Chapter 67: باب 67

اب رونے سے کیا ہو گا دل اب ہم چاہ کر بھی کچھ نہیں کر سکتے ہمارے بڑوں نے حبیب انکل کو زبان دے دی ہے۔ "کیوں نہیں کچھ ہو سکتا آپی... آخر کیوں...وہ آنسو پیتی شدت سے چیخی"

جب یحییٰ مجھے ٹھکرا سکتا ہے تو وہ اس لڑکی کو بھی ٹھکرا سکتا ہے آپی اسے بولیں ناں وہ یہ نکاح نہیں کرے۔ آپ کو اللہ کا واسطہ آپی میں کیسے رہوں گئی اسکے بغیر۔ نتاشا اور عزہ اسے ہذیانی ہوتا دیکھ رہی تھی۔ "میں نے بچپن سے اسکی دولہن بننے کا خواب دیکھا ہے اب میں کیسے اسکے پہلو میں کسی اور کو برداشت کر پاؤں گئی مجھے تو اس سے بہت محبت ہے میں مر جاؤں گئی"وہ زاروقطار روتی چیخ رہی تھی بالوں کو نوچتے، ہچکیاں بھرتے وہ بے بسی کے در پر آن گری تھی۔

خود کو سنبھالو دل...پاگل مت بنو..عزہ اسکے قریب آئی اسے سینے سے لگایا۔ "اسے جا کر بتائیں آپی اسکی دولہن بننے کا خواب امیمہ شاہ نے بچپن سے دیکھا ہے میرا یہ خواب خاک نہیں کرے مجھ پر رحم کھائے"نتاشا آنسو صاف کرتی باہر نکل گئی اسے لگ رہا تھا اسکی تکلیف کی شدت سے اسکا دل پھٹ جائے گا۔

"تمہیں معلوم ہے عزہ میں امیمہ کو سنو وائیٹ کیوں کہتا ہوں۔ کیونکہ مجھے بچپن میں سنو وائیٹ بہت پیاری لگتی تھی میں نے وہ مووی کئی بار دیکھی پھر جب سنو نے جنم لیا اور میں نے اسے پہلی بار دیکھا تو مجھے احساس ہوا کہ مووی والی سنو وائیٹ حقیقت میں میرے سامنے ہے اور میں نے اسکا نام سنو وائیٹ رکھ دیا۔ وہ روتے ہوئے ہنسا...پر اگر مجھے معلوم ہوتا کہ اسکا نام سنو وائیٹ رکھنے سے ہما ری زندگی کا انجام بھی اس کہانی کے اختتام جیسا ہو گا تو میں کبھی اسکا نام سنو وائیٹ نہیں رکھتا۔ وہ اسکے سامنے بیٹھا اپنا دل کا حال روتے ہوئے سنا رہا تھا"۔۔۔ عزہ ٹرانس کی کیفیت سے باہر آئی امیمہ سر گھنٹوں میں دئیے سسکیاں بھر رہی تھی۔ "میں اتنی ذلت اور توہین ڈیزور نہیں کرتا تھا،میں نے تو بس محبت کی تھی...اسے یحییٰ کے آخری الفاظ یاد آئے"انا اور بدلے کی جنگ میں محبت اور رشتے دونوں ہار چکے تھے۔

***

ہمیں ہمیشہ وہی ملتا ہے جسے ہمارے نصیب میں اللہ نے لکھ دیا ہوتا ہے...اگر اللہ کا دیا ہمیں پسند نہیں آرہا تو ہمیں صرف دو کام کرنے چاہئیں۔ پہلا صبر اور دوسرا دعا... اللہ نے جو ہمارے نصیب میں لکھا ہے ہمیں اس میں راضی کر دے کیونکہ اللہ کبھی اپنے بندے کیلئے غلط نہیں چنتا ...انسان ہی بہترین چھوڑے بہتر کے پیچھے بھاگتا رہتا ہے۔ اسنے بھی یہی کیا تھا مگر اب وہ پچھتا رہی ہے اسنے صبر کرنے کے "بجائے بدلہ لینے کو ترجیح دی۔ اسنے اللہ کے رکھے حال میں خود کو نہیں ڈھالا تھا۔ جو بھی تھا حاذق وہ میری بہن ہے اور مجھے اسکے لئے تکلیف ہو رہی ہے"۔۔ ۔"اللہ انسان کی برداشت سے زیادہ اسے تکلیف نہیں دیتا عزہ..اللہ اسے صبر دیں گئیں"تم ریڈی ہو جاؤ ڈیڈ ویٹ کر رہے ہیں نکاح کا وقت ہونے والا ہے۔ کچھ یاد آنے پر وہ جلدی سے کمرے سے نکلا پیچھے عزہ بے دلی سے اپنے جوڑے کو دیکھنے لگی۔

