امیمہ شل رہ گئی۔ تو کیا اسے حقیقت معلوم تھی اسکی پلوشہ مر چکی ہے۔ وہ دھند لاتی آنکھوں کو صاف کرتی اسے دیکھے گئی۔ یاحان رک گیا اسے بنچ پر بیٹھنے کا اشارہ دیا اور خود بھی ابر اہیم کو گود میں لیے تھوڑی دوری پر بیٹھ گیا۔ امیمہ کا دل لرز رہا تھا وہ اس پر گزری تکلیف کو محسوس کر پا رہی تھی۔ وہ بے بسی سے لب کچلنے لگی۔ وہ جاننا چاہتی تھی اسے حقیقت معلوم ہے یا نہیں۔ "مجھے معلوم ہے میری پلوشہ مر چکی ہے۔"امیمہ نے فٹاک سے گردن موڑی اسکا چہرا سرخ ہو رہا تھا وجہ سردی یا اندر اٹھتی تکلیفوں کا سمندر تھا اسکے گلے میں معدوم سی گلٹی ابھری اسنے آنسوؤں پر ضبط باندھا ہوا تھا کانچ کے اس پار رکھے ان خوبصورت پھولوں پر اسکی نظریں جم گئی تھیں۔
وہ مر گئی مگر مجھ سے مرا نہیں گیا۔۔۔ وہ دوسرا جملہ تھا اور وقفہ صدیوں جیسا۔ امیمہ ساکت تھی۔ مجھے محبت سکھا کر اللہ کے قریب کرنے کے بعد وہ مزید بےبس کر گئی تھی وہ کہتی تھی یاحان اگر کبھی وقت سے پہلےمرنا پڑے تو صرف اللہ کی راہ میں مرنا کسی انسان کیلئے اپنی جان مت د ینا۔ اور میں یہاں بے بس ہو جاتا ہوں اسکی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی۔ مجھے دیر سے معلوم ہوا وہ مر چکی ہے مگر مجھے معلوم تھا، اسکی ڈاکٹر ہماری فیملی ڈاکٹر تھی۔ اسکے دل میں درد کی ٹیسیں اٹھ رہی تھیں ایک لفظ محبت سے اسے کتنی اذیت ملتی تھی۔ وہاں موت سا سناٹا چھا گیا۔ کافی دیر پھیلی خاموشی کو یاحان نے توڑا تھا۔
رات بہت ہو رہی ہے ہمیں واپس چلنا چاہیئے۔ یاحان سنبھل کر اٹھ کھڑا ہوا وہ دونوں گاڑی تک چلتے جا رہے تھے۔ "اب آپ نے کیا فیصلہ لیا ہے.؟"...کس متعلق..؟ "یحییٰ سے نکاح کے متعلق۔"
وہ معدے پر آیا۔ "میں ایک اچھے دوست کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں...کیونکہ میں جانتا ہوں لا حاصل محبت میں کتنی تکلیف ہے میں آپ کو اس سے بچانا چاہتا ہوں آپ مجھے اپنا فری ایڈوا ئسر بھی کہہ سکتی ہیں۔۔۔ وہ مدھم سا ہنسا۔ مگر میرے خیال سے آپ کو محبت کو ایک موقع دینا چاہیئے اسے سدھارنے کیلئے"وہ گاڑی ریورس پر ڈالتا دھیمے لہجے میں اسے سمجھا رہا تھا۔ "اگر ایسا ہو گیا تو میں دوبارہ کبھی آپ سے نہیں مل پاؤں گئی۔
"وہ افسوس تھا یا خدشہ جو بھی تھا یاحان اس جواب کے انتظار میں ہر گز نہیں تھا مگر وہ یحییٰ کی نیچر سے بھی واقف تھا۔ شاید پھر زندگی میں ہماری دوبارہ ملاقات کبھی نا ہو۔ وہ بولی تو آواز غم سے بھاری ہو رہی تھی ایک اچھے مخلص دوست کو کھونے کا غم۔ "پھر میں آپ سے جنت میں ملوں گا۔"
وہ سٹیرنگ پر ہاتھ جمائے طمانیت سے گویا ہوا۔ وہاں تو کوئی مجھ سے ملنے کیلئے آپ کو منع نہیں کرے گا۔ وہ دوسرا جملہ بھی بول گیا اور وہ ابھی تک خفگی سے اسے گھور رہی تھی۔ اور وہ تمام سفر اسنے خاموشی سے کاٹ دیا۔ امیمہ نے اس بے تکی بات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھا تھا۔ رات کے بارہ بج رہے تھے
