ملک ولا میں خوشیوں کا سا سماں تھا نئی صبح تھی سمیرا بیگم تمام بڑوں کے ساتھ حبیب صاحب کی طرف گئی ہوئی تھی ینگ پارٹی لاونج میں آری ترچھی پڑی تھی شام میں فنکشن تھا سب ہی بوریت کے زیرِ اثر تھے۔ "بلیک روز میں بور ہو رہا ہوں۔ یحییٰ نے معصومیت سے کہا"صوفے پر بیٹھی عزہ نے اسے گھورا۔ "کہتے ہو تو تمہاری بیوی کو بلا لاتی ہوں آ کے تمہارے ساتھ چھم چھم کھیل لے گئی"و ہ تپ کر بولی۔ یحییٰ نے تیوری چڑھائی۔
عفاف بھابھی...اسکا اگلا نشانہ وہ تھی جسکا موڈ عزہ سے بھی زیادہ آف تھا کیو نکہ طہ لڈو کھیلنے میں مصروف تھا۔
"کیا ہے دیور صاحب وہ بھی اسی ٹون میں بولی۔"۔۔ ۔"کیا کر رہی ہیں آپ بھابھی صاحبہ۔ شر ارت سے پوچھا گیا"۔۔ ۔"سمندر سے ٹائیٹینک نکال رہی ہوں دیور صاحب۔ عفاف مانو چڑ ہی گئی"
اس جواب پر عزہ کا قہقہہ چھوٹا۔ "تم سب تو کھانے کو آئی ہو۔ وہ بڑبڑایا۔"۔۔ تو تجھے چارہ بننے کو کس نے کہا ہے عفاف کے دیور جی۔
طہ نے موبائل رکھتے تمسخرانہ کہا تو یحییٰ نے منہ بسور لیا۔ نتاشا اپنے کمرے میں تھی امیمہ اسے کافی دے کر باقی سب کیلئے وہی لے آئی تھی۔ اسنے ٹرے ٹیبل پر رکھی۔ خود عزہ کے پاس بیٹھ گئی۔"احمر بھائی آپ کی دوسری بیوی کا نام کیا ہے..؟"۔۔۔ اندر تو آنے دو مجھے لڑکی تم نے پہلے ہی میری دوسری بیوی کو میرے سر پر مسلط کر دیا۔"ہم نے تو نہیں کہا دو دو شادیاں کریں۔ عفاف چڑی"۔۔ ۔"اللہ کرے شادی والے دن اس کمینے کی پہلی بیوی آ کر پہلے اسکی دوسری بیوی کو ٹھو کے پھر اسکا سر پھاڑے۔"۔۔ ۔"میں نے تجھ سے دعا مانگی..؟"..."یہ بد دعا تھی کمینے انسان تو دعا ڈیزرو نہیں کرتا۔ یحییٰ نے مزید تیلی لگائی۔"احمر کو پتنگے لگے۔۔ ۔ ویسے یحییٰ تمہاری ہونے والی بیوی کا کیا نام ہے.؟"یہ تو میں نے پوچھا ہی نہیں مما سے...اسنے ماتھا پیٹا۔"۔ یہ دنیا کے پہلے دو مرد ہیں جنہیں شادی کا بھوت چڑھا ہوا مگر ہونے والی بیویوں کے نام کیا ہیں یہ ہی نہیں معلوم...طہ کے طنز پر عزہ اور عفاف ہنس دی۔
عزہ نے یحییٰ کو کونی ماری۔ اسنے اسکے تعاقب میں دیکھا۔ یحییٰ نے احمر کو دیکھا وہ جلدی سے صوفے کے پیچھے چھپ گیا۔ عزہ نے طہ کی نظروں سے بچتے عفاف اور امیمہ کو اشارہ دیا۔ پھر وہ خود اٹھتی آگے آئی۔ مرسلین جو اندر آ رہا تھا اسکے قدم وہی رک گئے۔ مرسلین بھائی یہ بوکس میں کیا ہے ..؟ وہ آنکھیں پٹپٹاتی پوچھنے لگی گویا اس سے زیادہ معصوم کوئی نہیں ہے۔ عفاف اور امیمہ بھی پیچھے آ کھڑی ہوئی۔ مرسلین کو اتنی معصومیت ہضم نہیں ہوئی ابھی وہ کچھ کہتا یا کرتا عزہ نے وہ بڑا سا بوکس اچکا اور اندر کو بھاگی۔ مرسلین اسکے پیچھے بھاگا۔
عزہ یہ مجھے واپس کر دو...! وہ چیخا۔ "کبھی نہیں... یحییٰ پکڑو اسے.."اسنے بوکس یحییٰ کی طرف اچھالا۔ مرسلین کو اپنا دل باہر آتا محسوس ہوا۔ وہ اب اسکی طرف بھاگا۔ "عفاف کیچ...!" یحییٰ نے بھا گتے بوکس اچھالا۔ "میں تم سب سے بہت برا پیش...وہ گر جائے گا"عفاف سے کیچ نا ہوتا دیکھ مرسلین چیخ ہی پڑا۔ ملک ولا میں کھلبلی مچی ہوئی تھی۔ طہ گردن گھماتا بس دیکھ رہا تھا۔
