اور پھر اسنے شام میں آنے والی کال کے متعلق انہیں الف تا ہے سب بتا دیا جس کے بعد فیصل شاہ کا پارہ ہائی تھا اسکا بس نہیں چل رہا تھا وہ اس بندے کا نام و نشان مٹا کے رکھ دے۔
مجھے اجازت دیں بھائی میں کہیں سے بھی اس کمینے کو ڈھونڈ کر انکے سامنے لے آ ں گا پھر چاہے وہ پاتال میں بھی چھپ کے بیٹھا ہو۔ وہ ایکدم سے دھاڑا وہاں اسکی عزہ سے اٹیچمنٹ کسی کی بھی نظروں سے مخفی نہیں تھی اس خبر کے بعد انہیں فیصل شاہ سے اسی طرح کے ردعمل کی توقع تھی یہی وجہ تھی آریان خاص کر اسے اس متعلق نہیں بتانا چاہتا تھا۔
جوش سے نہیں ہوش سے کام لینا ہو گا فیصل ... آریان نے اسکا کندھا تھپتھپایا۔ مجھ میں آپ جتنا صبر بالکل نہیں ہے بھائی ... اسکی اتنی جرات اسنے میری شہزادی کا نام لیا بھی کیسے.؟
ریلیکس ہو جاؤ فیصل بھائی ٹھیک کہہ رہے ہیں۔۔۔ اور تو اور اسے پکڑنا اتنا آسان نہیں ہے ... وقاص کی آواز پر سب اسکی طرف متوجہ ہوئے۔۔ کیوں وہ کوئی خلائی مخلوق ہے جو ہم اسے پکڑ نہیں سکتے.؟ فیصل کی آواز اونچی ہوئی۔ آہستہ بات کرو فیصل ہمارے کان خراب نہیں ہیں ... ملائکہ نے اسکا بازو ہلاتے کہا۔
فیصل نے بس گھورنے پر اکتفا کیا آریان ابھی تک کسی بھی ایجنسی کو بادشاہ خان کو گرفتار کرنے کے آرڈرز پاس نہیں ہوئے ہیں۔ اسکا تو کوئی ایک ٹھکانہ بھی نہیں ہے ... ملائکہ نے بھی گفتگو میں حصہ ڈالا تھا وہ تینوں چپچاپ سن رہے تھے
نا ہی اسکے پاس کوئی آرمی ہے وہ بچپن سے ہی باہر ہی پلا بڑا ہے اسکے علاؤہ جو معلوم ہوا ہے وہ یہ ہے کہ اسنے دو شادیاں کی ہیں مگر منظر عام پر اسکی پہلی بیوی ہی نظر آتی ہے اور ایک چار سال کا بیٹا ہے۔ قانون کی نظر میں وہ ایک عام شخصیت کا مالک ہے۔ مگر وہ اتنا عام نہیں ہے ملائکہ آریان نے اسے ٹوکا۔
اگر اسکے پاس کوئی آرمی نہیں ہے تو وہ بنا کسی بڑی پاور کے مجھے دھمکی دینے کی غلطی کبھی نہیں کر سکتا تھا۔
یہی پوائنٹ ہے آریان جو میں کلیئر کرنا چاہتی ہوں۔ معلوم ہوا ہے کہ اسکے کسی بڑے گینگسٹر سے اچھے تعلقات ہیں اور وہ گینگسٹر بھی منظر عام پر خود کو ایک کامیاب بزنس میں ہی دکھاتا ہے البتہ اسکے خلاف ہمارے پاس اور ایجنسیوں کے پاس گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں وقاص نے فوراً سے اسے بتا یا۔ تو پھر اسے گرفتار کیوں نہیں کیا گیا...؟ حمزہ کا لہجہ تشویشناک تھا ایک ہی مسئلہ ہے کرپشن، ہر ادارےتھ میں کوئی نا کوئی ایک دو کرپٹ لوگ ہوتے ہی ہوتے ہیں وقاص کے لہجے میں طنز کے سا اداسی کی آمیزش ہوئی تھی۔ ایک یہ وجہ ہے اور دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ اسکے اصل ٹھکانے کا کچھ اتہ پتہ نہیں ہے ایک دو بار ریڈ ماری گئی تھی مگر معلوم نہیں کیسے وہ ہر بار بچ کر نکل جاتا تھا۔ کہا جاتا ہے وہ شخص پہلے ایک جانا مانا جاسوس تھا جس کی وجہ سے اسنے دشمنی مول لی تھی اور اپنی فیملی گواہ دی تھی۔ جب قانون نے کوئی مدد نہیں کی تو اسنے غلط راہ لی سفر انتقام سے شروع ہوتا آج اس دہانے پر ہے کہ یو رپ میں اس سے بڑا گینگسٹر ابھی تک کوئی سامنے نہیں آیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو پھر تو یہ اور بھی بڑا مسئلہ بن جائے گا وقاص اگر تو بادشاہ خان کو اسکی سپورٹ حاصل ہے تو پھر وہ واقع میں اپنے کہے پر عمل کرے گا۔ حمزہ کی بات پر وہ سب مزید پریشان ہوئے تھے مگر اسے پکڑنے کا کو ئی تو راستہ ہو گا نا ... فیصل نے امید بھرے لہجے میں پوچھا۔
