میں نے تمہارا ڈریس نکال دیا ہے جلدی سے تیار ہو جاؤ آنٹی کی طرف جانا ہے ... وقاص کو کمرے میں آتے دیکھ ملائکہ نے مصروف سے انداز میں اسے مخاطب کیا۔۔ اور اگر میں تمہاری بات نا مانوں تو ..؟ گہری نظروں سے اسکا سر تا پیر جائزہ لیتے وہ اسکے قریب آیا۔۔ تو تم یہی رہنا میں اکیلی چلی جاؤ گئی اور تمہاری طرف سے معذرت بھی کر لوں گئی اسنے تڑخ کر جواب دیا۔۔ وقاص کو ایسے ہی جواب کی امید تھی وہ اسے محویت سے دیکھتا رہا جو مہرون کلر کے فراک میں بالوں کا ڈھیلا جوڑا بنائے انتہائی خوبصورت لگ رہی تھی۔۔۔ یہ ناراضگی کیسے ختم ہو گئی.؟۔۔ ۔ میں تمہاری شکل نہیں دیکھنا چاہتی ناراضگی گئی بھاڑ میں..!۔۔ اسکے سینے پر ہاتھ دھرے ملائکہ کا لہجہ تیز ہوا۔ جواباً اسکے دونوں ہاتھوں کو تیر کی تیزی کے سا اسکی پشت پر باندھے وقاص نے ہتھکڑی میں قید کیا تھا۔۔ ہاتھ کھولو میرے بلڈی دو ٹکے کے وردی والے ... غصّے کی زیادتی سے وہ چیخ پڑی۔ کتنی بار کہا ہے جان یو چیخا مت کروں بالکل خونخوار جنگلی بلی جیسے لگتی ہو۔ نرمی اور محبت کی ملاوٹ تھی۔ کتنی بار کہا ہے جب میں گھر آ وں تو اچھی بیویوں کی طرح ری ایکٹ کیا کرو اب دیکھو اپنی من مانی کا نتیجہ ... اسکے ہاتھوں کو آزاد کرتے وقاص نے اسکی سرخ کلائیوں کی طرف دھیان دلایا۔ ملائکہ لب بھینچ کر رہ گئی۔۔ مجھے سکون چاہیئے میری جان اور دن بھر کی تھکاوٹ کے بعد تمہارا صرف دیدار ہی میرے سکون کا باعث بنتا ہے۔۔ اور میرے سکون کا کیا،جب تمہارا دل چاہے تم پاس آسکتے ہو جب مجھے تمہاری ضرورت ہوتی ہے تب تم میرے پاس نہیں ہوتے۔۔ لاکھ خفگی کے باوجود بھی وہ شکوہ کر گئی۔۔ وقاص نے اسے سا تھ لگایا۔ آج سے اگلے بیس دنوں تک وقاص رضا اپنا ہر ایک لمحہ، سیکنڈ تمہارے ساتھ گزارے گا اور کوشش کروں گا تمہاری ہر شکایت دور کر دوں۔ اریان نے تمہیں بتا دیا۔۔ ہاں کچھ دیر پہلے ہی اسکی کال آئی تھی اسنے کہا وہ تمہیں بتا چکا ہے کیونکہ تم رو رہی تھی مجھے بہت برا لگا ملائکہ تمہیں یوں ان سے جا کر کچھ نہیں کہنا چاہیئے تھا۔۔ وہ میرے دوست ہیں وقاص اور میں دلبرداشتہ ہو کے رو دی تھی۔۔ تو تم میرے سامنے بھی رو سکتی تھی ... ناچاہتے ہوئے بھی وہ شکوہ کر گیا۔۔ ٹھیک ہے اگلی ؤ بار میں نہیں رو گئی بلکہ اگر میرے رونے کی وجہ تم ہوئے تو سیدھا تمہارے پاس آ کر تمہارا منہ توڑوں گئی ۔۔۔ ایک ادا سے کہتی وہ اسکے گھیرے سے نکلی تھی۔ اب شرافت سے جا کر فریش ہو جاؤ ور نہ آج کی رات بھی کمرے سے باہر گزارو گئے۔۔۔ ملائکہ کی دھمکی پر وقاص کے قدم رکے وہ اسے گھوری سے نوازنا نہیں بھولا تھا۔
