Chapter 59: باب 59

رک جاؤ وہی یاحان آج یاں تو حرب فجار نہیں یا پھر سکندر حاذق مغل نہیں۔ آریان ملک اگر ضدی تھا تو اسکا داماد ماشاءاللہ الٹی کھوپڑی کا مالک تھا۔ وہ اب ہر حال میں اندر جانے والا تھا کیونکہ عزہ کی جان بچانا اب اسکے لئے چیلنج تھا۔

حرب نے اپنا لیپ ٹاپ آن کر کے گھمایا۔ وہ اسی بلڈنگ کے باہر کا منظر تھا جہاں کچھ دوری پر پھیلی پولیس فورس اور پھر باسفورس بریج پر رکی لا تعداد گاڑیوں کے ارگرد کھڑی آریان ملک کی ٹیم سمیت مجھے میری موت کا تومعلوم نہیں مگر تم نے مجھے یہاں لا کر قبر میں جانے کی تیاری ضرور کر لی ہے۔ اسکا قابلِ دید اطمینان دیکھ حرب ابھی کچھ کہتا لیپ ٹاپ کی سکرین سیاہ ہو گئی وہ دونوں حیرت سے اسے دیکھ رہے تھے حرب غصے سے اٹھ کھڑا ہوا اسنے ایک کے ایک بعد سارے کیمرے چیک کیے کوئی بھی کام نہیں کر رہا تھا۔ "یہ۔۔ یہ سب کیا ہو رہا ہے کہاں مر گئے ہو تم سب۔۔ بادشاہ کہاں ہو تم۔ کو ئی سن رہا ہے مجھے۔"۔۔۔ وہ غصے سے پاگل ہوتا چیخ رہا تھا۔ "ہاں۔۔ تیری موت سن رہی ہے تجھے۔ اس سرسراتی آواز کے ساتھ ہی سارے کیمرے ایکدم سے چل پڑے "لیپ ٹاپ کی سیاہ سکرین پر تمام منظر واضح ہو گئے سکندر حاذق مغل وہاں آ چکا تھا سامنے قید میں کھڑی لڑکی کو پہلی بار اسکی آمد پر خوشی محسوس نہیں ہوئی تھی چہرے پر رونق نہیں آئی تھی۔ دل نے اللہ کا شکر ادا نہیں کیا تھا۔ نپٹ لو اپنے سبکی گینگسٹر سے...! عزہ کندھے اچکا کے کہتی بیڈ پر بیٹھ گئی۔ جیسےض اسے وہاں چلتی جنگ سے کوئی غر ہی نہیں تھا جیسے اس ہوا میں سانس لے کر وہ اس ہوا پر احسان جتا رہی تھی جیسے اسکی چلتی سانسیں بھی اسکے بڑے پن کی حوصلہ افزائی تھی۔

اگر تم نے اپنے بڑھتے قدم واپس نہیں لیے تو اس بلڈنگ سے باہر اس لڑکی کی لاش آ ئے گئی۔ اسنے ہال میں موجود دیوار پر ایل سی ڈی سے کونیکٹ ہوئی اپنے کمرے والی بڑی سی سکرین کے سا منے آتے جتنی دلیری سے کہا کہ اسکے چہرے پر خوفزدگی صاف نمایاں تھی۔ وہاں ساؤنڈ سسٹم بھی موجود تھا جسکی وجہ سے ہال میں کھڑے شخص اور کمرے میں موجود شخص ایک دوسرے کو دیکھ اور باقاعدہ سن بھی سکتے تھے۔ وہ آخری فلور تھا جہاں وہ دونوں کھڑے تھے۔ "واپس چلو سکندر"۔۔ ۔"میں نہیں جاؤں گا"۔۔۔ وہ میری بیٹی کو مار ڈالے گا۔۔ ۔"وہ صرف آپ کی بیٹی نہیں ہے"۔۔ ۔"تم نے شوہر والی ذمہ داری کب نبھائی۔۔ اگر صحیح سے نبھائی ہوتی تو میری بیٹی وہاں نہیں ہوتی"۔۔ ۔"آپ بات تو ایسے کر رہے ہیں جیسے آپکی معصوم بیوی پر کبھی آپ کی وجہ ایک آنچ بھی نہیں آئی۔ سکندر نے آئی برو اچکائی"۔۔۔ اریان نے اسے گھوری سے نوازا۔

