Chapter 69: پستول

"افراہیم یہ کیا کررہے ہو، رکو یہ پستول مجھے دو"

افراہیم کے ہاتھ میں پستول دیکھ کر ازلان اس کو روکتا ہوا افراہیم سے پستول لینے کی کوشش کرنے لگا جو غصے میں پستول ہاتھ میں پکڑے اپنی گاڑی کی طرف بڑھ رہا تھا

"آج اس خبیث انسان کے ٹکڑے کر ڈالوں گا میں اس کے بعد بھلا ہی پھانسی پر چڑھ جاؤ مگر آج میں عدنان کو زندہ نہیں چھوڑوں گا"

ازلان کے روکنے پر افراہیم مزید غصے سے برہم ہوتا ہوا بولا

"افراہیم تمہارا کوئی بھی غلط اٹھایا ہوا قدم بیلا کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے پلیز میری بات سمجھنے کی کوشش کرو"

ازلان کو خود بھی عدنان کے اوپر شدید غصہ تھا مگر وہ افراہیم کو سمجھاتا ہوا بولا

"تو تم کیا چاہ رہے ہو اس بےغیرت انسان کی بات مان کر نوف کو اس کے حوالے کردو"

افراہیم غصے میں چیختا ہوا ازلان سے پوچھنے لگا

"نوف میری بہن ہے اس کو خواب میں بھی کسی مصیبت میں ڈالنے کا میں سوچ بھی نہیں سکتا، لیکن تمہارا اٹھایا ہوا کوئی بھی جذباتی قدم اگر بیلا کے لیے خطرناک ثابت ہوا تو سوچ لو نقصان ہم دونوں کا ہوگا۔۔۔۔ تمہاری بہن میری بھی عزت ہے پلیز تحمل سے میری بات سن لو"

ازلان کی بات سن کر افراہیم اپنے غصے کو ٹھنڈا کرنے لگا جوکہ اس کے لیے مشکل تھا

"دیکھو عدنان نے تمہیں جہاں بلایا ہے یہ وہ لوکیشن نہیں ہے جہاں اس نے بیلا کو رکھا ہوا ہے معلوم نہیں تمہیں اس جگہ بلا کر اس کا آگے کیا پلان ہے۔۔۔ فیضی اس ٹیکسی کا پتہ لگا چکا ہے جس میں عدنان بیلا کو لے گیا تھا۔۔۔ افراہیم میں چاہتا ہو تم یہاں آنٹی کے پاس موجود رہو میں بیلا کو چند گھنٹے میں باحفاظت تمہارے پاس لے آؤں گا"

ازلان افراہیم کو تحمل سے اپنی بات سمجھاتا ہوا بولا

"تمہارا مطلب ہے تم وہاں اکیلے جاؤ گے نو نیور تم نہیں جانتے وہ کتنا گھٹیا اور کمینہ انسان ہے۔۔۔ ازلان اگر اسے شک ہوگیا کہ میں نے اس معاملے میں کسی اور کو انوالو کیا ہے تو وہ بیلا کو کوئی نقصان نہ پہنچا دے اور اگر بیلا کو کچھ ہوگیا تو میں واقعی زندہ نہیں رہ پاؤں گا"

افراہیم کے انداز سے لگ رہا تھا کہ وہ ازلان کی بات ماننے کے لئے بالکل تیار نہیں ہے

"بیلا کو کچھ بھی نہیں ہوگا افراہیم، میں نے بیلا سے وعدہ کیا ہے کہ میں اس پر کبھی بھی کوئی آنچ نہیں آنے دوں گا پلیز تمہیں مجھ پر ٹرسٹ کرنا ہوگا"

افراہیم ازلان کی بات سن کر خاموش ہوگیا جبکہ عدنان کی صحیح لوکیشن کا کنفرم ہوتے ہی ازلان وہاں سے نکل گیا