***

واہ بھائی محبت نہیں ہے مگر اسکے لئے مار کھا سکتے ہیں، بغاوت بھی کر سکتے ہیں اسے نکِ نیم بھی دے سکتے ہیں۔ "بس نکاح نہیں کر سکتے اس سے...آپ بیوقوف کے سردار مقرر کیے جانے لائق ہیں بھائی وہ ایک کشادہ اور خوبصورت منزل جیسی آپ کے سامنے ہے جس کی منزل آپ بن سکتے ہیں تو کیوں یہ موقع چھوڑ رہے ہیں"۔۔۔ وہ یحییٰ سے محبت کرتی ہے اپنی بات کو سمجھو۔ "مگر آپ تو اس سے محبت کرتے ہیں ناں بھائی۔"۔۔ ۔"میں صرف اسے اچھا دوست مانتا ہوں۔"..."کسے بیوقوف بنا رہے ہیں محبت آپکی آنکھوں میں نور کی طرح چمک رہی ہے"۔۔۔ یہ محبت نہیں ہے اگر ہے تو اسکے لئے نہیں ہے۔ وہ تلخی سے کہہ گیا۔ تم جاؤ۔ سکندر کی آواز پر اینارہ سر کو خم دیتی باہر چلی گئی۔

اگر یہ محبت نہیں ہے تو مقابلہ بازی کے دوران اسکی تکلیف میں مبتلا تم کیوں ہور ہے تھے...وہاں سے اٹھ کر کیوں آئے تھے یاحان۔

حاذق کے لہجے پر وہ چپ کھڑا رہا۔ "تم اسے یحییٰ کیلئے چھوڑ کر آئے ہو مگر وہ کسی اور سے نکاح کر رہا ہے۔"۔۔ ۔"وہ نکاح کر لے گا مگر امیمہ شاہ اسے اپنی روح سونپ چکی ہے اور مجھے اسکے جسم کی چاہت نہیں ہے...میں اسے کسی ا"ور جہاں میں پا لوں گا، اس جہاں میں وہ یحییٰ میر کی سہی۔ اسکی فیاضی پر سکندر نے تاسف بھرا سانس کھینچا۔ "کس جہاں کی بات کر رہے ہو یاحان....اسلام میں سات جنم نہیں ہوتے..اسنے جتایا"۔۔ ۔"نہیں ہوتے جانتا ہوں...جنت تو ہوتی ہے ناں۔"وہ دھیرے سے مسکرایا۔ سکندر کا دل اس بیوقوف انسان کو اوارڈ دینے کا چاہ رہا تھا آریان کی کال پر وہ لان کی طرف

اسکی پہلی نظر عزہ پر گئی۔ جو ڈارک کلر کے شرارے میں انتہائی حسین لگ رہی تھی تمام کیلر نے میچنگ کلر کی ڈریسنگ کی تھی۔

نتاشا اور مرسلین سٹیج پر بیٹھے تھے دونوں ہی نظر لگ جانے کی حد تک خوبصورت لگ رہے تھے تمام ملک ولا وہاں موجود تھا حبیب صاحب کی فیملی بھی آ چکی تھی یحییٰ دوستوں میں گھرا میر ون کلر کا کرتا پہنے سٹیج پر بیٹھا تھا۔ یاحان بھی انکے بلانے پر سٹیج پر چلا گیا۔ عزہ نے امیمہ کو تلاش کیا وہ وہاں نہیں تھی۔ "کسے ڈھونڈ رہی ہو ڈئیر وائف..؟"."کہہ دو مجھے ڈھونڈ رہی تھی میں خود کو دنیا کا سب سے خوش قسمت شوہر تصور کرنے کا شرف حاصل کرنا چاہتا ہوں۔"اسکی بات پر عزہ ناچار ہنس دی ۔"میں آپ کو ڈھونڈ رہی تھی۔ وہ ہنسی"..."یا اللہ اتنی خوشی ایک ساتھ دے دی میں کیسے سنبھالو گا۔ وہ ہنستا گیا"۔۔۔ وہ دونوں ایک ساتھ ہی مکمل لگتے تھے ان کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا تھا جیسے اللہ نے خاص انہیں ایک دوسرے کیلئے بنایا ہے۔ انکے درمیان میں سات سمندروں جتنا فاصلہ تو محض آزمائش تھی ایک خوبصورت آزمائش جسے جیت کر انہیں ایک دوسرے تک ہی آیا تھا۔ سکندر نے اسے گجرے پہنائے۔ مجھے خوش قسمت شوہر بنانے کیلئے شکریہ۔ اسنے گجروں کو آہستگی سے چھوا۔ عزہ چہرا جھکا گئی۔ دولہن کے آنے کا شور مچا۔ عزہ کا چہرا ایکدم سے تاریک پڑ گیا۔ حالت کسی کی منفرد نہیں تھی۔ مگر دستورِ دنیا تھا رسم تھی جسے نبھانا تھا۔ علینہ کو یحییٰ کے ساتھ بٹھا دیا گیا۔

