Chapter 1: باب 1

اس خاموشی کے عالم میں چڑیوں کی چہچہاہٹ بہت بھلی لگ رہی تھی سورج کی پھوٹتی تیز کرنیں کھڑکی سے چھن کر کے آتی کمرے کو مزید روشن کر رہی تھیں کمرے میں موجود وہ اکلوتی ہستی ایک کونے میں جائے نماز بچھائے اپنے رب کے حضور اسکی دی تمام نعمتوں کی شکر گزاری میں اسکی تھ بارگاہ میں ہا اٹھائے اس بابرکت ذات سے باتیں کرنے میں مشغول تھی۔

کیا کیا مانگا ...؟ کمرے میں آتا اریان محبت پاش لہجے میں مستقر ہوا۔۔ وہ جو دعا مانگ چکی تھی جائے نماز لپیٹتی اٹھ کھڑی ہوئی ابھی تو اس کی دی ان تمام نعمتوں کا شکر ادا کر رہی ہوں جو اتنی زیادہ ہیں کہ مجھے میری یہ عمر بھی کم لگتی ہے۔۔ بیشک ... حیام کو اپنے حصار میں لیتے وہ مسکرا دیا۔۔ آپ کہاں گئے تھے اتنی صبح...؟ میں مما سے ملنے گیا تھا۔۔ اکیلے کیوں گئے مجھے بھی لے جاتے ناں۔ اسنے خفگی سے کہا۔۔۔ ہاں ضرور لے جاتا مگر تم سوئی ہوئی تھی اور میں نے جگانا مناسب نہیں سمجھا ... اسکے کھلے آبشار جیسے بالوں کو ہاتھوں پر لپیٹتے وہ مسرور سا بولا۔ اسکی محبت بھری نظروں سے خائفخ ہوتے اسنے ر موڑا تھا۔ ام...اوکے ٹھیک ہے آپ فریش ہو جائیں میں ناشتے کی تیاری دیکھ لیتی ہوں۔۔ تمہارے یہ بہانے کبھی ختم نہیں ہو گئے ناں ... اسکے گال پر بوسہ دیتے اریان نے خفگی سے بھنو ئیں اچکائی۔۔ میں بہانے نہیں کر رہی ... گال پر ہاتھ رکھے وہ ممنائی۔ اوکے میں فریش ہونے جا رہا ہوں اور خبر دار اگر تم نے میرے بغیر کمرے سے باہر قدم بھی نکالا تو ... سخت نظروں میں باور کرواتے وہ واشروم میں بند ہو گیا۔۔ حد ہوتی ہے حکم چلانے کی بھی کھڑوس نا ہو تو ... منہ میں ہی بڑبڑاتے وہ کمرہ سمیٹنے لگی۔

