Chapter 5: باب 5

زندگی کی اس قدر سفاکیت نے اس سات سال کے بچے کو پڑھنے لکھنے کی عمر میں ہی اتنا بڑا بنا دیا تھا اسنے آج کی بجائے اپنے آنے والے کل کو دیکھا تھا۔ مگر ہم اسے کیسے رکھ سکتے ہیں یہ آپ کا بھائی ہے ...! اس بار حمزہ نے اسے مخاطب کیا۔ اب سے یہ آپکا ہو گیا ... اسے اریان کی گود میں ڈالتے اسنے انتہائی سادگی سے کہتے بات ختم کر دی۔ آپ اسے رکھیں گئیں نا پاس...؟ اسنے آریان کی طرف دیکھا۔ آریان نے فیصل کی طرف دیکھا جس نے نظریں جھکا دی۔ ہم اسے ضرور رکھیں گئیں ... آریان کے جملے پر حمزہ کے چہرے پر خوشی کی لہر نظر آئی مگر فیصل یونہی گمسم بیٹھا رہا۔ شکریہ اب میں چلتا ہوں ... بس ایک احسان کیجیئے گا

جاتے وہ فیصل کی طرف پلٹ آیا۔ اسکو کبھی سچ مت بتائیے گا ... اس سے بہت پیار کر ئیے گا پلیز میرے بھائی کو رونے مت دینا کبھی ... اسکے گال کو چھوتے اسنے التجائیہ انداز میں کہا۔

اس سات سال کے بچے نے اپنے کچھ گھنٹے پہلے پیدا ہوئے بھائی کو بنا کسی عوض کے نا معلوم خاندان کو سونپ دیا تھا۔ آریان نے اسکی آنکھوں میں نمی تیرتی دیکھی اور پھر وہ غائب ہو گیا ایسے جیسے کبھی آیا ہی نہیں تھا ڈاکٹر کو وہ بچہ پکڑاتے آریان نے اشارہ دیا اور خود چلتا فیصل کے پاس آبیٹھا....

شاید یہ سب ایسا ہی لکھا تھا قسمت نے یہی طے کیا تھا فیصل ہمیں یہ دکھ ملنا تھا مگر کہتے ہیں نا اللہ کے ہر کام کے پیچھے کوئی نا کوئی مصلحت ہوتی ہے۔ وہ بچوں جیسے روتا سر ہلانے لگا مگر اسکی حالت بتا رہی تھی وہ زیادہ دیر ضبط نہیں رکھ پائے گا۔ آریان کافی دیر اسے اپنے پاس بٹھائے سمجھا تا رہا حمزہ پہلے ہی وہاں سے نکلتا ڈاکٹر کو سب سمجھائے پرئیر روم کی طرف بڑھ گیا تھا اللہ نے ہماری دعائیں سن لیں عون ہماری بچی ٹھیک ہے میں پانی اور آپ نانا بن گئے ہیں۔ مبارک ہو بہن جی ... درانی صاحب بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے حیام زارا اور ملائکہ تو اس گولو مولو سے شہزادے کو نہا رتی نہیں تھک رہی تھیں۔ ماشاءاللہ یہ بہت کیوٹ ہے ... اسکے پھولے گال کو چھوتی حیام خوشی سے چہکی زارا اور ملائکہ اپنے اپنے تبصرے دے رہی تھیں۔ وقاص اور حمزہ مٹھائی کا انتظام کرنے گئے تھے

طوبیٰ دوائیوں کے زیرِ اثر سو رہی تھی سمیرا بیگم نے نوٹ کیا فیصل اور آریان وہاں موجود نہیں تھے حمزہ بیٹا فیصل اور آریان نظر نہیں آرہے ...میں آدھے گھنٹے سے انکا انتظار کر رہی ہوں ... سمیر بیگم کیا آواز پر وہاں یکدم سے سناٹا چھا گیا۔

وہاں سب اب حمزہ کی طرف دیکھ رہے تھے ان سب کی نظر خود پر دیکھ حمزہ اچھا خاصا نروس ہوا ابھی وہ کچھ بولتا وارڈ کا دروازہ کھلا اور آریان کے ہمراہ فیصل تھکے قدم اٹھاتا کمرے میں داخل ہو ا۔ اسکے چہرے پر صدیوں کی تھکن رقم تھی۔

آنکھوں کے پیپوٹے سوجھے ہوئے تھے فیصل بیٹا کیا ہوا آپکی طبیعت تو ٹھیک ہے ... اسکا بجھا چہرا دیکھ سمیرا بیگم فوراً اسکے قریب آئی آریان نے اسے کونی ماری۔ جی جی مما ٹھیک ہوں بس وہ سو یا نہیں نا تو اسلئے ایسی حالت ہو گئی ہے ... اسنے لہجہ متوازن رکھنے کی کوشش کی تھی۔۔ فیصل یہ دیکھو تمہارا بیٹا ماشاءاللہ سے کتنا پیارا ہے ..سوئے ہوئے کو گود میں اٹھائے ملائکہ اسکی طرف آئی۔ ابھی وہ اسے پکڑاتی فیصل نے یکدم قدم پیچھے ہٹا لیے۔ اسکے ردعمل پر وہاں سب ششدر رہ گئے۔

