Chapter 8: باب 8

وہ صبح کا یونی کا کہہ کر نکلا شام کے پانچ بجے عظیم کارنامہ سر انجام دئیے ملک ولا واپس پہنچا تھا مگر اپنے کمرے تک رسائی حاصل نہیں کر سکا کیونکہ ملک ولا میں اینٹر ہوتے ہی سامنے لاؤنج میں براجمان اریان ملک حمزہ میر اور فیصل شاہ کے ہمراہ مسٹر میں مسز آفندی کو دیکھ یحییٰ میر کے چھکے چھوٹے تھے

اسلام علیکم کیسے ہیں آپ سب ... روانی میں کہتا وہ وہاں سے نکلتا حمزہ کی کرخت آواز پر اسکا خون سوکھا۔۔ رکو یحییٰ۔ جی ڈیڈ ... کہاں سے آرہے ہو تم ...؟ باہر سے آرہا ہوں ڈیڈ!...

میں مذاق کے موڈ میں ہر گز نہیں ہوں یحییٰ۔۔ میں بھی مزاق نہیں کر رہا ڈیڈ ابھی آپکے سامنے تو باہر سے آیا۔ پشت پر ہاتھ باندھے اسنے ادب سے بتایا۔ پیچھے بیٹھے آریان ملک نے گہری سانس اندر لی۔ حمزہ نے اپنا سر تھام لیا۔ فیصل اطمینان سے اسے دیکھ رہا تھا آخر کو اسکی فوٹو کاپی تھا وہ لڑکا مگر کبھی کبھی یحییٰ میر اسے خود سے دس ہاتھ آگے لگتا تھا۔ میں تمہیں ملک ولا سے باہر نکال دوں گا یحییٰ مجھے غصہ مت دلاؤ۔ ہونٹوں پر ابھری ہنسی چھپائے اسنے سر جھکا دیا ... وہ تو دسویں جماعت سے وہ دھمکیاں سنتا آرہا تھا۔۔ ڈیڈ میں نے کچھ غلط نہیں کیا آپ پلیز غصہ نہیں کریں۔۔ کاش تمہیں ایک تھپڑ بچپن میں ہی لگا دیتا یحییٰ تو آج تمہارے ایسے کارناموں کے باعث مجھے شرمندہ نا ہونا پڑتا۔ حمزہ نے کرخت لہجے میں کہتے اسکا بازو دبوچا۔ یحییٰ نے جیسے قسم کھائی تھی کچھ نا بتانے کی ... اسلئے اتنی بےعزتی پر بھی سر جھکا گیا۔۔ ایک منٹ حمزہ ... اریان نے اسے مزید سوال کرنے سے روک دیا اور خود یحییٰ کے سامنے آ رکا۔ وہ لڑکی کہاں ہے یحییٰ...؟ اسکے مقابل آتے آریان ملک نے سنجیدگی سے استفار کیا۔

اور یہاں یحییٰ میر کی ساری تیز تراری ہوا ہوئی آریان ملک کے غصے سے تو ملک ولا کے تمام شہزادوں کی جان جاتی تھی

کک...کونسی... جھوٹ سے مجھے سخت نفرت ہے یحییٰ اسلئے سوچ سمجھ کربو لنا میں دوسرا موقع نہیں دیتا.اسکے سخت تیور دیکھ یحییٰ نے بمشکل تھوک نگلا تھا۔ مسٹر میں مسز آفندی اسے کھا جانے والی نظروں سے گھور رہے تھے وہ اپنی صحیح جگہ پر ہے بڑے پاپا ...تم کون ہوتے ہو میری بیٹی کے بارے میں صحیح غلط فیصلہ کرنے والے بولو ... کہاں ہے میری بیٹی..؟ مسٹر آفندی ہتھے سے اکھڑے۔ مسٹر میں مسز آفندی سے ملک ولا کے بہت پرانے اور گہرے تعلقات تھے جن کو زمانہ دوستی کے نام سے جانتا تھا جب انہیں اطلاع ملی کہ کچھ لوگ انکی بیٹی کو وہاں سے لے گئے ہیں تو وہ دونوں فوراً آفس سے بنگلے پر آئے تھے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھتے انہوں نے پہلی ہی نظر میں اس نوجوان جس کا نام یحییٰ میر تھا اسے پہچان لیا تھا۔۔ انکل آپکی بیٹی جہاں بھی ہے خوش ہے آپ کو فکر کرنے کی ضر ورت نہیں ہے۔ وہ زہر چند لہجے میں پھنکارا۔ یہ کونسا طریقہ ہے...یہ ہے آپکی تربیت آریان صاحب یہ سکھا تے ہیں آپ اپنی اولاد کو.. حمزہ کچھ بولتا مسز آفندی غصے سے چنگھاڑی تھی۔ یحییٰ نے حمزہ کے جھکے سر سے نظر ہٹائے آریان کی طرف دیکھا جس کا چہرا اہانت کے باعث سرخ پڑ چکا تھا۔ آپ زیادہ بول رہے ہیں آفندی صاحب ... فیصل بمشکل خود پر ضبط رکھے دھیمی آواز میں گویا ہوا۔۔ ایک منٹ پارٹنر ... انہیں جواب میں دیتا ہوں۔۔ یحییٰ نے فیصل کو چپ رہنے کا کہتے کال ملائی جو پہلی بیل پر اٹھا لی گئی۔ ایک لفظ اب منہ سے مت نکالیے گا۔۔ مسٹر اینڈ مسز آفندی کو وارن کرتے اسنے کال لاؤڈ اسپیکر پر ڈال دی۔ حمزہ آریان اور فیصل ہنوز خاموشی سے اسکی ساری کاروائی دیکھ رہے تھے جبکہ مسٹر میں مسز آفندی کا بس نہیں چل رہا تھا اس لڑکے کا حشر نشر کر دیں۔۔ ہیلو ... یوسف کی بھاری آواز اسپیکر سے ابھر ی۔۔ ہاں یار ذرا بھابھی سے بات کروانا۔