ملک حویلی کے تمام افراد اس وقت ڈائیننگ ہال میں موجود تھے سوائے فیصل اور انکی بیگم کے حیام سمیرا بیگم کے ہمراہ ٹیبل پر ناشتہ لگا رہی تھی اریان ملک عون صاحب کے ساتھ گفتگو میں مصروف تھا جبکہ حمزہ اپنی بیوی کی دلجوئی میں مصروف تھا زارا کی کنڈیشن کے باعث اسکے مزاج کافی اکھڑے اکھڑے رہنے لگے تھے ان بدلتے مزاج کو البتہ سب موڈ سونگز کہتے تھے مگر حمزہ میر اپنی بیوی کی نڈھال سی حالت دیکھ اپنے آنے والوں بچوں کی پھینٹی لگانے کی سوچتا رہ جاتا۔ جن کی وجہ سے اسکی جانِ عزیز بیوی کچھ خونخوار سی بن جاتی تو کبھی بلاوجہ رونے دھونے بیٹھ جاتی، ابھی بھی اسکی کچھ ایسی حالت تھی آپ لوگ ناشتہ شروع کریں میں فیصل اور گڑیا کو دیکھ کر آتی ہوں مما آپ بیٹھیں ... میں بلا لاتی ہوں سمیرا بیگم کو اٹھتے دیکھ حیام خود سیڑھیوں کی جانب بڑھ گئی۔ ابھی وہ پہلے زینے پر ہی تھی اسے سامنے فیصل آتا دیکھائی دیا مگر وہ اکیلا آرہا تھا اسکے چہرے کے تنے نقوش بتا رہے تھے وہ غصے میں ہے ۔۔ فیصل گڑیا کہاں ہے وہ نہیں آئی تمہارے ساتھ ...؟ مجھے نہیں معلوم بھابھی کمرے میں ہے وہ جا کر خود دیکھ لیں میرا تو دماغ خراب کر دیا اس نے جا رہا ہوں میں یہاں سے ... ایک کے بعد ایک اتنے جملے کہتے فیصل غصے میں تنفن کرتا حویلی کی اینٹرنس پر جا پہنچا۔ اسنے تو کسی کو کچھ پوچھنے کو موقع بھی نہیں دیا مگر حویلی والوں کے لئے وہ منظر حیران کن تھا حیرت کا مقام تھا فیصل شاہ جیسا بندہ غصہ کر رہا تھا اور وہ بھی حد سے سوا اور موضوع بھی اسکی جان سے پیاری بیوی تھی تب تو ضرور کوئی بڑی وجہ معلوم ہوتی تھی حیام نے حیرت کے مارے مڑ کر دیکھا جہاں سب ہی ہونکوں جیسے منہ کھو لے حویلی کی اینٹرنس تو کبھی سیڑھیوں پر کھڑی اسکی بھابھی کو دیکھ رہے تھے اس آفت نے صبح ہی صبح کو نسی مرچی چبا لی ہے کیوں اتنا غصہ کر رہا ہے ... کمزوری کے باعث وہ ٹھہر ٹھہر کر بولی۔ میں گڑیا کو دیکھ کر آتی ہوں. ہلکا سا دروازہ نوک کیے حیام کمرے میں آئی جہاں وہ چھوٹی سی گڑیا لمبے کھلے بال اپنے اردگرد بکھیرے سر گھٹنوں میں گرائے رونے میں مصروف تھی حیام کا دل مٹھی میں آیا وہ تقریباً بھاگتی ہوئی بیڈ کے قریب آئی اور گھٹنوں کے بل جھکتی اسکے قریب بیٹھ گئی طوبیٰ ادھر دیکھو گڑیا کیا ہوا ہے کیو رو رہی ہوں ...؟ اسکا سرخ چہرا ہاتھوں کے پیالے میں بھرے وہ فکرمندی سے گویا ہوئی آنکھوں سے متوا تر آنسو بہہ رہے تھے آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے رات ٹھیک سے نا سو پانے کی کہانی سنا رہے تھے آنسوؤں سے تر چہرا ہاتھوں میں چھپائے وہ پھوٹ پھوٹ کر رو دی۔ بے ساختہ حیا منے اسے اپنے حصار میں لیا تھا اوکے اوکے تم رو لو ہم پھر بات کرتے ہیں ... دھیرے دھیرے سے اسکی پیٹھ سہلاتے حیا منے اسے رونے دیا۔ کافی دیر رونے کے بعد اسنے بمشکل خود پر ضبط باندھا آنسو پونچھتے طو بیٰ نے سر اٹھائے اسے دیکھا۔ آپی فیصل کہاں ہیں..؟ سوال پوچھتے اسکی آنکھیں لبالب آنسو ؤں سے بھر گئی۔ پہلے مجھے بتاؤ کیا ہوا ہے فیصل کیوں اتنے غصے میں ہے اور تم رو کیوں رہی ہو ..؟ اسے جواب دینے کے بجائے سوال پوچھتے حیام نے ساتھ اسے بیڈ پر بٹھایا تھا۔۔ آ.. آپی و..وہ مجھ سے بہت برے والے نا راض ہو گئے ہیں۔۔ لہجہ پھر سے بھیگ گیا۔۔۔ مگر ناراض ہونے کی کوئی وجہ بھی تو ہو گئی نا گڑیا ...ان دونوں نے سرعت سے گردن موڑی جہاں زارا اپنے بھرے وجود کے ساتھ چہرے پر ڈھیروں شکنیں سجائے انہیں ہی دیکھ رہی تھی۔۔ تم کیوں آگئی زارا ... تمہیں پتہ ہے سیڑھیاں چڑھنا اس حالت میں کتنا خطرناک ہے۔ حیام نے اسے ڈیٹا تھا۔

مجھ سے رہا نہیں گیا بھابھی حمزہ جیسے ہی باہر نکلا میں بھی مما سے چھپتے اوپر آگئی۔ ڈھیٹ ائی سے ہنستے اسنے اپنا کارنامہ بتایا ویسے بھی میری گڑیا سے بڑھ کر میرے لئے کچھ نہیں ہے ... اسکے قریب آتے زارا نے اسکے سرخ گال کھینچے طوبیٰ بھی پھیکا سا مسکرا دی۔۔ تمہا کلاری سمیں مما سے بعد میں لگوا تی ہوں۔ اسکو گھورتے حیام طوبیٰ کی طرف پلٹی۔۔ مجھے سچ سچ بتاؤ طوبیٰ آخر ایسی کیا بات ہوئی ہے جس نے فیصل جیسے انسان کو غصے کی آخری حد پر لا کھڑا کیا ہے آپی دراصل وہ ... یہ کیا بتائے گئی میں بتا تا ہوں آپ سب کو ...اسکے کارنامے فیصل کی یکدم سی با رعب آواز پر ان تینوں نے دروازے کی طرف دیکھا جہاں وہ آریان اور حمزہ سمیت کھڑا تھا طوبیٰ خوف کے مارے اپنی جگہ سے اچھلی وہی دوسری طرف زارا نے اپنا آپ حیام کے پیچھے چھپانے کی ایک ناکام یاب سی کوشش کی۔ تم نے پھر سے میری بات نہیں مانی ...حمزہ غصے سے لال پیلا ہوتا زارا کے سر پر آن کھڑا ہوا۔ آپ کسی کو کچھ نہیں بتائیں ... گئیں فیصل دوسری طرف طوبیٰ بھی ممنائی۔ خبردار جو تم نے مجھ سے بات کرنے کی بھی کوشش کی۔ فیصل چیخا۔ میں طوبیٰ کیلئے آئی تھی وہ پریشان تھی۔ زارا روہانسی ہوئی وہاں اب الگ ہی ماحول بن گیا تھا حیام اپنا سر پکڑ کر ایک سائیڈ ہو گئی اریان نے ماتھا سہلایا۔

