Chapter 61: باب 61

ایک سپاٹ لائیٹ یحییٰ پر تھی دوسری امیمہ پر۔ وہ اسکی طرف آرہی تھی وہ اپنی جگہ کھڑا تھا جسکے چہرے پر خوشی کا ایک رنگ آرہا تھا دوسرا جا رہا تھا دل چاہ رہا تھا اسی پل سجدے میں جھک جائے۔ وہ اس سے صرف سات قدموں کی دوری پر تھا اور اسے لگ رہا تھا یحییٰ میر اس سے سات ہزار کلو میٹر کی دوری پر کھڑا ہے جس تک پہنچنے کی کوشش میں جتنے ہاتھ پیر مارے گئی اتنا ہی وہ وسط میں موجود دلدل میں دھنستی جائے گئی۔

اسنے چلتے آنکھیں میچی۔ ذہن میں اس سرخ کمرا کا نقشہ ابھرا۔ اسنے پٹ سے آنکھیں کھول دیں۔ وہ منظر جگمگایا جب اسنے نوب پر ہاتھ رکھا تھا۔ اسنے پھر سے آنکھیں بند کی۔ نو ب پر رکھا ہاتھ اور سینے میں چلتی سانسیں اسے برف کی ہوتی محسوس ہوئی۔

اسنے ساکت نظر مسکراتے چہرے پر ڈال کر آنکھوں کے کونے زور سے میچے۔ سرخ روشنی آنکھوں میں چبھنے لگی سر گھوم رہا تھا وجود برف ہورہا تھا قدموں سے جان جا رہی تھی سر میں درد کی ٹیسیں اٹھتی محسوس ہوئیں۔ اسنے آنکھیں کھول دیں وہ بالکل اسکے روبرو کھڑی تھی۔ اسنے ایک بار د عویٰ کیا تھا "اب دنیا کی کوئی طاقت مجھے نا تمہارے سامنے سے ہٹا سکتی ہے، نا تمہارا بنا سکتی ہے۔ "...امیمہ نے اسکے خوشحال چہرے کو چھبتی نظروں سے محسوس کیا۔ ذہن میں ایک منظر چل رہا تھا تو دوسرا غا ئب ہو رہا تھا۔ اسنے خالی آنکھوں سے اسے دیکھا۔ پھر وہ منظر ابھرا۔ سفید کپڑے کا کونا اسنے زور سے کھینچا اور اس بورڈ پر کھینچی گئی لکیروں میں اسکا پورا کا پورا وجود الجھ گیا۔ اسنے خود کو سر تا پیر سن پڑتے محسوس کیا۔ اسنے ایک ایک کر کے تمام پینٹنگز سے وہ سفید کپڑے کھینچ ڈالے۔ کانچ کا آخری بچا ٹکرا بھی چھناک سے ٹوٹ گیا۔ جسکی کرچیاں اسے اپنے وجود میں پیوست ہوتی محسوس ہوئیں۔ وہ شو کنگ سٹیٹ میں تھی وہ رو نہیں رہی تھی وہ ماتم کر رہی تھی اسکا دل ماتم کر رہا تھا وہ حقیقت پہاڑ کی طرح تھی جسکے نیچے اسکا نازک وجود دب گیا تھا۔ اسنے یحییٰ کے ہلتے لب دیکھے پھر بمشکل خود کو حال میں کھینچ کر نیت لائی۔ "وِل یو میری می..؟ وہ رنگ پکڑے اسکے سامنے کھڑا تھا"لہجے میں خوشی سمیت مطا تھی جو "اسے زہر سے بدتر لگ رہی تھی۔ امیمہ نے یحییٰ کو دیکھا پھر نظروں نے وہ پینٹنگز دکھائی" وہ اس چہرے کو کیسے بھول سکتی تھی وہ اسکے عزیز لوگوں میں سے ایک کا چہرا تھا وہ اسکی بچپن کی دوست نوریہ کا چہرا تھا سادہ مگر پرکشش چہرا۔ وہ دھوکہ کھا گئی تھی وہ اتنا سادہ نہیں تھا وہ اسکی بچپن کی دوست تھی وہ اسکی پسندیدگی سے واقف لڑکی اسکی محبت سے محبت کرتی رہی تھی اور سامنے کھڑا شخص بھی اسکی محبت زیادہ تکلیف کس بات کی تھی اسکی بچپن کی دوست اسے دھوکہ دے رہی تھی یا یحییٰ میر کا اس لڑکی سے اتنی محبت کرنا کے پھر اسکے بعد کسی سے محبت نا کر پانا۔ وہ سمجھ نہیں پا رہی تھی مگر اپنا وجود وہ جھلستا محسوس کر رہی تھی دھوکے کی آگ اور اپنی محبت سے دستبردار ہو جانے کا غم دل پر حاوی ہو رہا تھا۔ "نہیں..کبھی بھی نہیں..میں مرنا پسند کروں گئی...مگر تمہارے ساتھ شادی نہیں کروں گئی ۔"وہ ٹرانس کی کیفیت میں کہتی الٹے قدم لیتی وہاں سب کو ششدر کر رہی تھی۔