اوکے۔ بنا کسی سوال کے اسنے موبائل ساتھ کھڑی افراح کو تھما دیا۔ بھابھی ...؟ ہاں یحییٰ بولو ...بھابھی میں کچھ سوال پوچھوں گا آپ نے پہلی فرصت میں بنا کسی بحث کے میرے ہر سوال کا اللہ کو حاضر ناضر کر کے جواب دینا ہے۔ انشاء اللہ پوچھو ... اسنے جھٹ سے کہا۔۔ بھابھی آپ اپنے گھر سے اپنی مرضی سے گئی تھی؟۔ ہاں بالکل۔ یحییٰ نے تمسخر اڑاتی نظروں سے مسٹر اینڈ مسز آفندی کود یکھا۔ وجہ کیا تھی ...؟

موم ڈیڈ بزنس ڈیل کی وجہ سے میری شادی ایک بوڑھے آدمی سے کروانا چاہتے تھے جس سے شادی کرنے کے بعد انہیں بزنس میں پروفٹ ملتا۔ میرے منع کرنے پر انہوں نے مجھے گھر میں قید کر دیا اور کہا کہ زبردستی میری شادی اس سے کروائیں گئیں۔

ان تینوں نے بیک وقت مسٹر اینڈ مسز آفندی کی طرف دیکھا جو اس حقیقت کے بعد سر اٹھانے لائق نہیں رہے تھے۔ اوکے اب آپ نے پریشان نہیں ہونا آپکا نکاح ہو گیا میری دعا ہے آپ ہمیشہ خوش رہیں۔ یحییٰ نے نکاح والی بات جان بوجھ کر دوہرائی تھی مسٹر اینڈ مسز آفندی کو ایک اور دھچکا لگا۔ جگر کو موبائل دیں ...، ہاں ہیلو ...ہاں بھابھی سے بات ہو گئی ہے میری، بس تم اب موبائل آف کر دو اور اپنا ہنی مون ٹرپ انجوائے کرو۔ بےباکی سے کہتے اسنے کال آف کر دی آریان اور حمزہ پر سکون ہوتے واپس سے صوفے پر جا بیٹھے۔۔ ہاں تو انکل آنٹی آپ دونوں میری تربیت پرکچھ کہہ رہے تھے۔ پاکٹ میں ہاتھ ڈالے یحییٰ انکے روبرو آ کھڑا ہوا۔ مگر افسوس میری تربیت کے چکر میں آپ دونوں کی اوقات سامنے آگئی ... چچ… چچ..تحقیر آمیز لہجے میں کہتے اسنے افسوس دکھایا۔۔ آج کے بعد یہاں قدم مت رکھیئے گا "ورنہ یحییٰ میر بخشتا نہیں ہے وہ بدلہ لے کر رہتا ہے" آج پہلی اور آخری بار ضبط کیا ہے اگلی بار بھول ہے آپکی... ایک ایک لفظ چبا کر کہتے وہ پیچھے ہو گیا۔ وہ ہماری بیٹی ہے تم کون ہوتے ہو اس معاملے میں پڑنے والے۔

مسٹر آفندی نے اپنا بھرم برقرار رکھنے کو کمزور سی دلیل دی

وہ آپکی بیٹی ہے مگر بالغ ہے اوراسکی باتوں سے آپ دونوں بھی اچھی طرح اخذ کر چکے ہیں کہ آپ اسکے ساتھ زبردستی کر رہے تھے اگر بھول گئے ہیں تو واپس سے سنا دیتا ہوں۔ یحییٰ نے مو بائل نکالے کال ریکارڈنگ چلائی۔ مسٹر آفندی اس کم عمر لڑکے کی اتنی دیدہ دلیری پر دنگ کھڑے تھے انکا کھلا منہ دیکھ کر آریان نے یحیٰی میر کو مان بھری نظروں سے دیکھا۔ اس پل حمزہ کو اپنے بیٹے پر فخر محسوس ہوا۔۔ مجھے تو آپ جیسے والدین کی سمجھ نہیں آتی کیا آپ لوگوں کیلئے پیسہ، شہرت پنی اولاد کی خوشیوں تھا سے زیادہ معنی رکھتی ہے آپ جیسے ہی ماں باپ ہوتے ہیں جو پہلے اپنی اولاد کے سا نا انصافی کرتے ہیں اور پھر جب اولاد اپنے لئے کوئی قدم اٹھانے لگے تو بات آپ لوگوں کی عزت پر پہنچ جاتی ہے۔۔ میرا سوال ہے انکل آپکی عزت میں کتنا اضافہ ہوا اپنی بیٹی کو بیچتے ہوئے ..؟ بغیر لگی لپٹی رکھے یحییٰ نے سفاک لہجے میں سوال کیا۔ انکا سر مزید شرم سے جھک گیا۔

یا پھر اس پیسے سے کیا کچھ خرید لیا… آپکی عزت، شہرت میں کتنا اضافہ ہوا ہے..؟ بیٹیاں کھلونا نہیں ہوتی آفندی صاحب جنہیں آپ اپنی خواہشوں کی نظر کرتے اونے پونے داموں میں بیچ دیتے ہیں .."یہ وہ بابرکت رحمت ہے جس کے ہونے سے گھروں میں خوشیاں اترتی ہیں اور جہاں انکو رلایا جائے اس گھر سے وہ پاک ذات سخت ناراض ہو جاتی ہے۔"بیٹی کی قیمت کوئی فیصل شاہ سے پوچھتا"۔ میں امید کرتا ہوں آپ آئندہ ایسا کوئی گناہ کرنے سے باز رہیں گئیں.فیصل نے گھڑی کی طرف دیکھتے بات ختم کی۔

