات ہے۔ تو اس سے بھلی بات اور کیا ہو سکتی ہے تمہارے لئے۔ سکندر نے اسے نا سمجھی سے دیکھا۔ وہ جس کے عشق میں فنا ہیں وہ عشقِ حقیقی ہے۔ تم خوش نصیب ہو جسکو ایسی بیوی ملی ہے۔ "میں خوش نصیب کیسے ہوں.؟"چہرے پر الجھن واضح تھی۔ مرات صاحب نےا سکے کندھے پر ہاتھ دھرا۔ "سکندر شوہر اور بیوی ایک دوسرے کیلئے راحت کا باعث ہوتے ہیں۔ مرد نے عورت کو بنایا...ناں ہی عورت نے مرد کو بنایا یہ صرف وہ ذات ہے خسیے انسان کی راحت کیلئے اس جوڑے کی تخلیق کی" تمہاری خوش نصیبی یہ ہے کہ جس نے اسے تمہارا سکون بنایا وہ اس ذات کی گرویدہ ہے۔ وہ تمہاری محرم ہے تمہارے لئے اعزازِ فخر ہے۔ مگر کیا وہ بھی اس کیلئے اعزازِ فخر ہے..؟ دل نے اگلے ہی لمحے سوال کر ڈالا۔ سکندر نے کھینچ کر ٹائی کی ناٹ کھولی ۔ عجیب سی بے چینی طاری ہو رہی تھی۔ "میں چلتا ہوں ابراہیم کی آج سالگرہ ہے اسنے جلدی آنے کو کہا تھا۔ وہ مسکرا رہا تھا" کتنے سال کا ہو گیا ابراہیم..؟ "تین سال کا.." سکندر غائب دماغی سے اسے مصافحہ کرتا خود بھی باہر نکل آیا۔ ابھی وہ کچھ ہی دوری پر تھا موبائل بجا۔

