تیری زبان قینچی کی طرح چلتی ہے۔ وہ گرجا۔ "میرے علم میں اضافہ کرنے کیلئے بہت شکریہ۔ اسنے دانت نکالے اور پھر بات جاری رکھی"ابھی میں نتاشا کو یہی بتانے آیا تھا کہ وہ کمینا احمر دوسری شادی کر رہا ہے۔ "وااااٹ...مرسلین کو جھٹکا لگا"
کل تک اسے پہلی بیوی کے خیال سونے نہیں دیتے تھے آج کونسا جن چڑھ گیا دوسری شادی کرنے چلا ہے۔ وہ حیرت سے گویا ہوا۔
یہی پوچھنے نتاشا سے آیا تھا۔"بھابھی ہے وہ تیری تمیز سے پکارا کر اسے۔ مرسلین نے اسکی گردن دبوچی"اچھا بھابھی جی کے پاس چلیں انہیں بھی یہ مبارک خبر سنانی ہے۔ وہ دونوں باہر نکلے۔
میں اس راز کو مزید راز نہیں رکھ سکتی بڑے پاپا، میں اندر ہی اندر کھڑ رہی ہوں یہ آپ سب کا حوصلہ ہے مگر مجھ میں اتنی برداشت نہیں ہے کہ مرسلین سے اتنی بڑی حقیقت چھپاؤں۔
اندر آتے ان دونوں کے قدم وہی رک گئے۔ آریان اور نتاشا کے علاؤہ اسوقت آفس میں کوئی نہیں تھا۔ "میں اسی دن مرسلین کو یہ سب بتانا چاہتی تھی مگر میری ہمت نہیں ہوئی اگر آج آپ سا موضوع پر بات نہیں کرتے تو میں خود آنے والی تھی آپ کے پاس۔ وہ دھیمے لہجے میں کہتی شدید قسم کے اضطراب میں ڈوبی ہوئی ہے رہی تھی"آریان نے افسوس اور دکھ سے اسکی حالت دیکھی ۔ "وہ تب بچہ تھا مگر اب وہ میچور ہے بڑے پاپا میرے خیال سے اسے بتا دنیا چاہیئے۔"وہ پھر بولی۔ آریان نے نظر ٹیبل پر جھکا لی۔ وہ ایک دوہرائے پر کھڑا تھا۔ وہ حقیقت مرسلین کے لئے انتہائی تکلیف کا باعث بنے گئی نتاشا۔ اسنے ایک کوشش سی کی۔
کونسی حقیقت ہے جو مجھے نہیں معلوم بڑے پاپا جسکی وجہ سے میری بیوی اس قدر ڈپریس ہے۔ آفس کا دروازہ کھولتے وہ کڑک لہجے میں گویا ہوا۔ ایکدم سے نتاشا کا سانس رک گیا۔
آریان کے چہرے پر سنجیدگی مزید بڑھ گئی۔ "بتائیں بڑے پاپا کیا ہے وہ راز جو بچپن سے مجھ سے چھپایا جا رہا ہے"۔۔ ۔ نتاشا بت بنی بیٹھی تھی۔ "مرسلین میری بات تحمل سے سننا بیٹا۔ اریان نے موبائل رکھتے جگہ سے اٹھتے کہا"۔۔۔ اسکے دل کی دھڑکن اس جملے پر تیز ترین ہو گئی وہ خود کو اس حقیقت کو جھیلنے کیلئے دماغی طور پر تیار کرنے لگا مگر جیسے ہی وہ جملے اسکے کانوں میں پڑے۔ مرسلین رمیز شاہ کے دل کے پرخچے اڑ گئے دماغ سن پڑ گیا۔ "مرسلین بیٹا تم ملک خاندان کا حصہ نہیں ہو، وہ پہلا جملہ تھا جو مرسلین کو لگا اسکے جسم سے کسی تیز دھار چاقو جیسے آر پار ہو گیا ہے"۔۔ ۔"فیصل کی پہلی اولاد بیٹی تھی جو فوت شدہ پیدا ہوئی"مرسلین کی آنکھیں لبالب پانی سے بھر گئی ارگرد سناٹا چھانے لگا۔ اسے لگا وہ اندھیروں میں ڈوب رہا ہے۔ اسے روتی نتاشا کا چہرا ہلکا ہلکا نظر آرہا تھا طہ اپنی جگہ پتھر بنا ہوا تھا۔
