Chapter 65: باب 65

اگر بڑے پاپا مجھے نا بتاتے تو میں ساری زندگی آپ کی محبت سے محروم رہ جاتا۔ وہ اسکے سینے سے لگا مترنم لہجے میں کہہ رہا تھا

اللہ کے ہر کام میں کوئی نا کوئی مصلحت ہوتی ہے۔ وہ دونوں اسوقت مرسلین کے کمرے میں تھے جہاں کافی دیر بیٹھے وہ دونوں باتیں کرتے رہے تھے۔ "آپ کب سے عزہ جیسی باتیں کرنے لگ گئے ہیں۔ مرسلین چہرا صاف کرتے ہنسا"۔۔۔ میں صرف اس جیسی باتیں نہیں کرتا۔ حاذق نے فرش کو گھورتے دھیرے سے کہا۔ اسنے مجھے پورا کا پورا اپنے طرز میں ڈھال دیا ہے میں اللہ کے قریب ہو گیا ہوں جسکے قریب وہ ہے اور یہ میری خوش قسمتی ہے۔ وہ خوبصورت مسکراہٹ اس پر خوب جچتی تھی۔ مرسلین نے اپنے بھائی کی خوشیوں کی سلامتی کی دعا کی تھی۔

آپ دونوں کا بھائی چارہ اگر ختم ہو گیا ہے تو نیچے آجائیں بڑے پاپا اور خاص کر آپ کی دولہن آپ کا انتظار فرما رہی ہیں۔ یحییٰ بنا نوک کیے ڈھر لے سے اندر آ کر بولا۔ "یہ پیدا ہی ایسا ہوا تھا یا ریجیکشن کے برے اثرات اسکے دماغ پر چڑھ گئے ہیں"حاذق کے جملے پر یحییٰ پاؤں پٹختی وہاں سے نکل گیا جواب دیئے بنا تو وہ بھی نہیں جاتا مگر حمزہ اور آریان سے جو عزت افزائی وہ کروا کر آ یا تھا اسکے بعد زبان کھولنا اپنی گردن خود چھری تلے دینے جیسی بات ہوتی۔ "عزہ کو لے کر پوزیسسو ہے آپ اسے تنگ نہیں کیا کریں"شال کندھوں پر پھیلاتے مرسلین نے اسے سمجھانے والے انداز میں کہا تو وہ ہنس دیا۔ اپنی بیوی کیلئے پوزیسسو ہونے کیلئے اسکا ایک اکیلا شوہر کافی ہے۔ اسنے دو ٹوک کہا مرسلین نے تاسف سے سانس بھرا مطلب ان دونوں کے بیچ کی سرد دیوار کبھی نہیں ٹوٹ سکتی تھی۔ "آپ ملنے کیوں نہیں آئیں حاذق بھائی سے۔"گلابی اور سفید شرارے پر وہ اسکا ہیوی ڈوپٹہ پن اپ کرتی پوچھ رہی تھی۔ "میں اپنے بیٹے سے مل چکی ہوں ان سے ملنا کا میرا دل نہیں چاہ رہا تھا"عزہ نے سوتے ابراہیم کو دیکھ محبت پاش لہجے میں کہا۔ امیمہ کو اس بات کی تسلی ہی کافی تھی عزہ کو ابراہیم کی ماں بننے سے کوئی مسئلہ نہیں تھا وہ اسی میں خوش تھی باقی وہ جانتی تھی سکندر خود اسکے بگڑے جن راضی کر لے گا۔ یحییٰ اندر آیا تو امیمہ سائیڈ ہو گئی۔ تھ

میں تمہارا باہر ویٹ کر رہی ہوں۔ وہ کہہ کر باہر چلی گئی کچھ لمحے یحییٰ خالی دماغ کے سا کھڑا رہا۔ "اس سے شادی کرنی چاہی تو انسلٹ کر دی میری اب کسی اور سے شادی کر رہا ہوں تو بھی یہ مجھے انگور کر رہی ہے"۔۔۔ تو تم کیا چاہتے ہو تمہاری شادی کی خوشی میں وہ ڈانس کرے۔ عزہ نے اسے گھورا۔ یحییٰ نے سوتے ابراہیم کا گال چوما اور اسکے بکھرے بالوں کو سنوارنے لگا۔

ڈانس نا کرے مگر وہ ری ایکٹ ایسے کر رہی ہے جیسے میری شادی نہیں کسی سوگ میں شرکت کرنے آئی ہو۔ وہ اسکے ننھے ہاتھوں کو چھوتا افسوس سے بولا۔ "او کم اون یحییٰ وہ محبت کرتی"...

سٹاپ دِس عزہ۔ وہ ایک جھٹکے سے اٹھ کر بولا۔ عزہ اچانک ردعمل پر ڈر گئی۔"اسکی محبت کا ذکر کر کے میرے زخموں پر نمک مت چھڑ کو چھوڑ دو اس محبت کے قصے کو۔ ہاں ایک یحییٰ میر تھا جو اس پر مرتا تھا اور اب وہ مر گیا ہے اب میں وہ نہیں ہوں بس مما کیلئے یہ شادی کر رہا ہوں"۔۔۔ عزہ اس انکشاف پر گنگ رہ گئی۔

تم تین تین زندگیاں برباد کر رہے ہو یحییٰ۔ اسکی بازو دبوچتی وہ بے یقینی سے بولی ۔ "تین نہیں دو...صرف میری اور اس لڑکی کی"

تمہاری دل خوش ہے۔ اسکا ٹوٹا بکھرا لہجہ اسے چھب سا گیا۔

وہ کچھ کہہ نہیں سکی۔ اسنے یحییٰ کی آنکھوں میں نمی کی پریت چڑھتے دیکھی وہ آئینے کے سامنے واپس چلی گئی۔

تم کیوں آئے تھے..؟ میں بہت ضروری بات کرنے آیا تھا۔ یاد آنے پر وہ سنجیدگی سے کہتا ابراہیم کے پاس سے اٹھ آیا۔