وہ سب اسوقت مال میں شاپنگ کر رہے تھے یحییٰ نے ٹھان لی تھی وہ عزہ کو کسی بھی صو رت ساتھ لے کے جائے گا۔ وہ سب سے الگ تھلگ شاپنگ کر رہا تھا جبکہ وہ سب اینارہ کے ساتھ تھیں یاحان انکے پیچھے چلتا پیروی کر رہا تھا۔ انہیں وہاں تقریباً گھنٹہ ہونے والا تھا امیمہ کو اپنے پیروں میں شدید درد محسوس ہو رہا تھا وہ سب اسوقت مال کے تھرڈ فلور پر تھے جو فور فلور پر مشتمل تھا امیمہ فوڈ کورٹ دیکھتی وہی رکھی چیئر پر بیٹھ گئی۔ باقی سب فرسٹ فلور پر تھے۔ وہ وہاں یا حان کے گارڈ کے ساتھ تھی۔ موبائل میں مصروف اسنے گردن موڑی جہاں سے لڑکی کی آواز آرہی تھی اسنے گردن واپس موڑ لی۔ لڑکی کی آواز اب بھی اسکے کانوں میں پڑ رہی تھی جو ساتھ بیٹھے لڑکے کو کسی بات کی مسلسل نفی کر رہی تھی مگر وہ شاید اپنی بات با ضد تھا وہ دونوں ترکش تھے امیمہ کو انکی باتیں سمجھ میں نہیں آرہی تھی مگر ٹون وہ باخوبی سمجھ چکی تھی اس لڑکی کی نم آواز اسکے کانوں میں پڑی تو اسنے دوبارہ پیچھے دیکھا وہ لڑکا اسکا کا بازو پکڑے اس سے غصے بھرے تاثرات میں بات کر رہا تھا وہ سہمی سی بیٹھی تھی امیمہ کو لمحہ بھر اپنا خیال آیا بے ساختہ اسنے ہاتھ میں پکڑا ٹشو اسکے لڑکے کے منہ پر دے مارا۔ زیادہ فا صلے نہیں تھا وہ لڑکے کے منہ پر لگا اسنے امیمہ کی طرف دیکھا۔ امیمہ نے اشارے سے اسے ہاتھ چھوڑنے کا کہا۔ جواباً وہ غصے سے اسکی طرف آیا۔ امیمہ بھی کھڑی اسکا انتظار کرنے لگی ابھی وہ اس تک پہنچ کر اسے چھوتا اور امیمہ کوئی ردعمل دیتی ہوا کی تیزی سے ایک مضبوط دیوار اسکے اور لڑکے کے درمیان حائل ہوئی تھی۔ یاحان کی چٹانی پشت سے اسکا سر ٹکرایا۔ اسنے آگے ہو کر اسے دیکھا جو اس لڑکے کا گریبان پکڑے ترکی میں اس سے بات کر رہا تھا امیمہ کو پہلی بار کوئی شخص ترکش بولتا ہوا اتنا پر کشش لگا تھا۔ ایک بات سے وہ انکاری نہیں تھی وہ اسکی تب بھی ڈھال بنا تھا جب یحییٰ نے اسکا دل تو ڑا تھا اور اب بھی جب اسنے خود اسکا یقین توڑا تھا وہ شخص منہ موڑ کے چلا کیوں نہیں جاتا تھا یہ بات سمجھ سے باہر تھی۔ وہ تقریباً دس منٹ بعد مسئلہ " ختم کرتے مڑا وہ اسکے دائیں سائیڈ پر کھڑی تھی۔ آپ ٹھیک ہیں..؟ لہجے میں فکر تھی"۔ آپ میری مدد کرنے نہیں آیا کریں..! ۔ ۔ "میں اپنی مدد کرنے آیا ہوں۔ وہ ہولے سے بولا" مگر امیمہ آگے جا چکی تھی۔ وہ اب انکے ساتھ ہی فرسٹ فلور پر شاپنگ کرر ہی تھی۔ اسنے سرخ رنگ کا کییوئل سا ڈریس ساتھ لگایا ہوا تھا۔ "یہ رنگ آپ پر اچھا لگے گا۔" امیمہ نے اس بار مڑنے کی زحمت نہیں کی۔ "مجھے اس رنگ سے نفرت ہے۔ اسنے وہ واپس رکھ دیا"۔۔۔ میری موجودگی سے نفرت ہے میری تعریف کی گئی چیز سے بھی نفرت ہے اب اس سرخ رنگ سے بھی نفرت۔ وہ دوبدو بولا۔ "مجھے آپ سے بھی نفرت ہے۔"۔۔ میں اسی قابل ہوں۔ ترکی بہ ترکی جواب دیا گیا۔ وہ بغیر کچھ کہے آگے چلی گئی۔ یاحان اسکے پیچھے آیا۔ "آپ کیوں میرے پیچھے آ رہے ہیں.؟"امیمہ نے پلٹ کر غصے سے استفار کیا۔ یاحان نے ٹھہرتے سر کھجایا نظریں اٹھا ئی پھر گرا دیں۔ "وہ...وہ بولتے کرگیا"۔ ۔"مجھے میرا موبائل واپس چاہیئے جو کچھ دیر پہلے آپ نے غلطی سے لے لیا۔ یہ تو امیمہ شاہ بھی جانتی تھی وہ موبائل اسنے چور ایا تھا غلطی سے نہیں لیا تھا مگر یاحان اعظمی اسے شرمندہ نہیں کرنا چاہتا تھا وہ دونوں کچھ فاصلے پر کھڑے تھے۔ امیمہ کا چہرا اپنی کارستانی پر سرخ پر گیا۔ "آپ کا موبائل میں نے چوری کیا تھا اسنے موبائل دیتے دھیرے سے سچائی بیان کی"۔ ۔ ۔"آپ کر سکتی ہیں۔ اسنے بھی دھیمے لہجے میں کہا"امیمہ کا دل کیا وہاں سے بھاگ جائے اسکی خوبصورتی جانلیوا تھی اس پر اسکی سرگوشیاں اسے مزید کنفیوز کیا کرتی تھیں وہ اس شخص کے آس پاس کم ہی ٹکِ پاتی تھی۔ ایک پلان اور فیل ہو گیا موبائل چھپا کر اسنے آف کر دیا تھا تاکہ جب عزہ یہاں سے جائے تو وہ سکندر کو وہ تقریباً پینتالیس منٹ سے ہاسپٹل کے سرد خانے میں موجود تھا اس سرد خانے نے جیسے اسے خود میں جکڑ لیا تھا صرف قدم ہی نہیں اسکی سانسیں بھی ایسا لگ رہا تھا سرد ہو رہی ہیں اتنی بھا ری کے دل پر بوجھ بن رہی ہوں۔ دماغ پھٹ رہا تھا اسکی سرد نظریں سامنے سٹریچر پر مردہ پڑے مرات صاحب کے وجود پر ساکت ہو چکی تھیں۔ "مجھے آج جلدی جانا ہے ابرہیم کی برتھڈ ے ہے اسنے کہا تھا ڈیڈ جلدی آجائیے گا"۔۔۔ سکندر کا دل چاہ رہا تھا دنیا کو تہسنہس کر دے۔ ایک اور بیٹے کے نصیب میں باپ کی جدائی قدم رکھ چکی تھی ابراہیم مرات اب دوسرا سکندر بننے والا تھا۔ اسے اس چھوٹے سے بچے میں اپنا بچپن نظر آرہا تھا۔

