Chapter 67: سب سے بڑی خوشی

"کیا سچ اس سے بڑی تو میرے لیے کوئی خوشی کی خبر ہو ہی نہیں سکتی تم نہیں جانتی تم نے آج میری کتنی بڑی خواہش پوری کی ہے"

افراہیم شام کے وقت آفس سے لوٹا تو حسب معمول نازنین کے کمرے میں آیا مگر نازنین کارلیس ہاتھ میں تھامے کسی سے محو گفتگو تھی افراہیم نازنین کو اتنا خوش اور ایکسائٹڈ دیکھ کر سوچ میں پڑگیا کہ کال کرنے والا کون ہے

"تم بھی اپنے شوہر کی طرح بالکل بدھو ہو، اگر تم مجھے گڈ نیوز نہ بھی سناتی تب بھی میں تمہاری کسی بات پر نہ تم سے شکوہ کرتی نہ ہی خفا ہوتی۔۔۔۔ میں کوئی اپنے بیٹے کی طرح تھوڑی ہو جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ کرکے بچوں کی طرح منہ پھلاکر بیٹھ جاتا ہے"

نازنین نے مسکراتے ہوئے ایک نظر افراہیم پر ڈالی پھر وہ باتوں میں مصروف ہوگئی جبکہ افراہیم کو کچھ اندازہ ہونے لگا کہ دوسری طرف کال پر کون ہوسکتا ہے وہ صوفے پر بیٹھ کر نازنین کے فون رکھنے کا انتظار کرنے لگا

"ان دونوں کی فکر مت کرو، میں بیلا کے لاسٹ پیپر کا انتظار کررہی ہوں جیسے ہی اس کے پیپرز ختم ہوتے ہیں اس موضوع پر پھر بات کرلیں گے پہلے تو تم مجھے اپنا ایڈریس نوٹ کراؤ ذرا"

نازنین فون ڈائری اٹھاتی ہوئی افراہیم سے اشارہ کرتی ہوئی پین مانگنے لگی جو اس کی پاکٹ میں موجود تھا

"اوکے میں آرہی ہوں تھوڑی دیر میں تمہارے پاس"

نازنین کے ایڈریس دہرانے پر افراہیم اسے ڈائری کے ساتھ ساتھ اپنے ذہن میں بھی محفوظ کرچکا تھا

"کون تھا فون کال پر"

کال رکھنے کے بعد نازنین وارڈروب کھولتے ہوئے اپنے پاس موجود اماؤنٹ دیکھنے لگی تب افراہیم اس سے پوچھنے لگا

"ہاں ہاں تم تو جیسے جانتے ہی نہیں ہو کہ میں کس سے بات کررہی تھی"

نازنین ساری رقم اپنے بیگ میں ڈالتی ہوئی افراہیم سے بولی

"کیسی ہے وہ، کس بارے میں بات کررہی تھی وہ آپ سے"

افراہیم نازنین کی بات پر چلتا ہوا اس کے پاس آیا اور بےچینی سے پوچھنے لگا کیونکہ اس کا دماغ لفظ گڈ نیوز پر اٹک چکا تھا جس پر نازنین مسکراتی ہوئی افراہیم کے گال پر چپت لگاتی ہوئی بولی

"دادی بننے والی ہوں میں"

نازنین کی بات سن کر افراہیم بنا کچھ بولے خاموشی سے نازنین کو دیکھنے لگا

"بدھو ایسے کیا دیکھ رہے ہو مجھے،، سچ بول رہی ہوں میں باپ بننے والے ہو تم"

نازنین خوشی سے افراہیم کو بتانے لگی تو وہ ایک دم ہوش میں آیا

"اچھا ہوا آپ اس کے پاس جارہی ہیں ایسا کریں اسے یہاں واپس لے آئیے گا اپنے کھانے پینے کا وہ خود سے دھیان بھی نہیں رکھتی"

تین دن گزر چکے تھے اسے نوف کا چہرہ دیکھے بغیر اور یہ تین دن اس کے کیسے گزرے تھے یہ افراہیم کا دل ہی جانتا تھا۔۔۔ افراہیم کی بات سن کر نازنین حیرت سے اسے دیکھتی ہوئی بولی