یار تم سب ذرا دیر کیلئے خاموش ہو گئے ... اسکی بھاری با رعب غصیلی آواز پر حمزہ زارا، فیصل طوبیٰ سمیت چپ کھڑی حیام نے بھی پل کو سانسیں روک لیں۔ ہم یہاں کس مسئلے کے تحت کھڑے ہیں کسی کو یاد ہے یا اپنی اپنی لڑائی میں وہ بھی بھول گئے ہو اریان نے ان دونوں کو گھوری سے نوازا۔

جی بھائی ... حمزہ اور فیصل اسکی غصیلی نگاہ خود پر رکے دیکھ سر جھکائے سائیڈ پر کھڑے ہو گئے۔۔ زارا نے قدرے سکھ کا سانس لیا مگر طوبیٰ یونہی اداس سی چہرا جھکائے کھڑی تھی۔ حیام اسکی با رعب آواز کے اثر سے نکلتی طوبیٰ کی طرف بڑھی۔ آج کے بعد میں تم دونوں کو کم از کم میرے سا منے ان دونوں سے اونچی آواز میں بات کرتے نا دیکھوں ... حمزہ نے جھٹ سے ہاں میں سر ہلایا مگر فیصل یونہی بت بنا کھڑا رہا۔

میری بات لگتا تمہیں سمجھ میں نہیں آئی فیصل ... اریان نے اسے مخا طب کیا وہاں سب اسکی طرف دیکھنے لگے۔ میرے سمجھ آنے یا آنے کی بات نہیں ہے مسئلہ سراسر آپکی بہن کا ہے اسے سمجھائیں مجھے نہیں ... زندگی میں پہلی بار اسنے اریان کو یوں توڑ کر جواب دیا تھا آخر ایسا بھی کیا کہہ دیا گڑیا نے فیصل جو تم بھائی سے اس لہجے میں بات کر رہے ہو ... حمزہ نے اسکا کندھا جھلا یا۔ ار یان نے سرسری سی نظر طوبیٰ پر ڈالی جو باقاعدہ خوف سے تھر تھر کانپ رہی تھی مجھے نہیں معلوم یار مجھے جانے دو یہاں سے میں تھ تنگ آگیا ہوں اسکی فضول کی بکواس سن سن کر، مجھے کچھ دیر اکیلا چھوڑ دو اسکا ہا جھٹکتے فیصل بولتا چلا گیا ابھی وہ کمرے سے نکلتا طوبیٰ کی سسکیاں کمرے میں گونجنے لگی۔۔۔ رکو فیصل ۔ اور اسکے قدم رک ،گئے مگر وہ پلٹا نہیں

میں ہر حال میں وہ وجہ جاننا چاہتا ہوں جس کی وجہ سے تم میری بہن سے اتنی سختی سے ہم کلام ہوئے .ہو۔ آپکی بہن چاہتی ہے میں دوسری شادی کر لوں.. بنا پلٹے وہ سپاٹ انداز میں کہتا وہاں موجود تمام ہستیوں کے سر پر دھماکہ کر گیا "شادی ... حمزہ کے لب ہلے۔"زارا اور حیام نے حیرت سے طو بیٰ کو دیکھا جو مجرموں کی طرح سر جھکائے کھڑی روئے جا رہی تھی

حیرت میں تو اریان بھی ڈوبا ہوا تھا مگر دوسری شادی کی وجہ کیا تھی طوبیٰ کے اس انتہائی فیصلے پر وہاں سب پور پور حیرت میں ڈوب گئے البتہ تب، جب وہ خود فیصل پر جان چھڑکتی تھی اسکے معاملے میں انتہا قسم کی پوزیسو تھی ۔۔ مگر وجہ کیا ہے اور طوبیٰ کیوں چاہتی ہے کہ آپ دوسری شادی کرو؟ حیا منے نرمی سے استفار کیا کیونکہ اسے لگتاہے کہ وہ مرنے والی ہے ... اب کے وہ پلٹا مگر ان ادا ہوئے لفظوں نے فیصل شاہ کا دل چھلنی چھلنی کر دیا تھا انہیں ایک اور شوک لگا۔۔ اریان کے قدم لڑکھڑ ائے تھے فیصل کی آنکھ سے موتی ٹوٹتا ڈارھی میں جذب ہو گیا پچھلے ایک ہفتے سے میں اس لڑ کی کی یہی بکواس سن رہا ہوں آفس سے واپس آؤ تو یہی موضوع ہے صبح جاگو یہی سننے کو ملتا رات سونے لگو تو تب بھی یہی سننا پڑتا آپ کو اپنی بہن کی تکلیف نظر آگئی میری تکلیف نظر نہیں آئی مجھے ڈانٹ دیا مگر پوچھنے کی زحمت کسی نے نہیں کی… کہ فیصل شاہ تم ایسے بات کیوں کر رہے ہو.غصے کی شدت تھی جو وہ اتنے دن کا اندر رکھا غبار ایک ہی بار میں نکالے جا رہا تھا اور اسے چپ کرانے کی بھی کوشش کسی نے نہیں کی تھی طوبیٰ کی سسکیوں کی رفتار میں تیزی آگئی۔ یہ ... یہ لڑکی جو سامنے کھڑی ہے آپکے نجومی بن گئی ہے کچھ ..خوابوں کی بناء پر یہ اپنا فیوچر بتا سکتی ہے آپ کو. اسکا کاٹ دار لہجہ وہاں سب کو بچھا تھا اریان آپ ٹھیک ہیں ... حیام نے اسکا کندھا سہلایا.اریان کی نظریں ہنوز غیر مرئی نقطے پر مرکوز تھی اسنے ایک نظر حیام کو پھر سر جھکائے روتی طوبیٰ کو دیکھ کر فیصل کی طرف نگاہ پھیری جو آنکھوں میں نمی اور دھیڑوں شکوے لیے طوبیٰ کو گھور رہا تھا حمزہ فیصل کو باہر لے جاؤ۔ جی بھائی۔ فیصل کا ہاتھ تھامے وہ کمرے سے باہر نکل گیا۔ اسنے گہری سانس بھری خود کو کمپوز کیا اور طوبیٰ کی طرف بڑھنا چاہا مگر طوبیٰؤ اس سے پہلے ہی تیزی سے اسکے حصار میں چھپ گئی "رونا بند کرو گڑیا ورنہ بیمار ہو جا گئی۔"

