Chapter 71: امیدِ وفا

"بہت اچھا لگے گا ناں ایسے اپنے گھر کی بجائے اس ہاسپٹل سے میں تمہارے ساتھ رخصت ہوکر تمہارے پاس آجاؤں"

بیلا ازلان کی انوکھی سی بات پر اسے آنکھیں دکھاتی ہوئے بولی

"مجھے اچھا لگے گا آنٹی اور افراہیم سے میں بات کرلوں گا ویسے بھی تمہارے بھائی کی شکل دیکھ کر مجھے محسوس ہورہا ہے وہ کافی مس کررہا ہے اپنی بیوی کو،، ظاہری سی بات ہے اگر نوف اس کے ساتھ جائے گی تو پھر تمہیں میرے پاس ہی آنا چاہیے"

ازلان بیلا کے اعتراض کو رد کرتا ہوا بولا۔۔۔ بیلا ابھی بھی پلکیں جھپکائے بناء ازلان کو گھورتی ہوئے دیکھ رہی تھی جبکہ ازلان کے اسمائل دینے پر بھی بیلا نے اس کو گھورنا نہیں چھوڑا

"اتنی دور کیوں گھور رہی ہو ذرا قریب آؤ تو تمہاری گھورنے کا صحیح علاج کرتا ہوں میں"

ازلان اپنی مسکراہٹ سے چھپاتا ہوا بیلا سے بولا

"اگر تم زخمی حالت میں بیڈ پر نہیں لیٹے ہوئے ہوتے تو تمہارا علاج میں کر ڈالتی عون بن کر کیوں پریشان کرتے رہے تم مجھے "

بیلا کو نیا شکوہ یاد آیا تو ازلان کو آنکھیں دکھاتی ہوئی بولی

"عون بن کر تمہیں پریشان کہا کرتا تھا میری جان صرف تمہاری نیڈ کے وقت تمہاری مرضی پر تم سے بات کیا کرتا تھا، اور یہی وجہ تھی کہ تم کسی دوسرے کو میرے علاوہ اپنا دوست نہ بناسکو، اندر سے میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ میرے علاوہ تمہارا کوئی دوست نہ بنے"

بیلا حیرت سے ازلان کا اپنے لیے حساس انداز دیکھ رہی تھی ازلان مسکرا کر اپنی انگلی کے اشارے سے بیلا کو قریب آنے کا بولنے لگا۔۔۔ بیلا ازلان کے قریب آکر اس پر جھکتی ہوئی اپنا چہرہ ازلان کے چہرے کے قریب لائی

"میری نکمی اسٹوڈنٹ کو فزکس کا پیپر مل گیا تھا، اب تو میں توقع کرسکتا ہوں کہ تم فزکس میں اچھے نمبر لے آؤ گی"

ازلان بیلا کا چہرہ قریب سے دیکھتا ہوا اس سے پوچھنے لگا کیونکہ جس دن فزکس کا پیپر تھا ازلان نے آدھے گھنٹے پہلے سارے سوالات اسے واٹس آپ کیے تھے

"آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے میجر صاحب کہ ان سوالات پر نظر ڈالے بناء ہی میرا فزکس کا ہی نہیں باقی سارے پیپرز بھی بہت اچھے ہوئے ہیں جس کا اندازہ آپ کو میرا رزلٹ دیکھ کر بخوبی ہوجائے گا"

بیلا طنزیہ لہجے میں ازلان کو جتاتی ہوئی بولی جس پر وہ بےساختہ ہنس دیا

"نکمی تو تم تب بھی رہوگی،،، مجھے اس بات پر مکمل یقین ہے، رومانس کا جو تھوڑا بہت سبق میں نے تم کو سکھایا تھا وہ چند دنوں میں تم بالکل بھول گئی ہوگی"

ازلان کی بات سن کر بیلا بلش کرتی ہوئی پیچھے ہٹنے لگی تبھی ازلان نے ایک ہاتھ سے اس کا چہرہ تھام کر بیلا کے ہونٹوں کو اپنے ہونٹوں سے قید کرلیا ازلان تشنگی مٹارہا تھا تب ہسپتال کے روم کا دروازہ بجنے لگا جس پر بیلا پیچھے ہٹی

"بھائی"