ایک منٹ مسٹر آفندی...وہ اپنا خجالت سے سرخ پڑتا چہرا لیے نا

ہرن کلتے آریان کی آواز پر رک گئے۔۔ مجھے آپ دونوں سے ایسی امید نہیں تھی… میں یہ بالکل نہیں کہوں گا مگر یہ ضرور کہوں گا کہ اگر آپ نے اپنی بیٹی اور اس شوہر کو ڈھونڈنے کی یا انہیں کوئی بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو مجھ سے آپ کسی قسم کی شرافت کہ امید مت رکھیئے گا۔ اب آپ جا سکتے ہیں۔

انکے اندر جو کوئی رہی سہی امید بچی تھی وہ بھی آریان ملک کی دھمکی نے ختم کردی تھی اس سے پنگا لینا اپنا آپ سرِ بازار برہنہ کرنے جیسا تھا اسلئے وہ موقع کی مناسبت سے خاموش ہوتے ملک ولا سے باہر نکل گئے۔۔ مجھے تم پر فخر ہے یحییٰ... انکے جاتے ہی حمزہ اسکے پاس آتے مان سے بولا۔۔ فخر کو ذرا سائیڈ پر رکھئیں میرے پیارے ڈیڈ مجھے یہ بتائیں آپ کو مددر انڈیا کا وہ رول یاد ہے نا..؟ صوفے پر براجمان ہوتے یحییٰ نے حمزہ کے چہرے کی ہوائیاں اڑتی دیکھی تھیں۔ پیچھے بیٹھے فیصل اور آریان سکون سے ان دونوں باپ بیٹے کی نوک جھونک انجوائے کرنے کے موڈ میں آ چکے تھے۔ اس وقت ملک ولا میں ان چاروں کے علاؤہ اور کوئی نہیں تھا۔ مجھے اصل حقیقت معلوم نہیں تھی یحییٰ!..

تو مجھ سے پوچھ لیتے نا ڈیڈ میں آپ کو بتا دیتا ... یحییٰ نے انتہائی فراغ دلی سے کہا ۔۔ ہاں صحیح کہہ رہا ہے پہلے تمہیں پوچھ لینا چاہیئے تھا۔۔ تم اپنا منہ بند رکھو فیصل ... پہلے ہی اسکو بگا تھ ڑنے میں سب سے بڑا ہا تمہارا ہے۔ حمزہ نے اسے کھری کھری سنا دی۔ فیصل بتیسی نکالے سنتا رہا۔ یحییٰ تم اؤ پنی مما کو کچھ نہیں بتا گئے۔ نہیں ڈیڈ میں یہ اتنا بڑا جرم سر انجام نہیں دے سکتا مجھے معاف کر دیجئے گا۔ اسکی ایکٹنگ پر فیصل کا قہقہہ چھوٹا تھا آریان مسکراتا جونیئر فیصل کی کاروائیاں دیکھ رہا تھا

مما کو تو میں بتاؤں گا کیونکہ رول کے مطابق طے ہوا تھا کہ آپ مجھے بغیر وجہ کے بالکل بھی نہیں ڈانٹے گئے اور گھر سے باہر نکالنے کی دھمکی تو بالکل بھی نہیں۔ مگر اب ایسا ہو گیا ... آپ.. آپ نے مجھے آج بھی ڈانٹا ڈیڈ جبکہ میری کوئی غلطی بھی نہیں تھی۔۔ اسکے یوں اچانک رونے دھونے پر حمزہ سمیت وہ دونوں بھی خاصے مشتعل ہوئے آریان تو اسے تسلی دینے کیلئے بھی اٹھنے والا تھا جب اسکی نظر اینٹرنس سے اندر آتی خواتین پر پڑی۔

کیا ہوا یحییٰ تم اداس کیوں کھڑے ہو اور یہ .. یہ آنسو کیسے ہیں تم رو رہے ہو ... زارا بیگ وہی چھو ڑے بھاگتی اپنے سپوت کے پاس آئی حمزہ سر پکڑے وہی صوفے پر اپنی ہونے والی شامت کے انتظار میں بیٹھ گیا۔ حیام، طوبیٰ اور سمیرا بیگم بھی مشتعل سی اندر آئی۔۔ کیا ہوا ہے میرے بچے کو اور یہ رو کیوں رہا ہے؟ اب کے سمیرا بیگم نے بھی سوال کیا۔ نانو ڈیڈ نے آج پھر مجھے ڈانٹا وہ بھی بغیر وجہ کے ... زارا نے جھٹ سے گردناکڑ اتے پیچھے بیٹھے حمزہ کو دیکھا جس نے فوراً سے چہرے کے سا منے کشن کر ... دیا۔۔ حمزہ کیوں ڈانٹا تم نے یحیٰی کوصرف ڈانٹا نہیں یہ بھی کہا کہ یہ مجھے گھر سے باہر نکال دے گئیں اور جب میں نے آپکا نام لیا تو کہا کہ آپ کو بھی میرے ساتھ ہی بھیج دیں گئیں۔ یحییٰ میر نے تیلی لگانے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ وہ تینوں حیرت سے حمزہ کو دیکھ رہی تھی حیران تو وہ خود بھی تھا۔۔ بکواس کر رہا ہے یہ کمینا ... زارا میں نے تمہارے بارے میں ایسا کچھ نہیں کہا تھا تمہاری قسم یار ... زارا کی خونخوار نظروں کو خود پر جمے دیکھ وہ فر فر بولا۔ پیچھے کھڑے یحییٰ نے زبان نکالے حمزہ کو مزید چڑایا۔ فیصل اور آریان سمیت وہ تینوں بھی اسکی حرکتیں دیکھ ہنس رہی تھی۔۔ میں تمہیں بتاتا ہوں جھوٹ کیسے بولتے ہیں… حمزہ غصے سے کہتے اس پر جھپٹتا زارا نے اسے اپنی اوٹ میں لیا۔۔ مما بچائیں آپ کے ظالم شوہر آپکے پیارے بیٹے کی ننھی سی جان کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔۔ ۔ وہ بھاگا۔۔ تمہاری ننھی سی جان کی ایسی کی تیسی طوفان کی اولاد...حمزہ اسکے پیچھے بھاگا۔۔ ۔ ارے ڈیڈ میں مزاق کر رہا تھا یار ... مما چپ کیوں کھڑی ہیں بچائیں اپنے ظالم شوہر سے ... اب کے آریان کو ڈھال بناتے اسنے وہی سے ،زارا کو ہانک لگائی۔۔ تم نے جھوٹ بولا یحییٰ میں کوئی ہیلپ نہیں کروں گئی