عزہ نے اسے کندھوں سے تھاما۔ "دل یہ کہا کہہ رہی ہو تم..دماغ ٹھکانے پر ہے تمہارا"...وہ دبی دبی آواز میں غرائی۔ مگر وہ سننے کی سٹیٹ میں نہیں لگ رہی تھی وہ خود کو پاگلوں کی طرح اسکی قید سے چھڑوا رہی تھی۔ وہ یحییٰ کو نہیں دیکھ رہی تھی وہ پتھر کا بت بنا کھڑا تھا۔ وہ ان سب کو ایک بار پر رسوا کر کے وہاں سے جا چکی تھی زارا یحییٰ کی حالت دیکھتے نڈھال سی ہوئی جبکہ مرسلین اپنی بہن کے پیچھے بھاگا تھا۔

***

وہ مرسلین کے ساتھ ہی آدھے گھنٹے پہلے ملک ولا واپس آ چکی تھی وہ غلط تھی مگر پھر بھی وہ اپنی چھوٹی بہن کا سایہ بن رہا تھا باقی افراد بھی بجھے چہروں کے ساتھ وہاں داخل ہوئے تو اسے سامنے صوفے پر بیٹھا پایا۔ "امیمہ...اندر آتے فیصل نے انتہائی اونچی آواز میں پہلی بار اپنی جان سے پیا ری بیٹی کو اتنی سختی سے پکارا تھا"...جبکہ زارا کی آنکھوں سے بہتے آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے اسے امیمہ پسند تھی مگر جسکو وہ دوسری بار بھرے مجمعے میں ٹھکرا کے آئی تھی وہ اسکا لختِ جگر اسکا بیٹا تھا جسکی تکلیف میں وہ آدھی ہو رہی تھی وہ آنسو روکنے کی ناکام کوشش کرتی فیصل کےسا تھ سے ہوتی کمرے میں چلی گئی۔ حمزہ بھی اسکے پیچھے لپکا تھا۔ ؤ

ڈیڈ پلیز دل سے آرام سے بات کرئیے گا ضرور کوئی بڑا مسئلہ ہو گا اسلئے..."خاموش ہو جا مرسلین۔ اور بس اسے خاموش ہونا پڑا تھا"آریان کا موڈ بری حد تک بگڑا ہوا تھا حیام نے بے ساختہ اسکے کندھےتھ پر ہا رکھا۔ "آپ نے بلایا۔ زینے پھیلانگتی لڑکی کی آواز میں حد درجے پر اعتما دی تھی"... میں اس بد لحاظی کی وجہ جان سکتا ہوں.؟ وہ دھاڑا تھا امیمہ کی آنکھیں لبالب پانی سے بھر گئیں۔ "،...مجھے اس شخص سے شادی نہیں کرنی ڈیڈ۔ لہجہ تلخی سے بھر گیا"...تو یہ بات آپ پہلے بھی بتا سکتی تھیں اسکی فیلنگر کو ہرٹ کرنے کا حق آپ کو کس نے دیا تھا.؟ آریان کی دہشت زدہ آواز پر امیمہ سمیت وہاں سب ہی خود میں سمٹ گئے۔