بیلا کے دروازہ کھولتے ہی نوف آنسو پونچھتی ہوئی ازلان کی صرف بڑھی اس کے پیچھے ہی افراہیم بھی کمرے میں چلا آیا کیونکہ وہ نوف کو ازلان کی طرف سے بالکل بھی مطمئن نہیں کر پایا تھا نوف کے پریشان ہونے اور رونے پر وہ نوف کو ہاسپٹل میں ازلان کے پاس لے آیا

***

ایسا ممکن نہیں تھا کہ نوف ازلان کو زخمی حالت میں دیکھ کر اس کے پاس نہ رکتی، ازلان کے ہاسپٹل سے ڈسچارج ہونے کے بعد وہ بیلا اور ازلان کے ساتھ اس کے فلیٹ میں آچکی تھی اس دن والے واقعے کے بعد سے نوف اور افراہیم کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی ایسا نہیں تھا کہ اب افراہیم نوف سے بات چیت کرنے سے کترا رہا تھا وہ آفس کے بعد روز ازلان کے پاس آکر ڈیڑھ دو گھنٹے اس کے پاس بیٹھتا مگر نوف اس وقت یا تو خود کو کچن میں مصروف کرلیتی یا پھر دوسرے بیڈروم میں چلی جاتی

اسی دوران ازلان خود کو اچھے سے ری کور کرچکا تھا اور آج اسے اپنے چیک اپ کے لیے اسپتال جانا تھا جس پر کل شام افراہیم ازلان کو ہسپتال لے جانے کی ہامی بھر چکا تھا ازلان بیلا کے ساتھ ہسپتال جانے کے لیے تیار تھی،، اس وقت نوف گھر میں اکیلی تھی تھوڑی دیر پہلے ہی اس کی فون پر نازنین سے بات ہوئی تھی گھر کی ڈور بیل بجنے پر جب نوف نے دروازہ کھولا تو اپنے سامنے دروازے پر افراہیم کو کھڑا پایا ایک پل کے لئے دونوں کی نظریں ایک دوسرے سے ملی وہ دونوں ہی ایک دوسرے کو دیکھنے لگے

"کیسی ہو"

افراہیم فلیٹ میں داخل ہوتا ہوا نوف سے پوچھنے لگا

"ٹھیک ہوں، بھائی اور بیلا کہا ہیں"

افراہیم کو مختصر سا جواب دینے کے ساتھ ہی اندر آنے کا راستہ دیتی ہوئی وہ افراہیم سے ازلان اور بیلا کا پوچھنے لگی

"مطلب وہ دونوں گھر پر موجود نہیں ہیں مگر آج تو ازلان کو چیک اپ کے لیے جانا تھا میرے ساتھ"

افراہیم مڑ کر حیرت سے نوف کو دیکھتا ہوا اسے پوچھنے لگا

"مگر ان دونوں کو تو ہسپتال کے لئے گھر سے نکلے ہوئے ایک سے سوا گھنٹہ گزر چکا ہے میں سمجھی کہ وہ دونوں اب آپ کے ساتھ واپس آگئے ہوگے"

نوف کنفیوز ہوتی ہوئی افراہیم کو بتانے لگی

"ازلان کو میرے ساتھ ہی جانا تھا اور اس نے مجھے شام چھ بجے کا ٹائم دیا تھا"

افراہیم کلائی پر بندھی ہوئی واچ میں ٹائم دیکھتا ہوا بولا جو اس وقت چھ بجا رہی تھی مگر ساتھ ہی وہ ازلان کا پلان بھی سمجھ چکا تھا مگر نوف افراہیم کی بات سن کر پریشان ہوچکی تھی

"تو بھائی اتنے پہلے سے کیوں نکل گئے آپ بھائی کو کال کرکے ان سے پوچھیں ذرا، مجھے تو کچھ سمجھ میں نہیں آرہا"

نوف پریشان چہرہ لیے افراہیم کو دیکھتی ہوئی بولی تو افراہیم نوف کو دیکھ کر مسکراہٹ چھپا گیا

"اس میں نہ سمجھ آنے والی کونسی بات ہے سمپل سے بات ہے وہ ہم دونوں کی ڈیٹ کا انتظام کرکے تبھی بیلا کو اپنے ساتھ لےکر گیا ہے"