وو..وہ میرے ہاتھ اور کپڑے گندے ہیں ملائکہ اسکو بھی جراثیم لگ جائے گئے میں بعد میں اسے اٹھاؤں گا تم ابھی اسے وہی سولا دو۔ فیصل کی بات پر وہاں سب خاص کر ان چھ نے سوائے حمزہ اور آریان کے گہرا سانس بھرا تھا کیونکہ وہ اسکے اس ردعمل کا مطلب طوبیٰ سے ناراضگی اخذ کر رہے تھے مگر شکر تھا ایسا کچھ نہیں ہے اب سب ٹھیک تھا ان دونوں کے درمیان بھی اب سب کچھ انشاء اللہ بہت جلد ٹھیک ہو جائے گا۔ حیام نے مسکراتے فیصل کو دیکھ کر سوچا تھا مگر انہیں کیا خبر تھی زندگی اب انہیں کس موڑ پر لا کھڑا کرنے والی ہے۔

منہ تو میٹھا کرو برخودار تم باپ بن گئے ہو ... درانی صاحب نے اسکو مٹھائی کھلا ئی۔ جسے دل مار کر کھاتے فیصل زبردستی کا ہنسا۔ میں ڈاکٹر سے بات کر کے آتا ہوں کہہم طو بیٰ اور بے بی کو گھر کب لے جا سکتے ہیں ... اسکو وہاں سے نکلنے کا اس سے بہتر آئیڈیا اور کوئی نہیں ملا تھا۔۔ لو تم بھی منہ میٹھا کرو ماموں بن گئے ہو ... درانی صاحب نے آریان کو مٹھائی کھلانے کے بعد اسکی باقی بچے حصے کو واپس رکھتے آریان کی بائیٹ لی جگہ پراپنی شہادت کی انگلی پھیرے اسکا شیرہ پوروں پر چنا۔ کوئی اور نا سہی آریان انکی ہر حرکت بغور دیکھ رہا تھا۔ میں بھی دیکھوں شہزادہ کیسا ہے ہمارا ... حیام کی گود سے اسے لے کر درانی صاحب نے اپنی شہادت کی انگلی اسکے ہونٹوں پر پھیری تھی جس پر فٹ سے زبان پھیر اسے شہزادے نے فوراً سے موندی موندی آنکھیں کھولیں تھی۔ اسے واپس سے پکڑاتے وہ آریان کے پاس آ کھڑے ہوئے۔"میں چاہتا ہوں یہ بھی بالکل تمہارے جیسا سچا اور کھرا انسان بنے میرے بچے.."درانی صاحب کے اس ایک جملے پر آریان انکے عمل کا مطلب سمجھ چکا تھا اور صرف مسکرا کر رہ گیا۔ رات کی صبح ہوئی تھی اور وہ سب فجر کی اذان کے بعد حویلی واپس لوٹے تھے جہاں جشن کا سماں تھا طوبیٰ کو بھی ہوش آ چکا تھا اسکی خوشی کی تو کوئی انتہا نہیں رہی تھی وہ آج صحیح معنو میں ماں بن گئی تھیں یہی سوچ ہی اسکی خوشی کو نکھارنے کیلئے بہت تھی مگر فیصل کا عجیب بدلہ رویہ بھی اسے کھٹک رہا تھا آریان نے اسے کچھ دیر اکیلا رہنے دینے پر ہی اکتفا کیا تھا رات کے ڈھائی بج رہے تھے وہ اندھا دھند اس خالی سڑک پر گاڑی بھاگا رہا تھا پھر اپنی منزل پر پہنچتے اسنے گاڑی ان لاک کی اور اس جگہ پر داخل

اسکے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اپنی جان کے ٹوٹے سے ملنے کیلئے کبھی اسے اس جگہ پر بھی آنا پڑے گا مگر زندگی اس دوہرائے کا تو نام ہے جہاں پر کھڑا ہر شخص خود کو ہمیشہ بے بس ہی پا تا ہے بالکل فیصل شاہ کی طرح۔ بھاری شکستہ قدم لیے وہ اس چھوٹی سی قبر کی طرف آیا جس کی تعمیر بس کچھ گھنٹے پہلے ہی ہوئی تھی اسکی گیلی مٹی ہلکے ہاتھوں سے چھوتے وہ سسک پڑا۔ میری بیٹی .... یا اللہ ... اس قبر کے گرد اپنی باہوں کا حصار بناتے وہ چیخ اٹھا ... وہ رو رہا تھا بلک رہا تھا یقیناً اسکی حا لت قابلِ ترس تھی۔ فیصل میری جان ... آریان جو پل پل اس پر نظر رکھے ہوئے تھا اسے اتنی رات کو حویلی سے نکلتے دیکھ اسکے پیچھے آیا تھا وہ ٹوٹا بکھرا سا وہ فیصل شاہ نہیں تھا جس کو آریان ملک جا نتا تھا اسے حصار میں لیتے کچھ بھی کہے بغیر آریان نے اسے رونے دیا تھا وہ چاہتا تھا وہ ضبط کے پہرے ہٹا دے اور رو لے دل کی بھڑاس نکال دے۔۔ میری بیٹی مر گئی بھائی ... اللہ نے اسے مجھ سے دور کر دیا ...اسکے گلے لگے وہ دھاڑے مارتا رو دیا