امیمہ کی سسکیاں ابھرنے لگی۔ عزہ اسکے قریب آئی۔ "وجہ کیا تھی.؟"..."میں سچ سننا چا ہتی ہوں۔ امیمہ کے لاچاری سے دیکھنے پر عزہ کی آواز میں بھی غصہ امڈ آیا"...جسٹ ٹیل می دل ایسی کیا وجہ تھی جو تم یحییٰ جیسے انسان کو ٹھکرا کر آئی ہو.؟... وہ جملہ امیمہ کے دل و دماغ پر ہتھو ڑے جیسے بجا۔"آپ کے لہجے میں اس شخص کیلئے اتنی اپنائیت اور محبت محسوس کر کے مجھے آپ سے بھی بیزاریت محسوس ہونے لگی ہے عزہ آپی۔ "

اسکا ہاتھ جھٹکتے وہ رو پڑی۔ وہ لمحہ ان سب کو پتھر بنا گیا۔

عزہ کی پتھریلی آنکھیں اپنی بہن کے چہرے پر رک گئی۔ وہ الفاظ اسکے دل کو چاک کر گئے تھے۔ "مجھے اس شخص سے شادی نہیں کرنی کیوں آپ سب میرے پیچھے پڑ گئے ہیں کیا وہ شخص اس دنیا کا آخری انسان ہے اگر ایسا ہوتا بھی تو میں کبھی اس شخص سے شادی نہیں کروں گئی مجھے نفرت ہے اس شخص سے،میں نفرت کرتی ہوں یحییٰ میر سے سنا آپ سب نے ... خدا کا واسطہ جان چھوڑ دیں آپ سب میری مجھے اسکے ساتھ سوچنا باندھنا سب ترک کر دیں۔ وہ ہاتھ جوڑتی سسک رہی تھی"۔۔ ۔"میں...میں نہیں بن سکتی اسکی تیسری محبت...چند سانحے بعد اسنے وہ جملہ دوہرایا۔ لب زخمی پرندے کی طرح پھڑپھڑا رہے تھے آنکھیں سرخ ہو رہی تھی۔"... عزہ اسکے روبرو منجمند کھڑی تھی۔

مجھے اس شخص کے ساتھ مت باندھیں جو اپنی پہلی محبت کو ہی نہیں بھول سکا۔ جو آج بھی اپنی دوسری محبت میں کھائے دھوکے کی آگ میں سلگتا رہتا ہے۔ میں اس شخص کی تیسری محبت نہیں بن سکتی۔ مجھے نفرت ہے اسکے احساس سے بھی۔ وہ مجھے حاصل کرنا چاہتا ہے کیونکہ میں اسکی ضد ہوں ڈیٹس ایف۔ اسنے بھیگی آنکھیں رگڑتے کہا۔ اور تب ہی عزہ کا دایاں ہاتھ اسکے دائیں گال پر پوری وقت سے چھپا تھا۔ تھپڑ کی گونج پر وہاں سب سناٹے میں غرق ہو گئے۔ "تم اسکی ضد نہیں ہو امیمہ شاہ اگر تم ہوتی تو آج وہ تمہیں چھوڑ کر کبھی نہیں جاتا۔" مجھے افسوس ہو رہا ہے تمہاری سوچ پر اور تم پر جسے انسان پرکھنے کا ہنر آج بھی نہیں آیا۔ وی سرخ پڑتے چہرے کے ساتھ اتنا ہی کہہ سکی تھی وہ اسے کانٹا چھینے دینے کی بھی روادار نہیں تھی آج اسے تھپڑ مار چکی تھی عزہ نے خود کو کمرے میں بند کر لیا۔ کسی نے بھی اس سے ہمدردی میں کچھ نہیں کہا تھا سب اپنے اپنے کمروں میں جا چکے تھے مرسلین نے ایک نظر اپنی بہن پر ڈالی اس بار اسنے اپنے بھائی کو بھی اپنی ڈھال بننے لائق نہیں چھوڑا تھا۔ انسان کی زندگی ایک کتاب کی مانند ہوتی ہے موجودہ حال کے صفحے کی ورق گردانی میں ہم لکھے گئے چکے صفحوں کی حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتے۔ ماضی ہر ایک انسان کا ہوتا ہے اسے ہم جھٹلا سکتے ہیں ناں بدل سکتے ہیں۔ مگر کسی انسان کا ماضی اسکے خلاف استعمال کرنے والوں کے نام روسٹ بوک کے نام سے منسوب کتاب میں درج کیے جانے چاہیے۔

