Chapter 7: باب 7

اور وہی عمارت تھی جس میں رہنا ہمیشہ سے اینارہ کی کچھ کبھی نا پوری ہونے والی خواہشوں میں سے رہی تھی وہ جتنی بھی گردن اٹھاتی اسکی نظر اس عمارت کی بلندی تک جاتے تھک جاتی گارڈ نے اسکو پہنچانتے اس بڑے سے گیٹ کو وا کیا آج وہ دوسری بار وہاں آرہی تھی لمبے چوڑے سرخ ٹائل لگے فرش کو پار کرتی چہرے سے ہڈ ہٹائے اسنے ہال نما کمرے میں قدم رکھا جو اس عالیشان مغل ایمپائر میں داخل ہونے کے بعد آتا تھا۔ کچن سے لے کر جم تک اور اسپیشل جیل سے آفس تک سب کچھ اس شخص نے اس مغل ایمپائر میں بنوا دیا تھا موبائل نکالے اسنے میسج سینڈ کیا اگلے ہی لمحے ایک خوبصورت نوجوان اسکے سامنے بوتل کے جن کی طرح حاضر ہوا اور اسکی حالت دیکھ وہ صدمے سے چیخ پڑا۔ ۔۔ تمہیں مشن پر بھیجا تھا مٹی میں کھیلنے کیلئے نہیں۔۔۔ دھول چٹا کر آرہی ہوں سمجھے ... ایک نظر اپنے کپڑوں پر ڈال کر اسنے تڑپ کر کہا۔۔ دھول ہی چٹا کر آرہی ہو نا ... مقابل نے آنکھیں گول کی۔۔ پتہ چلے بچپن والی عادت گئی نہیں، مٹی کھا کر آ گئی ہو، اپنے متعلق اس گوہر افشا نی پر اینارہ کا دماغ بھک سے اڑا۔ حان کے بچے ... آج تمہیں میں زندہ نہیں چھوڑوں گئی۔۔ سیدھی ٹانگ اسکے پیٹ میں مارتے وہ غصے سے بل کھاتی اس پر جھپٹی تھی۔ اچھا اچھا میں مذاق کر رہا تھا مجھے تمہاری بہادری پر پورا پو ... را یقین ہے اسکے تمام وار ناکام کرتے اسنے ہاتھ اٹھاتے فوراً سرینڈر کر دیا۔ ورنہ اینارہ کا کیا بھروسہ اس جگہ کو بھی میدانِ جنگ بنا دیتی اور پھر اسکے ساتھ اسکی اپنی بھی شامت آئی ہوتی۔ اب مجھے کچھ بولا تو غائب ہو جاؤں گئی پھر ڈھونڈتے رہنا۔ وہ غصے میں کہتی اسکے ساتھ چل رہی تھی حان کے رکنے پر رک گئی۔ حان نے مرتے تیکھی نظروں سے اس فتنہ کو گھورا۔ میں کون ہوں.؟ اسنے باور کروانے والے اند از میں پوچھا۔

یاحان اعظمی ... اینارہ نے رٹا رٹایا جواب دوہرایا۔

کیا لگتا ہوں تمہارا ...؟ پانچ سیکنڈ بڑے بھائی۔۔ کس کیلئے کام کرتا ہوں میں ...؟ اس مو نسٹر ... میرا مطلب ہے ایچ ایم کیلئے ... حان کی گھوری پر اسنے فوراً جملہ درست کیا۔۔ آخری بار کیا کہا تھا میں نے تمہیں ...؟ اسکے قریب جھکتے حان نے سنجیدگی سے سوال کیا۔ اگلی بار بھاگنے کی کوشش کی تو تم میری ٹانگیں توڑ دو گئے۔ اینارہ نے بتیسی نکالے اسکی دی دھمکی دوہرائی تھی۔ تو پھر یاد رکھو میں ایسا کر بھی سکتا ہوں لٹل ڈول ... اسکا گال کھینچتے حان نے نرمی سے مگر سخت لہجے میں کہا۔ پھر تم مجھے وہیل حییر گفٹ کرو گئے ... اینارہ نے قدرے چہکتے ہوئے سوال کیا۔ جواباً حان کا ہاتھ اپنے سر کو پہنچا تھا وہ کچھ بھی کہہ لیتا کتنی بار آنکھیں دکھا دیتا مگر اس لڑکی نے قسم اٹھا رکھی تھی کبھی سیریس نہیں ہوتا ہے۔

