Chapter 4: باب 4

سب اس وقت اسی ہال میں موجود تھے۔ وہ تقریباً دس منٹ تک آنے والے ہیں ۔۔۔ ہمارے پارٹی پوپرز ریڈی ہیں ... زارا اور طوبیٰ نے فوراً سے کہا۔۔ فریش گلاب بھی منگوا لیے ہیں۔ لائیٹس کون اون آف کرے گا۔ ملائکہ نے پوچھا۔ وہ میں کر لوں گا۔ وقاص بولا۔

اوکے تو سب اپنی اپنی پوزیشن لے لو۔ اور میوزک سسٹم اون ہے۔ ہاں وہ تو صبح سے اون یے ۔ فیصل نے اسے اطلاع دی۔ اوکے۔

پورچ میں گاڑی رکنے کی آواز آئی وقاص نے بھاگتے ہال کی لائیٹس آف کی سمیرا بیگم حیام اور آریان کے ہمراہ گاڑی سے نکلتی راہداری پر آئی۔ آج تو آپ نے تھکا دیا مجھے حیام بیٹا ... آپکی ساری تھکان ابھی اتر جائے گئی مما ... حیام دھیرے سے کہتی مسکرائی۔ شام ہو چکی ہے اور حویلی کی لائیٹس ابھی تک آف کیوں ہیں ... انہوں نے پریشانی سے اریان اور حیام کو دیکھا

اندر چل کر دیکھتے ہیں مما ... بناوٹی پریشانی چہرے پر سجائے وہ دونوں بھی حویلی کی اینٹرنس پر پہنچے۔ ابھی وہ مزید آگے بڑھتے ایکدم سے ہال سمیت پوری حویلی کی لائیٹس اون ہوئی۔

زارا اور طوبیٰ کے پاڑی پوپرز کی آواز کے ساتھ آنے والی ہستی پر پھولوں کی برسات کر دی گئی تھی

Happy Mother's Day To u،Happy Mother's Day ToYou...

Happy Mothers Day Dear World Best Mama❤️

ان سب کی میٹھی آواز کے ساتھ حیام اور آریان کی آواز بھی شامل ہوئی سمیرا بیگم حیرت کی انتہا پر کھڑی وہ سجاؤٹ وہ انتہائی خوبصورت استقبال وہ پیاری خوبصورت سروں میں سنائی دینے وا لا پیغام سن رہی تھی۔ پورا ہال سرخ سفید اور گلابی پھولوں کے امتزاج سے سجایا تھا سیڑھیوں کی ریلنگ سے لے کر پلڑ سے ہوتے اینٹرنس تک کو انتہائی نفاست سے سجایا گیا تھا سامنے ہال کے وسط میں بڑا سا بینر تھا جس کی باؤنڈریز پر بھی پھولوں کی سجاوٹ کی گئی تھی جس پر خوبصورت لفظوں میں ہیپی مددرز ڈے کے ساتھ ایک خوبصورت سی دعا اور پھر آخری لائن میں Happy Mother's Day Misses Aoun Malik.... لکھاہوا تھا۔ جہاں ایک طرف رکھے صوفے پر آسیہ بیگم اور عون صاحب محبت بھری نظروں سے انہیں دیکھتے مسکرا رہے تھے

دوسری طرف وہ سب ایک جگہ کھڑے انکی حیرت کو خوب انجوائے کر رہے تھے۔۔ یہ...یہ.. آپ سب نے کیا ہے ... سمیرا بیگم کی دھیمی سی آواز ابھری وہاں سب کے چہرے کھل اٹھے۔

یہ ہم سب کی طرف سے آپکے لئے چھوٹا سا سرپرائز تھا مما۔

فریش سرخ گلاب انہیں پکڑاتے حیام نے انکے ہاتھ کا بوسہ لیا تھا

Happy Mothers Day Dear World Best Mama"❤️""

آریان نے بھی انہیں پھول دیتے محبت سے ماتھے کا بوسہ لیا۔ یہ چھوٹا سا سرپرائز نہیں ہے بیٹا یہ آج تک میری زندگی کا بیسٹ سرپرائز ہے ... خوشی کے مارے انکی آنکھیں بھر آئی۔ اسکا زیادہ کریڈٹ حیام کو جاتا ہے آنٹی جس کا یہ پلان تھا۔ انہیں پھول دیتے ملائکہ مسکرائی۔۔ پر محنت سب کی تھی ملائکہ ... حیام نے کہا

Happy Mothers Day My Cute Mama❤️

انہیں پھول دیتی زارا انکے گلے سے لگی۔

Happy Mothers Day Mama❤️

آپ دنیا کی سب سے اچھی مما ہیں اور صرف میری ہیں اور میں نے انکو آج بہت مس کیا۔ اسکی معصومیت پر وہاں سب مسکرا دئیے اپنی چھوٹی سی گڑیا کو باہوں میں بھرے سمیرا بیگم کا چہرا کھل اٹھا تھا میں نے بھی گڑیا کو بہت مس کیا ... اسکا گال چومتے وہ محبت سے بھرپور لہجے میں بولی۔۔۔ اب دور ہٹو مجھے بھی وش کرنے دو۔ مصنوعی غصے سے کہتے فیصل آگے آیا۔۔ آپ ادھر آجاؤ گڑیا۔ آر یان نے اس معصوم گڑیا کو اپنے گھیرے میں لیا