گاڑی پورچ میں رکی امیمہ یاحان اور سوئے ابراہیم کا گال کھینچ کر انہیں گڈ نا ئٹ کہتی لان کی طرف آئی۔ بے اختیار نظر ٹیرس کی طرف اٹھی جہاں وہ ڈھیلی ٹراؤزر شرٹ میں ملبوس تنے نقوش لیے کھڑا تھا۔
وہ ابراہیم کی واپسی کا سن کر اسے دیکھنے گئی اسے سوتا پا کر عزہ کمرے میں واپس آ ئی۔ "آپ سے کچھ پوچھنا ہے مجھے.؟"
حاذق نے آنکھوں سے بازو ہٹایا وہ اسکے قریب گود میں تکیہ رکھے بیٹھی تھی۔ وہ کر وٹ لیے اسکی طرف جھکا پوری آنکھیں کھولے دیکھنے لگا۔ ایسے بات کرو گئی تو میں ساری رات تمہا رے سوالوں کے جواب دے سکتا ہوں۔ "ابھی مجھے صرف اتنا بتائیں حرب فجار کی اس شاہی ریاست کو ملیا میٹ آپ نے کیا ہے ناں..؟" ۔۔ ۔ اچھے شوہر بیوی سے جھوٹ نہیں بولتے اسلئے میں سچ بتاؤں گا۔ ہاں میں نے وہاں بم بلاسٹ کیا۔ اسنے میری محبت پر اس عمارت کو فوقیت دے کر تمہیں مجھ سے بدزن کر نے کی کوشش کی تھی بس اس لئے میں اس شاندار عمارت کو خاک کر دیا۔ وہ پرسکون تھا
عزہ نے سر جھٹکا۔ تم میری زندگی میں آنے والی دوسری عورت ہو جس سے میری محبت بے شمار ہے۔ "پہلی کون تھی"اسنے بات ہی مکمل نہیں ہونے دی۔۔۔ میری ماں۔ وہ کہہ کر مسکرایا۔ اور میں آ خری بھی ہوں۔ عزہ بھی مسکرا دی۔ حاذق کی مسکراہٹ سمٹی۔
"تم آخری نہیں ہو کیونکہ تم دوسری ہو اور آخری میری تیسری محبت ہو گئی۔ وہ اطمینان سے کہتا گیا" تیسری چڑیل کون ہے..؟ وہ بل کھا کے حیرت سے مستقر ہوئی۔
تم ہماری بیٹی کو چڑیل نہیں کہہ سکتی۔ وہ تو شہزادی ہو گئی میری۔ سکندر کا اطمینان قابلِ دید تھا عزہ مسکراہٹ روکنے کی تگ و دو کرتی کشن اسے مار چکی تھی۔ آپ سادے طریقے سے بات نہیں کر سکتے پہل یاں بجھانا ضروری ہوتا۔ "اگر میں نے تم سے پہل یاں بھجوائیں تو تمہارے دماغ سمیت تم بھی ان میں الجھ جاؤ گئی" وہ کہہ کر ہنسا۔ عزہ نے اسے خفگی سے گھورا۔ آپ مجھے بیوقوف کہہ رہے ہیں .؟ "ویسے مجھے معلوم نہیں تھا میری بیوی اتنی سمجھدار ہے"اسکا مدھم قہقہہ عزہ کو تپا گیا۔
وہ کروٹ بدل کر لیٹ گئی۔ "ناراضگی بجا ہے مگر مجھ سے رخ موڑ کر میری جان نہیں نکالو ۔"اسے کھینچ کر اپنے سینے پر اسکا سر رکھا۔ "اصولاً آپ کو مجھے منانا چاہیئے"خفا سی آواز ابھری۔
"کیسے مناؤں..."وہ بند آنکھوں سے مسکرایا۔ چوکلیٹس چاہیئے..؟
وہ تو بچے کھاتے ہیں...مجھے گلاب چاہئیے۔ فرمائشیں کرتی وہ نیند میں اتر گئی۔
***
ملک ولا میں گہما گہمی مچی ہوئی تھی شور سے اسکی آنکھ کھلی اسنے آنکھیں ملیں وہ پر سکون نیند سو کر اٹھی تھی پہلی جیسی تھکاوٹ اور وحشت آج اسکی ذات کا حصہ نہیں تھی اسنے تکیے کے سا تھ رکھا کیچر اٹھا کر بال باندھے بیڈ سے اتر کر وہ آگے آئی اس دلفریب سے منظر نے اسے خوش آمدید کہا ناک کی نتھنوں سے ٹکراتی خوشبو نے اسے کسی کے حصار میں جا کھڑا کیا سامنے ہی ڈریسنگ پر فریش گلاب کے پھولوں کا گلدستہ رکھا تھا وہ آگے بڑھی انہیں اٹھا کر خوشبو سونگھی نظر دائیں طرف گئی تو کھڑ کی کے ساتھ رکھی چیئر پر ایک اور گلدستہ اور ساتھ کارڈ بھی موجود تھا اس پر موجود ان دو سطروں کو پڑھ کے وہ مسرور سی ہوئی۔"پہلا گلدستہ تمہارے فرمابردار شوہر کی طرف سے ڈئیر پیاری وائف، دوسرا گلدستہ تمہارے شہزادے کی طرف سے ڈئیر پیاری ممی کیلئے"وہ مسکراتی باہر آئی۔