اپنے شوہر کو تھوڑی تمیز ہی سکھا دو۔ اس جملے پر عزہ نے سر تا پیر اسے دیکھا۔ "جب میں بیس سالوں میں اپنے بھائی کو تمیز نہیں سکھا سکی تو تین مہینوں میں اپنے شوہر کو کیسے سکھا سکتی ہوں"عزہ نے بھی اسکی اچھی خاصی کر ڈالی تھی۔ "صحیح ہے بلیک روز ابھی سے اپنے میاں جی کی چمچا گیر تھی۔۔ وہ ہا اٹھا اٹھا کر کہتا منہ بسورتا کمرے کے دروازے تک پہنچا"۔۔ اچھا ایک کام اچھی ماں والا کر لینا اپنے اس ہینڈسم بیٹے پر اپنے کھڑوس شوہر کا سایہ مت پڑنے دینا۔ وہ کہہ کر باہر کو بھاگا ورنہ ہوا میں اڑتا کشن اسکے منہ پر بجنا تھا۔ عزہ اسے کوستی پھر مسکراتی اپنے سوئےشہز ادے کو دیکھنے لگی۔ اسے تو وہ تب سے پیارا لگتا تھا جب اسنے پہلی بار آ کر اسے مما کہا تھا۔ اسے والہانہ سی محبت محسوس ہوئی تھی۔

عفاف امیمہ اور عزہ نتاشا کو لیے لان میں آئی ملک ولا کے تمام افراد وہی موجود تھے مہمان بھی آ چکے تھے۔ نتاشا نے سیاہ اور گولڈن کلر کا ہیوی فراک زیب تن کیا تھا مرسلین نے بھی سیاہ رنگ کی قمیض شلوار پر کالی ہی شال اوڑ رکھی تھی۔ وہ دونوں ایک صوفے پر بیٹھے تھے سامنے ہی سٹیج پر سنگر اور اسکے ساتھ اسکے خاص مکتب بھی موجود تھے۔ صوفوں کے ارگرد چیئرز رکھی گئی تھیں ہر طرف روشنیاں پھیلی ہوئی تھیں تمام مردوں نے آج کے دن خاص قمیض شلوار زیب تن کی تھی۔ "میر ی زوجہ کے روپ میں بہت خوبصورت لگ رہی ہو"مرسلین نے اسکے گجروں والے ہاتھوں کو اپنی گرفت میں لیتے محویت سے تعریف کی۔ مطلب آج سے پہلے کبھی خوبصورت نہیں لگی۔ نتاشا تیکھے تھ تیور وں کے سا بولی۔ وہ گڑبڑا گیا۔"لگتی ہو خوبصورت مگر آج زیادہ لگ رہی ہو۔"...اچھا کتنی خوبصو رت؟...اتنی خوبصورت کے میں ابھی تمہیں بتا سکتا ہوں کہ تم کتنی خوبصورت لگ رہی ہو۔ اسنے آ نکھ ونک کی نتاشا نے زور سے اسکی بازو پر چٹکی کاٹی۔

" شرافت سے بیٹھنا ہے تو بیٹھو ورنہ بڑے پاپا سے کہہ کر وہ آخری چیئر پر بیٹھوا دوں گئی تمہیں"وہ تنک کر بولی تو مرسلین اسے گھورتا رہ گیا۔ "میں دولہا ہوں وہاں بیٹھا اچھا تھوڑی لگوں گا"

دولہے ہو تو دولہے بن کے رہو چھچھورے مت بنو۔ فاصلہ بناتی وہ نروٹھے پن سے بولی مر سلین بیچارا بیوی کے خوف کے زیرِ اثر خاموش ہو گیا۔ موسیقارنے قوالی شروع کی تمام لوگ ایک جگہ بیٹھ گئے مگر حاذق کی آنکھیں ابھی بھی کسی کے انتظار میں بھٹک رہی تھیں۔

جانے اس دل کا حال کیا ہو گا، تیرا وعدہ اگر وفا ہو گا۔

جانے اس دل کا حال کیا ہو گا، تیرا وعدہ اگر وفا ہو گا۔

سب فنکشن انجوائے کر رہے تھے ایسے میں وہ دو لوگ ایک طرف کھڑے تھے یحییٰ دور کھڑی امیمہ اور یاحان کو دیکھ رہا تھا احمر اور اینارہ بھی اچکی تھی ان دونوں کو ایک ساتھ خوش دیکھ ان سب نے بھی سکھ کا سانس لیا تھا۔ سکندر کی آنکھیں اینٹرنس پر جیسے جم گئی تھیں۔ ایک طرف سٹیج اور اسکے سامنے بیٹھنے کی جگہ دوسرے کونے میں وہ دونوں باتیں کرنے میں مصروف لان کے باہری اینٹرنس کے کونے پر یحییٰ کھڑا وہ منظر تپتی نظروں سے دیکھ رہا تھا سکیورٹی چیک کرتے وہ بھی واپس آیا۔

جانے اس دل کا حال کیا ہو گا، جانے اس دل کا حال کیا ہو گا۔

طہ نے وہ لفظ گنگناتے عفاف کو دیکھا جو بلش کرنے لگی۔

لان کی اینٹرنس سے حاذق کو گلابی آنچل لہراتا سا نظر آیا تب ہی اسکی بے قرار آنکھو کو ٹھنڈک ملیں۔ وہ اسے بت بنا دیکھتا رہ گیا پلکیں جھپکنا بھول گئی تھیں۔ سفید رنگ کی قمیض شلوار میں کالی شال اوڑھے اسکی کسر تی جسامت نمایاں ہو رہی تھی۔ براؤن بال ماتھے پر بکھرے ہوئے تھے وہ بڑھی ہوئی ڈارھی میں بھی انتہائی حسین اور جاذب لگ رہا تھا اسکی نیلی آنکھوں نے اس چہرے کو حفظ کرنا چاہا اسے لگا تھا وہ اسکے پاس آئے گئی مگر عزہ اس پر ایک نظر ڈال کر امیمہ کو اشارہ کرتی آریان کے پاس جا کر بیٹھ گئی مگر چہرے کا رخ اب بھی اسکی نظروں کے حصار میں تھا۔ امیمہ اس طرف آئی جہاں یحییٰ کھڑا تھا۔