... Happy Mothers Day.., Faisal Ki Zindgi❤️

شکریہ میرے بچے ... اسکا ماتھا چومتی سمیرا بیگم ہنس دی۔

Happy Mothers Day My Lifeline❤️

عقیدت سے انکے ہاتھ پر بوسہ دیتے حمزہ مسکرایا۔

Happy Mothers Day Auntie❤️

یقیناً آپ کا ساتھ ہم سب کیلئے قابلِ اعزاز ہے آپ کے بغیر ہماری زندگی ادھوری ہے آپ و اقعی دنیا کی سب سے سوئیٹ مما ہیں وقاص نے انکے ہاتھ پر بوسا دیا تھا۔۔ جن کو غصہ کرنا بھی نہیں آتا۔ زارا نے فقرہ اچھالا تھا۔ وہاں سب کے قہقہے چھوٹے۔

کوئی ہم سے پوچھے ... عون صاحب آگے آتے بیچارگی سے بولے۔ سمیرا بیگم نے انہیں گھورا۔ وہاں سب پھر سے ہنس دئیے تھے۔ کیک ٹائم ... ملائکہ کی آواز پر سب خو شگپوں مین مصروف ٹیبل کی طرف آئے۔ کیک کٹ کرنے کے بعد کھانے کے دور چلا تھا چلیں آئیں کھانا کھا لیتے ہیں بیگم بچوں نے سب اپکی پسند کا بنوایا ہے عون صاحب کے مسکرانے پر سب مسکرا دئیے۔ کھانا خوشگوار ماحول اور چھوٹی چھوٹی سی نوک جھوک میں کھانے کے بعد سب واپس سے لاونج میں آئے تھے۔ آریان نے فوٹوگرافر کو بلایا تھا تاکہ وہ ان حسین لمحات کو کیمرے میں کیپچر کر سکے۔ فیملی فوٹو کے بعد تمام کیلر کی باری باری فوٹوز اتاری گئی تھی۔ فوٹوگرافر کے جانے کے بعد فیصل نے میوزک سسٹم اون کیا تھا ملائکہ زارا کو اشارہ دیتی حمزہ کے ساتھ فیصل کی طرف آئی تھی۔۔۔ گڑیا ... جی آپی... آج میں بہت تھک گئی ہوں ... چہرے پر تھکن کے آثار نمایاں تھے زارا نقاہت زدہ آواز میں کہتی اسکے ساتھ ہی صو فے پر بیٹھ گئی۔ جی آپی آج کا دن واقع تھکا دینے والا دن تھا۔ طوبیٰ نے اسکی ہاں میں ہاں ملائی ۔ صوفے کے بیک سائیڈ پر فیصل میوزک سسٹم کے ساتھ مصوف سا کھڑا تھا جب ملائکہ اسکے پاس آئی۔

فیصل میں آج دوپہر کیلئے معذرت خواہ ہوں یار مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا ۔۔ ۔ وہ ایکدم سے وہاں آتی شروع ہو گئی۔ سب کام چھوڑے فیصل کا ہاتھ اپنے دل کے مقام پر پہنچا۔ کیوں مجھے بھری جوانی میں ہارٹ اٹیک دینے کا ارادہ رکھتی ہو تم وہ قدرے حیرت سے بولا۔۔ بکواس مت کرو فیصل تم تو میرے اتنے اچھے دوست ہو اللہ نا کرے تم کبھی کچھ ہو۔ ملائکہ نے اسے ڈپٹ دیا۔۔ فیصل نے تیزی سے نگاہیں ارگرد دوڑائی۔۔۔ کسے ڈھونڈ رہے ہو تم؟

تمہارے میاں کو ڈھونڈ رہا ہوں مجھے لگتا تم پاگل ہو گئی ہو اول فول کہے جا رہی ہو۔ فیصل نے بتیسی نکالی۔ ملائکہ نے دانت پیسے ۔ ۔ یہ کبھی نہیں سدھر سکتا۔ دل میں ہی کہتے اسنے ایک نظر پیچھے دیکھا جہاں زارا اور طوبیٰ نہیں تھی خیر میں تمہیں کچھ بتانے آئی تھی سننا ہے تو ٹھیک ورنہ میں جاتی ہوں .. ایکدم سے وہ اپنی ٹون میں آگئی۔ فیصل تو بس اسے دیکھ کر رہ گیا۔۔ جلدی بولو ... اسنے گویا اجازت دی۔۔ گڑیا تمہیں کارنر والے لاسٹ روم میں بلا رہی ہے جا کر اسکی بات سن آؤ... احسان کرنے والے انداز میں کہتی وہ چل پڑی۔ وہ وہاں پر کیا کر رہی ہے وہ کمرہ تو بند پڑا تھا ... فیصل کچھ پوچھتا ملائکہ اپنا کام ختم کرتے جا چکی تھی۔ اسکے وہاں سے ہٹتے ہی کسی کا دھیان اس طرف جاتا حمزہ نے فو راً سے میوزک اون کر دیا۔ مگر آپی فیصل نے مجھے یہاں کیوں بلایا ہے ... مجھے کیا پتہ گڑیا اسنے کہا تمہیں یہاں بھیج دوں