اریان نے اسکے بال سہلائے۔۔ خواب اور حقیقت میں بہت فرق ہوتا ہے بچے ضروری نہیں ہے جو خواب ہم نے دیکھا ہے وہ سچ ہی ہو موت اور زندگی تو اس پاک زات کے ہاتھ میں ہے۔ لہجے کی نر می اور انتہا کی محبت تھی جس نے طوبیٰ کو سر اٹھانے پر مجبور کیا تھا جہا انسان کو اچھے خواب آتے ہیں وہیں برے خواب بھی آتے ہیں اسکا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے۔ کہ ہم برے خواب دیکھ کر جینا چھوڑ دیں اور اپنی زندگی کے اتنے اہم فیصلے لینے لگ جائیں۔

آپ نے فیصل کو دوسری شادی کا کہہ کر بہت غلط کیا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ آپ کو اپنے اللہ پر بالکل بھروسہ نہیں ہے آپ نے اپنے ڈر کو اس یقین پر فوقیت دی ہے۔ حالانکہ ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیئے تھا جیسے ہم کسی مشکل میں اللہ سے مدد طلب کرتے ہیں بالکل ویسے ہی ہمیں ہر چھوٹی سے بڑی آزمائش میں اللہ سے ہی ہمکلام ہونا چاہیئے نا کہ یوں منصوبہ بندیاں کرنا شروع کر دیں۔

وہ ٹکٹکی باندھے اسے دیکھتی رہی آنکھیں خشک ہو گئیں تھیں اریان اسے بچوں کی طرح سمجھا رہا تھا اور وہ تھی بھی تو محض انیس سال کی بچوں جیسا ذہن رکھنے والی معصومیت کی مورت۔۔۔ ،...میں ڈر گئی تھی .. وہ...وہ خواب بہت برا تھا ... میں انہیں ہرٹ نہیں کرنا چاہتی تھی ... میں آپ میں سے کسی کو ہرٹ نہیں کرنا چاہتی تھی بھائی ... وہ زاروقطار رو دی۔۔ اریان سمیت وہ دونوں بھی پھیکا سا مسکرا دی۔۔ ،..مجھے معاف کر دیں پلیز بھائی ایم سوری ... اسکا بازو دبوچے وہ ہکلائی۔۔ ہم میں سے کوئی تم سے ناراض نہیں ہے گڑیا ... اریان نے اسکا گیلا چہرا صاف کیا۔۔ ،..مگر ..وہ..وہ فیصل ... خشک ہوئیض آنکھیں پھر سے بھرنے لگی اریان نے فوراً اسے اپنے حصار میں لے لیا۔ وہ بھی نارا ...

فیصل تم سے واقع میں بہت خفا ہے گڑیا اور آپ اسے جھوٹی تسلیاں نہیں دی گئیں ... اریان کو خطرناک تیور وں میں گھورتی حیام انکے روبرو آئی۔ ایم سوری آپی... وہ ممنائی۔۔ یہ سوری مجھے نہیں فیصل کو بولو گڑیا تم جانے انجانے میں اسے بہت ہرٹ کر چکی ہو۔۔۔ اور خبردار اگر آپ نے فیصل کو ڈانٹا تو ... لہجہ یکدم سے تحکمانہ ہوا حیام درانی اریان ملک پر حکم چلا رہی تھی۔

زارا سمیت طوبیٰ بھی مسکرائے بنا نہیں رہ سکی۔ اوکے اوکے نہیں ڈانٹ رہا میں اسے ... اریاً ن نے فورا سفید جھنڈی دیکھائی۔"مجھے یقین ہے تم اسے مناؤ گئی تو وہ مان جائے گا"اسکا گال تھپتھپا تے اریان ،مسکرایا۔ میری باتیں یاد رکھنا زارا گڑیا کو ناشتہ کروا دینا۔

تم ذرا روم میں آؤ ... انکے بعد حیام کو کھلی دھمکی سے نوازتے اریان کمرے کی طرف چل پڑ ا۔ اور یہاں حیام میڈم کی تمام تیزی ہوا ہوئی تھی زارا تم گڑیا کے پاس بیٹھو میں آتی ہوں ...