جوس پی لیں ناشتہ روز کے ساتھ کر لیحئیے گا۔ ڈاریئنگ روم میں بیٹھے مرسلین نے طوبیٰ سے ٹرے لے کر سکندر کے سامنے ٹیبل پر رکھی۔ "تھینکس مما..."جاتی طوبیٰ رک گئیاور مسکرائی۔
مما بھی کہہ رہے ہو اور شکریہ بھی کر رہے۔ سکندر کے ماتھے سے بال ہٹائی وہ نفی میں سر ہلا کے بولی۔ وہ مرسلین کے با ضد ہونے پر طوبیٰ کو صرف "مما"کہتا تھا۔ باقی اپنی ساس کو تو وہ اپنے سسر کی طرح ہی پکارتا تھا..."آریان ملک کی معصوم بیوی"
انہیں حقیقت نہیں معلوم...طوبیٰ کے جانے کے بعد وہ مرسلین کی طرف پلٹا۔ "کچھ حقیقتیں گونگی ہوتی ہیں اسلئے وہ بیان نہیں ہو سکتی"اس جواب پر سکندر مسکرا دیا وہ صبح جوگنگ کے وقت سے مرسلین کے ساتھ تھا۔ "کہاں جا رہے ہیں"اسے اٹھتے دیکھ پوچھا گیا۔"بیوی کا دیدار کرنے جا رہا ہوں "وہ مسکرا کر باہر آیا۔ پیچھے مرسلین طوبیٰ کو لے کر گہری سوچ میں ڈوبا تھا۔
ہر راز کہانی نہیں ہوتی جسے در در سنایا جائے کچھ راز لاش کی طرح ہوتے ہیں جن کی صرف تد فین کی جاتی ہے انہیں سپردِ خاک کیا جاتا ہے پوسٹرز نہیں لگائے جاتے۔
وہ لاونج کی طرف گیا۔ جہاں ملک ولا کے بڑے موجود تھے اور آج بھی بچوں کی طرح لڑ رہے تھے وہ آریان کو دیکھ مسکرایا۔
اوپن ڈائیننگ ہال میں آیا۔ جہاں دو لوگ لڑ رہے تھے۔ اور تیسرا چپس کھا رہا تھا۔ شادی والے دن دولہا چپس نہیں کھاتا۔
"یہ بکواس لو جک آپ کی ہی ایجاد کردہ ہو گئی"موبائل سے نظر ہٹا کر یحییٰ نے تڑخ کر کہا۔"میری ڈکشنری میں اچھی لوجکس بھی ہیں مگر میں بندہ دیکھ کر بولتا ہوں"سکندر ہنسی ضبط کر گیا۔ یحییٰ تلملا ہی گیا جو چپس پٹختے باہر نکل گیا۔
سکندر چیئر پر بیٹھا ہنسنے لگا ہائے اسکی معصوم بیوی جو سوچتی تھی اسکا فرمابردار شوہر شریف بن گیا ہے۔
تو یہ آپ آپی سے جا کر پوچھیں ناں انکا آئیڈیا تھا مجھ سے کیوں خفا ہو رہے ہیں۔ وہ آگے آگے چلتے طہ کے پیچھے چلتی بولتی جا رہی تھی چہرے سے صاف عیاں تھا اسے اپنے شوہر کی ناراضگی برداشت نہیں ہوتی سکندر ٹیڑھی آنکھ سے انہیں دیکھتا موبائل نکال کے بیٹھ گیا۔ " تو ابھی بھی جا کر اپنی آپی کے پاس رہو میرے روم میں مت آنا اب"طہ چیئر گھسیٹ کے بیٹھ گیا۔
آپ کتنے بدتمیز ہیں۔ عفاف اسکے روڈ لہجے پر روہانسی ہوئی۔
وہ مزید چڑ گیا۔ میں چوبیس گھنٹے میں تمہاری کتنی بار تعریف کرتا ہوں..؟ ۔۔ ۔ ایک بار بھی نہیں۔ عفاف منہ بسورے بولی۔
تو تم کیوں چوبیس گھنٹے میرے قصیدے پڑھتی رہتی ہو۔ وہ برہم ہوا۔ عفاف سوں سوں کر تی وہاں سے گئی تھی۔ کچھ ہی دیر گزری وہاں حمزہ نمودار ہوا ساتھ عفاف بھی تھی سکندر کو وہ سب انٹر سٹنگ لگ رہا تھا وہ چیئر گھما کر موبائل رکھے بیٹھ گیا۔
"تم نے میری بہو سے پھر لڑاً ئی کی..؟"معافی مانگو فورا!...