وہ بس رویا نہیں تھا ورنہ دل غم کی شدت سے پھٹ چکا تھا وہ آدھی موت مر گیا تھا۔ مو بائل نے سرد خانے میں پھیلے سکوت کو توڑا وہ بنا چاپ کیے باہر آیا بغیر نمبر دیکھے موبائل کان سے لگایا۔

حرب فجار کی طرف سے اپنی بربادی کا پہلا تحفہ کیسا لگا ڈارک آؤل..؟ سکندر نے ضبط سے مٹھیاں بھینچیں۔ بلکل مرات کی طرح تمہارے ان نقلی بہن بھائی کا بھی خاتمہ کروں گا۔ تم نے میرے خلاف جا کر بہت غلط کیا ہے سکندر تم اس لڑکی کے عشق میں دیوانے ہو کر مجھے ہی کاٹنے کو پر تولو گئے اگر مجھے معلوم ہوتا تو سب سے پہلے اس لڑکی کا تڑپا تڑپا کر مارتا۔ اسکی آنکھیں حد در جے سرخ ہو رہی تھیں۔ یہ پہلا تحفہ اسکے بعد دوسرے تحفے کیلئے تیار رہنا پھر آخری تحفہ تمہاری بیوی مگر اسے اتنی جلدی موت نہیں دوں گا اسے تڑپا تڑپا کر ماروں گا وہ بھی تمہارے سامنے۔ وہ شیطانی ہنسی ہنسے جا رہا تھا۔

"Challenge Accepted" سکندر کے دو لفظوں نے حرب فجارکی زبان پر بر یک رکھا تھا آواز جتنی دھیمی لہجہ اتنا ہی آتش برپا تھا

اسنے مزید کچھ نہیں کہا تھا۔ وہ ایک بار پھر اندر گیا اور مرات صاحب کو دیکھ کر باہر چلا آ یا۔ "میں تمہاری موت کا بدلہ ضرور لوں گا مرات۔ انکھوں میں نمی کی پریت چڑھنے لگی"

یاحان باہر سے واپس آرہا تھا امیمہ اور نتاشا کو ادھر ادھر پریشان سی صورت لیے بھاگتے دیکھ وہ تیزی سے انکی طرف آیا۔