ابھی تک تو کوئی راستہ نہیں ہے فیصل ... اسنے اداسی سے کہا۔ مگر اب راستہ مل جائے گا ... وقاص آریان کی بھاری آواز پر وہ سب اسکی طرف متوجہ ہوئے۔۔ مگر وہ کیسے ..؟ ملائکہ نے الجھتے ہوئے سوال کیا۔۔ سمپل ہے ملائکہ ... اگر وہ شخص بادشاہ خان کی مدد کر رہا ہے تو ہمیں بادشاہ خان کی بجائے اس گینگسٹر کو پہلے دبوچنا ہو گا اور رہی بات بادشاہ خان کی تو تمہارے مطابق وقاص ابھی اسنے اپنی آرمی نہیں بنائی ہے۔ اور جب وہ اپنی آرمی بنا لے گا تو سب سے پہلے پاکستان آئے گا۔ حمزہ نے کچھ سوچتے ہوئے کہا۔۔ بلکل ... مگر بھائی ہمیں دھمکی بادشاہ خان نے دی ہے اس میں اسکی مدد وہ گینگسٹر کر رہا ہے اور ہمارا پہلا ٹارگٹ بھی گینگسٹر ہے تو ہم اس تک پہنچے گئے کیسے..؟ جیسے اجمل پاشا تک پہنچے تھے فیصل۔ جواب ملائکہ کی طرف سے آیا تھا۔ تو کیا ایک بار پھر ہم خطرہ مول لے گئے ..؟ وقاص کے جملے پر آریان سمیت وہاں سب پل کو خاموش ہو گئے۔ سر کبھی بھی اجازت نہیں دے گئیں ... ملائکہ کے لہجے میں اداسی تھی اور وہ اجازت کیوں نہیں دے گئے ..؟ آریان کے جملے پر ان سب نے حیرت سے اسے دیکھا۔
کیونکہ ہم سیکریٹ ایجنٹ ہیں اور ہمیں بغیر کسی سٹرانگ ایویڈنس اور سپو رٹ کے وہاں جانے کی پرمیشن کبھی نہیں ملے گئی اور حتیٰ کہ تب تو بالکل بھی نہیں جب اسنے پاکستان کی ساخت کو کوئی نقصان ہی نا پہنچایا ہو۔ ملائکہ کی بات سے وہاں سب متفق ہوئے۔ اور اگر اسے پکڑنے کوئی سیکر یٹ ایجنٹ نہیں بلکہ عام شہری جائے تب بھی نہیں۔ "عام شہری" مطلب ... حمزہ نے آریان کی طرف دیکھا۔ ہاں عام شہری حمزہ ... ہمیں وہاں جا کر اسکے خلاف ایکشن لینے کی اجازت نہیں ملے گئی مگر ہمیں یورپ جانے سے تو کسی نے منع نہیں کیا ..؟۔۔۔ مگر یورپ جا کر ہم اسے ڈھونڈیں گئے کیسے اور یہاں ہماری غیر موجودگی پر کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا کیا ..؟ ملائکہ کے سوال پر آریان نے گہرا سانس اندر لیا۔۔۔ ہم سب وہاں نہیں جائے گئے ملائکہ ... ہم میں سے صرف کوئی دو وہاں جائے گئیں۔ مگر ہماری شناخت تو وہی ہو گئی نا بھائی اور اگر وہاں کسی کو معلوم ہو گیا تو ..؟۔۔ تو کیا ہم شنا خت چھپا کر جائے گئیں یا بدل کر..؟۔۔ اپنی شناخت ہمیشہ کیلئے ختم کر کے جانا پڑے گا حمزہ..آریان نے ان چاروں کے سر پر دھماکہ کیا۔
مگر یہ کیسے ممکن ہے ..؟ اور اگر ایسا ہوا تو ایجنسی والے ہمیں زندہ نہیں چھوڑے گئے۔ اور کیا اتنی محنت سے بنائی شناخت کو ختم کرنا صحیح فیصلہ ہو گا.؟ اور کیا ہو گا اگر ہم اس گینگسٹر کو ختم نا کر پائے.؟ باری باری ان سب نے سوالوں کی بوچھاڑ کی تھی۔۔۔ یہ ممکن ہے… … آریان نے پہلے سوال کا جواب دیا۔
اور ایجنسی والے ہمیں ہاتھ تک نہیں لگا پائے گئیں۔ اسنے دوسرے سوال کا جواب دیا۔ اور یہ صحیح فیصلہ ہے یا نہیں یہ اللہ بہتر جانتا ہے ہمیں بس پوزیٹو رہنا ہو گا۔ اس گینگسٹر کو ختم کرنا یقیناً آسان نہیں ہو گا اور مجھے یہ بھی علم ہے اس آپریشن میں ہمیں کچھ عرصہ نہیں بلکہ کئی سال بھی ہمیں لگ سکتے ہیں مگر مجھے ساتھ خود پر اور اپنی ٹیم پر بھی یقین ہے کہ وہ اس آپریشن میں بھی کامیابی سے ہم کنار ہو گئی۔ مجھے تم پر پورا یقین ہے آریان، میں تمہارے ساتھ ہوں.