اور وہ کیوں ڈیڈ...طہ نے گردناکڑ ائی۔ "کیونکہ وہ تم سے ناراض ہے"۔۔۔ ناراض ہی اچھی لگ رہی ہے۔ وہ بول کر اٹھا۔ حمزہ نے اسکا کان کھینچ کر واپس گھسیٹا عفاف بچوں جیسے خوش ہو رہی تھی سکندر آنکھیں پھاڑے وہ منظر دلچسپی سے دیکھ رہا تھا عزہ وہاں آئی وہ سب بھی جا چکے تھے وہ اسکے ساتھ آ کے بیٹھی۔
گڈ مارننگ...اسنے وش کیا۔ "سکندر نے اسے سر تا پیر دیکھ کر جیکٹ کی پاکٹ سے گلاب کا پھول نکال کر اسے دیا۔"گڈ مارننگ وائف...وہ اسکے ایکسپریشن دیکھ کر مسکرا رہا تھا اسنے ایک گلاب کہا تھا اور لگتا تھا اسکا شوہر پوری نرسری ملک ولا میں اٹھا لایا ہے۔ "بیٹا آپ کو بریک فاسٹ میں کیا دوں.؟"جو میری بیوی کھاتی ہے وہی دے دیں۔ "میں تو مما کا سر کھاتی ہوں" حیام کو اپنی بیٹی کے نصیب پر رشک آتا تھا۔ مگر بیٹی کے الٹے جوابوں پر وہ بھنا اٹھتی تھی ذرا جو وہ اپنی زبان کاصحیح استعمال کر لیتی۔ "ویسے مجھے آپ کو کچھ بتانا بھی تھا"چائے کپ میں انڈیلتی حیام نے حازق کو سوالیہ نظروں سے دیکھا۔
"آپ جتنی معصوم ہیں نا آپ کے شوہر مطلب میرے سسر اتنے ہی کھڑوس ہیں۔"وہ ایک راز تھا مگر اسے کیا خبر وہ راز تو حیام پر بیس سال پہلے ہی واضح ہو چکا تھا۔ "اور آپ میرے ڈیڈ کو ہٹلر کہتے ہیں.؟"خفگی بھرا سوال تھا حاذق کی مسکراہٹ سمٹی اسنے دانت نکالتے سر کھجایا۔ "وہ تو تمہارا بیٹا کہتا ہے"اسنے اطمینان سے سارا ملبہ اپنے بیٹے کے سر منڈ دیا عزہ نے نفی میں سر جھٹکا۔
عزہ بیٹا آپ نے عفاف اور طہ کو دیکھا..؟۔۔ ۔ نہیں چھوٹی مما۔
جی میں نے دیکھا ہے ابھی کچھ دیر پہلے آپ کے شوہر اسے کان سے پکڑ کر باہر کی طرف لے کے گئے ہیں اور یہ سب کروانے والی آپ کی بہو مطلب عفاف تھی جو انکے ساتھ ہی تھی۔ وہ بتا کر سیدھا ہوا عزہ اسے حیرت سے دیکھ رہی تھی۔ آپ نے یہ کام کب سے شروع کرد ئیے..؟۔۔۔ کونسے کام..؟ ۔۔ ۔ جو ویلی بیٹھی لڑاکا عورتیں کرتی ہیں دیکھنا کچھ،سننا کچھ اور بات کو مرچ مصالحہ لگا کر آگے پہنچانا۔ "میرا کیا قصور اگر تمہارا گھر ہی چڑیا گھر جیسا ہے تو...وہ ڈھیٹ ائی سے کندھے اچکا کر بولا۔ "
حاذق اگر اب آپ نے میرے ڈیڈ اور ملک ولا کے بارے میں ایک لفظ اور کہا تو میں ض آپ سے نارا ہو جاؤں گئی۔ واضح دھمکی دی گئی
اچھا نہیں کہہ رہا...ویسے پاکستان میں چڑیا گھر بہت سارے ہیں۔
کہہ کر اسنے چائے کا کپ ہونٹوں سے لگا لیا۔ عزہ اپنی چائے لیتی تنفن کرتی اٹھ گئی۔ پیچھے اسکا قہقہہ بے ساختہ تھا۔
وہ روٹھی ہوئی بیوی کی تلاش میں باہر آیا جہاں پہلی نظر لان میں کھیلتے حان اور ابراہیم کی طرف اٹھی۔ پھر نسوانی آواز پر وہ پلٹا۔ جہاں احمر اور اینارہ تھوڑی دور کھڑے تھے۔
تاشی سے میں پوچھ لوں گا مگر تمہیں مجھ سے اجازت لینی چاہیئے تھی میں شوہر ہوں تمہارا۔ "خبردا ر تم ٹپیکل شوہر بنے"
اینارہ نے اسکا کالر دبوچا۔ مجھے اکیلے نیند نہیں آتی۔ احمر ممنایا۔
کیوں تم بچے ہو جو تمہیں اکیلے نیند نہیں آتی۔" میں تمہارا ذہنی عادی ہوں مجھے اب تمہا رے بغیر رہنے کی عادت نہیں ہے" وہ دو ٹوک بولا مگر بحث جاری رہی۔ سکندر سر جھٹکتا آگے بڑ ھا۔ اسکے خیال سے ملک ولا کو کوئی بد دعا لگی ہوئی تھی جہاں کے تمام افراد ہر وقت لڑتے ہی رہتے تھے مگر اسے معلوم نہیں تھا وہی ملک ولا محبت اور رشتے نبھانے میں سب سے آگے بھی ہے