اللہ پاک آپ کو اپنے جلاد شوہر سے اپنی امان میں رکھے ... زارا وہی سے ہا نک لگاتی قہقہہ لگا کر ہنسی اسکے ساتھ ہی طوبیٰ کی بھی کھلکھلاہٹ شامل ہوئی تھی۔ اسکے پیچھے پیچھے ہی حیام بھی کمرے میں آئی۔ ہاں تو کیا فرما رہی تھیں میری معصوم بیوی۔ اسکی آنکھوں میں اپنی محبت سے لبریز نیلی روشن دار آنکھیں گاڑھے پوچھا گیا۔ میں تو کہہ رہی تھی آپ کو آفس سے دیر ہو رہی ہو گئی آپکو جا...نا ...اسکی تیز گھوری پر لفظوں نے بھی اسکا ساتھ چھوڑ دیا۔۔ تم مجھ پر حکم چلا رہی تھی؟ ... اسکا گال سہلاتے اریان نے سنجیدگی سے کہا۔۔ ہاں تو آپ میرے شوہر ہیں ... حیام کے لہجے میں مان تھا، غرور تھا"۔ تو ...؟ اسنے مسکراہٹ ضبط کیے انجان بنتے پوچھا"تو مطلب یہ کہ میں آپ پر حکم چلا سکتی ہوں۔ ۔ اریان دلکشی سے مسکرایا۔ کیا ایسا نہیں ہے۔ ؟ اسنے وضاحت مانگی۔ "بالکل ایسا ہی ہے آریان ملک پر اسکی بیوی ہی حکم چلا سکتی ہے"وہ ناز سے کہتا اسکے ماتھے پر بوسہ دیتا مسکرایا۔

***

زارا بھی انکے ساتھ ہی وہاں لاونج میں آبیٹھی تھی۔ زارا طبیعیت کیسی ہے...؟ ٹھیک ہو ... ں بھابھی صبح کی نسبت حیام کو اسکی طبیعیت کچھ بہتر لگ رہی تھی ۔۔ بھابھی ایک سوال پو چھوں ...؟ راز دانہ انداز تھا جوس کا سپ لیتی حیام نے الجھتے اسکی طرف دیکھا۔۔ پوچھو ... حیام کی اجا زت پر زارا مزید کھسکتی اسکے قریب ہوئی۔ بھابھی آپ نے اور بھائی نے کچھ نہیں سوچا ...؟

کس بارے میں ...؟ حیام مشتعل ہوئی۔۔ بے بی کے بارے میں۔! زارا کا ہاتھ سر کو پہنچا۔ جوس کا گھونٹ اسکے حلق میں ہی اٹک گیا حیام کا سرخ پڑتا چہرا آسیہ بیگم کی نظروں سے اوجھل نہیں رہا تھا پھر انہوں نے اپنی پوتی کی طرف دیکھا اسکی شریر مسکراہٹ بتا رہی تھی اسنے ہی کوئی شو شا چھوڑا ہے۔۔ بتائیں نا بھابھی کیا آپ دونوں کا ابھی کوئی پلان نہیں ہے۔ وہ جاننے پر با ضد تھی حیام پہلو بدل کے رہ گئی۔ نہی..نہیں ابھی نہیں سوچا ... ایک ہی سانس میں فقرہ کہتے حیام نے گلاس لبوں سے لگا لیا۔۔ تو پھر سوچیں نا بھئی مجھے میرے بیٹے کیلئے آپکی بیٹی کا ہاتھ مانگنا ہے ... بچوں جیسی معصومیت لیے وہ ...حیام کو ہنسنے پر مجبور کر گئی۔ تم بہت زیادہ سوچ رہی ہو زارا حیام نے اسے سمجھانا چاہا۔ نہیں بالکل نہیں

میں تو حمزہ سے بھی اس بارے میں بات کر چکی ہوں ... اسنے دھڑلے سے اپنی ایک اور کار وائی بتائی حیام بس اسے دیکھ کر رہ گئی۔"اب وہ اسے کیسے سمجھاتی کہ زندگی ہماری سوچ سے بالاتر ہوتی ہے کبھی کبھی جو ہم سوچتے ہیں زندگی ہمارے ساتھ اسکا الٹ کرتی ہے"میں آپکی ساری کارستانیا دیکھ رہیں ہوں زارا ...

لازمی سی بات ہے مما اب آپ سے کچھ ڈھکا چھپا تو نہیں ہے۔

وہ بڑی اماں کی طرح بولی۔ میری دادی مت بنیں اور یہ دودھ کا گلاس ختم کر کے ریسٹ کریں۔ حمزہ بیٹا کی دو بار کال آ چکی ہے۔ انہوں نے حمزہ کا نام استعمال کیا جانتی تھی انکی بگڑی اولاد انکے ہتھے تو آنے سے رہی۔ اقققف ہو مما آپکا یہ جو داماد ہے نا اسے سمجھا لیں آپ، اتنی دور بیٹھ کر بھی مجھ پر حکم چلا رہا ہے۔ حمزہ کے ذکر پر وہ اچھی خاصی چڑ گئی آپ میرا کہا مان رہی ہو ناں میں خود آؤں زارا .... سمیرا بیگم کی کرخت آواز پر زارا نے کچن کی طرف رخ پھیرا تھا مما اب تو تھوڑا سا میرا لحاظ کر لیا کر یں اب تو میں بھی مما بننے والی ہوں ... اسنے معصومیت کے ریکارڈ توڑتے ہانک لگا ئی دوسری طرف آسیہ بیگم اور حیام کا اسکی ڈھیٹ ائی پر ہنس ہنس کر برا حال تھا مطلب آپ شرافت سے نہیں مانوں گئی ... ابھی انکے قدموں کی آواز دوری پر تھی زارا ناک دباتی دودھ کا گلاس ایک ہی سانس میں پی گئی۔ میں نے یہ ختم کر لیا ہے اب ریسٹ کرنے جا رہی ہوں۔ گلاس وہی چھوڑے زارا نے کمرے کا رخ کیا۔ سمیر بیگم کیا نظروں نے کمرے تک اسکا پیچھا کیا۔ یہ بہت تنگ کرتی ہے نا اپکو مما۔ بہت لفظ کافی نہیں ہے زارا کی شرارتوں کے آگے بیٹا وہ انتہا کی شرارتی ہے ... سمیرا بیگم بولتی مسکرا دی۔ مگر خیر آپ دیکھنا زارا کے بچے بھی اس جیسے ہی شرارتی ہوں گئیں اور پھر زارا کو میں یاد آؤں گئی۔