ہر ایرے غیرے سے گفتگو فرمانے کا وقت ہے مگر دوست کو نکاح کی مبارکباد دینے کی زحمت نہیں ہوئی تم سے۔ شور کی وجہ سے وہ زرا اونچی آواز میں بولا جاتی امیمہ نے پلٹ کر اسے دیکھا۔

میری طرف سے تم مرو یا نکاح کرو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اسنے بنا تہمید باندھے انتہائی سفاکی سے وہ الفاظ کہہ دئیے تھے۔

اس طرح وہ پارسا مجھ سے جدا ہوتا گیا،میرا سر جھکتا گیا اور، وہ خدا ہوتا گیا۔ پھیر کر نظریں ملا مجھ سے وہ غیروں کی طرح

دیکھتا میں رہ گیا اور وہ بے وفا ہوتا گیا۔

یحییٰ سن کھڑا اسے جاتا دیکھتا رہ گیا۔

جانے اس دل کا حال کیا ہو گا،تیرا وعدہ اگر وفا ہو گا۔

دل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا تھا جی چاہ رہا تھا سب تہسنہس کر دے۔ مگر ہمت تو کچھ کہنے کی بھی رہی تھی۔ قوالی کے بول اسے اپنی حالت سے میل کھاتے محسوس ہوئے اسکی زخمی نظریں اس ظالم لڑکی کو تکتی رہی تھیں۔ عزہ نے بالوں کو جھٹکتے نظروں کا زاویہ بدلا تھا سامنے وہ ساکت کھڑا اسے دیوانہ وار دیکھ رہا تھا اسنے جھرجھری سی لی اسے خود سمجھ نہیں آرہا تھا وہ اس سے دور کیوں بھاگ رہی ہے عزہ نے رخ موڑ لیا۔ شاید وہ اس ناراضگی سے ڈر رہی تھی جو سکندر اس پر عیاں کرنے والا تھا مگر یہ بھی سکے کا ایک پہلو تھا۔

انکی طرف سے ترکِ ملاقات ہو گئی، ہم جس سے ڈر رہے تھے

،وہ ہی بات ہو گئی،خدا کرے میری طرح تیرا کسی پے آئے دل

تو بھی جگر کو تھام کے کہتا پھرے کے ہائے دل۔

اسکی نظریں سٹیج پر تھی کانوں میں قوالی کے بول پڑ رہے تھے مگر دل اور سوچیں اس شخص کے قبضے میں تھیں وہ بے بسی کی مورت بنی بیٹھی تھی۔ حاذق اسکی الجھن سے واقف تھا وہ بات کرنا چاہتا تھا مگر اسکے ایک قدم بڑھاتے ہی وہ دس قدم دور ہو جاتی تھی وہ بھی بے بسی سے کھڑا اسے تک رہا تھا محفل میں بار بار انہی پر نظر گئی،،ہم نے بچائی لاکھ مگر

،پھر ادھر گئی انکی نگاہِ ناز میں جادو ضرور تھا

،جس پر پڑی اسی کے جگر میں اتر گئی

جانے اس دل کا حال کیا ہو گا،جان جائے گئی اور کیا ہو گا۔

جان اسکی بھی جا رہی تھی سخت الفاظ وہ کہہ تو آئی تھی مگر انکی تیز دھار اب اسکے دل کو بھی چھلنی کر رہی تھی وہ کمرے کے دروازے سے لگی زاروقطار روئے جا رہی تھی۔"تمہیں کسی اور کا ہمسفر بنتے بھی مجھے اسی زندگی میں دیکھنا تھا یہ اذیت بھی مجھے آج ملنی تھی..اللہ..وہ اللہ کو پکارتی روئے جا رہی تھی چہرا آنسوؤں سے بھیگ چکا تھا وہ جس تکلیف پر صبر کر رہی تھی اب وہی تکلیف اسے کھا رہی تھی وہ رو رہی تھی تکلیف سے گزر رہی تھی مگر وہ تکلیف بھی اسکی اپنی انتخاب کردہ تھی"

خود کو نظروں کے حصار میں پا کر یحییٰ نے بے ساختہ نظریں اسکے کمرے کی طرف اٹھا ئی وہ کھڑکی میں کھڑی سرخ ہوتی آنکھوں سے اسے ہی دیکھ رہی تھی نظروں کا ملاپ ہوا تھا دونوں کی ہی نظریں ایک ہی کہانی کے انجام کو رو رہی تھیں۔

اے دل توڑ کے جانے والے ذرا دل کی بات بتاتا جا۔ ہائے اب میں انکو کیا سمجھاؤں، میں دل کو کیا سمجھاؤں تو مجھ کو سمجھاتا جا۔

جانے اس دل کا حال کیا ہو گا، جان جائے گئی اور کیا ہو گا۔

وہ قوالی کے بول گنگنا رہا تھا اسکے لب ہل رہے تھے امیمہ کو شدید تکلیف محسوس ہوئی اسنے نظریں پھیر لیں تھیں اور امیمہ کا دل ٹوٹ کر بکھر گیا تھا۔

حشر میں میرا حشر کیا ہو گا، تیری جانب اگر خدا ہو گا۔

،جانے اس دل کا حال کیا ہو گا،جان جائے گئی اور کیا ہو گا

اسے خود سے بیزاریت محسوس ہوئی تب ہی اسکی آنکھوں نے وہ روح فرسا منظر دیکھا اپنی محبت کو کسی اور کا نصیب ہوتے دیکھا۔ حبیب صاحب اور مسز حبیب تشریف لائے تھے وہ دور سے ہی یحییٰ کیلئے انکی آنکھوں اور لہجوں میں بے شمار محبت محسوس کر رہی تھی۔ "تو کیا وہ غلط کر چکی تھی...اسنے واقع گون ا دیا تھا اسے...جس کی وہ تیسری محبت سہی مگر آخری تھی۔ امیمہ کو اس پل خود کو اپنا آپ زہر لگ رہا تھا"۔۔ ۔ اسے کچھ غلط محسوس ہوا تب ہی وہ بھاگتی ہوئی کمرے سے نکلی اور کچھ دیر بعد لان کی طرف ہانپتی ہوئی آئی۔