تم میری بیوی کو بیچ میں کیوں لا رہے ہو.؟ ۔۔۔ تو آپ میری بیوی کا ذکر کیوں کر رہے ہیں ..؟ اسنے اسی ٹون میں پوچھا۔ کوئی دیکھتا تو کہتا بھلا وہ دونوں سسر داماد تھے۔ عزہ اشتیاق سے وہ لڑائی دیکھ رہی تھی۔ مگر تب ہی حرب نے اسے پکڑتے گن اسکے سر پر رکھی۔ مجھے یہاں سے جانے دو ورنہ یہ لڑکی ماری جائے گئی۔ وہ چیخا جس پر آریان نے سکندر کی بازو تھامی اور اسنے اسے دیکھا۔ "تمہاری اتنی جرآت حرب میری بیوی پر خراش بھی آئی تو بوٹیاں بوٹیاں کروں گا تمہاری۔"وہی اسنے گولی چلا دی جو عزہ کی بازو کو چیر کر گزر گئی۔ کچھ پل سناٹا چھا گیا۔ میری جرات کی بات مت کرو سکندر۔ اسکا قہقہہ گونجا۔ جبکہ عزہ ساکت کھڑی سکندر کو دیکھ رہی تھی آنکھ سے ننھا سا موتی ٹوٹ کے گرا تھا۔ اور یہاں اسکی ساری بہادری ہوا ہو گئی اریان اسے واپس بریج پر لایا۔ وہ سب اب بریج پر اکٹھے تھے۔ حرب عزہ کو گھسیٹتا بادشاہ کے اشارے کے سمت بڑھ رہا تھا ان سب کے ہاتھوں میں گیر تھیں مگر وہ بےبس کھڑے تھے وہ بریج کی دوسری طرف جا رہا تھا اور سکندر کو لگ رہاتھا کوئی اسکی روح کو کھینچ کر لے جا رہا ہو۔

مجھے سمجھ نہیں آرہی عزہ اسے کچھ کہہ کیوں نہیں رہی جتنی اس بڈھے کی صحت ہے اسنے اسے دو چپک انی ہیں اور اسنے سیدھا اس سمندر میں غرق ہو.... یحییٰ کی چلتی زبان حمزہ اور آریان کی تیز نگاہ پر رک گئی۔ تھا ناں پھر فیصل شاہ کی کاپی کیسے نا زبان چلتی اسکی۔ "تمہاری شکست دیکھ کر مجھے جو خوشی مل رہی ہے اسے بیان کرنے کیلئے میں ایک ملاقات ضرور رکھوں گا سکندر"۔۔۔ عزہ کو بوٹ میں بٹھا تے اسنے وہی سے ہانک لگا کے مکروہ قہقہہ لگایا۔ وہی اسی پل سکندر کے اشارے پر یاحان نے الٹے قدم لئے۔ آریان کی نظروں سے بچتے دور جاتی عزہ کی بوٹ کو دیکھتے سکندر نے بنا چاپ قدم پیچھے لئے۔ اور پھر ایک جھٹکے سے چھلانگ لگائی اور بوٹ میں بیٹھتا نکل گیا۔ "سکندر بھاگ گیا بڑے پاپا"مرسلین کے بے ربط ہوتے جملے پر سب نے اس طرف دیکھا۔ وہاں کچھ آگے پولیس فورس اسکے انتظار میں پورا انتظام کر کے بیٹھی تھی مگر سکندر کی جلد بازی اور ڈر نے اسے انتظار کے بجائے وہاں جانے کو ترجیح دی تھی۔ یاحان اور وہ ایک بوٹ میں تھے۔ عزہ بازو میں لگی گولی کی وجہ سے غیر ہوتی حالت سے نڈھال ہو رہی تھی سکندر نے اسکے مرجھائے چہرے کو دیکھا اور پھر آنسوؤں سے بھری آنکھوں کو دل نے شدت سے کہا وہ کچھ منٹوں کی دوری مٹ جائے اور وہ اسے چھپا لے اس دنیا سے ان لوگوں سے۔ "میں تمہیں بچا لوں گا۔ اسنے جیسے خود سے وعدہ کیا"مگر اسکا ہر بڑھتا قدم اسے عزہ سے دور لے جارہا تھا۔

اللہ کرے آپ میرے سائے سے بھی محروم ہو جائیں۔ عزہ نے اسے دیکھتے دل میں سوچا اور وہی لمحہ تھا حرب نے سکندر کو دیکھا اور اگلے ہی لمحے اسنے عزہ کو بازو سے تھام کر اس گہرے سمندِ رکے مرہون منت کر دیا۔ کچھ لمحے دعا کی قبولیت کے ہوتے ہیں اسلئے سوچ سمجھ کر زبان سے لفظ آزاد کرنے چاہئیں۔ اریان ملک کی معصوم بیوی کا کہا جملہ اسکے ذہن میں بازگشت کرنے لگا۔

