Chapter 68: باب 68

مما میں آپکی ہیلپ کردوں..؟ وہ ابراہیم کا بیگ پیک کر رہی تھی عزہ اسے کپڑے پکڑاتی مسکرا دی۔ "ممی ہم کتنے دنوں کیلئے پاکستان جا رہے ہیں۔ ؟"اپنی واچ کولیکشن کا بوکس اٹھا تے ابراہیم نے پوچھا۔ "میں نے آپ کے ڈیڈ سے نہیں پوچھا ابراہیم"۔۔۔ اپ ڈیڈ کی بیسٹ فرینڈ ہیں ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ اسنے جیسے چیلنج کیا۔ عزہ ہنس دی۔ آپ کو کس نے بتایا میں انکی بیسٹ فرینڈ ہوں..؟۔۔۔ میرے بیسٹ فرینڈ نے...اسکے جواب سادہ مگر ٹیڑھے ہوتے تھے۔ ڈیڈ کہتے ہیں آپ واجب الم..! جیت ہیں کپڑے رکھتے مصروف سے انداز میں کہا گیا۔ عزہ کے حرکت کرتے ہاتھ رکے۔ "ہاں کیو نکہ میں خوبصورت ہوں اسلئے۔"اس بار عزہ نے ہوشیاری سے کام لیا۔

نہیں...اس مختصر لفظ پر عزہ نے اب گردن اٹھائی وہ ہنوز ایک ایک کر اپنے کپڑے بیگ میں رکھ رہا تھا۔ "ڈیڈ کہتے ہیں آپ خوبصورت نا بھی ہوتیں تب بھی واجب المجتب رہتیں کیونکہ آپ اللہ سے بے پناہ محبت کرتی ہیں"عزہ نے ابراہیم سے نظر ہٹا کر دروازے میں کھڑے حاذق کو دیکھا جو نرم مسکراہٹ سے اسے ہی دیکھ رہا تھا.چار سال گزر جانے کے بعد بھی اسے حاذق کی آنکھوں میں اپنے

***

اسنے سلام پھیرا دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے دعا مانگ کر وہ نماز پر ہی بیٹھی رہی ساتھ بیٹھے حاذق کو دیکھا جو دعا مکمل کیے ابھی فارغ ہوا تھا۔ انسانوں کو ٹھوکریں اور حادثے اللہ کے قریب کرتے ہیں میں وہ واحد انسان ہوں گا جسے بیوی کی محبت نے اللہ کے قریب کیا ہے۔ ان چند جملوں پر عزہ کی نظر یں اسکے چہرے کے طواف پر ساکت ہوئی۔ حاذق نے محبت سے کچھ پڑھ کر اسکے نورانی چہرے پر پھونک ماری عزہ نے آنکھیں میچ کر کھولیں۔"اللہ میری بیوی کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھیں۔"ہمیشہ سے کہا جانے والا جملہ دوہرایا گیا۔ "مجھے اور اس گھر کو قبول کرنے کیلئے شکریہ"وہ چند ساعتیں اسے دیکھتا رہا۔"آپ نے میری خواہش کا احترام کیا تھا تو مجھ پر بھی فرض تھا اس گھر کو جنت بناؤں"۔ ۔۔ وہ مخمور سا مسکرائی۔ اللہ کی خوشنودی کیلئے میں نے نماز پڑھنا شروع کی تھی اسکی محبت میں میرا سر اسکے آگے جھکتا ہے مگر جب جب تمہیں اپنے گھر میں دیکھتا ہوں تو میرا دل بھی عبادت کرتا ہے۔ وہ چند لمحے کچھ کہہ نہیں سکی۔ اور وہ صرف اسے دیکھتا رہا۔ "کچھ کہنا چاہتی ہو.؟"سکندر کو لگا وہ اسے کچھ کہنا چاہتی ہے۔ "آپ ہی سب کچھ کہہ دیتے ہیں میرے پاس کچھ کہنے کو بچتا ہی نہیں ہے"۔۔ یوں کہئیے ڈئیر وائف کہ آپ اللہ کی شکر گزار ہیں آپ کے پاس ایسا فرمابردار محبت کرنے والاشو ہر ہے۔ وہ کھلکھلا کر ہنس دی۔

