Chapter 68: کیفے ٹیریا کا جال

ازلان کو کیفے ٹیریا میں آئے ہوئے آدھا گھنٹہ گزر چکا تھا مگر وہاں پر بیلا کا کچھ اتا پتہ نہیں تھا۔۔۔ ازلان اندازہ لگا چکا تھا کہ بیلا کو ضرور عون کی سچائی کو معلوم ہوچکا ہوگا جبھی وہ عون کا چیپٹر ہمیشہ کے لئے کلوز کرنے یہاں چلا آیا تھا۔۔۔ بیلا کا انتظار کرنے کے بعد وہ اس کے موبائل پر کال کرنے لگا مگر بیلا کا سیل فون آف تھا۔۔۔ ازلان سوچ میں پڑگیا کہ وہ واپس اپنے گھر چلا جائے یا پھر بیلا سے بات کرنے اس کے پاس

***

"تمہیں ہر ماہ تنخواہ کون دیتا ہے میں یا پھر بیلا بی بی کیسے تم اسے کسی کیفے ٹیریا میں چھوڑ آئے بولو"

آج بیلا کا آخری پیپر تھا شام ہونے کو آئی تھی اور وہ ابھی تک گھر واپس نہیں لوٹی تھی، افراہیم نے اپنی طرف سے نازنین کو مطمئن تو کردیا تھا کہ وہ اس کی اجازت پر اپنی سہیلی کے پاس گئی ہے مگر وہ خود بیلا کے لیے پریشان تھا کیونکہ بیلا کا نمبر پچھلے دو گھنٹے سے مسلسل آف جارہا تھا اس وجہ سے وہ ڈرائیور پر برس رہا تھا جو بیلا کے کہنے پر اسے یونیورسٹی کے پاس کیفیٹیریا میں چھوڑ کر آگیا تھا ابھی وہ ڈرائیور سے سوال کررہا تھا تب افراہیم کو اذلان اپنی جانب آتا ہوا دکھائی دیا

"خیریت ہے سب، کیسے آنا ہوا"

ڈرائیور کو وہاں سے جانے کا اشارہ کرنے کے بعد وہ ازلان سے مخاطب ہوا، ازلان کار پارک کرکے گھر کے اندر جانے کا ارادہ رکھتا تھا مگر افراہیم کو گھر کے لان کے پاس کھڑا دیکھ کر وہی آگیا

"بیلا سے بات کرنا تھی مجھے اسی سلسلے میں آیا ہوں" ازلان بناء بات کو گھمائے یا جھجھکے اصل بات بولا کیونکہ افراہیم کی بہن اب اس کی بیوی تھی

"کیا پیپر ختم ہونے کے بعد تم نے بیلا کو کیفیٹیریا میں بلایا تھا"

اس کی بہن بھلا اور کس سے ملنے جاسکتی تھی جبھی افراہیم ازلان سے پوچھنے لگا جبکہ ازلان افراہیم کے سوال اور انداز پر چونکا

"افراہیم بیلا کہاں ہے اس وقت، مجھے بتاؤ"

افراہیم کو کیسے معلوم ہوسکتا تھا کہ بیلا اس سے ملنے والی تھی ازلان کو کچھ گڑبڑ کا احساس ہوا جبھی وہ افراہیم سے بیلا کا پوچھنے لگا

"پیپر ختم ہونے کے بعد بیلا ڈرائیور کو بول کر یونیورسٹی کے قریب کیفیٹیریا میں گئی تھی اس کے بعد سے وہ اب تک گھر نہیں پہنچی ہے اس کا موبائل مسلسل آف جارہا ہے "

ازلان کو بتاتے ہوئے افراہیم کی پریشانی مزید بڑھنے لگی کیونکہ ازلان کی باتوں سے وہ بھی اندازہ لگا چکا تھا کہ بیلا کے بارے میں ازلان بھی بےخبر تھا ازلان کچھ سوچ کر پاکٹ سے موبائل نکال کر کال ملانے لگا