وقاص نے فوراً حامی بھری تھی میں اپنی شہزادی کیلئے کچھ بھی کروں گا۔ اور میں تم سب کی خوشی کیلئے۔ حمزہ پر جوش لہجے میں بولا۔ پلان کیا ہے..؟ ملائکہ نے راز دانہ انداز میں سوال کیا۔
ان سب کی رضامندی پر آریان کھل کر مسکرایا تھا پھر رات کے دو بجے تک انکا پلان ڈسکس کرتے گزر گئی۔ وہاں سے سب اپنے اپنے کمروں میں چلے گئے۔ آریان وہی رک کر آنے والے کل کے متعلق سوچ رہا تھا یقیناً وہ بہت بڑا قدم اٹھانے جا رہے تھے جس کے بعد زرا سی بھی غلطی پر ان سب کی زندگی داؤ پر لگ سکتی تھی مگر پھر وہ اپنے کامل یقین کے ساتھ خود کو یقین دلاتا ہر اگلی سیڑھی پر بے خوف قدم رکھنے کو تیار ہو جاتا تھا۔ سر میں درد محسوس کرتے وہ کمرے کی طرف بڑھ گیا کمرے میں آتے ہی اسکی پہلی نظر حیام پر ٹھہری۔ جو آنکھوں میں نیند کا خمار لیے بیڈ کراؤن سے ٹیک لگائے نیند میں جھول رہی تھی ایک ہاتھ میں الٹی بک پکڑی تھی جبکہ دوسرا ہاتھ ساتھ سوئی عزہ پر رکھا تھا
آریان دھیمے قدم اٹھاتا عزہ کے قریب آیا اسکے گال کو ہلکا سا چھوئے آریان نے قدرے محتاط سے اسے بے بی کاٹ میں لیٹا دیا اور خود بیڈ کی طرف آیا جہاں اب اسکی معصوم بیوی پو ری آنکھیں کھولے خفگی سے اسے گھور رہی تھی۔ سوری تھوڑا لیٹ ہو گیا.جواباً حیام نے گھڑی کی طرف نظر اٹھائی جہاں ڈھائی بجنے والے تھے گویا اسے جتلایا جا رہا تھا۔ آریان نے گھڑی کے بجائے نظریں حیام پر ہی مرکوز کیے رکھی جس پر حیام کشن سائیڈ میں رکھتی اپنی سائیڈ پر سیدھی ہو گئی۔ اسکے پاس آتے آریان نے اپنی سائیڈ پر لیٹتے رخ اسکی جانب موڑا۔
حیام..؟ اور حیام کو اپنا نام خوبصورت ترین لفظ محسوس ہوا وہ اسے نام سے کم ہی پکارتا تھا مگر آریان کے لہجے کی محبت اور مٹھاس ہمیشہ اسے معتبر ٹھہراتی تھی۔ ناراض ہو..؟ ہاں ... سرعت سے جواب آیا۔ اچھا ... تم یہ ناراضگی پلیز کل کیلئے رکھ لو ابھی میرے سر میں شدید درد ہو رہا ہے۔ سر درر کیوں ہو رہا ہے..؟ حیام فوراً سے اسکی جانب پلٹی۔ کیونکہ تم ناراض ہو نا .. انتہائی معصومیت سے بتایا گیا۔۔ نہیں میں ابھی ناراض نہیں ہوں مگر کل آپ کو مجھے منانا پڑے گا۔ اوکے ڈن ... آریان نے فو راً سے کہتے اسکے بازو پر سر رکھ دیا۔ انگلیوں کے پوروں سے اسکی گن پٹی دباتے حیام کی نظر یں اسکے چہرے پر ہی مرکوز تھیں
کیا دیکھ رہی ہو معصوم بیوی ...؟ دیکھ رہی ہوں آپ مجھ سے جھوٹ بھی بولنے لگے ہیں۔ آریان ملک اپنی بیوی سے کبھی جھوٹ نہیں بول سکتا بس باتیں چھپا سکتا ہے... مطلب تو ایک ہی ہوا نا ... حیام نے خفگی سے منہ پھلا یا۔ آپ کیوں پریشان ہیں آریان...؟ اسکے چہرے کے نزدیک چہرا کرتے حیام نے فکرمندی سے استفار کیا۔ پتہ ہے میں نے ناراضگی کل پر کیوں رکھوائی؟ آریان نے اسکی آنکھوں پر باری باری اپنا پر حدت لمس چھوڑا۔
کیوں ...؟ حیام کے حواس مختل ہوئے۔ کیونکہ مجھے سکون چاہیئے تھا ... اسلئے نہیں کہ تم اتنے سوال کرو۔ اسنے منہ بگاڑا۔ حیام کو وہ خفا سا بہت کیوٹ لگا تھا۔ اور کل تمہیں تمہارے ہر سوال کا جواب مل جائے گا اسلئے ابھی خاموش رہو اور سو جاؤ۔
***
ملک حویلی میں قیامت سا سماں تھا صبح اٹھتے ہی جو خبر انکی سماعتوں سے ٹکرائی تھی انکے پیروں کے نیچے سے زمین کھینچنے کیلیے کافی تھی ان سب کا رو رو کر برا حال تھا آریان وقاص حمزہ اور فیصل لا پتہ تھے درانی صاحب صبح سات بجے کے قریب ہی ملک حویلی پہنچ گئے تھے حیام زارا اور طوبیٰ کو تو اپنا کوئی ہوش ہی نہیں رہا تھا سمیرا بیگم اور آسیہ بیگم نے بمشکل بچوں کو سنبھالا تھا دن کے بارہ بجنے کو تھے حویلی میں ماتم ہنوز قائم تھا صبح سورج کی کر نوں کے پھوٹنے کے ساتھ ہی نیوز چینل پر ایک ہی خبر دکھائی جا رہی تھی۔ ملائکہ رضا ڈی ایس پی وقاص رضا کی بیوی کار ایکسیڈنٹ میں جان بحق ہو گئی
