وہ واڈارب سے ٹیک لگا کر بیٹھا تھا آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے، بکھرے بال، اجڑا حلیہ وہ وحشتوں کی دنیا میں دھنسا جس نے باہر نکلنے کی کوشش کی تھی جسکی کوشش ایسی تھی جیسے کسی بے یارو مددگار دلدل میں پھنسے انسان کو ایک سوکھا تنا پکڑا دیا جائے اور کہا جائے اسے تھام کر اوپر آجاؤ۔ مانا تم انسان سب کر سکتے ہو تم چاہے دلدل میں پھنسے ہو یا موت تمہارے سر پر کھڑی ہو تم سب کر سکتے ہو تم انسان سمجھتے ہو پیسہ شہرت سے سب حاصل کیا جا سکتا ہے مگر کچھ معجزے یقین کے ساتھ مکمل ہوتے ہیں وہ دلدل میں پھنستا انسان ایک سوکھے تنے سے باہر آسکتا تھا اگر اسکی کوشش میں اللہ پر یقین بھی شامل ہوتا مگر انسان ہے ناں...فطرت سے مجبور سمجھتا ہے سب اسکا کیا دھرا ہے۔ یہ بھول جاتا خو شیاں اور انسان عارضی ہوتے ہیں۔ یہ اللہ اور اسکی مہربانیوں کو بھول جاتے ہیں۔ کلک کی آواز پر بھی وہ سا کت سا بیٹھا رہا۔ یاحان نے اسکی حالت دیکھی اور چلتا اسکے ساتھ بیٹھ گیا۔ بس کر دیں بھائی دو دن سے آپ نے خود کو کمرے میں بند کر رکھا ہے۔ "اور کہاں جاؤں مجھے خود سے اور اپنی سوچوں سے خوف آتا ہے حان میں باہر نہیں جانا چاہتا، باہر کی دنیا میرے لئے وحشت میں ڈوبی ہے جو مجھے خود کی طرف کھینچتی ہے مگر یہ کمرا باعثِ سکون ہے جانتے ہو کیوں...!" حان نے نفی میں سر ہلایا۔"تھ وہ پچیس دن میرے سا اس کمرے میں رہی ہے اسکی یادیں، ہنسی کی کھٹک، شور برپا کرتا غصہ، میرے لئے اسکی پاک محبت سب اس کمرے میں ہے وہ یہاں ناں ہو کر بھی یہاں ہے۔ مجھ میں جینے کی آس ختم ہو رہی ہے حا ن۔ لہجے میں لاچارگی تھی اس کمرے سے باہر کی چیزیں مجھے یہ احساسد لاتی ہیں کہ میرے ذریعے خود کشی ایک آسان طریقہ ہو گا۔ وہ لب بھینچ کر کہتا گیا۔ آنسو ٹوٹ کر اسکے بندھے ہاتھوں پر گرا تھا وہ اتنا بے بس ہو گیا تھا یاحان کا دل شدتِ درد سے پھٹنے کو ہوا تھا۔ میرے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے حان مجھے اگر موت نا آئی تو میں پاگل ہو جاؤں گا مگر میں نارمل نہیں رہ سکوں گا مجھے اور کو ئی راستہ نظر نہیں آرہا۔ وہ روتے ہوئے کہتے جا رہا تھا اور وہ صرف سن رہا تھا۔ "آپ کے پاس ایک رستہ ہے بھائی...سکندر نے اسے آس بھری نظروں سے دیکھا۔ وہ رستہ اللہ پر یقین کا ہے آپ جانتے ہیں بھائی یقین والے کیسے ہوتے ہیں۔؟ اسنے گہری سی سسکی بھری۔ جب انکی اپنی دعائیں انکے مخالف ہو جائیں تب بھی وہ مانگنا نہیں چھوڑتے،جب انکی ساری دنیا نظروں کے سامنے اجڑتی نظر آرہی ہوتی ہے تب بھی وہ اللہ سے کہہ رہے ہوتے ہیں ہمیں آپ پر یقین ہے کہ آپ ہمیں تھام لیں گئیں۔ سکندر کی آنکھوں سے آنسو قطرہ قطرہ مزید گرنے لگے۔"۔۔ ۔"جب ہم اللہ کو دل میں پکارتے ہیں تو وہ ہمارا ایمان کی سیڑھی پر پہلا قدم ہوتا ہے کیونکہ انسان اللہ کو تب پکارتا ہے جب اسے یقین ہوتا ہے وہ اسے سنے گا۔ اور جب ہم اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہیں تو وہ ہمارے ایمان کی تکمیل ہوتی ہے کیونکہ نماز اور اللہ کا قرب ہر انسان کو نہیں ملتا۔"۔۔ ۔"آپ ایک بار اللہ کے حصول کیلئے اس دنیا کو سائیڈ میں رکھ کر اسکی محبت کے حصول میں سجدہ تو کریں بھائی۔ آپ کو رستے خود چلا کر آپ کی منزل تک پہنچائیں گئیں۔ آپ اتنا حوصلہ کریں اپنے منصوبوں کو اللہ کے منصوبوں کیلئے ترک کر دیں۔ اس پر اتنا یقین کریں کہ اگر وہ کہے دائیں جانب چل تو آپ چل پڑیں جبکہ آپ جانتے ہوں آپکی چاہ بائیں جانب ہے پھر دیکھیں وہ کیسے دائیں کو بائیں جانب موڑتے ہیں"۔۔ ۔ صرف ایمان لانا کافی نہیں ہوتا بھائی اسلام میں داخل ہو کر ایمان لانے کے بعد جو امتحان کی سخت ترین گھڑی ہوتی ہے وہ آزمائش کی ہوتی ہے دل مارنا پڑتا، خود کو خالی کرنا پڑتا ہے جان کی بازی لگانی پڑتی ہے پھر جا کے اللہ ملتا ہے جب وہ مل جاتا ہے تو سب مل جاتا ہے۔ ہوسپٹل کے پرئیر روم میں سجدے میں جھکے اس شخص کو وہ باتیں محبوب چہرے کی طرح یاد تھیں وہ جھکا رو رہا تھا وہ جانتا تھا اللہ اپنی آغوش میں بہائے آنسو ؤں کو چھپا لیتا ہے رائیگاں نہیں جانے دیتا۔ پانچ دن پرانی حان کی باتیں آج بھی اسے حرف با حرف حفظ تھیں جب اسکا اللہ پر یقین مضبوط ہوا تو آزمائش نے وہاں دستک دی تھی مگر وہ آزمائش اسے اپنی بیوی کی جدائی سے بھی زیادہ سخت محسوس ہوئی پر اسے یقین یہ بھی تھا اللہ اسکی سنے گا وہ لاکھ گنہگار سہی، اللہ تو سنتا ہے۔ آپریشن تھیٹر میں موجود ننھی جان کی محبت نے اسے اللہ کے مزید قریب کیا تھا اسے کھونے کی تکلیف سے کب آنسو آغوش میں سوئے اس بچے کے چہرے پر گرنے لگے اسے محسوس ہی نہیں ہوا دو دن پرانا وہ منظر آج بھی اسے پہلی جیسی تکلیف دے رہا تھا۔ "ڈیڈی...وہ آواز سماعت میں سکون بخشنے میں دوسرے نمبر پر آئی تھی سکندر نے جھٹ سے آنسو صاف کیے۔"
***
پچھلے ایک ہفتے کی طرح آج بھی وہ جان بوجھ کر رات گئے واپس آیا تھا اور اسکی بیوی ہمیشہ کی طرح اسکے انتظار میں کھانا ٹیبل پر رکھے خود صوفے پر شال اوڑھے سو چکی تھی۔ طہ نے ایک نظر اسکے سوئے وجود پر ڈالی اور فریش ہو کر سونے لیٹ گیا۔ ہر صبح کی طرح اسکی آنکھ جلدی کھل گئی تھی مگر آج بھی اتنی جلدی نہیں کھلی تھی کہ وہ اپنے شوہر کا دیدار ہی کر لیتی۔ پچھلے ایک ہفتے سے وہ طہ سے اپنے کیے کی معافی مانگ رہی تھی مگر وہ ٹس سے مس تک نہیں ہو رہا تھا وہ اسے سزا دینا چاہتا تھا اپنی دو دن کی جدائی کی اذیت وہ نو دنوں سے وصول رہا تھا عفاف نے کھانے کے برتن دیکھے آج بھی کھانا ویسا ہی رکھا تھا غیر مرئی نقطے پر جمی نظریں اسنے اپنے ہاتھ پر بنے چوٹ کے نشان پر ڈالی۔ جو اسے چار دن پہلے ٹوٹا کانچ اٹھاتے لگی تھی اسکی ذرا ذرا سی تبدیلی کو مدِنظر رکھنے والے نے اسکی چوٹ کو دیکھ کر ان دیکھا کر دیا تھا اسے اسکے بھوکے رہنے تک کی پرواہ نہیں رہتی تھی آج دل دکھ نہیں رہا تھا کھڑ رہا تھا دل شدت سے چاہ رہا تھا طہ میر سامنے ہو اور وہ اس پر اپنی بے قدری کا غصہ نکال سکے۔ دماغ میں آتی ترکیب پر اسنے منہ دھو کر اسی حلیے میں شال اوڑھی اور باہر نکل گئی۔
مجھے اگین کال مت کرنا یحییٰ میں ناول پڑھ رہی ہوں اور مجھے ناول پڑھتے وقت ڈسٹر بنس نہیں پسند۔ وہ کال اٹھاتے ہی پھٹ پڑی۔ "یار سنو وائیٹ اپنے ناول کو گولی مارو اور میری بات سنو"۔۔۔ تمہیں نا گولی مار دوں میں۔ وہ اور غصہ ہوئی۔ "یار مار لینا مجھے گولی مار دینا تم اگر میں صحیح سلامت ولا آگیا تو۔۔۔ اسکے لہجے میں ڈھیروں پریشانی تھی"۔۔ ۔ پریشاں کیوں ہو اب کیا الٹا کر دیا تم نے..؟ ۔۔ ۔ یار آج امپورٹنٹ میٹنگ ہے آفس میں پندرہ منٹ میں شروع ہوتی ہے اسکی فائل کمرے میں ہی بھول آیا ہوں پلیز یار وہی ڈرائیور کے ہاتھ بھیج دو۔ دعائیں دوں گا تمہیں قسم سے۔ یحییٰ کی سٹی گم تھی کیونکہ اسے اریان کے غصے سے خوف آرہا تھا۔ "اوکے مجھے بتاؤ کہاں رکھی ہے میں بھیجتی ہوں وہ بھی دریا دلی دیکھاتی مان گئی"۔۔۔ مزید کچھ دیر بات کر کے وہ اسکے کمرے میں پہنچی تھی۔
