آج اس بات کو پورے بیس دن گزر چکے تھے جب ازلان نے غصے میں اس کا ہاتھ پکڑتے ہوئے اسے اپنے فلیٹ سے باہر نکال دیا تھا بیس دن سے وہ ازلان کو کال کررہی تھی مگر وہ اس کی کال نہیں اٹھا رہا تھا وجہ مصروفیات یا پھر غصہ، بیلا اس سے انجان تھی مگر وہ اپنے دل کی اداسی سے ہرگز انجان نہیں تھی ابھی فزکس کی کلاس ختم ہوئی تھی اور وہ مزید کلاس اٹینڈ کرنے کی بجائے گھر جانے کا ارادہ رکھتی کی تبھی اس نے ڈرائیور کو کال کرکے یونیورسٹی میں بلالیا تھا تاکہ واپس گھر جاسکے
"ارے معلوم ہے کل میں نے کس کو دیکھا وہ جو سر عتیق کے بدلے چند دنوں ہماری کلاس لینے یونیورسٹی آرہے تھے سر آبان کو، تم لوگوں کو معلوم ہے ان کی ابھی شادی ہوئی ہے چند دن پہلے، ان کی وائف بھی ان کے ساتھ تھی"
یہ بیلا کی کلاس فیلو کی آواز نہیں بلکہ ایک بم تھا جو بیلا کے سر پر آگرا
"ضروری ہے وہ اپنی وائف کے ساتھ ہو کوئی اور بھی تو ہوسکتی ہے"
دوسری لڑکی نے اپنا خیال ظاہر کیا
"ارے نہیں بھی وائف ہی تھی سر آبان نے مجھے جود بتایا تھا"
بیلا کے کلاس روم سے باہر جاتے قدم وہی تھم گئے وہ حیرت سے آنکھیں کھولے اپنی کلاس فیلو کو دیکھنے لگی جو اپنی باقی کی سہیلیوں کو ازلان کے بارے میں بتارہی تھی۔۔۔ خالی ذہن کے ساتھ وہ کس طرح اپنی کار تک پہنچی یہ وہ نہیں جانتی تھی، جب اس نے ڈرائیور سے گھر کی بجائے ازلان کے فلیٹ جانے کو کہا تھا تب اس کا دل کافی زور سے دھڑک رہا تھا یقینا اس کی کلاس فیلو کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہوگی ازلان اسکے ساتھ ایسے کیسے کرسکتا تھا بیلا دل ہی دل میں سارے منفی خیالات کو رد کرتی ہوئی ازلان کے اپارٹمنٹ میں پہنچی
"بی بی جی کتنی دیر میں لینے آؤ آپ کو"
ڈرائیور کے سوال کا جواب دیے بناء بیلا گاڑی سے باہر نکلی سامنے چند قدم کے فاصلے پر اذلان گاڑی کا فرنٹ دروازہ گل کے لیے کھول رہا تھا جو ہنستی ہوئی گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے ازلان کو کچھ بول رہی تھی
"تو کیا ازلان نے گل سے شادی کرلی"
ذہن میں یہ خیال آتے ہی بیلا کا ذہن ماؤف ہونے لگا۔۔۔ ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر آنسو تھے کہ تواتر گالوں سے بہنے لگے
"بی بی جی کتنی دیر میں لینے آؤ آپ کو" ڈرائیور گاڑی سے باہر نکل کر ایک بار پھر بیلا سے پوچھنے لگا تو چند قدم کے فاصلے پر کھڑا ازلان فورا بیلا کی طرف متوجہ ہوا جو بہتے ہوئے آنسوؤں کے ساتھ اسی کو دیکھ رہی تھی ازلان اپنی ناراضگی کو بھولتا ہوا بیلا کے پاس آنے لگا تو گل بھی بیلا کی طرف متوجہ ہوئی مگر ازلان کو اپنی جانب آتا ہوا دیکھ کر بیلا فورا گاڑی میں بیٹھ گئی
