"بیلا اب چپ ہو جاؤ اللہ کا شکر ادا کرو کہ ازلان بالکل ٹھیک ہے تھوڑی دیر میں اس کو ہوش آجائے گا"
اسپتال کے روم میں بیلا کو روتا ہوا دیکھ کر افراہیم بیلا کے برابر میں کرسی پر بیٹھتا ہوا بولا تو بیلا آنسو صاف کرتی ہوئی آنکھیں بند کر کے اللہ کا شکر ادا کرنے لگی آج اسے دو مرتبہ محسوس ہوا تھا کہ وہ جی نہیں پائے گی ایک بار تب جب عدنان کی غلیظ نیت کو دیکھ کر وہ اس کا ارادہ بھانپ چکی تھی اور دوسری بار تب جب ازلان کو گولی لگی تھی۔۔۔۔ افراہیم خود بھی بیلا کو دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کررہا تھا کہ اوپر والے نے اس کی بہن کی عزت اور جان کو محفوظ رکھا تھا اور ازلان نے اس کی زندگی بچاکر افراہیم کو اپنا قرض دار بنالیا تھا
"بھائی مما اور بھابھی۔۔۔"
ازلان کی طرف سے اطمینان ہونے کے بعد بیلا افراہیم سے نازنین اور نوف کے بارے میں پوچھنے لگی
"نوری بتارہی تھی کہ مما سو چکی ہیں انہیں کچھ بھی نہیں معلوم بےفکر رہو "
افراہیم یہاں سے آنے سے پہلے نازنین کو سکون آور دوائیں دے کر آیا تاکہ وہ بناء پریشانی کے آرام سے سوتی رہے
"اور بھابھی وہ اکیلی پریشان ہورہی ہوگیں"
بیلا بولتی ہوئی افراہیم کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگی
"اسی کی فکر ہورہی ہے، میں ایسا کرتا ہوں اسے گھر چھوڑ کر تمہارے پاس آتا ہوں"
افراہیم بولتا ہوا کرسی سے اٹھا
نوف کی کنڈیشن ایسی نہیں تھی کہ افراہیم اسے ازلان کے فلیٹ میں اکیلا رہنے دیتا وہ نوف کو ازلان کے بارے میں بتائے بغیر اسے اپنے گھر لانا چاہتا تھا تاکہ اسے نوف کی طرف سے اطمینان رہے۔۔۔ ڈاکٹر سے اذلان کی کنڈیشن جاننے کے بعد وہ خود بھی ریلیکس ہوگیا تھا جبکہ ازلان کی وجہ سے ہاسپٹل میں کافی سکیورٹی تھی وہ باآسانی بیلا کو ہسپتال میں چھوڑ کر نوف کو لینے نکل گیا
***
اتنے دنوں سے وہ نوف کا سامنا کرنے کی اور اس سے بات کرنے کی ہمت نہیں کر پارہا تھا لیکن آج اسے نوف کا سامنا کرنے کے لیے اذلان کے فلیٹ میں آنا پڑا وہ جانتا تھا نوف اس سے خفا ہوکر اگر ازلان کے پاس گئی تھی اور یہ بھی کے نوف کو اس سے ڈھیر سارے شکوے لاحق ہوگے مگر اس نے سوچ لیا تھا کہ وہ نوف کو بہت پیار سے منالے گا اور اسے راضی کرکے اپنے ساتھ لے جائے گا لیکن جب اس نے ازلان کے فلیٹ کا دروازہ کھلا دیکھا تو اسے نوف کی لاپرواہی پر غصہ آنے لگا
"نوف"
لیکن جو افراہیم فلیٹ کے اندر داخل ہوا وہاں بکھرا ہوا سامان دیکھ کر افراہیم کو کسی انہونی کا خدشہ ہوا وہ نوف کو پکارتا ہوا سارے کمرے دیکھ چکا تھا مگر وہ کہیں بھی نہیں نوف کا فرش پر پڑا ہوا دوپٹہ اٹھاتے ہوئے افراہیم کا دل برے خیالات سے ڈرنے لگا شاید آج رات اس کے لیے امتحان کی رات تھی یا پھر اس کی آزمائش ابھی ختم نہیں ہوئی تھی
