محبت میں صبر نہیں آنا چاہیئے، جب محبت میں صبر آ جاتا ہے تو انسان اور محبت کی ویلیو صفر رہ جاتی ہے۔ انسان کا رتبہ گھٹ جاتا ہے، وہ درخت کے سائے میں کھڑی ڈھلتے سورج کو دیکھتی دھیمے لہجے میں سرگوشی کر رہی تھی۔ "محبت میں صبر کب آتا ہے.؟"...وہ آواز پر پلٹی۔ سامنے احمر تھا۔ "جب انسان کو بار بار آزمایا جاتا ہے"...تو کیا انسان کو بار بار آزمانے سے محبت ختم ہو جاتی ہے.؟ ایک نئی آواز کا اضافہ ہوا۔ "محبت کبھی ختم نہیں ہوتی، بس مر جاتی ہے...اور جو مر جاتے ہیں وہ کبھی ختم نہیں ہوتے۔"... "رشتوں کی ڈور ریشم کے دھاگے سے پروئی جاتی ہے جسے بنناُ آسان ہوتا مگر سین چنا بہت مشکل، کسی محبوب انسان کے ساتھ ہمارا رشتہ ایک سال کے بچے کی طرح ہوتا ہے جسکےتھ قدم کے سا قدم ملا کر چلنا پڑتا تاکہ وہ اکیلا گر نا جائے"۔۔ ۔"کیا فائدہ کچھ لوگ تو تب بھی قدر نہیں کرتے.؟"۔۔ ۔ سکے کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ عزہ کا جملہ اسے طنز کی طرح لگا۔ احمر کچھ سو چتے پلٹ آیا۔ اس دنیا میں کوئی بھی چیز آسانی سے نہیں ملتی۔"اور جو چیز مل جائے وہ کھڑی نہیں ہوتی " کب سے خاموش کھڑی امیمہ کے جملے پر نتاشا اور عزہ نے اسے چونک کر دیکھا۔ "جب ہم گلاب کے پھول کو ٹہنی سے توڑنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس دوران اسکی دو سے تین پتیاں زمین پر گر جاتی ہیں مگر اسکے باوجود اسکی کشش اور خوشبو میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ حالات اور کبھی لوگ ہمیں بھی اس پھول کی طرح ہی توڑنے کی کوشش کرتے ہیں پر اگر وہ انسان اپنے وجود کے کچھ حصوں کی ناقص حالت سمیت بھی اس دنیا میں جی رہا ہے تو یہ اسکی بہادری ہے، ٹوٹی ہوئی چیزیں بھی انمول ہوتی ہیں، بس رکھنے والے کے پاس ظرف ہونا چاہیئے۔"۔۔ ۔ عزہ نے بات ختم کی۔ نتاشا نے امیمہ کی طرف دیکھا جو بت بنی کھڑی تھی۔
***
سامنے صوفے پر بیٹھا شخص آدھے گھنٹے سے میٹنگ روم میں موجود لڑکی کی واہیات حرکتوں سے عاجز آچکا تھا۔ وائیٹ تھری پیس میں ملبوس کلائی پر بندھی گھڑی میں وقت دیکھتے اس شخص نے اٹھنا چاہا تب ہی وہ سامنے آ رکی۔ "میٹنگ چھوڑ کر نہیں جا سکتے ہیں آپ۔ تحکما نہ لہجہ تھا"۔۔ ۔ مجھے حکم سننے کی عادت نہیں ہے۔ وہ بٹن بند کرتا آگے بڑھنے لگا۔ آپ اتنے موڈی کیوں ہیں..؟ وہ غصے سے بولی۔ "کیونکہ مجھے لڑکیاں نہیں پسند۔"۔۔ ۔ مگر مجھے یہ مغرور انسان پسند ہے۔ وہ اسکے قرتھ یب آ رکی۔ سا کھڑے دراز قامت شخص نے اسے ناگواری سے دیکھا۔
I LOVE YOU...وہ ہچکچا کر بولی۔
KEEP LOVING ME...وہ بولا تو لہجے میں طنز تھا
(:BECAUSE I DESERVE IT...I LOVE ME TOO... THANKS داریا ملئین اس خوبصورت شخص کا چہرا دیکھتی رہ گئی اگر وہ اس چہرے پر پہلی ملاقات میں دل نا ہار چکی ہوتی تو اب تک اسکا کچو مڑ بنا دیتی۔ کہاں وہ مغرور شخص جو کسی لڑکی پر نظر کرم نا کر تا اور کہاں وہ اٹلی کے مشہور بزنس مین کی کٹھور اور انا پرست کامیاب بزنس مین داریا ملئین تھی۔
میرے پیچھے تین سو لڑکوں کی لائینیں لگی ہوئی ہیں آپ میں آخر کس بات کا غرور ہے .؟ "ان تین سو لڑکوں میں یحییٰ میر نہیں ہے۔ یحییٰ کا لہجہ استہزائیہ تھا"۔ ۔ وہ گھوم کر سامنے آئی۔
اگر آپ میرا پروپوزل ایکسیپٹ کر لیں تو یہ پروجیکٹ میں آپ کیلئے یقینی بنا دوں گئی۔ وہ رشوت تھی یا اسکی ضد مگر اس پل یحییٰ کو انتہائی زہر لگ رہی تھی اسنے غصے پر کنٹرول رکھا۔