وہ صبح کی اب منظرِ عام پر آئی تھی وہ سو کے ابھی اٹھی تھی یا ابھی بھی حقیقت سے بھاگ رہی تھی اسکے بکھرے حلیے اور بے تاثر چہرے سے اندازہ لگا پانا مشکل تھا رات ساری اسنے سوچوں کے بہور میں گزاری تھی مگر نتیجہ جو آیا تھا وہ اسے آسان نہیں لگ رہا تھا ایک آگ کا دریا نظر آرہا تھا جیسے اسنے ڈوب کر پار کرنا تھا مگر ساری زندگی کا پچھتانا بھی اسے منظور نہیں تھا۔ ایسا کافی عرصے بعد ہوا تھا امیمہ شاہ یحییٰ میر کی تلاش میں ماری ماری ملک ولا میں پھر رہی تھی بالکل ویسے ہی جیسے وہ دوستی کے دنوں میں اسے کونہ کونہ ڈھونڈا کرتی تھی آنکھوں میں اسکی جھلک اتارنے اور سماعت میں اسکی پر سوز آواز کیلئے۔ وہ ڈرائینگ روم سے ہو کر لاونج سے بھی ہو آئی ڈائیننگ ہال میں دیکھ کر ابھی وہ پلٹتی لان کی اندرونی سمت سے وہ اسے اندر آتا دکھائی دیا موبائل میں مصروف، سنجیدگی میں ڈوبا۔ اسکی ڈھرکنیں تیز ترین ہو رہی تھیں۔ یحییٰ یونہی اسکے ساتھ سے گزر گیا وہ وہی سٹل رہ گئی پھر دھیمی سی آواز اسکے حلق سے
"ی... یحییٰ...ایک پکار ہی تھی اور یحییٰ میر کے قدم سمیت ڈھرکتا دل بھی پل کو رک گیا۔ ہاں بولو"وہ خود کو نارمل کرتا خود اسکے سامنے آیا وہ دیکھانا چاہ رہا تھا وہ خوش ہے اسکے بغیر بھی اوتھ ر کسی اور کے سا بھی خوش رہ سکتا ہے۔
..جلدی بولو.مجھے بہت کام ہیں۔ اسکی بھاری آواز پر امیمہ پر چھایا سکتہ ٹوٹا۔"و..وہ مجھے تم سے کچھ ضروری بات کرنی تھی"وہ مسلسل اسے دیکھ رہا تھا وہ تو یہ بھی نہیں کر پا رہی تھی۔ "میں سن رہا ہوں"امیمہ نے حلق تر کیا نظریں اٹھائیں اسے التجا کرنی تھی مگر کیسے کرتی یا یہ کہنا چاہیئے کس منہ سے کرتی آج اسے احساس تو ہو رہا تھا مگر سب کچھ گنوانے کے بعد۔
وہ...ایک منٹ موبائل رنگ ہوا تو یحییٰ نے اسے اشارہ دیتے کال یس کی۔ مما سے بات ہو گئی ہے جیسا تم نے کہا تھا ویسا ہی ہو گا۔ چہرے پر بیزاریت نمایا تھی۔ امیمہ اسے دیکھتی رہی وہ ادھر ادھر دیکھتا بات کرتا رہا۔ لہجے میں تھوڑی سی اپنائیت بھی تھی
جو امیمہ نے محسوس کی تھی۔ "علینہ کی کال تھی"یحییٰ نے موبائل رکھتے جواب دیا۔ علینہ کون..؟۔ ۔"میری ہونے والی بیوی"!..
سادہ سا لہجہ تھا مگر امیمہ کے دل میں چاقو کھبونے جیسا تھا۔
تمہیں کچھ بات کرنی تھی۔ امیمہ نے نفی میں سر ہلا دیا۔
یحییٰ نے کچھ پل کیلئے اسے دیکھا۔ جب تم نے کہا تھا ناں کہ تم میری تیسری محبت نہیں بن سکتی تب میں نے خود سے عہد کیا تھا زندگی میں چوتھی محبت کبھی نہیں کروں گا مگر بیوی ضرور لا ؤں گا۔ وہ ٹھنڈے یخ بستہ لہجے میں کہہ کر سیڑھیاں پھلانگتا گیا۔ "زندگی میں کچھ اپنے ریت کی طرح ہوتے ہیں جنہیں کتنی ہی مضبوطی سے مٹھی میں قید کر لو وہ وقت آنے پر پھسل کر زندگی سے نکل جا تے ہیں"امیمہ کے دماغ میں طوبیٰ کا کہا جملہ گردش کرنے لگا۔ پھر اسے یاحان کی بات یاد آئی۔
زیادہ تکلیف دہ چیز وہ ہوتی ہے جب آپ کا پسندیدہ شخص آپ کی زندگی کا حصہ ہو، مگر وہ آپ کی قسمت میں کہیں نا ہو۔