"روحیل اگر یہ تمہاری کمینی حرکت ہوئی تو میں تمہیں جان سے مار ڈالوں گا"
افراہیم دل ہی دل میں روحیل کو مخاطب کرتا ہوا فلیٹ سے باہر نکل گیا۔۔۔
ایک ہفتے پہلے ہی اسے معلوم ہوا کہ حرا روحیل سے خلع لے چکی تھی اور دو دن پہلے اس نے روحیل کو محبوب خان کے ساتھ دیکھا تھا جو روبی کا ایک خاص آدمی تھا بہت ممکن تھا کہ روحیل نے اپنا بدلہ لینے کے لیے نوف کو روبی کے حوالے کیا ہو کیونکہ افراہیم روحیل کی بدلہ لینے والی فطرت سے اچھی طرح واقف تھا
***
دو گھنٹے تک اسے بیسمنٹ میں دوسری لڑکیوں کے ساتھ رکھنے کے بعد ایک عورت وہاں آکر نوف کو اوپر والے کمرے میں لے گئی بکھرے بال بغیر دوپٹے کے بدحال سی حالت میں وہ اپنے آپ کو زبردستی گھسٹتی ہوئی اس عورت کے ساتھ چل رہی تھی یہ کمرہ محبوب خان تھا جسے دیکھ کر نوف کا دل خوف سے بری طرح تھرانے لگا۔۔۔ ہاتھ میں جام کا گلاس پکڑے محبوب خان صوفے پر بیٹھا ہوا تھا نوف کو دیکھ کر مسکرانے لگا
"آخر محبوب خان نے اپنی تتلی کو پکڑلیا کیا سوچا تھا تم نے میری رانی کے یہاں سے فرار ہونے کے بعد ہم تمہیں بھول جائیں گے یہاں جو لڑکی ایک بار آجائے پھر مرنے کے بعد ہی اس کا اس جگہ سے پیچھا چھوٹتا ہے۔۔۔ روحیل کی مدد سے تم دوبارہ ہمارے ہاتھ لگ گئی ہو، شکر کرو کہ روبی ابھی تک نواب رستم کے گھر میں موجود ہے اس سے ابھی تمہارا سامنا نہیں ہوا ورنہ وہ یہاں پہنچ کر تمہاری یہ نازک چمڑی کتنی پوری طرح ادھیڑے گی اس کا تم اندازہ نہیں لگا سکتی۔۔۔ تھوڑی دیر کے لئے تم اس محبوب خان کا دل خوش کردو پھر محبوب خان تمہیں روبی کے عذاب سے بچالے گا، وہاں دور کیوں کھڑی ہو یہاں آؤ میرے پاس"
لمبا تڑنگا سیاہ مائل رنگت کا محبوب خان نوف کی طرف بڑھنے لگا تو نوف خوف زدہ ہوکر بولی
"میں کسی دوسری کی بیوی ہو خدا کے لیے چھوڑ دو مجھے، میرے وجود میں ایک اور زندگی سانس کے رہی ہے مجھ پر رحم کرو"
محبوب خان کی غلیظ نگاہوں کو جانچنے کے باوجود نوف اس سے رحم کی بھیگ مانگنے لگی اس سے پہلے کہ وہ نوف کو اپنے غلیظ ہاتھوں سے چھوتا کمرے کا دروازہ بجنے لگا
"یہاں پولیس کی ریڈ پڑگئی ہے انسپیکٹر رمیض کا نمبر بند جارہا ہے اور تھانے کا ایس ایچ او بھی کال نہیں اٹھا رہا ہے۔۔ روبی دو منٹ پہلے ہی یہاں پہنچی تھی مگر پولیس اس کی بات نہیں سن رہی ہے وہ لوگ گھر کی تلاشی لینے کے لیے بضد ہیں "
ملازمہ کمرے میں آتی ہوئی محبوب خان کو یہ بری خبر سنانے لگی جو نوف کے لئے اچھی خبر ثابت ہوئی تھی