اور اس خبر نے وہاں تہلکہ مچا دیا تھا۔ الجھے بکھرے سے حولیے میں وہ ملک حویلی جہاں کل تک خوشیاں رقص کرتی تھی آج وہاں اشکوںکے ریلے آ نکلے تھے۔
نظر لگ گئی ہماری خوشیوں کو بابا ... نظر کھا گئی، سب برباد ہو گیا ... وہ ایسے کیسے جا سکتی ہے بابا اسے بولیں واپس آجائے۔
درانی صاحب نے بمشکل روتی بلکتی حیام کو اپنے آنچل میں چھپایا تھا اسکے دل چیر تے جملے، رونے آہیں وہاں سب پر گراں گزررہے تھے زارا اور طوبیٰ عون صاحب کے پہلو میں چھپی کسی معجزے کے انتظار میں بیٹھی تھی۔ اللہ سب بہتر کرے گا میرے بچے رونا بند کرو سنبھالا خود کو ..درانی صاحب آبدیدہ ہوئے تھے اسکی سسکیاں ہنوز اس درو دیوار میں گونج رہی تھی اچانک ان مدھم سسکیوں میں بھاری قدموں کی چاپ بھی شامل ہوئی تھی
وہاں موجود تمام افراد کی نظریں حویلی کی اینٹرنس کی طرف اٹھی۔ وہ چاروں ایک ساتھ حویلی واپس آئے تھے۔ آریان کی سوچ کے مطابق وہاں کا ماحول ویسا ہی تھا جیسا وہ سوچ کر آیا تھا اسکی بےتاب نظروں نے اس دشمنِ جاں کو کھوجا صبح والے بکھرے حولیے میں وہ ابھی بھی بیٹھی رو رہی تھی اسکی تکلیف کی شدت اسکے چہرے پر پھیلے آثار اور آنکھوں کے سوجھے پیپوٹے سے وا ضح ہو رہی تھی۔ اسکی بکھری حالت پر آریان کا دل مٹھی میں آیا تھا اسکا دل چاہا ابھی جا کے حیام کو ساری حقیقت بتا دے۔ ابھی وہ اگلا قدم اٹھاتے سمیرا بیگم عون صاحب اور درانی صاحب سمیت وہ سب بھاگتی ان تک پہنچی تھی
ملائکہ کہاں ہے ... جواب دیں آریان... میں آپ سے پوچھ رہی ہوں۔
اسکا بازو پکڑے حیام کے رونے میں شدت در آئی۔ فیصل نے روتی طوبیٰ کو اپنے حصار میں لیا تھا۔ زارا وقاص کی طرف بڑھی تھی اور اسکے ہاتھوں سے رو تی نتا شہ کو اپنی گود میں ڈالا تھا
چپ کیوں ہو بیٹا بتاؤ ملائکہ کہاں ہے وہ ٹھیک ہے نا ... اسے کچھ ہوا تو نہیں ... و..وہ خبر جھوٹی تھی نا بولیں بھائی وہ خبر جھوٹی تھی سمیرا بیگم کے بعد طوبیٰ کی آواز بھی انکی آوازوں میں شامل ہوئی۔ حمزہ آریان کے اشارے سے ویسے ہی شکل لیے باہر نکل گیا اور پھر کچھ دیر یونہی و اپس آتے آریان کو اشارہ دیا تھا
اسکا اشارہ ملتے ہی آریان حیام کا ہاتھ تھامے آگے بڑھا۔
میرے پیچھے آئیں سب...اسکے حکم کے مطابق ملک حویلی کے تمام افراد حمزہ کے کمرے میں پہنچے تھے۔ ان سب کے اندر آتے ہی آریان نے کمرے کا دروازا لاک کیا اور باری با ری سب کی طرف دیکھا جو سوالیہ نظروں سے اسے ہی دیکھ رہے تھے ملائکہ بالکل ٹھیک ہے اور وہ خبر جھو ٹی تھی۔ آریان کے اس ایک جملے پر ملک حویلی کے تمام افراد کے بجھے چہرے ایکدم سے کھل اٹھے تھے سمیرا بیگم سمیت ان سب نے شکر کا کلمہ پڑھا تھا قبل از جو انکھیں غم کی شدت سے بھیگی تھی اب وہ خوشی سے بھیگ چکی تھی۔ آ.. آپ سچ کہہ رہے ہیں ملائکہ بالکل ٹھیک ہے؟ بالکل گڑیا آپکی ملا ئکہ آپی بالکل ٹھیک ہے۔ مگر وہ نیوز، وہ کار ایکسیڈنٹ اور وہ لاش وہ سب کیا تھا آریان..؟ عون صاحب کے سوال پر آ ریان پیچھے ہوتے صوفے پر براجمان ہوا تھا۔ مجھے آپ سب کو کچھ بہت امپورٹنٹ بتا نا ہے آپ سب پلیز بیٹھ جائیں۔ حیام کو اپنے پہلو میں بیٹھائے آریان نے تہمید باندھی تھی۔ حمزہ تم باہر نظر رکھو۔ وہ سر ہلاتا باہر نکل گیا۔ فیصل نے طوبیٰ کو اپنے ساتھ لگائے بیڈ پر بٹھایا۔ مما چاچو اور آپ سب میں معا فی چاہتا ہوں لیکن ہماری مجبوری تھی جو ہمیں یہ سب کرنا پڑا۔ ایکچولی ہم نے ملائکہ کو ایک مشن پر بھیجا ہے مگر اسکی یہاں غیر موجودگی ہمارے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی تھی اسلئے ہمیں یہ ڈرامہ کرنا پڑا۔