***

آج کے کیا پلانز ہیں میری دولہن کے..؟ وہ آئینے کے سامنے کھڑا کف لنک لگا رہا تھا امیمہ نے خفگی سے اسے دیکھا۔ شادی کو چار سال گزر گئے ہیں یحییٰ میں اب دولہن نہیں رہی۔ وہ نروٹھے پن سے بتانے لگی۔ یحییٰ نے مسکرا کر اسے سامنے کیا۔ چہرے پر آئے بالوں کو محبت سے کان کے پیچھے اڑسا گہری نظر اسکے خوبصورت چہرے پر ڈالی۔ "جب میرے بیٹے کی دولہن اس گھر میں آجائے گئی میں تب بھی تمہیں دولہن کہہ کر پکاروں گا۔ تم میرے لئے بہت خاص اور میرا مشکل تر ین سفر ہو جسے میں کبھی نہیں بھلا سکتا۔ یحییٰ کی نظریں غیر مرئی نقطے پر جم گئی جیسے ان لمحوں میں جکڑ ی گئی ہوں امیمہ کی مسکراہٹ بھی تھمی۔

جانتی ہو جب تم نے مجھے تیرہ مرتبہ ریجیکٹ کیا اور پھر میں قسمت سے ہار کر حبیب انکل کی خیالی بیٹی سے نکاح کیلئے راضی ہوا...مگر جب میرا نکاح تم سے پڑھا دیا گیا تو مجھے محسوس ہوا جیسے میں نے ہوا کو

امیمہ اسے دیکھتی رہ گئی۔ "ہوا کو کوئی قید نہیں کر سکتا مگر جب تمہیں حاصل کیا تو یوں محسوس ہوا جیسے یہ دنیا میری دسترس میں آگئی ہے"کہتا وہ ہنس پڑا۔ امیمہ کے آنسو بہنے لگے وہ یحییٰ کے سینے سے لگی ہنس دی۔"اللہ نے ہم پر رحم کیا تھا"

وہ مدھم سا بولی۔ یحییٰ سر ہلا گیا ایک لاچار سی سانس بھری۔

اچھا بتایا نہیں میری دولہن نے آج کے کیا پلانز ہیں..؟۔۔ ۔ آج پاکستان خاص مہمان آ رہے ہیں۔ بس بچوں کیلئے کچھ شاپنگ کرنے جاؤں گئی۔ واؤ میرے اسپیشل والے بہنوئی آ رہے ہیں۔ امیمہ نے اسے چت رسید کی۔ اوکے چلی جانا مگر میری راپنزل کہاں ہے.؟

آپ کی راپنزل ابھی تک نیند کے مزے لے رہی ہیں جب تک انکے بابا جانی انہیں جا کر محبت سے جگائیں گئے نہیں وہ بستر نہیں چھوڑے گئیں۔ امیمہ نے اسکی روٹین بیان کی۔ وہ ہنستا اسکے ماتھے پر لب رکھ کر اپنی دو سال اور آٹھ ماہ کی بیٹی کے کمرے کی طرف چلا گیا۔ اللہ نے انہیں بیٹی جیسی رحمت سے نوازا تھا جسکا نام رعنائزہ میر تھا۔ ملک ولا کی دوسری شہزادی اور اپنے ڈیڈ کی راپنزل...اسنے صرف خوبصورتی اپنی ماں سے لی تھی باقی وہ اپنے ڈیڈ کی فوٹو کاپی تھی۔

***

میں جاؤں گئی...تم نہیں جاؤ گئی....میں تمہیں جا کر دیکھاؤ گئی۔ "اسنے بیچارگی سے سانس کھینچی۔ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ تمہیں کیا پسند ہے تو میں کہوں گا۔ مجھے وکالت اور اپنی بیو سے ہارنا پسندی ہے."...تم جتنے بھی مسکے لگاؤ مرسلین شاہ میں جاؤں گئی پھر بھی۔۔۔ نتاشا ضد پر اڑی رہی۔

وہاں پر خطرہ ہے۔۔ میں پہلی بار کسی مشن پر نہیں جا رہی۔"تم جانتی ہو تمہیں پچھلی بار بھی گولی لگی تھی"وہ اب خفا سا تھا۔ "مگر میں زندہ ہوں تمہارے ساتھ ایک ہیپی میرڈ لا ئف گزار رہی ہوں۔ ہمارا ایک بیٹا ہے چار سال کا۔"لہجے میں تشکر تھا۔