آپی آپ بھی چلیں اندر مجھے ڈر لگ رہا ہے۔۔ اققف۔ زارا نے اپنا سر پکڑ لیا۔ گڑیا اندر تمہا را شوہر ہے کوئی جن نہیں جو تمہیں ڈر لگ رہا یہاں تک آگئی ہوں نا میں اب آگے نہیں آسکتی... جاؤ تم فیصل انتظار کر رہا ہو گا۔ زارا نے اسکے کندھے پر دباؤ ڈالا تو مجبوراً طوبیٰ کو بھی ہچکچاتے کمرے میں جانا پڑا۔۔۔ فیصل لمبے لمبے قدم اٹھاتا اس کمرے کی طرف آیا۔۔ فیصل ... دروازہ کھولے طوبیٰ نے کمرے میں قدم رکھا کمرہ اندھیرے میں ڈوبا تھا۔۔۔ فیصل آپ یہاں ہیں جواب دیں پلیز مجھے ڈر لگ رہا ہے۔ آہستہ قدم لیتی وہ مزید آگے آئی۔۔ ابھی وہ مزید کچھ کہتی جب اسے کمرے کی قریب کسی کے بھا ری قدموں کی آواز سنائی دی۔۔ ہاں ہو گیا کام .... حمزہ نے زارا کو آتے دیکھ فوراً پوچھا۔ ہاں سب پلان کے مطا بق ہوا ... وہ چہکی۔ اب بس اللہ کرے ان دونوں کی دوستی ہو جائے ... حیام نے قدرے معصو میت سے دعا مانگی۔ آریان ملک نے اسکے خوبصورت چہرے کو اپنی نظروں میں بھرا تھا۔۔۔ انشاء اللہ بھا ... بھی وقاص نے فوراً سے کہا۔ آپ میرے ساتھ ڈانس کرنا پسند کرے گئی ...؟

ہلکا سا سر جھکائے آریان نے اپنا بایاں ہاتھ حیام کے سامنے کیا۔ ان سب نے ایکدم سے ہو ٹنگ کی۔ حیام کنفیوز سی نظر مسکراتے آریان پر ڈال کر ان سب کی تالیوں اور ہو ٹنگ سے جزبز سی ہو گئی۔ وہ ابھی تک اسکی ذرا سی قربت سے بھی گھبراتی تھی ملائکہ نے اسکا سرخ پڑتا چہرا دیکھ خود ہی اسکا ہاتھ آریان کے ہاتھ میں دے دیا۔ ایک ہی جھٹکے میں اسے اپنے حصار میں لیتے آریان نے اسکی کمر کے گرد بازو باندھا موسیقی کے ہلکے سروں پر ایک دوسرے کی سنگت میں دھیمے قدم اٹھاتے وہ انتہائی حسین لگ رہے تھے وقاص اور ملائکہ اور زارا اور حمزہ بھی ان کے ساتھ شامل ہوئے تھے عون صا حب سمیرا بیگم اور آسیہ بیگم نے انکی تاقیامت خوشیوں کی دعائیں مانگی تھی۔

***

دروازہ کھلنے کی آواز پر طوبیٰ نے گھبراتے اس اندھیرے میں اپنے ارگرد دیکھنے کی کو شش کی وہ اس کمرے میں پہلے کبھی نہیں آئی تھی جسکی وجہ سے اسے سوئچ بورڈ کا بھی نہیں پتہ تھا

آدھ کھلے دروازے سے اندر آتی روشنی میں طوبیٰ کی نظر ان کالے چمک دار جوتوں پر گئی ابھی وہ آنے والے کو پکارتی سارا کمرہ اگلے ہی لمحے روشنیوں میں نہا گیا۔ اسنے ذرا سا ہاتھ آنکھوں ... کے آگے بڑھایا پھر کچھ پل بعد ہٹا دیا۔ اسکی پہلی نظر سامنے کھڑے فیصل کے سرد و سپاٹ چہرے پر گئی اسکے یوں بدلتے تاثر نے طوبیٰ کو انجانے سے خوف میں مبتلا کیا۔ پھر اسنے نظر پھیری اور فیصل کے بدلے موڈ کی کہانی وہ سمجھ گئی۔ اس کمرے میں چاروں طرف سرخ رنگ کی ڈیکوریشن کی گئی تھی ہر جگہ سوری کے کارڈ لٹکائے تھے کمرے کے وسط میں رکھے ٹیبل پر رکھے چھوٹے سے کیک پر بھی سوری لکھا تھا طوبیٰ نے بمشکل تھوک نگلا اسے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا اگر یہ سب فیصل نے کیا تھا اور بلایا بھی اسنے تھا تو وہ اتنے غصے میں کیوں تھا البتہ فیصل شاہ اسکے چہرے پر رقم الجھنوں کو پڑھتے فوراً سے اس سب کاروائی کے پیچھے چھپے اصل ماسٹر کو پہچان گیا تھا فیصل نے نظر بھر کر سامنے کھڑی لڑکی کو دیکھا جس کو وہ اپنی کل .دنیا کہا کرتا تھا اسکی دیوانگی کی اکلوتی وارث اسکی جانِ عزیز بیوی طوبیٰ فیصل شاہ ...اسنے بے ساختہ قدم طوبیٰ کی طرف اٹھائے اسکے چہرے پر پھیلی سختی دیکھ طوبیٰ نے پیچھے کی طرف قدم اٹھائے تھے می..میں اس .. سب کے بارے میں کک..کچھ نہیں جانتی فیصل ...