***

اسے آج بھی نیند نہیں آرہی تھی اسنے گھڑی پر ٹائم دیکھا تہجد کا وقت ہو چکا تھا اسنے صد شکر ادا کیا خود پر شال اوڑھے وہ مطلوبہ کمرے کی طرف گئی۔ آج بھی وہ اسی وقت تہجد کی نماز ادا کر رہی تھیں۔ "آج بھی نیند نہیں آرہی میری پوتی کو..؟ سمیرا بیگم کے لہجے میں محبت تھی"۔۔۔ عزہ جود بے پاؤں آئی تھی ایک بار پھر مسکرا دی۔ جائے نماز پر انکے گود میں سر رکھتی وہ پرئیر روم میں بچھی کارپٹ پر دراز ہو گئی۔ "آج بھی نیند نہیں آئی مجھے دادو...لہجے میں تھکن تھی"سمیرا بیگم اسے دیکھ کے رہ گئی۔"تمہاری ایسی حالت دیکھتی ہوں تو تمہارے ڈیڈ کے پرانے دن یاد آجاتے ہیں۔ اسکے بال سہلاتی وہ اسکی حالت پر آبدیدہ ہوئی"۔ ۔"محبت نام ہی بے سکونی کا ہے دادو.عزہ کا لہجہ بھرا گیا"

، سمیرا بیگم مسکرائیں۔ "محبت بے سکون نہیں ہوتی دادو کی جان

محبت میں لیے گئے فیصلے اسے بے سکون بنا دیتے ہیں۔ اگر محبت میں بے سکو نی ہوتی تو اللہ کبھی نماز اور ماں کے حصار میں سکون نا رکھتا۔ وہ رسا نیت سے کہہ رہی تھیں۔ اسنے گہری سانس بھری کیونکہ وہ صحیح کہہ رہی تھیں وہ جب بھی بے سکون ہوئی تھی نماز کے بعد انکے پاس اور آریان کے معصوم بیوی کے پاس ہی جائے پناہ تلاش کیا کرتی تھی۔ دل خودبخود اسے انکی طرف مائل کرتا تھا۔ "مگر دادو میں نے جو بھی فیصلہ لیا انکی بہتری کیلئے لیا تھا۔ پرئیروم میں چھایا سکوت ٹوٹا۔" پر مجھے اب سکون نہیں مل رہا مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں ان سے دور ہو رہی ہوں میرا دل مجھے جھنجوڑ رہا ہے دادو،میں ماری ماری پا گلوں کی طرح سارا دن اس ولا میں گھومتی رہتی ہوں مجھے رونا آتا ہے دادو۔ آپ تو سچ جانتی ہیں ناں آپ کو سب بتایا تھا میں نے ،میں کیا کروں مجھے کوئی حل بتائیں مجھے لگ رہا ہے ہر گز رتے دن کے ساتھ میرا دل گھٹتا جا رہا ہے مجھے لگنے لگا ہے جیسے میں ہر گزرتے لمحے سمیت گزرتی جا رہی ہوں میں خود کو فراموش ہوتا دیکھ رہی ہوں مجھے اپنے وجود پر اس شخص کی نظروں کو کمی محسوس ہو رہی ہے د ادو۔ مجھے اس شخص کی سماعتوں میں اپنے نام کی پکار اتارنی ہے میں اسکی آواز میں اپنا آپ سننا چاہتی ہوں میرے اندر اس کو دیکھنے کی چاہ بڑھتی جا رہی ہے اگر یہ عشق ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے مگر یہ مجھے موت کے قریب کر رہا ہے۔ وہ زاروقطار رو رہی تھی۔

مجھے لگتا ہے میں اسکے انتظار میں مر جاؤں گی میں مرنا نہیں چاہتی دادو میں اسے پانا چاہتی ہوں اسی دنیا میں، انہی لمحوں میں میں اسے صرف میرا ہوتا دیکھنا چاہتی ہوں۔ میں کیا کروں گئی دادو اگر وہ نہیں آیا تو میں کہاں جاؤں گئی میں تو مر جاؤں گئی میں کیسے جیوں گئی اس زندگی کو، میں کیسے سہوں گئی اس اذیت کو۔ ۔ اللہ...میں کہیں کی نہیں رہوں گئی۔ وہ کب انکی گود سے سجدے میں جھک گئی تھی اسے خود معلوم نہیں ہوا۔