فیصل سنھبالو خود کو تم ٹوٹ گئے تو گڑیا کا خیال کون رکھے گا۔

تم تو اس سے محبت کرتے ہونا ... تو تم چاہو گئے کہ وہ تکلیف سے گزرے۔ مگر میں اپنی تکلیف کا کیا کروں بھائی ... "یہ اذیت ناک ہے"وہ شدت سے رو دیا۔ یہ صرف آزمائش ہے فیصل اللہ کبھی اپنے بندے کو اسکی برداشت سے زیادہ دکھ نہیں دیتا ... اور اگر اسنے دکھ دیا ہے تو صبر بھی وہی دے گا، کچھ لیا ہے تو اسکے بدلے بہترین عطا بھی وہی کرے گا۔ مجھے میری بیٹی لا دیں بھائی مجھے اور کچھ نہیں چاہیئے پلیز بھائی ... فیصل نے اسکے آگے ہاتھ جوڑ دئیے۔ اللہ کی دی نعمتوں کی تم نا قدری کر رہے ہو فیصل۔ آریان نے اسے جھنجھوڑ ڈالا۔ گڑیا کا سوچو وہ تمہاری بیوی ہے تمہاری محبت ہے اگر تم ہی خود کو نہیں .سنھبالو گئے تو اسے سب پتہ چل جائے گا۔ کیا تم اسے بھی کھونا چاہتے ہو فیصل ..؟ آریان کے اس سوال نے فیصل کی روح تک کو زخمی کیا تھا

خدا کا واسطہ بھائی ایسی باتیں مت کریں ... میں طوبیٰ کے بغیر کچھ نہیں ہوں میں اسے تکلیف نہیں دے سکتا۔ مگر تمہاری ایسی حالت اسے تکلیف دے رہی ہے فیصل میں جانتا ہوں میرے بھا ئی یہ دکھ چھوٹا نہیں ہے مگر دیکھو اللہ نے تمہیں اتنی خوبصورت اولاد سے نوازا ہے اس کی قدر کرو طوبیٰ کے پاس رہو وہ آج بھی مجھ سے پوچھ رہی تھی کہ تمہیں کیا ہوا ہے تمہاری ایسی حالت صرف اسنے نہیں مما اور چاچو نے بھی نوٹ کی ہے۔ اگر آج اور کل ایسا رہا تو بہت جلد سب کو ساری حقیقت معلوم ہو جائے گئی۔ ایسا کچھ نہیں ہو گا بھائی ... فیصل نے بجھے دل سےکہا۔ انشاء اللہ...بابا تم سے روز ملنے آئے گئے ... قبر پر بوسا دیتے فیصل نے گہری سانس اندر لی اور آریان کے ساتھ زندگی کے نئے سفر پر چل پڑا۔ آریان ملک نے اسکی آنے والی زندگی کے لئے ڈھیروں دعائیں مانگی تھی وہ صرف مانگ سکتے تھے ہونا تو وہی تھا جو قسمت نے طے کر رکھا تھا وقت پر لگا کر اڑ گیا زندگی حسین سے حسین تر ہو گئی تھی فیصل نے مرسلین رمیز شاہ کو اپنا بیٹا مانتے اسے باپ جیسی محبت سے نوازا تھاا سکی پرورش میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اور مرسلین شاہ کا راز ان تینوں کے دلوں میں ہی دفن ہو گیا تھا۔

مما ... مما ... تین سالہ مرسلین شاہ بھاگتا ہوا کچن کی طرف آیا۔ کیا ہوا مما کے شہزادے..."مما تاشہ...تاشہ رو رہی ہے"زارا آپی آپ یہ فیڈر بنا دیں پلیز میں نتاشہ کو لے کر آتی ہوں کمرے سے۔ طوبیٰ کچن سے نکلتی زارا کو دیکھے بنا کہہ کر کمرے کی طرف بھا گیمر سلین بھی اسکے پیچھے پیچھے تھا۔

اققف گڑیا پہلے میں ان دو آفتوں سے تو جان چھڑوا لوں۔

زارا نے دانت پیستے اپنے پیروں میں دیکھا جہاں اسکی ایک ٹانگ کے ساتھ یحییٰ میر تو دوسری ٹانگ کے ساتھ طہٰ میر چپکا ہوا تھا

زارا کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں بیٹے تھے جس میں سے ایک کا نام حمزہ نے طہٰ اور دوسرے کا نام زارا نے یحیٰی رکھا تھا۔ وہ دونوں جڑواں تھے مگر یحییٰ کی نسبت طہٰ انتہائی کالم اور خاموش طبیعیت کا کیوٹ سا بچہ تھا مگر یحییٰ میر اسکے برعکس تباہی تھا ملک حویلی میں اگر اسکے ہونے سے رونق تھی تو ملک حویلی والوں کو انگلیوں پر نچانے کا ہنر بھی یحییٰ میر کو بہت اچھی طرح آتا تھا وہ زیادہ روتا نہیں تھا زارا اسکی شرارتوں سے تنگ آتی اسے خوب ڈانٹتی تھی مگر وہ ہمیشہ مسکراتا رہتا تھا جیسے اپنی ماں کو زچ کرنے کی قسم کھا رکھی ہو۔ اسکی حرکتیں دیکھ زارا اکثر کہتی تھی کہ وہ حمزہ پر گیا ہے اور طہٰ اسکے جیسا ہے مگر سب جانتے تھے حقیقت اسکے برعکس تھی مگر اسکے عکاسی ان پر ایک حقیقت اور بھی کھلی تھی وہ یہ کے فیصل شاہ نے یحیٰی میر کو گھٹی دی تھی ان سب کو گھٹی کا مطلب تک پتہ نہیں ہوتا تھا مگر درانی صاحب کے زارا کے آپریشن کے وقت بتانے پر فیصل نے فوراً سے عظیم کا رنامہ سر انجام دیا تھا جسکے بعد آریان کہتا تھا وہ زارا اور حمزہ کی نہیں بلکہ فیصل شاہ کی فوٹو کاپی ہے۔ اور سچ بھی تھا جیسے جیسے وہ بڑا ہو رہا تھا اسکی تمام حرکتیں فیصل شاہ کے جیسی ہی ہوتی جا رہی تھی۔۔ اققف کس پر چلے گئے ہو تم دونوں ... اسنے اپنا سر پکڑے کہا۔ طہٰ کو صوفے پر بٹھائے اسنے یحییٰ کو گود میں اٹھا نے کی کوشش کی۔ مگر وہ رہا ضدی آخر کیوں اپنی ماں کی سنتا جب اسکی بات نہیں سنی گئی تو ...یہ ساری نا تمہاری مہربانیاں ہیں یحییٰ میر جو تم نے میرے معصوم طہٰ کو بھی بگاڑ دیا اسے بھی اپنے جیسا کر دیا تم نے ایک تم تھوڑے تھے مجھے تنگ کرنے کیلئے جو اسے بھی اپنی راہ پر لگا رہے ہو۔ زبردستی اسے صوفے پر بٹھائے

