رات کا آخری پہر تھا جب اسکی آنکھ مدھم سسکیوں کی آواز سے کھلی فیصل نے اپنی دو سری کروٹ دیکھا جہاں طوبیٰ موجود نہیں تھی اسکا دل کسی انہونی کے تحت بری طرح دھڑکا سرعت سے سا ئیڈ لیمپ آن کرتے وہ بیڈ پھلانگتا نیچے اترا اس کمرے میں پھیلی مدھم روشنی میں اسنے صوفے کی سائیڈ پر بکھری اجڑی حالت میں بیٹھی طوبیٰ کو دیکھا اسکا دل زور سے دھڑکا تھا ایک ہی جست میں اس تک پہنچتے فیصل نے کپکپاتے ہاتھ کو اسکی طرف بڑھایا اسکے وجود میں کوئی ہل چل نہیں ہو رہی تھی فیصل کا دل ڈوب کے ابھرا تھا بنا کچھ کہے اسنے طوبیٰ کا کندھا ہلایا وہ شاید روتے روتے نیند میں چلی گئی تھی ابھی وہ کچی نیند میں تھی اچانک سے اس عمل پر وہ بوکھلا تی اپنی جگہ سمٹ گئی۔ سرخ متورم سو جھی آنکھوں میں نیند کا خمار لیے چہرے پر ڈھیروں معصومیت سجائے وہ فیصل شاہ کو دیکھتی اسکے دل میں طوفان مچا رہی تھی..یہاں کیا کر رہی ہو ...؟ اسنے کافی دیر بعد پوچھا اضطرابی کیفیت میں نظر گھڑی پر ڈالے طوبیٰ نے غور کرنا چاہا۔ صبح کے چار بج رہے ہیں فیصل نے اسکی مشکل آسان کی۔ وہاں نیند نہیں آ رہی تھی دل بھی گھبرا رہا تھا اسلئے ٹہلتے ٹہلتے یہاں بیٹھ گئی پھر معلوم نہیں کی آنکھ لگ گئی۔ سر گھٹنوں میں گرائے وہ ہارے ہوئے لہجے میں بتانے لگی۔ فیصل یک ٹک اسکی ہر حرکت بغور دیکھ رہا تھا۔۔ ۔ آپ مجھے معاف نہیں کریں گئیں کیا..؟ یونہی سر گھٹنوں میں رکھے اسنے سوال کیا۔۔ کوشش کر رہا ہوں ... آرزدگی سے کہا۔۔ مگر ہر گزرتے سیکنڈ کے ساتھ مجھے لگتا ہے جیسے میرے دل کے بند ہونے کے خدشے بھی بڑھتے جا رہے ہیں میں مر رہی ہوں فیصل آپ کی بے رخی اور خفگی مجھے مار رہی ہے۔۔ کیا آپ کو مجھ پر ترس نہیں آیا ...؟
سرخ آنکھیں اسکی نظروں میں گاڑھے طوبیٰ نے چھتیے ہوئے لہجے میں پوچھا۔ فیصل دو نواز ہو کر اسکے سامنے بیٹھ گیا۔۔ تمہیں وہ رات یاد ہے طوبیٰ جس کو میں رات گئے تھکا ہارا آفس سے واپس آیا تھا۔ وہ خاموشی سے اسے سننے لگی۔۔ اس رات میں سیدھا کمرے میں آیا تھا سارے دن کے بعد تمہیں دیکھنے کی جو تڑپ تھی ناجانے اسکی شدت میں کتنا اضافہ ہو گیا تھا تمہیں محسوس کرنا چاہتا تھا تب بھی ہماری لڑائی چل رہی تھی مگر میں سب بھلا کر پھر بھی خوش رہنا چاہتا تھا مگر اس رات جو سلوک تم نے میرے ساتھ اور میری محبت کے ساتھ کیا تب میرا دل مر گیا ... اسنے سر جھکا لیا آواز بھاری ہو گئی۔