زارا نے ناک سے مکھی اڑائی۔۔ لو بھلا انکی حرکتیں دیکھو کوئی کہے گا یہ دونوں باپ بیٹا ہیں ... سمیرا بیگم ہنس کر کہتی کچن کی طرف چلی گئی۔ آپ پر بھی اپنے ظالم شوہر کا اثر ہو گیا ہے ... بس ٹھیک ہے چا..ابھی وہ اور کچھ کہتا حمزہ نے اسکا کان پکڑا۔

بڑے پاپا بچائیں ... ایک ہاتھ کان پر اور دوسرے سے آر یان کی بازو دبوچے وہ چلایا۔ سوری بولو حمزہ کو پھر بچاؤ گا. آریان نے شرط رکھی۔ ۔ سوری سوری سوری ... اسنے جھٹ سے بول دیا۔

آریان نے اسکا کان چھڑواتے اسے اپنے پیچھے لے لیا۔۔ اچھا سوری بول دیا اب معاف کرد و بچے کو حمزہ۔۔ اسے بچہ مت کہیں بھائی اس کمینے کی وجہ سے زارا ہمیشہ مجھ سے ناراض ہو جاتی ہے۔ میں تو شغل لگا رہا تھا بس..! وہ ممنایا۔۔ شغل لگانے کیلئے تمہیں میں اور میری بیوی ہی نظر آتے ہیں ... حمزہ اس پر چڑھ دوڑا۔

فیصل کی تو ہنسی کنٹرول نہیں ہو رہی تھی وہ ایک کم تھا جو زندگی نے ایک اور طوفان بھی ملک ولا کو تحفہ میں دے دیا تھا

میری شہزادیاں نظر نہیں آرہی... کہاں ہیں وہ ... کیا ابھی تک نہیں آئی...؟ کچن میں آتے فیصل نے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔ آج انکی ایکسٹرا کلاسز تھی اسلئے وہ لیٹ آئے گئی فیصل۔

حیام نے مصروف سے انداز میں جواب دیا۔ سمیرا بیگم طوبیٰ اور حیام رات کے کھانے کی تیاری کر رہی تھی۔ جبکہ حمزہ اپنی بیوی کو منانے کی کوششوں میں لگا تھا۔ عون صاحب شام کے اس پہر اکثر آسیہ بیگم کے کمرے میں پائے جاتے تھے میری ڈرائیور سے بات ہوئی ہے، پرنسیس اور سنو راستے ... میں ہیں آنے والی ہیں کچھ دیر تک۔ آریان نے کچن کی طرف آتے انہیں بتایا۔ اچھا ... حیام نے اسے دیکھتے سر ہلایا۔ ۔ بھائی ڈرائیور کو آپ نے ٹائمنگ بتا دی تھی وہ تھوڑی دیر تک یہاں پہنچنے والے ہیں؟ حمزہ اسپیشل کچن میں انہیں یاد دلانے آیا تھا اسکے ساتھ زارا بھی آئی تھی۔

سب ہو گیا ہے حمزہ ... ڈرائیور کو بھی میں نے روانہ کر دیا ہے۔

آریان نے اسے تسلی دی۔۔ بھائی مجھے لگتا ہمیں بچوں سے اتنی بڑی خبر چھپانی نہیں چاہیئے تھی۔ فیصل کی آواز پر سمیرا بیگم سمیت وہ تینوں بھی مسکرا دی۔۔ یوں کہو فیصل تمہیں اپنی شہزاد یوں کی ناراضگی کی فکر ہے ... بالکل ورنہ سارا پلان تو آپکا ہی تھا ... طوبیٰ بھی بول پڑی۔ کس پلان کی بات ہو رہی ہے مجھے بھی بتائیں ... یحییٰ بھی انکے بیچ آ پہنچا وہ سب یحییٰ کی موجودگی پر پل کو خاموش ہو گئے۔

تمہاری آنی اور انکل پاکستان آرہے ہیں۔ آریان نے اسکے سر پر دھماکہ کیا۔ اور آپ سب نے اتنی بڑی نیوز ہم سے چھپائی ... یحییٰ حیرت انگیز سا بولا۔ حیرت کے ٹاپ فلور پر تو اور کوئی بھی کھڑا تھا جسے کوئی دیکھ سکا نا ہو پر یحییٰ نے ضرور دیکھ لیا تھا۔