وہ منظر روح فرسا تھا عزہ کو سمندر کی لہروں نے اپنی آغوش میں لے لیا کیونکہ وہ خود گہرا ئی میں جانا چاہتی تھی اسنے خود کو بچانے کی کوشش میں ہاتھ پیر نہیں مارے تھے نا چیخی چلائی تھی دل پر لگی چوٹ نے اسکی بولنے کی استطاعت چھین لی تھی اسی لمحے بغیر کچھ سوچے سن ہوتے دماغ کے ساتھ سکندر نے بھی پانی میں چھلانگ لگا دی۔ پیچھے سے تیز رفتار میں آتی بوٹ میں سوار ملائکہ بھی پانی میں کودی تھی کیونکہ وہ ایک ماہر تیراک تھی۔ زندگی اگر مرنے کی دعا کرنے سے ختم ہونے لگتی تو خود کشی کبھی وجود میں ہی نا آتی۔ کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو قیامت جیسا روپ دھار کے آتے ہیں جن کے بعد انسان سوچتا ہے اب اسکی زندگی کا سفر یہاں مکمل ہو گیا۔ مرنے والے کے ساتھ وہ بھی مر چکا ہے۔ دل کی موت اور روح کی موت میں کافی فرق ہے۔ دل رک جائے تو انسان مر جاتا ہے... پر اگرر وح مر جائے تو انسان مرتا نہیں ہے کیونکہ تب بھی ایک کھوکھلے مٹی کے ڈھیر سے سانس لینے کی آواز آتی ہے اور صرف سانس لینے کو زندگی نہیں کہا جاتا۔

***

ایک گھنٹہ گزر چکا تھا آریان اور ڈاکٹر کے کافی دیر سے جانے کے بعد اب وہ کمرے میں آیا تھا۔ وہ بیڈ کراؤن سے ٹیک لگا کے بیٹھی تھی چہرا زردی مائل ہو رہا تھا بازو پر پٹی بندھی تھی سکندر نے جیسے وہاں قدم رکھا عزہ نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا وہ دونوں ایک دوسرے کو والہانہ انداز میں دیکھ رہے تھے اسے عزہ کی نظروں میں عجیب سی وحشت محسوس ہوئی تھی سکندر نے آگے بڑھتے اسے ساتھ لگا لیا۔ عزہ نے جھرجھری سی لیتے خود کو اس سے دور کر لیا۔ سکندر اسکے سپاٹ انداز پر تشویش میں تھا۔ کیونکہ اسے اس ویڈیو کے متعلق بھنک تک نہیں تھی جو اسکے خلاف اتنی بری طرح استعمال کی گئی تھی۔ "آپ سے کچھ پوچھنا ہے مجھے۔ وہ بیڈ سے اتر گئی"۔۔۔ تمہیں چوٹ لگی ہے۔ ا سننے احتیاطاً کہا۔ "پوچھ سکتی ہوں۔ وہ ان سنی کرتی واڈارب تک پہنچی"۔۔۔ وہ بیڈ کے قریب ہی رکا رہا۔ پوچھو..."زند گی میں سب سے زیادہ ضروری کیا ہے آپ کیلئے.؟ وہ اب ہینگ کیے ڈریسز نکال رہی تھی"۔۔ ۔"عزہ مغل..جواب ایک سانس میں آیا"۔۔ ۔"اگر زندگی آپ کو دو چیزیں دے تو کیا چوز کریں گئیں۔ عزہ یا موت..؟"...اب وہ دراز میں سے کچھ نکال رہی تھی۔ اس سوال پر سکندر دنگ کھڑا رہا کچھ سانحے وہ بول نا سکا۔"عزہ مغل۔ وہی پہلا سا انداز"۔۔۔ بیگ سے مطلوبہ شے برآمد کرتی وہ طنزیہ مسکر ائی۔ "لیٹس سپوز زندگی آپ سے عزہ مغل چھین لے تب کیا چوز کریں گئیں.؟"

لہجے میں تلخی در آئی۔ "موت... مقابل کا لہجہ سرد تھا"۔۔ ۔"یہ لیں گی اور خود کو موت کے حو الے کر دیں کیونکہ آج اور ابھی اسی لمحے سے عزہ آریان ملک آپکی زندگی سے جانے کا فیصلہ کرتی ہے"۔۔۔ اسنے گن بیڈ پر اچھالی سکندر کےسر پر جیسے کمرے کی چھت آن گری ہو وہ ششدر کھڑا اپنی بیوی کو دیکھ رہا تھا۔