یاحان عزہ آپی نہیں مل رہیں۔ وہ اسے دیکھتے باقاعدہ رونے لگی۔

آپ۔۔ آپ پلیز روئیں نہیں مجھے بتائیں بھابھی کس کے ساتھ تھیں۔

وہ میرے ساتھ تھی ڈریس ٹرائے کرنے کیلئے چنبخیگ روم کی طرف گئی میں مرسلین کی کال سننے کیلئے باہر آئی تھی واپس گئی تو وہ وہاں نہیں تھی۔ نتاشا کا پور پور خوف میں ڈوبا ہوا تھا۔ اگر عزہ کو کچھ ہو گیا یہ سوچ ہی سوہانِ روح تھی وہ سب پورا مال چھاننے کے بعد ایک جگہ جمع تھے۔ اینارہ اسکے لا کٹ کے ذریعے لوکیشن "ٹریس کرنے کی کوشش کر رہی تھی جو فلحال ایرر دیکھ رہی تھی۔ ڈیم اسے بھی ابھی موت پڑنی تھی اینارہ نے غصے کی زیادتی سے چیئر کو زور دار کک ماری"۔۔ دیکھ لیا آپ سب نے اپنی ہٹ دھرمی کا نتیجہ۔ وہ ان سب کو دیکھتے غصے سے پھنکاری۔ کم آن اینی یہ سب ان بتاوں کا وقت نہیں ہے حان نے اسے قابو کرنا چاہا۔ "ہاں تم یہی کہو گئے حان مگر میری کوئی مجبوری نہیں ہے میں آپ سب کو کلیئر بتا رہی ہوں اگر عزہ پر ایک خراش بھی آئی اور اسکی وجہ سے میرے بھائی کو ذرا سی بھی تکلیف پہنچی تو میں آپ سب کو پہلی فرصت میں اس دنیا سے روانہ کروں گئی۔" وہ یحییٰ کو تندہی سے دیکھتی ایک ایک لفظ چبا کر بولی۔ امیمہ اور عفاف روتے بے حال ہو رہی تھیں۔ احمر گارڈز کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کر رہا تھا۔ آپ پلیز انہیں ایمپائر واپس لے جائیں۔ ہم یہاں سب سنبھال لیں گئیں۔ حان نے نتاشا کو دیکھتے ادب سے کہا۔ وہ سر ہلاتی انہیں لیے وہاں سے نکل آئی۔ پیچھے یحییٰ احمر اور وہ دونوں عجیب قسم کے وسوسوں اور فکروں میں ڈوبے کھڑے تھے۔ یحییٰ کو رہ رہ کے خود پر غصہ آرہا تھا۔ یاحان یہ دیکھو عزہ کے ساتھ یہ کون لوگ ہیں.؟ یاحان احمر کی آواز پر وہاں آیا۔ "شٹ جس بات کا ڈر تھا وہی ہوا عزہ بھابھی کو حرب فجار کے بندے لے کے گئے ہیں" وہ زیرِ لب بولا۔ اینارہ کا رواں رواں خوف میں ڈوبا تھا سکندر اپنا آپ بھی قانون کے حوالے کر چکا تھا صرف حرب فجار کو سزا دلانے کیلئے پولیس فورس اسکی ناک میں تھی ایسے میں عزہ کا اسکے پاس ہونا انکی سب سے بڑی شکست تھی۔

اب ہم کیا کریں گئیں حان..؟ ۔۔۔ ہم عزہ بھابھی کو لینے جائیں گئیں

اسنے موبائل آف کرتے پاکٹ میں رکھا۔ "مگر بھائی..."...عزہ بھابھی کو صحیح سلامت لے آئیں پھر انہیں بتا دیں گئیں۔ وہ جس کام کو اتنا آسان سمجھ رہا تھا وہ ان سب کی زندگی میں ایک نیا طوفان برپا کرنے والا تھا۔ "میں بھی ساتھ چلوں گا۔۔۔ اور میں بھی" احمر کے بعد یحییٰ کی بھی آواز ابھری۔ "ایسے نہیں دیکھو یہ سب میری وجہ سے ہوا میں عزہ کو واپس لاؤں گا پھر اپنے ساتھ پاکستان لے کے جاؤں گا"۔۔۔ اسکے آخری جملے پر ان تینوں نے سر پیٹ لیا۔ وہ ابھی بھی اپنی ضد پر اڑا تھا۔