میری بہن اس صدمے سے مر جاتی اسلئے فیصل نے تمہیں اسی دن گود لے لیا۔ اس سے اس بار نظریں نہیں اٹھائی گئیں۔ چہرا سرخ ہو رہا تھا آنسو قطرہ قطرہ فرش پر گر رہے تھے۔ یہ حقیقت پہاڑ جیسی تھی ایک انسان جو صدیوں سے ایک خاندان کا حصہ تھا جسکے ماں باپ بہن بھائی تھے اسے اچا نک معلوم ہو وہ سب رشتے تمہیں وراثت میں نہیں ملے ہیں تم انکے سگے نہیں ہو وہ تمہا رے سگے نہیں ہیں۔ تم ایک فیملی کا حصہ ہو مگر وہ تمہاری اصل فیملی نہیں ہے۔ اسکے دل پر وہی گزرتی ہے جو اس وقت مرسلین رمیز شاہ کے دل پر گزر رہی تھے اور اس وقت اس کے دل پر قیامت گزر رہی تھی۔ "،...میں...کون ہوں..؟ وہ جملہ انتہائی مشکل سے ادا ہوا"۔۔ ۔ "تم سکندر حاذق مغل کے چھوٹے بھائی ہو۔"
اور اس جملے پر وہ تینوں ہکابکا رہ گئے نتاشا بھی اس حقیقت سے انجان تھی مرسلین کے چہرے پر بے یقینی رقم تھی۔
"تم اسکے بھائی ہو مگر تم بیٹے فیصل شاہ کے ہو اور مجھے میری جان سے عزیز ہو" ایکدم سے اندر آتے فیصل کے جملے نے جیسے اسکے ٹوٹے دل پر مرہم رکھنے والا کام کیا تھا۔ "ڈ...ڈیڈ ....مرسلین کا ضبط ٹوٹ گیا"وہ فیصل کے گلے لگتا بچوں جیسے رو دیا تھا
دل کا غبار اب ایسے ہی کم ہو سکتا تھا۔ آریان کے میسج کے بعد اسکی ٹیم وہاں آ چکی تھی۔ "،...مجھ سے اتنی بڑی حقیقت
...کک..کیوں...چھپائی...ڈیڈ...کیوں...؟" ۔۔ ۔ فیصل کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ "حازق نے تمہیں بتانے سے منع کیا تھا بیٹا میں بھی تمہیں تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا تھا اسلئے نہیں بتایا۔"۔۔۔ وہ نم آنکھوں سے فیصل کا چہرا دیکھنے لگا۔ "ڈیڈ میرے موم ڈیڈ....اسکی آواز رندھ گئی"فیصل نے ندامت بھری نظروں سے اسے دیکھا اور نفی میں سر ہلایا مرسلین اس نئے ستم پر ایک بار پھر رو دیا۔
نتاشا کی تکلیف اسے تکلیف میں دیکھ کے بڑھ رہی تھی ملائکہ اور وقاص اسے وہاں سے باہر لے گئے تھے۔ طہ حمزہ کے سینے سے لگا آج ایک بار پھر اپنے بھائی کو ٹوٹتا دیکھ رو دیا تھا۔
"قسمت کے کھیل عجب ہوتے ہیں یہ انسان کو وہاں لے کے جاتی ہے جہاں کوئی نہیں جانا جاتا۔ مرسلین تمہارے پاس اپنے نا سہی مگر فیصل اور طوبیٰ آج بھی موجود ہیں۔ آج سے پچیس سال پہلے تمہارا بھائی مجبور تھا اور آج میں مجبور ہوں۔ آریان اسکے سامنے بے بس سا کھڑا تھا۔ میں نے یہ حقیقت اپنے گھر والوں سے چھپا کر رکھی ہے میری بہن یہ تکلیف برداشت نہیں کر سکے گئی اسے یہ حقیقت مت بتانا وہ نا تمہاری جدائی سہہ پائے گئی نا ہی یہ تلخ حقیقت... اسکے لہجے کی بے بسی چیخ چیخ کر بتا رہی تھی اسے اپنی بہن جان سے زیادہ پیاری ہے۔ وہ ہاتھ جوڑنے لگا مرسلین نے لپکتے اسکے ہاتھ تھام لیے۔ "وہ میری ماں ہے بڑے پاپا وہ اگر میرے بغیر نہیں رہ سکتیں تو میں بھی انکے بغیر کچھ نہیں ہوں"