"میں اکیلی جارہی ہو نوف کے پاس کیا تم نہیں چل رہے ہو"

نازنین اب کی بار بناء مسکرائے افراہیم سے پوچھنے لگی

"نہیں مجھے ضروری کام ہے میں ڈرائیور کو بول دیتا ہوں وہ آپ کو چھوڑ آئے گا ڈاکٹر ثوبیہ سے بھی آج کا ہی اپوائنٹمنٹ لےلیتا ہوں آپ واپسی میں نوف کا پراپر چیک اپ کروا لیے گا چند دنوں سے کتنی ویک لگ رہی تھی"

افراہیم پاکٹ سے اپنا سیل فون نکال کر مصروف انداز میں بولا ڈاکٹر ثوبیہ کافی مشہور اور بڑی گائناکولوجسٹ تھی

"ڈاکٹر ثوبیہ سے اپوائنٹمنٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے ازلان نوف کو جس ڈاکٹر کے پاس لےکر گیا تھا وہ بھی کافی اچھی ڈاکٹر تھی اور ایسا نہیں ہے اپنے ساتھ لے جاکر ازلان اس کے کھانے پینے کا خیال نہیں رکھ رہا ہوگا۔۔۔۔ صدقہ بھی دینا ہے نوف کے اوپر سے، وہاں جانے سے پہلے مٹھائی اور فروٹس بھی خریدنے ہوگیں فرسٹ ٹائم ازلان کے گھر جارہی ہوں خالی ہاتھ تو نہیں جاؤگی ظاہری بات ہے ازلان نوف کے بھائی کے علاوہ اس گھر کا داماد کا بھی ہے"

نازنین مصروف انداز میں بولتی ہوئی کمرے سے نکل گئی جبکہ افراہیم کو خوشی ہونے کے باوجود اداسی نے گھیرے میں لےلیا اس وقت وہ نوف کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنا چاہتا تھا شدید خواہش ہونے کے باوجود وہ نوف کے پاس نہیں جاسکا تھا

یہ اس کے لیے بہت خوشی کی بات تھی کہ نوف اسے اولاد دینے والی تھی مگر یہ خوشی کی خبر کیا ہوتا اگر وہ سب سے پہلے اس سے شیئر کرتی۔۔۔ افراہیم دل ہی دل میں نوف سے بھی شکوہ کرنے لگا لیکن کیا وہ اس سے شکوہ کرنے کا حق رکھتا تھا۔۔۔ اس نے خود نوف کے ساتھ کیا کیا تھا کتنا دل دکھا چکا تھا وہ نوف کا اب تک،، بلکہ وہ تو شروع دن سے ہی نوف کو ہرٹ کرتا آیا تھا تین دن سے وہ اپنے ایک ایک عمل کو سوچ کر نادم ہورہا تھا آخر وہ کس منہ سے نوف کے پاس جاتا اسے اپنے پاس واپس اس گھر میں آنے کو کہتا شاید وہ نازنین کی بات مان کر واپس آبھی جاتی۔۔۔ افراہیم سوچتا ہوا کارلیس میں موجود نمبر اپنے موبائل میں سیو کرنے لگا

***

"نوف تمہاری کال ہے"

پچھلے 10 دن سے یہ روٹین بنا ہوا تھا کہ رات کے دس بجے روز لینڈ لائن پر کال آتی جوکہ ازلان جانتا تھا کال کرنے والا کوئی اور نہیں اس کا بہنوئی اور سالے تھا مگر عجیب بات یہ تھی کال چاہے ازلان ریسیو کرتا ہے یا پھر نوف افراہیم ان دونوں میں سے کسی سے بات نہیں کرتا بلکہ خاموش رہتا جبکہ دوسری طرف نوف بھی ویسے ہی کان سے ریسیور لگائے خاموش کھڑی رہتی پھر پندرہ منٹ کے بعد کال رکھ دی جاتی پچھلے دس دنوں سے ازلان خاموشی سے یہ تماشہ دیکھ رہا تھا اس نے خاموشی بھی اسی وجہ سے اختیار کی ہوئی تھی تاکہ افراہیم اور نوف کے بیچ جو بھی معاملات ہو، وہ دونوں اپنے معاملات خود ہی سلجھالیں