اسکی سانس پھولی ہوئی تھی چہرے پر خوف کے آثار نمایاں تھے سر پر سیٹ شدہ ڈوپٹہ سرکتا کندھے پر پہنچ گیا تھا وہ بھاگتی ہوئی لان کی اینٹرنس پر پہنچی۔ لان کے دائیں کونے میں کھڑے یحییٰ نے اسکی حالت دیکھی دل ایکدم سے بے چین سا ہوا وہ سب بھولے اسکی طرف بھاگا۔ مگر تب تک لان کی بائیں جانب کھڑا یاحان اسکے قریب پہنچ چکا تھا یحییٰ کے قدم بمشکل رکے تھے وہاس سے کچھ دوری پر ہی ہو تھی وہ تو ہمیشہ اس سے کچھ دوری پر ہی ہوتی تھی مگر انکے درمیان میں کبھی کوئی اس طرح نہیں آیا تھا جیسے آج وہ تیسرا شخص کھڑا تھا یحییٰ امیمہ شاہ کو دیکھ رہا تھا سامنے کھڑی بے سدھ امیمہ نے یاحان کو تو دیکھا ہی نہیں تھا اسکی نظریں تو اس شخص کے چہرے کا طواف کر رہی تھیں جسکی آنکھیں بتا رہی تھیں اسکا ضبط ٹوٹنے کے درپے ہے وہ ابھی رو دے گا۔ سامنے کھڑا یاحان سوال پوچھ رہا تھا وہ گمسم کھڑ اسے دیکھی رہی تھی یحییٰ الٹے قدم لینے لگا اسکے تنے نقوش اور نم ہوتی آنکھیں اسکا دل تار تار کر گئی۔ "کیا ہوا ہے دل تم اتنی پریشان کیوں ہو۔"عزہ اسکی حالت کے زیرِ اثر اسے جھنجھوڑ گئی۔ وہ ہوش میں آ ئی۔ ملک ولا کے تمام افراد وہاں جمع ہو چکے تھے۔

آپی...وہ..وہ...ابراہیم...اور اسکے آگے نا وہ بول سکی نا عزہ سن سکی۔ عزہ اور اسکے ساتھ کھڑا حاذق کمرے کی طرف بھاگے تھے۔

وہ پاگلوں جیسے بھاگتی کمرے تک آئی سامنے ملازمہ روتے ہوئے ابراہیم کو چپ کرانے کی نا ممکن سی کوشیشں کر رہی تھیں۔

چہرا سرخ پڑ چکا تھا وہ کانوں پر ہاتھ دھرے زاروقطار رو رہا تھا عزہ دیوانہ وار آگے بڑھی اور اسے جھپٹتے سینے میں بھینچ گئی۔

،..ممی..وہ بری طرح رو رہا تھا۔ اسے دیکھ عزہ بھی روہانسی ہوئی۔"حاذ..ق...ابراہیم کیوں رو رہا ہے ایسے۔ وہ اندر آتے سکندر کی طرف مڑی"وہ پہلی بار تھا جب سکندر نے اسکی آنکھوں میں والہانہ سی محبت محسوس کی تھی ویسی محبت جیسی ایک ماں کو اپنے بچے سے ہوتی ہے۔ اسنے عزہ کو اپنے ساتھ لگایا پھر ایک ہاتھ ابراہیم کی پشت پر رکھ کر اسکی پشت رگڑی عزہ کو چپ رہنے کا اشارہ کیا۔ کمرے میں باقی سب آئے تو وہ عزہ سے تھوڑا دور ہو گیا۔ اسنے انہیں بھی خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔

لٹل چیمپ...اسنے پیار سے اسے پکارا۔ ابراہیم نے روتی آنکھیں اٹھا کر اسے دیکھا۔ ڈیڈی یہی ہیں چیمپ دیکھو ممی بھی پاس ہیں آپ کے۔ وہ صرف ان دونوں کو ٹکر ٹکر دیکھ رہا تھا۔ عزہ کی آنکھوں سے آنسو رفتار سے بہہ رہے تھے۔ سکندر نے گہری سانس بھر کر ابراہیم کو اپنی گود میں لے لیا۔ "لٹل چیمپ آپ نے اپنی ممی کو رولا دیا۔"ابراہیم نے معصومیت اور بیچارگی سے عزہ کو دیکھا۔ وہ سہما ہوا لگ رہا تھا۔ "اگر آپ کی ممی روئے گئی تو ہٹلر انہیں لے جانے نہیں دیں گئیں"سکندر نےا سکے کان میں رازدانہ انداز میں کہا۔ وہ ایکدم سے ایکٹو ہوا اسکی آنکھوں کے سوجھے پپوٹے ایکدم سے آنکھیں وا "کرنے سے پھیل گئے۔ پیاری ممی پلیز ڈونٹ کرائے"وہ ہلکا سا مسکراتا اسکے گال پر لب رکھتا بولا تو سب ہی حیران رہ گئے۔ ایسا کیا کہا تھا سکندر نے اسے جو وہ کچھ لمحوں میں پہلے جیسا ہو گیا تھا۔ "ابراہیم آنی کے پاس چلیں۔"سکندر کا اشارہ سمجھتے یاحان اسے لئے باہر کھڑی اینارہ کے پاس چلا گیا۔ مگر ابراہیم اینارہ کی بجائے امیمہ کے پاس جانے کو با ضد تھا۔ ایم سوری میں ابراہیم کا خیال نہیں رکھ سکی۔

نہیں غلطی میری ہے مجھے تمہیں بتانا چاہیئے تھا وہ زیادہ شور میں ان کمقرٹیبل فیل کر تا۔ اسکے پاس کوئی نہیں تھا اسلئے وہ ڈر گیا تم پلیز رونا بند کرو۔ سکندر نے محبت سے اسکے آنسو چنے۔