ابھی میرے ساتھ چلو ایچ ایم تمہارا انتظار کر رہا ہے اور خبردار اگر اسکے سامنے اوور بولی تو ... وہی کھینچ کر لگاؤ گا ایک کان کے نیچے۔ اسکو سخت نظروں کے ساتھ کہتے حان آگے چلنے لگا۔

بس دھمکیاں دیتے رہنا ہمیشہ ... اینارہ نے منہ بسورا تھا جواباً وہ خاموشی سے اینارہ کے ساتھ لفٹ میں داخل ہو گیا گویا وہ مزید اپنے دماغ کی دہی کروانے کا روادار نہیں تھا۔ ۔

پسینے کے باعث بال ماتھے پر چپک گئے تھے اس سرخ رنگ کی روشنی میں اسکی سیاہ وحشت زدہ آنکھیں مزید خوفناک لگ رہی تھی ماتھے اور گردن کی رگیں پھولی ہوئی تھیں سارا جسم پسینے میں شرابور تھا شرٹ لیس وہ ہان پتا ہوا پے در پے پنچنگ بیگ پر مکے رسید کر رہا تھا اس کمرے میں چا روں طرف ایکسرسائز مشینیں پھیلی ہوئی تھی وہ اتنی دیر جم نہیں کرتا تھا اور آج اس دیری کی وجہ کمرے میں موجود دو سری ہستی تھی کمرے میں سرخ روشنی ایسی تھی کہ انسانی آنکھ صاف صاف کچھ بھی دیکھنے سے عاری تھی مگر اس چیئر پر بندھے شخص نے آنکھیں گھمائی تھی پہلی نظر زمین پر پڑی سفید شرٹ پر پڑی پھر اسکی نظر اس شخص کے تعاقب میں گئی جو پورے جوش سے ایکسرسائز کر رہا تھا اسکا سانس پھولا ہوا تھا مقابل کی جسامت کا اندازہ لگاتے پل کو اسکے رونگھٹے کھڑے ہوئے مگر پھر اپنا مفلوج جسم ہلانے کی کوشش کرتے اسنے ہاتھ پیر مارے تھے ان آوازوں پر مقابل نے گردن گھما کر اسے دیکھا۔۔ کافی گہری نیند سوئے ہوئے تھے ... اسکی سرسراتی آواز پر رسیوں سے بندھے شخص نے غور سے دیکھتے اسے پہچاننا چاہا۔

!... Dark Owlاسنے خود ہی اپنا تعارف دے دیا۔

ڈڈ...ڈارک آؤل ... خوف کے باعث اسکی زبان کے ساتھ سارا وجود تھر تھر کانپنے لگا۔ ڈارکآؤل کے محض نام سے ہی لوگوں کی روحیں تک کانپ جاتی تھی وہ تو پھر اسکے شکنجے میں قید پھڑپھڑا رہا تھا۔ ،...میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو پھر تم نے مجھے کیوں قید کیا ہے.؟ زور زور سے چیئر ہلاتے وہ حواس باختہ سا اسے بتانے لگا۔ ڈارکآؤل چلتا اسکی چیئر کے قریب آرکا۔

تم نے ابھی تک کوئی غلط کام نہیں کیا مگر جلد یا بدیر تم ایک گناہ سرزد کرنے والے تھے اور ڈارکآؤل اپنے دشمن کو اتنی بھی مہلت نہیں دیتا کہ وہ اس سے دشمنی مول لے۔

مگر میں تم سے دشمنی مول لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا ڈارکآؤل تمہیں ضرور کوئی غلط فہمی ہوئی ہے چھوڑ دو مجھے ...

وہ گڑگڑانے لگا۔۔ ۔"تم میرے بدلے کے بیچ آرہے ہو مراد غضنفر اور اس سے بڑی دشمنی تم مجھ سے کیا مول لو گئے.."اسکے قریب جھکتے ڈارکآؤل نے اپنی وحشت زدہ نظریں اسکی خوف ٹپکا تی آنکھوں میں گاڑھی تھی پل کو ڈارکآؤل کو دیکھتے غضنفر کی حیرت سے آنکھیں پھیل گئی۔ "تت...تم...ای..."وہ مزید کوئی لفظ کہتا ڈارکآؤل نے اسکی گردن اتنی شدت سے موڑی وہا گلے ہی لمحے ایک جانب کو لڑکھ گئی۔ لفٹ کے رکنے پر وہ دونوں چلتے اسکے جم کے با ہر آ کھڑے ہوئے جم کا دروازہ بند تھا جس پر حان نے موبائل نکالتے اسے میسج کیا اور خود وہی انتظار کرنے لگا اسنے نظر گھمائی جہاں اینارہ سر دائیں بائیں ہلاتے بے یقینی سے اس سارے منظر کو آ نکھوں میں قید کر رہی تھی اس ہال نما جگہ پر ہر دیوار کو مختلف ڈیزائین کے شیشوں سے مزین کیا گیا تھا چاروں طرف بڑے گلدان رکھے تھے جن میں کھلے تروتازہ دکھنے والے پھول اس بات کے گواہ تھے کہ انکی باقاعدہ کیئر کی جاتی ہے۔۔ کیا دیکھ رہی ہو ..؟ دیکھ رہی ہوں یہ مونسٹر کتنا امیر ہے ..