تو اب ملائکہ کہاں ہے؟ وہ ایک سیف جگہ پر ہے بھابھی ... اور اب شاید آپ سب کی ملاقات کبھی نہیں ہو پائے گئی۔ وقاص کے جملے پر حیام نے فوراً سے اپنی اداسی سے بھری نظریں آر یان پر مرکوز کی اریان نے وقاص کو گھوری سے نوازا تھا۔ اچھا مجھے لگا یہ بات بھی بتانی ہے ... وقاص اپنی کم عقلی پر ماتھا پیٹتا رہ گیا۔ آریان نے گہری سانس بھرتے حیام کی طرف دیکھا۔ کیا وقاص بھا ئی سچ کہہ رہے ہیں..؟۔۔ ہاں یہ سچ بول رہا ہے ملائکہ اگلی فلائیٹ سے یورپ چلی جائے گئی اور کچھ دنوں بعد ہی وقاص بھی نتاشہ کو لے کر یہاں سے استیقیٰ دے کر یورپ چلا جائے گا۔۔ تو کیا ہم اب ملائکہ آ پی سے کبھی نہیں مل پائے گئے..؟۔ طوبیٰ کی مترنم آواز پر حیام نے بھی اسکی طرف دیکھا۔۔ انشاء اللہ وہ بہت جلد اپنا مشن کمپلیٹ کر کے واپس آ جائے گئی گڑیا۔ انشاء اللہ... وہاں سب نے بیک وقت کہا تھا۔ مگر حیام کی الجھی نظریں آریان کو ابھی بھی فکر میں مبتلا کر رہی تھی اس ڈرامے تک وقاص اور نتاشہ یہی رہیں گئیں اور آپ سب کو ہمارے ساتھ اس ڈرامے میں شرکت کرنی پڑے گئی تاکہ کسی کو بھی یہاں پر بھنک بھی نا پڑے۔
اور یہ راز جو میں نے آپ سب کو بتایا ہے یہ یہی کمرے تک ہی رہے گا۔ تم بے فکر ہو جاؤ بیٹا انشاء اللہ سب بہتر ہو گا۔ درانی صاحب کی آواز پر سب نے ہاں میں سر ہلایا تھا
***
حیام انکے روم سے نکلتی کچھ بھی کہے بغیر اپنے کمرے کی طرف چلی گئی آریان اسکی پریشانی بھانپتا عزہ سے ملنے کی بجائے اسکے پیچھے چلا آیا۔ حیام کیا ہو گیا ... تم بات کیوں نہیں کر رہی مجھ سے..؟ کمرے میں آتے ہی اسکی بازو جکڑے آریان نے نرمی سے استفار کیا۔ حیام اسے دیکھتی رہی پھر اگلے ہی لمحے اسکے سینے میں منہ چھپائے وہ بلک بلک کر رو دی تھی آریان اسکے رد عمل پر خاصا پر یشان ہوا تھا۔ ملائکہ ٹھیک ہے حیام تم کہو گئی تو میں تمہیں اس سے ملانے کے جاؤں گا مگر رو نہیں پلیز ... حیام نے گردن اٹھا کر اسے دیکھا جو اسکو صرف چپ کرانے کی خاطر اپنے اصول بھی توڑنے کو تیار کھڑا تھا۔ مجھے ٹھیک نہیں لگ رہا آریان مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے کچھ بہت غلط ہونے والا ہے۔ تھ
میں ہر حال میں تمہارے ساہوں حیام تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے میں تم پر اور اپنی فیملی پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دوں گا۔۔ اور ملائکہ مجھے اسکی بہت فکر ہو رہی ہے. وہ ایک قا بل جنگجو ہے میری معصوم بیوی اور وہ اکیلی نہیں ہے وقاص بھی اسکے ساتھ ہو گا تم اسکی طرف سے بالکل بے فکر ہوؤ جا اللہ نے چاہا تو ہم اس آپریشن میں بھی انشاء اللہ کامیابی سے ہم کنار ہو گئے۔۔ انشاء اللہ... اسکے کندھے پر سر رکھے حیام نے دھیرے سے کہا۔۔ میں دیکھ رہا ہوں حیام تمہیں آجکل ہر کسی کی فکر رہنے لگی ہے سوائے میرے ... اسکا سر تھپتھپاتے آریان نے شکوہ کیا۔ آپ کو کبھی کچھ نہیں ہو سکتا اریان آپکے گرد میری دعاؤں کا محفوظ گھیرا ہے ... اسنے محبت پاش لہجے میں کہا۔
مطلب تم کہنا چاہتی ہو کہ تم میرے لیے دعا کرتی ہو اسلئے میری فکر نہیں کرتی..؟ ہاں میں یہی کہنا چاہتی ہوں ... وہ کھلکھلائی۔
نہیں بالکل بھی نہیں مجھے پھر دعا نہیں چاہیئے مجھے تو میری معصوم بیوی کی اٹینشن، محبت اور فکر چاہیئے تم میرے ساتھ ایسے گیم نہیں کھیلی سکتی۔ اسے یوں بچوں جیسے لڑتے دیکھ حیام بے ساختہ ہنس دی آریان کئی پل اسے محویت سے تکتا رہا