گڑیا مجھے دو...احمر صوفے کے پیچھے سے باہر نکلا۔ "احمر مجھے دے دو یہ ...وہ جو عفاف کی طرف جا رہا تھا احمر کی طرف پلٹا اسکی سانس پھولی ہوئی تھی"۔۔ ۔ احمر مت دینا۔ "جو حکم عزہ میڈم۔ وہ ہنسا "اسنے بوکس امیمہ کو دیا۔ "تم کھڑے میرا منہ کیا دیکھ رہےہو جلدی سے بوکس لو ورنہ نتاشا مجھے رخصتی سے پہلے قتل کر دے گئی وہ بت بنے طہ پر چیخا۔"۔۔۔ طہ امیمہ کے پیچھے بھاگا۔ احمر اور یحییٰ اس پر لپکے۔ امیمہ نے بوکس اچھال دیا۔ جو عزہ نے کیچ کیا۔ مرسلین ادھر بھاگا۔ عزہ صوفے کے پیچھے ہوئی۔ "پرنسس بوکس دو"وہ آگے بڑھتا اس پر کشیر کا حملہ ہوا طہ پہلے ہی انکے شکنجے میں تھا مرسلین پر وہ دو کشن برسا رہی تھی۔ عزہ موقع پا کر باہر کی طرف بھاگی۔ اسکی کھلکھلاہٹیں پورے ولا میں گونج رہی تھیں ننگے پاؤں وہ ننگے سر بوکس تھامے پیچھے دیکھتی باہر کو بھاگ رہی تھی مر سلین وہاں سے جان چھڑوانا اسکے پیچھے بھاگا۔ عزہ سامنے دیکھ کر بھاگ رہی تھی اچانک ہی وہ چٹان سے ٹکرائی۔ بوکس گر پڑا۔ اس افراتفری پر اسکی چیخ بلند ہو گئی وہ جھٹکا کھا کے اس چٹان نما چوڑے سینے میں چھپ گئی وہ گرتی اس سے پہلے مضبوط حصار میں قید ہوئی۔ گردناکڑ ائی تو بال چہرے پر جا بجا بکھر گئے۔ وہ سب بھی بھاگتے باہر آئے۔ عزہ کو لگا وہ پاکستان سے بھاگتی تر کیہ پہنچ گئی ہے کیونکہ سامنے ہی وہ کھڑی ناک والا مغرور حسین شخص اور بقول اسکے اسکا فرمابردار شوہر اسے بڑے اشتیاق سے بنا پلکیں جھپکائے دیکھ رہا تھا۔"حان نے کہا تھا اس بار جب پاکستان جا ؤں گا تو خوشیاں میری منتظر ہوں گئی مجھے معلوم نہیں تھا وہ اتنی شدت سے میری منتظر ہوں گئیں کہ مجھے دیکھتے ہی مجھ میں آ سمائیں گئیں۔"اسکا حد درجے پر حدت لہجہ اور چہرے سے بال ہٹائی اسکی رینگتی انگلیاں عزہ کو جزبز کر گئیں۔ دل کسی اور ہی دھڑلے سے دھڑک رہا تھا وہ شخص دیکھ بھی تو ایسے ہی رہا تھا کہ اسے اپنی جان تک لرزتی محسوس ہوئی۔ آنکھوں میں محبت تھی مگر خفگی کیوں تھی.؟
وہ ابھی بھی بس اسے ہی دیکھ رہی تھی۔ اچانک خیال آیا وہ پاکستان میں اپنے ولا کی اینٹرنس پر موجود کھڑی ہے پورچ میں گاڑی رکنے کی آواز نے اسے مزید مشتعل کیا وہ اسے دھکا دیتی اندر کو بھاگ گئی۔ سکندر نے اسے بڑی دیر تک جاتے دیکھا۔
ایکدم بہت سے اکٹھی آوازوں پر وہ ہوش میں آیا سکندر نے پیچھے دیکھا جہاں ملک ولا کے تمام بڑے گاڑیوں سے اترتے چہروں پر خوبصورت سی مسکراہٹ سجائے اسکی طرف آئے۔ ان سب نےا سکا اس قدر پرتپاک استقبال کیا اسے لگ رہا تھا جیسے وہ ہر دوسرے دن بعد اپنے سسرال کے چکر لگاتا ہے جو وہ سب کچھ لمحوں میں اسے گھر کے بیٹے جیسی اہمیت اور محبت سے بھی نواز چکے تھے مگر یہ تو انکی محبت اور سمیرا بیگم کے بچوں کی تربیت تھی۔ اس سمیت اینارہ اور یاحان کا بھی محبت سے استقبال کیا گیا تھا۔ آؤ بیٹا اندر آؤ کچھ کھا پی لو اور آرام کرو۔ سفر سے آئے ہو تھک گئے ہو۔ سمیرا بیگم انہیں لیتی اندر کی طرف بڑھ گئی۔ سب آگے چل دئیے۔ سکندر مسکراتا انکے ساتھ جانے کی بجائے موبائل نکالتا بہانہ بنائے پیچھے کھڑے آریان کے سر پر پہنچا۔ "آپ کو میری شرط یاد ہے ناں...اسنے موبائل میں جھکے پوچھا"۔۔ ۔"ابھی عزہ یہی تو تھی۔ اریان نے اسے گھورا"۔۔ ۔"ہاں مگر اسنے مجھ سے بات نہیں کی"۔"وہ تم سے ناراض ہے۔ اریان نے اسے جیسے یاد دلانا چاہا"
"میں اسے منا لوں گا اور آپ بول تو ایسے رہے ہیں جیسے آپ کی معصوم بیوی آپ سے کبھیض نارا ہوئی نہیں۔"سکندر چڑ ہی گیا۔
"تم ہر بات میں میری بیوی کو کیوں لے آتے ہو۔"آریان تپ گیا۔
کیونکہ آپ میری بیوی کا ذکر کرتے ہیں۔ اسنے بھی دوبدو جواب دیا۔ "وہ میری بیٹی ہے۔ اسکے ماتھے پر سلوٹ نمودار ہوئی"
"اور سکندر حاذق مغل کی بیوی بھی۔ اسے لئے بغیر یہاں سے نہیں جاؤں گا میں۔"۔۔ ۔"ٹھیک ہے پھر گھر داماد بن کے یہی رہ جاؤ میں تو ویسے ہی اپنی پرنسیس کو اتنی دور بھیجنے پر راضی نہیں ہوں"فیصل وہاں کب آیا انہیں نہیں معلوم مگر اسکی الٹی بات پر دونوں سسر داماد کی تیوری ضرور چڑھی تھی۔
انہیں وہاں آئے آدھا گھنٹہ گزر چکا تھا کھانے سے انہوں نے منع کر دیا تھاا سلئے حیام اور وہ تینوں کچن میں گھسی ملازمہ کے ساتھ چائے بنا رہی تھیں۔ جبکہ سمیرا بیگم عون صاحب اور باقی آ ریان کی ٹیم سمیت ینگ پارٹی بھی وہی تھی۔ اینارہ کی نظریں بار بار احمر کی طرف اٹھ رہی تھیں جو لا تعلق بنا بیٹھا تھا اسنے ایک بار بھی اسکی طرف نہیں دیکھا تھا جبکہ اینارہ اسے آنکھوں میں بھرے بیٹھی تھی۔ اس بڑے سے لاونج میں آریان کے سامنے والے صوفے پر وہ تینوں بیٹھے تھے جبکہ سائیڈ صو فے پر احمر اور یحییٰ تھے۔ حان نے اپنی کی اداس صورت دیکھی تو اسنے سکندر کو دیکھا جو پہلے ہی اینا رہ کو دیکھ رہا تھا۔ جبکہ مرسلین کی نظریں اپنے بھائی سے نہیں ہٹ رہی تھیں۔ "دراصل ہمارے یہاں آنے کا مقصد کچھ اور بھی تھا"سکندر نے بات کا آغاز کیا۔ پہلے تو میں ماضی میں ہوئی اپنی غلطی کیلئے آپ سب سے معافی چاہتا ہوں۔
اسنے عون صاحب کو دیکھتے کہا۔ ماضی پر نہیں حال پر توجہ دو بچے۔ وہ مسکرا کر بولے۔ یہ آپ نے ٹھیک کہا ہے دادا جی مگر معافی مانگنا میرا حق تھا۔ اسکا اتنا ٹھہرا ہوا لہجہ وہاں سب کو مشتعل کر رہا تھا اسکی دھیمی آواز پر سوز لہجہ اور جاذب شخصیت سب کو اسکی طرف متاثر کر رہی تھی۔ مگر مجھے میری بہن کے مستقبل کے متعلق بھی بات کرنی ہے۔ "ہم سن رہے ہیں۔ اریان نے تسلی سے کہا"۔ ۔ ۔"میری بہن احمر کی دوسری شادی کے خلاف ہے۔ اسنے کڑک لہجے میں کہا"وہ چاروں بھی کچن سے لاونج میں آگئی۔ احمر نے اینارہ کو دیکھا جسکی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ "اسلام نے مجھے چار شادیوں کی اجازت دی ہے"احمر آگے کو ہوتا سنجیدگی سے بولا۔ "اسلام نے پہلی بیوی کے حقوق کو پورا کرنا بھی شوہر پر فرض کیا ہے"سکندر نے تیوری چڑھائے طنزاً کہا۔ حمزہ نے صورتحال کے مدنظر آریان کو دیکھا۔ "بیوی میرے پاس ہو گئی تو میں اسکے حقوق پورا کروں گا۔"اسکا برقیلہ سرد ترین لہجہ اینارہ کو ساکت کر گیا۔ وہاں سب خاموش تھے۔