"ہاں نوف کیا گھر پر کوئی آیا تھا میرا کوئی دوست وغیرہ یا پھر کوئی اور"

ازلان کال ملاکر نوف سے پوچھنے لگا جبکہ افراہیم ابھی بھی بےچین کھڑا ازلان کو دیکھ رہا تھا

"اچھا چلو ٹھیک ہے،، نہیں سب خیریت ہے۔۔۔ آج میرا رات میں لیٹ آنا ہوگا ایک ضروی کام ہے مجھے تم پریشان مت ہونا دروازہ اچھی طرح لاک کرکے سو جانا"

ازلان نوف کو ہدایت دیتا ہوا کال رکھ چکا تھا جبکہ افراہیم سوالیہ نظروں سے ازلان کو دیکھنے لگا، ازلان افراہیم کو دیکھ کر نفی میں سر ہلاتا ہوا کچھ سوچ کر فیضی کو کال ملانے لگا

"آج بیلا پیپر کے بعد یونیورسٹی کے قریب کیفے ٹیریا میں گئی تھی، اس کی وہاں کس سے ملاقات ہوئی یا وہ کیفے ٹیریا سے کہاں گئی ہے مجھے یہ ساری معلومات فوری طور پر چاہیے"

ازلان فیضی سے بولنے لگا تو افراہیم اپنے موبائل پر اجنبی نمبر دیکھ کر آنے والی کال کو کاٹنے لگا

"اس کام کو چھوڑو فیضی جو میں تمہیں بول رہا ہوں اس کام پر فوکس کرو، ود ان ٹوئنٹی منٹ مجھے بیلا کے بارے میں مکمل انفارمیشن دو"

ازلان کے اپنے لہجے میں بےچینی تھی وہ فیضی سے بول کر رابطہ منقطع کرچکا تھا تب ایک بار افراہیم کا موبائل دوبارہ بجنے لگا وہی اجنبی نمبر سے اس کو کال آنے لگی

ازلان کے کہنے پر افراہیم کال ریسیو کرچکا تھا

"ہاں چھوٹے صاحب جی گھر میں خیریت تو بالکل نہیں ہوگی بیٹی کے گمشدہ ہونے پر صدمہ لےکر کہیں اماں جی اسپتال تو نہیں پہنچ گئیں اب تک"

عدنان کمینگی کی حد پار کرتا ہوا افراہیم سے بولا تو افراہیم پل بھر میں عدنان کو پہچان گیا

"بلڈی باسٹرڈ میں تیرے ٹکڑے کر ڈالوں گا کہاں پر ہے میری بہن"

افراہیم غصے کی شدت سے زور سے چیخا وہی ازلان اسے ٹھنڈا رہنے کا اشارہ کرتے ہوئے موبائل اس کے ہاتھ سے لےکر لاؤڈ اسپیکر آن کرچکا تھا

"ابے اوئے زیادہ اچھل مت،، آرام سے میری بات سن۔۔۔ معلوم ہے ناں تیری بہن جوان اور خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ اس وقت بدقسمتی سے وہ میرے قبضے میں ہے ابھی تک میں شرافت کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے لیکن اگر اب کی بار تیری بہن کی عزت گئی ناں تو قسم سے تجھے اپنے جینے پر افسوس ہونے لگے گا اور تیرا خود کشی کرنے کا دل چاہے گا"

عدنان بےغیرتی سے بولا تو عدنان کی بات سن کر افراہیم پر سکتے کی سی کیفیت طاری ہوگئی جبکہ ازلان کا عدنان کی بات سن کر ضبط کرنا مشکل ہوگیا وہ عدنان کی آواز سن کر اسے پہچان چکا تھا اور پچھتا رہا تھا کہ یہاں آنے سے پہلے اس نے عدنان کا سر کیوں نہیں کچل دیا