بس ایسے ہی ہنستی رہا کرو بالکل آریان ملک کی معصوم بیوی لگتی ہو۔ شریر لہجے میں کہتے آریان نے اسکے دونوں گالوں پر بوسہ دیا۔ اور آپ ایسے ہی میری فکر کرتے رہا کریں بالکل سوئیٹ اینڈ کیوٹ سے آریان ملک لگتے ہیں۔۔ انشاء اللہ... آریان نے مسکراتے اسے ساتھ لگایا۔ انہیں یقین تھا اگر وہ ہر حال میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں تو زندگی کی کوئی بھی سختی انہیں ہرا نہیں سکتی نا ہی جدا کر سکتی ہے۔ اور حقیقت تھی ملک حویلی پر جب بھی کوئی چھوٹی سی پریشانی نے بھی قابض ہونے کی کوشش کی تھی ان سب کے ساتھ، مضبوط یقین اور ایکتا نے انہیں ہر مقام پر کامیابی ہی دیکھائی تھی..ویسی ہی کامیابی کی امید انہیں اپنی زندگی کے اس مراحل پر بھی تھی مگر وقت کب پلٹ جائے اور آ زمائشیں کب انسان کا سایہ بن جائے کسے خبر رہی ہے ایسا ہی کچھ انکی آنے والے زندگی میں بھی ہونے والا تھا جس کے بعد یاں تو ملک حویلی کے رشتے پاش پاش ہو جانے والے تھے یاں کسی کی زندگی کا سفر تمام ہونے والا تھا آنے والے کل میں بھی وہ ایک دوسرے کے ساتھ یونہی قدم پر قدم رکھ کر چلے گئے یاں پھر ایک دوسرے سے رخ موڑتے نفرتوں کی دیواروں کو اپنے رشتوں کے بیچ حائل کر لیں گئیں۔ زندگی نے انہیں نئے سفر پر گامزن کیا تھا جس کے نتیجے پر آریان ملک کو فتح تو نصیب ہونے والی تھی مگر اسکےتھ سا ہی وہ اپنی زندگی میں بہت کچھ گنوانے بھی والا تھا
)بیس سال بعد (
لمبی چوڑی روش پر معمول کے مطابق اکا دکا گاڑیاں بغیر کسی کی پرواہ کیے اپنی منزل پر رواں تھی جہاں تک نظر جاتی وہی تک وہ صاف ستھری چوڑی روش آنکھوں کا منظر بنے نظر آتی تھی وہی دوسری طرف اس سڑک کے ایک سائیڈ پر بلیک کلر کی برینڈ نیو کار پارک تھی اسکی ذرا سی دوری پر وہ پنجرہ نما بنی جگہ سے کسی لڑکی کی چیخیں سنائی دے رہی تھی
مگر بے حسی کا عالم تھا وہاں ہر شخص مطلبی تھا انسانیت تو جیسے کہیں دور جا سوئی تھی اور پھر اس جگہ جہاں شہنشاہ خان جیسے درندے کا راج ہو وہاں بھلا کون اپنی موت کو خود دعوت دے گا۔ وہاں کا منظر کچھ یوں تھا۔ چوڑی روش سے گاڑی کی دائیں سائیڈ پر بنی وہ جگہ کچڑا پھینکنے کی جگہ معلوم ہوتی تھی جس کی تین سائیڈ پر جالی نما اونچی اونچی دیواریں بنائی گئی تھی اور اس کے داخلی دروازے پر منجمند کھڑے وہ تین دیوہیکل جیسے گارڈز آنکھوں میں سفاکیت اور ہوس بھرے نیچے زمین پر گری لڑکی کو ہی دیکھ رہے تھے وہ شاید ان سے بچتی بچاتی بھاگتے وہاں آ نکلی تھی مگر اسکی بدقسمتی آگے راستہ ختم تھا اور شاید اسکی زندگی کا سفر بھی وہاں ختم ہونے والا تھا۔ سامنے کھڑے گارڈز کے تیور ایسے تھے جیسے اسے سالم ہی نکل جائے گئیں نیچے زمین پر گری لڑکی کو انکی نظروں سے کراہت محسوس ہو رہی تھی۔
میں کہہ رہی ہوں میرا کوئی واسطہ نہیں ہے اس مونسٹر سے،میں صرف اور صرف شہنشاہ کی مخبر ہوں میں اسکی وفادار ہوں میرا یقین کرو ... پھٹے ہوئے ہونٹ سے رستے خون کو ہتھیلی کی پشت سے رگڑتی وہ انہیں یقین دہانی کروانے کی ہر تگ ودو کر رہی تھی آخر کو اپنی زندگی کسے پیاری نہیں ہوتی۔
جھوٹ مت بولو لڑکی ہم نے تمہیں خود دیکھا ہے ایچ_ایم (HM)کے بنگلے سے نکلتے ہوئے۔ ۔ ۔ تو پھر یقیناً تم ..سب لوگوں کے پیٹ کی طرح آنکھوں پر بھی چربی چڑھ گئی ہو گی . وہ میں نہیں تھی۔ اسکے لہجے میں غصے کی ملاوٹ پر گارڈز تھوڑا تشویش میں مبتلا ہوئے مگر چربی والی بات پر اس چھٹانک بھر کی لڑکی کو گھورنا نہیں بھولے تھے وہ انکی ہی ٹیم کی ممبر تھی اب جس پر غداری کا دھبہ لگ چکا تھا اب وہ کتنا سچ اور کتنا جھوٹ تھا وہ صرف دو لوگ ہی بتا سکتے تھے یا تو وہ لڑکی خود یا شہنشاہ خان مگر شہنشاہ وہاں خود موجود ہوتا تب ناں۔