بالکل مما ... حیام بھی مسکرائی تھی اچھا حیام بیٹا مجھے آپ سے کچھ پوچھنا تھا جی مما پوچھیں ناں۔ بیٹا دراصل مجھے فیصل اور طوبیٰ کے متعلق بات کرنی تھی۔۔ حیام نے انکی آ نکھوں میں ہی نہیں لہجے میں بھی ڈھیروں فکر محسوس کی تھی

مما آپ بالکل بھی پریشان نہیں ہوں سب ٹھیک ہے آپ تو جانتی ہیں گڑیا کتنی چھوٹے دل کی لڑکی ہے جلدی رونے لگ جاتی ہے ویسے ہی تھوڑی سی جھلی بھی ہے بس اسنے فیصل بھائی سے الٹی سیدھی بات کی تو وہ ناراض ہو گئے اور کوئی بات نہیں تھی

حیام نے انہیں حقیقت بتانے پر اکتفا نہیں کیا تھا۔ ۔

آپ سے بات کر کے میں تھوڑی مطمئن ہوں بیٹا اچھا میں ملازمہ کو شام کی دعوت کا بتا کر آتی ہوں آپ

وہ مسکراتی کچن کی طرف بڑھ گئی۔۔۔ حیام بھی گہری سوچوں میں ڈوبی کمرے کی طرف آئی سمیرا بیگم نے آج تک ان سب کیلئے ماں سے بڑھ کر کیا تھا اب وقت تھا حیام انکے لئے کچھ کر نا چاہتی تھی مگر ایسا کیا کرتی انہی سوچوں میں غرق وہ کمرے تک پہنچی تھی کمرے میں آ ئی تو درانی صاحب کی مسڈ کالز دیکھ اسنے فوراً سے انہیں کال ملائی۔

***

اب غصہ تھوک بھی دے میرے بھائی بچی ہے وہ ... حمزہ نے کب سے خاموش بیٹھے فیصل سے پھر سے بات کرنا چاہی مگر وہ صبح کا آیا یونہی لاتعلق بنا بیٹھا تھا ملائکہ کب آئے گئی واپس ...؟ لیپ ٹاپ پر رینگتی اریان کی انگلیاں ذرا دیر کو رکی تھی "میں نے پوچھا نہیں اس سے."حمزہ اسکا جواب سنتے سر ہلا گیا پھر فیصل کی طرف دیکھا جو کسی فائل کو ریڈ کر رہا تھا۔

فیصل منصور صاحب کے ساتھ جو میٹنگ فکس ہوئی تھی اسکی کوئی نیو اپڈ یٹ آئی ہے..؟ اریان نے ہنوز مصروف سے انداز میں پوچھا جواباً فیصل نے ایک فائل حمزہ کی طرف بڑھا دی۔

مطلب صاف تھا وہ ناراض ہے اور آریان سے ہمکلام نہیں ہونا چاہتا

میں نے فائل نہیں مانگی جواب چاہیئے مجھے فیصل زبان سے بولو

اریان چڑ گیا۔ فیصل کی خاموشی اب اسے بھی زچ کر رہی تھی

انہیں بتا دو میں ناراض ہوں ان سے ... گہرا سانس بھرے فیصل نے حمزہ کو مخاطب کیا۔ جواباً حمزہ نے مسکراتے اریان کی طرف دیکھا جس نے تاسف سے سر ہلایا تھا۔۔۔ ناراضگی کی وجہ کیا ہے ...؟ اریان نے کچھ سوچتے پوچھا۔۔ انہوں نے صبح مجھے ڈانٹا تھا ... اپنی بہن کی وجہ سے ... آخری جملہ اسنے شدید بیزاری سے کہا۔۔ وہ تمہاری بیوی ہے فیصل ..." ایک منٹ حمزہ خاموش ہو جاؤ...ادھر دیکھو میری طرف ... اسکی با رعب آواز پر فیصل نے جھٹ سے گردن اٹھائی۔ اگر اب کے بعد تم نے ایکبا ر بھی گڑیا کے متعلق اپنی زبان سے میری بہن کا لقب استعمال کیا تو تما سکی شکل دیکھنے کو ترس جاو گئے فیصل۔ کٹھور پن سے کہتے اریان نے ٹیبل پر ہاتھ دھرا تھا۔۔۔ آپ نا انصافی کر رہے ہیں بھائی ... فیصل نے بچوں جیسے شکوہ کیا. تم مجھے مجبور کر رہے ہو ارے وہ بچی ہے ہو گئی اس سے غلطی معاف کر دو ختم کرو اس تماشے کو کیوں اسے اور خود کو ذہنی ٹارچر دے رہے ہو۔ اب کے ذرا نرمی سے اریان نے اسے سمجھانا چاہا۔۔۔ اور جو ذہنی ٹارچر وہ مجھے پچھلے ایک ہفتے سے کر رہی ہے بھائی اسکا کیا ...؟ اسکا لہجہ بھیگ گیا۔ تو تم نے ہم میں سے کسی سے اس مسئلے پر بات کی؟ پر میں نے اسے کتنی بار سمجھایا وہ سمجھتی ہی نہیں ہے.فیصل شکوہ کناں ہوا۔۔ تمہیں ہم میں سے کسی سے بات کرنی چاہیئے تھی ... اریان نے تب بھی وہی بات کی۔ میں ڈرنے لگا ہوں بھائی ... مجھے آنے والے وقت سے خوف آرہا ہے مجھے کچھ سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں ... فیصل شاہ کی بے بسی کی آخری حد تھی اور اسے وہاں پہنچانے والی بھی اسکی بیوی تھی حمزہ کو اس پر ترس آیا کہاں وہ خوش باش سب کو ہنسنے ہنسانے والا فیصل شاہ اور کہاں وہ ہارے ہوئے جواری جیسے اپنا سر تھامے کھڑا تھا جس کی واحد کمزوری اسکی جانِ عزیز بیوی تھی ۔۔۔ اللہ خیر کرے گا فیصل ... وہ تو معصوم ہے اسے سمجھانا پڑتا تم تو میچور ہو اللہ پر یقین رکھو ایسا کچھ نہیں ہو گا۔ جواباً اسنے سر کو خم دیا۔