"کیا چاہتے ہو تم دیکھو تمہاری جو بھی ڈیمانڈ ہے وہ تم مجھے بتاؤ لیکن میری بہن کو کچھ بھی نہیں ہونا چاہیے" افراہیم حالات کی سنگینی سمجھتا ہوا اب کی بار نارمل لہجے میں عدنان سے بولا

"چھوٹے صاحب جی اب آئے ہیں آپ لائن پر اور یہ آپ نے عقلمندی کی کہ ڈائریکٹ مجھ سے میری ڈیمانڈ پوچھ لی"

عدنان بےڈھنگا سا ہنس کر بولا تو افراہیم ضبط کرتا ہوا اس کے مزید بولنے کا انتظار کرنے لگا جبکہ ازلان وہی کھڑا ہوا مسلسل اپنے موبائل پر فیضی کو میسج ٹائپ کررہا تھا

"ظاہری سی بات ہے آپ پولیس کو تو انفارم کرنے کی بیوقوفی نہیں کریں گے بار بار خوبصورت اور جوان بہن کا حوالہ دینا ایک بھائی کو مناسب نہیں لگتا "

عدنان سمجھداری سے افراہیم کو سمجھا ہوا بولا

"تم فضول کی باتیں کیے بغیر اپنی ڈیمانڈ بتاؤ"

افراہیم دانت پیستا ہوا عدنان سے بولا وہ عدنان کی بکواس کس طرح برداشت کررہا تھا یہ وہی جانتا تھا

"پیسوں کا تو آپ کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے ساٹھ ستر لاکھ تو آپ کے لیے کوئی بڑی رقم نہیں اس کا آپ فوری طور پر انتظام کرسکتے ہیں اس بات کو تو آپ ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔۔۔ اصلی جو میری ڈیمانڈ ہے وہ ہے میری بچپن کی محبت یعنی آپ کی بیوی میری بچپن کی منگیتر"

عدنان کی بات پر جہاں ازلان کا میسج ٹائپ کرتا ہوا ہاتھ رک گیا وہی افراہیم کا خون بری طرح کھول اٹھا وہ غصے سے بے قابو ہوتا ہوا بولا

"اپنی اوقات میں رہو، وہ میری بیوی ہے اس کے بارے میں اگر تم نے کوئی بھی گھٹیا بات اپنے گندے منہ سے نکالی تو میں تمہاری جان لےلوں گا عدنان"

افراہیم غصے میں عدنان سے بولا،، عدنان کی بات ازلان کو خود بری طرح طیش دلا گئی تھی مگر وہ اپنے غصے پر بھی ساری صورت الحال کو دیکھتا ہوا ضبط سے کام لے رہا تھا

"چھوٹے صاحب جی کیا بیوی بیوی لگاکر دماغ خراب کررہے ہو میرا، ارے تین بول بول کر فارغ کرو سالی کو یا پھر کچھ زیادہ ہی دل لگ گیا ہے اس سے ہاں۔۔۔ بھئی مجھے تو نوف اور رقم دونوں چاہیے اور بدلے میں اپنی بہن کو بحفاظت طریقہ سے اپنے ساتھ لے جاؤ۔۔۔۔ اگر سودا منظور ہے تو مجھے سوچ کر بتاؤ ورنہ اپنی بیوی کے ساتھ خوش رہو اور اپنی بہن کو ہمیشہ کے لیے بھول جاؤ میں اسی سے اپنا کام چلالوں گا"

عدنان کی بات سن کر افراہیم نے ضبط کرتے ہوئے اپنے لب بھینچے وہ اس وقت عجیب دوراہے پر کھڑا ہوا تھا ایک طرف اسے نوف کا چہرہ یاد آنے لگا تو دوسری طرف بیلا کا

"تم مجھے ایڈریس بتاؤ میں رقم اور نوف دونوں کو لےکر پہنچتا ہوں وہاں"