مطلب تم جاؤ گئی...؟ سب باتوں کو انگور کیے وہ معدے پر آیا۔

ہاں...نتاشا اسکی ٹائی سیٹ کرتی مسکرائی۔ "میں وکالت چھوڑ رہا ہوں مجھے اپنا بوڈی گا رڈ ہائیر کر لو تم"مرسلین نے جھٹکے سے ٹائی اتار پھینکی۔ تم پاگل ہو گئے ہو مرسلین ۔ نتاشا کو اس پل وہ واقعی میں پاگل لگا تھا۔ "مجھے میری بیوی بہت عزیز ہے...میں اسکی جان پر رسک نہیں لے سکتا "۔۔ تو کیا تم میری حفاظت کیلئے اپنا کئیر ختم کرو گئے.؟ ۔۔۔ ہاں کردوں گا۔ کیا فیاضی تھی نتاشا بھونچکی رہ گئی۔ میں جا رہی ہوں۔ "کدھر۔ وہ راستے میں آیا"

تمہارے چھوٹے شاہ کے پاس۔ وہ اسے ہٹائی باہر کو لپکی۔ ۔

اوکے دل تم چھوٹے شاہ کو بریک فاسٹ کروا دینا۔ میں اب نکلتی ہوں پہلے ہی بہت لیٹ ہو چکی ہوں۔ اوکے آپی آپ بے فکر ہو کے جائیں۔ امیمہ مسکرائی۔ نتاشا اور مرسلین بھی اپنی زندگی میں خوش تھے جو تھا تو معجزے جیسا مگر خوبصورت سا۔ اللہ نے انہیں نعمت سے نوازا تھا۔ جس کا نام عاریز شاہ تھا مگر ملک ولا والے اسے چھوٹا شاہ کہتے تھے۔ وہ چار سال کا تھا جو انہیں دن میں تا رے دیکھانے کا ہنر اپنے ساتھ تحفے میں لے کر پیدا ہوا تھا۔ اسنے باپ سے ورثے میں ذہانت اور حسن تو لیا تھا مگر ماں جیسا ضدی اور سر پھرا وہ کمال کا تھا۔

نتاشا گاڑی میں آ کر بیٹھی جہاں مرسلین ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا تھا۔ میں آج سے تمہا را ڈرائیور اور بوڈی گارڈ ہوں۔ میں تمہارا نہیں بلکہ تم میرا حکم مانو گئی۔ پہلا بوڈی گارڈ دیکھ رہی ہوں جو اپنے مالک پر حکم چلائے گا۔ نتاشا نے گردناکڑ اتے کہا۔

ہاں کیونکہ وہ بوڈی گارڈ دراصل مالک کا شوہر ہے۔ ویسی نوک جھوک اب انکی زندگی کا خوبصو رت اور اہم جز بن چکی تھی جسکے بغیر مرسلین شاہ...مرسلین نہیں، نتاشا رضا..نتاشا نہیں۔

***

وہ اس وقت لاہور کے شاپنگ مال سے باہر نکل رہی تھی۔ شاپنگ بیگز وہ گاڑی میں رکھوا چکی تھی وہ آخری دو بیگ تھے جو اسکے ایک ہاتھ میں موجود تھے دوسرے ہاتھ میں رعنائزہ کی انگلی تھامے وہ مال سے باہر نکلی۔ عاریز اور رعنائزہ کے درمیان بہت اہم میٹنگ چل رہی تھی۔ سب سے پہلے گاڑی تک میں جاؤں گئی۔ تبھی وہ سڑک کے درمیان میں بھاگی۔۔۔ راپنزل... رعنائزہ .. سامنے سے آتے ٹرک کو دیکھتے وہ دونوں بیک وقت چیخے۔ اسی وقت فضا میں ایک آواز اور گونجی۔۔۔ یاحان...اور اس ایک لفظ پر امیمہ شاہ کی چلتی دنیا رک گئی۔ سامنے بیٹی تھی جو خوف اور ماحول میں تناؤ کے زیرِ اثر سڑک پر بیہوش ہو گئی۔ وہ بھی بیہوش ہو کے گرتی ایک مانوس سا چہرا نظروں کے سامنے لہرایا۔