"جبھی میں نے روبی سے بولا تھا اس نئے ایس ایچ او کا منہ بند کرنے کے لیے اس کے منہ میں پیسوں بھردو، رونہ وہ ہمارے ساتھ ذرا کوآپریٹ نہیں کرے گا۔۔۔ اسے دوسری لڑکیوں کے ساتھ نیچے بیسمنٹ میں بند کردو میں ہی کچھ کرتا ہوں"
محبوب خان ملازمہ کو بولتا ہوا کمرے سے باہر نکل گیا ملازمہ نوف کو ہاتھ پکڑ کر اسے بیسمینٹ کی طرف لے جانے لگی۔۔۔ یہی ایک اچھا موقع نوف کے ہاتھ آیا تھا اس نے اچانک ہی اپنا ہاتھ چھڑا کر ملازمہ کو پیچھے دھکا دیا ملازمہ اپنے فربہ سراپے کو لےکر پیچھے گری تو نوف نے کوریڈور سے باہر کی طرف بھاگنا شروع کردیا
***
"آپ ذرا تمیز سے بات کریں آپ جانتے نہیں ہیں کہ میری پہنچ کہاں تک ہے میری ایک کال پر اس انسپیکٹر کا دو گھنٹے کے اندر ٹرانسفر ہوسکتا ہے اور آپ کو بھی ذرا سنبھل کر رہنا چاہیے"
پولیس کے ساتھ کھڑے ہوئے افراہیم کو محبوب خان دھمکی دیتا ہوا بولا تو افراہیم نے آگے بڑھ کر محبوب خان کا گریبان پکڑلیا
"مجھے دھمکیاں دینے سے بہتر یہی ہے کہ تم سیدھی شرافت سے یہ بتادو کہ میری بیوی کہاں ہے ورنہ میں تمہیں سنبھلنے کا موقع بھی نہیں دوں گا"
افراہیم غصے میں محبوب خان کا گریبان پکڑتا ہوا بولا
"ہم لوگ شریف اور عزت دار لوگ ہیں ہمیں کیا معلوم کہ تمہاری بیوی کہاں پر ہے شرافت سے اسے چھوڑ دو ورنہ تم جانتے نہیں ہو ہمارا اثر و رسوخ کہاں تک ہے"
روبی بیچ میں آکر افراہیم کو دھمکی دیتی ہوئے لیکن اندر سے وہ پولیس کو دیکھ کر ڈر گئی تھی شاید اب کی بار اس نے غلطی کی تھی نوف پر ہاتھ ڈال کر
"میڈم جی آپ کا اثرو رسوخ جہاں تک ہو جب آپ کو آپ کے گروہ کے ساتھ میڈیا کے سامنے ایکسپوز کیا جائے گا تو آپ کے جتنے بھی باپ ہیں وہ سب آپ پر سے شفقت کا ہاتھ ہٹالیں گے آپ کی بہتری اسی میں ہے کہ آپ ہمیں عزت سے اپنے بنگلے کی تلاشی لینے دیں"
انسپکٹر روبی کو دیکھتا ہوا بولا
"افراہیم"
نوف کے آواز پر افراہیم فورا پلٹ کر اسے دیکھنے لگا جو کوریڈور سے بھاگتی ہوئی اسی کے پاس آرہی تھی افراہیم خود بھی تیزی سے نوف کی طرف بڑھا اور نوف کو اپنے حصار میں لےلیا
"شکر ہے آپ یہاں آگئے اگر آپ یہاں نہیں آتے تو نہ جانے کیا ہوجاتا"
نوف افراہیم کے گرد اپنے بازو باندھتی ہوئی افراہیم کو محسوس کرتی ہوئی بولی۔۔۔ اس کی زندگی میں بےشک جتنی بھی آزمائش لکھی ہو لیکن ہر بار کی طرح آج بھی اس کے محافظ نے اسے بچالیا تھا
"ایسا ممکن نہیں تھا جو میں یہاں تک نہیں پہنچتا میری اپنی زندگی داؤ پر لگی تھی آج۔۔۔ نہ ہی تمہیں کھونے کا حوصلہ ہے نہ ہی تم سے دوری برداشت کرنے کی ہمت، ہمیں یہاں سے چلنا چاہیے نوف یہاں پر رکھنا مناسب نہیں"