وہ خوف کے زیرِ اثر ہکلائی۔ جواباً کچھ بھی کہے بغیر فیصل نے اسکے قریب گھیرا تنگ کرتے سر اسکے کندھے سے ٹکا دیا۔ اس پیش رفت پر طوبیٰ ساکت ہو گئی۔ میں خوش رہنا چاہتا ہوں، مجھے تمہا رےتھ ساخوش رہنا ہے۔ اس مدھم سرگوشی پر طوبیٰ کا دل زوروں سے دھڑکا تھا۔۔۔ مگر مجھے تمہا را رویہ نہیں بھولتا ... ٹوٹا بکھرا لہجہ۔ اسنے بے ساختہ فیصل کے گرد حصار باندھا جیسے ڈر ہو وہ اس سے دور ہو جائے گا۔۔ ،...مجھے معاف کر دیں فیصل ... مجھ سے غلطی ہو گئی۔ ۔"مجھے تمہاری معا فی نہیں چاہیئے طوبیٰ مجھے تمہاری محبت چاہیئے"مجھے وہی احساس چاہیئے جو تمہارے دل میں میرے لئے اول دن سے تھا۔ گہری سانس بھرے فیصل نے اسکے ماتھے سے سر جوڑا تھا آنسوؤں سے لبریز نظریں اٹھائے طوبیٰ نے اسے دیکھا۔۔ میں آپ سے آج بھی اتنی ہی محبت کرتی ہوں،میری چاہت کا آخری مرکز ہیں آپ اور صرف آپ ہی رہیں گئیں۔"اور میں اپنی ساری زندگی اس مرکز سے باہر جانے کی جرآت بھی نہیں کر سکتا، بس مجھے کبھی تکلیف مت دینا،مجھے آزماؤ گئی تو میں بکھر جاؤں گا ۔"اس خوبصورت اقرار کے بعد بھلا کون ایسی کمال کی محبت سے بغاوت کر سکتا تھا وہ تو پھر فیصل شاہ تھا اپنی بیوی کا شیدائی۔

طوبیٰ اسکے کندھے پر سر رکھے آنکھیں موندے لیٹی تھی۔

ایک بات پوچھوں ...! جی پوچھیں...بے بی کا نام سوچا ...؟ اسکے سوال پر طوبیٰ جھٹکے سے اٹھ بیٹھی۔۔۔ میں نے بے بی کے ناموں کی ایک پوری لسٹ بنائی ہے۔ اتنے سارے بچوں کو تم سنھبالو گئی کیسے جانِ فیصل ...؟ اسکے سنجیدگی سے بھرپور لہجے پر طوبیٰ ایکدم سے گڑبڑائی ابھی وہ کوئی جواب دیتی اسکی اڑی رنگت دیکھ فیصل کا جاندار قہقہہ اس کمرے کی فضا میں تحلیل ہوا۔ مجھے تنگ نہیں کریں ورنہ میں ناراض ہو جاؤں گئی ... شرم بلائے تاک رکھے وہ خفگی سے بول پڑ ی۔ ارے تم نے خود ہی تو کہا جان ... فیصل نے اسکا گال کھینچا۔۔ میں نے نام کی بات کی تھی آپ ہیں ہی برے ہمیشہ بری باتیں کرتے ہیں جائیں مجھے نہیں بتانا آپ کو کچھ بھی ...! خفگی سے بھرپور لہجے میں کہتی طوبیٰ نے اپنے تکیہ پر سر رکھے اسکی جانب پیٹھ پھیر لی۔ اپنی معصوم بیوی کی معصومیت بھری ناراضگی پر جی جان سے مسکراتے اسکے کان کے قریب سرگوشی کی۔۔ اگر بیٹی ہوئی تو ہم اسکا نام امیمہ شاہ رکھیں گئیں۔ طوبیٰ مسکرا دی وہ جانتی تھی امیمہ نام فیصل کیوں رکھنا چاہتا ہے۔ اور اگر بیٹا ہوا تو ...؟ طوبیٰ نے سرعت سے پوچھا۔۔ تو نام میری جان رکھے گئی ... اسکا رخ اپنی طرف پھیرے فیصل نے اسکے ماتھے پر لب رکھے۔ طوبیٰ اسکی اتنی محبت پر اللہ کا شکر ادا کرتی رہی۔ ان خوبصورت لمحوں کو یاد گار بنائے ان سب کی زندگیوں میں ایک اور حسین یاد قید ہو چکی تھی۔ بارہ بجے کے قریب وہ سب اپنے اپنے کمروں میں سونے کیلئے جا چکے تھے ایک ملائکہ صدیقی تھی جس کی آنکھوں سے نیند کوسوں دور تھی ہمیشہ کی طرح وقاص بھی اسکے ساتھ جاگ رہا تھا۔ وقاص کے حصار میں بیٹھی وہ آج بھی اس خوبصورت چاند کو ہی دیکھ رہی تھی۔"زندگی بہت حسین ہے اگر ہم صحیح انسان کے ساتھ ہوں"ملائکہ کی سرگوشی پر و قاص مسکرا دیا۔

تو تمہاری زندگی بھی حسین ہوئی پھر تو...؟ ملائکہ نے شرارت سے اسے دیکھا۔ اگر تم نے جواب ہاں میں نا دیا تو میں ...تو میں کیا ... وقاص ابھی بول رہا تھا ملائکہ ہاتھ کا مکا دکھاتی اسکی جانب مڑی۔۔۔ تو..تو..تو... تو کیا تم نا بول بھی دو… بیوی تو پھربھی میری ہو۔ لہجے میں مغروریت در آئی۔ اتنا مان ...؟ ملائکہ ہنس دی۔۔ اور کیوں نا ہو مان… آخر میری بیوی جیسی جنگلی بلی صرف ایک ہی ہے اس دنیا میں..اور اگلے ہی لمحے وقاص کا ہاتھ اپنی ناک پر تھا۔۔ تمہیں تو تعریف کرنی بھی نہیں آتی بلڈی دو ٹکے کے وردی وا لے۔ غصے سے چنگھاڑتی ملائکہ اسکے پاس سے اٹھی۔ اور وہ ڈی ایس پی بس اپنی بیوی کو دیکھ کر رہ گیا۔