میں آپ کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہوں.؟ داریا نے ہاتھ ادا کے ساتھ اسکی ٹا ئی کے ساتھ گھمایا اسکے مزید قریب ہوئی وہ ساکت کھڑا رہا۔ "یحییٰ نے اسے دیکھ کر ہاتھ پیچھے کی طرف بڑھا کر ٹیبل سے پانی کا گلاس اٹھا کر اسکے خوبصورت چہرے پر پھینکا"
یہ کیا بدتمیزی ہے...وہ جھٹکے سے پیچھے ہو کر چیخی۔ "آپ میرے لئے کچھ بھی کر سکتی ہیں تو اب اپنے اس آدھ دھلے میک اپ والے چہرے کے ساتھ پیدل اپنے بنگلے تک جائیے گا"۔۔ ۔ پھر مجھے کل بتائیے گا ان تین سو لڑکوں میں سے کتنے بھاگ چکے ہیں۔ وہ مغرور انداز میں ہنستا اسکا غصے سے دھواں دھواں ہوتا چہرا دیکھتا پھر باہر نکل گیا۔
فار گوڈ سیک تم ہنستی جا رہی ہو مجھے اس پل اتنا غصہ آرہا تھا میں تمہیں بیان نہیں کر سکتا۔ یحییٰ کاؤچ پر بیٹھی لڑکی کو دیکھ تاسف سے کہنے لگا۔ "میرے اینگری بڈی تم نے بیچاری کا میک اپ برباد کر دیا کاش میں بھی وہاں ہوتی اسکا بھو تیا چہرا دیکھنے کیلئے۔ وہ پھر ہنسنے لگی"۔۔ ۔ یحییٰ نے مسکراتے سر جھٹکا
وہ دونوں آمنے سامنے کاؤچ پر بیٹھے تھے وہ تین دن سے اٹلی میں تھا وہاں آنے کے بعد اسنے پاکستان کسی سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔ "ویسے اینگری بڈی تمہیں لڑکیاں کیوں نہیں پسند..؟"... دل توڑ دیتی ہیں۔ اسکی زبان بے اختیار پھسلی۔
ایک بار ٹرائی کر لو شاید اب کی بار مان جائے۔ وہ اپنے سرخ سویٹر کی بازو کو فولڈ کرتی اسے مشورہ دینے لگی۔
تیرہ دفعہ تو ریجیکٹ کر چکی ہے۔ یحییٰ نے سگریٹ سلگا تے تلخ یادوں کو دھواں میں اڑانے کی کوشش کی۔ وہ کچن میں کھڑی کافی بناتی سن رہی تھی۔ "بیلا تم نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی.؟" "کوئی میرے ٹائپ کا ملا نہیں مجھے۔ افسوس سے بتایا گیا"
مطلب تمہیں کوئی ایلین نہیں ملا۔ سنجیدگی ہنوز قائم تھی۔
ہاں میں تمہارا ویٹ کر رہی تھی کب یحییٰ میر تیرہویں دفعہ ریجیکٹ ہو کر آئے اور مجھ سے شادی کر لے۔ وہ حاضر جواب تھی
میں اب چوتھی بار محبت نہیں کر سکتا۔ اس جملے پر بیلا کا قہقہہ گونجا۔ "ڈائریکٹ شا دی کر لیں گئیں۔ وہ شوخ ہوئی"
اس سے اچھا میں خود کو پھانسی لگا لوں۔ وہ سیریس تھا۔
اب اتنی بھی بری نہیں ہوں۔ بیلا نے کافی پکڑاتے اسکے بجھے چہرے کو دیکھا۔ "تم بری نہیں ہو مگر دل اسکے سوا کسی اور کو قبول نہیں کرے گا" اٹھتی بھاپ پر ہاتھ رکھتے وہ توقف سے بولا۔
کیا وہ بہت خوبصورت ہے..؟ بیلا نے اسے دیکھا۔ "اب وہ مجھے خوبصورت نہیں لگتی۔ سو ائے میرے دل کے۔"اسنے گہرا سانس لیا۔
تو تم ابھی بھی مرضِ عشق میں مبتلا ہو اینگری بڈی کیونکہ محبت میں دل سب سے پکا کھلاڑی ہوتا ہے جب تک یہ ہار نہیں مانتا انسان اپنی محبت سے دستبردار نہیں ہو پاتا۔
"آہستہ آہستہ یہ دل بھی اس حقیقت کو تسلیم کر لے گا۔ وہ پر عزم تھا"۔۔ ۔ "اسنے ٹھکر ایا کیوں تمہیں..؟" بیلا کے سوال پر یحییٰ کی آنکھیں خودبخود بند ہو گئیں۔ اسنے دل کے مقام پر ہاتھ رکھا جس کی دھڑکن یکدم بڑھی تھی تکلیف کے باعث اس لڑکی کی وجہ سے نہیں اور یہی اسکی زندگی کا سب سے بڑا بدلاؤ تھا۔