"تم نے ابھی تک ناراضگی ختم نہیں کی بیلا سے اپنی"
بیلا کی کار جب نظروں سے اوجھل ہوگئی تو گل اذلان سے پوچھنے لگی
"بس جانے والا ہوں ایک دو دن میں اسے واپس یہاں لانے کے لئے"
ازلان گل سے بولا تو ڈرائیور اپنی گود میں نو ماہ کا سوتا ہوا صحت مند بچہ اٹھائے گاڑی تک لایا اور پچھلی سیٹ پر گاڑی میں لٹانے لگا
"تم نے مجھے اور معامون کو تو کل بیلا کی غیر موجودگی میں شادی کی دعوت دے دی لیکن میرے یہاں سے جانے سے پہلے اب تم مجھ سے ملنے تبھی آنا جب بیلا تمہارے ساتھ ہو، جلدی منالینا اپنی بیوی کو معامون میرا انتظار کررہے ہوگے اب میں چلتی ہوں"
گل ازلان سے بولتی ہوئی پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئی
***
کیا ہوتا اگر وہ گل کے سامنے اس کی بات رکھ لیتی اور اپنے برے رویے کی گل سے معافی مانگ لیتی کون سا وہ معافی مانگنے سے چھوٹی ہوجاتی، اس طرح گل کو تھپڑ مار کر اس نے غلط کیا تھا جس پر اسے گل کے سامنے کافی شرمندگی محسوس ہوئی تھی۔۔۔ اپنی غلطی پر معافی مانگنے میں کوئی حرج نہیں تھا لیکن بیلا نے اس کا مان بھی نہیں رکھا اسی وجہ سے بیلا کی ہٹ دھرمی پر اسے بہت افسوس ہوا تھا جبھی وہ غصے میں اتنا تلخ ہوا کہ بیلا کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے فلیٹ سے نکال دیا۔۔۔ اتنے دنوں سے جبھی وہ بیلا کی کال بھی ریسیو نہیں کررہا تھا تاکہ بیلا کو اپنے رویہ کا احساس ہوسکے
ویسے بھی پچھلے دو ہفتوں سے اسے جو اسائنمنٹ دیا گیا تھا وہ اسے لے کر وہ کافی بزی تھا اس کا زیادہ ٹائم یونٹ میں گزرتا رات کو لیٹ آنا ہورہا تھا اسی وجہ سے وہ گل اور معامون کو فوری طور پر انوائٹ بھی نہیں کر پایا تھا۔۔۔ کل ہی اس نے معامون اور گل کو باہر ڈنر پر انوائٹ کیا تھا۔۔۔ جہاں اتفاق سے اسے بیلا کی کلاس فیلو ملی جو گل کو اور اسے کافی غور سے دیکھ رہی تھی کیونکہ اس وقت معامون ایک ضروری کال سننے اپنا موبائل لے کر ان دونوں سے دور کھڑا ہوا تھا
وہاں جانے سے پہلے وہ لڑکی ازلان سے ملنے اس کے پاس آتی ازلان خود اس کے پاس چلا گیا،، گل کو اس کے ساتھ دیکھ کر اس لڑکی نے یہی اندازہ لگایا تھا کہ گل اس کی وائف ہے جس پر ازلان نے کچھ سوچ کر اس لڑکی کی بات کی تصدیق کی کیونکہ لڑکیاں اکثر ایسی نیوز اپنی دوسری سہیلیوں کو سناتی ہیں اور ازلان چاہتا تھا کہ یہ نیوز بیلا تک پہنچے اور وہ اس کے پاس چلی آئے لیکن وہ یہ نہیں چاہتا تھا بیلا گل کو اس کے ساتھ دیکھے جو وہ دیکھ چکی اور کافی ہرٹ بھی ہوئی تھی جس کا اندازہ ازلان اس کے آنسو دیکھ کر لگا چکا تھا