وہ ہنوز رو رہا تھا آریان نے اسے سینے سے لگا لیا۔ اور پھر اس راز میں تین افراد مزید شامل ہو گئے تھے۔
***
صبح کا اجالا ہر طرف پھیل چکا تھا وہ فجر پڑھ کے سونے کے بعد اٹھا وقت پر نظر پڑی تو اٹھتا کھڑکی کے پاس آرکا۔ پردے ہٹائے سورج کی کرنوں نے اسکا ویلکم کیا۔ بالوں میں ہاتھ پھیرتے اسنے ٹیبل پر رکھا والٹ اٹھایا۔ "لوگ والٹ میں اپنے پیاروں کی تصویر رکھتے ہیں مگر میں تمہا ری تصویر رکھتا ہوں تاکہ جب جب تمہیں دیکھوں میری نفرت تم سے مزید بڑھتی جائے۔" سوچوں میں تحلیل ہوتے اسکے چہرے کو سوچتے اسنے تلخی سے سوچا تھا
والٹ کھول کر جانے کتنے لمحے وہ ساکت کھڑا رہا۔ اتنا ساکت کے دروازا کھلنے کی آواز سے لے کر کسی اور وجود کی موجودگی تک اسے محسوس نہیں ہوئی۔
اور تم کہتے ہو تم اسے نفرت ہے۔ بیلا کا انداز مزاحیہ تھا۔ یحییٰ میر ہوش میں آیا۔ "تم شا ید بھول گئی ہو میں یونی میں ایک ماہر لائیر کے نام سے مشہور تھا..جھوٹ بولنا مجھے اچھی طرح آتا ہے"
اسنے جیسے خود کا مذاق بنایا۔ بیلا چپ ہو گئی۔ "کیا اسے ایک موقع اور نہیں دے سکتے ..؟" وہ اسے خوش دیکھنا چاہتی تھی۔
"میں اللہ کی طرف سے آئی موت مرنا چاہتا ہوں مجھے مجبور مت کرو" اور بیلا اس جملے پر کر سٹل کی ہو گئی۔ وہ ہنوز اس تصویر کو دیکھ رہا تھا۔" ۔۔ ۔ "تمہیں معلوم ہے بیلا مجھے لوگ کہتے ہیں کہ یحییٰ میر انتہائی قسم کا ڈھیٹ انسان ہے۔ وہ ہنسا۔ وہ سب ٹھیک کہتے ہیں مگر تمہیں معلوم ہے میرا دل مجھ سے دس گنا زیادہ ڈھیٹ ثابت ہوا ہے۔ میں اس سے نفرت کرنے کا ارادہ باندھتا ہوں تو یہ رکنے کی دھمکیاں دیتا ہے، میں نے اس سے کھلے عام محبت کی ہے سب جانتے تھے سنو وائیٹ یحییٰ میر کی محبت ہے....سوائے اسکے...وہ افسردگی سے ہنسا۔ اسنے کہا تھا وہ یحییٰ میر کی ضد نہیں بن سکتی، خود بتاؤ اگر وہ ضد ہی ہوتی تو کیا آج میں اس سے اتنی دور یہاں موجود ہوتا۔"بیلا کو اس شخص کا لہجہ دکھ دے رہا تھا۔ "تو اس کہا نی کا اختتام کیا ہو گا..؟" اسنے پوچھا۔
"محبت کرنا میں چھوڑ نہیں ہو سکتا، اور نفرت مجھ سے ہو گئی نہیں...وہ بے بسی سے ہنسا اسکے بھورے بال ماتھے پر آن گرے"
"یا کے کھو دینے کی تکلیف انسان کی چلتی سانسوں تک زندہ رہتی ہے، یہ وہ زخم ہے جو کسی دوا سے مندمل نہیں ہو تا۔"