اسنے مجھے ٹھکرایا کیونکہ اسنے وہ پینٹنگز دیکھ لیں تھیں اس لڑکی کی،جس سے میں محبت کرتا تھا میں انکو جلانے والا تھا مگر میرے عمل سے پہلے وہ کچھ پینٹنگز مجھے میری زندگی کو خاک کر گئی۔ اسکی آواز بھر آئی۔ جب اسنے مجھے ٹھکرایا تھا تو میں نے گردن جھکا لی تھی۔ اس پل میرے دل میں مجھے اسکے لئے کچھ محسوس نہیں ہو رہا تھا۔ نا محبت، نا نفرت اور نا ہی غصہ۔ بیلا کو اس سے ہمدردی محسوس ہوئی۔ اس وقت میرا دل چاہ رہا تھا میں روؤں...اور بہت روؤں۔ میں صرف رونا چاہتا تھا مگر میں اپنی جگہ سے انچ بھر نہیں ہل پا رہا تھا۔ میں نے آنکھوں کی پتلیوں کو حرکت نہیں کرنے دی میں نے پلکیں نہیں جھپکائی۔ میں نہیں چاہتا تھا میری آنکھوں میں قید آنسو پلکوں سے لڑکھتے چہرے پر بہہ نکلیں۔ میری آنکھوں میں آنسو جمع ہو رہے تھے میرے دل میں تکلیف کے ہول اٹھ رہے تھے۔ اگر اس پل میں اسکے سامنے رو پڑتا تو میں کبھی خود کو اپنی بے قدری خود کرنے کیلئے معاف نہیں کر پاتا۔ اسنے گہرا سانس ہھرا۔ طویل خاموشی۔
اور جب وہ مجھے ٹھکرا کر چلی گئی۔ میں نے دھیرے سے جھکی گردن گرائی۔ آ نکھیں زور سے میچی۔ اور پھر میں تر ہوتے چہرے کو جھکائے اسکی زندگی سے نکل آیا تھا۔ اسکا چہرا مرجھا چکا تھا۔ "اسے تمہارے ماضی کو وجہ بنا کر ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا"
"مگر وہ اب ایسا کر چکی ہے اور اب مجھے اس سے کوئی کنسرن نہیں ہے اسنے مجھ پر ثابت کیا ہے کہ مرد ایک ایسی عورت کو قبول کر لیتا ہے جو پہلے کسی کی محبت میں گرفتار ہوئی ہو مگر عو" رت ایسا نہیں کرتی۔ ۔۔ ۔ ہر عورت ایسی نہیں ہوتی بڈ ی۔ ظرف اور محبت کی بات ہوتی ہے۔ بیلا کا لہجہ دھیما تھا یحییٰ نے سر جھٹک دیا وہ بحث نہیں کرنا چاہتا تھا۔ بیلا اور وہ یونی کے دوست تھے وہ دو فلیٹ چھوڑ کر وہاں رہتی تھی جسکے متعلق ان دونوں کو ہی کل معلوم ہوا تھا۔ یحییٰ ایک بات کہوں.؟
"بولو۔۔ ۔ اس لڑکی کی وجہ سے اپنی ماں کو تکلیف نہیں دو وہ تمہیں یاد کرتی ہوں گئیں۔ اس سے کافی کا گھونٹ نہیں بھرا گیا"...جا نتا ہوں کل ان سے بات کر لوں گا اب مجھے چلنا چاہییے کافی کیلئے تھینکس۔ وہ اٹھ کھڑا ہوا۔
***
ابراہیم سو گیا..؟ "جی... مختصراً کہتے اسنے بھی ریلنگ پر ہاتھ جما لیے" وہ اسے اور حاذق خالی آسمان کو تک رہا تھا
بہت مشکل سے سویا ہے وہ۔ لہجے میں تھکن تھی۔ "تو آپ اسے ایک عدد اسکی اولڈ ممی واپس لا دیں ناں بھائی۔ حان نے سنجیدگی سے کہا" میں پہلے ہی بہت مشکل سے اسے سولا کے آیا ہوں حان مزید میرا دماغ مت پھیرو۔ تم دونوں بہن بھائی کی کارستانی کی وجہ سے پریشانی مجھے اٹھانی پڑ رہی ہے۔ میں اسکی ضد پوری نہیں کر سجتا ناں اسے اداس دیکھ سکتا ہوں وہ میری جان ہے۔
وہ ایک ہی رو میں بولتا جا رہا تھا۔ "انہیں واپس نہیں لائیں گئیں تو کیا دوسری شادی کریں گئیں" .؟ اسکے لہجے کی سنجیدگی اتنی تھی کہ حاذق نے گردن موڑے اسے نیلی اداسی سے بھرپور نظروں میں نے سی بھرے دیکھا جیسے کہنا چاہتا ہو کیوں قبر میں بھیجنا چاہتے ہو مجھے۔ "ایسے کیا دیکھ رہے ہیں صحیح تو کہہ "رہا ہوں اگر ابراہیم آپکی جان ہے تو یہ بھی یاد رکھیں اسے ماں باپ دونوں کا پیار چاہیئے ۔۔ ۔ "وہ اینارہ کے ساتھ اٹیچ ہے۔ اسنے سرسری سا کہتے بات ٹالی۔".. وہ اسکی ماں نہیں ہے بھائی اور کل کو اینی اپنے گھر چلی جائے گئی پھر...؟ اسکی سنجیدگی غصے میں بدل رہی تھی ہاتھ برف کی مانند ہو رہے تھے جبکہ سامنے کھڑا شخص چہرے پر سخت تاثرات سجائے ڈھیٹ ائی کی حدوں کو چھوتا یونہی ریلنگ سے ٹیک لگائے بت بنا کھڑا تھا۔ "میرے سوالوں کے جواب دیں بھائی یوں زمین کو گھورنے سے مسئلے ختم نہیں ہو جائیں گئیں۔" اسکی ٹوک پر حازق نے گہری سانسں خارج کی۔ وہ مجھے قبول نہیں کرے ... گئی حان اسنے دل میں رکھے خدشے کو لفظوں میں بولا تھا۔ "وہ آپ کو قبول کر چکی ہیں۔ پختہ لہجے میں کہا گیا"۔۔ ۔ "رشتوں کو ختم کرنے میں پل لگتا ہے۔ مجھے اسکے روبرو ہونے سے " خوف محسوس ہوتا ہے حان حیرت سے اس پتھر نما شخص کو موم کی طرح پگھلتے دیکھ رہا تھا۔ "اگر اسنے مجھ سے علیحدگی کا مطالبہ کر دیا تو میں کیا کروں گا۔ ؟ اس سوال کا جواب حان کے پاس نہیں تھا حازق کی آنکھ سے آ نسو پھسلتا اسنےرخ موڑ دیا"۔۔ ۔ "وہ محبت کرتی ہیں بھائی وہ کبھی الگ نہیں ہوں گئی آپ سے"۔۔ ۔ حازق کے چہرے پر تلخی کے سائے لہرائے جن میں کرب بھی واضح تھا۔ "تمہیں معلوم ہے حان میں نے آخری بار اسے اتنی شدت سے دیکھا تھا مجھے یقین تھا وہ میری زبان کے نہیں نظروں کے واسطے ٹھہر جائے گئی" میں نے اس پل اسکا چہرا ان نظروں میں بھر لیا تھا اب میں کسی بھی شے کو غور سے نہیں دیکھا ڈر رہتا کہیں اسکے آخری نقش آنکھوں کی پتلیوں سے مٹ نا جائیں۔ وہ بے بسی کے آخری دہانے پر کھڑا تھا جہاں وہ پھوٹ پھوٹ کر روتا مگر وہ رونا نہیں تھا۔"مگر میرا یقین ٹوٹ گیا جب وہ پاکستان چلی گئی مجھے جس نے بھی دھوکہ اور تکلیف دی سب کا واسطہ پاکستان سے تھا اسلئے میرا وہاں جا نے کو دل نہیں کرتا" "مگر میرا یقین کہتا ہے جب آپ اس بار وہاں جائیں گئیں تو دکھ اور تکلیفوں کے بجائے خوشیاں آپ کی منتظر ہوں گئیں۔" ایک بار جائیں تو سہی۔ لہجے میں منت تھی۔ حازق نے سر نفی میں ہلایا۔ حان کو غصہ آنے لگا۔ اسنے پینترا بدلا۔ "آپ کے سسر کی کال آئی تھی مجھے۔ اسنے سر سری سا بتایا" جانتا ہوں کیونکہ میں نے انکی کال اٹینڈ نہیں کی۔ حاذق نے آنکھیں موندے ہی کہا۔ "وہ بلا رہے ہیں آپ کو."... "بول دینا میں مصروف ہوں"۔۔ ۔"بھابھی کے بھائی کی شادی ہے وہ چاہتے ہیں آپ شرکت کریں۔"... "تو ان سے کہہ دینا اگر مجھے میری بیوی واپس کریں گئیں تو میں آؤں گا میری اس شرط کو یقینی بنائیں البتہ میں نہیں جاؤں گا۔ لہجے میں ہٹ دھرمی تھی"۔۔ ۔ "میرے خیال سے مجھے دوہرانے کی ضرورت نہیں ہے آریان انکل آپ نے سن لیا ہو گا۔"حان کا جملہ منہ سے نکلا وہی حا ذق اچھل کر سیدھا ہو کھڑا ہوا۔ اسنے موبائل سائیڈ پر رکھا۔ "کمینے انسان یہ کیا حرکت تھی۔"۔ ۔ ٹھہر جائیں بھائی ماریں نہیں جواب سن لیں انہوں نے کہا ہے فوراً پاکستان پہنچیں۔ اپنی گردن چھڑواتے حان پھسی پھسی آواز میں بمشکل بولا۔ تبھی اینارہ روتے روتے اوپر آئی اسکی ابھی اور پھینٹی لگتی وہ روتی حاذق کے گلے لگی تھی وہی انکی ساری مستی مذاق بھک سے اڑ گئی۔
***
میں آخری بار پوچھ رہا ہوں میرے ساتھ آؤ گئی یا نہیں۔ ؟ جواباً اسنے دروازہ اسکے منہ پر دے مارا۔ مرسلین اپنی ناک پر ہاتھ رکھے غصے سے تنفن کرتا سیڑھیاں پھیلانگتا گاڑی تک آیا۔ موبائل بجا طہ کی کال آتی دیکھ اسنے فوراً اٹینڈ کی۔ "بھائی کہاں ہیں آپ.؟"
" ٹینشن میں...وہ چڑ ہی گیا"۔۔ ۔ اقققف۔ اب کیا ہو گیا..؟ "یار طہ میری بیوی مجھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی۔ طہ کو لگا وہ ابھی رو دے گا"۔۔ ۔ اللہ کا نام لیں بھائی بیوی شادی سے کیسے منع کر سکتی ہے۔ اسنے سر ہی پکڑ لیا۔ "ہاں وہی رخصتی کیلئے نہیں مان رہی وہ...مرسلین کی آواز بھر آئی"۔۔ ۔ اچھا آپ ولا آئیں سب انتظار کر رہے ہیں۔ طہ نے کال کٹ کی مرسلین بھی کھڑکی کے گرے پردوں کو دور سے ایک نظر دیکھ گاڑی میں بیٹھ گیا۔
میرے بچے اتنے خود سر کبھی نہیں تھے جتنی خود سر انکی اولادیں ہیں ایک ملک چھوڑ کے بیٹھا ہے دوسری گھر چھوڑ کے بیٹھی ہے کوئی مجھے سمجھائے گا اس گھر میں ہو کیا رہا ہے۔
آریان نے فیصل کو اسنے حمزہ کو اسنے زارا کو دیکھا جس کے چہرے پر زردیاں گھلی ہوئی تھیں۔ امیمہ نے فیصل کی نظروں کے تعاقب میں دیکھا جس پر ساتھ بیٹھی طوبیٰ نے اپنی بیٹی کی اداسی بھانپ لی۔ حیام اور ملائکہ چائے بنا رہی تھیں۔