مگر آپ نے سوری نہیں بولا مجھے ... بچوں جیسے منہ بنائے کہا۔ اریان نے فائل سے نظر ہٹا کر اسکی طرف دیکھا۔۔ اور کس خوشی میں سوری بولوں...؟۔۔ آپ نے صبح مجھے ڈانٹا تھا فیصل نے فٹ سے جواب دیا۔۔ وہ نہیں بدل سکتا تھا حمزہ مسکرا کر رہ گیا۔۔ پیار سے بات کر رہا ہوں فیصل سمجھو ازالہ ہو گیا ورنہ میرا ابھی تمہیں اور ڈانٹنے کا بھی ارادہ تھا۔ اسے اپنے ارادوں سے باور کرواتے اریان نے اسے

تمہاری بھابھی نے منع کر دیا تھا ... گہری سانس بھرے اریان نے آنکھیں بند کی اسکا دلکش سراپا اسکی نظروں میں آ سمایا

چہرے پر خوبصورت سی مسکراہٹ نے احاطہ کیا۔ اوووووہہہہہووو ... حمزہ اور فیصل نے بیک وقت اوہو کہا۔ اریان خیالوں سے باہر آتا انہیں گھور کر رہ گیا۔۔ ابھی وہ انہیں کچھ کہتا اسکے کیبن کا دروازہ کھلا تھا۔۔ ملائکہ صدیقی سرخ اور سفید کلر کی جینز شرٹ میں ملبوس بالوں کو پونی میں قید کیے آنکھوں پر گوگلز چڑھائے سلام کرتی انکے بیچ آئی تھی

اسلام علیکم کیسے ہیں سب..؟ ؟ وعلیکم اسلام ... تم یہاں ...؟ حمزہ نے اسکی طرف دیکھا ۔۔ کیوں میرا یہاں آنا منع ہے ... ملائکہ نے دبدو جواب دیا۔۔ نہیں میرا مطلب تھا تمہاری شادی ہو ...

تو کیا اب شادی ہوگئی تو میں آفس نہیں آسکتی کیا..؟ اسکے تیز جواب پر حمزہ سمیت ان دونوں کو بھی اسکے خراب موڈ کی داستان سنا رہے تھے۔۔ کیا یار تم تو کھانے کو ڈور تی ہو میں تو بس پوچھ رہا تھا۔ حمزہ نے بیچارگی سے کہا۔۔ اریان چہرا جھکائے لیپ ٹاپ میں مصروف تھا ظاہر تھا انکی لڑائیوں میں وہ اپنا آفس ورک نہیں چھوڑ سکتا تھا۔۔ تمہیں کیا ہوا ہے یہ سڑی ہوئی شکل لے کر کیوں بیٹھے ہو ..؟ ۔۔ آج شاید اس میں فیصل کی روح گھس گئی تھی جو ایک کے بعد ایک سے ینگے لینے میں لگی تھی۔۔ میری سڑی ہوئی شکل تمہاری شکل سے پھر بھی بہت بھلی ہے جنگلی بلی۔ فیصل نے مصروف سے اند از میں طنز کیا "۔۔ اور کیا تمہیں اپنے میاں کے گھر سکون نہیں ہے جو صبح ہی صبح کسی آفت کی طرح ہمارے سر پر نازل ہو گئی .ہو..!۔۔ ملائکہ نے دانت کچکچائے۔ میں تمہاری بکواس سننے یہاں نہیں آئی ہوں۔ "شروع کس نے کی تھی" فیصل ترکی بہ ترکی بولا۔۔۔ میں تمہارا حولیہ بگاڑ دوں گئی فیصل دماغ خراب مت کرو میرا۔۔۔ ملائکہ اسے پیر ویٹ اٹھا کر مارتی حمزہ اسکے ہاتھ پر جھیپٹا تھا۔۔ کیا پاگل ہو گئی ہو کیوں جوان جہاں کی شکل بگاڑنے پر تلی ہو۔۔۔ یہ آفس ہے تم دونوں کے مکالمہ بازی کا کوئی شو نہیں ...!۔۔ اس سنجیدہ سی با رعب آواز پر وہ تینوں بوکھلا تے اپنی اپنی جگہ سٹل ہوئے تھے۔ یہاں بیٹھو ملائکہ ...!۔۔ تم دونوں اگلے آدھے گھنٹے میں فائل ریڈی ہونی چاہیئے