افراہیم نوف کے قریب آتا ہوا سنجیدگی سے اس کو بتانے لگا مگر اس کی آنکھیں مسکرا رہی تھی

"ایسی فضول حرکتیں کرنے والے انسان نہیں ہے میرے بھائی" افراہیم کی بات پر نوف ناگواری سے بولتی ہوئی اپنے کمرے میں جانے لگی تو افراہیم نے نوف کی نازک سی کلائی پکڑلی

"اس پوری دنیا میں فضول سی حرکتیں کرنے والا انسان صرف ایک ہی ہے اور اتفاق سے وہ تمہاری قسمت میں لکھا جا چکا ہے کیوں سچ بول رہا ہوں میں"

افراہیم نوف کی کلائی پکڑے اس کی آنکھوں میں جھانکتا ہوا نوف سے پوچھنے لگا

"میں خود سے آپ کے بارے میں کیا کہہ سکتی ہوں آپ کو اپنے بارے میں مجھ سے زیادہ معلوم ہوگا"

نوف کے بولنے کی دیر تھی افراہیم نوف کی کمر پر اپنا بازو حائل کرتا ہوا اس کے ہونٹوں پر جھک گیا

"یہ کیا فضول حرکت ہے"

نوف افراہیم کو پیچھے ہٹاتی ہوئی ناگواری بولی تو افراہیم مسکرا کر نوف کے پیشانی کے بل دیکھنے لگا

"فضول انسان تو فضول حرکتیں ہی نہیں کرے گا "

افراہیم بولتا ہوا ایک بار پھر اس کے ہونٹوں پر جھکنے لگا مگر نوف اب کی بار اس کا ارادہ بھانپ کر افراہیم کو پیچھے دھکیلتی ہوئی بیڈ روم میں چلی آئی افراہیم مسکرا کر نفی میں سر ہلاتے ہوئے نوف کے پیچھے بیڈروم میں پہنچا اور بیڈروم کا دروازہ لاک کرنے لگا جس پر نوف سوالیہ نظروں سے افراہیم کو دیکھنے لگی

"ایسے کیا دیکھ رہی ہوں دروازہ اس لیے بند کررہا ہوں تاکہ اگر تمہارا بھائی جلدی واپس آگیا تو وہ سمجھ جائے کہ ہم دونوں ابھی بزی ہیں"

افراہیم نوف کو دیکھتا ہوا مزید فضول گوئی سے گویا ہوا

"اگر میرا بھائی واپس آئے گا تو ایک عدد ان کی بیوی بھی ان کے ساتھ ہوگی۔۔۔ جو میں آپ کو یاد دلادو کے رشتے میں آپ ہی کی بہن ہے"

نوف افراہیم کو بولتی ہوئی اسے شرم دلانے لگی مگر وہ بےشرمی سے مسکراتا ہوا نوف کے قریب آیا

"مجھے شرم دلانے کی بجائے تمہیں خود شرم آنی چاہیے پچھلے دو ہفتوں سے تم ان دونوں میاں بیوی کے بیچ کباب میں ہڈی بنی ہوئی ہو۔۔۔ واپس اب تمہیں میرے ساتھ گھر بھی جانا ہے یا پھر اپنے بھائی کے گھر ہی ڈیرہ جمائے رکھنا ہے"

افراہیم دوبارہ نوف کے قریب آتا ہوا اس سے پوچھنے لگا

"بوجھ نہیں ہوں میں اپنے بھائی پر"

نوف افراہیم کو دیکھ کر جتاتی ہوئی بولی

"بھائی کے پاس آتے ہی اور زیادہ زبان چلنے لگی ہے تمہاری" افراہیم نے بولنے کے ساتھ اچانک نوف کو اپنے بازوؤں میں اٹھالیا

"کیا ہوگیا افراہیم آپ کو، یہ کیا کررہے ہیں آپ"

افراہیم کی اچانک حرکت پر نوف ایک دم بوکھلاتی ہوئی بولی

"اپنا بوجھ اٹھا رہا ہوں ڈیئر وائف"