***

اس خالی کاریڈور میں بھاری بوٹوں کی چاپ ہوئی۔ کوئی تیز تیز قدم اٹھاتا پھولی سانس کےتھ سا اس طرف آرہا تھا۔ اسی وقت ڈاکٹر اسکے سامنے نمودار ہو گیا وہ گرتے گرتے بچا اس تک پہنچا۔

اسکی حالت اور ڈاکٹر کو دیکھ ملک ولا یحییٰ کے قریب پہنچا۔

ڈا...کٹر...،..میری...بیٹی...می..میری...بیوی...مرسلین اور طہ نے اسے بروقت کندھے سے تھاما ورنہ یوں لگ رہا تھا گزرتے لمحے کے ساتھ یحییٰ میر کی جان قطرہ قطرہ نکلتی جا رہی ہے۔

وہ دونوں ٹھیک ہیں سر آپ پریشان نہیں ہوں۔ مگر میں نے آپ سے کہا تھا آپ کی وائف کی مینٹل ہیلتھ ابھی پوری طرح سٹیبل نہیں ہوئی آج وہ جس کنڈیشن میں لائی گئی ہیں اسکی وجہ سے انہیں برین ہیمر یج بھی یو سکتا تھا۔ مزید ہدایات دیتے ڈاکٹر جا چکی تھی وہ ڈاکٹر قبل از پچھلے تین سال سے امیمہ کا علاج کر رہی تھی۔ ماجرا کیا تھا کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا۔ طوبیٰ اور حیام سمیت باقی ملک ولا والوں کے ساتھ رعنائزہ کو واپس بھیجتے وہ خود امیمہ کے وارڈ میں آیا۔ اسکی پیلی پڑتیز رد رنگت دیکھی۔ یحییٰ کی انکھیں مترنم ہونے لگی وہ وہی پاس بیٹھ گیا۔ »»»»»»»»»»»ماضی»««««««««««

میرے بھائی کی قاتل ہو تم امیمہ شاہ...نا انہیں کبھی تم سے محبت ہوتی نا وہ تمہاری جان بچانے کیلئے تمہارے حصے کی گولی اپنے سینے پر کھاتے...میں تمہیں کبھی معاف نہیں کر وں گئی امیمہ کبھی نہیں تم نے مجھ سے میرا واحد اثاثہ چھین لیا۔ تم نے مجھے بھری دنیا میں ایک بار پھر تنہا کرد یا۔ میری ساری زندگی کی اذیت تمہیں بھی کبھی چین نہیں لینے دے گئی۔ میں پاکستان سے چلی گئی ہوں مگر تمہیں کبھی نہیں بھولوں گئی۔ تم قاتل ہو...سنا تم نے قا.تل...میرے بھائی کی قاتل ..اسنے فون کھٹاک سے رکھ دیا۔ امیمہ جو ضبط سے سن رہی تھی وہ دھاڑتے مارتی رو دی تھی اینارہ کا اچانک غائب ہو جا نا ان سب کو پریشان کر گیا تھا۔

تین مہینوں بعد جب خبر ملی کہ وہ اٹلی میں ہے تو احمر پہلی فلائیٹ سے وہاں پہنچا تھا۔ وہ باضد تھی وہ پاکستان نہیں آنا چاہتی تھی سکندر اور عزہ بذاتِ خود وہاں گئے تھے مگر وہ اپنی ضد پر قا ئم رہی۔ اسنے ایک آخری فون کال پاکستان میں کیا تھا جو امیمہ کیلئے تھا اور اسکے بعد وہ کبھی نا رمل نہیں ہو سکی ایک امید جو روز اسے دلائی جاتی تھی کہ یاحان کی موت حادثاتی ہے اللہ کی طرف سے ہے۔ اسے اینارہ کے لفظوں نے ختم کر دیا تھا وہ خود کو اسکی موت کی وجہ ماننے لگی تھی۔ وہ پاگل ہونے کے درپے پہنچ گئی تھی سب کی صلاح پر یحییٰ نے اسکے لئے ماہر سائیکیٹریسٹ کا اہتمام کیا جسکے بعد وہ زندگی کی طرف لوٹنے لگی۔ پھر رعنائزہ کی پیدائش ہو ئی وہ خوش رہنے لگی۔ مگر آج اسکی حالت دیکھ یحییٰ کو وہ چار سال پرانی امیمہ لگنے لگی۔ دروازا ہلکا سا نوک ہوا یحییٰ نے اجازت دی۔ سامنے کھڑی ہستی کو دیکھ اسکی آنکھیں برس پڑی۔ وہ جھٹکے سے اٹھتے اسکے سینے سے لگ گیا۔ وہ چار سال بعد اس سے مل رہا تھا۔