وقاص تمہاری بات نہیں ہوئی.؟ ۔۔ ۔ آریان میں نے کالکی تھی اسنے اٹینڈ نہیں کی تو میں نے طہ کو کہہ دیا تھا۔ سمیرا بیگم کی گھوریوں کی زد میں بیٹھے وہ سب اچھے خاصے گھبرائے ہو ئے تھے صحیح بات تھی انکی خود سر اولادوں نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا تھا۔ عون صاحب اور عفاف اپنی باتوں میں مگن تھے۔
اگلے پانچ منٹ میں آپ و لا میں ہونی چاہیئے پرنسیس۔ وقاص نے حکم سناتے کال بند کر دی۔ تب ہی وہ دونوں بھی اندر آئے۔
لاونج میں بیٹھے سب نے انہیں گھورا۔ "گھر بھائی کی بیوی چھوڑ کے گئی ہیں آپ سب مجھے کیوں گھور رہے ہیں۔"۔ ۔ کیونکہ تم اس الو کے ساتھ کھڑے ہو۔ فیصل نے غصے سے بھرا لقمہ دیا۔
اچھا۔ اور طہ دانت نکالتے زارا کے ساتھ آبیٹھا۔ مرسلین نے بنا کوئی تاثر دئیے خود کو صوفے پر گرا لیا۔ "ایسے نہیں دیکھیں آپ سب مجھے تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔"انکی نظروں سے خا ئف ہو کر مرسلین نے چڑتے کہا۔ "تالی ایک ہاتھ سے کیسے بجانی ہے مجھے اس بات سے کوئی سروکار نہیں ہے مرسلین بیٹا۔" مجھے آپ کا خود سر سپوت اگلے دو دن میں ولا میں چاہیئے سمیرا بیگم نے تیز لہجے میں کہتے حمزہ کو دیکھا۔ اور آپ بھی سن لیں اپنے اس بد مزاج بیٹے کے مزاج درست کریں اب انکی بیوی گھر چھوڑ کے گئی تو یہ بھی انکے ساتھ جائیں گئیں۔ اس حکم پر مرسلین کا پارہ ہائی ہوا۔ اور وقاص میاں آپ اپنی بیٹی سے کہیں گھر کے مسئلے گھر تک رکھیں۔ اچھے گھر کی لڑکیاں یوں گھر چھوڑ کر نہیں جاتیں۔ انکا موڈ آج بری حد تک خراب تھا۔ "میں تو معصوم ہوں نانو اور میری بیوی بھی میرے پاس ہی ہے۔ انکی نظریں خود پر پڑتے دیکھ طہ فرفر بولا تو سب دبی دبی ہنسی ہنسے۔" عفاف کے چہرے پر گلال بکھرا۔
جی ڈیڈ آپ کی کال آئی تھی..؟ نتاشا کی آواز پر سب اسکی طرف متوجہ ہوئے۔ سمیرا بیگم جو اٹھ رہی تھیں واپس بیٹھ گئیں مرسلین غش کھا کے رہ گیا۔ اس آفت نے اسکی ایک نہیں سنی تھی اور اب اپنے ڈیڈ کی کال پر پانچ منٹ میں وہاں موجود تھی۔
آپ کے ساتھ کیا پریشانی ہے نتاشا بیٹا آپ کیوں ولا چھوڑ کے وہاں رہ رہی ہیں۔ انکے سو ال پر نتاشا نے مرسلین پر تیز نگاہ ڈالی۔
سمیرا بیگم نے بھی اسے دیکھا۔ "بیٹا جو بھی مسئلہ ہے آپ دونوں کے درمیان اسے خود تک محدود رکھیں اور ختم کریں یوں گھر چھوڑ کے کون جاتا ہے"۔۔ ۔ "آپ کا نواسا مجھ سے بات کر نے کا ہی روادار نہیں ہے تو مسئلہ کیسے ختم ہو گا۔"آج وہ کافی الگ لگ رہی تھی لہجے میں بھی تیزی نہیں تھی چہرا بھی خاصا بجھا سا تھا۔ آریان نے بغور اس لڑکی کو دیکھا۔ "میں نے شرط رکھی تھی نانو۔ مرسلین نے جیسے اپنے حق میں گواہی خود دی"۔۔ ۔ "شرط کیا تھی۔ سوال ملائکہ نے کیا"۔۔ ۔"آپ کی بیٹی رخصتی کیلئے راضی نہیں ہو رہی۔ شرط یہی تھی کہ وہ ہاں کر دے میں ناراضگی چھوڑ دوں گا۔ اسنے نیا اعلان فرمایا" سب لمحہ بھر خاموش ہوئے۔
"مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے نانو آپ لوگ مجھے بتا دیحئیے گا لہنگا کب پہننا ہے میں دولہن بن کے آجاؤں گئی۔ نتاشا انہیں ہکابکا چھوڑے کمرے میں چلی گئی"۔۔ ۔"میں نتاشا کے رونے کیلئے معذرت خواہ ہوں آنٹی۔ ملائکہ فوراً بولی"۔۔ ۔ "نہیں آپ کو معذرت کرنے کی ضرورت نہیں ہے آئی وہ میری بیوی ہے اسکے خراب موڈ کی وجہ بھی میں ہوں میں معافی چاہتا ہوں آپ سب سے۔ اور آ سب پریشان نہیں ہوں میں اسے منا لوں گا"مرسلین کی اسکی حمایت کرنا وہاں سب کو خوش کرنے کا باعث بنا تھا وہ ناراضگی میں بھی اسکی غلطی اپنے سر لینے کو تیار رہتا تھا۔