آپکی آنی نے ہمیں یہ سرپرائز رکھنے کو کہا تھا یحییٰ ... سمیرا بیگم نے اسے بتانا... ضروری سمجھا۔۔ اچھا صرف انکل اور آنی آرہی ہیں ...؟ اسنے جان بوجھ کر وہ سوال کیا تھا...نہیں وہ سب آرہے ہیں اور اب پاکستان میں ہی رہے گئیں ...ایک اور دھماکہ ... ملک ولا کی اینٹرنس پر کھڑے شخص نے انتہائی ناگواریت سے گردناکڑ ائی تھی جیسے اسکے لئے وہ سرپرائز کسی بری خوفناک خبر سے کم نہیں۔۔ ہائے کتنا مزہ آئے گا نا ... اب وہ ہمیشہ کیلئے پاکستان آرہے ہیں۔۔ یحییٰ اسکی حا لت سے لطف اندوز ہوتا پھر سے بولا۔

آریان اسکے جملوں میں چھپے معنی کو سمجھتا اسکی نظر اینٹرنس کی طرف اٹھی جہاں مر سلین حق دق سا کھڑا تھا

مرسلین وہاں کیوں کھڑے ہو بیٹا... آریان کے اسے مخاطب کرنے پر سب اسکی جانب دیکھنے لگے۔ مرسلین نے ایک نظر انہیں دیکھتے پھر گھڑی کو دیکھا۔۔۔ بڑے پاپا میری ایک اہم میٹنگ ہے مجھے آج رات کو آنے میں لیٹ ہو جائے گا میرا کھانے پر انتظار مت کیحئیے گا.انکی سنے بغیر ہی وہ اپنی کہتا انہی قدموں پر واپس مڑ گیا۔

.میں یقین سے کہہ سکتا ہوں اسنے سب سن لیا ہے.۔ اور میں اسی بات پر شرط بھی لگا سکتا ہوں ...اسی راہ کو دیکھتے یحییٰ نے ہنستے ہوئے کہا۔ جس پر حمزہ نے اسے گھوری سے نوازا۔ کبھی تو اپنا منہ بند رکھا کرو یحییٰ... اچھا بھئی میں چلا ہی جاتا ہوں ... حمزہ کی ڈانٹ پر وہ منہ بسورتا اپنے کمرے کی طرف چلا گیا۔

مجھے سمجھ نہیں آتا آخر اس لڑکے کے ساتھ مسئلہ کیا ہے..؟

فیصل کے لہجے میں غصے کی رمق تھی طوبیٰ اپنی جگہ اداس ہو گئی۔ بچہ ہے وہ بیٹا ٹھیک ہو جائے گا..اریان بھی تو ایسا ہی تھا۔

آپ مجھے کیوں بیچ میں گھسیٹ رہی ہیں مما ... آریان کو تو مانو پتنگے لگے تھے اداسی کے با وجود بھی وہ سب آریان کی حالت پر ہنس دیے۔ پریشان نہیں ہوا کرو کچھ بچے ایسے ہوتے ہیں جنہیں غصے سے نہیں پیار سے ہر بات سمجھ انی پڑتی ہے !...

***

تمام بڑوں کو لاونج میں بیٹھے دیکھ وہ اس طرف آئی۔ آپ سب یہاں کیوں بیٹھے ہیں..؟ سر پر رکھا ڈوپٹہ درست کرتے اسنے اپنی مخصوص دھیمی سی آواز میں ان سب کو مخاطب کیا۔

میری شہزادی ... فیصل نے بازو پھیلائی۔ ہم سب آپکے سرپرائز کا انتظار کر رہے ہیں سنو وائیٹ جو بس آنے ہی والا ہے۔ حیام نے اسکا گال سہلاتے قدرے محبت سے کہا۔۔ سچی بڑی مما ۔ ۔ مچی میری جان ... زارا اسکی خوشی دیکھ ہنستے ہوئے بولی۔ میں کچن سے ہو کر آتی ہوں پھر آپ سب کا سر پرائز دیکھوں گئی۔ اوکے بچے ... وہ سب اسے مسکراتے دیکھ مسکرائے تھے وہ خوبصورتی اور معصومیت میں اپنی ماں پر گئی تھی وہ شرارتی تھی مگر اسکی شرارتیں بھی اس جیسی معصوم ہی ہوتی تھی فیصل تو اپنی چھوٹی شہزادی کی سانس میں سانس لیتا تھا۔

جی آپ جاؤ اور پھر اپنی عزہ آپی کو بھی بلا لائیے گا۔ اوکے بڑے پاپا میں بلا لاتی ہوں آپی کو ... وہ مسکراتے وہاں سے کچن کی طرف گئی بھائی آپ نے مرسلین کو کال کی تھی.؟

اسکے جاتے ہی طوبیٰ نے آریان سے سوالیہ انداز میں پوچھا۔

ہاں وہ آ جائے گا تھوڑی دیر تک ... ڈیڈ .... ، ... مما.… ابھی آریان اپنی بات مکمل کرتا اوپر سے آتی چیخوں پر اسکا دل مٹھی میں آیا "یا اللہ خیر یہ تو روز کی آواز ہے ... حیام کی بات ابھی پوری نہیں ہوئی تھی فیصل حمزہ اور آریان کے پیچھے وہ سب اوپر کی طرف بھاگی تھی کچن سے نکلتی سنو بھی اوپر کی طرف بھاگتی سامنے کمرے سے نکلتے یحییٰ سے اسکا زور دار تصادم برپا ہوا۔۔۔ اققف سنو وائیٹ آنکھیں کہاں دان کر آئی ہو ... سر پھوڑ دیا میرا۔۔ ماتھے پر ہاتھ رکھے اسنے غصّے سے استفار کیا۔ "میری آنکھیں پاس ہیں یحییٰ تم ہی اندھا دھند بھاگ رہے تھے۔ امیمہ کی دھیمی آواز پر یحییٰ نے سر اٹھایا۔ "تمہاری اتنی معصومیت کا صدقہ میں بعد میں ضرور اتاروں گا ابھی میں بلیک روز کو دیکھ لوں سارا ملک ولا سر پر اٹھا رکھا۔ عزہ کی چیخ کانوں میں پڑتے ہی یحییٰ اوپر کو بھاگا. اللہ میں بھی تو وہی جاتھ رہی تھی ... امیمہ سر پر ہا مارے اسکے پیچھے لپکی۔