ہاں وہ تو ہے ... حان نے لاپرواہی سے کندھے اچکائے۔۔ مگر یہ اتنا پیسہ اس مونسٹر کے پاس آیا کہاں سے ... میرا مطلب ہے کوئی ڈاکہ ڈالا یا کسی کی جگہ پر قبضہ کیا۔ ادھر ادھر گھومتے اینارہ نے نیا شوشہ چھوڑا۔۔ فضول مت بولا کرو اینی کتنی بار کہاہے... حان نے اسکے پیچھے آتے اسے ڈپٹا۔ وہ اس سے بات کر رہا تھا جم سے باہر نکلتے ڈارکآؤل کے قدم کسی لڑکی کی آواز پر رکے تھے

اب ایسا بھی کیا کہہ دیا میں نے اور کونسا وہ مونسٹر ہماری باتیں سن رہا ہے۔ شیشے میں تفصیلی جائزہ لیتے کہا گیا۔ مقابل نے بے ساختہ لفظ مونسٹر پر ساتھ دیوار میں لگے شیشے میں اپنا آپ دیکھا۔ مجھے سمجھ میں نہیں آتا اینی ایچ ایم جیسے پرنس چارمنگ سے تمہاری کیا دشمنی ہے تم جانتی بھی ہو ترک لڑکیاں مرتی ہیں اس شہزادے پر ... اسکی پیٹھ کو خفگی سے دیکھتے حان بولتا چلا گیا۔ اور ایک تم ہو جو ہر وقت اسے مونسٹر اور جانے کیا کیا بولتی رہ..تی..ہ..و...اور پیچھے پلٹتے ہی حان کا جملہ توڑ پھوڑ کا شکار ہوا۔ مگر اینارہ میڈم اپنی دنیا میں مست سی پھر بولی۔ مرتی ہوں گئی ترک لڑکیاں مگر میری نظر میں تو ابھی تک صرف ایک جن زادی ہی آئی ہے جو تمہارے اس پرنس چارمنگ پر مرتی ہے۔ اسکی نت نئی خبر پر ایچ ایم نے آئی برو اچکائی۔ جبکہ اسکے سرد تاثرات بھانپتے حان ہر ممکن کوشش سے کونی مارتا اپنی اکلوتی بہن کو چپ کروانے کی کوشش کر رہا تھا۔

وہ دونوں آمنے سامنے کھڑے تھے جبکہ اینارہ انکی طرف پیٹھ کیے کھڑی تھی اسکے اگلے جملے پر حان کے پسینے چھوٹے تھے

اور تم کہتے ہو اسے مونسٹر نا کہوں… پتہ ہے حان میں تو اسکے قصے سن کر سوچتی ہوں کہ وہ پیدا ہی مونسٹر ٹائپ ہوا ہو گا۔

"وہ جیسے درندے، وحشی نہیں ہوتے جو جنگلوں میں پیدا ہوتے ہیں بالکل ویسا ہی "...

."They're created"Monsters aren't born.°°°

اسکی بھاری دہشت زدہ آواز پر اینارہ کی جہاں بولتی زبان رکی تھی وہی حان کا دل اچھل کر حلق میں آیا تھا۔۔ کہاں لوگوں کو اسکی موجودگی میں سانس لیتے بھی خوف محسوس ہوتا تھا اور کہاں وہ چھٹانک بھر کی گز بھر لمبی زبان رکھنے والی لڑکی اسکی شان میں قصیدے پر قصیدے پڑھی جا رہی تھی مگر یہاں اینارہ میڈم کے بھی چھکے چھوٹے تھے اپنی گز بھر لمبی زبان پر افسوس کرتے اینا رہ حان کے پیچھے ہوئی حان اپنی بہن کی کاروائی پر شرمندگی سے سر جھکا گیا۔