تو آج اس زندگی کی جنگ میں قسمت جیت گئی تھی اور امیمہ شاہ شکست کھا کر منہ کے بل گری تھی وہ اتنی شدت سے گری تھی اسے محسوس ہوا اسکا وجود کرچی کرچی ہو رہا ہے اتنی کرچیاں کے اتھ سکے سا سےبھی کوئی گزرتا تو وہ لہولہان ہو جاتا۔
وہ سوگوار سی عزہ کا بلاوا یاد آنے پر سیڑھیاں چڑھ گئی۔
میں تمہاری بات سمجھ رہا ہوں بلیک روز مگر میری بات سمجھو۔
اندر یحییٰ پہلے سے ہی موجود تھا امیمہ کے مردہ قدم وہی رک گئے۔ میں چاہتا ہوں تم اسے مناؤ کہ وہ شادی کر لے جس سے بھی کرے مگر کر لے وہ اپنی انا کی جنگ میں مجھے گنوا تو چکی ہے مگر تکلیف سے بھی دوچار ہے کل کو وہ مجھے اور میری بیوی کو اکٹھا نہیں دیکھ پائے گئی۔۔۔ اسے تکلیفِ ہو گئی۔ وہ شدت گوئی سے بولا لہجے میں تھکن رقم تھی۔ "تو تمہیں لگتا ہے اس سب میس کا صرف یہی ایک آخری حل ہے"۔۔۔ ہاں یہی ایک حل ہے کیونکہ میں اب اور نہیں جھک پاؤں گا۔ وہ دکھ سے کہتا باہر نکلا سامنےتھ ہی امیمہ کھڑی تھی وہ آنکھیں نہیں ملا پا رہی تھی اس میں ہمت نہیں تھی یحییٰ اسکے سا سے گزر گیا۔
آپی آپ نے بلایا تھا۔ بیٹھو دل مجھے ضروری بات کرنی ہے۔
آپی آپ بات کریں میں یہی ٹھیک ہوں۔ عزہ کو وہ نڈھال سی لگی ابھی تو نکاح کی رسم با قی تھی اسے اس پر ترس آرہا تھا۔
دل سب بڑوں کی باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اسلئے کسی کو تم پوائنٹ آؤٹ نہیں کرنا مجھے ڈیڈ نے کہا کہ میں تم سے پوچھ کر انہیں جواب دوں۔ وہ ماری بندھی کھڑی تھی
سب چاہتے ہیں کہ تم شادی کر لو۔ "کس سے.؟" وہ اور کچھ نہیں پوچھنا چاہتی تھی۔ "یاحان سے"عزہ نے یک زبان ہی کہا۔ وہ ٹرانس سے باہر آئی۔ خدا کا واسطہ ہے آپی اسنے باقاعدہ ہاتھ جوڑ دئیے۔ آپ سب کو اگر میری موجودگی سے مسئلہ ہے تو میں آج شام ہی یہاں سے چلی جاؤں گئی مگر مجھے شادی نہیں کرنی۔
یحییٰ موو اون کر چکا ہے دل تم بھی کر لو۔ ناچاہتے ہوئے بھی وہ تلخ ہوئی۔ "میں نے ساری زندگی ایک شخص کو سوچا اور چاہا ہے کوئی دوسرا میرے لئے یحییٰ میر نہیں بن سکتا،نا ہی میں کسی کو موقع دوں گئی...یہی میرا آخری فیصلہ ہے"غصہ اسکے حواسوں پر سوار ہو رہا تھا وہ پاؤں پٹختی آنسوؤں کو ضبط کرتی خود کو کمرے میں بند کر چکی تھی عزہ نے بس سی کھڑی رہ گئی۔ دروازا نوک ہوا اسے لگا حا ذق آیا ہے۔ مجھے آپ سے بات نہیں کرنی حاذق جائیں یہاں سے۔ وہ خفگی سے کہہ گئی دھیمے اور ننھے سے قدموں کی چاپ پر عزہ پلٹی۔ "کیا ہوا ڈئیر پیاری مما"بیٹا بھی باپ کی کاپی تھا بس آنکھوں کا فرق تھا ورنہ حرکتیں اور بول چال سب اسنے سکندر سے جیسے کاپی کر لیا تھا۔
"ڈئیر پیاری مما...وہ قریب آیا عزہ مسکرانے لگی۔ یہ پھول ڈیڈی نے اپنی ڈئیر پیاری وائف کیلئے بھیجا ہے"ابراہیم نے اپنا ہاتھ آگے کیا عزہ گلاب کا پھول دیکھ کے ہنس دی۔ "اور یہ میری طرف سے ڈئیر پیاری ممی۔ اسنے دوسرا ہاتھ آگے کیا"عزہ اسے گود میں اٹھاتی اسکی دونوں آنکھوں اور گا لوں پر باری باری لب رکھتے مسکرائے جا رہی تھی وہ اسکی زندگی میں کیے گئے طویل صبر کے بعد ملنے والی نعمت کی طرح تھا ابراہیم کیلئے محبت اسکے دل میں دن با دن مضبوط اور مستحکم ہوتی جا رہی تھی۔