مولوی صا حب پاس آئے۔ تشریف رکھا۔ اجازت طلب کی نکاح شروع کیا۔ چاروں اطراف چھائی خاموشی میں نسوانی آواز ابھری۔

ہجوم نے رخ پھیرا۔ پیچھے اجڑی بکھری حالت میں کوئی لڑکی کھڑی تھی وہ کوئی لڑکیا میمہ شاہ تھی۔ یحییٰ نے آنکھیں میچ لیں جیسے اسکی تکلیف اسے بھی دکھ سے دوچار کررہی تھی۔

یہ نکاح نہیں ہو سکتا۔"امیمہ تماشا نہیں بناؤ۔ طوبی پاس آئی"

تماشا آپ سب بنا رہے ہیں میرا۔ وہ پاگل ہونے کے درپے تھی۔"یہ نکاح نہیں ہو گا۔ مہمانوں کا ہجوم بے تاثر کھڑا تھا"۔۔۔ حبیب صاحب نے آریان کو دیکھا۔ یحییٰ جگہ سے اٹھا تب تک امیمہ سب کو جھٹکتی سٹیج پر پہنچ گئی۔ آنسو متواتر بہہ رہے تھے۔ سوجھی آنکھیں،سلو ٹیں زدہ لباس اور زخمی پرندے جیسے پھڑپھڑاتے ہونٹ۔"اب کیا چاہتی ہو...تم سے نہیں اس سے نکاح کر رہا ہوں پھر کیوں تماشا بنا رہی ہو"۔۔۔ یہ تماشا اس لئے لگا ہے کیونکہ تم بے وفائی کر رہے ہو یحییٰ میر۔ امیمہ نے اسکے سینے پر انگلی رکھی۔"رسوا تو تم نے کیا تھا...پہل تمہاری طرف سے ہوئی تھی"۔۔۔ تو تم بھی کر لیتے مگر یوں کسی اور کو زندگی کا حصہ بنانے کی اجازت تمہیں کس نے دی...جواب دو...اسکا بازو دوبچے وہ روتی ہوئی چیخی۔ یحییٰ خاموش رہا۔"تم یہ نکاح نہیں کرو گئے تمہاری دولہن بننے کا حق صرف مجھے ہے...امیمہ شاہ کو سمجھے تم"وہ روئے جا رہی تھی یحییٰ نے مرسلین کو دیکھا وہ بے تاثر کھڑا تھا۔

ٹھیک ہے اگر تم اس نکاح سے انکار نہیں کرو گئے تو....اسکی چپ پر امیمہ پاگل ہوتی سٹیج سے اترنے لگی۔ "کہاں جا رہی ہیں آپ بھابھی جی..؟"...گن لینے جارہی ہوں میں اسے ختم...سناٹا ہنوز قائم تھا یحییٰ سمیت امیمہ بھی شاک کی کیفیت میں پلٹی۔ گھونگھٹ کے نیچے سے حبیب صاحب کی بیٹی نہیں بلکہ بلال نمودار ہوا تھا یحییٰ اچھل کر دور ہوا۔ امیمہ شاکی آگے بڑھی۔

وہ دانت نکال رہا تھا امیمہ نے رکھ کر تھپڑ اسکے گال پر جڑ دیا۔ سب ہونق بنے کھڑے تھے۔ یہ سب کیا ہو رہا ہے۔ مرسلین حیرت سے آگے آیا۔ "تم سب جس سکول سے پڑھ کر آئے ہو وہاں کے ہیڈ ما سٹر ہمارے آریان ملک ہیں"فیصل پرجوش سا سٹیج پر آیا۔