گل اس سے آج ملنے اس لیے آئی تھی کیونکہ معامون کی تربت میں پوسٹک آئی تھی، چند دنوں بعد اسے معامون کی ہمراہ تربت چلے جانا تھا اور وہ چاہتی تھی اس سے پہلے بیلا اور ازلان اس کے گھر پر آئے مگر یہاں معاملہ الٹا ہوچکا تھا اب ازلان کو بیلا کو منانا تھا اس کی غلط فہمی دور کرنا تھی لیکن بیلا اب ازلان کی کال نہیں اٹھا رہی تھی۔۔۔ وہ کل نازنین اور افراہیم کے پاس جاکر ان دونوں سے ملنے کا اپنے اور بیلا کے بارے میں بتانے کا ارادہ رکھتا تھا
***
آج پھر یونیورسٹی سے واپس آکر بیلا نے اپنے آپ کو اپنے کمرے میں بند کرلیا تھا اذلان اور گل کو ایک ساتھ دیکھ کر آج اس کا بے تحاشہ دل دکھا تھا،، اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ ازلان اس پر اتنا بڑا ظلم کرسکتا ہے،، ازلان نے تو اس کے ساتھ زندگی بھر وفا نبھانے کا عہد کیا تھا پھر وہ گل کے ساتھ کیو موجود تھا۔۔ یہ گل نامی چیز آخر کیوں اس کے شوہر سے چپک کر رہ گئی تھی وہ آخر کیوں اس کے شوہر کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی تھی
ازلان آخر کیوں نہیں سمجھتا تھا کہ وہ اپنے اور اسکے بیچ گل کو یا کسی دوسرے کو برداشت نہیں کرسکتی تھی، چاہے وہ اس سے ناراض رہتا مگر اسے نازنین اور افراہیم سے تو بات کرنے آنا چاہیے تھا وہ کب سے ازلان کا انتظار کررہی تھی اور وہ یہاں آنے کی بجائے اسے کال کررہا تھا۔۔۔ بیلا غصے میں موبائل کی اسکرین کو دیکھنے لگی مگر یہ ازلان کا نمبر نہیں تھا کال تو اسے عون کررہا تھا
"کیا تم خود کو اکیلا محسوس کررہی ہو، کیا تمہیں کسی کی نیڈ ہے تو تم مجھے پکار سکتی ہو تمہاری ضروتوں کا ساتھی۔۔۔
عون کا یہ میسج پڑھ کر بیلا عجیب کشمکش میں پڑگئی
"ازلان"
اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے اسکے منہ سے بےساختہ ازلان کا نام نکلا اب اسکے دماغ میں عون اور ازلان کو لےکر جنگ چھڑ چکی تھی
***
"جب میں گلاب خان سے بات کررہا تھا تو تم نے بیچ میں وہاں آکر مداخلت کیوں کی"
افراہیم غصے میں اپنے بیڈروم میں آتا ہوا نوف سے پوچھنے لگا
"آپ گلاب خان سے بات نہیں کررہے تھے بلکہ اس کو باتیں سنا رہے تھے "
نوف افراہیم کو دیکھ کر جتاتی ہوئی بولی اور کمرے سے باہر جانے لگی تبھی غصے میں افراہیم نے نوف کی کلائی پکڑی
"میں گلاب خان سے بات کرو یا اس کو باتیں سناؤ، تم کون ہوتی ہو گلاب خان کے فیور میں بولنے والی، میری بیوی ہوکر مجھے ہی نیچا دکھانے کے لئے گھر کے ملازموں کی سائیڈ لوگی تم"