کیا ہوا ... کیا ہوا عزہ آپ ٹھیک ہو؟ ایکدم سے ان سب کا ریلا کمرے میں داخل ہوا آریان بھاگتا بیڈ کی طرف گیا جہاں وہ چہرا جھکائے اداس سی بیٹھی تھی عزہ نے گردن اٹھائی آ ریان کو دیکھتے اسنے پیچھے کی طرف دیکھا سب نے اسکی نظروں کے تعاقب میں نگاہیں دوڑائی ان سب کی نظریں خود پر ٹکے دیکھ فیصل ہوش کی دنیا میں ٹپکا۔۔ سوری بھائی وہ اتنی افراتفری میں ... فیصل نے فوراً گن اپنے پیچھے چھپائی تھی. اققف .... حمزہ اور باقی سب اسکی حرکت پر سر تھام کے رہ گئے۔ ابھی وہاں کوئی اسے پکارتا یحییٰ اور اسکے پیچھے امیمہ بھی کمرے میں آن پہنچے۔۔۔ کیا ہوا ... کیا ہوا ... بلیک روز کیوں چیخ رہی تھی..؟ یحییٰ... جہاں فیصل نے اسے تنبیہہ کرتے لہجے میں پکارا وہی عزہ نے بھی خونخوار نظر وں سے اس آفت پلس طوفان کی طرف دیکھا۔ مجال تھی جو فیصل شاہ عزہ اور امیمہ کے متعلق کوئی مذاق میں بھی غلط لفظ تھ سن کر برداشت کرتا اور معجزہ ہوتا اگر یحییٰ میر ان دونوں کو تنگ کرنے کا کوئی موقع ہا سے جانے دیتا۔ "کیا ہوا ہے شہزادی ... فیصل آگے آیا اسکے پاس بیٹھا. ڈیڈ ... پوپس ...؟ عزہ نے سوں سوں کرتے ان دونوں کو مخاطب کیا باقی گھر والوں کا رواں رواں کان بنا اسکی طرف متوجہ تھا

یس مائے پرنسیس...! آریان نے اسکے بال سہلائے۔۔ ڈیڈ میں نے لاسٹ ویک ایک سیرم آرڈر کیا ..تھا. بیلز سیرم...اچھا پھر ...؟ میرے بیلز اس سیرم سے کافی اچھے ہو گئے تھے مگر ابھی جب میں کپڑے ڈھونڈ رہی تھی میرا ناخن ٹوٹ گیا۔ اور بتاتے ہی اسنے ساتھ غصے بھری چیخ بھی ماری جس پر بے ساختہ فیصل آریان اور پاس کھڑے یحییٰ نے کانوں پر ہاتھ رکھ دئیے۔ انہیں سمجھ نہیںآ رہا تھا وہ کیسے اور کن لفظوں میں تعزیت کرے اسکے ایک ناخن کے ٹوٹنے پر۔ حیام کا ہاتھ سر کو پہنچا تھا "عزہ یہ کونسا طریقہ ہے اتنی سی بات پر تم نے پورا ملک ولا سر پر اٹھا رکھا ہے کتنی بار کہا ہے اتنی اتنی سی بات کو رائی کا پہاڑ مت بنایا کرو۔ حیام کا بس نہیں چل رہا تھا کہ اسکے کان مڑ وڑ دے یا ایک تھپڑ ہی جڑ دے۔"تم "میری پرنسیس کو نہیں ڈانٹ سکتی حیام۔""آپ شہزادی پر غصہ نہیں کر سکتی بھابھی۔ وہ دونوں یک زبان بولے تھے اور اب وہاں ایک بار پھر بحث کا مقابلہ شروع ہونے والا تھا جس کا موضوع عزہ آریان ملک سے شروع ہو کر اس پر ہی ختم ہو جاتا تھا ملک ولا کی جس میں جان بستی تھی وہی انکی ناک میں دم بھی کر کے رکھتی تھی۔ ہمیشہ اسکی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سارا کا سارا ملک ولا کا نظام درہم برہم ہو کر رہ جاتا تھا حیام فیصل اور آریان کو ڈانتی رہ جاتی جسکے مطابق عزہ کو بگاڑنے کے پیچھے سب سے بڑا ہاتھ ان دونوں کا ہی تھا۔ وہ سب اپنی بحث میں مگن تھے جب حمزہ نے سن کھڑے یحییٰ کو پکارا تھا "تم ایسے کیوں کھڑے ہو جیسے کوئی بھوت دیکھ لیا ہو..؟ میں سوچ رہا ہوں ...کیا..؟۔۔ یہی کہ بلیک روز کا نا خن ٹوٹا تھا یاں انگلی؟ اتنی چیخیں تو اسنے کبھی کاکروچ کو دیکھ کر نہیں ما ری ... جتنا آج اسنے گلا پھاڑا ہے۔ وہ پر سوچ انداز میں بولا۔ جب اچانک خاموشی پر ارگرد دیکھا جہاں سب تیز نگاہوں سے اسے ہی گھور رہے تھے۔۔ ڈیڈ ... وہ روہانسی ہوئی۔ یحییٰ ...؟۔۔ ارے بڑے پاپا ،...میں تو ... آریان کی گھوری پر وہ گڑبڑایا۔۔ میں تو پوچھ رہا تھا کہ ڈاکٹر کو کال کروں ... اوہو یہاں سنگل نہیں آرہے ... میں آتا ہوں موبائل نکالے وہ مصروف سے انداز میں کہتا کمرے سے تو دو گیارہ ہو گیا۔ حمزہ زارا اور طوبیٰ اپنا سر پکڑے کھڑے تھے حیام اسے ابھی بھی غصے سے گھور رہی تھی۔