بڑے پاپا میں یحییٰ سے بات کر کے آرہا ہوں.باہر سے آتے طہ نے انہیں پکارا۔ "تو کیا کہا اسنے وہ کب آرہا ہے واپس۔"۔۔۔ زارا فوراً سے اسکی طرف لپکی۔ "میں نے اسے بتایا کے مرسلین بھائی کی شادی ہے اسلئے واپس آئے".تو اسنے کہا ہے اگر ویسے آپ سب اسے بلاتے تو وہ واپس آ جاتا مگر شادی جیسی بربادی میں وہ ہرگز شرکت نہیں کرے گا۔ اس انوکھے جواب پر حمزہ نے افسرد گی کے عالم میں اپنی بیوی کو دیکھا جو انہی الٹے قدموں پر سیڑھیاں چڑھ گئی آنکھوں سے آنسو زاروقطار بہہ رہے تھے۔ سب کے چہرے ایکدم سے بے رونق ہو گئے۔ ملک ولا میں ایک مسئلہ حل نہیں ہوتا تھا دوسرا شروع ہو جاتا تھا...کبھی نا ختم ہونے کیلئے۔ حمزہ اسکے پیچھے گیا۔ "رونا بند کر و زارا پلیز تم جانتی ہو مجھے تمہارا رونا ٹارچر جیسے لگتا ہے"حمزہ بے بس سا اسکے پاس بیٹھا اسے دلاسے دے رہا تھا جو بیٹے کی جدائی میں گھلتی جا رہی تھی دروازہ نوک ہوا۔ امیمہ اندر آئی تو حمزہ نے پھیکی مسکراہٹ کے ساتھ اسکے سر پر شفقت بھرا ہاتھ رکھا جبکہ زارا ٹس سے مس تک نہیں ہوئی۔ "آپ بیٹھو میں بھائی کے پاس سے ہو کر"... آتا ہوں حمزہ باہر چلا گیا۔ زارا نے اسے مخاطب نہیں کیا تھا امیمہ کی نظر زارا کے ہاتھوں کے جانب اٹھی اسنے یحییٰ کے فوٹو فریم کو تھاما ہوا تھا وہ گہرا سانس بھرتی اسکے قدموں میں بیٹھ گئی۔
"آپ ناراض ہیں مجھ سے چھوٹی مما.؟"اسکے لہجے میں اتنی اپنائیت اور محبت تھی زارا بے ساختہ نظریں اٹھا بیٹھی۔ مگر پھر جھکا بھی لیں۔ اسکی آنکھوں میں نرمی تھی مگر دل بیٹے کی جد ائی کی وجہ سے ہر ایک انسان سے بیزار ہو رہا تھا اور سامنے بیٹھی لڑکی تو پھر اسکے بیٹے کی دوری کی سب سے بڑی وجہ تھی زارا میر یہ بات کیسے بھولتی۔ "آپ ناراض ہیں تو مجھ مار لیں مگر روئیں نہیں۔ میں جانتی ہوں میں بہت بری ہوں میرا مقصد آپ دونوں کو ہرٹ کرنا نہیں تھا"..."،..کر.. آپ کی وجہ سے میرا بیٹا مجھ سے دور چلا گیا۔ آپ نے ہمیں بہت تکلیف پہنچائی ہے"وہ زاروقطار رونے لگی"امیمہ کی آنکھوں سے آنسو بنا بندھ کے بہنے لگے۔ "وہ مجھ سے بات نہیں کرتا دل آپ کی ناراضگی میں وہ مجھے بھی سزا دے رہا ہے۔ زارا نے ایک اور شکوہ کیا"۔۔ ۔ "میں قصور وار ہوں مگر میں کیا کرتی چھوٹی مما میں کیسے رہتی "اسکے ساتھ..؟ وہ مترنم لہجے میں گویا ہوئی"زارا نے سرخ متورم آنکھوں سے اسے دیکھا۔ مرد اپنی پہلی محبت نہیں بھولتا میں جانتی ہوں مگر جب ایک ہی زخم پر دوسری بار مرہم رکھا جائے تو وہ ضرور مندمل ہوتا ہر زخم کو بھرنے کیلئے مسلسل دوا کی ضرورت ہوتی ہے اور اسکے ٹوٹے دل کو جوڑنے کیلئے آپ کی محبت کافی ہوتی۔ آپ تیسری نہیں تھیں،اب آخری تھیں" اسکا لہجہ بکھرنے لگا۔ امیمہ کے ذہن پر وہ جملے بازگشت کرنے لگے۔
آپ کی چھوٹی مما ٹھیک کہہ رہی ہیں بیٹا۔ حیام کی آواز پر سن بیٹھی امیمہ کے سر میں ہلکی سی جنبش ہوئی۔ "یہ آپ کی زندگی ہے دل آپ جو فیصلہ لیں گئیں ہم سب اسے خوشی خوشی قبول کریں گئیں مگر ایک بات ہمیشہ یاد رکھیئے گا۔ اگر نوریہ کی محبت میں آپ جتنی کشش اور شدت ہوتی تو یحییٰ آپ کی طرف کبھی رجوع نہیں کرتا۔ اسنے آپ کی طرف قدم بڑھایا تھا مقصد آپ کو وہ انہیں بھولنے کا ذریعہ نہیں بنا رہا تھا،بلکہ خود کو دوبارہ جینے کی آس لگانے کی کوششوں میں تھا۔ وہ اسکے لئے نہیں روتا تھا وہ آپ کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتا تھا"... حیام کی باتیں اسکے دل پر تیر جیسے لگ رہی تھیں مگر وہ لفظ "تھا" اسکے دل کو عجیب طرح سے جھنجھوڑ بھی رہا تھا۔ وہ چپچاپ کمرے سے نکل گئی۔ حیام نے روتی