کل تک جو لڑکی مجھے زندگی کی طرف لا رہی تھی آج وہ مجھے مرنے کیلئے گن تھما رہی ہے وجہ بتانا پسند کرو گئی۔ وہ اسکے انتہائی نزدیک آرکا۔ عزہ نے نظر اٹھا کر اسکی سرخ ہوتی نظروں میں جھانکا۔ "اگر اسی لڑکی کا سودا اس عمارت کے عوض میرے سامنے کیا ہوتا تو اس وقت میں یہ گن نہیں تھماتی بلکہ خود ہی یہ نیک کام کر دیتی۔ مگر اب آپ کی موجودگی سے ہی اتنی گھن آرہی ہے مجھے..."...کیا بکو اس کیے جا رہی ہو عزہ کونسا سودا کونسی عمارت۔۔۔ اسکے الفاظ بیچ میں اچکتے سکندر نے اسکے دونوں کندھوں سے تھامے جھنجھوڑ ڈالا۔ "وہی سودا جو آپ حرب فجار سے کر کے آئے تھے عزہ آریان ملک کے عوض۔۔ اسے پاکستان سے یہاں لانے کیلئے اس عمارت کی شرط رکھی تھی ناں آپ نے"آنسو ؤں لڑیوں کی صورت میں اسکی آنکھوں سے بہے جا رہے تھے سکندر کا ذہن مفلوج ہونے لگا۔ عزہ تمہیں کہانی کا ایک رخ دکھایا گیا میری..."آپ نے شرط رکھی تھی یا نہیں..وہ چیخ اٹھی"

ہاں میں نے شرط رکھی تھی۔ اسنے کھینچ کر ایک تھپڑ اپنے دائیں گال پر مارا تھا وہ غصے کی شدت سے پاگل ہو رہی تھی۔ "یہ تھپڑ میری اس بے قدری کیلئے جو آپ کو میسر رہی"اگرآ پ میرے شوہر کے درجے پر فائز نا ہوتے تو اسکی طرح کے کئی تھپڑوں سے میں آپ کا چہرا بگاڑ دیتی مجھے میرا دین یہ اجازت نہیں دیتا۔ مگر اپنی اتنی توہین کیلئے میں خود کو سزا ضرور دوں گئی اسکی آنکھیں ہر گزرتے لمحے میں سرخ ہوتی جا رہی تھیں۔ وہ آج آریان ملک کی بیٹی کا نیا روپ دیکھ رہا تھا۔ "تم یہاں سے کہیں نہیں جاؤ گئی۔"وہ دروازے تک پہنچ چکی تھی۔ "کیوں حرب فجار تو مر گیا اب کس سے سودا کرنا ہے میرا"۔۔ ۔ بکواس بند کرو اپنی وہ اتنی اونچی آواز میں غرایا عزہ کو لگا اسکے کان کے پردے پھٹ جائیں گئیں۔ "میں محبت کرتا ہوں تم سے سمجھی شوہر ہوں میں تمہارا"۔۔ ۔ ڈائیورس پیپر آپ کو مل جائیں گئیں۔ لہجہ سفاکیت سے پُر تھا۔ اور اس جملے کے بعد سکندر کو لگا اسکے باقی کے لفظوں نے خود کشی کر لی ہے۔ وہ بس اسے جاتا دیکھتا رہا۔

اس وقت مغل ایمپائر میں آریان حمزہ احمر یاحان اور اینارہ موجود تھے باقی سب کو آریان نے ایئر پورٹ کیلئے بھیج دیا تھا۔ اور خود وہ حمزہ اور احمر کے ساتھ جیب میں جانے والا تھا۔ یاحان اور اینارہ کو آریان کی وہاں موجودگی کھل رہی تھی احمر کی نظریں بار بار خود پر اٹھتے محسوس کر کے اینارہ نے یاحان کو دیکھا وہ اسے بتانا چاہتی تھی وہ پاکستان جانے والی ہے اسنے ابھی بتا نے کیلئے لب وا ہی گئے تھے عزہ کی آواز سناٹے میں گونجی۔ ڈیڈ چلیں۔ عزہ بیگ تھامے زینے پھیلانگتی آرہی تھی سب اسکی طرف متوجہ ہوئے۔ یاحان اور اینارہ نے حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھا۔ عزہ واپس پاکستان جا رہی تھی سکندر کو چھوڑ کر۔ وہ انکے سروں پر دھماکے جیسے تھا۔

عزہ تم نہیں جا سکتی۔ سکندر بھائی تم سے محبت کرتے ہیں۔

اینی ٹھیک کہہ رہی ہے وہ آپ کے بغیر نہیں رہ سکتے بھابھی۔ ۔ آپ کیوں جا رہی ہیں... آپ نہیں جا سکتیں۔ یاحان اسکا بیگ تھامے بے ربط بولے جا رہا تھا وہ تینوں ایک سائیڈ میں چپ کھڑے تھے۔

ڈیڈ مجھے آپ کے ساتھ پاکستان جانا ہے...وہ انہیں مکمل انگور کیے زینے پھیلانگنے لگی۔ "تم پاکستان نہیں جاؤ گئی۔ وہ پہلی سیڑھی پر کھڑا چیخ کر بولا"۔۔ ۔ تم اگر یہاں سے گئی تو میری زندؤ گی سے بھی جا گئی۔ وہ اب کچھ زینے آگے بڑھ چکا تھا۔