حیام نے اسے ساتھ لگایا۔ تمہارا شہزادہ ٹھیک ہے پرنسیس رونا بند کرو۔ آریان کے جملے پر عزہ ذرا سا مسکرائی۔ "آپی بھائی میں ابراہیم کو تھوڑی دیر باہر لے جاؤں" سکندر نے عزہ کی طرف دیکھا۔ میرے خیال سے یہی ٹھیک ہے اس شور شرابے سے وہ تھوڑی دیر دور رہے گا تو ٹھیک ہو جائے گا۔ مگر مما رات بہت ہو گئی ہے۔ جواب حاذق نے دیا تھا۔ یاحان تم ساتھ چلے جاؤ دل کے۔

عزہ نے پیچھے کھڑے یاحان کو پکارا تو اسنے سر جھکا دیا۔

امیمہ نے فیصل اور طوبیٰ کی طرف دیکھا۔ جلدی واپس آجانا۔

فیصل مسکرایا۔ امیمہ ابراہیم کو عزہ سے ملواتی باہر نکل آئی۔

سب انہیں اللہ کے امان میں دیتے واپس سے لان کی طرف چلے گئے۔ غصے میں کیوں ہو ..؟ آپ کیسے بھائی ہیں اپنی بہن کو کسی نا محرم کے ساتھ اتنی رات کو اکیلا بھیج دیا۔ یحییٰ بھڑک اٹھا۔

"وہ اکیلی نہیں گئی وہ اپنے ساتھ ہمارے گھر کی عزت لے کے گئی ہےا ور میری بہن جانتی ہے اس عزت کی حفاظت کیسے کرنی ہے"

مرسلین کے ٹھنڈے لہجے پر یحییٰ کو چپ لگ گئی۔ زارا نے اسے حبیب صاحب کی بیٹی سے ملنے کیلئے آواز دی تو وہ مارا بندھا ادھر چلا گیا۔ گاڑی کے ساتھ کھڑی امیمہ مرسلین سے نظریں ہٹا کر یحییٰ کو اس لڑکی کی طرف بڑھتا دیکھنے لگی جو چہرے پر بڑی سی مسکراہٹ سجائے حسرت آنکھوں میں سجائے اسے "تک رہی تھی وہ بے ساختہ چہرا موڑ گئی یاحان وہاں آیا تو وہ گاڑی میں بیٹھتی نکل گئی۔ میں تمہیں ہر خطا کیلئے معاف کر سکتا ہوں پر اگر اب ایک بار اور میرے پوتے نے مجھے ہٹلر کہا تو تم اپنی خیر منا لینا"۔۔ ۔ آپ پہلے سسر ہیں جو اپنے اکلوتے داماد کو اتنی خطرناک دھمکی دے رہے ہیں۔ "یقیناً میں ہی وہ پہلا سسر ہوں گا جو اپنے اکلوتے داماد کو دی تمام دھمکیوں پر عمل بھی کروں گا"

اگر داماد شیر تھا تو سسر سوا شیر تھا۔ حاذق نے سر جھکاتے گر دن میں ہاتھ پھیرا اور مسکرایا۔ آریان اسے نرم مسکراہٹ کے ساتھ گھورتا باہر نکل گیا۔ حیام کے جانے کے بعد عزہ بھی با ہر جاتی حاذق اسکے رستے میں حائل ہوا تھا۔

"میرے رستے میں کیوں آرہے ہیں آپ"وہ خشک گلا تر کرتے گویا ہوئی۔ "کیونکہ میں تمہا ری زندگی میں آنا چاہتا ہوں کبھی نا جانے کیلئے۔"عزہ نے نظریں پھیر لیں وہ سائیڈ سے گزتھ رتی حازق نے اسکا ہا سے نرمی سے پکڑ کر روکا۔ "کیوں دور بھاگ رہی ہو مجھ سے؟"...اسنے آنکھیں اٹھائی دل کیا کہہ دے مجھے آپ کی آنکھوں میں اپنے لئے بے رخی اور لہجے میں خفگی برداشت نہیں۔ اسلئے بھاگ رہی ہوں مگر عزہ نہیں کہہ سکی۔ "آپ غلط سمجھ رہے ہیں۔ وہ یہی بول سکی"۔۔ میں اتنا بیوقوف نہیں ہوں کہ دس گھنٹے ایک غلط فہمی کا شکار رہوں۔ اسنے خفگی ظاہر کی۔ "آپ پاکستان کیوں آئے ہیں آپ کو تو نفرت تھی اس جگہ سے.؟"۔ ۔"جہاں میری بیوی کی موجودگی ہو مجھے وہاں سے نفرت نہیں ہو سکتی"اسکے لہجے میں اتنی محبت اور ٹھہراؤ عزہ کو بے یقین کر رہا تھا۔

تم مجھے ایسے کیوں دیکھ رہی ہو کیا میں کُرتا شلوار میں برا لگ رہا ہوں۔ ؟ کیا وہ حقیقت جا نتا تھا اگر نہیں تو پھر وہ اتنا نارمل ری ایکٹ کیسے کر رہا تھا عزہ حیرت میں تھی۔ وہ چلتا اسکے قریب آرکا عزہ نے پلکیں جھپکائی۔ حاذق نے ہاتھ بڑھا کر اسکا چہرا چھوا۔ یہی سوچ رہی ہو کہ میں ناراض کیوں نہیں ہوں تم سے... حالانکہ تم مجھے چھوڑ کے آئی تھی۔ اسنے آنکھیں پڑھنے کا ہنر کب سے سیکھ لیا تھا۔ "غلط...میں آپ کو توڑ کے آئی تھی تاکہ آپ اللہ کے قریب ہو جائیں"اسکی دھیمی آواز وہ بمشکل سن پایا۔

مگر اسکا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے میں آپ سے ملی تکلیفوں کو بھول گئی ہوں۔ وہ توقف کے بعد پھر بولی اب کے اسکی تکلیف کے حصار میں قید نظریں حاذق کی نیلی آنکھوں سے ٹکرائی تھی۔