وہ دھاڑتے مارتی رو رہی تھی اور وہ اسے صرف سن رہی تھیں۔

"محبت صرف پا لینے کا نام نہیں ہے عزہ، وہ پکار اسے منجمند کر گئی"۔ ۔ اسنے سجدے سے سر اٹھایا پیچھے آریان پشت پر ہاتھ باندھے سنجیدگی اوڑھے کھڑا تھا وہ چلتا اسکے قریب جھکا اسکی سرخ ہوتی آنکھوں اور ناک کو دکھتے دل سے دیکھا نرمی سے آنسو چنے۔ اور اسی پل وہ اپنے باپ کے گلے لگتی اپنی محبت کی رنجیدگی آنسوؤں کے ذریعے آزاد کرنے لگی۔ وہ روئے جا رہی تھی آریان کی آنکھوں میں پانی کی پریت چڑھنے لگی جسے سمیرا بیگم نے بھانپتے اسکے کندھے پر ہاتھ دھرا۔ بیٹی اپنے شوہر کی محبت میں رو رہی تھی اور باپ بیٹی کو اپنے حصار میں لئے اسکی تکلیف پر رو رہا تھا۔ "جب آپ سے اپنے شوہر کی تکلیف اور آپ سے اپنے بیٹی کی تکلیف نا قابلِ برداشت تھی تو کیوں آپ دونوں نے یہ ڈارمہ رچایا۔ مجھے تو آپ دونوں سمیت اس بچے کی بھی فکر ستانے لگی ہے. سمیرا بیگم خفگی سے کہنے لگی۔

"انکے پاس تو ماں بھی نہیں ہے۔ اسکا لہجہ پھر مترنم ہوا "

ڈیڈ تو میرے کہنے پر مجھے یہاں لائے تھے دادو، انکی تو کوئی غلطی بھی نہیں ہے۔ وہ سسک رہی تھی آریان اسکی پیٹھ شہلا رہا تھا۔ "رونے سے وہ آپ کے پاس آ تو نہیں جائے گا ناں پرنسیس "۔ ۔ وہ مجھے رونے نہیں دیتا تھا ڈیڈ کیا پتہ وہ میرے رونے پر آ جائے۔

اس لمحے آریان کو چپ لگ گئی۔ " آپ نے اسے اللہ کے امان میں دیا تھا بیٹا ، اللہ اسے آپ کے پاس واپس ضرور لائیں گئیں۔" ... وہ کچھ دیر ٹھہر کر پھر بولا وہ اسے کسی بھی طرح اس تکلیف سے باہر لانا چاہتا تھا وہ اسکی بیٹی تھی وہ اسے کیسے روتا دیکھ سکتا تھا۔ "کیا وہ مجھے یاد کرتا ہو گا...کیا وہ بھی ایسے ہی "... میرے لئے روتا ہو گا..؟ آنسوؤں کو روکنے کی چاہ میں چہرا سرخ ہو رہا تھا وہ جائے نماز پر انگلیاں پھیر تی آج سمیرا بیگم کو دوسری حیام لگ رہی تھی۔ اگر وہ آپ کو بھول گیا ہو گا تو اسے آپ کو یاد کرنے کی ضرورت پڑے گئی۔ "جب سے محبت ہوتی ہے وہ آپ کو اپنی آخری سانس کے وقت بھی یاد رہتے ہیں انکے نقش ذہن کی دیوار پر تب بھی کندہ رہتے ہیں" دعا محبت کو پا لینے کی نہیں اس شخص کی اچھی یاداشت اور لمبی زندگی کی کرنی چاہیئے تاکہ جب تک وہ جیئے، اسکی یاداشت میں آپ بسے رہیں"

وہ اٹھ کھڑا ہوا۔ عزہ نے اسے جاتے دیکھا۔ وہ بھی وضو کرنے کی نیت سے چہرا خشک کرتی واشروم کی طرف بڑھ گئی۔

***

جس میٹنگ کیلئے مرسلین نے جانا تھا اسکے لئے آپ نے یحییٰ کو جانے کی اجازت دی تھی.؟ آریان کے آفس میں آتے فیصل نے بنا تہمید کے سوال کیا۔ وہ خاموش رہا کیونکہ وہ مطمئن تھا۔