ڈیڈ میں ہر حال میں آپ کے ساتھ جاؤں گئی۔ وہ کٹھور بنی بس چلتی جا رہی تھی۔ "تم جانتی ہو مجھے پاکستان سے کتنی نفرت ہے وہاں جا کر مجھے اپنے آپ سے نفرت کروانے پر مجبور مت کرو عزہ..وہ بے حسی سے کہہ رہا تھا"... مجھ جیسی لڑکی آپ کی دوغلی محبت نہیں سنبھال سکتی آپ نفرت ہی کر لیں۔ وہ سرد و سپاٹ بولی۔ "عزہ مت جاؤ۔ تم میری ضد کے آڑے آرہی ہو اگر تم گئی تو مجھے مجبوراً اپنی ضد چینی پڑے گئی۔"وہ زینے پھیل انگ چکی تھی وہ وہی کھڑا بول رہا تھا۔ "ضد چن لیں سوحلئیے گا ایک لڑکی تھی آپکی دوغلی محبت کے حادثے میں ماری گئی۔ وہ آریان کے قریب آرکی"۔۔ ۔ وہ ییھر ا شیر بنے اس تک پہنچا بازو کھینچ کر اپنے سامنے کیا گن نکال کر اسکے سر پر رکھی۔ "میری محبت دوغلی نہیں تھی یو ایڈیٹ میری محبت سچی ہے میں نے تمہارے لئے سب چھوڑ دیا...سب کچھ..."۔۔۔ مگر آپ نے میرے لئے اللہ کے قریب ہونے کی کوشش نہیں کی اور جو اپنے اللہ کا نہیں ہوا تھا اسکی محبت پر یقین کر کے میں نے اپنی زندگی کی سنگین غلطی کی ہے۔ جسکا صلہ میں اپنا دل مار کر ساری زندگی بھگتو گئی۔

اسنے بازو کھینچا۔ "نہیں...نہیں... نہیں...وہ پاگل ہو رہا تھا پاگل پن وحشت خوف سب یک وقت اسکی نیلی آنکھوں کی زینت بنی ہوئی تھی. عزہ سمیت وہاں سب اسکی و حشت زدہ سی غراہٹ پر اپنی جگہ ساکت سے ہو گئے۔ "میرا ہاتھ چھوڑیں مجھے جانے دیں۔ اسنے بازو کھینچنے کی ناکام کوشش کی"۔۔۔ میں نے تمہیں چھوڑنے کیلئے نہیں تھاما تھا تم ایسے مجھے چھوڑ کے نہیں جا سکتی۔ لہجے میں ضد تھی۔ "میں ہر حال میں یہاں سے جاؤں گئی اسکے لئے اگر آخری گزرگاہ آپکی موت ہی کیوں نا ہو۔ عزہ نے بھی ویسٹ سے گن نکال کر اسکے ماتھے سے ٹکا دی" حمزہ عزہ کو تھامتا آریان نے اسے روک لیا۔ ایک دوسرے کے سر پر گن رکھے آنکھوں میں وحشت اور جنونیت سموئے وہ ایک دوسرے کو گھور رہے تھے۔ وہ جانے کی ضد میں جنونی ہو رہی تھی جبکہ مقابل اسکے بدلے تیور وں اور اپنے دل کی تکلیف کے باعث وحشتوں میں گھرا کھڑا تھا۔ وہ اسکی چٹانی آنکھوں میں دیکھ رہا تھا جس میں چھائی سختی کو اسکے ہاتھوں میں واقع ہوتی لرزش اور نرمی بھی نہیں کم کر سکی تھی۔ اسنے پسٹل گرا دی اور خود جھٹکے سے ہارے ہوئے جواری کی طرح اسکے قدموں میں گر پڑا۔ عزہ سمیت وہ سب ایک بار پھر ساکت ہوئے۔ وہ شخص جسے موت بھی جھکا نہیں سکی تھی اسے اسکی بیوی کی محبت نے اسکے قدموں میں لا پٹخا تھا ایسا نہیں تھا وہ مغرور تھا اسے غرور پسند نہیں تھا مگر جب سے اسے عزہ ملک ملی تھی وہ مغرور ہو گیا تھا یہ اسکی چاہت کا کمال تھا یا دنیاوی قانون کی نئی سازش...وہ انسانوں کا شکار کرنے والا خود ایک شکار بن چکا تھا زندگی میں گھلتی نئی تلخیوں، تکلیفوں اور ان آنے والی آزمائشوں کا جن کے حل کی تلاش شاید ناممکن تھی۔ "میں اپنی ہر ضد چھوڑتا ہوں میں جھوٹ بول رہا تھا مجھے تم سے نفرت نہیں ہو سکتی۔۔ سکندر تھ نے اسکے دنوں ہا جکڑے...مجھے خود سے دور مت کرو عزہ میں خود کو بدل دوں گا، میں تمہارے لئے اللہ تعالیٰ سے بھی معافی مانگ لوں گا۔ وہ رو رہا تھا عزہ اسے ٹوٹتے ہوئے دیکھ رہی تھی۔۔۔ میں نماز بھی پڑھوں گا میں اللہ کا کہا مانوں گا مگر تم اس طرح نہیں کرو میرے ساتھ تم نے مجھے زندگی کا دوسرے پہلو دیکھایا ہے مجھے بتایا ہے سیاہ کے علاؤہ ایک سفید روشنی بھی ہوتی ہے اندھیروں کے بعد سویرا بھی آتا ہے اب تم ایسا کرو گئی تو میں بکھر جاؤں گا میں پھر سے کم نہیں ہونا چاہتا۔۔ اگر اس بارمیں گیا تو کبھی لوٹ نہیں پاؤں گا۔ وہ روئے جا رہا تھا اسکی سسکیاں اس ویرانے میں بری طرح گونج رہی تھی"