***

آہستہ آہستہ اس کا ذہن بیدار ہونا شروع ہوا تو ساتھ ہی بیلا نے اپنی آنکھیں کھولنے کی کوشش کی،، آنکھیں کھولنے کے ساتھ ہی اسے اپنے سامنے عدنان بیٹھا ہوا نظر آیا جو بغیر پلکے جھکائے بیلا کو ٹکٹکی باندھے دیکھنے میں مصروف تھا۔۔۔ بیلا عدنان کو دیکھ کر ڈر کے مارے ایک دم فرش سے اٹھ بیٹھی

"اوپر والے نے خوبصورت عورت بناکر ہم جیسے کمینے مردوں پر بڑا ہی کرم کیا ہے ورنہ تو یہ دنیا نہ جانے کتنی بےرونق سی لگتی"

بیلا کے خوف زدہ روپ کو دیکھ کر عدنان کی نیت بری طرح خراب ہورہی تھی بیلا کو اس کی باتیں سن کر مزید خوف آنے لگا بیلا کے چہرے پر خوف کے آثار دیکھ کر عدنان قہقہہ مار کر زور سے ہنسا

"ارے تو تو میری باتیں سن کر ابھی سے ڈر گئی تجھے ڈر لگ رہا ہوگا کہ کہیں تو ایک بار پھر سے بچپن کی طرح اپنی عزت نہ گنوا دے، پگلی داغدار تھوڑی کروں گا میں تجھے۔۔۔ تیری عزت کے ساتھ تو میں دس سال پہلے کھیلنے والا تھا جب تیرے کمینے بھائی نے میرے منہ پر تھپڑ مارا تھا یہاں"

عدنان اپنا گال بیلا کے چہرے کے بالکل قریب کرتا ہوا ہاتھ کے اشارے سے اسے بتانے لگا عدنان کے قریب آنے سے بیلا خوف کے مارے ایک دم پیچھے ہوئی

"اسی تھپڑ کا بدلہ لینے کے لیے میں تجھے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا مگر مجھ سے پہلے وہ سالا ازلان تیری عزت سے کھیل گیا۔۔۔ ابھی تجھے معلوم ہے تیرے بھائی نے چند دن پہلے میرے منہ پر ایک نہیں بلکہ بےشمار تھپڑ مارے ہیں اب تو سوچ نہیں سکتی میں تیرے ساتھ کیا کروں گا میں تیرا وہ حشر کروں گا کہ تیری حالت پر تیرا بھائی تجھے دیکھ کر بس ہر وقت روتا رہے گا۔۔۔ یہ جو تیرے خوبصورت لمبے بال ہیں ناں میں انہیں پورا کاٹ ڈالوں گا۔۔۔ اور یہ جو تیرے جسم پر اس وقت لباس نظر آرہا ہے ناں ہاہاہا۔۔۔۔ تو سوچ ذرا جب تو بناء زلفوں اور لباس کے۔۔۔"

عدنان نے بولتے ہوئے اچانک سے بیلا کا دوپٹہ کھینچا تو وہ خوف کے مارے بری طرح چیختی ہوئی عدنان کو پیچھے دھکا دے کر کمرے کے دروازے کی طرف بھاگی مگر وہ دروازہ بند تھا عدنان پاگلوں کی طرح ہنستا ہوا قینچی لےکر بیلا کی طرف بڑھنے لگا

"یہ تیری لمبی لمبی زلفیں۔۔۔ آج عدی کا دل آگیا ان پے"

عدنان گنگنانے کے ساتھ قینچی لہراتا ہوا بیلا کے قریب آنے لگا

"میں ازلان کی بیوی ہوں وہ رشتے میں تمہارا بھائی ہے پلیز مجھے یہاں سے جانے دو "