وہ اس کمرے کی واحد دیوار تھی جو شیشہ گیر تھی جسکے آر پار بآسانی دیکھا جا سکتا تھا مگر وہ کمرا اتنی اونچائی پر تھا کہ نیچے دیکھنے کیلئے بھی پانچ منٹ غور کرنا پڑتا پھر بھی زمین کا منظر صاف دیکھائی دینا ناممکن تھا البتہ وہ سامنے موجود بڑی بڑی بلڈنگ کو ضرور دیکھ رہی تھی اسنے گلاس وال کو توڑنے کی کوشش میں کمرے کا حشر نشر کر دیا تھا اس کمرے کی کوئی بھی چیز اپنی جگہ پر سلامت نہیں تھی ابھی وہ رخ پھیرے باہر کے منظر کو دیکھ رہی تھی ایسا لگ رہا تھا جیسے کسی شہزادی کو دیو نے ایک اونچے قلعے میں قید کر لیا ہو اور وہ بے بسی کی مورت بنی کچھ بھی نہیں کر پا رہی تھی۔ کمرے کا دروازہ کلک کی آواز سے باہر کی طرف کھلا۔ عزہ نے بے ساختہ قدم پیچھے لئے مگر کمرے میں آنے والی ہستی کو دیکھ اسکے جسم میں شرارے پھوٹنے لگے بے اختیار ہی اسنے سائیڈ ٹیبل سے لیمپ اٹھا کے حرب فجار کی طرف پھینکا جو نیچے جھک گیا مگر اسکے بعد کھڑے بادشاہ کے منہ پر وہ اتنی زور سے بجا کہ اسکی ساری باد شاہت پل میں زمین بوس ہو گئی۔ "ناٹ بیڈ سکندر کی بیوی ہو اتنے کی امید میں تم سے کر سکتا ہوں"۔۔۔ میرے قریب آئے تو میں یہ بتانے میں دیر نہیں کروں گئی کہ میں بیٹی کس کی ہوں حربفجا ر۔ وہ غصے سے تلملائی خوف تو جیسے اسے چھو کے بھی نہیں گزرا تھا یہی بات تو حرب فجار کو طیش دلا رہی تھی وہ اسے روتا سسکتا دیکھنا چاہتا تھا تاکہ جب سکندر اسے ٹوٹا بکھرا دیکھے تو اسے بھی تکلیف ہو۔ پھر شیطانی دماغ کی بتی جلی وہ آج ایک تیر سے دو شکار کرنے والا تھا۔ "کیوں لائے ہو مجھے یہاں... آ خر کیوں تم ہماری زندگی کے ولن بنے ہوئے ہو"...ولن کا کردار تو تمہارے شوہر نے ادا کیا ہے لڑکی مجھے دھوکہ دے کر وہ میرے ہی خلاف پولیس کو ثبوت دے کر آیا ہے۔ اسکی بات اچکے وہ پھنکارا۔

عزہ کے ہونٹوں پر دل جلا دینے والی مسکراہٹ ابھری۔"مجھے میرے شوہر سے ایسی ہی بہادری کی امید تھی" مگر اب نہیں رہے گئی وہ بھی مغروریت سے بولا۔ عزہ نے نا سمجھی سے اسے دیکھا۔