***
لان میں انہوں نے قبضہ جمایا ہوا تھا ایک طرف لڑکوں کی ٹیم تھی جس میں مرسلین،طہ، یحییٰ، ، احمر حاذق، ارسل، بلال، شھزین،یوسف، حازق اور یاحان تھے سب بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے سوائے یاحان اور یحییٰ کے۔ دوسری طرف لڑکیوں کی ٹیم تھی جس میں عفاف،اینارہ، نتاشا، ر، وشانے شھزین اور یوسف کی بیویاں بھی شامل تھیں عزہ بھی ابراہیم کے ساتھ ہی آگئی تھی نتا شا کے چہرے پر ان سب نے بڑا سا پلو نکال رکھا تھا سب مستی مزاق میں لگے تھے امیمہ بھی وہاں آ کے بیٹھی تھی جسے روشانے کھینچ کر باہر لائی تھی۔ چلو اب میری باری۔ شاعری کی مقابلہ بازی لگی تھی۔ بلال نے سب کو چپ کرواتے شعر پڑھا۔
ہم کو ہمی سے چرا لو،اِک سوکھی سی منگنی ہماری بھی کروا دو۔
آمین..سب نے ہنستے یک زبان کہا وہی بلال نے استغفرُللہ کا ورد شروع کیا۔ اب دولہے کی باری۔ ِ مرسلین نے گھونگھٹ میں بیٹھی اپنی بیوی کو دیکھا۔ "مریضانِ محبت کو فقط دیدار یار کافی ہے۔"
ہزاروں طب کے نسخوں سے،نگاہِ یار بہتر ہے۔ دونوں اطراف واہ واہ کا شور مچا۔ نتاشا بھی روشانے کے پیچھے ہوتی مسکرا دی۔
دولہن کچھ کہنا پسند کریں گئیں۔ طہ نے پوچھا تھا۔
"...!"...تیرے دیدار کے لمحے بہت قیمتی تھے،ہم اگر آنکھ جھپکتے تو خسارہ کرتے بھابھی تو شاعرہ نکلی۔ ان جملوں کے ساتھ ساتھ ہو ٹنگ اور تالیاں بھی جاری تھیں۔ چلیں طہ بھائی اب آپ سنائیں۔
کس کیلئے..؟ "اپنی بیوی کیلئے کمینے"مرسلین نے اسے مکا جڑا۔
حاذق سب کو بغور دیکھتا ہنس رہا تھا۔ کتنی ہی دیر وہ سب ہنسی مذاق میں مصروف رہے۔ تبھی حاذق نے مرسلین کو کونی ماری اسنے طہ کو اشارہ دیا پھر سب نے عزہ کو بیچ میں گھسیٹا۔
بھائی کی شان میں کوئی شعر..."میں ناراض ہوں ان سے"۔۔ چلیں ناراضگی میں ہی سنا دیں۔ طہ باضد تھا۔"ٹوٹا ہوا اِک ساز ہوں میں"
"امی کے داماد سے ناراض ہوں میں"وہ ایک ہی سانس میں نروٹھے پن سے ایک ادا سے بولی تھی وہی سب ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوتے تو کچھ واہ واہ کرتے رہے گئے۔ حازق کو اپنی ڈئیر وائف پلس ڈرامہ کوئین سے ایسی ہی تو قع تھی۔ وہ بھی اسے داد دینے والی نظروں سے تکتا رہا۔ بھا ئی آپ جواب میں کیا بولیں گئیں۔
کون کرتا ہے ترے بعد تیرے جیسا سخن،ہم تیرے بعد بھی کسی سے کہاں بولتے ہیں، کیا غلط کرتے ،ہیں ہم فرطِ عقیدت سے کبھی
"تری آنکھوں کو اگر سارا جہاں بولتے ہیں"۔۔۔ اسے محبت پاش نظروں سے دیکھتے چاہت سے ادا کیے گئے ان لفظوں میں محبت اور احترام کمال تھے سب ہی واہ واہ کرتے رہ گئے۔ بلال کی نظر ایک طرف بیٹھے یاحان پر ٹھہری۔ بھائی صاحب آپ بھی ہماری ٹیم کا حصہ ہیں کچھ بولیں گئیں نہیں...کوئی شعر،کوئی غزل۔ اسنے ادائے شوخ سے ک
سے کہا۔ یاحان فقط مسکرا کر سر ہلا گیا۔ اک غزل لکھی تھی وہی سنا دیتا ہوں۔ اسنے امیمہ پر نظر ڈال کر ہٹاتے جو کہا یحییٰ بھی دیکھ چکا تھا اسنے امیمہ کو بجھی نظروں سے دیکھا۔
،اِک لڑکی ہے امید کی کرن جیسی
سرخ گلابوں سے معطر عطر جیسی۔
کچھ زندگی سے ہاری ہوئی، کچھ لوگوں سے ڈری ہوئی۔
،میں گیا تھا اسکی زندگی میں، اپنی بے رنگ سی زندگی لے کر
اسے جینے کا حوصلہ دینے، اسے صبر کا سلیقہ سیکھانے۔
مگر ہاے۔ افسوس رہا مجھے اپنی اِک نادانی پر...