میری بیوی کو ابھی تک اسکے اپنوں سے ہی فرصت نہیں ملی۔ اسنے اپنوں پر زور دیتے تمسخر اڑایا۔ سکندر نے مٹھیاں بھینچی وہ تو خود کو ہی اس سب کا قصور وار سمجھ رہا تھا۔ تم اپنی حد سے بڑھ رہے ہو احمر۔ یاحان اٹھ کھڑا ہوا۔ "ابھی تک میں حد میں ہی تھا سالے صاحب۔ وہ بھی روبرو ہو ا"مرسلین نے فوراً احمر کو پیچھے کیا۔ آپ پلیز غصہ نہیں کریں ہم اسکا حل سوچتے ہیں۔
اسنے بیچ کی راہ نکالی۔ احمر نے سر جھٹکا۔ یاحان بھی سکندر کے کہنے پر پیچھے ہوا۔ "مجھے کوئی حل نہیں تلاشنا مرسلین بھائی خاموش بیٹھی اینارہ سکت نظروں سے احمر کو دیکھتی اسکے قریب آئی۔ میری بلا سے یہ تیسری شادی بھی کرے بس مجھے اس سے طلاق چاہیئے یہی میرا آخری فیصلہ ہے"اسنے چند سانسوں میں وہ جملہ کہہ ڈالا۔ وہاں سب ششدر رہ گئے۔ احمر کو اس سے اتنے سخت فیصلے کی امید نہیں تھی وہ تو اس سے محبت کا دعویٰ کرتی تھی۔ غصے کی شدت بڑھی اسکی گردن کی نسیں تن گئی۔ اسنے ایک ہی جھٹکےتھ سے اینارہ کی کلائی تھامی اور اسے اپنے ساتھ لیے باہر نکل گیا۔ وہ خاموشی سے سا جا رہی تھی یاحان نے انہیں روکنا چاہا۔ سکندر نے اسے تھام لیا۔ "ابھی وہ اسکا شوہر ہے اس پر حق رکھتا ہے تم اسے احمر کے ساتھ جانے سے روک نہیں سکتے حان۔"سکندر نے ارزدگی سے کہا۔ "آپ پریشان نہیں ہوں احمر شادی نہیں کر رہا وہ یہ سب اینارہ کو تنگ کرنے کیلئے کر رہا تھا"مرسلین نے حقیقت بیان کی تو آریان نے اسے گھورا۔ جبکہ حان اور سکندر نے بہن کی خوشیوں کیلئے فورا دعا مانگی تھی۔۔ ۔ حیام چائے لے کر آئی۔ "اور بتائیں حاذق بیٹا آپ کام کیا کرتے ہیں۔ ؟"حیام کے سوال پر یحییٰ، مرسلین اور آریان کو کھانسی لگ گئی۔ "گولیاں چلاتے ہیں آپ کے حاذق بیٹا جی۔"یحییٰ منہ ہی منہ میں بڑبڑ ایا وہی مرسلین نے اسکی گردن دبوچی اسے اپنا بھائی پیارا تھا آریان نے اسے بری طرح گھو را وہ اپنی بیوی سے ڈرتا تھا۔ "جی..میں بزنس میں ہوں۔"حاذق نے آئی برو اچکائی۔
"آپ کی فیملی میں اور کون کون ہے..؟"۔۔۔ مما انکی فیملی میں صرف یہ اور انکے انمول دو بہن بھائی ہیں۔ اب بھی یحییٰ کی زبان چلی۔ زارا نے سکندر کے ماتھے پر سلو ٹ دیکھی تو بیٹے کو گھورا۔ "بکواس بند کر گدھے ورنہ بڑے پاپا نے یہی تجھے شوٹ کر دینا ہے۔ طہ نے مکا رسید کیا"یحییٰ اپنی جگہ سے اچھال۔ "جب وہاں کوئی نہیں ہے تو آپ یہی رہ لیں پاکستان میں"۔۔۔ میں نے بھی یہی کہا کہ گھر داماد بن جائے۔ مٹھائی کھاتے فیصل نے اپنی بیوی کے سوال کا جھک اس جواب دیا۔ آریان نے بازو اور حمزہ نے اسکا منہ دبوچا۔ "یہ دونوں گدھے کبھی نہیں سدھر سکتے۔"حمزہ نے یحییٰ اور فیصل کود یکھتے ماتھا پیٹا۔ "حازق بیٹا آپ انکی باتوں کا برا نہیں ماننا ان دونوں کے پاس دماغ نہیں ہے"ملائکہ نے بھی اپنی زبان کے جوہردکھائے۔ "تم چپ کرو ڈائن کہیں کی۔ فیصل نے اسے کشن دے مارا"۔۔ تم الٹی کھوپڑی تمہاری اتنی ہمت۔ ملائکہ نے واپس کشن پھینکا جو وقاص کے منہ پر بجا۔ سکندر اور یاحان انہیں بچوں کی طرح لڑتے حیران کن نظروں سے کشیر کی گولہ باری بھی دیکھ رہے تھے۔"سوری وقاص میں نے یہ اس عقل سے پیدل کو مارا تھا"۔ ۔"تم ہو گئی عقل سے پیدل، پیدل چھوڑو تمہاری عقل کے پیروں میں تو جوتے بھی نہیں ہو گئے"فیصل نے تپ کر کہا۔ اس جنگِ عظیم کو کم از کم عزہ کے سسر ال والوں کے سامنے شروع نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ "بھائی مجھے یہ آپکا سسرال کم اور جنگ عظیم سوم کا مید ان زیادہ لگ رہا ہے"حان نے اسکے کان میں گھسے فرمایا۔ خبردار اگر اب تم دونوں میں سے کسی نے لفظ بھی کہا۔ ملائکہ کچھ کہتی آریان کی دھاڑ پر سب اپنی جگہ تھم گئے۔ مہمانوں کے سامنے تو دونوں لحاظ کرلو۔ سوری بھائی، سوری آریان۔ دونوں نے کہا۔"آپ کے سسر جی بہت خطرناک ہیں" حان نے نیا تبصرہ کیا۔ تم کیا عورتوں کی طرح میرے کان میں گھسے ہو میرے سسر جی ہمیں ہی گھور رہے ہیں دور ہو کے بیٹھو مجھ سے۔ سکندر نے اسے ڈیٹا تو حان چائے کا کپ لیتے مسکراتا دور ہو گیا۔ "آپ کی عزہ سے ملاقات ہوئی بیٹا"سمیرا بیگم نے جنگ عظیم سوم کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے سوال کیا۔
"میں اپنی بیوی کیلئے ہی یہاں آیا ہوں...اور بھائی کی شادی بھی اٹینڈ کرنی تھی"اسنے کچھ توقف کے بعد وہ جملہ کہا۔ بھائی لفظ پر مرسلین کے دل پر جیسے ٹھنڈی پھورا برسنا شروع ہوئی۔
جب میری بہن تمہیں خود چھوڑ کے یہاں آئی ہے تو میرا نہیں خیال کے تمہیں ایسی کوئی امید لے کے یہاں آنا چاہیئے تھا۔ یحییٰ کے ہتھک آمیز لہجے پر سکندر نے بالوں میں ہاتھ پھیر ا۔ حا تھ نکے ہاتھ پر ہا رکھا جو یقیناً اسے قتل کرنے کے درپے تھا۔
بیٹا آپ یہ میٹھائی لو ناں۔ حیام نے پلیٹ آگے کی۔ یہ کس خوشی میں..اسنے ذرا سی لیتے مسکرا کر پوچھا۔ "وہ یحییٰ کے نکاح کی ڈیٹ فائنل ہو گئی ہے۔"۔۔ ۔"اچھا۔ اسنے یحییٰ کو دیکھا پھر کہا۔ امیمہ مان تھ گئی.؟ لہجہ سرسری سا تھا"۔۔۔ نہی..نہیں میرا مطلب ہے حبیب بھائی کی بیٹی کے سا نکاح ہے۔ ملائکہ نے بات سنبھالی۔
سکندر کی آنکھوں میں چمک ابھری۔ "کیا امیمہ نے پھر سے ریجیکٹ کر دیا..؟ سن کے افسوس ہوا "اب لہجہ سرسری نہیں تھا یہ بدلہ تھا۔ حازق مغل کے انتقام کا کلائیمکیس۔ اسکی آنکھیں چمک رہی تھیں یحییٰ کا چہرا سرخ ہوا۔ بڑے خاموش تھے۔ سکندر نے آگے ہوتے مٹھائی واپس رکھ دی۔ وہی میں سوچ رہا تھا یہ مٹھائی اتنی کڑوی کیوں لگ رہی ہے مجھے۔ شان سے بیٹھا وہ حسین مرد یحییٰ میر کو بری طرح مات دے چکا تھا بازوؤں کو فولڈ کرتا چائے کا سن لیتا کبھی بالوں میں ہاتھ پھیر نا اسکا ایٹییٹوڈ،اسکی حاضر جوابی اور نیلی آنکھوں میں ابھرتی چمک سے ملائکہ کو وہ دوسرا آریان ملک نظر آرہا تھا۔ حان نے بمشکل مسکراہٹ روک رکھی تھی۔ ابھی وہاں کوئی کچھ کہتا دل کو سکون دیتی آواز کا وہاں اضافہ ہوا۔ "آئی مس یو ڈیڈ..."ابراہیم سفر کے دوران ہی سو چکا تھا حیام اس سوتے ہوئے شہزادے کو امیمہ کے پاس سولا آئی تھی انہیں معلوم نہیں تھا وہ کون ہے مگر اس بچے کے منہ سے لفظ ڈیڈی پر "وہاں سب چوکنا ہوئے۔ حیام نے آریان کی طرف دیکھا۔ اریان ابھی کچھ کہتا یحییٰ بول پڑا۔ ہاں تو دیکھ رہے ہیں آپ بڑے پاپا آپ کے داماد جی اپنا بیٹا لے کر بیوی کو لینے آئے ہیں وہ بیٹا جسکی ماں کون ہے ہمیں معلوم ہی نہیں۔ ہاں تو سکندر صاحب آپ بتائیں گئیں یہ کس کی ناجائز اولاد...."یحییٰ جو بولے جا رہا تھا ایکدم سے سکندر نے ٹیبل کو لات مارتے گن نکال کر اسکے روبرو ہوتے ماتھے پر رکھ دی۔ چائے کے تمام کپ وہی الٹ گئے حان نے ابراہیم کو اپنی آغوش میں لے لیا۔ "آج کے بعد اگر ایک گھٹیا لفظ مزید میرے بیٹے یا اسکی ماں کے متعلق اپنی زبان سے نکالا تو آئندہ زندگی میں تمہیں بولنے لائق نہیں چھوڑوں گا۔"اسکے ماتھے پر گن کی نال رکھے وہ بپھرا شیر بنے دھاڑا تھا۔ "کالم ڈاؤن حا ذق۔۔ گن نیچے کرو"آریان نے اسکا ہاتھ تھاما۔ جبکہ حمزہ نے یحییٰ کو بازو سے تھام کر پیچھے گھسیٹ لیا۔ "طہ یحییٰ کو باہر لےؤ جا"۔۔ میں کیوں باہر جاؤں گا بھائی میری بہن کی زندگی کا سوال ہے اور مجھے جواب چاہیے یہ کس کا بیٹا ہے۔۔ اسے ڈیڈ بول رہا ہے وہ... یحییٰ کی آواز اونچی ہو رہی تھی عفاف اور امیمہ بھی فق چہروں کے ساتھ وہاں آئی۔ "بیٹا پلیز ابراہیم کو اپنے ساتھ لے جائیں"سکندر نے امیمہکو مخاطب کیا تو یحییٰ اور یاحان نے ایک ساتھ اینٹرنس پر کھڑی امیمہ کو دیکھا اور اسی لمحے دونوں نے گردن موڑے ایک دوسرے کی نظروں کے زاویوں کو دیکھنے کیلئے ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔ دونوں ہی کی نظروں میں عجیب سی کیفیت تھی اور دونوں ہی اس لڑکی پر کوئی حق نہیں رکھتے تھے۔ امیمہ ابراہیم کو لے کر چلی گئی ساتھ عفاف بھی تھی۔ اریان نے اسے بیٹھنے کا اشارہ کیا اور سکندر نے پر سکون ہوتے تمام واقع انکے گوش گزار کر دیا سوائے پاشا کی موت کی حقیقت کے۔ "اور مجھے پاکستان سے نفرت ہے اگر میری بیوی یہاں نا ہوتی تو میں ہر گز اپنے بیٹے اور اسکی ماں کی اتنی توہین برداشت نہیں کرتا مگر یاد رکھییے گا میری عادت نہیں ہے بار بار معاف کرنے کی۔ سکندر نے بات ختم کرنے والے انداز میں کہا"