وہ ڈرائیور کو جانے کا کہہ کر خود اندر چلی گئی جو بھی اسے دیکھ رہا تھا سر جھکا ئے سلام کر رہا تھا وہ سر جھکائے شال کو مضبوطی سے تھامے اسکے کیبن تک پہنچی پھر خود کو تھوڑی سی ہمت اور دیتے وہ بنا نوک کیے اندر چلی گئی۔ مگر سامنے کا منظر دیکھ کر عفاف کا دل چاہا طہ کی گن سے اسے ہی شوٹ کر دے۔ ان دونوں نے بنا نوک کیے اندر آتی عفاف کو دیکھا۔ آپ کون ہیں اور آپ کو کسی نے تمیز نہیں سیکھا ئی کہ آنے سے پہلے دروازہ نوک کرتے ہیں۔ انسپیکٹر زر مینہ نے تپ کر سامنے کھڑی لڑکی کو کہا۔ "تمیز سیکھنے کی ضرورت انہیں نہیں آپ کو ہے انسپکٹر زرمینہ۔۔۔ شی اِز مائے وائف۔ طہ نے اسےً فورا جھڑ کا۔"۔۔۔ پہلے تو وہ حیران ہو ئی پھر عفاف کو دیکھتے اسے جلے بھنے اند از میں سوری کہہ کر وہ وہاں سے واک آؤٹ کر گئی۔
وہ جو لڑائی کرنے کا سوچ کے آئی تھی طہ کا اسکے لئے سٹینڈ لینا اور اسے بیوی کہنا اسکے دل سے آدھی ناراضگی کو ختم کر گیا تھا
جسکے باعث اسے مزید حوصلہ اور کونفیڈینس ملا تھا۔"وہ لڑکی کون تھی ..؟"وہ انتہائی بے تکا سوال تھا۔ طہ نے آئی برو اچکائی۔
یہاں پر چائے بناتی ہے۔ انسپیکٹر کا یونیفارم پہن رکھا تھا تو انسپیکٹر ہی ہو گئی ناں۔ کھردرے لہجے میں کہا گیا۔ عفاف کی آنکھیں اتنی سی بات پر برسنا شروع ہو گئی۔ طہ نے جھنجھلاتے اسے دیکھا جو مجر موں کی طرح چہرا جھکائے رونے میں مصروف تھی۔ "یہاں آؤ میرے پاس...سپاٹ لہجے پر وہ یونہی چلتی اسکے روبرو آئی۔ طہ نے اسکی ویسٹ سے پکڑتے اسے سامنے رکھی ٹیبل پر بٹھایا ۔ "پپ...پلیز معاف کر دیں۔ عفاف نے پھر سے رونا شروع کر دیا"۔۔۔ وہ بغور اسے روتا دیکھ رہا تھا۔ مجھسے آپکی خفگی اورؤ غصہ برداشت نہیں ہوتا طہ۔ معاف کر دیں آخری بار میں آپ سے پوچھے بغیر کہیں نہیں جا گئیں آپی کے کمرے تک بھی نہیں جاؤں گئی۔ اسکا ہاتھ پکڑ کے بیٹھی وہ سر جھکائے روتے اٹک اٹک کر بول رہی تھی۔ "میں تمہاری مشکل آسان کر دیتا ہوں مائے لٹل برائیڈ طہ نے دوسرے ہاتھ سے اسکا چہرا اوپر کیا"تم سے میرا غصہ اور ناراضگی برداشت نہیں ہوتی تو میں تم سے دور چلا جاتا ہوں۔ عفا ف کی گرفت بے اختیار سخت ہوئی۔ کیونکہ میں جب جب تمہیں دیکھتا ہوں مجھے تمہاری خود سری یاد آتی ہے اور مجھے تم پر مزید غصہ آتا ہے۔ اسکے گال کو ہلکے سے سہلاتے وہ سنجید گی سے کہتا اسے سہم نے پر مجبور کر رہا تھا۔ "نہی...نہیں...آپ ایسا نہیں کریں گئیں۔ وہ نفی میں سر ہلاتی التجائیں کرنے لگی "۔۔ ۔ "میں کر سکتا ہوں۔ اسکی گیلی پلکوں کو چھوتے ہٹ دھرمی سے کہا گیا"۔۔۔ عفاف اسکی نظر وں سے کنفیوز ہو رہی تھی۔ "تم ہمیشہ ہی میری بات نہیں مانتی مائے لٹل برائیڈ تمہیں میں نے یہاں آنے سے منع کیا تھا۔ شاید تم چاہتی ہو میری ناراضگی ڈبل ہو جائے۔ اسکے ہاتھ کے زخم پر انگوٹھا رب کر نے وہ دھیمے لہجے میں وارن کر رہا تھا۔"عفاف نے زاروقطار رونا شروع کر دیا۔ وہ بری طرح رو رہی تھی طہ نے سنجید گی سے اسے دیکھتے پھر ساتھ لگا لیا۔ وہ مزید رونے لگی۔ "اور کتنا ناراض ہو گئے آپ...پلیز اب مان جائیں...میں نہیں جاؤں گئی"اسکے گریباں کو پکڑے وہ سینے سے لگی بے ربط بول رہی تھی طہ چپچاپ کھڑا اسے سنتا رہا وہ روتے خاموش ہوئی مگر دور نہیں ہٹی تھی طہ نے جھکتے اسکی گردن پر لب رکھےخ اس اچانک افتاد پر عفاف کی دھڑکن منتشر ہوئی۔ "اگلی بار جب مجھے منانے آیا تو سر پہن کر آنا...شاید میں مان جاؤں۔ گال پر لب رکھے وہ سرگوشی کر کے پیچھے ہٹا"عفاف کا چہرا سرخ ٹماٹر ہوا تھا۔ ڈرائیور کو میسج کر دیا ہے ولا واپس جاؤ۔ اسنے موبائل رکھتے کہا عفاف جزبز سی اسے دیکھتی پانچ منٹ بعد باہر چلی گئی تھی۔