Come here, Right now.! وہ مٹھیاں بھینچے ہمت کرتی آگے آئی۔

Now. ... Look up into my eyesوہ ایک بار پھر دھاڑا۔

خوف وجہ تھی یا کچھ اور اینارہ نے فوراً گردن اٹھائی اور اسکی نظر گلے اور سینے پر لگے کٹ کے نشانوں پر رک گئی۔

یہاں جس کام کیلئے آئی ہو وہی کرو ... ورنہ میں دوسری سانس لینے کی مہلت نہیں بخشوں گا۔ اس وحشت زدہ سی آواز پر کپکپاتی اینارہ نے جھٹ سے ہاں ناں میں گردن ہلائی۔

اسے خود سمجھ نہیں آرہی تھی ہاں بولنا ہے یا نہیں جبکہ حان تو اس وقت کو کوس رہا تھا جب اسنے اسے وہاں بلانے کا سوچا تھا۔

Get out...! اپنا بیگ تھامے اسنے نیچے کی طرف دوڑ لگا دی۔

اور تم ... اسکے جاتے ہی ایچ ایم خونخوار نظروں سے حان کو دیکھتا اسکی طرف بڑھا۔۔ اسکے پاس دماغ کی کمی ہے ڈاکٹر اسکا علاج کر رہے ہیں ایچ ایم۔ میں اسے سمجھا دوں گا وہ اب تمہیں کبھی مونس... میرا مطلب ہے... حان اسکی گھوری سے گڑبڑایا۔

اب وہ کبھی ایسا کچھ نہیں بولے گئی اسے معاف کر دو پلیز۔

الٹے قدم لیتے حان نے بمشکل تھوک نگلتے منت کی۔ ۔ جاؤ دفعہ ہو جاؤ اندر پڑی لاش کو ٹھکانے لگاؤ اور میرے آفس میں آؤ فوراً ... گن پٹی سہلاتے رعب دار اور میں کہتے ایچ ایم وہاں سے واک آؤٹ کر گیا اسکے جاتے ہی حان نے سکھ کا سانس بھرا۔ یہ فتنہ اپنے ساتھ مجھے بھی مروائے گئی ... پتہ نہیں اب کہاں ٹہل رہی ہو گئی ... اققف میرے خدایا ... لاش کو وہی چھوڑے حان اپنا سر پیٹتا نیچے کو بھاگا۔۔ بس ایک تصادم اور… … اور اسے یقین تھا اس فتنہ نے ایچ ایم کے ہاتھوں ضائع ہو جانا ہے.وہ چلتا اسی فلور پر اپنے کمرے میں آیا دروازہ ٹھاہ کی آواز سے بند کیا اور گہرے سانس بھر نے خود کو پرسکون کیا تھا اگلے ہی لمحے اچانک ہی وہ لفظ مونسٹر پھر سے اسکے دماغ میں گردش ہوا ایچ ایم نے بے ساختہ نظر اٹھائی اپنے سینے پر ابھرے ہوئے بےدردی سے لگے چار سے پانچ بڑے اور گہرے کٹ کو دیکھتے اسنے آنکھیں میچی تھی

گردن پر ہاتھ لگایا جسکی دائیں سائیڈ پر سینے جیسا ہی ابھرا ہوا گہرا کٹ تھا "عنقریب ماضی خود کو دوہرائے گا۔"بیگانگی سے کہتے اسنے شیشے میں ہاتھ دے مارا خون کے فوارے چھوٹتے فرش ڈریسنگ کو سرخ کرنے کا باعث بن رہے تھے جس کی پرواہ کیے بنا اسنے پے در پے اس ٹوٹے کا نچ میں اپنا زخمی ہاتھ مارا تھا۔

اب یہاں کیا کر رہی ہو ... اسے فاؤنٹین کے پاس بیٹھے دیکھ حان فوراً اسکے قریب آرکا ۔۔۔ اس میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی تیاری کر رہی ہوں۔ وہ غصے سے پھٹ پڑی۔ حان کا قہقہہ چھوٹتا مگر موقع اور جگہ کا لحاظ کرتے وہ چہرا پھیر گیا۔ جا رہی ہوں میں یہاں سے مبارک ہو تمہارے مونسٹر کو اسکا یہ محل اور ہاں یہ بھی رکھو اپنے پاس۔ بیگ سے نوٹوں کی گھٹ یاں نکالتے اسنے حان کے ہا تھ پر ٹھاہ ماری۔۔ آج تک اپنے باپ کے علاؤہ کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے اور یہاں ایسا کام کرنا پڑ رہا ہے کہ دو دو ٹکے کے لوگوں کے سامنے دکھاوا کرنا پڑتا غریبی تھکا ... اپنی ہی دھن میں ہا نچا نچا کر کہتی وہ ہڈ چہرے پر ڈالے اپنی راہ لے چکی تھی۔۔۔ تو کس نے کہا تھا اتنی ماہر جاسوس بننے کو..حان نے قہقہہ لگاتے ہانک لگائی اور واپس مرتے جم روم کی طرف چلا گیا۔