بیلا نے اپنی جانب عدنان کو آتا دیکھا تو وہ کانپتی ہوئی بولی

"پاگل ہے وہ سالا بھی تیرے بھائی کی طرح،، پہلے ایک دوسرے کی بہنوں کی عزتیں لوٹوں پھر انہیں اپنالو چل کیا رہا ہے یہ سالا۔۔۔۔ اور تیرے بھائی پر ہی نہیں اس پڑھاکو کے بھی مجھ پر بہت سے حساب نکلتے ہیں"

عدنان بولتا ہوا بیلا کو بالوں سے کھینچتا ہوا کمرے کے بیچ و بیچ لایا جس پر بیلا بدحواس ہوکر بری طرح چیخے مارنے لگی تو عدنان نے زور دار تھپڑ بیلا کہ گال پر رسید کیا وہ فرش پر جاگری

"خاموش ہوجا میرے کانوں کے پردے پھاڑے گی تو"

عدنان غصے میں چیختا ہوا بیلا کے پاس فرش پر بیٹھا بیلا اس کے ہاتھ میں موجود قینچی کو خوفزدہ نظروں سے دیکھنے لگی

"اس قینچی سے میں پہلے تیرے یہ تن کے پہنے ہوئے کپڑے کاٹ ڈالو یا پھر یہ تیرے بال چل تو ہی مشورہ دے مجھے"

عدنان بیلا کے قریب قینچی لے جاتا ہوا اس سے مشورہ مانگنے لگا مگر بیلا عدنان کی بات سن کر خوف کے مارے اچانک بےہوش ہوگئی عدنان اس کے بےہوش سراپے کو ہوس بھری نظروں سے دیکھنے لگا اس نے قینچی سے بیلا کے ہاتھ کی آستین کاٹنا شروع کی تو اچانک کوئی باہر سے دروازہ توڑنے لگا عدنان ایک دم اٹھ کھڑا ہوا وہ بیلا کے بےہوش وجود کو گھسیٹتا ہوا اسٹوروم میں لے جانے لگا تو دروازہ ایک دم توڑ دیا گیا

"ازلان میرا بھائی تو یہاں"

غصے میں اذلان کو اپنی طرف بڑھتا ہوا دیکھ کر عدنان کو صدمہ پہنچا مگر وہ اس سے پہلے ازلان کے سامنے کوئی کہانی گھڑتا ازلان نے اس پر تابڑ توڑ لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی جبکہ فیضی نے اس ٹیکسی ڈرائیور کو پکڑا ہوا تھا جو عدنان کو اس پتے پر چھوڑ گیا تھا

"اپنی گندی زبان سے مجھے بھائی مت بولو نوف کے بارے میں اپنی گھٹیا بات سوچنے کی ہمت کیسے کی تم نے"

عدنان کے منہ پر پڑنے والا مکا اس کا جبڑا بری طرح ہلا چکا تھا ازلان سے پٹتا ہوا وہ مشکل سے بول پایا

"نوف نے مجھے خود بتایا تھا کہ اس لڑکی کے بھائی نے بغیر نکاح کے نوف کو اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے میں تو نوف کی مدد کرنا چاہتا تھا"

منہ سے نکلتے ہوئے خون کو تھوک کر عدنان کے منہ میں جو آیا وہ بول گیا جس پر ازلان نے اس کے ہاتھ کو موڑ کر ایسا داؤ آزمایا کے عدنان کے ہاتھ کی ہڈی کہنی سے ٹوٹ گئی اور عدنان تکلیف کے مارے بری طرح چیخنے لگا

"یہ لڑکی نہیں عزت ہے میری اس کو یہاں لانے کی چھونے کی اور گندی نگاہ ڈالنے کی ہمت کیسے کی تم نے، میں آج تمہیں جان سے مار ڈالوں گا"

ازلان اس کے ٹوٹے ہوئے ہاتھ کی پرواہ کیے بغیر عدنان کے منہ پر مکا مارتا ہوا بولا

"میں اللہ کی قسم کھا کے کہتا ہوں میں نے بھابھی کے ساتھ کو کوئی بدتمیزی نہیں کی یہ تو بلاوجہ مجھ سے ڈر کے بےہوش ہوگئی ازلان مجھے چھوڑ دے تجھے قیوم چچا چچی کی قسم ہے"