آپ نے اسے کیوں جا نے دیا بھائی وہ ہرٹ ہے وہ اپنے ساتھ کچھ غلط کر لے گا۔ فیصل کو نیا خدشہ لاحق ہوا تھا۔

وہ میری مرضی کے خلاف گیا ہے فیصل۔ "مگر آپ جانتے تھے آپ نے روکا کیوں نہیں اسے بھائی.؟ خاموش بیٹھا حمزہ بھی بول پڑا"

وہ یحییٰ میر ہے تم لوگ شاید بھول رہے ہو۔ وہ ہرٹ ہے مگر وہ خود کو تکلیف کبھی نہیں پہنچائے گا۔ کیونکہ یہ اسکی ایگو کے خلاف ہے۔ وہ سیاہ پہن کر بھی مسکراتا ہے وہ کسی پر اپنا دکھ عیاں نہیں کرتا۔ اسکی فکر مت کرو اپنے اپنے کام پر دھیان دو اور مجھے اس جیل کی فوٹیج اور جیلر کی تمام انفارمیشن لا کر دو۔

اسنے حمزہ کو "مخاطب کیا۔ وہ جا چکا تھا فیصل مڑنے لگا۔ آریان کی آواز پر رک گیا۔ آج دو دن گزر گئے ہیں دل سے ناراضگی ختم کردو فیصل وہ تکلیف میں ہے"۔۔ ۔ یحییٰ بھی تکلیف میں ہے بھائی۔

وہ دوبدو بولا۔ "وہ سیاہ پہن کر مسکراتا ضرور ہے مگر رات کی سیاہی میں وہ کتنا روتا ہو گا یہ مجھ سے بہتر کون جانتا ہو گا۔"

اس بار دل نے اسکے ساتھ زیادتی کی ہے بھائی۔ "وہ تمہاری بیٹی ہے فیصل منتوں مرادوں سے مانگی ہوئی اسے تکلیف مت دو"

اسنے دل توڑا ہے یحییٰ کا مجھے اپنی بیٹی کی تکلیف سے زیادہ اسکی تکلیف میں تکلیف ہو رہی ہے کیونکہ میں بھی دل ٹوٹنے کی تکلیف سے گزر چکا ہوں۔ میں نے گزارے ہیں وہ کرب دہ لمحے جب مجھے میری بیوی نے دھتکارا تھا جب وہ مجھے خود سے دور کرنے کے چکر میں مجھ سے میری پہلی اولاد چھین چکی تھی۔

آریان نے اسے خشمگین نظروں سے دیکھا۔ "بے فکر رہیں میں اس سب کا قصور وار طوبیٰ کو نہیں ٹھہرا رہا یہ ہماری قسمت تھی مگر قسمت نے جو مجھ سے چھینا تھا وہ میری پہلی اولاد تھی"

اسنے پانی کا گلاس لبوں سے لگایا وہ خود کو رونے سے بچا رہا تھا آریان نے اٹھتے سینے سے لگایا۔ اسکی تکلیف کم کی۔ مگر باہر کھڑے وجود کے پیروں تلے سے زمین نکل چکی تھی۔

***

کچھ منظر آنکھوں کی بینائی میں جذب ہوتے ہیں جب ہم ان سے ملتا جلتا کوئی منظر آج میں دیکھتے ہیں تو ہماری آنکھیں صرف اس منظر پر ہوتی ہیں باقی ہمارے احساسات اور سوچیں اسی پرانے ماضی وا لے منظر پر واپس چلی جاتی ہیں۔

وہ ایک دن کے بعد واپس آیا تھا ظہر کی نماز ادا کرتے دعا کے وقت ہمیشہ کی طرح اسکی نظر وں کے سامنے وہ منظر چلنے لگا جب وہ اسے روکنے کی بھیک مانگ رہا تھا اور وہ اسے چھوڑ کے چلی گئی تھی۔ آنکھ سے بے اختیار آنسو پھسلا۔ اور وہ سجدے میں گر گیا۔