میری ماں کہتی تھی ٹوٹے ہوئے لوگوں سے غلطی ہو جائے تو انہیں معاف کر دینا چاہیئے۔ وہ غلطی پر نا ہوتے ہوئے بھی معافی مانگ رہا تھا۔ کیونکہ اسے اپنی بیوی عزیز تھی لڑائی نہیں۔ "یہی تو مسئلہ ہے غلطیاں معاف ہو جاتی ہیں مگر ہم ان سے جڑے دکھ نہیں بھول پاتے"وہ کہہ کر دور ہوتی خدشے کے تحت سکندر نے اسکا بازو پکڑے اپنے قریب کر لیا۔ "معافی چاہیئے ..!"عزہ کی نم سوالیہ نظروں کو پڑھتے وہ رسا نیت سے بولا اسنے جواباً اپنا سر حاذق کے سینے پر دھر دیا۔ وہ جی جان سے مسکرا اٹھا۔

کس کس بات کی معافی چاہیئے آپ کو...میں نے اتنے دن آپ کا انتظار کیا اس بات کی معا فی دوں اور پھر میرے بیٹے کو اتنے دن مجھ سے دور رکھا اس بات کی معافی چاہیئے آپ کو .؟ وہ ہچکیاں بھرتی رو رہی تھی۔ سکندر نے اسے صوفے پر بیٹھایا ٹیبل سے پانی کا گلاس اٹھا کر اسے دیا اور خود اسکے ساتھ بیٹھ گیا۔ "تم اتنا روتی ہو مجھے ڈر لگتا ہے تن اپنی آنکھوں کی کشش یوں رو رو کر ہی ضائع کر دو گئی۔ عزہ رونا بھولے اسے دیکھنے لگی پھر ہولے سے مسکرا دی۔ آپ کو معلوم ہے ابراہیم جب مجھ سے ملا تو وہ آدھے گھنٹے تک روتا رہا تھا میں اسکی ماں نہیں ہوں مگر جب وہ مجھے مما کہہ کر میرے گلے لگے رو رہا تھا مجھے آپ سے شدید خفگی محسوس ہوئی تھی۔ وہ پھر سے رونے لگی حاذق خودکو وہاں بے بس محسوس کر رہا تھا اسنے گہرا سانس بھر کر عزہ کا بھی گا چہرا ہاتھوں میں بھرا آنسو صاف کیے۔ "میں تمہارے لیے کتنا رویا ہوں میں یہ بتانے میں ذرا سی بھی دلچسپی نہیں رکھتا عزہ ہاں مجھے تم سے محبت کتنی ہے یہ میں ہر لمحہ جتا تا رہوں گا۔ تم میری محرم ہو اور میں روز اپنی اس خوشی کا صدقہ اتارتا ہوں۔ وہ پھر سے رونا بھولےض اسے سننے لگی۔ حازق نے اسے ساتھ لگایا۔ اب نہیں رونا ورنہ اللہ تعالیٰ مجھ سے نارا ہو جائیں گئیں۔ میں وہ شوہر نہیں بننا چاہتا جو اپنی بیوی کی تکلیف کی وجہ بنے۔ میں تمہارا سکون بننا چاہتا ہوں۔ تمہا را فرمابردار شوہر جو صرف تمہارا ہے۔ اسکی سرگوشیاں،وہ وعدے،وہ رازونیاز سب میں محبت تھی. ۔۔۔ ۔

وہ دونوں اس وقت مال روڈ پر تھے جو لاہور کا مصروف ترین روڈ بھی مشہور تھا مگر اس وقت وہاں اتنی گہما گہمی اور شور نہیں تھا ابراہیم یاحان کا ہاتھ پکڑے وہ سب اشتیاق بھری نظر وں سے دیکھتا خوش ہو رہا تھا۔ "کیسی ہیں آپ.؟ ؟"جب اسے یقین ہو گیا ساتھ موجود ہستی کلام میں پہل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی تو حان نے خود ہی پہل کر دی۔ "ہماری کچھ دیر پہلے بات ہوئی تھی"۔۔ وہ تو ابر اہیم کے نیت متعلق ہوئی تھی ابھی میں آپ کے متعلق پوچھ رہا ہوں۔ اسنے رسا سے کہا۔"آپ کو کیسی نظر آرہی ہوں"اسنے بنا دیکھے پوچھا۔ "مجھے اس وقت آپ کے چہرے پر پچھتاوا نظر آرہا ہے"وہ صاف لفظوں میں بول گیا امیمہ کے قدم سمیت منڈلاتی نظریں بھی ٹھہر گئی۔ اسنے یاحان کو دیکھا جو نرم مسکراہٹ لیے اسے ہی دیکھ رہا تھا۔ اسکی آنکھوں میں جھجھک تھی جو اسے ہمیشہ محسوس ہوتی تھی۔ "بد قسمتی سے مجھے چہرے پڑھنے کا فن آتا ہے"اسنے کندھے اچکائے۔ امیمہ سر جھٹکتےتھ ابراہیم کا ہا تھامے آگے بڑھ گئی۔ "آپ بات بات پر رونے کیوں لگتی ہیں۔ ؟"وہ اسے بولنے پر اکسا رہا تھا جو زبان پر ققول لگائے بیٹھی تھی۔ وہ ابراہیم سے باتیں کرتی اس سے آگے چل رہی تھی اور وہ پیچھے پینٹ کی پاکٹ میں ہاتھ ڈالے اسے حقیقت سے بھاگتے دیکھ رہا تھا۔ "آپ نے کبھی بڑھیا کے بال کھائے ہیں؟"..کیا اس بڑھیا کو پیسوں کی ضرورت تھی جو اسنے اپنے بال لوگوں کو کھانے کیلئے بیچ دئیے۔ اس عظیم الشان عجیب جواب پر امیمہ حیرت سے بے ساختہ ہنس پڑی۔ وہ تینوں سٹال کے پاس رکے تھے۔ آپ ہنس رہی ہیں مجھے حیرت ہے آپ بڑھیا کے بال کھانے کی بات کر رہی ہیں۔ حان کے منہ کے ڈیزائین اسے ہنسنے پر مجبور کر رہے تھے۔ ابراہیم آپ کے انکل ڈفر ہیں۔ ان دونوں کو کھلکھلا تا دیکھ وہ بھی مسکرا دیا۔ وہ ہنسی تو تھی مگر اس ڈفر والے خطاب پر یاحان کی مسکراہٹ گہری ہو ئی تھی۔ وہ تینوں پھر سے چہل قدمی کرنے لگے۔ آپ نے بتایا نہیں آپ اتنا روتی کیوں ہیں۔ وہی سوال دورہ ایا گیا۔ "جب انسان صبر زیادہ کر لیتا ہے تو وہ بات بات پر رونے لگتا ہے"یاحان چند سانحے بعد پھر بولا۔ تو انسان پتھر کا کب بنتا ہے..؟ ۔۔ ۔"جب اسے یقین آ جاتا ہے اسکے رونے کے کسی کو فرق نہیں پڑتا۔"وہ جواب نہیں پتھر تھا جو پتھریلے لہجے میں اسکی زبان سے ادا ہوا تھا چہرے پر سوگورایت چھائی