انہیں لاونج میں واپس آئے پانچ منٹ گزرے تھے پورچ میں گاڑی رکنے کی آواز آئی تھی لگتا ہے ملائکہ اور وقاص آگئے ہیں ..؟

فیصل بولنے کے ساتھ باہر نکلا اسکے پیچھے سب ہی باہر آئے تھے ملائکہ نے در وازہ کھولے قدم باہر رکھا تیز ہوا کا جھونکا اسکے چہرے سے ٹکرایا تھا اسے لگا وہ واپس اپنی دنیا میں آگئی ہے وہ دنیا جسے وہ بیس سال پہلے چھوڑ کر گئی تھی ان لوگوں کو جو اسکے دل کے انتہائی قریب ہیں اسنے دھندلی نظر وں کو رگڑتے سامنے کے منظر کو صاف آنکھوں سے دیکھنے کی کوشش کی تھی اسکے بعد وقاص بھی گاڑی سے نیچے اترا سمیرا بیگم کو دیکھتے ہی وہ بے ساختہ روتی انکے گلے سے جا لگی۔ میں نے آپ کو بہت مس کیا آنٹی۔۔ سمیرا بیگم کے روپ میں اسے ایک بار پھر ماں کا پیار ملا تھا یہی وجہ تھی آج اتنے سالوں بعد بھی دونوں طرف سے اس محبت اور شفقت میں کوئی فرق نہیں آیا تھا میری آنکھیں ترس گئی تھی آپ دونوں کو دیکھنے کیلئے بچے۔ اسے خود میں بھینچےسمیرا بیگم کی آواز بھرا گئی۔۔ ارے بیگم مجھے بھی ملنے دے گئی اپنی بیٹی سے یا پھر نہیں ...؟ عون صاحب کے جملے پر وہ مسکراتی انکے حصار میں آئی۔۔ مس یو انکل سو مچ ...! ہم نے بھی تمہیں بہت مس کیا تھا ہم سے بھی مل لو ... حیام کی آواز پر ملا ئکہ نے نظر ان تینوں کی طرف اٹھائی اور ہمیشہ کی طرح وہ تینوں آج بھی ایک ساتھ گلے لگی مسکرا دی تھی۔

تو کیسا رہا پھر یورپ کا ٹرپ...؟ وقاص سے بغل گیر ہوتے فیصل نے چھیڑنے والے انداز میں پوچھا۔۔ پوچھ تو ایسے رہے ہو جیسے بیس سال کا نہیں بیس دنوں کا ٹرپ تھا وقاص نے منہ بسورے کہا تو حمزہ اور آریان ہنس دئیے۔۔ کیسی ہو ملائکہ ...؟ اس سے ہاتھ ملاتے آریان نے انتہائی خوش دلی سے استفار کیا."جیسی یہاں سے گئی تھی ...وہ پر جوش سی بولی۔ مطلب ویسی ہی آفت...، فیصل نے ہانک لگائی۔۔ ملائکہ نے اسے گھورا۔ اس سب کو چھوڑو مجھے یہ بتاؤ تمہاری دونوں شہزادیاں کہاں ہیں.؟ حمزہ سے ملنے کے بعد وہ فیصل کو ملتی اسنے ملنے کی بجائے نظر اردگرد گھمائی

وہ دوسری کار میں آرہی ہیں ...اچھا ... آریان نے ہاں میں سر ہلایا۔ بچے کہاں ہیں کوئی بھی نظر نہیں آرہا ...؟ وقاص کے سوال پر ملائکہ نے بھی سوالیہ نظروں سے انکی طرف دیکھا مرسلین تھوڑی دیر تک آ جائے گا طہٰ رات گئے واپس آتا ہے۔۔ اور یحییٰ ...؟ ملائکہ نے اشتیاق سے پوچھا۔ وہ اپنے کمرے میں فریش ہونے گیا۔ زارا نے اسے جواب دیا۔ عزہ اور سنو اندر ہیں آتی ہوں گئی۔ میں خود جا رہی ہوں ملنے ... اب اور انتظار نہیں ہوتا .. ملائکہ فوراً سے کہتی اندر کی طرف بڑھی اسکے اندر جاتے ہی وہاں ایک اور گاڑی آ کر رکی۔ وقاص نے آگے بڑھتے اپنی شہزادیوں کے لئے دروازہ کھولا۔ ۔ ۔ اققف ہو ڈیڈ ... کتنی بار کہا ہے اچھا نہیں لگتا آپ مت کھولا کریں دروازہ۔۔ آنکھوں میں ڈھیروں خفگی لیے وہ الجھی سی بولی۔ ملک ولا کے تمام افراد نے اس بھوری آنکھوں اور براون با لوں والی نازک سی لڑکی کو بغور دیکھا جو ہو بہو ملائکہ کی کاپی تھی اسکی خوبصورتی تیکھے نقوش سفید رنگت حتیٰ کہ اسکی ڈریسنگ اور ہئیر سٹائل بھی ملائکہ جیسا تھا اور سب سے بڑی بات اسکی مسکراتی آنکھیں مگر چہرے پر پھیلے سخت تاثرات ملائکہ کو شبہ دیتے تھے۔ اوکے مائے گرل ڈیڈی سے سوری ...وقاص اسکی ناک دباتے مسکرایا۔ ان سے ملیں یہ ہیں ...