افراہیم نے جتنی سختی سے اس کی کلائی پکڑی ہوئی تھی اتنی ہی سختی اپنے لہجے میں سماتا ہوا نوف سے پوچھنے لگا
"چند دنوں سے جو رویہ آپ نے میرے ساتھ اختیار کیا ہوا ہے وہ کسی کو لانڈی یا غلام کے ساتھ اختیار کیا جاتا ہے، صرف اپنی ضرورت کے تحت رات کے وقت آپ کو یاد آتا ہے کہ میں آپ کی بیوی ہوں اس کے بعد صبح ہوتے ہی میری حیثیت بھی ایک نوکر جیسی ہوجاتی ہے،، میرے اور اپنے رشتے کی تو بات نہ ہی کریں تو اچھا ہے اور گلاب خان سے میری کوئی رشتہ داری نہیں ہے جو میں بلاوجہ میں اس کی فیور کرو بےشک وہ یہاں ملازم ہیں مگر اپنے حق حلال کی کمائی محنت کرکے لے رہا ہے آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا آپ اس غریب کی بلاجواز تذلیل کریں"
نوف جو کافی دنوں سے افراہیم کا رویہ برداشت کررہی تھی آج افراہیم کے سامنے بری طرح پھٹ پڑی وہ اب مزید افراہیم کا ہتک آمیز رویہ برداشت نہیں کرسکتی تھی اس وجہ سے آج گلاب خان جواز بنا تھا ان دونوں کے بیچ تلخ کلامی کا
"پھر زبان چل رہی ہے آج تمہاری میرے سامنے، دکھاؤ ابھی میں تمہیں تمہاری زبان درازی کا انجام"
افراہیم نوف کی ہمت اور اس کے غصے کو دیکھ کر خود بھی غصے میں اسے آنکھیں دکھاتا ہوا تیز لہجے میں بولا تاکہ نوف کی چلتی ہوئی زبان بند ہوجائے
"ہاں مجھے دیکھنا ہے اپنی زبان درازی کا انجام، مجھے دیکھنا ہے کہ کیا کرسکتے ہیں آپ میرے ساتھ"
نوف ابھی بھی غصے میں تھی افراہیم کے غصے کی پروا کئے بغیر بےخوفی سے بولی شاید آج اس کی برداشت ختم ہوگئی تھی یا پھر آج اسے بھی ضد چڑھ گئی تھی
"میں تمہارا حشر بگاڑ کر رکھ دوں گا نوف اگر اب تم نے مجھے آگے سے جواب دیا تو، جھکاؤ فورا اپنی نظریں"
افراہیم نوف کے بالوں کو مٹھی جکڑتا ہوا اسے وارن کرنے لگا نوف کی زبان درازی اس وقت اسے مزید طیش دلانے لگی تھی
"نہ ہی میں اب خاموش ہوگیں نہ ہی اب میری نظریں جھکیں گیں آپ کے سامنے، نہ ہی سر۔۔۔ غلام نہیں ہو میں آپ کی سنا آپ نے۔۔۔ حشر بگاڑیں گے ناں آپ میرا اٹھائے پھر دوبارہ اسی دن کی طرح اپنا ہاتھ مجھ پر اور بگاڑ ڈالیں میرا چہرا یہی سب تو کرنا آتا ہے آپ کو اور کر بھی کیا سکتے ہیں آپ۔۔۔ ایسے کیا گھور رہے ہیں مجھے اٹھائے ہاتھ مجھ پر"
نوف غصے میں شاید اپنے حواس کھو بیٹھی تھی افراہیم کا ہاتھ پکڑ کر اس سے پہلے وہ اپنے چہرے تک مارنے کو لاتی، افراہیم نے اپنا ہاتھ جھٹک کر نوف کو پیچھے بیڈ پر دھکا دیا۔۔۔
نوف کے اتنے شدید ردعمل پر افراہیم کا اپنا غصہ ختم ہوچکا تھا۔۔ نوف بیڈ پر اوندھے منہ لیٹی ہوئی رونے لگی اور افراہیم اس کے اتنے سخت غصے کی وجہ سوچنے لگا تبھی کمرے کا دروازہ بجا