"آپ کو اگر اتنی تکلیف ہو رہی ہے تو آپ نے یحییٰ سے شادی کیلئے انکار کیوں کیا تھا"کیا اسے لگی لپٹی رکھنی نہیں آتی تھی وہ دو ٹوک سوال کرتا تھا۔ امیمہ نے گردن گھما کر اسے دیکھا۔ جب انسان حد سے زیادہ باتیں برداشت کر لیتا ہے تو وہ منظر سے بھاگنے لگتا ہے۔ "جیسے آپ بھاگ آئیں"... ..؟ ہاں...میں وہاں سے بھاگ آئی کیونکہ مجھے اسکا کسی اور سے منسلک ہو نا اندر ہی اندر مار رہا ہے۔ "تو آپ اسے روک لیں وہ تو آج بھی آپ کا منتظر ہے۔"

ایسے کیوں دیکھ رہی ہیں میں نے محبت دیکھی ہے اسکی آنکھوں میں آپ کیلئے۔ امیمہ لمحہ بھر خاموش رہی۔ "مرد اپنی پہلی محبت کبھی نہیں بھولتا مجھے ڈر لگتا ہے اگر یحییٰ میری امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا تو میں بکھر جاؤں گئی اور میں تو سنورنا چاہتی ہوں۔"۔۔۔ یاحان گہری سانس بھرے کچھ لمحے زمین کو گھورتا رہا۔ "محبت کیا ہوتی ہے..؟"...جی...امیمہ اچانک سوال پر مشتعل ہوئی۔ "جب آپ کسی انسان کے بغیر ادھورے ہوں، آپ کی ذات نا مکمل ہو۔"یہ تو آخری مرحلہ ہے محبت کا۔

یاحان سر اثبات میں ہلاتے مسکرایا۔ امیمہ نا سمجھی سے اسے دیکھے گئی۔ آپ کو معلوم ہے آجکل لوگ محبت کسے کہتے ہیں؟

ایک دو ملاقاتیں، تھوڑی سی گفتگو اور لہجوں میں شائستگی، یہ ہے محبت کا پہلا مرحلہ اسے آسان لفظوں میں ایکٹریکشن Attractio) (nکہتے ہیں۔ ہمیں کسی انسان سے تھوڑا سا لگاؤ محسوس ہوتا ہے اسکا نرم لہجہ،پیاری گفتگو اور اچھی صورت یہ سب ہمیں اسکی طرف متوجہ کرنے لگتا ہے ہم اسکی طرف ایکٹریکٹ ہونے لگتے ہیں پھر ہمیں اسکی عادت ہونے لگتی ہے۔

اور یہ ہوتا ہے محبت کا دوسرا مرحلہ،مگر محبت یہ بھی نہیں ہے۔

آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ مجھے اس شخص سے اسلئے محبت ہے کیونکہ وہ پیارا ہے، اچھی گفتگو کرتا، عزت دار اور شہرت والا ہے۔

محبت کا اصل اور حقیقی مطلب آزمائش ہے۔۔۔ ایک امتحان۔۔۔ یہ کہنا آسان ہوتا ہے مجھے اس سے محبت ہے محبت ہر اچھی چیز سے گزار کر جب آپ کو آزمائش پر لائے گئی تب آپ کو معلوم ہو گا کہ آپ کو اس شخص سے کتنی محبت ہے۔ محبت صرف خوبیاں نہیں خامیاں بھی رکھتی ہے۔ ۔۔ جہاں خوبیاں اچھی لگتی ہیں وہی خامیوں کو بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔۔۔ یہی امتحان ہوتا ہے اس مرحلے میں آ کر آزمائش سے گزر کر کچھ لوگوں کی محبت جہاں نکھرتی ہے وہی کچھ کی بکھر جاتی ہے، کیونکہ کچھ لوگوں کو سب کچھ پر فیکٹ چاہیئے ہوتا ہے اور انسان پر فیکٹ نہیں ہوتے۔