میں اب قسمت کے ساتھ چلوں گا جہاں یحییٰ میر کو قسمت لے کے جائے گئی میں وہاں جا ؤں گا۔ اسکا لہجہ پرعزم تھا۔
تم واپس جا رہے ہو...؟ ۔۔ ۔ اسنے اثبات میں سر ہلایا۔ گھنٹے بعد میری فلائیٹ ہے۔ دعا کر نا اب مزید کوئی آزمائش میری زندگی کا حصہ نا بنے۔ وہ مسکراتا منظر سے ہٹ گیا۔ بیلا نے آمین کہا۔
***
دو دن گزر گئے ہیں آج بھی آپ لوگوں کی شاپنگ رہتی ہے۔
میری کمپلیٹ ہے عفاف کو میچنگ جوتے نہیں مل رہے تھے۔ عزہ نے بتایا۔ "ویسے میں نے سنا ہے تم دوسری شادی کر رہے ہو۔ عزہ نے احمر کو دیکھا"۔۔ ۔ عفاف کے انتظار میں وہ دونوں گا ڑی کے پاس کھڑے تھے۔ "ہاں پہلی والی منہ نہیں لگاتی سوچا دوسری کر لوں"
اور تمہیں کیوں لگتا ہے دوسری والی تمہیں منہ لگائے گئی۔ عزہ نے قدرے طنز سے کہا۔ احمر ہنس دیا۔ "اتنا پیارا تو ہوں۔ وہ اتر آیا"
اتنے ہی پیارے ہوتے تو اینی تمہیں منہ نا لگا لیتی۔ اسنے مذاق اڑاتے کہا۔ "آپ ہنستے ہوئے کیوٹ لگتی ہیں۔ احمر نے نظریں جھکائے کہا"
ویسے اینارہ کو معلوم ہے.؟ ۔۔۔ اسنے موضوع بدلا "ہاں شادی کا کارڈ واٹس ایپ پر بھیجا تھا "۔۔ ۔ عزہ اسکی دیدہ دلیری پر دنگ رہ گئی۔
..تم واقعی سیریس ہو؟ اسے لگا احمر مذاق کر رہا ہے مگر اسکے چہرے پر مزاق کا شائبہ تک نہیں تھا۔ "کون سا مرد دوسری شادی مذاق میں کرتا ہے عزہ میڈم۔ اسنے سرسری سا کہا اور عفاف کو آتے دیکھ گاڑی میں بیٹھ گیا" عزہ کو اسکا لہجہ چھپا تھا وہ بھی عفاف کو لیتی گاڑی میں بیٹھ گئی۔
وہ دونوں اندر کی طرف بڑھی احمر بھی بیگ پکڑے ساتھ آرہا تھا وہ ابھی لاونج تک آئے تھے۔ سامنے سے ویلوگ بناتی امیمہ نمودار ہوئی۔ کل ملک ولا میں قوالی نائیٹ تھی اور پھر نتاشا کیر خصتی۔ آپی آپ جانتی ہیں آج کونسا دن ہے.؟ وہ کیمرا آن رکھے ہی وہ سوال پوچھ رہی تھی. "ہاں آج lky wa talky dayہے" میں کیسے بھول سکتی ہوں..! عزہ کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تھی۔
یہ کونسا عالمی دن ہے..؟ احمر نے سر کھجایا۔ "یہ عالمی دن نہیں ہے احمر بھائی۔ امیمہ نے سر پکڑ لیا"۔۔ ۔"ہم ہر سال بائیس دسمبر کو یہ دن سیلیبریٹ کرتے ہیں"۔۔۔ مگر اس میں ہوتا کیا ہے .؟ ۔۔ ۔ اققف ہو احمر بھائی عفاف آگے آئی۔ اس دن ہم سب ینگ پارٹی کے پاس ایک بندہ کیمرا آن کر کے جاتا ہے۔ اور پوچھتا ہے کے گزر چکے سال سے ہم نے کیا سیکھا اور پچھلے سال کے نسبت ہم میں کیا تبدیلی آئی۔ اس تفصیل پر احمر قدرے حیران ہوا۔ "یہ بہت انٹرسٹنگ لگ رہا ہے۔ وہ کہے بنا نہیں رہ سکا۔"۔۔ ۔ تو ہم سٹارٹ کرتے ہیں۔ عفاف سب سے پہلے تم بتاؤ تم نے اپنے اس سال سے کیا سیکھا اور کیا بدلاؤ آیا۔ "میں نے اس سال سیکھا کہ آپ جتنی بھی کوشش کر لیں جو آپ کی قسمت میں نہیں ہوتا وہ آپ کو کبھی نہیں مل سکتا اور جو آپ کی قسمت میں لکھا جا چکا ہےا سے آپ جس قدر جھٹ لائیں وہ آپ کی زندگی کا حصہ بن کے رہے گا...اور یہی زندگی ہے" امیمہ اسکے میسج پر کہیں اور جا پہنچی تھی پھر اسے شاباش دیتے عزہ کی طرف آئی تو حیام کی بات سن رہی تھی۔
عزہ آپی آپ نے کیا سیکھا..؟ ۔۔ ۔ عزہ نے خالی مگ ٹیبل پر رکھتے اسے دیکھا۔ "میں نے اس سال بہت کچھ سیکھا ہے مگر جو سبق مجھے زندگی بھر یاد رہے گا۔ وہ یہ ہے صبر بہت خوبصورت ہوتا ہے اگر وہ کسی جائز خواہش سے منسلک ہو...یہ آپ کو اللہ اور انسانوں کے درمیان قائم تعلق کی گہرائی اور محبت میں فرق بتاتا ہے...اور ایک بات یہ کے رشتوں کی قدر وقت پر کر لینی چا ہیئے اس سے پہلے وہ ریت کی طرح ہاتھ سے پھسل جائیں"وہ مسکراتی کیمرے کے سامنے سے ہی گئی۔ امیمہ ایک بار پھر بلینک ہوئی۔
پورچ میں گاڑی رکنے کی آواز آئی تو وہ بھاگ کر باہر آئی سامنے ہی طہ کو آتے دیکھ وہ دل کھول کر مسکرائی۔ طہ بھائی آج walky talky day
ہے۔ میس
ج دیں جلدی سے۔ اسکے چہرے پر تھکن نما یاں تھی مگر وہ پھر بھی وہاں رک گیا۔ "میں صرف اتنا کہوں گا جب سے محبت ہو انہیں وقت رہتے بتا کر اپنا بنا لینا چاہیئے یہ ساری زندگی کے پچھتاوے سے بہتر ہوتا ہے"۔۔۔ اگر وہ آپ کو ریجیکٹ کر دیں تو..؟ اس بار وہ بلینک نہیں ہوئی اسنے ویڈیو کے درمیان وہ سوال کیا تھا۔ "تو پھر بھی آپ کو پچھتاوا نہیں رہے گا کیونکہ تب آپ اس اطمینان کے ساتھ زندگی گزار سکیں گئیں کے آپ نے ایک بار ٹرائی تو کیا تھا" وہ مسکرا کر کہتا اندر بڑھ گیا۔ امیمہ بھی پلٹی۔ "میں رہ گیا ہوں۔۔۔ کیا مجھ سے سوال نہیں کیا جائے گا..؟" اس آواز پر وہ سرعت سے پلٹی سامنے ہی وہ بلیو کلر کی شرٹ اور بلیک جینز پر گرے کلر کا لانگ کوٹ پہنے گلے میں مفلر ڈالے اپنی پوری وجاہت کے ساتھ رعب سے کھڑا تھا
براؤن بال ماتھے پر بکھرے ہوئے تھے گرے آنکھوں میں سرد پن سا نمایاں تھا مگر چہرا کسی بھی طرح کے تاثر سے پاک تھا۔
امیمہ ساکت تھی۔ وہ دونوں ایک دوسرے کو آج تین ہفتے بعد دیکھ رہے تھے جسکی خوشی زبان سے تو کیا آنکھوں سے بھی بیان نہیں ہوئی تھی اب کی بار انکے درمیان حالات مختلف تھےا نکے چہرے پر جو خوشی ایک دوسرے کو دیکھ کر عیاں ہوتی تھی وہ اس بار دل تک محدود رہ گئی تھی۔
اس سال کیا سبق سیکھا تم نے...؟ وہ اپنے حواس بحال کرتی پورے کانفیڈینس سے پو چھ رہی تھی۔ "ویل مجھے زندگی نے اس سال بہت سے سبق سکھائے ہیں۔ یحییٰ نے ہاتھ پشت پر باندھ لیے"