افراہیم نوف کو اپنے حصار میں لئے بولا نوف کو اپنی آنکھوں کے سامنے سلامت دیکھ کر وہ پرسکون تھا۔۔۔ وہ نوف کو یہاں سے لےکر نکلنا چاہتا تھا کیونکہ تھوڑی دیر میں ہی میڈیا کے نمائندے یہاں پہنچ جاتے
"افراہیم نیچے بیسمنٹ میں ان لوگوں نے بہت سی لڑکیوں کو قید کر رکھا ہے جن نے یہ لوگ زبردستی غلط کام کروائے گے"
نوف وہاں پر موجود پولیس کو دیکھ کر افراہیم کو بتانے لگی تاکہ ان لڑکیوں کی آزادی کی کوئی سبیل بن پائے
***
"ازلان"
ازلان کو جیسے ہی ہوش آیا بیلا صوفے سے اٹھ کر ازلان کو پکارتی ہوئی اس تک پہنچی
"تم ٹھیک ہو ناں بیلا"
اپنی خود کی حالت کو نظر انداز کرتا ہوا وہ بیلا کی فکر کرتا ہوا اس سے اسی کے بارے میں پوچھنے لگا
"مجھے کچھ نہیں ہوا ہے لیکن اگر تمہیں کچھ ہوجاتا تو میں زندہ نہیں رہ پاتی"
بیلا ازلان کا ہاتھ اپنے ہونٹوں سے لگاتی ہوئی بولی آنسو خودبخود بیلا کی آنکھوں سے بہنے لگے
"بیلا میری جان اس طرح مت رؤ تمہارے آنسو دیکھ کر سچ میں تمہارے شوہر کی جان پر بن آئے گی پلیز رحم کھاؤ اپنے شوہر پر اور اپنی ان پیاری پیاری آنکھوں پر"
ازلان بیلا کو اور زیادہ افسردہ یا پریشان نہیں دیکھ سکتا تھا اس لئے بولا تو بیلا اپنے ہونٹوں سے ازلان کا ہاتھ اٹھاتی ہوئی اسے گھورنے لگی
"تم نے خود اتنے دنوں سے بڑا رحم کیا ہوا ہے ناں مجھ پر ایک بار بھی تمہیں میرا خیال نہیں آیا مجھے اپنے گھر سے نکلتے ہوئے۔۔۔ تمہیں اندازہ ہے ناں کہ میں تمہاری محبت اور توجہ کسی دوسرے کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتی"
بیلا اپنی آنکھوں سے آنسو صاف کرتی ہوئی ازلان سے شکوہ کرنے لگی
"گھر سے اس لیے نکالا تھا تاکہ میں جلد سے جلد تمہیں واپس اپنے گھر لے آؤں مگر تمہارے پاس آنے میں اتنے دن اس لیے لگ گئے کیونکہ کچھ آفیشلی میٹرز تھے جنہیں دیکھنا بےحد ضروری تھا باقی رہی بات تمہاری محبت کی تو وہ میں اب میں خود بھی کسی دوسرے سے شیئر نہیں کرنے دوں گا تمہیں"
ازلان بیلا کا چہرہ دیکھتا ہوا اس سے بولا
"آفیشلی میٹرز کی وجہ سے اتنے دن لگا دیئے میرے گھر آنے میں جبکہ دوسروں کے سامنے اپنی شادی کی خبریں پھیلاتے پھر رہے ہو"
ایک شکوہ ختم ہوا تو بیلا نے دوسرا شکوہ فورا ازلان کے سامنے رکھا جس پر ازلان نے بیلا کی طرف اپنا ہاتھ بڑھایا ناسمجھی میں بیلا نے ازلان کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھا تو ازلان نے بیلا کا ہاتھ اپنے ہونٹوں سے لگالیا
"کوئی جھوٹی خبر نہیں پھلائی شادی کی تو ہے تم سے،، تم نہیں ہو میری بیوی میری جان اور ویسے بھی میں چاہتا تھا یہ خبر سنتے ہی تم دوڑ کر میرے پاس چلی آؤ اور اب میں واپس تمہیں تمہارے گھر نہیں جانے دوں گا"
ازلان آہستہ آواز میں ہاسپٹل کے بیڈ پر لیٹا ہوا بیلا سے بولا