تو کیا شادی حبیب انکل کی بیٹی سے نہیں ہو رہی تھی۔ ؟ میری تو کوئی بیٹی ہی نہیں ہے نتاشا بچے ۔ وہ ہنس دئیے۔ یحییٰ نے جوتا اتارا بلال بھاگا۔ خدا کی قسم مجھے آدھے گھنٹے پہلے آریان انکل نے اس سب میں گھسیٹا ہے۔ وہ بیچارا لہنگا سنبھالے کی تگ و دو میں سٹیج پر دندنا رہا تھا۔ رک جاؤ رک جاؤ میں سمجھاتا ہوں۔ حمزہ نے اسے بمشکل روکا۔ یہ پلان آریان بھائی کا تھا اور صرف ہم بڑوں کو معلوم تھا...امیمہ نے یحییٰ اور اسنے امیمہ کو دیکھا۔

تم دونوں آنا اور ضد کی برف میں جمے تھے مگر ہمارے حواس ابھی قائم تھے بیٹا۔ فیصل کے جملے پر وہ شرمندہ ہوئے۔ مگر اس دن تو آپ سب حبیب انکل کی طرف گئے تھے پھر وہ کیا تھا۔ ؟

"عزہ سٹیج پر آئی۔ وہ تو ہم سب آئسکریم کھانے گئے تھے پرنسیس"آریان کے جملے پر وہ سب ہنس دئیے جبکہ ینگ پارٹی منہ کھولے حیرت کے پہاڑ تلے دبی کھڑی تھی۔ کتنے چالاک تھے انکے بڑے انہیں بھنک تک نہیں پڑنے دی گئی۔ "اب تم دونوں راضی ہو یا ابھی مزید جھگڑنا..؟"۔۔۔ مولوی صاحب کو بلائیں اس سے پہلے یہ پھر ناراض ہو جائے۔ یحییٰ کی جلد بازی پر سب ہنس دئیے۔ "نہیں ...اس ایک لفظ پر سب کی ہنسی کو بریک لگا"۔۔ ۔"لگتا ہے اسکا دماغ پھر سے گھوم گیا ہے" یحییٰ نے اپنا سر پیٹا۔ "میرا مطلب تھا مجھے دولہن تو بننے دیں۔"امیمہ نے وضاحت دیتے اسے گھورا ۔ سب نے سکھ کا سانس بھرا۔ کچھ دیر بعد وہ سب سٹیج پر موجود تھے۔"قبول ہے"یحییٰ کے بعد امیمہ نے بھی کہا اور تمام ملک ولا اس وقت خوشی سے بھنگڑے ڈال رہا تھا اتنی خوشی انہیں حمزہ اور زارا کے نکاح کے وقت بھی نہیں ہوئی تھی جتنی آج ان دونوں کی ہو رہی تھی۔ "میری تا حیات شریکِ حیات بننے کیلئے شکریہ"۔۔ ۔"مجھے اپنی دولہن بنانے کیلئے تمہارا بھی شکریہ"

امیمہ کے جملے پر وہ بے ساختہ ہنس دیا "جو ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے"عزہ نے اسکا گال چوما۔ عفاف نتاشا یحییٰ کے دوست سب وہاں تھے امیمہ نے یاحان کیلئے نظریں گھمائیں۔ جو ایک طرف کھڑا تھا۔