سارا مسئلہ ہی محبت کا ہے...یہ اسی سے کیوں ہوتی ہے جو نصیب میں نہیں ہوتا۔ "نہیں میر جانی محبت قصور وار نہیں ہوتی، محبت کرنے والے بد نصیب ہوتے ہیں"۔۔ ۔ وہ کیسے..؟ عفاف نے آئی برو اچکائی۔ "محبت ہو جاتی ہے مگر محبت کر لینے کے بعد لوگ اسکی قدر کر نا بھول جاتے ہیں۔ جن کو ملتی نہیں ہے وہ اسے پانے کیلئے در در بھٹکتے ہیں اور جن کو مل جاتی ہے وہ اسے در در رول کے رکھ دیتے ہیں"۔۔ ۔ مگر یحییٰ بھائی اور دل آپی تو دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں پھر وہ کیوں سفر کر رہے ہیں۔ ؟ اسکے سوال پر طہ کے چہرے پر اداسی چھا گئی۔ "کیونکہ جب دل کو محبت تھی یحییٰ کو قدر نہیں تھی، جب اسے قدر ہوئی وہ محبت کرنا چھوڑ چکی تھی۔"... "آپی کہتی ہیں...انسان مر جا تے ہیں مگر محبت نہیں مرتی۔ عفاف نے نیا جملہ کہا"۔۔ ۔ "عزہ صحیح کہتی ہے مگر جب چاہنے والے کے ڈر سے دھتکار ملے تو شوخ چنچل محبت خاموش ہو جاتی ہے"... "مجھے انکے لئے بہت برا لگتا ہے طہ۔ وہ اداس تھی"۔۔ ۔ سب ٹھیک ہو جائے عفاف۔ وہ جانتا تھا تسلی جھوٹی ہے۔ "طہ...عفاف اسکی طرف مڑ تی روبرو ہوئی۔ میرے پاس ایک آئیڈیا ہے مجھے لگتا ہمیں ان دونوں کی شادی کروا دینی چاہئیے۔ اسکی آنکھوں میں چمک ابھری"۔۔۔ وہ دونوں ایک دوسرے سے شادی نہیں کرنا چاہتے عفاف۔ طہ نے اسکی عقل پر ماتم کرتے کہا کیونکہ یہی وجہ تو فساد کی جڑ تھی۔
"تو میں نے کب کہا ہمیں انکی شادی کروانی چاہئیے، ہم انکی شادی کراتے ہیں مگر دل آپی کی کسی اور لڑکے سے اور یحییٰ بھائی کی کسی اور لڑکی سے...اسنے اتراتے اپنے پلان اسکے گوش گزار کیا۔"
طہ پر سوچ ہوا۔ مجھے بھی لگتا ہے اس مسئلے کا یہی ایک آخری حل ہے۔ وہ جواب پر بچوں جیسے خوش ہوئی۔ کاش ان دونوں کی منزل ایک ہوتی، کاش وہ ایک دوسرے کیلئے بنے ہوئے، اسکا دل اس کاش پر اٹکا ہوا تھا دونوں ہی جان سے پیارے رشتے تھے ایک پیاری سی بہن تو دوسرا اسکا جگر اسکا بھائی تھا۔ نظریں عفاف پر جمائے وہ کسی اور سوچوں میں گم تھا۔ تبھی طہ نے اسکے گرد حصار تنگ کیا۔ "میں اللہ کا شکر گزار ہوں تم میری زندگی کا حصہ ہو۔"...عفاف مسکرائی۔ "مگر تم نے محبت کا اظہار ابھی تک نہیں کیا۔ وہ شکو کناں ہوا"۔۔ ۔"میں ہر نماز کے بعد دعا کرتی ہوں اللہ تعالیٰ آپ کے دل میں میرے لئے ہر روز محبت کا اضافہ کرتے جائیں۔ تو کیا یہ دعا اظہارِ محبت کیلئے کافی نہیں ہے .؟ اسکے سینے پر انگلیاں پھیر تی وہ ممنائی"۔۔ ۔"یہ تو میری محبت کی بات ہوئی تمہاری محبت کا کیا..؟"...وہ تو جب جب میں آپ کو دیکھتی ہوں بڑھتی جاتی ہے۔ اسکی زبان بے اختیار پھسلی۔ طہ کے لب اسد لکش جملے پر خوبصورت سی مسکراہٹ میں ڈھل گئے۔
" میں بہت خوش قسمت ہوں یہ راز آج سے پہلے مجھ پر کیوں نہیں عیاں ہوا.؟"...تاکہ آپ ہواؤں میں نا اڑنے لگ جائیں۔ "میں تو ابھی ساتویں آسمان پر ہوں۔"عفاف کھلکھلائی۔ طہ نے اسکی جبین پر لب رکھے اپنی بیوی کی اتنی محبت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦ کلا
کیا وہ شادی میں شرکت کرے گا..؟ اسنے کمبل کو طے لگاتے سوال کیا۔ مضبوط ئی پر گھڑی باندھتے آریان کو کل رات کی کال یاد آئی۔ "آپ کے اکلوتے داماد نے یہاں آنے کی شرط رکھی ہے"۔۔۔ کیسی شرط...حیام کو تشویش ہوئی۔ "یہی کے اسے اسکی بیوی واپس کی جائے تبھی وہ یہاں آئے گا۔"اسے اپنا حصار میں لیتے آریان نے رازدانہ انداز میں سرگوشی کی۔ حیام کا چہرا حیرت سے تر تھا۔