" پہلا سبق انسان بہت بے رحم ہوتے ہیں یہ آپ کی کسی اچھائی کا صلہ نہیںد یتے۔"۔۔ ۔"دوسرا سبق اسنے گہرا سانس لیا وہ امیمہ کی آنکھوں میں دیکھتے بول رہا تھا۔۔۔ معاف صرف اللہ کیز ات کرتی ہے انسان بس تماشا بنا سکتے ہیں"اسکے چہرے پر طنزیہ ہنسی تھی امیمہ خاموشی سے اسے ریکارڈ کر رہی تھی۔ "تیسرا اور آخری سبق وہ اسکی طرف ذرا سا جھکا۔ اگر مجھ سے اِن فیوچر کسی نے محبت کے متعلق کوئی رائے مانگی تو میں اسے محبت کے بجائے موت پریفر کروں گا" وہ سفاک ہوا امیمہ کے وجود پر کپکپی سی طاری ہوئی۔ اور کچھ لفظ جو کہنا چاہتا ہوں۔ وہ اسکی حالت سے خط اٹھاتا مزید بولا۔ عرض کیا ہے۔
،ضبط کر کے ہنسی کو بھول گیا
میں تو اس زخم کو ہی بھول گیا۔
، ذات در ذات ہم سفر رہ کر
اجنبی اجنبی کو بھول گیا۔
،صبح تک وجہ جان گئی تھی جو بات
میں اسے شام ہی کو بھول گیا۔
، عہد وابستگی گزار کے میں
وجہ وابستگی کو بھول گیا۔
،سب دلیلیں تو مجھ کو یاد رہیں
بحث کیا تھی اسکو بھول گیا۔
،کیوں نا ہو ناز اس ذہانت پر
ایک میں سب کو بھول گیا۔
غزل کے اختتام پر اسکا دلکش پر اسرار قہقہہ ویڈیو میں ریکارڈ ہوا وہ اسے بلینک کر کے جا چکا تھا۔ امیمہ بس اس راہ کو تکتی رہ گئی۔ سب کچھ عجیب تھا بہت کچھ بدل بھی گیا تھا۔
وہ اندر آئی جہاں وہ ہنسی خوشی سب سے مل رہا تھا وہ دیکھ رہی تھی اسکی آنکھوں میں اداسی کی رمق کے ساتھ ایک انوکھی چمک بھی تھی جیسے اسنے کچھ جیت لیا ہو۔ ویسی چمک جو اکثر فاتح لوگوں کی آنکھوں میں ہوتی ہے۔ وہ اب اپنی ماں کا ماتھا چوم رہا تھا وہ اب اپنے ڈیڈ کے گلے لگا کسی بات پر کھلکھلا کے ہنسے جا رہا تھا اور وہ بت بنی لاونج کے وسط میں کھڑی بلینک مائنڈ کے ساتھ وہ مناظر دیکھ رہی تھی۔ اسنے دیکھا عزہ نے کوئی سوال کیا تھا جسکے جواب میں یحییٰ نے کن اکھیوں سے صوفے کی ٹیک کے ساتھ کھڑی گلابی جوڑے میں ملبوس لڑکی پر سرسری سی نظر ڈالی تھی وہ اسے ایسے کیوں دیکھ رہا تھا ایسے تو تب دیکھتے ہیں جب انسان کسی کو نا پسندیدگی سے دیکھتا ہے جب وہ سامنے والے کو نظر انداز کر رہا ہوتا ہے۔ اچھا یحییٰ میر بھی اسکے وہی کر رہا تھا اسنے آنکھیں میچ کے کھولیں۔ جو بھی تھا اسکا دل کیوں اداس ہو رہا تھا امیمہ تو یہی چاہتی تھی ناں۔
اندر ہوئی سرگوشی کہی اندر ہی دب گئی وہ اس لمحے وہاں کھڑی انکے ساتھ مسکرانا چاہتی تھی مگر ایسا نہیں ہو سکتا تھا۔