وہ سانس لینے کو رکا۔ امیمہ من وعن اسے سن رہی تھی۔

میں یہ نہیں کہتا کہ ایک محبت ہونے کے بعد مرد کو دوسری محبت نہیں ہو سکتی۔ شرطیہ پہلی محبت سے وہ دستبردار ہونا چاہیئے۔ اور یحییٰ کو اس لڑکی سے ایکٹریکشن تھی کیونکہ وہ لڑکی اسکی رول ماڈل تھی انسان وہی پسند کرتا ہے جس میں اسے اپنا آپ کمقرٹیبل اور اچھا لگ رہا ہو۔۔۔۔ چاہے پھر وہ محبت ہی کیوں نا ہو۔ "اور اگر میں بہادر ہونے کی بجائے وہی ڈرپوک امیمہشاہ ہوتی تو اسے آج بھی مجھ سے محبت نا ہوتی۔"وہ طنزیہ ہنسی وہ کیسے اپنی توہین بھول سکتی تھی۔ یہاں آپ غلط ہیں اور یہی سوچ اس کی کوششوں اور آپ کی محبت کے آڑے آرہی ہے"...مجھے عزہ بھابھی نے سب بتا رکھا ہے تو اس بناء پر میں اتنا ہی کہوں گا کہ وہ اس وجہ سے آپ سے محبت نہیں کرتا۔۔۔ اگر آپ سے محبت کی وجہ یہی ہوتی تو مس امیمہ شاہ مرد ایک عورت کی سناٹے میں کی گئی توہین بھی جیسے تیسے برداشت کر لیتا ہے مگر ہجوم میں کی گئی نہیں۔ امیمہ نے بے ساختہ گردن اٹھائی اسکی آنکھوں میں کچھ عجیب سا تھا وہ ٹھٹھک گئی۔ "مگر ایک صورت میں مرد برداشت کر لیتا اگر وہ اس عورت کو کسی اور مرد کے ساتھ دیکھنے کی ہمت نہیں رکھتا ہو"لہجہ تیر جیسا نہیں تھا مگر اسے لگ رہا تھا۔ حان انکل۔۔۔ ابراہیم کی آواز پر دونوں پر چھایا سکوت ٹوٹا۔ وہ دونوں بازو اوپر کیے کھڑا تھا حان نے مسکراتے اسے گود میں لے لیا۔ آپ دونوں کا بیٹا بہت خوبصورت ہے۔ وہ کب سے اس عورت کو نظریں خود پر محسوس کر رہا تھا۔ "نہی..نہیں...یہ ہمارا بیٹا نہیں ہے میں اسکی خالہ ہوں۔۔۔ اور میں چاچو۔"حان بھی دھیرے سے بولا۔ وہ اسکے لئے کافی آکورڈ مومنٹ تھا وہ سر جھکائے تیز قدم اٹھانے لگی۔ "یاحان کو لگتا تھا محبت یکدم نہیں ہوتی۔۔۔ محبت تو ٹھہراؤ کا نام ہے۔۔۔ یہ دھیرے دھیرے ہوتی ہے کسی کے چہرے سے عشق ہونے سے لے کر اسکی موجودگی اور ذات سے مضبوط تعلق قائم ہو جانے تک۔۔۔ کسی کے بغیر مر جانے کا نام محبت، نہیں ہے اس شخص کی غیر موجودگی میں با وفا رہنے کا نام محبت ہے، اسکے عیب اور خامیوں کو خوبیوں پر حاوی نا ہونے دینا ہی باوقار محبت کی ضمانت ہے"۔۔ ۔ آپ کو بھی تو محبت ہوئی تھی.؟ امیمہ نے رک کر سوال پوچھا۔ "مجھے لاحاصل عشق کا روگ لگا ہے۔۔۔ جو آج بھی پہلے دن کی طرح جانلیوا ہے"۔۔ ۔ ا میمہ سامنے دیکھنے کے بجائے اسے دیکھ رہی تھی۔ مگر میں بھی عام انسان ہوں یا پھر میرے اپنوں کی دعاؤں میں کافی تاثیر تھی اتنے سالوں بعد مجھے آپ نے ایکٹریکٹ کیا۔ وہ سچ بھی ڈٹ کر بولتا تھا وہ ہچکچاتا کیوں نہیں تھا۔ وہ سوچ کے رہ گئی۔ مگر اللہ کا شکر ہے مجھے وقت پر معلوم ہو گیا کہ آپ پہلے سے ہی کسی اور کی محبت میں مبتلا ہیں اور میری ایکٹریکشن کو میں نے محبت میں نہیں بدلنے دیا۔ وہ اس قدر فیاضت سے وہ باتیں کر رہا تھا امیمہ اسکی ہمت اور اندازِ گفتگو سے بری طرح متاثر ہوئی تھی۔ "آپ کو تکلیف نہیں ہوتی یا آپ دکھاوا کرتے ہیں.؟"وہ پوچھے بنا نہیں رہ سکی۔ یاحان نے سوئے ابراہیم کو دوسرے کندھے پر شفٹ کیا اور موبائل پر کچھ ٹائپ کرتے واپس رکھ کر اسے سرسری سا دیکھا۔ رات گہری ہونے کے ساتھ ٹھنڈ بھی بڑھ رہی تھی وہ کپکپاتے ہونٹوں اور ملتے ہاتھوں کے دوران بار بار اسے دیکھ رہی تھی جو کافی دیر سے خاموش تھا۔ انسان کا دنیا سے چلے جانے کے بعد یاد آیا اور اسکے ساتھ گزری تمام یادوں کا دل اور دماغ میں نقش ہو جانا عام سی بات ہوتی ہے مگر جب وہ یاد محفل میں اور کسی ضروری کام کے دوران خالی دماغ کی دیواروں کے ساتھ سر پٹختی ہے اور یوں لگتا ہے جیسے آنے والی سانس سینے میں ہی الجھ گئی ہے اور پھر آپ کو خود کو کمپوز کرنے کیلئے گہرے گہرے سانس لینے پڑے کہ آنسو آنکھوں سے باہر آ کر آپ کو بکھیر نا دیں تب وہ لمحہ اذیت ناک ہوتا ہے۔ اتنی اذیت تو مرنے والے کو موت کے وقت بھی نہیں ہوتی ہو گئی جتنی اذیت کسی مرے ہوئے اپنے کو یاد کر کے ہوتی ہے۔ وہ تو قبر میں جا چکا ہوتا ہے مگر پیچھے زندہ رہ جانے والے روز ایک نئی طرح کی اذیت اور بے بسی سے گزرتے ہیں۔ اور میرا نہیں خیال جو روز اس اذیت سے گزرتا ہو گا اسے محبت میں ملی تکلیف سے تکلیف محسوس ہوتی ہو گئی ناں وہ دکھاوا کرتا ہو گا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.