آپ دونوں کو نکاح مبارک ہو۔ یاحان بھی انکے بیچ آیا۔ یحییٰ نے اٹھ کر اسے گلے لگا یا۔ سب خوشی منا رہے تھے اچانک ہی میوزک آف ہو گیا۔ سب پر خاموشی چھا گئی ایک نسوانی آواز ابھری تو سب کی نظر لان کی اینٹرنس پر ٹھہری۔ یحییٰ سمیت امیمہ روشانے اور باقی سب کو حیرت کا جھٹکا لگا۔ "تمہیں کیا لگا تھا یحییٰ میر میری خوشیاں برباد کر کے میں تمہیں چین سے جینے دوں گئی"وہ چلتی قریب آرہی تھی حلیے سے وہ کوئی پاگل معلوم ہو رہی تھی۔ یہ کون ہے..؟ "نینا اقبال"...عزہ کے سوال پر امیمہ کے ہونٹ ہلے۔ تم نے مجھ سے میری محبت چھینی تھی آج میں یہاں تمہیں برباد کرنے آئی ہوں۔ وہ سب جو بھی ہوا اس میں تم برابر کی شریک تھی نینا۔ تم وہ سب ڈیزور کرتی تھی۔ یحییٰ کے بعد بلال بھی بولا۔ وہ طنزیہ ہنسی اور گن نکال کر یحییٰ کا نشانہ باندھا۔ ارسل اور بلال کود کر اسکے سامنے اکھڑے ہوئے۔ طہ احمر اریان کے اشارے پر نینا کی طرف بڑھ رہے تھے۔ گن دیکھ کر وہاں سب سہم گئے۔ خبر دار نینا ایسا کچھ مت کرنا تم نے جو بویا تھا وہی کاٹا تھا اب بدلہ کس بات کا۔ نہیں یحییٰ میں تمہیں کچھ نہیں کروں گئی میں تم سے تمہاری ہی طرح تمہاری محبت چھین لوں گئی جیسے تم نے مجھ سے چھینی تھی اسکی آنکھوں میں بدلے کی آگ دہک رہی تھی گن کا رخ امیمہ بنی ابھی کوئی ردعمل دکھاتا یحییٰ اسکی ڈھال بنتا سکندر سٹیج پر پہنچتا اسنے گولی چلا دی۔ سب پتھر کا مجسمہ بنے رہ گئے۔ امیمہ کی چیخ ابھری۔ سب متوجہ ہوئے وہ سٹیج پر گری ہوئی تھی یاحان کا مردہ ہوتا وجود اسکی باہوں میں تھا اسکے ہاتھ موجود گن گواہ تھی وہ نینا کو شوٹ کرنے والا تھا وہ مسکرا رہا تھا گولی اسکے سینے میں لگی تھی خون پوری رفتار سے بہنے لگا۔ امیمہ نے ...پھر چیخ ماری وہ اسکا چہرا تھپتھپانے لگی۔ "،...میں..ت..تم...سے جنت ...جنتخ میں..ملوں...گا.."اور وہ آخری بار مسکرایا امیمہ ہذیانی انداز میں چیخی۔ سکندر نے یاحان کار اپنی طرف کیا۔ بھائی....یاحان...حان اٹھو...بھائی ہاسپٹل چلیں میرا حان مر جائے گا۔ اینارہ روتی سکندر کو کھینچنے لگی اسنے بےتاثر چہرے کے ساتھ اینارہ کو دیکھ کر سر ہلا دیا۔ وہ کچھ بول نہیں سکا۔ انسو بہہ نکلا تھا سکندر نے اسکی آنکھوں پر ہاتھ رکھا۔ "نہی...نہیں..میرا بھائی...نہیں حان اٹھو...تم نہیں جا سکتے اٹھو...بھائی اسے بولیں اٹھیں..."وہ پاگلوں جیسے روتی اسے پکار رہی تھی مگر یاحان عا ظمی اپنے اگلے سفر پر نکل چکا تھا۔ دیکھتے دیکھتے خوشیاں آنسوؤں سے سوگ میں بدل گئی تھیں.

دن کے اجالے میں کمرے میں ملجگہ سا اندھیرا پھیلا ہوا تھا تیسرا دن تھا اور ملک ولا پور پور سوگ میں ڈوبا ہوا تھا۔ ایسے میں وہ ہمیشہ کی طرح پورے دس منٹ بعد پھر سے کمرے میں آیا اس ہستی کو دیکھا جو ویسے ہی سٹل بیٹھی تھی۔ "مجھے لگتا تھا جب میری دولہن میری زندگی میں آئے گئی تو وہ مجھ سے خوب ساری باتیں کیا کرے گئی"اسکے قریب دو نواز ہوتے یحییٰ نے محبت سے بتلایا۔ "کیا تم نے مجھ جیسی بد نصیب دولہن دیکھی ہو گئی کہیں.؟"حلق میں آنسوؤں کا پھندا اٹکا۔ "مجھے زندگی دینے کیلئے اسنے اپنی زندگی گنوا دی"...مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں نے سب پا لیا مگر اپنی زندگی کا قیمتی حصہ کھو دیا ہو۔ وہ آج بھی اسی لمحے میں اٹکی ہوئی تھی جب اسکی باہوں میں یاحان نے آخری سانس لیا تھا اور یحییٰ آج بھی .خاموشی سے اسے سن رہا تھا۔ تمہیں معلوم ہے یحییٰ..وہ ایک رو سے کہتی کھسکتی اسکے قریب ہوئی جیسے کوئی بہت اہم بات بتانے لگی ہو اور یحییٰ بھی نرمی سے اسکا ہاتھ تھامتا اپنی پوری تو جہ سے سننے لگا۔ "یاحان کہتا تھا وہ میرا سب سے اچھا دوست ہے...میرا فری ایڈوائزر...اسنے کہا تھا میں کہیں بھی جا ؤں گئی،کسی بھی مصیبت میں ہوں گئی...وہ میرے سامنے ہو گا...وہ ساری زندگی میری مصیبتو ں سے لڑنے کیلئے انکا منتظر رہا کرے گا...پھر میں نے اسے بتایا کہ تم مجھے ملنے نہیں دو گئے...اسنے مجھ سے تین بار کہا تھا کہ وہ دنیا میں نا سہی جنت میں مجھ سے مل لے گا۔ وہ کہتا تھا جہاں میں ہوں گئی وہاں وہ مجھ سے پہلے موجود ہو گا۔ میں اسکی بات کا مفہوم نہیں سمجھ سکی یحییٰ وہ جنت میں جانے کی باتیں کرتا تھا مجھے لگا تھا وہ صرف کہتا ہے مگر وہ مجھ سے پہلے جنت میں بھی چلا گیا وہ صرف باتیں نہیں کرتا تھا"وہ سسکیاں بھرتی اسکی بازو سے سر ٹکا ئے بچوں جیسے رو رہی تھی یحییٰ نے چہرے پر کرب کے سائے