کمرے میں ملجگہ سا اندھیرا پھیل گیا سامنے بڑی سی دیوار گیر ایل ای ڈی اون ہوئی۔ سکرین پر ایک ہی ولا سا نمودار ہوا وہ کسی کانفرنس روم کا منظر تھا جہاں کچھ لوگ بھی موجود تھے مگر ویڈیو پاز تھی وہ زیادہ سمجھ نہیں پائی۔

اگر تمہیں لگتا ہے تم کچھ بھی ایسا ویسا دیکھا کر مجھے حاذق کے خلاف کرو گئے تو... یہ تمہاری خوش فہمی اسکے باقی کے الفاظ حلق میں ہی دب گئے۔ جلد ہی ویڈیو پلے ہوئی۔ سامنے سربراہی کرسی پر حرب فجار جبکہ اسکی بائیں سائیڈ بادشاہ اور شہنشاہ بیٹھے اور دائیں سائیڈ بھی کوئی بیٹھا تھا مگر اسکا چہرا دھندلا تھا۔ پھر ایک مانوس سی آواز ابھری اور اس وقت عزہ کا دل چاہا وہ وہاں سے بھاگ جائے ابھی اس میں اتنی سکت باقی تھی۔ پھر ویڈیو آگے بڑھی۔ وہ اپنی جگہ کرسٹل کی مانند کھڑی تھی جبکہ حرب فجار سائیڈ پر رکھے صوفے پر براجمان اسکے ایکسپریشن بغور دیکھ رہا تھا۔ "میں اس لڑکی کیلئے پاکستان جاؤں گا مگر میری ایک شرط ہے۔" اس آواز کو وہ لاکھوں کی آواز میں بھی پہچان سکتی تھی۔ سکرین پر ابھرتے ہیو لے کے وجود میں جنبش ہوئی اور اسنے چہرا موڑا ٹھیک سکرین پر نمودار ہوا۔ ناجانے کیوں عزہ کا دل دھک سے رہ گیا۔ "اگر آپ مجھے اپنی یہ سولہ منزلہ عمارت دیتے ہیں تو میں آریان ملک کی بیٹی آپ کو ضرور لا کے دوں گا"۔۔۔ اور وہ ساکت کھڑا کرسٹل کا وجود پاش پاش ہو گیا آنکھوں میں بے یقینی ہی بے یقینی رقم تھی اس پل عزہ کا دل وہاں سے بھاگنے کو نہیں چاہا تھا دل نے شدت سے دہائی دی تھی وہ بہری ہوتی اسکے پاس سننے کی صلاحیت نا ہوتی تو آج اسکا دل تکلیف سے تڑپ نہیں رہا ہوتا۔ آنسو لڑیوں کی صورت میں بہہ نکلے۔ اس میں پلکیں جھپکانے کی بھی سکت نہیں رہی تھی۔ "اب بھی ایسے شخص پر بھروسہ کرو گئی جس نے ایک عمارت کے عوض تمہاری ڈیل کی تھی"وہ الفاظ چابک کی طرح اسکے وجود پر برسے تھے۔ وہ ضبط کے آخری مقام پر کھڑی تھی۔

میرا نہیں خیال کوئی بھی لڑکی اپنی عزتِ نفس سے زیادہ ترجیح ایسی دوغلی محبت کود ے گئی۔ تمہارا شوہر تم سے محبت نہیں کرتا اگر آج بھی میں اسے اس شاندار عمارت کی پیشکش کروں تو وہ تمہیں میرے قدموں میں چھوڑ جائے۔ اور اس جملے کے بعد حرب فجار کے چودہ طبق روشن ہوئے تھے سامنے موجود ایل ای ڈی چھناک کی آواز سے چور چور ہو گئی وہ آواز کانوں میں چھینے جیسی تھی مگر اسے کیا فرق پڑتا جسکا اپنا وجود کانچ کی مانند تار تار ہو چکا تھا اسنے ٹیبل پر رکھی گن کب اٹھائی اتھ سنے فائر کرنے کیلئے ہا کب اٹھایا سب ایک ٹرانس کی کیفیت میں اسنے کیا تھا مگر مقابل اسکی اتنی دلیری پر شو کڈ رہ گیا۔