اسکی پکڑ ہاتھوں پر سخت تھی جیسے وہ اسکے ہاتھ تھام کر اسے روک لے گا۔ ناممکن تھا کیونکہ جانے والے جب جاتے ہیں تو ارادے مضبوط کر کے جاتے ہیں پھر انکے ہاتھ تھا مے جائیں یا پاؤں پکڑے جائیں وہ رکتے ہیں ناں پلٹتے ہیں۔ عزہ جھکتی اسکے روبرو بیٹھ گئی۔ اس وقت اسکے چہرے کو پڑھ پانا آریان ملک کیلئے بھی ایک ناممکن ٹاسک کی طرح تھا۔ وہ بے تاثر چہرے اور خشک ساکت آنکھوں سے اسے دیکھ رہی تھی ہاتھ چھڑا کر اسکے کندھے پر رکھا۔ "میری خواہش اب بھی ادھوری ہے حاذق۔ اسکے چہرے پر مدھم سی مسکراہٹ تھی۔ اللہ کے سامنے میری محبت میں نہیں پہلے اسکی محبت میں جھکیں جب اسے راضی کر لیں گئیں تو بن مانگے آپ کو وہ سب ملے گا جسکی آپ کو چاہ ہے کیونکہ مریض ے اللہ کو بےغر محبت پسند ہے وہ دلوں کے حال پڑھنا جا نتا ہے۔ وہ دوسرا ہاتھ چھڑا رہی تھی چہرے پر پرسوز مسکراہٹ ہنوز قائم تھی وہ ہاتھ کو سختی سے پکڑے سر بچوں کی طرح نفی میں ہلا رہا تھا وہ جانا چاہتی تھی وہ جانے نہیں دینا چاہتا تھا وہ رو رہا تھا خاموشی سے صرف اسے دیکھتے ہوئے کیا معلوم لفظ اسکے دل کو موم نہیں کر سکے شاید اسکے آنسو کر دیتے۔"۔۔۔ اسنے ہاتھ کھینچ کر چھڑا لیا وہ تب بھی سسکیاں بھرتا اسے نفی کر رہا تھا عنقریب ممکن تھا وہ اسکے پاؤں پکڑ لیتا مگر عزہ اٹھنے کے بجا ئے اسکے کان کے قریب جھکی اور ایک سرگوشی سی اسکے کان میں پھونک کر اسے پتھر بنائے وہاں سے اٹھ آئی۔ وہ پتھر کا مجسمہ بنا وہی بیٹھا رہ گیا آنسو رفتہ رفتہ تھمنے لگے۔ زندگی کو نیا موڑ دینے کیلئے چٹان جیسے سہارے نہیں کبھی ایک دو لفظوں پر مشتمل جملے ہی کافی ہوتے ہیں۔ جن میں تسلی ہوتی ہے امید کی کرن ور آگے بڑھا جانے کی ننھی سی کوشش۔

چلو اینارہ۔ باہر نکلتے احمر نے ہاتھ آگے بڑھایا اینارہ نے آنسوؤں سے بھری آنکھیں سکندر سے ہٹا کر احمر کو دیکھا اور آج اسنے ایک بار پھر اپنی محبت پر اپنے بھائی کی محبت کو فوقیت دے دی وہ سر نفی میں ہلاتی قدم پیچھے لے گئی اپنے پیچھے کے اب شاید آگے بڑھنے کیلئے اسکے سو قدم بھی ایک قدم کی حیثیت اختیار کرنے والے تھے۔ البتہ جن کی حیثیت وہاں سے خالی ہاتھ گزر جانے والے احمر شجیح کی نظروں میں ایک ٹکے کی ہونے والی تھی۔