زندگی دشواری کا نام ہے بچپن سے اب تک ہمیں کئی طرح کی محرومیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کچھ ،محرومیاں ہم سے ہمارا بچپن چھین لیتی ہیں اور کچھ جوانی کے خوشنما دن، لاحاصل محبت غریبی،خواہشات کا مرجانا،ماں باپ کا دنیا سے چلے جانا،کسی بہت اپنے سے جوانی میں بچھڑ جانا یہ سب ایسے دکھ ہیں جن کی اذیتیں برداشت سے باہر ہوتی ہیں مگر ہم اپنی زندگی کے اختتام تک انہیں بڑے صبر اور حوصلے سے سہتے ہیں۔ اور یہی دستورِ زندگی اور اللہ کا نظام ہے۔

جو مجھ سے بچھڑ گیا ہے وہ میرا بھائی تھا اور اسکی بہن اسکے غم میں بسترِ مرگ پر تھ لیٹی ہے۔ اسکے ہا سوئے ابراہیم کی پیٹھ تھنک رہے تھے۔ میں نے کبھی اسکے بغیر زندگی تصور نہیں کی تھی عزہ ماں کے جانے کے بعد مجھے سنھبالنے والا یاحان تھا تم وعدہ کرو عزہ تم مجھے اور ابراہیم کو ؤ چھوڑ کے کبھی نہیں جا گئی ہم دونوں تمہارے بغیر ادھورے ہیں۔"میں اکیلا ہو گیا ہوں...بالکل اکیلا۔"۔۔۔ میں آپ کے ساتھ ہوں حاذق آپ خود کو اکیلا نہیں سمجھیں۔ عزہ کی آغوش میں سر رکھے وہ سسکنے لگا۔

زندگی کبھی خوشگوار نہیں ہوتی جب کوئی اپنا منوں مٹی تلے دفن ہو جاتا ہے تو زندگی صرف ظالم لگتی ہے۔

وہ بھاگتا ہوا کمرے میں آیا۔ وہ ہانپ رہا تھا۔ بھائی بھائی کی پکار ملک ولا میں گونج رہی تھی۔ یا اللہ خیر...عزہ اور حاذق آنسو پونچھتے مرسلین کی آواز کے تعاقب میں گئے تھے۔

بھائی اینی ہوسپٹل سے کہیں چلی گئی ہے کسی کو کچھ نہیں معلوم احمر پاگل ہو گیا ہے اسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر...حاذق زینوں سے لڑکھڑاتے بچا۔ وہی پیچھے پہلے زینے پر اجڑی حالت میں کھڑی امیمہ شاہ کے قدم لڑکھڑا گئے۔ یحییٰ نے اسے بروقت سنبھالا وہ بے ہوش ہو چکی تھی۔ یحییٰ کی پکار بلند ہوئی سب ہواس باختہ سے اس طرف بھاگے۔

***

««««««««««چار سال بعد»»»»»»»»»

محبت حاصل ہو جائے تو اسے آنکھ میں رہ جانے والے آنسو کی طرح بنا لو۔"اور لاحاصل رہ جا نے تو..؟"...تو اسے آنکھ سے بہنے والے آنسو کی طرح بہا دو۔ "محبت مل جائے تو اسکی قدر بالکل ویسے کرنا جیسے انسان قرآن پاک کی کرتا ہے"۔۔۔ وہ کیسے دادو..؟