***
شان سے چلتے وہ تینوں لاونج میں داخل ہوئے سامنے کوئی موجود نہیں تھا معمول کے مطابق زارا اور طوبیٰ اپنے کمرے میں ہوتی تھی اور حیام یاں تو کچن میں یا پھر کمرے میں پائی جاتی تھی ۔۔ مما سب کہاں چلے گئے ہیں اور بابا بھی نظر نہیں آرہے ...! مخاطب کرنے والا حمزہ تھا۔۔۔ اللہ جانے بیٹا آپکے بابا سمیت میری تینوں بہوؤں کی کوئی اہم میٹنگ پچھلے آدھے گھنٹے سے چل رہی ہے جس میں مجھے نہیں بلایا گیا البتہ آپکے بابا شامل ہیں
وہ مصنوعی خفگی سے کہتے مسکرا دی۔ ان تینوں نے حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھا۔ اہم ... میٹنگ فیصل شاہ بڑبڑایا۔
..پھر ہم یہاں کیا کر رہے ہیں چلیں بھئی چھاپا مارتے ہیں. اس پل فیصل شاہ کا خرافاتی دماغ بہت تیز کام کر رہا تھا آریان اور حمزہ بھی اسکی پیروی کرتے عون صاحب کے کمرے کی طرف ہو لیے دھڑ ام سے دروازے کھلا فیصل ہاتھوں کو گن کی شکل میں اختیار کیے انتہائی پھونک پھونک کر قدم اندر رکھ رہا تھا اسکے پیچھے اسی آفس والے حولیے میں حمزہ اور اریان بھی کمرے میں داخل ہو ئے تھے وہ تینوں جو عون صاحب کے ساتھ اہم ٹانک ڈسکس کر رہی تھیں ایکدم سے دروازہ کھلنے پر عون صاحب سمیت وہ اسی طرف متوجہ ہوئی جہاں وہ چھ مشقوق نگاہیں انہیں ہی گھور رہی تھی۔۔۔ ایسے کوئی کسی کے کمرے میں آتا ہے بھلا۔ زارا خونخوار بنی فیصل کے سر پر پہنچی۔۔ کیوں تم لوگوں کی اہم میٹنگ میں خلل پڑ گیا کیا..؟ فیصل نے تنک کر کہا۔
وہ تو تمہاری بری شکل دیکھ کر ہی پڑ گیا تھا۔ دوبدو جواب آیا۔
اگر وہ فیصل شاہ تھا الٹی کھوپڑی کا مالک، تو سامنے بھی زارا میر تھی جو اسکا دماغ درست کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی تھی ان دونوں کو بچوں کی طرح لڑتے دیکھ حیام خوش ہونے تھ کے سا تھوڑی حیران بھی ہو رہی تھی۔۔ فیصل سے نظر ہٹا کر اسنے اریان پر ڈالی ماتھے پر بکھرے بال فولڈ کف شرٹ کے اوپری بٹن کھلے تھے جس سے گریبان نظر آرہا تھا ماتھے پر ذرا سے بل تو معمول کے مطابق تھے مگر نظروں کی والہانہ تپش اور ان میں جھلکتی انتہا کی محبت حیام کو اچھا خا صا نروس کر گئی تھی اریان کی نظروں سے خائف ہوتی اسنے پہلو بدلا تھا اریان اسکی حالت سے محظوظ ہوتا دلفر یب سا مسکرا دیا۔ ارے بس کرو زارا کیوں اس خر دماغ کے ساتھ لڑ کراپنا بی پی شوٹ کر رہی ہو ... حمزہ نے اسے
ان سب میں کوئی خاموش تھا تو عون صاحب اور طوبیٰ، عون صاحب انکی لڑائی پر سر پکڑ کے بیٹھ گئے تھے جبکہ طوبیٰ فیصل کی موجودگی میں کچھ بولنے لائق ہی نہیں رہی تھی وہ الگ بات تھی جتنا خوش اور مطمئن وہ ان سب کے درمیان میں نظر آرہا تھا اندر سے اپنے ہی بے چینی اور تذبذب کا شکار تھا اسکی ناراضگی کا سوچتے ہی طوبیٰ کے ہاتھ پاؤں پھول رہے تھے