***

یار دن دہاڑے لڑکی اٹھا رہے ہیں ہم تجھے نہیں لگتا کوئی سیریس پنگا بن سکتا۔۔ ۔ اس جیب میں سوار چار لڑکوں میں سے ایک نے خوفزدہ ہوتے کہا۔۔ یہ رہا جیپ کا دروازہ جانی تو جا سکتا ہے تم تو کیا تم میں سے کوئی بھی جانا چاہے تو جا سکتا ہے ... مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا نا ہماری دوستی پر کوئی اثر پڑے گا۔

سر ڈرائیور سیٹ کی پشت سے ٹکا ئے سفید چمکتے جوگرز میں مقید پاؤں سٹیرنگ وہیل پر رکھے آنکھوں پر سن گلاسز لگائے اسنے ٹھہرے ہوئے لہجے میں بات مکمل کی۔

جس کو جانا جائے میں اپنے جگر کے ساتھ رہوں گا۔ ساتھ والی نشست پر بیٹھے ارسل نے اسے مکا جڑتے کہا۔۔۔ مجھے تو خطروں سے کھیلنے کا ویسے بڑا شوق ہے تو میں بھی نہیں جا رہا۔ بلال نے بھی حصہ ڈالا۔۔۔ تو پھر ٹھیک ہے جب تم سب یہاں ہو تو میں جا کر کیا کروں گا۔۔ مگر ابھی تو تیری پینٹ گیلی ہو رہی تھی ناں؟ بلال نے اسکا مذاق بنایا۔ شیری بہت شریف ہے بلال اسے تنگ مت کرو ... اپنے بوس کی آواز پر آمین کہتے وہ خاموش ہو گیا۔

ویسے یحییٰ ایک بات کہوں ...شاہزین کی آواز پر اسنے ہوو کہا۔

یار وہ ایم این اے کی بیٹی ہے۔۔ خوف میں مبتلا گویا اسنے ایک بار پھر انہیں روکنا چاہا۔ ۔ وہ ایم این اے کی بیٹی ہو یا پرائم منسٹر کی جانی ہمیں اس بات سے کوئی سروکار نہیں۔ بس اتنا جان لو وہ ہم سب کی ہونے والی بھابھی ہے جسے آج ہر حال میں یہاں سے اٹھایا ہے۔ تمہارا مطلب ہے کڈنیپ کرنا ہے۔ ۔ ارسل نے تصحیح کی۔

بالکل وہی .. اور اگر تیرے ڈیڈ کو معلوم ہو گیا تو ...؟

.انہیں تو معلوم ہونا ہی ہے جانی مگر تب.جب ہم یہ کام کر چکے ہوں گئیں ...با لفرض کوئی روکاوٹ بن گئی تو ...؟ بلال نے پوچھا۔

تو کیا ... گن بھی رکھتا ہوں اور لائسنس بھی۔۔ وہی گن نا جس کے متعلق دور دور تک ملک ولا میں کسی کو کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔۔ تو میرا دوست ہے یا دشمن کب سے میری ہی ٹانگ کھینچے جار ہا ہے ... یحییٰ نے اٹھتے غضب ناک تیور میں اسے ڈیٹا۔ ۔

دوست ہوں میرے بھائی اسلئے کہہ رہا ہوں کیونکہ بعد میں تیرے ساتھ کسی کی پھینٹی لگے نا لگے میری ضرور لگے گئی۔

ارسل نے بیچارگی سے کہا جو کل سے انہیں کوئی اور پلان سوچنے کا بول رہا تھا مگر وہ یحییٰ میر ہی نہیں جو اسکی بات سن لیتا اس پر تو دوستی کا بھوت سوار تھا۔۔۔ منہ مت کھولنا اب اپنا اور فوراً کال ملا اس نکمے کو ... باراتی یہاں پہنچے کھڑے ہیں اور وہ بغیرت پتہ نہیں کہاں مرا پڑا ہے۔۔ ان بھوری پر کشش آنکھوں میں غصے کے باعث سرخ ڈورے ابھرنے لگے اسکو غصہ کم ہی آیا تھا مگر جب آتا تھا تو یحییٰ میر کی شکل میں طوفان اٹھتا تھا۔