عدنان کی ناک سے خون کا فوارہ جاری ہوچکا تھا وہ درد کی شدت سے کراہتا ہوا بولا ویسے ہی اچانک کمرے میں افراہیم داخل ہوا اور غصے میں عدنان کو مارتا ہی چلا گیا ازلان کہ لاکھ سمجھانے پر بھی افراہیم کا دل نہیں مانا تھا کہ وہ اپنی بہن کو بچانے کے لئے یہاں تک نہ آتا

"بیلا اٹھو اپنی آنکھوں سے دیکھو میں آگیا ہوں تمہارے پاس"

افراہیم کے وہاں پہنچنے پر ازلان نے عدنان کو افراہیم سے بچانے کی کوشش نہیں کی تھی بلکہ وہ بیلا کہ بےہوش وجود کی طرف بڑھتا ہوا بیلا کو ہوش میں لانے لگا۔۔۔ فیضی عدنان کی مزید درگت بنتا ہوا دیکھ کر ٹیکسی ڈرائیور کے دونوں ہاتھ پیچھے کمر سے باندھتا ہوا افراہیم سے عدنان کو چھڑوانے لگا

"چھوڑو۔۔۔۔ چھوڑ دو مجھے میں کہتی ہوں مجھے چھوڑ دو"

بیلا ہوش میں آنے کے ساتھ ہی ازلان پر اپنے دونوں ہاتھ چلاتی ہوئی زور زور سے چیخنے لگی

"بیلا ہوش میں آؤ یہاں دیکھو میری طرف یہ میں ہوں ازلان"

ازلان بیلا اس کو ہوش و حواس سے بیگانہ دیکھ کر اس کو بری طرح جھنجھوڑتا ہوا بولا تو بیلا اپنے حواس میں واپس آتی ہوئی غور سے ازلان کو دیکھنے لگی وہ اتنی زیادہ سہمی ہوئی تھی کہ ازلان کے گلے لگ کر دھاڑیں مار کر رونے لگی ازلان اسے اپنے حصار میں لےکر چپ کروانے لگا

افراہیم بیلا کے چیخ کر رونے کی وجہ سے اس کی طرف متوجہ ہوا افراہیم بیلا اور اذلان کی طرف بڑھنے لگا،، تبھی سب کی توجہ بیلا کی طرف دیکھ کر ایک سیکنڈ لگا عدنان کو فیضی کے گن ہولسٹر بیلٹ میں سے پستول نکال کر افراہیم کا نشانہ لینے میں،، وہی بدقسمتی سے ایک سیکنڈ میں ازلان افراہیم کو بچانے کی خاطر تیزی سے افراہیم کی طرف بڑھا مگر گولی کا نشانہ بننے سے خود کو نہیں بچا پایا

"ازلان"

ازلان کے فرش پر گرنے اور بیلا کے چیخ کر ازلان کی طرف بڑھنے پر افراہیم وہی حق دق رہ گیا۔۔۔ فیضی پستول کو چھین کر عدنان کو دوبارہ قابو کرچکا تھا مگر عدنان کا نشانہ افراہیم کی جگہ ازلان کو زخمی کرگیا تھا

"ازلان تمہیں کچھ نہیں ہوگا میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا"

کندھے سے روانی سے بہتے ہوئے خون کو دیکھ کر افراہیم ازلان کو سہارا دیتا ہوا بولا وہ ابھی تک شاکڈ تھا ازلان نے اس کے بچاؤ کے لیے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی تھی جبکہ بیلا ازلان کو اس حالت میں دیکھ کر اس کے پاس بیٹھی زار و قطار رو رہی تھی

"نوف کا خیال رکھنا"

ازلان اپنے حواس کھونے سے پہلے افراہیم سے اتنا ہی بول سکا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.