اسنے صرف آرڈر پاس کیا تھا کہ اسے ختم کر دیا جائے۔ اور اسکے گارڈز اسکے حکم کی بجا آوری لاتے اسکی موت کا پروانہ جاری کیے اسکی تلاش میں نکلتے اس تک آ پہنچے تھے
اگر تم لوگوں کو ابھی بھی یقین نہیں ہے تو میرے پاس ثبوت ہے۔
اسنے مضبوط لہجے میں کہا۔۔۔ کیسا ثبوت ... ایک گارڈ نے اسے گھورتے پوچھا۔۔۔ یہ ... اس چپِ میں ِ ہے وہ ثبوت ... اسنے مائیکرو چپِ انکے سامنے کی میں یہی حب چرانے ایچ ایم میرا مطلب ہے اس مونسٹر کے بنگلے پر گئی تھی اس چپِ میں اسکی تمام خفیہ انفارمیشن ہیں جو میں نے سوچا خود شہنشاہ کو دوں گئی مگر اس سے پہلے ہی تم تینوں کسی ناگہانی آفت کی طرح میرے سر پر مسلط ہو گئے۔ زمین سے اٹھتے اپنی کونی رگڑتے اسنے کاٹ دار لہجے میں کہتے انہیں شرمند گی محسوس کروائی اور وہ تینوں شرمندہ ہو بھی گئے تھے مگر پھر ایک کے دماغ کی گھنٹی بجی۔ اگر تم یہ چپِ بوس کو دینے جا رہی تھی تو پھر ہمیں دیکھ کر بھاگی کیوں...؟ وہ انکا شک شاید ابھی پوری طرح یقین میں بدل نہیں پائی تھیا سلئے انکے سوالوں کا سلسلہ ابھی تک جاری تھا
وہ جب میں وہاں سے نکلی تو میری آنکھ میں کچھ چلا گیا ابھی میں اپنی گیلی آنکھوں کو رگڑ رہی تھی کہ تم لوگوں کی آوازیں کانوں میں پڑی۔ میں نے دھندلائی آنکھوں سے پیچھے دیکھا مجھے لگا میرے پیچھے کتے لگ گئے ہیں اسلئے میں بھاگنے لگ گئی۔
معصومیت سے آنکھیں پٹپٹاتے وہ انکی بے عزتی پر بے عزتی کیے جا رہی تھی ان تینوں نے بھنا کر اس دبلی پتلی سی پٹاخہ کو دیکھا جو انکے سامنے چیونٹی برابر تھی مگر زبان گز بھر لمبی جس کا مقابلہ البتہ وہ لوگ نہیں کر سکتے تھے۔
یہی تمہاری جو لمبی زبان ہے نا اس وجہ سے میں نے بوس کو کہا تھا تمہیں جا سوسی کیلئے ہائیر نا کریں کوئی اور لڑکی دیکھ لیتے ہیں۔ شہنشاہ کے خاص گارڈ نے نپے تلے انداز میں دانت پیستے اس پٹاخہ کو گڑکا۔۔۔ مگر بد قسمتی تمہاری یہ خوبصورتی ہے جسکی وجہ سے بوس نے تمہیں نوکری پررکھ لیا۔
ویسے نیت تو تم تینوں کی بھی پہلے دن سے مجھ پر خراب ہے، چپِ بالوں میں لگی کیچر میں چھپاتے اسنے ہاتھ جھاڑتے ایک بار پھر اپنی گز بھر لمبی زبان کا استعمال کیا تھا۔ گاڑی نکالو ... ور نہ اسکے بکواس ایسے ہی جاری رہے گئیں۔ اپنی اتنی بے عزتی پر وہ تینوں چہرا گھمائے گاڑی کی طرف لپکے۔
اللہ پاک نے عورت کو جس سے نوازا ہے وہ پل میں پہچان لیتی ہے کہ سامنے کھڑا شخص اسے کس نگاہ سے دیکھ رہا ہے اور پھر انکے سامنے تو وہاں کی جانی مانی جاسوس کھڑی تھی جو جاسوس تو تھی مگر عورت بھی تھی جو انکی گندی غلاظت بھری نظروں کا ارتکاب باخوبی جان گئی تھی۔
بوس تو یہاں نہیں ہیں پھر تم مجھے کہاں لے جا رہے ہو ..؟
بوس یہی ہیں وہ بس کچھ دنوں کیلئے منظرِ عام سے ہٹے ہیں
مگر کیوں ..؟ ہر سوال کا جواب تمہیں دینا ضروری نہیں ہے۔
اس خاص گارڈ نے انتہائی بے رُخی سے کہا۔۔۔ اچھا تو پھر یہ بتا دو کہ تم مجھے لے کر کہا جا رہے ہوں ..؟ ڈرائیونگ سیٹ اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھے گارڈ نے افسردگی سے پچھلی سیٹ پر بیٹھے اس خاص گارڈ کو دیکھا جیسے اسے ہمت کرنے اور بلند حوصلے کی تلقین کر رہے ہوں۔۔ ہم اس وقت شہنشاہ خان کے پاس جا رہے ہیں میری ماں خاموش ہو جاؤ اب کچھ مت بولنا۔ اسنے باقاعدہ ہاتھ جوڑتے منت کی۔ وہ بھی کچھ سوچتی خاموش ہو گئی۔