تم پاکستان کب آئے..؟۔۔۔ ہم کل ہی آگئے تھے۔...ہم... یحییٰ نے آنسو پونچھتے اسکی طرف دیکھا۔ احمر ہلکا سا ہنسا۔ ہاں ہم سب واپس آگئے ہیں اور اینارہ نے ہی مجھے سنو کی طبیعت کے با رے میں بتایا تھا تو میں اسے دیکھنے یہاں آگیا۔ یحییٰ کو قصہ کچھ کچھ سمجھ میں آنے لگا۔

***

وہ ولا واپس آ چکی تھی۔ کینو لے لگے ہاتھ سے سوئی رعنائزہ کو تھپکتی وہ اسکے ماتھے پر لگے چوٹ کے نشان پر انگلی پھیر تی روئے جا رہی تھی۔ "مما کی وجہ سے میری گڑیا کو چوٹ لگ گئی۔ اسکا ماتھا چومتی وہ بھرائے لہجے میں کہنے لگی"۔۔۔ کمرے کا دروازا کھلا اسے لگا وہاں یحییٰ ہو گا۔ مگر آنے والی ہستی کو دیکھ امیمہ شاہ کے رونگھٹے کھڑے ہوئے تھے ایسے جیسے اسنے موت دیکھ لی ہو سانس بے ساختہ رک سی گئی۔ وہ حقیقت کا دوسرا روپ تھا جو ملک الموت جیسا تھا اسنے آنسو بہاتی آنکھوں کو میچ لیا۔ اسنے سانس روک لی ہونٹ کپکپانے لگا۔ کپکپی تو اسکے پورے وجود پر طاری تھی۔ اینارہ اسکی حالت دیکھ پشیمانی میں ڈوبی اس تک آئی اور بنا کچھ کہے اسے سینے سے لگا گئی۔ امیمہ کے وجود جھٹکا کھا کر رہ گیا۔ وہ بے حس و حرکت ہو گئی۔

،...می...اسنے بولنا چاہا مگر سسکیوں کے درمیان وہ بمشکل بول پا رہی تھی۔ "مجھے معاف کر دو سنو...میں غلط تھی...مجھے معاف کر دو...وہ کچھ کہتی اینارہ نے روتی آواز میں کہا"۔۔۔ مجھے تمہاری تکلیف کا اندازہ نہیں تھا مں نے اپنی تکلیف پر صبر کرنے کی بجائے تمہیں اتنے سال اذیت میں مبتلا کر دیا۔ تمہیں اس گناہ کا قصور وار ٹھہرایا جو تم نے کیا ہی نہیں تھا تمہیں ذہنی مر یض بنا دیا تمہاری زندگی کے خوبصورت پل چھین لیے۔ وہ تو اللہ کا حکم تھا اسکا جانا ایسا ہی لکھا تھا۔ وہ بری طرح رو دی تھی۔