چند دن پہلے نازنین بھی نوف سے ملنے اس کے پاس آئی تھی وہ نوف اور ازلان دونوں سے بہت خلوص سے اور اچھی طرح ملی تھی۔۔۔ باتوں ہی باتوں میں نازنین نے بیلا کے پیپرز کا بھی ذکر کیا اس کے بعد ہی وہ پراپر طریقے سے بیلا کی رخصتی چاہتی تھی اس بات پر ازلان خاموش ہی رہا وہ چاہتا تھا پہلے نوف اور افراہیم کے بیچ پرابلمز سولو ہوجائے اس کے بعد ہی اسے اپنے اور بیلا کے بارے میں سوچنا تھا مگر فی الحال اس نے اپنا یہ خیال نازنین یا کسی دوسرے پر ظاہر نہیں کیا تھا۔۔۔ نازنین نوف کو اپنے ساتھ واپس لے جانا چاہتی تھی جس پر ازلان کو کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن نوف نازنین کو واپس جانے کا منع کرچکی تھی جس پر نازنین نے نوف کو زیادہ فورس نہیں کیا

اس دوران اس کی بیلا سے کئی دنوں سے بات نہیں ہوئی تھی،، وجہ اس کی اپنی مصروفیت کے علاوہ بیلا کے پیپرز بھی تھے ازلان چاہتا تھا بیلا اپنے پیپرز سکون سے دے لے لیکن اس وقت ازلان کے موبائل پر بیلا کے آنے والے میسج پر اسے زور کا جھٹکا لگا تھا کیونکہ بیلا کل دوپہر میں عون سے ملنا چاہتی تھی

***

اتنے دنوں کے سوچ بچار کے بعد اب بیلا کو یقین ہو چلا تھا کہ ازلان ہی عون بن کر اس سے باتیں کرتا تھا جن دنوں عون اسے پریشان اور الجھا ہوا لگا تھا تب ہی اذلان کی مدر کی ڈیتھ ہوئی تھی اور نوف کی گمشدگی کی وجہ سے ازلان کافی پریشان تھا،، اگر یہ اتفاق بھی ہوتا تو ازلان اور عون کی آواز لہجے انداز کا ملنا اتفاق کیسے ہوسکتا تھا، وہ اس بات کو چاہ کر بھی فراموش نہیں کر پارہی تھی کتنے سالوں سے وہ عون کے نام پر بیوقوف بنتی رہی تھی آج اس کا آخری پیپر تھا جس کو دینے کے بعد وہ یونیورسٹی کے قریب کیفے ٹیریا میں چلی آئی تھی کیونکہ کل رات وہ عون کے نمبر پر ازلان کو میسج کرکے یہاں آنے کا بول چکی تھی اور اس وقت ازلان کا انتظار کررہی تھی

"بیلا جی کیسی ہیں آپ"

تب اچانک وہ اجنبی آواز اور اپنے نام کی پکار پر ایک دم چونک کر سامنے کھڑے شخص کو دیکھنے لگی

"پہچانا نہیں آپ نے میں اس دن آپ کے گھر بھی آیا تھا، میں آپ کی بھابھی کا کزن ہو جی"

عدنان بیلا سے اپنا تعارف کرواتا ہوا بولا وہ کتنے دنوں سے موقع کی تلاش میں تھا کہ کب اس کو بیلا اکیلی دکھے اور کب وہ اپنا کام دکھائے

"تو یہاں آپ کو مجھ سے کیا کام پڑگیا"

بیلا اس کو پہچان گئی تھی یہ وہی بدتمیز انسان، ازلان کا کزن تھا جس نے اس کے بھائی کو اسی کے گھر میں آکر زخمی کیا تھا،، مگر پھر بھی بیلا نے عدنان کو نارمل لہجے میں جواب دیا کہیں اس بات کا بھی ازلان کو برا نہ لگ جائے