تمہیں دیکھنے کی تڑپ، محسوس کرنے کی خواہش سب خاک ہو گئی جب تم نے کہا کہ میں شادی کر لوں اگر تمہاری بات نہیں مان سکتا تو تم سے دور چلا جاؤں اگر ایسا بھی نا کیا تو تم… … ہم...ہمارے...بب...بچے...کو ختم...کر دو گئی۔۔ اسکی زبان لڑکھڑائی تھی حلق میں آنسوؤں کا گولہ اٹکا تھا وہ متواتر روتی اسے سن رہی تھی۔۔ تم بتاؤ کیا اس رات تمہیں مجھ پر ترس نہیں آیا ..؟
ایکدم سے وہ چیخ پڑا طوبیٰ خوف کے مارے اپنی جگہ جم گئی۔
بتاؤ جواب دو ... اتنی سخت بات کہتے تمہارا دل نہیں کانپا...؟
میرے ساتھ ہمارے بچے کے ساتھ زیادتی کرتے تمہیں خوفِ خدا محسوس نہیں ہوا...؟۔۔ اتنے دن کی دل میں رکھی بھڑاس آج اسنے باہر نکال دی وہ اتنی شدت سے رویا تھا طوبیٰ اسکی تکلیف کا سوچتے پل پل مر رہی تھی مگر زبان سے ایک لفظ ادا نہیں ہوا تھا
وہ رو رو کر چپ ہو گیا زخمی نظر اسکے سسکتے کانپتے وجود پر ڈالے فیصل نے اسکی گود میں سر رکھ دیا۔ اور وہی لمحہ تھا جس میں طوبیٰ اپنی جگہ ساکت ہو گئی"میں نے وہ ساری رات سسک سسک کر گز" اری تھی "میں اپنی غلطی ڈھونڈتا رہا، میں روتا رہا طوبیٰ مگر مجھے صبر نہیں آرہا تھا میری درد بھری سسکیاں اس تنہائی میں گونجتی رہی مگر انہیں سننے والی دوسرے کمرے میں خود کو بند کر کے بیٹھی تھی۔"مجھے خود پر ترس آرہا تھا۔ وہ شدت سے رو دیا"ان دونوں کی سسکیاں اس سناٹے میں گونجنے لگی۔ طوبیٰ اسے سینے سے لگاتی تڑپ اٹھی تھی تھ
می...میں تمہارا انتظار کرتا رہا مگر تم نہیں آئی وہاں ... تم نے کیوں کیا میرے اسا یسا بتاؤ ... جواب دو مجھے ... اسکے کندھے سے سر ہٹائے فیصل نے روتے ہوئے اس سے سوال کیا تھا
کیا کمی رہ گئی تھی میری محبت میں, ایسی کونسی تکلیف دی تھی میں نے تمہیں جس کے بدلے میں تم نے مجھے اتنی اذیت دی ... بولو ... کیوں کیا میرے ساتھ ایسا ... جو...خود سےپہلے تمہاری فکر کی ... تم سے اتنی محبت کی پھر بھی تم نے مجھے اکیلا چھوڑ دیا ... صرف اپنی بے جا ضد کی خاطر۔ فیصل کا لہجہ عجیب سا ہوا تھا۔۔ طوبیٰ کے دل کو کچھ ہوا اسنے بولنے کی ہمت کی تھی۔۔۔ اس رات کو اپنی اتنی تو ہیں کے بعد میں کبھی تمہارے پاس نہیں آیا مجھے تم سے بیزاری محسوس ہونے لگی ہے تمہیں دیکھتا ہوں تو تمہارے کہے الفاظ ہتھوڑے جیسے میرے سر پر بجنے لگتے ہیں۔۔ آنکھ سے دو موتی ٹوٹتے ڈارھی میں جذب ہوئے طوبیٰ کا دل چاہا کچھ ایسا کر دے کہ وہ شخص اسکی دی ہر ازیت کو بھول جائے ہر تکلیف کو بھول جائے بس یاد رکھے تو اسے اور اسکی محبت کو۔ مگر ایسا نا ممکن تھا تیر کمان سے نکل چکا تھا وہ الفاظ ان کوڑوں کے برابر تھے جو وہ فیصل شاہ سے ہمکلام ہوئی کہہ چکی تھی اسنے نا صرف فیصل شاہ بلکہ اپنے ہونے والی اولاد کی بھی نا قدری کی تھی۔۔۔ تمہیں معلوم ہے میں ہر رات گیسٹ روم میں کیوں گزارتا ہوں.؟ کک...کیوں..؟ وہ خیالوں سے باہر آئی۔"تاکہ تم مجھے روتا نا دیکھ سکو"وہ جو اب طوبیٰ کو جہاں کا یہاں کر گیا٫میں ہر رات کو رو کر سوتا ہوں بنا کسی قصور کے اذیت کاٹ رہا ہوں"کسی نے صحیح کہا ہے جب محبوب کو معلوم ہو جائے کہ اسکا چاہنے والا اسکے بغیر جی نہیں سکتا تو پھر وہ اسے جینے نہیں دیتا۔ طوبیٰ کا دل کرچی کرچی ہوا تھا
فیصل میں آپ کو تکلیف نہیں دے سکتی میں ایسا ہر گز نہیں کر سکتی ... اسنے اسکی بازو دبوچی تھی۔۔ مگر تم ایسا کر چکی ہو اور اتنی مہارت سے تم نے یہ کام سر انجام دیا ہے کہ میرا دل پاش پاش ہو گیا۔ "مجھے تم سے محبت تو رہی ہے مگر اب تمہاری چاہت نہیں رہی" برفیلے لہجے میں کہتا وہ واشروم میں بند ہو گیا
طوبیٰ کو لگا تھا کسی نے اسکے کانوں میں قطرہ قطرہ پگھلا سیسہ انڈیل دیا ہو وہ خالی نظر وں سے اسکی پشت کو دیکھتی رہ گئی۔
***
مما پلیز مان جائیں نا تھوڑی سی دیر کی تو بات ہے ہم یوں جائیں گئیں اور یوں واپس آجائیں گئیں۔ میں آپکے ساتھ ضرور چلتی بیٹا مگر مجھے بہت کام ہیں اور پھر گڑیا اور زارا بھی تو اکیلی ہو گئی نا انکا خیال کون رکھے گا۔ ملازمہ سے ناشتہ ٹیبل پر لگوا تی سمیرا بیگم نے دلیل دی تھی۔۔ مما ملائکہ ہے نا وہ ان دونوں کا خیال رکھے گئی۔۔ حیام اپنی بات منوانے پر باضد تھی۔۔ سمیرا بیگم نے مشقوق نظروں سے اسکی طرف دیکھا کیونکہ آج سے پہلے حیام نے یوں ضد کبھی نہیں کی تھی۔۔ ڈائینگ ہال کے دروا زے کی اوٹ میں چھپے کھڑے وہ سات لوگ سمیرا بیگم کی ہاں سننے کو بےتاب تھے
ملائکہ نے اسے اشارہ دیا تھا حیام پھر سے بولنا شروع ہو گئی
بس ٹھیک ہے نہیں جانا آپ کو نا جائیں، مجھے بھی نہیں جانا۔
منہ کے زاویے بگاڑ تی وہ چیئر گھسیٹ کے بیٹھ گئی۔ آپ جائیں نا بچے میں ڈرائیور سے کہہ دوں گئی وہ آپکو لے جائے گا اسکی معصوم سی شکل دیکھ سمیرا بیگم نے مسکراتے کہا۔ نہیں مجھے نہیں جانا اور مجھے آج پتہ چل گیا آپ مجھ سے پیار بھی نہیں کرتی اسلئے آپ میرے ساتھ نہیں جا رہی ... اپنی بات منوانے کے چکر میں وہ جو منہ میں آیا بولتی چلی گئی تھی پیچھے چھپے کھڑے ان ساتوں نے داد دینے وا لے انداز میں اسکی ایکٹنگ کو سراہا تھا چہرے پر دنیا جہاں کی معصومیت سجائے سر ٹیبل پر رکھے وہ اداسی سے آنکھیں میچ گئی۔ سمیرا بیگم کو آج اسکے تیور ٹھیک نہیں لگ رہے تھے مگر پھر اسکی بچوں جیسی شکل بنے دیکھ وہ بے ساختہ ہنس دی۔ آپ ضد کیوں کر رہی ہیں حیام بیٹا ...؟۔۔ انہوں نے مسکر اتے اس بچی کے سر پر اپنا شفقت بھرا ہاتھ پھیرا۔۔ دوسری طرف ملائکہ نے آریان کے کان میں گھسے اسے اپنی لائنز یاد وہ لاجواب ہنر رکھتا تھا وہ کچھ لفظوں کے کھیل سے ہی مقابل سے اپنی بات منوا سکتا تھا مگر آج یہاں اسے جھوٹ بولنا پڑ رہا تھا ابھی حیام کوئی جواب دیتی وہ گلا گھنگالتے ان کے پاس آیا
سمیرا بیگم اسے دیکھتی صدقے واری ہوئی تھی۔۔ ارے بیٹا آج آپ اتنی جلدی آگئے جوگنگ کر کے ...!۔ گیا ہی کب تھا ... وہ بڑبڑایا۔
کچھ کہا آپ نے ... سمیرا بیگم نے اسکی طرف دیکھا۔۔۔ جی مما میں کہہ رہا ہوں آج جلدی آگیا بھلا اسے چھوڑے مجھے یہ بتائیں میری معصوم بیوی ایسی شکل کیوں بنا کر بیٹھی ہے۔۔ اسنے بھرپور ایکٹنگ کرتے پوچھا۔ اب کیا بتاؤں اپکو آپکی بیگم چاہتی ہیں میں انکے سا تھ شاپنگ پر چلوں جبکہ ...ہاں تو آپ مان جائیں نا مما اتنے پیار سے کہہ رہی ہے آپ کو... انکی بات بیچ میں تو کتے اریان نے متوازن لہجے میں کہا۔۔ آپ بھی اپنی بیوی کی سائیڈ ہو گئے ...وہ شکوہ کناں ہوئی۔۔۔ نہیں مجھے کہیں نہیں جانا اب مما کے ساتھ میں ناراض ہوں ان سے بہت بری والی ... سوں سوں کرتی وہ اپنی بات کہہ کر پھر سے سر ٹیبل پر ٹکا گئی۔
آریان سمیت سمیرا بیگم کو اس پل اس چھوٹی سی بچی پر جی بھر کے پیار آیا تھا۔۔۔ مما دیکھ لیں آپ نے میری بیوی کو ناراض کر دیا آریان نے شکوہ کیا سمیرا بیگم سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔ ۔ اچھا اچھا ٹھیک ہے ہم تھ شاپنگ پر جائیں گئیں، میں اپنی بیٹی کے ساتھ ضرور جاؤں گئی اریان آپ بھی سا چلنا ہم ناشتے کے بعد ہی چلیں گئیں۔ سمیرا بیگم حیام کا ماتھا چومتی محبت سے بولی۔۔ یا ہووووو ... بہت شکر یہ مما ... خوشی سے نعرہ لگاتی حیام انکے گلے لگی تھی ار یان اسے یوں خوش ہوتا دیکھ دلکشی سے مسکرا دیا انکے جواب پر ان سب کا ریلا بھی ڈائننگ ہال میں آ ٹپکا تھا اپنے پہلے مشن کی کامیابی پر ایک دو سرے کو مبارکباد دیتے وہ ایسے خوش ہو رہے تھے جیسے کوئی مارکہ سر کر لیا ہو۔
دیکھا میں نے کہا تھا نا حیام آنٹی کو منا لے گئی۔ ملائکہ اترائی۔