)ایک ہفتے بعد(

زندگی معلوم ہے کیسی ہے..؟ زندگی ایک چھوٹے سے لکڑی کے صندوقحلے کی طرح ہے جس میں ہم ل بڑے اشتیاق سے اپنی محبوب چیزوں اور انسانوں کو چھپا کر رکھتے ہیں۔ اور اس صندوقحے کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ ہم اسے ہر کسی پر نہیں کھولتے جیسے ہر تالے کی ایک چابی نہیں ہوتی ویسے ہی زندگی کی عکاسی بھی ہر ایک پر عیاں نہیں ہوتی۔ پھر ہم ساری زندگی اس صندوقحلے کوبھر نے میں گزار دیتے ہیں کچھ لاتعداد خواہشوں کی تمنا اس میں اکٹھی کر کے، کچھ لاحاصل مجیّیوں کو اس میں قید کر کے۔ یہ سب ہم بہت خوشی سے کر رہے ہوتے ہیں اور ایسا کرنے کو ہم جیسے انسان اچھی یادوں کا ٹائٹل دیتے ہیں۔ اچھے انسانوں کے ملاپ سے صرف اچھی یادیں نہیں ملتیں ۔ جہاں اس صندوقحلے میں اتنی محبتیں رکھی ہوتی ہیں وہی اسکے ایک ویران کونے کی ایک گہری تہہ میں دھول سے اٹی ہوئی زنگ شدہ تلخ یادیں بھی دبائی جاتی ہیں جنہیں وہاں دفن کر کے انسان اوپر اوپر اچھی یادوں کو سنبھال کے رکھ دیتا ہے اسے ہم دکھاوا نہیں کہہ سکتے یہ اس انسان کی بہادری ہوتی ہے کہ وہ اپنا ویک پوائنٹ دیکھا کر ہمدردیاں نہیں سمیٹنا چاہتا وہ بس اپنے پاس موجود اُن گنیِ چُنی محبتوں کے حصول سے خوش ہوتا ہے وہ مسکرا رہا ہوتا ہے جبکہ وہ جانتا ہوتا ہے کہ زندگی کے اس صندوقحلے کے ایک گہرے کو نے میں وہ بھی دفن ہے جسے وہ کبھی دماغ اور دل سے رہائی نہیں دے پائے گا۔ اور یہی ہے زند گی، ایسی ہی گزاری جاتی ہے یہ زندگی، جو کبھی شہد کی طرح لگتی ہے تو کبھی ایک جانلیوا زہر کی ما نند جسے انسان پی جاتا ہے مگر مرتا نہیں ہے اسے پھر بھی وہ زندگی جینی پڑتی ہے۔ اسکی زندگی کے صند وقحلے میں جہاں اکثر اچھے لوگوں، حصول شدہ محبتوں اور رنگ برنگی یادوں کی دنیا آباد رہتی تھی آج وہاں ایک کونہ آباد ہو چکا تھا جہاں اسنے اس محبت کو دفنایا تھا جسکے حصول کیلئے اسنے کبھی کسی اور مرد کو نظر بھر کر دیکھا تک نہیں تھا۔

تم جانتی ہو دل کل تمہارا جنم دن ہے۔ سب تمہارے لئے سرپرائز پلان کر رہے ہیں..؟ صبح کی پھوٹتی سورج کی چمکیلی روشنی اسکے چہرے پر حرارت برپا کر رہی تھی پیروں تلے آتی وہ پانی کی ننھی بوندوں سے ڈھکا ہوا نرم ملائم سا سبزہ اسے پیروں میں چھبتا عجیب سا سکون بخش رہا تھا یہ اسکے ہر صبح کا معمول تھا جس میں اسکا ساتھ امیمہ دیتی تھی۔ "جانتی ہوں آپی بس دعا کرئیے گا یہ سر پرائز میری زندگی کا روسٹ اویور سرپرائز نا بنے۔ وہ اسکے قدم سے قدم رکھتی دھیمے سے بولی تھی"۔۔۔ عزہ جا نتی تھی سب جانتے تھے وہ سرپرائز کیوں اور کس متعلق دیا جا رہا ہے۔ بس وہی ایک تھی جو ابھی بھی ہر ایک سوچ کی نفی کر نے زندگی جی رہی تھی۔ "زندگی معاف کر دینے کا نام ہے دل۔" جب ہم کوئی غلطی کرتے ہیں اور اللہ کے پاس واپس جا کر کہتے ہیں یا اللہ ہم سے غلطی ہو گئی ہمیں معاف کر دیں تو وہ ہمیں تھام لیتا ہے جب وہ ذات ایسا کر سکتی ہے تو ہم تو پھر ادنیٰ سے انسان ہیں ہم کیوں نہیں معاف کرتے ہم کیوں نہیں تھام لیتے.؟ اسکی سانس پھول رہی تھی چہرا بھی سرخ پڑ رہا تھا۔