"کام تو جی بہت ضروری ہے مجھے سمجھیں اس کام میں آپ کا ہی فائدہ ہوگا، مگر وہ میں آپ کو یہاں نہیں بتاسکتا آپ کو تھوڑی سی تکلیف اٹھاکر میرے ساتھ چلنا ہوگا"

عدنان کی بیلا کے حسن کو دیکھ کر رال ٹپکنے لگی تھی مگر وہ شریفانہ لہجہ اختیار کرتا ہوا بولا کیونکہ یہ لڑکی اس کے لیے سونے کی چڑیا سے کم نہیں تھی اور آج عدنان اس کو یہاں سے ایسے ہی جانے نہیں دیتا

"میرا دماغ خراب نہیں ہے جو میں تمہارے ساتھ چل پڑو، جاؤ اپنا کام کرو اور مجھے پریشان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے"

عدنان کے دیکھنے کا انداز اتنا عجیب سا تھا کہ بیلا اب کی بار اسے سخت لہجے میں ٹوکتی ہوئی بولی اور وہاں سے باہر نکل آئی کیونکہ وہاں پر موجود لوگ اس کی اور عدنان کی طرف متوجہ ہورہے تھے ازلان نے نہ جانے کب آنا تھا وہ ڈرائیور کو واپس بھیج چکی تھی اس لیے وہی پر کھڑی کیپ کی طرف بڑھنے لگی

"تم میرے پیچھے پیچھے کیوں آرہے ہو کہا نہ تم سے اپنا کام کرو"

بیلا کیپ کا دروازہ کھولتے ہوئے سخت لہجے میں عدنان سے بولی کیونکہ وہ اس کا پیچھا کرتا کرتا باہر تک پہنچ گیا تھا

"چل چل زیادہ نخرے مت دکھا اب بیٹھ جا اسی ٹیکسی میں"

عدنان بدتمیز بول کر بیلا کے کندھے پر ہاتھ مارتا ہوا اسے ٹیکسی میں دھکا دینے لگا

"یہ کیا بدتمیزی ہے تم نے ہمت کیسے کی مجھے چھونے کی"

بیلا عدنان پر زور سے چیخ کر بولی بیلا کے چیخنے پر وہی کھڑے دو آدمی عدنان اور اس کی طرف متوجہ ہوئے

"بڑی تو پہلے سے ان چھوئی ہے، جو میرے ہاتھ لگانے پر برا مان رہی ہے اندر بیٹھ جلدی سے"

عدنان زبردستی بیلا کو ٹیکسی میں دھکیلتا ہوا خود بھی ٹیکسی میں بیٹھ چکا تھا اتفاق سے یہ کیپ عدنان نے ہی ہائر کی تھی

"اے اس لڑکی کو کہاں لےکر جارہے ہو"

وہ دونوں آدمی عدنان کے پاس آکر پوچھنے لگے مگر ان آدمیوں کے وہاں پہنچنے سے پہلے عدنان بیلا کی ناک پر رومال رکھ کر اسے بےہوش کرچکا تھا جبکہ ٹیکسی ڈرائیور پیچھے مڑکر مشکوک انداز میں یہ ساری کاروائی دیکھ رہا تھا

"ابے کون سی لڑکی یہ بہن ہے میری،، میری عزت کا جنازہ نکالنے یہاں اپنے عاشق کے ساتھ ڈیٹ لگانے آئی تھی تو رنگے ہاتھوں میں نے پکڑلیا۔۔۔ عاشق بھاگ نکلا اور یہ صدمہ لےکر بےہوش ہوگئی ابے سالو جاکر اپنا کام کرو کیا اپنے گھر کے پورے راز و نیاز تم لوگوں پر کھول دوں۔۔۔ اور تو کیا پیچھے مڑ کر گھور رہا ہے سارے شہر کی خوبصورت لڑکیاں مر گئی ہیں کیا چل آگے دیکھ کر ٹیکسی اسٹارٹ کر"

عدنان ان دونوں آدمیوں کے ساتھ ساتھ ٹیکسی ڈرائیور پر بھی بھڑکتا ہوا بولا تو ڈرائیور نے ٹیکسی اسٹارٹ کردی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.