گی مجھے دے دو لڑکی ابھی تو تمہارے ذریعے تمہارے شوہر سے بدلہ لینا ہے مجھے۔ "عزہ نے یونہی گن اسکے قدموں میں پھینک دی وہ حیران ہوا" یہ لو گن چاہو تو ابھی مار دو مجھے۔ اسکا تلخ لہجہ یخ تھا۔"مگر مجھے اتنی مہلت ضرور دینا میں حاذق سے روبرو ہو کر ایک بار اپنی اتنی کم قیمت کی وجہ جان سکوں" لہجے میں آتش زدگی تھی وہ چھبتا سا لہجہ آگ سا دہکنے لگا۔ اتنی بھی کیا جلدی ہے لڑ کی ابھی تو موت کا کھیل شروع ہوا ہے۔

رک جاؤ سکندر تم اندر نہیں جاؤ۔ آریان ملک کی ٹیم کچھ دیر پہلے ہی وہاں پہنچی تھی مغل ایمپائر جانے کے بعد ان پر جو صورتحال واضح ہوئی آریان کا کلیجہ منہ کو آیا تھا وہ اپنی بیٹی کی کھونے کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا صرف وہی جانتا تھا وہ وہاں کس حال میں پہنچا تھا۔"میری بیوی اسکی قید میں ہے میں یہاں کھڑا رہ کے تماشا نہیں دیکھ سکتا۔ وہ چیخ ہی پڑا"۔۔۔ اسلئے کہہ رہا ہوں ڈیم اٹ میری بیٹی کی جان خطرے میں ہے تمہارا ایک غلط قدم اسے مزید مصیبت میں ڈال سکتا ہے۔ آریان اس سے زیادہ اونچی آواز میں غرایا۔ وہ چاروں بھی باسفورس بریج پر موجود تھے عزہ کی لوکیشن اور حرب کی اگلی کال کے باعث سکندر کو نئی قیامت کی خبر ہوئی تھی جس پر اسنے یاحان کو وہی ٹھہرنے کا کہا تھا حمزہ فیصل مرسلین اور طہ سمیت ملائکہ بھی سکندر کو بغور دیکھ رہی تھی۔ یہ اگر گینگسٹر نا ہوتا تو فلم سٹار ضرور ہوتا۔ فیصل نے ملائکہ کو کونی مارتے اپنی رائے دی۔ اتنی کریٹیکل سچوئیشن میں بھی اسکی زبان الٹا ہی بول رہی تھی۔ "اسکی بیوی خطرے میں ہے فیصل اسے حوصلہ دینے کے بجائے تم اسے فلم سٹار بنانے کے خواب و خیال بیان کرتے بہت منحوس لگ رہے ہو" تم دونوں منہ بند رکھو بھائی پہلے ہی غصے میں ہیں۔ حمزہ نے انہیں گھورتے کہا۔ جبکہ مرسلین اور طہ تو یحییٰ کو ہی کھا جانے والی نظروں سے گھور رہے تھے جسکا آریان کے عذاب سے بچنے کیلئے دل چاہ رہا تھا باسفورس کے پل سے نیچے گہرے سمندر میں چھلانگ لگا دے۔ "سوری ٹو سے میں آپ کی طرح نہیں ہوں میں یہاں بیٹھ کے پلان تیار نہیں کر سکتا"۔۔ ۔"اگر تم میری طرح ہوتے تو آج میری بیٹی اس حال تک نا پہنچتی۔ اریان طیش کے عالم میں دھاڑا۔ بولتے سکندر کو چپ لگ گئی۔ اسنے شکایتی نظر آریان پر ڈالی اور الٹے قدم لیتا اس سولہ منزلہ عمارت کی طرف بڑھنے لگا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.