بالکل بالکل اب زیادہ خوش نا ہو ابھی آگے بہت کام پڑے ہیں۔
فیصل نے اسکی خوشی میں فوراً بھنگ ڈالا تھا۔۔۔ اور بس پھر انکی تو تو میں میں شروع ہو ئی تھی جو کے ناشتے کے دوران بھی چلتی رہی تھی عون صاحب پلان کے مطابق ناشتہ کر کے سمیرا بیگم کو دکھانے کیلئے حویلی سے باہر نکل گئے۔۔ حمزہ زارا طوبیٰ فیصل وقاص کی زمہ داری ملائکہ کو سو نپتی سمیرا بیگم نے حیام کے ساتھ جانے کی رضا مندی دی تھی۔۔۔ ہم کچھ دیر تک واپس آ جائیں گئیں تب تک کوئی شرارت نہیں ہونی چاہیئے فیصل ... سمیرا بیگم نے سب سے پہلے اسے نشا نہ بنایا تھا کیونکہ ہر الٹے فساد کی جڑ فیصل شاہ ہی ہوتا تھا۔ میں گرینٹی نہیں دیتا چھوٹی مما ... باقی آپ انجوائے کرئیے گا۔ فیصل لاپروائی سے کہتا صوفے پر دھپ سے بیٹھا۔ کچھ نہیں ہو گا مما میں ہوں نا یہاں سب سنبھال لوں گا آپ جائیں اور ڈھیر ساری شاپنگ کرئیے گا
ادب سے کہتے حمزہ نے انکے ہاتھ کا بوسہ لیا۔ جیتے رہو بیٹا۔ حمزہ اور ملائکہ وہاں تھے تو انہیں زیادہ فکر نہیں تھی وہ بھی مطمئن سی ہوتی طوبیٰ اور زارا کو اپنا خیال رکھنے کا کہہ کر حیام اور آریان کے ہمراہ حویلی سے نکل گئی۔ حیام انہیں آنکھوں کے اشارے دیتی نکلی تھی۔۔۔ چلو پہلا مشن تو مکمل طور پر کامیاب ہو گیا اب آتے ہیں ڈیکوریشن کی طرف ... بالوں کا ڈھیلا سا جوڑا بناتی ملائکہ پھرتی سے بولی تھی۔۔ میں نے ڈائیننگ ہال صاف کروا دیا۔ زارا بھی انکے بیچ آئی تھی۔۔۔ گڈ ... حمزہ ڈیکوریشن کا سا مان کہاں ہے ... اسے جواب دیتی ملائکہ نے حمزہ کو مخاطب کیا۔
وہ میں بابا کو میسج کر رہا تھا کہ اب وہ حویلی واپس آسکتے ہیں بیچارے پچھلے آدھے گھنٹے سے بلا وجہ سڑک پر گاڑی گھما رہے تھے حمزہ کے بیچارگی سے کہنے پر وہاں سب کے قہقہے ابھرے
.ویسے انکل ہماری سوئیٹ سے آنٹی سے اتنا ڈرتے کیوں ہیں یار..؟
وقاص نے فقرہ اچھالا۔۔ وہ صرف ہمارے لیے سوئیٹ ہیں انسپکٹر صاحب باقی "بیوی بیوی " ہوتی ہے … … حمزہ کے اشارے کو سمجھتے ان دونوں کے بے ہنگم قہقہے ہال کی زینت بنے۔ اگر یوں پاگلوں کی طرح منہ پھاڑ کر ہنس لیا ہو تو چلو اب کوئی کام بھی کر لو ... ملائکہ کی تیز آواز ان دونوں کو اپنی ہنسی پر ضبط کرنا پڑا۔۔۔ یہ رہا ڈیکوریشن کا سامان ... فیصل ملازم کے ہمراہ بڑے بڑے بوکسز لاونج میں لایا تھا۔۔ سب اسکی طرف متوجہ ہوئے فیصل شاہ سنجیدگی سے اپنے سارے کام کر رہا تھا یہ بات البتہ وہاں کسی کو بھی ہضم نہیں ہوئی تھی۔۔۔ فیصل تم ٹھیک ہو آئی میں کوئی بخار خوار تو نہیں ہے... ملائکہ اسکے ماتھے پر ہاتھ رکھتی متفکر سی بولی۔۔ لڑکا سدھر گیا ہے ملائکہ کیوں تنگ کر رہی ہوً اسے۔ زارا نے فورا سے کہا وہ دونوں بیک وقت ہنس دی تھی طوبیٰ گمسم سی اپنی جگہ بیٹھی اسکی ہر ایک کا روائی دیکھ رہی تھی۔ ابھی وہ دونوں ہنسنے میں مصروف تھی جب اچانک ایک ایک کشن ہوا میں اڑتا سید ھا آ کر ان دونوں کے منہ کی زینت بنا تھا۔۔ ملائکہ اور زارا غصے سے بل کھاتی اس طرف مڑی جہاں فیصل تھ ہا میں کشن پکڑے معنی خیز سا ہنس رہا تھا
تم سب کا جینا حرام کرتا ہوں تو کھٹکتا ہوں، نہیں کرتا تو بھی
ھٹکھتا ہوں۔۔ متو اگر ایسا ہی ہے تو، کیوں نا تم سب کی زندگی اجیرن بناؤں..! کہتے ساتھ ہی فیصل نے ان دونوں پر کشن کے حملے کیے تھے جواباً ملائکہ زارا کی ڈھال بنتی اسے سو سلوتیں سناتی اسکے نشانے خراب کر رہی تھی۔۔۔ فیصل ... کے بچے ملائکہ اس پر لپکی تھی۔۔ فیصل اسے کشن مار کر آگے کو بھاگا تھا
ملائکہ اسکے پیچھے بھاگی تھی زارا وہی سے کشن اٹھاتی اسکے نشانے باندھ رہی تھی ۔۔۔ حمزہ اور وقاص سر پکڑ کر بیٹھے اس حویلی کو ایک بار پھر میدان جنگ بنا دیکھ رہے تھے۔۔۔ کر لی انہوں نے ڈیکوریشن، دے چکے ہم مما کو سرپرائز...حمزہ تاسف سے کہتا صوفے پر بیٹھ گیا۔
***
مال میں اینٹر ہوتے ہی جانے کتنی نظریں تھیں جو اس تیکھے نقوش اور نیلی آنکھوں و الے شہزادے کی طرف اٹھی تھی ان ستائش بھری نظروں کو انگور کیے اریان سمیرا بیگم اور حیام کو ساتھ لیے بے بی کے شاپنگ ایریا کی طرف بڑھا۔۔ جب میں نے کہا تھا وہ بے بی کے شوز لے لیتے ہیں تب تو تم نے میری اتنی کلاس لگا دی تھی۔ اریان نے اسے یاد دلایا۔۔ ہاں تو میں نے منع تو نہیں کیا تھا نا ں..؟ حیام نے کندھے اچکائے۔ مگر انہیں پہننے والا بھی تو کوئی ہو ناں... ہاں تو زارا اورگڑ یا کے بے بی ہوں گئے نا پہننے کیلئے۔ کپڑے دیکھتی حیام نے مصروف سے انداز میں کہا۔
میں اپنے بے بی کی بات کر رہا ہوں مسز آریان ملک ... آریان نے اسکا ہاتھ نرمی سے تھا ما۔ حیام اسکی حرکت پر گربڑاتی سمیرا بیگم کو دیکھنے لگی جو اسے آگے شاپنگ کرتی نظر آئی۔۔ تو کیا ... خیال ہے پھر بال کان کے پیچھے اڑستے اسنے آنکھونک کی۔۔ آپ بہت بے شرم ہیں آریان چھوڑیں مجھے ورنہ میں مما سے آپکی شکایت کروں گئی۔ حیام نے آریان ملک کو دھمکی سے نوازا۔۔ جانتی ہو نا کس کو دھمکی دے رہی ہو ... اریان ملک ہوں دنیا مجھے تباہی کے نام سے جانتی ہے۔