افراہیم نے ازلان کے اشارے پر ایسا بول تو دیا مگر اسے محسوس ہورہا تھا جیسے نوف کا نام لیتے ہوئے اس نے اپنا دل سینے سے نکال کر باہر پھینک دیا ہو۔۔۔ عدنان کا بتایا گیا ایڈریس نوٹ کرتا ہوا افراہیم گھر کے اندر چلا گیا

***

ازلان کی کال رکھنے کے بعد نوف کچن کا رخ کرنے لگی کیونکہ ازلان کو لیٹ واپس آنا تھا اس لیے نوف نے کھانا کھانے کا سوچا۔۔۔ اپنی پریگنینسی کا پتہ چلنے کے بعد سے وہ اپنی ڈائٹ کا خود سے خیال رکھ رہی تھی کیونکہ نازنین کے ساتھ ساتھ اس کے شوہر کو بھی گول مٹول سا پیارا سا بچہ چاہیے تھا بےشک افراہیم اس سے ناراض تھا مگر وہ خود اپنے اندر پلنے والی زندگی سے خوش تھی جبکہ کہیں اندر اسے افراہیم سے اس بات کا شکوہ بھی تھا کہ افراہیم یہ خبر سننے کے بعد بھی اس کے پاس نہیں آیا تھا چاہے وہ اس پر کتنا غصہ کیوں نہ ہو، نوف کو نہیں لگتا تھا یہ خبر سن کر وہ خوش نہیں ہوگا

کچن میں داخل ہونے سے پہلے غیرارادی طور پر اس کی نظر مین ڈور پر پڑی جو مکمل کھلا ہوا تھا نوف کو حیرت ہونے لگی اسے یاد پڑتا تھا دروازہ تو اس نے اچھی طرح بند کیا تھا نوف ایک بار پھر دروازہ بند کرنے کے لیے دروازے کی طرف بڑھنے لگی تب اسے اپنی پشت پر کسی کا موجودگی کا احساس ہوا نوف کے مڑنے پر وہ شخص جو کالے رنگ کا ماسک لگائے اپنا منہ چھپایا ہوا تھا تیزی سے نوف کی بڑھنے لگا نوف کے منہ سے دلخراش چیخ نکلی، ساتھ ہی اس نے ٹیبل پر پڑا ہوا واس اس آدمی کو مارنا چاہا اس آدمی نے نوف کا ہاتھ پکڑ کر اسے کمرے کی دیوار کی طرف دھکا دیا اور فلیٹ کا دروازہ بند کرنے کے لیے آگے بڑھا۔۔۔ نوف خود کو گرنے سے بہت مشکل سے سنبھال پائی تھی وہ اپنا بچاؤ کرنے کے لیے ڈائینگ ٹیبل پر رکھی چیزیں اس آدمی کو مارنے لگی،، نوف نے جب ٹیبل سے جار اٹھاکر اس آدمی کے سر کا نشانہ لیا تو وہ بری طرح بلبلا اٹھا نوف راہ فرار تلاش کرنے کے لیے کمرے کی طرف بھاگی مگر کمرے کا دروازہ بند کرنے سے پہلے وہ آدمی کمرے تک پہنچ گیا

"کون ہو تم کیا بگاڑا ہے میں نے تمہارا"

نوف روتی ہوئی اس آدمی سے پوچھنے لگی جو اس کی طرف قدم آہستہ آہستہ اپنے قدم بڑھا رہا تھا

"دیکھو پلیز مجھے یہاں سے جانے دو"

نوف کے بولتے ہی اس آدمی نے نوف کو پکڑنا چاہا تو نوف کا دوپٹہ اس آدمی کے ہاتھ میں آگیا جسے فرش پر پھینک کر وہ کمرے سے باہر نکلتی ہوئی نوف کمرے کو اپنے قابو کرچکا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.