***

اسکا سارا جسم مفلوج ہو چکا تھا سر اور منہ سے بےتحاشہ خون بہہ رہا تھا اسکا سفید لباس خون کے باعث سرخ ہو چکا تھا اسنے بمشکل آنکھیں کھولنے کی کوشش کی دور دور تک کوئی نہیں تھا صرف آوازیں تھیں گیڈر وں کی دل دہلا دینے والی وہ خوفناک آوازیں اس رات کے سماں میں گھنے جنگل کو مزید خوفناک بنا رہی تھی تبھی اسکے کانوں میں کسی بچے کی رونے کی آواز پڑی مگر وہ سا منے کہیں نہیں تھا وہ اسے دیکھ نہیں پا رہی تھی صرف سن سکتی تھی اسنے اٹھنے کی کوشش کی مگر وہ اٹھ نہیں پائی دل کی رفتار دھیمی پڑ رہی تھی ہاتھ پیر پھول رہے تھے کانوں میں آوازیں پڑنا بند ہو گئی تھی اسے لگا اسکا آخری وقت نزدیک آ چکا ہے تبھی جھاڑیوں سے ایک خوفناک شکل کا گیڈر منہ میں نومولود بچے کی گردن دوبچے اسکی طرف آ نکلا وہ منظر روح فرسا تھا بچے کی رونے کی آوازیں نہیں آرہی تھی

وہ مر چکا تھا اسے لگا وہ بھی مرنے والی ہے اسنے گہری سانس لی اسے اپنے وجود میں درد کی بھیانک ٹیسیں اٹھتی محسوس ہوئی۔ وہ شاید کسی بھیانک خواب کے زیرِ اثر تھی فیصل اسکی سسکیا سنتا ں اٹھ بیٹھا اسنے طوبیٰ کے چہرے کی طرف دیکھا جو لٹھے کی مانند سفید تھا اسکا ایک ہاتھ اپنی گردن پر تھا شاید وہ سانس نہیں لے پا رہی تھی اور دوسرا ہاتھ اسکے پیٹ پر رینگ رہا تھا چہرے پر تکلیف کے آثار نمایاں تھے۔ طوبیٰ آنکھیں کھولو ... فیصل نے اسکا گال تھپتھپایا۔ اور اسی لمحے وہ خواب سے حقیقت میں تو آگئی مگر اسے اپنا جسم یونہی مفلوج محسوس ہوا جسم میں اٹھتی درد کی ٹیسوں سے طوبیٰ بے حال ہو رہی تھی وہ بول نہیں پا رہی تھی مگر اسکی تکلیف آنسو بن کر بہہ رہی تھی۔

...کیا ہوا ہے طوبیٰ ادھر دیکھو تم ٹھیک ہو.فیصل نے اسکی پیٹھ سہلائی۔ مممما ...اس سے زیادہ بولنے کی اس میں ہمت نہیں رہی اسکا سسکتا وجود فیصل کی باہوں میں جھول گیا فیصل کا دل مٹھی میں آیا اسے یونہی بیڈ پر لیٹا ئے وہ اندھا دھند کمرے سے باہر بھاگا۔ ،...مما...مما چھوٹی مما جلدی اٹھیں ۔ انکے کمرے کا دروازا بجاتے فیصل نے آریان کے کمرے پر بھی دستک دے ڈالی۔ فیصل کیا ہوا ہے اتنے پریشان کیوں ہو...؟ ملائکہ جو کچن کی طرف جا رہی تھی بھاگتی اسکے پاس آئی۔ تب تک سمیرا بیگم اور عون صاحب بھی آ چکے۔ وہ...وہ طوبیٰ کو کچھ ہو گیا ... مما چلیں وہ اپکو بلا رہی ہے۔ وہ رونا نہیں تھا ورنہ جیسی وہ اسکی حالت دیکھ کر آیا تھا وہ دھاڑے مار کے رو دیتا۔

ہمیں اسی وقت ہوسپٹل جانا ہو گا .... ملائکہ بھاگتی باہر آئی فیصل کے ہاتھ پیر پھول رہے تھے۔ اسی افراتفری میں وہ طوبیٰ کو لیے ہوسپٹل کی طرف گئے تھے۔

باہر موسلا دھار بارش برس رہی تھی ہر طرف ہو کا عالم تھا اندھیری رات میں چھائی وہ مسلسل خاموشی کسی بڑے طوفان کا خدشہ بیان کر رہی تھی ہاسپٹل کے کوریڈور میں رات کے دو بجے وہ تمام چہرے اپنی اپنی جگہ چہروں پر ڈھیروں فکریں اور الجھنیں سجائے گمسم سے بیٹھے تھے دماغ مفلوج ہو رہے تھے مگر زبانوں پر اس پاک زات کے قصیدے جاری تھے جیسے اس سے مدد طلب کی جا رہی ہو۔ مگر ان میں کچھ چہرے وہ بھی تھے جن کو اس ذات پر یقین تو تھا مگر انکے قسمت کے راستے کب کہاں کس موڑ پر رخ موڑنے والے تھے کسے خبر تھی اندر آپریشن تھیٹر میں موجود ہستی میں ان سب کی جان بستی تھی دروازے کے ساتھ ٹک کے کھڑے فیصل شاہ کی حالت بدتر نظر آرہی تھی