مجھے ٹوٹے ہوئے رشتوں سے ڈرلگتا ہے مجھے تو پہلے ہی اپنوں کی جدائی نے ڈسا ہوا، میں نے اسے محبت سے زیادہ عزت دی ہے تو بھلا میں کیسے اسے دھوکہ دے سکتا تھا۔ اسکی آنکھوں میں پا نی جمع ہونے لگا۔ "میں تو خود ٹوٹا ہوا ہوں اسے کیسے توڑ سکتا تھا اتنی سی بات اسے سمجھ کیوں نہیں آ ئی۔"وہ سجدے میں بیٹھا رو رہا تھا۔ "میں اسلئے اس سے دور بھاگتا تھا اللہ، مجھے معلوم تھا وہ بھی مجھے چھوڑ جائے گئی"۔۔ ۔ کوئی ایک رشتہ تو میرے لئے بھی ہونا چاہیئے تھا۔ وہ آنسو پینے کی کوشش کرنے لگا۔

وہ میری زندگی میں آنے والی دوسری اور آخری عورت ہے جس پر میں نے یقین اور محبت دونوں کیے تھے۔ "وہ کیسے... ابھی وہ مزید کوئی شکوہ کرتا دروازہ کھلنے کی آواز آئی اور حازق نے بے ساختہ اپنی سسکی روکی اور سر سجدے میں رکھ دیا"

"آپ نماز پڑھ لیں میں بعد میں آتا ہوں ڈیڈی۔ وہ یونہی دروازا بند کر کے چلا گیا"۔۔۔ سکندر کے آنسو تھم گئے اسنے سر سجدے سے اٹھایا وہ جب سے اسکی زندگی میں آیا تھا اسے رونے کیلئے وقت نہیں ملتا تھا پہلے وہ کمرے میں اکیلا ہوتا تھا جب سے ابرہیم اسکی زندگی کا حصہ بنا۔ سکندر جب بھی نماز میں دعا مانگتے رونے لگتا تب ہی وہ کہیں سے وہاں آ جاتا اور سکندر کو فوراً آنسو صاف کرنے پڑتے۔ نا ڈائریکٹلی بھی وہ اسے رونے نہیں دیتا تھا۔ سکندر آج اس اتفاق پر مسکرا دیا۔

تمام پولیس فورس ایکٹو ہو چکی ہے پوری طرح سے چھان بین کی جا رہی ہے مگر قانون اس مسٹری کو سلجھانے میں مسلسل ناکام ہو رہا ہے۔ حرب فجار کی موت ایک مسٹری بن چکی ہے۔ پولیس کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ رات کے اندھیرے میں نہیں دن کے اجالوں میں کالی دنیا کے گینگسٹر کو ایسی بھیانک موت کون دے سکتا ہے.؟ جس سیل کے ارگرد پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا تھا وہاں کسی عام شخص کی رسائی ناممکن سی بات لگتی ہے تو کیا اس موت کے کھیل میں پولیس بھی شامل تھی یا پھر واقع میں تر کیہ میں کوئی مسٹر ایکس موجود ہے آئیے جاننے کیلئے بات کرتے ہیں مسٹر .... نیوز رپوڑٹر آگے کچھ بولتی حان نے موبائل آف کر دیا۔ "انہوں نے Challenge Accepted کہا ہو گا اسلئے شاید...اینارہ بولتے رک گئی۔ دونوں سر پکڑ کے بیٹھے تھے"

حرب فجار کو واقع میں سکندر نے قتل کیا تھا اسکی کنفرمیشن کیلئے وہ دونوں اسکے کمرے کی طرف آئے۔

ابرہیم آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں.؟ "اندر ڈیڈی نماز پڑھ رہے ہیں اسلئے۔"... اینارہ مسکراتے اسکے ساتھ بیٹھ گئی پھر رازدانہ انداز میں اسکے کان میں سرگوشی کی۔ "آپ نے اپنے ڈیڈی سے بات کی تھی..؟" ۔ ۔ یس آنی میں نے بات کی تھی۔ "تو کیا کہا انہوں نے.؟ "

حان نے فوراً سے پوچھا۔ "انہوں نے کہا کہ ہم نیو ممی جلدی لے کے آئیں گئیں۔"تین سا لہ ابراہیم ماتھے سے براؤن بال ہٹاتے بتانے لگا۔

اینارہ اسکی اداؤں پر صدقے واری جا رہی تھی جبکہ حان مسکراتا اسکے پاس بیٹھ گیا۔ "نیو ممی نہیں لانی چیمپ... آپ کی الریڈی ممی ہے ڈیڈی سے کہیں انہیں واپس لے کے آیا ہے" اسنے آہستگی سے اسے اپنی ساری بات سمجھائی اور پھر وہ تینوں کمرے میں داخل ہوئے۔ جہاں سکندر لیپ ٹاپ آن کیے صوفے پر بیٹھا تھا۔