امیمہ کا آنسوؤں سے تر چہرا سامنے کیے اینارہ نے اسکے آنسو پونچھے۔"مجھے معاف کر دو سنو..."وہ ہنوز آنکھیں بند کیے روتی گئی۔ اینارہ پھر کچھ کہتی اسکی نظر کمرے کے دروازے سے جھا نکتی دو آنکھوں پر ٹھہری۔ "یاحان..."امیمہ کی دنیا اس لفظ پر ایک بار پھر رک گئی۔ اسنے دھیرے سے کانپتی آنکھیں کھولیں اینارہ کے بعد اسنے جس کا چہرا دیکھا وہ اسے معجزہ لگا۔ یاحان اعظمی اسکے سا منے کھڑا تھا۔ وہ ہو بہو اسکی کاپی تھا۔ انکھیں، رنگت، بال،نقوش، حتیٰ کے نظروں سے دیکھنے کا ہنر تک جیسے وہ اس سے کاپی کر کے لایا تھا۔ میں نے سنا تھا جب آپ کا کوئی پیارا دنیا سے چلا جاتا ہے توا للہ پھر اسکی عادتوں اور شکل و صورت کا ویسا انسان دوبارہ زندگی میں بھیجتے ہیں۔ "جو وہ نہیں ہوتا ،مگر اس جیسا ہوتا ہے"وہ بھی اس جیسا دکھتا تھا وہ یاحان تھا مگر وہ یاحان اعظمی نہیں تھا وہ یاحان شجیع تھا۔

اسلام علیکم....امیمہ شا کڈ سی اینارہ کی طرف پلٹی۔ وہ پھیکا سا ہنسی۔ شکل و صورت تک ٹھیک تھا مگر آواز...وہ آواز بھی یا حان جیسا تاثر دیتی تھی۔ امیمہ بے ساختہ دھواں دھار رو دی۔

***

ملک ولا میں ایک بار پھر خوشیوں سا سماں تھا اینارہ اور احمر واپس آ گئے تھے۔ احمر چار سالوں میں انکے ساتھ کانٹیکٹ میں رہا تھا۔ سب نارمل ہو رہا تھا۔ تعلقات بہتر ہونے لگے تو انسان بھی خوشحالی کی طرف بڑھنے لگتا ہے۔ عاریز اور یاحان میں کچھ ماہ کا فرق تھا۔ جبکہ علیسہ اور رعنائزہ میں ایک ماہ کا فرق تھا۔

علیسہ تین سال کی ہونے والی تھی وہ دونوں ہی بہت ایکٹو اور خوبصورت تھیں۔ یار عفاف تم نے کہا تھا اگر میں تمہاری بات مان لوں گا تو تم مجھے معاف کر دو گئی۔ "ہاں میں نے کہا تھا مگر میرا غصہ کم نہیں ہو رہا اسلئے میں جا رہی ہوں"بنا طہ کی سنے وہ اپنا پیک شدہ بیگ اٹھائے روتے دھوتے نیچے چلی آئی۔

مجھے نہیں رہنا انکے ساتھ مما...وہ ملائکہ کے گلے لگی رونے لگی۔ اسنے اپنا سر پکڑ لیا۔ زارا اور حمزہ پریشانی سے آگے آئے۔ تبھی طہ بھی نیچے آیا۔ حمزہ کو دیکھ کے وہ بھاگتا حمزہ نے اسکی گردن دبوچ لی۔ اب کیا کر دیا اس گدھے نے..؟۔۔۔ اسکی گردن پکڑے حمزہ نے عفاف سے نرمی سے پوچھا۔ "یہ کسی لڑکی سے بات کرتے ہیں "وہ سوں سوں کرتی بولی۔ مرسلین اور نتاشا بل کھا نے اس تک پہنچے۔ ابھی وہ گن بھی نکال لیتا۔ طہ چیخ پڑا۔ "میری ارضی بھی سن لیں خدارا...وہ میرے ساتھ کام کرتی ہے ڈیڈ اسنے کام سے کال کی تھی"وہ فر فر بولا۔ آدھی رات کو کونسا کام ہوتا ہے۔ سب نے پھر طہ کو دیکھا۔ "ڈیڈ قسم لے لیں مجھے نہیں معلوم اسنے کیوں کال کیتھی...حمزہ نے اسکا جیسے کالر دبوچا۔ وہی سکندر اور عزہ یحییٰ اور فیصل کے ہمراہ ولا میں داخل ہوئے۔ "ویلکم بیک ٹو چڑیا گھر"....جہاں سکندر نے سامنے کی عدالت دیکھ فقرہ اچھالا وہی عزہ اسے گھور کر رہ گئی۔