"دل میں بسا کر، آنکھوں سے چوم کر، لفظوں کے جیسے حفظ کر کے اور کبھی نا بھولنے والی..."۔۔۔ اور اگر انسان ویسی قدر نا کر سکے تو..؟۔ ۔"تو محبت کو لاحاصل رہنے دینا...کیونکہ جلد یا بد یر ویسے بھی پھر وہ تم سے چھین جائے گئی"۔۔۔ محبت کی قدر محبت کے رہتے کرنی سیکھ لینی چاہیئے۔ "محبت بہت پاک ہوتی ہے...بالکل انسان کے ایمان میں موجود پاکیزگی کی طرح اور ویسی شفاف جیسی اسکے دل میں اللہ کیلئے محبت ہوتی ہے...اللہ کو حاصل کرنے کے بعد جب ہم بھولتے نہیں ہیں تو محبت کو حاصل کرنے کے بعد یاد نا رکھنا بھی گناہ ہے۔"محبت دو قسم کی ہوتی یے۔ پہلی وہ جو سیدھا انسان کے نفس پر حاوی ہوتی ہے دوسری وہ جو روح پر اثر کرتی ہے۔ اور یہ دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں دونوں کا الگ نظریہ ہے دیکھنے اور سمجھنے والے پر ڈیپنڈ ہے وہ کونسی محبت کو ترجیح دیتا ہے مگر تم خوش نصیب ہو تمہاری محبت نکاح میں بدل چکی ہے۔ تو اسکی حفاظت اور قدر کرنا اب تم پر فرض کر دیا گیا ہے۔ "آپ کو معلوم ہے محبت کا مل جانا کیسا لگتا ہے..؟"...اس آواز پر وہ دونوں پلٹی۔ "کیسا..؟"۔۔ ۔ بالکل ایسا جیسے کسی تین دن سے بھوکے غریب بچے کو کچھ پیسے مل گئے ہوں۔ ۔ اس دن لان میں آنے سے پہلے میں نے اللہ سے آخری بار یحییٰ کو مانگا تھا اور جب ٹھیک پینتالیس منٹ بعد وہ میرے نکاح میں لکھ دیا گیا تو معلوم ہے مجھے کیسا محسوس ہوا تھا..؟۔۔ کیسا..؟ ۔۔ ۔ "شہ رگ جیسا..!"...مطلب..؟۔۔۔ میں نے اکثر کئی جگہ پڑھا تھا کہ اللہ اپنے بندے کی شے رگ سے بھی زیادہ اسکے قریب ہے اور جب میں اسکے نکاح میں آئی تو مجھ پر راز افشاں ہوا اللہ کیسے اپنے بندے کی شہ رگ سے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ یہ ایک معجزے جیسے ہوتا ہے آپ زبان سے ادا کرو اور وہ چیز یا انسان آپ کی قسمت لکھ دیا جائے۔۔ وہ دونوں دولہن بنی آمنے سامنے بیٹھی تھیں۔ سمیرا بیگم بارات کی آمد کا سن کر باہر چلی گئی۔ چھ مہینے بعد انکی رخصتی ہو رہی تھی برات دروازے پر کھڑی تھی زندگی کے نئے سفر پر گامزن ہونے کیلئے نئی منزلیں انکی منتظر تھیں۔ بڑے سے رقبے پر پھیلی وہ کھلی جگہ تھی جسکے وسط میں سٹیج بنایا گیا تھا۔ ملک ولا والے سٹیج کے ارگرد کھڑے تھے۔ مرسلین طہ سمیت چھ ہیوی بائیکس اینٹرنس پر آ کر رکیں۔ سب سے آگے حاذق کی بائیک تھی ابراہیم اسکے آگے بیٹھا تھا۔ بائیک کی تیز آواز، سموگ بومز کا رنگین دھواں اور پٹاخوں کی آواز میں باراتی بارات لےکر آئے تھے انہیں سٹیج پر بٹھا دیا گیا۔ ٹھیک دس منٹ بعد ایک ہیوی بائیک کی آواز گونجی۔ سب اس طرف متوجہ ہوئے۔ جہاں یحییٰ د لوہن بنی عزہ کو بائیک پر بٹھائے اینٹری لے چکا تھا۔ حازق جھٹکے سے سٹیج سے اتر ا۔ لڑکیاں گلاب کی پتیاں نچھاور کر رہی تھیں۔ سٹیج کے قریب بائیک رکی۔ حازق نے یحییٰ کی گر دن میں ایک کھینچ کر لگائی۔"اتنے ہیوی ڈریس میں میری بیوی کو بائیک پر بٹھا کر لائے تم اگر کچھ ہو جاتا تو..."...خدارا بھائی میری گردن ہی ملی ہوئی ہے کیا آپ سب کو کسی دن توڑ کے ہی دم لیں گئیں سب ہی ...اور یہ آپ کی بیوی کی فرمائش تھی...پہلے دھیرے اور پھر غصے سے کہتے اسنے بات ختم کی۔ جیسے تیسے بحث ختم ہوئی۔ عزہ کو سٹیج پر بٹھا دیا گیا کچھ ہی دیر بعد مرسلین، طہ اور حاذق کے سنگ سرخ ڈوپٹے کے سائے میں امیمہ شاہ کو بھی سٹیج پر لایا گیا۔ دونوں دولہن بنی قیامت ڈھا رہی تھیں۔ دودھ پلائی کی رسم عفاف اور نتاشا نے کی جسکے بعد رخصتی کا شور اٹھا امیمہ شاہ کا بھی غم تھا مگر عزہ کی جدا ئی میں ملک ولا ابھی سے بے رونق اور بے رنگ سا لگنے لگا تھا۔ رخصتی کے چند گھنٹے بعد ہی انکی ترکیہخ کیلئے فلائیٹ تھی۔ عزہ سر رنگ کے فارمل سے سوٹ میں ملبوس امیمہ کے کمرے میں آئی تھی۔