اسے خدا کے قریب کرتے کرتے، اپنا آپ اسے میں سونپ آیا۔
دل..دماغ..سوچوں پر اسکے نقش ساتھ کھینچ لایا۔
اسکو تو خبر بھی نا تھی اس دلِ زار کی تمنا کی۔
،وہ جیتی تھی کسی اور کی محبت میں
اور میں سانسیں لیتا تھا اپنے لاحاصل عشق میں۔
،وہ موت سے پہلے موت جیسی تھی
وہ میری بے رنگ زندگی میں رنگوں میں ڈھلی تتلی جیسی تھی۔
وہ کسی اور کے آنگن کی شیدائی، میں قید کرنے اسے نکلا تھا
،پھر زندگی نے اِک ٹھوکر ماری،میں اپنے دل کو مارے اسکے شہر سے نکل آیا تھا
،پھر خود کو اس کا عادی بنا کے اسی کے حوالے کر آیا تھا
ہاں میں اپنی محبت کو کسی اور کیلئے چھوڑ آیا تھا۔
لگتا ہے بھائی جان کا دل بری طرح ٹوٹا ہے سب اسکے بہترین لفظوں پر داد دینے میں مصروف تھے جبکہ یحییٰ امیمہ حاذق اور عزہ خاموشی سے اس دلِ بربادی کے تماشے میں شامل تھے۔
دولہے صاحب اب آپ بھی چپ کا روزہ توڑ دیں۔ ارسل نے اب کے بت بنے یحییٰ کو گھسیٹا ،وہ تکیے پے سر رکھے بازو گردن کے نیچے دئیے لیٹنے کے انداز میں بیٹھا تھا۔ میں نے کچھ بولا تو بھابھی کی ٹیم ہار جائے گئی۔ اسکی جتا تی نظریں امیمہ پر تھی۔
جو سب نے بغور پہچان لی۔ ہم ڈرتے ہیں کوئی تم سے، نتاشا بولی۔
بات ڈرنے کی نہیں، لفظوں کی ہے بھابھی جی ہم لفظوں میں مات دینے کا ہنر تو جانتے ہیں مگر آپ سے ہارنا ہمیں اچھا نہیں لگے گا۔
اسکا ایٹیوڈ اور سرد لہجہ وہاں سب کو مشتعل کر رہا تھا۔
تم شروع کرو جواب دینا ہمیں آتا ہے۔ روشانے نے بھی ہمت سے کہا۔
،روح میں شامل ہے فقط نس نس میں نہیں
،وہ اک شخص جو میری دسترس میں نہیں
، حل یہی ہے کہ بھول جاؤں اسے
اور اک یہی بات میرے بس میں نہیں۔
وہ شاعری کی لفظوں کے جال میں اپنا حالِ دل بیان کر بیٹھا تھا دونوں طرف خاموشی تھی جب کہ لڑکیوں کی ٹیم یہ سوچ رہی تھیں کہ جواب کون دے۔ مگر دفعتاً جواب آیا۔
عکس عکس، گماں گماں، خیال سارے مسترد۔
تو نہیں، تو کچھ نہیں، سہارے سارے مسترد۔
،جھکی نظر یں لرز تی پلکیں اور لہجہ ندامت سے بھرپور وہ بھی شاعری کا سہارا لیتی اپنا دل کھول رہی تھی۔ یحییٰ تنفر سے ہنسا۔
سیدھا ہو کے بیٹھا اسے دیکھا مقابلہ یف ہونے والا تھا سب ہی من و عن انکی طرف متوجہ تھے۔
،آپ حریمِ ناز میں شوق سے آئیں بے حجاب
اب وہ جنون جنون نہیں، اب وہ نظر نظر نہیں۔
آخری مصرعے پر اسکے لہجے میں تکلیف آ سمائی وہ اسے بتلا رہا تھا مگر امیمہ تکلیف میں ڈوبتی دل کو نفی کیے
،میری عمر بھر کی مسافتیں مجھے اک پل نا تھکا سکیں
تیری اک نظر کی بے رخی سے میں ذرہ ذرہ بکھر گئی۔
وہ اپنی تکلیف عیاں کرنے کی کوشش میں آنسو بھی پی رہی تھی یاحان کا و جود اسکی تکلیف میں خود کو بھی مبتلا ہوتا محسوس کر رہا تھا وہ وہاں سے اٹھ گیا.
اک نشانی بھی، فراموش نہیں کی اُس کی۔ ۔ ایک بھی زخم کو آرام نہیں آنے دیا۔۔ اُس نے اک دن ، مجھے ناکام کہا
اور میں نے خود کو، اپنے بھی کسی کام نہیں آنے دیا۔
یحییٰ کے لہجے میں گہرے غم کی آمیزش ہوئی۔
،ہم نے تاخیر سے سیکھے ہیں محبت کے اصول ہم پر لازم ہے
تیرا عشق دوبارہ کر لیں،یہ بھی ممکن ہے تجھے دل سے بھلا دیں ہم یہ بھی ممکن ہے تجھے جان سے پیارا کر لیں۔
اسنے آخری مصرعہ یحییٰ کی آنکھوں میں اپنی شدت سے چیخ چیخ کرد ہائی دیتی نظروں کو ڈال کا کہا تھا مگر اب پانی سر سے گزر چکا تھا اسنے یونہی نظر موڑی امیمہ کا دل بھر آیا۔
"جو میرے ضبط کا شیرازہ منتشر کر دے، تیرے ستم کو ابھی وہ ادا آتی نہیں۔" صاف گوئی سے جیسے ہاتھ اٹھا دئیے گئے تھے وہ کر ہی کیا سکتا تھا کچھ دیر بعد اسکا نکاح تھا مگر امیمہ شاہ تو جیسے آج ہی اسے پا لینے کی ضد پر اڑ گئی تھی مگر اسکی پھیر تی نظریں بھی دل کو چھلنی کر گئی دوسری طرف موت سا سناٹا چھا گیا۔ لفظوں کی بجائے نظروں نے جو پیغام سنایا تھا اسکے بعد کہنے کو کچھ نہیں رہا تھا آنسو پلکوں پر آن پہنچے وہ اٹھتی اندھا دھند اندر کو بھاگ گئی۔ یحییٰ بھی سب کچھ پٹختا ولا سے باہر نکل گیا باقی سب جوں کے توں