سب نے کن اکھیوں سے یحییٰ کو گھورا۔ "میں اپنے نواسے کی طرف سے معافی چاہتا ہوں "۔ ۔"زبان درازی آپ کے نواسے نے کی ہے معافی مانگنا بھی اسی کا حق ہے"۔ ۔"میں دو چہروں والے سے معافی نہیں مانگتا۔"یحییٰ نے تڑخ کر کہا۔ "مگر میرا ظرف دیکھو میں پھر بھی تم سے بات کر رہا ہوں"سکندر نے بھی اسی ٹون میں جواب دیا۔ یحییٰ کو مانو پتنگے لگے۔ "چپ ہو جاؤ آپ دونوں جب سے آئے ہو بچوں کی طرح لڑ رہے ہو"کب سے خاموش حیام پھٹ پڑی۔ "سوری بڑی مما، سوری آریان کی معصوم بیوی۔"حاذق بے اختیار بول گیا۔ سب نے مسکراتے اسے دیکھا جو آریان کی تیوری دیکھ سر جھکائے ہنس دیا۔ وہ ہنستا ہوا اتنا دلکش لگ رہا تھا حیام اسکے صدقے واری ہوئی تھی۔ "ڈیڈ مجھے آپ سے بات کرنی ہے"
ابراہیم اندر آیا اور سیدھا حاذق کی گود میں بیٹھ گیا۔ وہ مسکرایا۔
پہلے آپ ان سب سے ملیں چیمپ یہ آپ کی ممی کی فیملی ہے۔ سکندر نے انکی طرف اشا رہ کیا۔ ابراہیم نے سب کی طرف دیکھا۔
اور سب اسے دیکھ رہے تھے جس نے حاذق کے ساتھ میچنگ ڈریسنگ کی تھی بلیک جینز پر سی گرین
تیکھے نقوش پر گرین آنکھیں اور ماتھے پر بکھرے بھورے بال وہ حاذق سے زیادہ حسین تھا وہ شرارتی نہیں تھا مگر بہت ایکٹو تھا
جو بات کو سنتا سمجھتا اور یاد رکھتا تھا پھر اپنے مطابق اسکا استعمال بھی کرتا تھا۔ "ان سب میں سے وہ ہٹلر انکل کونسے والے ہیں ڈیڈ...جو ہماری ممی واپس نہیں کر رہے"اسکی بڑی بڑی گرین آنکھیں سب کے چہروں کا موازنہ کر رہی تھیں سب جانتے تھے وہ کس کے متعلق پوچھ رہا ہے حاذق نے آریان کو دیکھنے کی کوشش نہیں کی تھی۔ "بتائیں نا ڈیڈ میں خود ان سے بات کروں گا"اسنے حاذق کو اور اسنے آریان کو دیکھا ابراہیم اسکی گود سے اترتا آریان کے سامنے جا کھڑا ہوا۔ "آپ کے پاس آپ کی ممی " ہیں..؟ اریان اس بچے کے کونفیڈینس لیول پر حیران تھا۔"جی...وہ اتنا ہی بول سکا"۔۔ ۔"میرے پاس میری ممی نہیں ہیں اسلئے آپ مجھے میری ممی واپس کر دیں"۔۔ ۔"ڈیڈی نے کہا آپ ہٹلر ہیں اور آپ مجھے میری ممی نہیں دیں گئیں"اسنے نیا انکشاف کیا۔ حاذق نے اپنا سر پیٹ لیا وہ تو اپنی بیوی لینے پاکستان آیا تھا اسے تو صحیح سے دیدار بھی نصیب نہیں ہوا تھا اور اسکے بیٹے کی مرہونِ منت اسے اب کچھ بھی صحیح ہوتا نظر نہیں آرہا تھا۔
سب دبی دبی ہنسی ہنس رہے تھے آریان نے اسے اچک کر گود میں لیا۔ "آپ کی ممی صرف آپ کی ہیں لٹل چیمپ۔"آریان نے اسکے بھورے بال ہٹا کر وہاں لب رکھے تو وہ کھلکھلا اٹھا۔ "جو بات آج تک میں نہیں کہہ سکا وہ اس بچے نے کہہ دی"فیصل کے لہجے میں افسوس تھا۔ سب نے اسے تاسف سے دیکھا۔
***
آدھا گھنٹہ گزر چکا تھا وہ اسے فلیٹ میں چھوڑے خود کہیں غائب ہو گیا تھا اینارہ بھی خا موشی سادھے یاحان کو اپنی خیریت کا بتانے کے بعد اندر آگئی۔ اسنے فلیٹ کی حالت دیکھی تو سر پکڑ کے رہ گئی کوئی چیز اپنی جگہ پر نہیں تھی اسنے گہرا سانس بھرا اور کمرے سے صفائی سٹارٹ کی پھر کچن اور ڈرائینگ روم بھی صاف کر لیا۔ اب مزید ایک گھنٹہ گزر چکا تھا۔