اریان نے انہیں خطرناک گھوری سے نوازا۔۔ کیا مسئلہ ہے کیوں بلاوجہ اتنی ہائیپر ہو رہی ہو ...؟۔۔ اسنے ملائکہ کو مخاطب کیا جس کے چہرے کے خدو خال بری حد تک بگڑے ہوئے تھے البتہ وہ مخاطب نہیں کرنا چاہتا تھا مگر اسکی بیوی کی بدولت اریان ملک اب اپنے پرانے خول سے باہر نکل آیا تھا وہ اب اپنے ارگرد کے ماحول کو بھی سمجھنے کی کوشش کیا کرتا تھا۔ اس وردی والے سے لڑ کر آئی ہو گئی اور کیا ہونا بھائی۔۔ وہ فیصل ہی نہیں جو چپ رہ جائے۔۔ تم سے کسی نے پوچھا ... ملائکہ اب کے چیخ پڑی۔

اریان اور حمزہ تاسف سے انہیں دیکھنے لگے۔۔ اب تمہارے منہ سے ایک لفظ بھی ادا نا ہو فیصل ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا۔

ایک لفظ کہنے میں بھلا کیا حرج ہے ... وہ بڑبڑایا۔۔ اسکی بڑبڑاہٹ انگور کرتے اریان نے ملائکہ کو جانجتی نظروں سے دیکھا۔ اسکے پاس میرے لیے وقت ہی نہیں ہے ہر وقت کام کام کام ... وہ ایکدم سے پھٹ پڑی۔۔ اب وہ بیچارہ تمہاری طرح ویلا بھی تو نہیں ہے ناں.فیصل نے پھر سے فقرہ اچھالا۔ مگر اب کی بار ملائکہ صدیقی خاموش تھی۔۔ مگر اسکی خاموشی کا راز زیادہ دیر راز نہیں رہا۔

اسکی ذرا سی سسکیاں اس آفس میں گونجی تھی یہ پیار محبت اچھے اچھوں کی انا توڑ کرر کھ دیتا ہے پھر چاہے وہ آریان ملک تھا یا ملائکہ صدیقی ہوتی ... اسکا یوں رونا اریان سمیت ان سب کو حیر ان کر گیا۔۔ اوئے میں مذاق کر رہا تھا یار ملائکہ ... فیصل جھٹکے سے اسکی چیئر کے قریب پہنچا مگر وہ زورو شورو سے رونے کا مشغلہ فرما رہی تھی حمزہ نے گہری سانس بھرتے اریان کو دیکھا جو گہری سوچ میں گم تھا۔۔ وقاص تمہارے ساتھ ٹرپ پلان کر رہا ہے ملائکہ۔ آخر اسنے بتانا مناسب سمجھا ملائکہ سمیت ان سب نے اسکی طرف دیکھا۔۔ ہاں یہ سچ ہے وقاص نے مجھے بتانے سے منع کیا تھا مگر تمہا را رونا دیکھ کر مجھے بتانا پڑا۔ اریان نے گہرا سانس بھرا۔۔ جس کیلئے وہ تمام پینڈنگ کیس جلد از جلد نپٹا رہا ہے تاکہ تمہارے ساتھ بہتر وقت گزار سکے۔ مطلب وہ اس لئے بزی ہے .. ملائکہ کی بڑبڑاہٹ کو ان سب نے واضح طور پر سنا تھا۔۔ ہاں بالکل ...اب گھر جاؤ اور حولیہ درست کرو شام میں ملتے ہیں۔۔ ہم بھی ابھی حویلی کیلئے نکل رہے ہیں۔۔ ابھی ... فیصل نے منہ بناتے کہا۔۔ ہاں ابھی کیوں کوئی مسئلہ ہے ...؟ آریان نے اسے گھورا۔۔۔ نہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے بھائی آپ سب جائیں میں یہ فائل تیار کر کے آجاؤ گا۔۔ حمزہ اسکی چالاکی سمجھ گیا تھا سمجھ تو آریان بھی گیا تھا پرسکون سا چیئر سے اٹھتے وہ اسکے مقابل آرکا۔۔ اگر تم کام کو اتنا ہی سیریس لے رہے ہو فیصل شاہ تو پھر آج ہی منصور صاحب دانیال صاحب اور اسکے علاؤہ جو تین بلڈرز کی فائل پینڈنگ میں پڑی ہیں انہیں بھی نپٹا تے آنا۔ ۔ فیصل کا حیرت سے جبڑا کھل گیا اس سارے کام میں اسکی رات تو وہی آفس میں ہی گزر جاتی حمزہ اور ملائکہ ہنسی چھپانے کیلئے منہ پھیر گئے۔ چلو حمزہ..!۔۔ ارے نہیں رکیں بھائی میں بھی ساتھ آؤں گا اب اتنا بھی کوئی شوق سوار نہیں ہوا میرے سر پر کام کا کہ میں ساری رات یہی بیٹھا رہوں۔ جلدی سے کہتے فیصل شاہ کی دوڑیں لگی تھی۔۔ ملائکہ کو اللہ حافظ بولتے وہ تینوں حویلی کا رخ کر چکے تھے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.