تو میں آریان ملک کی بیوی ہوں دنیا کا پتہ نہیں میرا شوہر مجھے معصوم بیوی کہہ کر پکا رتا ہے۔ اسی کے انداز میں جواب دیتی حیام اسے مسکرانے پر مجبور کر گئی۔ ۔"تم مجھ سے ینگے لیتی بہت کیوٹ لگتی ہو میری معصوم بیوی" وہ ہنس دیا حیام اسکی پر کشش مسکراہٹ میں کھو سی گئی مگر پھر لوکیشن کا خیال کرتے حیام نے فوراً نظروں کا زاویہ بدلا جہاں اسکی پہلی نظر کچھ چار سے پانچ لڑکیوں کے گروپ پر پڑی جن کی نظریں صاف بتا رہی تھیں وہ بری طرح آریان ملک پر فلیٹ ہو چکی ہیں
حیام کو ان سے جیلیسی ہوئی تھی ایکدم سے پاؤں کے بل اوپر اٹھتے پورے استحقاق کے ساتھ حیام نے آریان کے گال پر اپنے لب رکھے وہ اسکی کاروائی کا مطلب تو نہیں سمجھ سکا مگر حیام کے کونفیڈیںس سے ضرور قائل ہوا تھا۔ وہ پیچھے ہٹتی اریان نے بھی اسکے دونوں گال پر لب رکھے۔ ایسے جیلس کرتے ہیں مسز آریان۔ اسکا گال نرمی سے سہلاتے اریان نےان لڑکیوں کے گروپ کی طرف اشارہ کیا۔ جو منہ کھولے حسد بھری نظروں سے حیام کو دیکھ رہی تھی حیام تو کچھ کہنے لائق نہیں رہی تھی ابھی وہ آگے بڑھتی اریان نے اسکے حجاب کو آگے کو سرکاتے منہ چھپانے کی کوشش کی۔ حیا منے سوالیہ نظروں سے اسکی طرف دیکھا۔ وہاں دوسری طرف لڑکیاں تمہیں عجیب نظروں سے دیکھ رہی ہیں میں نہیں چاہتا میری بیوی کو کسی کی بھی نظر لگے. اپنے عمل کا مطلب سمجھاتے اریان مسکرایا۔"وہ دنیا کا پہلا مرد تھا جو اپنی بیوی کو مردوں کے بجائے عورتوں کی حسد بھری نظروں سے بچار ہا تھا" حیام سوچتے اپنی قسمت پر رشک کرتے مسکرا دی۔
اریان آپکے گال پر لپسٹک کا نشان ہے.. واقعی… اریان نے فوراً سے موبائل نکالتے اپنا چہرا دیکھا۔ اسے صاف کر دیں ... اسنے ٹشو آگے کیا۔۔ نہیں رہنے دو ... اچھا ہے کوئی بھی لڑکی دیکھے گئی تو اسے پتہ چل جائے گا کہ یہ بندہ بک ہے پھر وہ اسے حسرت بھری نگاہوں سے نہیں دیکھے گئیں۔ اریان نے دماغ لڑاتے کہا۔ آریان پلیز اسے صاف کریں اچھا نہیں لگتا۔ حیام نے اسے روک لیا۔ اگر تم مجھے ہر لڑکی کے سامنے کس کر کے انہیں جلتا سکتی ہو کہ میں صرف تمہا را ہوں تو ٹھیک ہے میں صاف کر دیتا ہوں۔ اسنے شرط عائد کی حیام کا حیرت سے منہ کھل گیا ... ۔۔ اوکے نہیں مٹائیں اریان جانتا تھا جواب یہی آنا ہے۔۔ وہ ہنستا اپنی معصوم بیوی کے پیچھے چل پڑا ۔۔ اسوقت وہ جہاں موجود تھا وہاں کوئی شخص ایسا نہیں تھا جو اسکی شخصیت سے واقف نا ہوتا مگر اس شخص کو اب کسی کی پرواہ ہی نہیں رہی تھی۔۔ وہ جو کبھی محبت سے دور بھاگا کرتا تھا آج اسی محبت کے شکنجے میں ایسا جکڑا گیا تھا کہ اپنی معصوم بیوی کے سوا اسے دنیا کا ہوش ہی نہیں رہا تھا