مگر وہ اتنا ڈھیٹ تھا اپنی ماں کی ڈانٹ سنے بےشرموں کی طرح صرف مسکرانے پر اکتفا کیا۔ ہاں ہاں ...ہنس لو ابھی کال کرتی ہوں تمہارے باپ کو وہی آ کر سنبھالے تم کوا ور خبردار اگر تم اپنے بابا کے آنے تک اس صوفے سے نیچے اترے تو ... اسے دھمکی سے نوازے زارا کچن کی طرف لپکی ۔ وہ دونوں محض دو سے ڈیڈھ سال کے تھے مگر وہ رہا یحییٰ میر انتہائی خود سر قسم کا انوکھا بچہ جو کو ئی بات اپنی ماں کی مان لیتا، تو شاید اسکی توہین کہلائی جاتی۔ زارا کچن میں نتاشہ کا فیڈر تیار کر رہی تھی جب اسے کچھ کرنے کی آواز آئی۔ وہ بھاگتی باہر آئی پہلی نظر ہی اپنے سپوت پر گئی جس نے صوفے کے سا تھ رکھا واس دھکے مار مار کر نیچے گرائے چکنا چور کر دیا تھا۔ یحییٰ... زارا روہانسی ہوئی۔

اور یحییٰ میر اپنی ماں کو غصے میں دیکھ کرو لنگ کرتا ٹیبل کے نیچے گھس گیا وہ اپنی تمام تر شرارتوں کے بعد

کیا ہوا کیا گرا ...؟ طوبیٰ نتاشہ کو اٹھائے وہاں آئی زارا کو اپنا سر تھامے دیکھ اسنے ٹیبل کے نیچے دیکھا جہاں یحییٰ تالیاں بجاتا ہنستا اپنے کارنامے پر خوشی ظاہر کر رہا تھا۔۔ مرسلین جاؤ بھائی کو ٹیبل کے نیچے سے باہر نکالو اسنے اپنے تعبیدار بیٹے کے بال بکھیرتے انتہائی نرمی سے کہا۔ مرسلین سر ہلاتا ننھے قدم اٹھائے یحییٰ کے پاس گیا اور اسے گھسیٹ کر اپنے ساتھ لگائے اپنی مما کے پاس صوفے پر بٹھا دیا۔۔ آپکے بابا ابھی آجائیں گئے یحییٰ کیوں آپ تنگ کر رہے ہو مما کو؟ گود میں نتاشہ کو بٹھائے طوبیٰ نے اس تیکھے نقوش والے خوبصورت سے بچے کا گال چومتے کہا تھا وہاں سب جانتے تھے یحیٰ میر اس قدر غصہ میں کیوں ہے

زارا ایک نظر طہٰ پر ڈال کر صوفے پر بیٹھ گئی وہ واکر میں بیٹھا کھیل رہا تھا اور مرسلین اسکے ساتھ کھڑا کھیلنے میں مصروف تھا اسکے ساتھ مرسلین تھا تو زارا کو کوئی فکر نہیں تھی۔

مرسلین رمیز شاہ ان تینوں میں سے انتہائی کم گو اور سیریس مزاج کا بچہ تھا مگر اسکی پر کشش پرسنلٹی دوسروں کو اسکی طرف متوجہ کرتی تھی اور دوسری طرف یحییٰ میر تھا جسکی روح کو سکون نہیں تھا نا کسی کو وہ سکون سے رہنے دیتا تھا اسکی حرکتوں سے تنگ آتے زارا رونے بیٹھ جایا کرتی تھی

حیام ہاسپٹل میں ایڈمٹ تھی۔ ملائکہ اپنی ایک سال کی بیٹی زارا اور طو بیٰ کے حوالے کیے سپیشل ہوسپٹل گئی تھی تاکہ وہ حیام کی بیٹی کو گھٹی دے سکے جبکہ فیصل اسکے کام میں روکاوٹ بننے کیلئے گیا تھا۔ درانی صاحب کا تو دماغ پھیر کر رکھ دیا تھا انہوں نے ... وہ افسوس کرتے تھے اس وقت پر جب انہوں نے انہیں گھٹی کے متعلق بتایا تھا۔ میں اب بھی کہہ رہا ہوں ملائکہ ؤ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ جا ...! فیصل نے اسے وارن کرتے کہا۔