وہ فائل کا انتظار کر رہا تھا دروازہ نوک ہوا تو اسنے یس کہا مگر ڈرائیور کی بجائے حمزہ اور پھر اسکے بعد وقاص پھر فیصل، مرسلین اور آریان کو بھی آتے دیکھ اسنے بمشکل تھوک نگلی تھی
ایک فائل نا لانے کیلئے آپ سب مجھے سزا دینے آئے ہیں اٹس ناٹ فئیر ڈیڈ۔ یحییٰ نے بری سی شکل بناتے چیئر کے پیچھے پناہ لی۔
بکواس نہیں کرو یحییٰ ہم یہاں تم سے ضروری بات ڈسکس کرنے آئے ہیں۔ "اتنی کیا ضرو ری بات تھی ڈیڈ کہ آپ پوری بارات ساتھ لے آئے۔ اسنے مرسلین پر خفا نظر ڈالی خسیے اسکی اچھی کلاس لی تھی"۔۔ ۔"وہاں چپچاپ بیٹھ جاؤ یحییٰ اور اب ایک لفظ بھی تمہارے منہ سے نا نکلے۔ آریان کی با رعب آواز پر اسنے ہونٹوں پر انگلی جما لی۔ پھر آدھا گھنٹہ ڈسکشن چلی اور ختم ہونے کے بعد تک یحییٰ خاموش بیٹھا رہا۔ جب وہ بول کے چپ ہوئے تو اسنے ہاتھ اٹھایا۔ بولنے کی اجازت مانگی جا رہی تھی۔ بولو۔"بڑے پاپا یہ جو ڈسکشن ہوئی ہے یہ بہت اہم تھی میرے لئے۔ جتا نے والا انداز تھا مگر مجھے سمجھ یہ نہیں آئی آپ میرے رائیولز کو ساتھ کیوں لائے ہیں۔ اسنے مرسلین پر کڑی نگاہ ڈالی"اور وہ بپھرا شیر بنے اس پر جھپٹا جسے بروقت فیصل اور وقاص نے جکڑ لیا۔
سن لیں اس کمینے انسان کی باتیں بڑے پاپا اسلئے میں اسے اپنی بہن نہیں دینا چا ہتا۔ وہ بھڑک اٹھا تھا۔ حمزہ الگ کھڑا سر پیٹ رہا تھا یحییٰ میر نے چٹکیوں میں اس خاموشی کو طوفان میں بدل دیا تھا یہ ہنر بھی صرف اسکے پاس تھا۔ "مجھے چھوڑیں ڈیڈ آج اسے بیغیرت کا میں جبڑا توڑوں گا"۔۔ ۔"ہاں یہ تو چاہتے ہی یہی ہیں میرا جبڑا توڑ دیں اور پھر انکی بہن مجھے دولہا بنانے سے انکار کر دے۔ اسے بھلا چپ آ سکتی تھی" یحییٰ۔ حمزہ نے دانت پیسے مگر اس سے پہلے آریان کا میٹر آؤٹ ہوا اور اسنے یحییٰتھ پر لپکتے ایک ہا سے اسکی بازو مڑ وڑی اور دوسرے سے اسکی گردن دبوچی۔ "باز آجاؤ یحییٰ ورنہ مرسلین کا کہا میں پورا کروں گا"۔۔۔ بڑے پاپا خدا کا واسطہ میری گردن چھوڑیں میری دولہن ٹوٹی گردن والے کو دولہا نہیں بنائے گئی۔ اسکے شکنجے میں بھی اسکی گھٹی گھٹی سی آواز برآمد ہوئی تو ان سب نے تاسف سے اسے لعن طعن کیا۔ جو اتنی خاطر توازہ کے بعد بھی نہیں بدل سکتا تھا۔
***
رات ڈھل رہی تھی۔ وہ دیر سے واپس آیا تھا رات کے اس پہر بھی وہ لان میں چہل قدمی کر رہی تھی۔ "تمہاری بھٹکتی روح کو سکون نہیں ہے بلیک روز.؟ وہ شوخ ہوا"عز ہ نے مڑ کر دیکھا جو بازو پر کوٹ ڈالے ہاتھ میں بیگ پکڑے اسکی طرف آرہا تھا۔
"جب سکون کا واسطہ انسان سے جڑے تو روح کا سکون ختم ہو جاتا ہے یحییٰ۔ وہ مسکرائی بھی نہیں سکی"۔۔ میں اس انسان کا ذکر نہیں سننا چاہتا روز... یحییٰ نے اسے گھیرے میں لیا۔ وہ خاموش رہی۔ "آئیس کریم کھانی ہے..؟ اسنے آفر دی"۔ ۔"کل جب تم جیت جاؤ گئے تو کھانے چلوں گئی۔ اسکا انداز راز دانہ سا تھا"وہ سمجھتے ہنس دیا۔ انشاء اللہ وہ اندر کی طرف چلا گیا۔ عزہ نے اس چاند کو دیکھا۔ اسے اپنی فرمائش یاد آئی۔ پھر اپنے کھلے بال،حاذق کا انہیں باندھنا ،اپنے حصار میں لینا۔ اتنی یادیں کیوں وابستہ ہو جاتیں ہیں ان انسانوں سے جب سے بچھڑنا ضروری ہوتا ہے۔ وہ سوچ کر رہ گئی۔
وہ کھانے پر بھی نہیں آئی اسنے کہا اسکے سر میں درد ہے۔ آخری بار تمہارے روم میں جاتے دیکھا تھا پھر شام سے نہیں دیکھا اسے۔ زارا اسے امیمہ کے متعلق بتا رہی تھی۔ وہ اسے ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتا تھا اسلئے کل ملنے کا سوچتے اپنے کمرے میں چلا گیا۔