ڈاکٹرز نے کنڈیشن خطرناک بتاتے آپریشن کا لائحہ عمل بتایا تھا

عون صاحب درانی صاحب اور سمیرا بیگم کے علاؤہ وہ سات ہستیاں تھیں جن کے رنگ لٹھے کی مانند سفید پڑ چکے تھے بظاہر وہ پر سکون تھے انہیں اپنے اللہ پر یقین تھا مگر طوبیٰ کے خوابوں کا جو سلسلہ رہا تھا اسکے مطابق انکی سب کی جان الگ سولی پر لٹکی ہوئی تھی ملائکہ زارا اور حیام بمشکل خود پر ضبط کے کڑے پہرے بٹھائے بیٹھی تھی اللہ سب بہتر کرے گا فیصل سنھبالو خود کو ... آریان نے اسکے کندھے پر ہاتھ رکھا۔ بھائی ... کندھے پر مانوس سا لمس محسوس کرتے فیصل اس سے لیٹ گیا۔

مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے بھائی اگر طوبیٰ کو کچھ ہو گیا تو ... اگر اسکے خواب ... نہی..نہیں بھا ئی میں مر جاؤں گا اسکے بغیر ...

خوف کی شدت تھی فیصل شاہ کو اپنا دل بند ہوتا محسوس ہو رہا تھا ایسا کچھ نہیں ہو گا فیصل کنٹرول کرو خود پر ... مما اور چاچو کو شک ہو جائے گا پلیز سنبھالو خود کو۔

آریان ٹھیک کہہ رہا ہے فیصل ... اللہ سے اچھے کی امید رکھو۔

وقاص نے اسکا کندھا تھپتھپایا حمزہ کو ایک کونے میں گمسم سا بیٹھے دیکھ آریان کو تشویش سی ہوئی۔ حمزہ ... اسکے قریب جاتے آریان نے اسکے کندھے پر جیسے ہاتھ رکھا حمزہ جھٹکا کھا کر اٹھا۔ نہی...نہیں کوئی بری خبر مت سنائیے گا بھائی ... آریان نے نوٹ کیا وہ خوف کے گہرے اثر میں تھا۔۔ حمزہ میرے بھائی .... اریان نے بے ساختہ اسے خود میں بھینچ لیا۔ بھائی...بھائی اب میں گڑیا کو نہیں کھو سکتا بھائی .... کیا کچھ نہیں تھا اسکے لہجے میں شدت، خوف، اذیت ... پاس بیٹھی ملائکہ زارا اور حیام کو اس پر ترس آیا تھا۔"میں دوسری امیمہ کو نہیں کھو سکتا" ... ٹوٹا بکھرا سا لہجہ تھا ایسی حالت تو اسکی تب بھی نہیں تھی جب آریان زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا مگر آج پھر اس شخص کو قسمت نے وہاں لا کھڑا کیا جہاں پہلی بار زندگی نے اسے سات سالہ لڑکے کو توڑ کر رکھ دیا تھا آج طوبیٰ کی حالت پر وہ ایک بار پھر ٹوٹ گیا تھا۔ کچھ نہیں ہو گا گڑیا کو وہ بالکل ٹھیک ہو گئی دیکھو میری طرف دعا کرو حمزہ ہماری گڑیا اور اسکا بے بی دونوں صحیح سلامت ہو گئیں۔ آریان کے دلاسے پر وہ خود کو سنبھالتا ایک کونے میں سمٹ کے بیٹھ گیا مگر وہاں اس ملک خاندان کے علاؤہ کوئی اور بھی تھا جس کی زندگی میں انکے سمیت آج اسی پل سے گھپ اندھیرا چھانے والا تھا آریان کو وہ لڑکا محض سات سے آٹھ سال کی عمر کا لگ رہا تھا میلے کچیلے کپڑے جن پر خون کے دھبے نمایاں تھے پیروں میں ٹوٹے جوتے ہاتھوں اور چہرے پر کا لک لگی تھی شاید وہ مزدوری کرتا تھا مگر اس ابتر حالت میں بھی وہ سات سال کا لڑکا آریان ملک کو انتہا ئی پرکشش لگا تھا۔ آریان نے محسوس کیا، وہ اسے ہی دیکھ رہا تھا۔ اسکی آنکھوں میں عجیب سا تاثر تھا۔ وہ مطمئن لگ رہا تھا نا اسکی آنکھوں میں خوف تھا آریان ملک کو پہلی بار کسی کی شخصیت پہچاننے میں اتنی دیر لگ رہی تھی وہ تو مقابل کو ایک نظر دیکھ کر ہی اس پر اسکے سارے راز عیاں کر دیا کرتا تھا مگر سا منے بیٹھا وہ چند سال کا لڑکا آج آریان ملک جیسے شخص کو بری طرح مات دے گیا تھا۔ اسکے ساتھ کو ئی اور بھی موجود تھا مگر وہ بوڑھی ہستی شاید سننے کی سماعت کھو چکی تھی آریان نے انکے کان میں لگے آلے کو دیکھتے اخذ کیا۔ آپریشن تھیٹر کا دروازہ کھلا۔ وہاں دو وارڈ تھے جن میں سے ایک میں شاید اس لڑکے کےجا ننے والے ایڈمٹ تھے اسلئے وہ دروازہ کھلتے ہی وہاں سے باہر نکلتے ڈاکٹر کی طرف بھاگا۔ وہ ڈاکٹر بھی شاید اسے جانتا تھا اسلئے باہر آتے ہی گھٹنوں کے بل جھکتا اسکے قریب بیٹھتے اسکے کندھے تھام لیے۔ اللہ پاک نے تمہیں بھائی دیا ہے ... چہرے پر پھیلی افسردگی چھپائے انہوں نے خوشی سے اسے بتایا۔