وہ موبائل لینے کمرے میں آئی تاکہ احمر کو کال کر سکے اسنے نمبر ڈائل کیا تو بیل کی آواز کمرے میں گونجنے لگی۔ اسنے مڑ کر دیکھا تو وہ کمرے کے دروازے میں کھڑا تھا ہاتھ میں بیگز تھے۔ جنہیں وہ صوفے پر رکھ کر اسکے پاس آیا۔ اینارہ جیسے اپنی جگہ جم چکی تھی وہ صرف اسے دیکھ رہی تھی جسے دیکھنے کیلئے اسکی آنکھیں چھ ہفتوں سے ترس رہی تھیں۔ "گھر کیوں صاف کیا تمہارے جانے کے بعد پھر سے جب ویسا ہی ہوتا ہے"۔۔ ۔"میں یہاں سے کیوں جاؤں گئی؟"وہ اسکی آنکھوں میں دیکھنے لگی۔
جو خالی سی تھیں جن میں محبت گمشدہ سی تھی۔
"کیونکہ تمہیں تو طلاق چاہیئے ناں مجھ سے..احمر نے اسکی کلائی بےدردی سے جکڑی۔ طلاق ہی لینی ہوتی تو پاکستان خود نا آئی"
مطالبہ تو کر چکی ہو۔ وہ چیخ پڑا۔ اینارہ کی آنکھوں میں پانی جمع ہونے لگا۔ "تم نے کہا تھا تم دوسری شادی کر رہے ہو"۔۔ کی تو نہیں ناں۔ وہ مسلسل چیخ رہا تھا۔ "کرنا بھی نہیں۔ وہ روتی سینے سے لگی۔ ورنہ میں تمہارا قتل کر دوں گئی۔ احمر کو سمجھ نہیں آرہا تھا وہ روتی بیوی کو چپ کروائے یا اس دھمکی پر مزید خفا ہو۔ "تم نے اپنے شوہر پر بھائی کو فوقیت دی تھی"اسنے خفگی سے جتلایا۔ انہیں میری ضرورت تھی۔"مجھے سب سے ذیادہ تمہاری ضرورت تھی۔ کیوں تمہارا بریک اپ ہو گیا تھا کیا.؟"وہ اس فضول بحث سے تنگ آتی خفگی سے پوچھ بیٹھی۔ مجھے محبت ہو گئی ہے وہ بھی بہت بری وا لی۔ احمر نے اسکے سر سے ماتھا جوڑا۔
اینارہ نے گہرا سانس بھرا۔ تم اتنے بے ترتیب انسان تو نہیں تھے۔ اسے گھر کی بکھری حالت یاد آئی۔"تمہاری غیر موجودگی نے مجھے بے ترتیب بنا دیا، مجھے برباد کر دیا راتوں کی نیند حرام ہو گئی ہے میری۔"لہجہ دھیما اور آنکھیں بند تھیں۔ اینارہ نے اسکی آنکھوں پر با ری با ری لب رکھے۔ وہ مخمور سا مسکرایا۔"میں آگئی ہوں واپس...تمہاری یہ بے ترتیبی بھی ختم کر دوں گئی اور دوسری شا دی کے خواب و خیال بھی"اسے دھکا دیتے وہ تڑخ کر بولی۔ "ٹپیکل بیویوں والے کام شروع نہیں کرنا اب۔"۔۔ وہ کونسے ہوتے ہیں.؟ ۔۔۔ وہی جو وہ کرتی ہیں ناراض ہو کرمیکے چلی جاتی ہیں۔"میرے بھائی نے کہا تھا اب اگر تم لڑائی کرو تو ایک ہی بار تمہارا قتل کر کے،لاش ٹھکانے لگا کر واپس آؤں...اینارہ نے دلچسپی سے اسے بتایا"احمر کا منہ کھلا رہ گیا۔"یہ خطرناک پلان ضرور تمہا رے بڑے بھائی کا تخلیق کردہ ہو گا"وہ اسکے پیچھے کچن میں آیا۔ ہاں کیونکہ وہ اپنی بہن سے بہت پیار کرتے ہیں۔ وہ احمر نے اس کھلکھلاہٹ کو دیر تک اپنے ارگرد محسوس کیا وہ نرم مسکراہٹ کے ساتھ کئی پل اسے دیکھتا رہا۔ "اپنے بھائی سے کہنا اب تم وہاں کبھی نہیں آؤ گئی کیونکہ میں اب تمہیں کبھی ناراض نہیں ہونے دوں گا"اسے حصار میں لیتے اسنے کان کے قریب دھیرے سے سرگوشی کی تھی۔ "کب کسی قرب کی جنت کا تمنا ئی ہے"
"یہ تیرے ہجر کے دوزخ سے گزرا ہوا شخص"۔۔ اینارہ نے دھیرے سے آنکھیں موندے اپنی محبت کو اپنے قریب محسوس کیا اور پھر اللہ کا شکر ادا کیا خسیے اسے طویل صبر کا بہترین صلہ دیا تھا۔ وہ شخص جو محبت کو محبت سمجھ کر اس سے عشق کرتا تھا۔