***

رات گہری ہونے لگی تھی سب کھانا کھا کر چار سال جیسے لمبے عرصے کے بعد ایکبا ر پھر مل کر بیٹھے تھے۔ سمیرا بیگم سمیت حیام اور آریان انہیں ایک ساتھ دیکھ خوش ہو رہے تھے۔ ایک طرف رکھے صوفے پر علیسہ رعنائزہ عاریز کے ساتھ بیٹھی تھی یاحان بھی انکے قریب کھڑا تھا جبکہ ابراہیم دور سے ہی رعنائزہ کو دیکھ رہا تھا۔ کسی اور کی نا سہی یحییٰ کی نظریں ابراہیم کی گھورتی نظروں کے تعاقب میں اپنی بیٹی پر تھیں۔ اسے لگا وہ کوئی شرارت کرنے کا سوچ رہا ہے۔ جبکہ عزہ یاحان کو دیکھ رہی تھی وہ بہت کم گو تھا جبکہ اس عمر میں بچے اتنے خاموش طبیعت کے نہیں ہوتے۔ وہ اسکی آنکھیں دیکھ رہی تھی جب میں کئی دکھ اور لمحے اسے ٹھہرے ہوئے محسوس ہوئے تھے۔ تبھی یحییٰ کے اچانک اٹھنے پر سب خاموش ہوئے اور وہی عزہ کی نظریں بھی ابراہیم پر ٹھہری۔ جسکے ہاتھ میں چھوٹا سا پھول تھا جو اسنے کھانے کے ٹیبل پر رکھے گلدان میں سے لیا تھا۔ اسنے وہ پھول رعنائزہ کے سامنے کیا۔ تم میری بیسٹ فرینڈ بنو گئی راپنزل..؟ وہ ایک کیوٹ سا پروپوزل تھا۔ ملک ولا والے شوک اور خوشی کے عا لم میں وہ سب دیکھنے لگے۔ تبھی یحییٰ نے جھک کر رعنائزہ کو گود میں اٹھا لیا۔ ۔"بیٹا پہلے اس بیسٹ فرینڈ کے چکر میں ہم بہت کچھ جھیل چکے ہیں....اس جملے پر سب کے قہقہے بے ساختہ تھے "۔۔۔ سکندر ابراہیم کی طرف آیا۔ اسے گود میں اٹھایا۔ میرے بیٹے کو تم نے ناراض کر دیا یحییٰ۔ وہ خفگی سے بتا نے لگا۔ "معذرت مگر میری بیٹی کسی کی بیسٹ فرینڈ نہیں بنے گئی"اسکے لہجے میں کہیں نا کہیں خوف کی رمق تھی۔ عزہ بھی انکے پاس آئی۔"تو پھر ٹھیک ہے تم بیسٹ فرینڈ نہیں بناؤ....ڈائر یکٹ رشتے داری بنا لو ہم سے"