یہ میری دادو ہیں انکا نام سمیرا عون ملک ہے اور یہ میرے ہینڈسم دادا انکا نام عون ملک ہے۔ یہ ہیں مما کے آئیڈیل کپل ... مسٹر اینڈ مسز آریان ملک مطلب میرے کیوٹ انکلآ نٹی۔۔۔ یہ ہیں میرے دوسرے نمبر والے پیارے مگر تھوڑے غصے والے حمزہ انکل اور شرارتی سی زارا آنٹی۔۔۔ اینڈ دا لاسٹ مما کی موسٹ فیورٹ گڑیا طوبیٰ آنٹی اور انکے مطابق خرافاتی دماغ رکھنے والے فیصل انکل۔۔۔ دیکھا… میں سب کو جانتی ہوں ... اپنی کاروائی پر مسکراتے اسنےو قاص کو زور سے ہگ کیا۔۔ ملک ولا کے تمام افراد حیران ہوئے تھے مگر اگلے ہی لمحے پھر انکی حیرانی سنبھل بھی گئی جب یاد آیا کہ وہ کس کی بیٹی ہے۔ اسکا کونفیڈینس لیول ملائکہ سے بھی زیادہ بہتر تھا۔ آریان انکل میں آپکی بہت بڑی والی فین ہوں مجھے نا بالکل آپ جیسا بننا ہے۔۔ مگر میرے خیال سے تو نتاشہ رضا اپنے انکل سے بھی زیادہ بیسٹ ہے آریان نے اسکے سر پر ہاتھ رکھتے محبت سے کہا۔۔ رئیلی ... ویسے انکل آپکی معصوم بیوی کدھر ہیں.. نتاشہ کے سوال پر جہاں آریان اور باقی سب مسکرائے وہی پیچھے سمیرا بیگم تھ کے سا کھڑی حیام اپنے تعارف پر جھکحھکتی چہرا جھکا گئی۔ وہ ہیں آپکے انکل کی ... معصوم بیوی مسز اریان ملک وقاص کے کہنے پر نتاشہ بھاگتی حیام کے گلے لگی پھر باری باری ان دونوں کے بھی گلے لگتی وہ پرجوش سی بولی۔۔ مجھے نا آپ تینوں سے ملنے کا بہت کریز تھا مما تو سارا دن آپ سب کی ہی باتیں کرتی رہتی تھیں۔ ہمیں بھی آپ سے ملنے کا بہت شوق تھا چھوٹی ملائکہ۔ وہ تینوں مسکرائی۔ نتاشہ بچے عفاف کہاں ہے..؟ وہ گاڑی میں سو رہی ہے ڈیڈ ... مصروف سے انداز میں کہتی نتاشہ پھر سے حیام اور فیصل کے ساتھ باتوں میں مگن ہوئی تھی۔ رکیں وقاص بھائی میں دیکھتی ہوں ... زارا خود آگے بڑھی اور دوسری سائیڈ جاتے عفاف کو دیکھا جو بے خبر سو رہی تھی وہ خوبصورت تو تھی ہی مگر معصومیت میں وہ اسے امیمہ کی طرح لگی تھی ... زارا اسے محبت سے جگاتی سوتی جاگی کیفیت میں ساتھ چلا تے ملک ولا میں لے گئی۔ باتوں میں مگن سب باری باری اندر کی طرف بڑھ گئے۔ ملک حویلی کے ملک ولا بننے کے پیچھے ایک گہرا چھپا تھا وہ جو پہلے گاوں میں رہتے تھے اب لاہور میں قیام پذیر خوش باش زندگی گز ار رہے تھے ملک ولا ٹوٹل چار فلور پر مشتمل تھا جس میں سے سب سے اوپر والے فلور پر مشتمل چار کمروں میں مرسلین طہٰ اور یحییٰ رہتے تھے جبکہ ایک کمرہ بند رہتا تھا۔ دوسرے فلور پر مشتمل چار کمروں میں عزہ اور اسکے دائیں سائیڈ والے کمرے میں امیمہ جبکہ باقی کے دونوں کمرے اب عفاف اور نتاشہ کے سپرد ہونے والے تھے تیسرے فلور پر مشتمل تین بڑے کمروں میں حیام اریان، زارا حمزہ اور فیصل طوبیٰ جبکہ آخری فلور پر آسیہ بیگم, عون صاحب اور سمیرا بیگم کا کمرہ تھا بائیں سائیڈ موجود خالی کمرے میں ملائکہ اور وقاص رہنے والے تھے بیس سال کے عرصے میں اتنی دور ہونے کے باوجود بھی وہ سب ایک دوسرے سے کونیکٹڈ رہے تھے ان سب کے درمیان جو مضبوط رشتہ تھا اس اتنی دوری کے بعد بھی کبھی کمزور نہیں پڑا تھا یہی وجہ تھی مرسلین اور طہٰ کے علاؤہ وہ سب بھی آپس میں کونیکٹڈ رہتے تھے ہوش سنبھالنے کے بعد جو پہلی حقیقت ان سب پر کھلی تھی وہ یہ تھی کہ آریان فیصل حمزہ اور ملائکہ کے بیچ کوئی خونی رشتہ نہیں ہے صرف محبت اور احساس کا رشتہ ہے جسے آج تک وہ سب نبھاتے ہیں جس کے ذریعے طوبیٰ اور وقاص کو بھی نئے رشتے ملے تھے اس حقیقت پر پہلے پہل وہ سب حیران ہوئے تھے مگر پھر انکی بونڈنگ اور محبت دیکھ مرسلین طہٰ یحییٰ عزہ امیمہ نتاشہ اور عفا ف کے درمیان بھی ویسا ہی رشتہ قائم ہو چکا تھا وہ رشتہ جس میں وہ خود سے بڑھکر دوسرے کا احساس کرتے تھے ان سے محبت اور عقیدت رکھتے تھے۔ مجھے آپکا سرپرائز بہت پسند آیا ہے ملائکہ آنی میں آپ کو بتا نہیں سکتی میں کتنی خوش ہوں کہ اب آپ بھی ہمارے ساتھ یہی پاکستان میں رہے گئی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.