اگر کوئی لوٹ آئے تو اسے تھام لینا چاہیئے اللہ بھی تو یہی کرتا ہے۔ اسکا اشارہ یحییٰ کی طرف تھا امیمہ نے سورج کی تیز کرنوں کو شیشے کے پار دیکھتے سوچا۔۔ ۔ تو آپ نے انہیں کیوں نہیں تھاما۔ ؟ عزہ ٹھہری نہیں تھی وہ اس ہفتے میں پہلی بار تھا جب اس سے کسی نے سکندر کا ذکر ڈھکے چھپے لفظوں میں کیا تو تھا "وہ لوٹ کر آیا ہی نہیں۔۔ تھاما انہیں جاتا ہے جو آپکے ساتھ رہنے کے خواہشمند ہوتے ہیں "وہ آزردگی سے ہنسی۔ "لوٹ کر وہ آتے ہیں آپی جن کیلئے ہم دروازہ کھلا رکھتے ہیں۔ جن کیلئے آپ دروازے سمیت کھڑکیاں بھی بند کر دے گئی وہ کیسے لوٹ کے آئیں گئیں"

میں اسکے لئے ایک امید کی کرن چھوڑ کر آئی تھی امیمہ۔ لہجے میں صدیوں کی تھکن رقم تھی۔ وہ بنچ پر بیٹھ گئی سانس ابھی بھی پھولا ہوا تھا۔ "میں نے حاذق کو پہلی بار اپنے سامنے ٹوٹتا دیکھا تھا۔ وہ کچھ وقفے کے بعد پھر بولی"۔۔ ۔ میں انہیں چھوڑ کر نہیں آئی میں انہیں اللہ کے حوالے کر کے آئی ہوں اور اللہ کے قریب جانے کیلئے انسان کو پہلے ٹوٹنا پڑتا ہے جب وہ مکمل ٹوٹ جاتا ہے تو اللہ اسے اپنی محبت سے سمیٹ کر جوڑ دیتا ہے۔ وہ ذراسا مسکرائی اندر کی طرف بڑھنے لگی دھوپ بھی بڑھ رہی تھی۔ وہ جاتے واپس پلٹ آئی۔ امیمہ تم نے کہا کہ لوٹ کر وہ آتے ہیں جن کیلئے دروازے کھلے رکھے جائیں تو کیا تم نے بھی یحییٰ کیلئے...عزہ نے شرارت سے پوچھتے بات اُدھوری چھوڑی۔ "امیمہ نے منہ کے زاویے بگا ڑے۔ آپی کچھ لوگ یحییٰ میر جیسے ہوتے ہیں جن کیلئے اگر آپ دروازے اور کھڑ کیاں دونوں بند کر دیں گئیں تو وہ انہیں توڑ کر اندر آ جائے گا" اس جملے پر عزہ کا قہقہہ بے ساختہ تھا امیمہ جھنبپ سی گئی وہ مگن دونوں باری باری اندر چلی گئی۔ شیشے کے پار کھڑی حیام ملک اور ہی سوچوں میں تھی۔ "اداسی کی مورت کیوں بنی کھڑی ہیں آپ بیگم صاحبہ۔ آریان کے لہجے میں پہلے دن جیسی محبت تھی" آریان میری بیٹی...وہ بس اتنا ہی بول سکی۔ وہ تمہارے پاس ہے حیام..." غلط...وہ ٹرانس کی کیفیت میں مڑی"وہ میرے پاس نہیں ہے آریان وہ یہاں نہیں ہے آپ کسی اور عزہ کو پاکستان لے آئیں ہیں ہماری عزہ جو یہاں سے گئی تھی وہ تو تر کیہ میں ہی رہ گئی ہے آریان یہ سب دکھاوا ہے نظروں کا دھوکا وہ ہمیں اپنے ماں باپ کو دھوکہ دے رہی ہے وہ ہماری عزہ جیسی نہیں رہی۔ "ہاں کیونکہ وہ اب حازق کی بیوی بن چکی ہے اسلئے۔ وہ اسے چھوڑ کر آئی ہے، بھول کر نہیں.." تو آپ اسے واپس بھیج دیں وہاں...جہاں اسکا شوہر ہے جہاں اسکی محبت ہے میں اپنی بیٹی کو یوں چھپ چھپ کر روتا سسکتا نہیں دیکھ سکتی وہ ساری دنیا کو دھوکہ دے سکتی ہے آریان مجھے نہیں۔ وہ اسکے بازو جھنجھو ڑتے بے بسی سے فریاد کر رہی تھی مگر وہ کیا کرتا جو جانا ہی نہیں چاہتی تھی۔ "اللہ نے چاہا تو سب ٹھیک ہو جائے گا تم اسکا خیال رکھا کرو۔ آریان اس سے زیادہ اسے تسلی نہیں دے سکا تھا"

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.