اچھا اب ہمیں بھی بتا دیں چاچو آپ اپنی بہوؤں کے ساتھ کونسی اہم میٹنگ کر رہے تھے جس میں آپ نے میری مما کو بلانا ضروری نہیں سمجھا۔ آخر میں اسکے لہجے میں خفگی در آئی۔۔ ہاں ہاں بتائیں ... حمزہ اور فیصل بھی یک زبان بولے۔۔ برخودار تمہاری مما کیلئے ہی سرپرائز پلان کر رہے تھے حیام بیٹا نے ہم سب کو یہاں بلایا تھا۔ ان تینوں نے حیرت سے باری باری انہیں دیکھا۔ مما کیلئے سرپرائز پلان کیا ہے.؟ جی بالکل بھابھی کا آئیڈیا تھا آپ سب آفس تھے اسلئے ہم بابا کے پاس آگئے بات کرنے کیلئے ...!۔۔ اور بابا تو ہمارے ساتھ ہیں اب آپ سب بتائیں اس سرپرائز میں ہمارا ساتھ دیں گئیں ...؟ زارا نے اپنی ہتھیلی آگے کی۔۔ ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ میری معصوم بیوی کچھ پلان کرے اور آریان ملک اسکا ساتھ نا دے اریان نے کہتے زارا اور حمزہ کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا تھا وہاں سب خوشی سے چہک اٹھے۔ ۔ ۔ کیا آپ ہمارے ساتھ نہیں ہیں ... حیام نے فیصل کو مخاطب کیا جو کسی گہری سوچ میں تھا فوراً سے مسکراتے اسنے بھی ہاتھ آگے بڑھایا۔ ایسا ہو سکتا بھلا ... ابھی وہ کچھ بولتا طوبیٰ نے اسکے ہاتھ تھ پر اپنا کانپتا ہا رکھا۔ فیصل نے خفا نظر اس پر ڈالی ابھی وہ ہاتھ ہٹایا حیام نے فوراً سے طوبیٰ کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ دیا۔۔۔ تو بس طے ہوا آج رات کھانے کے بعد ہم سب آگے کا پلان ڈیسائیڈ کریں گئیں ملائکہ اور وقاص بھائی بھی ہمارے ساتھ ہوں گئیں۔۔۔ واؤ بہت مزہ آئے گا۔ زارا بچوں جیسے خوش ہوتی حمزہ کے ساتھ لیٹی تھی طوبیٰ فیصل کو دیکھنے سے کترا رہی تھی۔۔۔ اللہ پاک میرے سب بچوں کو ایسے ہی ہنستا مسکراتا رکھے۔ حیام کا سر تھپتھپاتے عون صاحب ان سب کو دیکھتے خوشدلی سے بولے.انشاء اللہ... چلیں اب سب کھانا کھا لیں ورنہ مما کو شک ہو جائے گا حیام اور آریان کے بعد باری با ری سب
بال کنگھی مگن کرنے کی نیت سے حیام آئینے کے سامنے آئی۔۔ وہ اپنی سوچوں میں کھڑی تھی جب آریان باتھ گاؤن میں واشروم سے باہر آیا اسکی پہلی نظر آئینے کے سامنے گمسم سی کھڑی اپنی معصوم بیوی پر پڑی۔۔ اسکے پاس آتے آریان نے اسکے چہرے کے قریب اپنے گیلے بالوں کو جھٹکا دیا پانی کی بوندیں اسکے چہرے پر گری۔ وہ سب اتنی جلدی ہوا حیام خیالوں سے باہر آتی سٹپٹائی۔ ۔ ۔ میرے علاؤہ اور کس کو اتنی محویت سے سوچا جا رہا ہے..؟ ہمارے بے بی کے بارے میں سوچ رہی ہوں ... حیام شاید تب بھی خیالوں میں تھی۔۔ اچھا ... لفظ اچھا پر زور دیتے اریان محظوظ سا مسکر ایا۔۔ زارا کہتی ہے وہ اپنی بیٹے کیلئے ہماری بیٹی کا ہاتھ مانگنے آئے گئی۔۔۔ مگر میں اپنی پر نسیس کسی کو نہیں دوں گئی اریان... آنکھوں میں ڈھیروں معصومیت لیے وہ اسکی جانب پلٹی۔ اریان ملک اپنی معصوم سی بیوی کی معصومیت پر دلکشی سے مسکرا اٹھا.۔ ہم اپنی پرنسیس کسی کو نہیں دے گئے البتہ پرنس کسی کے حوالے کر دے گئیں۔۔ مطلب ...؟ حیام اسکے ارادے پر متعجب ہوئی۔ ۔"مطلب ہم اپنے پرنس کی شا دی کرے گئے نا حیام"اریان نے اسے کندھے سے تھاما۔ مگر میری پرنسیس کسی کو نہیں دوں گئی ... اسنے ایک بار پھر کہا ناجانے کیوں آریان نے اسکی نظروں میں عجیب سا خوف محسوس کیا تھا۔۔۔ ہاں نہیں دے گئیں ... نرمی سے کہتے اریان نے اسے ساتھ لگا لیا شاید وہ اسکے گریز کی وجہ جان گیا تھا جسکی وجہ سے اسکے چہرے پر پھیلی خوبصورت مسکراہٹ غائب ہو گئی تھی۔۔ آپ ریڈی ہو جائیں پھر نیچے چلتے ہیں۔ اسکے حصار سے نکلتی حیام نے اسے ہینگ کیا ڈریس پکڑایا تھا۔
کمرے میں آتے ہی وہ فریش ہونے چلا گیا فریش ہو کر فیصل آئینے کے سامنے کھڑا بال بنانے لگا پھر خود پر پرفیوم چھڑکا کف بند کیے اس مکمل تیاری میں پیچھے بیڈ پر بیٹھی طوبیٰ اسے دیکھتی رہی مگر فیصل نے اسے مخاطب کرنے کی کوشش نہیں کی نا ہی طوبیٰ میں اتنی ہمت تھی کہ اسے مخاطب کرتی۔ وہ بھی دن تھے جب وہ آفس سے سیدھا کمرے میں اسکی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب سا بھاگا بھاگا آتا تھا اور آج وہ دن تھا جب فیصل شاہ کیلئے اسکی جانِ عزیز بیوی ہونے نا ہونے کے برابر رہ گئی تھی یا شاید وہ دکھاوا کرتا تھا ان سوچوں کا تسلسل تب ٹوٹا جب طوبیٰ نے اسے کمرے سے نکلتے دیکھا ایکدم سے بیڈ سے اٹھتی وہ فیصل کے پیچھے لپکی۔۔ مجھے آپ سے بات کرنی ہے.باہر جاتے فیصل کے قدم و ہی رک گئے۔۔ جلدی بولو میرے پاس زیادہ وقت نہیں ہے موبائل پر نظریں گاڑھے وہ بنا پلٹے بولا۔ اتنی بے اعتنائی پر طوبیٰ کا دل مٹھی میں آیا۔۔ پلیز معاف کر دیں مجھے۔ ہمت کر کے اسکے روبر و آتی طوبیٰ ممنائی۔۔۔ ہو گیا یا اور کچھ بولنا ... اسنے کرخت لہجے میں کہا۔۔۔ فف..فیصل پلیز معاف کر دیں ایک آخری بار پلیز آج کے بعد میں ایسی کوئی بات نہیں کروں گئی ... اسکی با زو پکڑے وہ شدت سے رو دی۔ وہ لب بھینچتا رخ موڑ گیا۔۔۔ آپکی بے رخی مجھے اندر ہی اندر مار رہی ہے آپکی ناراضگی میں برداشت نہیں کر سکتی پلیز میں سوری بول رہی ہوں۔۔ آ... آپ جتنی بار بولیں گئیں میں سوری بولوں گئی ایک بار میری طرف دیکھ لیں مجھ سے بات کر لیں نا ورنہ مجھے کچھ ہو جائے گا۔ اسکے چہرے کو اپنی طرف موڑے وہ بے تحاشا روتی بولے جا رہی تھی منتیں کر رہی تھی مگر مقابل یونہی سرد و سپاٹ چہرا لیے خالی نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا جیسے اسکے رونے سے اب اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔ جتنی تکلیف تم مجھے ایک ہفتے میں دے چکی ہو ناتمہاری معافی اسکا مداوا تو ہر گز نہیں کر سکتی۔ اسکی سسکیاں سنتے فیصل نے اسکے کان کے قریب سرگوشی کی۔۔۔ طوبیٰ نے جھٹ سے گردن اٹھائی روئی آنکھیں سرخ چہرا چھوٹی سی سرخ پڑتی ناک آنکھوں میں بھرا گرم سیال فیصل کے ہاتھوں کو جھلسا رہا تھا لب کسی زخمی پرندے کی طرح پھڑپھڑا رہے تھے وہ معافی مانگنا چاہتی تھی مگر وہ اسکے دکھ اور اذیت کا مداوا کن لفظوں میں کرتی جس کی زمہ دار وہ خود تھی۔۔ باہر سب ویٹ کر رہے ہوں گئے ... ایک زخمی نظر اسکے چہرے پر ڈالے وہ آگے بڑھتا طوبیٰ اسکی پشت پر ہاتھ با ند ھتی مضبوطی سے اسے تھام چکی ..تھی۔۔ نہی.نہیں میں نہیں جانے دوں گئی آپ کو... آ..آپ ایسے نہیں جا سکتے ...پہل ..پہلے مجھے معاف کریں پھر جائیں گئیں ... سر اسکے سینے پر رکھے وہ ضدی انداز اپنائے بولی۔ فیصل کو اپنی شرٹ اسکے آنسوؤں سے بھیگتی محسوس ہوئی اسنے بے ساختہ گہری سانس بھری۔
اگر تمہاری دی اذیتوں سے میں پاگل نا ہوا تو تمہارے ان آنسوؤں اور تکلیف کی وجہ سے میرا دل ضرور پھٹ جائے گا مجھے اتنا مت آزماؤ طوبیٰ... میں بہت کمزور ہو گیا ہوں تمہاری قسم ... اسکی آو از بھاری ہونے لگی۔"ان سات دنوں میں تم نے مجھے خود سے اپنے احساس سے محروم رکھا تھا اور ان سات دنوں میں، میں نے سات ہزار صدیاں گزاری ہیں"تمہاری بے جا ضد کے حصول کی خاطر تم نے مجھے خود سے دور کر دیا مجھے پل پل اذیت میں مبتلا کیا ... تم نے مجھے بے بسی کی آخری حد پر لا کھڑا کیا تھا. اور اب تم چاہتی ہو تمہارے اس ایک چھوٹے سے لفظ پر میں وہ اپنے سارے دن اور راتیں بھلا دوں جو میں نے انگاروں پر لوٹتے گزارے ہیں تو یہ تمہاری بھول ہے مسز فیصل ... تم نے ابھی تک میری محبت دیکھی ہے اب تم میری بے اعتنائی دیکھو اور مجھے دیکھو، جسے صبر آگیا ہے۔ ایک جھٹکے سے اسے خود سے دور کرتے وہ آنکھیں صاف کرتا کمرے سے باہر نکل گیا۔