ملا رہا ہوں ... تو تو نگلنے کو آتا ہے یار۔ ارسل بڑبڑایا۔

پیچھے کھڑے بلال اور شیری نے بمشکل اپنی ہنسی ضبط کی۔

یار ٹریفک میں پھنس گیا تھا قسم سے ... گاڑی سائیڈ پر پارک کرتے وہ جیپ کی طرف آتے شرمند گی سے بولا۔۔ میرے بھائی آج ہم اتنا بڑا غیر قانونی کام کرنے جا رہے ہیں تو تُو کیا ایک سگنل نہیں توڑ سکتا تھا۔ یحییٰ نے اسکے کان کے نیچے بجائی تھی

اب تھو بڑا تو مت بگاڑ میرا یہ نا ہو تیری بھابھی پہچاننے سے ہی انکار کر دے۔ اس کی لا چارگی پر وہاں سب کے قہقہے چھوٹے۔

چلو سب آگئے ہیں تو پھر پلان کو سر انجام دینے کا وقت آگیا۔

پہلے سب کلمہ پڑھ لو ... شیری کی آواز پر ان سب کے قدم رکے تھے۔۔ جانی ہم لڑکی اٹھا نے جا رہے ہیں وضو کرنے نہیں۔۔ یحییٰ نے اسے لتاڑا۔۔ میرا دعویٰ ہے اگر شیری جیسا کوئی کڈ پنیر ہوا نا تو وہ پہلے لڑ کی سے اجازت مانگے گا اور پھر اسے کڈنیپ کرے گئے۔

میں کبھی کڈ پنیر نہیں بنوں گا۔ اسنے خفگی سے کہا۔۔ بلکل تو تو ایک مچھر نہیں مار سکتا، کڈ پنیر خاک بنے گا ...یہ تم سب آج گھر جا کر ڈیسائیڈ کرنا اگر اس قابل رہے تو ...بلال کے بعد ارسل کی آ واز ابھری۔۔ جب گھروں میں پتہ چلے گا ہمارے اس کارنامے کے بارے میں تو مجھے یقین ہے اگلے دن سب کے چہرے سوجھے ہوئے ہوں گئیں۔۔ ہو گیا تم سب کا تو اب کام کی بات پر آجاؤ...یحییٰ کی آواز پر وہاں سب سیریس ہو گئے جبکہ یوسف کال پر محو تھا۔

تو میں تم سب کو ایک بار پھر ایکسپلین کرنے لگا ہوں غورسے سننا ۔ میں اور یوسف ... الیکٹریشن بن کر اندر گھسے گئیں ،ا رسل اور بلال تم دونوں گیٹ پر پہرہ دیتے گارڈز کا دھیان بٹا و گئے شیری یہ دونوں جیسے اپنا کام کرے گئے تم ٹرول کو اس بنگلے کے اندر اس کھڑکی سے بھیجو گئے اور ساری صورتحال سے ہمیں آگاہ کرو گئے اندر کتنے گارڈز ہیں اور کہاں کہاں ہیں سب...از ڈیٹ کلیئر ... یس ... ان چاروں نے بیک وقت کہا۔ گڈ سب کے پاس بلو ٹوتھ اون ہونی چاہیئے ... باقی کا پلان ہم سب جا نتے ہیں پوزیشن سنبھالو اب اپنی اپنی ...بلا شبہ پلانز بنانے میں یحییٰ میر نے اپنے باپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا

اللہ خیر کرے گا چلو ... الیکٹریشن کا گیٹ اپ وہ پہلے سے لے چکے تھے اللہ پر سب چھوڑے یوسف اور یحییٰ اس عالیشان بنگلے کے سامنے آئے جنہیں دیکھتے چیکنگ کرنے کے بعد اندر بھیج دیا گیا انکے جاتے ہی ارسل اور بلال دس سے پندرہ منٹ بعد گیٹ کی طرف لپکے۔ یار بلال یہ گینڈے نما گارڈز آخر کیا کھاتے ہیں.؟

جو تو کھاتا ہے جانی وہی یہ بھی کھاتے ہیں ... بس انکے کھانے کی مقدار ہمارے کھانے سے زیادہ ہوتی ہے۔۔ مجھے تو انہیں دیکھ کر ہی کچھ ہو رہا ہے بھائی اگر اسنے ہمیں پکڑ کر الٹا لٹکا دیا تو ۔۔ ۔