مجھے لگتا امیمہ سو چکی ہے اسلئے دروازہ نہیں کھول رہی دروازے کے پار کھڑی طوبیٰ نے فیصل کے کندھے پر ہاتھ رکھتے کہا۔ یا شاید وہ جان گئی ہے ہم اس سے کس متعلق بات کرنے آ ئے ہیں۔ اسنے دور اندیشی سے کہا۔ وہ دونوں خاموشی سے پلٹ آئے دروازے کے ساتھ فرش پر بیٹھی امیمہ نے رکی سسکیوں کو بحال کیا تھا۔ اگر وہ جان جاتے، جو کچھ وہ جان گئی تھی تو شاید کل برپا ہو نے والے نئے طوفان کو نیا وبال مچانے سے روک لیتے۔ مگر ہوتا وہی ہے جو قسمت میں لکھا ہوتا ہے تقدیر انکی کہانی کو اب نیا موڑ دینے والی تھی جو شاید ان دونوں کا اس کہانی کا آخری پڑاؤ بننے والا تھا۔
***
نیا دن تھا نئی صبح تھی جہاں کئی زندگیاں بدلنے والی تھیں وہی کچھ رشتے بھی بکھرنے والے تھے مگر اس دن کا پہلا سرپرائز جو ان سب کو ملا تھا وہ تھی انکی ملک حویلی جہاں وہ فنکشن آریان نے آرگنائز کروایا تھا۔ جس بات کا ذکر صبح ناشتے کی ٹیبل پر ہوا۔ جسکو سننے کے بعد ینگ پارٹی کے بے اختیار پسینے چھوٹے تھے چھوٹتے بھی کیوں نہیں وہ بھیانک ماضی ان کے چھوٹی عمر کے ذہن میں کنڈ لی مار کے بیٹھ چکا تھا وہ آگ سے لپٹی حویلی انہیں خوفزدہ کرتی تھی وہ منظر انکے دلوں کو دہلا دیتے تھے مگر آریان اور انکے بڑوں کا فیصلہ ان سب نے سر آنکھوں پر رکھا تھا
سب ایک ساتھ فل تیاری کے ساتھ ملک حویلی کیلئے نکل گئے تھے دن بھی گزرنے والا تھا شام ڈھلنے والی تھی انہوں نے صرف قریبی مہمان بلائے تھے سب پہنچ چکے تھے سوائے امیمہ شاہ کے خسیے یونی کے ضروری کام کا کہہ کر بعد میں آنے کو کہا تھا حویلی ایک بار پھر ری نیو ہوئی تھی اسکے دائیں سائیڈ پر موجود بڑے سے ہال کے وسط میں گولڈن کلر کا شیشوں سے مزین جھومر لٹکتا اپنے میں خوبصورتی کی ایک مثال تھا ہال کے ایک سائیڈ میں صوفے اور چیئرز رکھی گئی تھیں دوسری سائیڈ لمبی سی ٹیبل رکھی تھی جس پر لاتعداد رنگوں میں فریش گلدستے رکھے تھے ہال کا ایک حصہ سیڑھیوں سے جڑا تھا جو کہ حویلی کے اندرونی پورشن میں جاتیں تھی جبکہ دوسرا حصہ باہر لان کی طرف نکلتا تھا شام آٹھ کا وقت تھا ساڑھے آٹھ بج چکے تھے۔ وہ کمرے میں شیشے کے سامنے کھڑی سلور اور سفید رنگ کی ساڑھی میں اپنا خوبصوت سراپا دیکھ رہی تھی اسکا چہرا پُر کشش تھا مگر آنکھیں مرجھائی ہوئی تھیں محبت کے روگ نے اسکی نیلی آنکھوں کی کشش چھین لی تھیں وہ خالی آنکھیں تھیں جن میں کوئی جواب نہیں ہوتے جو ہر منظر پر ٹھہر نہیں جاتیں جن میں پسندیدگی کے تاثر نہیں ابھرتے۔ ہاں وہ بہت عجیب آنکھیں تھیں۔ ایک دم سادہ اور ویران سی جن میں محبت دفن تھی۔
ہوسکے تو چہرے پر چھائی اداسی کو چھپا لینا۔ "میک اپ سے چھپ جائے گئی.؟"نتاشا نے اسکے سرد لہجے پر گردن موڑی۔ "میرے اختیار میں نہیں ہے ورنہ میں اس چہرے کو بدل دیتی،وہ آئینے میں دیکھ رہی تھی۔"یہ اداسی میرے وجود کا حصہ ہے۔ اور وجود میں موجود حصوں کو چھپانا ناممکن ہو تا ہے۔ "تم اسکی محبت کیلئے خود کو اذیت مت دو۔ وہ یہی کہہ سکتی تھی"۔۔۔ اذیت ہمیشہ اپنی کی ہوئی محبت سے ملتی ہے دوسرے کی محبت تو ہم غصے اور وقت کے تقاضوں میں بھول جاتے ہیں۔