ڈیڈی...اسکی محبت بھری پکار پر سکندر کے لب کھل اٹھے اسنے باہیں پھیلائی اور وہ دوڑتا اسکی گود میں بیٹھ گیا۔

کھانا کھایا میرے بیٹے نے..؟ سکندر نے اسکے سلکی براؤن بالوں کو ماتھے سے ہٹا یا جو ہر سیکنڈ بعد پھر سے وہی ہوتے تھے۔

ڈیڈی مجھے ممی چاہیئے... وہ سوال کا جواب نہیں تھا سکندر نے گردن جھکائے گود میں بیٹھے ابراہیم کو دیکھا۔ "اور...اور مجھے نیو ممی نہیں چاہیئے۔"۔۔ ۔ نیو ممی کیوں نہیں چاہیئے.؟ سکندر بغور اسکی ہیزل گرین آنکھوں میں جھانکتا رہا۔

"جب میرے پاس ممی ہے تو میں نیو ممی کیوں لوں ڈیڈی۔ مجھے میری اولڈ والی ممی چاہئیے۔ جن کی...آئیز بالکل آپ جیسی ہیں"

وہ اپنے چھوٹے ہاتھوں سے سکندر کے گال اور آنکھوں کو چھوتے اتنی معصومیت سے کہہ رہا تھا اگر بات اسکی اولڈ ممی کے علاؤہ کسی اور چیز کی ہوتی تو سکندر حاذق لا کر اپنے بیٹے کے قدموں میں اسے ڈھیر کر دیتا۔ "وہ...وہ جو پاکستان میں ہیں...وہ والی ممی چاہیئے مجھے" یہاں سکندر نے جھٹ سے گردن اٹھائی اور ان دونوں بہن بھائیوں کو دیکھا۔ ان دونوں نے فوراً سے پہلے رخ موڑا۔

یہ کارستانی یقیناً انکی ہی تھی سکندر نے کھا جانے والی نظروں سے انہیں گھورا۔ "بیٹا پاکستان میں آپ کی کوئی ممی نہیں ہے" اسنے سنجیدگی سے بات ختم کر ڈالی۔ ان دونوں کو جھٹکا لگا۔

اینارہ نے ابراہیم کو آنکھوں سے اشارہ کیا۔ وہ سکندر کی گود سے اٹھتا سامنے کھڑا ہو گیا۔ "مجھے وہی والی ممی چاہیئے ڈیڈی۔ وہ ضدی لہجے میں بولا"... "وہ نہیں مل سکتیں ابراہیم ٹرائے ٹو انڈرسٹینڈ ..اسنے دانت پیستے کہا..."

dy..? Why we can't get her dadوہ منہ پھلا ئے پوچھ رہا تھا

Because she doesn't love us my son...اسنے موبائل پکڑ لیا

because I'm too much handsome... No..you are wrong daddy she doesn't love you but she loves me

کتنا یقین تھا اسکے لہجے میں اپنے حسن کو لے کر انہیں کم از کم ایک تین سال کے بچے سے اتنی پر اعتمادی کی توقع نہیں تھی۔ وہ تینوں ہنس پڑے۔ "آپ خوبصورت ہیں مگر آپکی اولڈ ممی کے ڈیڈا چھے نہیں ہیں ابراہیم۔"۔۔ ۔ ہم اپنی ممی کیلئے ان سے لڑائی کریں گئیں ڈیڈی۔ سکندر نے سر پکڑ لیا۔ وہ ہار ماننے کو تیار نہیں تھا۔

اسکے تیکھے نقوش اور سفید رنگت سرخیوں میں ڈھل رہی تھی

جیسے اسے اسکی ممی نا ملی تو وہ واقع لڑائی کرنے پہنچ جائے گا۔ تم دونوں نے جس نئی مصیبت میں مجھے ڈالا ہے اسکی خلاصی میں تم سے دونوں سے بعد میں کروں گا۔ اسنے بات ختم کرنے والے اند از میں کہہ کر ابراہیم کو گود میں اٹھایا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.