تو کیا بس دنیا الٹی نظر آئے گئی ہمیں اس سے زیادہ تو کچھ نہیں ہو گا۔ بلال کے اتنی اہم انفارمیشن پر ارسل نے اسے گھورا۔

کون ہو تم لوگ اور یہاں کیا کر رہے ہو ...؟ وہ گیٹ کے پاس پہنچتے گارڈ خود انکے پاس آگیا ۔۔۔ بھئی ہم آرہے تھے تم نے کیوں زحمت کی آنے کی ...ارسل نے قدرے ادب سے استفار کیا۔ گیٹ کے پاس آنا منع ہے...کیوں بھئی کیا گیٹ میں کرنی ہے جو پاس آنا منع ہے۔ قدرے معصومیت سے کہتے بلال نے آنکھیں پٹپٹائی۔۔ یہ مسخرہ پن کہیں اور جا کر دیکھاؤ نکلو یہاں سے،۔۔ کیوں نکلیں ہم تو یہی کھڑے ہوں گئیں ... ارسل نے سینے پر ہاتھ باندھ لیے۔ جانتے بھی ہو یہ کس کی جگہ پر ... کھڑے ہو گارڈ نے ان مسخروں کو غصے سے گھورتے کہا۔۔ جی بالکل سرخ ٹائل لگی ہے اس جگہ پر ... ایک نظر نیچے دیکھتے بلال نے معصومیت کے سارے ریکارڈ توڑے تھے

اندر گئے یوسف اور یحییٰ انکی باتیں سنتے بمشکل اپنی ہنسی کنٹرول کر رہے تھے ٹرول بنگلے میں داخل ہو چکا تھا، دوسرا گارڈ بھی وہاں آچکا تھا۔۔ کیا مسئلہ ہے اور یہ دونوں کون ہیں ...؟ معلوم نہیں کون ہیں بنا مطلب کے دماغ کی دہی کرنے آگئے ہیں۔

تو اٹھا کر باہر پھینک دو ... دوسرا گارڈ نپے تلے انداز میں غرایا۔ ابھی وہ آگے بڑھتے بلال چیخ پڑا۔۔ لاحول ولاقوت ... یہ کیا کر رہے ہو تم دونوں، اکیلا جوان خوبصورت لڑکا دیکھا نہیں کہ اسے چھونے کے بہانے ڈھونڈنے لگے۔ بلال کے خالص زنانہ لہجے پر ان دونوں گارڈز کا دماغ بھک سے اڑا۔۔ خبردار اگر کسی نے میرے اکیلے خوبصورت جوان جہاں دوست کو چھونے کی کوشش کی ... تو اسے اپنے حصار میں چھپاتے ارسل نے انہیں انگلی دیکھائی۔

تم دونوں اگر خوامخواہ شہید نہیں ہونا چاہتے تو دفعہ ہو جاؤ یہاں سے ورنہ اپنے پیروں پر چل کر جانے لائق نہیں رہو گئے۔

اتنی سخت گرمی میں ان دونوں کا مسخرہ پن دیکھ پہلے گارڈ کا دماغ گھوم چکا تھا۔ کیوں بھئی ہمارے پیر کیا تم رکھ لو گئے؟ ارسل نے انتہائی آرام سے ملاخط کیا۔ تیری تو ... گارڈ اسے مارنے کو لپکا ... ارسل اور بلال نے دوڑ لگا دی بنگلے کے سامنے بنے فاؤنٹین کے گرد گول گول بھاگتے ان دونوں نے ان دونوں گارڈز کی ہوا نکال کے رکھ دی تھی۔ وہ انہیں پورے بنگلے کی ویڈیو پہلے ہی دیکھا چکی تھی جس کی وجہ سے وہ دونوں اس بنگلے کے کونے کونے سے واقفیت رکھتے تھے۔۔ مین سوئچ کس جگہ پر ہے..؟ یحییٰ نے سنجیدگی سے پوچھا۔ یوسف کو ساتھ لیے وہ بیگ اٹھائے گارڈ کے پیچھے پیچھے چل دئیے تھے۔۔ میں پانی پی کر آتا ہوں..یحییٰ کو اشارہ دئیے وہ نکلتا گارڈ نے اسے روک لیا۔ رکو میں لے کر آتا ہوں۔ جو وہ چاہتے تھے وہی ہوا تھا گارڈ کے وہاں سے ہٹتے ہی یوسف نے موبائل نکالے میسج سینڈ کیا اگلے ہی لمحے جواب موصول ہوتے اسنے یحییٰ کی طرف دیکھا۔۔ اللہ کی امان جگر ... یحییٰ کے جملے پر وہ سر ہلاتا اپنی گن نکالے آگے بڑھا گارڈ کو آتے دیکھ اسنے بلو ٹوتھ پر ہاتھ رکھا۔۔ ہاں گاڑی تیار کرو ...