لرزتے کانپتے وجود میں معمول سے تیز دھڑکتے دل پر ہاتھ رکھے طوبیٰ نے سسکیوں کا گلا گھونٹنا چاہا تھا۔۔۔ جانے انجانے میں ہی سہی مگر وہ اسے اذیت کے آخری موڑ پر کھڑا کر چکی تھی جہاں فیصل شاہ کا دل تو ٹوٹا تھا اسکا وجود بھی چھلنی چھلنی ہو گیا تھا ۔۔ ملک حویلی کے تمام افر اد اسوقت لاونج میں بیٹھے کھانے کے بعد چائے اور کوفی سے لطف اندوز ہو رہے تھے ملائکہ سمیت وہ تینوں باہر لان میں چہل قدمی کر رہی تھی اسی دوران حیام نے اسے سرپرائز کے متعلق بھی بتا دیا تھا دکھاوے کے ذریعے ہی سہی مگر طوبیٰ اور فیصل چہرے پر مسکراہٹ سجائے وہاں موجود تھے
ان دونوں کی نجی زندگی کے متعلق کسی تیسرے فریق کو معلوم ہونا فیصل کو اپنی تو ہین برابر لگتا تھا جسکی وجہ سے طوبیٰ خود پر ضبط کے پہرے بٹھائے ان کے درمیان موجود تھی
واؤ حیام اٹس آؤٹ سٹینڈنگ ... اسکا پلان سننے کے بعد ملائکہ خوشی سے گویا ہوئی۔۔ ۔ شکریہ آج میں مما کو دیکھ رہی تھی تو میں سوچا وہ ہمارے لیے اتنا سب کچھ کرتی ہیں اور انکے ماتھے پر آج تک میں نے ایک شکن تک نہیں دیکھی تو مجھے لگا کہ ہمیں بھی انکے لئے کچھ کرنا چاہیئے میں نے کبھی انہیں اپنے لیے شاپنگ کرتے نہیں دیکھا کبھی اپنی پسند کا کھانا بناتے نہیں دیکھا وہ جو کچھ بھی کرتی ہیں اس سب میں صرف ہماری خوشی اور پسند شامل ہوتی ہے میں چاہتی ہوں انکی پسند کا بھی خیال رکھا جائے وہ ماں ہیں تو کیا ... کیا انکی پسند کا کھانا نہیں بن سکتا کیا انہیں ہم اتنا بھی فری ٹا ئم نہیں دے سکتے کہ وہ اپنے لیے شاپنگ ہی کر لیں۔۔۔ بات تو تم نے ٹھیک کہی ہے حیام اللہ پاک ہر ماں کو تمہارے جیسی اولاد اور ہر ساس کو تمہارے جیسی اتنی کیئر نگ بہو سے نوازیں۔ آمین ...
لاونج میں رکھے صوفے وہ پہلے سے ہی ہٹوا چکے تھے فرش پر بچھی قالین پر نرم گدے بچھائے درمیان میں چھوٹا سا ٹیبل رکھا تھا۔ جس کی بائیں سائیڈ پر آریان اور اسکے ساتھ حیام بیٹھی تھی دوسری طرف حمزہ اور زارا نے نشست سنبھالی تھی۔۔ دائیں سائیڈ وقاص اور ملائکہ کے دوسری طرف طوبیٰ اور فیصل بیٹھے تھے جبکہ عون صاحب میر کے دہانے پر بنائی گئی سربراہی جگہ پر براجمان تھے۔۔ ویسے یہ سرپرائز ہے کیا..؟ وقاص نے بات کا آغاز کیا۔ کل مددرز ڈے ہے بھائی ... حیام جھٹ سے بولی ۔ او واؤ یہ تو پھر کمال ہو گیا۔ اسنے داد دینے والے انداز میں کہا۔ حیام سر کو خم دئیے مسکرا دی ۔۔ اچھا اب سرپرائز کیا ہے وہ تو معلوم ہو گیا مگر اسے سرپرائز رکھے گئے کیسے یہ کسی نے سو چا ہے ... حمزہ کے سوال پر وہاں سب سوچ میں پڑ گئے۔۔ کچھ سوچا ہے کیا میری معصوم بیوی... اسکے کان کے قریب سرگوشی کرتے اریان مخمور سے لہجے میں بولا حیام ان سب کی موجودگی پر بوکھلائی تھی اریان کی حرکت وہاں کسی سے بھی مخفی نہیں رہی تھی سب کو ہی بیک وقت کھانسی کا دوڑا پڑ گیا۔ می..میرے پاس ایک پلان ہے ... ان سب کی خائف ہوتی نظروں سے بچنے کیلئے حیام بول پڑی۔۔ بتائیں بھابھی کیا پلان ہے آپکے پاس ...؟۔۔ پلان یہ ہے کہ صبح ہم میں سے کوئی مما کو شاپنگ پر لے کے جائے گا۔ وہ نہیں جائیں گئی۔ زارا نے کہا۔ تو منانا پڑے گا۔ فیصل بھی بولا۔۔۔ انہیں صرف دو ہی لوگ اچھی طرح کنونس کر سکتے ہیں۔ ملائکہ نے بھی حصہ ڈالا۔ "وہ کون...؟ وقاص نے پوچھا"مسٹر میں مسز اریان ملک ... ملا ئکہ کی پرجوش آواز پر وہاں سب نے مسکراتے اکتفا کیا۔ صبح ناشتے کے بعد ہم انہیں شاپنگ پر بھیج دیں گئیں اور حیام کی ضد پر لنچ بھی باہر ہو گا اور اس تمام وقت میں ہمیں اس سرپرائز کو تیار کرنا ہو گا ۔۔ پر اگر مما نے لنچ سے منع کر دیا تو ... حیام نے خدشہ بیان کیا۔۔ تو اریان ملک کب کام آئے گا بھاتھ بھی وہ بھی سا جائیں گئیں آپکے اور ہمیں یقین ہے آپ دونوں انہیں منا لو گئے۔
وقاص جھٹ سے بولا۔۔ میری بیوی ساتھ ہو گئی تو میں کچھ بھی کر لوں گا ... سر کے پیچھے ہاتھ باندھتے اریان نے دیدہ دلیری سے کہا۔۔۔ آہمممم ... عون صاحب کے گلا گھنگھالنے پر ان سب کو انکی موجودگی کا احساس ہوا جیسے وہ سب بھلائے بیٹھے تھے۔۔۔ میں ابھی یہی بیٹھا ہوں بر خودار ... وہ شریر سا ہنسے۔
اریان ملک کی ہوائیاں اڑی تھی حیام بھی شرمندہ سی ہوئی۔
میرا سب سے بڑا خدشہ اس سرپرائز کو سرپرائز رکھنے کا تھا اور وہ کیسے ہو گا یہ طے ہو چکا ہے تو آپ سب مجھے اجازت دو بچو صبح ملاقات ہوتی ہے ان سب کو شب بخیر کہتے وہ کمرے کی طرف چل دئیے۔ حیام
اب کیا کچا کھاؤ گئی ... اسکا گال کھینچتے اریان نے ہنستے کہا۔
سڑیل نا ہو تو ... منہ میں ہی بڑبڑاتے حیام چہرا ہی پھیر گئی۔ ان سب کے بیچ میں بیٹھ کر اس شخص سے پنگا لینا ایسے تھا جیسے آبیل مجھے مار...اب باقی کی تیاریاں دیکھ لیتے ہیں۔ حیا منے ان سب کو متوجہ کیا۔۔۔ جی بھابھی میں ڈیکوریشن کروا دوں گا۔ حمزہ نے حامی بھری۔۔۔ میں دوپہر کے کھانے کا انتظام کر لوں گئی۔ ملائکہ فوراً سے بولی۔۔۔ رات کا مینیو میں سنبھال لوں گا۔ فیصل نے کہا ۔۔۔ بیکری کا کام میں سنبھال لوں گا۔ وقاص بھی بولا۔۔۔ ہم دونوں مما کے ساتھ جائیں گئیں دادو اپنے روم میں ہوتی ہیں اسکے علاؤہ کسی گیسٹ کو انوائیٹ نہیں کیا جائے گا۔ حیام نے بتانا ضر وری سمجھا۔۔ میں نہیں چاہتی مما پھر سے گیسٹ میں بزی ہو جائیں۔ اسنے وجہ بیان کی۔۔ صحیح کہہ رہی ہیں آپ ... فیصل نے ہاں میں سر ہلایا۔۔ آپ تو سب پہلے سے ہی سوچ کر بیٹھی تھیں بھابھی داد دینی پڑے گئی آپکی بھی ... حمزہ نے تعریفی انداز میں کہا۔۔۔ حیام کے ہونٹوں پر خوبصورت سی مسکراہٹ نے احاطہ کیا۔۔ سب خوش تھے سوائے دو ہستیوں کے حیام اپنی گڑیا کی اداس شکل دیکھ خود بھی اداس ہوئی اسکی یوں اچانک اداسی بھانپتے اریان مشتعل ہوا اسنے فوراً سے اسکی نظروں کے تعاقب میں دیکھا اور وجہ معلوم کر لی۔