آپ سچ کہہ رہے ہیں آریان کیا واقعی حاذق نے ایسا کہا ہے۔ اسے سمجھ نہیں آرہا تھا وہ خوش ہو یا اس خوشی پر روئے۔
بالکل آریان کی معصوم بیوی تم خوامخواہ کے خدشات میں الجھی ہوئی تھی مجھے یقین تھا وہ عزہ کیلئے خود کو بدل سکتا ہے۔
حیام خوشی کے مارے صرف سر اثبات میں ہلاتی مسکرائے جا رہی تھی۔ "ابھی پرنسیس کو اس بارے میں کچھ نہیں بتانا۔ میں چلتا ہوں آفس میں ضروری میٹنگ ہے"آریان اسکے ماتھے پر لب رکھتے باہر چلا گیا۔ حیام خوشی کے باعث ساتویں آسمان میں تھی۔ تھ
قسمت بھی عجیب کھیل کھیل رہی تھی انکے سا، قسمت کی کرم نو ازی تھی دونوں کے دلوں میں جدائی کا خوف اس قدر تھا کہ ان دونوں کو ہی اپنی اپنی انتہائی محبت اس رشتے کو بچانے کیلئے کم لگ رہی تھی مگر کہتے ہیں ناں دوریاں رشتوں میں غلط فہمیاں پیدا کر دیتی ہیں اگر آج وہ ایک دوسرے کے روبرو ہوتے تو شاید دونوں ہی ایک دوسرے کے زندگی میں اپنی قدر و قمیت سے واقف ہو چکے ہوتے اور انہیں بچھڑ جانے کا خوف بھی لاحق نا ہوتا مگر زندگی اب انکی کہانی نئے موڑ پر لا رہی تھی جہاں وہ روبرو ہونے والے تھے جہاں اب انکی انتہائی محبت کا فیصلہ انکے رشتے کو محفوظ کر کے ہونے والا تھا...یا بکھر کر!...
اسنے آفس روم کا دروازا کھولا سامنے ہی اسکی سوچ کے مطابق وہ اسکی نشست پر براجمان تھا چہرے پر سختی سجائے وہ پتھریلی نگاہوں سے اسے گھور رہا تھا۔ "اگر تم مجھ سے بات کیے بنا واپس گئی تو میں تمہیں خود تک آنے کی اجازت اسکے بعد کبھی نہیں دوں گا۔ لہجہ اٹل تھا"۔ ۔ ۔ نتاشا کے مرتے قدم رک گئے۔
وہ چلتی چیئر کے قریب آرکی۔ آج بھی چہرے پر مخصوص خاموشی کے پیرے اور آنکھوں میں خالی پن سوار تھا مرسلین نے ہاتھ بڑھا کر دھیرے سے اسکی کلائی تھامی اور اسے اپنی آغوش میں لے لیا۔ "یہ تو میں بھی جانتا ہوں بات صرف میری ناراضگی کی نہیں ہے اسلئے بنا کسی بہا نے کے مجھے بتاؤ کیا بات ہے جو تمہیں پریشان کر رہی ہے" نتاشا کو اپنے قریب کرنے کے بعد بھی اسکا کوئی ردِعمل نا پا کر مرسلین نے نرمی سے دریافت کیا۔
"کوئی وجہ نہیں ہے آج اسکی نظریں بھی جھکی تھیں جیسے ڈر ہو زبان کا جھوٹ نا پکڑا جا سکا تو آنکھوں کی سچائی چھپ نہیں پائے گئی۔ مرسلین چند سانحے خاموشی سے اسے تکتا رہا۔
"میں نے تم سے شادی اسلئے نہیں کی تم اپنی تمام پریشانیوں کے بوجھ اکیلے اٹھا تی رہو۔ میں تمہارا ہمسقر ہوں نتاشا تم مجھے بلا جھجھک بتا سکتی ہو۔ اور بھولنا نہیں ہم آج بھی پہلے دو ست ہیں جو اپنی تمام باتیں ایک دوسرے سے شیئر کر سکتے ہیں" وہ اپنے انتخاب پر رشک محسوس کر رہی تھی اسکی مسکر اتی آنکھوں نے سامنے موجود شخص کو نظروں کے حصار میں لے لیا۔
"میں جانتا ہوں میں بہت ہینڈسم ہوں، مگر ابھی توجہ مجھ پر نہیں اس راز پر رکھو جو تم دل میں چھپا کے بیٹھی ہو۔"وہ مسکرا دیا کیونکہ اسنے اپنی بیوی کو تین دن بعد مسکراتے دیکھا تھا۔ نتاشا کا رنگ فق سے اڑا۔ وہ ابھی کچھ کہتی طہ بنا نوک کیے آفس میں داخل ہوا۔ "یا اللہ میں نے پھر سے کچھ نہیں دیکھا وہ ایک ہی جست میں انکی طرف پشت پھیر تا انکھوں پر ہاتھ رکھ چکا تھا "۔۔ ۔ نتاشا جزبز سی ہوتی فوراً سے اٹھی۔
"تیری پرانی عادت ہے کباب میں ہڈی بننے کی۔" مرسلین نے اسے گھورتے فقرہ اچھالا ۔ "نتاشا تمہیں بڑے پاپا بلا رہے ہیں"اسکی جھجھک کم کرنے کو وہ فوراً بولا وہ باہر چلی گئی۔ طہ ہنستا اسکے پاس آ کھڑا ہوا۔ "گھر میں لڑنے سے فرصت نہیں ملتی آپ دونوں کو اور یہاں..."اسنے بات اُدھوری چھوڑی۔