آپ جا رہی ہیں..؟۔۔۔ جلدی ملنے آؤں گئی۔ اسکا ماتھا چومتی وہ مسکرائی۔"نئی زندگی مبارک ہو دل...جو ہو گیا اسے بھول جانا اور اب اپنی نئی زندگی کی شروعات خوشیوں سے کرنا"۔۔ نئی زندگی میں بھی وہ نہیں ہو گا آپی۔ عزہ نے کرب سے آنکھیں میچی۔

آپ کہتی ہیں اسے بھول جاں...اسکی آخری بار مجھے تکتی آنکھیں نہیں بھولتی مجھے...اسے آخری بار کہے الفاظ میرے کانوں میں گونجتے رہتے ہیں۔ میں نے اسے دوست مان لیا تھا آپی مجھے اٹیچمنٹ ہو گئی تھی اس سے...اور یہ محبت سے بھی بدتر ہوتی ہے۔ وہ ہاتھوں کو گھورتی رہی۔ "نئی پرانی زندگی سے کچھ نہیں ہوتا...چلے جانے والے کسی رُت واپس نہیں آتے"۔۔۔ یہی زندگی ہے دل جہاں انسان کو شکست کھا کر بھی بلند حوصلوں سے جینا پڑتا ہے۔ ۔۔ ۔"کچھ نقصان ایسے ہوتے ہیں آپی جن کی بھرپائی انسان کبھی نہیں کر پاتا...اسکا جانا نقصان تھا وہ میری وجہ" .... ششش...وہ ٹراماٹائز ہوتی عزہ نے اسے سینے سے لگا لیا۔"کچھ لوگ کبھی بھی، کہیں نہیں جاتے...بس انکی رہنے کی جگہ بدل جاتی ہے...انہیں یاد کرنے کیلئے دل اور دیکھنے کیلئے وہ آنکھیں ہونی چاہئیں جو انہیں کبھی نا بھولے باقی وہ وہیں ہوتے ہیں جہاں وہ پہلے ہوتے تھے بس فرق اتنا ہوتا کہ انہیں دیکھنے والی آنکھ اور سننے والے کان عام انسانوں کے پاس نہیں ہوتے۔ اللہ کے ہر کام میں مصلحت ہوتی ہے...جو ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے۔ سرگوشیاں کب آہٹوں میں بدلی اسے معلوم نہیں ہوا۔ بنا چاپ کیے دونوں اسکے پیچھے کھڑے تھے۔ عزہ پلٹی۔ بھاؤؤؤؤؤ...اسکی چیخ بلند ہوئی۔

پھر خفا نظر دونوں باپ بیٹے پر ڈالی۔ آپ دونوں ہمیشہ مجھے ڈرا دیتے ہیں۔ "اور آپ ہمیشہ ڈر جاتی ہیں۔ دونوں ہنسے"۔۔ رونے کی آواز آئی۔ وہ تینوں ہی کمرے کی طرف لپکے۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.