تقریباً دس منٹ بعد گاڑی عالیشان عمارت کے باہر رکی وہ چاروں اترتے عمارت میں داخل ہوئے جس کے باہر شہنشاہ جہانگیر خان اور آگے کمپنی کے متعلق کسی اور زبان میں لکھا تھا۔ اسے صرف اردو آتی تھی مگر اسنے ان سے جھوٹ بول رکھا تھا کہ اسے سات زبانیں آتی ہیں۔ تیر کی جیسی تیز نظروں سے اپنے ارگرد کا جائزہ لیتے وہ ان گارڈز کے ہمراہ اس شاندار آفس میں پہنچی جہاں اسکی پہلی نظر سامنے ہی سربراہی کرسی پر بیٹھے شخص پر ٹھہر گئی جو کوئی اور نہیں شہنشاہ خان تھا۔ تھری پیس میں ملبوس پچیس سالہ وہ نوجوان خوش شکل مرد تھا۔
ویلکم ویلکم مس اینارہ کیسی ہیں آپ..؟ اسکی مسکراہٹ میں چھپا راز آنکھوں میں ابھرتی چمک اینارہ سے مخفی نہیں رہی تھی۔۔۔ میں ٹھیک ہوں مگر آپ نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا اگر آپ کو مجھ پر یقین نہیں تھا تو مجھے ہائیر ہی نا کرتے۔ وہ چیئر پر بیٹھنے کے بجائے ایکدم سے بھڑک اٹھی۔۔ میں کوئی اور کام ڈھونڈ لیتی مگر ایسی جگہ کام بالکل نا کرتی جہاں مجھ پر شک کیا جاتا ہو اور کبھی بھی حملہ کروا دیا جائے۔ اسنے طنزیہ نظر ساتھ کھڑے گارڈز پر ڈالی۔ جو فوراً سر جھکا گئے
سوری ٹو سے مسٹر شہنشاہ خان مجھے پیسوں کی ضرورت ضرور ہے مگر مجھے میری عزت اپکے دییے پیسوں سے بھی زیادہ عزیز ہےتو اسلئے آپ اپنی یہ جوب کسی اور کو دے دیں اور مجھے اجازت دیں۔ ٹیبل پر ہاتھ مار کر کہتی وہ ابھی مڑ تی پیچھے بیٹھے شخص کی بھاری آواز اسکے کانوں سے ٹکرائی۔ رکیں مس اینارہ ...! جو وہ چاہتی تھی وہی ہوا تھا۔ وہ رک گئی۔
ay sorry to her...! Sشہنشاہ خان نے اگلا حکم ساتھ کھڑے گارڈز کو سنایا۔ جنہوں نے فو راً یک زبان ہو کر سوری کہا تھا
Now get out...! وہ تینوں باہر نکل گئے
اینارہ دل ہی دل میں خوشی سے چھلانگیں لگاتی چہرے پر مخصوص خفگی سجائے پلٹی۔ ۔۔ اصولاً معافی تو آپ کو مانگنی چاہئے سر۔ اپنی معصومیت کا استعمال کرتے اینارہ نے اس پر جال پھینکا ۔ شہنشاہ خان کسی سے معافی نہیں مانگتا مس اینارہ، مگر آج جو بہادری آپ نے دکھائی ہے اس پر میں آپ سے معافی ِ مانگنے سے زیادہ کا روادار ہوں اسکے اردگرد گھومتے وہ معنی خیزی سے بولا۔۔ سر یہ لیں حب میں نے ابھی تک اسے چیک نہیں کیا مگر میں چاہتی ہوں آپ اسے ابھی چیک کر لیں۔ ٹیبل پر رکھے لیپ ٹاپ کی طرف بڑھتی بڑی ہوشیاری سے اسنے شہنشاہ خان کی آفر کو مسترد کر دیا تھا اسکی بنا وٹی بوکھلاہٹ کو ِ اینارہ کی معصومیت سمجھتے شہنشاہ خان بھی مسکراتا ٹیبل کی طرف آیا اور حب چیک کرنے لگا۔۔ اس میں تو واقعی بہت خاص انفارمیشن ہیں مس اینارہ ... ویلڈن۔ اسنے تعریفی انداز میں کہا۔۔۔ بہت شکریہ سر ... خوشی سے کہتے اگلے ہی لمحے اسنے لہجے میں جھجھک سمیٹی۔
ً سر میرا بونس ... اینارہ نے بات اُدھوری چھوڑی۔۔ ضرور کیوں نہیں ... شہنشاہ خان نے فورا سا ئیڈ دراز سے نوٹوں کی دو گھٹ یاں نکالتے اسکے سامنے ٹیبل پر رکھ دی۔۔ بہت شکریہ سر میں آگے بھی کوشش کروں گئی ایسے ہی آپکے لئے مفید رہوں اب میں چلتی ہوں۔ پیسوں کو دونوں ہاتھوں میں جھپٹتی اس سے پہلے شہنشاہ خان مزید کوئی بکواس کرتا اینارہ نے وہاں سے نکلنے و الی کی تھی بائیک سڑک کنارے گھر کے باہر روکتے اسنے ہیلمٹ اتارا تھا پھر اردگرد دیکھتے سر پر رکھا ہڈ مزید چہرے پر پھیلایا اور لمبے لمبےڈگ بھرتی لمبی روش پار کیے وہ سامنے موجود بلند و بالا عمارت کے آگے آ رکی وہ عمارت جو اپنے آپ میں خوبصورتی کی ایک مثال جیسی تھی جسکی تعمیر کے طر یقہ کار سے اندازہ ہوتا تھا بنوانے والے نے پیسہ تو خرچ کیا ہی ہے مگر اسکی ڈیزائینگ اور خوبصورتی کو ہر طرح سے ابھارنے کی بھی کوشش کی ہے۔