"وہ مجھ سے محبت کرتا تھا،"یہ میں بھول سکتی ہوں۔۔ ۔"مجھے کسی سے محبت تھی،"یہ میں کبھی نہیں بھول پاؤں گئی کیونکہ اس فعل میں میرا دل اور آنکھیں دونوں ملوث تھیں۔ دماغ بھول جاتا ہے آنکھیں کبھی نہیں بھو لتیں ،نا منظر، نا لوگ۔ وہ کنگھی شدہ بالوں میں بے مقصد برش پھیر تی کہہ رہی تھی اسے جو لگا تھا وہ روگِ محبت تھا وہ واجب المجتب تھی مگر مسلسل نہیں تھی۔ نتاشا اسے دیکھ کے رہ گئی۔ وہ کچھ نہیں کر سکتی تھی۔
کیا میں اندر آ سکتا ہوں..؟ ۔۔ ۔ تم کمرے میں ہی کھڑے ہو یحییٰ۔ عزہ نے برش رکھتے کہا۔ اسنے ڈھیٹ ائی سے ہنستے سر کھجایا۔
نتاشا تمہیں مرسلین بھائی بلا رہے ہیں۔ نتاشا باہر چلی گئی۔
جھوٹ کیوں بولا آپی سے..؟۔۔۔ عزہ نے آنکھیں گھمائیں۔ "ڈونٹ ٹیل تم نے بھی بڑے پاپا کی طرح آنکھیں پڑھنا سیکھ لیں ہیں"۔۔ سیکھا نہیں ہے مجھے یہ ہنر وراثت میں ملا ہے۔ اسنے اترا کر بتایا۔ وہ ہنس رہی تھی یحییٰ چاکلیٹ کلر کے ڈنر سوٹ میں ملبوس صرف اسے مسکراتا دیکھ رہا تھا۔ "تم پر یہ مسکراہٹ بہت خوبصورت لگتی ہے۔ اسکے لہجے میں بھائی والی محبت تھی"۔۔۔ جھوٹ ہمیشہ خوبصورت ہی لگتا ہے۔ عزہ سوچ سکی۔ ہمیشہ خوش رہو اسنے عزہ کے سر پر شفقت بھرا ہاتھ رکھا۔ "محبت کی قسمیں نہیں ہوتیں عزہ۔ اج اسنے پہلی بار اسکا نام پکارا تھا اسکے حصار میں کھڑی عزہ اس سرگوشی پر آنسوؤں پر بندھ نہیں باندھ سکی تھی"
محبت میں تکلیقں اور آزمائشیں متمنی ہوتی ہیں اگر سچی محبت میں یہ دو چیزیں نا ہوں تو محبت ادھوری سی بدمزہ لگتی تھی اصل محبت وہ ہوتی ہے جس میں پہلے آپ تکلیف سے گزریں آزمائشوں پر پورا اتریں۔ پھر اسے حاصل کرنے کا جو مزہ ہوتا ہے وہ خوبصورت ہوتا ہے۔ "محبت آزاد پنچھی کی طرح ہونی چاہیئے"
اگر وہ آپ کی ہے تو اسے آسمان کی جستجو نہیں ہو گئی۔ وہ سرگوشیاں کرتا بڑے بھائی کی طرح اسے سمجھا رہا تھا اسے معلوم تھا جو وہ کہہ نہیں رہی اسے وہ سہہ رہی ہے۔ وہ اسے حوصلہ دے رہا تھا ساتھ تسلی بھی۔ وہ روئےجا رہی تھی۔
"میں اسے ٹوٹتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی مگر میں اسے توڑ کے آئی ہوں۔ اس اچانک اعتر اف پر دروازے میں کھڑی حیام وہی رک گئی"۔۔ ۔ میں نے نفرت کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ ٹوٹے ہوئے لوگوں کو اللہ تھام لیتا ہے میں اسی غرض سے اسکی التجا وں کو رد کر کے آئی تھی۔ مگر آج مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں اپنا سب کچھ چھوڑ آئی ہوں مجھے وہ یاد آتا ہے بہت یاد آتا ہے۔ وہ بے بسی سے روئی۔ یحییٰ نے گہری سانس اندر کھینچی۔ تمہیں پتہ ہے یحییٰ اسنے کہا تھا اگر میں اسے چھوڑ کے گئی تو وہ گم جائے گا وہ میری طرف لوٹ نہیں پائے گا۔ وہ بنا آواز روئے جا رہی تھی۔ یحییٰ نے اسکا بھگتا چہرا دیکھا۔ "پھر تم نے کیا جواب دیا.؟"اسنے نرمی سے آنسو پونچھتے پوچھا۔ "میں نے اسے کہا تھا۔ اگر اللہ کے مل جانے کے بعد بھی میں لاحاصل رہی تو سمجھ لیں میں کبھی انہیں حاصل ہی نہیں ہوئی تھی"آنسو تھم گئے۔ وہ اس لمحے میں قید ہو گئی تھی جب اسنے پہلی بار حازق کی آنکھوں میں موت کا خود ابھرتا دیکھا تھا وہ موت جو کسی اپنے کی جدائی میں روز آتی ہے۔ "وہ لوٹ کر آئے گا عزہ۔"اسکے لہجے میں یقین تھا اسنے چونک کر گردن اٹھائی۔ "مرد جس عورت سے سچی محبت کرتا ہے وہ لاکھ تذلیل کے بعد بھی اسی عورت کے پاس لوٹ کر آتا ہے" جھوٹ کہتے ہیں لوگ کہ،مرد انا پرست ہوتا ہے۔ مرد انا پرست نہیں ہوتا پرنسیس، وہ اپنی تمام انا پرستی اس ایک عورت کے قدموں میں ڈھیر کر دیتا ہے جس پر وہ دل و جان سے نثار ہوتا ہے۔"اسلئے تم امیمہ کو ہر بار اپنی تذلیل کیلئے معاف کر دیتے ہو .؟ وہ مسکرا کر بولی"یحییٰ وہ بھی نا کر سکا۔"میں اسے معاف کرنے والا کون ہوتا ہوں میں تو خود اسکی معافی کی طلب میں ہوں۔"وہ ٹرانس میں تھا۔ عزہ نے اسکا کندھا تھپتھپایا۔ حیام انہی قدموں پلٹ گئی تھی