افراہیم نوف کو بولتا ہوا اسے بیڈ کے پاس لٹا چکا تھا نوف نے اٹھنے کی کوشش کی تو افراہیم اس کو کندھوں سے تھامتا ہوا دوبارہ بیڈ پر لٹاکر اس کے اوپر جھکا

"پلیز افراہیم پیچھے ہٹیں "

اپنی گردن پر افراہیم کی سانسوں کی گرمائش محسوس کرتی ہوئی نوف افراہیم سے بولی

"جتنا ناراض ہونا ہے یا غصہ کرنا ہے میں سب برداشت کرلوں گا مگر پلیز گھر چلو یہ دوری بالکل برداشت نہیں ہورہی ہے مجھ سے"

افراہیم نوف پر جھکا اس کا چہرہ دیکھتا ہوا اب کی بار بےحد سنجیدگی سے بولا

"میرے سامنے مظلوموں جیسی شکل بنانے کی ضرورت نہیں ہے میں آپ کے مزاج سے اچھی طرح واقف ہوچکی ہوں ابھی آپ جتنا نرم پڑ رہے ہیں چند گھنٹے بعد کسی بھی بات پر گرم ہوسکتے ہیں آپ کا کوئی بھروسہ نہیں"

نوف نے سوچ رکھا تھا کہ وہ اتنی جلدی نہیں مانے گی ابھی وہ جتنا اچھا بن رہا تھا اسے تھوڑی ہی دیر لگتی کسی بات پر غصہ آنے میں

"پکا اب میں غصے میں بالکل گرم نہیں ہوگا بلکہ اب میرا گرم ہونا تمہیں شرم دلایا کرے گا"

افراہیم نے بولتے ہوئے نوف کے گال پر اپنے ہونٹ رکھے

"آپ سدھرنے والی شے بالکل نہیں ہیں"

نوف افراہیم کی ذومعنی بات پر اسے گھورتی ہوئی بولی جس پر افراہیم مسکراہٹ چھپائے بغیر نوف کو دیکھنے لگا مگر پھر سنجیدگی سے بولا

"تمہاری دوری نے بالکل سدھار دیا ہے مجھے اور یہ احساس بھی دلایا ہے کہ تم میرے لیے بہت زیادہ معنی رکھتی ہو"

افراہیم نوف کا چہرہ دیکھتا ہوا اعتراف کرنے لگا

"تو پھر یہ کیوں بولا تھا کہ آپ مجھے اپنے دل میں بسا سکتے ہیں تو پھر نکال دے سکتے ہیں"

نوف افراہیم سے پرانی بات کا شکوہ کرتی ہوئی بولی

"اگر تمہیں لگتا ہے کہ میں تمہیں اپنے دل سے نکال سکتا ہوں تو پھر اس دل میں جھانک کر دیکھ لو صرف اپنے آپ کو پاؤ گی"

افراہیم کے بولنے پر نوف خاموش ہوگئی کیونکہ افراہیم کے لہجے میں سچائی تھی

"ویسے اگر میں بابا بننے والا ہوں تو یہ خبر تمہیں سب سے پہلے مجھے سنانی چاہیے تھی"

اب کی بار افراہیم نوف سے شکوہ کرتا ہوا بولا کیونکہ یہ شکوہ تو اس کا بنتا تھا

"میں نے اسی ٹائم آنٹی کو کال کی تھی جب آپ آفس سے واپس آکر ان کے روم میں موجود ہوتے ہیں"

نوف افراہیم کو آنکھیں دکھاتی ہوئی بولی تو افراہیم کے ماتھے پر ہلکا سا بل نمدار ہوا

"فورا آنکھیں نیچے کرو اپنی"

افراہیم رعب دار لہجے میں بولا تو نوف غصے میں اسے دیکھنے لگی نوف کو غصے میں دیکھ کر افراہیم مظلومیت سے بولا

"اگر اس وقت مجھے تمہاری آنکھوں میں ڈوبنے کا دل چاہ گیا پھر مسئلہ ہوجائے گا یار"

افراہیم کے بولنے پر نوف مسکرانے لگی تو افراہیم بھی مسکرا کر اس کی پیشانی پر محبت بھرا لمس چھوڑ کر پیچھے ہوا کیونکہ باہر سے آتی آوازیں ازلان اور بیلا کے آنے کا پتہ دے رہی تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.