فیصل نے اسکے کندھے پر ہاتھ رکھا اسنے سر اٹھا کے دیکھا وہ مسکرا رہا تھا۔ وہ پھر بھی نہیں مسکرائی اب تو اسے مسکرانا چاہیئے تھا وہ تب بھی نہیں مسکرائی کیوں۔۔۔ وہ وہی کھڑے ہو کر مسکرانا چا ہتی تھی اسکے اردگرد، اسے دیکھتے ہوئے، اسکی کسی بات پر....مگر کیوں یہ تو اب نا ممکن تھا وہ تو یحییٰ میر کو ٹھکرا چکی تھی اب وہ کیوں چاہتی تھی وہ عجیب کشمکش کا شکار ہو رہی تھی۔ وہ خوش تھی ناں اداس،وہ فیصل کے بعد اسے دیکھتے اوپر بھاگ گئی۔
رات ہو چکی تھی معمول کے مطابق آج کھانا لیٹ کھایا جا رہا تھا۔ سب ڈائیننگ ہال میں موجود تھے۔ "ویسے نانو یہ غلط ہے آپ کو نتاشا بھابھی جی پر بھی کرفیو لگاںا چاہیئے تھا جیسے عفاف پر لگایا تھا رخصتی کے وقت"نوالہ لیتے طہ نے سمیرا بیگم کو دیکھتے خفگی سے کہا تھا۔ "میرے خیال سے تمہیں چشمہ لگوا لینا چاہیئے بھائی بھابھی جی صبح سے نظر بند ہی ہیں" یحییٰ نے بھی اسکی ٹون میں جواب دیا۔ طہ نے فوراً گردن گھما کر مرسلین کو دیکھا جسکی شکل سڑے ہوئے ٹماٹر جیسی ہوئی تھی۔
چپ کر کے کھانا کھاؤ ورنہ دفع ہو جاؤ یہاں سے۔۔ ۔ وہ تو پہلے سے ہی تپا بیٹھا تھا طہ کے دیکھنے کی دیر تھی مرسلین بھڑک اٹھا۔
آریان اور باقی سب نے بمشکل ہنسی روکی تھی۔ "میں نے تو ابھی کچھ کہا ہی نہیں تھا۔ وہ بیچارا بڑبڑا کے رہ گیا"۔۔۔ عزہ اور عفاف نے ہنسی دبائی۔ "کوئی بات نہیں طہ برا نہیں مانو یہ ریت صدیوں سے چلی آرہی ہے ایک وقت میں ہمارے ڈیڈ بیچارے پر بھی یہی وقت آیا تھا"یحییٰ نے قدرے افسوس سے کہا۔ حمزہ کو اچھوکہ لگا۔ اریان وقاص اور فیصل نے ہنسی روکنی چاہی۔ "مطلب یحییٰ میر نہیں سدھر سکتا تھا"۔۔ ۔ میں تمہارا باپ ہوں کمینے انسان۔ کچھ تو شرم کر لیا کرو۔ "وہ مجھ پر سوٹ نہیں کرتی ڈیڈ۔ اسنے دانت نکالتے کہا" حمزہ نے زارا کو تاسف سے دیکھا وہ ہمیشہ اسے ہی دیکھتا تھا۔ بے بسی سے اور کچھ افسوس سے کہ وہ اسکی اولاد ہے۔ "یحییٰ تمہارے ڈیڈ اپنے وقت میں بالکل بھی بیچا رے نہیں تھے"۔۔ ۔"تم چپ کر کے کھانا کھاؤ مسز وقاص رضا ورنہ میں بھی بہت کچھ جانتا ہوں"حمز ہ تو ملائکہ کے طنز پر تلملا ہی گیا۔
اچھا بس بس آپ سب خاموشی سے کھانا کھائیں۔ سمیرا بیگم کی آواز پر سب کو چپ لگی۔ "مجھے سب کی لو سٹوری کا پتہ ہے سوائے بڑے پاپا کی لو سٹوری کے خیر ایک دن وہ بھی میں ضرور جان جاؤں گا اس کی بے چین روح کو کبھی سکون نہیں آ سکتا تھا سب چپ تھے ایک وہی تھا جو کن اکھیوں سے اریان کو تو کبھی فیصل اور حمزہ کو دیکھ رہا تھا جبکہ حیام چہرہ جھکائے لاتعلق بنی بیٹھی تھی۔ "مجھے آپ سب سے ضروری بات کرنی ہے۔"پانچ منٹ گزرے تھے یحییٰ پھر بول پڑا۔ مگر اب کی بار اسکے چہرے پہ سنجیدگی چھائی ہوئی تھی سب نے اس کی طرف دیکھا۔ جی بولیں ہم سن رہے ہیں سمیرا بیگم نے بہت پیار سے جواب دیا اسنے ایک نظر اپنی ماں کو دیکھا پھر عزہ اور فیصل کو دیکھ کر نظریں اپنی ماں پر واپس جما لیں۔ "میں شادی کرناچاہتا ہوں"... سب کے چہروں پر ایک دم سے تاریکی چھا گئی مگر وہ خود پر سکون بیٹھا تھا جیسے وہ یہ فیصلہ لے کر خوش تھا مطمئن بھی مگر دوسری طرف اس کے روبرو بیٹھی امیمہ شاہ کے انگلیوں میں موجود نوالہ اور اس کی نظریں پلیٹ پر ہی سخت ہو گئی وہ لمحہ بھر اپنی جگہ سے ہل نہیں پائی۔ "میں چاہتا ہوں نتاشہ بھابھی کی رخصتی والے دن میرا نکاح کر دیا جائے اسنے انتہائی سادگی سے اپنی بات مکمل کی"۔۔۔ امیمہ کو سانس لینے میں اچانک تکلیف سی محسوس ہوئی۔ وہ وہاں سے اٹھ جانا چاہتی تھی مگر یوں اٹھ کر جانا اسکا تماشا بنا سکتا تھا۔
یہ تو خوشی کی خبر ہے۔ سب سے پہلے فیصل نے کہا۔ وہ واقع میں خوش تھا باقی سب بھی خوش تھے۔ "مجھے یقین تھا میرا بیٹا میرا کہا کبھی نہیں ٹالے گا"زارا کے جملے پر امیمہ نے پتھر یلی نظروں سے اسے دیکھا کل تک وہ اسے اپنے بیٹے کی محبت کا یقین دلا رہی تھی اور آج اسے کسی اور سے شا دی کیلئے راضی بھی کر چکی تھیں اسے اچانک سے بیزاری فیل ہوئی۔ "لڑکی کون ہے..؟"
سمیرا بیگم نے سوال کیا۔ اسنے دفتاً حیام کو دیکھا وہ اسے ہی دیکھ رہی تھی مگر امیمہ نے نظریں نہیں گھمائی وہ بلینک ہوئی اسے دیکھتی رہی حیام کی نظریں اسے اپنا آپ سکین کرتی محسوس ہوئیں۔ کھانے سے ہاتھ وہ روک چکی تھی اب تو اسے جسم پر کپکپی سی طاری ہوتی بھی محسوس ہو رہی تھی اسے تکلیف ہو رہی تھی مگر وہ اعتراف نہیں کر پا رہی تھی۔
"لڑکی...." موبائل کی آواز پر یحییٰ کی زبان رک گئی۔ امیمہ بھی ہوش میں آئی اسکا ٹیبل پر رکھا موبائل بج رہا تھا ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ملا۔ وہ اس گفتگو سے جان چھڑواتی بھاگنے کو ہوئی۔
"لڑکی حبیب انکل کی بیٹی جن کا پروپوزل بھی آیا تھا"مگر دوسری طرف یحییٰ میر تھا جو اسکی رگ رگ سے واقف تھا اسکے بھاگنے سے پہلے وہ بول گیا۔ وہ بھی لمحہ بھر رکی اور پھر لان کی طرف بھاگ گئی۔ سب نے اسے مبارکباد دی۔ سب ہی خوش تھے جب دو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ خوش نہیں رہ سکتے تو انہیں زبردستی ایک رشتے میں باندھنا انکی زندگی برباد کرنے کے برابر ہے اور یہ بات ملک ولا کے بڑوں کو سمجھ آ گئی تھی۔ کہ اب یحییٰ میر اور امیمہ شاہ کے درمیان کوہِ انا کی برف جم گئی ہے جنہیں وہ دونوں ہی نہیں توڑنا چاہتے۔