مرسلین تم میرے لئے گجرے نہیں لائے..؟ وہ اپنی ڈریس کے ارگرد نظر یں گھماتے پوچھ رہی تھی۔ مرسلین نے برش ڈریسنگ پر رکھتے گھڑی باندھتے اس پر نگاہِ خفگی ڈالی۔ "ڈریسنگ پر رکھے ہیں۔ وہ کہہ کر کمرے سے نکل گیا"۔۔۔ وہ ناراضگی میں بھی اسکی ہر بات مانتا تھا سوائے ہمکلام ہونے کے۔ نتاشا نے گہرا سانس بھرا۔
کب تک ناراض رہو گئے آئیس بیئر.؟ نتاشا نے اسکے سینے پر سر رکھا۔"جب تک ناراضگی ختم نہیں ہو جاتی۔"اور کب ختم ہو گئی یہ ناراضگی.؟ ۔۔ ۔ جب میرا غصہ کم ہو جائے گا۔ "اور کب ختم ہو گا تمہارا یہ غصہ..؟ وہ اسکی شرٹ کے بٹن پر انگلی پھیر تی برہمی سے پوچھ رہی تھی"۔۔۔ جب تمہیں عقل آ جائے گئی۔ وہ سنجیدہ تھا۔ "میں بے عقل نہیں ہوں مرسلین۔ وہ خفا ہوئی"۔۔۔ وہ کچھ پلخ اسکا سر چہرا دیکھتا رہا۔"میں نے کبھی تمہیں خود سے کم نہیں سمجھا مگر تم نے ہمیشہ مجھ سے پہلے اس دنیا کو ترجیح دی ہے" عورت کو اللہ نے مرد سے ایک درجہ کم دیا ہے اسلئے نہیں کہ مرد اسے خود سے کمتر سمجھنے لگ جائے بلکہ اسلئے کہ وہ اپنی عورت کی حفاظت کرے۔ مگر تم نے کبھی مجھے اپنے لا ئق نہیں سمجھا تم ہمیشہ ہر سچوئیشن میں مجھے سائیڈ پر کر دیتی ہو۔
وہ صحیح کہہ رہا تھا اس بار اسے پہلے سے زیادہ تکلیف ہو رہی تھی۔ "تم کہنا چاہتے ہو میری نظروں میں تمہاری کوئی حیثیت نہیں ہے.؟ وہ سپاٹ انداز میں پوچھنے لگی"۔۔ ۔"ہاں..."۔۔ ۔ تم شوہر، ہو میرے نکاح کے بعد دو مہینے سے ہر رات شکرانے کے نفل پڑھ کے سوتی ہوں اور تم کہہ رہے ہو میری زندگی میں تمہاری حیثیت نہیں ہے۔ یہ سوچنے پر تم مجھے مجبور کرتی ہو۔ وہ کہہ کر رکا نہیں کیونکہ وہ نتا شا سے بحث میں جیت نہیں سکتا تھا نا وہ کبھی اس سے جیتنا چاہتا تھا "
سنبھال کے گر جاؤ گئی..! آخری سیڑھی پر اسکا پاؤں ٹیڑھا سا ہوا ابھی وہ گرتی ان دو ہاتھوں نے اسے سنبھال لیا۔ "جب تک آپ ہیں میں نہیں کر سکتی۔"طہ مسکرایا۔ "میں تب تک ہوں جب تک تم ہو"۔ ۔ یہ بات مجھے تب اچھی لگتی جب میں آپکی نظروں کا محور ہوتی۔ وہ سیڑھیاں اتر کے اسکے سامنے کھڑی ہو گئی۔ آپ ناراضگی میں مجھے اور مجھ سے متعلق سب بھول گئے ہیں۔ وہ آگے چل دی۔ "اگر بھول جاتا تو ابھی یہ نہیں کہتا تم سرخ لباس میں بالکل طہ کی خوبصورت سی عفاف لگتی ہو۔" وہ دھیرے سے مسکرا دی۔ طہ نے اسکے چہرے کو لباس کے رنگ کے ساتھ میل کھاتے دلچسپی سے دیکھا تھا۔ "تم میری نظروں کا نہیں میری زندگی کا محور ہو اگر تمہیں لگتا تم میری نظروں سے اوجھل ہو تو یہ تمہاری خام خیالی ہے" اسنے دھیرے سے سرگوشی کی۔ عفاف نے اسے نظر بھر کے دیکھا جو یوں سرگوشیاں کرتا اسکے دل میں اتر رہا تھا۔ اور آپ میرے کھڑوس شوہر ہیں۔ وہ کھل کھلاتی ناک چڑا کے بھا گی۔ وہاں رکنا محال تھا اسلئے وہ پنگا لے کر بھاگ چکی تھی۔"ابھی بتاتا ہوں کون کھڑوس ہے وہ بھی اسکے پیچھے بھاگا"