مما یہ ساڑھی دیکھیں آپ پر بہت سوٹ کرے گئی۔ لائیٹ کلر کی کییوئل قسم کی ساڑھی اٹھائے حیام نے انکے ساتھ لگاتے کہا۔ صبح سے دوپہر ہو گئی تھی کھانا کھانے کے بعد وہ سمیرا بیگم کی ضد پر حویلی لوٹنے لگے تھے جب وہاں سے معلوم ہوا کہ ابھی تیاریاں مکمل نہیں ہوئی ہیں اس خبر پر حیام نے نیا شور ڈال دیا تھا۔ ساڑھی آپ نے لینی ہے بیٹا مجھے نہیں ... سمیرا بیگم مسکرا دی۔ تو کیا آپ بھی ساڑھی لے سکتی ہیں مما بلکہ آپ ابھی پہن کر کے بھی دکھائے گئی۔ انہیں وہی ساڑھی تھمائے حیا م ضدی انداز اپنائے بولی تھی۔۔۔ آپ اجکل بہت ضدی ہوتی جا رہی ہیں حیام مار کھائیں گئیں مجھ سے آ ... پ انہوں نے تنبیہہ کیا اور ساڑھی لے کر چین جنگ روم کی طرف چلی گئی۔ حیام انہیں جا تے دیکھ پلٹی جہاں اسکا شوہر نامدار کچھ ساڑھیاں دیکھنے میں مصروف تھا۔۔۔ یہ دیکھو حیام یہ تم پر بہت سوٹ کرے گئی۔ فل بلیک کلر کی ساڑھی اٹھائے آریان نے محبت بھرے لہجے میں کہا۔ حیام اس نفیس سی کام والی ساڑھی کو ستائش نظروں سے دیکھنے لگی۔۔۔ یہ بہت خوبصورت ہے آریان مگر کافی ہیوی ہے اسنے اپنی رائے دی۔۔۔ مجھے نہیں معلوم مگر تم آج یہی پہنو گئی۔ وہ باضد تھا۔۔ مگر آج کے فنکشن کے حساب سے ...
یہ بالکل سوٹ کرے گئی میری معصوم بیوی چلو جلدی سے ٹرائے کر کے دیکھو ...! اسے زبردستی وہ ساڑھی تھمائے آریان نے گہری مسکراہٹ اسکی طرف اچھالی۔ حیام وہ ساڑھی لے کر آگے بڑھتی ان دونوں کی نظر سامنے سے آتی سمیرا بیگم پر ٹھہر گئی اونچا دراز قد، دبلی جسامت میں اس پیچ کلر کی نفیس سی ساڑھی میں وہ انتہائی جاذب اور حسین لگ رہی تھی وہ دونوں سوچ بھی نہیں سکتے تھےا نکی مما اتنی خوبصورت بھی کبھی لگ سکتی ہیں انکو تو کسی میک اوور کی بھی ضرورت نہیں تھی تیکھے نقوش پر گوری رنگت میں وہ بغیر میک اپ کے بھی انتہا کی پیاری لگ رہی تھیں۔ ماشاءاللہ... ان دونوں نے بیک وقت کہا۔ سمیرا بیگم جھنبپ گئی۔ آپ تو بہت زیادہ پیارہ لگ رہی ہیں مما ... بس اب آپ چینج نہیں کرنا ایسے ہی رہنا ... حیام نے نئی خواہش کر ڈالی۔ واقعی آپکی بہو بالکل ٹھیک کہہ رہی ہے مما آپ ایسے ہی حویلی واپس جائیے گا۔۔ اچھا ٹھیک ہے ... وہ ذرا سا مسکرائی۔