اے وہ دوسرا لڑکا کہاں گیا جو تیرے ساتھ تھا۔۔ وہ ضروری کام سے گیا ہے کہتے یحییٰ نے اسکی گردن کی حساس رگ کو دبایا ایک ہی وار پر اسے ڈھیر کرتے وہ واشروم سے کچن کی طرف آیا۔ باہر کھڑے گارڈز اسکو اکیلا آتے دیکھ پیچھے آئے تھے اب اینٹرنس کی طرف جانے والے راستے پر صرف تین گارڈز تھے۔ وہ دوسرا لڑکا کہاں ہے...؟ ادھر آؤ ... یحییٰ نے اسے پاس بلایا۔۔ تم جاؤ کھڑکی کھولو بڑی گرمی ہو رہی ہے ... اسنے دوسرے کو بھی اشارہ دیا۔

یہ تیرے باپ کا بنگلہ نہیں ہے جو حکم جھاڑ رہا ہے۔۔ تیری تو باپ پر ... کیوں جاتا ہے حرام زادے پاس کھڑے گارڈ کو کچھ بھی سمجھنے کا موقع دئیے پہلے گارڈ کے جیسے بے ہوش کر نے وہ تیسرے گارڈ کی طرف لپکا تھا اسکے منہ پر پنچ مارتے یحییٰ نے اسکی موٹی پھیلی ہوئی ناک پر مکا ما را۔ گارڈ ناک پر ہاتھ رکھے درد سے بلب لایا ابھی وہ کوئی ردعمل دکھاتا پاس پڑا فرائی پین اٹھا کر اسکے سر میں مارتے اسے وہی ڈھیر کیے یحییٰ نے ہاتھ جھاڑے تھے آج کے بعد میرے باپ کا ذکر مت کرنا ورنہ اگلی بار زبان کاٹ دوں گا۔ اسے وارن کرتے وہ آگے بڑھتا کالے برقع میں ملبوس افراح کو آتے دیکھ یحییٰ کے چہرے پر اطمینان اترا آیا۔ ان دونوں کو کھڑکی سے باہر نکالتے وہ خود بھی باہر کود پڑا داخلی را ستے پر کھڑے تین گارڈز وہی کھڑے تھے۔ ارسل ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا تھا پیچھے شیری تھا جبکہ یوسف کی گاڑی بلال ڈرائیو کرنے والا تھا باہر کھڑے دو گارڈز بھاگ بھاگ کر وہی گر پڑے تھے کھا کھا کر سانڈ بن گئے ہو روز اتنا بھاگا کرو اگر خود نہیں بھاگ سکتے تو مجھے بلا لینا میں مدد کر دیا کروں گا۔ ارسل نے انہیں مشورہ دیا۔۔ کون ہو تم دونوں اور کیوں ہمیں تنگ کر رہے ہو۔

انہیں بنگلے کے باہر کسی کو بھی شوٹ کرنے کی اجازت نہیں تھی ورنہ جتنا تنگ انہیں ارسل اور بلال کر چکے تھے ابھی تک گارڈز انہیں الٹا لٹکا کر شوٹ کر چکے ہوتے۔۔۔ اے مفت مشوروں کی دکان ... نکل یہاں سے۔ یحییٰ نے وہی سے ہانک لگائی۔ وہ گاڑی اور جیپ بنگلے کے باہر ہی لے آئے تھے ۔۔ انکے ساتھ برقع میں کسی کو جاتے دیکھ گارڈز کے اندر پھرتی آئی۔ میم صاحب کو کہاں لے ... جا رہے ہو افراح کا برقع پہچانتے گارڈز نے انکا راستہ روکا۔ اندر موجود گارڈز بھی باہر کو بھاگے تھے ... ۔۔۔ بھاگو یوسف کی آواز پر وہ تینوں سٹارٹ کھڑی جیپ اور گاڑی کی طرف بھاگے گارڈز نے وہاں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔۔ جلدی سے گاڑی نکالو ... گارڈ موبائل کان سے لگا ئے چیخا۔۔ وہ سب گاڑیوں کی طرف لپکتے دیکھ کر حیران رہ گئے وہاں کھڑی چھ کی چھ گاڑیوں کے ٹائر نیچر تھے۔ آج تو ہم مارے گئے ... ٹائر پر ٹھوکر رسید کرتے ایک گارڈ غصے سے بولا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.