بکواس بند کرو فیصل۔ ملائکہ کے جواب پر پاس کھڑا حمزہ ہنس دیا جبکہ آریان تو وارڈ کے ہی چکر کاٹتا نہیں تھک رہا تھا۔

وہ آریان ملک کی بیٹی ہے ملائکہ اگر اسے پتہ چل گیا تمہارے ارادوں کے بارے میں تو وہ تمہیں معاف نہیں کرے گا۔۔ ملائکہ اپنی جگہ سے اٹھتی اسکے روبرو آ کھڑی ہوئی۔ میں کونسا آریان ملک کی بیٹی کو کڈنیپ کرنے لگی ہوں فیصل جو تم تب سے مجھے مشورے دئیے جا رہے ہو۔۔ میں جانتا ہوں تمہارے ساتھ بحث کرنا بھینس کے آگے بین بجانے جیسا ہے مگر پھر بھی میں کہوں گا کہ ایک تم کافی ہو یار کیوں اس پیاری سی شہزادی کو اپنا جیسا بنانا چاہتی ہو.اسنے دہائی دی۔ میں صرف اتنا چاہتی ہوں وہ پیاری سی شہزادی اپنی خالہ کی طرح بہادر اور قابل ہو !...

اسکے علاؤہ تمہاری اور بھی بہت سی خوبیاں ہیں اور میں بالکل نہیں چاہتا وہ اس شہزادی میں جائیں۔ فیصل نے دو ٹوک لہجے میں کہا۔ کیسی خوبیاں..؟ ملائکہ بغیر موقع دیکھے غصے سے چیخی۔ یہی ... یہی تمہاری خوبیاں .. دفعہ ہو جاؤ تم ... ورنہ میں تمہاری کھوپڑی اڑا دوں گئی فیصل۔ اسکے سر پر گن رکھے ملائکہ چیخ پڑی۔۔ تم دونوں یہاں سے نکل جاؤ ورنہ میں تم دونوں کا حشر کردوں گا۔۔ اریان کی با رعب آواز پر ملائکہ اور فیصل کی زبان کو فوراً لگام لگا۔ وہ پہلے پریشان تھا اس پر سے ان دونوں کی چک چک نے اسکا دماغ مزید خراب کیا تھا ابھی وہ کچھ کہتا وارڈ کا دروازہ کھلا۔ مبارک ہو سر آپ کے ہاں بیٹی ہوئی ہے۔ نرس نے باہر آتے خوشدلی سے کہا۔ کہہ تو ایسے رہی ہے جیسے ہمیں پتہ ہی نہیں تھا۔ ملا ئکہ نے ساری بھڑاس اس پر نکالی۔

اور میری وائف وہ کیسی ہے ڈاکٹر ... لیڈی ڈاکٹر کو باہر آتے دیکھ آریان نے سوال کیا۔ وہ بھی اللہ کے کرم سے بالکل ٹھیک ہیں ہم انہیں روم میں شفٹ کر دے پھر آپ ان سے مل سکتے ہیں۔

.اوکے اوکے ... آریان نے دل ہی دل میں کئی بار اس ذات کا شکر ادا کیا تھا۔۔ مبارک ہو بیٹا .. درانی صاحب اسکے گلے لگے تھے

آپ کو بھی مبارک ہو بابا آپ نانا بن گئے ہیں...سمیرا بیگم اسے مبارکباد دیتی مسکرانے لگی۔ ملائکہ چھپتی چھپاتی حیام کے وارڈ میں گھسے اپنا کام مکمل کیے باہر آگئی تھی۔

سر آپ اپنی وائف سے مل سکتے ہیں ... نرس کی اطلاع پر وہ سب وارڈ کی طرف لپکے فیصل نے ترچھی نظر سے دیکھا وہاں ملائکہ نہیں تھی۔ شکر ہے ہماری شہزادی بچ گئی۔ فیصل نے شکر کا کلمہ پڑھا اور اندر قدم رکھا۔ ملائکہ کی پہلی بیٹی نتاشہ رضا تھی ملک حویلی والوں کو وہ بھی جان سے پیا ری تھی مگر جب سے انہیں معلوم ہوا کہ حیام اور آریان کے ہاں رحمت آنے والی ہے خود ملائکہ سمیت وہاں سب خوشی سے دوہرے ہو رہے تھے اور آج جب وہ موقع آیا تو ملائکہ کی خواہش پر فیصل کا دل خود کا سر پیٹنے کو چاہ رہا تھا ماضی میں فیصل نے اپنی بیٹی کو تو کھو دیا تھا مگر وہ کبھی اسے بھول نہیں پایا تھا وہ اداس ہوتا تھا مگر جب اداسی حد سے سوا ہوتی تھی تو وہ خود کو سب سے الگ ایک کمرے میں بند کرلیتا مرسلین شاہ نے اسکی اس اداسی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اسکے ننھے وجود اور اس سے جڑی انسیت اور محبت نے فیصل شاہ کے ٹوٹے بکھرے وجود کو سمیٹنے کا کام کیا تھا۔ ان خیالوں سے باہر آتے فیصل نے ابھی نظر اٹھائی تھی جب اسکی نظروں نے دنیا کا حیران کن منظر دیکھا سامنے ملائکہ صدیقی کو بتیسی نکالے کھڑے دیکھ فیصل نے حیرت سے اسے پھر بے بی کاٹ میں لیٹی شہزادی کو دیکھا۔ تم نے آخر اپنی من مانی کر ہی لی نا ..؟۔۔ ہاں تو اور ملائکہ صدیقی ہوں اپنے قول کی پکی.سینے پر ہاتھ رکھے اسنے ڈھیٹ ائی کے