تمام ملک خاندان اس طرف متوجہ تھا۔ میری امی کہاں ہیں وہ ٹھیک ہیں ... اسے شاید بھائی کی کوئی خاص خوشی نہیں ہوئی تھی ڈاکٹر کوئی جواب دیتا وارڈ بوائے سنیچر پر پڑی لاش پر سفید چادر اوڑ ھتے اسے باہر لائے تھے۔ حیام نے وہ منظر دیکھتے بمشکل اپنی سسکی روکی تھی۔ اس بوڑھی عورت کے وعین اس کوریڈور میں پھیلے سکوت کو توڑنے کا باعث بنے تھے آریان یک ٹک اس لڑکے کے بدلتے تاثر دیکھ رہا تھا اسکی آنکھوں میں نمی نہیں اتری تھی حالانکہ اسکی ماں اس دنیا سے کوچ کر گئی تھی آریان حیران ہوا تھا وارڈ بوائے وہ سٹیچروہی چھوڑے چلے گئے۔ فیصل کا دل اس ماحول میں عجیب سا ہو رہا تھا وہ سیدھا پرئیر روم کی طرف بھاگا سمیرا بیگم بھی اسکے پیچھے گئی تھی

بوڑھی دادی روتے نڈھال ہوتی وہی ایک کونے میں گر پڑی ملائکہ نے فوراً سے اسے پانی تھما یا۔ بیچ کوریڈور میں پڑی وہ لاش اندر سے آتی نومولود بچے کی رونے کی آوازیں اس سات سال کے ذہن پر بوجھ بڑھا رہا تھا اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا ملائکہ زارا اور حیام کو مما کے پاس لے جاؤ۔ آریان کے حکم پر ملائکہ پُھرتی دکھاتی انہیں وہاں سے لے گئی آریان کو شک تھا عنقریب وہ دونوں اپنا ضبط کھو دیتی اور طوبیٰ کے غم میں اس بچے کا درد بھی شامل ہو چکا ہوتا۔ کوریڈور میں صرف عون صاحب درانی صاحب اور حمزہ سمیت آریان موجود تھے۔ آپ کو ہیلپ چاہیئے ...؟ اس سات سالہ بچے نے سرخ آنکھوں سے اس مہربان کو دیکھا۔ اس لمحے آریان نے اسکے بارے میں ایک بات جانی تھی وہ غریب سہی مگر اسے ہاتھ پھیلانا نہیں سیکھایا گیا تھا

اسی وقت دوسرے وارڈ کا بھی دروازہ ایک گھنٹے بعد کھلا۔

حمزہ میں اتنی ہمت نہیں تھی مگر وہ تینوں ڈاکٹر کی طرف لپکے اس ڈاکٹر سے آریان کے اچھے تعلقات تھے انکے مابین پہلے اس کیس پر ڈینیل سے بات بھی ہو چکی تھی جس کی وجہ سے ان کے اشارے کو سمجھتے آریان وہی ٹھہر گیا اور ڈاکٹر خود آگے آیا۔

ڈاکٹر میری بچی کیسی ہے ... عون صاحب آگے آئے۔ ابھی آپریشن چل رہا ہے آپ دعا کریں۔ ڈاکٹر اپنے کیبین کی طرف بڑھ گیا مگر ارشارہ دینا نہیں بھولا تھا۔ اس اشارے کو آریان سمیت وہاں کھڑے اس سات سالہ بچے نے بھی بغور نوٹ کیا۔ ڈاکٹر کے جاتے ہی آریان بھی اسکے کیبین کی طرف بڑھ گیا۔ میں آتا ہوں ... حمزہ بھی انکے پیچھے گیا تھا۔۔ کوئی بری خبر مت سنائیے گا پلیز ... اسنے جیسے التجا کی۔۔ ہونی کو کون ٹال سکتا ہے سر مگر مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ آپکی پیشنٹ تو ٹھیک ہیں مگر انکے بچے کو ہم بچا نہیں سکے۔"وہ مرا ہوا پیدا ہوا ہے"ڈاکٹر کے الفاظ تھے یا پگھلا ہوا سیسہ ... آریان کے پیچھے حمزہ اور کیبین کے داخلی دروازے پر کھڑے فیصل کے قدم بھی لڑکھڑائے۔

"اور جب ہم اللہ کی دی نعمتوں کی ناقدری کرتے ہیں تو وہ ہم سے اسے نعمت کو چھین لیتے ہیں"فیصل کی آواز حلق میں ہی کہی دب گئی اسکا دل چاہ رہا تھا وہ دھاڑے مار مار کر روئے اور اتنا روئے کہ اسکا دل بند ہو جائے۔ ملک حویلی پر ایک اور قیامت ٹوٹنے والی تھی یا شاید اسے بدلنے کی کوشش کی جانے والی تھی۔

دھپ کی آواز آئی آریان پلٹا تو حمزہ بھی بے تاثر سا پلٹا۔

فیصل شاہ آدھ مویا سا فرش پر گر پڑا آنسو متواتر اسکی آنکھوں سے بہتے فرش کو گیلا کر رہے تھے آریان کا دماغ بھک سے اڑا تھا بھاگنے کے انداز میں کیبین کا دروازہ بند کرتے اسنے فیصل کی طرف دیکھا۔ نہیں فیصل تم ایسے ہمت نہیں ہار سکتے میرے بھائی ... گڑیا کو کون سنبھالے گا ...وہ تو جیتے جی مر جائے گئی۔

آریان کے جملے کے بعد حمزہ کی سرگوشی انکے کانوں میں پڑی تھی۔ میرا بچہ نہیں مر سکتا بھائی ... ابھی تو میں نے اسے محسوس بھی نہیں کیا وہ ایسے کیسے مر سکتا یہ ڈاکٹر جھوٹ بول رہا ہے یہ اسکی کوئی سازش ہے یہ ملا ہوا ہے کسی سے ...