وہاں سب عزہ کی رائے سے متفق ہوئے تھے۔

***

ہمیشہ کی طرح رات کے اس پہر وہ دونوں کمرے کی کھڑکی میں کھڑے چاند کو دیکھ رہے تھے۔ "یہ سب بہت خوبصورت ہے عزہ... مگر میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہانی کا اختتام اس سے زیا دہ بھی خوبصورت ہو سکتا تھا اگر آج یاحان بھی ہوتا تو...!"...یہی تو غور کرنے والی بات ہے حاذق انسان صرف سوچتا ہے اور زندگی اس سوچ کے برعکس کر کے دیکھاتی ہے مگر اللہ ہے ناں اسکے ہر کام میں کوئی نا کوئی مصلحت ہوتی ہے۔ سکندر چند لمحے اسے دیکھتا رہا۔ "قرآن پاک کے بعد تم واحد ہو ڈئیر وائف جس سے بات کر کے مجھے سکون بخش تسلی ملتی ہے...اور جب جب قرآن پاک پڑھتا ہوں دل کو سکون سا ملتا ہے جیسے اللہ فرما رہے ہوں۔ میں سب دیکھ اور سن رہا ہوں...میں سب جانتا ہوں"وہ مدھم لہجے میں کہتا گیا۔ ویسے تم ٹھیک کہتی تھی۔ عزہ مسکراہٹ روکے سوالیہ نظروں سے اسکی طرف پلٹی۔ "تم واقعی واجب المجتب ہو اور اللہ کے بعد میری تمام محبت کا محور تم ہو۔"...میں خوش نصیب ہوں مجھے آپ جیسے فرمابردار شوہر ملے۔ اسکے سینے سے لگی وہ دھیرے سے ممنائی۔ "میں اتنی تعریف ایک ساتھ ہضم نہیں کر پاؤں گا ڈئیر وائف"وہ ہنسا عزہ خفگی سے اسے چت رسید کرتے ہنس دی۔۔ سکندر بھائی اور عزہ بھابھی کے بعد ہمارے لیے تم دونوں ہی سب کچھ ہو۔ مرسلین بھا ئی جتنی مجھ سے محبت کرتے ہیں مجھے ہمیشہ یاحان کی یاد آتی ہے۔ احمر اور تم بچپن کے دوست ہو۔ وہ دونوں اس وقت نتاشا کے کمرے میں اکیلی تھیں نتاشا کو سمجھ نہیں آرہا تھا اینارہ کا یوں یہ سب باتیں کرنے کا مقصد کیا ہے۔۔ وہ سب ٹھیک ہے اینارہ مگر تم کہنا کیا چاہ رہی ہو مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ تم پریشان نہیں ہو اور جو بھی بات ہے مجھے بتاؤ میں تمہاری بڑی بہن ہوں۔ اسکا کندھا تھامے نتاشا نے اسے جیسے حوصلہ دیا۔ اینارہ نے پلکیں اٹھائیں۔ "میں تمہیں اپنی ایک امانت سونپنا چاہتی ہوں..."اسکی آ نکھوں میں جیسے سیلاب امڈ آیا۔ نتاشا عجیب کشمکش کا شکار ہوئے اسے دیکھتی رہی۔ کیسی امانت..؟ اسنے خود ہی پو چھ لیا۔۔۔ ۔"یاحان...میرا بیٹا"

وہ ضبط کھو بیٹھی۔ نتاشا چند سانحے ساکت رہ گئی۔ وہ کچھ پوچھتی اینارہ کی گھٹی گھٹی آواز ابھری۔ "مجھے لاسٹ سٹیج برین ٹیومر ہے"نتاشا کو لگا کمرے کی چھت اسکے سر پر آن گری ہے۔ وہ پتھر کا مجسمہ بنی اسے دیکھتی رہی۔ "میرے پاس زیادہ وقت نہیں بچا...میں نے احمر کو بھی اپنی بیماری کے بارے میں نہیں بتایا"نتاشا کا چہرا سفید پڑنے لگا۔ "صرف تمہیں بتانے آئی ہوں۔ میرے بیٹے کو تمہیں سونپنے آئی ہوں اسے میرے جانے کے بعد سنبھال لینا وہ بہت حساس ہے۔"نتاشا نے کرب سے آ نکھیں میچ لیں۔ دور کھڑی زندگی قہقہے لگا رہی تھی اندر بیٹھی شخصیات بے بسی سے کی مورت بنی رہ گئی تھی۔ زندگی میں کبھی کچھ بھی مکمل نہیں ملتا۔ خوشیاں بھی ٹکرے ٹکرے کر کے ملتی ہیں۔ جن خوشیوں کی اس میں ہم کبھی تہجد گزار بنتے ہیں جب وہی خوشیاں اپنے صحیح وقت پر ہما رے دریچے پر قدم رنجا ہوتی ہیں تو ہمیں کوئی خاص خوشی محسوس نہیں ہوتی۔ کیونکہ کبھی ایسا ہوتا ہمارے کچھ بہت اپنے ان خوشیوں کے انتظار میں دنیا فانی سے کوچ کر جاتے ہیں اور جب وہ خوشیاں نصیب ہوتی ہیں تو انکے غم میں وہ خوشیاں بھی خوشیاں نہیں لگتی۔ گزرتے وقت کے ساتھ صرف عمر نہیں گھٹتی...لوگ اور خواب بھی مانند پڑتے ہیں۔ انہیں عرصے بعد خوشیاں نصیب ہوئیں تھیں مگر ایک نئی آزمائش کےتھ سا...

اگر کوئی تم سے کہے کہ یہ کہانی کا اختتام ہے۔

تو یقین نہیں aکرنا ... ... زندگی کا اختتام کبھی نہیں ہوتا۔

ہر اختتام سے ایک نئی کہانی جنم لیتی ہے۔

بس چہرے اور کردار مختلف ہو تے ہیں!...

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.