آتمہ، چڑیل کہیں کی ... بد روح، آفت ... فیصل کا بس نہیں چل رہا تھا اسکا گلا دبا دے۔ ارے ارے کالم ڈاؤن کیا ہو گیا کیوں اتنا ہائیپر ہو رہے ہو۔ ملائکہ خود کوئی جواب دیتی حمزہ فوراً سے اسکی طرف آیا۔ اسنے میری شہزادی کو گھٹی دے دی حمزہ ... اب وہ بھی اس جیسی ہو جائے گئی ... اسکی شکل ایسی تھی جیسے ابھی رو دے گا۔ باقی سب تو ہنس رہے تھے مگر آریان کا پارہ ضرور ہائی ہو رہا تھا کمرے میں آتے ہی اسکی پہلی نظر اپنی معصوم بیوی پر پڑی جو نیم وا آنکھیں کھولے آس پاس کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی اسکے قریب آتے آریان نے اسکے ماتھے پر اپنی محبت کی مہر ثبت کی تھی۔ یہ سب کیوں لڑ رہے ہیں آریان اور ہماری روز کہاں ہے..؟۔۔۔ یہ سب پاگل ہیں میری معصوم بیوی اسلئے لڑ رہے ہیں ... اور ہماری روز وہاں ہے.. انتہائی محبت سے کہتے آریان نے اسکے کینو لے گلے ہاتھ کو ہلکے ہاتھوں سے سہلایا۔ آریان کے جواب پر مسکراتے حیام نے دوسری طرف دیکھا جہاں وہ سب بے بی کاٹ پر جھکے جانے کونسا معائنہ کر رہے تھے یہ سب ایسے کیوں کھڑے ہیں ..؟ اسکے نئے سوال پر پیچھے کھڑے عون صاحب سمیرا بیگم اور درانی صاحب نے بھی حیرت سے ان تینوں کو دیکھا۔

میں دیکھتا ہوں ... آریان اسے کہتے بے بی کاٹ کی طرف گیا۔

ایسے کیوں کھڑے ہو تم سب پیچھے ہو ... اپنی روز کو دیکھنے کی شدت تھی جو آریان نے تھ زبان کے سا ہاتھوں کا استعمال بھی کیا تھا حمزہ اور فیصل کو کالر سے دوبچے اس نے پیچھے گھسیٹا اور ملائکہ تو ویسے ہی بے بی کاٹ کے دہانے پر کھڑی تھی

وہ تینوں ابھی بھی عجیب سی کیفیت کا شکار تھے وہاں کسی کو بھی انکی حالت کا مطلب سمجھ نہیں آرہا تھا مگر جب آریان نے اپنی روز کو دیکھا تو اسکی آنکھیں ممکنہ حد تک کھل گئی۔

اسنے آج سے پہلے اتنی خوبصورتی کبھی نہیں دیکھی تھی وہ انتہا کی حد سے بھی زیادہ پیاری تھی۔ شہزادی لفظ اس حسن کے آگے کم تھا جو فیصل شاہ پچھلے چھ ماہ سے اسکے لئے استعمال کر رہا تھا۔ میری بیٹی بہت پیاری ہے وہ اتنی پیاری ہے مما اس سے نظریں ہٹانا مشکل ہے ... فیصل نے اسے بیٹی کا خطاب دے ڈالا

قدرے آہستگی سے اسے اپنے مضبوط بازوؤں میں بھرے آریان سمیرا بیگم کی طرف لایا۔ ماشاءاللہ وہ لفظ ان تینوں کے منہ سے بے اختیار نکلا۔ مجھے بھی دکھائیں نا ... حیام انہیں مبہوت سا دیکھتے دیکھ جھٹ سے بولی آریان نے مسکراتے روز کو اسکی گود میں دیا۔ اپنی نیلی بڑی بڑی آنکھوں کو کھولے وہ ٹکر ٹکر حیام کو دیکھ رہی تھی وہ واقع میں حسن اور خوبصورتی کے اس مقام پر تھی کے اسے دیکھنے والے مبہوت رہ جاتے آریان ملک اورحیام درانی اگر خوبصورت تھے تو انکی بیٹی اپسرا تھی مگر کسے خبر تھی اسکا یہی حسن آنے والے وقت میں ملک حویلی والوں کو کن مشکلوں میں ڈالنے والا ہے۔

وہ لوگ ہاسپٹل سے حویلی واپس آ چکے تھے ایک بار پھر آج ملک حویلی میں بڑے پیما نے پر جشن کا سماں تھا ایسا جشن لوگ اکثر بیٹوں کی پیدائش پر دیکھتے تھے مگر آج ملک حویلی میں وہ جشن بیٹی کی پیدائش پر منعقد کیا گیا تھا گویا یہ بتایا گیا ہو کہ بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں وہ رحمت ہوتی ہیں اور ایسی رحمتیں بھی اللہ صرف اپنے پیاروں کے گھروں میں اتارتا ہے۔ وہ جشن تھا آریان ملک کی بیٹی کے نام کا ... ہاں وہ جشن تھا عزہ آریان ملک کا، ملک حویلی میں جنم لینے کی خوشی کا، وہ خوشی جو وہاں کے مکینوں پر برستی انہیں پور پور بھیگو گئی تھی ایسی خوشی جو آج تک آریان اور حیام نے پہلے کبھی اپنی زندگی میں محسوس نہیں کی تھی۔ یحییٰ، طہٰ اور مرسلین اس چھوٹی سی روز کے روئی جیسے گالوں کو چھوتے خوش ہوتے تھے انکی خوشی دیکھ وہاں سب مسکرا رہے تھے فیصل شاہ کے وہاں ہوتے کوئی اور کم ہی اسے اٹھا پاتا تھا وہ مرسلین،طہٰ اور خاص کر یحییٰ کو اس سے دور ہی رکھتا تھا۔

مرسلین یہاں آؤ شہزادے ...! جی آپی... وہ بھاگتا اسکے پاس آیا۔

ملک حویلی مرسلین اور طہٰ کو شہزادہ البتہ یحییٰ میر کو چھوٹا طوفان کہتی تھی نتاشہ کو اپنے پاس بیٹھاو میں آتی ہوں.