ہذیانی انداز میں کہتے فیصل نے پے در پے فرش پر مکے رسید کیے۔ وہ جوان مرد بچوں کی طرح رو رہا تھا حمزہ اور آریان اسکی طرف لپکے۔ سنھبالو خود کو فیصل ... باہر کسی کو خبر ہوئی تو قیامت ٹوٹ پڑے گئی۔ آریان کے جملے پر جہاں حمزہ نے شاکی نظروں سے اسے دیکھا وہی فیصل نے بھی گردن اٹھائی۔

آپ..آپ کہنا کیا چاہتے ہیں بھائی ...حمزہ کے سوال پر فیصل نے بھی اسے دیکھا جیسے اسے بھی جواب چاہیئے ہو۔

اریان نے گہری سانس بھری جیسے کچھ کہنے کی ہمت مجتمع کر رہا ہو مما یہ صدمہ برداشت نہیں کر پائے گئی فیصل اور گڑیا وہ تو اس حالت میں ہی نہیں ہے جانتے ہو صرف ان خوابوں کی و جہ سے اسکی کیا حالت تھی اگر اسے معلوم ہوا تو وہ مر جائے گئی فیصل ....نہیں بھائی نہیں ایسا مت کہیں میں اپنی بہن نہیں کھو سکتا۔ حمزہ نے فوراً اسکے ہونٹوں پر ہاتھ دھر دیا۔

میرا بچہ تو مر گیا نا بھائی اب آپ ان سےیہ حقیقت کیسے چھپائیں گئیں ...؟ سرخ آنکھوں کو ملتے فیصل نے دل پر پتھر رکھے وہ سوال پوچھا تھا آریان کے پاس اسکے سوال کا کوئی جواب نہیں تھا اسنے ڈاکٹر کی طرف دیکھا جو سر جھکائے کھڑا تھا آریان کی مایوس نظریں لوٹ آئیں ... کچھ سیکنڈ گزرے کیبین کا ...دروازہ کھلانا تینوں نے آنے والی ہستی کو دیکھا وہاں اور کوئی نہیں وہ سات سالہ بچا کھڑا تھا۔ آپ کو میری ہیلپ چاہیئے ...؟ اسنے قبل از آریان کا کہا جملہ دوہرایا اور اس پختہ لہجے سے کہا تھا آریان سمیت وہ دونوں بھی پل کو اس بچے کو دیکھ کر رہ گئے بھلا وہ ننھا سا بچہ اتنے بڑے معا ملے میں انکی کیا مدد کر سکتا تھا۔ اریان نے الجھی نظروں سے اسے دیکھا کچھ منٹ گزر گئے کوئی جواب نا پا کر وہ پلٹ گیا۔ ان تینوں کی نظریں پھر سے غیر مرئی نقطے پر جم گئی۔ کچھ منٹ مزید گزر گئے ڈاکٹر بھی اب تک وہی موجود تھا۔ ایک بار پھر کیبین کا دروازہ کھلا۔

ان چاروں کی نظروں نے اس طرف دیکھا جہاں ایک بار پھر وہ سات سالہ بچہ اندر آیا مگر اب کی بار وہ اکیلا نہیں تھا

وہ سب اسے حیران نظروں سے دیکھ رہے تھے مگر وہ بچہ انکی سوچ سے زیادہ ہوشیار اور ذہین ثا بت ہوا تھا۔ آریان کے قریب آتے اسنے اپنی پھٹی جیکٹ کو سرک ایا ان تینوں سمیت ڈاکٹر وہ منظر دیکھ کر شاک میں چلے گئے۔ اپنے نومولود بھائی کو سینے سے لگائے اسے جیکٹ سے کور کیے وہ اس کیبین میں آیا تھا اپنے چھوٹے ہاتھوں میں اسکا مخملی وجود بھرے اسنے آریان کے آگے کر دیا ... "اسے رکھ لو ..."اور وہ الفاظ وہاں موجود ان چاروں پر پہاڑ کی طرح ٹوٹے تھے۔ یہ.. یہ آپ کیا کہہ رہے ہو بیٹا ..؟ آریان نے بے یقینی سے اسے پکارا۔ میرے ابو آج صبح ہی گاڑی کے نیچے آکے مر گئے تھےا ور امی کی لاش باہر پڑی ہے میری دادی نابینا ہیں وہ دیکھ سکتی ہیں نا سن سکتی ہیں میں کمانے والا صرف ایک ہوں میں انکا پیٹ پالوں گایا اس ننھی جان کو سنھبالوں گا .. مجھے معاف کرئیے گا میں نے آپ سب کی باتیں سن لی تھیں اسلئے اسے میں آپ کو دینا چاہتا ہوں "آپ اپنی گڑیا کو اسے دے دینا۔"حیرت کی انتہا تھی اس چھوٹے سے بچے نے جانے کتنے دکھ ایک دن میں سہہ لیے تھے۔ آریان کو سمجھ میں آیا وہ رو کیوں نہیں رہا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.