عفاف سرخ پیروں تک آتے فراک میں ملبوس بمشکل اسکو سنبھالے چہرے پر آتے بالوں کو پیچھے گھسیٹتی پلڑ کے پیچھے چھپی تھی۔ یحییٰ لان سے ہوتا اندر آرہا تھا طہ اسے ڈھونڈتے ہال کے آخری حصے میں آیا تھا۔ یحییٰ تم نے عفاف کو دیکھا ہے.؟ اسکی سانس پھولی ہوئی تھی۔ "یحییٰ تو پہلے ہی اسے پلڑ کے پیچھے دیکھ چکا تھا"اسنے ٹیڑھی نظر سے وہاں دیکھتے طہ کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔ میرے جڑوا بھائی میں نے عفاف کو نہیں دیکھا ہاں مگر میں نے میری بھابھی کو وہاں اس پلڑ کے پیچھے اپنا سرد یوار میں مارتے ضرور دیکھا ہے۔ اسنے بتیسی نکالے کہا۔ طہ اسے دو لگاتا وہ فرار ہو چکا تھا عفاف یحییٰ کو کوستی جو دیوار میں سر ٹیک کے کھڑی تھی ایکدم تلملاتی اسے مارنے کو پہنچی۔ "آپ بہت بدتمیز ہیں یحییٰ بھائی۔ وہ غصے سے چیخی"۔۔ ۔"بڑا شوق تھا میری بھابھی بننے کا اب جب میں دیور بنا ہوں تو پرنسیس کو غصہ کیوں آرہا ہے؟ "...اسنے وہی سے شوخ سی ہانک لگائی۔
آپ کا بھائی بہت بدتمیز ہے...اسنے پاؤں پٹختے کہا۔ "ہاں کیونکہ وہ یحییٰ میر ہے دکھنے میں میری کاپی مگر مزاج میں میرا الٹ ہے وہ بندہ۔ ایسے تو نہیں ڈیڈ اسے طوفان کی اولاد کہتے ہیں۔"طہ نے اسے گجرے پہناتے اپنے بھائی کی شان میں کھلے دل سے قصیدے پڑھے تھے۔ آپ یہ کب لائے۔ ؟ وہ سب کچھ بھول کر اپنی کلائیوں میں سجے ان سرخ رنگ کے گجروں کو دیکھ رہی تھی۔
طہ اسکی کلائی پر لب رکھتے مسکرایا۔ "جس لڑکی نے میری پسند کیلئے سرخ جوڑا پہناخ ہو اسے تحفے میں سر گلاب کے گجرے پہنانا میرا حق بنتا ہے"وہ اسے اشتیاق بھری نظروں سے دیکھ رہا تھا ایسی نظریں جن میں دنیا بھر کی محبت بسی تھی جب میں صرف اسکی بیوی کی چاہت کا رنگ تھا جو صرف اسکا تھا اور وہ صرف اسکی تھی وہ ان مسحور کن لمحوں میں قید تھے آج عفاف میں محبت کا نیا احساس اجا گر ہو رہا تھا جو اسے عفاف رضا سے عفاف میر بننے پر مجبور کر رہا تھا جو اسے اس شخص کی محبت میں قید ہونے پر مجبور کر چکا تھا وہ اظہارِ محبت کہنا چاہتی تھی وہ کچھ ایسا کہنا چاہتی تھی جس سے اسکے اندر پنپتے نئے ابھرتے احساسات و جذبات کو کچھ لفظوں میں بیان کر دے۔
عفاف...اپنے نام کی پکار پر وہ دونوں ہی ہوش کی دنیا میں پہنچے تھے۔ ان دونوں نے سامنے کھڑی امیمہ کو دیکھا جو لان والے حصے سے اندر آرہی تھی جیسے چھپ کر آرہی ہو۔ "پرنسیس آپ ابھی تک اس حلیے میں کیوں ہو.؟"اسکے لہجے میں یکدم خوف ابھرا اندر ہی اندر بھائی سے کڑی تکلیف نے سر اٹھایا تھا جو پل بھر میں غائب ہو گئی۔ وہ ہلکا سا مسکرائی۔ بھائی میں ریڈی ہونے جا رہی ہوں۔ اسنے وہی سائیڈ پر بنے ایکسٹرا روم کی طرف قدم بڑھا دئیے۔ عفاف بھی اسکے پیچھے چل دی۔
حمزہ مجھے بہت فکر ہو رہی ہے ہمیں ایک بار دل سے بات کر لینی چاہیئے تھی۔ "فیصل اس سے بات کر چکا ہے زارا اور دل بھی جانتی ہے اتنی تیاریاں صرف ایک برتھ ڈے کیلئے نہیں ہوتیں۔ یہ سرپرائز منگنی انشاء اللہ بیسٹ سرپرائز بنے گئی ان دونوں کیلئے۔ جسے وہ زندگی میں کبھی نہیں بھول پائیں گئے۔"۔۔۔ انشاء اللہ..زارا کے لب ذرا سے ہلے۔ ناجانے کیوں اسکا دل بے چین ہو رہا تھا۔
ڈیڈ احمر نے کہا ہے وہ نہیں آ سکے گا۔ حمزہ کو اپنی طرف آتے دیکھو ہ ابھی بولنا شروع ہوا اسنے یحییٰ کا کندھا دوبچے رخ سامنے کی طرف موڑا۔ سب ہال میں موجود تھے سپاٹ لائیٹ آخری کمرے سے باہر آتی امیمہ پر جا کے رک گئی۔ جو پتھر چہرے سمیت کھڑی تھی خسیے چوکلیٹ کلر کی نفیس سی میکیسی زیب تن کر رکھی تھی بالوں کی بریڈ بنائے وہ مدھم سا میک اپ کیے خو بصورت لگ رہی تھی عزہ اور عفاف اسکے پیچھے تھیں۔
ملک ولا کے تمام کیلر ارگرد بکھرے چہروں پر خوشیاں سجائے انہیں دیکھ رہے تھے جیسے انکی دلی مراد پوری ہونے کو آئی ہو۔
ڈی جے سسٹم پر موجود شخص نے انکی منگنی کی سرپرائز سیریمنی اناؤس کی۔ مہمانوں نے حیرت کا اظہار کیا۔