نتاشہ زیادہ تر مرسلین کے پاس ہی رہتی تھی۔ اوکے آنی ... اسنے مسکراتے صوفے پر بیٹھ کر نتاشہ کو اپنی گود میں اٹھا لیا

ملائکہ ہاتھ جھاڑتی اٹھی جسکا مطلب تھا اب وہاں کا سکون ختم ہونے والا ہے۔ چلو فیصل، روز کو مجھے دو اب..ملائکہ نے شرافت سے ہاتھ آگے کیے۔ فیصل نے حیام کی طرف دیکھا جو مسکراتی کندھے آچکا گئی۔ آریان کا موبائل بجا ان نون نمبر دیکھتے وہ موبائل اٹھائے لاونج سے نکلتا لان کی طرف آگیا۔ اسنے کال یس کی سرسراتی آواز اسکے کانوں سے ٹکرائی۔ بیٹی کی بہت بہت مبارک ہو آریان ملک ... آریان نے موبائل کان سے ہٹا کر ایک بار پھر نمبر دیکھا۔ کون بات کر رہا ہے...؟ اسکا لہجہ بناوٹی تھا۔

تمہارا خیر خواہ بات کر رہا ہوں آریان ملک ... وہی سرسراتا لہجہ۔

حیرت ہے..! آریان ملک کے دشمن اسکے خیر خواہ کب سے بن گئے.؟

مقابل نے بھی طنز گڑا۔ مکروہ قہقہے کی گونج اسپیکر میں گونجی تمہارا دشمن بن کر تمہیں مارنے میں اتنا مزا نہیں آئے گا آریان ملک جتنا تمہارا خیر خواہ بن کر تمہیں جیتے جی مرتا دیکھ مجھے سکون ملے گا۔ تمہارا چاچا بھی اسی چاہ میں مر گیا تھا بادشاہ!..

پینٹ کی پاکٹ میں ہاتھ ڈالے آریان نے انتہائی اطمینان سے سامنے والی ہستی کو بے سکون کیا تھا۔۔ تت..تم..تم...میرا نام کیسے جانتے ہو.پل میں اسکی ہوائیاں اڑی تھی۔ تو تمہیں کیا لگا آریان ملک سکیریٹ ایجنٹ ایسے ہی بن گیا.؟ اسکے گہرے طنز پر مقابل لمحہ بھر گڑبڑا گیا۔ افسوس سے بتانا پڑ رہا ہے تمہاری بہن باپ اور چاچا ، تایا جو بھی تھا انکو میں جہنم وصل کر چکا ہوں، اب باقی بچا ہے تو… …سنبھل کے رہنا اگلی ٹکٹ تمہاری ہی کٹے گئی بادشاہ۔ ایسے کیسے آریان ملک صاحب ، اتنی بھی کیا جلدی ہے ٹکٹ کاٹنے کی ابھی تو بڑی منصوبہ بندیاں بنا کے بیٹھا ہوں میں اور جانتے ہو کس کے خلاف...؟ آریان خاموش رہا۔

"تمہاری بیٹی کے خلاف"اسکی سرسراتی سرگوشی پر آریان کا دل چاہا تھا وہ سامنے ہو اور وہ اسکی گردن دھڑ سے الگ کر دے۔

مگر اسنے اطمینان کا مظاہرہ کیا۔ چلو ایک کوشش یہ بھی کر کے دیکھ لو بادشاہ کہیں کوئی خواہش تمہاری مرنے سے پہلے ادھوری نا رہ جائے۔ مگر ایک بات یاد رکھنا اگر کسی نے میری فیملی خاص کر میری بیٹی پر بری نظر بھی ڈالی، "تو اس شخص کیلئے آریان ملک کبھی نا ختم ہونے والی تباہی ثابت " ہو گا… … ایسی تباہی جو سب کچھ نیست و نابود کر دے گئی۔ اسکے لہجے میں سب جلا کے راکھ کر دینے والا جنون برپا تھا۔ کال کٹ کیے وہ وہی چکر کاٹنے لگا گویا خود کو پرسکون کر رہا ہو۔