اسکی معصوم بیوی اداس تھی اریان کا دماغ تیزی سے کام کر رہا تھا پھر ایک ترکیب سوجھی گلا گھنگھالتے وہ آگے کو جھکا۔
میں کچھ سوچ رہا تھا۔۔ وہ کیا بھائی ... فیصل نے اسے مخاطب کیا۔۔۔ یار فیصل میں سوچ رہا ہوں جب ہم مما کو سرپرائز دے رہے ہیں تو سب کچھ اپنے ہاتھوں سے کرنا چاہیئے نا انکے لئے۔
آریان نے سب کی طرف دیکھا.جی صحیح کہہ رہے ہیں مگر آپ کا اشارہ کس طرف ہے۔ حمزہ نے کہا۔۔ یہی کے ڈیکوریشن کا کام تم چاروں خود سنبھالو۔۔ اریان نے طوبیٰ فیصل اور حمزہ زارا کو دیکھتے کہا۔۔ ساتھ میں بھی ہیلپ کروں گئی۔ ملائکہ نے تجویز دی۔ میں بھی تو ہوں۔ وقاص بھی بو لا۔۔ تو بس ڈن ہو گیا ڈیکوریشن تم سب خود کرو گئے باقی رات کا جو مینیو ہو گا وہ مما کی پسند کا ہو گا۔ ڈن ہو گیا ... سب نے بیک وقت سر ہلایا۔۔ حیام نے مسکراتے اریان کی طرف دیکھا ناجا نے کیسے وہ شخص بنا کہے اسکے دل کا حال جان جاتا تھا۔ چلیں اب سونا چاہیئے صبح جلدی اٹھنا ہے۔ زارا نے جمائی رو کتے ہانک لگائی۔ فیصل نے گھڑی کی طرف دیکھا جہاں ایک بجنے کو تھا پھر طوبیٰ کی طرف دیکھا جو نیند میں جھول رہی تھی۔۔ گڑیا کو کمرے میں لے جاؤ فیصل... آر یان نے اسے مخاطب کیا۔ ۔ فیصل سر ہلاتا اسے احتیاط سے تھامتا کمرے کی طرف لے گیا۔۔ یہ تو ہو گیا مشن ون اب باری آتی ہے مشن ٹو کی ... انکے جاتے ہی حمزہ نے فوراً سے کہا۔ وہاں سب جانتے تھے مشن ٹو کیا ہے۔۔ وہ گڑیا کے معاملے میں بہت پوزیسو ہے حمزہ اسے منانا آسان نہیں ہو گا۔ مگر منانا پڑے گا اریان میں گڑیا کو اداس نہیں دیکھ سکتی۔ "حیام بھرائے لہجے میں بولی۔۔ اس سے پہلے وہ روتی اریان نے اسے اپنے ساتھ لگایا۔ اگر تم روئی تو میں فیصل کو مرغا بنا دوں گا حیام"اریان کے سنجیدگی سے کہنے پر حیام نے اسے آنکھیں دکھائی تھی مگر وہ سب ہنس دئیے تھے
کل کیسے بھی کر کے انکی لڑائی ختم کرواؤ یار حمزہ ... اریان نے بیچارگی سے کہا کیو نکہ وہ اپنی بیوی کی اداسی افورڈ نہیں کر سکتا تھا۔۔ جی ہو جائے گا بھائی ہم سب کوئی نا کوئی حل نکال لیں گئےً ۔ حمزہ نے فورا کہا۔ اسکے بعد وہاں سب باری باری اپنے کمروں میں چلے گئے۔ ملائکہ اور وقاص وہی گیسٹ روم میں ٹھہرے تھے۔