اب واپس دے بھی دو ملائکہ تم نے تھوڑی دیر کا کہا تھا۔ اسکے سر پر کھڑے فیصل نے قد رے معصومیت سے کہا۔ تھوڑی دیر میں ابھی کھیل رہی ہوں عزہ کے ساتھ۔ ملائکہ کے جواب پر فیصل کے چہرے پر حد درجہ اداسی چھا گئی۔ اپنی بیٹی کو کھونے کے بعد آریان کی بیٹی سے فیصل کی اٹیچمنٹ اس قدر تھی جیسے کسی باپ کی بیٹی کے ساتھ ہوتی ہے۔ حمزہ اسکے ایکسپریشن بغور نوٹ کر رہا تھا اگر ملائکہ کو اسکے ساتھ ہوئی ٹریجڈی کے بارے میں معلوم ہوتا تو وہ فیصل شاہ کے ساتھ کبھی بھی عزہ کو لے کر ضد نا لگاتی۔ حمزہ نے ان دونوں کو دیکھتے سوچا۔ اندر آتے آریان کی نظر حمزہ سے ہوتے فیصل کے بجھے چہرے پر پڑی اور اسکی نظریں ملائکہ کی گود میں مسکراتی عزہ پر تھی۔ آریان ماجرا سمجھتا چلتا واپس سے اپنی جگہ پر آ بیٹھا ملائکہ اسکے ساتھ والے صوفے پر براجمان تھی۔ ملائکہ میں نے جو تمہیں کام دیا تھا اسکا کیا .بنا.؟ آریان نے آواز دھیمی رکھی۔۔ میرے خبری نے مجھے دو گھنٹے کا وقت دیا تھا آریان . ہمم جاؤ جا کر خبر لو ابھی ... روز کو فیصل کو دے دو۔ اوکے ... کوئی اور وقت ہوتا تو ملا ئکہ بحث کرتی مگر وہاں بات انکے مشن کے متعلق تھی اسلئے سر ہلاتی فیصل کو روز کو پکڑاتے لاونج سے باہر نکل گئی۔

ابھی آ کر واپس لوں گئی عزہ کو ...نہیں دوں گا ... فیصل اطمینان سے کہتا مسکرا دیا اور اسکے ساتھ کھیلنے لگا۔ آریان اور حیام کے پاس انکی بیٹی کم ہی رہتی تھی کہنے کو وہ انکی بیٹی تھی مگر انکو اسے جی بھر کے دیکھنے کا بھی موقع نہیں ملتا تھا۔ حمزہ اور وقاص ان سے دور ٹیبل پر فائل رکھے کسی ٹانک پر زیرِ بحث نظر

.آپ پریشان لگ رہے ہیں.؟ حیام نے آریان کو دیکھا جو کچھ گمسم سا بیٹھا تھا۔ جس کے پاس اتنی پیاری اور معصوم سی بیوی ہو وہ بھلا پریشان ہو سکتا ہے ... اور اسکی ایک مسکراہٹ اور محبت بھرے جواب پر ہی حیام مطمئن ہوتی مسکرا دی۔ وہ اسے بتا کر پریشان نہیں کرنا چاہتا تھا مگر اسے کب معلوم تھا وہ پریشانی جونک کی طرح انہیں چپکنے والی ہے مگر وہ مطمئن تھا کیونکہ اسے ہر حال میں اپنے اللہ پر بھروسہ تھا وہ سب ایک ساتھ خوش تھے اسکی بیوی اور بیٹی اسکے پاس تھی وہ خود کو دنیا کا امیر ترین اور طاقتور انسان مطلوب کرتا تھا باقی پریشانیاں اور ایسی ٹریجڈیز اب انکی زند گی کا معمول بن گئی تھی اور آریان ملک کو اپنی فیملی کو پروٹیکٹ کرنا اچھی طرح آتا تھا اپنے اردگرد مسکراتے چہروں پر نظر ڈالے اسنے یونہی تا سلامت انکے مسکراتے رہنے کی دعا مانگی تھی۔

رات کا کھانا کھانے کے بعد سب اپنے اپنے کمروں میں چلے گئے تھے سوائے ان پانچوں کے ... آج کافی عرصے بعد وہ سب ایک بار پھر اکٹھے بیٹھے کسی مشن پر نقطہ چینی کر رہے تھے اور آج انکے ساتھ وقاص بھی شامل تھا

ابھی تو اجمل پاشا کی پہلی جمعرات بھی نہیں آئی بھئی تو اسکا یہ بھتیجا کہاں سے ٹپک آیا۔ فیصل قدرے سیریس انداز میں مستقر ہوا۔۔ میںنے کتنی بار کہا ہے فیصل کام کے وقت ایسی چولیاں مت ماری کرو۔ آریان نے اسے گڑکا۔ فیصل منہ پر ہاتھ رکھے خاموش ہو گیا۔ نام کیا بتایا اسنے اپنا؟ حمزہ نے سوال کیا۔ بادشاہ خان نام ہے اسکا ... آریان نے ماتھا مسلا۔ آریان میری انفارمیشن کے مطابق یہ بندہ ابھی تک

اور ابھی بھی یہ آؤٹ آف پاکستان ہی ہے ملائکہ میں یہ سب جانتا ہوں مجھے وہ بتاؤ جو میں ... نہیں جانتا اسکی بات بیچ میں ہی کاٹتے آریان نے تیز لہجے میں کہا۔ اسکی پریشان صو رت تو پہلے ہی انہیں کسی سنگین صورتحال کی داستان سنا رہی تھی اس پر سے اسکا لہجہ انہیں مزید تشویش میں ڈال رہا تھا کمر میں پلے کو سکوت چھا گیا۔۔۔ بھائی کیا ہوا ہے ہمیں بتائیں مجھے کیوں ایسا لگ رہا ہے آپ ہم سب سے کچھ چھپا رہے ہیں۔ حمزہ نے ہمت کرتے اسے مخاطب کیا۔ آنکھوں کے کناروں کو مسلتے آریان نے حد درجہ سرخ ہوتی نظروں سے حمزہ کے الجھن زدہ چہرے کو دیکھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.